۲۵ دسمبر ۱۸۹۷ حضرت اقدس کی پہلی تقریر

ملفوظات, حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

طرح فرق نہ کرتے تھے۔ یتیموں کا مال کھاتے ، مردوں کا مال کھاتے۔ بعض ستارہ پرست بعض
دہر یہ بعض عناصر پرست تھے۔ جزیرہ عرب کیا تھا ایک مجموعہ مذاہب اپنے اندر رکھتا تھا۔
اس سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ قرآن کریم ہر ایک قسم کی تعلیم اپنے قرآن مجید کامل ہدایت ہے اندر رکھتا ہے۔ ہرایک غلط عقیدہ یا بی تعلیم جو دنیا میں من
ہے اس کے استیصال کے لئے کافی تعلیم اس میں موجود ہے۔ یہ اللہ تعالی کی عمیق حکمت و تصرف ہے۔
چونکہ کامل کتاب نے آکر کامل اصلاح کرنی تھی ۔ ضرور تھا کہ اس کے نزول کے وقت اس کے
جائے نزول میں بیماری بھی کامل طور پر ہو، تاکہ ہر ایک بیماری کا کامل علاج مہیا کیا جاوے۔سواس
جزیرہ میں کامل طور سے بیمار تھے اور جن میں وہ تمام بیماریاں روحانی موجود تھیں جو اس وقت یا اس
سے بعد آئندہ نسلوں کو لاحق ہونے والی تھیں۔ یہی وجہ تھی کہ قرآن نے کل شریعت کی تکمیل کی
اور کتابوں کے نازل ہونے کے وقت نہ یہ ضرورت تھی نہ ان میں ایسی کامل تعلیم ہے۔
ہمارے نبی اکمل کی برکات جس قدر بی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاعظیم الشان معجزہ ظہور میں ہیں اگر تمام خوارق وان کار
الگ
دیا جاوے تو آپ کی اصلاح ہی ایک عظیم الشان معجزہ ہے۔ اگر کوئی اس حالت پر غور کرے جب
آپ آئے پھر اس حالت کو دیکھے جو آپ چھوڑ گئے تو اس کو ماننا پڑے گا کہ یہ اثر بذات خود ایک اعجاز
تھا۔ اگر چہ کل انبیاء عزت کے قابل ہیں لیکن ذلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ ( الجمعة : ۵) -
اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف نہ لاتے تو نبوت تو در کنار خدائی کا ثبوت بھی اس طرح نہ
ملتا۔ آپؐ کی تعلیم سے پتہ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ - اللهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ
كُفُوًا أَحَدٌ (الاخلاص: ۲ تا ۵) کا لگا۔ اگر توریت میں کوئی ایسی تعلیم ہوتی اور قرآن صرف اس کی
تصریح ہی کرتا تو نصاری کا وجود ہی کیوں ہوتا ۔
غرض قرآن نے جس قدر تقویٰ کی راہیں اختیار قرآن پاک میں سب سچائیاں ہیں کیں اور ہر طرح کے انسانوں اور مختلف عقل

والوں کی پرورش کرنے کے طریق سکھلائے ایک جاہل ، عالم اور فلسفی کی پرورش کے راستہ ہر طبقے
کے سوالات کا جواب غرض کہ کوئی فرقہ نہ چھوڑا جس کی اصلاح کے طریق نہ بتائے ۔ یہ ایک
دقیقه وقت تھا۔ جیسے کہ فرمایا فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ ( البينة :(۴) یعنی یہ وہ صحیفے ہیں جن میں کل سچائیاں
ہیں۔ سو یہ کیسی کتاب مبارک ہے کہ اس میں سب سامان اعلیٰ درجہ تک پہنچنے کے موجود ہیں ۔
مسیح و مہدی لیکن افسوس ہے جیسے کہ حدیث میں آیا ایک درمیانی زمانہ آوے گا جوف جو فيج اعوج
ہے۔ یعنی حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ ایک میرا زمانہ برکت والا ہے
ایک آنے والے مسیح و مہدی کا ۔ مسیح و مہدی کوئی دو الگ اشخاص نہیں ۔ ان سے مراد ایک ہی ہے۔
مہدی ہدایت یافتہ سے مراد ہے۔ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ مسیح مہدی نہیں ۔ مہدی مسیح ہو یا نہ ہو لیکن مسیح
کے مہدی ہونے سے ا ہونے سے انکار کرنا مسلمان کا کام نہیں۔ اصل میں اللہ تعالیٰ نے یہ دو الفاظ سب وشتم کے
مقابل بطور ذب کے رکھے ہیں کہ وہ کافر ، ضال ، مُضِل نہیں بلکہ مہدی ہے چونکہ اس کے علم میں تھا
کہ آنے والے مسیح و مہدی کو دجال و گمراہ کہا جائے گا اس لئے اسے مسیح و مہدی کہا گیا۔ دجال کا
تعلق أَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ ( الاعراف: ۱۷۷) سے تھا اور مسیح کو رفع آسمانی ہونا تھا۔ سو جو کچھ اللہ تعالیٰ
نے چاہا تھا اس کی تکمیل دو ہی زمانوں میں ہوئی تھی ۔ ایک آپ کا زمانہ اور ایک آخری مسیح و مہدی کا
زمانہ۔ یعنی ایک زمانہ میں تو قرآن اور سچی تعلیم نازل ہوئی لیکن اس تعلیم پر فیج اعوج کے
زمانہ نے پردہ ڈال دیا جس پردہ کا اٹھایا جانا مسیح کے زمانہ میں مقدر تھا۔ جیسے کہ فرمایا کہ رسول اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک تو موجودہ جماعت یعنی جماعت صحابہ کرام کا تزکیہ کیا اور ایک آنے والی
جماعت کا جس کی شان میں لمَّا يَلْحَقُوا بِهِم ( الجمعة :(۴) آیا ہے۔ سو یہ ظاہر ہے کہ خدا نے
بشارت دی کہ ضلالت کے وقت اللہ تعالیٰ اس دین کو ضائع نہ کرے گا بلکہ آنے والے زمانہ میں خدا
حقائق قرآنیہ کو کھول دے گا ۔ آثار میں ہے کہ آنے والے مسیح کی ایک یہ فضیلت ہو گی کہ وہ
قرآنی فہم اور معارف کا صاحب ہوگا اور صرف قرآن سے استنباط کر کے لوگوں کو ان غلطیوں سے
متنبہ کرے گا جو حقائق قرآن کی نا واقفیت سے لوگوں میں پیدا ہو گئی ہوں ۔

کو سلسلہ موسویہ محمدیہ میں مماثلت قرآن میں رسول اکرم صلی الہ علیہ وسلم و میل موسی قرار دے کر فرمایا انَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا
عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا (المزمل (۱۶) یعنی ہم نے ایک رسول بھیجا جیسے موسی کو فرعون
کی طرف بھیجا تھا۔ ہمارا رسول مثیل موسی ہے۔ ایک اور جگہ فرمایا وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا
الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ (النور : ۵۶) اس مثیل موسیٰ
کے خلفاء بھی اسی سلسلہ سے ہوں گے جیسے کہ موسیٰ کے خلفاء سلسلہ وار آئے ۔ اس سلسلہ کی میعاد
چودہ سو برس تک رہی برابر خلفاء آتے رہے۔ یہ ایک اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیشگوئی تھی کہ جس طرح سے
پہلے سلسلہ کا آغاز ہوا ویسے ہی اس سلسلہ کا آغاز ہوگا ۔ یعنی جس طرح موسیٰ نے ابتدا میں جلالی نشان
دکھلائے اور فرعون سے چھڑایا ، اس طرح آنے والا نبی بھی موسیٰ کی طرح ہوگا ۔ فَكَيْفَ تَتَّقُونَ اِنْ
كَفَرْتُمْ يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيْبَا - السَّمَاءُ مُنْفَطِرُ بِهِ كَانَ وَعْدُهُ مَفْعُولًا (المزمل: ۱۹،۱۸)
یعنی جس طرح ہم نے موسی کو بھیجا تھا سو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت کفار عرب بھی فرعونیت سے
بھرے ہوئے تھے۔ وہ بھی فرعون کی طرح باز نہ آئے جب تک انہوں نے جلالی نشان نہ دیکھ لیا۔
سو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کام موسیٰ کے کام کے سے تھے ۔ اس موسی کے کام قابل پذیرائی
نہ تھے لیکن قرآن نے منوایا ۔ موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں گو فرعون کے ہاتھ سے نجات
( بنی ) اسرائیل کو ملی لیکن گناہوں سے نجات نہ پائی ۔ وہ لڑے اور کج دل ہوئے اور موسیٰ پر حملہ آور
ہوئے لیکن ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری پوری نجات دی ۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اگر
طاقت ، شوکت سلطنت اسلام کو نہ دیتے تو مسلمان مظلوم رہتے اور نجات کفار کے ہاتھ سے نہ
پاتے۔ سو اللہ تعالیٰ نے ایک تو یہ نجات دی کہ مستقل اسلامی سلطنت قائم ہوگئی ۔ دوسرا یہ کہ گنا ہوں
سے ان کو نجات ملی ۔ خداوند تعالیٰ نے خود ہر دو نقشہ کھینچے ہیں کہ عرب پہلے کیا تھے اور پھر کیا ہوئے۔
اگر دونو نقشے اکٹھے کئے جاویں تو ان کی پہلی حالت کا اندازہ لگ جاوے گا۔ سو اللہ تعالیٰ نے دونو
نجاتیں دیں ۔ شیطان سے بھی نجات دی اور طاغوت سے بھی ۔

جو صدق وصفا آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کا مقام یا آپ کے صحابہ کرام
به
نے دکھایا اس کی نظیر کہیں نہیں ۔ جان دینے تک دریغ نہ کیا۔ حضرت عیسی کو کوئی مشکل کام نہ تھا اور نہ
مفید ہی کوئی الہام تھا۔ چند برادری کے لوگوں کو سمجھانا کون سا بڑا کام ہے۔ یہودی تو توریت پڑھے ہی
ہوئے تھے، ایمان لانے والے تھے ، خدا کو وحدہ لاشریک جانتے ہی تھے تو بعض وقت یہ خیال
آ جاتا ہے کہ مسیح کرنے ہی کیا آئے تھے۔ یہودیوں میں تو توحید کے لئے اب بھی غیرت پائی جاتی
ہے۔ نہایت کار یہ کہہ سکتے ہیں کہ شاید اخلاقی نقص تھے لیکن تعلیم تو توریت میں موجود ہی تھی۔
باوجود اس سہولت کے کہ قوم اس کتاب کو مانتی تھی مسیح نے وہ کتاب سبقاً سبقاً ایک استاد سے پڑھی
تھی۔ اس کے مقابل ہمارے سید و مولی بادی کامل اتنی تھے۔ ان کا کوئی استاد بھی نہ تھا اور یہ ایک ایسا
واقعہ ہے کہ مخالف بھی اس امر سے انکار نہ کر سکے ۔ سو حضرت عیسی کے لئے دو آسانیاں تھیں ۔ ایک تو
برادری کے لوگ تھے جو بھاری بات منوانی تھی وہ پہلے ہی مان چکے تھے۔ ہاں کچھ اخلاقی نقص تھے
لیکن با وجود اتنی سہولت کے حواری درست نہ ہوئے۔ لالچی رہے۔ حضرت عیسیٰ اپنے پاس روپیہ
رکھتے تھے۔ بعض چوریاں بھی کرتے ۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے سر رکھنے کی جگہ نہیں ۔ لیکن ہم حیران ہیں
کہ اس کے کیا معنے ہیں ۔ جب گھر بھی ہو اور مکان بھی ہو اور مال میں گنجائش اس قدر ہو کہ چوری کی
جاوے تو پتہ بھی نہ لگے ۔ خیر یہ تو ایک جملہ معترضہ تھا۔ دکھانا یہ منظور ہے کہ باوجود ان تمام سہولتوں
کے کوئی اصلاح نہ ہو سکی۔ پطرس کو بہشت کی کنجیاں تو مل جاویں لیکن اپنے استاد کولعنت دینے سے نہ
رک سکے ۔
اب مقابلہ میں انصاف دیکھا جاوے کہ ہمارے بادی اکمل کے صحابہ نے اپنے خدا اور رسول کے
لئے کیا کیا جان شاریاں کیں، جلا وطن ہوئے ظلم اٹھائے ، طرح طرح کے مصائب اٹھائے ، جانیں
دے دیں لیکن صدق و وفا کے ساتھ قدم مارتے ہی گئے ۔ پس وہ کیا بات تھی کہ جس نے انہیں ایسا
جان شار بنا دیا۔ وہ سچی الہی محبت کا جوش تھا جس کی شعاع ان کے دل میں پڑ چکی تھی ۔ سوخواہ کسی نبی

کے ساتھ مقابلہ کر لیا جاوے آپ کی تعلیم ، تزکیہ نفس ، پیروؤں کو دنیا سے متنفر کر دینا، شجاعت کے ساتھ
صداقت کے لئے خون بہا دینا اس کی نظیر کہیں نہ مل سکے گی ۔ سو یہ مقام حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ
کا ہے ان میں جو آپس میں تالیف و محبت تھی اس کا نقشہ دو فقروں میں بیان کیا ہے وَ الَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ
لَوْ انْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا الَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ الَّفَ بَيْنَهُمُ (الانفال : (۱۴)
یعنی جو تالیف ان میں ہے وہ ہرگز پیدا نہ ہوتی خواہ سونے کا پہاڑ بھی دیا جاتا۔ اب ایک اور جماعت
مسیح موعود کی ہے جس نے اپنے اندر صحابہؓ کا رنگ پیدا کرنا ہے۔ صحابہ کی تو وہ پاک جماعت تھی جس
کی تعریف میں قرآن بھرا پڑا ہے۔ کیا آپ لوگ ایسے ہیں ؟ جب خدا کہتا ہے کہ مسیح کے ساتھ وہ لوگ
ہوں گے جو صحابہ کے دوش بدوش ہوں گے ۔ صحابہ تو وہ تھے جنہوں نے اپنا مال ، اپنا وطن راہ حق میں
دیا اور سب کچھ چھوڑا۔ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا معاملہ اکثر سنا ہو گا۔ ایک دفعہ جب راہ خدا
میں مال دینے کا حکم ہوا تو گل گھر کا اثاثہ لے آئے ۔ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا
کہ گھر میں کیا چھوڑ آئے؟ تو فرمایا کہ خدا اور رسول کو گھر میں چھوڑ آیا ہوں۔ رئیس مکہ ہو اور کمبل پوش
ہو، غربا کا لباس پہنے۔ سو یہ سمجھ لو کہ وہ لوگ تو خدا کی راہ میں شہید ہو گئے۔ ان کے لئے تو یہی لکھا ہے
کہ سیفوں کے نیچے بہشت ہے لیکن ہمارے لیے تو اتنی سختی نہیں کیونکہ يَضَعُ الْحَرْبَ ہمارے لئے
آیا ہے یعنی مہدی کے وقت لڑائی نہ ہوگی ۔
جہاد کی حقیقت اللہ تعالی بعض مصالح کے رو سے ایک فعل کرتا ہے اور آئندہ جب وہ فعل
معرض اعتراض ٹھہرتا ہے تو پھر وہ فعل نہیں کرتا۔ اولاً ہمارے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی تلوار نہ اٹھائی مگر ان کو سخت سے سخت تکالیف برداشت کرنی پڑیں ۔
تیرہ سال کا عرصہ ایک بچہ کو بالغ کرنے کے لیے کافی ہے اور مسیح کی میعاد تو اگر اس میعاد میں سے دس یر اس میعاد میں سے دن
نکال دیں تو بھی کافی ہوتی ہے۔ غرض اس لمبے عرصہ میں کوئی یا کسی رنگ کی تکلیف نہ تھی جو اٹھانی نہ
پڑی ۔ آخر کا ر وطن سے نکلے تو تعاقب ہوا دوسری جگہ پناہ لی تو دشمن نے وہاں بھی نہ چھوڑا۔ جب یہ
حالت ہوئی تو مظلوموں کو ظالموں کے ظلم سے بچانے کے لیے حکم ہوا أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ

بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَ إِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٌّ إِلَّا أَنْ
يَقُولُوا رَبُّنَا الله (الحج: ۴۱،۴۰) جن لوگوں کے ساتھ لڑائیاں خواہ مخواہ کی گئیں اور گھروں سے ناحق
نکالے گئے صرف اس لیے کہ انہوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے سو یہ ضرورت تھی کہ تلوار اٹھائی گئی۔
والا حضرت کبھی تلوار نہ اٹھاتے ۔ ہاں ہمارے زمانہ میں ہمارے برخلاف قلم اٹھائی گئی ، قلم سے
ہم کو اذیت دی گئی اور سخت ستایا گیا ، ان کے مقابل قلم ہی ہما را حربہ لم ہی ہما را حربہ بھی ہے۔
جماعت کے لئے نصیحت میں بار بار کہ چکا ہوں کہ جس قدر کوئی قرب حاصل کرتا ہے
اسی قدر مؤاخذہ کے قابل ہے۔ اہل بیت زیادہ قابل مواخذہ
تھے ۔ وہ لوگ جو دور ہیں وہ قابل مؤاخذہ نہیں لیکن تم ہو۔ اگر تم میں ان پر کوئی ایمانی زیادتی نہیں
تو یہ تم میں اور ان میں کیا فرق ہوا ؟ تم ہزاروں کے زیر نظر ہو ۔ وہ گورنمنٹ کے جاسوسوں کی طرح
تمہاری حرکات وسکنات کو دیکھ رہے ہیں۔ وہ سچے ہیں جب مسیح کے ساتھی صحابہؓ کے ہم دوش
ہونے لگے ہیں تو کیا آپ ویسے ہیں ؟ جب آپ ویسے نہیں تو آپ قابل گرفت ہیں ۔ گو یہ ابتدائی
حالت ہے لیکن موت کا کیا اعتبار ہے۔ موت ایک ایسا ناگزیر امر ہے جو ہر ایک کو پیش آتا ہے۔
جب یہ حالت ہے تو پھر آپ کیوں غافل ہیں۔ جب کوئی شخص مجھ سے تعلق نہیں رکھتا تو یہ امر دوسرا
ہے لیکن جب آپ میرے پاس آئے ، میرا دعوی قبول کیا اور مجھے مسیح مانا تو گو یا من وجه آپ نے
صحابہ کرام کے ہم دوش ہونے کا دعوی کر دیا تو کیا صحابہؓ نے کبھی صدق و وفا پر قدم مارنے سے دریغ کیا۔
ان میں کوئی کسل تھا۔ کیا وہ دل آزار تھے؟ کیا ان کو اپنے جذبات پر قابو نہ تھا ؟ وہ منکسر المزاج نہ
تھے؟ ان میں پرلے درجہ کا انکسار تھا۔ سو دعا کرو کہ خدا تم کو بھی ویسی ہی توفیق عطا کرے کیونکہ تذلل
اور انکساری کی زندگی کوئی اختیار نہیں کر سکتا جب تک اللہ تعالیٰ اس کی مدد نہ کرے۔ اپنے آپ کوٹولو
اور اگر بچہ کی طرح اپنے آپ کو کمزور پاؤ تو گھبراؤ نہیں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا صحابہ کی طرح
جاری رکھو۔ راتوں کو اٹھو اور دعا کرو کہ خدا تم کو اپنی راہ دکھلائے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے صحابہ نے بھی تدریجاً تربیت پائی۔ وہ پہلے کیا تھے ۔ وہ ایک کسان کی تخم ریزی کی طرح تھے۔

پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آبپاشی کی ۔ آپ نے ان کے لئے دعائیں کیں۔ بیچ صحیح تھا اور
زمین عمدہ تو اس آبپاشی سے پھل عمدہ نکلا۔ جس طرح حضور علیہ الصلوۃ و السلام چلتے اسی طرح وہ
چلتے ۔ وہ دن کا یا رات کا انتظار نہ کرتے تھے۔ تو آپ لوگ سچے دل سے تو بہ کر وہ، تہجد میں اٹھو ، دعا
کرو، دل کو درست کرو، کمزوریوں کو چھوڑ دو اور خدا تعالی کی رضا کے مطابق اپنے قول و فعل
بناؤ ۔ یقین رکھو کہ جو اس نصیحت کو ورد بنائے گا اور عملی طور سے دعا کرے اور عملی طور پر التجا خدا
کے سامنے لائے اللہ تعالیٰ اس پر فضل کرے گا اور اس کے دل میں تبدیلی ہو گی ۔ خدا سے
نا امید مت ہو۔
ع
بر کریمان کار با دشوار نیست
بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم کو کیا کوئی ولی بننا ہے ؟ افسوس انہوں نے کچھ قدر نہ کی ۔ بے شک
انسان نے ولی بننا ہے۔ اگر وہ صراط مستقیم پر چلے گا تو خدا بھی اس کی طرف چلے گا اور پھر ایک جگہ پر
اس کی ملاقات ہوگی ۔ اس کی اس طرف سے حرکت خواہ آہستہ ہو گی لیکن اس کے مقابل خدا تعالیٰ کی
حرکت بہت جلد ہوگی ، چنانچہ یہ آیت اسی طرف اشارہ کرتی ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ
سبلنا ۔۔۔ الخ (العنكبوت : ۷۰) سوجو جو باتیں میں نے آج وصیت کی ہیں ان کو یاد رکھو کہ انہی پر
مدار نجات ہے۔ تمہارے معاملات خدا اور خلق کے ساتھ ایسے ہونے چاہئیں جس میں رضاء الہی مطلق
ہی ہو۔ پس اس سے تم نے وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ۔۔۔ الخ ( الجمعة : ۴) کے مصداق بننا ہے۔
اسرائیلی اور اسماعیلی سلسلوں میں مسیح کی بعثت ہاں جیسے کہ آگے بیان ہو چکا ہے خدا کی حکمت بالغہ نے یہی پسند کیا
کہ اسرائیلی اور اسماعیلی دو سلسلے دنیا میں قائم کرے۔ پہلا سلسلہ حضرت موسیٰ سے شروع ہو کر
حضرت مسیح تک ختم ہوا اور یہ چودہ سو برس تک رہا۔ اسی طرح حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
سے لے کر آج چودہ سو برس پر ایک مسیح کے آنے کا اشارہ ہے۔ عدد چودہ کو خاص نسبت ایک یہ بھی
ہے کہ انسان چودہ برس پر بلوغ پالیتا ہے۔ حضرت موسیٰ کو خبر ملی تھی کہ مسیح اس وقت آوے گا جب

یہودیوں میں بہت فرقے ہوں گے۔ ان کے عقائد میں سخت اختلاف ہوگا۔ بعض کو فرشتوں کے
وجود سے انکار ۔ بعض کو قیامت و حشر اجساد سے انکار ۔ غرض جب طرح طرح کی عملی بداعتقادی پھیل
جاوے گی تب بطور حکم کے مسیح ان میں آوے گا۔ اسی طرح ہمارے ہادی کامل صلی اللہ علیہ وسلم
نے ہم کو اطلاع دی کہ جب تم میں بھی یہودیوں کی طرح کثرت سے فرقے ہو جاویں گے ان کی
طرح مختلف قسم کی بد اعتقادیاں اور بدعملیاں شروع ہوں گی علماء یہود کی طرح بعض بعض کے مکفر
ہوں گے۔ اس وقت اس امت مرحومہ کا مسیح بھی بطور حکم کے آوے گا جو قرآن سے ہر امر کا اسے
فیصلہ کرے گا۔ وہ مسیح کی طرح قوم کے ہاتھ سے ستایا جاوے گا اور کافر قرار دیا جاوے گا ۔ اگر ان
لوگوں نے کم سمجھی سے اس شخص کو دجال اور کافر کہا تو ضرور تھا کہ ایسا ہوتا کیونکہ حدیث میں آچکا تھا
کہ آنے والا مسیح کافر اور دجال ٹھہرایا جاوے گالیکن جو عقیدہ آپ کو سکھلایا جاتا ہے وہ بالکل
صاف اور اُجلی ہے اور محتاج دلائل بھی نہیں ۔ برہان قاطع اپنے ساتھ رکھتا ہے۔
وفات مسیح پہلا جھگڑا اوفات مسیح کا ہی ہے۔ کھی کھلی آیات اس کی حمایت میں ہیں ہیں ۔ عیسی
ت
إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى (ال عمران : ۵۶) پھر فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ انْتَ الرَّقِيبَ
عَلَيْهِمُ (المائدة : ۱۱۸) یہ عذر بالکل جھوٹا ہے کہ توفی کے معنی کچھ اور ہیں ۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ
اور خود ہادی کامل صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے معنی امانت کے کر دیئے ہیں۔ یہ لوگ بھی جہاں کہیں
لفظ توفی استعمال کرتے ہیں تو معنی امانت اور قبض روح سے مراد لیتے ہیں۔ قرآن نے بھی ہر ایک اور
جگہ اس لفظ کے یہی معنے بیان کئے ہیں سو اس کا ہاتھ تو کہیں نہ پڑا۔ اور جب مسیح ناصری کی وفات
ثابت ہے تو آنے والا ضرور ہے کہ امت میں سے کوئی ہو جیسے کہ اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ (الحدیث)
اس کی تصریح کرتا ہے۔ وہ لوگ جو نیچری ہیں ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ اس ابتلا سے بچ گئے
کیونکہ وفات مسیح کے تو وہ قائل ہی ہیں اور مسیح موعود کا ذکر اس قدر تو اتر رکھتا ہے کہ جس تواتر سے
انکار محال ہے۔ علاوہ ازیں اشارات قرآنی بھی آنے والے کے شاہد ہیں تو عقل مند اس امر سے
انکار نہیں کر سکتا کہ مسیح آوے گا۔

مسیح کو اس زمانہ سے کیا خصوصیت ہے؟ ہاں بعض کا حق ہے کہ یہ اعتراض کریں کہ مسیح کو اس زمانہ سے کیا خصوصیت ہے؟
قرآن شریف نے اسرائیلی اور اسماعیلی سلسلوں میں خلافت کی مماثلت کا کھلا کھلا اشارہ کیا ہے۔
جیسے اس آیت سے ظاہر ہے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي
الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۔۔۔ الآية ( النور (۵۶) اسرائیلی سلسلہ کا آخری خلیفہ جو
چودہویں صدی پر بعد از موسیٰ علیہ السلام آیا وہ مسیح ناصری تھا۔ مقابل میں ضرور تھا کہ اس امت کا
مسیح بھی چودہویں صدی کے سر پر آوے۔ علاوہ ازیں اہل کشف نے اسی صدی کو بعثت مسیح کا زمانہ
قرار دیا جیسے شاہ ولی اللہ صاحب وغیرہ۔ اہل حدیث کا اتفاق ہو چکا ہے کہ علامات صغری گل اور
علامات کبری ایک حد تک پوری ہو چکی ہیں لیکن اس میں کسی قدر ان کی غلطی ہے۔ علامات گل پوری
ہو چکیں ۔ بڑی بھاری علامت یا نشان جو آنے والے کا ہے وہ بخاری میں يَكْسِرُ الصَّلِيبَ وَيَقْتُلُ
الْخِنْزِير ۔۔۔ الخ ( بخاری ) لکھا ہے یعنی نزول مسیح کا وقت غلبہ نصاری اور صلیبی پرستش کا زور ہے۔ سو
کیا یہ وہ وقت نہیں ؟ کیا جو جو کچھ پادریوں سے پہنچ چکا ہے اس کی نظیر آدم علیہ السلام سے لے کر
آج تک کہیں ہے؟ ہر ملک میں تفرقہ پڑ گیا ۔ کوئی ایسا خاندان اسلامی نہیں کہ جس میں سے ایک آدھ
ان کے ہاتھ نہ چلا گیا ہو۔ سو آنے والے کا وقت صلیب پرستی کا غلبہ ہے۔ اب اس سے زیادہ
کیا غلبہ ہوگا ۔ کس طرح درندوں کی طرح اسلام پر کینہ وری سے حملے کئے گئے ۔ کوئی گروہ ہے کہ
جس نے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہایت وحشیانہ الفاظ اور گالیوں سے یاد نہ کیا ؟ اب اگر
آنے والے کا یہ وقت نہیں تو بہت جلدی وہ آیا بھی تو سو سال کو آوے گا کیونکہ وہ وقت کا مجدد ہے
جس کی بعثت کا زمانہ صدی کا سر ہوتا ہے۔ تو کیا اسلام میں اور طاقت ہے کہ ایک صدی تک پادریوں
کے روز افزوں غلبہ کا مقابلہ کر سکے ۔ غلبہ حد تک پہنچ گیا اور آنے والا آ گیا۔ اب ہاں وہ ہلاک دجال کو
اتمام حجت سے کرے گا کیونکہ حدیثوں میں آچکا ہے کہ اس کے ہاتھ پر ملتوں کی ہلاکت مقدر ہے نہ
لوگوں کی یا اہلِ ملل کی ، تو ویسا ہی پورا ہوا۔

مسیح موعود کی تائید میں آفاقی نشانات ایک یہ بھی نشان آنے والا کا ہے کہ اس زمانہ میں رمضان میں کسوف خسوف ہوگا۔ خدا کے
نشان سے ٹھٹھا کرنے والا خدا سے ٹھٹھا کرتا ہے۔ کسوف خسوف کا اس کے دعوی کے بعد ہونا یہ
ایک ایسا امر تھا جو افترا اور بناوٹ سے بعید تر ہے ۔ اس سے پہلے کوئی کسوف خسوف ایسا نہ ہوا۔
یہ ایک ایسا نشان تھا کہ جس سے اللہ تعالیٰ کو کل دنیا میں آنے والے کی منادی کرنی تھی چنانچہ
اہلِ عرب نے بھی اس نشان کو دیکھ کر اپنے مذاق کے مطابق درست کہا۔ ہمارے اشتہارات
بطور منادی جہاں جہاں نہ پہنچ سکتے تھے وہاں وہاں اس کسوف خسوف نے آنے والے کے وقت کی
منادی کر دی ۔ یہ خدا کا نشان تھا جو انسانی منصوبوں سے بالکل پاک تھا۔ خواہ کوئی کیسا ہی فلسفی ہو
وہ غور کرے اور سوچے کہ جب مقرر کردہ نشان ہو گیا تو ضرور ہے کہ اس کا مصداق بھی کہیں ہو۔ یہ امر
ایسا نہ تھا جو کسی حساب کے ماتحت ہو۔ جیسے کہ فرمایا تھا کہ یہ اس وقت ہوگا جب کوئی مدعی مہدویت
ہو چکے گا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ آدم سے لے کر اس مہدی تک کوئی ایسا واقعہ
نہیں ۔ اگر کوئی تاریخ سے ایسا ثابت کر سکے تو ہم مان لیں گے۔
ایک نشان یہ بھی تھا کہ اس وقت ذو السنین ستارہ طلوع کرے گا۔ یعنی ان برسوں کا ستارہ جو پہلے
گزر چکے ہیں۔ یعنی وہ ستارہ جو مسیح ناصری کے ایام ( برسوں) میں طلوع ہوا تھا اب وہ ستارہ بھی چڑھ
گیا جس نے یہودیوں کے مسیح کی اطلاع آسمانی طور سے دی تھی۔ اسی طرح قرآن کے دیکھنے سے بھی پتہ
لگتا ہے وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتْ وَ إِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ وَ إِذَا الْبِحَارُ سُجِرَتْ وَإِذَا النُّفُوسُ
زُوجَتْ وَ إِذَا الْمَوْعِدَةُ سُبِلَتْ بِأَتِي ذَنْبٍ قُتِلَتْ وَ إِذَا الصُّحُفُ نُشِرَت (التکویر : ۵ تا ۱۱) یعنی
اس زمانہ میں اونٹنیاں بے کار ہو جاویں گی ۔ اعلیٰ درجہ کی سواری اور بار برداری جن سے ایام سابقہ میں
ہوا کرتی تھی۔ یعنی اس زمانہ میں سواری کا انتظام کوئی ایسا پیدا ہوگا کہ یہ سواریاں بیکار ہو جاویں گی۔
اس سے ریل کا زمانہ مراد تھا۔ وہ لوگ جو خیال کرتے ہیں کہ ان آیات کو تعلق قیامت سے ہے وہ نہیں
سوچتے کہ قیامت میں اونٹنیاں حمل دار کیسے رہ سکتی ہیں، کیونکہ عشار سے مراد حمل دار اونٹنیاں ہیں۔ پھر

لکھا ہے کہ اس زمانہ میں چاروں طرف نہریں پھیل جاویں گی اور کتابیں کثرت سے اشاعت پاویں
گی۔ غرض کہ یہ سب نشان اسی زمانہ کے متعلق تھے۔
مسیح موعود کی جائے ظہور اب رہا مکان کے متعلق سو یادر ہے کہ دجال کا خروج مشرق
میں بتلایا گیا ہے۔ جس سے ہمارا ملک مراد ہے چنانچہ صاحب
حجج الکرامہ نے لکھا ہے کہ فتن دجال کا ظہور ہندوستان میں ہو رہا ہے اور یہ ظاہر ہے کہ ظہور مسیح
اسی جگہ ہو جہاں دجال ہو۔ پھر اس گاؤں کا نام قدعہ قرار دیا ہے جو قادیان کا مخفف ہے۔ یہ ممکن ہے
کہ یمن کے علاقہ میں بھی اس نام کا کوئی گاؤں ہولیکن یادر ہے کہ یمن حجاز سے مشرق میں نہیں بلکہ
جنوب میں ہے ۔ آخر اسی پنجاب میں ایک اور قادیان بھی تو لدھیانہ کے قریب ہے۔
اس کے علاوہ خود قضاء وقدر نے اس عاجز کا نام جو رکھوایا ہے تو وہ بھی ایک لطیف اشارہ اس طرف
رکھتا ہے۔ کیونکہ غلام احمد قادیانی کے عدد بحساب جمل پورے تیرہ سو (۱۳۰۰) نکلتے ہیں ۔ یعنی اس نام
کا امام چودہویں صدی کے آغاز پر ہوگا۔ غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اشارہ اسی طرف تھا۔
حوادث بھی ایک علامت تھی ۔ حوادث سماوی نے قحط ، طاعون اور ہیضہ
حوادث ارضی و سماوی
کی صورت پکڑ لی۔ طاعون وہ خطرناک عذاب ہے کہ اس نے
گورنمنٹ تک کو زلزلہ ڈال دیا اگر اس کا قدم بڑھ گیا تو ملک صاف ہو جاوے گا۔ ارضی حوادث
لڑائیاں وزلازل تھے جنہوں نے ملک کو تباہ کیا۔ مامور من اللہ کے لئے یہ بھی ضرور ہے کہ وہ
اپنے ثبوت میں آسمانی نشان دکھاوے۔ ایک لیکھرام کا نشان کیا کچھ کم نشان تھا۔ ایک گشتی کے
طور پر کئی سال تک ایک شرط بھی رہی ۔ پانچ سال برابر جنگ ہوتا رہا۔ طرفین نے اشتہار
دیئے ۔ عام شہرت ہو گئی ، ایسی شہرت کہ جس کی مثال بھی محال ہو ۔ پھر ایسا ہی واقعہ ہوا جیسے کہ
کہا گیا کیا اس واقعہ کی کوئی اور نظیر ہے؟ دھرم مہوتسو کے متعلق بھی کئی دن پہلے اعلان کیا کہ ہم کو
اللہ تعالیٰ نے اطلاع دی ہے کہ ہمارا مضمون سب پر غالب رہے گا ۔ جن لوگوں نے اس عظیم ا نظیم الشان
اور پر رعب جلسہ کو دیکھا ہے وہ خود غور کر سکتے ہیں کہ ایسے جلسہ میں غلبہ پانے کی خبر پیش از وقت

آج 10 میں سے 10 باقی