۲۸ دسمبر ۱۸۹۷ حضرت اقدس کی دوسری تقریر

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دے دینی کوئی اٹکل یا قیاس نہ تھا۔ پھر آخر کار وہی ہوا جیسے کہا گیا ۔ وَآخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ
رَبِّ الْعَلَمِينَ -
۲۸ دسمبر ۱۸۹۷ء (بعد نماز ظهر)
حضرت اقدس کی دوسری تقریر
بر موقع جلسه سالانه
حضور نے فرمایا۔
ہر ایک شخص سفر آخرت کی تیاری رکھے اس وقت میری فرض بیان کرنے سے یہ ہے
کہ چونکہ انسانی زندگی کا کچھ بھی اعتبار نہیں ۔ اس لئے جس قدر احباب اس وقت میرے پاس جمع
ہیں میں خیال کرتا ہوں شاید آئندہ سال سب جمع نہ ہو سکیں اور انہیں دنوں میں میں نے کشف میں
دیکھا ہے کہ اگلے سال بعض احباب دنیا میں نہ ہوں گے۔ گو میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس کشف کا مصداق
کون کون احباب ہوں گے اور میں جانتا ہوں کہ یہ اس لئے ہے تا ہر ایک شخص بجائے خود سفر
آخرت کی طیاری رکھے ۔ جیسا میں نے ابھی کہا مجھے کسی کا نام نہیں بتلایا گیا لیکن یہ میں اللہ تعالیٰ
کے اعلام سے خوب جانتا ہوں کہ قضاء و قدر کا ایک وقت ہے اور ضرور ایک وقت اس فانی دنیا کو چھوڑنا
ہے اس لئے یہ کہنا بہت ضروری پڑا ہوا ہے کہ ہر شخص اور ہر دوست جو اس وقت موجود ہے وہ میری
باتوں کو قصہ گو کی داستان کی طرح نہ سمجھے ۔ بلکہ یہ ایک واعظ مِنْ جَانِبِ اللهِ اور مَامُور مِنَ اللهِ
ہے جو نہایت خیر خواہی اور سچی بھلائی اور پوری دلسوزی سے باتیں کرتا ہے ۔
پس میں اپنے دوستوں کو اطلاع دیتا ہوں کہ خوب یا درکھو۔ اللہ تعالیٰ کے وجود پر ایمان میں پھر کہتا ہوں کہ دل سے سنو اور دل میں جگہ دو کہ اللہ جیسا
لے رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ، صفحہ ۳۳ تا ۶۱ مرتبہ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی

اس نے اپنی کتاب قرآن کریم میں اپنے وجود اور توحید کو پُر زور اور آسان دلائل سے ثابت کیا
ہے ایک برتر ہستی اور نور ہے ۔ وہ لوگ جو اس زبردست ہستی کی قدرتوں اور عجائبات کو دیکھتے
ہوئے بھی اس کے وجود میں شکوک ظاہر کرتے اور شبہ کرتے ہیں ۔ سچ جانو بڑے ہی بد قسمت ہیں ۔
اللہ تعالیٰ نے اپنی زبردست ہستی اور مقتدر وجود کے اثبات کے متعلق ہی فرمایا ہے آفي اللهِ شَكٍّ
فَاطِرِ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ (ابراهیم : 11) کیا اللہ کے وجود میں بھی شک ہو سکتا ہے جو زمین و آسمان کا
پیدا کرنے والا ہے؟ دیکھو یہ تو بڑی سیدھی اور صاف بات ہے کہ ایک مصنوع کو دیکھ کر صانع کو ماننا
پڑتا ہے۔ ایک عمدہ جوتے یا صندوق کو دیکھ کر اس کے بنانے والے کی ضرورت کا معاً اعتراف کرنا
پڑتا ہے۔ پھر تعجب پر تعجب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ہستی میں کیونکر انکار کی گنجائش ہو سکتی ہے۔ ایسے صانع
کے وجود کا انکار کیونکر ہو سکتا ہے جس کے ہزار ہا عجائبات سے زمین اور آسمان پر ہیں ۔ پس یقیناً سمجھ
لو کہ ان قدرت کے عجائبات اور صنعتوں کو دیکھ کر بھی جن میں انسانی ہاتھ انسانی عقل و دماغ کا کام
نہیں اگر کوئی بیوقوف خدا کی ہستی اور وجود میں شک لائے تو وہ بد قسمت انسان شیطان کے پنجہ
میں گرفتار ہے اس کو استغفار کرنا چا کو استغفار کرنا چاہیے۔ خدا کی ہستی کا انکار دلیل اور رؤیت کی بنا پر نہیں بلکہ
الله جل شانہ کا انکار کرنا با وجود مشاہدہ کرنے اس کی قدرتوں اور عجائبات مخلوقات اور مصنوعات
کے جو زمین و آسمان میں بھرے پڑے ہیں بڑی ہی نابینائی ہے۔
نابینائی کی دو قسمیں ہیں۔ ایک آنکھوں کی نابینائی ہے اور دوسری دل کی۔ آنکھوں کی نابینائی کا
اثر ایمان پر کچھ نہیں ہوتا مگر دل کی نابینائی کا اثر ایمان پر پڑتا ہے۔ اس لئے یہ ضروری اور بہت ضروری
ہے کہ ہر ایک شخص اللہ تعالیٰ سے پورے تذلل اور انکسار کے ساتھ ہر وقت دعا مانگتا ر ہے کہ وہ اسے
سچی معرفت اور حقیقی بصیرت اور بینائی عطا کرے اور شیطان کے وساوس سے محفوظ رکھے۔
شیطان کے وساوس بہت ہیں اور سب سے زیادہ خطرناک وسوسہ اور شبہ جو
آخرت پر ایمان
انسانی دل میں پیدا کر کے اسے خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ کر دیتا ہے آخرت
کے متعلق ہے کیونکہ تمام نیکیوں اور راستبازیوں کا بڑا بھاری ذریعہ منجملہ دیگر اسباب اور وسائل کے

آخرت پر ایمان بھی ہے اور جب انسان آخرت اور اس کی باتوں کو قصہ اور داستان سمجھے تو سمجھ لو کہ وہ
رڈ ہو گیا اور دونوں جہان سے گیا گزرا ہوا ۔ اس لئے کہ آخرت کا ڈر بھی تو انسان کو خائف اور ترساں
بنا کر اس کو معرفت کے سچے چشمہ کی طرف کشاں کشاں لے آتا ہے اور سچی معرفت بغیر حقیقی خشیت
اور خدا ترسی کے حاصل نہیں ہو سکتی۔ پس یا درکھو کہ آخرت کے متعلق وساوس کا پیدا ہونا ایمان کو خطرہ
میں ڈال دیتا ہے اور خاتمہ بالخیر میں فتور آ جاتا ہے۔
جس قدر ابرار، اخیار اور راستباز انسان دنیا میں ہو گزرے ہیں جو ابرار کا طریق زندگی رات کو اٹھ کر قیام اور سجدہ ہی میں صبح کر دیتے تھے ۔ کیا تم خیال کر
سکتے ہو کہ وہ جسمانی قوتیں بہت رکھتے تھے اور بڑے بڑے قوی ہیکل جوان اور تنومند پہلوان
تھے؟ نہیں ۔ یاد رکھو اور خوب یاد رکھو کہ جسمانی قوت اور توانائی سے وہ کام ہرگز نہیں ہو سکتے جو
روحانی قوت اور طاقت کر سکتی ہے۔ بہت سے انسان آپ لوگوں نے دیکھے ہوں گے جو تین ، چار بار
دن میں کھاتے ہیں اور خوب لذیز اور مقوی اغذیہ پلاؤ وغیرہ کھاتے ہیں مگر اس کا نتیجہ کیا ہوتا ہے۔
صبح تک خرانٹے مارتے رہتے ہیں اور نیند ان پر غلبہ رکھتی ہے اور یہاں تک نیند اور سستی کے مغلوب
ہو جاتے ہیں کہ ان کو عشاء کی نماز بھی دو بھر اور مشکل عظیم معلوم دیتی ہے چہ جائیکہ وہ تہجد گزار ہوں ۔
دیکھو! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کبار رضوان اللہ علیہم اجمعین کیا تنعم پسند اور خورد و نوش
کے دلدادہ تھے جو کفار پر غالب تھے ؟ نہیں یہ بات تو نہیں ۔ پہلی کتابوں میں بھی ان کی نسبت آیا ہے کہ
وہ قائم اللیل اور صائم الدہر ہوں گے۔ ان کی راتیں ذکر اور فکر میں گزرتی تھیں اور ان کی زندگی کیوں
کر بسر ہوتی تھی؟ قرآن کریم کی یہ آیہ شریفہ ان کے طریق زندگی کا پورا نقشہ کھینچ کر دکھاتی ہے
وَمِنْ رِبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُةَ اللهِ وَعَدُوَّكُمُ (الانفال : ۶۱) اور يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا ۔۔۔ الآية (ال عمران : ۲۰۱) اور سرحد پر اپنے گھوڑے باندھے رکھو کہ خدا
کے دشمن اور تمہارے دشمن اس تمہاری تیاری اور استعداد سے ڈرتے رہیں۔ اے مومنو! صبر اور
مصاہرت اور مرابطت کرو۔

رباط کے معنی رباط ان گھوڑوں کو کہتے ہیں جود رباط ان گھوڑوں کو کہتے ہیں جو دشمن کی سرحد پر باندھے جاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ
صحابہؓ کو اعداء کے مقابلہ کے لئے مستعد رہنے کا حکم دیتا ہے اور اس رباط کے
لفظ سے انہیں پوری اور سچی تیاری کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ ان کے سپرد دو کام تھے۔ ایک ظاہری
دشمنوں کا مقابلہ اور ایک وہ روحانی مقابلہ کرتے تھے اور رباط لغت میں نفس اور انسانی دل کو بھی کہتے ہیں
اور پھر ایک لطیف بات ہے کہ گھوڑے وہی کام آتے ہیں جو سدھائے ہوئے اور تعلیم یافتہ ہوں۔ اور
آج کل گھوڑوں کی تعلیم و تربیت کا اسی انداز پر لحاظ رکھا جاتا ہے اور اسی طرح ان کو سدھا یا سکھا یا جاتا ہے
جس طرح بچوں کو سکولوں میں خاص احتیاط اور اہتمام میں تعلیم دی جاتی ہے۔ اگر ان کو تعلیم نہ دی جائے
اور وہ سدھائے نہ جائیں تو وہ بالکل نکھے ہوں اور وہ بجائے مفید ہونے کے خوفناک اور مضر ثابت ہوں۔
یہ اشارہ اس امر کی طرف بھی ہے کہ انسانوں کے نفوس یعنی رباط بھی تعلیم یافتہ چاہئیں اور ان کے
قومی اور طاقتیں ایسی ہونی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ کی حدود کے نیچے نیچے چلیں کیونکہ اگر ایسا نہ ہو تو وہ
اس حرب اور جدال کا کام نہ دے سکیں گے جو انسان اور اس کے خوفناک دشمن یعنی شیطان کے
درمیان اندرونی طور پر ہر لحظہ اور ہر آن جاری ہے۔ جیسا کہ لڑائی اور میدان جنگ میں علاوہ قوائے بدنی
کے تعلیم یافتہ ہونا بھی ضروری ہے اسی طرح اس اندرونی حرب اور جہاد کے لئے نفوس انسانی کی
تربیت اور مناسب تعلیم مطلوب ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ شیطان اس پر غالب
آ جائے گا اور وہ بہت بری طرح ذلیل اور رسوا ہو گا۔ مثلاً اگر ایک شخص توپ و تفنگ، اسلحہ حرب
بندوق وغیرہ تو رکھتا ہولیکن اس کے استعمال اور چلانے سے ناواقف محض ہو تو وہ دشمن کے مقابلہ میں
کبھی عہدہ برآ نہیں ہو سکتا اور تیر و تفنگ اور سامان حرب بھی ایک شخص رکھتا ہو اور ان کا استعمال بھی جانتا ہو
لیکن اس کے بازو میں طاقت نہ ہو تو بھی وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اس سے معلوم ہوا کہ صرف طریق اور
طرز استعمال کا سیکھ لینا بھی کارآمد اور مفید نہیں ہو سکتا جب تک کہ ورزش اور مشق کر کے بازو میں توانائی
اور قوت پیدا نہ کی جاوے۔ اب اگر ایک شخص جو تلوار چلانا تو جانتا ہے لیکن ورزش اور مشق نہیں رکھتا تو
میدان حرب میں جا کر جو نہی تین چار دفعہ تلوار کو حرکت دے گا اور دو ایک ہاتھ مارے گا اس کے بازو

نکھے ہو جائیں گے اور وہ تھک کر بالکل بے کار ہو جائے گا اور خود ہی آخر دشمن کا شکار ہو جائے گا۔
پس سمجھ لو اور خوب سمجھ لو کہ نرا علم و فن اور خشک تعلیم بھی کچھ کام نہیں
مجاہدہ اور ریاضت دے سکتی جب تک کے عمل اور مجاہدہ اور ریاضت نہ ہو۔ دیکھ سر کار بھی
فوجوں کو اسی خیال سے بیکار نہیں رہنے دیتی ۔ عین امن و آرام کے دنوں میں بھی مصنوعی جنگ برپا
کر کے فوجوں کو بیکار نہیں ہونے دیتی اور معمولی طور پر چاند ماری اور پریڈ وغیرہ تو ہوتی ہی رہتی ہے۔
جیسا ابھی میں نے بیان کیا کہ میدان کارزار میں کامیاب ہونے کے لئے جہاں ایک طرف طریق
استعمال اسلحہ وغیرہ کی تعلیم اور واقفیت کی ضرورت ہے وہاں دوسری طرف ورزش اور محل استعمال کی بھی
بڑی بھاری ضرورت ہے اور نیز حرب و ضرب میں تعلیم یافتہ گھوڑے چاہئیں۔ یعنی ایسے گھوڑے جو
توپوں اور بندوقوں کی آواز سے نہ ڈریں اور گرد و غبار سے پراگندہ ہو کر پیچھے نہ ہٹیں بلکہ آگے ہی
بڑھیں ۔ اسی طرح نفسوس انسانی کامل ورزش اور پوری ریاضت اور حقیقی تعلیم کے بغیر اعداء اللہ کے
مقابل میدان کارزار میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔
عربی زبان کی خوبی لغت عرب بھی عجیب چیز ہے۔ مقابلہ بھی اس پرختم ہے۔ رباط کا لفظ جو آ یہ مذکورہ میں آیا ہے جہاں دنیا وی جنگ و جدل اور فنون جنگ کی
کے ذریعہ سے ظاہر ہو
فلاسفی پر مشتمل ہے وہاں روحانی طور پر اندرونی جنگ اور مجاہدہ نفس کی حقیقت اور خوبی کو بھی ظاہر کرتا
ہے۔ یہ ایک عجیب سلسلہ ہے۔ اسی لئے عربی زبان اُم الأَلْسِنَةِ ہے۔ اس سے وہ کام نکلتے ہیں
جو دوسری زبان سے ممکن نہیں اور انشاء اللہ یہ معارف نہایت وضاحت اور لطافت سے کتاب من الرحمن
کے ذریعہ سے ظاہر ہوں گے جو میں نے آج کل عربی زبان کی فضیلت اور اس کو ام الْأَلْسِنَةِ
ثابت کرنے کے بارہ میں لکھنی شروع کی ہے۔ معلوم ہو جائے گا کہ یوروپین لوگوں کی تحقیقا تیں بالکل
نامکمل اور ادھوری ہیں ۔ اور ان کو بھی پتہ لگ جائے گا کہ زبانوں کی گم گشتہ ماں بھی اس زمانہ ہی میں
جہاں اور گمشدہ دینی صداقتیں مل گئی ہیں مل گئی ہے اور وہ عربی ہی ہے۔ الغرض عربی زبان کی لغت
جسمانی سلسلہ میں روحانی سلسلہ بھی دکھاتی جاتی ہے۔ اس لئے کہ جسمانی امور اور جسمانی باتیں

خارجی طور پر ہمارے مشاہدہ میں آتی ہیں اور ہم ان کی ماہیت نہایت سہولت اور آسانی سے سمجھ سکتے
ہیں۔ پس ان پر قیاس کر کے روحانی سلسلہ اور روحانی امور کی فلاسفی سمجھ میں آنی مشکل نہیں ہوتی اور
یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل اور برکت ہے جو اس نے اس تاریکی اور ضلالت کے زمانہ میں معرفت کا نور
آسمان سے اتارا تا کہ بھولے بھٹکوں کو راستہ دکھلائے اور ایسا طریق اور پیرا یہ ظاہر کیا جو اب تک
راز کے طور پر تھا۔ وہ کیا ؟ یہی لغت عرب کی فلاسفی اور ماہیت سے استدلال ۔ مبارک ہیں وہ لوگ جو
اللہ تعالیٰ کے فضل کی قدر کرتے اور اس کے لینے کو طیار ہو جاتے ہیں ۔
اسلام کو جنگ کی دوقو تیں دی گئی تھیں اب دیکھو کہ یہی رباط کا لفظ جوان گھوڑوں پر
۔
بولا جاتا ہے جو سرحد پر دشمنوں سے حفاظت
کے لئے باندھے جاتے ہیں۔ ایسا ہی یہ لفظ ان نفسوں پر بھی بولا جاتا ہے جو اس جنگ کی تیاری کے لئے
تعلیم یافتہ ہوں جو انسان کے اندر ہی اندر شیطان سے ہر وقت جاری ہے۔ یہ بالکل ٹھیک بات ہے کہ
اسلام کو دوقو تیں جنگ کی دی گئی تھیں۔ ایک قوت وہ تھی جس کا استعمال صدر اول میں بطور مدافعت و انتقام
کے ہوا۔ یعنی مشرکین عرب نے جب ستایا اور تکلیفیں دیں تو ایک ہزار نے ایک لاکھ کفار کا مقابلہ
کر کے شجاعت کا جو ہر دکھایا اور ہر امتحان میں اس پاک قوت وشوکت کا ثبوت دیا۔ وہ زمانہ گزر گیا
اور رباط کے لفظ میں جو فلاسفی ظاہری قوت جنگ اور فنون جنگ کی مخفی تھی وہ ظاہر ہو گئی ہے۔
اب اس زمانہ میں اس زمانہ میں جنگ باطنی کے نمونے دکھانے مطلوب ہیں جو اس زمانہ میں جس میں ہم ہیں
جنگ ظاہری کی مطلق ضرورت اور حاجت نہیں بلکہ ان آخری دنوں میں جنگ باطنی کے نمونے دکھانے
مطلوب تھے اور روحانی مقابلہ زیر نظر تھا کیونکہ اس وقت باطنی ارتداد اور الحاد کی اشاعت کے لئے
بڑے بڑے سامان اور اسلحہ بنائے گئے۔ اس لئے ان کا مقابلہ بھی اسی قسم کے اسلحوں سے ضروری ہے
کیونکہ آج کل امن و امان کا زمانہ ہے اور ہم کو ہر طرح کی آسائش اور امن حاصل ہے۔ آزادی سے
ہر آدمی اپنے مذہب کی اشاعت اور تبلیغ اور احکام کی بجا آوری کر سکتا ہے۔ پھر اسلام جو امن کا سچا حامی

ہے بلکہ حقیقتا امن اور سلم اور آشتی کا اشاعت کنندہ ہی اسلام ہے کیونکر اس زمانہ امن و آزادی میں اس
پہلے نمونہ کو دکھانا پسند کر سکتا تھا ؟ پس آج کل وہی دوسرا نمونہ یعنی روحانی مجاہدہ مطلوب ہے کیونکہ
ع
که حلوا چو یکبار خوردند و بس
ایک اور بات بھی ہے کہ اس پہلے نمونہ کے دکھانے میں ایک اور
موجودہ زمانہ میں جہاد امر بھی ملحوظ تھا یعنی اس وقت اظہار شجاعت بھی مقصود تھا جو اس
وقت کی دنیا میں سب سے زیادہ محمود اور محبوب وصف سمجھی جاتی تھی اور اس وقت تو حرب ایک فن ہو گیا ہے
کہ دور بیٹھے ہوئے بھی ایک آدمی توپ اور بندوق چلا سکتا ہے۔ ان دنوں میں سچا بہادر وہ تھا جو تلواروں
کے سامنے سینہ سپر ہوتا اور آج کل کا فن حرب تو بزدلوں کا پردہ پوش ہے۔ اب شجاعت کا کام نہیں
بلکہ جو شخص آلات حرب جدید اور نئی تو ہیں وغیرہ رکھتا اور چلا سکتا ہے وہ کامیاب ہو سکتا ہے۔ اُس حرب کا
مدعا اور مقصد مومنوں کے مخفی مادہ شجاعت کا اظہار تھا اور خدائے تعالیٰ نے جیسا چاہا خوب طرح اسے
دنیا پر ظاہر کیا۔ اب اس کی حاجت نہیں رہی اس لئے کہ اب جنگ نے فن اور مکیدت اور خدیعت کی
صورت اختیار کر لی ہے اور نئے نئے آلات حرب اور پیچ دارفنون نے اس قیمتی اور قابل فخر جو ہر کو
خاک میں ملا دیا ہے۔ ابتدائے اسلام میں دفاعی لڑائیوں اور جسمانی جنگوں کی اس لئے بھی ضرورت
پڑتی تھی کہ دعوت اسلام کرنے والے کا جواب ان دنوں دلائل و براہین سے نہیں بلکہ تلوار سے دیا
جاتا تھا۔اس لئے لاچار جواب الجواب میں تلوار سے کام لینا پڑا لیکن اب تلوار سے جواب نہیں دیا
جاتا بلکہ قلم اور دلائل سے اسلام پر نکتہ چینیاں کی جاتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اس زمانہ میں خدا خدا تعالیٰ
نے چاہا ہے کہ سیف ( تلوار ) کا کام قلم سے لیا جاوے اور تحریر سے مقابلہ کر کے مخالفوں کو پست کیا
جاوے۔ اس لئے اب کسی کو شایاں نہیں کہ قلم کا جواب تلوار سے دینے کی کوشش کرے۔
گر حفظ مراتب نکنی زندیقی
ع
اس وقت جو ضرورت ہے وہ یقیناً سمجھ لوسیف کی نہیں اس وقت قلم کی ضرورت ہے کا بلکہ قلم کی ہے۔ ہمارے مخالفین نے اسلام پر جو شبہات

وارد کئے ہیں اور مختلف سائنسوں اور مکائد کی رو سے اللہ تعالیٰ کے سچے مذہب پر حملہ کرنا چاہا ہے
اس نے مجھے متوجہ کیا ہے کہ میں قلمی اسلحہ پہن کر اس سائنس اور علمی ترقی کے میدان کارزار میں
اتروں اور اسلام کی روحانی شجاعت اور باطنی قوت کا کرشمہ بھی دکھاؤں۔ میں کب اس میدان کے
قابل ہو سکتا تھا ؟ یہ تو صرف اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اور اس کی بے حد عنایت ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ
میرے جیسے عاجز انسان کے ہاتھ سے اس کے دین کی عزت ظاہر ہو۔ میں نے ایک وقت ان
اعتراضات اور حملات کو شمار کیا تھا جو اسلام پر ہمارے مخالفین نے کئے ہیں ۔ ان کی تعداد اس وقت
میرے خیال اور اندازہ میں تین ہزار ہوئی تھی اور میں سمجھتا ہوں کہ اب تو اور بھی تعداد بڑھ گئی
ہوگی ۔ کوئی یہ نہ سمجھ لے کہ اسلام کی بنا ایسی کمزور باتوں پر ہے کہ اس پر تین ہزار اعتراض وارد ہو سکتا
ہے۔ نہیں ایسا ہرگز نہیں ۔ یہ اعتراضات تو کوتاہ اندیشوں اور نادانوں کی نظر میں اعتراض ہیں مگر
میں تم سے سچ سچ کہتا ہوں کہ میں نے جہاں ان اعتراضات کو شمار کیا وہاں یہ بھی غور کیا ہے کہ ان
اعتراضات کی تہ میں دراصل بہت ہی نادر صداقتیں موجود ہیں جو عدم بصیرت کی وجہ سے ان کو
دکھائی نہیں دیں اور حقیقت میں یہ خدائے تعالیٰ کی حکمت ہے کہ جہاں نابینا معترض آ کر اٹکا ہے
و ہیں حقائق و معارف کا مخفی خزانہ رکھا ہے۔
اور خدائے تعالیٰ نے مجھے مبعوث فرمایا ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض میں نان خان دونوں کو دنیا کو دھاڑیں اور میں مدفونہ
نا پاک اعتراضات کا کیچڑ جو ان درخشاں جواہرات پر تھو پا گیا ہے اسے پاک صاف کروں۔
خدائے تعالیٰ کی غیرت اس وقت بڑے جوش میں ہے کہ قرآن کریم کی ساخت عزت کو ہر ایک
خبیث دشمن کے داغ اعتراض سے منزہ و مقدس کرے ۔
الغرض ایسی صورت میں کہ مخالفین قلم سے ہم پر وار کرنا چاہتے ہیں اور کرتے ہیں۔ کس قدر
بیوقوفی ہو گی کہ ہم ان سے لھم لٹھا ہونے کو تیار ہو جائیں۔ میں تمہیں کھول کر بتلاتا ہوں کہ ایسی
صورت میں اگر کوئی اسلام کا نام لے کر جنگ و جدال کا طریق جواب میں اختیار کرے تو وہ اسلام کا

بدنام کرنے والا ہو گا۔ اور اسلام کا کبھی ایسا منشا نہ تھا کہ بے مطلب اور بلا ضرورت تلوار اٹھائی
جاوے۔ اب لڑائیوں کی اغراض جیسا کہ میں نے کہا ہے فن کی شکل میں آکر دینی نہیں رہیں بلکہ دنیوی
اغراض ان کا موضوع ہو گیا ہے۔ پس کس قدر ظلم ہو گا کہ اعتراض کرنے والوں کو جواب دینے کی
بجائے تلوار دکھائی جائے۔ اب زمانہ کے ساتھ حرب کا پہلو بدل گیا ہے اس لئے ضرورت ہے کہ سب سے
پہلے اپنے دل اور دماغ سے کام لیں اور نفوس کا تزکیہ کریں۔ راستبازی اور تقویٰ سے خدائے تعالیٰ
سے امداد اور فتح چاہیں ۔ یہ اللہ تعالیٰ کا ایک اٹل قانون اور مستحکم اصول ہے کہ اگر مسلمان صرف قیل و قال
اور باتوں سے مقابلہ میں کامیابی اور فتح پانا چاہیں تو یہ ممکن نہیں۔ اللہ تعالیٰ لاف گزاف اور لفظوں کو
نہیں چاہتا وہ تو حقیقی تقوی کو چاہتا اور سچی طہارت کو پسند کرتا ہے۔ جیسا کہ فرمایا ہے اِنَّ اللهَ مَعَ
الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ (النحل : ۱۲۹)
ہم کو عقل سے بھی کام لینا چاہیے کیونکہ انسان عقل کی وجہ عقل سے بھی کام لینا چاہیے سے مکلف ہے ۔ کو
سے
مکلف ہے ۔ کوئی آدمی بھی خلاف عقل باتوں کے
ماننے پر مجبور نہیں ہو سکتا۔ قومی کی برداشت اور حوصلہ سے بڑھ کر کسی قسم کی شرعی تکلیف نہیں اٹھوائی
گئی ۔ لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ( البقرة: ۲۸۷) اس آیت سے صاف طور پر پایا جاتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ کے احکام ایسے نہیں جن کی بجا آوری کوئی کر ہی نہ سکے اور نہ شرائع و احکام خدائے تعالیٰ
نے دنیا میں اس لئے نازل کئے کہ اپنی بڑی فصاحت و بلاغت اور ایجادی قانونی طاقت اور
چیستان طرازی کا فخر انسان پر ظاہر کرے اور یوں پہلے ہی سے اپنی جگہ ٹھان رکھا تھا کہ کہاں بیہودہ
ضعیف انسان اور کہاں کا ان حکموں پر عمل درآمد؟ خدا تعالیٰ اس سے برتر و پاک ہے کہ ایسا لغو فعل
کرے۔ ہاں عیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ دنیا میں کوئی آدمی شریعت کی تابعداری اور خدا کے حکموں کی
بجا آوری کر ہی نہیں سکتا ۔ نادان اتنا نہیں جانتے کہ پھر خدا کو شریعت کے بھیجنے کی کیا ضرورت پڑی
تھی۔ ان کے خیال اور اعتقاد میں گو یا اللہ تعالیٰ نے (نعوذ باللہ ) پہلے نبیوں پر شریعت نازل کر کے
ایک عبث اور بیہودہ کام کیا۔ اصل میں خدا کی ذات پاک پر اس قسم کی عیب تراشی کی ضرورت

عیسائیوں کو اسی کفارہ کے مسئلہ کی گھڑت کے لئے پیش آئی۔ مجھے حیرت اور تعجب ہوتا ہے کہ ان
لوگوں نے اپنے ایک اختراعی مسئلہ کی بنیاد قائم کرنے کے لئے اس بات کی بھی پروانہیں کی کہ خدا کی
ذات پر کس قسم کا گندہ حرف آتا ہے۔
قرآنی تعلیم کا ہر ایک حکم معلل با غراض و مصالح ہے ہاں یہ خوبی قرآنی کا !
تعلیم
اہے میں ہے کہ اس کا ہر ایک
حکم معلل با غراض و مصالح ہے اور اس لئے جابجا قرآن کریم میں تاکید ہے کہ عقل، فہم، تدبر،
فقاہت اور ایمان سے کام لیا جائے اور قرآن اور دوسری کتابوں میں یہی بین ما بہ الامتیاز ہے ۔
اور کسی کتاب نے اپنی تعلیم کو عقل اور تدبر کی دقیق اور آزاد نکتہ چینی کے آگے ڈالنے کی جرات ہی
نہیں کی بلکہ انجیل خاموش کے چالاک اور گویا حامیوں نے اس شعور سے کہ انجیل کی تعلیم عقلی زور کے
مقابل بے جان محض ہے ہو شیاری سے اپنے عقائد میں اس امر کو داخل کر لیا کہ تثلیث اور کفارہ ایسے
راز ہیں کہ انسانی عقل ان کی کنہ تک نہیں پہنچ سکتی۔ برخلاف اس کے فرقان حمید کی یہ تعلیم ہے ان في
خَلْقِ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَايَةٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ
الآية (ال عمران: ۱۹۱، ۱۹۲) یعنی آسمانوں کی بناوٹ اور زمین کی بناوٹ اور رات اور دن کا
آگے پیچھے آنا دانش مندوں کو اس اللہ کا صاف پتہ دیتے ہیں جس کی طرف مذہب اسلام دعوت کرتا
ہے۔ اس آیت میں کس قدر صاف حکم ہے کہ دانش مندا اپنی دانشوں اور مغزوں سے بھی کام لیں ۔
اور جان لیں کہ اسلام کا خدا ایسا گورکھ دھندا نہیں کہ اسے عقل پر پتھر مار کر بہ جبر
اسلام کا خدا
منوا یا جائے اور صحیفہ فطرت میں کوئی بھی ثبوت اس کے لئے نہ ہو بلکہ فطرت کے
وسیع اوراق میں اس کے اس قدر نشانات ہیں جو صاف بتلاتے ہیں کہ وہ ہے۔ ایک ایک چیز اس
کائنات میں اس نشان اور تختہ کی طرح ہے جو ہر سڑک یا گلی کے سر پر اس سڑک یا محلہ یا شہر کا نام
معلوم کرنے کے لئے لگائے جاتے ہیں خدا کی طرف راہنمائی کرتی ہے اور اس موجود ہستی کا پتہ ہی

نہیں بلکہ مطمئن کر دینے والا ثبوت دیتی ہے۔ زمین و آسمان کی شہادتیں کسی مصنوعی اور بناوٹی خدا کی
ہستی کا ثبوت نہیں دیتیں بلکہ اس خدائے اَحَدُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ کی ہستی کو دکھاتی ہیں جو
زندہ اور قائم خدا ہے اور جسے اسلام پیش کرتا ہے۔ چنانچہ پادری فنڈ رجس نے پہلے پہل ہندوستان
میں آکر مذہبی مناظروں میں قدم رکھا اور اسلام پر نکتہ چینیاں کیں اپنی کتاب میزان الحق میں خود ہی
سوال کے طور پر لکھتا ہے کہ اگر کوئی ایسا جزیرہ ہو جہاں تثلیث کی تعلیم نہ دی گئی ہو تو کیا وہاں کے
رہنے والوں پر آخرت میں مواخذہ تثلیث کے عقیدہ کی بنا پر ہو گا ؟ پھر خود ہی جواب دیتا ہے کہ ان
سے توحید کا مواخذہ ہو گا۔ اس سے سمجھ لو کہ اگر توحید کا نقش ہر ایک شے میں نہ پایا جاتا اور تثلیث
ایک بناوٹی اور مصنوعی تصور نہ ہوتی تو عقیدہ توحید کی بنا پر مواخذہ کیوں ہوتا ؟
بات اصل میں یہ ہے کہ انسان کی
توحید کا نقش قدرت رت کی ہر چیز میں رکھا ہوا ہے فطرت ہی میں اگست پر بکھ امارات
قَالُوا بَلَى (الاعراف: ۱۷۳) نقش کیا گیا ہے اور تثلیث سے کوئی مناسبت جبلت انسانی اور تمام
اشیائے عالم کو نہیں۔ ایک قطرہ پانی کا دیکھو تو وہ گول نکلتا ہے ۔ مثلث کی شکل میں نہیں نکلتا۔ اس سے
بھی صاف طور پر یہی پایا جاتا ہے کہ توحید کا نقش قدرت کی ہر چیز میں رکھا ہوا ہے۔ خوب غور سے دیکھو
کہ پانی کا قطرہ گول ہوتا ہے اور کروی شکل میں توحید ہی ہوتی ہے اس لئے کہ وہ جہت کو نہیں چاہتی اور
مثلث شکل جہت کو چاہتی ہے۔ چنانچہ آگ کو دیکھو شکل بھی مخروطی ہے اور وہ بھی کرویت اپنے اندر
رکھتی ہے۔ اس سے بھی توحید کا نور چمکتا ہے۔ زمین کولو اور انگریزوں ہی سے پوچھو کہ اس کی شکل کیسی
ہے؟ کہیں گے گول۔ الغرض طبعی تحقیقا تیں جہاں تک ہوتی چلی جائیں گی وہاں توحید ہی تو حید نکلتی چلی
جائے گی ۔ اللہ تعالیٰ اس آیت إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ۔۔۔۔ الآية (ال عمران : ۱۹۱) میں بتلاتا
ہے کہ جس خدا کو قرآن پیش کرتا ہے اس کے لئے زمین آسمان دلائل سے بھرے پڑے ہیں ۔
مجھے ایک حکیم کا مقولہ بہت ہی پسند آتا ہے کہ اگر گل کتا بیں دریا برد کر دی جاویں تو پھر بھی اسلام
کا خدا باقی رہ جائے گا۔ اس لئے کہ وہ مثلث اور کہانی نہیں ۔ اصل میں پختہ بات وہی ہے جس کی

صداقت کسی خاص چیز پر منحصر ہو کہ اگر وہ نہ ہو تو اس کا پتہ ہی ندارد۔ قصہ کہانی کا نقش نہ دل میں
ہوتا ہے، نہ صحیفہ فطرت میں جب تک کسی پنڈت، پاندھے یا پادری نے یا درکھا ان کا کوئی وجود مسلم
رہا۔ زاں بعد حرف غلط کی طرح مٹ گیا۔
اللہ تعالیٰ
تعلیم قرآن کی شہادت قانون قدرت کی زبان سے ادا ہوتی ہے فرماتا ہے
إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ - فِي كِتَبٍ مَكْنُون - لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ۷۸ تا ۸۰) بلکہ یہ
سارا صحیفہ قدرت کے مضبوط صندوق میں محفوظ ہے۔ کیا مطلب کہ یہ قرآن کریم ایک چھپی ہوئی
کتاب میں ہے۔ اس کا وجود کاغذوں تک ہی محدود نہیں بلکہ وہ ایک چھپی ہوئی کتاب میں ہے جس کو
صحیفہ فطرت کہتے ہیں یعنی قرآن کی ساری تعلیم کی شہادت قانون قدرت کے ذرہ ذرہ کی زبان سے
ادا ہوتی ہے۔ اس کی تعلیم اور اس کی برکات کتھا کہانی نہیں جو مٹ جائیں ۔
ہر ایک آدمی چونکہ عقل سے مدارج یقین پر نہیں پہنچ سکتا اس لئے الہام کی
ضرورت الہام
ضرورت پڑتی ہے جو تاریکی میں عقل کے لئے ایک روشن چراغ ہو کر مدد
دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے فلاسفر بھی محض عقل پر بھروسہ کر کے حقیقی خدا کو نہ پاسکے۔
چنانچہ افلاطون جیسا فلاسفر بھی مرتے وقت کہنے لگا کہ میں ڈرتا ہوں ۔ ایک بت پر میرے لئے ایک
مرغا ذبح کرو۔ اس سے بڑھ کر اور کیا بات ہوگی ۔ افلاطون کی فلاسفی ، اس کی دانائی اور دانش مندی اس کو
وہ سچی سکینت اور اطمینان نہیں دے سکی جو مومنوں کو حاصل ہے۔ یہ خوب یا درکھو کہ الہام کی ضرورت
قلبی اطمینان اور دلی استقامت کے لئے اشد ضروری ہے۔ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ سب سے
پہلے عقل سے کام لو اور یہ یاد رکھو کہ جو عقل سے کام لے گا اسلام کا خدا اسے ضرور ہی نظر آ جائے گا۔
کیونکہ درختوں کے پتے پتے پر اور آسمان کے اجرام پر اس کا نام بڑے جلی حرفوں میں لکھا ہوا ہے۔
لیکن بالکل عقل کے ہی تابع نہ بن جاؤ تا کہ الہام الہی کی وقعت کو کھو بیٹھو جس کے بغیر نہ حقیقی تسلی اور
نہ اخلاق فاضلہ نصیب ہو سکتے ہیں ۔ برہمو لوگ بھی شانتی اور سچا نور نجات کا حاصل نہیں کر سکتے

آج 10 میں سے 10 باقی