۲۸ دسمبر ۱۸۹۷ حضرت اقدس کی دوسری تقریر

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس لئے کہ وہ الہام کی ضرورت کے قائل نہیں۔ ایسے لوگ جو عقل کے بندے ہو کر الہام کو فضول قرار
دیتے ہیں میں بالکل ٹھیک کہتا ہوں کہ عقل سے بھی کام نہیں لیتے ۔ قرآن کریم میں ان لوگوں کو جو
عقل سے کام لیتے ہیں اُولُوا الأَلْبَابِ فرمایا ہے۔ پھر اس کے آگے فرماتا ہے الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللهَ
قِيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمْ ۔۔۔۔ الآية (ال عمران : ۱۹۲) اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے دوسرا پہلو
بیان کیا ہے کہ اُولُوا الْأَلْبَاب اور عقل سلیم بھی وہی رکھتے ہیں جو اللہ جل شانہ کا ذکر اٹھتے بیٹھتے کرتے
ہیں۔ یہ گمان نہ کرنا چاہیے کہ عقل و دانش ایسی چیزیں ہیں جو یونہی حاصل ہو سکتی ہیں نہیں ۔
سچی فراست بلکہ سچی فراست اور سچی دانش اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کئے بغیر حاصل ہی نہیں
ہوسکتی ۔ اسی واسطے تو کہا گیا ہے کہ مومن کی فراست سے ڈرو کیونکہ وہ نور الہی
سے دیکھتا ہے۔ صحیح فراست اور حقیقی دانش جیسا میں نے ابھی کہا کبھی نصیب نہیں ہو سکتی جب تک
تقویٰ میسر نہ ہو۔
اگر تم کامیاب ہونا چاہتے ہو تو عقل سے کام لو۔ فکر کرو۔ سوچو۔ تدبر اور فکر کے لئے قرآن کریم
میں بار بار تا کیدیں موجود ہیں ۔ کتاب مکنون اور قرآن کریم میں فکر کرو اور پارسا طبع ہو جاؤ۔ جب
تمہارے دل پاک ہو جائیں گے اور ادھر عقل سلیم سے کام لو گے اور تقویٰ کی راہوں پر قدم مارو گے
پھر ان دونوں کے جوڑ سے وہ حالت پیدا ہو جائے گی کہ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هُذَا بَاطِلًا سُبْحْنَكَ فَقِنَا
عَذَابَ النَّارِ (ال عمران : ۱۹۲) تمہارے دل سے نکلے گا۔ اس وقت سمجھ میں آ جائے گا کہ یہ مخلوق
عبث نہیں بلکہ صانع حقیقی کی حقانیت اور اثبات پر دلالت کرتی ہے تا کہ طرح طرح کے علوم وفنون جو
دین کو مدد دیتے ہیں ظاہر ہوں ۔
نے صرف سے نہیں الہام کی روشنی خدائے تعالی نے مسلمانوں کو صرف عقل ہی کے عطیہ سے مشرف نہیں فرمایا بلکہ الہام کی روشنی اور نور بھی اس کے ساتھ مرحمت فرمایا ہے۔ انہیں ان
راہوں پر نہیں چلنا چاہیے جو خشک منطقی اور فلاسفر چلانا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں پر لسانی قوت غالب ہوتی
ہے اور روحانی قومی بہت ضعیف ہوتے ہیں۔ دیکھو قرآن شریف میں خدائے تعالیٰ اپنے بندوں کی

تعریف میں اُولِي الْأَيْدِي وَالْأَبْصَارِ (ص: ۴۶) فرماتا ہے کہیں اولی الالسنۃ نہیں فرمایا اس سے
معلوم ہوا کہ خدائے تعالیٰ کو وہی لوگ پسند ہیں جو بصر اور بصیرت سے خدا کے کام اور کلام کو دیکھتے ہیں اور
پھر اس پر عمل کرتے ہیں اور یہ ساری باتیں بجز تزکیہ نفس اور تطہیر قوائے باطنیہ کے ہرگز حاصل نہیں ہو سکتیں۔
فلاح دارین کے حصول کا طریق اگر تم چاہتے ہو کہ تمہیں فلاح دارین حاصل ہو اور
لوگوں کے دلوں پر فتح پاؤ تو پاکیزگی اختیار کرو۔
عقل سے کام لو اور کلام الہی کی ہدایات پر چلو۔ خود اپنے تئیں سنوارو اور دوسروں کو اپنے اخلاق فاضلہ
کا نمونہ دکھاؤ۔ جب البتہ کامیاب ہو جاؤ گے۔ کسی نے کیا اچھا کہا ہے
ع سخن کز دل برون آید نشیند لا جرم بر دل
پس پہلے دل پیدا کرو۔ اگر دلوں پر اثر اندازی چاہتے ہو تو عملی طاقت پیدا کرو کیونکہ عمل کے بغیر
قولی طاقت اور انسانی قوت کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ زبان سے قیل وقال کرنے والے تو لاکھوں
ہیں۔ بہت سے مولوی اور علماء کہلا کر منبروں پر چڑھ کر اپنے تئیں نائب الرسول اور وارث الانبیاء قرار
دے کر وعظ کرتے پھرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ تکبر نہ کرو، بدکاریوں سے بچو مگر جو اُن کے اپنے اعمال
ہیں اور جو کر تو تیں وہ خود کرتے ہیں ان کا اندازہ اس سے کر لو کہ ان باتوں کا اثر تمہارے دلوں پر
کہاں تک ہوتا ہے؟
قول و فعل میں مطابقت اگر اس قسم کے لوگ عملی طاقت بھی رکھتے اور کہنے سے پہلے خود
کرتے تو قرآن میں لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ (الصف: ٣)
کہنے کی کیا ضرورت پڑتی ؟ یہ آیت ہی بتلاتی ہے کہ دنیا میں کہہ کر خود نہ کرنے والے بھی موجود تھے
اور ہیں اور ہوں گے۔
تم میری بات سن رکھو اور خوب یاد کر لو کہ اگر انسان کی گفتگو سچے دل سے نہ ہو اور عملی طاقت اس
میں نہ ہو تو وہ اثر پذیر نہیں ہوتی ۔ اسی سے تو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی صداقت ثابت
ہوتی ہے کیونکہ جو کامیابی اور تاثیر فی القلوب ان کے حصہ میں آئی اس کی کوئی نظیر بنی آدم کی تاریخ

میں نہیں اور یہ سب اس لئے ہوا کہ آپ کے قول اور فعل میں پوری مطابقت تھی ۔
میری ان باتوں پر عمل کرو میری یہ بات میںاس لئے ہیں کہ تام جومیرے ساتھ تعلق رکھتے ہو اور اس تعلق کی وجہ سے میرے اعضاء ہو گئے ہو ان
باتوں پر عمل کرو اور عقل اور کلام الہی سے کام لو تا کہ سچی معرفت اور یقین کی روشنی تمہارے اندر پیدا
ہو اور تم دوسرے لوگوں کو ظلمت سے نور کی طرف آنے کا وسیلہ بنو اس لئے کہ آج کل اعتراضوں کی
بنیا طبعی اور طبابت اور ہیئت کے مسائل پر ہے۔ لازم ہوا کہ ان علوم کی ماہیت اور کیفیت سے
آگاہی حاصل کریں تا کہ جواب دینے سے پہلے اعتراض کی حقیقت تو ہم پر کھل جاوے۔
میں ان مولویوں کو غلطی پر جانتا ہوں جو علوم جدیدہ کی تعلیم کے مخالف
علوم
جدیدہ کی تحصیل میں ان مولویوں کو ہیں وہ دراصل اپنی غلطی اور کمزوری کو چھپانے کے لئے ایسا کرتے
ہیں۔ ان کے ذہن میں یہ بات سمائی ہوئی ہے کہ علوم جدیدہ کی تحقیقات اسلام سے بدظن اور گمراہ کر
دیتی ہے اور وہ یہ قرار دیئے بیٹھے ہیں کہ گویا عقل اور سائنس اسلام سے بالکل متضاد چیزیں ہیں چونکہ
خود فلسفہ کی کمزوریوں کو ظاہر کرنے کی طاقت نہیں رکھتے اس لئے اپنی اس کمزوری کو چھپانے کے
لئے یہ بات تراشتے ہیں کہ علوم جدیدہ کا پڑھنا ہی جائز نہیں۔ ان کی روح فلسفہ سے کا نپتی ہے اور نئی
تحقیقات کے سامنے سجدہ کرتی ہے۔
مگر وہ سچا فلسفہ ان کو نہیں ملا جو الہام الہی سے پیدا ہوتا ہے جو
سچا فلسفہ قرآن میں ہے قرآن کریم میں کوٹ کوٹ کر بھر دیا ہے وہ ان ک اور صہ کر بھر کو صرف ان کو
دیا جاتا ہے جو نہایت تدلل اور نیستی سے اپنے تئیں اللہ کے دروازے پر پھینک دیتے ہیں۔ جن کے
دل اور دماغ سے متکبرانہ خیالات کا تعفن نکل جاتا ہے اور جو اپنی کمزوریوں کا اعتراف کرتے ہوئے
گڑ گڑا کر سچی عبودیت کا اقرار کرتے ہیں۔
علوم جدیدہ کو اسلام کے تابع کرنا چاہیے ہیں ضرور ہے کہ آج کل دین کی خدمت اور اعلائے کلمۃ اللہ کی غرض سے علوم جدیدہ

حاصل کرو اور بڑے جدو جہد سے حاصل کر ولیکن مجھے یہ بھی تجربہ ہے جو بطور انتباہ میں بیان کر دینا
چاہتا ہوں کہ جو لوگ علوم ہی میں یک طرفہ پڑ گئے اور ایسے محو اور منہمک ہوئے کہ کسی اہل دل اور
اہل ذکر کے پاس بیٹھنے کا ان کو موقع نہ ملا اور وہ خود اندر الہی نور نہ رکھتے تھے وہ بھی عموماً ٹھوکر کھا گئے
اور اسلام سے دور جا پڑے اور بجائے اس کے کہ ان علوم کو اسلام کے تابع کرتے الٹا اسلام کو
علوم کے ماتحت کرنے کی بے سود کوششیں کر کے اپنے زعم میں دینی اور قومی خدمات کے متکفل بن
بن
گئے ۔ مگر یاد رکھو کہ یہ کام وہی کر سکتا ہے یعنی دینی خدمت وہی بجالا سکتا ہے جو آسمانی روشنی اپنے اندر
رکھتا ہے۔
بات یہ ہے کہ ان علوم کی تعلیمیں پادریت اور فلسفیت کے رنگ میں دی جاتی ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے
کہ ان تعلیمات کا دلدادہ چند روز تو حسن ظن کی وجہ سے جو اس کو فطرتاً حاصل ہوتا ہے رسوم اسلام کا
پابند رہتا ہے لیکن جوں جوں ادھر قدم بڑھاتا چلا جاتا ہے اسلام کو دور چھوڑتا جاتا ہے اور آخر وہ رسوم
ہی رہ جاتی ہیں اور حقیقت سے کچھ تعلق نہیں رہتا۔ یہ نتیجہ پیدا ہوتا ہے اور ہوا ہے یک طرفہ علوم کی
تحقیقات اور تعلیم میں منہمک ہونے کا۔ بہت سے قومی لیڈر کہلا کر بھی اس رمز کو نہیں سمجھ سکے کہ
علوم جدیدہ کی تحصیل جب ہی مفید ہو سکتی ہے جب محض دینی خدمت کی نیت سے ہو اور کسی اہل دل اور
آسمانی عقل اپنے اندر رکھنے والے مرد خدا کی صحبت سے فائدہ اٹھا یا جاوے۔
میرا ایمان یہی کہتا ہے کہ اس دہریت نما نیچریت کے پھیلنے کی یہی وجہ ہے کہ جو شیطانی حملے
الحاد کے زہر سے بھرے ہوئے علوم طبعی ، فلسفی یا ہیئت دانوں کی طرف سے اسلام پر ہوتے ہیں ان
کے مقابلہ کرنے کے لئے یا ان کا جواب دینے کے لئے اسلام اور آسمانی نور کو عاجز سمجھ کر عقلی
ڈھکوسلوں اور فرضی اور قیاسی دلائل کو کام میں لایا جاتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایسے مجیب قرآن
کے مطالب اور مقاصد سے کہیں دور جا پڑتے ہیں اور ایک چھپا ہوا الحاد کا پردہ اپنے دل پر ڈال لیتے
ہیں جو ایک وقت وقت آ آ کر اگر اللہ تعالیٰ اپنا فضل نہ کرے دہریت کا جامہ پہن لیتا ہے اور وہی رنگ رنگ دل د کو
دے دیتا ہے جس سے وہ ہلاک ہو جاتا ہے۔

آج کل کے تعلیم یافتوں پر ایک اور بڑی آفت جو آ کر پڑتی ہے وہ یہ ہے کہ ان کو دینی علوم سے
مطلق مس ہی نہیں ہوتا۔ پھر جب وہ کسی ہیئت دان یا فلسفہ دان کے اعتراض پڑھتے ہیں تو اسلام کی
نسبت شکوک اور وساوس ان کو پیدا ہو جاتے ہیں ۔ پھر وہ عیسائی یا دہر یہ بن جاتے ہیں۔ ایسی حالت
میں ان کے والدین بھی ان پر بڑا ظلم کرتے ہیں کہ وہ دینی علوم کی تحصیل کے لئے ذرا سا وقت بھی ان کو
نہیں دیتے اور ابتدا ہی سے ایسے دھندوں اور بکھیڑوں میں ڈالتے ہیں جو انہیں پاک دین سے محروم کر
دیتے ہیں۔
دینی تعلیم و تربیت کا صحیح وقت یہ بات بھی غور کرنے کے قابل ہے کہ دینی علوم کی تصیل کے لئے طفولیت کا زمانہ بہت ہی مناسب اور موزوں
ہے۔ جب داڑھی نکل آئی پھر ضَرَبَ يَضْرِبُ یاد کرنے بیٹھے تو کیا خاک ہو گا ؟ طفولیت کا حافظہ
بہت تیز ہوتا ہے۔ انسانی عمر کے دوسرے وقت پر ایسا حافظہ کبھی بھی نہیں ہوتا۔ مجھے خوب یاد ہے کہ
بعض طفولیت کی باتیں تو اب تک یاد ہیں لیکن پندرہ برس پہلے کی اکثر باتیں یاد نہیں۔ اس کی وجہ یہ
ہے کہ پہلی عمر میں علم کے نقوش ایسے طور پر اپنی جگہ کر لیتے ہیں اور قومی کے نشوونما کی عمر ہونے کے
باعث ایسے دلنشیں ہو جاتے ہیں کہ پھر ضائع نہیں ہو سکتے۔ غرض یہ ایک طویل امر ہے۔ مختصر یہ ہے
کہ تعلیمی طریق میں اس امر کا لحاظ اور خاص توجہ چاہیے کہ دینی تعلیم ابتدا سے ہی ہو۔ میری ابتدا
سے یہی خواہش رہی ہے اور اب بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو پورا کرے۔ دیکھو تمہاری ہمسایہ قوموں
یعنی آریوں نے کس قدر حیثیت تعلیم کے لئے بنائی۔ کئی لاکھ سے زیادہ روپیہ جمع کر لیا۔ کالج کی
عالیشان عمارت اور سامان بھی پیدا کیا ۔ اگر مسلمان پورے طور پر اپنے بچوں کی تعلیم کی طرف توجہ نہ
کریں گے تو میری بات سن رکھیں کہ ایک وقت ان کے ہاتھ سے بچے بھی جاتے رہیں گے۔
مثل مشہور ہے تخم تاثیر صحبت را اثر اس کے اول جزو پر کلام ہو تو ہولیکن دوسرا
حصہ صحبت را اثر ایسا ثابت شدہ مسئلہ ہے کہ اس پر زیادہ بحث کرنے کی ہم کو
ضرورت نہیں ۔ ہر ایک شریف قوم کے بچوں کا عیسائیوں کے پھندے میں پھنس جانا اور مسلمانوں
صحبت کا اثر

حتی کہ غوث و قطب کہلانے والوں کی اولاد اور سادات کے فرزندوں کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی شان میں گستاخیاں کرتے دیکھ چکے ہو۔ ان صحیح النسب سیدوں کی اولا د جو ا پنا سلسلہ حضرت
امام حسین رضی اللہ عنہ تک پہنچاتے ہیں ہم نے کر سچن دیکھی ہے اور بانی اسلام علیہ الصلوۃ والسلام
کی نسبت قسم قسم کے الزام ( نعوذ باللہ ) لگاتے ہیں۔ ایسی حالت میں بھی اگر کوئی مسلمان اپنے دین
اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور غیرت نہیں رکھتا تو اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا ؟
اگر تم اپنے بچوں کو عیسائیوں، آریوں اور دوسروں کی صحبت سے نہیں بچاتے یا کم از کم نہیں بچانا چاہتے
تو یاد رکھو نہ صرف اپنے اوپر بلکہ قوم پر اور اسلام پر ظلم کرتے ہو اور بڑا بھاری ظلم کرتے ہو۔ اس کے یہ معنے
ہیں کہ گویا تمہیں اسلام کی کچھ غیرت نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت تمہارے دل میں نہیں۔
راستباز اور متقی بنوتا کہ عقل میں جودت اور ذہانت پیدا ہو ذرا جھو اور سوچو۔
خدا کے واسطے عقل
سے کام لو اور اس لئے کہ عقل میں جودت اور ذہانت پیدا ہو۔ راستباز اور متقی بنو۔ پاک عقل آسمان
سے آتی ہے اور اپنے ہمراہ ایک نور لاتی ہے لیکن وہ جو ہر قابل کی تلاش میں رہتی ہے۔ اس پاک
سلسلہ کا قانون وہی قانون ہے جو ہم جسمانی قانون میں دیکھتے ہیں۔ بارش آسمان سے پڑتی ہے
لیکن کوئی جگہ اس بارش سے گلزار ہوتی ہے اور کہیں کانٹے اور جھاڑیاں ہی اگتی ہیں اور کہیں وہی قطرہ
بارش کا سمندر کی تہہ میں جا کر ایک گوہر شاہوار بنتا ہے۔ بقول کسے
یع در باغ لاله روید و در شوره بوم خس
اگر زمین قابل نہیں ہوتی تو بارش کا کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچتا بلکہ الٹا ضر ر اور نقصان ہوتا ہے۔ اس
لئے آسمانی نور اترا ہے اور وہ دلوں کو روشن کیا چاہتا ہے۔ اس کے قبول کرنے اور اس سے فائدہ
اٹھانے کو تیار ہو جاؤ تا کہ ایسا نہ ہو کہ بارش کی طرح کہ جو زمین قابل جو ہر نہیں رکھتی وہ اس کو ضائع کر
دیتی ہے تم بھی باوجو دنور کے ہوتے تاریکی میں چلو اور ٹھوکر کھا کر اندھے کنویں میں گر کر ہلاک ہو جاؤ۔
اللہ تعالی مادر مہربان سے بھی بڑھ کر مہربان ہے۔ وہ نہیں چاہتا کہ اس کی مخلوق ضائع ہو۔ وہ ہدایت اور

روشنی کی راہیں تم پر کھولتا ہے مگر تم ان پر قدم مارنے کے لئے عقل اور تزکیہ نفوس سے کام لو۔ جیسے زمین
کہ جب تک ہل چلا کر طیار نہیں کی جاتی تخم ریزی اس میں نہیں ہوتی ۔ اسی طرح جب تک مجاہدہ اور
ریاضت سے تزکیہ نفوس نہیں ہوتا پاک عقل آسمان سے اتر نہیں سکتی۔
اس زمانہ میں خدا نے بڑا فضل کیا اور اپنے دین اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید میں غیرت کھا کر
ایک انسان کو جو تم میں بول رہا ہے بھیجا تا کہ وہ اس روشنی کی طرف ان کو بلائے ۔ اگر زمانہ میں ایسا فساد
اور فتنہ نہ ہوتا اور دین کے محو کرنے کے واسطے جس قسم کی کوششیں ہو رہی ہیں نہ ہوتیں تو چنداں حرج نہ
تھا مگر اب تم دیکھتے ہو کہ ہر طرف یمین و یسار اسلام ہی کو معدوم کرنے کی فکر میں تو میں لگی ہوئی ہیں۔
مجھے یاد ہے اور براہین احمدیہ میں بھی میں نے ذکر کیا ہے کہ اسلام کے خلاف چھ کروڑ کتا بیں تصنیف
اور تالیف ہو کر شائع کی گئی ہیں۔ عجیب بات ہے کہ ہندوستان کے مسلمانوں کی تعداد بھی چھ کروڑ اور
اسلام کے خلاف کتابوں کا شمار بھی اسی قدر ۔ اگر اس زیادہ تعداد کو جو اب تک ان تصنیفات میں ہوئی
ہے چھوڑ بھی دیا جائے تو بھی ہمارے مخالف ایک ایک کتاب ہر ایک مسلمان کے ہاتھ میں دے چکے
ہیں۔ اگر اللہ تعالیٰ کا جوش غیرت نہ ہوتا اور اِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ ( الحجر : ۱۰) اس کا وعدہ صادق نہ ہوتا
تو یقیناً سمجھ لو کہ اسلام آج دنیا سے اٹھ جاتا اور اس کا نام و نشان تک مٹ جاتا مگر نہیں ایسا نہیں
ہو سکتا۔ خدا کا پوشیدہ ہاتھ اس کی حفاظت کر رہا ہے۔ مجھے افسوس اور رنج اس امر کا ہوتا ہے کہ لوگ
مسلمان کہلا کر ناطے بیاہ کے برابر بھی تو اسلام کا فکر نہیں کرتے اور مجھے اکثر بار پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے
کہ عیسائی عورتوں تک مرتے وقت لکھوکھ ہا روپیہ عیسائی دین کی ترویج اور اشاعت کے لئے وصیت
کر مرتی ہیں اور ان کا اپنی زندگیوں کو عیسائیت کی اشاعت میں صرف کرنا تو ہم روز دیکھتے ہیں۔
ہزار ہالیڈی مشنریز گھروں اور کوچوں میں پھرتی اور جس طرح بن پڑے نقد ایمان چھینتی پھرتی ہیں۔
مسلمانوں میں سے کسی ایک کو نہیں دیکھا کہ وہ پچاس ہزار روپیہ بھی اشاعت اسلام کے لئے وصیت کر
مرا ہو۔ ہاں شادیوں اور دنیاوی رسوم پر تو بے حد اسراف ہوتے ہیں اور قرض لے کر بھی دل کھول کے
فضول خرچیاں کی جاتی ہیں مگر خرچ کرنے کے لئے نہیں تو اسلام کے لئے نہیں ۔ افسوس ! افسوس !!

اس سے بڑھ کر اور مسلمانوں کی حالت قابل رحم کیا ہوگی ؟
بدا
ایک نیکی سے دوسری نیکی پیدا ہوتی ہے اصل بات یہ ہے کہ بد اعمل کا نتیجہ بد اعمال
ہوتا ہے۔ اسلام کے لئے خدائے تعالیٰ کا
قانون قدرت ہے کہ ایک نیکی سے دوسری نیکی پیدا ہو جاتی ہے۔ مجھے یاد آ یا تذکرۃ الاولیاء میں میں
نے پڑھا تھا کہ ایک آتش پرست بڑھا نوے برس کی عمر کا تھا ۔ اتفاقاً بارش کی جھڑی جو لگ گئی
تو وہ اس جھڑی میں کو ٹھے پر چڑیوں کے لئے دانے ڈال رہا تھا۔ کسی بزرگ نے پاس سے کہا کہ
ارے بڑھے! تو کیا کرتا ہے؟ اس نے جواب دیا کہ بھائی چھ سات روز متواتر بارش ہوتی رہی ہے۔
چڑیوں کو دانہ ڈالتا ہوں ۔ اس نے کہا کہ تو عبث حرکت کرتا ہے۔ تو کافر ہے۔ تجھے اجر کہاں؟ بوڑھے
نے جواب دیا۔ مجھے اس کا اجر ضرور ملے گا ۔ بزرگ صاحب فرماتے ہیں کہ میں حج کو گیا تو دور سے
کیا دیکھتا ہوں کہ وہی بوڑھا طواف کر رہا ہے۔ اس کو دیکھ کر مجھے تعجب ہوا اور جب میں آگے بڑھا تو
پہلے وہی بولا کیا میرا دانے ڈالنا ضائع گیا یا ان کا عوض ملا ؟
نیکی کا اجر ضائع نہیں ہوتا اب خیال کرنا چاہے کہ اللہ تعالی نےایک کاف کی نیکی کا اج بھی ضائع نہیں کیا تو کیا مسلمان کی نیکی کا اجر ضائع کر دے گا ؟ مجھے
ایک صحابی کا ذکر یاد آیا کہ اس نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نے اپنے کفر کے زمانہ میں
بہت سے صدقات کئے ہیں کیا ان کا اجر مجھے ملے گا۔ آپ نے فرمایا کہ وہی صدقات تو تیرے
اسلام کا موجب ہو گئے ہیں ۔
نیکی کیا چیز ہے؟ نیکی ایک زینہ ہے اسلام اور خدا کی طرف چڑھنے کا لیکن یا درکھو کہ نیکی کیا
چیز ہے۔ شیطان ہر ایک راہ میں لوگوں کی راہ زنی کرتا اور ان کو راہ حق سے
بہکاتا ہے۔ مثلاً رات کو روٹی زیادہ پک گئی اور صبح کو باسی بیچ رہی ۔ عین کھانے کے وقت کہ اس کے
سامنے اچھے اچھے کھانے رکھے ہیں ۔ ابھی لقمہ نہیں اُٹھایا کہ دروازہ پر آ کر فقیر نے صدا کی اور روٹی
مانگی۔ کہا کہ باسی روٹی سائل کو دے دو۔ کیا یہ نیکی ہوگی ؟ باسی روٹی تو پڑی ہی رہنی تھی۔ تنعم پسند

اسے کیوں کھانے لگے؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ يُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينَا وَ يَتِيمًا و
اسیرا (الدھر : 9) یہ بھی معلوم رہے کہ طعام کہتے ہی پسندیدہ طعام کو ہیں ۔ سڑا ہوا باسی طعام نہیں
کہلاتا ۔ الغرض اگر اس رکابی میں سے جس میں ابھی تازہ کھانا اور لذیذ اور پسندیدہ رکھا ہوا ہے
اور کھانا شروع نہیں کیا فقیر کی صدا پر نکال کر دے تو یہ تو نیکی ہے۔
بیکار اور نکمی چیزوں کے خرچ سے کوئی آدمی نیکی کرنے کا دعوی نہیں کر سکتا۔ نیکی کا دروازہ تنگ
ہے پس یہ امر ذہن نشین کر لو کہ یکمی چیزوں کے خرچ کرنے سے کوئی اس میں داخل نہیں ہو سکتا کیونکہ
نص صریح ہے لن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ (ال عمران: ۹۳) جب تک عزیز سے عزیز
اور پیاری سے پیاری چیزوں کو خرچ نہ کرو گے اس وقت تک محبوب اور عزیز ہونے کا درجہ نہیں مل سکتا۔
اگر تکلیف اٹھانا نہیں چاہتے اور حقیقی نیکی کو اختیار کرنا نہیں چاہتے تو کیونکر کامیاب اور بامراد ہو سکتے
ہو۔ کیا صحابہ کرام مفت میں اس درجہ تک پہنچ گئے جو ان کو حاصل ہوا۔ دنیاوی خطابوں کے حاصل
کرنے کے لئے کس قدر اخراجات اور تکلیفیں برداشت کرنی پڑتی ہیں تو پھر کہیں جا کر ایک معمولی
خطاب جس سے دلی اطمینان اور سکینت حاصل نہیں ہو سکتی ملتا ہے۔ پھر خیال کرو کہ رضی اللہ عنہم
کا خطاب جو دل کو تسلی اور قلب کو اطمینان اور مولیٰ کریم کی رضا مندی کا نشان ہے کیا یونہی
آسانی سے مل گیا ؟
بات یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ کی رضا مندی جو حقیقی خوشی کا موجب ہے حاصل نہیں ہو سکتی
جب تک عارضی تکلیفیں برداشت نہ کی جاویں۔ خدا ٹھگا نہیں جاتا۔ مبارک ہیں وہ لوگ جو رضائے الہی
کے حصول کے لئے تکلیف کی پروانہ کریں کیونکہ ابدی خوشی اور دائمی آرام کی روشنی اس عارضی تکلیف
کے بعد مومن کو ملتی ہے۔
میں کھول کر کہتا ہوں کہ جب تک ہر بات پر اللہ تعالیٰ مقدم نہ ہو سچا مسلمان کون ہے؟ جاوے اور ل پر نظر ڈال کر وہ نہ دیکھ سکے کہ یہ میری ہے اس
وقت تک کوئی آدمی سچا مومن نہیں کہلا سکتا۔ ایسا آدمی تو آل (عرف عام ) کے طور پر مومن یا مسلمان ہے۔

جیسے چوہڑے کو بھی مصلی یا مومن کہہ دیتے ہیں۔ مسلمان وہی ہے جو اسْلَمَ وَجْهَهُ لِلہ کا مصداق ہو گیا ہو۔
وجہ مونہہ کو کہتے ہیں مگر اس کا اطلاق ذات اور وجود پر بھی ہوتا ہے۔ پس جس نے ساری طاقتیں اللہ
کے حضور رکھ دی ہوں وہی سچا مسلمان کہلانے کا مستحق ہے۔ مجھے یاد آیا کہ ایک مسلمان نے کسی یہودی
کو دعوت اسلام کی کہ تو مسلمان ہو جا۔ مسلمان خود فسق و فجور میں مبتلا تھا۔ یہودی نے اس فاسق مسلمان
کو کہا کہ تو پہلے اپنے آپ کو دیکھ اور تو اس بات پر مغرور نہ ہو کہ تو مسلمان کہلاتا ہے۔ خدائے تعالیٰ
اسلام کا مفہوم چاہتا ہے نہ نام اور لفظ ۔ یہودی نے اپنا قصہ بیان کیا کہ میں نے اپنے لڑکے کا نام
خالد رکھا تھا مگر دوسرے دن مجھے اسے قبر میں گاڑنا پڑا۔ اگر صرف نام ہی میں برکت ہوتی تو وہ
کیوں مرتا ؟ اگر کوئی مسلمان سے پوچھتا ہے کہ تو کیا مسلمان ہے؟ تو وہ جواب دیتا ہے الحمد للہ ۔
پس یا د رکھو کہ صرف لفاظی اور لستانی کام نہیں آسکتی جب تک کہ عمل نہ ہو اور باتیں عند اللہ
کچھ بھی وقعت نہیں رکھتیں۔ چنانچہ خدائے تعالیٰ نے فرمایا ہے كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللَّهِ أَنْ تَقُولُوا مَا لَا
تَفْعَلُونَ (الصف: ۴)
اسلام کی خدمت کا شرف حاصل کرنے کا طریق اب میں پھر اپنے پہلے مقصد کی طرف رجوع کرتا ہوں یعنی
صَابِرُوا وَ رَابِطُوا (ال عمران : ۲۰۱) جس طرح دشمن کے مقابلہ پر سرحد پر گھوڑا ہونا ضروری ہے تا کہ
وہ حد سے نہ نکلنے پاوے۔ اسی طرح تم بھی تیار رہو ۔ ایسا نہ ہو کہ دشمن سرحد سے گزر کر اسلام کو صدمہ
پہنچائے۔ میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں کہ اگر تم اسلام کی حمایت اور خدمت کرنا چاہتے ہو تو پہلے خود
تقویٰ اور طہارت اختیار کرو جس سے خود تم خدائے تعالیٰ کی پناہ کے حصن حصین میں آ سکو اور پھر تم
کو اس خدمت کا شرف اور استحقاق حاصل ہو۔ تم دیکھتے ہو کہ مسلمانوں کی بیرونی طاقت کیسی کمزور
ہوگئی ہے۔ قو میں ان کو نفرت اور حقارت کی نظر سے دیکھتی ہیں۔ اگر تمہاری اندرونی اور قلبی طاقت بھی
کمزور اور پست ہوگئی تو بس پھر تو خاتمہ ہی سمجھو۔ تم اپنے نفسوں کو ایسے پاک کرو کہ قدسی قوت ان میں
سرایت کرے اور وہ سرحد کے گھوڑوں کی طرح مضبوط اور محافظ ہو جائیں ۔ اللہ تعالیٰ کا فضل ہمیشہ

متقیوں اور راستبازوں ہی کے شامل حال ہوا کرتا ہے ۔ اپنے اخلاق اور اطوار ا یسے نہ بناؤ جن سے
اسلام کو داغ لگ جاوے۔ بدکاروں اور اسلام کی تعلیم پر عمل نہ کرنے والے مسلمانوں سے اسلام کو
داغ لگتا ہے ۔ کوئی مسلمان شراب پی لیتا ہے تو کہیں قے کرتا پھرتا ہے۔ پگڑی گلے میں ہوتی ہے۔
موریوں اور گندے نالوں میں گرتا پھرتا ہے۔ پولیس کے جوتے پڑتے ہیں ۔ ہندو اور عیسائی اس پر
ہنستے ہیں۔ اب اس کا ایسا خلاف شرع فعل اس کی ہی تضحیک کا موجب نہیں ہوتا بلکہ در پردہ اس کا اثر
نفس اسلام تک پہنچتا ہے۔ مجھے ایسی خبریں یا جیل خانوں کی رپورٹیں پڑھ کر سخت رنج ہوتا ہے جب
میں دیکھتا ہوں کہ اس قدر مسلمان بد عملیوں کی وجہ سے مورد عتاب ہوئے ۔ دل بے قرار ہو جاتا ہے کہ یہ
لوگ جو صراط مستقیم رکھتے ہیں۔ اپنی بداعتدالیوں سے اپنے آپ کو ہی نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ اسلام پر
ہنسی کراتے ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ کسی گذشتہ مردم شماری کے وقت مسٹر ایبٹسن صاحب نے اپنی رپورٹ
میں بہت کچھ لکھا تھا۔ میری غرض اس سے یہ ہے کہ مسلمان لوگ مسلمان کہلا کر ان ممنوعات اور منہیات
میں مبتلا ہوتے ہیں جو نہ صرف ان کو بلکہ اسلام کو مشکوک کر دیتے ہیں۔ پس اپنے چال چلن اور اطوار
ایسے بنا لو کہ کفار کو بھی تم پر ( جو دراصل اسلام پر ہوتی ہے ) نکتہ چینی کرنے کا موقع نہ ملے۔
تمہارا اصل شکر تقویٰ اور طہارت ہی ہے۔ مسلمان
اصل شکر تقویٰ اور طہارت ہے پوچھنے پر الْحَمْدُ لِلہ کہہ دینا سچا سپاس اور شکر نہیں ہے۔
اگر تم نے حقیقی سپاس گزاری یعنی طہارت اور تقویٰ کی راہیں اختیار کر لیں میں تمہیں بشارت دیتا
ہوں کہ تم سرحد پر کھڑے ہو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا۔ مجھے یاد ہے کہ ایک ہندو سر رشتہ دار نے
جس کا نام جگن ناتھ تھا اور جو ایک متعصب ہندو تھا بتلایا کہ امرتسر یا کسی جگہ میں سر رشتہ دار تھا
اور ایک ہندو اہلکار در پردہ نماز پڑھا کرتا تھا اور بظاہر ہندو تھا۔ میں اور دیگر سارے ہندوا سے بہت
برا جانتے تھے۔ ہم سب اہلکاروں نے مل کر ارادہ کر لیا کہ اس کو موقوف کرائیں اور سب سے زیادہ
شرارت میرے دل میں تھی۔ میں نے کئی بار شکایت کی کہ اس نے یہ غلطی کی ہے اور یہ خلاف ورزی
کی ہے مگر اس پر کوئی التفات نہ ہوتی تھی لیکن ہم نے ارادہ کر لیا ہوا تھا کہ اس کو ضرور موقوف کرائیں گے

اور اپنے اس ارادہ میں کامیاب ہونے کے لئے بہت سی نکتہ چینیاں بھی جمع کر لی تھیں اور میں وقتاً
فوقتاً ان نکتہ چینیوں کو صاحب بہادر کے ہاں پیش کر دیا کرتا تھا۔ صاحب اگر بہت ہی غصہ ہو کر اس کو
بلا بھی لیتا تھا تو جب وہ سامنے آجا تا گویا آگ پر پانی پڑ جاتا۔ معمولی طور پر نہایت نرمی سے فہمائش
کر دیتا گویا اس سے کوئی قصور سر زد ہی نہیں ہوا۔
تقوی کا رعب دوسروں پر بھی پڑتا ہے اصل بات یہ ہے کہ تقوی کا رعب دوسروں ہے پر بھی پڑتا ہے اور پر بھی پڑتا ہے اور خدائے تعالیٰ متقیوں کو
ضائع نہیں کرتا۔ میں نے ایک کتاب میں پڑھا ہے کہ سید عبد القادر صاحب جیلانی رحمۃ اللہ علیہ
بڑے اکابر میں سے ہوئے ہیں ۔ ان کا نفس بڑا مظہر تھا۔ ایک بار انہوں نے والدہ سے کہا کہ
میرا دل دنیا سے بہت برداشتہ ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ کوئی پیشوا تلاش کروں جو مجھے سکینت اور
اطمینان کی راہیں دکھلائے ۔ والدہ نے جب دیکھا کہ یہ اب ہمارے کام کا نہیں رہا۔ اس کی بات کو
مان لیا اور کہا اچھا میں تجھے رخصت کرتی ہوں یہ کہہ کر اندر گئی اور انٹی مہریں جو اس نے جمع کی ہوئی
تھیں اٹھالائی اور کہا کہ ان مہروں میں سے حصہ شرعی کے موافق چالیس مہریں تیری ہیں اور چالیس
تیرے بڑے بھائی کی ۔ اس لئے چالیس مہریں تجھے بحصہ رسدی دیتی ہوں ۔ یہ کہہ کر چالیس مہریں
لے کر اس کی بغل کے نیچے پیرہن میں سی دیں اور کہا کہ امن کی جگہ پہنچ کر نکال لینا اور عند الضرورت
اپنے صرف میں لانا۔ سید عبد القادر نے ماں سے کہا کہ مجھے کوئی نصیحت کرو۔ اس نے کہا بیٹا جھوٹ نہ
بولنا اس سے بڑی برکت ہوگی ۔ اتنا سن کر آپ رخصت ہوئے ۔ اتفاق ایسا ہوا کہ جس جنگل میں
سے ہو کر آپ چلے اس میں چند قزاق راہزن رہتے تھے جو مسافروں کو لوٹ لیا کرتے تھے ۔ اب
دور سے ان پر بھی ان کی نظر پڑی۔ قریب آئے تو انہوں نے ایک کمبل پوش فقیر سا دیکھا۔ ایک نے
ہنسی سے کہا کہ تیرے پاس کچھ ہے؟ یہ ابھی تازہ نصیحت سن کر آئے تھے کہ جھوٹ نہ بولنا۔ فی الفور
بولے کہ ہاں۔ چالیس مہریں میری بغل کے نیچے ہیں جو میری ماں نے کیسہ کی طرح سی دی ہیں۔
اس نے سمجھا ٹھٹھا کرتا ہے۔ دوسرے نے جب پوچھا اس کو بھی یہی جواب دیا ۔ الغرض ہر ایک چور کو

·

آج 10 میں سے 10 باقی