۲۸ دسمبر ۱۸۹۷ حضرت اقدس کی دوسری تقریر
ملفوظات, حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
انکار کر دیتے ہیں۔ سوچنے اور سمجھنے کا مقام ہے کہ معمولی طور پر تو مانتے نہیں اور غیر معمولی طور پر اعتراض
کرتے ہیں۔ اب یہ عمداً اور صریحاً انبیاء علیہم السلام کے وجود کا انکار نہیں تو کیا ہے۔ کیا انہی عقلوں اور
دانشوں پر ناز ہے کہ فلاسفر کہلا کر دہر یہ یا بت پرست ہو گئے ۔ اللہ تعالیٰ کی مخفی طاقتیں کبھی الہام اور وحی
کے سوا اپنا کرشمہ نہیں دکھا سکتیں۔ وہ وحی اور الہام ہی کے رنگ میں نظر آتی ہیں۔
خدائے تعالی کا فل اور اس کی رحمانیت کا عقل مند وہ ہے جو نبی کو شناخت کرتا ہے تقاضا ہے کہ اس نے دنیا میں اپنے ہی بھیجے۔
نبی
عقل مند وہ ہے جو نبی کو شناخت کرتا ہے کیونکہ وہ خدا کو شناخت کرتا ہے اور بیوقوف وہ ہے جو نبی کا انکار
کرتا ہے کیونکہ نبوت کا انکار الوہیت کے انکار کو مستلزم ہے۔ اور جو ولی کو شناخت کرتا ہے وہ نبی کو
شناخت کرتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ نبی الوہیت کے لئے بطور ایک میخ آہنی
کے ہے اور ولی نبی کے لئے ۔ اب ذرا ٹھنڈے دل سے سوچو کہ اللہ تعالیٰ نے تیرہ سو سال پہلے اس
سلسلہ کو دنیا میں ظاہر کیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ظاہر کیا لیکن آج تیرہ سو سال بعد
اور اس وقت کے چودھویں صدی کے بھی پندرہ سال گزر گئے ۔ اس کو آریوں ، برہموؤں ، طبیعیوں
اور دہریوں یا عیسائیوں کے سامنے بیان کرو تو وہ ہنس دیتے ہیں اور تمسخر میں اڑا دیتے ہیں۔ ایسی
مصیبت کے وقت میں کہ ایک طرف علوم جدیدہ کی روشنی دوسری طرف طبیعتوں میں ایک خاص
انقلاب پیدا ہو جانے کے بعد مختلف فرقوں اور مذہبوں کی کثرت ہے ان امور کا پیش کرنا اور لوگوں
سے منوانا بہت ہی پیچیدہ بات ہو گئی تھی اور اسلام اور اس کی باتیں ایک قصہ کہانی سمجھی جانے لگی تھیں
لیکن اللہ تعالیٰ نے جو انَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ (الحجر : ۱۰) کا وعدہ دے کر قرآن
اور اسلام کی حفاظت کا خود ذمہ دار ہوتا ہے مسلمانوں کو اس مصیبت سے بچا لیا اور فتنہ میں پڑنے نہ
دیا ۔ پس مبارک ہیں وہ لوگ جو اس سلسلہ کی قدر کرتے اور اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ بات یہ ہے
کہ اگر ثبوت نہ ملے تو یہ بالکل ٹھیک ہے کہ جیسا انسانی طبائع کا خاصہ ہے کہ وہ بدظنی کی طرف جھٹ
رجوع کر لیتی ہیں تو اندرونی طور پر ہی لوگ ایک قصہ کہانی سمجھ کر قرآن اور اسلام سے دست بردار
ہو جاتے۔ مثلاً دیکھو! اگر اندر کھڑ کا ہو تو باہر والا خواہ مخواہ خیال کرے گا کہ اندر کوئی آدمی ضرور ہے
مگر وہ جب دو چار دن تک دیکھتا ہے کہ اندر سے کوئی نہیں نکلا تو پھر اس کا خیال مبدل ہونا شروع ہوتا ہے
تو پھر بدوں اندر جانے کے ہی وہ سمجھ لیتا ہے کہ اگر انسان ہوتا تو اس کو کھانے پینے کی ضرورت پڑتی
اور وہ ضرور باہر آتا ۔ اگر نبوت کے انوار و برکات جو وحی ولایت کے رنگ میں آتے ہیں۔ اس
فلاسفی اور روشنی کے زمانہ میں ظاہر نہ ہوتے تو مسلمانوں کے بچے مسلمانوں کے گھر میں رہ کر اسلام
اور قرآن کو ایک قصہ کہانی اور داستان سمجھ لیتے اور اسلام سے ان کو کوئی واسطہ اور تعلق نہ رہتا۔ اس
طرح پر گویا اسلام کو معدوم کرنے کا سلسلہ بندھ جاتا مگر نہیں ! اللہ تعالیٰ کی غیرت ، اس کا ایفائے وعدہ
کا جوش کب ایسا ہونے دیتا تھا ۔ جیسا کہ ابھی میں نے کہا کہ خدائے تعالیٰ نے وعدہ فرمایا کہ انا نَحْنُ
نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ -
قرآن کا نام ذکر رکھنے کی وجہ اب دیکھو قرآن کریم کا نام ذکر کھا گیا ہے اسلئے کہ وہ انسان کی اندرونی شریعت یاد دلاتا ہے۔ جب
اسم فاعل کو مصدر کی صورت میں لاتے ہیں تو وہ مبالغہ کا کام دیتا ہے جیسا زید عدل کیا معنے ؟ زید
بہت عادل ہے۔ قرآن کوئی نئی تعلیم نہیں لایا بلکہ اس اندرونی شریعت کو یاد دلاتا ہے جو انسان کے
اندر مختلف طاقتوں کی صورت میں رکھی ہے۔ حلم ہے، ایثار ہے، شجاعت ہے، جبر ہے،غضب ہے،
قناعت ہے وغیرہ۔ غرض جو فطرت باطن میں رکھی تھی قرآن نے اسے یاد دلا یا جیسے في كتب
مكنون (الواقعة : ۷۹) یعنی صحیفہ ، فطرت میں کہ جو چھپی ہوئی کتاب تھی اور جس کو ہر ایک شخص نہ دیکھ
سکتا تھا۔ اسی طرح اس کتاب کا نام ذکر بیان کیا تا کہ وہ پڑھی جاوے تو وہ اندرونی اور روحانی قوتوں
اور اس نور قلب کو جو آسمانی ودیعت انسان کے اندر ہے یا د دلاوے۔ غرض اللہ تعالیٰ نے قرآن کو
بھیج کر بجائے خود ایک روحانی معجزہ دکھا یا تا کہ انسان ان معارف اور حقائق اور روحانی خوارق کو معلوم
کرے جن کا اسے پتہ نہ تھا مگر افسوس کہ قرآن کی اس علت غائی کو چھوڑ کر جو هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرۃ:۳)
ہے۔ اس کو صرف چند قصص کا مجموعہ سمجھا جاتا ہے اور نہایت بے پروائی اور خود غرضی سے مشرکین عرب
کی طرح اساطیر الاولین کہہ کر ٹالا جاتا ہے۔ وہ زمانہ تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا اور قرآن
کے نزول کا جب وہ دنیا سے گمشدہ طاقتوں کو یاد دلانے کے لئے آیا تھا۔ اب وہ زمانہ آ گیا جس کی
نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشین گوئی کی تھی کہ لوگ قرآن پڑھیں گے لیکن ان کے حلق
سے قرآن نہ اترے گا۔ سو اب تم ان آنکھوں سے دیکھ رہے ہو کہ لوگ قرآن کیسی خوش الحانی اور
عمدہ قراءت سے پڑھتے ہیں لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں گزرتا ۔ اس لئے جیسے قرآن کریم
جس کا دوسرا نام ذکر ہے اس ابتدائی زمانہ میں انسان کے اندر چھپی ہوئی اور فراموش ہوئی ہوئی
صداقتوں اور ودیعتوں کو یاد دلانے کے لئے آیا تھا۔
اس زمانہ میں بھی آسمان سے ایک معلم آیا اللہ تعالی کے اس وعدہ واثقہ کی رو سے کہ انا لَهُ لَحْفِظُونَ ( الحجر : ١٠) اس
زمانہ میں بھی آسمان سے ایک معلم آیا جو اخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ (الجمعة : ۴) کا مصداق
اور موعود ہے۔ وہ وہی ہے جو تمہارے درمیان بول رہا ہے۔ میں پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیشین گوئی کی طرف عود کر کے کہتا ہوں کہ آپ نے اس زمانہ ہی کی بابت خبر دی تھی کہ لوگ قرآن کو
پڑھیں گے لیکن وہ ان کے حلق سے نہ اُترے گا ۔ اب ہمارے مخالف نہیں نہیں اللہ تعالیٰ کے وعدوں کی
قدر نہ کرنے والے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں پر دھیان نہ دینے وا۔ انہ دینے والے خوب گلے مروڑ مروڑ
كر يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى (ال عمران : ۵۶) اور فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائدة : ۱۱۸) قرآن
میں عجیب لہجہ سے پڑھتے ہیں لیکن سمجھتے نہیں اور افسوس تو یہ ہے کہ اگر کوئی ناصح مشفق بن کر سمجھانا
چاہے تو سمجھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔ نہ کریں ۔ اتنا تو کریں کہ اس کی بات ہی ذرا سن لیں ۔ مگر
کیوں سنیں ؟ وہ گوش شنوا بھی رکھیں ۔ صبر اور حسن ظن سے بھی کام لیں۔ اگر خدائے تعالیٰ فضل کے
ساتھ زمین کی طرف توجہ نہ کرتا تو اسلام بھی اس زمانہ میں مثل دوسرے مذہبوں کے مردہ اور ایک
قصہ کہانی سمجھا جاتا۔ کوئی مردہ مذہب کسی دوسرے کو زندگی نہیں دے سکتا لیکن اسلام اس وقت
زندگی دینے کو تیار ہے لیکن چونکہ یہ سنت اللہ ہے کہ کوئی کام خدائے تعالیٰ بغیر اسباب کے نہیں کرتا۔
ہاں یہ امر جدا ہے کہ وہ اسباب ہم کو دکھائی دیں یا نہ لیکن اس میں کوئی کلام نہیں کہ اسباب ضرور ہوتے
ہیں ۔ اسی طرح آسمان سے انوار اترتے ہیں جو زمین پر پہنچ کر اسباب کی صورت اختیار کر لیتے
ہیں۔ جب اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کو تاریکی اور گمراہی میں مبتلا پایا اور ہر
طرف سے ضلالت اور ظلمت کی گھنگھور گھٹا دنیا پر چھا گئی۔ اس وقت اس تاریکی کو دور کرنے اور
ضلالت کو ہدایت اور سعادت سے تبدیل کرنے کے لئے ایک سراج المنیر فاران کی چوٹیوں پر چمکا
یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے ۔
موجودہ زمانہ کی حالت اور ضرورت مصلح اور ایسا ہی اس زمانہ میں کہ جس میں ہم رہتے ہیں ایمانی طاقتیں مردہ ہو کر فسق و فجور نے
کے
ان کی جگہ لے لی ہے۔ لوگوں کے معاملات ایک طرف عبادات دوسری طرف، غرض ہر بات میں
فتور ہو گیا ہے۔ صرف یہ آفت ہی اگر ہوتی تو کچھ مضائقہ اور چنداں خطر نہ تھا لیکن ان ساری باتوں
ے علاوہ سب سے بڑی آفت جس کا مجھے کئی بار ذکر کرنا پڑا ہے اور جس کو ہر بہی خواہ اسلام کا دل
محسوس کر چکا ہے یا کر سکتا ہے وہ زہریلا اثر ہے جو آج کل کی طبعی طبابت اور ہیئت اور جھوٹے فلسفہ
کے باعث اسلام اور اہل اسلام پر آ رہی ہے۔ علماء تو اس طرف توجہ نہیں کرتے ۔ ان کو خانہ جنگیوں
اور اندرونی جھگڑوں اور ایک دوسرے کی تکفیر بازی سے فرصت ملے تو ادھر توجہ کریں۔ زاہد اپنی
گوشہ نشینی میں بیٹھ کر اگر دعاؤں سے کام لیتے تو بھی کچھ آثار پیدا ہوتے مگر وہ پیر پرستی اور جواز سماع
وغیرہ کی بحثوں میں پڑے ہوئے ہیں ۔ حقیقی صوفی ازم کی جگہ اب چند رسومات نے لے لی جن کا
قرآن اور سنت سے پتا نہیں چلتا ۔ الغرض ہر طرف سے اسلام عرضہ تیغ جہلا وسفہا ہو رہا ہے ۔
اس وقت میں کہ وہ ضرورتیں جو کسی مصلح اور ریفارمر کی آمد کے لئے لازم ہیں پورے انتہائی نقطہ تک
پہنچ چکی ہیں۔ ہر ایک شخص بجائے خود ایک نیا مذہب رکھتا ہے۔ ان تمام امور اور حالات پر قیاس
کر کے اسلام کی عمر خاتمہ کے قریب نظر آتی تھی۔ ڈاکٹر اور طبیب جب کسی ہیضہ کے مریض کا بدن
برف سا سر دیا اسے سرسام میں مبتلا دیکھتے ہیں تو اسے لا علاج بتلا کر کھسک آتے ہیں اور حالات رڈیہ
دیکھ کر ڈاکٹر حاذق بھی پاس اور نومیدی ظاہر کر دیتا ہے ۔ اب اس وقت اسلام کی حالت کچھ شک
نہیں کہ اس انتہا کی پاس تک پہنچ گئی تھی لیکن اگر وہ بھی انسان کے اپنے خیالات کا نتیجہ یا اپنی
کوششوں کا ثمرہ ہوتا تو ان مصائب اور شدائد کے دوران میں کہ ہر طرف سے اس پر زد پڑتی ہے اور
اس کی اپنی اندرونی حالت بوجہ نفاق باہمی کمزور ہوتی گئی ہے۔ ایسی حالت میں کم از کم اسلام کا قائم
رہنا جس کے معدوم کرنے کے لئے مخالفوں نے ناخنوں تک زور لگایا اور لگا رہے ہیں بہت مشکل
ہو جاتا ۔ کوئی سال نہیں جاتا جبکہ کوئی نئی صورت اسلام پر حملہ کرنے کی نہیں تراشی جاتی ۔ اگر کوئی ایجاد اتا۔
یا گل بنائی جاتی ہے اس کے لئے اصول کو زیر نظر رکھ کر اسلام پر حملہ کر دیا جاتا ہے۔
الغرض ایسے فتنے کے وقت میں قریب تھا فتنے آج کل کی ترقی بھی اسلام کا ایک معجزہ ہے کر چھین لکھےہو کر ایک دفعہ ی مسلمانوں کہ دشمن
کو برگشتہ کر دیتے لیکن اللہ تعالیٰ کے زبردست ہاتھ نے اسلام کو سنبھالے رکھا یہ بھی ایک دلیل ہے
اسلام کی صداقت کی ۔ آجکل کی ترقی بھی اسلام کا ایک معجزہ ہے۔ پس دیکھو کہ مخالفوں نے اپنی
ساری طاقتیں اور قوتیں حتی کہ جان اور مال تک بھی اسلام کے نابود کرنے میں صرف کر دیا مگر
اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے موافق إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ( الحجر : ١٠ ) یعنی خدا
آپ ہی ان نقوش فطرت کو یاد دلانے والا ہے اور خطرہ کے وقت اس کو بچالے گا۔ اسلام کی کشتی
خطرہ میں جا پڑی تھی۔ پادریوں کا حملہ جنہوں نے کروڑ ہا روپیہ خرچ کر کے اور طرح طرح کے منافع
اور وعدے یہاں تک کہ شرمناک نفسانی حظوظ تک بھی دکھا کر لوگوں کو اسلام سے بدظن کرنے کی
کوشش کی اور دوسری طرف اسلامی عقائد کو بدنام کرتے ہیں ۔ دیکھو! امساک بارش کی وجہ سے
استسقاء کی نماز پڑھی جاتی ہے۔ اگر گل سے بارش برسانے میں کامیابی ہو جاوے جیسا کہ آجکل
بعض لوگ امریکہ وغیرہ میں کوششیں کرتے ہیں تو اس طرح پر ایک رکن ٹوٹ جائے گا۔ غرض میں
کہاں تک بیان کروں ۔ ہر طرف سے اسلام پر حملے ہو رہے ہیں اور اس کو بد نام کرنے کی کوشش،
ہاں انتھک کوشش کی جاتی ہے مگر ان لوگوں کے منصوبے اور ہتھکنڈے کیا کر سکتے ہیں۔ خدا اس کو خود
ان حربوں سے بچانا چاہتا ہے اور اس زمان ترقی میں اسلام کو بغیر امداد کے نہیں چھوڑا بلکہ اس نے
اسلام کی حفاظت کی اور اپنے سچے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے وعدوں کو سچا ثابت کیا اور اس کی مبارک
پیشین گوئیوں کی حقیقت کھول دی اور اس صدی میں ایک شخص پیدا کر دیا۔ میں بار بار کہتا ہوں کہ وہ
وہی ہے جو تمہارے درمیان بول رہا ہے۔ وہ صداقت کی روح اسلام میں پھونک دے گا۔ وہ وہی
ہے جو گم شدہ صداقتوں کو آسمانوں سے لاتا ہے اور لوگوں تک پہنچاتا ہے۔ وہ بدظنیوں اور ایمانی
کمزوریوں کو دور کرنا چاہتا ہے۔
بدظنی بدعنی ایک ایسا مرض ہے اور ایسی بری بلا ہے جو انسان کو اندھا کر کے ہلاکت کے تاریک
کنویں میں گرا دیتی ہے۔ بدظنی ہی ہے جس نے ایک مردہ انسان کی پرستش کرائی۔
بدظنی ہی تو ہے جو لوگوں کو خدائے تعالیٰ کی صفات خلق ، رحم ، راز قیت وغیرہ سے معطل کر کے نعوذ باللہ
ایک فرد معطل اور شے بیکار بنا دیتی ہے۔ الغرض اسی بدظنی کے باعث جہنم کا بہت بڑا حصہ اگر کہوں
کہ سارا حصہ بھر جائے گا تو مبالغہ نہیں۔ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے ماموروں سے بدظنی کرتے ہیں وہ
خدائے تعالیٰ کی نعمتوں اور اس کے فضل کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔ غرض اگر کوئی ہمارے اس
سلسلہ کا جو خدائے تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے قائم کیا انکار کرے تو ہم کو افسوس ہوتا ہے کہ ہائے! ایک
روح ہلاکت کے دروازہ کی زنجیر کھٹکھٹاتی ہے اور یہ سلسلہ ایسا روشن ہے کہ اگر کوئی شخص مستعد دل لے
کر دو گھنٹہ بھی ہماری باتوں کو سنے تو وہ حق کو پالے گا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقی معجزات اب میں چاہتا ہوں کہ چند باتیں
اور کہہ کر اس تقریر کو ختم کر دوں ۔
میں تھوڑی دیر کے لئے معجزات کے سلسلہ کی طرف پھر عود کر کے کہتا ہوں کہ ایک خوارق توشق القمر
وغیرہ کے علمی رنگ کے ہیں اور دوسرے حقائق و معارف کے۔ تیسرا طبقہ معجزات کا اخلاقی معجزات
ہیں۔ اخلاقی کرامت میں بہت اثر ہوتا ہے۔ فلاسفر لوگ معارف اور حقائق سے تسلی نہیں پا سکتے ۔ مگر
اخلاق عظیمہ ان پر بہت بڑا اور گہرا اثر کرتے ہیں ۔ حضور سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقی
معجزات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ایک دفعہ آپ ایک درخت کے نیچے سوئے پڑے تھے کہ ناگاہ
ایک شور و پکار سے بیدار ہوئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ جنگلی اعرابی تلوار کھینچ کر خود حضور پر آپڑا ہے۔ اس
نے کہا۔ اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وسلم ) بتا اس وقت میرے ہاتھ سے تجھے کون بچا سکتا ہے؟ آپ نے
پورے اطمینان اور سچی سکینت سے جو حاصل تھی فرمایا کہ اللہ ۔ آپ کا یہ فرمانا عام انسانوں کی طرح
نہ تھا۔ اللہ جو خدائے تعالیٰ کا ایک ذاتی اسم ہے اور جو تمام جمیع صفات کا ملہ کا متجمع ہے۔ ایسے طور پر
آپ کے منہ سے نکلا کہ دل سے نکلا اور دل پر ہی جا کر ٹھہرا۔ کہتے ہیں کہ اسم اعظم یہی ہے اور اس میں
بڑی بڑی برکات ہیں لیکن جس کو وہ اللہ یا دہی نہ ہو وہ اس سے کیا فائدہ اٹھائے گا۔ الغرض ایسے طور پر
اللہ کا لفظ آپؐ کے منہ سے نکلا کہ اس پر رعب طاری ہو گیا اور ہاتھ کانپ گیا۔ تلوار گر پڑی۔
حضرت نے وہی تلوار اٹھا کر کہا کہ اب بتلا۔ میرے ہاتھ سے تجھے کون بچا سکتا ہے؟ وہ ضعیف القلب
جنگلی کس کا نام لے سکتا تھا۔ آخر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اخلاق فاضلہ کا نمونہ دکھایا اور
کہا جا تجھے چھوڑ دیا اور کہا کہ مروّت اور شجاعت مجھ سے سیکھ۔ اس اخلاقی معجزہ نے اس پر ایسا اثر کیا
کہ وہ مسلمان ہو گیا۔
سیر میں لکھا ہے کہ ابوالحسن خرقانی کے پاس ایک شخص آیا۔ راستہ میں شیر ملا اور کہا کہ اللہ کے
واسطے پیچھا چھوڑ دے۔ شیر نے حملہ کیا اور جب کہا کہ ابوالحسن کے واسطے چھوڑ دے تو اس نے چھوڑ
دیا۔ شخص مذکور کے ایمان میں اس حالت نے سیاہی سی پیدا کر دی اور اس نے سفر ترک کیا۔ واپس
آ کر یہ عقدہ پیش کیا۔ اس کو ابوالحسن نے جواب دیا کہ یہ بات مشکل نہیں ۔ اللہ کے نام سے تو واقف نہ
تھا۔ اللہ کی سچی ہیبت اور جلال تیرے دل میں نہ تھا اور مجھ سے تو واقف تھا۔ اس لئے میری قدر تیرے
دل میں تھی۔ پس اللہ کے لفظ میں بڑی بڑی برکات اور خوبیاں ہیں بشرطیکہ کوئی اس کو اپنے دل میں
جگہ دے اور اس کی ماہیت پر کان دھرے۔
اسی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقی معجزات میں ایک اور معجزہ بھی ہے کہ
آپ کے پاس ایک وقت بہت سی بھیڑیں تھیں ۔ ایک شخص نے کہا اس قدر مال اس سے پیشتر کسی
کے پاس نہیں دیکھا۔ حضور نے وہ سب بھیڑیں اس کو دے دیں ۔ اس نے فی الفور کہا کہ لا ریب
آپ سچے نبی ہیں سچے نبی کے بغیر اس قسم کی سخاوت دوسرے سے عمل میں آنی مشکل ہے۔
الغرض آنحضرت کے اخلاق فاضلہ ایسے تھے کہ إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ (القلم : ۵) قرآن
میں وارد ہوا۔
ہماری جماعت کو مناسب ہے کہ وہ اخلاقی ترقی کریں مناسب ہے کہ وہ اخلاقی
ترقی کریں ۔ کیونکہ الاسْتِقَامَةُ فَوْقَ الْكَرَامَةِ مشہور ہے ۔ وہ یا درکھیں کہ اگر کوئی ان پر سختی کرے
تو حتی الوسع اس کا جواب نرمی اور ملاطفت سے دیں ۔ تشدد اور جبر کی ضرورت انتقامی طور پر بھی نہ
پڑنے دیں ۔
انسان میں نفس بھی ہے اور اس کی تین قسم ہیں۔ امارة، لَوَّامَة ، مُطْمَئِنَّة - آثارہ کی حالت
میں انسان جذبات اور بے جا جوشوں کو سنبھال نہیں سکتا اور اندازہ سے نکل جاتا اور اخلاقی حالت سے
گر جاتا ہے مگر حالت تو امہ میں سنبھال لیتا ہے۔ مجھے ایک حکایت یاد آئی جو سعدی نے بوستان میں
لکھی ہے کہ ایک بزرگ کو کتے نے کاٹا۔ گھر آیا تو گھر والوں نے دیکھا کہ اسے کتے نے کاٹ کھایا
ہے۔ ایک بھولی بھالی چھوٹی لڑکی بھی تھی وہ بولی آپ نے کیوں نہ کاٹ کھایا ؟ اس نے جواب دیا بیٹی !
انسان سے گت پن نہیں ہوتا ۔ اسی طرح سے انسان کو چاہیے کہ جب کوئی شریر گالی دے تو مومن کو
لازم ہے کہ اعراض کرے ۔ نہیں تو وہی گت پین کی مثال صادق آئے گی۔ خدا کے مقربوں کو بڑی
بڑی گالیاں دی گئیں ۔ بہت بری طرح ستایا گیا مگر ان کو اَعْرِضْ عَنِ الْجُهِلِينَ (الاعراف: ۲۰۰) کا
ہی خطاب ہوا۔ خود اس انسان کامل ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت بری طرح تکلیفیں دی گئیں اور
گالیاں ، بد زبانی اور شوخیاں کی گئیں مگر اس خلق مجسم ذات نے اس کے مقابلہ میں کیا کیا۔ ان کے لئے
دعا کی اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے وعدہ کر لیا تھا کہ جاہلوں سے اعراض کرے گا تو تیری عزت اور جان کو ہم
صحیح و سلامت رکھیں گے اور یہ بازاری آدمی اس پر حملہ نہ کر سکیں گے! چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ حضور کے
مخالف آپ کی عزت پر حرف نہ لا سکے اور خود ہی ذلیل و خوار ہو کر آپ کے قدموں پر گرے یا سامنے
تباہ ہوئے ۔ غرض یہ صفت لوامہ کی ہے جو انسان کشمکش میں بھی اصلاح کر لیتا ہے۔ روزمرہ کی بات
ہے اگر کوئی جاہل یا اوباش گالی دے یا کوئی شرارت کرے جس قدر اس سے اعراض کرو گے اسی قدر
عزت بچا لو گے اور جس قدر اس سے مٹھ بھیڑ اور مقابلہ کرو گے تباہ ہو جاؤ گے اور ذلت خرید لو گے ۔
نفس مطمئنہ کی حالت میں انسان کا ملکہ حسنات اور خیرات ہو جاتا ہے۔ وہ دنیا اور ماسوی اللہ سے
بکلی انقطاع کر لیتا ہے۔ وہ دنیا میں چلتا پھرتا اور دنیا والوں سے ملتا جلتا ہے لیکن حقیقت میں وہ یہاں
نہیں ہوتا ۔ جہاں وہ ہوتا ہے وہ دنیا اور ہی ہوتی ہے۔ وہاں کا آسمان اور زمین اور ہوتی ہے۔
جماعت احمدیہ کے لئے بشارت عظیم اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے وَ جَاعِلٌ
الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ
الْقِيمَةِ (ال عمران : ۵۶) یہ تسلی بخش وعدہ ناصرہ میں پیدا ہونے والے ابن مریم سے ہوا تھا مگر میں
تمہیں بشارت دیتا ہوں کہ یسوع مسیح کے نام سے آنے والے ابن مریم کو بھی اللہ تعالیٰ نے انہیں
الفاظ میں مخاطب کر کے بشارت دی ہے۔ اب آپ سوچ لیں کہ جو میرے ساتھ تعلق رکھ کر اس
وعدہ عظیم اور بشارت عظیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں کیا وہ وہ لوگ ہو سکتے ہیں جو امارہ کے درجہ میں
پڑے ہوئے فسق و فجور کی راہوں پر کار بند ہیں؟ نہیں ، ہر گز نہیں ۔ جو اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ کی سچی
قدر کرتے ہیں اور میری باتوں کو قصہ کہانی نہیں جانتے تو یا درکھو اور دل سے سن لو۔ میں پھر ایک بار
ان لوگوں کو مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور وہ تعلق کوئی عام تعلق نہیں
بلکہ بہت زبر دست تعلق ہے اور ایسا تعلق ہے کہ جس کا اثر میری ذات تک اور نہ صرف میری ذات تک
بلکہ اس ہستی تک پہنچتا ہے جس نے مجھے بھی اور اس برگزیدہ انسان کامل کی ذات تک پہنچتا ہے جو
دنیا میں صداقت اور راستی کی روح لے کر آیا۔ میں تو یہ کہتا ہوں کہ اگر ان باتوں کا اثر میری ہی
ذات تک پہنچتا تو مجھے کچھ بھی اندیشہ اور فکر نہ تھا اور نہ ان کی پروا تھی مگر اس پر بس نہیں ہوتی ۔ اس کا اثر