۲۸ دسمبر ۱۸۹۷ حضرت اقدس کی دوسری تقریر
ملفوظات, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یہی جواب دیا۔ وہ انہیں امیر دزداں کے پاس لے گئے کہ بار بار یہی کہتا ہے۔ امیر نے کہا اچھا اس
کا کپڑا دیکھو تو سہی ۔ جب تلاشی لی تو چالیس مہریں برآمد ہوئیں ۔ وہ حیران ہوئے کہ یہ عجیب آدمی
ہے ہم نے کبھی ایسا آدمی نہیں دیکھا۔ امیر نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ تو نے اس طرح پر اپنے مال کا پتہ
دے دیا ؟ آپ نے کہا کہ میں خدا کے دین کی تلاش میں جاتا ہوں ۔ والدہ نے نصیحت کی تھی کہ
جھوٹ نہ بولنا۔ یہ پہلا امتحان تھا۔ جھوٹ کیوں کر بولتا ۔ یہ سن کر امیر دزداں رو پڑا کہ آہ! میں نے
ایک بار بھی خدا کا کہنا نہ مانا۔ چوروں سے کہا کہ اس کلمہ اور اس شخص کی استقامت نے میرا تو کام تمام
کر دیا ۔ میں اب تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتا اور توبہ کرتا ہوں ۔ اس پر چوروں نے بھی تو بہ کی ۔ میں
چوروں قطب بنایا ای“ اسی واقعہ کو سمجھتا ہوں ۔ الغرض سید عبدالقادر جیلانی فرماتے ہیں کہ پہلے
وو
بیعت کرنے والے چورہی تھے ۔
تقویٰ کے اجزا
اسی لئے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا (ال عمران:۲۰۱) صبر ایک نقطہ کی
طرح پیدا ہوتا ہے اور پھر دائرہ کی شکل اختیار کر کے سب پر محیط ہو جاتا ہے۔ آخر بد معاشوں پر بھی اس کا
اثر پڑتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ انسان تقویٰ کو ہاتھ سے نہ دے اور تقویٰ کی راہوں پر مضبوط
قدم مارے کیونکہ متقی کا اثر ضرور پڑتا ہے اور اس کا رعب مخالفوں کے دل میں بھی پیدا ہو جاتا ہے۔
تقویٰ کے بہت سے اجزا ہیں۔ محجب، خود پسندی، مال حرام سے پر ہیز اور
بداخلاقی سے بچنا بھی تقویٰ ہے۔ جو شخص اچھے اخلاق ظاہر کرتا ہے اس کے
دشمن بھی دوست ہو جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ (المؤمنون : ۹۷)
اب خیال فرمائیے یہ ہدایت کیا تعلیم دیتی ہے؟ اس ہدایت میں اللہ تعالیٰ کا یہ منشا ہے کہ اگر
مخالف گالی دے تو اس کا جواب گالی سے نہ دو بلکہ صبر کرو۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ تمہاری فضیلت کا
قائل ہو کر خود ہی نادم اور شرمندہ ہو گا اور یہ سزا اس سزا سے کہیں بڑھ کر ہوگی جو انتظامی طور پر تم اس کو
دے سکتے ہو۔ یوں تو ایک ذرا سا آدمی اقدام قتل تک نوبت پہنچا سکتا ہے لیکن انسانیت کا تقاضا اور
تقوی کا منشا یہ نہیں ۔ خوش اخلاقی ایک ایسا جو ہر ہے کہ موذی سے موذی انسان پر بھی اس کا اثر پڑتا
ہے۔ کیا اچھا کہا ہے کہ
ع لطف کن لطف که بیگانه شود حلقه بگوش
جلد اول
فاسق آدمی جو انبیاء علیہم السلام کے مقابلہ پر تھے۔ خصوصاً وہ لوگ جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کے مقابلہ پر تھے ان کا ایمان لانا معجزات پر منحصر نہ تھا اور نہ معجزات اور خوارق ان کی تسلی کا باعث تھے
بلکہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق فاضلہ کو ہی دیکھ کر ان کی صداقت کے قائل ہو گئے۔
اخلاقی معجزات وہ کام کر سکتے ہیں جو اقتداری معجزات نہیں کر سکتے الْإِسْتِقَامَةُ فَوْقَ الْكَرَامَةِ کا
یہی مفہوم ہے اور تجربہ کر لو اور خود دیکھ لو کہ استقامت کیا کرشمہ دکھاتی ہے بلکہ کرامت کی طرف تو
چنداں التفات ہی نہیں ہوتا خصوصاً آج کل کے زمانہ میں لیکن اگر پتہ لگ جاوے کہ کوئی با اخلاق آدمی
ہے تو اس کی طرف جس قدر رجوع ہوتا ہے وہ کوئی مخفی امر نہیں ۔ اخلاق حمیدہ کی زدان لوگوں پر بھی
پڑتی ہے جو کسی قسم کے نشان کو دیکھ کر بھی اطمینان اور تسلی نہیں پا سکتے۔ یہ بات بھی ہے کہ بعض لوگ
ظاہری معجزات اور خوارق کو دیکھ کر ایمان لاتے ہیں اور بعض حقائق اور معارف کو دیکھ کر اور اکثر وہ ہیں
جن کی ہدایت اور تسلی کا موجب وہی اخلاق فاضلہ اور التفات ہیں۔
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات ہمارے نبی کریم صلی الہ علیہ وسم کو ت اسی لئے ہر ایک قسم کے خوارق اور
معجزات حاصل تھے ۔ ہم ان کی شان کیا بیان کریں جس طرف دیکھو بے شمار معجزات ملیں گے۔
ہر سہ اقسام کے معجزات مجموعی طور پر آپ ہی کا حصہ تھے۔ ظاہری خوارق مثل شق القمر اور دیگر معجزات کے
جن کی تعداد تین ہزار سے بھی زیادہ ہے۔ اور معارف اور حقائق کے معجزات سے تو قرآن کریم لبریز
ہے اور وہ ہر وقت تازہ اور نئے ہیں۔ بلحاظ اخلاقی معجزات کے خود اس مقدس نبی علیہ الصلوۃ والسلام کا
وجود إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ (القلم : ۵) کا مصداق ہے۔ قرآن کریم اپنے اعجاز کے ثبوت میں ان
كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّنْ مِثْلِهِ (البقرۃ: ۲۴) کہتا ہے ۔ یہ معجزات
روحانی ہیں۔ جس طرح وحدانیت کے دلائل دیئے ہیں اسی طرح پر حکمت، فصاحت ، بلاغت بھی
انسان اس کی مثل بنانے پر قادر نہیں ۔ دوسرے مقام پر فرمایا لَبِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى
أن يَأْتُوا بِمِثْلِ هَذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ (بنی اسراءیل: ۸۹) ۔
قرآن مجید کی فصاحت و بلاغت غرض روحانی معجزات میں کوئی یہ خیال نہ کر لے کہ یہ
مسلمانوں کا زعم اور خیال ہے ۔ آج کل کے نیچری
نہیں بلکہ خلاف نیچر یہ نہیں مانتے کہ قرآن کا معجزہ ہے۔ سید احمد نے بھی ٹھو کر کھائی ہے اور وہ اس کی
فصاحت و بلاغت کو معجزہ نہیں مانتا۔ جب ہم یاد کرتے ہیں تو ہم کو افسوس ہوتا ہے کہ سید احمد نے
معجزات سے انکار کیا ہے۔ سید صاحب کسی طور سے معجزہ نہیں مان سکتا کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ
ایک معمولی درجہ کا آدمی یا اعلیٰ درجہ کا آدمی بھی نظیر بنا سکتا ہے مگر افسوس تو یہ ہے کہ وہ اتنا نہیں جانتے
کہ قرآن لانے والا وہ شان رکھتا ہے کہ يَتْلُوا صُحُفًا مُطَهَّرَةً فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ ( البينة : ٣، ٤ ) -
ایسی کتاب جس میں ساری کتابیں اور ساری صداقتیں موجود ہیں ۔ کتاب سے مراد اور عام مفہوم وہ
عمدہ باتیں ہیں جو بالطبع انسان قابل تقلید سمجھتا ہے۔
قرآن مجید کی جامعیت قرآن شریف ایسی حکمتوں اور قرآن شریف ایسی حکمتوں اور معارف کا جامع ہے اور رطب و یابس
کا ذخیرہ اس کے اندر نہیں ۔ ہر ایک چیز کی تفسیر وہ خود کرتا ہے اور
ہر ایک قسم کی ضرورتوں کا سامان اس کے اندر موجود ہے۔ وہ ہر پہلو سے نشان اور آیت ہے۔ اگر
کوئی انکار کرے تو ہم ہر پہلو سے اس کا اعجاز ثابت کرنے اور دکھلانے کو تیار ہیں۔ آج کل تو حید اور
ہستی الہی پر بہت زور آور حملے ہورہے ہیں ۔ عیسائیوں نے بھی بہت کچھ زور مارا اور لکھا لیکن جو کچھ
کہا اور لکھا وہ اسلام کے خدا کی بابت ہی لکھا نہ کہ ایک مردہ مصلوب اور عاجز خدا کی بابت ۔ ہم
دعوے سے کہتے ہیں کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی ہستی اور وجود پر قلم اٹھائے گا۔ اس کو آخر کا راسی خدا کی
طرف آنا پڑے گا جو اسلام نے پیش کیا ہے کیونکہ صحیفہ فطرت کے ایک ایک پتہ میں اس کا پتا ملتا
ہے اور بالطبع انسان اسی خدا کا نقش اپنے اندر رکھتا ہے۔ غرض ایسے آدمیوں کا قدم جب اٹھے گا وہ
اسلام ہی کے میدان کی طرف اٹھے گا۔ یہ بھی تو ایک عظیم الشان اعجاز ہے۔
اگر کوئی قرآن کریم کے اس معجزہ کا انکار کرے تو ایک ہی پہلو میں ہم لوگوں قرآن مجید کا پیچ کو آزما لیتے ہیں یعنی اگر قرآن کو خدا کا کلام نہیں مانتا تو اس روشنی اور
سائنس کے زمانہ میں ایسا مدعی خدائے تعالیٰ کی ہستی پر دلائل لکھے ہم وہ تمام دلائل قرآن کریم ہی
سے نکال کر دکھا دیں گے۔ اور اگر توحید الہی کی نسبت دلائل قلم بند کرے تو وہ سب دلائل بھی قرآن کریم
ہی سے نکال کر دکھا دیں گے اور وہ ویسے دلائل کا دعوی کر کے لکھیں کہ یہ دلائل جو قرآن کریم میں نہیں
یا ان صداقتوں اور پاک تعلیموں پر لکھے جن کی نسبت ان کا خیال ہو کہ وہ قرآن کریم میں نہیں تو ہم
اس کو واضح طور پر دکھلا دیں گے کہ قرآن کا دعویٰ فِيهَا كُتب قيمة ( البيئة: ۴) کیسا سچا اور صاف
ہے اور یا اصل اور فطرتی مذہب کی بابت دلائل لکھنا چاہے تو ہم ہر پہلو سے قرآن کریم کا اعجاز ثابت
ووو
کر کے دکھا ئیں گے اور بتلا دیں گے کہ تمام صداقتیں اور پاک تعلیمیں اسی میں موجود ہیں۔ اس
الغرض قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے کہ ہر ایک قسم کے معارف اور اسرار اس میں موجود ہیں
لیکن ان کے حاصل کرنے کے لئے میں پھر کہتا ہوں کہ اسی قوت قدسیہ کی ضرورت ہے چنانچہ خود
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ٨٠)
ایسا ہی فصاحت ، بلاغت میں مثلاً سورہ فاتحہ کی ترکیب چھوڑ کر اور ترکیب استعمال کرو تو وہ
مطالب عالیہ اور مقاصد اعلیٰ جو اس ترکیب میں موجود ہیں ممکن نہیں کسی دوسری ترکیب میں بیان
ہوسکیں ۔ کوئی سورۃ لے لو ۔ خواہ قُلْ هُوَ الله ہی کیوں نہ ہو ۔ جس قدر نرمی ، ملاطفت کی رعایت کو
ملحوظ رکھ کر اس میں معارف اور حقائق ہیں وہ کوئی دوسرا بیان نہ کر سکے گا۔ یہ بھی اعجاز قرآن ہی ہے۔
مجھے حیرت ہوتی ہے جب بعض نادان مَقَامَاتِ حَرِيرِی یا سَبْعَ مُعَلَّقَہ کو بے نظیر اور بے مثل کہتے
ہیں اور اس طرح پر قرآن کریم کی بے مانندیت پر حملہ کرنا چاہتے ہیں وہ اتنا نہیں سمجھتے کہ اول تو
حریری کے مصنف نے کہیں اس کے بے نظیر ہونے کا دعوی نہیں کیا پھر وہ خود قرآن کی اعجازی
فصاحت کا قائل تھا۔ ان باتوں کو چھوڑ کر وہ راستی اور صداقت کو ذہن میں نہیں رکھتے بلکہ ان کو چھوڑ کر
الفاظ کی طرف جاتے رہے ہیں وہ کتابیں حق اور حکمت سے خالی ہیں۔
اعجاز کی خوبی اعجاز کی خوبی اور وہ تو یہی ہے کہ ہر رعایت کو زیر نظر رکھے۔ فصاحت، بلاغت
کو بھی ہاتھ سے جانے نہ دے۔ صداقت اور حکمت کو بھی نہ چھوڑے۔ یہ معجزہ
کی
قرآن شریف ہی کا ہے جو آفتاب کی طرح روشن ہے۔ جو ہر پہلو سے اپنے اندر اعجازی طاقت رکھتا
ہے انجیل کی طرح نری زبانی ہی جمع خرچ نہیں کہ ایک گال پر طمانچہ مارے تو دوسری بھی پھیر دو
یہ لحاظ اور خیال نہیں کہ یہ تعلیم حکیمانہ فعل سے کہاں تک تعلق رکھتی ہے اور انسان کی فطرت کا لحاظ اس
میں کہاں تک ہے؟
اس کے مقابل میں قرآن کی تعلیم پڑھیں گے تو پتا لگ جائے گا کہ انسان کے خیالات ایسے
ہر پہلو پر قادر نہیں : پر قادر نہیں ہو سکتے اور ایسی مکمل اور بے نقص تعلیم زمینی دماغ اور ذہن کا نتیجہ نہیں ۔ کیا یہ ممکن ہے
کہ ہزار آدمی ہمارے سامنے مسکین ہوں اور ہم ایک دو کو کچھ دے دیں اور باقی کا خیال تک بھی نہ
کریں اسی طرح انجیل ایک ہی پہلو پر پڑی ہے باقی پہلوؤں کا اسے خیال تک بھی نہیں رہا۔ ہم یہ
انجیل پر الزام نہیں دیتے یہ یہودیوں کی شامت اعمال کا نتیجہ ہے۔ جیسی ان کی استعداد میں تھیں ان
کے ہی موافق انجیل آئی۔ ” جیسی روح ویسے فرشتے اس میں کسی کا کیا قصور؟
انجیل کی تعلیم مختص الزمان بھی اس کے علاوہ انھیں ایک قانون ہے مقص المقام والزمان
اور مختص القوم ۔ جیسا کہ انگریز بھی قوانین مختص المقام اور
مختص الوقت نافذ کر دیتے ہیں بعد از وقت اُن کا اثر نہیں رہتا۔ اسی طرح انجیل بھی ایک مختص قانون
ہے عام نہیں ۔ مگر قرآن کریم کا دامن بہت وسیع ہے۔ وہ قیامت تک ایک ہی لا تبدیل قانون ہے
اور ہر قوم اور ہر وقت کے لئے ہے۔ چنانچہ خدائے تعالیٰ فرماتا ہے وَ إِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا عِنْدَنَا
خَزَايِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُكَ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ (الحجر : ۲۲) یعنی ہم اپنے خزانوں میں سے بقدر معلوم
نازل کرتے ہیں۔ انجیل کی ضرورت اسی قدر تھی اس لئے انجیل کا خلاصہ ایک صفحہ میں آ سکتا ہے۔
لیکن قرآن کریم کی ضرورتیں تھیں سارے زمانہ قرآن سب زمانوں کے لئے ہے کی اصلاح قرآن کا مقصد تھا وحشیانہ حالت سے
انسان بنانا۔ انسانی آداب سے مہذب انسان بنانا۔ تا شرعی حدود اور احکام کے ساتھ مرحلہ طے ہو اور
پھر با خدا انسان بنانا۔ یہ لفظ مختصر ہیں مگر اس کے ہزار ہا شعبے ہیں۔ چونکہ یہودیوں ، طبعیوں، آتش پرستوں
اور مختلف اقوام میں بد روشی کی روح کام کر رہی تھی اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے با علام الہی
سب کو مخاطب کر کے کہا قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف: ۱۵۹) اس لئے
ضروری تھا کہ قرآن شریف ان تمام تعلیمات کا جامع ہوتا جو وقتاً فوقت جاری رہ چکی تھیں اور ان تمام
صداقتوں کو اپنے اندر رکھتا جو آسمان سے مختلف اوقات میں مختلف نبیوں کے ذریعے زمین کے
باشندوں کو پہنچائی گئیں تھیں ۔ قرآن کریم کے مد نظر تمام نوع انسان تھا نہ کوئی خاص قوم اور ملک اور
زمانہ ۔ اور انجیل کا مد نظر ایک خاص قوم تھی اسی لئے مسیح علیہ السلام نے بار بار کہا کہ میں اسرائیل کی
گم گشتہ بھیڑوں کی تلاش میں آیا ہوں ۔“
تو رات کے بعد قرآن شریف کی ضرورت بعض لوگ کہتے ہیں کہ قرآن کیا لایا؟
وہی تو ہے جو توریت میں ہے اسی
کوتاہ نظری نے بعض عیسائیوں کو عدم ضرورت قرآن جیسے رسائل لکھنے پر دلیر کر دیا۔ کاش وہ سچی
دانائی اور حقیقی فراست سے حصہ رکھتے تا وہ بھٹک نہ جاتے ۔ ایسے لوگ کہتے ہیں کہ توریت میں لکھا
ہے کہ تو زنا نہ کر۔ ایسا ہی قرآن میں لکھا ہے کہ زنا نہ کر ۔ قرآن توحید سکھلاتا ہے اور توریت بھی
خدائے واحد کی پرستش سکھلاتی ہے۔ لیکن فرق کیا ہوا ؟ بظاہر یہ سوال بڑا پیچ دار ہے۔ اگر کسی
ناواقف آدمی کے سامنے پیش کیا جاوے تو وہ گھبرا جاوے۔ اصل بات یہ ہے کہ اس قسم کے باریک
اور پیچ دار سوالات کا حل بھی اللہ تعالیٰ کے خاص فضل کے بغیر ممکن نہیں ۔ یہی تو قرآنی معارف ہیں جو
اپنے اپنے وقت پر ظاہر ہوتے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ قرآن اور توریت میں تطابق ضرور ہے۔
اس سے ہم کو انکار نہیں لیکن توریت نے صرف متن کو لیا ہے جس کے ساتھ دلائل ، براہین اور شرح
نہیں ہے لیکن قرآن کریم نے معقولی رنگ کو لیا ہے۔ اس لئے کہ توریت کے وقت انسانوں کی
استعداد میں وحشیانہ رنگ میں تھیں اس لئے قرآن نے وہ طریق اختیار کیا جو عبادت کے منافع کو ظاہر
کرتا ہے اور جو بتلاتا ہے کہ اخلاق کے مفاد یہ ہیں اور نہ صرف مفاد اور منافع کو بیان ہی کرتا ہے بلکہ
معقولی طور پر دلائل و براہین کے ساتھ ان کو پیش کرتا ہے تا کہ عقل سلیم سے کام لینے والوں کو کوئی جگہ
انکار کی نہ رہے۔ جیسا میں نے ابھی بیان کیا ہے کہ قرآن کے وقت استعداد میں معقولیت کا رنگ پکڑ
گئی تھیں اور توریت کے وقت وحشیانہ حالت تھی ۔ آدم سے لے کر زمانہ ترقی کرتا گیا تھا اور قرآن
کے وقت دائرہ کی طرح پورا ہو گیا ۔ حدیث میں ہے زمانہ مستند پر ہو گیا ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَا كَانَ
مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلكِنْ رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ (الاحزاب : ۴۱) ۔
ضرورتیں نبوت کا انجن ہیں۔ ظلماتی را تیں اس نور کوکھینچتی ہیں جو دنیا کو تاریکی سے نجات دے۔
اس ضرورت کے موافق نبوت کا سلسلہ شروع ہوا اور جب قرآن کے زمانہ تک پہنچا تو مکمل ہو گیا۔ اب
سب ضرورتیں پوری ہو گئیں۔ اس سے لازم آیا کہ آپ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء
تھے۔ اب بڑا اور واضح فرق ایک تو یہی ہے کہ قرآن نے دلائل پیش کئے ہیں جن کو تو ریت نے مس
تک نہیں کیا۔
قرآن شریف اور توریت کی تعلیم میں دوسرا فرق دوسرا فرق یہ ہے کہ توریت
نے صرف بنی اسرائیل کو
مخاطب کیا ہے اور دوسری قوموں سے کوئی تعلق اور واسطہ ہی نہیں رکھا۔ اور یہی وجہ ہے کہ دلائل و براہین
پر اس نے زور نہیں دیا کیونکہ توریت کے زیر نظر کوئی فرقہ دہریہ، فلاسفیہ اور براہمہ کا نہ تھا۔ قرآن
نے چونکہ گل ملک اور فرقوں کو زیر نظر رکھ لیا اور تمام ضرورتیں اس تک پہنچ کر ختم ہو گئی تھیں اس لئے
قرآن نے عقائد کو بھی اور احکام عملی کو بھی مدلل کیا۔
چنانچہ قرآن فرماتا ہے قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَ يَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ (النور : ۳۱)
یعنی مومنوں سے کہہ دے کہ اپنے ستر کو آنکھ پھاڑ کر نہ دیکھیں اور باقی تمام فروج کی بھی حفاظت
کریں۔ لازم ہے کہ انسان چشم خوابیدہ ہو تا کہ غیر محرم عورت کو دیکھ کر فتنہ میں نہ پڑے۔ کان بھی
فروج میں داخل ہیں جو قصص سن کر فتنہ میں پڑ جاتے ہیں اس لئے عام طور پر فرمایا کہ تمام موریوں کو
محفوظ رکھو اور کہا کہ بالکل بند رکھو ذلِكَ أَزْكَى لَهُمُ ( النور : (۳۱) یہ تمہارے لئے بہت ہی بہتر ہے اور
یہ طریق اعلیٰ درجہ کی پاکیزگی رکھتا ہے جس کے ہوتے ہوئے بدکاروں میں نہ ہو گے۔
دیکھو! قرآن نے اسی قرآن شریف دلائل و براہین بھی خود ہی بیان کرتا ہے ایک امر کو جو توریت
میں بھی اپنے لفظوں اور اپنے مفہوم پر بیان ہوا کیسا شرح وبسط کے ساتھ اور دلائل اور براہین کے ساتھ
مؤکد کر کے بیان فرمایا۔ یہی تو قرآنی اعجاز ہے کہ وہ اپنے پیرو کو کسی دوسرے کا محتاج نہیں ہونے
دیتا ۔ دلائل اور براہین بھی خود ہی بیان کر کے اسے مستغنی کر دیتا ہے۔ قرآن شریف نے دلائل کے
ساتھ احکام کو لکھا ہے اور ہر حکم کے جدا گانہ دلائل دیئے ہیں۔ غرض یہ دو بڑے فرق ہیں جو توریت اور
قرآن میں ہیں ۔ اول الذکر میں طریق استدلال نہیں ۔ دعویٰ کی دلیل خود تلاش کرنی پڑتی ہے۔ آخر الذکر
اپنے دعوے کو ہر قسم کی دلیل سے مدلل کرتا ہے اور پھر پیش کرتا ہے اور خدا کے احکام کو زبردستی نہیں منواتا
بلکہ انسان کے منہ سے سرتسلیم خم کرنے کی صدا نکلواتا ہے۔ نہ کسی جبر واکراہ سے بلکہ اپنے لطیف
طریق استدلال سے اور فطری سیادت سے۔ توریت کا مخاطب خاص گروہ ہے اور قرآن کے مخاطب
گل لوگ جو قیامت تک پیدا ہوں۔ پھر بتلاؤ کہ توریت اور قرآن کیونکر ایک ہو جائیں اور توریت کے
ہونے سے کیونکر ضرورت قرآن نہ پڑے۔ قرآن جب کہتا ہے کہ تو زنا نہ کر تو گل بنی نوع انسان اس
کا مفہوم ہوتا ہے لیکن جب یہی لفظ تو ریت بولتی ہے تو اس کا مخاطب اور مشار الیہ وہی قوم بنی اسرائیل
ہے۔ اس سے بھی محدود اور غیر فصیح کا پتہ لگ سکتا ہے مگر دوراندیش اور خدا ترس دل ہو تو ۔
جسمانی اور روحانی خوارق توریت اور قرآن میں یہ بھی ایک فرق عظیم ہے کہ قرآن جسمانی اور روحانی خوارق ہر قسم کے اپنے اندر رکھتا ہے مثلاً
شق القمر کا معجزہ جسمانی معجزات کی قسم سے ہے۔
قانون قدرت کی تحدید نہیں ہو سکتی بعض نادان شق القمر کے معجزہ پر قانون قدرت کی
آڑ میں چھپ کر اعتراض کرتے ہیں لیکن ان کو
اتنا معلوم نہیں کہ خدائے تعالیٰ کی قدرتوں اور قوانین کا احاطہ اور اندازہ نہیں کر سکتے ۔ آہ! ایک وقت
تو وہ منہ سے خدا بولتے ہیں لیکن دوسرے وقت چہ جائیکہ ان کے دل، ان کی روح خدائے تعالیٰ کی
عظیم الشان اور وراء الوری قدرتوں کو دیکھ کر سجدہ میں گر پڑے اسے مطلق بھول جاتے ہیں ۔ اگر
خدا کی ہستی اور بساط یہی ہے کہ اس کی قدرتیں اور طاقتیں ہمارے ہی خیالات اور اندازہ تک محدود
ہیں تو پھر دعا کی کیا ضرورت رہی؟ لیکن نہیں۔ میں تمہیں بتلاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں اور
ارادوں کا کوئی احاطہ نہیں کر سکتا ۔ ایسا انسان جو یہ دعوی کرے وہ خدا کا منکر ہے۔ لیکن کس قدر واویلا
ہے اس نادان پر جو اللہ تعالیٰ کو لا محدود قدرتوں کا مالک سمجھ کر بھی یہ کہے کہ شق القمر کا معجزہ قانون
قدرت کے خلاف ہے۔ سمجھ لو کہ ایسا آدمی فکر سلیم اور دور اندیش دل سے بہرہ مند نہیں ۔ خوب یاد
رکھو کہ کبھی قانون قدرت پر بھروسہ نہ کر لو ۔ یعنی کہیں قانون قدرت کی حد نہ ٹھہرا لو کہ بس خدا کی
خدائی کا سارا راز یہی ہے۔ پھر تو سارا تارو پود کھل گیا۔ نہیں ۔ اس قسم کی دلیری اور جسارت نہ کرنی
چاہیے جو انسان کو عبودیت کے درجہ سے گرادے جس کا نتیجہ ہلاکت ہے۔ ایسی بیوقوفی اور حماقت کرنا
کہ خدا کی قدرتوں کو محصور اور محدود کرنا کسی مومن سے نہیں ہو سکتی۔ امام فخر الدین رازی کا یہ قول
بہت درست ہے کہ جو شخص خدائے تعالیٰ کو عقل کے پیمانہ سے اندازہ کرنے کا ارادہ کرے گا وہ
بیوقوف ہے۔ دیکھو نطفہ سے انسان کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا۔ یہ لفظ کہ دینے آسان اور بالکل آسان
ہیں اور یہ ایک بالکل معمولی سی بات نظر آتی ہے مگر یہ ایک ستر اور راز ہے کہ ایک قطرہ آب سے
انسان کو پیدا کرتا ہے اور اس میں اس قسم کے قومی رکھ دیتا ہے۔ کیا کسی عقل کی طاقت ہے کہ وہ اس
کی کیفیت اور کنہ تک پہنچے۔ طبیعیوں اور فلاسفروں نے بہتیر از در مارا لیکن وہ اس کی ماہیت پر اطلاع
نہ پاسکے۔ اسی طرح ایک ایک ذرہ خدائے تعالیٰ کے تابع ہے۔ اللہ تعالیٰ اس پر قادر ہے کہ یہ ظاہر
نظام بھی اسی طرح رہے اور ایک خارق عادت امر بھی ظاہر ہو جاوے۔ عارف لوگ ان کیفیتوں کو
خوب دیکھتے اور ان سے حظ اٹھاتے ہیں ۔ بعض لوگ ایک ادنی ادنی اور معمولی باتوں پر اعتراض
کر دیتے ہیں اور شک میں پڑ جاتے ہیں۔ مثلاً ابراہیم علیہ السلام کو آگ نے نہیں جلایا ایا۔ ۔ یہا یہ امر بھی
ایسا ہی ہے جیسا شق القمر کے متعلق ۔ خدا خوب جانتا ہے کہ اس حد تک آگ جلاتی ہے اور ان اسباب
کے پیدا ہونے سے فرد ہو جاتی ہے۔ اگر ایسا مصالحہ ظاہر ہو جاوے یا بتلا دیا جاوے تو فی الفور مان
لیں گے۔ لیکن ایسی صورت میں ایمان بالغیب اور حسن ظن کا لطف اور خوبی کیا ظاہر ہووے۔ ہم نے
ی کبھی نہیں کہا کہ خدا خلق اسباب نہیں کرتا مگر بعض اسباب ایسے ہوتے ہیں کہ نظر آتے ہیں اور بعض اسباب
نظر نہیں آتے ۔ غرض یہ ہے کہ خدا کے افعال گوناگوں ہیں۔ خدائے تعالیٰ کی قدرت کبھی درماندہ
نہیں ہوتی اور وہ نہیں تھکتا وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيمٌ (ليس : ۸۰) أَفَعَبِيْنَا بِالْخَلْقِ الْأَوَّلِ (ق : ١٦)
اس کی شان ہے۔ اللہ تعالیٰ کی بے انتہا قدرتوں اور افعال کا کیسا ہی صاحب عقل اور علم کیوں نہ ہو
اندازہ نہیں کر سکتا بلکہ اس کو اظہار عجز کرنا پڑتا ہے۔
مجھے ایک واقعہ یاد ہے۔ ڈاکٹر خوب جانتے ہیں۔ عبدالکریم نام ایک شخص میرے پاس آیا۔ اس
کے اندر ایک رسولی تھی جو پاخانہ کی طرف بڑھتی جاتی تھی ۔ ڈاکٹروں نے اسے کہا کہ اس کا کوئی علاج
نہیں ہے اس کو بندوق مار کر مار دینا چاہیے۔ الغرض بہت سے امراض اس قسم کے ہیں جن کی ماہیت
ڈاکٹروں کو بخوبی معلوم نہیں ہو سکتی ۔ مثلاً طاعون یا ہیضہ ایسے امراض ہیں کہ ڈاکٹر کو اگر پلیگ ڈیوٹی پر
مقرر کیا جاوے تو اسے خود ہی دست لگ جاتے ہیں۔ انسان جہاں تک ممکن ہو علم پڑھے اور فلسفہ کی
تحقیقات میں محو ہو جاوے لیکن بالآخر اس کو معلوم ہوگا کہ اس نے کچھ بھی نہیں کیا۔ حدیث میں آیا ہے
کہ جیسے سمندر کے کنارے ایک چڑیا پانی کی چونچ بھرتی ہو اسی طرح خدائے تعالیٰ کے کلام اور فعل
کے معارف اور اسرار سے حصہ ملتا ہے۔ پھر کیا عاجز انسان! ہاں ، نادان فلسفی اسی حیثیت اور شیخی پر
خدائے تعالیٰ کے ایک فعل شق القمر پر اعتراض کرتا اور اسے قانون قدرت کے خلاف ٹھہراتا ہے۔ ہم یہ
نہیں کہتے کہ اعتراض نہ کرو۔ نہیں کرو اور ضرور کرو۔ شوق سے اور دل کھول کر کر ولیکن دو باتیں زیر نظر
رکھ لو۔ اول خدا کا خوف ، دوسرے بڑے بڑے فلاسفر بھی آخر یہ اقرار کرنے پر مجبور ہوئے ہیں کہ
ہم جاہل ہیں۔ انتہائے عقل ہمیشہ انتہائے جہل پر ہوتی ہے۔ مثلاً ڈاکٹروں سے پوچھو کہ عصبہ مجوفہ کو
سب وہ جانتے ہیں اور سمجھتے ہیں مگر نور کی ماہیت اور اس کا کنہ تو بتلاؤ کہ کیا ہے؟ آواز کی ماہیت پوچھو
تو یہ تو کہہ دیں گے کہ کان کے پردہ پر یوں ہوتا ہے اور ڈوں ہوتا ہے لیکن ماہیت آواز خاک بھی نہ بتلا
سکیں گے۔ آگ کی گرمی اور پانی کی ٹھنڈک پر کیوں کا جواب نہ دے سکیں گے۔ کنہ اشیاء تک پہنچنا
کسی حکیم یا فلاسفر کا کام نہیں ہے۔ دیکھیے ہماری شکل آئینہ میں منعکس ہوتی ہے لیکن ہمارا سرٹوٹ کر
شیشہ کے اندر نہیں چلا جاتا۔ ہم بھی سلامت ہیں اور ہمارا چہرہ بھی آئینہ کے اندر نظر آتا ہے۔ پس یاد
رکھو کہ اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ چاند شق ہو اور شق ہو کر بھی انتظام دنیا میں خلل نہ
آوے۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ اشیاء کے خواص ہیں ۔ کون دم مار سکتا ہے۔ اس لئے خدائے تعالیٰ کے
خوارق اور معجزات کا انکار کرنا اور انکار کے لئے جلدی کرنا شتاب کاروں اور نادانوں کا کام ہے۔
خدا کی قدرتوں اور عجائبات کو محدود سمجھنا دانشمندی نہیں خدا کی قدرتوں اور عجائبات کو محدود سمجھنا
دانش مندی نہیں۔ وہ اپنی ماہیت نہیں جانتا اور سمجھتا اور آسمانی باتوں پر رائے زنی کرتا ہے۔ ایسے
ہی لوگوں کے لئے کہا
تو کار زمین را نکو ساختی که با آسمان نیز پرداختی
انسان کو لازم ہے کہ اپنی بساط سے بڑھ کر قدم نہ مارے ۔ اکثر امراض اور عوارض کے اسباب اور
علامات ڈاکٹروں کو معلوم نہیں تو کیا ایسی کمزوری پر اسے مناسب ہے کہ وہ بساط سے بڑھ کر چلے؟
ہرگز نہیں ۔ بلکہ طریق عبودیت یہی ہے کہ سُبْحَنَكَ لَا عِلْمَ لَنَا (البقرۃ:۳۳) کہنے والوں کے ساتھ
ہو۔ دیکھو ستارے جو اتنے بڑے بڑے گولے ہیں آسمان میں بغیر ستون کے لٹکتے ہیں اور خود
آسمان بغیر کسی سہارے کے ہزار ہا سال سے اسی طرح چلے آئے ہیں۔ چاند ہر روز دھلا ڈھلایا
نکلتا ہے۔ آفتاب ہر روز طلوع ہوتا ہے اور ٹھیک رفتار اور روش پر چلتا ہے۔ ہمارے کاموں میں کوئی
نہ کوئی غلطی ضرور ہو جاتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے کام دیکھو کہ یہی چاند سورج اپنے ایک ہی طریق پر
چلتے ہیں۔ اگر ہر روز ان باتوں کو سوچو کہ سورج ہر روز مقررہ طریق پر نکلتا ہے۔ جہات کو بتلاتا ہے تو
دیوانہ ہو جائے ۔ دیکھو ہم پر اتنی حالتیں آتی ہیں اور سورج پر کوئی حالت نہیں آتی ۔ ایک گھڑی جو
دو ہزار روپیہ کی ہو۔ اگر وہ بارہ کی بجائے دن اور دس کی بجائے بارہ بجائے تو نکھی اور ناقص سمجھی
جائے گی۔ لیکن خدائے تعالیٰ کی قائم کردہ گھڑی ایسی ہے کہ اس میں ذرہ برابر فرق نہیں اور نہ اس کو
کسی چابی کی ضرورت نہ صاف کرنے کی حاجت۔ کیا ایسے صانع کی طاقتوں کا شمار کر سکتے ہیں۔
انسان حیران ہو جاتا ہے جب وہ یہ دیکھتا ہے کہ ہماری اشیاء کپڑے، برتن وغیرہ جو استعمال میں
آتے ہیں گھستے رہ رہتے ہیں ۔ بچے جو ان اور بوڑھے ہو کر مرتے ہیں لیکن جو سورج کل طلوع ہوا تھا
آج بھی وہی سورج ہے اور ایک لا تعداد زمانہ سے اسی طرح چلا آیا ہے اور چلا جائے گا مگر اس پر
کوئی حالت تحلیل وغیرہ کی یا اثر زمانہ کی نہیں ہوتی ۔ کس قدر گستاخی ہے کہ ایک کیڑے ہو کر اس رافع
ذات الہی پر حملہ کریں اور جلدی سے حکم کر دیں کہ خدا میں نہیں پایا جاتا۔
اسلام کا خدا بڑا طاقتور خدا ہے ۔ کسی کو حق نہیں انبیاء علیہم السلام کے معجزات کا مقصد اسلام کا خدا بڑا طاقتور خدا پہنچتا ہے اس کی طاقتوں پر اعتراض کرے۔
انبیاء علیہم السلام کو جو معجزات دیئے جاتے ہیں اس کی وجہ یہی ہے کہ انسانی تجارب شناخت نہیں کر
سکتے اور جب انسان ان خارق عادت امور کو دیکھتا ہے تو ایک بار تو یہ کہنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ وہ
خدائے تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ لیکن اگر اپنی عقل کا ادعا کرے اور تفہیم الہی کے کوچے میں قدم نہ
رکھے تو دونوں طرف سے راہ بند ہو جاتی ہے۔ ایک طرف معجزات کا انکار، دوسری طرف عقل خام کا
ادعا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان دقیق در دقیق کنہ کے دریافت کرنے کی فکر میں وہ نادان انسان لگ
جاتا ہے جو معجزات کی تہ میں ہے اور جس کی فلاسفی زمینی عقل اور سطحی خیالات پر نہیں کھل سکتی ۔ اس سے
وہ انکار کی طرف رجوع کرتے کرتے نبوت کے نفس کا ہی منکر ہو جاتا ہے اور شکوک اور وساوس کا
ایک بہت سا ذخیرہ جمع کر لیتا ہے جو اس کی شقاوت کا موجب ہو کر رہتا ہے۔ کبھی یہ کہ دیتا ہے کہ یہ بھی
ہمارے جیسا ایک آدمی ہے جو کھاتا پیتا اور حوائج انسانی رکھتا ہے۔ اس کی طاقتیں ہم سے کیونکر بڑھ سکتی
ہیں؟ اس کی طاقتوں میں روحانیت کی قوت اور دعاؤں میں استجابت کا اثر کیونکر خاص طور پر آ جائے گا؟
افسوس ! اس قسم کی باتیں بناتے اور اعتراض کرتے ہیں جس سے جیسا میں نے ابھی کہا نفس نبوت کا