حضرت اقدس کی تیسری تقریربر موقعہ جلسہ سالانہ
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور خود خدائے تعالیٰ کی برگزیدہ ذات تک پہنچ جاتا ہے۔ پس ایسی
صورت اور حالت میں تم خوب دھیان دے کر سن رکھو کہ اگر اس بشارت سے حصہ لینا چاہتے ہو اور
اس کے مصداق ہونے کی آرزو رکھتے ہو اور اتنی بڑی کامیابی ( کہ قیامت تک مکفرین رین پر غالب رہو
گے ) کی سچی پیاس تمہارے اندر ہے تو پھر اتنا ہی میں کہتا ہوں کہ یہ کامیابی اس وقت تک حاصل نہ
ہوگی جب تک لوامہ کے درجہ سے گزر کر مطمئنہ کے مینار تک نہ پہنچ جاؤ۔
اس سے زیادہ اور میں کچھ نہیں کہتا کہ تم لوگ ایک ایسے شخص کے ساتھ پیوند رکھتے ہو جو
مامور من اللہ ہے۔ پس اس کی باتوں کو دل کے کانوں سے سنو اور اس پر عمل کرنے کے لئے ہمہ تن
تیار ہو جاؤ تا کہ ان لوگوں میں سے نہ ہو جاؤ جو اقرار کے بعد انکار کی نجاست میں گر کر ابدی عذاب
خرید لیتے ہیں ۔ فقط ہے
۳۰ دسمبر ۱۸۹۷ء
حضرت اقدس کی تیسری تقریر
بر موقع جلسه سالانه
حضور نے فرمایا۔
دوستوں کے لئے ہمدردی اور غمخواری
اصل بات یہ ہے کہ ہمارے دوستوں کا تعلق
ہمارے ساتھ اعضاء کی طرح سے ہے اور یہ بات ہمارے روزمرہ کے تجربہ میں آتی ہے کہ ایک
چھوٹے سے چھوٹے عضو مثلاً انگلی ہی میں درد ہو تو سارا بدن بے چین اور بے قرار ہو جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ ٹھیک اسی طرح ہر وقت اور ہر آن میں ہمیشہ اسی خیال اور فکر میں رہتا
اے رپورٹ جلسه سالانه ۱۸۹۷ ء صفحه ۶۲ تا ۱۰۰
ہوں کہ میرے دوست ہر قسم کے آرام اور آسائش سے رہیں۔ یہ ہمدردی اور یہ غم خواری کسی تکلف اور
بناوٹ کی رو سے نہیں بلکہ جس طرح والدہ اپنے بچوں میں سے ہر واحد کے آرام و آسائش کے فکر میں رو اپنے بچوں میں سے ابر واحد کے آرام و آسانی کے
مستغرق رہتی ہے خواہ وہ کتنے ہی کیوں نہ ہوں اسی طرح میں لمبی دلسوزی اور غم خواری اپنے دل اور
دل میں
اپنے دوستوں کے لئے پاتا ہوں اور یہ ہمدردی کچھ ایسی اضطراری حالت پر واقع ہوئی ہے کہ جب
ہمارے دوستوں میں سے کسی کا خط کسی قسم کی تکلیف یا بیماری کے حالات پر مشتمل پہنچتا ہے تو طبیعت
میں ایک بے کلی اور گھبراہٹ پیدا ہو جاتی ہے اور ایک غم شامل حال ہو جاتا ہے اور جوں جوں احباب
کی کثرت ہوتی جاتی ہے اسی قدر یہ غم بڑھتا جاتا ہے اور کوئی وقت ایسا خالی نہیں رہتا جبکہ کسی قسم کا فکر
اور غم شامل حال نہ ہو کیونکہ اس قدر کثیر التعداد احباب میں سے کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی غم اور تکلیف
میں مبتلا ہو جاتا ہے اور اس کی اطلاع پر ادھر دل میں قلق اور بے چینی پیدا ہو جاتی ہے۔ میں نہیں
بتلا سکتا کہ کس قدر اوقات غموں میں گزرتے ہیں۔ چونکہ اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی ہستی ایسی نہیں جو
ایسے ہموم اور افکار سے نجات دیوے اس لئے میں ہمیشہ دعاؤں میں لگا رہتا ہوں اور سب سے
مقدم دعا یہی ہوتی ہے کہ میرے دوستوں کو ہموم اور عموم سے محفوظ رکھے کیونکہ مجھے تو ان کے ہی
افکار اور رنج غم میں ڈالتے ہیں۔ اور پھر یہ دعا مجموعی ہیئت سے کی جاتی ہے کہ اگر کسی کو کوئی رنج اور
تکلیف پہنچی ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے اس کو نجات دے۔ ساری سرگرمی اور پورا جوش یہی ہوتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ سے دعا کروں۔ دعا کی قبولیت میں بڑی بڑی امیدیں ہیں ۔
قبولیت دعا کے اصول بلکہ میرے ساتھ میرے مولیٰ کریم کا صاف وعدہ ہے کہ اُجیب
كُلّ دُعَائِكَ مگر میں خوب سمجھتا ہوں کہ محل سے مراد یہ ہے کہ
جن کے نہ سننے سے ضرر پہنچ جاتا ہے لیکن اگر اللہ تعالیٰ تربیت اور اصلاح چاہتا ہے تو رڈ کرنا ہی
اجابت دعا ہوتا ہے۔ بعض اوقات انسان کسی دعا میں ناکام رہتا ہے اور سمجھتا ہے کہ خدائے تعالیٰ نے
دعا رد کر دی حالانکہ خدائے تعالیٰ اس کی دعا کو سن لیتا ہے اور وہ اجابت بصورت رڈ ہی ہوتی ہے
کیونکہ اس کے لئے در پردہ اور حقیقت میں بہتری اور بھلائی اس کے رد ہی میں ہوتی ہے۔ انسان
چونکہ کوتاہ بین اور دوراندیش نہیں بلکہ ظاہر پرست ہے اس لئے اس کو مناسب ہے کہ جب
اللہ تعالیٰ سے کوئی دعا کرے اور وہ بظاہر اس کے مفید مطلب نتیجہ خیز نہ ہو تو خدا پر بدظن نہ ہو کہ اس
نے میری دعا نہیں سنی ۔ وہ تو ہر ایک کی دعا سنتا ہے اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : ۶۱) فرماتا
ہے۔ راز اور بھید یہی ہوتا ہے کہ داعی کے لئے خیر اور بھلائی رڈ دعا ہی میں ہوتی ہے۔
دعا کا اصول یہی ہے۔ اللہ تعالیٰ قبول دعا میں ہمارے اندیشہ اور خواہش کے تابع نہیں ہوتا
ہے۔ دیکھو بچے کس قدر اپنی ماؤں کو پیارے ہوتے ہیں اور وہ چاہتی ہے کہ ان کو کسی قسم کی تکلیف نہ
پہنچے لیکن اگر بچے بیہودہ طور پر اصرار کریں اور روکر تیز چاقو یا آگ کا روشن اور چمکتا ہوا چنگار مانگیں تو
کیا ماں با وجود سچی محبت اور حقیقی دلسوزی کے کبھی گوارا کرے گی کہ اس کا بچہ آگ کا انگارہ لے کر ہاتھ
جلالے یا چاقو کی تیز دھار پر ہاتھ مار کر ہاتھ کاٹ لے؟ ہرگز نہیں۔ اسی اصول سے اجابت دعا کا
اصول سمجھ سکتے ہیں۔ میں خود اس امر میں ایک تجربہ رکھتا ہوں کہ جب دعا میں کوئی جز و مضر ہوتا ہے تو وہ
دعا ہرگز قبول نہیں ہوتی ہے۔ یہ بات خوب سمجھ میں آ سکتی ہے کہ ہمارا علم یقینی اور صحیح نہیں ہوتا۔ بہت
سے کام ہم نہایت خوشی سے مبارک سمجھ کر کرتے ہیں اور اپنے خیال میں ان کا نتیجہ بہت ہی مبارک
خیال کرتے ہیں مگر انجام کار وہ ایک غم اور مصیبت ہو کر چمٹ جاتا ہے غرض یہ کہ خواہشات انسانی
سب پر صاد نہیں کر سکتے کہ سب صحیح ہیں۔ چونکہ انسان سہو اور نسیان سے مرکب ہے اس لئے ہونا
چاہیے اور ہوتا ہے کہ بعض خواہش مصر ہوتی ہے اور اگر اللہ تعالیٰ اس کو منظور کرلے تو یہ امر منصب رحمت
کے صریح خلاف ہے۔ یہ ایک سچا اور یقینی امر ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دعاؤں کو سنتا ہے اور ان
کو قبولیت کا شرف بخشتا ہے مگر ہر رطب و یابس کو نہیں کیونکہ جوش نفس کی وجہ سے انسان انجام اور مال
کو نہیں دیکھتا اور دعا کرتا ہے مگر اللہ تعالیٰ جو حقیقی بہی خواہ اور مال بین ہے ان مضرتوں اور بد نتائج کو
ملحوظ رکھ کر جو اس دعا کے تحت میں بصورت قبول داعی کو پہنچ سکتے ہیں اسے رد کر دیتا ہے اور یہ رڈ دعا ہی
اس کے لئے قبول دعا ہوتا ہے۔ پس ایسی دعا ئیں جن میں انسان حوادث اور صدمات سے محفوظ رہتا
ہے۔ اللہ تعالیٰ قبول کر لیتا ہے مگر مضر دعاؤں کو بصورت رد قبول فرما لیتا ہے۔ مجھے یہ الہام بارہا ہو چکا
ہے أُجِيبُ كُلَّ دُعَائِكَ ۔ دوسرے لفظوں میں یوں کہو کہ ہر ایک ایسی دعا جو نفس الامر میں نافع اور
مفید ہے قبول کی جائے گی۔ میں جب اس خیال کو اپنے دل میں پاتا ہوں تو میری روح لذت اور سرور
سے بھر جاتی ہے۔ جب مجھے یہ اول ہی اول الہام ہوا قریباً پچیس یا تیس برس کا عرصہ ہوتا ہے تو مجھے
بہت ہی خوشی ہوئی کہ اللہ تعالیٰ میری دعائیں جو میرے یا میرے احباب کے متعلق ہوں گی ضرور قبول
کرے گا۔ پھر میں نے خیال کیا کہ اس معاملہ میں بخل نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ ایک انعام الہی ہے
اور اللہ تعالیٰ نے متقین کی صفت میں فرمایا ہے وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرۃ: ۴) پس میں نے
اپنے دوستوں کے لئے یہ اصول کر رکھا ہے کہ خواہ وہ یاد دلائیں یا نہ یاد دلائیں کوئی امر خطیر پیش کریں
یا نہ کریں۔ ان کی دینی اور دنیوی بھلائی کے لئے دعا کی جاتی ہے۔
قبولیت دعا کی شرائط مگر یہ بات بھی بحضر دل سن لینی چاہیے کہ قول دعا کے لئے بھی چند شرائط ہوتی ہیں ان میں سے بعض تو دعا کرنے والے کے متعلق
ہوتی ہیں اور بعض دعا کرانے والے کے متعلق ۔ دعا کرانے والے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ
اللہ تعالیٰ کے خوف اور خشیت کو مد نظر رکھے اور اس کے غناء ذاتی سے ہر وقت ڈرتا ر ہے اور صلح کاری
اور خدا پرستی اپنا شعار بنالے۔ تقویٰ اور راستبازی سے خدائے تعالیٰ کو خوش کرے تو ایسی صورت
میں دعا کے لئے باب استجابت کھولا جاتا ہے اور اگر وہ خدائے تعالیٰ کو ناراض کرتا ہے اور اس سے
بگاڑ اور جنگ قائم کرتا ہے تو اس کی شرارتیں اور غلط کاریاں دعا کی راہ میں ایک سد اور چٹان ہو جاتی
ہیں اور استجابت کا دروازہ اس کے لئے بند ہو جاتا ہے ۔
پس ہمارے دوستوں کے لئے لازم ہماری دعاؤں کو ضائع ہونے سے بچائیں ہے کہ وہ ہماری دعاؤں کو ضائع ہوئے
سے بچاویں اور ان کی راہ میں کوئی روک نہ ڈال دیں جو ان کی ناشائستہ حرکات سے پیدا ہوسکتی
ہے۔ ان کو چاہیے کہ وہ تقویٰ کی راہ اختیار کریں کیونکہ تقویٰ ہی ایک ایسی چیز ہے جس کو شریعت کا
خلاصہ کہہ سکتے ہیں اور اگر شریعت کو مختصر طور پر بیان کرنا چاہیں تو مغز شریعت تقویٰ ہی ہو سکتا ہے۔
تقوی کے مدارج اور مراتب بہت ہیں لیکن اگر طالب صادق ہو کر ابتدائی مراتب اور مراحل کو
استقلال اور خلوص سے طے کرے تو وہ اس راستی اور طلب صدق کی وجہ سے اعلیٰ مدارج کو پالیتا
ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ ( المائدة : ۲۸) گو یا اللہ تعالیٰ متقیوں کی
دعاؤں کو قبول فرماتا ہے ۔ یہ گویا اس کا وعدہ ہے اور اس کے وعدوں میں تخلف نہیں ہوتا جیسا کہ
فرمایا ہے إِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ (الرعد : (۳۲) پس جس حال میں تقویٰ کی شرط قبولیت دعا
کے لئے ایک غیر منفک شرط ہے تو ایک انسان غافل اور بے راہ ہو کر اگر قبولیت دعا چاہے تو کیا
وہ احمق اور نادان نہیں ہے۔ لہذا ہماری جماعت کو لازم ہے کہ جہاں تک ممکن ہو ہر ایک ان میں
سے تقویٰ کی راہوں پر قدم مارے تا کہ قبولیت دعا کا سرور اور حظ حاصل کرے اور زیادتی ایمان
کا حصہ لے۔
نفس انسانی کی تین حالتیں قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ فس انسانی کی تین حالتیں ہیں ۔ ایک آماری، دوسرى لوامة، تيسرى مطمئنة نفس اماره
کی حالت میں انسان شیطان کے پنجہ میں گویا گرفتار ہوتا ہے اور اس کی طرف بہت جھکتا ہے لیکن
نفس لوامہ کی حالت میں وہ اپنی خطا کاریوں پر نادم ہوتا اور شرمسار ہو کر خدا کی طرف جھکتا ہے مگر
اس حالت میں بھی ایک جنگ رہتی ہے۔ کبھی شیطان کی طرف جھکتا ہے اور کبھی رحمان کی طرف ۔ مگر
نفس مطمئنہ کی حالت میں وہ عباد الرحمن کے زمرہ میں داخل ہو جاتا ہے اور یہ گو یا ارتفاعی نقطہ ہے
جس کے بالمقابل نیچے کی طرف اتارہ ہے۔ اس میزان کے بیچ میں تو امہ ہے جو ترازو کی زبان کی
طرح ہے۔ انحضاضی نقطہ کی طرف اگر زیادہ جھکتا ہے تو حیوانات سے بھی بدتر اور ارذل ہو جاتا ہے
اور ارتفاعی نقطہ کی طرف جس قدر رجوع کرتا ہے اسی قدر اللہ تعالیٰ کی طرف قریب ہوتا جاتا ہے اور
سفلی اور ارضی حالتوں سے نکل کر علوی اور سماوی فیضان سے حصہ لیتا ہے۔
دنیا میں کوئی چیز منفعت سے خالی نہیں یہ بات بھی خوب یاد رکھنی چاہے کہ ہربات میں منافع ہوتا ہے۔ دنیا میں دیکھ لو اعلیٰ درجہ کی
نباتات سے لے کر کیڑوں اور چوہوں تک بھی کوئی چیز ایسی نہیں جو انسان کے لئے منفعت اور فائدہ
سے خالی ہو۔ یہ تمام اشیاء خواہ وہ ارضی ہیں یا سماوی اللہ تعالیٰ کی صفات کے اظلال اور آثار ہیں اور جب
صفات میں نفع ہی نفع ہے تو بتلاؤ کہ ذات میں کسی قدر نفع اور سود ہوگا۔ اس مقام پر یہ بات بھی یاد
رکھنی چاہیے کہ جیسے ان اشیاء سے ہم کسی وقت نقصان اٹھاتے ہیں تو اپنی غلطی اور نا نہی کی وجہ وجہ سے۔
اس لئے نہیں کہ نفس الامر میں ان اشیاء میں مضرت ہی ہے۔ نہیں بلکہ اپنی غلطی اور خطا کاری سے۔
اسی طرح پر ہم اللہ تعالیٰ کی بعض صفات کا علم نہ رکھنے کی وجہ سے تکلیف اور مصائب میں مبتلا ہوتے
ہیں ورنہ خدائے تعالیٰ تو ہمہ رحم اور کرم ہے۔ دنیا میں تکلیف اٹھانے اور رنج پانے کا یہی راز ہے کہ
ہم اپنے ہاتھوں اپنی سوء فہم اور قصور علم کی وجہ سے مبتلائے مصائب ہوتے ہیں۔ پس اس صفاتی
آنکھ کے ہی روزن سے ہم اللہ تعالیٰ کو رحیم اور کریم اور حد سے زیادہ قیاس سے باہر نافع ہستی پاتے
ہیں اور ان منافع سے زیادہ بہرہ ور وہی ہوتا ہے جو اس کے زیادہ قریب اور نزدیک ہوتا جاتا ہے اور
یہ درجہ ان لوگوں کو ہی ملتا ہے جو متقی کہلاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے قرب میں جگہ پاتے ہیں۔ جوں
جوں متقی خدا تعالیٰ کے قریب ہوتا جاتا ہے ایک نور ہدایت اسے ملتا ہے جو اس کی معلومات اور عقل میں
ایک خاص قسم کی روشنی پیدا کرتا ہے اور جوں جوں دور ہوتا جاتا ہے ایک تباہ کرنے والی تاریکی اس
کے دل و دماغ پر قبضہ کر لیتی ہے۔ یہاں تک کہ وہ صم بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ (البقرة : ١٩)
کا مصداق ہو کر ذلت اور تباہی کا مورد بن جاتا ہے مگر اس کے بالمقابل نور اور روشنی سے بہرہ ور
انسان اعلیٰ درجہ کی راحت اور عزت پاتا ہے چنانچہ خدائے تعالیٰ نے خود فرمایا ہے یایتُهَا النَّفْسُ
الْمُطَينَةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً ( الفجر : ۲۹٬۲۸) یعنی اے وہ نفس جو اطمینان یافتہ
ہے اور پھر یہ اطمینان خدا کے ساتھ پایا ہے۔ بعض لوگ حکومت سے بظاہر اطمینان اور سیری حاصل
کرتے۔ بعض کی تسکین اور سیری کا موجب ان کا مال اور عزت ہو جاتی ہے اور بعض اپنی خوبصورت
اور ہوشیار اولا دو احفاد کو دیکھ دیکھ کر بظاہر مطمئن کہلاتے ہیں مگر یہ لذت اور انواع و اقسام کی لذات دنیا
انسان کو سچا اطمینان اور سچی تسلی نہیں دے سکتیں بلکہ ایک قسم کی نا پاک حرص کو پیدا کر کے طلب اور پیاس
و وام وو
کو پیدا کرتی ہیں۔ استسقاء کے مریض کی طرح ان کی پیاس نہیں بجھتی یہاں تک کہ ان کو ہلاک کر دیتی
ہے مگر یہاں خدائے تعالیٰ فرماتا ہے وہ نفس جس نے اپنا اطمینان خدائے تعالیٰ میں حاصل کیا ہے
یہ درجہ بندے کے لئے ممکن ہے اس وقت اس کی خوشحالی با وجود مال و منال کے دنیاوی حشمت اور
جاہ و جلال کے ہوتے ہوئے بھی خدا ہی میں ہوتی ہے۔ یہ زر و جواہر، یہ دنیا اور اس کے دھندے اس
کی سچی راحت کا موجب نہیں ہوتے ۔ پس جب تک انسان خدائے تعالیٰ ہی میں راحت اور اطمینان
نہیں پاتا وہ نجات نہیں پا سکتا کیونکہ نجات اطمینان ہی کا ایک مترادف لفظ ہے۔
رو
نفس مطمئنہ کے بغیر انسان نجات نہیں پاسکتا میں نے بعض آدمیوں کو دیکھا
بغیر پا اور اکٹروں کے حالات پڑھتے
ہیں جو دنیا میں مال و دولت اور دنیا کی جھوٹی لذتیں اور ہر ایک قسم کی نعمتیں اولا د احفاد رکھتے تھے۔
جب مرنے لگے اور ان کو اس دنیا کے چھوڑ جانے اور ساتھ ہی ان اشیاء سے الگ ہونے اور
دوسرے عالم میں جانے کا علم ہوا تو ان پر حسرتوں اور بے جا آرزوؤں کی آگ بھڑ کی اور سرد آہیں
مارنے لگے۔ پس یہ بھی ایک قسم کا جہنم ہے جو انسان کے دل کو راحت اور قرار نہیں دے سکتا بلکہ اس کو
گھبراہٹ اور بے قراری کے عالم میں ڈال دیتا ہے۔ اس لئے یہ امر بھی میرے دوستوں کی نظر سے
پوشیدہ نہیں رہنا چاہیے کہ اکثر اوقات انسان اہل و عیال اور اموال کی محبت ہاں نا جائز اور بے جا محبت
میں ایسا محو ہو جاتا ہے اور اکثر اوقات اسی محبت کے جوش اور نشہ میں ایسے نا جائز کام کر گزرتا ہے جو
اس میں اور خدائے تعالیٰ میں ایک حجاب پیدا کر دیتے ہیں اور اس کے لئے ایک دوزخ تیار کر دیتے
ہیں۔ اس کو اس بات کا علم نہیں ہوتا جب وہ ان سب سے یکا یک علیحدہ کیا جاتا ہے اس گھڑی کی
اسے خبر نہیں ہوتی تب وہ ایک سخت بے چینی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ یہ بات بڑی آسانی سے سمجھ میں
آ سکتی ہے کہ کسی چیز سے جب محبت ہو تو اس سے جدائی اور علیحدگی پر ایک رنج اور دردناک غم پیدا ہو
جاتا ہے۔ یہ مسئلہ اب منقولی ہی نہیں بلکہ معقولی رنگ رکھتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ نَارُ اللهِ
الْمُوقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ ( الهمزة: ۷، ۸) پس یہ وہی غیر اللہ کی محبت کی آگ ہے جو
اے
انسانی دل کو جلا کر راکھ کر دیتی ہے اور ایک حیرت ناک عذاب اور درد میں مبتلا کر دیتی ہے۔ میں پھر
کہتا ہوں کہ یہ بالکل سچی اور یقینی بات ہے کہ نفس مطمئنہ کے بدوں انسان نجات نہیں پاسکتا۔
جیسا کہ ہم نے پہلے بیان کیا ہے نفس امارہ کی حالت میں انسان شیطان کا غلام ہوتا ہے اور لوامہ
میں اسے شیطان سے ایک مجاہدہ اور جنگ کرنا ہوتا ہے۔ کبھی وہ غالب آ جاتا ہے اور کبھی شیطان مگر
مطمئنہ کی حالت ایک امن اور آرام کی حالت ہوتی ہے کہ وہ آرام سے بیٹھ جاتا ہے۔ اس لئے اس
آیت میں کہ یايَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ( الفجر : ۲۸) یہ صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس آخری حالت میں
کس قدر استراحت ہوتی ہے۔ چنانچہ اس کا ترجمہ یہ ہے کہ اے نفس مطمئنہ اللہ کی طرف چلا آ ۔
ظاہر کے لحاظ سے تو یہ مطلب ہے کہ جان کندن کی حالت میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آواز آتی ہے کہ
مطمئن نفس ! اپنے رب کی طرف چلا آ ۔ وہ تجھ سے خوش ہے اور تو اس سے راضی ۔ چونکہ قرآن
کے لئے ظاہر اور باطن دونوں ہے۔ اس لئے باطن کے لحاظ سے یہ مطلب ہے کہ اے اطمینان پر پہنچے
ہوئے نفس اپنے رب کی طرف چلا آ ۔ یعنی تیری طبعاً یہ حالت ہو چکی ہے کہ تو اطمینان اور سکینت کے
مرتبہ پر پہنچ گیا ہے اور تجھ میں اور اللہ تعالیٰ میں کوئی بعد نہیں ہے۔ لوامہ کی حالت میں تو تکلیف ہوتی
ہے مگر مطمئنہ کی حالت میں ایسا ہوتا ہے کہ جیسے پانی اوپر سے گرتا ہے۔ اسی طرح پر خدائے تعالیٰ
کی محبت انسان کے رگ وریشہ میں سرایت کر جاتی ہے اور وہ خدا ہی کی محبت سے جیتا ہے۔ غیر اللہ کی
محبت جو اس کے لئے ایک جلانے اور جہنم کے پیدا کرنے والی ہوتی ہے جل جاتی ہے اور اس کی جگہ
ایک روشنی اور نور بھر دیا جاتا ہے۔ اس کی رضا اللہ تعالیٰ کی رضا اور اللہ تعالیٰ کی رضا اس کا منشا ہو جاتا
ہے۔ خدا تعالیٰ کی محبت ایسی حالت میں اس کے لئے بطور جان ہوتی ہے جس طرح زندگی کے لئے
لوازم زندگی ضروری ہیں اس کی زندگی کے لئے خدا اور صرف خدا ہی کی ضرورت ہوتی ہے۔ دوسرے
لفظوں میں اس کا یہ مطلب ہے کہ خدا تعالیٰ ہی اس کی سچی خوشی اور پوری راحت ہوتا ہے۔
انسانی ہستی کا مدعا نفس مظمیہ کی یہ شانی ہے کہ کس خارجی تحریک کے بدوں ہی وہ ایسی
صورت پکڑ جاتا ہے کہ خدا کے بدوں رہ نہیں سکتا اور یہی انسانی ہستی کا
مدعا ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے ۔ فارغ انسان شکار ، شطرنج ، گنجفہ وغیرہ اشغال اپنے لئے پیدا کر لیتے
ہیں مگر مطمئنہ جبکہ نا جائز اور عارضی اور بسا اوقات رنج اور کرب پیدا کرنے والے اشغال سے
الگ ہو گیا ۔ اب الگ ہو کر منقطع عالم اسے کیوں یاد آوے۔ اس لئے خدا ہی سے محبت ہو جاتی
ہے۔ یہ امر بھی دل سے محو نہیں ہونا چاہیے کہ محبت دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک ذاتی محبت ہوتی ہے اور
ایک محبت اغراض سے وابستہ ہوتی ہے یا یہ کہو کہ اس کا باعث صرف چند عارضی باتیں ہوتی ہیں جن
کے دور ہوتے ہی وہ محبت سرد ہو کر رنج اور غم کا باعث ہو جاتی ہے مگر ذاتی محبت سچی راحت پیدا کرتی
ہے۔ چونکہ انسان فطرتاً خدا ہی کے لئے پیدا ہوا ہے جیسا کہ فرمایا مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا
لِيَعْبُدُونِ (الذاریات: ۵۷) اس لئے خدائے تعالیٰ نے اس کی فطرت ہی میں اپنے لئے کچھ نہ کچھ
رکھا ہوا ہے اور اپنے پوشیدہ اور مخفی در مخفی اسباب سے اسے اپنے لئے بنا یا ہوا ہے ۔ پس جب انسان
جھوٹی اور نمائشی ہاں عارضی اور رنج پر ختم ہونے والی محبتوں سے الگ ہو جاتا ہے پھر وہ خدا ہی کے لئے
ہو جاتا ہے اور طبعاً کوئی بعد نہیں رہتا اور خدا کی طرف دوڑا چلا آتا ہے۔ پس اس آیت يا يتهَا النَّفْسُ
الْمُطْمَئِنَّةُ میں اسی کی طرف اشارہ ہے۔ خدائے تعالیٰ کا آواز دینا یہی ہے کہ درمیانی حجاب اٹھ گیا اور
بعد نہیں رہا۔ یہ شقی کا انتہائی درجہ ہوتا ہے جب وہ اطمینان اور راحت پاتا ہے۔ دوسرے مقام پر
قرآن شریف نے اس اطمینان کا نام فلاح اور استقامت بھی رکھا ہے اور اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
میں اسی استقامت یا اطمینان یا فلاح کی طرف لطیف اشارہ ہے اور خود مستقیم کا لفظ بتلا رہا ہے۔
یہ سچی بات ہے کہ خدائے تعالیٰ غیر معمولی طور پر کوئی کام نہیں کرتا۔ اصل بات یہ ہے معجزات یه چی بات کہ وہ خلق اسباب کرتا ہے خواہ ہم کو ان اسباب پر اطلاع ہو یا نہ ہو الغرض اسباب
دو
ضرور ہوتے ہیں۔ اس لئے شق القمر يا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلما“ (الانبیاء:۷۰) کے معجزات
بھی خارج از اسباب نہیں بلکہ وہ بھی بعض مخفی در مخفی اسباب کے نتائج ہیں اور سچے اور حقیقی سائنس پر
مبنی ہیں۔ کو تاہ اندیش اور تاریک فلسفہ کے دلدادہ اسے نہیں سمجھ سکتے ۔ مجھے تو یہ حیرت آتی ہے کہ جس
حال میں یہ ایک امر مسلم ہے کہ عدم علم سے عدم شے لازم نہیں آتا تو نادان فلاسفر کیوں ان اسباب کی
بے علمی پر جو ان معجزات کا موجب ہیں اصل معجزات کی نفی کی جرات کرتا ہے۔ ہاں ہمارا یہ مذہب
ہے کہ اللہ تعالیٰ اگر چاہے تو اپنے کسی بندے کو ان اسباب مخفیہ پر مطلع کر دے لیکن یہ کوئی لازم بات
نہیں ہے۔ دیکھو ! انسان اپنے لئے جب گھر بناتا ہے تو جہاں اور سب آسائش کے سامانوں کا خیال
رکھتا ہے سب سے پہلے اس امر کو بھی ملحوظ رکھ لیتا ہے کہ اندر جانے اور باہر نکلنے کے لئے بھی کوئی
دروازہ بنالے۔ اور اگر زیادہ ساز و سامان ہاتھی ، گھوڑے، گاڑیاں بھی پاس ہیں تو علی قدر مراتب
ہر ایک چیز اور سامان کے نکلنے اور جانے کے واسطے دروازہ بناتا ہے نہ یہ کہ سانپ کی با نبی کی طرح
ایک چھوٹا سا سوراخ ۔ اسی طرح پر اللہ تعالیٰ کے فعل یعنی قانون قدرت پر ایک وسیع اور پر غور نظر
کرنے سے ہم پتا لگا سکتے ہیں کہ اس نے اپنی مخلوق کو پیدا کر کے یہ کبھی نہیں چاہا کہ وہ عبودیت سے
سرکش ہو کر ربوبیت سے متعلق نہ ہو۔ ربوبیت نے عبودیت کو دور کرنے کا ارادہ کبھی نہیں کیا۔ سچا
فلسفہ یہی ہے جو لوگ عبودیت کو کوئی مستقل اختیار والی شے سمجھتے ہیں وہ سخت غلطی پر ہیں۔ خدا نے
اس کو ایسا نہیں بنایا۔ ہماری معلومات ، خیالات اور عقلوں کا باہم مساوی نہ ہونا اور ہر امر پر پوری اور
کما حقہ روشنی ڈالنے کے ناقابل ہونا صریح اس امر کی دلیل ہے کہ عبودیت بدوں فیضان ربوبیت
کے نہیں رہ سکتی ۔ ہمارے جسم کا ذرہ ذرہ ملائک کا حکم رکھتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو پھر دوا اور اس سے
بڑھ کر دعا کا اصول ہی بے فائدہ اور بے جان ہوتا ۔
زمین ، آسمان اور ما في الْأَرْضِ وَالسَّمَوَاتِ پر نظر کرو اور سوچو کہ کیا یہ تمام مخلوقات بذاتہ و بنفسه
اپنے قیام اور ہستی میں مستقل اختیار رکھتے ہیں یا کسی کے محتاج ہیں؟
تمام مخلوقات اجرام فلکی سے لے کر ارضی تک اپنی بناوٹ ہی میں عبودیت کا رنگ رکھتی ہیں ۔ ہر
پتے سے یہ پتا ملتا ہے اور ہر شاخ ا ے اور ہر شاخ اور آواز سے یہ صدا نکلتی ہے کہ الوہیت اپنا کام کر رہی ہے۔ اس کے
عمیق در عمیق تصرفات جن کو ہم خیال اور قوت سے بیان نہیں کر سکتے بلکہ کامل طور پر سمجھ بھی نہیں سکتے
اپنا کام کر رہے ہیں چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ (البقرة: ۲۵۶)
یعنی اللہ تعالیٰ ہی ایک ایسی ذات ہے جو جامع صفات کا ملہ اور ہر ایک نقص سے منزہ ہے۔ وہی مستحق
عبادت ہے۔ اسی کا وجود بدیہی الثبوت ہے کیونکہ وہ جی بالذات اور قائم بالذات ہے اور بجز اس کے
اور کسی چیز میں جی بالذات اور قائم بالذات ہونے کی صفت نہیں پائی جاتی ۔ کیا مطلب کہ اللہ تعالیٰ
کے بدوں اور اور کسی میں یہ صفت نظر نہیں آتی کہ بغیر کسی علت موجبہ کے آپ ہی موجود اور قائم ہو یا کہ
اس عالم کی جو کمال حکمت اور ترتیب محکم و موزوں سے بنایا گیا ہے علتِ موجبہ ہو سکے ۔ غرض اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے سوا اور کوئی ایسی ہستی نہیں ہے جو ان مخلوقات عالم میں تغیر و تبدل کر سکتی
ہو یا ہر ایک شے کی حیات کا موجب اور قیام کا باعث ہو۔
صوفیا کے دو مکتبہ ہائے فکر وجودی و شہودی اس آیت پر نظر کرنے سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ وجودی مذہب حق سے دور چلا
گیا ہے اور اس نے صفات الہیہ کے سمجھنے میں ٹھوکر کھائی ہے۔ وہ معلوم نہیں کر سکتا کہ اس نے
عبودیت اور الوہیت کے ہی رشتہ پر ٹھوکر کھائی ہے۔ اصل یہ معلوم ہوتی ہے کہ ان میں سے جو لوگ
اہل کشف ہوئے ہیں اور ان میں سے اہل مجاہدہ نے دریافت کرنا چاہا تو عبودیت اور ربوبیت کے
رشتہ میں امتیاز نہ کر سکے اور خلق الاشیاء کے قائل ہو گئے ۔
قرآن شریف قلب ہی پر وارد ہو کر زبان پر آتا ہے اور قلب کا کس قدر تعلق تھا کہ کلام الہی کا
مورد ہو گیا۔ اس بار یک بحث سے وہ دھوکہ کھا سکتے تھے مگر بات یہ ہے کہ انسان جب غلط فہمی سے قدم
اٹھاتا ہے تو پھر مشکلات کے بھنور میں پھسل جاتا ہے جیسا میں نے ابھی بیان کیا ہے۔ خدائے تعالیٰ
کے تصرفات انسان کے ساتھ ایسے عمیق در عمیق ہیں کہ کوئی طاقت ان کو بیان نہیں کر سکتی اور اگر ایسا ہوتا
تو اس کی ربوبیت اور صفات کاملہ مندرجہ قرآن نہ پائی جاتیں۔ ہمارا عدم ہی اس کی ہستی کا ثبوت ہے
اور یہ ایک سچی بات ہے کہ جب انسان ہر طرح سے بے اختیار ہوتا ہے تو اس کا عدم ہی ہوتا ہے۔ اس
باریک بھید کو بعض لوگ نہ سمجھ کر خَلْقُ الْأَشْيَاءِ هُوَ عَيْن کہہ اٹھے ۔ وجودی اور شہودی میں سے
اول الذکر تو وہی ہیں جو خَلْقُ الْأَشْيَاءِ هُوَ عَيْن کہتے اور مانتے ہیں اور ثانی الذکر وہ ہیں جو فناء نظری
کے قائل ہیں اور کہتے ہیں کہ محبت میں انسان اس قدر استغراق کر سکتا ہے کہ وہ فنا فی اللہ ہو سکتا ہے اور
پھر اس کے لئے یہ کہنا سزاوار ہوتا ہے
جلد اول
من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جاں شدی
تا کس نه گوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری
بایں ہمہ تصرفات الہیہ کا قائل ان کو بھی ہونا پڑتا ہے خواہ وجودی ہوں یا شہودی ہوں۔ ان کے
بعض بزرگ اور اہل کمال بایزید بسطامی سے لے کر شبلی ، ذوالنون اور محی الدین ابن عربی تک کے
کلمات علی العموم ایسے ہیں کہ بعض ظاہر طور پر اور بعض مخفی طور پر اسی طرف گئے ہیں۔ میں یہ بات
کھول کر کہنی چاہتا ہوں کہ ہمارا یہ حق نہیں کہ ہم ان کو استہزا کی نظر سے دیکھیں ۔ نہیں نہیں ۔ وہ
اہل عقل تھے۔ بات یوں ہے کہ معرفت کا یہ ایک باریک اور عمیق راز تھا۔ اس کا رشتہ ہاتھ سے
نکل گیا تھا۔ یہی بات تھی اور کچھ نہیں۔ خدائے تعالیٰ کے اعلیٰ تصرفات پر انسان ایسا معلوم ہوتا ہے
جیسا کہ بالک الذات۔ انہوں نے انسان کو ایسا دیکھا اور ان کے منہ سے ایسی باتیں نکلیں اور ذہن
ادھر منتقل ہو گیا۔ پس یہ امر بحضور دل یا درکھو کہ با وصفیکہ انسان صفائی باطن سے ایسے درجہ پر پہنچتا ہے
( جیسا کہ ہمارے نبی کریم علیہ الصلاۃ والتسلیم اس مرتبہ اعلیٰ پر پہنچے ) کہ جہاں اسے اقتداری طاقت
ملتی ہے لیکن خالق اور مخلوق میں ایک فرق ہے اور نمایاں فرق ہے اس کو کبھی دل سے دور کرنا نہ چاہیے۔
انسان ہستی کے عوارض سے آزاد نہیں۔ نہ یہاں نہ وہاں ۔ کھاتا پیتا ہے۔ معاصی ہوتے ہیں
کبائر بھی اور صغائر بھی۔ اور اسی طرح پر اگلے جہان میں بھی بعض جہنم میں ہوں گے اور بعض جنت الخلد
میں ۔ غرض یہ ہے کہ انسان کبھی بھی جامہ عبودیت سے باہر نہیں ہو سکتا تو پھر میں نہیں سمجھ سکتا کہ
وہ کون سا حجاب ہے کہ جب وہ اتار کر ربوبیت کا جامہ پہن لیتا ہے ۔ بڑے بڑے زاہدوں اور مجاہدوں
کے شامل حال عبودیت ہی رہی۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عبودیت قرآن کریم کو پڑھ کر دیکھاو۔ اوتو اور ہمارے یت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر دنیا میں
کسی کامل انسان کا نمونہ موجود نہیں اور نہ آئندہ قیامت تک ہو سکتا ہے پھر دیکھو کہ اقتداری معجزات کے