حضرت اقدس کی تیسری تقریربر موقعہ جلسہ سالانہ

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ملنے پر بھی حضور کے شامل حال ہمیشہ عبودیت ہی رہی اور بار بار اِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ (الكهف : 11)
ہی فرماتے رہے۔ یہاں تک کہ کلمہ توحید میں اپنی عبودیت کے اقرار کا ایک جز ولازم قرار دیا جس
کے بدوں مسلمان مسلمان ہی نہیں ہو سکتا۔ سوچو! اور پھر سوچو!! پس جس حال میں ہادی اکمل کی طرز
زندگی ہم کو یہ سبق دے رہی ہے کہ اعلیٰ ترین مقام قرب پر بھی پہنچ کر عبودیت کے اعتراف کو ہاتھ
سے نہیں دیا تو اور کسی کا تو ایسا خیال کرنا اور ایسی باتوں کا دل میں لانا ہی فضول اور عبث اور عبث ہے۔
تصرفات کی دو قسمیں ہاں ! یہ کچی بات ہے جس کا کوئی انکارنہیں کر سکتا کہ اللہ تعالی کے تصرفات بے حد و بے شمار ہیں۔ ان کی تعداد اور گنتی ناممکن ہے۔
انسان جس قدر زہد اور مجاہدہ کرتا ہے اسی قدر وہ اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتا جاتا ہے اور اس نسبت سے
ان تصرفات کا ایک رنگ اس پر آتا جاتا ہے اور تصرفات اللہ کی واقفیت کا دروازہ اس پر پر کھلتا کا ہے۔
اس امر کا بیان کر دینا بھی مناسب موقع معلوم ہوتا ہے کہ تصرفات بھی دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک
باعتبار مخلوق کے اور دوسرے باعتبار قرب کے۔ انبیاء علیہم السلام کے ساتھ ایک تصرف تو اسی مخلوق
کی نوعیت اور اعتبار سے ہوتا ہے جو يَأْكُلُ الطَّعَامَ وَ يَمْشِي فِي الْأَسْوَاقِ (الفرقان: ۸) وغیرہ کے
رنگ میں ہوتا ہے۔ صحت بیماری وغیرہ اس کے ہی اختیار میں ہوتا ہے اور ایک جدید تصرف قرب کے
مراتب میں ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ایسے طور پر ان کے قریب ہوتا ہے کہ ان سے مخاطبات اور مکالمات
شروع ہو جاتے ہیں اور ان کی دعاؤں کا جواب ملتا ہے مگر بعض لوگ نہیں سمجھ سکتے اور یہاں تک ہی
نہیں بلکہ نرے مکالمہ اور مخاطبہ سے بڑھ کر ایک وقت ایسا آ جاتا ہے کہ الوہیت کی چادران پر پڑی
ہوئی ہوتی ہے اور خدائے تعالیٰ اپنی ہستی کے طرح طرح کے نمونے ان کو دکھاتا ہے اور یہ ایک
ٹھیک مثال اس قرب اور تعلق کی ہے کہ جیسے لوہے کو کسی آگ میں رکھ دیں تو وہ اثر پذیر ہو کر سرخ
آگ کا ایک ٹکڑا ہی نظر آتا ہے۔ اس وقت اس میں آگ کی سی روشنی بھی ہوتی ہے اور احراق جو
ایک صفت آگ کی ہے وہ بھی اس میں آ جاتی ہے۔ مگر بایں ہمہ یہ ایک بین بات ہے کہ وہ لوہا آگ
یا آگ کا ٹکڑا نہیں ہوتا ۔

ایک مقام پر اہل اللہ سے ایسے افعال صادر ہوتے اسی طرح سے ہمارے تجربہ میں
آیا ہے کہ اہل اللہ قرب الہی ہیں جو اپنے اندر الوہیت کے خواص رکھتے ہیں میں ایسے مقام تک جا پہنچتے
ہیں جبکہ ربانی رنگ بشریت کے رنگ و بو کو تمام و کمال اپنے رنگ کے نیچے متواری کر لیتا ہے اور
جس طرح آگ لوہے کو اپنے نیچے ایسا چھپا لیتی ہے کہ ظاہر میں بجز آگ کے اور کچھ نظر ہی نہیں آتا
اور خلی طور پر وہ صفات الہیہ کا رنگ اپنے اندر پیدا کرتا ہے۔
اس وقت اس سے بدوں دعا و التماس ایسے افعال صادر ہوتے ہیں جو اپنے اندر الوہیت کے
خواص رکھتے ہیں اور وہ ایسی باتیں منہ سے نکالتے ہیں جو جس طرح کہتے ہیں اسی طرح ہو جاتی ہیں۔
قرآن کریم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ اور زبان سے ایسے امور کے صدور کی بصراحت
بحث ہے جیسا کہ مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَهْى (الانفال: ۱۸) اور ایسا ہی معجزہ شق القمر اور
اسی طرح پر اکثر مریضوں اور سقیم الحال لوگوں کا اچھا کر دینا ثابت ہے۔ قرآن شریف میں جو ہمارے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت یہ ارشاد ہوا کہ مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى (النجم : ۴) یہ اس شدید اور
اعلیٰ ترین قرب ہی کی طرف اشارہ ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کمال تزکیہ نفس اور قرب الہی
کی ایک دلیل ہے۔
حدیث شریف میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ عبد مومن کے ہاتھ، پاؤں اور آنکھیں وغیرہ وغیرہ ہو جاتا
ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام اعضاء الہی طاعت کے رنگ سے ایسے رنگین ہو جاتے ہیں کہ گویا وہ
ایک الہی آلہ ہیں جن کے ذریعہ سے وقتاً فوقتاً افعال الہیہ ظہور پذیر ہوتے ہیں یا ایک مصفا آئینہ ہیں
جس میں تمام مرضیات الہیہ بصفاء تام عکسی طور پر ظہور پکڑتی رہتی ہیں یا یہ کہو کہ وہ اس حالت میں
اپنی انسانیت سے بکلی دستبردار ہو جاتے ہیں۔ جیسے جب انسان بولتا ہے تو اس کے دل میں خیال ہوتا ہے
کہ لوگ اس کی فصاحت اور خوش بیانی اور قادر الکلامی کی تعریف کریں۔ مگر وہ لوگ جو خدا کے بلائے
بولتے ہیں اور ان کی روح جب جوش مارتی ہے تب اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ایک موج اس پر

اثر انداز ہو کر تموج پیدا کر دیتی ہے اور اپنی آواز اور تکلم سے وہ نہیں بولتے بلکہ الہی حال اور قال اور
جوش سے۔ اور ایسا ہی جب وہ دیکھتے ہیں تو جیسا کہ قاعدہ ہے کہ دیکھنے میں فکر شامل ہے ان کی رویت
اپنے دخل سے نہیں بلکہ خدائے تعالیٰ کے نور سے ۔ اور وہ ان کو ایک ایسی چیز دکھا دیتا ہے جو دوسری پر
غور نظر بھی نہیں دیکھ سکتی ۔
مومن کی فراست سے ڈرنا چاہیے لیے آیا ہے کہ اِتَّقُوا فِرَاسَةَ الْمُؤْمِنِ یعنی مومن کی فراست سے بچو کیونکہ تمہاری آورد ہے اور
اس کی آمد۔ تمہارا قال ہے اس کا حال۔ جیسے ایک گھڑی چلتی ہے اس کے پرزے تو اسے چلاتے رہیں
گے۔ ابر میں تم تین بجے کی جگہ سات بجے کا وقت کہہ سکتے ہو مگر گھڑی جو اسی مطلب کے لئے بنائی گئی ہے
وہ تو ٹھیک وقت بتلائے گی اور خطا نہ کرے گی ۔ پس اگر اس سے جھگڑو گے تو بجز خفت کیا لو گے؟
اسی طرح سے یا د رکھو کہ متقی کا یہ کام نہیں کہ وہ ان لوگوں سے جھگڑے اور مقابلہ کرے جو قرب الہی
کا درجہ رکھتے ہیں اور دنیا میں مختلف ناموں سے پکارے جاتے ہیں ۔ پس مومن کے مقابلہ کے وقت
ڈرو اور اتقوا کے مصداق بنو۔ ایسا نہ ہو کہ تم جھوٹے نکلو اور پھر اس غلط کاری کے بدترین نتائج
بھگتو کیونکہ مومن تو اللہ تعالیٰ کے نور سے دیکھتا ہے اور وہ نور تم کو نہیں ملا۔ اس لئے تم ٹیڑھے چل سکتے
ہو مگر مومن ہمیشہ سیدھا ہی چلتا ہے۔ تم خود ہی بتلاؤ کہ کیا وہ شخص جو ایک تاریکی میں چل رہا ہے اس
آدمی کا مقابلہ کر سکتا ہے جو چراغ کی روشنی میں جا رہا ہے؟ ہرگز نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ فرمایا ہے
هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَالْبَصِيرُ (الانعام : ۵۱) کیا اندھا اور بینا مساوی ہو سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں۔
پس جب ہم اس بات کو دیکھتے ہیں تو پھر کس قدر غلطی ہے کہ ہم اس سے فائدہ نہیں اٹھاتے۔
غرض یہ ہے کہ مومن کی فراست سے ڈرنا چاہیے اور مقابلہ مومن کے لئے تیار ہو جانا دانش مند
انسان کا کام نہیں ہے اور مومن کی شناخت انہیں آثار اور نشانات سے ہوسکتی ہے جو ہم نے ابھی بیان
کئے ہیں۔ اسی فراست الہیہ کا رعب تھا جو صحابہ کرام پر تھا اور ایسا ہی انبیاء علیہم السلام کے ساتھ یہ
رعب بطور نشان الہی آتا ہے۔ وہ پوچھ لیتے تھے کہ اگر یہ وحی الہی ہے تو ہم مخالفت نہیں کرتے اور وہ

ایک ہیت میں آ جاتے تھے۔
الد
جلد اول
متکلم کے قدر کے موافق اس کے کلام میں ایک عظمت اور ہیبت ہوتی ہے۔ دیکھو! دنیاوی حکام
کے سامنے جاتے وقت بھی ایک تکلیف اور رعب ہوتا ہے اور خیال ہوتا ہے کہ ان کے ہاتھ میں قلم
ہے۔ اسی طرح پر جو لوگ یہ معلوم کر لیتے ہیں کہ مومن کے ساتھ خدا ہے وہ اس کی مخالفت چھوڑ دیتے
ہیں اور اگر سمجھ میں نہ آئے تو تنہا بیٹھ کر اس پر غور کرتے ہیں اور مقابلہ کر کے سوچتے ہیں۔ یہ نہایت
ضروری ہوتا ہے کہ واقف راہ اور روشنی والے کے دوسرے تابع ہو جاویں اور یہی اس حدیث اتَّقُوا
فِرَاسَةَ الْمُؤْمِنِ کا منشا اور مفہوم ہے۔ یعنی جب مومن کچھ بیان کرے تو خدائے تعالیٰ سے ڈرنا
چاہیے کیونکہ وہ جو کچھ بولتا ہے وہ خدائے تعالیٰ کی طرف سے بولتا ہے۔ مدعا یہ ہے کہ مومن جب خدا
سے محبت کرتا ہے تو الہی نور کا اس پر احاطہ ہو جاتا ہے اگر چہ وہ نور اس کو اپنے اندر چھپا لیتا ہے اور اس
کی بشریت کو ایک حد تک بھسم کر جاتا ہے جیسے آگ میں پڑا ہوا لوہا ہو جاتا ہے لیکن پھر بھی وہ
عبودیت اور بشریت معدوم نہیں ہو جاتی۔ یہی وہ راز ہے جو قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
(الکھف: ااا) کی تہ میں مرکوز ہے۔ بشریت تو ہوتی ہے مگر وہ الوہیت کے رنگ کے نیچے متواری ہو
جاتی ہے اور اس کے تمام قومی اور اعضاء الہی راہوں میں خدا تعالیٰ کے ارادوں سے پر ہو کر اس کی
خواہشوں کی تصویر ہو جاتے ہیں۔ اور یہی وہ امتیاز ہے جو اس کو کروڑ ہا مخلوق کی روحانی تربیت کا کفیل
بنا دیتا ہے اور ربوبیت تامہ کا ایک مظہر قرار دیتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو کبھی بھی ایک نبی اس قدر مخلوقات
کے لئے ہادی اور رہبر نہ ہو سکے ۔
رسول اعلی صلی اللہ علیہ وسلم کا بے نظیر مقام چونکہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسم کل دنیا کے انسانوں کی روحانی تربیت
کے لئے آئے تھے اس لئے یہ رنگ حضور علیہ الصلوۃ والسلام میں بدرجہ کمال موجود تھا اور یہی وہ مرتبہ
ہے جس پر قرآن کریم نے متعدد مقامات پر حضور کی نسبت شہادت دی ہے اور اللہ تعالیٰ کی صفات کے
مقابل اور اسی رنگ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات کا ذکر فرمایا ہے مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا

رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء : ۱۰۸) اور ایسا ہی فرمایا قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ
جميعًا (الاعراف: ۱۵۹) قرآن شریف کے دوسرے مقامات پر غور کرنے سے پتہ لگتا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے اُٹھی فرمایا ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کے سوائے آپ کا کوئی
استاد نہ تھا مگر بایں ہمہ کہ آپ امی تھے حضور کے دین میں امیون اوسط درجہ کے آدمیوں کے علاوہ
اعلیٰ درجہ کے فلاسفروں اور عالموں کو بھی کر دیا جس سے قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ
جمِيعًا کے معنے نہایت ہی لطیف طور پر سمجھ میں آسکتے ہیں۔ جَمِيعًا کے دو معنے ہیں۔ اول تمام بنی نوع
انسان یا تمام مخلوق ۔ دوم تمام طبقہ کے آدمیوں کے لئے یعنی متوسط ، ادنی اور اعلیٰ درجہ کے فلاسفروں
اور ہر ایک قسم کی عقل رکھنے والوں کے لئے ۔ غرض ہر عقل اور ہر مزاج کا آدمی مجھ سے تعلق کر سکتا ہے۔
قرآن کریم کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ اسی اُمّی نے کتاب اور حکمت ہی نہیں بتلائی بلکہ تزکیۂ نفس
کی راہوں سے واقف کیا اور یہاں تک کہ أَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ (المجادلة : ۲۳) تک پہنچا دیا۔ دیکھو
اور پر غور نظر سے دیکھو! کہ قرآن شریف ہر طرز کے طالب کو اپنے مطلوب تک پہنچاتا اور ہر راستی اور
صداقت کے پیاسے کو سیراب کرتا ہے لیکن خیال تو کرو کہ یہ حکمت اور معرفت کا دریا صداقت اور نور کا
چشمہ کس پر نازل ہوا ؟ اسی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جو ایک طرف تو امی کہلاتا ہے اور
دوسری طرف وہ کمالات اور حقائق اس کے منہ سے نکل رہے ہیں کہ دنیا کی تاریخ میں اس کی نظیر پائی
نہیں جاتی ۔ یہ اللہ تعالیٰ کا کمال فضل ہے کہ تا لوگ محسوس کریں کہ اللہ تعالیٰ کے تعلقات انسان کے
ساتھ کہاں تک ہو سکتے ہیں؟ ہماری غرض اس بیان سے یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے تعلقات بہت نازک
درجہ تک پہنچ جاتے ہیں۔ مقربین سے الوہیت کا ایسا تعلق ہو جاتا ہے کہ مخلوق پرست انسان ان کو
خدا سمجھ لیتے ہیں۔ یہ بالکل درست اور صحیح ہے کہ
مردان خدا ، خدا نباشند
لیکن ز خدا جدا نباشند
خدائے تعالیٰ ان کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ بغیر دعاؤں کے بھی ان کی امداد کرتا ہے۔ مدعا یہ ہے کہ
انسان کا اعلیٰ درجہ وہی نفس مطمئنہ ہے جس پر میں نے گفتگو شروع کی ہے۔ اسی حالت میں اور تمام حالتوں

سے ایسے لوازم ہو جاتے ہیں کہ عام تعلق الہی سے بڑھ کر خاص تعلق ہو جاتا ہے جو زمینی اور سطحی نہیں
ہوتا بلکہ علوی اور سماوی تعلق ہوتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ یہ اطمینان جس کو فلاح اور استقامت بھی کہتے
ہیں اور اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة : ٢ ) میں بھی اسی کی طرف اشارہ ہے اور اسی راہ کی دعا
تعلیم کی گئی ہے اور یہ استقامت کی راہ ان لوگوں کی راہ ہے جو مُنْعَمْ عَلَيْهِمْ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کے
افضال واکرام کے مورد ہیں۔ مُنْعَمْ عَلَيْهِمْ کی راہ کو خاص طور پر بیان کرنے سے یہ مطلب تھا کہ
استقامت کی راہیں مختلف ہیں مگر وہ استقامت جو کامیابی اور فلاح کی راہوں کا نام ہے وہ انبیاء علیہم السلام کی
راہیں ہیں۔ اس میں ایک اور اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں دعا انسان کی
زبان ، قلب اور فعل سے ہوتی ہے اور جب انسان خدا سے نیک ہونے کی دعا کرے تو اسے شرم آتی ہے
مگر یہی ایک دعا ہے جو ان مشکلات کو دور کر دیتی ہے۔ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحة : ۵)
تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی امداد چاہتے ہیں۔
دعا کرنے سے پہلے تمام قومی کا خرچ کرنا ضروری ہے یا نتونین پر ایان ہے۔ معدہ کو تقدیم اس لئے
ہے کہ انسان دعا کے وقت تمام قومی سے کام لے کر خدائے تعالیٰ کی طرف آتا ہے۔ یہ ایک بے ادبی
اور گستاخی ہے کہ قومی سے کام نہ لے کر اور قانون قدرت کے قواعد سے کام نہ لے کر آوے۔ مثلاً
کسان اگر تخمریزی کرنے سے پہلے ہی یہ دعا کرے کہ الہی ! اس کھیت کو ہرا بھرا کر اور پھل پھول لا
تو یہ شوخی اور ٹھٹھا ہے۔ اسی کو خدا کا امتحان اور آزمائش کہتے ہیں جس سے منع کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ
خدا کومت آزماؤ جیسا کہ مسیح علیہ السلام کے مائندہ مانگنے کے قصہ میں اس امر کو بوضاحت بیان کیا
ہے۔ اس پر غور کرو اور سوچو۔
یہ سچی بات ہے کہ جو شخص اعمال سے کام نہیں لیتا وہ دعا نہیں کرتا بلکہ خدائے تعالیٰ کی آزمائش
کرتا ہے۔ اس لئے دعا کرنے سے پہلے اپنی تمام طاقتوں کو خرچ کرنا ضروری ہے اور یہی معنی اس دعا
کے ہیں۔ پہلے لازم ہے کہ انسان اپنے اعتقاد اعمال میں نظر کرے کیونکہ خدائے تعالیٰ کی عادت ہے

کہ اصلاح اسباب کے پیرایہ میں ہوتی ہے۔ وہ کوئی نہ کوئی ایسا سبب پیدا کر دیتا ہے کہ جو اصلاح کا
موجب ہو جاتا ہے ۔ وہ لوگ اس مقام پر ذرا خاص غور کریں جو کہتے ہیں کہ جب دعا ہوئی تو اسباب کی
کیا ضرورت ہے۔ وہ نادان سوچیں کہ دعا بجائے خود ایک مخفی سبب ہے جو دوسرے اسباب کو پیدا کر
دیتا ہے اور اِيَّاكَ نَعْبُدُ کا تقدم إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ پر جو کلمہ دعائیہ ہے اس امر کی خاص تشریح کر رہا ہے۔
غرض عادة اللہ ہم یونہی دیکھ رہے ہیں کہ وہ خلق اسباب کر دیتا ہے۔ دیکھو! پیاس کے بجھانے کے لئے
پانی اور بھوک کے مٹانے کے لئے کھانا مہیا کرتا ہے مگر اسباب کے ذریعہ ۔ پس یہ سلسلہ اسباب
یونہی چلتا ہے اور خلق اسباب ضرور ہوتا ہے کیونکہ خدائے تعالیٰ کے یہ دو نام ہی ہیں ۔ جیسا کہ
مولوی محمد احسن صاحب نے ذکر کیا تھا کہ كَانَ اللهُ عَزِيزًا حَكِيمًا (النساء : ۱۵۹) عزیز تو یہ ہے کہ
ہر ایک کام کر دینا اور حکیم یہ کہ ہر ایک کام کسی حکمت سے موقع اور محل کے مناسب اور موزوں کر دینا۔
دیکھو نباتات، جمادات میں قسم قسم کے خواص رکھے ہیں۔ تربدہی کو دیکھو کہ وہ ایک دو تولہ تک دست
لے آتی ہے، ایسا ہی سقمونیا ۔ اللہ تعالیٰ اس بات پر تو قادر ہے کہ یونہی دست آ جائے یا پیاس بدوں پانی
ہی کے بجھ جائے مگر چونکہ عجائبات قدرت کا علم کرانا بھی ضروری تھا کیونکہ جس قدر واقفیت اور علم
عجائبات قدرت کا وسیع ہوتا جاتا ہے اسی قدر انسان اللہ تعالیٰ کی صفات پر اطلاع پا کر قرب حاصل
کرنے کے قابل ہوتا جاتا ہے۔ طبابت، ہیئت سے ہزار ہا خواص معلوم ہوتے ہیں۔
خواص الاشیاء کا ہی نام علم ہے علوم میں ہی کیا ؟ ام علم ہے علوم میں ہی کیا؟ صرف خواص الاشیاء ہی کا علوم ہیں ہی کیا؟ صرف خواص الاشیاء ہی کا تو نام ہے۔
سیارہ، ستارہ ، نباتات کی تاثیریں اگر نہ رکھتا تو اللہ تعالیٰ
کی صفت علیم پر ایمان لانا انسان کے لئے مشکل ہو جاتا۔
یہ ایک یقینی امر ہے کہ ہمارے علم کی بنیاد خواص الاشیاء ہے۔ اس سے یہ غرض ہے کہ ہم حکمت سیکھیں۔
علوم کا نام حکمت بھی رکھا ہے۔ چنانچہ فرمایا وَ مَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا ( البقرة : ٢٧٠)
پس اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کا مقصد یہی ہے
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ كا مقصد كار
کہ اس دعا کے وقت ان لوگوں کے اعمال ،

اخلاق ، عقائد کی نقل کرنی چاہیے جو مُنْعَمْ عَلَيْهِمْ ہیں۔ جہاں تک انسان سے ممکن ہو عقائد ،
اخلاق اور اعمال سے کام لے۔ اس امر کو تم مشاہدہ میں دیکھ سکتے ہو کہ جب تک انسان اپنے قومی
سے کام نہیں لیتا وہ ترقی نہیں کر سکتا یا ان کو اصل غرض اور مقصود سے ہٹا کر کوئی اور کام ان سے لیتا ہے
جس کے لئے وہ خلق نہیں ہوئے تو بھی وہ ترقی کی راہ میں نہ بڑھیں گے۔
اگر آنکھ کو چالیس روز بند رکھا جاوے گا تو اس کے دیکھنے کی طاقت سلب ہو جاوے گی ۔ پس یہ
ضروری امر ہے کہ پہلے قومی کو ان کے فطرتی کاموں پر لگاؤ تو اور بھی ملے گا۔ ہمارا اپنا ذاتی تجربہ ہے
کہ جہاں تک عملی طاقتوں سے کام لیا جاوے اللہ تعالیٰ اس پر برکت نازل کرتا ہے۔ مطلب یہی ہے
که اول عقائد ، اخلاق ، اعمال کو درست کرو۔ پھر اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا مانگو تو اس کا اثر کامل
طور پر ظاہر ہوگا۔
امت مرحومہ کے کہنے کی وجہ خاص طور پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ امت مرحومہ ایک ایسے
زمانہ میں پیدا ہوئی ہے کہ جس کے لئے آفات پیدا
ہونے لگی ہیں۔ انسان کی حرکت گناہوں اور معاصی کی طرف ایسی ہے جیسے کہ ایک پتھر نیچے کو چلا
جاتا ہے۔ اُمت مرحومہ اس لئے کہلاتی ہے کہ معاصی کا زور ہو گیا ۔ جیسے کہ فرمایا اللہ تعالیٰ نے ظَهَر
الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم : (۴۲) اور دوسری جگہ فرما یا یخی الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ( الروم : ٢٠)
ان سب آیات پر نظر کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان دونوں آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے دو نقشے دکھائے
ہیں۔ اول الذکر میں تو اس زمانہ کا جبکہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے تھے۔ اس وقت
بھی چونکہ دنیا کی حالت بہت ہی قابل رحم ہو گئی تھی ۔ اخلاق ، اعمال ، عقاید سب کا نام ونشان اٹھ گیا
تھا اس لئے اس اُمت کو مرحومہ کہا گیا۔ کیونکہ اس وقت بڑے ہی رحم کی ضرورت تھی اور اسی لئے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا کہ مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء : ۱۰۸)
قابل رحم اس شخص کو کہتے ہیں جسے سانپوں کی زمین پر چلنے کا حکم ہو۔ یعنی خطرات عظیمہ اور
آفات شدیدہ در پیش ہوں۔ پس اُمّت مرحومہ اس لئے کہا کہ یہ قابل رحم ہے۔ جب انسان کو مشکل

کام دیا جاتا ہے تو وہ مشکل قابل رحم ہوتی ہے۔ شرارتوں میں تجربہ کار ، بداندیش خطا کاروں سے
مقابلہ ٹھہرا اور پھر اُٹھی جیسے حضرت نے فرمایا کہ ہم اُٹھی ہیں اور حساب نہیں جانتے پس اُمیوں کو شریر
قوموں کا مقابلہ کرنا پڑا جو مکا ئد اور شرارتوں میں تجربہ کار تھے، اس لئے اس کا نام اُمت مرحومہ رکھا۔
مسلمانوں کو کس قدر خوش ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو قابل رحم سمجھا۔ پہلے واعظ انبیاء ایسے وقتوں
میں آتے تھے کہ لوگ مکائد سے واقف نہ ہوتے تھے اور بعض اپنی ہی قوم میں آتے تھے لیکن اب لوگ
مکائد اور دنیا کے علوم و فنون اور فلسفہ و سائنس میں پکے ماہر ہیں اور راستبازوں کو اس جہان کے ظاہری
علوم اور مادی عقلوں سے اور ان کے پیچ در پیچ منصوبوں اور داؤں سے بہت کم مناسبت ہے۔ ایک
حدیث میں آیا ہے کہ اے عیسی ! میں تیرے بعد ایک اُمت کو پیدا کرنے والا ہوں جو نہ عقل رکھے گی
اور نہ علم یعنی اُٹھی ہوگی ۔ آپ نے عرض کی يَا رَبِّ كَيْفَ يَعْرِفُونَكَ؟ اے اللہ ! جبکہ وہ علم اور عقل
سے بہرہ ور نہ ہوں گے تو تجھے کیونکر پہچانیں گے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں اپنا علم اور عقل دوں گا۔
اس سے بڑی بشارت ملتی ہے۔ جیسے اہل اسلام کو سماوی علوم سے مناسبت ہے ہمارے مخالفوں کو ارضی علوم سے مناسبت وارضی سے
ہے ایسے ہی اہل اسلام کو سماوی علوم سے ۔ ایک گنوار مسلمان کی سچی رؤیا اور خواہیں بڑے بڑے
فلاسفروں ، بشپوں اور پنڈتوں کے خوابوں سے طاقت میں بڑھ کر ہیں ۔ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ
مَنْ يَشَاءُ ( الجمعة : ۵ ) پس مسلمانوں کو واجب ہے کہ اپنے اس محسن حقیقی کا شکر کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَ لَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ (ابراهيم : ۸) یعنی
اگر تم میرا شکر کرو گے تو میں اپنی دی ہوئی نعمت کو زیادہ کروں گا اور بصورت کفر عذاب میرا سخت ہے۔
یا درکھو کہ جب اُمت کو امت مرحومہ قرار دیا ہے اور علوم لدنیہ سے اسے سرفرازی بخشی ہے تو عملی طور
پر شکر واجب ہے۔ الغرض اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں تمام مسلمانوں کو لازم ہے کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ
کا لحاظ رکھیں کیونکہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ کو إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ پر مقدم رکھا ہے۔ پس پہلے عملی طور پر شکریہ کرنا
چاہیے اور یہی مطلب اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں رکھا ہے یعنی دعا سے پہلے اسباب ظاہری کی

رعایت اور نگہداشت ضروری طور پر کی جاوے اور پھر دعا کی طرف رجوع ہو۔ اولاً عقائد ، اخلاق
اور عادات کی اصلاح ہو پھر اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ۔
اخلاق انسان کے صالح ہونے کی نشانی ہیں اب میں ایک اور ضروری اور اشد
ضروری بات بیان کرنی چاہتا ہوں ۔
ہماری جماعت کو چاہیے کہ لا پروائی اور عدم توجہی سے نہ سنے ۔ یاد رکھو کہ اخلاق انسان کے صالح
ہونے کی نشانی ہیں۔ عام طور پر حدیث شریف میں مسلمان کی یہی تعریف آئی ہے کہ مسلمان وہی
ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے مسلمان سلامت رہیں ۔
یہاں تک حضور نے تقریر فرمائی تھی کہ نماز عصر کا وقت ہو گیا ۔ چنانچہ آپ نے اور کل حاضرین نے نہایت
خلوص اور سچے جوش سے نماز عصر ادا کی اور پھر سب کے سب ہمہ تن گوش ہو کر ” مردِ خدا کی باتیں سننے
لگے اور آپ نے تقریر کو پھر شروع کیا۔ ایڈیٹر )
میں نے اس ذکر کو چھوڑا تھا کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا تعلیم کرنے میں اللہ تعالیٰ نے
چاہا ہے کہ انسان تین پہلو ضرور مد نظر رکھے۔ اول: اخلاقی حالت۔ دوم: حالت عقائد۔
سوم : اعمال کی حالت ۔ مجموعی طور پر یوں کہو کہ انسان خدادادقوتوں کے ذریعے سے اپنے حال کی
اصلاح کرے اور پھر اللہ تعالیٰ سے مانگے ۔ یہ مطلب نہیں کہ اصلاح کی صورت میں دعا نہ
کرے۔ نہیں اس وقت بھی مانگتا ر ہے ۔ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں فاصلہ نہیں ہے البتہ
إِيَّاكَ نَعْبُدُ میں تقدم زمانی ہے کیونکہ جس حال میں اپنی رحمانیت سے بغیر ہماری دعا اور درخواست
کے ہمیں انسان بنایا اور انواع و اقسام کی قوتیں اور نعمتیں عطا فرمائیں اس وقت ہماری دعا نہ تھی
اس وقت خدا کا فضل تھا اور یہی تقدم ہے۔
رحمانیت اور رحیمیت یہ یادر ہے کہ تم دوقسم کا ہوتا ہے۔ ایک رحمانیت دوسرا حمیت کے
نام سے موسوم ہے۔ رحمانیت تو ایسا فیضان ہے کہ جو ہمارے
وجود اور ہستی سے بھی پہلے ہی شروع ہوا۔ مثلاً اللہ تعالیٰ نے پہلے پہل اپنے علم قدیم سے دیکھ کر اس قسم

کا زمین آسمان اور ارضی اور سماوی اشیاء ایسی پیدا کی ہیں جو سب ہمارے کام آنے والی ہیں اور
کام آتی ہیں اور ان سب اشیاء سے انسان ہی عام طور پر فائدہ اٹھاتا ہے۔ بھیڑ بکری اور دیگر
حیوانات جبکہ بجائے خود انسان کے لئے مفید شے ہیں تو وہ کیا فائدہ اٹھاتے ہیں؟ دیکھو جسمانی امور
میں انسان کیسی کیسی لطیف اور اعلیٰ درجہ کی غذائیں کھاتا ہے۔ اعلیٰ درجہ کا گوشت انسان کے لئے
ہے۔ ٹکڑے اور ہڈیاں کتوں کے واسطے۔ جسمانی طور پر جو حظوظ اور لذات انسان کو حاصل ہیں گو
حیوان بھی اس میں شریک ہیں مگر انسان کو وہ بدرجہ اعلیٰ حاصل ہیں اور روحانی لذات میں جانور
شریک بھی نہیں ہیں ۔ پس یہ دو قسم کی رحمتیں ہیں ۔ ایک وہ جو ہمارے وجود سے پہلے پیش از وقت
کے طور پر تقدمہ کی صورت میں عناصر وغیرہ اشیاء پیدا کیں جو ہمارے کام میں لگی ہوئی ہیں اور یہ
ہمارے وجود، خواہش اور دعا سے پہلے ہیں جو رحمانیت کے تقاضے سے پیدا ہوئے۔
اور دوسری رحمت رحیمیت کی ہے۔ یعنی جب ہم دعا کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔ غور کیا جاوے تو
معلوم ہوگا کہ قانون قدرت کا تعلق ہمیشہ سے دعا کا تعلق ہے۔ بعض لوگ آج کل اس کو بدعت سمجھتے
ہیں۔ ہماری دعا کا جو تعلق خدائے تعالیٰ سے ہے میں چاہتا ہوں کہ اسے بھی بیان کروں۔
ایک بچہ جب بھوک سے بیتاب ہو کر دودھ کے لئے چلاتا اور چیختا ہے تو ماں کے پستان میں
دودھ جوش مار کر آجاتا ہے۔ بچہ دعا کا نام بھی نہیں جانتا لیکن اس کی چیچنیں دودھ کو کیونکر کھینچ لاتی ہیں؟
اس کا ہر ایک کو تجربہ ہے بعض اوقات دیکھا گیا ہے کہ مائیں دودھ کو محسوس بھی نہیں کرتیں مگر بچہ کی
چلا ہٹ ہے کہ دودھ کو کھینچے لاتی ہے۔ تو کیا ہماری چیخیں جب اللہ تعالیٰ کے حضور ہوں تو وہ کچھ بھی نہیں
کھینچ کر لاسکتیں؟ آتا ہے اور سب کچھ آتا ہے مگر آنکھوں کے اندھے جو فاضل اور فلاسفر بنے بیٹھے ہیں وہ
دیکھ نہیں سکتے ۔ بچہ کو جو مناسبت ماں سے ہے اس تعلق اور رشتہ کو انسان اپنے ذہن میں رکھ کر اگر دعا کی
فلاسفی پر غور کرے تو وہ بہت آسان اور سہل معلوم ہوتی ہے۔ دوسری قسم کا رحم یہ تعلیم دیتا ہے کہ ایک رحم
مانگنے کے بعد پیدا ہوتا ہے۔ مانگتے جاؤ گے ملتا جاوے گا اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمُ (المؤمن : ٢١)
کوئی لفاظی نہیں بلکہ یہ انسانی سرشت کا ایک لازمہ ہے۔

مانگنا انسان کا خاصہ ہے اور استجابت اللہ تعالی کا مانگنا انسان کا خاصہ ہے اور استجابت اللہ تعالیٰ کا۔ جو نہیں سمجھتا اور نہیں
مانتا وہ جھوٹا ہے۔ بچہ کی مثال جو میں نے بیان کی ہے وہ دعا کی فلاسفی خوب حل کر کے دکھاتی ہے۔
رحمانیت اور رحیمیت دو نہیں ہیں۔ پس جو ایک کو چھوڑ کر دوسری کو چاہتا ہے اسے مل نہیں سکتا۔
رحمانیت کا تقاضہ یہی ہے کہ وہ ہم میں رحیمیت سے فیض اٹھانے کی سکت پیدا کرے جو ایسا نہیں کرتا
وہ کافر نعمت ہے۔ اِيَّاكَ نَعْبُدُ کے یہی معنی ہیں کہ ہم تیری عبادت کرتے ہیں ان ظاہری سامانوں
اور اسباب کی رعایت سے جو تو نے عطا کئے ہیں ۔ دیکھو یہ زبان جو عروق اور اعصاب اعصاب سے خلق کی
ہے اگر ایسی نہ ہوتی تو ہم بول نہ سکتے ۔ ایسی زبان دعا کے واسطے عطا کی جو قلب کے خیالات تک کو
ظاہر کر سکے۔ اگر ہم دعا کا کام زبان سے کبھی نہ لیں تو یہ ہماری شور بختی ہے۔ بہت سی بیماریاں ایسی ہیں
کہ اگر وہ زبان کو لگ جاویں تو یک دفعہ ہی زبان اپنا کام چھوڑ بیٹھتی ہے یہاں تک کہ انسان گونگا
ہو جاتا ہے۔ پس یہ کیسی رحیمیت ہے کہ ہم کو زبان دے رکھی ہے۔ ایسا ہی کانوں کی بناوٹ میں فرق
آجاوے تو خاک بھی سنائی نہ دے۔ ایسا ہی قلب کا حال ہے ۔ وہ جو خشوع و خضوع کی حالت رکھی
ہے اور سوچنے اور تفکر کی قوتیں رکھی ہیں اگر بیماری آجاوے تو وہ سب قریباً بیکار ہو جاتی ہیں۔ مجنونوں
کو دیکھو کہ ان کے قومی کیسے بیکار ہو جاتے ہیں۔ تو پس کیا یہ ہم کو لازم نہیں کہ ان خدا داد نعمتوں کی
قدر کریں ؟ اگر ان قومی کو جو اللہ تعالیٰ نے اپنے کمال فضل سے ہم کو عطا کئے ہیں بیکار چھوڑ دیں تو
لاریب ہم کا فرنعمت ہیں ۔ پس یا د رکھو کہ اگر اپنی قوتوں اور طاقتوں کو معطل چھوڑ کر دعا کرتے ہیں تو
یہ دعا کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچا سکتی کیونکہ جب ہم نے پہلے عطیہ ہی سے کچھ کام نہیں لیا تو دوسرے کو
کب اپنے لئے مفید اور کارآمد بناسکیں گے۔
پس إِيَّاكَ بتلا سچی بصیرت مانگنے کی ہدایت میں ایاک نعبید یہ چلا رہا ہے کہ اے رب العالمین ! تیرے پہلے عطیہ کو بھی ہم نے بیکار اور برباد نہیں کیا۔
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں یہ ہدایت فرمائی ہے کہ انسان خدائے تعالیٰ سے سچی بصیرت مانگے ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی