حضرت اقدس کی تیسری تقریربر موقعہ جلسہ سالانہ
ملفوظات, حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہے کہ انسان دنیا میں ظنی اور وہمی باتوں کی طرف تو اس قدر گرویدہ ہو کر محنت کرتا ہے کہ آرام اپنے
او پر گو یا حرام کر لیتا ہے اور صرف خشک امید پر کہ شاید کامیاب ہو جاویں ہزار ہا رنج اور دکھ اٹھاتا
ہے۔ تاجر نفع کی امید پر لاکھوں روپے لگا دیتا ہے مگر یقین اسے بھی نہیں ہوتا کہ ضرور نفع ہی ہوگا ۔ مگر
خدا تعالیٰ کی طرف جانے والے کی ( جس کے وعدے یقینی اور حتمی ہیں کہ جس کی طرف قدم اٹھانے
والے کی ذرا بھی محنت رائیگاں نہیں جاتی ) میں اس قدر دوڑ دھوپ اور سرگرمی نہیں پاتا ہوں ۔ یہ لوگ
کیوں نہیں سمجھتے ؟ وہ کیوں نہیں ڈرتے کہ آخر ایک دن مرنا ہے۔ کیا وہ ان ناکامیوں کو دیکھ کر بھی اس
تجارت کے فکر میں نہیں لگ سکتے ۔ جہاں خسارہ کا نام و نشان ہی نہیں اور نفع یقینی ہے۔ زمیندار کس
قدر محنت سے کاشتکاری کرتا ہے مگر کون کہہ سکتا ہے کہ نتیجہ ضرور راحت ہی ہوگا۔
اللہ تعالیٰ کیسا رحیم ہے اور یہ کیسا خزانہ ہے کہ کوڑی بھی جمع ہو سکتی ہے۔ روپیہ اور اشرفی بھی۔ نہ
چور چکار کا اندیشہ نہ یہ خطرہ ہے کہ دیوالہ نکل جاوے گا ۔ حدیث میں آیا ہے کہ اگر کوئی ایک کانٹا راستہ
سے ہٹاوے تو اس کا بھی ثواب اس کو دیا جاتا ہے اور پانی نکالتا ہوا اگر ایک ڈول اپنے بھائی کے
گھڑے میں ڈال دے تو خدائے تعالیٰ اس کا بھی اجر ضائع نہیں کرتا ۔ پس یاد رکھو کہ وہ راہ جہاں
انسان کبھی نا کام نہیں ہو سکتا وہ خدا کی راہ ہے۔ دنیا کی شاہراہ ایسی ہے جہاں قدم قدم پر ٹھوکریں اور
ناکامیوں کی چٹانیں ہیں ۔ وہ لوگ جنہوں نے سلطنتوں تک کو چھوڑ دیا آخر بیوقوف تو نہ تھے۔ جیسے
ابراہیم ادهم ، شاہ شجاع ، شاہ عبدالعزیز جو مجد دبھی کہلاتے ہیں۔ حکومت ، سلطنت اور شوکت دنیا کو چھوڑ
بیٹھے۔ اس کی یہی وجہ تو تھی کہ ہر قدم پر ایک ٹھوکر موجود ہے۔ خدا ایک موتی ہے اس کی معرفت کے بعد
انسان دنیاوی اشیاء کو ایسی حقارت اور ذلت سے دیکھتا ہے کہ ان کے دیکھنے کے لئے بھی اسے طبیعت
پر ایک جبر اور اکراہ کرنا پڑتا ہے۔ پس خدائے تعالیٰ کی معرفت چاہو اور اس کی طرف ہی قدم اٹھاؤ کہ
کامیابی اسی میں ہے۔
ا
اخلاقی کرامت اللہ تعالی سے اصلاح چاہنا اور اپنی قوت خرچ کرنا یہی ایمان کا طریق
ہے ۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو یقین سے اپنا ہاتھ دعا کے لئے اٹھاتا
ہے اللہ تعالیٰ اس کی دعا رد نہیں کرتا ہے۔ پس خدا سے مانگو اور یقین اور صدق نیت سے مانگو۔ میری
نصیحت پھر یہی ہے کہ اچھے اخلاق ظاہر کرنا ہی اپنی کرامت ظاہر کرنا ہے۔ اگر کوئی کہے کہ میں کراماتی
بننا نہیں چاہتا تو یہ یادر کھے کہ شیطان اسے دھوکا میں ڈالتا ہے۔ کرامت سے مجب اور پندار مراد
نہیں ہے۔ کرامت سے لوگوں کو اسلام کی سچائی اور حقیقت معلوم ہوتی ہے اور ہدایت ہوتی ہے۔
میں تمہیں پھر کہتا ہوں کہ عجب اور پندار تو کرامت اخلاقی میں داخل ہی نہیں ۔ پس یہ شیطانی وسوسہ
ہے۔ دیکھو یہ کروڑ ہا مسلمان جو روئے زمین کے مختلف حصص میں نظر آتے ہیں کیا یہ تلوار کے زور
سے، جبر واکراہ سے ہوئے ہیں؟ نہیں! یہ بالکل غلط ہے۔ یہ اسلام کی کراماتی تاثیر ہے جو ان کو کھینچ
لائی ہے۔ کرامتیں انواع و اقسام کی ہوتی ہیں ۔ منجملہ ان کے ایک اخلاقی کرامت بھی ہے جو
ہر میدان میں کامیاب ہے۔ انہوں نے جو مسلمان ہوئے ، صرف راستبازوں کی کرامت ہی دیکھی
اور اس کا اثر پڑا۔ انہوں نے اسلام کو عظمت کی نگاہ سے دیکھا نہ تلوار کو دیکھا۔ بڑے بڑے محقق
انگریزوں کو یہ بات ماننی پڑی ہے کہ اسلام کی سچائی کی روح ہی ایسی قوی ہے جو غیر قوموں کو اسلام
میں آنے پر مجبور کر دیتی ہے۔
سلسلہ کی عظمت اور عزت کا خیال رکھیں جو شخص اپنے ہمسایہ کو اپنے اخلاق میں تبدیلی دکھاتا ہے کہ پہلے کیا تھا اور اب کیا
ہے۔ وہ گویا ایک کرامت دکھاتا ہے۔ اس کا اثر ہمسایہ پر بہت اعلیٰ درجہ کا پڑتا ہے۔ ہماری جماعت
میں اعتراض کرتے ہیں کہ ہم نہیں جانتے کہ کیا ترقی ہو گئی ہے اور تہمت لگاتے ہیں کہ افترا، غیظ و غضب
میں مبتلا ہیں ۔ کیا یہ ان کے لئے باعث ندامت نہیں ہے کہ انسان عمدہ سمجھ کر اس سلسلہ میں آیا تھا جیسا کہ
ایک رشید فرزند اپنے باپ کی نیک نامی ظاہر کرتا ہے کیونکہ بیعت کرنے والا فرزند کے حکم میں ہوتا
ہے اور اسی لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کو امہات المؤمنین کہا ہے۔ گویا کہ
عامۃ المومنین کے باپ ہیں۔ جسمانی باپ زمین پر لانے کا موجب ہوتا ہے اور حیات ظاہری
کا باعث مگر روحانی باپ آسمان پر لے جاتا اور اس مرکز اصلی کی طرف عود کرتا ہے۔ کیا آپ پسند
حضور عامة
کرتے ہیں کہ کوئی بیٹا اپنے باپ کو بدنام کرے؟ طوائف کے ہاں جاوے اور قمار بازی کرتا
پھرے۔ شراب پیوے یا اور ایسے افعال قبیحہ کا مرتکب ہو جو باپ کی بدنامی کا موجب ہوں۔ میں
جانتا ہوں کوئی آدمی ایسا نہیں ہو سکتا جو اس فعل کو پسند کرے لیکن جب وہ نا خلف بیٹا ایسا کرتا ہے تو پھر
زبان خلق بند نہیں ہو سکتی ۔ لوگ اس کے باپ کی طرف نسبت کر کے کہیں گے کہ یہ فلاں شخص کا بیٹا
فلاں بد کام کرتا ہے۔ پس وہ نا خلف بیٹا خود ہی باپ کی بدنامی کا موجب ہوتا ہے۔ اسی طرح پر جب
کوئی شخص ایک سلسلہ میں شامل ہوتا ہے اور اسی سلسلہ کی عظمت اور عزت کا خیال نہیں رکھتا اور اس کے
خلاف کرتا ہے تو وہ عنداللہ ماخوذ ہوتا ہے کیونکہ وہ صرف اپنے آپ ہی کو ہلاکت میں نہیں ڈالتا بلکہ
دوسروں کے لئے ایک برانمونہ ہو کر ان کو سعادت اور ہدایت کی راہ سے محروم رکھتا ہے۔ پس جہاں
تک آپ لوگوں کی طاقت ہے خدائے تعالیٰ سے مدد مانگو اور اپنی پوری طاقت اور ہمت سے
اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کرو۔ جہاں عاجز آجاؤ وہاں صدق اور یقین سے ہاتھ اٹھاؤ
کیونکہ خشوع اور خضوع سے اٹھائے ہوئے ہاتھ جو صدق اور یقین کی تحریک سے اٹھتے ہیں واپس نہیں
ہوتے ۔ ہم تجربہ سے کہتے ہیں کہ ہماری ہزار ہا دعا ئیں قبول ہوئی ہیں اور ہو رہی ہیں۔
یہ ایک یقینی بات ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے اندر اپنے ابنائے جنس کے لئے ہمدردی کا جوش نہیں
پاتا وہ بخیل ہے۔ اگر میں ایک راہ دیکھوں جس میں بھلائی اور خیر ہے تو میرا فرض ہے کہ میں پکار پکار کر
لوگوں کو بتلاؤں ۔ اس امر کی پروا نہیں ہوتی کہ کوئی اس پر عمل کرتا ہے یا نہیں۔
کس بشنود یا نشنود من گفتگوئے میکنم
ع
اگر ایک شخص بھی زندہ طبیعت کا نکل آوے تو کافی ہے۔ میں یہ بات کھول کر بیان کرتا ہوں کہ
میرے مناسب حال یہ بات نہیں ہے کہ جو کچھ میں آپ لوگوں کو کہتا ہوں میں ثواب کی نیت سے کہتا
ہوں ۔ نہیں ! میں اپنے نفس میں انتہا درجہ کا جوش اور درد پاتا ہوں گو وہ وجوہ نامعلوم ہیں کہ کیوں یہ
جوش ہے مگر اس میں ذرا بھی شک نہیں کہ یہ جوش ایسا ہے کہ میں رک نہیں سکتا۔ اس لئے آپ لوگ ان
باتوں کو ایسے آدمی کی وصایا سمجھ کر کہ پھر شاید ملنا نصیب نہ ہو ان پر ایسے کار بند ہوں کہ ایک نمونہ ہو
اور ان آدمیوں کو جو ہم سے دور ہیں اپنے فعل اور قول سے سمجھا دو۔ اگر یہ بات نہیں ہے اور عمل کی
ضرورت نہیں ہے تو پھر مجھے بتلاؤ کہ یہاں آنے سے کیا مطلب ہے۔ میں مخفی تبدیلی نہیں چاہتا۔
نمایاں تبدیلی مطلوب ہے تا کہ مخالف شرمندہ ہوں اور لوگوں کے دلوں پر یک طرفہ روشنی پڑے اور وہ
نا امید ہو جاویں کہ یہ مخالف ضلالت میں پڑے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بڑے
بڑے شریر آ کر تائب ہوئے وہ کیوں؟ اس عظیم الشان تبدیلی نے جو صحابہ میں ہوئی اور ان کے
واجب التقلید نمونوں نے ان کو شرمندہ کیا۔
رض
عکرمہ کا حال تم نے سنا ہوگا۔ اُحد کی مصیبت کا بانی مبانی یہی تھا اور اس عکرمہ کا پاک نمونہ کا باپ ابو جہل تھا لیکن آخر اسے صحابہ کرام کے نمونوں نے شرمندہ
کر دیا۔ میرا مذہب یہ ہے کہ خوارق نے ایسا اثر نہیں کیا جیسا کہ صحابہ کرام کے پاک نمونوں اور
تبدیلیوں نے لوگوں کو حیران کیا ۔ لوگ حیران ہو گئے کہ ہمارا چچا زاد کہاں سے کہاں پہنچا۔ آخر
انہوں نے اپنے دھوکا کو سمجھا۔ عکرمہ نے ایک وقت ذات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ کیا اور
دوسرے وقت لشکر کفار کو درہم برہم کیا ۔ غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں صحابہؓ نے جو
پاک نمونے دکھائے ہیں ہم آج فخر کے ساتھ ان کو دلائل اور آیات کے رنگ میں بیان کر سکتے
ہیں۔ چنانچہ عکرمہ ہی کا نمونہ دیکھو کہ کفر کے دنوں میں کفر ۔ عُجب وغیرہ خصائلِ بد اپنے اندر رکھتا تھا
اور چاہتا تھا کہ بس چلے تو اسلام کو دنیا سے نابود کر دے مگر جب خدائے تعالیٰ کے فضل نے اس کی
دستگیری کی اور وہ مشرف بااسلام ہوا تو ایسے اخلاق پیدا ہوئے کہ وہ محجب اور پندار نام تک کو باقی نہ
رہا اور فروتنی اور انکسار پیدا ہوا کہ وہ انکسار حجۃ الاسلام ہو گیا اور صداقت اسلام کے لئے ایک دلیل
ٹھہرا۔ ایک موقع پر کفار سے مقابلہ ہوا۔ عکرمہ لشکر اسلام کا سپہ سالار تھا۔ کفار نے بہت سخت مقابلہ
کیا یہاں تک کہ لشکر اسلام کی حالت قریب شکست کھانے کے ہو گئی۔ عکرمہ نے جب دیکھا تو
گھوڑے سے اترا۔ لوگوں نے کہا کہ آپ کیوں اترتے ہیں ۔ شاید ادھر اُدھر ہونے کا وقت ہو تو گھوڑا
مدد دے۔ تو اس نے کہا۔ اس وقت مجھے وہ زمانہ یاد آ گیا ہے جب میں پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا
مقابلہ کرتا تھا۔ میں چاہتا ہوں کہ جان دے کر گناہوں کا کفارہ کروں۔ اب دیکھیے کہ کہاں سے کہاں
تک حالت پہنچی کہ بار بار محامد سے یاد کیا گیا ۔ یہ یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ کی رضا ان لوگوں کے شامل حال
ہوتی ہے جو اس کی رضا اپنے اندر جمع کر لیتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے جابجا ان کو رضی اللہ عنہ کہا ہے۔
میری نصیحت یہ ہے کہ ہر شخص ان اخلاق کی پابندی کرے۔
عقائد صحیحہ اور اعمال صالحہ علاوہ ازیں دودھ اور بھی ہیں جن کومد نظر رکنا صادق اخلاص مند
کا کام ہونا چاہیے۔ ان میں سے ایک عقائد صحیحہ کا ہے۔ یہ
اللہ تعالیٰ کا کمال فضل ہے کہ اس نے کامل اور مکمل عقائد صحیحہ کی راہ ہم کو اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ذریعے بدوں مشقت و محنت کے دکھائی ہے۔ وہ راہ جو آپ کو اس زمانہ میں دکھائی ہے بہت سے عالم
ابھی تک اس سے محروم ہیں۔ پس خدا تعالیٰ کے اس فضل اور نعمت کا شکر کرو اور وہ شکر یہی ہے کہ سچے دل
سے ان اعمال صالحہ کو بجالا ؤ جو عقائد صحیحہ کے بعد دوسرے حصہ میں آتے ہیں اور اپنی عملی حالت
سے مدد لے کر دعا مانگو کہ وہ ان عقائد صحیحہ پر ثابت قدم رکھے اور اعمال صالحہ کی توفیق بخشے ۔ حصہ
عبادات میں صوم ، صلوۃ و زکوۃ وغیرہ امور شامل ہیں ۔ اب خیال کرو کہ مثلاً نماز ہی ہے ۔ یہ دنیا میں
آئی ہے لیکن دنیا سے نہیں آئی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قُرةُ عَيْنِي فِي الصَّلوة -
یہ
نماز کے اوقات روحانی حالتوں کی ایک عکسی تصویر ہے اور یہ بھی یاد رکھ کہ یہ
جو پانچ وقت نماز کے
لئے مقرر ہیں یہ کوئی تحکم اور جبر کے طور پر نہیں بلکہ اگر غور کرو تو یہ دراصل روحانی حالتوں کی ایک عکسی
تصویر ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اَقِمِ الصَّلوةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ (بنی اسراءیل : ۷۹) یعنی
قائم کرو نماز کو دلوک الشمس سے ۔ اب دیکھو اللہ تعالیٰ نے یہاں قیامِ صلوۃ کو دُلُوكِ الشَّمْسِ
سے لیا ہے۔ دلوک کے معنوں میں گو اختلاف ہے لیکن دو پہر کے ڈھلنے کے وقت کا نام دلوك
ہے۔ اب دلوٹ سے لے کر پانچ نمازیں رکھ دیں ۔ اس میں حکمت اور سر کیا ہے؟ قانون قدرت
دکھاتا ہے کہ روحانی تذلیل اور انکسار کے مراتب بھی دلوک ہی سے شروع ہوتے ہیں اور پانچ ہی
حالتیں آتی ہیں۔ پس یہ طبعی نماز بھی اس وقت سے شروع ہوتی ہے جب حزن اور ہم وغم کے آثار
شروع ہوتے ہیں۔ اس وقت جبکہ انسان پر کوئی آفت یا مصیبت آتی ہے تو کس قدر تذلل اور
انکساری کرتا ہے ۔ اب اس وقت اگر زلزلہ آوے تو تم سمجھ سکتے ہو کہ طبیعت میں کیسی رقت اور
انکساری پیدا ہو جاتی ہے ۔ اسی طرح پر سوچو کہ اگر مثلاً کسی شخص پر نالش ہو تو سمن یا وارنٹ آنے پر
اس کو معلوم ہوگا کہ فلاں دفعہ فوجداری یا دیوانی میں نالش ہوئی ہے۔ اب بعد مطالعہ وارنٹ اس کی
حالت میں گویا نصف النہار کے بعد زوال شروع ہوا کیونکہ وارنٹ یا سمن تک تو اسے کچھ معلوم نہ
تھا۔ اب خیال پیدا ہوا کہ خدا جانے ادھر وکیل ہو یا کیا ہو؟ اس قسم کے ترددات اور تفکرات
زوال پیدا ہوتا ہے یہ وہی حالت دلوک ہے اور یہ پہلی حالت ہے جو نماز ظہر کے قائم مقام ہے اور
اس کی عکسی حالت نماز ظہر ہے۔ اب دوسری حالت اس پر وہ آتی ہے جبکہ وہ کمرہ عدالت میں کھڑا ہو۔
فریق مخالف اور عدالت کی طرف سے سوالات جرح ہو رہے ہیں اور وہ ایک عجیب حالت ہوتی
ہے۔ یہ وہ حالت اور وقت ہے جو نماز عصر کا نمونہ ہے کیونکہ عصر گھوٹنے اور نچوڑنے کو کہتے ہیں۔
جب حالت اور بھی نازک ہو جاتی ہے اور فرد قرارداد جرم لگ جاتی ہے تو یاس اور نا امیدی بڑھتی ہے
کیونکہ اب خیال ہوتا ہے کہ سزامل جاوے گی یہ وہ وقت ہے جو مغرب کی نماز کا عکس ہے۔ پھر جب
حکم سنایا گیا اور کنسٹیبل یا کورٹ انسپکٹر کے حوالہ کیا گیا تو وہ روحانی طور پر نماز عشاء کی عکسی تصویر
ہے۔ یہاں تک کہ نماز کی صبح صادق ظاہر ہوئی اور اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا (الانشراح:۷) کی حالت کا
وقت آ گیا تو روحانی نماز فجر کا وقت آگیا اور فجر کی نماز اس کی عکسی تصویر ہے۔
القصہ میں پھر تم کو مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ تم جو میرے ساتھ ایک سچا تعلق پیدا کرتے ہو اس
سے یہی غرض ہے کہ تم اپنے اخلاق میں ، عادات میں ایک نمایاں تبدیلی کرو جو دوسروں کے لئے
ہدایت اور سعادت کا موجب ہو۔ لے
اے رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ و صفحه ۱۳۰ تا ۱۶۷