حضرت اقدس کی تیسری تقریربر موقعہ جلسہ سالانہ
ملفوظات, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کیونکہ اگر اس کا فضل اور کرم دستگیری نہ کرے تو عاجز انسان ایسی تاریکی اور اندھکار میں پھنسا ہوا
ہے کہ وہ دعا ہی نہیں کر سکتا۔ پس جب تک انسان خدا کے اس فضل کو جو رحمانیت کے فیضان سے
اسے پہنچا ہے کام میں لا کر دعا نہ مانگے کوئی نتیجہ بہتر نہیں نکال سکتا۔
میں نے عرصہ ہوا انگریزی قانون میں یہ دیکھا تھا کہ تقاوی کے لئے پہلے کچھ سامان دکھانا
ضروری ہوتا ہے۔ اسی طرح سے قانون قدرت کی طرف دیکھو کہ جو کچھ ہم کو پہلے ملا ہے اس سے کیا
بنایا ؟ اگر عقل و ہوش ، آنکھ، کان رکھتے ہوئے نہیں بہکے ہو اور حمق اور دیوانگی کی طرف نہیں گئے تو دعا
کرو اور بھی فیض الہی ملے گا، ورنہ محرومی اور بد قسمتی کے لچھن ہیں۔
حکمت کے معنی بسا اوقات ہمارے دوستوں کو عیسائیوں سے واسطہ پڑے گا۔ وہ دیکھیں
گے کہ کوئی بھی بات نادانوں میں ایسی نہیں جو حکیم خدا کی طرف منسوب ہو
سکے۔ حکمت کے معنی کیا ہیں ؟ وَضْعُ الشَّيْء فِي مَحَلہ مگر ان میں دیکھو گے کہ کوئی فعل اور حکم بھی اس
کا مصداق نظر نہیں آتا ۔ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ پر جب ہم پر غور نظر کرتے ہیں تو اشارۃ النص کے
طور پر پتہ لگتا ہے کہ بظاہر تو اس سے دعا کرنے کا حکم معلوم ہوتا ہے کہ صِرَاطَ الْمُسْتَقِيمِ کی ہدایت مانگنے
کی تعلیم ہے لیکن إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اس کے سر پر بتلا رہا ہے کہ اس سے فائدہ اٹھاویں
یعنی راہ راست کے منازل کے لئے قوائے سلیم سے کام لے کر استعانت الہی کو مانگنا چاہیے۔
سے کیا مراد ہے اب سوچنا چاہیے کہ وہ کون سی باتیں ہیں جو مانگنی چاہئیں۔ اول
اخلاق سے کیا مراد ہے اخلاق جو انسان کو انسان بناتا ہے۔ اخلاق سے کوئی صرف نرمی
کرنا ہی مراد نہ لے لے۔ خلق اور خُلق دو لفظ ہیں جو بالمقابل معنوں پر دلالت کرتے ہیں۔ خلق
ظاہری پیدائش کا نام ہے۔ جیسے کان، ناک یہاں تک کہ بال وغیرہ بھی سب خلق میں شامل ہیں اور
خُلق باطنی پیدائش کا نام ہے۔ ایسا ہی باطنی قومی جو انسان اور غیر انسان میں ما بہ الامتیاز ہیں وہ سب
خُلق میں داخل ہیں ۔ یہاں تک کہ عقل فکر وغیرہ تمام قو تیں خُلق ہی میں داخل ہیں ۔
خُلق سے انسان اپنی انسانیت کو درست کرتا ہے۔ اگر انسانوں کے فرائض نہ ہوں تو فرض کرنا
پڑے گا کہ آدمی ہے؟ گدھا ہے؟ یا کیا ہے؟ جب خُلق میں فرق آ جاوے تو صورت ہی رہتی ہے۔
مثلاً عقل ماری جاوے تو مجنون کہلاتا ہے صرف ظاہری صورت سے ہی انسان کہلاتا ہے۔ پس اخلاق
سے مراد خدائے تعالیٰ کی رضا جوئی ( جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی زندگی میں مجسم نظر آتی ہے ) کا
حصول ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرز زندگی کے موافق اپنی زندگی
بنانے کی کوشش کرے۔ یہ اخلاق بطور بنیاد کے ہیں۔ اگر وہ متزلزل رہے تو اس پر عمارت نہیں بنا
سکتے ۔ اخلاق ایک اینٹ پر دوسری اینٹ کا رکھنا ہے۔ اگر ایک اینٹ ٹیڑھی ہو تو ساری دیوار ٹیڑھی ہی
رہتی ہے۔ کسی نے کیا اچھا کہا ہے
خشت اول چوں نہد معمار کج
ه
تا ثریا می رود دیوار کج
ان باتوں کو نہایت توجہ سے سننا چاہیے۔ اکثر آدمیوں کو میں نے دیکھا اور غور سے مطالعہ کیا ہے
کہ بعض سخاوت تو کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی غصہ ور اور زود رنج ہیں۔ بعض حلیم تو ہیں لیکن بخیل ہیں،
بعض غضب اور طیش کی حالت میں ڈنڈے مار مار کر گھائل کر دیتے ہیں مگر تواضع اور انکسار نام کو نہیں۔
بعض کو دیکھا ہے کہ تواضع اور انکسار تو ان میں پرلے درجہ کا ہے مگر شجاعت نہیں ہے۔ یہاں تک کہ
طاعون اور ہیضہ کا نام بھی سن لیں تو دست لگ جاتے ہیں۔ میں یہ خیال نہیں کرتا کہ جو ایسے طور پر
شجاعت نہیں کرتا اس کا ایمان نہیں ۔ صحابہ کرام میں بھی بعض ایسے تھے کہ ان کو لڑائی کی قوت اور جانچ
بت تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو معذور رکھتے تھے۔ یہ اخلاق بہت ہیں۔ میں نے جلسہ مذاہب
کی تقریر میں ان سب کو واضح طور پر اور مفصل بیان کیا ہے۔ ہر انسان جامع صفات بھی نہیں اور بالکل
محروم بھی نہیں ہے۔
سب سے اکمل نمونہ اور نظیر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق عالیہ آنحضرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جو
جمیع اخلاق میں کامل تھے ۔ اسی لئے آپ کی شان میں فرمایا اِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ (القلم : ۵)
ایک وقت ہے کہ آپ فصاحت بیانی سے ایک گروہ کو تصویر کی صورت حیران کر رہے ہیں ۔ ایک
وقت آتا ہے کہ تیر و تلوار کے میدان میں بڑھ کر شجاعت دکھاتے ہیں۔ سخاوت پر آتے ہیں تو
سونے کے پہاڑ بخشتے ہیں۔ حلم میں اپنی شان دکھاتے ہیں تو واجب القتل کو چھوڑ دیتے ہیں۔ الغرض
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بے نظیر اور کامل نمونہ ہے جو خدائے تعالیٰ نے دکھا دیا ہے۔ اس کی مثال
ایک بڑے عظیم الشان درخت کی ہے جس کے سایہ میں بیٹھ کر انسان اس کے ہر جزو سے اپنی
ضرورتوں کو پورا کرلے۔ اس کا پھل ، اس کا پھول اور اس کی چھال ، اس کے پتے غرض کہ ہر چیز مفید
ہو۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس عظیم الشان درخت کی مثال ہیں جس کا سایہ ایسا ہے کروڑ ہا مخلوق
اس میں مرغی کے پروں کی طرح آرام اور پناہ لیتی ہے۔ لڑائی میں سب سے بہادر وہ سمجھا جاتا تھا
جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوتا تھا کیونکہ آپ بڑے خطرناک مقام میں ہوتے تھے۔
سبحان اللہ ! کیا شان ہے۔ اُحد میں دیکھو کہ تلواروں پر تلواریں پڑتی ہیں ۔ ایسی گھمسان کی جنگ ہو
رہی ہے کہ صحابہؓ برداشت نہیں کر سکتے مگر یہ مرد میدان سینہ سپر ہوکر لڑ رہا ہے۔ اس میں صحابہؓ کا
قصور نہ تھا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو بخش دیا بلکہ اس میں بھید یہ تھا کہ تا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
شجاعت کا نمونہ دکھایا جاوے۔ ایک موقع پر تلوار پر تلوار پڑتی تھی اور آپ نبوت کا دعویٰ کرتے تھے کہ
محمد رسول اللہ میں ہوں۔ کہتے ہیں حضرت کی پیشانی پرستر زخم لگے۔ مگر زخم خفیف تھے۔ یہ خلق عظیم تھا۔
ایک وقت آتا ہے کہ آپ کے پاس اس قدر بھیڑ بکریاں تھیں کہ قیصر و کسری کے پاس بھی نہ ہوں۔ قدر
آپ نے وہ سب ایک سائل کو بخش دیں۔ اب اگر پاس نہ ہوتا تو کیا بخشتے ۔ اگر حکومت کا رنگ نہ ہوتا تو
یہ کیونکر ثابت ہوتا کہ آپ واجب القتل کفار مکہ کو با وجود مقدرت انتقام کے بخش سکتے ہیں۔ جنہوں
نے صحابہ کرام اور خود حضور علیہ الصلوۃ والسلام اور مسلمان عورتوں کو سخت سے سخت اذیتیں اور تکلیفیں دی
تھیں۔ جب وہ سامنے آئے تو آپ نے فرما یالا تثريب عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ (یوسف:۹۳) میں نے آج
تم کو بخش دیا۔ اگر ایسا موقع نہ ملتا تو ایسے اخلاق فاضلہ حضور کے کیونکر ظاہر ہوتے ۔ یہ شان آپ کی اور
صرف آپ کی ہی تھی۔ کوئی ایسا خلق بتلاؤ جو آپ میں نہ ہو اور پھر بدرجہ ء غایت کامل طور پر نہ ہو۔
حضرت مسیح علیہ السلام کی زندگی کو دیکھ کر کہنا پڑتا ہے کہ اُن کے اخلاق بالکل مخفی ہی رہے۔ شریر یہود
جن کو گورنمنٹ کے ہاں کرسیاں ملتی تھیں اور رومی گورنمنٹ ان کے گروہ کی وجہ سے عزت کرتی تھی مسیح
کو تنگ کرتے رہے مگر کوئی اقتدار کا وقت حضرت مسیح کی زندگی میں ایسا نہ آیا جس سے معلوم ہو جاتا کہ وہ
کہاں تک با وجود مقدرت انتقام کے عفو سے کام لیتے ہیں مگر بر خلاف اس کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے اخلاق ایسے ہیں کہ وہ مشاہدہ اور تجربہ کی محک پر کامل المعیا ر ثابت ہوئے۔ وہ صرف باتیں ہی نہیں
بلکہ ان کی صداقت کا ثبوت ہمارے ہاتھ میں ایسا ہی ہے جیسے ہندسہ اور حساب کے اصول صحیح اور یقینی
ہیں اور ہم دو اور دو چار کی طرح ان کو ثابت کر سکتے ہیں لیکن کسی اور نبی کا متبع ایسا نہیں کر سکتا۔ اسی لئے
آپ کی مثال ایک ایسے درخت سے دی جس کی جڑھ، چھال ، پھل، پھول، پتے غرض ہر ایک چیز
مفید اور غایت درجه مفید ، راحت رساں اور سرور بخش ہے۔ چونکہ جناب سرور کائنات علیہ التحیات کے
بعد اُمت میں ایک تفرقہ پیدا ہو گیا اس لئے وہ جامعیت اخلاق بھی نہ رہی بلکہ جدا جدا اور متفرق طور پر
وہ مجموعہ ء اخلاق پھیل گیا ۔ اس لئے بعض آدمی بعض اخلاق کو آسانی سے صادر کر سکتے ہیں۔
ا
تزکیہ نفس اور فلاح ہدایت الہی تو یہ ہے کہ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَنَهَا وَ قَدْ خَابَ مَنْ دشها (الشمس: ۱،۱۰) نجات پائے گا وہ شخص جس نے تزکیہ نفس کیا
اور ہلاک ہو گیا وہ آدمی جس نے نفس کو بگاڑا ۔ فلح چیرنے کو کہتے ہیں۔ فلاحت زراعت کو جانتے
ہو۔ تزکیہ نفس میں بھی فلاحت ہے۔ مجاہدہ انسانی نفس کو اس کی خرابیوں اور سختیوں سے صاف کر کے
اس قابل بنا دیتا ہے کہ اس میں ایمان صحیحہ کی تخم ریزی کی جاوے پھر وہ شجر ایمان بارور ہونے کے
لائق بن جاتا ہے۔ چونکہ ابتدائی مراحل اور منازل میں منتقی کو بڑی بڑی مصائب اور مشکلات کا سامنا کرنا
پڑتا ہے اس لئے فلاح سے تعبیر کیا ہے۔ دوسری جگہ فرمایا ہے قُتِلَ الْخَرْصُونَ - الَّذِينَ هُمْ فِي غَيْرَةٍ
سَاهُونَ (النَّارِيَات : ۱۱، ۱۲) اللہ تعالیٰ کفار کا حال بیان کرتا ہے کہ ستیا ناس ہو گیا اٹکل بازیاں کرنے
والوں کا جن کے نفوس غمرہ میں پڑے ہوئے ہیں۔ عمرہ دبانے والی چیز کو کہتے ہیں، جو سر اٹھانے نہ
دے۔ کھیت پر بھی عمرہ پڑتا ہے جیسے کھیتوں پر پڑتا ہے جسے کرنڈ کہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
اٹکل بازیاں کرنے والوں کا ستیا ناس ہو گیا۔ ہنوز ان کے نفوس غمرہ میں پڑے ہوئے ہیں۔
مومنوں کو اس آیت میں ایک نظیر دے کر متنبہ کیا جاتا ہے کہ جب تک عمرہ دور نہ ہو تو علی وجہ البصیرت
کام نہیں ہو سکتا اور وہ اولوالا بصار نہیں کہلا سکتے قتل اس لئے فرمایا کہ وہ رحم کی جگہ ہے۔ گویا وہ فاعل
بھی خود ہی ہیں۔ اپنے آپ کو خود ہلاک کیا۔ بعض آدمیوں میں خراص ہونے کا مادہ ہوتا ہے۔ وہ
بصیرت اور دور اندیشی سے کام نہیں لیتے بلکہ ظنون فاسدہ اور اٹکلوں سے کام لیتے ہیں اور وہ
اسی میں اپنا کمال سمجھتے ہیں۔ میری غرض یہ تھی کہ حصہ اخلاق میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا
کامل نمونہ پیش کروں جو ایک فرد اکمل تھے۔ زاں بعد متفرق طور پر آپ کے اخلاق سے حصہ لیا
گیا۔ کسی نے ایک لیا اور دوسرے نے کوئی اور ۔ اور ایک کو دوسرے میں عمرہ ہو گیا۔ جس طرح
کسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس عمرہ کو دور کرے ورنہ اس کا نتیجہ دوسرے پودوں پر اچھا نہیں
ہو گا اسی طرح ہر ایک انسان کو ضروری ہے کہ وہ اپنے اندرونی عمرہ کو دور کرے ورنہ اندیشہ ہے کہ
دوسری صفات حسنہ کو بھی نہ لے بیٹھے ۔
یہ بات ٹھیک نہیں کہ بعض اخلاق کے تبدیل پر وہ قادر لِكُلِّ دَاءٍ دَواءٌ کا وسیع مفہوم ہے اور بعض پرنہیں نہیں نہیں! ہر ایک مرض کا علاج !
موجود ہے لِكُلِّ دَاءٍ دَوَاء - افسوس ! لوگ آپ کے اس مبارک قول کی قدر نہیں کرتے اور اس کو
صرف ظاہری امراض ہی تک محدود سمجھتے ہیں ۔ یہ کس قدر نادانی اور غلطی ہے ۔ جس حال میں
ایک فانی جسم کے لئے اس کی اصلاح اور بھلائی کے کل سامان موجود ہیں تو کیا یہ ہو سکتا ہے کہ انسان
کی روحانی امراض کا مداوا اللہ تعالیٰ کے حضور کچھ بھی نہ ہو؟ ہے اور ضرور ہے۔
یہ ایک واقعی اور یقینی بات ہے کہ خدا تعالیٰ ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جو آپ اپنی مدد کرتے ہیں
لیکن جو کسل اور سستی سے کام کرتے ہیں وہ آخر کار ہلاک ہو جاتے ہیں۔
پیرانہ سالی کی دو قسمیں انسان پر جیسے ایک طرف نقص فِي الْخَلْقِ کا زمانہ آتا ہے جسے
بڑھاپا کہتے ہیں اس وقت آنکھیں اپنا کام چھوڑ دیتی ہیں اور کان
شنوا نہیں ہو سکتے ۔ غرض کہ ہر ایک عضو بدن اپنے کام سے عاری اور معطل کے قریب قریب ہو جاتا
ہے۔ اسی طرح سے یا د رکھو کہ پیرانہ سالی دو قسم کی ہوتی ہے۔ طبعی اور غیر طبعی طبعی تو وہ ہے جیسا کہ
اوپر ذکر ہوا۔ غیر طبعی وہ ہے کہ کوئی اپنی امراض لاحقہ کا فکر نہ کرے تو وہ انسان کو کمزور کر کے قبل از وقت
پیرانہ سال بنا دیں ۔ جیسے نظام جسمانی میں یہ طریق ہے ایسا ہی اندرونی اور روحانی نظام میں ہوتا
ہے۔ اگر کوئی اپنے اخلاق فاسدہ کو اخلاق فاضلہ اور خصائل حسنہ سے تبدیل کرنے کی کوشش نہیں
کرتا تو اس کی اخلاقی حالت بالکل گر جاتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد اور قرآن کریم
کی تعلیم سے یہ امر بداہت ثابت ہو چکا ہے کہ ہر ایک مرض کی دوا ہے لیکن اگر کسل اور شستی انسان
پر غالب آجاوے تو پھر بجز ہلاکت کے اور کیا چارہ ہے اگر ایسی بے نیازی سے زندگی بسر کرے جیسی
کہ ایک بوڑھا کرتا ہے تو کیونکر بچاؤ ہو سکتا ہے۔
تبدیل اخلاق مجاہدہ اور دعا سے مملن ہے کام نہ لے گا وہ غمرہ جو دل پر پڑ جاتا ہے
دعا ہے جب تک انسان مجاہدہ نہ کرے گا دعا سے
دور نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے إِنَّ اللهَ لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا
بأَنفُسِهِم (الرعد: ۱۲) یعنی خدائے تعالیٰ ہر ایک قسم کی آفت اور بلا کو جو قوم پر آتی ہے دور نہیں کرتا
ہے جب تک خود قوم اس کو دور کرنے کی کوشش نہ کرے ۔ ہمت نہ کرے۔ شجاعت سے کام نہ
لے تو کیونکر تبدیلی ہو۔ یہ اللہ تعالیٰ کی ایک لا تبدیل سنت ہے جیسے فرمایا وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللهِ
تَبْدِيلًا (الاحزاب : ۲۳) پس ہماری جماعت ہو یا کوئی ہو وہ تبدیل اخلاق اسی صورت میں کر سکتے
ہیں جبکہ مجاہدہ اور دعا سے کام لیں ورنہ ممکن نہیں ہے۔
تبدیل اخلاق کے متعلق دو مذہب علماء کے تبدیل اخلاق پر دو مذہب ہیں۔ ایک تو وہ ہیں جو یہ مانتے ہیں کہ انسان تبدیل اخلاق پر
قادر ہے اور دوسرے وہ ہیں جو مانتے ہیں کہ وہ قادر نہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ کسل اور سستی نہ ہو
اور ہاتھ پیر ہلاوے تو تبدیل ہو سکتی ہے۔ مجھے اس مقام پر ایک حکایت یاد آئی ہے اور وہ یہ ہے۔
کہتے ہیں کہ یونانیوں کے مشہور فلاسفر افلاطون کے پاس ایک آدمی آیا اور دروازہ پر کھڑے ہو کر
اندر اطلاع کرائی ۔ افلاطون کا قاعدہ تھا کہ جب تک وہ آنے والے کا حلیہ اور نقوش چہرہ کو معلوم نہ کر
لیتا تھا اندر نہیں آنے دیتا تھا۔ اور وہ قیافہ سے استنباط کر لیتا تھا کہ شخص مذکور کیسا ہے کیسا نہیں ۔ نوکر
نے آ کر اس شخص کا حلیہ حسب معمول بتلایا۔ افلاطون نے جواب دیا کہ اس شخص کو کہہ دو کہ چونکہ تم
میں اخلاق رذیلہ بہت ہیں میں ملنا نہیں چاہتا ۔ اس آدمی نے جب افلاطون کا یہ جواب سنا تو نوکر
سے کہا کہ تم جا کر کہہ دو کہ جو کچھ آپ نے فرمایا وہ ٹھیک ہے مگر میں نے اپنی عادات رذیلہ کا قلع و قمع
کر کے اصلاح کر لی ہے۔ اس پر افلاطون نے کہا۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے۔ چنانچہ اس کو اندر بلایا اور
نہایت عزت واحترام کے ساتھ اس سے ملاقات کی ۔ جن حکماء کا یہ خیال ہے کہ تبدیل اخلاق ممکن
نہیں وہ غلطی پر ہیں ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ بعض ملازمت پیشہ لوگ جو رشوت لیتے ہیں جب وہ سچی توبہ
کر دیتے ہیں پھر اگر ان کو کوئی سونے کا پہاڑ بھی دے تو اس پر نگاہ بھی نہیں کرتے ۔
تو بہ در اصل حصول اخلاق کے لئے بڑی محرک اور مؤید چیز ہے اور تو بہ کے تین شرائط
انسان کو کامل بنادیتی ہے۔ یعنی جو شخص اپنے اخلاق سیہ کی تبدیلی چاہتا
ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ سچے دل اور پکے ارادے کے ساتھ تو بہ کرے ۔ یہ بات بھی
یا د رکھنی چاہیے کہ توبہ کے لئے تین شرائط ہیں۔ بدوں ان کی تکمیل کے سچی تو بہ جسے تو بۃ النصوح
کہتے ہیں حاصل نہیں ہوتی ۔
ان ہر سہ شرائط میں سے پہلی شرط جسے عربی زبان میں اقلاع کہتے ہیں۔ یعنی ان خیالات
فاسدہ کو دور کر دیا جاوے جوان خصائل ردیہ کے محرک ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ تصورات کا بڑا بھاری
اثر پڑتا ہے کیونکہ حیطہ عمل میں آنے سے پیشتر ہر ایک فعل ایک تصوری صورت رکھتا ہے۔ پس تو بہ کے
لئے پہلی شرط یہ ہے کہ ان خیالات فاسد و تصورات بد کو چھوڑ دے۔ مثلاً اگر ایک شخص کسی عورت سے
کوئی ناجائز تعلق رکھتا ہو تو اسے تو بہ کرنے کے لئے پہلے ضروری ہے کہ اس کی شکل کو بدصورت قرار
دے اور اس کی تمام خصائل رذیلہ کو اپنے دل میں مستحضر کرے۔ کیونکہ جیسا میں نے ابھی کہا ہے
تصورات کا اثر بہت زبردست اثر ہے اور میں نے صوفیوں کے تذکروں میں پڑھا ہے کہ انہوں نے
تصور کو یہاں تک پہنچایا کہ انسان کو بندر یا خنزیر کی صورت میں دیکھا۔ غرض یہ ہے کہ جیسا کوئی تصور
کرتا ہے ویسا ہی رنگ چڑھ جاتا ہے۔ پس جو خیالات بد لذات کا موجب سمجھے جاتے تھے ان کا
قلع و قمع کرے۔ یہ پہلی شرط ہے۔
دوسری شرط ندم ہے یعنی پشیمانی اور ندامت ظاہر کرنا ۔ ہر ایک انسان کا کانشنس اپنے اندر
یہ قوت رکھتا ہے کہ وہ اس کو ہر برائی پر متنبہ کرتا ہے مگر بد بخت انسان اس کو معطل چھوڑ دیتا ہے۔
پس گناہ اور بدی کے ارتکاب پر پشیمانی ظاہر کرے اور یہ خیال کرے کہ یہ لذات عارضی اور
چند روزہ ہیں اور پھر یہ بھی سوچے کہ ہر مرتبہ اس لذت اور حظ میں کمی ہوتی جاتی ہے یہاں تک کہ
بڑھاپے میں آ کر جبکہ قومی بیکار اور کمزور ہو جاویں گے آخر ان سب لذات دنیا کو چھوڑ نا ہوگا۔ پس
جبکہ خود زندگی ہی میں یہ سب باتیں چھوٹ جانے والی ہیں تو پھر ان کے ارتکاب سے کیا حاصل؟
بڑا ہی خوش قسمت ہے وہ انسان جو توبہ کی طرف رجوع کرے اور جس میں اول اقلاع کا خیال پیدا ہو
یعنی خیالات فاسده و تا سده و تصورات بیہودہ کو قلع و قمع کرے۔ جب یہ نجاست اور ناپا کی نکل جاوے تو پھر
نادم ہوا اور اپنے کئے پر پشیمان ہو۔
تیسری شرط عزم ہے۔ یعنی آئندہ کے لئے مصمم ارادہ کر لے کہ پھر ان برائیوں کی طرف رجوع
نہ کروں گا اور جب وہ مداومت کرے گا تو اللہ تعالیٰ اسے سچی توبہ کی توفیق عطا کرے گا یہاں تک کہ
وہ سیئات اس سے قطعاً زائل ہو کر اخلاق حسنہ اور افعال حمیدہ اس کی جگہ لے لیں گے اور یہ فتح ہے
اخلاق پر ۔ اس پر قوت اور طاقت بخشنا اللہ تعالیٰ کا کام ہے کیونکہ تمام طاقتوں اور قوتوں کا مالک وہی
ہے۔ جیسے فرمایا آن الْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا (البقرة : ١٦٦ )
ساری قوتیں اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہیں اور انسان ضعیف البنیان تو کمزور ہستی ہے۔ خُلِقَ
الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا (النساء : ۲۹) اس کی حقیقت ہے۔ پس خدائے تعالیٰ سے قوت پانے کے لئے
مندرجہ بالا ہر سہ شرائط کو کامل کر کے انسان کسل اور سستی کو چھوڑ دے اور ہمہ تن مستعدی ہو کر
خدائے تعالیٰ سے دعا مانگے ۔ اللہ تعالی تبدیل اخلاق کر دے گا۔
ہماری جماعت میں شہ زور اور پہلوانوں کی طاقت رکھنے والے اصلی شہ زور کون ہے؟ مطلب نہیں بلکہ ایسی قوت رکھنےوالے مطلوب ہیں جو تبدیلی اخلاق
کے لئے کوشش کرنے والے ہوں۔ یہ ایک امر واقعی ہے کہ وہ شہ زور اور طاقت والا نہیں جو پہاڑ کو
جگہ سے ہٹا سکے ۔ نہیں نہیں ۔ اصل بہادر وہی ہے جو تبدیل اخلاق پر مقدرت پاوے ۔ پس یا د رکھو
کہ ساری ہمت اور قوت تبدیل اخلاق میں صرف کرو کیونکہ یہی حقیقی قوت اور دلیری ہے ۔
خلق عظیم بڑی بھاری اری کرامت ہے میں نے کل یا پرسوں بیان کیا تا کہ خلق عظیم بیری
ت ہے بھاری کرامت ہے جو خارق عادت امور کی
امور کو بھی
مشتبہ کر سکتا ہے۔ مثلاً اگر آج شق القمر کا معجزہ ہو تو یہ ہیئت وطبعی کے ماہر اور سائنس کے دلدادہ
فی الفور اس کو کسوف خسوف کے اقسام میں داخل کر کے اس کی عظمت کو کم کرنا چاہیں گے اور جو پرانا
معجزہ اب پیش کرتے ہیں تو اسے قصہ قرار دیتے ہیں ۔ مثلاً یہی کسوف خسوف دیکھو جو رمضان میں ہوا
اور جو آیات مہدی میں سے ایک سماوی نشان تھا۔ میں نے سنا ہے کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ تو علم ہیئت
کی رو سے ثابت تھا کہ رمضان میں ایسا ہو۔ یہ کہہ کر گویا وہ اس حدیث کی جو امام محمد باقر علیہ السلام کی
طرف سے ہے وقعت کم کرنا چاہتے ہیں مگر یہ احمق اتنا نہیں سوچتے کہ نبوت ہر ایک شخص نہیں کر سکتا۔
نبوت پیشگوئی کرنے کو کہتے ہیں۔ یعنی ہر کس و ناکس کا یہ کام نہیں کہ وہ پیشگوئیاں کرتا پھرے۔
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مدعی مہدویت و مسیحیت کے زمانہ میں یہ کسوف خسوف رمضان میں
ہوگا اور ابتدائے آفرینش سے آج تک کبھی نہیں ہوا۔ پس اگر عقلی طور پر کسی قسم کا اشتباہ ہو تو ایسے
مخالفوں کو چاہیے کہ وہ تاریخی طور پر اس پیشگوئی کی عظمت کو کم کر دکھا ئیں ۔ یعنی کسی ایسے وقت کا پتا
دیں جبکہ رمضان میں کسوف خسوف اس طور پر ہو کہ پہلے کسی مدعی نے دعوی بھی کیا ہو اور جس امر کا
دعویٰ کیا ہو اس امر کے ثبوت میں رمضان کے کسوف خسوف کی پہلے کسی نبی کے زمانہ میں پیشگوئی بھی
کی گئی ہو مگر یہ ممکن نہیں کہ کوئی دکھلا سکے۔
میری غرض اس واقعہ کے بیان سے صرف یہ تھی کہ خوارق پر تو کسی نہ کسی رنگ میں لوگ عذرات
پیش کر دیتے ہیں اور اس کو ٹالنا چاہتے ہیں لیکن اخلاقی حالت ایک ایسی کرامت ہے جس پر کوئی انگلی
نہیں رکھ سکتا اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے بڑا اور قوی اعجاز اخلاق
ہی کا دیا گیا ۔ جیسے فرمایا إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ (القلم : ۵) یوں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہر ایک قسم کے خوارق قوت ثبوت میں جملہ انبیاء علیہم السلام کے معجزات سے بجائے خود بڑھے
ہوئے ہیں مگر اخلاقی اعجاز کا نمبر ان سب سے اول ہے جس کی نظیر دنیا کی تاریخ نہیں بتلا سکتی اور نہ
پیش کر سکے گی ۔
میں سمجھتا ہوں کہ ہر ایک شخص جو اپنے اخلاق سیئہ کو چھوڑ کر عادات ذمیمہ کو ترک کر کے خصائل
حسنہ کو لیتا ہے اس کے لئے وہی کرامت ہے۔ مثلاً اگر بہت ہی سخت تند مزاج اور غصہ ور ان عادات بد
کو چھوڑتا ہے اور حلم اور عفو کو اختیار کرتا ہے یا امساک کو چھوڑ کر سخاوت اور حسد کی بجائے ہمدردی
حاصل کرتا ہے تو بیشک یہ کرامت ہے اور ایسا ہی خودستائی اور خود پسندی کو چھوڑ کر جب انکساری اور
فروتنی اختیار کرتا ہے تو یہ فروتنی ہی کرامت ہے پس تم میں سے کون ہے جو نہیں چاہتا کہ کراماتی بن
جاوے۔ میں جانتا ہوں ہر ایک یہی چاہتا ہے تو بس یہ ایک مدامی اور زندہ کرامت ہے کہ انسان
اخلاقی حالت کو درست کرے کیونکہ یہ انیسی کرامت ہے جس کا اثر کبھی زائل نہیں ہوتا بلکہ نفع دور تک
پہنچتا ہے۔ مومن کو چاہیے کہ خلق اور خالق کے نزدیک اہل کرامت ہو جاوے۔ بہت سے رند اور
عیاش ایسے دیکھے گئے ہیں جو کسی خارق عادت نشان کے قائل نہیں ہوئے لیکن اخلاقی حالت کو دیکھ کر
انہوں نے بھی سر جھکا لیا ہے اور بجز اقرار اور قائل ہونے کے دوسری راہ نہیں ملی ۔ بہت سے لوگوں کے
سوانح میں اس امر کو پاؤ گے کہ انہوں نے اخلاقی کرامات ہی کو دیکھ کر دین حق قبول کر لیا۔
( حضرت اقدس یہ تقریر نہایت جوش اور مؤثر طریق سے فرمارہے تھے کہ چند سکھ فقیرانہ لباس میں
آئے۔ نشہ میں مدہوش تھے۔ انہوں نے آکر ایسی بکو اس کی کہ ممکن تھا اس بہشتی مجلس میں بھنگ پڑے مگر
ہمارے صادق امام علیہ السلام نے اپنے عملی نمونہ سے یہ اخلاقی کرامت جس کی ہدایت فرما رہے تھے
دکھائی جس کا اثر سامعین پر ایسا پڑا کہ اکثر ان میں سے چلا چلا کر فرط جوش سے رو پڑے۔ وہ شریر آخر
پولیس کے ہاتھ جا کر پٹے اور ان کا نشہ ہرن ہو گیا ۔ ایڈیٹر )
رکھیں
میری باتوں کو ضائع نہ کریں میں میں پھر پکار کر کہتا ہوں اور میرے دوست من را
کہ وہ میری باتوں کو ضائع نہ کریں اور ان کو صرف ایک
قصہ گو یا داستان گو کی کہانیوں ہی کا رنگ نہ دیں بلکہ میں نے یہ ساری باتیں نہایت دلسوزی اور سچی
ہمدردی سے جو فطرتاً میری روح میں ہے کی ہیں۔ ان کو گوش دل سے سنو اور ان پر عمل کرو۔
ہاں خوب یا د رکھو اور اس کو سچ سمجھو کہ ایک روز اللہ تعالیٰ کے حضور جانا ہے۔ پس اگر ہم عمدہ
حالت میں یہاں سے کوچ کرتے ہیں تو ہمارے لئے مبار کی اور خوشی ہے ورنہ بہت خطرناک حالت
ہے۔ یا د رکھو کہ جب انسان بری حالت میں جاتا ہے تو مکان بعید اس کے لئے یہیں سے شروع ہو جاتا
ہے۔ یعنی نزع کی حالت ہی سے اس میں تغیر شروع ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے إِنَّهُ مَنْ
يَأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَعني (طه : ۷۵) یعنی جو شخص مجرم بن کر
آوے گا اس کے لئے ایک جہنم ہے جس میں نہ مرے گا اور نہ زندہ رہے گا۔ یہ کیسی صاف بات ہے۔
اصل لذت زندگی کی راحت اور خوشی ہی میں ہے بلکہ اسی حالت میں وہ زندہ متصور ہوتا ہے جبکہ ہر طرح ز
کے امن اور آرام میں ہو۔ اگر وہ کسی درد مثلاً قولنج یا در دانت ہی میں مبتلا ہو جاوے تو وہ مردوں سے
بدتر ہوتا ہے اور حالت ایسی ہوتی ہے کہ نہ تو مردہ ہی ہوتا ہے اور نہ زندہ ہی کہلا سکتا ہے۔ پس اسی پر
قیاس کرلو کہ جہنم کے درد ناک عذاب میں کیسی بری حالت ہوگی ۔
مجرم وہ ہے جو اپنی زندگی میں خدا تعالی سے اپنا تعلق قطع کرلے مجرم وہ ہے جو اپنی زندگی
میں خدائے تعالیٰ سے اپنا تعلق کاٹ لیوے۔ اس کو تو حکم تھا کہ وہ خدائے تعالیٰ کے لئے ہو جاتا اور
صادقوں کے ساتھ ہو جاتا مگر وہ ہوا و ہوس کا بندہ بن کر رہا اور شریروں اور دشمنان خدا و رسول سے
موافقت کرتا رہا۔ گویا اس نے اپنے طرز عمل سے دکھا دیا کہ خدائے تعالیٰ سے قطع کر لی ہے۔ یہ
ایک عادۃ اللہ ہے کہ انسان جدھر قدم اٹھاتا ہے اس کی مخالف جانب سے وہ دور ہوتا جاتا ہے۔
وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے الگ ہو کر اگر ہوا و ہوس نفسانی کا بندہ ہوتا ہے تو خدا اس سے دور ہوتا جاتا
ہے اور جوں جوں ادھر تعلقات بڑھتے ہیں ادھر کم ہوتے ہیں ۔ یہ مشہور بات ہے کہ دل را بدل رہے
است۔ پس اگر خدائے تعالیٰ سے عملی طور پر بیزاری ظاہر کرتا ہے تو سمجھ لے کہ خدائے تعالیٰ بھی اس سے
بیزار ہے اور اگر خدائے تعالیٰ سے محبت کرتا ہے اور پانی کی طرح اس کی طرف جھکتا ہے تو سمجھ لے کہ
وہ مہربان ہے۔ محبت کرنے والے سے زیادہ اللہ تعالیٰ اس کو محبت کرتا ہے۔ وہ وہ خدا ہے کہ اپنے
محبوں پر برکات نازل کرتا ہے اور ان کو محسوس کرا دیتا ہے کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔ یہاں تک کہ ان
کے کلام میں ، ان کے لبوں میں برکت رکھ دیتا ہے اور لوگ اس کے کپڑوں اور اس کی ہر بات سے
برکت پاتے ہیں ۔ اُمتِ محمدیہ میں اس کا بین ثبوت اس وقت تک موجود ہے کہ جو خدا کے لئے ہوتا
ہے خدا اس کا ہو جاتا ہے۔
خدائے تعالیٰ اپنی طرف آنے خدا کی طرف سعی کرے والا بھی بھی نا کام نہیں رہتا اے کی اور ان کو جائے والے سعی کوشش
لو
نہیں کرتا ۔ یہ ممکن ہے کہ زمیندار اپنا کھیت ضائع کر لے۔ نوکر موقوف ہو کر نقصان پہنچاوے۔
امتحان دینے والا کامیاب نہ ہو مگر خدا کی طرف سعی کرنے والا کبھی بھی نا کام نہیں رہتا۔ اس کا سچا وعدہ ہے
کہ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت: ۷۰) خدائے تعالیٰ کی راہوں کی تلاش
میں جو جو یا ہوا وہ آخر منزل مقصود پر پہنچا۔ دنیوی امتحانوں کے لئے تیاریاں کرنے والے، راتوں کو
دن بنا دینے والے طالب علموں کی محنت اور حالت کو ہم دیکھ کر رحم کھا سکتے ہیں تو کیا اللہ تعالیٰ جس کا رحم
اور فضل بے حد اور بے انت ہے اپنی طرف آنے والے کو ضائع کر دے گا؟ ہرگز نہیں ۔ ہرگز نہیں۔ اللہ
تعالیٰ کسی کی محنت کو ضاء محنت کو ضائع نہیں کرتا إِنَّ اللهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ (التوبة: ۱۲۰) اور پھر فرماتا ہے
مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَةُ (الزلزال : (۸) ہم دیکھتے ہیں کہ ہر سال ہزار ہا طالب علم سالہا
سال کی محنتوں اور مشقتوں پر پانی پھرتا ہوا دیکھ کر روتے رہ جاتے ہیں اور خود کشیاں کر لیتے ہیں ۔
مگر اللہ تعالیٰ کا فضل عمیم ایسا ہے کہ وہ ذرا سے عمل کو بھی ضائع نہیں کرتا۔ پھر کس قدر افسوس کا مقام