۱۵ ؍ جنوری ۱۸۹۸ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پھر دوسری لعنت کو بھی کیوں روا نہیں رکھ لیتے تا کہ کفارہ زیادہ پختہ ہو جائے ۔ جب لعنت کا لفظ آ گیا تو
پھر کیا ایک اور کیا دو مگر قرآن شریف نے ان دونوں لعنتوں کا رڈ کیا ہے اور دونوں کا جواب دیا ہے کہ
ان کی پیدائش بھی پاک تھی اور ان کا مرنا عام لوگوں کی طرح تھا صلیب پر نہ تھا۔
فرمایا متقی خدا کی طرف جاتا ہے اور دنیا اس کے پیچھے خود بخود آتی ہے، پر دنیا دار دنیا کی خاطر
رنج اور تکلیف اٹھاتا ہے پھر بھی اسے دنیا سے آرام نہیں ملتا۔ دیکھو ! صحابہ نے دنیا کو ترک کیا اور وہ دنیا
میں بھی بڑے مالدار ہوئے اور عاقبت کا بھی پھل کھایا۔
سوال ہوا کہ بعض مخالف بھی الہامات کا دعویٰ کرتے ہیں تو صادق اور کا ذب کی شناخت صادق اور کاذب میں کی شناخت ہوئی ؟
فرمایا۔ یہ بہت آسان ہے وہ ہمارے مقابل میں آکر یہ دعوئی شائع کریں کہ اگر ہم سچے ہیں تو
ہمارا مخالف ہم سے پہلے مر جائے گا تو ہمیں پختہ یقین خدا تعالیٰ کی طرف سے دیا گیا ہے کہ اگر ایک دس
برس کا بچہ جس کے واسطے زندگی کے تمام سامان موجود ہوں اور کثیر حصہ اس کی عمر کا باقی ہو وے یہ دعویٰ
کر کے ہمارے برخلاف کھڑا ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اسے ہم سے پہلے موت دے گا۔ اے
۱۵ جنوری ۱۸۹۸ء
فرمایا۔ شیعہ مذہب اسلام کا سخت مخالف ہے۔ اوّل ۔ شیعہ کا اعتقاد شیعہ مذہب کے عقائد ہے کہ جبرئیل وحی لانے میں غلطی کھا گیا ہے۔ دوم صحابہ جو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کے بعد حاصل ہوئے تھے ان کے نزدیک معاذ اللہ مسلمان نہ
تھے ۔ سوم ۔ قرآن شریف جو اللہ تعالیٰ کی پاک کتاب ہے اور جس کی حفاظت کا خود اللہ تعالیٰ وعدہ کر
چکا ہے شیعہ کے اعتقاد کے موافق قرآن شریف اصلی نہیں ہے ۔ امام مہدی اصل قرآن غار میں لے
جا کر چھپ رہے۔ چہارم ۔ بارہ اماموں تک ولایت ختم ہو چکی ، باقی قیامت تک آدمی وحشیوں کی
لی ۱۷ الحکم جلد ۵ نمبر ۲۲ مورخه ۷ ارجون ۱۹۰۱ صفحه ۳، ۴
طرح رہے اور خدا کو ان سے محبت نہیں ۔ پنجم ۔ خدا تعالیٰ کے حبیب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
صحابہ کو گالیاں دینا درود شریف کے پڑھنے سے بھی زیادہ ثواب سمجھتے ہیں ۔ ششم ۔ کسی اکابر اور
اہل اللہ کو نیک نہیں سمجھتے۔ میں نے اپنے استاد سے حضرت سید عبد القادر جیلانی کی نسبت سنا ہے کہ وہ
گالیاں دیتے تھے۔ اصل بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ بد نام یزید ہے ۔ اگر اس کی شراکت سے
امام حسین کی شہادت ہوئی تو برا کیا لیکن آجکل کے شیعہ بھی مل کر وہ دینی کام نہیں کر سکتے جو اس نے کیا۔
طعام اہل کتاب اہل کتاب کےکھانا کھانے پر بابو م افضل صاحب کے سوال پر جواب دیا کہ
تمدن کے طور پر ہندوؤں کی چیز بھی کھا لیتے ہیں۔ اسی طرح عیسائیوں
کا کھانا بھی درست ہے مگر بایں ہمہ یہ خیال ضروری ہے کہ برتن پاک ہوں ، کوئی نا پاک چیز
نہ ہوئے
۱۵ جنوری ۱۸۹۸ء کو خواجہ کمال الدین صاحب بی اے، کے ایل ایل بی کے امتحان میں کامیاب
ہونے کی خبر آئی ۔ فجر کی نماز کے بعد حضرت اقدس امام ہمام علیہ السلام بیٹھ گئے اور مندرجہ ذیل مختصر سی
تقریر فرمائی ۔
دنیوی کامیابیاں اور خوشیاں دائمی نہیں انسان کو ہر قسم کی کامیابی کے موقع پر ایک خوشی ہوتی ہے۔ قرآن شریف سے تین قسم کی
خوشیاں ، لہو، لعب ، تفاخر معلوم ہوتی ہیں۔ لہو میں اشیاء خوردنی شامل ہیں اور لعب میں شادی وغیرہ کی
خوشیاں اور تفاخر میں مال وغیرہ کی خوشیاں ۔ یہ تین قسم کی خوشیاں ہیں ان سے باہر کوئی خوشی نہیں
ہے۔ مگر یاد رکھو کہ کامیابیاں اور یہ خوشیاں دائمی نہیں ہوتی ہیں بلکہ ان کے ساتھ دل لگاؤ گے تو سخت
حرج ہوگا اور رفتہ رفتہ ایک وقت آتا جاتا ہے کہ ان خوشیوں کا زمانہ تلخیوں سے بدلنے لگتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۲ مورخه ۱۷ ارجون ۱۹۰۱ء صفحه ۴
دنیا کی کامیابیاں ابتلا سے خالی نہیں ہوتی ہیں۔ قرآن شریف میں آیا ہے خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيُوةَ
ليبلوكم (الملك : ۳) یعنی موت اور زندگی کو پیدا کیا تا کہ ہم تمہیں آزمائیں۔ کامیابی اور نا کامی بھی
زندگی اور موت کا سوال ہوتا ہے۔ کامیابی ایک قسم کی زندگی ہوتی ہے۔ جب کسی کو اپنے کامیاب
ہونے کی خبر پہنچتی ہے تو اس میں جان پڑ جاتی ہے اور گو یا نئی زندگی ملتی ہے اور اگر نا کامی کی خبر آجائے تو
زندہ ہی مرجاتا ہے اور بسا اوقات بہت سے کمزور دل آدمی ہلاک بھی ہو جاتے ہیں۔
یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ عام زندگی اور موت تو ایک آسان امر ہے لیکن جہنمی زندگی اور موت
دشوار ترین چیز ہے۔ سعید آدمی ناکامی کے بعد کامیاب ہو کر اور بھی سعید ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ پر
ایمان بڑھ جاتا ہے۔ اس کو ایک مزہ آتا ہے جب وہ غور کرتا ہے کہ میرا خدا کیسا ہے اور دنیا کی کامیابی
خدا شناسی کا ایک بہانا ہو جاتا ہے۔ ایسے آدمیوں کے لیے یہ دنیوی کامیابیاں حقیقی کامیابی کا ( جس کو
اسلام کی اصطلاح میں فلاح کہتے ہیں) ایک ذریعہ ہو جاتی ہیں۔ میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ سچی
خوشحالی، سچی راحت اراحت دنیا اور دنیا کی چیزوں میں ہرگز نہیں ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ دنیا کے تمام شعبے دیکھ کر
بھی انسان سچا اور دائمی سرور حاصل نہیں کر سکتا۔ تم دیکھتے ہو کہ دولتمند زیادہ مال و دولت رکھنے والے ہر وقت
خنداں رہتے ہیں مگر ان کی حالت جرب یعنی خارش کے مریض کی سی ہوتی ہے جس کو کھجلانے سے
راحت ملتی ہے لیکن اس خارش کا آخری نتیجہ کیا ہوتا ہے؟ یہی کہ خون نکل آتا ہے۔ پس ان دنیوی اور
عارضی کامیابیوں پر اس قدر خوش مت ہو کہ حقیقی کامیابی سے دور چلے جاؤ بلکہ ان کا میابیوں کو خدا شناسی کا
ایک ذریعہ قرار دو۔ اپنی ہمت اور کوشش پر نازمت کرو اور مت سمجھو کہ یہ کامیابی ہماری کسی قابلیت اور
محنت کا نتیجہ ہے بلکہ یہ سوچو کہ اس رحیم خدا نے جو کبھی کسی کی سچی محنت کو ضائع نہیں کرتا ہے ہماری محنت
کو بار اور کیا ورنہ کیا تم نہیں دیکھتے کہ صد با طالب علم آئے دن امتحانوں میں فیل ہوتے ہیں۔کیا وہ سب
کے سب محنت نہ کرنے والے اور بالکل غبی اور بلید ہی ہوتے ہیں؟ نہیں بلکہ بعض ایسے ذکی اور ہوشیار
ہوتے ہیں کہ پاس ہونے والوں میں سے اکثر کے مقابلہ میں ہوشیار ہوتے ہیں۔اس لیے واجب اور
ضروری ہے کہ ہر کامیابی پر مومن خدا تعالیٰ کے حضور سجدات شکر بجالائے کہ اس نے محنت کو اکارت تو
*
نہیں جانے دیا۔ اس شکر کا نتیجہ یہ ہوگا کہ خدا تعالیٰ سے محبت بڑھے گی اور ایمان میں ترقی ہوگی اور نہ
صرف یہی بلکہ اور بھی کامیابیاں ملیں گی کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم میری نعمتوں کا شکر کرو گے تو
البتہ میں نعمتوں کو زیادہ کروں گا اور اگر کفران نعمت کرو گے تو یا درکھو عذاب سخت میں گرفتار ہو گے۔
فرق اس اصول کو مومن اور کافر کی کامیابی میں فرق وہ کسی کامیابی پر جو سے دی جاتی ہے شرمندہ ہوتا اس اصول کو ہمیشہ مد نظر رکھو۔ مومن کا کام یہ ہے کہ
ہے اور خدا کی حمد کرتا ہے کہ اس نے اپنا فضل کیا اور اس طرح پر وہ قدم آگے رکھتا ہے اور ہر ابتلا میں
ثابت قدم رہ کر انعام پاتا ہے۔ بظاہر ایک ہندو اور مومن کی کامیابی ایک رنگ میں مشابہ ہوتی ہے
لیکن یا درکھو کہ کافر کی کامیابی ضلالت کی راہ ہے اور مومن کی کامیابی سے اس کے لئے نعمتوں کا
دروازہ کھلتا ہے۔ کافر کی کامیابی اس لئے ضلالت کی طرف لے جاتی ہے کہ وہ خدا کی طرف رجوع
نہیں کرتا بلکہ اپنی محنت ، دانش اور قابلیت کو خدا بنا لیتا ہے مگر مومن خدا کی طرف رجوع کر کے خدا
سے ایک نیا تعارف پیدا کرتا ہے اور اس طرح پر ہر ایک کامیابی کے بعد اس کا خدا سے ایک نیا معاملہ
شروع ہو جاتا ہے اور اس میں تبدیلی ہونے لگتی ہے اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا (النحل: ۱۲۹) خدا ان
کے ساتھ ہوتا ہے جو متقی ہوتے ہیں۔ یا د رکھنا چاہیے کہ قرآن شریف میں تقویٰ کا لفظ بہت مرتبہ آیا
ہے۔ اس کے معنے پہلے لفظ سے کیے جاتے ہیں۔ یہاں مَعَ کا لفظ آیا ہے یعنی جو خدا کو مقدم سمجھتا ہے
خدا اس کو مقدم رکھتا ہے اور دنیا میں ہر قسم کی ذلتوں سے بچا لیتا ہے ۔ میرا ایمان یہی ہے کہ اگر انسان
دنیا میں ہر قسم کی ذلت اور سختی سے بچنا چاہے تو اس کے لیے ایک ہی راہ ہے کہ مشتقی بن جائے۔ پھر اس کو
کسی چیز کی کمی نہیں۔ پس مومن کی کامیابیاں اس کو آگے لے جاتی ہیں اور وہ وہیں ہی نہیں ٹھہر جاتا۔
مبارک وہ ہے جو کامیابی اور خوشی کے وقت تقوئی سے کام لے اکثر لوگوں کے حالات
کتابوں میں لکھے ہیں کہ اوائل میں دنیا سے تعلق رکھتے تھے اور شدید تعلق رکھتے تھے لیکن انہوں نے
کوئی دعا کی اور وہ دعا قبول ہو گئی۔ اس کے بعد ان کی حالت ہی بدل گئی ، اس لیے اپنی دعاؤں کی
قبولیت اور کامیابیوں پر نازاں نہ ہو بلکہ خدا کے فضل اور عنایت کی قدر کرو۔ قاعدہ ہے کہ کامیابی پر
ہمت اور حوصلہ میں ایک نئی زندگی آجاتی ہے اس زندگی سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اس سے اللہ تعالیٰ
کی معرفت میں ترقی کرنی چاہیے کیونکہ سب سے اعلیٰ درجہ کی بات جو کام آنے والی ہے وہ یہی
معرفت الہی ہے اور یہ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم پر غور کرنے سے پیدا ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل کو
کوئی روک نہیں سکتا ہے۔ بہت تنگ دستی بھی انسان کو مصیبت میں ڈال دیتی ہے۔ اس لیے حدیث
میں آیا ہے الْفَقْرُ سَوَادُ الْوَجْهِ ۔ ایسے لوگ خود میں نے دیکھے ہیں جو اپنی تنگ دستیوں کی وجہ سے
دہر یہ ہو گئے ہیں مگر مومن کسی تنگی پر بھی خدا سے بدگمان نہیں ہوتا اور اس کو اپنی غلطیوں کا نتیجہ
قرار دے کر اس سے رحم اور فضل کی درخواست کرتا ہے اور جب وہ زمانہ گزر جاتا ہے اور اس کی
ا
دعا ئیں بار ور ہوتی ہیں تو وہ اس عاجزی کے زمانہ کو بھولتا نہیں بلکہ اسے یاد رکھتا ہے ۔ غرض اگر اس
پر ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ سے کام پڑنا ہے تو تقویٰ کا طریق اختیار کرو۔ مبارک وہ ہے جو کامیابی اور
او
خوشی کے وقت تقویٰ اختیار کرلے اور بد قسمت وہ ہے جو ٹھو کر کھا کر اس کی طرف نہ جھکے ۔ لے
تقریر حضرت اقدس علیہ السلام
۱۸ جنوری ۱۸۹۸ء
تقدیر دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک کا نام معلق ہے اور دوسری کو منبرم کہتے ہیں۔ اگر کوئی
تقدیر
ے تقدیر معلق ہو تو دعا اور صدقات اُس کو ٹلا دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس
تقدیر کو بدل دیتا ہے۔ اور مبرم ہونے کی صورت میں وہ صدقات اور دعا اس تقدیر کے متعلق کچھ
فائدہ نہیں پہنچا سکتے ۔ ہاں وہ عبث اور فضول بھی نہیں رہتے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی شان کے خلاف
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ رجون ۱۹۰۱ صفحه ۱، ۲
ہے۔ وہ اس دعا اور صدقات کا اثر اور نتیجہ کسی دوسرے پیرائے میں اُس کو پہنچا دیتا ہے۔ بعض صورتوں
میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کسی تقدیر میں ایک وقت تک تو قف اور تاخیر ڈال دیتا ہے۔
قضائے معلق اور مبرم کا ماخذ اور پتا قرآن کریم سے ملتا ہے۔ یہ الفاظ کو نہیں۔ مثلاً قرآن کریم میں فرمایا
ہے ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم (المؤمن : ۶۱) ترجمہ دعا مانگو میں قبول کروں گا ۔ اب یہاں سے
معلوم ہوتا ہے کہ دعا قبول ہو سکتی ہے اور دعا سے عذاب ٹل جاتا ہے اور ہزار ہا کیا گل کام دعا سے نکلتے
ہیں۔ یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ اللہ تعالیٰ کا گل چیزوں پر قادرا نہ تصرف ہے۔ وہ جو چاہتا
ہے کرتا ہے۔ اس کے پوشیدہ تصرفات کی لوگوں کو خواہ خبر ہو یا نہ ہو مگر صد با تجربہ کاروں کے وسیع تجربے
اور ہزار بادردمندوں کی دعا کے صریح نتیجے بتلا رہے ہیں کہ اس کا ایک پوشیدہ اور مخفی تصرف ہے۔ وہ جو
چاہتا ہے محو کرتا ہے اور جو چاہتا ہے اثبات کرتا ہے ۔ ہمارے لئے یہ امر ضروری نہیں کہ ہم اس کی تہہ
تک پہنچنے اور اس کی گنہ اور کیفیت معلوم کرنے کی کوشش کریں جبکہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ ایک شے
ہونے والی ہے۔ اس لئے ہم کو جھگڑے اور مباحثے میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔ خدا تعالیٰ نے
انسان کے قضا و قدر کو مشروط بھی کر رکھا ہے جو تو بہ ، خشوع خضوع سے مل سکتے ہیں۔ جب کسی قسم کی
تکلیف اور مصیبت انسان کو پہنچتی ہے تو وہ فطرتاً اور طبعاً اعمال حسنہ کی طرف رجوع کرتا ہے ۔ اپنے
اندر ایک قلق اور کرب محسوس کرتا ہے جو اسے بیدار کرتا اور نیکیوں کی طرف کھینچے لئے جاتا ہے اور گناہ
سے ہٹاتا ہے۔ جس طرح پر ہم ادویات کے اثر کو تجربے کے ذریعہ سے پالیتے ہیں اسی طرح پر ایک
مضطرب الحال انسان جب خدا تعالیٰ کے آستانہ پر نہایت تدلل اور نیستی کے ساتھ گرتا ہے اور ربی ربی کہہ
کر اس کو پکارتا اور دعائیں مانگتا ہے تو وہ رویائے صالحہ یا الہام صحیحہ کے ذریعہ سے ایک بشارت
اور تسلی پالیتا ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ جب صبر اور صدق سے دعا انتہا کو پہنچے گی تو
وہ قبول ہو جاتی ہے۔ دعا، صدقہ اور خیرات سے عذاب کاٹلنا ایسی ثابت شدہ صداقت ہے جس پر
ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی کا اتفاق ہے اور کروڑ ہا صلحاء اور اتقیاء اور اولیاء اللہ کے ذاتی تجربے اس
امر پر گواہ ہیں ۔
نماز یہ دعا مگر نماز کیا ہے؟ یہ ایک خاص دعا ہے مگر لوگ عبادات میں لذت اور ضرور رکھا گیا ہے اس کو بادشاہوں کا کیس سجھتے ہیں۔ نادان
اتنا نہیں جانتے کہ بھلا خدا تعالیٰ کو ان باتوں کی کیا حاجت ہے؟ اس کے غناء ذاتی کو اس بات کی کیا
حاجت ہے کہ انسان دعا تسبیح اور تہلیل میں مصروف ہو بلکہ اس میں انسان کا اپنا ہی فائدہ ہے کہ وہ اس
طریق پر اپنے مطلب کو پہنچ جاتا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ آج کل عبادت اور تقویٰ
اور دینداری سے محبت نہیں ہے۔ اس کی وجہ ایک عام زہریلا اثر رسم کا ہے۔ اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی محبت
سرد ہورہی ہے اور عبادت میں جس قسم کا مزا آنا چاہیے وہ مزا نہیں آتا۔ دنیا میں کوئی ایسی چیز نہیں جس میں
لذت اور ایک خاص حظ اللہ تعالیٰ نے رکھا نہ ہو۔ جس طرح پر ایک مریض ایک عمدہ سے عمدہ خوش ذائقہ
چیز کا مزہ نہیں اُٹھا سکتا اور وہ اُسے تلخ یا بالکل پھیکا سمجھتا ہے اسی طرح وہ لوگ جو عبادت الہی میں حظ
اور لذت نہیں پاتے اُن کو اپنی بیماری کا فکر کرنا چاہیے کیونکہ جیسا میں نے ابھی کہا ہے دنیا میں کوئی
ایسی چیز نہیں ہے جس میں خدا تعالیٰ نے کوئی نہ کوئی لذت نہ رکھی ہو۔ اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو
عبادت کے لئے پیدا کیا تو پھر کیا وجہ ہے کہ اس عبادت میں اُس کے لئے لذت اور سُرور نہ ہو۔ لذت
اور سرور تو ہے مگر اُس سے حظ اٹھانے والا بھی تو ہو۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ
إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاريات : ۵۷) اب انسان جب کہ عبادت ہی کے لئے پیدا ہوا ہے ضروری ہے
کہ عبادت میں لذت اور سرور بھی درجہ غایت کا رکھا ہو۔ اس بات کو ہم اپنے روز مرہ کے مشاہدہ اور
تجربے سے خوب سمجھ سکتے ہیں۔ مثلاً دیکھو اناج اور تمام خوردنی اور نوشیدنی اشیاء انسان کے لئے پیدا کئے
ہیں تو کیا اُن سے وہ ایک لذت اور حظ نہیں پاتا ہے؟ کیا اس ذائقہ ، مزے اور احساس کے لئے اُس
کے منہ میں زبان موجود نہیں۔ کیا وہ خوبصورت اشیاء دیکھ کر نباتات ہوں یا جمادات ۔ حیوانات ہوں
یا انسان حظ نہیں پاتا؟ کیا دل خوش گن اور سریلی آوازوں سے اس کے کان محفوظ نہیں ہوتے؟ پھر
کیا کوئی دلیل اور بھی اس امر کے اثبات کے لئے مطلوب ہے کہ عبادت میں لذت نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ ہم نے عورت اور مرد کو جوڑا پیدا کیا اور مرد کو رغبت دی ہے۔ اب اس میں زبردستی نہیں
کی بلکہ ایک لذت بھی دکھلائی ہے۔ اگر محض توالد و تناسل ہی مقصود بالذات ہوتا تو مطلب پورا نہ ہو
سکتا۔ عورت اور مرد کی برہنگی کی حالت میں ان کی غیرت قبول نہ کرتی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تعلق
پیدا کریں مگر اس میں اُن کے لئے ایک حظ ہے اور ایک لذت ہے۔ یہ حظ اور لذت اس درجہ تک پہنچی
ہے کہ بعض کو تاہ اندیش انسان اولاد کی بھی پروا اور خیال نہیں کرتے بلکہ ان کو صرف حظ ہی سے کام اور
غرض ہے۔ خدا تعالیٰ کی علت غائی بندوں کا پیدا کرنا تھا اور اس سبب کے لئے ایک تعلق عورت اور مرد
میں قائم کیا اور ضمناً اس میں ایک خط رکھ دیا جو اکثر نادانوں کے لئے مقصود بالذات ہو گیا ہے۔ اسی طرح
سے خوب سمجھ لو کہ عبادت بھی کوئی بوجھ اور ٹیکس نہیں ۔ اس میں بھی ایک لذت اور سرور ہے اور یہ
لذت اور سرور دنیا کی تمام لذتوں اور تمام حظوظ نفس سے بالاتر اور بالا تر ہے۔ جیسے عورت اور مرد کے
باہمی تعلقات میں ایک لذت ہے اور اس سے وہی بہرہ مند ہو سکتا ہے جو مرد اپنے قومی صحیحہ رکھتا ہے۔
ایک نامرد اور مخنث وہ خط نہیں پاسکتا اور جیسے ایک مریض کسی عمدہ سے عمدہ خوش ذائقہ غذا کی لذت
سے محروم ہے اسی طرح پر ہاں ٹھیک ایسا ہی وہ کم بخت انسان ہے جو عبادت الہی سے لذت نہیں پاسکتا۔
عبودیت اور ربوبیت کے رشتہ کی حقیقت عورت اور مرد کا جوڑا تو باطل اور عارضی جوڑا ہے۔ میں کہتا ہوں حقیقی
ابدی اور لذت مجسم جو جوڑ ہے وہ انسان اور خدا تعالیٰ کا ہے ۔ مجھے سخت اضطراب ہوتا اور کبھی کبھی یہ
رنج میری جان کو کھانے لگتا ہے کہ ایک دن اگر کسی کو روٹی کھانے کا مزا نہ آئے تو طبیب کے پاس
جاتا اور کیسی کیسی منتیں اور خوشامدیں کرتا ، روپیہ خرچ کرتا ، دُکھ اُٹھاتا ہے کہ وہ مزا حاصل ہو۔ وہ
نامراد جو اپنی بیوی سے لذت حاصل نہیں کر سکتا بعض اوقات گھبرا گھبرا کر خود کشی کے ارادے تک
پہنچ جاتا اور اکثر موتیں اس قسم کی ہو جاتی ہیں ۔ مگر آہ! وہ مریض دل، وہ نامراد کیوں کوشش نہیں کرتا
جس کو عبادت میں لذت نہیں آتی ؟ اس کی جان کیوں غم سے نڈھال نہیں ہو جاتی ؟ دنیا اور اس کی
خوشیوں کے لئے کیا کچھ کرتا ہے مگر ابدی اور حقیقی راحتوں کی وہ پیاس اور تڑپ نہیں پاتا۔ کس قدر
بے نصیب ہے ! کیسا ہی محروم ہے! عارضی اور فانی لذتوں کے علاج تلاش کرتا ہے اور پالیتا ہے۔
کیا ہو سکتا ہے کہ مستقل اور ابدی لذت کے علاج نہ ہوں؟ ہیں اور ضرور ہیں مگر تلاش حق میں مستقل
اور پو یہ قدم درکار ہیں۔ قرآن کریم میں ایک موقع پر اللہ تعالیٰ نے صالحین کی مثال عورتوں سے دی
ہے۔ اس میں بھی ستر اور بھید ہے۔ ایمان لانے والوں کو مریم اور آسیہ سے مثال دی ہے یعنی
خدا تعالی مشرکین میں سے مومنوں کو پیدا کرتا ہے۔ بہر حال عورتوں سے مثال دینے میں دراصل
ایک لطیف راز کا اظہار ہے یعنی جس طرح عورت اور مرد کا باہم تعلق ہوتا ہے اسی طرح پر عبودیت اور
ربوبیت کا رشتہ ہے ۔ اگر عورت اور مرد کی باہم موافقت ہو اور ایک دوسرے پر فریفتہ ہو تو وہ جوڑا
ایک مبارک اور مفید ہوتا ہے ورنہ نظام خانگی بگڑ جاتا ہے اور مقصود بالذات حاصل نہیں ہوتا ہے۔
مرد اور جگہ خراب ہو کر صد ہا قسم کی بیماریاں لے آتے ہیں ۔ آتشک سے مجذوم ہو کر دنیا میں ہی محروم
ہو جاتے ہیں۔ اور اگر اولاد ہو بھی جاوے تو کئی پشت تک یہ سلسلہ برابر چلا جاتا ہے اور ادھر عورت
بے حیائی کرتی پھرتی ہے اور عزت و آبرو کو ڈبو کر بھی سچی راحت حاصل نہیں کر سکتے ۔ غرض اس
جوڑے سے الگ ہو کر کس قدر بد نتائج اور فتنے پیدا ہوتے ہیں۔ اسی طرح پر انسان روحانی جوڑے
سے الگ ہو کر مجذوم اور مخذول ہو جاتا ہے۔ دنیاوی جوڑے سے زیادہ رنج و مصائب کا نشانہ بنتا
ہے۔ جیسا کہ عورت اور مرد کے جوڑے سے ایک قسم کی بقا کے لئے حظ ہے۔ اسی طرح پر عبودیت
اور ربوبیت کے جوڑے میں ایک ابدی بقا کے لئے حظ موجود ہے۔ صوفی کہتے ہیں کہ جس کو یہ حظ
نصیب ہو جاوے وہ دنیا اور مافیہا کے تمام حظوظ سے بڑھ کر ترجیح رکھتا ہے۔ اگر ساری عمر میں ایک بار
بھی اس کو معلوم ہو جاوے تو اس میں ہی فنا ہو جاوے لیکن مشکل تو یہ ہے کہ دنیا میں ایک بڑی تعداد
ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے اس راز کو نہیں سمجھا اور اُن کی نمازیں صرف ٹکریں ہیں اور اوپرے دل
کے ساتھ ایک قسم کی قبض اور تنگی سے صرف نشست و برخاست کے طور پر ہوتی ہیں۔ مجھے اور بھی
افسوس ہوتا ہے جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ بعض لوگ صرف اس لئے نمازیں پڑھتے ہیں کہ وہ دنیا میں
معتبر اور قابل عزت سمجھے جاویں اور پھر اس نماز سے یہ بات ان کو حاصل ہو جاتی ہے یعنی وہ نمازی
اور پر ہیز گار کہلاتے ہیں۔ پھر اُن کو کیوں یہ کھا جانے والا غم نہیں لگتا کہ جب جھوٹ موٹ اور
بے دلی کی نماز سے ان کو یہ مرتبہ حاصل ہو سکتا ہے تو کیوں ایک سچے عابد بننے سے ان کو عزت نہ ملے
گی اور کیسی عزت ملے گی ؟
غرض میں دیکھتا ہوں کہ لوگ نمازوں نماز میں لذت نہ آنے کی وجہ اور اُس کا علاج میں غافل اور سست اس لئے ہوتے
ہیں کہ ان کو اس لذت اور سرور سے اطلاع نہیں جو اللہ تعالیٰ نے نماز کے اندر رکھا ہے اور بڑی بھاری وجہ
اس کی یہی ہے۔ پھر شہروں اور گاؤں میں تو اور بھی سستی اور غفلت ہوتی ہے۔ سو پچاسواں حصہ بھی
تو پوری مستعدی اور سچی محبت سے اپنے مولا حقیقی کے حضور سر نہیں جھکا تا۔ پھر سوال یہی پیدا
ہوتا ہے کہ کیوں اُن کو اس لذت کی اطلاع نہیں اور نہ کبھی انہوں نے اس مزے کو چکھا۔ اور مذاہب
میں ایسے احکام نہیں ہیں ۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنے کاموں میں مبتلا ہوتے ہیں اور مؤذن اذان
دے دیتا ہے۔ پھر وہ سننا بھی نہیں چاہتے گویا اُن کے دل دُکھتے ہیں ۔ یہ لوگ بہت ہی قابلِ رحم
ہیں۔ بعض لوگ یہاں بھی ایسے ہیں کہ ان کی دُکانیں دیکھو تو مسجدوں کے نیچے ہیں مگر کبھی جا کر
کھڑے بھی تو نہیں ہوتے۔ پس میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ سے نہایت سوز اور ایک جوش کے
ساتھ یہ دعا مانگنی چاہیے کہ جس طرح پھلوں اور اشیاء کی طرح طرح کی لذتیں عطا کی ہیں ۔
نماز اور عبادت کا بھی ایک بار مزہ چکھادے۔ کھایا ہوا یا درہتا ہے۔ دیکھو! اگر کوئی شخص کسی
خوبصورت کو ایک سرور کے ساتھ دیکھتا ہے تو وہ اُسے خوب یاد رہتا ہے اور پھر اگر کسی بد شکل اور مکروہ
ہیئت کو دیکھتا ہے تو اس کی ساری حالت بہ اعتبار اس کے مجسم ہو کر سامنے آ جاتی ہے۔ ہاں اگر کوئی
تعلق نہ ہو تو کچھ یاد نہیں رہتا ۔ اسی طرح بے نمازوں کے نزدیک نماز ایک تاوان ہے کہ ناحق صبح
اُٹھ کر سردی میں وضو کر کے خواب راحت چھوڑ کر اور کئی قسم کی آسائشوں کو کھو کر پڑھنی پڑتی ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ اسے بیزاری ہے وہ اس کو سمجھ نہیں سکتا ۔ اس لذت اور راحت سے جو نماز میں
ہے اس کو اطلاع نہیں ہے پھر نماز میں لذت کیونکر حاصل ہو؟ میں دیکھتا ہوں کہ ایک شرابی اور نشہ باز
انسان کو جب سرور نہیں آتا تو وہ پے در پے پیالے پیتا جاتا ہے یہاں تک کہ اُس کو ایک قسم کا
۔
نشہ آجاتا ہے۔ دانشمند اور بزرگ انسان اس سے فائدہ اُٹھا سکتا ہے اور وہ یہ کہ نماز پر دوام کرے
اور پڑھتا جاوے یہاں تک کہ اُس کو سرور آجاوے اور جیسے شرابی کے ذہن میں ایک لذت
ہوتی ہے جس کا حاصل کرنا اس کا مقصود بالذات ہوتا ہے اسی طرح سے ذہن میں اور ساری طاقتوں
کارجحان نماز میں اُسی سرور کا حاصل کرنا ہو اور پھر ایک خلوص اور جوش کے ساتھ کم از کم اس نشہ باز
کے اضطراب اور قلق وکرب کی مانند ہی ایک دعا پیدا ہو کہ وہ لذت حاصل ہو تو میں کہتا ہوں اور سچ
کہتا ہوں کہ یقیناً یقیناً وہ لذت حاصل ہو جاوے گی ۔ پھر نماز پڑھتے وقت اُن مفاد کا حاصل کرنا بھی
ملحوظ ہو جو اس سے ہوتے ہیں اور احسان پیشِ نظر رہے اِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ (هود: ۱۱۵)
نیکیاں بدیوں کو زائل کر دیتی ہیں ۔ پس ان حسنات کو اور لذات کو دل میں رکھ کر دعا کرے کہ وہ
نماز جو کہ صدیقوں اور محسنوں کی ہے ، وہ نصیب کرے ۔ یہ جو فرمایا ہے إِنَّ الْحَسَنْتِ يُذْهِبْنَ
السَّيَّاتِ یعنی نیکیاں یا نماز بدیوں کو دور کرتی ہے یا دوسرے مقام پر فرمایا ہے کہ نماز فواحش اور
برائیوں سے بچاتی ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ بعض لوگ باوجود نماز پڑھنے کے پھر بدیاں کرتے
ہیں ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ وہ نمازیں پڑھتے ہیں مگر نہ روح اور نہ راستی کے ساتھ ۔ وہ صرف رسم
اور عادت کے طور پر وہ ٹکریں مارتے ہیں ۔ اُن کی رُوح مردہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کا نام حسنات
نہیں رکھا اور یہاں جو حسنات کا لفظ رکھا الصلوة کا لفظ نہیں رکھا باوجود یکہ معنے وہی ہیں۔ اس کی
وجہ یہ ہے کہ تا نماز کی خوبی اور حسن و جمال کی طرف اشارہ کرے کہ وہ نماز بدیوں کو دور کرتی ہے جو
اپنے اندر ایک سچائی کی روح رکھتی ہے اور فیض کی تاثیر اس میں موجود ہے وہ نماز یقیناً یقیناً برائیوں کو
دور کرتی ہے۔ نماز نشست و برخاست کا نام نہیں ہے ۔ نماز کا مغز اور رُوح وہ دعا ہے جو ایک لذت
اور سُرور اپنے اندر رکھتی ہے۔
نیقت ارکان نماز دراصل روحانی نشست و برخاست کے دو ھتے ہیں ۔
ارکانِ نماز کی حقیقت
انسان کو خدا تعالیٰ کے روبرو کھڑا ہونا پڑتا ہے اور قیام بھی آداب
خدمت گاراں میں سے ہے۔ رکوع جو دوسرا حصہ ہے بتلاتا ہے کہ گویا تیاری ہے کہ وہ تعمیل حکم کو
کس قدر گردن جھکاتا ہے اور سجدہ ہے اور سجدہ کمال ادب اور کمال تدلل اور نیستی کو جو عبادت کا مقصود ہے ظاہر
کرتا ہے۔ یہ آداب اور طرق ہیں جو خدا تعالیٰ نے بطور یادداشت کے مقرر کر دیئے ہیں اور جسم کو
باطنی طریق سے حصہ دینے کی خاطر ان کو مقرر کیا ہے۔ علاوہ ازیں باطنی طریق کے اثبات کی خاطر
ایک ظاہری طریق بھی رکھ دیا ہے۔ اب اگر ظاہری طریق میں ( جو اندرونی اور باطنی طریق کا ایک عکس
ہے ) صرف نقال کی طرح نقلیں اتاری جاویں اور اسے ایک بار گراں سمجھ کر اُتار پھینکنے کی کوشش کی
جاوے تو تم ہی بتلاؤ اس میں کیا لذت اور حظ آسکتا ہے؟ اور جب تک لذت اور سرور نہ آئے
اُس کی حقیقت کیونکر محقق ہوگی اور یہ اُس وقت ہوگا جب کہ روح بھی ہمہ نیستی اور تذلل تام ہو کر
آستانہء اُلوہیت پر گرے اور جو زبان بولتی ہے رُوح بھی بولے ۔ اُس وقت ایک سرور اور نور اور
تسکین حاصل ہو جاتی ہے۔ میں اس کو اور کھول کر لکھنا چاہتا ہوں کہ انسان جس قدر مراتب طے
کر کے انسان ہوتا ہے۔ یعنی کہاں نطفہ بلکہ اس سے بھی پہلے نطفہ کے اجزاء یعنی مختلف قسم کی
اغذیہ اور اُن کی ساخت اور بناوٹ ۔ پھر نطفہ کے بعد مختلف مدارج کے بعد بچہ پھر جوان ، بوڑھا۔
غرض ان تمام عالموں میں جو اُس پر مختلف اوقات میں گزرے ہیں اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کا معترف
ہو اور وہ نقشہ ہر آن اس کے ذہن میں کھنچا رہے تو بھی وہ اس قابل ہوسکتا ہے کہ ربوبیت کے
مد مقابل میں اپنی عبودیت کو ڈال دے۔ غرض مدعا یہ ہے کہ نماز میں لذت اور سرور بھی عبودیت
اور ربوبیت کے ایک تعلق سے پیدا ہوتا ہے۔ جب تک اپنے آپ کو عدم محض یا مشابہ بالعدم
قرار دے کر جور بوبیت کا ذاتی تقاضا ہے نہ ڈال دے اُس کا فیضان اور پر تو اس پر نہیں پڑتا اور اگر
ایسا ہو تو پھر اعلیٰ درجہ کی لذت حاصل ہوتی ہے۔ جس سے بڑھ کر کوئی حظ نہیں ہے۔
سچی نماز اس مقام پر انسان کی روح جب ہمہ نیستی۔ اس مقام پر انسان کی روح جب ہمہ نیستی ہو جاتی ہے تو وہ خدا کی طرف ایک چشمہ کی طرح
بہتی ہے اور ماسوی اللہ سے اُسے انقطاع تام ہو جاتا ہے۔ اس وقت خدائے تعالیٰ کی
محبت اس پر گرتی ہے۔ اس اتصال کے وقت ان دو جوشوں سے جو اُوپر کی طرف سے ربوبیت کا
جوش اور نیچے کی طرف سے عبودیت کا جوش ہوتا ہے ایک خاص کیفیت پیدا ہوتی ہے اس کا نام