۱۵ ؍ جنوری ۱۸۹۸ء
ملفوظات, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
صلوٰۃ ہے۔ پس یہی وہ صلوٰۃ ہے جو سیئات کو بھسم کر جاتی ہے اور اپنی جگہ ایک نور اور چمک چھوڑ دیتی
ہے ۔ جو سالک کو راستہ کے خطرات اور مشکلات کے وقت ایک منور شمع کا کام دیتی ہے اور ہر قسم کے
خس و خاشاک اور ٹھوکر کے پتھروں اور خار و خس سے جو اس کی راہ میں ہوتی ہیں، آگاہ کر کے بچاتی ہے
اور یہی وہ حالت ہے جب کہ اِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ (العنكبوت: ۴۶) کا اطلاق
اس پر ہوتا ہے کیونکہ اس کے ہاتھ میں نہیں، نہیں اُس کے شمع دان دل میں ایک روشن چراغ رکھا ہوا ہوتا
ہے اور یہ درجہ کامل تذلل ، کامل نیستی اور فروتنی اور پوری اطاعت سے حاصل ہوتا ہے۔ پھر گناہ کا خیال
اُسے آکیوں کر سکتا ہے اور انکار اس میں پیدا ہی نہیں ہو سکتا۔ فحشاء کی طرف اس کی نظر اُٹھ ہی نہیں
سکتی۔ غرض اسے ایسی لذت، ایسا سرور حاصل ہوتا ہے میں نہیں سمجھ سکتا کہ اُسے کیوں کر بیان کروں۔
غیر اللہ کی طرف رجوع پھر یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ یہ نماز جو اپنے اصلی معنوں میں نماز ہے دعا سے حاصل ہوتی ہے۔ غیر اللہ سے سوال کرنا
مومنانہ غیرت کے صریح اور سخت مخالف ہے کیونکہ یہ مرتبہ دعا کا اللہ ہی کے لئے ہے۔ جب تک
انسان پورے طور پر خفیف ہو کر اللہ تعالیٰ ہی سے سوال نہ کرے اور اُسی سے نہ مانگے سچ سمجھو کہ
حقیقی طور پر وہ سچا مسلمان اور سچا مومن کہلانے کا مستحق نہیں ۔ اسلام کی حقیقت ہی یہ ہے کہ اس کی
تمام طاقتیں اندرونی ہوں یا بیرونی ، سب کی سب اللہ تعالیٰ ہی کے آستانہ پر گری ہوئی ہوں ۔جس
طرح پر ایک بڑا انجن بہت سے گلوں کو چلاتا ہے پس اسی طور پر جب تک انسان اپنے ہر کام اور
ہر حرکت و سکون کو اسی انجن کی طاقت عظمی کے ماتحت نہ کر لیوے وہ کیوں کر اللہ تعالیٰ کی الوہیت کا
قائل ہو سکتا ہے اور اپنے آپ کو اِنِّي وَجَهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمواتِ وَالْأَرْضَ (الانعام : ٨٠)
کہتے وقت واقعی حنیف کہہ سکتا ہے؟ جیسے منہ سے کہتا ہے ویسے ہی ادھر کو متوجہ ہو تو لا ریب وہ وه مسلم
ہے ۔ وہ مومن اور حنیف ہے لیکن جو شخص اللہ تعالی کے سوا غیر اللہ سے سوال کرتا ہے اور ادھر بھی جھکتا
ہے وہ یاد رکھے کہ بڑا ہی بد قسمت اور محروم ہے کہ اُس پر وہ وقت آجانے والا ہے کہ وہ زبانی اور
نمائشی طور پر اللہ تعالیٰ کی طرف نہ جھک سکے ۔
ترک نماز کی عادت اور کسل کی ایک وجہ یہ بھی ہے کیونکہ جب انسان غیر اللہ کی طرف جھکتا ہے تو
روح اور دل کی طاقتیں اس درخت کی طرح ( جس کی شاخیں ابتداء ایک طرف کر دی جاویں اور اُس
طرف جھک کر پرورش پالیس) ادھر ہی جھکتا ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک سختی اور تشدد اس کے
دل میں پیدا ہو کر اُسے منجمد اور پتھر بنا دیتا ہے جیسے وہ شاخیں۔ پھر دوسری طرف مڑا نہیں سکتا۔ اسی
طرح پر وہ دل اور روح دن بدن خدا تعالیٰ سے دور ہوتی جاتی ہے۔ پس یہ بڑی خطرناک اور دل کو
کپکپا دینے والی بات ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر دوسرے سے سوال کرے۔ اسی لئے نماز کا
التزام اور پابندی بڑی ضروری چیز ہے تا کہ اولاً وہ ایک عادت راسخہ کی طرح قائم ہو اور رجوع الی اللہ
کا خیال ہو پھر رفتہ رفتہ وہ وقت خود آ جاتا ہے جب کہ انقطاع کلی کی حالت میں انسان ایک نور اور
ایک لذت کا وارث ہو جاتا ہے۔ میں اس امر کو پھر تاکید سے کہتا ہوں۔ افسوس ہے کہ مجھے وہ لفظ نہیں ملے
جس میں غیر اللہ کی طرف رجوع کرنے کی برائیاں بیان کر سکوں ۔ لوگوں کے پاس جا کر منت و خوشامد
کرتے ہیں ۔ یہ بات خدا تعالیٰ کی غیرت کو جوش میں لاتی ہے کیونکہ یہ تو لوگوں کی نماز ہے پس وہ
اس سے ہٹتا اور اُسے دُور پھینک دیتا ہے۔ میں موٹے الفاظ میں اس کو بیان کرتا ہوں گو یہ امر اس طرح
پر نہیں ہے مگر سمجھ میں خوب آسکتا ہے کہ جیسے ایک مرد غیور کی غیرت تقاضا نہیں کرتی کہ وہ اپنی بیوی کو
کسی غیر کے ساتھ تعلق پیدا کرتے ہوئے دیکھ سکے اور جس طرح پر وہ مرد ایسی حالت میں اس
نابکار عورت کو واجب القتل سمجھتا بلکہ بسا اوقات ایسی وارداتیں ہو جاتی ہیں۔ ایسا ہی جوش اور غیرت
الوہیت کا ہے۔ عبودیت اور دعا خاص اسی ذات کے مدِ مقابل ہیں ۔ وہ پسند نہیں کر سکتا کہ کسی اور کو
معبود قرار دیا جاوے یا پکارا جاوے۔ پس خوب یاد رکھو! اور پھر یاد رکھو! کہ غیر اللہ کی طرف جھکنا
خدا سے کاٹنا ہے۔ نماز اور توحید کچھ ہی کہو کیونکہ توحید کے عملی اقرار کا نام ہی نماز ہے اس وقت
بے برکت اور بے سود ہوتی ہے جب اُس میں نیستی اور تذلیل کی روح اور حنیف دل نہ ہو۔
سُنو ! وہ دعا جس کے لئے اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ رعایت اسباب دعا کا شعبہ ہے (المؤمن:(7) فرمایا ہے اس کے لئے یہی سچی روح
مطلوب ہے۔ اگر اس تضرع اور خشوع میں حقیقت کی روح نہیں تو وہ ٹیں ٹیں سے کم نہیں ہے۔ پھر
کوئی کہہ سکتا ہے کہ اسباب کی رعایت ضروری نہیں ہے؟ یہ ایک غلط نہی ہے۔ شریعت نے اسباب کو
منع نہیں کیا ہے اور سچ پوچھو تو کیا دعا اسباب نہیں؟ یا اسباب دعا نہیں؟ تلاش اسباب بجائے خود ایک
دعا ہے اور دعا بجائے خود عظیم الشان اسباب کا چشمہ۔ انسان کی ظاہری بناوٹ اس کے دو ہاتھ
دو پاؤں کی ساخت ایک دوسرے کی امداد کا ایک قدرتی رہنما ہے ۔ جب یہ نظارہ خود انسان میں
موجود ہے پھر کس قدر حیرت اور تعجب کی بات ہے کہ وہ تَعاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوى ( المائدة : ٣)
کے معنے سمجھنے میں مشکلات کو دیکھے ۔
ہاں ! میں کہتا ہوں کہ تلاش اسباب بھی بذریعہ دعا کرو !!! امداد باہمی ۔ میں نہیں سمجھتا کہ جب میں
تمہیں تمہارے جسم کے اندر اللہ تعالیٰ کا ایک قائم کردہ سلسلہ اور کامل رہنما سلسلہ دکھاتا ہوں ، تم اس
سے انکار کرو۔ اللہ تعالیٰ نے اس بات کو اور بھی صاف کرنے اور وضاحت سے دنیا پر کھول دینے کے
لئے انبیاء علیہم السلام کا ایک سلسلہ دنیا میں قائم کیا۔ اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر تھا اور قادر ہے کہ اگر وہ
چاہے تو کسی قسم کی امداد کی ضرورت ان رسولوں کو باقی نہ رہنے دے۔ مگر پھر بھی ایک وقت اُن پر آتا
ہے کہ وہ مَنْ أَنْصَارِي إِلَى اللهِ (الصف: ۱۵) کہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ کیا وہ ایک ٹکڑ گدا فقیر کی طرح
بولتے ہیں؟ نہیں ۔ مَنْ اَنْصَارِى إِلَى اللهِ کہنے کی بھی ایک شان ہوتی ہے۔ وہ دنیا کو رعایت اسباب
سکھانا چاہتے ہیں جو دعا کا ایک شعبہ ہے۔ ورنہ اللہ تعالیٰ پر ان کو کامل ایمان ، اس کے وعدوں پر پورا
یقین ہوتا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ کہ إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ
الدنيا (المؤمن : ۵۲) ایک یقینی اور حتمی وعدہ ہے۔ میں کہتا ہوں کہ بھلا اگر خدا کسی کے دل میں مدد کا
خیال نہ ڈالے تو کوئی کیوں کر مدد کر سکتا ہے۔
ما مور من اللہ کی طلب امداد کا سر اصل بات یہی ہے کہ حقیقی معاون و ناصر وی پاک ذات ہے، جس کی شان نِعْمَ الْمَوْلَى وَ نِعْمَ النَّصِيرُ
وَ نِعْمَ الْوَكِيلُ ۔ دنیا اور دنیا کی مددیں اُن لوگوں کے سامنے گالمیت ہوتی ہیں اور مردہ کیڑے
کے برابر بھی حقیقت نہیں رکھتی ہیں لیکن دنیا کو دعا کا ایک موٹا طریق بتلانے کے لئے وہ یہ راہ بھی
اختیار کرتے ہیں۔ حقیقت میں وہ اپنے کاروبار کا متولی خدا تعالیٰ ہی کو جانتے ہیں اور یہ بات بالکل
سچ ہے وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ (الاعراف: ۱۹۷) اللہ تعالیٰ ان کو مامور کر دیتا ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو
دوسروں کے ذریعہ سے ظاہر کریں۔ ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مختلف مقامات پر مدد کا وعظ
کرتے تھے اس لئے کہ وہ وقت نصرت الہی کا تھا۔ اُس کو تلاش کرتے تھے کہ وہ کس کے شامل حال
ہوتی ہے۔ یہ ایک بڑی غور طلب بات ہے ۔ دراصل مامور من اللہ لوگوں سے مدد نہیں مانگتا
بلکہ مَنْ أَنْصَارِي إِلَى اللهِ (الصف: ۱۵) کہہ کر وہ اُس نصرت اللہ کا استقبال کرنا چاہتا ہے اور
ایک فرطِ شوق سے بے قرار دل کی طرح اس کی تلاش میں رہتا ہے۔ نادان اور کو تہ اندیش لوگ یہ سمجھتے
ہیں کہ وہ لوگوں سے مدد مانگتا ہے بلکہ اسی طرح پر اس شان میں وہ کسی دل کے لئے جو اس نصرت کا
موجب ہوتا ہے ایک برکت اور رحمت کا موجب ہوتا ہے۔ پس مامور من اللہ کی طلب امداد کا اصل
سر اور راز یہ ہی ہے جو قیامت تک اسی طرح پر رہے گا ۔ اشاعت دین میں مامور من اللہ دوسروں
سے مدد چاہتے ہیں ۔ مگر کیوں؟ اپنے ادائے فرض کے لئے تا کہ دلوں میں خدا تعالیٰ کی عظمت
پیدا کرے ورنہ یہ تو ایک ایسی بات ہے کہ قریب یہ کفر پہنچ جاتی ہے۔ اگر غیر اللہ کو متوتی قرارد قرار دیں اور
ان نفوس قدسیہ سے ایسا امکان محال مطلق ہے۔ میں نے ابھی کہا ہے کہ توحید تب ہی پوری ہوتی کہ
کل مرادوں کا معطی اور تمام امراض کا چارہ اور مداوا وہی ذات واحد ہو۔ لا اله الا اللہ کے معنی
یہی ہیں۔ صوفیوں نے اس میں اللہ کے لفظ سے محبوب، مقصود، معبود مراد لی ہے۔
بے شک اصل اور سچ یوں ہی ہے جب تک انسان کامل طور پر توحید پر کار بند نہیں ہوتا اس میں
اسلام کی محبت اور عظمت قائم نہیں ہوتی اور پھر میں اصلی ذکر کی طرف رجوع کر کے کہتا ہوں کہ نماز کی
لذت اور سرورا سے حاصل نہیں ہو سکتا۔ مدار اسی بات پر ہے کہ جب تک بڑے ارادے، نا پاک اور
گندے منصوبے بھسم نہ ہوں، انانیت اور شیخی دور ہو کر نیستی اور فروتنی نہ آئے خدا کا سچا بندہ نہیں کہلا
سکتا اور عبودیت کا ملہ کے سکھانے کے لئے بہترین معلم اور افضل ترین ذریعہ نماز ہی ہے۔
میں پھر تمہیں بتلاتا ہوں کہ اگر خدا تعالیٰ سے سچا تعلق حقیقی ارتباط قائم کرنا چاہتے ہو تو نماز
پر کار بند ہو جاؤ اور ایسے کار بند بنو کہ تمہارا جسم نہ تمہاری زبان بلکہ تمہاری روح تمہاری روح کے
ارادے اور جذ بے سب کے سب ہمہ تن نماز ہو جائیں ۔
او
عصمت انبیاء کا یہی راز ہے یعنی نبی کیوں معصوم ہوتے ہیں؟ تو اس کا یہی جواب ہے کہ وہ
استغراق محبت الہی کے باعث معصوم ہوتے ہیں۔ مجھے حیرت ہوتی ہے جب ان قوموں کو دیکھتا ہوں جو
شرک میں مبتلا ہیں جیسے ہندو جو قسم قسم کے اصنام کی پرستش کرتے ہیں یہاں تک کہ انہوں نے عورت
اور مرد کے اعضاء مخصوصہ تک کی پرستش بھی جائز کر رکھی ہے اور ایسا ہی وہ لوگ جو ایک انسانی لاش یعنی
یسوع مسیح کی پرستش کرتے ہیں۔ اس قسم کے لوگ مختلف صورتوں سے حصولِ نجات یا مکتی کے قائل ہیں
مثلاً اول الذکر یعنی ہندو گنگا ایشان اور تیرتھ یاترا اور ایسے ایسے کفاروں سے گناہ سے موکش چاہتے
ہیں اور عیسی پرست عیسائی مسیح کے خون کو اپنے گناہوں کا فدیہ قرار دیتے ہیں مگر میں کہتا ہوں کہ جب
تک نفس گناہ موجود ہے وہ بیرونی صفائی اور خارجی معتقدات سے راحت یا اطمینان کا ذریعہ کیوں کر
پاسکتے ہیں جب تک اندر کی صفائی اور باطنی تطہیر نہیں ہوتی نا ممکن ہے کہ انسان سچی پاکیزگی اور طہارت
جو انسان کو نجات سے ملتی ہے پاسکے۔ ہاں اس سے ایک سبق لوجس طرح پر دیکھو بدن کی میل اور بد بو
ہدوں صفائی کے دور نہیں ہو سکتی اور جسم کو اُن آنے والے خطرناک امراض سے بچا نہیں سکتی اسی طرح
پر روحانی کدورات اور میل جو دل پر نا پاکیوں اور قسم قسم کی بے باکیوں سے جم جاتی ہے دور نہیں ہو
سکتی جب تک تو بہ کا مصفا اور پاک پانی نہ دھوڈالے۔ جسمانی سلسلہ میں ایک فلسفہ جس طرح پر موجود
ہے اس طرح پر روحانی سلسلہ میں ایک فلسفہ رکھا ہوا ہے۔ مبارک ہیں وہ لوگ جو اس پر غور کرتے ہیں
اور سوچتے ہیں۔
گناہ کی حقیقت اور اس سے بچنے کے ذرائع میں اس مقام پر یہ بات بھیجتا نا چاہتا ہوں کہ گناہ کیوں کر پیدا ہوتا ہے؟ اس
الحکم جلد ۳ نمبر ۱۳ مورخه ۱۲ را پریل ۱۸۹۹ء صفحه ۳ تا۷
سوال کا جواب عام فہم الفاظ میں یہی ہے کہ جب غیر اللہ کی محبت انسانی دل پر مستولی ہوتی ہے تو وہ اس
مصفا آئینہ پر ایک قسم کا زنگ سا پیدا کرتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ رفتہ رفتہ بالکل تاریک ہو جاتا
ہے اور غیریت اپنا گھر کر کے اسے خدا سے دور ڈال دیتی ہے اور یہی شرک کی جڑ ہے لیکن جس قلب
پر اللہ تعالیٰ اور صرف اللہ تعالیٰ کی محبت اپنا قبضہ کرتی ہے وہ غیریت کو جلا کر اسے صرف اپنے لئے منتخب
کر لیتی ہے پھر اس میں ایک استقامت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ اصل جگہ پر آجاتی ہے۔ عضو کے ٹوٹنے
اور پھر پڑھنے میں جس طرح سے تکلیف ہوتی ہے لیکن ٹوٹا ہوا عضو کہیں زیادہ تکلیف دیتا ہے جو اسے
صرف مکرر چڑھنے سے عارضی طور پر ہوتی ہے اور پھر ایک راحت کا سامان ہو جاتی ہے لیکن اگر وہ عضو
اسی طرح ٹوٹا رہے تو ایک وقت آجاتا ہے کہ اس کو بالکل کاٹنا پڑتا ہے اسی طرح سے استقامت کے
حصول کے لیے اولاً ابتدائی مدارج اور مراتب پر کسی قدر تکلیف اور مشکلات بھی پیش آتی ہیں لیکن اس
کے حاصل ہونے پر ایک دائمی راحت اور خوشی پیدا ہو جاتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب یہ
ارشاد ہوا فَاسْتَقِمْ كَمَا اُمِرْتَ (هود : ۱۱۳) تو لکھا ہے کہ آپ کے کوئی سفید بال نہ تھا پھر سفید بال
آنے لگے تو آپ نے فرمایا مجھے سورہ ھود نے بوڑھا کر دیا۔
غرض یہ ہے کہ جب تک انسان موت کا احساس نہ کرے وہ نیکیوں کی طرف جھک نہیں سکتا۔
میں نے بتلایا ہے کہ گناہ غیر اللہ کی محبت دل میں پیدا ہونے سے پیدا ہوتا ہے اور رفتہ رفتہ دل پر غلبہ
کر لیتا ہے ۔ پس گناہ سے بچنے اور محفوظ رہنے کے لیے یہ بھی ایک ذریعہ ہے کہ انسان موت کو یاد
رکھے اور خدائے تعالیٰ کے عجائبات قدرت میں غور کرتا رہے کیونکہ اس سے محبت الہی اور ایمان بڑھتا
ہے اور جب خدائے تعالیٰ کی محبت دل میں پیدا ہو جائے تو وہ گناہ کو خود جلا کر بھسم کر جاتی ہے۔
دوسرا ذریعہ گناہ سے بچنے کا احساسِ موت ہے ۔ اگر انسان موت کو اپنے سامنے رکھے تو وہ ان
بدکاریوں اور کوتاہ اندیشیوں سے باز آجائے اور خدا تعالیٰ پر اسے ایک نیا ایمان حاصل ہو اور اپنے
سابقہ گناہوں پر تو بہ اور نادم ہونے کا موقع ملے ۔ انسان عاجز کی ہستی کیا ہے؟ صرف ایک دم پر انحصار
ہے۔ پھر کیوں وہ آخرت کا فکر نہیں کرتا اور موت سے نہیں ڈرتا اور نفسانی اور حیوانی جذبات کا مطیع
اور غلام ہو کر عمر ضائع کر دیتا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ ہندوؤں کو بھی احساسِ موت ہوا ہے ۔ بٹالہ
میں کشن چند نام ایک بھنڈاری ستر یا بہتر برس کی عمر کا تھا۔ اس وقت اس نے گھر بار سب کچھ چھوڑ دیا اور
کانشی
میں جا کر رہنے لگا اور وہاں ہی مر گیا ۔ یہ صرف اس لیے کہ وہاں مرنے سے اس کی موکش ہوگی
مگر یہ خیال اس کا باطل تھا لیکن اس سے اتنا تو مفید نتیجہ ہم نکال سکتے ہیں کہ اس نے احساسِ موت
کیا اور احساس موت انسان کو دنیا کی لذات میں بالکل منہمک ہونے سے اور خدا سے دور جا پڑنے
سے بچا لیتا ہے ۔ یہ بات کہ کانشی میں مرنا مکتی کا باعث ہوگا یہ اسی مخلوق پرستی کا پردہ تھا جو اس کے
دل پر پڑا ہوا تھا مگر مجھے تو سخت افسوس ہوتا ہے جبکہ میں دیکھتا ہوں کہ مسلمان ہندوؤں کی طرح بھی
احساس موت نہیں کرتے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھو صرف اس ایک حکم نے کہ فَاسْتَقِمْ
كما أمرت نے ہی بوڑھا کر دیا ۔ کس قدر احساسِ موت ہے ۔ آپ کی یہ حالت کیوں ہوئی صرف
اس لئے کہ تاہم اس سے سبق لیں ۔ ورنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک اور مقدس زندگی کی اس
سے بڑھ کر اور کیا دلیل ہو سکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہادی کامل اور پھر قیامت تک کے لیے
اور اس پر گل دنیا کے لیے مقرر فر ما یا مگر آپ کی زندگی کے گل واقعات ایک عملی تعلیمات کا مجموعہ
ہیں جس طرح پر قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی قولی کتاب ہے اور قانونِ قدرت اس کی فعلی کتاب ہے
اسی طرح پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بھی ایک فعلی کتاب ہے جو گو یا قرآن کریم کی شرح اور
تفسیر ہے۔ میرے تیس سال کی عمر میں ہی سفید بال نکل آئے تھے اور مرزا صاحب مرحوم میرے والد
ابھی زندہ ہی تھے ۔ سفید بال بھی گویا ایک قسم کا نشان موت ہوتا ہے۔ جب بڑھاپا آتا ہے جس کی
نشانی یہی سفید بال ہیں تو انسان سمجھ لیتا ہے کہ مرنے کے دن اب قریب ہیں مگر افسوس تو یہ ہے کہ
اس وقت بھی انسان کو فکر نہیں لگتا ۔ مومن تو ایک چڑیا اور جانوروں سے بھی اخلاق فاضلہ سیکھ سکتا ہے
کیونکہ خدائے تعالیٰ کی کھلی ہوئی کتاب اس کے سامنے ہوتی ہے۔ دنیا میں جس قدر چیزیں اللہ تعالیٰ
نے پیدا کی ہیں وہ انسان کے لیے جسمانی اور روحانی دونوں قسم کی راحتوں کے سامان ہیں۔ میں نے
حضرت جنید رحمۃ اللہ علیہ کے تذکرے میں پڑھا ہے کہ آپ فرمایا کرتے تھے۔ میں نے مراقبہ بلی
سے سیکھا ہے ۔ اگر انسان نہایت پر غور نگاہ سے دیکھے تو اسے معلوم ہو گا کہ جانور کھلے طور پر خُلق
رکھتے ہیں۔ میرے مذہب میں سب چرند و پرند ایک خلق ہیں اور انسان اس کے مجموعہ کا نام ہے۔
یہ نفس جامع ہے اور اسی لیے عالم صغیر کہلاتا ہے کہ گل مخلوقات کے کمال انسان میں یکجائی طور پر
جمع ہیں اور گل انسانوں کے کمالات بہ ہیئت مجموعی ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں جمع
ہیں اور اسی لیے آپ گل دنیا کے لیے مبعوث ہوئے اور رحمۃ للعالمین کہلائے ۔ إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ
عَظِيمٍ (القلم : ۵) میں بھی اسی مجموعہ کمالات انسانی کی طرف اشارہ ہے ۔ اسی صورت میں عظمت
اخلاق محمدی کی نسبت غور کر سکتا ہے اور یہی وجہ تھی کہ آپ پر نبوت کاملہ کے کمالات ختم ہوئے۔ یہ
ایک مسلم بات ہے کہ کسی چیز کا خاتمہ اس کی علت غائی کے اختتام پر ہوتا ہے۔ جیسے کتاب کے
جب گل مطالب بیان ہو جاتے ہیں تو اس کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح پر رسالت اور نبوت کی
علت غائی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پرختم ہوئی ۔ اور یہی ختم نبوت کے معنے ہیں کیونکہ یہ ایک سلسلہ
ہے جو چلا آیا ہے اور کامل انسان پر آکر اس کا خاتمہ ہو گیا۔
استقامت ہی انسان کا اہم اہم ہے پر میں نے ذکر چھیڑا تھا وہی ہے جس کو صوفی اعظم میں یہ بھی جلا دینا چاہتا ہوں کہ استقامت جس
لوگ اپنی اصطلاح میں فنا کہتے ہیں اور اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کے معنے بھی فنا ہی کے کرتے ہیں۔
یعنی روح ، جوش اور ارادے سب کے سب اللہ تعالیٰ کے لیے ہی ہو جائیں اور اپنے جذبات اور
نفسانی خواہشیں بالکل مرجائیں ۔ بعض انسان جو اللہ تعالیٰ کی خواہش اور ارادے کو اپنے ارادوں
اور جوشوں پر مقدم نہیں کرتے وہ اکثر دفعہ دنیا ہی کے جوشوں اور ارادوں کی ناکامیوں میں اس دنیا
سے اُٹھ جاتے ہیں۔ ہمارے بھائی صاحب مرحوم مرز اغلام قادر کو مقدمات میں بڑی مصروفیت رہتی
تھی اور ان میں وہ یہاں تک منہمک اور محو رہتے تھے کہ آخران ناکامیوں نے ان کی صحت پر اثر ڈالا
اور وہ انتقال کر گئے ۔ اور بھی بہت سے لوگ دیکھے ہیں جو اپنے ارادوں کو خدا پر مقدم کرتے ہیں ۔
آخر کار اس تقدیم ہوائے نفس میں بھی وہ کامیاب نہیں ہوتے اور بجائے فائدہ کے نقصانِ عظیم
اُٹھاتے ہیں۔ اسلام پر غور کرو گے تو معلوم ہوگا کہ نا کا می صرف جھوٹے ہونے کی وجہ سے پیش آتی ہے۔
جب خدائے تعالیٰ کی طرف سے التفات کم ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ کا قہر نازل ہوتا ہے جو اس کو نا مراد
اور ناکام بنا دیتا ہے۔ خصوصاً ان لوگوں کو جو بصیرت رکھتے ہیں جب وہ دنیا کے مقاصد کی طرف اپنے
تمام جوش اور ارادے کے ساتھ جھک جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اُن کو نا مراد کر دیتا ہے لیکن سعیدوں کو
وہ پاک اصول پیش نظر رہتا ہے جو احساسِ موت کا اصول ہے ۔ وہ خیال کرتا ہے کہ جس طرح
ماں باپ کا انتقال ہو گیا ہے یا جس طرح پر اور کوئی بزرگ خاندان فوت ہو گیا ہے اسی طرح پر مجھ کو
ایک دن مرنا ہے اور بعض اوقات اپنی عمر پر خیال کر کے کہ بڑھاپا آ گیا اور موت کے دن قریب ہیں
خدائے تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے ۔ بعض خاندان ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں عمریں علی العموم
ایک خاص مقدار تک مثلاً ۵۰ یا ۶۰ تک پہنچتے ہیں ۔ بٹالہ میں میاں صاحب کا جو خاندان ہے اُس کی
عمریں بھی علی العموم اسی حد تک پہنچتی ہیں۔ اس طرح پر اپنے خاندان کی عمروں کا اندازہ اور لحاظ بھی
انسان کو احساسِ موت کی طرف لے جاتا ہے۔
غرض یہ بات خوب ذہن نشین رہنی چاہیے کہ آخر ایک نہ ایک دن دنیا اور اس کی لذتوں کو
چھوڑنا ہے تو پھر کیوں انسان اس وقت سے پہلے ہی ان لذات کے ناجائز طریق حصول چھوڑ دے۔
موت نے بڑے بڑے راستبازوں اور مقبولوں کو نہیں چھوڑا اور وہ نوجوانوں یا بڑے سے بڑے
دولت مند اور بزرگ کی پروا نہیں کرتی پھر تم کو کیوں چھوڑنے لگی ۔ پس دنیا اور اس کی راحتوں کو
زندگی کے منجملہ اسباب سے سمجھو اور خدائے تعالیٰ کی عبادت کا ذریعہ ۔ سعدی نے اس مضمون کو یوں
ادا کیا ہے۔
خوردن برائے زیستن و ذکر کردن است تو معتقد که زیستن از بهر خوردن است
یہ نہ سمجھو کہ خدا ہم سے خواہ مخواہ خوش ہو جائے اور ہم اپنے احتفاظ میں رہیں مگر ایسے اندھوں کو
اگر خدا کی طرف سے ہی پروانہ آجائے تو وہ ان لذتوں کو جو جسمانی خواہشوں اور ارادوں کی پیروی
میں سمجھتے ہیں نہ چھوڑیں گے اور ان کو اس لذت پر جو ایک مومن کو خدا میں ملتی ہے ترجیح دیں گے۔
خدائے تعالیٰ کا پروانہ موجود ہے جس کا نام قرآن شریف ہے جو جنت اور ابدی آرام کا وعدہ دیتا ہے مگر
اس کی نعمتوں کے وعدہ پر چنداں لحاظ نہیں کیا جاتا اور عارضی اور خیالی خوشیوں اور راحتوں کی جستجو
میں کسی قدر تکلیفیں غافل انسان اُٹھاتا اور سختیاں برداشت کرتا ہے مگر خدائے تعالیٰ کی راہ میں ذراسی
مشکل کو دیکھ کر بھی گھبرا اُٹھتا اور بدظنی شروع کر دیتا ہے ۔ کاش وہ ان فانی لذتوں کے مقابلہ میں ان
ابدی اور مستقل خوشیوں کا اندازہ کر سکتا۔ ان مشکلات اور تکالیف پر فتح پانے کے لیے ایک کامل اور
خطا نہ کرنے والا نسخہ موجود ہے جو کروڑ ہاراستبازوں کا تجربہ کردہ ہے ۔ وہ کیا ؟ وہ وہی نسخہ ہے جس کو
نماز کہتے ہیں ۔
نماز کیا ہے؟ ایک قسم کی دعا ہے جو انسان کو تمام برائیوں اور فواحش سے محفوظ رکھ کر حسنات کا
مستحق اور انعام الہیہ کا مورد بنا دیتی ہے۔ کہا گیا ہے کہ اللہ اسم اعظم ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے تمام صفات کو
اس کے تابع رکھا ہے ۔ اب ذرا غور کرو۔ نماز کی ابتدا اذان سے شروع ہوتی ہے۔ اذان الله اكبر
سے شروع ہوتی ہے۔ یعنی اللہ کے نام سے شروع ہو کر لا اله الا اللہ یعنی اللہ ہی پر ختم ہوتی ہے۔
یہ فخر اسلامی عبادت ہی کو ہے کہ اس میں اوّل اور آخر میں اللہ تعالیٰ ہی مقصود ہے نہ کچھ اور ۔ میں
دعوے سے کہتا ہوں کہ اس قسم کی عبادت کسی قوم اور ملت میں نہیں ہے۔ پس نماز جو دعا ہے اور جس
میں اللہ کو جو خدائے تعالیٰ کا اسم اعظم ہے مقدم رکھا ہے۔ ایسا ہی انسان کا اسم اعظم استقامت ہے۔
اسم اعظم سے مراد یہ ہے کہ جس ذریعہ سے انسانیت کے کمالات حاصل ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں اس کی طرف ہی اشارہ فرمایا ہے اور ایک دوسرے مقام پر فرمایا کہ الَّذِينَ قَالُوا
رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ اَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا (حم السجدة : ٣١)
یعنی جو لوگ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کے نیچے آگئے اور اس کے اسم اعظم استقامت کے نیچے جب بیضہ بشریت
رکھا گیا۔ پھر اس میں اس قسم کی استعداد پیدا ہو جاتی ہے کہ ملائکہ کا نزول اس پر ہوتا ہے اور کسی قسم کا
خوف وحزن ان کو نہیں رہتا۔ میں نے کہا ہے کہ استقامت بڑی چیز ہے۔ استقامت سے کیا مراد ہے؟
ہر ایک چیز جب اپنے عین محل اور مقام پر ہو وہ حکمت اور استقامت سے تعبیر پاتی ہے ۔ مثلاً دوربین
کے اجزاء کو اگر جدا جدا کر کے ان کو اصل مقامات سے ہٹا کر دوسرے مقام پر رکھ دیں وہ کام نہ دے
گی ۔ غرض وَضْعُ الشَّيْء فِي مَحَلَّه کا نام استقامت ہے یا دوسرے الفاظ میں یہ کہو کہ ہیئت طبعی کا نام
استقامت ہے۔ پس جب تک انسانی بناوٹ کو ٹھیک اسی حالت پر نہ رہنے دیں اور اُسے مستقیم حالت
میں نہ رکھیں وہ اپنے اندر کمالات پیدا نہیں کر سکتی ۔ دعا کا طریق یہی ہے کہ دونوں اسم اعظم جمع ہوں ۔
اور یہ خدا کی طرف جاوے کسی غیر کی طرف رجوع نہ کرے خواہ وہ اس کی ہوا و ہوس ہی کا بت کیوں نہ
ہو؟ جب یہ حالت ہو جائے تو اس وقت ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم ( المؤمن : ۶۱ ) کا مزا آجاتا ہے۔ پس
میں چاہتا ہوں کہ آپ استقامت کے حصول کے لیے مجاہدہ کریں اور ریاضت سے اُسے پائیں کیونکہ
وہ انسان کو ایسی حالت پر پہنچا دیتی ہے جہاں اُس کی دعا قبولیت کا شرف حاصل کرتی ہے۔ اس وقت
بہت سے لوگ دنیا میں موجود ہیں جو عدم قبولیت دعا کے شاکی ہیں۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ افسوس تو یہ
ہے کہ جب تک وہ استقامت پیدا نہ کریں دعا کی قبولیت کی لذت کو کیوں کر پاسکیں گے۔ قبولیت دعا
کے نشان ہم اسی دنیا میں پاتے ہیں ۔ استقامت کے بعد انسانی دل پر ایک برودت اور سکینت کے
آثار پائے جاتے ہیں۔ کسی قسم کی بظاہر نا کامی اور نامرادی پر بھی دل نہیں جلتا لیکن دعا کی حقیقت
سے ناواقف رہنے کی صورت میں ذرا ذراسی نامرادی بھی آتش جہنم کی ایک لیٹ ہو کر دل پر مستولی ا
ہو جاتی ہے اور گھبرا گھبرا کر بے قرار کئے دیتی ہے۔ اسی کی طرف ہی اشارہ ہے نَارُ اللهِ الْمُوقَدَةُ
الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفدَةِ ( الهمزة : ۸،۷) بلکہ حدیث شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ تپ بھی نار جہنم
ہی کا ایک نمونہ ہے۔
اُمت میں سلسلہ مجددین
اب یہاں ایک اور بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ چونکہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پا جانا تھا اس لئے ظاہری
طور پر ایک نمونہ اور خدا نمائی کا آلہ دنیا سے اُٹھنا تھا ۔ اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک آسان راہ رکھ
دی کہ قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي (ال عمران : ۳۲) کیونکہ محبوب الله مستقیم ہی ہوتا ہے۔
زیغ رکھنے والا کبھی محبوب نہیں بن سکتا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی ازدیاد اور تجدید کے
لیے ہر نماز میں درود شریف کا پڑھنا ضروری ہو گیا تا کہ اس دعا کی قبولیت کے لیے استقامت کا
ایک ذریعہ ہاتھ آئے ۔ یہ ایک مانی ہوئی بات ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ظلی طور پر
قیامت تک رہتا ہے ۔ صوفی کہتے ہیں کہ مجددین کے اسماء آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر ہی
ہوتے ہیں۔ یعنی ظلی طور پر وہی نام ان کو کسی ایک رنگ میں دیا جاتا ہے۔
شیعہ لوگوں کا یہ خیال کہ ولایت کا سلسلہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر ختم ہو گیا محض غلط ہے۔
اللہ تعالیٰ نے جو کمالات سلسلہ نبوت میں رکھے ہیں، مجموعی طور پر وہ ہادی کامل پر ختم ہو چکے ۔ اب ظلی
طور پر ہمیشہ کے لیے مجددین کے ذریعہ سے دنیا پر اپنا پر تو ہ ڈالتے رہیں گے ۔ اللہ تعالیٰ اس سلسلہ کو
قیامت تک رکھے گا۔
میں پھر کہتا ہوں کہ اس وقت بھی خدائے تعالیٰ نے دنیا کو محروم نہیں چھوڑا۔ اور ایک سلسلہ قائم کیا
ہے۔ ہاں اپنے ہاتھ سے اس نے ایک بندہ کو کھڑا کیا اور وہ وہی ہے جو تم میں بیٹھا ہوا بول رہا ہے۔
اب خدا تعالیٰ کے نزول رحمت کا وقت ہے ۔ دعائیں مانگو ۔ استقامت چاہو اور درود شریف جو
حصول استقامت کا ایک زبردست ذریعہ ہے بکثرت پڑھو ۔ مگر نہ رسم اور عادت کے طور پر بلکہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حُسن اور احسان کو مد نظر رکھ کر اور آپ کے مدارج اور مراتب کی ترقی کے لئے
اور آپ کی کامیابیوں کے واسطے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ قبولیت دعا کا شیریں اور لذیذ پھل تم کو ملے گا۔
قبولیت دعا کے ذرائع
قبولیت دعا کے تین ہی ذریعے ہیں ۔
اول - إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي (ال عمران : ۳۲)
دوم - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ( الاحزاب : ۵۷)
تیسرا موهبت الہی ۔ اللہ تعالیٰ کا یہ عام قانون ہے کہ وہ نفوس انبیاء کی طرح دنیا میں بہت سے
نفوس قدسیہ ایسے پیدا کرتا ہے جو فطرتا استقامت رکھتے ہیں ۔