۱۹؍جنوری ۱۸۹۸ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور توبہ کے ساتھ گر جاؤ کیونکہ یہی استقامت ہے۔ اس وقت دعا میں قبولیت ، نماز میں لذت پیدا ہو
گی ۔ ذلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ
۱۹ جنوری ۱۸۹۸ء (بعد نماز مغرب)
فرمایا۔ عیسائیوں کا فتنہ اُم الفتن ہے اس لیے
چودھویں صدی کے مجدد کا کام
چودھویں صدی کے مجدد کا کام یکسر الصلیب ہے۔
پھر جو علامت اُس پر صادق آئی اس لئے چودھویں صدی کا مجد د مسیح موعود قرار پایا کیونکہ احادیث سے
مسیح موعود کا کام يَكْسِرُ الصَّليب ثابت ہوتا ہے۔ اب جب کہ ہمارے مخالفوں کو بھی ماننا پڑتا ہے
کہ چودھویں صدی کے مجدد کا کام يَكْسِرُ الصَّليب ہی ہونا چاہیے کیونکہ اس کے سامنے یہی مصیبت
ہے پھر انکار کے لئے کون سی گنجائش ہے کہ مسیح موعود چودھویں صدی کا مجد رہی ہوگا۔ ہماری تو جہان
لوگوں کی طرف ہے جن کو حق کی پیاس ہے لیکن جو حق کی تلاش ہی نہیں چاہتے ، جن کی طبیعتیں معکوس
ہیں وہ ہم سے کیا فائدہ اُٹھا سکتے ہیں؟ یا درکھو ہدایت تو اُن کو ہوتی ہے جو تعصب سے کام نہیں لیتے ۔
وہ لوگ فائدہ نہیں اُٹھاتے جو تدبر نہیں کرتے ۔ پس طالب ہدایت سمجھ لے کہ موجودہ حالتوں میں
چودھویں صدی کے مجدد کا یہ کام ہے کہ کسرِ صلیب کرے کیونکہ صلیبی فتنہ خطر ناک پھیلا ہوا ہے۔
اسلام ایسا دین تھا کہ اگر ایک بھی اس سے مرتد ہو جاتا تھا تو قیامت برپا ہو جاتی تھی لیکن اب کس قدر
افسوس ہے کہ مرتد ہونے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے اور وہ لوگ جو مسلمانوں کے گھر میں
پیدا ہوئے تھے اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسے کامل انسان کی نسبت جس کی پاک باطنی کی کوئی
نظیر دنیا میں موجود نہیں قسم قسم کے دل آزار بہتان لگا رہے ہیں ۔ کروڑوں کتابیں اس سید المعصومین
کی تکذیب میں اُس گروہ کی طرف سے شائع ہو چکی ہیں ۔ بہت سے مستقل ہفتہ وار اور ماہوار اخبار
اور رسالے اس غرض کے لئے جاری کر رکھے ہیں۔ پھر کیا ایسی حالت میں خدا تعالیٰ کوئی
لے حضرت اقدس کی ایک تحریر اور مسئلہ وحدة وجود پر ایک خط مرتبہ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی صفحه ۱۴ تا ۲۳
وو
مجدد نه
بھیجتا ؟ اور پھر اگر کوئی مجدد آتا تو تم ہی خدا کے واسطے سوچ کر بتاؤ کہ کیا اس کا کام یہ ہونا چاہیے کہ وہ
رفع یدین کے جھگڑے کرے یا آمین بالجہر پر لڑ تا مرتا پھرے۔
غور تو کرو جو مرض وبا کی طرح پھیل رہا ہے طبیب اس کا علاج کرے گا نہ کسی اور مرض کا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی حد ہو چکی ۔ لکھا ہے کہ ایک صحابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی تو ہین اپنی ماں سے سن کر اس کو ماردیا تھا۔ یہ غیرت اور حمیت تھی مسلمانوں کی ، مگر آج یہ حال ہو گیا
ہے کہ توہین کی کتابیں پڑھتے اور سنتے ہیں غیرت نہیں آتی اور اتنا نہیں ہو سکتا کہ اُن سے نفرت ہی
کریں بلکہ الٹا جو شخص خدا نے خاص اس فتنہ کی اصلاح کے لئے بھیجا ہے اور جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی عزت اور جلال کے لئے خاص قسم کی غیرت لے کر آیا ہے اُس کی مخالفت کرتے ہیں اور اُس پر
ہنسی اور ٹھٹھا کرتے ہیں۔ خدا تعالیٰ ہی ان لوگوں کو بصیرت کی آنکھ دے۔ آمین
آنحضرت کی تائید و نصرت کے متعلق ایک عظیم الشان پیشگوئی
فرمایا ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک سورۃ بھیج کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قدر اور مرتبہ
ظاہر کیا ہے اور وہ سورۃ ہے اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحٰبِ الْفِيلِ (الفيل: ٢) یہ سورۃ اس
حالت کی ہے کہ جب سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم مصائب اور دُکھ اُٹھا رہے تھے۔ اللہ تعالیٰ اس
حالت میں آپ کو تسلی دیتا ہے کہ میں تیرا مؤید و ناصر ہوں۔
اس میں ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ تیرے رب نے اصحاب الفیل
کے ساتھ کیا کیا ؟ یعنی اُن کا مکر الٹا کر اُن پر ہی مارا اور چھوٹے چھوٹے جانور ان کے مارنے کے لئے
بھیج دیئے ۔ ان جانوروں کے ہاتھوں میں کوئی بندوقیں نہ تھیں بلکہ مٹی تھی۔ سجیل بھیگی ہوئی مٹی کو کہتے
ہیں۔ اس سورۃ شریفہ میں اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خانہ کعبہ قرار دیا ہے اور
اصحاب الفیل کے واقعہ کو پیش کر کے آپؐ کی کامیابی اور تائید اور نصرت کی پیشگوئی کی ہے۔
یعنی آپ کی ساری کارروائی کو برباد کرنے کے لئے جو سامان کرتے ہیں اور جو تدابیر عمل میں
لاتے ہیں ان کے تباہ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ ان کی ہی تدبیروں کو اور کوششوں کو الٹا کر دیتا ہے۔ کسی
بڑے سامان کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ جیسے ہاتھی والوں کو چڑیوں نے تباہ کر دیا ایسا ہی یہ پیشگوئی
قیامت تک جائے گی ۔ جب کبھی کوئی اصحاب الفیل پیدا ہو گا تب ہی اللہ تعالیٰ اُن کے تباہ کرنے کے
لئے ان کی کوششوں کو خاک میں ملا دینے کے سامان کر دیتا ہے۔
پادریوں کا اصول یہی ہے۔ اُن کی چھاتی پر اسلام ہی پتھر ہے ورنہ باقی تمام مذاہب اُن کے
نزدیک نامرد ہیں۔ ہندو بھی عیسائی ہو کر اسلام کے ہی رد میں کتابیں لکھتے ہیں۔ رامچندر اور ٹھا کر داس
نے اسلام کی تردید میں اپنا سارا زور لگا کر کتابیں لکھی ہیں ۔ بات یہ ہے کہ اُن کا کانشنس کہتا ہے کہ ان
کی ہلاکت اسلام ہی سے ہے۔ طبعی طور پر خوف ان کا ہی پڑتا ہے جن کے ذریعہ ہلاکت ہوتی ہے۔
ایک مرغی کا بچہ بلی کو دیکھتے ہی چلانے لگتا ہے۔ اسی طرح پر مختلف مذاہب کے پیرو عموماً اور پادری
خصوصاً جو اسلام کی تردید میں زور لگا رہے ہیں یہ اسی لئے ہے کہ اُن کو یقین ہے۔ اندر ہی اندر اُن کا
دل اُن کو بتا تا ہے کہ اسلام ہی ایک مذہب ہے جو ملل باطلہ کو پیس ڈالے گا۔
اس وقت اصحاب الفیل کی شکل میں اسلام پر حملہ کیا گیا
احمدیت کے ذریعہ اسلام کا دفاع ہے۔ مسلمانوں کی حالت میں بہت کمزوریاں ہیں۔
اسلام غریب ہے اور اصحاب فیل زور میں ہیں مگر اللہ تعالیٰ وہی نمونہ پھر دکھانا چاہتا ہے۔ چڑیوں سے
وہی کام لے گا۔ ہماری جماعت اُن کے مقابلہ میں کیا ہے۔ اُن کے اتفاق اور طاقت اور دولت کے
سامنے نام بھی نہیں رکھتے لیکن ہم اصحاب الفیل کا سا واقعہ سامنے دیکھتے ہیں کہ کیسی تسلی کی آیات
نازل فرمائی ہیں۔ مجھے بھی یہی الہام ہوا ہے جس سے صاف صاف پایا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی
نصرت اور تائید ا پنا کام کر کے رہے گی ۔ ہاں اس پر وہی یقین رکھتے ہیں جن کو قرآن سے محبت ہے۔
اگر قرآن سے محبت نہیں ، اسلام سے الفت نہیں ، وہ ان باتوں کی کب پروا کر سکتا ہے۔ اسلام اور
ایمان یہی ہے کہ خدا کی رائے سے رائے ملائے ۔ جو اسلام کی عزت اور غیرت نہیں کرتا خواہ وہ
کوئی ہو خدا کو اس کی عزت اور غیرت کی پروا نہیں ہوتی اور وہ دیندار مسلمان نہیں۔ خدا کی باتوں کو
حقیر مت سمجھو اور ان لوگوں کو قابلِ رحم سمجھو جنھوں نے تعصب کی وجہ سے حق کا انکار کر دیا اور
کہہ دیا کہ امن کے زمانہ میں کسی کے آنے کی کیا ضرورت ہے۔ افسوس اُن پر ! وہ نہیں دیکھتے کہ
اسلام کس طرح دشمنوں کے نرغہ میں پھنسا ہوا ہے۔ چاروں طرف سے اُس پر حملہ پر حملہ ہو رہا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی جاتی ہے۔ پھر بھی کہتے ہیں کہ کسی کی ضرورت نہیں ۔
قانون سڈیشن سے اسلام ہی فائدہ اُٹھا سکتا ہے قانون سڈیشن ہمارے لئے بہت مفید ہے۔ صرف ہم ہی
فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ دوسرے مذہبوں کو ہلاک کرنے کے لئے یہ بھی ایک ذریعہ ہوگا کیونکہ ہمارے پاس
تو حقائق اور معارف کے خزانے ہیں ۔ ہم ان کا ایک ایسا سلسلہ جاری رکھیں گے جو کبھی ختم ختم نہ ہوگا
مگر آریہ یا پادری کون سے معارف پیش کریں گے ۔ پادریوں نے گذشتہ پچاس سال کے اندر
کیا دکھایا ہے۔ کیا گالیوں کے سوا وہ اور کچھ پیش کر سکتے ہیں جو آئندہ کریں گے۔ ہندوؤں کے
ہاتھوں میں بھی اعتراضوں کے سوا اور کچھ نہیں ہے ہم دعوئی سے کہتے ہیں کہ اگر کسی آریہ یا پادری
کو اپنے مذہب کے کمالات اور خوبیاں بیان کرنے کے لئے بلایا جائے تو وہ ہمارے مقابلہ میں
ایک ساعت بھی نہ ٹھہر سکے ۔
کفاره
مذہب کی اول اینٹ خدا شناسی ہے۔ جب تک وہ درست نہ ہو دوسرے اعمال کیوں کر
پاک ہو سکتے ہیں۔ عیسائی دوسروں کی پاک باطنی پر بڑے اعتراض کیا کرتے ہیں اور
کفارہ کا اخلاق سوز مسئلہ مان کر اعتراض کرتے ہیں ۔ میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ جب کفارہ کا
عقیدہ ہو تو اللہ تعالیٰ کے مواخذہ کا خوف رہ کیوں کر سکتا ہے؟ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ ہمارے گنا ہوں
کے بدلے مسیح پر سب کچھ وارد ہو گیا۔ یہاں تک کہ اسے ملعون قرار دیا اور تین دن ھاویہ میں رکھا ۔
ایسی حالت میں اگر گناہوں کے بدلے سزا ہو تو پھر کفارہ کا کیا فائدہ ہوا؟ اصول کفارہ ہی چاہتا ہے
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۶ مورخہ ۷ ارجولائی ۱۹۰۱ء صفحہ ۱، ۲
کہ گناہ کیا جاوے۔ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ اُصول کا اثر بہت پڑتا ہے۔ دیکھو! ہندوؤں کے
نزدیک گائے بہت پور اور قابلِ تعظیم ہے اور اُس کا اثر ان میں اس حد تک ہے کہ اُس کا پیشاب
اور گو بر بھی پوتر اور پوتر کرنے والا اُن میں قرار دیا گیا ہے اور گائے کے متعلق اس قدر جوش ان میں
ہے جس کی کچھ بھی حد نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ امر ان میں بطور اصول داخل کیا گیا ہے۔ یا د رکھو اصول
بطور ماں کے ہوتے ہیں اور اعمال بطور اولاد کے۔ جب مسیح کفارہ ہو گیا ہے اور اس نے تمام گناہ
ایمان لانے والوں کے اُٹھالئے پھر کیا وجہ ہے کہ گناہ نہ کیے جاویں؟ تعجب کی بات ہے کہ عیسائی
جب کفارہ کا اُصول بیان کیا کرتے ہیں تو اپنی تقریر کو خدا تعالیٰ کے رحم اور عدل سے شروع کیا
کرتے ہیں مگر میں پوچھتا ہوں کہ جب زید کے بدلے پھانسی بکر کو ملی تو یہ کون سا انصاف اور رحم ہے؟
جب یہ اصول قرار دے دیا کہ سب گناہ اُس نے اُٹھا لئے اور بدوں پیدا ہونے کے بھی گناہ اٹھا لئے
پھر گناہ نہ کرنے کے لئے کون سا امر مانع ہو سکتا ہے۔ اگر یہ ہدایت ہوتی کہ اُس وقت کے عیسائیوں
کے لئے کفارہ ہوئے ہیں تو یہ اور بات تھی مگر جب یہ مان لیا گیا ہے کہ قیامت تک پیدا ہونے والوں
کے گناہوں کی گٹھڑی یسوع اُٹھا کر لے گیا اور اس نے سزا بھی اُٹھالی ۔ پھر گنہگار کو پکڑ نا کس قدر ظلم
ہے۔ اول ظلم تو بے گناہ کو گنہ گار کے بدلے سزاد بینا ہی ظلم ہے اور پھر دوسرا ظلم یہ ہے کہ اول گنہ گاروں
کے گناہوں کی گٹھڑی یسوع کے سر پر رکھ دی اور گنہ گاروں کو مژدہ سنا دیا کہ تمہارے گناہ اُس نے
اُٹھا لیے اور پھر وہ گناہ کریں تو پکڑے جاویں۔ یہ عجیب دھوکا ہے جس کا جواب عیسائی کبھی کچھ نہیں
دے سکیں گے۔
اگر کوئی یہ کہے کہ کفارہ کفارہ پر ایمان لانے سے انسان گناہ پر دلیر ہو جاتا ہے۔ پر ایمان لانے سے
سے
انسان گناہ کی زندگی سے نجات پاسکتا ہے اور گناہ کی قوت اس میں نہیں رہتی تو یہ ایک ایسی بات ہے
جس کا کوئی ثبوت نہیں ہے اس لئے کہ یہ اصول ہی اپنی جڑھ میں گناہ رکھتا ہے۔ گناہ سے بچنے کی
قوت پیدا ہوتی ہے مؤاخذہ الہی کے خوف سے لیکن وہ مواخذہ کا خوف کیوں کر ہو سکتا ہے جب کہ یہ
مان لیا جاوے کہ ہمارے گناہ یسوع نے اُٹھا لئے ۔ اس سے ہم یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ ایسے اُصول کا
انسان کبھی متقی نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ ہر ایک کام کو جس کی بنا تقویٰ کے اُصولوں پر ہو ضروری نہ سمجھے
گا۔ یہ خوب یاد رکھو کہ پاک باطنی ہمیشہ اُصولوں ہی سے شروع ہوتی ہے ورنہ
ع
خبث نفس نگردد بسالها معلوم
پھر ہم یہ دیکھتے ہیں کہ کفارہ کا مسئلہ ماننے والوں نے پاک باطنی کی عملی نظیریں کیا قائم کی ہیں؟
یورپ کی بداعمالیاں سب کو معلوم ہیں ۔ شراب جو اُم الجرائم اور ام الخبائث ہے اس کی یورپ میں
اس قدر کثرت ہے کہ اُس کی نظیر کسی دوسرے ملک میں نہیں ملتی ۔ میں نے کسی اخبار میں پڑھا تھا کہ
اگر لندن کی شراب کی دوکانوں کو ایک لائن میں رکھا جائے تو پچھتر میل تک چلی جاویں۔ جس حالت
میں اُن کو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ ہر ایک گناہ کی معافی کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے اور جس قدر گناہ کوئی کرے
وہ معاف ہیں ۔ اب سوچ کر عیسائی ہم کو جواب دیں کہ اس کا اثر کیا پڑے گا۔
اگر نعوذ باللہ ہمارا یہ اصول ہوتا تو ہم پر اس کا کتنا برا اثر پڑتا نفس امارہ تو سہارا ہی تلاش کرتا ہے
جیسے شیعوں نے امام حسین رضی اللہ عنہ کا سہارا لے لیا اور تقیہ کی آڑ میں جو کچھ کہہ لیں سو تھوڑا ہے۔ میں
اس تقیہ اور امام حسین کے فدیہ کے اصول کی بنا پر دلیری سے کہتا ہوں کہ شیعوں میں متقی کم نکلیں گے۔
خلیفہ محمد حسن صاحب نے لکھا ہے کہ فَدَيْنَهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ (الصافات: ۱۰۸) سے جو قرآن میں آیا
ہے امام حسین کا شہید ہونا نکلتا ہے اور اس نکتہ پر بہت خوش ہوئے ہیں کہ گویا قرآن شریف کے مغز کو
پہنچ گئے ہیں۔
اُن کی اس نکتہ دانی پر مجھے ایک پوستی کی حکایت یاد آئی۔ وہ یہ ہے کہ ایک پوستی کے پاس ایک لوٹا تھا
اور اُس میں سوراخ تھا۔ جب رفع حاجت کو جاتا اس سے پیشتر کہ وہ فارغ ہو کر طہارت کرے سارا
پانی لوٹے سے نکل جاتا تھا۔ آخر کئی دن کی سوچ اور فکر کے بعد اس نے یہ تجویز نکالی کہ پہلے طہارت
ہی کر لیا کریں اور اپنی اس تجویز پر بہت ہی خوش ہوا ۔ اسی قسم کا نکتہ اور نسخہ ان کو ملا ہے جو فَدَينه
بِذِبْحٍ عَظِيمٍ (الصافات: ۱۰۸) سے امام حسین کی شہادت نکالتے ہیں۔ شیعہ لوگوں کی مسجدیں تک
تو صاف نہیں رہ سکتی ہیں۔ ہم ایک شیعہ اُستاد سے پڑھا کرتے تھے اور وہاں کتے پیشاب و پاخانہ
پھر جاتے تھے اور مجھے یاد نہیں ہے کہ کسی نے کبھی وہاں نماز پڑھی ہو۔ شیعہ یہی کہتے ہیں کہ ہمارے
لئے امام حسین اور اہل بیت شہید ہو چکے ہیں۔ اُن کے غم میں رولینا اور ماتم کر لینا بس یہی کافی ہے۔
جنت کے لئے اور کسی عمل کی بجز اس کے ضرورت نہیں اور ایسا ہی عیسائی کہتے ہیں کہ مسیح کا خون
ہمارے لئے نجی ہوا۔ اب ہم پوچھتے ہیں کہ اگر تمہارے گناہوں پر بھی باز پرس ہوتی ہے اور تمہیں بھی
ان کی سزا بھگتنی ہے تو پھر یہ نجات کیسی ہے؟
اس اصول کا اثر در حقیقت بہت برا پڑا ہے۔ اگر یہ اصول نہ ہوتا تو یورپ کے ملکوں میں اس
کثرت سے فسق و فجور نہ ہوتا اور اس طرح پر بدکاری کا سیلاب نہ آتا جیسے اب آیا ہوا ہے۔ لنڈن اور
پیرس کے ہوٹلوں اور پارکوں میں جا کر دیکھو کیا ہورہا ہے اور ان لوگوں سے پوچھو جو وہاں سے آتے ہیں۔
آئے دن اخبارات میں ان بچوں کی فہرستیں جن کی ولادت ناجائز ولادت ہوتی ہے شائع ہوتی ہیں۔
ہم تو اُصول ہی کو دیکھیں گے ۔ ہمارے اصول
کفاره قال ارہ قانونِ قدرت کے خلاف ہے میں تو دیکھا ہے کہ فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ
کے ہے ہم تو اصول ہی کو
خَيْرًا يَرَة (الزلزال : ٨) اب اس کا اثر تم خود سوچ لو گے کیا پڑے گا؟ یہی کہ انسان اعمال کی
ضرورت کو محسوس کرے گا اور نیک عمل کرنے کی سعی کرے گا ۔ برخلاف اس کے جب یہ کہا جاوے گا
کہ انسان اعمال سے نجات نہیں پاسکتا تو یہ اصول انسان کی ہمت اور سعی کو پست کر دے گا اور اس
کو بالکل مایوس کر کے بے دست و پا بنا دے گا۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ کفارہ کا اُصول
انسانی قومی کی بھی بے حرمتی کرتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انسانی قوئی میں ایک ترقی کا مادہ رکھا ہے لیکن
کفارہ اس کو ترقی سے روکتا ہے۔ ابھی میں نے کہا ہے کہ کفارہ کا اعتقاد رکھنے والوں کے حالات آزادی
اور بے قیدی کو جو د یکھتے ہیں تو یہ اسی اصول کی وجہ سے ہے کہ کتے اور کتیوں کی طرح بدکاریاں ہوتی
ہیں۔ لنڈن کے ہائیڈ و پارک میں علانیہ بدکاریاں ہوتی ہیں اور حرامی بچے پیدا ہوتے ہیں ۔ پس ہم
کو صرف قیل و قال تک ہی محدود نہ رکھنا چاہیے بلکہ اعمال ساتھ ہونے چاہئیں۔ جو اعمال کی ضرورت
نہیں سمجھتا وہ سخت نا عاقبت اندیش اور نادان ہے۔ قانون قدرت میں اعمال اور ان کے نتائج کی
نظیریں تو موجود ہیں کفارہ کی نظیر کوئی موجود نہیں ۔ مثلاً بھوک لگتی ہے تو کھانا کھا لینے کے بعد وہ فرو
ہو جاتی ہے یا پیاس لگتی ہے پانی سے جاتی رہتی ہے تو معلوم ہوا کہ کھانا کھانے یا پانی پینے کا نتیجہ بھوک
کا جاتے رہنا یا پیاس کا مجھ جانا ہوا ۔ مگر یہ تو نہیں ہوتا کہ بھوک لگے زید کو اور بکر روٹی کھائے اور زید
کی بھوک جاتی رہے۔ اگر قانونِ قدرت میں اس کی کوئی نظیر موجود ہوتی تو شاید کفارہ کا مسئلہ مان
لینے کی گنجائش رکھتا لیکن جب قانون قدرت میں اس کی کوئی نظیر ہی نہیں ہے تو انسان جو نظیر دیکھ کر
ماننے کا عادی ہے اسے کیوں کر تسلیم کر سکتا ہے۔ عام قانون انسانی میں بھی تو اس کی نظیر نہیں ملتی ہے۔
کبھی نہیں دیکھا گیا کہ زید نے خون کیا ہو اور خالد کو پھانسی ملی ہو۔ غرض یہ اک ایسا اُصول ہے جس کی
کوئی نظیر ہرگز موجود نہیں ۔
اعمال صالحہ اور تقوی میں اپنی جماعت کو مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ ضرورت ہے اعمال صالحہ
کی ۔ خدا تعالیٰ کے حضور اگر کوئی چیز جاسکتی ہے تو وہ یہی اعمال صالحہ
ہیں إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ (فاطر : 11) خود خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ اس وقت ہمارے قلم رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی تلواروں کے برابر ہیں لیکن فتح اور نصرت اسی کو ملتی ہے جو متقی ہو۔ خدا تعالیٰ نے
یہ وعدہ فرمادیا ہے كَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ (الروم : (۴۸) مومنوں کی نصرت ہمارے ذمہ
ہے اور لَنْ يَجْعَلَ اللهُ لِلْكَفِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلًا (النساء: ۱۴۲) اللہ مومنوں پر کافروں کو
راہ نہیں دیتا اس لئے یا درکھو کہ تمہاری فتح تقوی سے ہے ورنہ عرب تو نرے لیکچرار اور خطیب اور
شاعر ہی تھے۔ انہوں نے تقوی اختیار کیا۔ خدا تعالیٰ نے اپنے فرشتے ان کی امداد کے لئے نازل کیے۔
تاریخ کو اگر انسان پڑھے تو اُسے نظر آئے گا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے جس قدر
فتوحات کیں وہ انسانی طاقت اور سعی کا نتیجہ نہیں ہو سکتا۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ تک بیس سال کے
اندر ہی اندر اسلامی سلطنت عالمگیر ہو گئی ۔ اب ہم کو کوئی بتاوے کہ انسان ایسا کر سکتا ہے؟ اسی لیے
اللہ تعالیٰ بار بار فرماتا ہے اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ (النحل: ۱۲۹) اللہ تعالیٰ
متقیوں کے ساتھ ہے اور صرف تقویٰ محبت الہی کو جذب نہیں کرتا وَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ بھی ہوں ۔
متقی اور محسن مشتقی کے معنی میں ڈرنے والا۔ ایک ترک شر ہوتا ہے اور ایک افاضہ خیر مشقی
ترک شر کا مفہوم اپنے اندر رکھتا ہے اور محسن افاضہ خیر کو چاہتا ہے۔ میں نے اس
کے متعلق ایک حکایت پڑھی ہے کہ ایک بزرگ نے کسی کی دعوت کی اور اپنی طرف سے مہمان نوازی کا
پورا اہتمام کیا اور حق ادا کیا۔ جب وہ کھانا کھا چکے تو بزرگ نے بڑے انکسار سے کہا کہ میں آپ کے
لائق خدمت نہیں کر سکا۔ مہمان نے کہا کہ آپ نے مجھ پر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ میں نے احسان کیا ہے
کیونکہ جس وقت تم مصروف تھے میں نے تمہارے مکان کو آگ نہیں لگا دی اگر میں تمہاری املاک کو
آگ لگا دیتا تو کیا ہوتا ۔ غرض مشقی کا کام یہ ہے کہ برائیوں سے باز آوے۔ اس سے آگے دوسرا درجہ
افاضہ خیر کا ہے جس کو یہاں مُحْسِنُونَ کے لفظ سے ادا کیا گیا ہے کہ نیکیاں بھی کرے۔ پورا راستباز
انسان تب ہوتا ہے جب بدیوں سے پر ہیز کر کے یہ مطالعہ کرے کہ نیکی کون سی کی ہے؟
کہتے ہیں کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کے پاس ایک نوکر چاء کی پیالی لایا۔ جب قریب آیا تو غفلت سے
وہ پیالی آپ کے سر پر گر پڑی۔ آپؐ نے تکلیف محسوس کر کے ذرا تیز نظر سے غلام کی طرف دیکھا۔
غلام نے آہستہ سے پڑھا الكظِمِينَ الْغَيْظَ ( ال عمران : ۱۳۵) یہ ٹن کر امام حسین رضی اللہ عنہ
نے فرمایا کظمت غلام نے پھر کہا وَ الْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ۔ كَظم میں انسان غصہ دبا لیتا ہے اور
اظہار نہیں کرتا ہے مگر اندر سے پوری رضا مندی نہیں ہوتی اس لئے عفو کی شرط لگا دی ہے۔ آپ نے
کہا کہ میں نے عفو کیا۔ پھر پڑھاوَ اللهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ - محبوب الہی وہی ہوتے ہیں جو کظم اور
عفو کے بعد نیکی بھی کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا جا آزاد بھی کیا۔ راستبازوں کے نمونے ایسے ہیں کہ
چاء کی پیالی گرا کر آزاد ہوا ۔ اب بتاؤ کہ یہ نمونہ اصول کی عمدگی ہی سے پیدا ہوا ۔
آنحضرت صلی اللہ وسلم کی قوت و اللہ وسلم کی قوت قدسی اللہ تعالیٰ نے فرمایا فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ
(هود: ۱۱۳) یعنی سیدھا ہو جا کسی قسم کی
بداعمالی کی کبھی نہ رہے پھر راضی ہوں گا۔ آپ بھی سیدھا ہو جا اور دوسروں کو بھی کر ۔ عرب کے لئے
سیدھا کرنا کس قدر مشکل تھا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے پوچھنے پر فرمایا کہ مجھے سورہ ھود نے بوڑھا کر دیا کیونکہ
اس حکم کی رو سے بڑی بھاری ذمہ داری میرے سُپر دہوئی ہے۔ اپنے آپ کو سیدھا کرنا اور اللہ تعالیٰ کے
احکام کی پوری فرمانبرداری جہاں تک انسان کی اپنی ذات سے تعلق رکھتی ہے ممکن ہے کہ وہ اس کو پورا
کرے لیکن دوسروں کو ویسا ہی بنانا آسان نہیں ہے۔ اس سے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی بلند شان اور قوت ق اور قوت قدسی کا پتہ لگتا ہے چنانچہ آپؐ نے اس حکم کی کیسی تعمیل کی۔ صحابہ کرام کی وہ
پاک جماعت طیار کی کہ اُن کو كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران: 1) کہا گیا اور رضی اللہ
عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ (البينة : ٩) کی آواز اُن کو آگئی ۔ آپؐ کی زندگی میں کوئی بھی منافق مدینہ طیبہ
میں نہ رہا۔ غرض ایسی کامیابی آپ کو ہوئی کہ اس کی نظیر کسی دوسرے نبی کے واقعات زندگی میں
نہیں ملتی ۔ اس سے اللہ تعالیٰ کی غرض یہ تھی کہ قیل و قال ہی تک بات نہ رکھنی چاہیے کیونکہ اگر
یرے قیل و قال اور ریا کاری تک ہی بات ہو تو دوسرے لوگوں اور ہم میں پھر امتیاز کیا ہوگا اور
دوسروں پر کیا شرف ؟ تم صرف اپنا عملی نمونہ دکھاؤ اور اس میں ایسی چمک ہو کہ دوسرے اس کو قبول
کر لیں کیونکہ جب تک اس میں چمک نہ ہو کوئی اس کو قبول نہیں کرتا۔ کیا کوئی انسان میلی کچیلی چیز پسند
کر سکتا ہے؟ جب تک کپڑے میں ایک داغ بھی ہو وہ اچھا نہیں لگتا۔ اسی طرح جب تک تمہاری
اندرونی حالت میں صفائی اور چمک نہ ہوگی کوئی خریدار نہیں ہو سکتا ۔ ہر شخص عمدہ چیز کو پسند کرتا ہے اسی
طرح جب تک تمہارے اخلاق اعلیٰ درجہ کے نہ ہوں کسی مقام تک نہیں پہنچ سکو گے۔
سورۃ العصر میں اللہ تعالی نے کفار اور مومنوں کی زندگی انسانی پیدائش کی اصل غرض کے نمونے بتائے یں کفارکی زندگی بالکل چوپایوں کی ی
زندگی ہوتی ہے۔ جن کو کھانے اور پینے اور شہوانی جذبات کے سوا اور کوئی کام نہیں ہوتا يَأْكُلُونَ كَمَا
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۸ مورخه ۳۱ جولائی ۱۹۰۱ء صفحه ۱ تا ۳
تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ (محمد: (۱۳) مگر دیکھو اگر ایک بیل چارہ تو کھالے لیکن ہل چلانے کے وقت بیٹھ جائے
اس کا نتیجہ کیا ہوگا ؟ یہی ہوگا کہ زمیندار اسے بو چڑ خانے میں جا کر بیچ دے گا۔ اسی طرح ان لوگوں کی
نسبت ( جو خدا تعالیٰ کے احکام کی پیروی یا پروانہیں کرتے اور اپنی زندگی فسق و فجور میں گزارتے
ہیں ) فرماتا ہے قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان: ۷۸) یعنی میرا رب تمہاری
کیا پروا کرتا ہے اگر تم اُس کی عبادت نہ کرو۔ یہ امر بحضور دل یا درکھنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کی عبادت
کے لئے محبت کی ضرورت ہے اور محبت دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک محبت تو ذاتی ہوتی ہے اور ایک
اغراض سے وابستہ ہوتی ہے یعنی اس کا باعث صرف چند عارضی باتیں ہوتی ہیں جن کے دور
ہوتے ہی وہ محبت سرد ہو کر رنج اور غم کا باعث ہو جاتی ہے مگر ذاتی محبت سچی راحت پیدا کرتی
ہے ۔ چونکہ انسان فطرتاً خدا ہی کے لئے پیدا ہوا ہے جیسا کہ فرمایا مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا
لِيَعْبُدُونِ (الذاریات : ۵۷) اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس کی فطرت ہی میں اپنے لئے کچھ نہ کچھ رکھا
ہوا ہے اور مخفی در مخفی اسباب سے اُسے اپنے لئے بنایا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے
تمہاری پیدائش کی اصلی غرض یہ رکھی ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو مگر جو لوگ اپنی اس اصلی اور فطری
غرض کو چھوڑ کر حیوانوں کی طرح زندگی بسر کرتے ہیں اور ان کی زندگی کی غرض صرف کھانا پینا اور سور ہنا
ہو جاتی ہے وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے دُور جا پڑتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی ذمہ داری اُن کے لئے نہیں
رہتی ۔ وہ زندگی جو ذمہ داری کی ہے یہی ہے کہ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ پر ایمان
لاکر زندگی کا پہلو بدل لے۔ موت کا اعتبار نہیں ہے۔ سعدی کا شعر سچا ہے۔
مگن تکیه بر عمر ناپائدار مباش ایمن از بازی روزگار
عمیر نا پائدار پر بھروسہ کرنا دانش مند کا کام نہیں ہے۔ موت یونہی آکر لتاڑ جاتی ہے اور انسان کو پتا بھی
نہیں لگتا جب کہ انسان اس طرح پر موت کے پنجہ میں گرفتار ہے۔ پھر اُس کی زندگی کا خدا تعالیٰ کے
سوا کون ذمہ دار ہو سکتا ہے؟
خدا ہو وہ کرے خدا کے لیے زندگی اگر زندگی دا کے لئے ہو تو وہ اسکی حفاظت کرے گا۔ بخاری میں ایک حدیث ہے کہ جو شخص خدا تعالیٰ سے محبت کا رابطہ پیدا کر لیتا ہے خدا تعالیٰ
اس کے اعضاء ہو جاتا ہے۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ اُس کی دوستی یہاں تک ہوتی ہے کہ میں
اس کے ہاتھ پاؤں وغیرہ حتی کہ اُس کی زبان ہو جاتا ہوں جس سے وہ بولتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ بولتا
جب انسان جذبات نفس سے پاک ہو جاتا ہے اور نفسانیت چھوڑ کر خدا کے ارادوں کے اندر چلتا
ہے اس کا کوئی فعل نا جائز نہیں ہوتا بلکہ ہر ایک فعل خدا کے منشا کے موافق ہوتا ہے۔ اس سے بھی
بڑھ کر یہ کہ خدا تعالیٰ اُسے اپنا فعل ہی قرار دیتا ہے۔ یہ ایک مقام ہے قرب الہی کا جہاں پہنچ کر
سلوک کی منزلوں کو پورے طور پر طے نہ کرنے والوں نے یا تو ٹھو کر کھائی ہے یا الہیات سے
نا واقف اور قرب الہی کے مفہوم کو نہ سمجھنے والوں نے غلط فہمی سے کام لیا ہے اور وحدت وجود کا مسئلہ
گھڑ لیا ہے۔ اس بات کو بھی ہرگز بھولنا نہ چاہیے کہ جہاں انسان ابتلا میں پڑتا ہے وہ فعل خدا کے
ارادہ سے موافق نہیں ہوتا۔ خدا تعالیٰ کی رضا اُس کے خلاف ہوتی ہے۔ ایسا شخص اپنے جذبات کے
نیچے ہوتا ہے نہ کہ منشائے الہی کے ماتحت لیکن وہ انسان جو اللہ کا ولی کہلاتا ہے اور خدا جس کی زندگی
کا ذمہ دار ہوتا ہے وہ وہ ہوتا ہے جس کی کوئی حرکت و سکون بلا استصواب کتاب الہی نہیں ہوتی ۔
وہ اپنی ہر بات اور ارادہ پر کتاب اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے اور اس سے مشورہ لیتا ہے۔
پھر آگے کہا ہے کہ اُس کی جان نکالنے میں اللہ تعالیٰ کو بڑا تر ود ہوتا ہے۔ اللہ تعالی تردد سے پاک
ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ایک مصلحت کے لیے اُس کو موت دی جاتی ہے اور ایک عظیم مصلحت کے لئے
اس کو دوسرے جہان میں لے جایا جاتا ہے۔ نہیں تو اُس کی بقا خدا کو بڑی پیاری لگتی ہے۔ پس اگر انسان کی
ایسی زندگی نہیں کہ خدا تعالیٰ کو اُس کی جان لینے میں بھی تردد ہو تو وہ حیوانات سے بھی بدتر ہے۔ ایک بکری سے
بہت سے آدمی گزارہ کر سکتے ہیں اور اس کا چمڑہ بھی کام آسکتا ہے۔ اور انسان کسی حالت میں کیا مر کر بھی
کام نہیں آتا مگر صالح آدمی کا اثر اس کی ذریت پر بھی پڑتا ہے اور وہ بھی اس سے فائدہ اُٹھاتی ہے۔ اصل
یہ ہے کہ در حقیقت وہ مرتا ہی نہیں مرنے پر بھی اس کو ایک نئی زندگی دی جاتی ہے۔ حضرت داؤد علیہ السلام
نے کہا ہے کہ میں بچہ تھا، بوڑھا ہوا ۔ میں نے کسی خدا پرست کو ذلیل حالت میں نہیں دیکھا اور نہ اُس
کے لڑکوں کو دیکھا کہ وہ ٹکڑے مانگتے ہوں، گو یا مشقی کی اولاد کا بھی خدا تعالیٰ ذمہ دار ہوتا ہے لیکن