۱۹؍جنوری ۱۸۹۸ء
ملفوظات, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حدیث میں آیا ہے کہ ظالم اپنے اہل و عیال پر بھی ظلم کرتا ہے کیونکہ ان پر بھی اس کا بداثر پڑتا ہے۔
پس کس قدر ضرورت ہے کہ تم اس بات کو سمجھ لو کہ انسانی پیدائش کی غرض عبادت ہے تمہارے پیدا کرنے سے خدا تعالی کی غرض یہ ہے
ہے کہ تم اس کی عبادت کرو اور اس کے لئے بن جاؤ ۔ دنیا تمہاری مقصود بالذات نہ ہو۔ میں اس لئے
بار بار اس ایک امر کو بیان کرتا ہوں کہ میرے نزدیک یہی ایک بات ہے جس کے لئے انسان آیا ہے
اور یہی بات ہے جس سے وہ دور پڑا ہوا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ تم دنیا کے کاروبار چھوڑ دو۔ بیوی بچوں
سے الگ ہو کر کسی جنگل یا پہاڑ میں جا بیٹھو۔ اسلام اس کو جائز نہیں رکھتا اور رہبانیت اسلام کا منشا
نہیں ۔ اسلام تو انسان کو چست اور ہوشیار اور مُستعد بنانا چاہتا ہے اس لئے میں تو کہتا ہوں کہ تم اپنے
کاروبار کو جد و جہد سے کرو۔ حدیث میں آیا ہے کہ جس کے پاس زمین ہو اور وہ اس کا تردد نہ کرے تو
اس سے مواخذہ ہوگا ۔ پس اگر کوئی اس سے یہ مراد لے کہ دنیا کے کاروبار سے الگ ہو جائے وہ غلطی
کرتا ہے۔ نہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ سب کا روبار جو تم کرتے ہو اس میں دیکھ لو کہ خدا تعالیٰ کی
رضا مقصود ہوا اور اُس کے ارادہ سے باہر نکل کر اپنی اغراض اور جذبات کو مقدم نہ کرے۔ لے
پس اگر انسان کی زندگی کا مدعا یہ ہو جائے کہ وہ صرف تنعم ہی میں زندگی بسر کرے اور اس کی
ساری کامیابیوں کی انتہا خوردونوش اور لباس و خواب ہی ہوا اور خدا تعالیٰ کے لئے کوئی خانہ اُس کے دل
میں باقی نہ رہے تو یہ یا درکھو ایسا شخص فطرہ اللہ کا مقلب ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ رفتہ رفتہ اپنے قومی
کو بیکار کر لے گا۔ یہ صاف بات ہے کہ جس مطلب کے لئے کوئی چیز ہم لیتے ہیں اگر وہ وہی کام نہ
دے تو اُسے بیکار قرار دیتے ہیں۔ مثلاً ایک لکڑی کرسی یا میز بنانے کے واسطے لیں اور وہ اس کام کے
نا قابل ثابت ہو تو ہم اُسے ایندھن ہی بنالیں گے۔ اسی طرح پر انسان کی پیدائش کی اصل غرض تو
عبادت الہی ہے لیکن اگر وہ اپنی فطرت کو خارجی اسباب اور بیرونی تعلقات سے تبدیل کر کے بیکار
کر لیتا ہے تو خدا تعالیٰ اُس کی پروا نہیں کرتا۔ اسی کی طرف یہ آیت اشارہ کرتی ہے قُلْ مَا يَعْبَوا
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ را گست ۱۹۰۱ صفحه ۲۰۱
بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان: ۷۸ ) میں نے ایک بار پہلے بھی بیان کیا تھا کہ میں نے ایک
رویا میں دیکھا کہ میں ایک جنگل میں کھڑا ہوں ۔ شرقاً غرباً اس میں ایک بڑی نالی چلی گئی ہے اس نالی
پر بھیڑیں لٹائی ہوئی ہیں اور ہر ایک قصاب کے جو ہر ایک بھیڑ پر مسلط ہے ہاتھ میں چھری ہے
جو انہوں نے اُن کی گردن پر رکھی ہوئی ہے اور آسمان کی طرف منہ کیا ہوا ہے۔ میں اُن کے پاس ٹہل
رہا ہوں ۔ میں نے یہ نظارہ دیکھ کر سمجھا کہ یہ آسمانی حکم کے منتظر ہیں تو میں نے یہی آیت پڑھی قُلْ ما
يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ ۔ یہ سنتے ہی اُن قصابوں نے فی الفور چھریاں چلا دیں اور یہ کہا کہ تم
ہو گیا ؟ آخر گوہ کھانے والی بھیڑیں ہی ہو۔
غرض خدا تعالیٰ متقی کی زندگی کی پروا کرتا ہے اور اس کی بقا کو عزیز رکھتا ہے اور جو اُس کی مرضی
کے برخلاف چلے وہ اس کی پروا نہیں کرتا اور اُس کو جہنم میں ڈالتا ہے۔ اس لئے ہر ایک کو لازم ہے کہ
اپنے نفس کو شیطان کی غلامی سے باہر کرے۔ جیسے کلوروفارم نیند لاتا ہے اسی طرح پر شیطان انسان کو
تباہ کرتا ہے اور اسے غفلت کی نیند سلا تا ہے اور اسی میں اس کو ہلاک کر دیتا ہے۔
میں پھر اصل مطلب کی طرف رجوع کر کے کہتا سورۃ العصر میں دو سلسلوں کا ذکر ہوں کہ سورہ والعصر میں دو سلسلوں کا ذکر فرمایا ہے۔
ایک ابرار واخیار کا سلسلہ ہے اور دوسرا کفار اور فجار کا ۔ کفار اور فجار کے سلسلہ کا ذکر یوں فرمایا
إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ (العصر : ۳) اور دوسرے سلسلہ کو اس طرح پر الگ کیا اِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا
وَعَمِلُوا الصلحت ( العصر : ۴) یعنی ایک وہ ہیں جو خسران میں ہیں ، مگر خسران میں مومن اور عمل صالح
کرنے والے نہیں ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ خسران میں وہ ہیں جو مومن اور عمل صالح کرنے والے
نہیں ہیں ۔ یا درکھو کہ صلاح کا لفظ وہاں آتا ہے جہاں فساد کا بالکل نام ونشان نہ رہے۔ انسان کبھی
صالح نہیں کہلا سکتا جب تک وہ عقائد رڈ یہ اور فاسدہ سے خالی نہ ہو اور پھر اعمال بھی فساد سے
خالی ہو جائیں۔ متقی کا لفظ باب افتعال سے آتا ہے اور یہ باب تصنع کے لئے آتا ہے۔ اس سے
معلوم ہوا کہ متقی کو بڑا مجاہدہ اور کوشش کرنی پڑتی ہے اور اس حالت میں وہ نفس لوامہ کے نیچے
ہوتا ہے اور جب حیوانی زندگی بسر کرتا ہے اس وقت اتارہ کے نیچے ہوتا ہے اور مجاہدہ کی حالت سے
نکل کر جب غالب آجاتا ہے تو مطمئنہ کی حالت میں ہوتا ہے۔ متقی نفس اتارہ کی حالت سے نکل کر
آتا ہے اور لوامہ کے نیچے ہوتا ہے ۔ اسی لئے مشقی کی شان میں آیا ہے کہ وہ نماز کو کھڑی کرتے ہیں ۔
گویا اس میں بھی ایک قسم کی لڑائی ہی کی حالت ہوتی ہے۔ وساوس اور اوہام آ آ کر حیران کرتے ہیں
مگر وہ گھبرا تا نہیں اور یہ وساوس اُس کو درماندہ نہیں کر سکتے ۔ وہ بار بار خدا تعالیٰ کی استعانت چاہتا
ہے اور خدا کے حضور چلاتا اور روتا ہے یہاں تک کہ غالب آجاتا ہے۔ ایسا ہی مال کے خرچ کرنے
میں بھی شیطان اس کو روکتا ہے اور اسراف اور انفاق فی سبیل اللہ کو یکساں دکھاتا ہے حالانکہ ان
دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ اسراف کرنے والا اپنے مال کو ضائع کرتا ہے مگر فی سبیل اللہ
خرچ کرنے والا اس کو پھر پاتا ہے اور خرچ سے زیادہ پاتا ہے۔ اس لئے ہی مِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ
(البقرۃ: ۴) فرمایا ہے۔
صراط مستقیم بات یہ ہے کہ صلاح کی حالت میں انسان کو ضروری ہوتا ہے کہ ہر ایک قسم کے
فساد سے خواہ وہ عقائد کے متعلق ہو یا اعمال کے متعلق پاک ہو۔ جیسے انسان کا
بدن صلاحیت کی حالت اس وقت رکھتا ہے جبکہ سب اخلاط اعتدال کی حالت پر ہوں اور کوئی کم زیادہ
نہ ہولیکن اگر کوئی ایک خلط بھی بڑھ جائے تو جسم بیمار ہو جاتا ہے۔ اسی طرح پر روح کی صلاحیت کا
مدار بھی اعتدال پر ہے۔ اسی کا نام قرآن شریف کی اصطلاح میں صراط مستقیم ہے۔ صلاح کی حالت
میں انسان محض خدا کا ہو جاتا ہے۔ جیسے ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی حالت تھی۔ اور رفتہ رفتہ صالح انسان
ترقی کرتا ہوا مطمئنہ کے مقام پر پہنچ جاتا ہے اور یہاں ہی اس کا انشراح صدر ہوتا ہے۔ جیسے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرمایا اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ (الم نشرح : ۲) ہم
انشراح صدر کی کیفیت کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے ۔
یہ بات بحضور دل یا درکھو کہ جیسے بیت اللہ انسان کا سینہ بیت اللہ ہے اور دل حجر اسود میں حجرا سینہ بیت اللہ ہے اور دل حجر اسود ہی بات حضور و یا درکھ کہ جیسے بیت ال میں حجر اسود پڑا ہوا ہے اسی طرح قلب
سینہ میں پڑا ہوا ہے۔ بیت اللہ پر بھی ایک زمانہ آیا ہوا تھا کہ کفار نے وہاں بہت رکھ دیئے تھے۔ ممکن
تھا کہ بیت اللہ پر یہ زمانہ نہ آتا مگر نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے اس کو ایک نظیر کے طور پر رکھا۔ قلب انسانی بھی
حجر اسود کی طرح ہے اور اس کا سینہ بیت اللہ سے مشابہت رکھتا ہے۔ ماسوی اللہ کے خیالات وہ
بت ہیں جو اس کعبہ میں رکھے گئے ہیں۔ مکہ معظمہ کے بتوں کا قلع و قمع اس وقت ہوا تھا جب کہ
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دس ہزار قدوسیوں کی جماعت کے ساتھ وہاں جا پڑے تھے اور مکہ
فتح ہو گیا تھا۔ ان دس ہزار صحابہ کو پہلی کتابوں میں ملائکہ لکھا ہے اور حقیقت میں ان کی شان ملائکہ ہی
کی سی تھی ۔ انسانی قوی بھی ایک طرح پر ملائکہ ہی کا درجہ رکھتے ہیں کیونکہ جیسے ملائکہ کی یہ شان ہے کہ
يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُوْنَ (النحل: ۵۱) اسی طرح پر انسانی قوی کا خاصہ ہے کہ جو حکم ان کو دیا جائے
اُس کی تعمیل کرتے ہیں۔ ایسا ہی تمام قومی اور جوارح حکم انسانی کے نیچے ہیں۔ پس ماسوی اللہ کے
بتوں کی شکست اور استیصال کے لئے ضروری ہے کہ اُن پر اسی طرح سے چڑھائی کی جاوے۔ یہ
لشکر تزکیہ نفس سے طیار ہوتا ہے اور اسی کو فتح دی جاتی ہے جو تزکیہ کرتا ہے چنانچہ قرآن شریف میں
فرمایا گیا ہے قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا (الشمس : ١٠) حدیث شریف میں آیا ہے کہ اگر قلب کی اصلاح
ہو جاوے تو گل جسم کی اصلاح ہو جاتی ہے۔ اور یہ کیسی سچی بات ہے آنکھ، کان، ہاتھ، پاؤں، زبان
وغیرہ جس قدر اعضاء ہیں وہ دراصل قلب کے ہی فتویٰ پر عمل کرتے ہیں۔ ایک خیال آتا ہے پھر وہ
جس اعضاء کے متعلق ہو وہ فوراً اس کی تعمیل کے لئے طیار ہو جاتا ہے۔
غرض اس خانہ خدا کو بتوں سے پاک وصاف میری پیروی کرو اور میرے پیچھے چلے آؤ کرنے کے لئے ایک جہاد کی ضرورت ہے
اور اس جہاد کی راہ میں تمہیں بتاتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں اگر تم اس پر عمل کرو گے تو ان بتوں کو توڑ
ڈالو گے اور یہ راہ میں اپنی خود تراشیدہ نہیں بتاتا بلکہ خدا نے مجھے مامور کیا ہے کہ میں بتاؤں۔ اور وہ
راہ کیا ہے؟ میری پیروی کرو اور میرے پیچھے چلے آؤ ۔ یہ آواز نئی آواز نہیں ہے ۔ مکہ کو بتوں سے
پاک کرنے کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی کہا تھا قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي
يُحْبِبْكُمُ اللهُ ( ال عمران : ۳۲) اسی طرح پر اگر تم میری پیروی کرو گے تو اپنے اندر کے بتوں کو
توڑ ڈالنے کے قابل ہو جاؤ گے اور اس طرح پر سینہ کو جو طرح طرح کے بتوں سے بھرا پڑا
ہے پاک کرنے کے لائق ہو جاؤ گے ۔ تزکیۂ نفس کے لئے چلہ کشیوں کی ضرورت نہیں ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے چلہ کشیاں نہیں کی تھیں ۔ اڑہ اور نفی و اثبات وغیرہ کے ذکر
نہیں کئے تھے بلکہ اُن کے پاس ایک اور ہی چیز تھی ۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں محو
تھے جو نور آپ میں تھا وہ اس اطاعت کی نالی میں سے ہو کر صحابہؓ کے قلب پر گرتا تھا اور ماسوی اللہ
کے خیالات کو پاش پاش کرتا جاتا تھا۔ تاریکی کی بجائے اُن سینوں میں نور بھرا جاتا تھا۔ اس وقت
بھی خوب یا درکھو وہی حالت ہے۔ جب تک کہ وہ نور جو خدا کی نالی میں سے آتا ہے تمہارے قلب
پر نہیں گرتا تزکیہ نفس نہیں ہو سکتا۔ انسان کا سینہ مہبط الانوار ہے اور اسی وجہ سے وہ بیت اللہ کہلاتا
ہے۔ بڑا کام یہی ہے کہ اس میں جو بت ہیں وہ توڑے جائیں اور اللہ ہی اللہ رہ جائے ۔ حدیث میں آیا
ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا الله الله في اصحابی میرے صحابہ کے دلوں میں اللہ ہی
اللہ ہے۔ دل میں اللہ ہی اللہ ہونے سے یہ مراد نہیں کہ انسان وحدت وجود کے مسئلہ پر عمل کرے
اور ہر کتے اور گدھے کو معاذ اللہ خدا قرار دے بیٹھے ۔ نہیں نہیں ۔ اس سے اصل غرض یہ ہے کہ
انسان کا جو کام ہو اس میں مقصود فی الذات اللہ تعالیٰ ہی کی رضا ہو اور نہ کچھ اور ۔ اور یہ درجہ حاصل
نہیں ہو سکتا جب تک خدا تعالیٰ کا فضل شامل حال نہ ہو۔
ع
بر کریماں کا رہا دشوار نیست!
یہ
قرآن کریم میں علمی و عملی تحمیل کی ہدایت ہے پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ اور
قرآن کریم میں علمی اور عملی تکمیل
ہے
کی ہدایت ہے چنانچہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ (الفاتحة : ٢ ) میں تکمیل علمی کی طرف اشارہ ہے اور تکمیل عملی کا
بیان صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ (الفاتحة :(۷) میں فرمایا کہ جو نتائج اکمل اور آئم ہیں وہ حاصل
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۱ء صفحه ۱ تا ۳
ہو جائیں ۔ جیسے ایک پودا جو لگایا گیا ہے جب تک پورا نشو و نما حاصل نہ کرے اس کو پھول پھل نہیں
لگ سکتے ۔ اسی طرح اگر کسی ہدایت کے اعلیٰ اور اکمل نتائج موجود نہیں ہیں وہ ہدایت کردہ ہدایت
ہے جس کے اندر کوئی نشوونما کی قوت اور طاقت نہیں ہے۔ جیسے اگر کسی کو دید کی ہدایت پر پورا عمل
کرنے سے کبھی یہ امید نہیں ہو سکتی کہ وہ ہمیشہ کی مکتی یا نجات حاصل کرلے گا اور کیڑے مکوڑے بنے
کی حالت سے نکل کر دائمی سرور پالے گا تو اس ہدایت سے کیا حاصل مگر قرآن شریف ایک ایسی
ہدایت ہے کہ اُس پر عمل کرنے والا اعلیٰ درجہ کے کمالات حاصل کر لیتا ہے اور خدا تعالیٰ سے اس کا
ایک سچا تعلق پیدا ہونے لگتا ہے یہاں تک کہ اُس کے اعمالِ صالحہ جو قرآنی ہدایتوں کے موافق کیسے
جاتے ہیں وہ ایک فجر طیب کی مثال پر جو قرآن شریف میں دی گئی ہے بڑھتے ہیں اور پھل پھول
لاتے ہیں۔ ایک خاص قسم کی حلاوت اور ذائقہ اُن میں پیدا ہوتا ہے۔ پس اگر کوئی شخص اپنے ایمان
میں نشوونما کا مادہ نہیں رکھتا بلکہ اس کا ایمان مُردہ ہے تو اس پر اعمال صالحہ کے طبیب اشجار کے
بارور ہونے کی کیا اُمید ہو سکتی ہے؟ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے سورہ فاتحہ میں صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمُ (الفاتحة :) کہہ کر ایک قید لگا دی ہے۔ یعنی یہ راہ کوئی بے ثمر اور حیران اور سر گرداں کرنے
والی راہ نہیں ہے بلکہ اس پر چل کر انسان با مراد اور کامیاب ہوتا ہے اور عبادت کے لئے تکمیل عملی
ضروری شے ہے ورنہ وہ محض ایک کھیل ہوگا کیونکہ درخت اگر پھل نہ دے خواہ وہ کتنا ہی اُونچا کیوں
نہ ہو مفید نہیں ہو سکتا۔
ہمارے مخالفوں کی حالت مامور من اللہ کے مخالفوں کا ایمان سلب ہو جاتا ہے ایسی ہے جس سے سلب ایمان
سے
کا اندیشہ ہے۔ یشہ ہے ۔ کیونکہ وہ نیک کو بُرا اور مامور من اللہ کو کذاب سمجھتے ہیں جس سے خدا تعالیٰ کے
ساتھ ایک جنگ شروع ہو جاتی ہے۔ اور اب یہ صاف امر ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے مامور اور
مسیح موعود کے نام سے دنیا میں بھیجا ہے جو شخص میری مخالفت کرتے ہیں وہ میری نہیں خدا تعالیٰ کی
مخالفت کرتے ہیں کیونکہ جب تک میں نے دعویٰ نہ کیا تھا بہت سے اُن میں سے مجھے عزت کی نگاہ
سے دیکھتے تھے اور اپنے ہاتھ سے لوٹا لے کر وضو کرانے کو ثواب اور فخر جانتے تھے اور بہت سے
ایسے بھی تھے جو میری بیعت میں آنے کے لئے زور دیتے تھے لیکن جب خدا تعالیٰ کے نام اور
اعلام سے یہ سلسلہ شروع ہوا تو وہی مخالفت کے لئے اُٹھے ۔ اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ اُن کی
ذاتی عداوت میرے ساتھ نہ تھی بلکہ عداوت اُن کو خدا تعالیٰ سے ہی تھی ۔ اگر خدا تعالیٰ کے ساتھ اُن
کو سچا تعلق تھا تو اُن کی دینداری اور اتقا اور خدا ترسی کا تقاضا یہ ہونا چاہیے تھا کہ سب سے اول وہ
میرے اس اعلان پر لبیک کہتے اور سجدات شکر کرتے ہوئے میرے ساتھ مصافحہ کرتے مگر نہیں ۔
وہ اپنے ہتھیاروں کو لے کر نکل کھڑے ہوئے اور انہوں نے مخالفت کو یہاں تک پہنچایا کہ مجھے کافر
کہا اور بے دین کہا۔ دجال کہا۔ افسوس ! ان احمقوں کو یہ معلوم نہ ہوا کہ جو شخص خدا تعالیٰ سے قُل اني
أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ اور أَنْتَ مِنِى بِمَنْزِلَةِ تَوْحِيدِی وَتَفْرِيدِی کی آوازیں سنتا ہو وہ
اُن کی بد گوئی اور گالیوں کی کیا پروا کر سکتا ہے۔ افسوس تو یہ ہے کہ ان نادانوں کو یہ بھی معلوم نہیں ہوا
کہ کفر اور ایمان کا تعلق دنیا سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے ساتھ ہے اور خدا تعالیٰ میرے مومن اور
مامور ہونے کی تصدیق کرتا ہے۔ پھر ان کی بیہودگیوں کی مجھے پروا کیا ہوسکتی ہے؟ غرض ان باتوں
سے صاف پایا جاتا ہے کہ یہ لوگ میرے مخالف نہ تھے بلکہ خدا تعالیٰ کی باتوں کی انہوں نے مخالفت
کی اور یہی وجہ ہے جس سے مامور من اللہ کے مخالفوں کا ایمان سلب ہو جاتا ہے۔ اب یہ صاف بات
ہے کہ میرے مخالف خدا تعالیٰ سے مخالفت کر رہے ہیں۔ میں اگر روشنی کی طرف آرہا ہوں اور یہ یقینی
امر ہے کہ میں روشنی کی طرف آتا ہوں کیونکہ خدا تعالیٰ کے بے شمار نشان میری تائید میں ظاہر
ہو چکے ہیں اور ہور ہے ہیں ۔ بارش کی طرح یہ نشان آسمان سے اُتر رہے ہیں ۔ تو پھر یہ بھی یقینی امر
ہے کہ میرے مخالف تاریکی کی طرف جاتے ہیں۔ روشنی اور نور روح القدس کو لاتا ہے اور تاریکی
شیطان کی قربت پیدا کرتی ہے اور اس طرح پر ولی کی مخالفت سلب ایمان کر دیتی ہے اور
بِئْسَ الْقَرِین سے جاملاتی ہے ۔ مدعا یہ ہے کہ اصلاح تب ہوتی ہے کہ تکمیل عملی کے مراتب حاصل
ہو جائیں۔ پس سورۃ العصر میں جو إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلحت فرمایا ہے اس میں آمَنُوا سے
تکمیل علمی کی طرف اشارہ فرمایا اور عَمِلُوا الصلحت سے تکمیل عملی کی طرف رہبری کی ۔ حکمت کے
بھی دو ہی حصے ہیں۔ ایک علم اکمل اور اتم ہو۔ دوسرے عمل اتم اور اکمل ہو۔
پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو لوگ خسر سے محفوظ رہتے ہیں۔ اول وہ تکمیل و تواصوا بالحق علمی کرتے ہیں اور پھر مل بھی گندے نہیں کرتے بلک علمی کھیل کو ملی تکمیل
تک پہنچاتے ہیں اور پھر یہ کہ جب انہیں کامل بصیرت حاصل ہو جاتی ہے اور ان کے کمال علم کا ثبوت
کمال عمل سے ملتا ہے تو پھر وہ بخل نہیں کرتے بلکہ تواصوا بِالْحَقِّ پر عمل کرتے ہیں ۔ لوگوں کو بھی
اس حق کی دعوت کرتے ہیں جو انہوں نے پایا ہے۔ اس کے یہ معنی بھی ہیں کہ اعمال کی روشنی سے بھی
دکھاتے ہیں ۔ واعظ اگر خود عمل نہیں کرتا تو اس کی باتوں کا کچھ بھی اثر نہیں پڑ سکتا۔ یہ بھی قاعدہ کی
بات ہے کہ اگر خود آدمی کہے اور کرے نہیں تو اس کا بہت برا اثر پڑتا ہے۔ اگر زنا کار زنا سے منع
کرے تو اُس کی اس حالت کے ثابت ہو جانے پر سننے والوں کے دہر یہ ہو جانے کا اندیشہ ہے
کیونکہ وہ خیال کریں گے کہ اگر زنا کاری واقعی خطرناک چیز ہوتی اور خدا تعالیٰ کے حضور اس ناپا کی پر
سزا ملتی ہے اور خدا واقعی ہوتا تو پھر یہ جو منع کرتا تھا خود کیوں اس سے پر ہیز نہ کرتا۔
مجھے معلوم ہے کہ ایک شخص ایک مولوی کی صحبت کے باعث مسلمان ہونے لگا۔ ایک روز اُس
نے دیکھا کہ وہی مولوی شراب پی رہا ہی تھا تو اس کا دل سخت ہو گیا اور وہ رک گیا۔ غرض تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ
میں یہ فرمایا کہ وہ اپنے اعمال کی روشنی سے دوسروں کو نصیحت کرتے ہیں۔
اور پھر ان کا یہ شیوہ ہوتا ہے ۔ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ یعنی صبر کے ساتھ وَ تَوَاصَوا بالصبر وعظ ونصیحت کا شیوہ اختیار کرتے ہیں۔ جلدی جھاگ منہ بِالصَّبْرِ
پر نہیں
لاتے۔ اگر کوئی مولوی اور پیش رو ہو کر امام اور رہنما بن کر جلدی بھڑک اُٹھتا ہے اور اس میں
برداشت اور صبر کی طاقت نہیں تو وہ لوگوں کو کیوں نقصان پہنچاتا ہے؟ دوسرے یہ بھی مطلب ہے کہ
جو باتیں سننے والا صبر سے نہ سنے وہ فائدہ نہیں اُٹھاتا۔ ہمارے مخالف برد باری کا دل لے کر نہیں آتے
اور صبر سے اپنی مشکلات پیش نہیں کرتے بلکہ اُن کا تو یہ حال ہے کہ وہ کتاب تک تو دیکھنا نہیں چاہتے
اور شور مچا کر حق کو ملبس کرنے کی سعی کرتے ہیں۔ پھر وہ فائدہ اُٹھائیں تو کیوں کر اُٹھا ئیں ۔ ابو جہل
اور ابولہب میں کیا تھا ؟ یہی بے صبری اور بے قراری تو تھی ۔ کہتے تھے کہ تو خدا کی طرف سے آیا ہے تو
کوئی نہر لے آ۔ ان کم بختوں نے صبر نہ کیا اور ہلاک ہو گئے ورنہ زبیدہ والی نہر تو آہی گئی ۔ اسی طرح
پر ہمارے مخالف بھی کہتے ہیں کہ ہمارے لئے دعا کرو اور وہ معاً قبول ہو جائے اور پھر اس کو
حق و باطل کا معیار ٹھیراتے ہیں اور اپنی طرف سے بعض اُمور پیش کر کے کہتے ہیں کہ یہ ہو جائے اور
وہ ہو جائے تو مان لیں لیکن آپ کسی شرط کے نیچے نہیں آتے ۔ افسوس یہی لوگ ہیں جو لا يَخَافُ
عقبها (الشمس: ۱۴) کے مصداق ہیں ۔ یادرکھو صابر ہی شرح صدر کا رتبہ پاتا ہے جو صبر نہیں کرتا
وہ گویا خدا پر حکومت کرتا ہے۔ خود اس کی حکومت میں رہنا نہیں چاہتا۔ ایسا گستاخ اور دلیر جو
خدا تعالیٰ کے جلال اور عظمت سے نہیں ڈرتا وہ محروم کر دیا جاتا ہے اور اُسے کاٹ دیا جاتا ہے۔
پھر یہ بات بھی یا درکھنی چاہیے کہ صبر کی حقیقت میں سے یہ بھی ضروری بات ہے
كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبة : ۱۱۹) صادقوں کی صحبت میں رہنا ضروری ہے۔
بہت سے لوگ ہیں جو دور بیٹھے رہتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ کبھی آئیں گے، اس وقت فرصت نہیں
ہے۔ بھلا تیرہ سو سال کے موعود سلسلہ کو جو لوگ پالیں اور اُس کی نصرت میں شامل نہ ہوں اور خدا اور
صحبت صادقین
رسول کے موعود کے پاس نہ بیٹھیں ، وہ فلاح پا سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں
ه
ہم خدا خواهی و ہم دنیائے دوں ایس خیال است و محال است و جنوں
دین تو چاہتا ہے کہ مصاحبت ہو پھر مصاحبت سے گریز ہو تو دینداری کے حصول کی اُمید کیوں رکھتا
ہے؟ ہم نے بارہا اپنے دوستوں کو نصیحت کی ہے اور پھر کہتے ہیں کہ وہ بار بار یہاں آکر رہیں اور
فائدہ اُٹھائیں مگر بہت کم توجہ کی جاتی ہے۔ لوگ ہاتھ میں ہاتھ دے کر تو دین کو دنیا پر مقدم کر لیتے
ہیں مگر اس کی پروا کچھ نہیں کرتے ۔ یاد رکھو قبریں آوازیں دے رہی ہیں اور موت ہر وقت قریب
ہوتی جاتی ہے۔ ہر ایک سانس تمہیں موت کے قریب کرتا جاتا ہے اور تم اُسے فرصت کی گھڑیاں
سمجھتے جاتے ہو۔ اللہ تعالیٰ سے مکر کرنا مومن کا کام نہیں ہے ۔ جب موت کا وقت آ گیا پھر ساعت
آگے پیچھے نہ ہو گی ۔ وہ لوگ جو اس سلسلہ کی قدر نہیں کرتے اور انہیں کوئی عظمت اس کی معلوم ہی نہیں
ان کو جانے دو مگر ان سب سے بڑھ کر بد قسمت اور اپنی جان پر ظلم کرنے والا تو وہ ہے جس نے اس
سلسلہ کو شناخت کیا اور اُس میں شامل ہونے کی فکر کی لیکن اُس نے کچھ قدر نہ کی ۔ وہ لوگ جو یہاں
آکر میرے پاس کثرت سے نہیں رہتے اور اُن باتوں سے جو خدا تعالیٰ ہر روز اپنے سلسلہ کی تائید
میں ظاہر کرتا ہے نہیں سنتے اور دیکھتے وہ اپنی جگہ پر کیسے ہی نیک اور متقی اور پرہیز گار ہوں مگر میں
یہی کہوں گا کہ جیسا چاہیے انہوں نے قدر نہیں کی۔ میں پہلے کہ چکا ہوں کہ تکمیل علمی کے بعد تکمیل عملی
کی ضرورت ہے۔ پس تکمیل عملی بڑوں تکمیل علمی کے محال ہے اور جب تک یہاں آ کر نہیں رہتے
تکمیل علمی مشکل ہے۔ بار با خطوط آتے ہیں کہ فلاں شخص نے اعتراض کیا اور ہم جواب نہ دے سکے۔
اس کی وجہ کیا ہے؟ یہی کہ وہ لوگ یہاں نہیں آتے اور اُن باتوں کو نہیں سنتے جو خدا تعالیٰ اپنے سلسلہ
کی تائید میں علمی طور پر ظاہر کر رہا ہے۔
پس اگر تم واقعی اس سلسلہ کو شناخت کرتے ہو اور خدا پر ایمان لاتے ہو اور دین کو دنیا پر مقدم
کرنے کا سچا وعدہ کرتے ہو تو میں پوچھتا ہوں کہ اس پر عمل کیا ہوتا ہے۔ کیا كُونُوا مَعَ
الصُّدِقِينَ (التوبة : ۱۱۹) کا حکم منسوخ ہو چکا ہے؟ اگر تم واقعی ایمان لاتے ہو اور سچی خوش قسمتی یہی
ہے تو اللہ تعالیٰ کو مقدم کرلو ۔ اگر ان باتوں کو رڈی اور فضول سمجھو گے تو یا درکھو خدا تعالیٰ سے ہنسی
کرنے والے ٹھیرو گے۔لے
سورۃ فاتحہ میں قرآن کریم کے تمام معارف درج ہیں سورۃ الفاتحہ پر جو قرآن
شریف کا باریک نقشہ
ہے اور ام الکتاب بھی جس کا نام ہے خوب غور کرو کہ اس میں اجمال کے ساتھ قرآن کریم کے تمام
معارف درج ہیں ۔ چنانچہ الْحَمْدُ لِلهِ سے اس کو شروع کیا گیا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ تمام محامد اللہ
ہی کے لئے ہیں ۔ اس میں یہ تعلیم ہے کہ تمام منافع اور تمدنی زندگی کی ساری بہبود گیاں اللہ ہی کی
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۱ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۱ صفحه ۱ تا ۳
طرف سے آتی ہیں کیونکہ ہر قسم کی ستائش کا سزاوار جب کہ وہی ہے تو معطی حقیقی بھی وہی ہو سکتا ہے
ورنہ لازم آئے گا کہ کسی قسم کی تعریف و ستائش کا مستحق وہ نہیں بھی ہے جو کفر کی بات ہے۔ پس
الْحَمْدُ لِلهِ میں کیسی توحید کی جامع تعلیم پائی جاتی ہے جو انسان کو دنیا کی تمام چیزوں کی عبودیت اور
بالذات نفع رساں نہ ہونے کی طرف لے جاتی ہے اور واضح اور بین طور پر یہ ذہن نشین کرتی ہے کہ
ہر نفع اور سود حقیقی اور ذاتی طور پر خدا تعالیٰ کی ہی طرف سے آتا ہے کیونکہ تمام محامد اسی کے لئے
سزاوار ہیں۔ پس ہر نفع اور سود میں خدا تعالیٰ ہی کو مقدم کرو۔ اس کے سوا کوئی کام آنے والا نہیں
ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کے اگر خلاف ہو تو اولا د بھی دشمن ہو سکتی ہے۔ اور ہو جاتی ہے۔
پھر اسی سورۃ فاتحہ میں اس خدا کا نقشہ دکھایا گیا ہے اللہ تعالیٰ کی اُمہات الصفات جوقرآن شریف منوانا چاہتا ہے اور جسکو وہ دنیا کے
سامنے پیش کرتا ہے۔ چنانچہ اس کی چار صفات کو ترتیب وار بیان کیا ہے جو اُمہات الصفات کہلاتی
ہیں ۔ جیسے سورہ فاتحہ ام الکتاب ہے ویسے ہی جو صفات اللہ تعالیٰ کی اس میں بیان کی گئی ہیں وہ بھی
ام الصفات ہی ہیں اور وہ یہ ہیں رَبِّ الْعَلَمِينَ ، الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ، مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ - ان
صفات اربعہ پر غور کرنے سے خدا تعالیٰ کا گویا چہرہ نظر آجاتا ہے۔ ربوبیت کا فیضان بہت ہی وسیع
اور عام ہے اور اس میں کل مخلوق کی کل حالتوں میں تربیت اور اس کی تکمیل کے تکفل کی طرف اشارہ
ہے۔ غور تو کرو جب انسان اللہ تعالیٰ کی ربوبیت پر سوچتا ہے تو اس کی امید کس قدر وسیع ہو جاتی ہے
اور پھر رحمانیت یہ ہے کہ بڑوں کسی عملِ عامل کے اُن اسباب کو مہیا کرتا ہے جو بقائے وجود کے لئے
ضروری ہیں ۔ دیکھو چاند، سورج ، ہوا، پانی وغیرہ بدوں ہماری دعا اور التجا کے اور بغیر ہمارے کسی عمل
اور فعل کے اس نے ہمارے وجود کے بقا کے لئے کام میں لگا رکھے ہیں اور پھر رحیمیت یہ ہے کہ
اعمال کو ضائع نہ کرے اور ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کا تقاضا یہ ہے کہ با مراد کر دے۔ جیسے ایک شخص
امتحان کے لئے بہت محنت سے طیاری کرتا ہے مگر امتحان میں دو چار نمبروں کی کمی رہ جاتی ہے تو دنیوی
نظام اور سلسلہ میں تو اس کا لحاظ نہیں کرتے اور اس کو گرا دیتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کی رحیمیت اس کی
پردہ پوشی فرماتی ہے اور اس کو پاس کرا دیتی ہے۔ رحیمیت میں ایک قسم کی پردہ پوشی بھی ہوتی ہے۔
عیسائیوں کا خدا ذرہ بھی پردہ پوش نہیں ہے ورنہ کفارہ کی کیا ضرورت رہتی؟ ایسا ہی آریوں کا خدا نہ
رب ہے نہ رحمان ہے کیونکہ وہ تو بلا مز د اور بلا عمل کچھ بھی کسی کو عطا نہیں کر سکتا۔ یہاں تک کہ ویدوں
کے اصول کے موافق گناہ کرنا بھی ضروری معلوم دیتا ہے ۔ مثلاً ایک شخص کو اگر کسی اُس کے عمل کے
معاوضہ میں گائے کا دودھ دینا مطلوب ہے تو بالمقابل یہ بھی ضرور ہے کہ کوئی برہمنی (اگر یہ روایت صحیح
ہو ) زنا کرے تا کہ اس فسق و فحش کے بدلہ میں وہ گائے کی جون میں جائے اور اس عامل کو دودھ
پلائے خواہ وہ اس کا خاوند ہی کیوں نہ ہو۔ غرض جب تک ایسا سلسلہ نہ ہوگا کوئی عامل اپنے عمل کی جزا
ویدک ایشر کے خزانہ سے پا نہیں سکتا کیونکہ اس کا سارا سلسلہ جوڑ توڑ ہی سے چلتا ہے۔
مگر اسلام نے وہ خدا پیش کیا ہے جو جمیع محامد کا سزاوار ہے اس لئے معطی حقیقی ہے وہ رحمن ہے
بڑوں عملِ عامل کے اپنا فضل کرتا ہے۔ پھر مالکیت یوم الدین جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے با مراد
کرتی ہے۔ دنیا کی گورنمنٹ کبھی اس امر کا ٹھیکہ نہیں لے سکتی کہ ہر ایک بی اے پاس کرنے والے کو
ضرور نوکری دے گی مگر خدا تعالیٰ کی گورنمنٹ ، کامل گورنمنٹ اور لا انتہا خزائن کی مالک ہے۔ اس
کے حضور کوئی کمی نہیں ۔ کوئی عمل کرنے والا ہو۔ وہ سب کو فائز المرام کرتا ہے اور نیکیوں اور حسنات کے
مقابلہ میں بعض ضعفوں اور سقموں کی پردہ پوشی بھی فرماتا ہے۔ وہ تو اب بھی ہے اور مسیحی بھی ہے۔
اللہ تعالیٰ کو ہزار ہا عیب اپنے بندوں کے معلوم ہوتے ہیں مگر وہ ظاہر نہیں کرتا۔ ہاں ایک وقت ایسا
آجاتا ہے کہ بیباک ہو کر انسان اپنے عیبوں میں ترقی پر ترقی کرتا جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کی حیا اور پردہ پوشی
سے نفع نہیں اُٹھاتا بلکہ دہریت کی رگ اس میں زور پکڑتی جاتی ہے۔ تب خدا تعالیٰ کی غیرت تقاضا
نہیں کرتی کہ اس بیباک کو چھوڑا جائے اس لئے وہ ذلیل کیا جاتا ہے۔ مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کو
محمد حسین کی نسبت الہام ہوا کہ اس میں کوئی عیب ہے۔ اس نے چاہا کہ وہ ظاہر کر دیں مگر انہوں نے
یہی کہا کہ اللہ تعالیٰ کی حیا مانع ہے۔ پھر انہوں نے اس کی نسبت ایک رؤیا میں دیکھا کہ اس کے کپڑے
پھٹ گئے ہیں چنانچہ اب وہ رویا پوری ہوگئی۔