۱۹؍جنوری ۱۸۹۸ء
ملفوظات, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
غرض میرا مطلب تو صرف یہ تھا کہ رحیمیت میں ایک خاصہ پردہ پوشی کا بھی ہے مگر اس پردہ پوشی
سے پہلے یہ بھی ضروری ہے کہ کوئی عمل ہو اور اس عمل کے متعلق اگر کوئی کمی یا نقص رہ جاوے تو اللہ تعالیٰ
اپنی رحیمیت سے اس کی پردہ پوشی فرماتا ہے۔ رحمانیت اور رحیمیت میں فرق یہ ہے کہ رحمانیت میں فعل
اور عمل کو کوئی دخل نہیں ہوتا مگر رحیمیت میں فعل و عمل کو دخل ہے۔ لیکن کمزوری بھی ساتھ ہی ہے۔ خدا کا
رحم چاہتا ہے کہ پردہ پوشی کرے۔ اسی طرح مالک یوم الدین وہ ہے کہ اصل مقصد کو پورا کرے۔ خوب
یا د رکھو کہ یہ امہات الصفات رُوحانی طور پر خدا نما تصویر ہیں ۔ ان پر غور کرتے ہی معاً خدا سامنے
ہو جاتا ہے اور روح ایک لذت کے ساتھ اُچھل کر اس کے سامنے سر بسجود ہو جاتی ہے چنانچہ الْحَمْدُ لِلهِ
سے جو شروع کیا گیا تھا تو غائب کی صورت میں ذکر کیا ہے لیکن ان صفات اربعہ کے بیان کے بعد
معا صورت بیان تبدیل ہو گئی ہے کیونکہ ان صفات نے خدا کو سا منے حاضر کر دیا ہے۔ اس لئے حق تھا
اور فصاحت کا تقاضا تھا کہ اب غائب نہ رہے بلکہ حاضر کی صورت اختیار کی جاوے۔ پس اس دائرہ کی
تکمیل کے تقاضا نے مخاطب کی طرف منہ پھیرا اور إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحة : ۵) کہا۔
یا د رکھنا چاہیے کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں کوئی فاصلہ نہیں ہے۔ ہاں إِيَّاكَ نَعْبُدُ میں ایک
قسم کا تقدم زمانی ہے کیونکہ جس حال میں محض اپنی رحمانیت سے بغیر ہماری دعا اور درخواست کے ہمیں
انسان بنایا اور انواع و اقسام کی قوتیں اور نعمتیں عطا فرمائیں۔ اس وقت ہماری دعانہ تھی بلکہ محض اس کا
فضل ہمارے شامل حال تھا اور یہی تقدم ہے۔
رحمانیت اور رحیمیت
میں پھر بیان کرتا ہوں اور یہ بات یا درکھنے کے قابل ہے کہ رحم دو قسم
کا ہوتا ہے۔ اول رحمانیت اور دوسرا رحیمیت کے نام سے موسوم ہے ۔
رحمانیت تو ایسا فیضان ہے کہ جو ہمارے وجود اور ہستی سے بھی پہلے شروع ہوا۔ مثلاً اللہ تعالیٰ نے
ہمارے وجود سے پیشتر ہی زمین و آسمان ، چاند سورج اور دیگر اشیاء ارضی و سماوی پیدا کی ہیں جو
سب کی سب ہمارے کام آنے والی ہیں اور کام آتی ہیں۔ دوسرے حیوانات بھی اُن سے فائدہ
اُٹھاتے ہیں ۔ مگر وہ جب کہ بجائے خود انسان ہی کے لئے مفید ہیں اور انسان ہی کے کام آتے ہیں ۔
تو گو یا مجموعی طور پر انسان ہی اُن سب سے فائدہ اُٹھانے والا ٹھیرا۔ دیکھو جسمانی امور میں کیسی اعلیٰ درجہ
کی غذائیں کھاتا ہے۔ اعلیٰ درجہ کا گوشت انسان کے لئے ہے۔ ٹکڑے اور ہڈیاں کتوں کے واسطے۔
جسمانی طور پر تو کسی حد تک حیوان بھی شریک ہیں مگر روحانی لذات میں جانور شریک نہیں ہیں۔
پس یہ دو قسم کی رحمتیں ہیں۔ ایک وہ جو ہمارے وجود سے پہلے ہی عطا ہوتی ہیں اور دوسری وہ جو
رحیمیت کی شان کے نمونے ہیں اور وہ دعا کے بعد پیدا ہوتے ہیں اور اُن میں ایک فعل کی ضرورت
ہوتی ہے ۔
دعا اور قانون قدرت کا باہمی تعلق یہاں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس امر کو بیان کر دیا جائے کہ قانون قدرت میں ہمیشہ دعا کا تعلق
ہے۔ آج کل کے نیچری طبع لوگ جو علوم حقہ سے محض بے خبر اور نا واقف ہیں اور اُن کی ساری
تگ و دو کا نتیجہ یورپ کے طرز معاشرت کی نقل اُتارنا ہے، دُعا کو ایک بدعت سمجھتے ہیں اس لئے
مناسب معلوم ہوتا ہے کہ دعا کے تعلق پر کچھ مختصر سی بحث کی جاوے۔
دیکھو ایک بچہ جب بھوک سے بیتاب اور بے قرار ہو کر دودھ کے لیے چلاتا ہے اور چیختا ہے تو
ماں کی پستان میں دودھ جوش مار کر آجاتا ہے حالانکہ بچہ تو دعا کا نام بھی نہیں جانتا لیکن یہ کیا سبب ہے
کہ اُس کی چیخیں دودھ کو جذب کر لاتی ہیں۔ یہ ایک ایسا امر ہے کہ عموماً ہر ایک صاحب کو اس کا تجربہ ہے۔
بعض اوقات ایسا دیکھا گیا ہے کہ مائیں اپنی چھاتیوں میں دودھ کو محسوس بھی نہیں کرتی ہیں اور بسا اوقات
ہوتا بھی نہیں، لیکن جونہی بچہ کی درد ناک چیچ کان میں پہنچی فوراً دُودھ اُتر آیا ہے جیسے بچہ کی ان
چیخوں کو دودھ کے جذب اور کشش کے ساتھ ایک علاقہ ہے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ کے
حضور ہماری چلا ہٹ ایسی ہی اضطراری ہو تو وہ اُس کے فضل اور رحمت کو جوش دلاتی ہے اور اس کو کھینچ
لاتی ہے اور میں اپنے تجربہ کی بنا پر کہتا ہوں کہ خدا کے فضل اور رحمت کو جو قبولیت دعا کی صورت میں آتا
ہے میں نے اپنی طرف کھینچتے ہوئے محسوس کیا ہے بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ دیکھا ہے۔ ہاں آج کل کے
زمانہ کے تاریک دماغ فلا سفر اس کو محسوس نہ کر سکیں یا نہ دیکھ سکیں تو یہ صداقت دنیا سے اُٹھ نہیں سکتی اور
لو
خصوصاً ایسی حالت میں جب کہ میں قبولیت دعا کا نمونہ دکھانے لئے ہر وقت طیار ہوں۔ کے
تو غرض یہ ہے کہ قانون قدرت میں قبولیت دعا کی نظیریں موجود ہیں اور ہر زمانہ میں خدا تعالیٰ زندہ نمونے
بھیجتا ہے۔ اسی لئے اس نے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ (الفاتحة : ٧،٦)
کی دعا تعلیم فرمائی ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کا منشا اور قانون ہے اور کوئی نہیں جو اس کو بدل سکے اِهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا سے پایا جاتا ہے کہ ہمارے اعمال کو اکمل اور ا تم کر۔ ان الفاظ پر غور کرنے سے
معلوم ہوتا ہے کہ بظاہر تو اشارۃ النص کے طور پر اس سے دعا کرنے کا حکم معلوم ہوتا ہے کہ صراط مستقیم
کی ہدایت مانگنے کی تعلیم ہے لیکن اس کے سر پر اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحة : ۵)
بتا رہا ہے کہ اس سے فائدہ اُٹھائیں یعنی صراط مستقیم کے منازل کے لئے قوائے سلیم سے کام لے کر
استعانت الہی کو مانگنا چاہیے۔ پس ظاہری اسباب کی رعایت ضروری ہے۔ جو اس کو چھوڑتا ہے وہ
کا فر نعمت ہے۔ دیکھو! یہ زبان جو خدا تعالیٰ نے پیدا کی ہے اور عروق و اعصاب سے اس کو بنایا ہے
اگر ایسی نہ ہوتی تو ہم بول نہ سکتے ۔ ایسی زبان دعا کے لیے عطا کی جو قلب کے خیالات اور ارادوں تک
کو ظاہر کر سکے۔ اگر ہم دعا کا کام زبان سے کبھی نہ لیں تو ہماری شور بختی ہے۔ بہت سی بیماریاں ایسی
ہیں کہ اگر وہ زبان کو لگ جاویں تو وہ یکدفعہ ہی کام چھوڑ بیٹھتی ہے یہ رحیمیت ہے۔ ایسا ہی قلب میں
خشوع و خضوع کی حالت رکھی اور سوچنے اور تفکر کی قوتیں ودیعت کی ہیں۔ پس یا درکھو! اگر ہم ان
قوتوں اور طاقتوں کو معطل چھوڑ کر دعا کرتے ہیں تو یہ دعا کچھ بھی مفید اور کارگر نہ ہوگی کیونکہ جب
پہلے عطیہ سے کچھ کام نہیں لیا تو دوسرے سے کیا نفع اٹھائیں گے، اس لئے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
سے پہلے إِيَّاكَ نَعْبُدُ بتا رہا ہے کہ ہم نے تیرے پہلے عطیوں اور قوتوں کو بیکار اور برباد نہیں کیا۔
یا درکھو! رحمانیت کا خاصہ یہی ہے کہ وہ رحیمیت سے فیض اٹھانے کے قابل بنادے، اس لئے خدا تعالیٰ
نے جو ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم (المومن : ۶۱) فرمایا یہ نری لفاظی نہیں ہے بلکہ انسانی شرف اسی کا
متقاضی ہے۔ مانگنا انسانی خاصہ ہے اور استجابت اللہ تعالیٰ کا۔ جو نہیں مانتا وہ ظالم ہے۔ دعا ایک ایسی
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۲ مورخه ۳۱ را گست ۱۹۰۱ء صفحه ۱ تا ۳
ا
سرور بخش کیفیت ہے کہ مجھے افسوس ہوتا ہے کہ میں کن الفاظ میں اس لذت اور سرور کو دنیا کو سمجھاؤں ۔
یہ تو محسوس کرنے ہی سے پتا لگے گا ۔ مختصر یہ کہ دعا کے لوازمات سے اول ضروری یہ ہے کہ اعمال صالحہ
اور اعتقاد پیدا کریں کیونکہ کیونکہ جو جو شخص اپنے اعتقادات کو درست نہیں کرتا اور اعمال صالحہ سے کام نہیں لیتا
اور دعا کرتا ہے وہ گویا خدا تعالیٰ کی آزمائش کرتا ہے۔ تو بات یہ ہے کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا
میں یہ مقصود ہے کہ ہمارے اعمال کو اکمل اور اتم کر اور پھر یہ کہ کر کہ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ اور
بھی صراحت کر دی کہ ہم اس صراط کی ہدایت چاہتے ہیں جو منعم علیہ گروہ کی راہ ہے اور مغضوب گروہ کی
راہ سے بچا جن پر بد اعمالیوں کی وجہ سے عذاب الہی آگیا اور الضالین کہہ کر یہ دعا تعلیم کی کہ اس
سے بھی محفوظ رکھ کہ تیری حمایت کے بڑوں بھٹکتے پھریں۔
ایک اور بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ اس جگہ لف و نشر مرتب ہے۔ اول الْحَمْدُ لِلهِ الله تجمع
جمیع صفات کاملہ، ہر ایک خوبی کو اپنے اندر رکھنے والا اور ہر ایک عیب اور نقص سے منزہ ۔ دوم رب
الْعَلَمِينَ - سوم الرَّحْمنِ - چهارم الرَّحِيمِ - پنجم مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ ۔ اب اس کے بعد جو درخواستیں
ہیں وہ ان پانچوں کے ماتحت ہیں۔ اب سلسلہ یوں شروع ہوتا ہے ۔ إِيَّاكَ نَعْبُدُ ۔ یہ فقرہ الْحَمْدُ لِلَّهِ
کے مقابل ہے۔ یعنی اے اللہ تو جو ساری صفات حمیدہ کا جامع ہے اور تمام بدیوں سے منزہ ہے
تیری ہی عبادت کرتے ہیں ۔ مسلمان اس خدا کو جانتا ہے جس میں وہ تمام خوبیاں جو انسانی ذہن
میں آسکتی ہیں موجود ہیں اور اس سے بالاتر اور بالاتر ہے کیونکہ یہ سچی بات ہے کہ انسانی عقل اور فکر
اور ذہن خدا تعالیٰ کی صفات کا احاطہ ہرگز ہرگز نہیں کر سکتے ۔ ہاں تو مسلمان ایسے کامل الصفات
خدا کو مانتا ہے۔
تمام قو میں مجلسوں میں اپنے خدا کا ذکر کرتے ہوئے ہندوؤں کے نزد یک خدا کا تصور شرمندہ ہوجاتی ہیںاور انہیں شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔
مثلاً ہندوؤں کا خدا جو اُ نہوں نے مانا ہے اور کہا ہے کہ ویدوں سے ایسے خدا ہی کا پتا لگتا ہے ۔ جب
اس کی نسبت وہ یہ ذکر کریں گے کہ اُس نے دنیا کا ایک ذرہ بھی پیدا نہیں کیا اور نہ اس نے روحوں کو
پیدا کیا ہے، تو کیا ایسے خدا کے ماننے والے کے لئے کوئی مفر رہ سکتا ہے جب اُسے کہا جائے کہ ایسا
خدا اگر مر جائے تو کیا حرج ہے کیونکہ جب یہ اشیاء اپنا وجود مستقل رکھتی ہیں اور قائم بالذات ہیں پھر
خدا کی زندگی کی ان کی زندگی اور بقا کے لئے کیا ضرورت ہے؟ جیسے ایک شخص اگر تیر چلائے اور وہ
تیرا بھی جاہی رہا ہو کہ اُس شخص کا دم نکل جائے تو بتاؤ اس تیر کی حالت میں کیا فرق آئے گا۔ ہاتھ سے
نکلنے کے بعد وہ چلانے والے کے وجود کا محتاج نہیں ہے ۔ اسی طرح پر ہندوؤں کے خدا کے لئے اگر
یہ تجویز کیا جائے کہ وہ ایک وقت مر جاوے تو کوئی ہندو اس کی موت کا نقصان نہیں بتا سکتا مگر ہم خدا
کے لئے ایسا تجویز نہیں کر سکتے کیونکہ اللہ کے لفظ سے ہی پایا جاتا ہے کہ اس میں کوئی نقص اور بدی
نہ ہو۔ ایسا ہی جب کہ آریہ مانتا ہے کہ اجسام اور روحیں انادی ہیں یعنی ہمیشہ سے ہیں ۔ ہم کہتے ہیں
کہ جب تمہارا یہ اعتقاد ہے پھر خدا کی ہستی کا ثبوت ہی کیا دے سکتے ہو؟ اگر کہو کہ اس نے جوڑا جاڑا
ہے تو ہم کہتے ہیں کہ جب تم پر مانو اور پر کرتی کو قدیم سے مانتے ہو اور ان کے وجود کو قائم بالذات
کہتے ہو تو پھر جوڑ نا جاڑنا تو ادنی فعل ہے۔ وہ جڑ بھی سکتے ہیں اور ایسا ہی جب وہ یہ تعلیم بتاتے ہیں
کہ خدا نے وید میں مثلاً یہ حکم دیا ہے کہ اگر کسی عورت کے ہاں اپنے خاوند سے بچہ پیدا نہ ہوسکتا ہو تو وہ
کسی دوسرے سے ہم بستر ہو کر اولاد پیدا کر لے تو بتاؤ ایسے خدا کی نسبت کیا کہا جاوے گا ؟ یا مثلاً
یہ تعلیم پیش کی جائے کہ خدا کسی اپنے پریمی اور بھگت کو ہمیشہ کے لئے مکتی یعنی نجات نہیں دے سکتا
بلکہ مہا پر لے کے وقت اس کو ضروری ہوتا ہے کہ مکتی یافتہ انسانوں کو پھر اُسی تناسخ کے چکر میں ڈالے
یا مثلاً خدا کی نسبت یہ کہنا کہ وہ کسی کو اپنے فضل و کرم سے کچھ بھی عطا نہیں کر سکتا بلکہ ہر ایک شخص کو وہی
ملتا ہے جو اُس کے اعمال کے نتائج ہیں پھر ایسے خدا کی کیا ضرورت باقی رہتی ہے ۔ غرض ایسا خدا
ماننے والے کو سخت شرمندہ ہونا پڑے گا۔
یہ
عیسائیوں کے نزدیک خدا کا تصور ایسا ہی عیسائی بھی جب یہ پیش کریں گے کہ ہمارا
خدا یسوع ہے اور پھر اُس کی نسبت وہ یہ بیان
کریں گے کہ یہودیوں کے ہاتھوں سے اُس نے ماریں کھائیں ۔ شیطان اُسے آزما تا رہا۔ بھوک
اور پیاس کا اثر اس پر ہوتا رہا۔ آخر نا کامی کی حالت میں پھانسی پر چڑھایا گیا۔ تو کون دانشمند ہوگا جو
ایسے خدا کے ماننے کے لئے طیار ہوگا۔ غرض اسی طرح پر تمام قو میں اپنے مانے ہوئے خدا کا ذکر کرتی
ہوئی شرمندہ ہوتی ہیں مگر مسلمان کبھی اپنے خدا کا ذکر کرتے ہوئے کسی مجلس میں شرمندہ نہیں ہوتا
کیونکہ جو خوبی اور عمدہ صفت ہے وہ اُن کے مانے ہوئے خدا میں موجود اور جو نقص اور بدی ہے اُس سے
وہ منزہ ہے۔ جیسا کہ سورۃ الفاتحہ میں اللہ کو تمام صفات حمیدہ کا موصوف قرار دیا ہے تو الْحَمْدُ لِلَّهِ
کے مقابل میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ ہے۔ اس کے بعد ہے رَبِّ الْعَلَمِینَ ۔ ربوبیت کا کام ہے تربیت اور
تکمیل ۔ جیسے ماں اپنے بچہ کی پرورش کرتی ہے۔ اس کو صاف کرتی ہے۔ ہر قسم کے گند اور آلائش سے
دور رکھتی ہے اور دُودھ پلاتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں یوں کہو کہ وہ اُس کی مدد کرتی ہے۔ اب اس
کے مقابل میں یہاں إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ۔ پھر الرَّحْمٰنِ ہے جو بغیر خواہش، بدوں درخواست اور بغیر اعمال
کے اپنے فضل سے دیتا ہے۔ اگر ہمارے وجود کی ساخت ایسی نہ ہوتی تو ہم سجدہ نہ کر سکتے اور رکوع
نہ کر سکتے اسی لئے ربوبیت کے مقابلہ میں اِيَّاكَ نَسْتَعِین فرمایا۔ جیسے باغ کا نشو و نما پانی کے بغیر
نہیں ہوتا اسی طرح پر اگر خدا کے فیض کا پانی نہ پہنچے تو ہم نشوونما نہیں پا سکتے ۔ درخت پانی کو چوستا
ہے۔ اس کی جڑوں میں دہانے اور سوراخ ہوتے ہیں۔ طبعی میں یہ مسئلہ ہے کہ درخت کی شاخیں پانی کو
جذب کرتی ہیں ۔ اُن میں قوت جاذبہ ہے۔ اسی طرح پر عبودیت میں ایک قوت جاذ بہ ہوتی ہے جو
خدا کے فیضان کو جذب کرتی ہے اور چوستی ہے۔ پس الرَّحْمنِ کے بالمقابل اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
ہے یعنی اگر اس کی رحمانیت ہمارے شاملِ حال نہ ہوتی ۔ اگر یہ قومی اور طاقتیں تو نے عطا نہ کی
ہوتیں تو ہم اس فیض سے کیوں کر بہرہ ور ہو سکتے ۔ اے
پس اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - الرَّحْمَنِ کے بالمقابل ہدایت رحمانیت الہی سے ملتی ہے ہے کیونکہ ہدایت پانا کسی کا حق تو ہی ہے بلکہ
نہیں
محض رحمانیت الہی سے یہ فیض حاصل ہو سکتا ہے اور صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ - الرَّحِيمِ کے
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۳ مورخه ۱۰ ستمبر ۱۹۰۱ صفحه ۲،۱
بالمقابل ہے کیونکہ اس کا ورد کرنے والا رحیمیت کے چشمہ سے فیض حاصل کرتا ہے اور اس کے یہ معنی
ہیں کہ اے رحیم خاص سے دُعاؤں کے قبول کرنے والے ان رسولوں اور صدیقوں اور شہیدوں اور
صالحوں کی راہ ہم کو دکھا جنھوں نے دعا اور مجاہدات میں مصروف ہو کر تجھ سے انواع و اقسام کے
معارف اور حقائق اور کشوف اور الہامات کا انعام پایا اور دائمی دعا اور تضرع اور اعمال صالحہ سے
معرفت تامہ کو پہنچے ۔
رحیمیت کے مفہوم میں نقصان کا تدارک کرنا لگا ہوا ہے۔ حدیث میں آیا ہے کہ اگر فضل نہ ہوتا تو
نجات نہ ہوتی ۔ ایسا ہی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا نے آپ سے
سوال کیا کہ یا حضرت! کیا آپ کا بھی یہی حال ہے۔ آپؐ نے سر پر ہاتھ رکھا اور فرمایا۔ ہاں۔ نادان اور
احمق عیسائیوں نے اپنی نافہمی اور نا واقفی کی وجہ سے اعتراض کئے ہیں لیکن وہ نہیں سمجھتے کہ یہ آپ کی
کمال عبودیت کا اظہار تھا جو خدا تعالیٰ کی ربوبیت کو جذب کر رہا تھا۔ ہم نے خود تجربہ کر کے دیکھا ہے
اور متعدد مرتبہ آزمایا ہے بلکہ ہمیشہ دیکھتے ہیں کہ جب انکسار اور تذلیل کی حالت انتہا کو پہنچی ا ہے اور
ہماری روح اس معبودیت اور فروتنی میں بہہ نکلتی ہے اور آستانہ حضرت واہب العطایا پر پہنچ جاتی ہے تو
ایک روشنی اور نور اوپر سے اترتا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے ایک نالی کے ذریعہ سے مصفا پانی
دوسری نالی میں پہنچتا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار و برکات پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حالت جس قدر بعض مقامات پر فروتنی
اور انکساری میں کمال پر پہنچی ہوئی نظر آتی ہے۔ وہاں معلوم ہوتا ہے کہ اسی قدر آپ روح القدس کی
تائید اور روشنی سے مؤید اور منور ہیں ۔ جیسا کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عملی اور فعلی
حالت سے دکھایا ہے یہاں تک کہ آپؐ کے انوار و برکات کا دائرہ اس قدر وسیع ہے کہ ابدالآباد تک
اسی کا نمونہ اور ظل نظر آتا ہے۔ چنانچہ اس زمانہ میں بھی جو کچھ خدا تعالیٰ کا فیض اور فضل نازل ہورہا
ہے وہ آپ ہی کی اطاعت اور آپ ہی کی اتباع سے ملتا ہے۔ میں سچ کہتا ہوں اور اپنے تجربہ سے کہتا
ہوں کہ کوئی شخص حقیقی نیکی کرنے والا اور خدا تعالیٰ کی رضا کو پانے والا نہیں ٹھہر سکتا اور ان انعام و برکات
اور معارف اور حقائق اور کشوف سے بہرہ ور نہیں ہو سکتا جو اعلیٰ درجہ کے تزکیہ نفس پر ملتے ہیں
جب تک کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں کھویا نہ جائے اور اس کا ثبوت خود خدا تعالیٰ
کے کلام سے ملتا ہے قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران: ۳۲) اور
خدا تعالیٰ کے اس دعوی کی عملی اور زندہ دلیل میں ہوں ۔ ان نشانات کے ساتھ جو خدا تعالیٰ کے
محبوبوں اور ولیوں کے قرآن شریف میں مقرر ہیں مجھے شناخت کرو۔ غرض نبی کریم صلی اللہ علیہ علیہ وسلم و
کے اخلاق کا کمال یہاں تک ہے کہ اگر کوئی بڑھیا بھی آپ کا ہاتھ پکڑتی تھی تو آپ کھڑے ہو جاتے اور
اس کی باتوں کو نہایت توجہ سے سنتے اور جب تک کہ وہ خود آپ کو نہ چھوڑتی آپ نہ چھوڑتے تھے۔
اور پھر
مغضوب اور ضالین کی راہوں سے بچنے کی ہدایت اور پھر غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ - مُلِكِ يَوْمِ
الدین کے بالمقابل ہے ۔ اس کا ورد کرنے والا چشمہ ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ سے فیض پاتا ہے جس کا
مطلب اور مفہوم یہ ہے کہ اے جزاوسزا کے دن کے مالک ہمیں اس سے بچا کہ یہودیوں کی طرح
جو دنیا میں طاعون وغیرہ بلاؤں کا نشانہ ہوئے اور اس کے غضب سے ہلاک ہو گئے یا نصاری کی طرح
نجات کی راہ کھو بیٹھیں ۔ اس میں یہود کا نام مغضوب اس لئے رکھا گیا ہے کہ ان کی شامت اعمال سے
دنیا میں بھی ان پر عذاب آیا کیونکہ اُنہوں نے خدا تعالیٰ کے پاک نبیوں اور راستبازوں کی تکذیب
کی اور بہت سی تکلیفیں پہنچائیں اور یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ خدا تعالیٰ نے جو یہاں سورۂ فاتحہ
میں یہودیوں کی راہ سے بچنے کی ہدایت فرمائی اور اس سورہ کو الضالین پرختم کیا یعنی اُن کی راہ سے
بھی بچنے کی ہدایت فرمائی تو اس میں کیا سر تھا ۔ اس میں یہی راز تھا کہ امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم پر
بھی ایک قسم کا زمانہ آنے والا ہے جب کہ یہود کی تتبع کرنے والے ظاہر پرستی کریں گے اور
استعارات کو حقیقت پر حمل کر کے خدا کے راستباز کی تکذیب کے لئے اُٹھیں گے جیسا کہ یہود نے
مسیح ابن مریم کی تکذیب کی تھی اور انہیں یہی مصیبت پیش آئی کہ اُنہوں نے اس کی تاویل پر ٹھٹھا کیا
اور کہا کہ اگر خدا کا یہی مطلب تھا کہ ایلیا کا مثیل آئے گا تو کیوں خدا نے اپنی پیشگوئی میں اس کی
صراحت نہ کی ۔ غرض اسی روش اور طریق پر اس وقت ہمارے مخالفوں نے بھی قدم مارا ہے اور میری
تکذیب اور ایذا دہی میں انہوں نے کوئی دقیقہ باقی نہیں چھوڑا۔ یہاں تک کہ میرے قتل کے فتوے
دیئے اور طرح طرح کے حیلوں اور مکروں سے مجھے ذلیل کرنا اور نابود کرنا چاہا۔ اگر خدا تعالیٰ کے
فضل سے گورنمنٹ برطانیہ کا اس ملک میں راج نہ ہوتا تو یہ مدت سے میرے قتل سے دل خوش
کر لیتے مگر خدا تعالیٰ نے ان کو ان کی ہر مراد میں نامراد کیا اور وہ جو اس کا وعدہ تھا کہ وَاللهُ يَعْصِبُكَ
فراد میں نام
مِنَ النَّاسِ وہ پورا ہوا ۔
غرض اس دعا میں غَيْرِ الْمَغْضُوبِ کا فرقہ مسلمانوں کے ایک گروہ کی اس حالت کا پتا دیتا ہے
جو وہ مسیح موعود کے مقابل مخالفت اختیار کرے گا اور ایسا ہی الضَّانِین سے مسیح موعود کے زمانہ کا پتا لگتا ہے
کہ اس وقت صلیبی فتنہ کا زور اپنے انتہائی نقطہ پر پہنچ جاوے گا۔ اس وقت خدا تعالیٰ کی طرف سے جو
سلسلہ قائم کیا جاوے گا وہ مسیح موعود ہی کا سلسلہ ہوگا اور اسی لئے احادیث میں مسیح موعود کا نام خدا تعالیٰ
نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت کا سر الصلیب رکھا ہے۔ کیونکہ یہ سچی بات ہے کہ ہر ایک مجدد
فتن موجودہ کی اصلاح کے لئے آتا ہے۔ اب اس وقت خدا کے لئے سو چو تو کیا معلوم نہ ہوگا کہ
صلیبی نجات کی تائید میں قلم اور زبان سے وہ کام لیا گیا ہے کہ اگر صفحات عالم کو ٹولا جائے تو باطل پرستی
کی تائید میں یہ سرگرمی اور زمانہ میں ثابت نہ ہوگی اور جب کہ صلیبی فتنہ کے حامیوں کی تحریریں اپنے
انتہائی نقطہ پر پہنچ چکی ہیں اور توحید حقیقی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عفت ، عزت اور حقانیت اور
کتاب اللہ کے منجانب اللہ ہونے پر ظلم اور زور کی راہ سے حملے کئے گئے ہیں تو کیا خدا تعالیٰ کی غیرت کا
تقاضا نہیں ہونا چاہیے کہ اُس کا سِر الصلیب کو اس وقت نازل کرے؟ کیا خدا تعالیٰ اپنے وعدہ إِنَّا نَحْنُ
نَزَّلْنَا الذِكرَ وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر : ١٠) کو بھول گیا ؟ یقیناً یا درکھو کہ خدا کے وعدے سچے ہیں۔
اُس نے اپنے وعدہ کے موافق دنیا میں ایک نذیر بھیجا ہے۔ دنیا نے اس کو قبول نہ کیا مگر خدا تعالیٰ اُس
کو ضرور قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو ظاہر کرے گا۔ میں تمہیں سچ سچ کہتا