۲۹ ؍ جنوری۱۸۹۸ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہم کو اکثر مرتبہ گورنمنٹ کے حضور خاص طور پر میموریل بھیجنے پڑے اور اپنے حالات سے خود اس کو
مطلع کرنا پڑا تا کہ اس کو صحیح اور سچے واقعات کا علم ہو۔ مناسب ہے کہ ان ابتلا کے دنوں میں اپنے
نفس کو مار کر تقوی اختیار کریں۔ میری غرض ان باتوں سے یہی ہے کہ تم نصیحت اور عبرت پکڑو۔
دنیا فنا کا مقام ہے آخر مرنا ہے۔ خوشی دین ہی کی باتوں میں ہے اصل مقصد تو دین ہی ہے۔
رمضان کی حقیقت رمض سورج کی تپش کو کہتے ہیں۔ رمضان میں چونکہ انسان اکل و شرب
اور تمام جسمانی لذتوں پر صبر کرتا ہے۔ دوسرے اللہ تعالیٰ کے احکام
کے لئے ایک حرارت اور جوش پیدا کرتا ہے۔ روحانی اور جسمانی حرارت اور تپش مل کر رمضان ہوا۔
اہل لغت جو کہتے ہیں کہ گرمی کے مہینہ میں آیا اس لئے رمضان کہلایا۔ میرے نزدیک یہ میچ نہیں ہے۔
کیونکہ عرب کے لئے یہ خصوصیت نہیں ہو سکتی ۔ روحانی رمض سے مراد روحانی ذوق و شوق اور حرارت دینی
لو
ہوتی ہے۔ رمض اس حرارت کو بھی کہتے ہیں جس سے پتھر وغیرہ گرم ہو جاتے ہیں ۔ اے
۲۹ جنوری ۱۸۹۸ء
انسان کی روحانی طاقتوں پر اس کے معبود کا بڑا اثر پڑتا روحانی طاقتوں پر معبد کا اثر ہے۔ دیکھا اگر کوئی ہندو جارہے تو دوری سے اس سے آ ہی
غفلت کی بو آتی ہے۔ کیوں؟ اس لئے کہ ان کا خود ساختہ معبود بھی تو ایسا ہی غافل ہے کہ جب تک
ایک انگریز کے کھانے کی گھنٹی کی طرح گھنٹی نہ بجے وہ بیدار ہی نہیں ہوتا ۔ یہی وجہ ہے کہ روحانی
زندگی سے جو معرفت اور شفا حاصل ہوتی ہے، اس سے یہ لوگ محروم رہتے ہیں ورنہ جسمانی طور پر تو
بڑے متمول اور آسودہ حال ہوتے ہیں۔
رزق ابتلا اور رزق اصطفا
اصل بات یہ ہے کہ رزق دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک ابتلا
کے طور پر، دوسرے اصطفا کے طور پر ۔ رزق ابتلا کے طور
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۱ء صفحہ ۱، ۲

پر تو وہ رزق ہے جس کو اللہ سے کوئی واسطہ نہیں رہتا بلکہ یہ رزق انسان کو خدا سے دور ڈالتا جاتا
ہے یہاں تک کہ اس کو ہلاک کر دیتا ہے۔ اسی طرف اللہ تعالیٰ نے اشارہ کر کے فرمایا ہے لا تُلْهِكُم
اَمْوَالُكُمُ (المنافقون : ۱۰) تمہارے مال تم کو ہلاک نہ کر دیں اور رزق اصطفا کے طور پر وہ ہوتا
ہے جو خدا کے لئے ہو۔ ایسے لوگوں کا متولی خدا ہو جاتا ہے اور جو کچھ ان کے پاس ہوتا ہے وہ اس کو
خدا ہی کا سمجھتے ہیں اور ا۔ اور اپنے عمل سے ثابت کر دکھاتے ہیں ۔ صحابہؓ کی حالت کو دیکھو! جب امتحان کا
وقت آیا تو جو کسی کے پاس تھا اللہ تعالیٰ کی راہ میں دے دیا۔ حضرت ابو بکر صدیق سب سے اول
کمبل پہن کر آگئے ۔ پھر اس کمبل کی جزا بھی اللہ تعالیٰ نے کیا دی کہ سب سے اول خلیفہ وہی
ہوئے ۔ غرض یہ ہے کہ اصلی خوبی، خیر اور روحانی لذت سے بہرہ ور ہونے کے لئے وہی مال کام
آسکتا ہے جو خدا کی راہ میں خرچ کیا جائے ۔ اے
۳۰ جنوری ۱۸۹۸ء
دنیا اور دنیوی خوشیوں کی حقیقت دنیا اور دنیا کی خوشیوں کی حقیقت ابو واجب سے زیادہ نہیں ۔ یا تو وہ عارضی اور چند روزہ ہیں اور ایسی ہی
ہیں اور ان خوشیوں کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان خدا سے دور جا پڑتا ہے۔ مگر خدا کی معرفت میں جو لذت ہے
وہ ایک ایسی چیز ہے کہ جو نہ آنکھوں نے دیکھی اور نہ کانوں نے سنی نہ کسی اور جس نے اس کو محسوس کیا ہے۔ وہ
ایک چیر کر نکل جانے والی چیز ہے۔ ہر آن ایک نئی راحت اس سے پیدا ہوتی ہے جو پہلے نہیں دیکھی ہوتی ۔
خدا تعالیٰ کے ساتھ انسان کا ایک خاص تعلق ہے۔ اہل عرفان لوگوں نے بشریت اور ربوبیت
کے جوڑہ پر بہت لطیف بخشیں کی ہیں۔ اگر بچے کا منہ پتھر سے لگا ئیں تو کیا کوئی دانشمند خیال کر سکتا ہے
کہ اس پتھر میں سے دودھ نکل آئے گا اور بچہ سیر ہو جائے گا۔ ہر گز نہیں ۔ اسی طرح پر جب تک انسان
خدا تعالیٰ کے آستانہ پر نہیں گرتا اس کی روح ہمہ نیستی ہو کر ربوبیت سے تعلق پیدا نہیں کرتی اور نہیں کر
الحکم جلد ۳ نمبر ۲۲ مورخه ۲۳ جون ۱۸۹۹ء صفحه ۱

سکتی جب تک کہ وہ عدم یا مشابه بالعدم نہ ہو کیونکہ ربوبیت اسی کو چاہتی ہے۔ اس وقت تک وہ
روحانی دودھ سے پرورش نہیں پاسکتا۔
کھو میں کھانے پینے کی تمام لذتیں شامل ہیں ۔ ان کا انجام دیکھو کہ بجز کثافت کے اور کیا ہے۔
زینت، سواری، عمدہ مکانات پر فخر کرنا یا حکومت و خاندان پر فخر کرنا یہ سب باتیں ایسی ہیں کہ بالآخر
اس سے ایک قسم کی حقارت پیدا ہو جاتی ہے جو رنج دیتی اور طبیعت کو افسردہ اور بے چین کرد کر دیتی ۔ ہے۔
لعب میں عورتوں کی محبت بھی شامل ہے۔ انسان عورت کے پاس جاتا ہے مگر تھوڑی دیر ۔ کے بعد
وہ محبت اور لذت کثافت سے بدل جاتی ہے لیکن اگر یہ سب کچھ محض اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک حقیقی عشق
ہونے کے بعد ہو تو پھر راحت پر راحت اور لذت پر لذت ملتی ہے۔ یہاں تک کہ معرفت حقہ کے
دروازے کھل جاتے ہیں اور وہ ایک ابدی اور غیر فانی راحت میں داخل ہو جاتا ہے جہاں پاکیزگی اور
طہارت کے سوا کچھ نہیں ۔ وہ خدا میں لذت ہے۔ اس کو حاصل کرنے کی کوشش کرو اور اسے ہی پاؤ کہ
لو
حقیقی لذت وہی ہے ۔ لے
حضرت اقدس کی ایک تقریر
فرموده ۳۱ جنوری ۱۸۹۸ء ( بعد نماز فجر )
یاد رکھو کہ فضائل بھی امراض متعدیہ کی انسان بالطبع کمال کی پیروی کرنا چاہتا ہے طرح متعدی ہونے ضروری ہیں۔ مومن
کے لئے حکم ہے کہ وہ اپنے اخلاق کو اس درجہ پر پہنچائے کہ وہ متعدی ہو جائیں ۔ کیونکہ کوئی عمدہ سے
عمدہ بات قابل پذیرائی اور واجب التعمیل نہیں ہو سکتی جب تک اس کے اندر ایک چمک اور جذب نہ
ہو۔ اس کی درخشانی دوسروں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور جذب ان کو کھینچ لاتا ہے اور پھر اس فعل
الحکم جلد ۳ نمبر ۲۲ مورخه ۲۳ جون ۱۸۹۹ صفحه ۱

کی اعلیٰ درجے کی خوبیاں خود بخود دوسرے کو عمل کی طرف توجہ دلاتی ہیں۔ دیکھو! حاتم کا نیک نام ہونا
سخاوت کے باعث مشہور ہے۔ گو میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ خلوص سے تھی۔ ایسا ہی رستم واسفند یار کی
بہادری کے فسانے عام زبان زد ہیں اگر چہ ہم نہیں کہہ سکتے کہ وہ خلوص سے تھے۔ میرا ایمان اور
مذہب یہ ہے کہ جب تک انسان سچا مومن نہیں بنتا اس کی نیکی کے کام خواہ کیسے ہی عظیم الشان ہوں
لیکن وہ ریا کاری کے ملمع سے خالی نہیں ہوتے ۔ لیکن چونکہ ان میں نیکی کی اصل موجود ہوتی ہے اور یہ وہ
قابل قدر جو ہر ہے جو ہر جگہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اس لئے بایں ہمہ ملمع سازی دریا کاری
وہ عزت سے دیکھے جاتے ہیں۔
و
خواجہ صاحب نے میرے پاس ایک نقل بیان کی تھی اور خود میں نے بھی اس قصہ کو پڑھا ہے کہ
سر فلپ سٹڈ نی ملکہ الزبتھ کے زمانے میں قلعہ زٹفن ملک ہالینڈ کے محاصرہ میں جب زخمی ہوا، تو اس وقت
عین نزع کی تلخی اور شدت پیاس کے وقت جب اس کے لئے ایک پیالہ پانی کا جو وہاں بہت کمیاب تھا
مہیا کیا گیا تو اس کے پاس ایک اور زخمی سپاہی تھا جو نہایت پیاسا تھا۔ وہ سر فلپ سڈنی کی طرف
حسرت اور طمع کے ساتھ دیکھنے لگا۔ سڈنی نے اس کی یہ خواہش دیکھ کر وہ پانی کا پیالہ خود نہ پیا بلکہ بطور
ایثار یہ کہہ کر اس سپاہی کو دے دیا کہ ” تیری ضرورت مجھ سے زیادہ ہے مرنے کے وقت بھی لوگ
ریا کاری سے نہیں رکتے ۔ ایسے کام اکثر ریا کاروں سے ہو جاتے ہیں جو اپنے آپ کو اخلاق فاضلہ
والے انسان ثابت کرنا یا دکھانا چاہتے ہیں۔ غرض کوئی انسان ایسا نہیں ہے کہ اس کی ساری باتیں بری
حالت کی اچھی ہوں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ انسان اچھی باتوں کی کیوں پیروی نہیں کرتے؟ میں اس
کے جواب میں یہی کہوں گا کہ اصل بات یہ ہے کہ انسان فطرتاً کسی بات کی پیروی نہیں کرتا جب تک
کہ اس میں کمال کی مہک نہ ہو اور یہی ایک ستر ہے جو اللہ تعالیٰ ہمیشہ انبیاء علیہم السلام کو مبعوث کرتا رہا
ہے اور خاتم النبین کے بعد مجددین کے سلسلے کو جاری رکھا ہے کیونکہ یہ لوگ اپنے عملی نمونہ کے ساتھ
ایک جذب اور اثر کی قوت رکھتے ہیں اور نیکیوں کا کمال ان کے وجود میں نظر آتا ہے اس لئے کہ انسان
بالطبع کمال کی پیروی کرنا چاہتا ہے۔ اگر انسان کی فطرت میں یہ قوت نہ ہوتی تو انبیاء علیہم السلام کے

سلسلہ کی بھی ضرورت نہ رہتی۔
جلد اول
لیکن یہ بات کہ انبیاء علیہم السلام اور خدا تعالیٰ کے مامورین کی مخالفت کا سبب ماموروں کی مخالفت کیوں کی جاتی ہے اور ان کی تعلیم کی
طرف عدم توجہی کیوں کی جاتی ہے؟ اس کا باعث زمانہ کی وہ حالت ہوتی ہے جو ان پاک وجودوں
کی بعثت کا موجب ہوتی ہے۔ زمانہ میں فسق و فجور کا ایک دریا رواں ہوتا ہے اور ہر قسم کی بدکاریاں
اور برائیاں خدا تعالیٰ سے بعد اور حرمان اس نیک عمدہ مادے کو اپنے نیچے دبا لیتا ہے۔ چونکہ بدکاریوں
کے کمال کا ظہور ہوا ہوا ہوتا ہے اس لئے طبیعت کا یہ مادہ کہ وہ ہر کمال کی پیروی کرنا چاہتا ہے اس
طرف رجوع کر گیا ہوتا ہے اور یہی وہ ستر ہوتا ہے کہ ابتداء انبیاء علیہم السلام اور ماموروں کی مخالفت
اور ان کی تعلیم سے بے پروائی ظاہر کی جاتی ہے۔ آخر ایک وقت آجاتا ہے کہ اس نیکی کے بروز اور
کمال کی طرف توجہ ہو جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَ الْآخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ
لِلْمُتَّقِينَ (الزخرف : ٣٦)
غرض انسانی فطرت میں یہ بات رکھی گئی ہے کہ وہ ہر کمال کی پیروی
ظاہری نفاست کا اثر کرنا چاہتی ہے۔ دیکھ لو انگریزوں کی نئی ایجادات ہوئے، چاقو
وغیرہ تک کی کس قدر عزت کی جاتی ہے اور دیسی اشیاء کے مقابلہ میں ان کو کس قدر پسند کیا جاتا ہے
حالانکہ ان میں بعض اشیاء نہیں بلکہ اکثر ملمع کی ہوئی ہوتی ہیں مگر ظاہری چمک دمک ایسی ہوتی ہے
کہ آنکھوں کو خیرہ کر دیتی ہے اور اس کی روشنی ایک کشش کے ساتھ اپنی طرف متوجہ کرا لیتی ہے۔
تم نہیں دیکھتے کہ یہ جھوٹے زیور جو ملمع کیے ہوئے بکتے ہیں ان کی تجارت کیسی سرعت کے ساتھ بڑھ
رہی ہے ۔ اصلی اشیاء کے مقابلہ میں ان کو رکھ کر دیکھو گے تو معلوم ہوگا کہ اصلی نقلی معلوم ہوتا ہے
اور نقلی اصلی ۔ ان اشیاء کی ظاہری چمک دمک میں ایک روشنی ہے جو ہمارے دیسی صناع اس کو دکھا
نہیں سکتے اس لئے باوجود یکہ لوگ صاف جانتے ہیں کہ یہ اشیاء ملمع شدہ ہیں لیکن اس دجل کی
کچھ بھی پروا نہیں کرتے ۔ ہر ایک چیز ان کی دیکھو۔ دیسی کپڑے، دیسی جوتے جنٹلمین تعلیم
من تعلیم
یافته
۔

ان سے بیزاری ظاہر کرتے ہیں ۔ کیوں؟ صرف اس لئے کہ انگریزی اشیاء میں ایک خاص قسم کی
نفاست اور عمدگی ہوتی ہے۔ یہ لوگ چمڑے کو ایسا کماتے ہیں کہ اس میں نرمی اور چمک پیدا کر
لیتے ہیں۔ یہ کیا ہر ایک ادنی سی چیز کو دیکھو ایک تاگے کو ہی دیکھو کیسا خوبصورت ہوتا ہے۔ غرض
ہر ایک دیسی چیز کو بالمقابل نکما کر دیا ہے بلکہ میں نے تو سنا ہے کہ بعض دیسی رئیس دیسی چیزوں
سے یہاں تک متنفر ہیں کہ ان کے کپڑے بھی پیرس سے دھل کر آتے ہیں اور پینے کا پانی بھی
ولایت سے منگواتے ہیں ۔
اس خریداری کا سر کیا ہے ۔ انہوں نے ظاہری خوبصورتی اور چمک اور خوش نمائی رکھ دی
ہے۔ اس لئے لوگ ادھر جھک گئے ہیں۔ جب یہ حالت ہے کہ دیانت دار اور بھی ہیں اور کفار کا گروہ
بھی ہے لیکن کفار کی طرف رجوع ان کی نفاست اور چمک کی وجہ سے ہے۔ یہی حال اخلاق اور اعمال
کا ہے۔ پس جب تک ان کی چمک دمک یہاں تک نہ پہنچائی جائے نوع انسان پر اثر نہیں پڑ سکتا۔
جو لوگ خود کمزور ہوتے ہیں وہ دوسرے کمزوروں کو جذب نہیں کر سکتے ۔
إِنَّ قرآن کریم میں مخلوق کی قسم کھانے کی حقیقت خدا تعالی فرماتا ہے العضو ان
الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ - إِلَّا الَّذِينَ
آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ (العصر : ۲ تا ۴ ) قسم ہے اس زمانہ کی یعنی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کی ۔ آجکل ہمارے زمانہ کے کوتاہ اندیش مخالف یہ اعتراض
کرتے ہیں کہ قرآن شریف میں مخلوق کی قسمیں کیوں کھائی گئی ہیں حالانکہ دوسروں کو منع کیا ہے۔ اور
کہیں انجیر کی قسم ہے، کہیں دن اور رات کی اور کہیں زمین کی اور کہیں نفس کی؟ اس قسم کے
اعتراضوں کا بہت برا اثر پڑتا ہے۔ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ تمام قرآن شریف میں یہ ایک عام
سنت اور عادت الہی ہے کہ وہ بعض نظری امور کے اثبات و احقاق کے لئے کسی ایسے امور کا حوالہ ایسے امور کا حوالہ
دیتا ہے جو اپنے خواص کا عام طور پر بین اور کھلا کھلا اور بدیہی ثبوت رکھتے ہیں ۔ پس ان کی قسم کھانا
ان کو بطور دلیل اور نظیر کے پیش کرنا ہوتا ہے ۔ ہم اس اعتراض کا واضح جواب دینے سے پیشتر

ایک ضروری امر اور بیان کرنا چاہتے ہیں ۔
جلد اول
یاد گورنمنٹ کیا ہندوستان دارالحرب ہے؟ ہر ایک مسلمان کو یاد رہے کہ ہم بلحاظ گورنمنٹ کے ہے؟
ہندوستان کو دار الحرب نہیں کہتے اور یہی ہمارا مذہب
ہے اگر چہ اس مسئلہ میں علماء مخالفین نے ہم سے سخت اختلاف کیا ہے اور اپنی طرف سے کوئی دقیقہ ہم کو
تکلیف دہی کا انھوں نے باقی نہیں رکھا مگر ہم ان عارضی تکالیف اور آنی ضرر رسانیوں کے خوف سے
حق کو کیونکر چھوڑ سکتے ہیں ۔ ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ حکومت کے لحاظ سے ہندوستان
ہرگز ہرگز دارالحرب نہیں ہے۔ ہمارا مقدمہ ہی دیکھ لو۔ اگر یہی مقدمہ سکھوں کے عہد حکومت میں ہوتا
اور دوسری طرف ان کا کوئی گرو یا برہمن ہوتا تو بدوں کسی قسم کی تحقیق و تفتیش کے ہم کو پھانسی دے دینا
کوئی بڑی بات نہ تھی مگر انگریزوں کی سلطنت اور عہد حکومت ہی کی یہ خوبی ہے کہ مقابل میں ایک
ڈاکٹر اور پھر مشہور پادری ہے لیکن تحقیقات اور عدالت کی کارروائی میں کوئی سختی کا برتاؤ نہیں کیا جاتا۔
کیپٹن ڈگلس نے اس بات کی ذرا بھی پروا نہیں کی کہ پادری صاحب کی ذاتی وجاہت یا ان کے
اپنے عہدہ اور درجہ کا لحاظ کیا جاوے چنانچہ انہوں نے لیمار چنڈ صاحب سے جو پولیس گورداسپور
کے اعلیٰ افسر ہیں یہی کہا کہ ہمارا دل تسلی نہیں پکڑتا ۔ پھر عبد الحمید سے دریافت کیا جاوے۔ آخر کار
انصاف کی رو سے ہم کو اس نے بری ٹھیرایا ۔ پھر یہ لوگ ہم کو ارکان مذہب کی بجا آوری سے نہیں
روکتے بلکہ بہت سے برکات اپنے ساتھ لے کر آئے جس کی وجہ سے ہم کو اپنے مذہب کی اشاعت کا
خاطر خواہ موقع ملا اور اس قسم کا امن اور آرام نصیب ہوا کہ پہلی حکومتوں میں ان کی نظیر نہیں ملتی ۔ پھر
یہ صریح ظلم اور اسلامی تعلیم اور اخلاق سے بعید ہے کہ ہم ان کے شکر گزار نہ ہوں۔ یا درکھو! انسان جو
اپنے جیسے انسان کی نیکیوں کا شکر گزار نہیں ہوتا وہ خدا تعالیٰ کا بھی شکر گزار نہیں ہو سکتا حالانکہ وہ
اسے دیکھتا ہے۔ تو غیب الغیب ہستی کے انعامات کا شکر گزار کیوں کر ہوگا جس کو وہ دیکھتا بھی نہیں
اس لیے محض حکومت کے لحاظ سے ہم اس کو دارالحرب نہیں کہتے ۔
ہاں ! ہمارے نزدیک ہندوستان دارالحرب ہے بلحاظ قلم کے۔ پادری لوگوں نے اسلام کے

خلاف ایک خطرناک جنگ شروع کی ہوئی ہے۔ اس میدان جنگ میں وہ نیزہ ہائے قلم لے کر نکلے
ہیں نہ سنان و تفنگ ۔ و تفنگ لے کر ۔ اس لیے اس میدان میں ہم کو جو ہتھیار لے کر نکلنا چاہیے وہ قلم اور صرف قلم
ہے۔ ہمارے نزدیک ہر ایک مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اس جنگ میں شریک ہو جاوے۔ اللہ اور اس
کے برگزیدہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر وہ دل آزار حملے کئے جاتے ہیں کہ ہمارا تو جگر پھٹ جاتا اور دل
کانپ اٹھتا ہے ۔ کیا امہات المومنین یا دربار مصطفائی کے اسرار جیسی گندی کتاب دیکھ کر ہم آرام کر
سکتے ہیں جس کا نام ہی اس طرز پر رکھا گیا ہے جیسے ناپاک ناولوں کے نام ہوتے ہیں ۔ تعجب کی بات
ہے کہ دربار لنڈن کے اسرار جیسی کتابیں تو گورنمنٹ کے اپنے علم میں بھی اس قابل ہوں کہ اس کی
اشاعت بند کی جائے مگر آٹھ کروڑ مسلمانوں کی دلآزاری کرنے والی کتاب کو نہ روکا جائے ۔ ہم خود
گورنمنٹ سے اس قسم کی درخواست کرنا ہرگز ہرگز نہیں چاہتے بلکہ اس کو بہت ہی نامناسب خیال
کرتے ہیں جیسا کہ ہم نے اپنے میموریل کے ذریعہ سے واضح کر دیا تھا لیکن یہ بات ہم نے محض
اس بنا پر کہی ہے کہ بجائے خود گورنمنٹ کا اپنا فرض ہے کہ وہ ایسی تحریروں کا خیال رکھے۔ بہر حال
گورنمنٹ نے عام آزادی دے رکھی ہے کہ اگر عیسائی ایک کتاب اسلام پر اعتراض کرنے کی غرض
سے لکھتے ہیں تو مسلمانوں کو آزادی کے ساتھ اس کا جواب لکھنے اور عیسائی مذہب کی تردید میں کتابیں
لکھنے کا اختیار ہے۔
میں حلفاً کہتا ہوں کہ جب کوئی ایسی کتاب نظر پڑتی ہے تو دنیا اور
اسلامی غیرت کا تقاضا مافیہا ایک مکھی کے برابر نظرنہیں آتا۔ میں پوچھتا ہوں کہ جس کو
وقت پر جوش نہیں آتا کیا وہ مسلمان ٹھیر سکتا ہے۔ کسی کے باپ کو برا بھلا کہا جائے تو وہ مرنے مارنے
کو طیار ہو جاتا ہے لیکن اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دی جائیں تو اس کی رگ حمیت
میں جنبش بھی نہ آوے اور پروا بھی نہ کرے ۔ یہ کیا ایمان ہے؟ پھر کس منہ سے مر کر خدا کے
پاس جائیں گے ۔ اگر مسلمانوں کا نمونہ دیکھنا چا ہو تو صحابہ کرام کی جماعت کو دیکھو جنھوں نے
اپنے جان و مال کے کسی قسم کے نقصان کی پروا نہیں کی۔ اللہ اور اس کے رسول کی رضا کو مقدم

کر لیا۔ خدا تعالیٰ کی رضا پر راضی ہو جانا ہی ایک فعل تھا جو سارا قرآن شریف ان کی تعریف سے بھرا ہوا
ہے اور رضی اللہ عنہم کا تمغہ ان کو مل گیا ۔ پس جب تک تم اپنے اندروہ امتیاز ، وہ جوش اور حمیت اسلام
کے لیے محسوس نہ کر لو ہر گز اپنے آپ کو کامل نہ سمجھ لو۔
ہماری جماعت یا درکھے کہ ہم ہندوستان کو بلحاظ حکومت ہرگز ہرگز دَارُ الْحَرْب قرار نہیں دیتے
بلکہ اس امن اور برکات کی وجہ سے جو اس حکومت میں ہم کو ملی ہیں اور اس آزادی کو جو اپنے مذہب
کے ارکان کی بجا آوری اور اس کی اشاعت کے لیے گورنمنٹ نے ہم کو دے رکھی ہے۔ ہمارا دل عطر
کے شیشہ کی طرح وفاداری اور شکر گزاری کے جوش سے بھرا ہوا ہے لیکن پادریوں کی وجہ سے ہم اس کو
دار الحرب قرار دیتے ہیں۔ پادریوں نے چھ کروڑ کے قریب کتابیں اسلام کے خلاف شائع کی
ہیں۔ میرے نزدیک وہ لوگ مسلمان نہیں ہیں جو ان حملوں کو دیکھیں اور سنیں اور اپنے ہی ہم وغم میں
مبتلا ر ہیں۔ اس وقت جو کچھ کسی سے ممکن ہو وہ اسلام کی تائید کے لیے کرے اور اس قلمی جنگ میں اپنی
وفاداری دکھائے جبکہ خود عادل گورنمنٹ نے ہم کو منع نہیں کیا ہے کہ ہم اپنے مذہب کی تائید اور
غیر قوموں کے اعتراضوں کی تردید میں کتابیں شائع کریں بلکہ پریس، ڈاک خانے اور اشاعت کے
دوسرے ذریعوں سے مدد دی ہے تو ایسے وقت میں خاموش رہنا سخت گناہ ہے۔ ہاں ضرورت ہے
اس امر کی کہ جو بات پیش کی جاوے وہ معقول ہو۔ اس کی غرض دل آزاری نہ ہو جو اسلام کے لیے
سینہ بریاں اور چشم گریاں نہیں رکھتا وہ یاد رکھے کہ خدا تعالیٰ ایسے انسان کا ذمہ دار نہیں ہوتا۔ اس کو
سوچنا چاہیے کہ جس قدر خیالات اپنی کامیابی کے آتے ہیں اور جتنی تدابیر اپنی دنیوی اغراض کے لیے
کرتا ہے اسی سوزش اور جلن اور درد دل کے ساتھ کبھی یہ خیال بھی آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی پاک ذات پر حملے ہورہے ہیں میں ان کے دفاع کی بھی سعی کروں؟ اور اگر کچھ اور نہیں ہو سکتا تو
کم از کم پر سوز دل کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور دعا کروں ؟ اگر اس قسم کی جلن اور درد دل میں ہو تو
ممکن نہیں کہ سچی محبت کے آثار ظاہر نہ ہوں۔ اگر ٹوٹی ہانڈی بھی خریدی جائے تو اس پر بھی رنج ہوتا ہے
یہاں تک کہ ایک سوئی کے گم ہو جانے پر بھی افسوس ہوتا ہے۔ پھر یہ کیسا ایمان اور اسلام ہے کہ

اس خوفناک زمانہ میں کہ اسلام پر حملوں کی بوچھاڑ ہو رہی ہے۔ امن اور آرام کے ساتھ خواب راحت میں
سور ہے ہیں۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ ہفتہ وار اور ماہواری اخباروں اور رسالوں کے علاوہ ہر روز وہ کس قدر
دو ورقہ اشتہار اور چھوٹے چھوٹے رسالے تقسیم کرتے ہیں جن کی تعداد پچاس پچاس ہزار اور بعض وقت
لاکھوں تک ہوتی ہے اور کئی کئی مرتبہ ان کو شائع کرنے میں کروڑ ہا روپیہ پانی کی طرح بہا دیا جاتا ہے۔
یہ خوب یاد رکھو کہ پادریوں کے ذہن اور مسیحیت اسلام کے خلاف کیوں ہے؟ تصور میں ہندو کچھ چیز نہیں ہیں اور نہ میں
دوسرے مذاہب وغیرہ کی ان کو چنداں پروا ہے چنانچہ کبھی نہیں سنا ہو گا کہ جس قدر کتا بیں اسلام کی
تردید میں یہ لوگ شائع کرتے ہیں اس کے مقابلہ میں آدھی بھی ہندو مذہب کے خلاف لکھتے ہوں۔
یہ لوگ دوسرے مذاہب سے چنداں غرض نہیں رکھتے اس لیے کہ ان میں بجائے خود کوئی حقانیت اور
صداقت کی روح نہیں ہے وہ عیسویت کی طرح خود مردہ مذاہب ہیں لیکن اسلام جو ایک زندہ مذہب
ہے جو حی و قیوم خدا کی طرف سے ہے اس کے خلاف یہ سرتوڑ کوشش کر کے اس کو بھی مردہ ملت بنانا
چاہتے ہیں۔ چنانچہ میں نے ان کے اعتراضوں کو ایک وقت شمار کیا تھا ان کی تعداد تین ہزار تک پہنچ
چکی ہے اور اب تو اس میں اور بھی اضافہ ہوا ہوگا ۔
یا درکھو مفتری انسان وسوسہ میں ڈالتا ہے۔ چونکہ اس میں صدق ، عفت، راستبازی نہیں ہوتی
اس لیے جو چاہتے ہیں کرتے ہیں۔ امرتسری افغانوں کا پکا یقین ہے کہ یہ لوگ تارک الصلوۃ ہیں اور
شراب پیتے ہیں۔ جب دوسروں کے سامنے وہ اس قسم کے اعتراض کرتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ یہ
بزرگ زادہ ہیں ، کیا جھوٹ بولیں گے؟ اس سے وہ وسوسہ میں پڑتے ہیں اور مان لیتے ہیں کہ ہاں سچ
یہی ہے۔ اسی طرح یہ لوگ ریشہ دوانیاں کرتے ہیں۔ غرض ایک تو پادری ہیں جو کھلے طور پر اسلام کے
خلاف کتابیں لکھتے اور شائع کرتے ہیں۔ دوسرے انگریزی طرز تعلیم اور کتابوں میں بھی پوشیدہ طور پر
زہریلا مادہ رکھا ہوا ہے۔ فلسفی اپنے طرز پر اور مؤرخ اپنے رنگ میں واقعات کو بری صورت میں پیش
کر کے اسلام پر حملہ کرتے ہیں ۔ حاصل کلام یہ ہے کہ اس وقت دو ہی قسم کے حملے ہوتے ہیں ایک

پادریوں کے اور دوسرے فلسفیوں کے۔ پس اس وقت اپنے اسلام کو ٹولنا چاہیے۔
قرآن کریم میں مخلوق کی قسم کھانے کی فلاسفی میں پھر اصل کلام کی طرف رجوع کر کے کہتا ہوں کہ قرآن شریف کی
قسموں پر جو اعتراض کیا جاتا ہے وہ بھی اسی قسم کا ہے۔ بڑے غور اور فکر کے بعد یہ راز ہم پر کھلا ہے
کہ قرآن شریف کے جس جس مقام پر کو تہ اندیشوں نے اعتراض کئے ہیں اسی مقام پر اعلیٰ درجہ کی
صداقتوں اور معارف کا ایک ذخیرہ موجود ہے جس پر ان کو اس وجہ سے اطلاع نہیں ملی کہ وہ حق
کے ساتھ عداوت رکھتے ہیں اور قرآن شریف کو محض اس لیے پڑھتے ہیں کہ اس پر نکتہ چینی اور
اعتراض کریں ۔ یا درکھو قرآن شریف کے دو حصے ہیں بلکہ تین ۔ ایک تو وہ حصہ ہے جس کو ادنی درجہ
کے لوگ بھی جو اتی ہوتے ہیں سمجھ سکتے ہیں اور دوسرا وہ حصہ ہے جو اوسط درجہ کے لوگوں پر کھلتا
ہے۔ اگرچہ وہ پورے طور پر امی نہیں ہوتے لیکن بہت بڑی استعداد علوم کی بھی نہیں رکھتے اور
تیسرا حصہ ان لوگوں کے لیے ہے جو اعلیٰ درجہ کے علوم سے بہرہ ور ہیں اور فلاسفر کہلاتے ہیں۔ یہ
قرآن شریف ہی کا خاصہ ہے کہ وہ تینوں قسم کے آدمیوں کو یکساں تعلیم دیتا ہے۔ ایک ہی بات ہے
جوائی اور اوسط درجہ کے آدمی اور اعلیٰ درجہ کے فلاسفر کو تعلیم دے جاتی ہے۔
یہ قرآن شریف کا ہی فخر ہے کہ ہر طبقہ اپنی استعداد اور درجہ کے موافق فیض پاتا ہے۔ الغرض یہ
جو قرآن شریف کی قسم پر اعتراض کیا جاتا ہے، اس کا جواب یہ ہے کہ قسم ایک ایسی شے ہے جس کو ایک
شاہد کے مفقود ہونے کی بجائے دوسرا شاہد قرار دیا جاتا ہے۔ قانو نا، شرعاً، عرفا یہ عام مسلم بات ہے کہ
جب گواہ مفقود ہو اور موجود نہ ہو تو صرف قسم پر اکتفا کی جاتی ہے اور وہ قسم گواہ ہی کے قائم مقام ہوتی
ہے۔ اسی طرح پر اللہ تعالیٰ کی سنت قرآن کریم میں اس طرح پر جاری ہے کہ نظریات کو ثابت کرنے
کے واسطے بدیہات کو بطور شاہد پیش کرتا ہے تا کہ نظری امور ثابت ہوں ۔ لے
یہ یا د رکھنا چاہیے کہ قرآن شریف میں یہ طرز اللہ تعالیٰ نے رکھا ہے کہ نظری امور کے اثبات
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ مئی ۱۹۰۱ صفحه ۱ تا ۴

کے لیے امور بد یہی کو بطور شواہد پیش کرتا ہے اور یہ پیش کرنا قسموں کے رنگ میں ہے۔ اس بات کو بھی
ہرگز بھولنا نہ چاہیے کہ اللہ جل شانہ کی قسموں کو انسانی قسموں پر قیاس کرنا قیاس مع الفارق ہے۔ نہ
اللہ تعالیٰ نے جو انسان کو غیر اللہ کی قسم کھانے سے منع کیا تو اس کا سبب یہ ہے کہ انسان جب قسم کھاتا
ہے تو اس کا مدعا یہ ہوتا ہے کہ جس چیز کی قسم کھائی ہے اس کو ایک ایسے گواہ رؤیت کا قائم مقام
ٹھہر اوے کہ جو اپنے ذاتی علم سے اس کے بیان کی تصدیق یا تکذیب کر سکتا ہے کیونکہ اگر سوچ کر
دیکھا جاوے تو قسم کا اصل مفہوم جیسا کہ ہم نے ابھی بیان کیا تھا شہادت ہی ہوتا ہے۔ جب انسان
معمولی شاہدوں کے پیش کرنے سے عاجز آجاتا ہے تو پھر قسم کا محتاج ہوتا ہے تااس سے وہ فائدہ
اٹھاوے جو ایک شاہد رؤیت کی شہادت سے اٹھانا چاہتا ہے لیکن ایسا تجویز کرنا یا اعتقاد رکھنا کہ بجز
خدا تعالیٰ کے کوئی اور بھی حاضر ناظر ہے اور تصدیق یا تکذیب یا سزا دہی یا کسی اور امر پر قادر ہے
صریح کلمہ کفر ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے اپنی تمام کتابوں میں انسان کو یہی ہدایت فرمائی ہے کہ
غیر اللہ کی ہر گز قسم نہ کھاوے۔
اب اس بیان سے صاف معلوم ہو گیا کہ اللہ تعالیٰ کا قسم کھانا کوئی اور رنگ اور شان رکھتا ہے اور
غرض اس سے یہی ہے کہ تا صحیفہ قدرت کے بدیہات کو شریعت کے اسرار دقیقہ کے حل و انکشاف
کے لیے بطور شاہد پیش کرے اور چونکہ اس مدعا کو قسم سے ایک مناسبت تھی اور وہ یہ کہ جیسا ایک قسم
کھانے والا جب مثلاً خدا تعالیٰ کی قسم کھاتا ہے تو اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے اس
واقعہ پر گواہ ہے۔ اسی طرح اور ٹھیک اسی رنگ میں اللہ تعالیٰ کے بعض ظاہر در ظاہر افعال ، نہاں در نہاں
اسرار اور افعال پر بطور گواہ ہیں اس لیے اس نے قسم کے رنگ میں اپنے افعال بدیہہ کو اپنے افعال
نظریہ کے ثبوت میں جا بجا قرآن شریف میں پیش کیا اور یہ کہنا سراسر نادانی اور جہالت ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے غیر اللہ کی قسم کھائی کیونکہ اللہ تعالی در حقیقت اپنے افعال کی قسم کھاتا ہے نہ کسی غیر کی اور اس کے
افعال اس کے غیر نہیں ہیں۔ مثلاً اس کا آسمان یا ستارہ کی قسم کھانا اس قصد سے نہیں ہے کہ وہ کسی غیر کی
قسم ہے بلکہ اس منشا سے ہے کہ جو کچھ اس کے ہاتھوں کی صنعت اور حکمت آسمان اور ستاروں میں

آج 10 میں سے 10 باقی