۲۹ ؍ جنوری۱۸۹۸ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

موجود ہے اس کی شہادت بعض اپنے افعال مخفیہ کے سمجھانے کے لیے پیش کرے۔
خدا تعالیٰ کی قسموں میں اسرار معرفت غرض خدا تعالی کی قسمیںاپنے اندر لا محدود اسرار معرفت کے رکھتی ہیں جن کو اہل بصیرت
ہی دیکھ سکتے ہیں ۔ پس خدا تعالی قسم کے لباس میں اپنے قانون قدرت کے بدیہات کی شہادت اپنی
شریعت کے بعض دقائق حل کرنے کے لئے پیش کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی فعلی کتاب ( قانون قدرت )
اس کی قولی کتاب ( قرآن شریف ) پر شاہد ہو جاوے اور اس کے قول اور فعل میں باہم مطابقت ہو کر
طالب صادق کے لئے مزید معرفت اور سکینت اور یقین کا موجب ہو اور یہ طریق قرآن شریف میں
عام ہے۔ مثلاً خدا تعالیٰ برہموؤں اور الہام کے منکروں پر یوں اتمام حجت کرتا ہے۔
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ (الطارق : (۱۲) قسم ہے بادلوں کی جن سے مینہ برستا ہے۔ رجع بارش
کو بھی کہتے ہیں ۔ بارش کا بھی ایک مستقل نظام ہے جیسے نظام شمسی ہے۔ رات اور دن کا اور
کسوف خسوف کا بجائے خود ایک ایک نظام ہے۔ مرض کا بھی ایک نظام ہوتا ہے۔ طبیب اس نظام کے
موافق کہہ سکتا ہے کہ فلاں دن بحران ہوگا۔ غرض یہ نظام ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کا قانون قدرت اپنے اندر
ایک ترتیب اور کامل نظام رکھتا ہے اور کوئی فعل اس کا ایسا نہیں ہے جو نظام اور ترتیب سے باہر ہو۔
للہ تعالیٰ جیسے یہ چاہتا ہے کہ لوگ اس سے ڈریں ویسے ہی یہ بھی چاہتا ہے کہ لوگوں میں علوم کی
روشنی پیدا ہووے اور اس سے وہ معرفت کی منزلوں کو طے کر جاویں کیونکہ علوم حقہ سے واقفیت
جہاں ایک طرف سچی خشیت پیدا کرتی ہے، وہاں دوسری طرف ان علوم سے خدا پرستی پیدا ہوتی ہے۔
بعض بد قسمت ایسے بھی ہیں جو علوم میں منہمک ہو کر قضاء و قدر سے دور جا پڑتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے
وجود پر ہی شکوک پیدا کر بیٹھتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو قضاء وقدر کے قائل ہو کر علوم ہی سے دستبردار
ہو جاتے ہیں مگر قرآن شریف نے دونوں تعلیمیں دی ہیں اور کامل طور پر دی ہیں ۔ قرآن شریف
نے پری
علوم حقہ سے اس لئے واقف کرنا چاہتا ہے اور اس لئے ادھر انسان کو متوجہ کرتا ہے کہ اس سے
خشیت الہی پیدا ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کی معرفت میں جوں جوں ترقی ہوتی ہے اسی قدر خدا تعالیٰ کی

عظمت اور اس سے محبت پیدا ہوتی جاتی ہے۔ اور انسان کو قضاء وقدر کے نیچے رہنے کی اس لئے تعلیم
دیتا ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کی ذات پر توکل اور بھروسہ کی صفت پیدا ہو اور وہ راضی بہ رضا ر ہنے کی
حقیقت سے آشنا ہو کر وہ سچی سکینت اور اطمینان جو نجات کا اصل مقصد اور منشا ہے حاصل کرے۔
ابھی جو مثال میں نے قرآن شریف سے قسم کے متعلق دی ہے کہ وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ یعنی
قسم ہے آسمان کی جس میں اللہ تعالیٰ نے رجیع کو رکھا ہے۔ سماء کا لفظ فضا اور جو اور بارش اور
بلندی کے معنوں میں بولا جاتا ہے۔ رجع بار بار وقت پر آنے والی چیز کو کہتے ہیں۔ بارش برسات
میں بار بار آتی ہے اس لئے اس کا نام بھی رجع ہے۔ اسی طرح پر آسمانی بارش بھی اپنے وقتوں پر آتی
ہے۔ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ ( الطارق : ۱۳) اور قسم ہے زمین کی کہ وہ ان وقتوں میں پھوٹ نکلتی ہے
اور سبزہ نکالتی ہے۔
بارش کی جڑ زمین ہے۔ زمین کا پانی جو بخارات بن کر او پر اڑ جاتا ہے وہ گرہ زمهریر میں پہنچ کر
بارش بن کر واپس آتا ہے اور اس صورت میں چونکہ وہ آسمان سے آتا ہے اس لئے آسمانی کہلاتا ہے۔
پھر بارش کی ضرورت کے لئے ایک اور وقت خاص ہے جب مزارعین کو ضرورت ہوتی ہے۔ اگر
بیائی کے بعد پڑے تو کچھ بھی نہ رہے اور پھر بعض اوقات نشو و نما کے لئے ضرورت ہوتی ہے۔ غرض
بارش اور مینہ کی ضرورت اور اس کے مفاد اور اس کے آسمان سے آنے کا نظارہ بالکل بد یہی ہے اور
ایک ادنی درجہ کی عقل رکھنے والا گنوار دہقان بھی جانتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ بات بھی یادرکھنے کے قابل
ہے کہ اگر آسمانی بارش نہ ہو تو زمینی پانی بھی خشک ہونے لگتے ہیں چنانچہ امساک باراں کے دنوں
میں بہت سے کنویں خشک ہو جاتے ہیں اور اکثروں میں پانی بہت ہی کم رہ جاتا ہے لیکن جب
آسمان سے بارش آتی ہے تو زمینی پانیوں میں بھی ایک جوش اور تموّج پیدا ہونے لگتا ہے۔ میرا مطلب
اس مقام پر اس مثال کے بیان کرنے سے یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان قسموں کو ایک اور امر کے لئے
بطور شاہد قرار دیا ہے کیونکہ ان نظاروں سے تو ایک معمولی زمیندار بھی واقف ہی ہے اور وہ امر جو ان
کے ذریعہ ثابت کیا ہے وہ یہ ہے إِنَّهُ لَقَولُ فَصْلٌ وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ (الطارق: ۱۴، ۱۵) بے شک یہ خدا

کا کلام ہے اور قول فصل ہے اور وہ عین وقت پر ضرورت حقہ کے ساتھ اور حق وحکمت کے ساتھ آیا
ہے، بے ہودہ طور پر نہیں آیا ۔ اب دیکھ لو کہ قرآن شریف جس وقت نازل ہوا ہے۔ کیا اس وقت نظام
روحانی یہ نہیں چاہتا تھا کہ خدا کا کلام نازل ہو اور کوئی مرد آسمانی آوے جو اس گمشدہ متاع کو واپس
دلائے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ بعثت کی تاریخ پڑھو تو معلوم ہو جاوے گا کہ دنیا کی کیا
حالت تھی۔ خدا تعالیٰ کی پرستش دنیا سے اٹھ گئی تھی اور توحید کا نقش پامٹ چکا تھا۔ باطل پرستی اور
معبودان باطلہ کی پرستش نے اللہ جل شانہ کی جگہ لے رکھی تھی۔ دنیا پر جہالت اور ظلمت کا ایک خوفناک
پردہ چھایا ہوا تھا۔ دنیا کے تختہ پر کوئی ملک کوئی قطعہ کوئی سرزمین ایسی نہ رہ گئی تھی جہاں خدائے واحد،
ہاں حی و قیوم خدا کی پرستش ہوتی ہو۔ عیسائیوں کی مردہ پرست قوم تثلیث کے چکر میں پھنسی ہوئی تھی
اور ویدوں میں توحید کا بے جا دعوی کرنے والے ہندوستان کے رہنے والے ۳۳ کروڑ دیوتاؤں
کے پجاری تھے ۔ غرض خود خدا تعالیٰ نے جو نقشہ اس وقت کی حالت کا ان الفاظ میں کھینچا ہے
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم : ۴۲) یہ بالکل سچا ہے اور اس سے بہتر انسانی زبان اور قلم
اس حالت کو بیان نہیں کر سکتی ۔ اب دیکھو کہ جیسے خدا تعالیٰ کا قانون عام ہے کہ عین امساک بارش کے
وقت آخر اس کا فضل ہوتا ہے اور باران رحمت برس کر شادابی بخشتا ہے اسی طرح پر ایسے وقت میں ضرور تھا
کہ خدا کا کلام آسمان سے نازل ہوتا ۔ گویا اس جسمانی بارش کے نظام کو دکھا کر روحانی بارش کے نظام
کی طرف رہبری کی ہے۔ اب اس سے کون انکار کرے گا کہ بارش ہمارے مقاصد کے موافق
ہوتی ہے ۔ اس سے مطلب یہ ہے کہ جیسے وہ نظام رکھا ہے اسی طرح دوسری بارشوں کے لئے وقت
رکھے ہیں۔ اب دیکھ لو کہ کیا یہ بارش روحانی کا ذکر نہ تھا؟ کس قدر جھگڑے تم لوگوں میں بپا تھے۔
اعمال گندے اور ایمان بھی گندے تھے اور دنیا ہلاکت کے گڑھے میں گرنے والی تھی، پھر وہ
کیوں کر اپنے فضل کا مینہ نہ برساتا۔ جس نے جسم فانی کی حفاظت کے لئے ایک خاص نظام رکھا ہے پھر
روحانی نظام کو کیوں کر چھوڑتا۔ اس لئے بارش کے نظام کو بطور شاہد پیش کر کے قسم کے رنگ میں استعمال
کیا کیونکہ امر نبوت ایک روحانی اور نظری امر تھا اور کفار عرب اس نظام کو نہ سمجھ سکتے تھے اس لئے وہ

پہلا نظام پیش کر کے ان کو سمجھا دیا۔ غرض یہ ایک ستر ہے جس کو جاہلوں نے سمجھا نہیں اور اپنی نادانی اور
عداوت حق کی بنا پر اعتراض کر دیا ہے۔ اصل مفہوم کو جو اللہ تعالیٰ نے اس میں مقصود رکھا تھا چھوڑ دیا۔
اللہ کو قرض دینے کا مفہوم اسی طرح پر ایک نادان کہتا ہے کہ مَن ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا (البقرة:۲۴۶) ( کون شخص ہے جو اللہ کو قرض
دے۔ ) اس کا مفہوم یہ ہے کہ گویا معاذ اللہ خدا بھوکا ہے۔ احمق نہیں سمجھتا کہ اس سے بھوکا ہونا کہاں دے۔)
سے نکلتا ہے؟ یہاں قرض کا مفہوم اصل تو یہ ہے کہ ایسی چیزیں جن کے واپس کرنے کا وعدہ ہوتا ہے
اس کے ساتھ افلاس اپنی طرف سے لگا لیتا ہے۔ یہاں قرض سے مراد یہ ہے کہ کون ہے جو خدا تعالیٰ
کو اعمال صالحہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کی جزا اسے کئی گنا کر کے دیتا ہے۔ یہ خدا کی شان کے لائق
ہے جو سلسلہ عبودیت کا ربوبیت کے ساتھ ہے اس پر غور کرنے سے اس کا یہ مفہوم صاف سمجھ میں
آتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ بدوں کسی نیکی ، دعا اور التجا اور بدوں تفرقہ کا فرو مومن کے ہر ایک کی پرورش
فرما رہا ہے اور اپنی ربوبیت اور رحمانیت کے فیض سے سب کو فیض پہنچا رہا ہے۔ پھر وہ کسی کی نیکیوں کو
کب ضائع کرے گا ؟ اس کی شان تو یہ ہے مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَةً (الزلزال : ٨ ) جو
ذرہ بھی نیکی کرے اس کا بھی اجر دیتا ہے اور جو ذرہ بدی کرے گا اس کی پاداش بھی ملے گی ۔ یہ ہے
قرض کا اصل مفہوم جو اس آیت سے پایا جاتا ہے چونکہ اصل مفہوم قرض کا اس سے پایا جاتا تھا
اس لئے یہی کہہ دیا مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا حَسَنًا اور اس کی تفسیر اس آیت میں موجود ہے
مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَهُ -
نے ایک عاجز اور انسان کو عیسائیوں پر افتاد کی وجہ جاہل عیسائی جنہوں نے ایک عاجز اور ناتواں انسان و خدا بنالیا پر
ہے اور اپنی بدکاریوں اور گناہوں کی گٹھڑی اس کے سر پر رکھ
دی ہے اور اسے ملعون تسلیم کیا ہے ۔ باوجود یکہ ان کے پاس لعنت کے سوا کچھ بھی نہیں دوسروں پر
اعتراض کرتے ہیں ۔ چونکہ خدا تعالیٰ کی پاک شریعت کو کفارہ کی بنا پر رڈ کر چکے ہیں اعمال صالحہ
میں جو ایک لذت اور سرور ہوتا ہے وہ انہیں حاصل نہیں رہا اور خدا تعالیٰ کے سارے راستبازوں کو

بشمار اور ڈاکو قرار دینے کی وجہ سے ان پر وہ لعنت پڑی ہے۔ اس لئے یہ بات کبھی بھولنی نہیں چاہیے
کہ خدا تعالیٰ کے راستبازوں کا انکار اور تکذیب ایک ایسی شے ہے جو انسان کو ہلاک کر دیتی ہے اور
اس کی روحانی طاقتوں اور قوتوں کے لئے زہر قاتل کا کام کرتی ہے۔ جو صادق کی نسبت سوء ظن کرتا
ہے اور اس کی بے ادبی کرتا ہے وہ حقائق اور معارف سے بے نصیب کر دیا جاتا ہے۔ یہ لعنت
عیسائیوں پر پڑی ہے کہ انہوں نے سارے راستبازوں کو خطا کا ر ٹھیرایا۔
غرض اس آیت میں یہ لطیفہ ہے کہ بارشوں کا جسمانی طور پر ایک نظام ہے۔ لوگ جانتے ہیں کہ
اب بارش کے دن قریب ہیں ۔ مثلاً یہ جانتے ہیں کہ پوہ اور ماگھ کے دنوں میں بارش ہوتی ہے اور
ساون اور بھادوں کے دنوں میں ہوتی ہے۔ پھر ایک یہ راز ہے کہ بارش بے ہودہ کبھی نہیں
ہوتی ۔ در حقیقت وہی اوقات بارش کے لئے مفید ہوتے ہیں ۔ اسی طرح پر روحانی بارشوں کا سلسلہ چلتا
ہے۔ یہ ایک نظری بحث ہے۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے موٹی موٹی باتوں کو بطور شواہد کے پیش کیا ہے اور
قسم کا لفظ شاہد کے قائم مقام بیان فرمایا۔ اس لفظ کو اسی طرح بیان کیا ہے جس طرح پر قرض کے لفظ کو
جسے میں ابھی بیان کر چکا ہوں۔
محدثین اور مجددین کا سلسلہ اب ایک بات اور قابل غور ہے کہ ایک بارش تخم ریزی کے لئے اور کا
ہوتی ہے اور پھر ایک بارش اس تخم کے نشوونما اور سرسبزی
کے لئے ہوتی ہے۔ اسی طرح پر نبوت کی بارش تخم ریزی کے لئے ہوتی ہے اور محدثین اور مجددین کی
بارش جو نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ ( الحجر : ۱۰) کے ضمن میں داخل ہیں۔ اس تخم کے بارور
کرنے اور نشو و نمادینے کے لئے میں نے بار ہا اس امر کا ذکر کیا ہے کہ نبوت الوہیت کے لئے بطور
میخ کے ہوتی ہے۔ جو شخص نبوت کا انکار کرتا ہے رفتہ رفتہ وہ الوہیت کے انکار تک پہنچ جاتا ہے۔ اور
نبوت کے لئے ولایت بطور میخ کے ہوتی ہے ولی کے انکار سے رفتہ رفتہ سلپ ایمان ہو جاتا ہے۔
سولی
اس وقت دیکھو کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو تیرہ سو برس سے زائد عرصہ گزر گیا۔ اگر خدا تعالیٰ
اس وقت تک بالکل خاموش رہتا اور اپنی تجلی نہ فرما تا تو اسلام ایک قصہ اور کہانی سے بڑھ کر کوئی وقعت

نہ رکھتا اور اس کو دوسرے مذاہب پر کوئی خصوصیت اور فضیلت نہ ہوتی ۔ جیسے ہندو اپنے بزرگوں سے
منسوب خوارق کو پرانوں اور شاستروں میں لکھا ہوا بیان کرتے ہیں اور دکھا کچھ نہیں سکتے اسی طرح پر
اسلام کے اعجازی نشانوں کا ذکر مسلمانوں کی کتابوں ہی میں بتاتے اور دکھا کچھ نہ سکتے تو دوسرے
مذاہب پر اس کو کیا فضیلت رہتی اور انسان کی فطرت اس قسم کی واقع ہوئی ہے کہ اگر اسے دوسرے پر
کوئی فضیلت نظر نہ آئے تو اس سے بے رغبتی اور بے دلی ظاہر کرتا ہے۔ اس طرح پر گویا اسلام سے
ایک قسم کا ضعف ایمان پیدا ہوتا کیونکہ بدوں فضیلت کے ایمان قوی رہ سکتا ہی نہیں ۔ اس لئے نبوت
کی زراعت کے واسطے ولایت ایک باڑ لگا دی گئی ہے۔ پس غور کر کے دیکھو کہ قسم پر اعتراض کرنے
والوں کا جواب کیسا صاف اور لطیف ہے۔
اس کو کر انسان کس فترت وحی کی حکمت اس مضمون کو دیکھ کر انسان کس قدر انشراح کے ساتھ قبول کر سکتا ہے
که قرآن کریم کس قدر عالی مضامین کو کیسے انداز اور طرز سے بیان
کرتا ہے۔ پھر قرآن شریف میں ایک مقام پر رات کی قسم کھائی ہے۔ کہتے ہیں کہ یہ اس وقت کی قسم
ہے جب وحی کا سلسلہ بند تھا۔ یا د رکھنا چاہیے کہ یہ ایک مقام ہے جو ان لوگوں کے لئے جو سلسلہ وحی
سے افاضہ حاصل کرتے ہیں آتا ہے۔ وحی کے سلسلہ سے شوق اور محبت بڑھتی ہے لیکن مفارقت
میں بھی ایک کشش ہوتی ہے جو محبت کے مدارج عالیہ پر پہنچاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کو بھی ایک
ذریعہ قرار دیا ہے کیونکہ اس سے قلق اور کرب میں ترقی ہوتی ہے اور روح میں ایک بے قراری اور
اضطراب پیدا ہوتا ہے جس سے وہ دعاؤں کی روح اس میں نفخ کی جاتی ہے کہ وہ آستانہ الوہیت پر
یا رب ! یا رب !! کہہ کر اور بڑے جوش اور شوق اور جذبہ کے ساتھ دوڑتی ہے۔ جیسا کہ ایک بچہ جو
تھوڑی دیر کے لئے ماں کی چھاتیوں سے الگ رکھا گیا ہو بے اختیار ہو ہو کر ماں کی طرف دوڑتا اور
چلاتا ہے اسی طرح پر بلکہ اس سے بھی بے حد اضطراب کے ساتھ روح اللہ کی طرف دوڑتی ہے اور
اس دوڑ دھوپ اور قلق وکرب میں وہ لذت اور سرور ہوتا ہے جس کو ہم بیان نہیں کر سکتے ۔ یاد
رکھو! روح میں جس قدر اضطراب اور بے قراری خدا تعالیٰ کے لئے ہو گی اسی قدر دعاؤں کی توفیق

ملے گی اور ان میں قبولیت کا نفخ ہوگا۔ غرض یہ ایک زمانہ ماموروں اور مرسلوں اور ان لوگوں پر جن
کے ساتھ مکالمات الہیہ کا ایک تعلق ہوتا ہے آتا ہے اور اس سے غرض اللہ تعالیٰ کی یہ ہوتی ہے کہ تا
ان کو محبت کی چاشنی اور قبولیت دعا کے ذوق سے حصہ دے اور ان کو اعلیٰ مدارج پر پہنچا دے تو یہاں
جو ضحی اور لیل کی قسم کھائی اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مدارج عالیہ اور مراتب محبت کا
اظہار ہے اور آگے پیغمبر خدا کا ابراء کیا کہ دیکھو دن اور رات جو بنائے ہیں ان میں کس قدر وقفہ
ایک دوسرے میں ڈال دیا ہے ضحی کا وقت بھی دیکھو اور تاریکی کا وقت بھی خیال کرو۔ مَا وَدَعَكَ
رَبُّكَ ( الضُّحى : ۴) خدا تعالیٰ نے تجھے رخصت نہیں کر دیا۔ اس نے تجھ سے کینہ نہیں کیا بلکہ ہمارا یہ
ایک قانون ہے۔ جیسے رات اور دن کو بنایا ہے اسی طرح انبیاء علیہم السلام کے ساتھ بھی ایک قانون ہے کہ
بعض وقت وحی کو بند کر دیا جاتا ہے تا کہ ان میں دعاؤں کے لیے زیادہ جوش کے پیدا ہو۔ اور محی اور لیل کو
اس لیے بطور شاہد بیان فرمایا۔ تا آپؐ کی امید وسیع ہوا اور تسلی اور اطمینان پیدا ہو۔ مختصر یہ کہ اللہ تعالیٰ
نے ان قسموں کے بیان کرنے سے اصل مدعایہ رکھا ہے کہ تابد یہات کو نظریات کے ذریعہ سمجھاوے۔ کے
اب سوچ کر دیکھو کہ یہ کیسا پر حکمت مسئلہ تھا مگر ان بدبختوں نے اس پر بھی اعتراض کیا۔
چشم بداندیش که بر کنده باد
ه
باد عیب نماید هنرش در نظر
ان قسموں میں ایسا فلسفہ بھرا ہوا ہے کہ حکمت کے ابواب کھلتے ہیں۔
غرض یہ حرب ہمارا کام ہے جس کی آج ضرورت ہے۔اس سے علوم کے
اس زمانہ کا جہاد دروازے بھی کھلتے ہیں اور مخالف بھی حجت اور بینہ سے ہلاک ہو جاتے
ہیں۔ اور یہ خدا کا فضل ہے کہ پنجاب کے لوگ جن معارف اور حقائق سے آگاہ ہوتے جاتے ہیں
بلاد شام اور دیگر ممالک اسلامیہ میں ان کا نام ونشان تک نہیں ہے۔ اس لئے ہم پر تو یہ مصیبت آچکی
ہے۔ ہر طرف سے حملہ پر حملہ ہو رہا ہے۔ اس لئے ہم کو قوت متفکرہ سے کام لینا پڑتا ہے اور دعاؤں
کے ذریعہ خدا تعالیٰ کے حضور ان مشکلات کو پیش کرنا پڑتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ محض
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۱ مورخه ۱۰ رجون ۱۹۰۱ ء صفحه ۱ تا ۴
کے سہو کتابت ہے کتابت ہے اصل میں ” تا نظریات کو بدیہات کے ذریعہ سمجھاوے ہونا چاہیے۔ اہیے۔ (مرتب)
وو

اپنے فضل و کرم سے ہماری دستگیری فرماتا ہے اور اپنی پاک کتاب کے حقائق اور معارف سے اطلاع
دیتا ہے۔ حکماء کہتے ہیں کہ جس قوت کو چالیس دن استعمال نہ کیا جائے وہ بے کار ہو جاتی ہے۔
ہمارے ایک ماموں صاحب تھے وہ پاگل ہو گئے ۔ ان کی فصد لی گئی اور ان کو تاکید کی گئی کہ ہاتھ نہ
ہلائیں۔ انہوں نے چند مہینے تک ہاتھ نہ ہلایا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ہاتھ لکڑی کی طرح ہو گیا۔ غرض یہ ہے کہ
جس عضو سے کام نہ لیا جائے وہ بے کار ہو جاتا ہے۔
ہندوؤں میں جوگی اور ایسا ہی راہب وغیرہ جو عورتوں کے قابل نہیں رہتے اس کے دو ہی سبب
ہوتے ہیں یا تو بد معاشیوں کی کثرت کی وجہ سے یا انقطاع کلی کے بعد اور اس امر کی ہزاروں مثالیں
موجود ہیں کہ جن اعضاء کو بے کا رچھوڑا گیا وہ آخر بالکل نکھے ہو گئے ۔
اس وقت جو ہم پر قلم کی تا جو ہم پر قلم کی تلواریں چلائی جاتی ہیں اور اعتراضوں کے تیروں کی بوچھاڑ ہورہی ہے۔ ہمارا
فرض ہے کہ اپنی قوتوں کو بے کار نہ کریں اور خدا کے پاک دین اور اس کے برگزیدہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی نبوت کے اثبات کے لئے اپنے قلموں کے نیزوں کو تیز کریں ۔ خصوصاً ایسی حالت میں کہ اللہ تعالیٰ
نے سب سے بڑھ کر ہم کو یہ موقع دیا کہ اس نے سلطنت انگریزی میں ہم کو پیدا کیا۔
محسن کے احسانات کی شکر گزاری کے احسان کی قدر کرنا ہماری سرشت میں ہے اصول سے نا واقف بابل کمار کے اس
قسم کے بیانات اور تحریروں کو خوشامد کہتے ہیں مگر ہمارا خدا بہتر جانتا ہے کہ ہم دنیا میں کسی انسان کی
خوشامد کر سکتے ہی نہیں ۔ یہ قوت ہی ہم میں نہیں ہے۔ ہاں احسان کی قدر کرنا ہماری سرشت میں ہے
اور محسن کشی اور غداری کا نا پاک مادہ اس نے اپنے فضل سے ہم میں نہیں رکھا ۔ ہم گورنمنٹ انگلشیہ
کے احسانات کی قدر کرتے ہیں اور اس کو خدا کا فضل سمجھتے ہیں کہ اس نے ایک عادل گورنمنٹ کو
سکھوں کے پر جفا زمانہ سے نجات دلانے کے لئے ہم پر حکومت کرنے کو کئی ہزار کوس سے بھیج
دیا۔ اگر اس سلطنت کا وجود نہ ہوتا تو میں سچ کہتا ہوں کہ ہم اس قسم کے اعتراضوں کی بابت ذرا بھی
سوچ نہ سکتے چہ جائیکہ ہم ان کا جواب دے سکتے ۔

اب ہم ان اعتراضوں کا جواب بڑی آزادی سے دے سکتے ہیں۔ پھر اگر ہم اللہ تعالیٰ کے اس
فضل کی قدر نہ کریں تو یقیناً سمجھو کہ بڑے نا قدر شناس اور ناشکر گزار ہوں گے۔ ہم کو غور اور فکر کا موقع
ملا ، دعاؤں کا موقع ملا اور اس طرح پر خدا تعالیٰ نے اپنے فضل کے ابواب ہم پر کھولے اگر چہ
مبدء افیاض وہی ہے لیکن انسان اپنے میں ایک شے قابل بناتا ہے۔اس پر بلحاظ اس کی استعداد اور
ظرف کے فیض ملتا ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ اس تقریب کی وجہ سے ہندوستان اور پنجاب کے رہنے
والے جو ہر قابل بن رہے ہیں اور ان کی علمی طاقتیں بھی ترقی کر رہی ہیں۔
مختصر
اس زمانہ کا ہتھیار قلم ہے غرض یہ کہ یہ نام دارالحر سے پادریوں کے مقابلہ میں۔ اس کو چاہیے کہ ہر گز بے کار نہ بیٹھیں ۔ مگر یاد رکھو کہ ہماری
حرب ان کے ہم رنگ ہو۔ جس قسم کے ہتھیار لے کر میدان میں وہ آئے ہیں اسی طرز کے ہتھیار ہم کو
لے کر نکلنا چاہیے اور وہ ہتھیار ہے قلم ۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے اس عاجز کا نام سلطان القلم رکھا اور
میرے قلم کو ذوالفقار علی فرمایا۔ اس میں یہی بہتر ہے کہ یہ زمانہ جنگ وجدل کا نہیں ہے بلکہ قلم کا زمانہ ہے۔
فتح
کے لئے تقویٰ کی ضرورت ہے پھر جب یہ بات ہے تو یادرکھو کہ حقائق اور معارف کے دروازوں کے کھلنے کے لئے ضرورت ہے تقویٰ
کی ، اس لئے تقویٰ اختیار کرو کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ
مُحْسِنُونَ (النحل : ۱۲۹) اور میں گن نہیں سکتا کہ یہ الہام مجھے کتنی مرتبہ ہوا ہے۔ بہت ہی کثرت
سے ہوا ہے۔
اگر ہم نری باتیں ہی باتیں کرتے ہیں تو یا د رکھو کچھ فائدہ نہیں ہے ۔ فتح کے لئے ضرورت ہے
تقوی کی ۔ فتح چاہتے ہو تو مشتقی بنو۔
میں ہندوؤں اور عیسائیوں
اشاعت اسلام کے لئے مالی قربانیوں کی ضرورت ہے میں دیکھتا ہوں کے تصور میں
عورتیں
بھی بہت بڑی جائیدادیں اور روپیہ اس کام کے لئے وصیت کر جاتی ہیں ۔ آج کل کے مسلمانوں

آج 10 میں سے 10 باقی