۲ ؍مئی۱۸۹۸ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ایسی کتابوں کا جواب دیا جاوے اور گورنمنٹ کی ایک سچی امداد یعنی آزادی سے فائدہ اٹھا یا جاوے
اور ایسا کافی جواب دیا جاوے کہ خود ان کو اشاعت کرتے ہوئے ندامت معلوم ہو۔ دیکھو جیسے
ہمارے مقدمہ ڈاکٹر کلارک میں جب ان کو معلوم ہو گیا کہ مقدمہ میں جان نہیں رہی اور مصنوعی جادو کا
پتلا ٹوٹ گیا تو انہوں نے آتھم کی بیوی اور داماد جیسے گواہ بھی پیش نہ کیے۔ پس میری رائے یہی ہے اور
میرے دل کا فتوی یہی ہے کہ اس کا دندان شکن جواب نہایت نرمی اور ملاطفت سے دیا جاوے۔ پھر
خدا چاہے گا تو ان کو خود ہی جرأت نہ ہوگی ۔ اے
۲ رمتی ۱۸۹۸ء
بروز عید مقام قادیان زیر درخت بڑ۔ جانب شرقیہ۔ بعد نماز عید تقریب جلسہ طاعون ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مندرجہ ذیل تقریر فرمائی۔
کہ اور
دنیا فانی ہے ۔ آپ سب صاحبوں کو معلوم ہے کہ اللہ جل شانہ نے قرآن شریف میں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیث میں بھی فرمایا ہے کہ ایک زمانہ ایسا گزرا
ہے کہ انسان، حیوان، چرند، پرند، زمین، آسمان اور جو کچھ زمین آسمان میں ہے کسی چیز کا نام ونشان
نہ تھا ۔ صرف خدا ہی تھا۔ یہ اسلام کا عقیدہ ہے ۔ وَلَمْ يَكُنْ مَعَهُ شَيْئًا یعنی خدا کے ساتھ اور
کوئی چیز نہ تھی ۔ ہم کو اس نے قرآن اور حدیث کے ذریعہ خبر دی ہے کہ ایک زمانہ اور بھی آنے والا
ہے جبکہ خدا کے ساتھ کوئی نہ ہوگا ۔ وہ زمانہ بڑا خوفناک زمانہ ہے۔ چونکہ اس پر ایمان لانا ہر مومن
اور مسلمان کا کام ہے جو اس پر ایمان نہیں لاتا وہ مسلمان نہیں کافر ہے اور بے ایمان ہے
جس طرح سے بہشت، دوزخ ، انبیاء علیہم السلام اور کتابوں پر ایمان لانے کا حکم ہے ویسا ہی اس
ساعت پر ایمان لانا لازم ہے جب نفخ صور ہو کر سب نیست و نابود ہو جاویں گے ۔ یہ سنت اللہ
اور عادت اللہ ہے۔
لے رسالہ الانذار صفحه ۳۷، ۳۸ مرتبه شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی

آخرت کے وجود پر تین دلائل اللہ تعالی نے اس زمانہ کے سمجھانے کے لئے تین طریق وجود پر اختیار فرمائے ہیں۔ ایک یہ کہ انسان کو عقل دی ہے کہ
اگر وہ اس سے ذرا بھی کام لے اور غور کرے تو یہ امر نہایت صفائی سے ذہن میں آ سکتا ہے کہ
انسان کی مختصر سی زندگی دو عدموں کے درمیان واقع ہے اور کبھی بھی باقی نہیں رہ سکتی۔ قیاس سے
مجہولات کا پتا لگ سکتا ہے۔ انسان معلوم کر سکتا ہے مثلاً اگر ہم غور کریں کہ ہمارے باپ دادے
کہاں ہیں۔ اس پر غور کریں اور سوچیں تو مان لینا پڑے گا کہ سب کو اسی راستہ پر چلنا ہوگا ۔ نادان
ہے وہ انسان جس کے سامنے ہزار ہا نمونے ہوں اور وہ ان سے سبق نہ لے۔ عقل نہ سیکھے ۔ عموماً دیکھا
گیا ہے اور یہ ایک مانی ہوئی بات ہے کہ ہر گاؤں اور شہر میں زندوں سے قبریں زیادہ ہوتی ہیں۔
بعض مخفی اور بعض ظاہر ہوتی ہیں ۔ بسا اوقات دیکھا گیا ہے کہ جب شہر میں کوئی کنواں کھودتے ہیں۔
تو اس میں سے ہڈیاں نکلتی ہیں۔ عموماً قبریں ہی قبریں ہر جگہ موجود ہیں۔ یہ ایک دوسری بات ہے کہ
وہ نمودار نہ ہوں ۔اس سے نابود شدہ طبقہ انسان کا پتا لگتا ہے ۔
دوسری ایک یہ دلیل عقلی اس زمانہ کے وجود پر موجود ہے کہ جس طرح پر کھیت میں سبزہ نکلتا ہے۔
خوش نما معلوم ہوتا ہے پھر ایک وقت آتا ہے کہ وہ رفتہ رفتہ زرد ہو کر خشک ہونے لگتا ہے اور پھر ایک
حالت اُس پر آتی ہے کہ وہ گرنے لگتا ہے کہ اس وقت جب نقصان ہونے لگتا ہے تو بونے والا کسان
اس کو خود ہی کاٹ ڈالتا ہے تا کہ ایسا نہ ہو اسی طرح پر اڑ اڑ ہی کر ضائع جاوے۔
دنیا خدا تعالیٰ کا کھیت ہے۔ جس طرح زمیندار مصلحت اور انجام بینی سے کبھی کچا ہی کاٹ لیتا ہے
کبھی ذرا پختہ ہوتا ہے تو کاٹتا ہے۔ اسی طرح سے ہم بھی پرورش پا کر خداوندی مشیت اور ارادے کے
موافق ٹھیک اپنے اپنے وقت پر کاٹے جاتے ہیں۔ زمیندار کے فعل سے سبق اور عبرت حاصل کرنی
چاہیے کہ انسان کی زندگی کا بھی ٹھیک یہی طرز ہے جیسے بعض دانے اگنے بھی نہیں پاتے بلکہ زمین کے
اندر ہی اندر ضائع ہو جاتے ہیں اسی طرح بعض بچے شکم مادر ہی سے ضائع ہو جاتے ہیں اور بہ ہیں اور بعض پیدا
ہونے کے چند روز بعد مرتے ہیں ۔ غرض ٹھیک اسی قانون اور عمل کے موافق انسان بچہ، جوان اور

بوڑھا ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کی مرضی کی درانتی اسے وقتاً فوقتاً مصلحت سے کاٹتی جاتی ہے کبھی بچے مرتے
ہیں جن کو کہتے ہیں کہ اٹھر اسے مرتے ہیں۔ صحیح البدن توانا و تندرست جوان بھی مرتے ہیں۔ عمر رسیدہ
ہو کر پیر ناتواں بھی آخر اُٹھ جاتے ہیں۔ غرض یہ سلسلہ قطع و برید کا دنیا میں ایسا جاری ہے جو ہر آن
انسان کو سبق دیتا ہے کہ دنیا ہمیشہ رہنے کی جگہ نہیں ۔ پس یہ بھی ایک دلیل اس زمانہ کی آمد پر ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور دلیل خدا تعالیٰ نے اس زمانہ کی حقیقت کو سمجھانے کے لئے پیش کی ہے
اور وہ انبیاء علیہم السلام کے قہری معجزات ہیں جن سے ایک ایک وقت دنیا کے تختے الٹ گئے۔ اور
خلقت کا نام و نشان تک قریباً مٹ گیا ہے۔ انسان خدا تعالیٰ کے قہر کے ہاتھ میں ہے جب چاہے وہ
نابود کر دے۔ پھر اس کو اور دلیل کے رنگ میں پیش کیا ہے کہ بعض امراض اس ہیبت اور شدت سے پھیلتی
ہیں کہ جنہوں نے ان کا دورہ دیکھا ہو گا وہ کہہ سکتے ہیں کہ قیامت ہی کا نمونہ ہوتا ہے۔ منجملہ ان امراض
شدیدہ کے ایک طاعون بھی ہے جو اس وقت ہمارے ملک میں پڑی ہوئی ہے جس نے کراچی ، بمبئی
میں بہت کچھ صفائی کر دی ہے اور پہاڑ پر بھی پالم پور سے اور کلکتہ سے بھی طاعون کی متوحش خبریں
موصول ہوئی ہیں۔ غرض ایک بڑا بھاری خطرہ ہے جو اس وقت سامنے ہے۔ اور اس تقریر کے بیان
کرنے سے یہ غرض ہے کہ چونکہ انسان کو بڑے بڑے ابتلا آتے رہتے ہیں جیسا خود اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ ۔۔۔ الاية ( البقرۃ : ۱۵۲) ہم تمہیں آزماتے رہیں گے کبھی ڈر سے اور کبھی
مالوں میں نقصان کرنے سے اور کبھی ثمرات کو تلف کرنے سے۔
سے اتلاف ثمرات سے مراد قاء اتلاف ثمرات سے مراد تفاسیر میں اولا دبھی لکھی ہے اور اس میں اتلاف ثمرات سے مراد کوششوں کا ضائع ہونا بھی شامل ہے۔ مثلاً حصول علم کی
کوشش ، تجارت میں کامیابی کی کوشش، زمینداری کی کوشش ۔ غرض ان کوششوں کا ضائع ہونا بڑی
مصیبت ہوتی ہے۔ ہر وقت انسان کو خیال ہوتا ہے کہ کامیاب ہو جاؤں گا۔ آخر خدا تعالیٰ کے علم
میں ان کی مصلحت کا تقاضا یہی ہوتا ہے کہ وہ ناکام رہے یا کھیتی نہیں لگتی یا تجارت میں کامیاب
نہیں ہوتے ۔

طاعون ایک قهری نشان
اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے چار امتحان رکھے
ہیں۔ ایک خوف ۔ دوم کبھی نقصان مال اور تیسرے نقصان جان ۔
چهارم تلف ثمرات ۔ مگر یہ ایک دہشت ناک مقام اور خوفناک جگہ ہے کہ اس طاعون میں یہ ہر چہار
امتحان مجموعی طور پر اکٹھے ہو گئے ہیں۔ جن کو یہ خبر ہے کہ اس وقت کیا ہو رہا ہے اور کیا بھگتنا پڑتا ہے۔
واردات طاعون سے حقیقت میں یہ چاروں امتحان یکے بعد دیگرے پیش آ جاتے ہیں۔ یہی نہیں کہ
آدمی مر جاتا ہے گورنمنٹ انگلشیہ نے ایک ضرورت اور اشد ضرورت کی وجہ سے اور پھر ایسی مصلحت
اور ضرورت سے جیسی مہربان ماں کو اپنے بچوں کی غور و پرداخت اور نگہداشت میں کبھی کبھی پیش آ جاتی
ہے یہ قانون پاس کیا ہے کہ جس گھر میں طاعون کی واردات ہو اس گھر کے رہنے والے باہر نکال
دیئے جاویں اور عند الضرورت ہمسائے اور محلہ دار اور اشد ضرورت کی صورت میں گاؤں کا گاؤں ہی
خالی کر دیا جاوے۔ بیمارالگ رکھے جاویں اور تندرست الگ رکھے جاویں۔ اور وہ مقام جہاں ایسے
لوگ رکھے جاویں ہلکی ہوا میں ایسی جگہ پر ہو جس کے نشیب میں پانی نہ ہو اور خوب آمد رفت
ہو سکے ۔ اور اس کے متصل ہی قبرستان بھی ہوتا کہ مرنے والوں کو جلدی دفن کر سکیں تا ایسا نہ ہو کہ ان
کے تعفن سے ہوا اور زہریلی ہو۔ یہ ایک ایسا شدید ابتلا ہے جس کی وجہ سے بمبئی ، پونا اور بعض دیگر
مقامات وغیرہ میں لوگوں نے ٹھوکر کھائی ہے۔ غرض گورنمنٹ نے ان تدابیر کے اختیار کرنے سے جو
نیکی سوچی ہے اور در حقیقت اس میں نیکی ہی ہے اس کو بدی قرار دیا جاتا ہے۔ یہ افسوس اور سخت
افسوس کی بات ہے کہ جس سے نیکی کی جاوے وہ اس نیکی کو بدی سمجھتا ہے۔ پھر اس پر حیرت اور تعجب تو
یہ ہے کہ گورنمنٹ نے تدابیر انسداد کچھ اپنے گھر سے وضع نہیں کر لئے ہیں۔ یونانی طبیبوں کا اس پر
اتفاق ہوا ہے کہ طاعون جس گھر میں ہو وہ اس گھر بلکہ شہر بلکہ ملک تک کو صاف کر دیتی ہے۔ اس کی
بہت سی نظیر میں بھی اس گروہ نے دی ہیں کہ طاعون جیسی خوفناک مرض نے بس نہیں کیا جب تک کہ
آبادی سے جنگل نہیں بنا دیا اور اجاڑ کر کے نہیں دکھا دیا اکثر لوگوں کو خبر نہیں ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ
باوجود یکہ یہ خطرناک مرض بہت بری طرح پھیل رہا ہے اور ملک کے ایک بڑے حصہ کو تباہ کر دینے کی

دھمکی دے رہا ہے لیکن میں نہیں دیکھتا کہ لوگوں کو ایک کھا جانے والا غم پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ
تو بہ اور استغفار میں مصروف ہوں۔ میں نہیں دیکھتا کہ وہ خدا تعالیٰ کے حضور گریہ وزاری کرتے ہوں یا
نمازوں کی پابندی کا التزام کرتے ہوں۔ بلکہ ظلم اور بداخلاقی کے طریقے استعمال میں آ رہے ہیں۔
طاعون کا قاعدہ ہے کہ وہ سخت پرواز کر کے پرندے کی طرح دوسرے مقام میں پہنچتی ہے۔ اس کی
رفتار میں ایسا نظام نہیں ہے کہ منزل بہ منزل جاوے بلکہ دو چار سوکوس کا فاصلہ طے کر کے یکلخت
جا پہنچتی ہے۔
اب بمبئی اور جالندھر کی ہی بابت خیال کرو کہ ان میں کس قدر فاصلہ ہے۔ اب بتلاؤ کہ انسان
اس کے جالندھر میں پہنچنے کی بابت کیا نظام رفتار کا قائم کر سکتا ہے۔ الغرض اس کی رفتار کی نسبت کوئی
کچھ نہیں کہہ سکتا۔ آج عافیت سے گزرتی ہے کل کیا ہو۔ یہ خطرناک بات ہے۔ اس کے دورے
بڑے لمبے ہوتے ہیں۔ بعض اوقات ساٹھ ساٹھ سال تک اس کا دورہ ہوتا ہے اور یہ ایک مسلّم اور
مقبول بات ہے۔ ہیضہ کی طرح نہیں کہ ساون بھادوں کے مہینے میں آ گیا اور بیس پچیس دن رہ کر
رخصت ہوا۔ طاعون کو حکیموں نے نیزے سے مارنے والی لکھا ہے۔ طاعون مبالغہ کا صیغہ ہے جس کا نشانہ
خطا نہیں جاتا۔ اور کثرت اموات بہت ہوتی ہے۔ تو رات میں بھی اس کا ذکر ہے۔ موسیٰ علیہ السلام
کے وقت میں یہودیوں پر پڑی تھی۔ تو رات میں خدا نے جہاں پھوڑوں کی مار سے ڈرایا ہے اس سے
طاعون ہی مراد ہے۔ قرآن کریم میں بھی یہودیوں کو نافرمانی پر طاعون سے ہلاک کرنے کا ذکر ہے۔
ان مقامات رات اور کریم غور کرنے سے پتا ان مقامات تورات اور قرآن کریم پر غور کرنے سے پتا لگتا ہے کہ یہ طاعون آنے کی وجہ انان کی نافرمانی اور بدکاری سے علاقہ رکھتی ہے کونکہ سنت اللہ
سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ معصیت کے وقت اسی بیماری سے ہلاک ہوئے۔ یہ خدا تعالیٰ کا ایک قہری
نشان ہے۔ جیسا میں نے پہلے بیان کیا کہ یہ تیسرا قیامت کا نشان ہے اس سے قیامتِ صغری پیدا
ہوتی ہے۔ شاید وہ لوگ جن کو خبر نہیں اس کو افسانہ سمجھیں کہ یورپ اور بلا دشام اور عراق عجم ؟ نجم میں تو گویا
اس کا ڈیرا جم گیا تھا۔ ابھی یہاں نیا مسافر ہے اس لئے لوگوں کو اس کے اخلاق اور عادات کی خبر

نہیں ۔ ایک طرف تو وہ خدا سے بے خوف اور بے خبر ہیں اور استغفار نہیں کرتے۔ دوسری طرف
گورنمنٹ کی تجاویز پر بھی تو عمل درآمد نہیں کرتے اور ان کو بدظنی کی نظر سے دیکھتے ہیں اور مخالفت کا
شور مچاتے ہیں۔ میں سچ سچ کہتا ہوں مداہنہ کے طور پر تعریف کرنا ہمارا کام نہیں ۔ یہ اصول کہ جس
گاؤں میں بیماری ہو وہاں کے لوگ الگ کئے جاویں اور آمد رفت کے راستہ بند کئے جاتے ہیں اور
مریضوں کو ایک کھلے میدان میں رکھا جاتا ہے اور بسا اوقات سارے گاؤں کو الگ کر دیا جاتا ہے
گو یا اس سرزمین سے سب کو نکال دیا جاتا ہے ہماری کتابوں سے معلوم ہوتا ہے اور تو رات سے بھی
یہی پتا لگتا ہے کہ اس کے مواد زمین سے ہی شروع ہوتے ہیں۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مرض
چوہوں سے پھیلتا ہے۔ یہ بھی منجملہ دیگر اسباب کے ایک سبب ہے۔ دراصل جو زمین بدکاریوں اور
جفا کاریوں سے لعنتی زمین ہو جاتی ہے اس میں یہ سمیت پیدا ہو جاتی ہے اور بڑے بڑے خوفناک
طریق پر وہ مبتلائے عذاب ہو جاتی ہے۔ مگر کوئی ہم کو یہ تو بتلائے کہ گورنمنٹ نے کیا برائی کی جو یہ کہا
کہ و بازدہ مکان کو چھوڑ دو۔ جو کام ہماری بھلائی کے لئے ہو اس میں برائی کا خیال پیدا کرنا دانشمند
انسان کا کام نہیں ۔ میں نے جیسا کہا ہے کہ اگر گورنمنٹ یہ حکم دیدے کہ کوئی نہ نکلے تو لوگ اس حکم کو
اس سے بھی زیادہ ناگوار سمجھیں کیونکہ جب گاؤں میں طاعون پھیلے اور لوگ مرنے لگیں تو کوئی بھی
برداشت نہ کرے گا کہ اس گھر میں رہے۔ دیکھو! جس گھر یا مکان سے کبھی سانپ نکلے لوگ دہشت
کھاتے ہیں۔ خواہ وہ سانپ مار بھی دیا جاوے۔ پھر بھی اندھیرے میں اس مکان کے اندر داخل
نہیں ہوتے۔ یہ انسان کی ایک طبعی عادت ہے۔ حیرت ہے کہ انسان اندیشہ کی جگہ سے واقف ہو
اور پھر امن اور چین کے ساتھ اس میں رہے۔ کیا ہو سکتا ہے کہ جس گھر سے مردہ پر مردہ نکلنا شروع ہو
جاوے اور اہل خانہ اس میں بیٹھے رہیں؟ فی الفور خود ہی چھوڑیں گے اور اسے منحوس بتلا کر کنارہ کر
جائیں گے۔ اگر یہ لوگ اسی حالت میں چھوڑے جاتے اور گورنمنٹ کسی قسم کا دخل نہ دیتی پھر بھی
یہ لوگ وہی کرتے جو آج گورنمنٹ کر رہی ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ لوگوں کو طاعون کی خبر نہیں وہ
اس کو نزلہ زکام کی طرح ایک عام مرض سمجھتے ہیں ۔

اللہ تعالیٰ نے اس کا نام رجز رکھا ہے۔ رجز عذاب کو بھی کہتے ہیں ۔ طاعون عذاب ہے لغت کی کتابوں میں لکھا ہے کہ اونٹ کی بین ران میں یہ مرض ہوتا ہے
اور اس میں ایک کیڑا پڑ جاتا ہے جسے نغف کہتے ہیں۔ اس سے ایک لطیف نکتہ سمجھ میں آتا ہے کہ
چونکہ اونٹ کی وضع میں ایک قسم کی سرکشی پائی جاتی ہے۔ تو اس سے یہ پایا گیا کہ جب انسانوں میں
وہ سرکشی کے دن پائے جاویں تو یہ عذاب الیم ان پر نازل ہوتا ہے۔ اور ڈنجز کے معنے لغت میں
دوام کے بھی آئے ہیں۔ اور یہ مرض بھی دیر پا ہوتا ہے اور گھر سے سب کو رخصت کر کے نکلتا ہے۔
اس میں یہ بھی دکھایا ہے کہ یہ بلاگھروں کی صفائی کرنے والی ہے بچوں کو یتیم بناتی اور بے شمار بیکس
عورتوں کو بیوہ کر دیتی ہے۔
اور رجز کے معنے میں غور کرنے غیر صحت مندانہ ماحول بھی طاعون کا باعث ہے۔ سے اس کا باعث بھی سمجھ میں آتا
ہے کہ یہ مرض پلیدی اور ناپاکی سے پیدا ہوتا ہے۔ جہاں اچھی صفائی نہیں ہوتی ، مکان کی دیواریں
بدنما اور قبروں کا نمونہ ہیں، نہ روشنی ہے نہ ہوا آ سکتی ہے، وہاں عفونت کا زہریلا مادہ پیدا ہو جاتا
ہے۔ اس سے یہ بیماری پیدا ہو جاتی ہے۔ قرآن کریم میں جو آیا ہے وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ ( المدثر : ٦ )
ہر ایک قسم کی پلیدی سے پر ہیز کرو۔ ہجر دور چلے جانے کو کہتے ہیں ۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ روحانی
پاکیزگی چاہنے والوں کے لئے ظاہری پاکیزگی اور صفائی بھی ضروری ہے۔ کیونکہ ایک قوت کا اثر
دوسری پر اور ایک پہلو کا اثر دوسرے پر ہوتا ہے۔
۔ ۔ ظاہری پاکیزگی کا اثر باطن پر دو حالتیں ہیں جو باطنی حالت تقویٰ اور طہارت پر قائم ہونا چاہتے ہیں وہ ظاہری پاکیزگی بھی چاہتے ہیں۔
ایک دوسرے مقام پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ ( البقرة: ٢٢٣)
یعنی جو باطنی اور ظاہری پاکیزگی کے طالب ہیں میں ان کو دوست رکھتا ہوں ۔ ظاہری پاکیزگی باطنی
طہارت کی محمد اور معاون ہے۔ اگر انسان اس کو چھوڑ دے اور پاخانہ پھر کر بھی طہارت نہ کرے تو

اندرونی پاکیزگی پاس بھی نہ پھٹکے ۔ پس یا د رکھو کہ ظاہری پاکیزگی اندرونی طہارت کو مستلزم ہے ۔ اس
لئے لازم ہے کہ کم از کم جمعہ کو نسل کرو۔ ہر نماز میں وضو کر و ۔ جماعت کھڑی کرو تو خوشبو لگا لو۔
عیدین میں اور جمعہ میں خوشبو لگانے کا جو حکم ہے وہ اسی بنا پر قائم ہے۔ اصل وجہ یہ ہے کہ اجتماع
کے وقت عفونت کا اندیشہ ہے۔ پس غسل کرنے اور صاف کپڑے پہنے اور خوشبو لگانے سے سمیت
اور عفونت سے روک ہوگی ۔ جیسا اللہ تعالیٰ نے زندگی میں یہ مقرر کیا ہے ویسا ہی قانون مرنے کے بعد
بھی رکھا ہے۔
کافور کے خواص
مسلمان کو مرتے وقت کافور کا استعمال کرنا سنت ہے۔ یہ اس لئے کہ کافور
ایسی چیز ہے جو وبائی کیڑوں کو مارتی اور سمیت کو دور کرتی ہے۔ انسان
کے لئے ٹھنڈک پہنچاتی ہے۔ بہت سی عفونتی بیماریوں کو روکتی ہے اس لئے قرآن میں حکم ہے کہ مومنوں
کو کافوری شربت پلا یا جاوے گا۔ اور آج کل بھی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ کافور جیسا ہیضہ
کے لئے مفید ہے ویسا ہی طاعون کے لئے مفید ہے۔ میں اپنی جماعت کو بتلاتا ہوں کہ یہ بہت مفید چیز
ہے۔ اور میرا اعتقاد ہے کیونکہ قرآن کریم نے بتلایا ہے کہ یہ جلن کو روکتا ہے اور اس کو سکینت اور تفریح
دیتا ہے۔ یہ ہم کو اس طرف رغبت دلاتا ہے کہ کافور کا استعمال کیا کریں ۔ آج کل ایک بات اور ثابت
ہوئی ہے کہ کافور کے ساتھ جدوار استعمال کریں۔ پس جدوار کو لے کر سرکہ میں ملا کر گولیاں بنانی
چاہئیں اور دو دورتی کی گولیاں بنا کر تازہ کسی کے ساتھ استعمال کرو۔ عورتوں اور بچوں کو یہ گولیاں
روز مرہ اگر استعمال کرائی جاویں تو بہت مفید ہیں ۔ ہم بھی ایک دوا تیار کر رہے ہیں جو خدا تعالیٰ چاہے گا
بہت فائدہ مند ہوگی ۔ دراصل یہ کمبخت مرض تو ایسا ہے کہ کسی علاج پر بھروسہ کرنا تو غلطی ہے جب تک
اللہ تعالیٰ ہی کا فضل نہ ہو مگر عام اسباب تندرستی اور قانون صحت میں سے حفظ ما تقدم بھی ایک عمدہ چیز
ہے اور فائدہ مند ثابت ہوا ہے پس مناسب ہے کہ سمیت اور عفونت پیدا کرنے والی چیزوں سے
پر ہیز کیا جاوے۔ اور بعض تیز غذاؤں سے جو دوران خون کو تیز کرتی ہیں جیسے بہت گوشت اور بہت
حد سے زیادہ دھوپ میں پھرنا یا سخت اور شدید محنت کرنا ان ۔ رید محنت کرنا ان سے پر ہیز کرنا مناسب ۔
میٹھا ا یا حدث حد -
ہے۔

رعایت اسباب ہماری شریعت میں منع نہیں ہے۔ کسی نے رعایت اسباب منع نہیں ہے رسول اللہ صل للہ علیہ وسلم سےپوچھا کہ کیا ہم دا کریں۔
آپؐ نے فرمایا کہ ہاں دوا کرو۔ کوئی مرض ایسا نہیں جس کی دوانہ ہو۔ ہاں یہ بالکل سچی بات ہے کہ کوئی
بید یا ڈاکٹر یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ فلاں دوا فائدہ کرے گی۔ اگر ایسا ہوتا تو پھر کوئی کیوں کرتا۔ طبیبوں
اور ڈاکٹروں کو چاہیے کہ متقی بن جاویں۔ دوا بھی کریں اور دعا بھی۔ تنہائی میں دعا مانگیں۔ جنہوں نے
گھمنڈ کیا تھا خدا نے ان کو ہی ذلیل کیا ہے۔ لکھا ہے کہ جالینوس کو اسہال کے بند کرنے کا بڑا دعوی تھا۔
خدا کی شان ہے کہ وہ خود اسی مرض کا شکار ہوا۔ اسی طرح بعض طبیب مدقوق ہو کر اور بعض مسلول ہو کر
اس تختہء دنیا سے چل دیئے۔
میری غرض اس سے یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے
اللہ تعالیٰ پر ہی کا پر ہی کامل بھروسہ کرنا چاہیے ان کے دعوں کی حقیقت کھول دی اور بے جا
شیخی کا بھانڈا پھوڑ کر دکھا یا۔ جو دعویٰ کیا اسی دعوے میں پست ہوئے۔ معلوم ہوا کہ دعوی نہیں کرنا
چاہیے۔ ہمارے والد صاحب مرحوم بھی مشہور طبیب تھے اور پچاس برس کا تجربہ تھا۔ وہ کہا کرتے
تھے کہ حکمی نسخہ کوئی نہیں ۔ حقیقت یہی ہے۔ تصرف اللہ کا خانہ خالی رہتا ہے۔ خدا تعالیٰ کی طرف توجہ
کرنے والا سعادت مند ہے۔ مصیبت میں شیخی میں نہ آوے۔ غیر اللہ پر بھروسہ نہ کرے۔ یک دفعہ
ہی خفیف عوارض شدید ہونے لگتے ہیں۔ کبھی قلب کا علاج کرتے کرتے دماغ پر آفت آ جاتی ہے کبھی
سردی کے پہلو پر علاج کرتے کرتے گرمی کا زور چڑھ جاتا ہے۔ کون اس کو طے کر سکتا ہے۔ خدا پر
بھروسہ کرنا چاہیے۔ ان حشرات الارض اور سمیات کو کوئی کب گن سکتا ہے۔ بیماریوں کو بھی نہیں گن
سکتے ۔ لکھا ہے کہ آنکھ ہی کی تین ہزار بیماریاں ہیں۔ بعض بیماریاں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ ایسے طور پر غلبہ
کرتی ہیں کہ ڈاکٹر نسخہ نہیں لکھ چکتا جو بیمار کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ ہی کی پناہ میں آنا چاہیے
آج کل دیکھا جاتا ہے کہ لوگوں کو خدا سے سخت غفلت اور استغنا ہے۔ قبریں کھودی جا رہی ہیں۔
فرشتے ہلاکت کے مواد تیار کر رہے ہیں اور لوگ کاٹے جاتے ہیں۔ اس پر بھی نادان دھیان نہیں

کرتے۔ وبا قادیان سے ۳۵ کوس کے فاصلے پر ہے۔ گو شدت حرارت کی وجہ سے کم ہوتی جاتی ہے
مگر کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ شدت حرارت میں کم ہو گئی تو آئندہ سال نہ آئے گی مجھے چند مرتبہ بذریعہ
الہام اور رویا سے معلوم ہوا ہے کہ وبا ملک میں پھیلے گی اور میں اس کو پیشتر شائع کر چکا ہوں کہ سیاہ رنگ
کے پودے لگائے جارہے ہیں۔ لگانے والوں سے پوچھا تو انہوں نے طاعون کے درخت بتلائے۔
یہ بڑی خطرناک بات ہے۔
ایسا ہی میں یہ بھی بتلا چکا ہوں وعیدی پیشگوئیاں تو بہ اور استغفار سے مل سکتی ہیں اہیں کہ وعید کی پیشگوئیاں تو بہ اور
استغفار سے مل سکتی ہیں یہاں تک کہ دوزخ کا وعید بھی مل سکتا ہے۔ لوگ اس طرف رجوع کریں اور
توجہ کریں تو اللہ تعالیٰ اس ملک اور خطے کو چاہے گا تو محفوظ رکھ لے گا۔ وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ مگر فرماتا ہے
قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان : ۷۸) ان لوگوں کو کہہ دے کہ اگر تم میری بندگی
نہ کرو تو پروا کیا ہے ۔ لوگ کہتے ہیں گلی گلی میں حکیم ہیں ، ڈاکٹر موجود ہیں ، شفا خانے کھلے ہیں وہ
فوراً علاج کر کے اچھے ہو جائیں گے؟ مگر ان کو معلوم نہیں کہ خود بمبئی اور کراچی میں بڑے بڑے ڈاکٹر
کتنے مبتلا ہو کر چل بسے ہیں؟ جو اس خدمت پر مامور ہو کر گئے تھے خود ہی شکار ہو گئے ۔ یہ خدا تعالیٰ
اپنے تصرفات کا مشاہدہ کراتا ہے کہ محض ڈاکٹروں یا علاج پر بھروسہ کرنا دانشمندی نہیں۔ خدا چاہتا ہے
کہ دوسرے عالم پر بھی ایمان پیدا ہو۔ اب لوگ زور لگا کر دکھاویں جس طرح انسان ایک بالشت بھر
زمین کے لئے مرتا ہے، سازشیں کرتا اور مقدمات کی زیر باریاں اٹھاتا ہے کیا وہ خدا تعالیٰ کے کسی حکم
کی تعمیل نہ کرنے پر بھی ویسا ہی قلق اور کرب اپنے اندر پاتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ نادان انسان جب شدید
امراض میں مبتلا ہوتا ہے تو خدا کو پکارتا ہے لیکن یونہی آزمائشی طور پر اسے مہلت ملتی ہے تو پھر ایک ایسا
اصول قائم کرتا ہے اور ایسی چال چلتا ہے کہ گویا مرنا ہی نہیں ۔ معمولی امراض سے مر جانے پر بھی بہت
تھوڑا اثر اب دلوں پر ہوتا ہے۔ دو تین روز تک برائے نام قائم رہتا ہے پھر وہی ہنسی مخول اور
مزخرفات ، قبرستان میں جاتے ہیں اور مردے گاڑتے ہیں مگر کبھی نہیں سوچتے کہ آخر ایک دن مر کر ہم

نے بھی خدا کے حضور جانا ہے۔ اب خدا تعالیٰ نے دیکھا کہ معمولی اموات بھی اثر انداز نہیں ہوتی
ہیں۔ امرتسر ، لاہور میں ساٹھ ستر روزانہ اموات کی تعداد ہوتی ہوگی ۔ کلکتہ اور بمبئی میں اس سے زیادہ
مرتے ہیں۔ گو نفس الامر میں یہ نظارہ خوفناک ہے مگر کون دیکھتا ہے۔ کو تاہ اندیش انسان کہہ اٹھتا ہے
کہ یہ اموات آبادی کے لحاظ سے ہیں اور پروا نہیں کرتا ۔ دوسروں کی موت سے خود کچھ نفع نہیں اٹھا
سکتا اس لئے خدا تعالیٰ نے دوسرا نسخہ اختیار کیا ہے اور طاعون کے ذریعہ لوگوں کو متنبہ کرنا چاہا ہے لیکن
میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ اب جو ہونا ہے سو ہونا ہے ایسا نہ ہو کہ یہ سمجھ کر تم خدا تعالیٰ کو بھی ناراض کرو
اور گورنمنٹ کو بھی خطا کا رٹھہراؤ۔
گورنمنٹ کو بدنام کرنے سے کیا حاصل؟ طاعون تمہاری اپنی شامت اعمال سے آئی اور
گورنمنٹ پر تمہاری بدولت آفت آئی ۔
گورنمنٹ کو اگر
طاعون کے ایام میں گورنمنٹ کے اقدامات درست تھے تمہار کے ساتھ بچی
ہمدردی نہیں تو تم خود ہی بتلاؤ کہ اس قدر روپیہ وہ کیوں خرچ کرتی ہے۔ شفا خانے اور ڈاکٹر کیوں مقرر
کئے جاتے ہیں۔ ہزاروں پولیس کے آدمی انتظام کے لئے کیوں مقرر کئے ۔ کیا اسے کچھ شوق ہے کہ
اس قدر خرچ اٹھائے ؟ نہیں ۔ بلکہ ملک کی یہ حالت دیکھ کر وہ اندر ہی اندر مہربان ماں کی طرح بے چین
ہو رہی ہے۔ گورنمنٹ بھی رعایا ہی سے ہے۔ لوگوں کو شاید خبر نہیں ۔ حدیث میں آیا ہے کہ قیامت
میں لوگ طاعون سے مارے جاویں گے۔ منجموں کی باتیں گو قابل ذکر نہیں مگر ہند اور یورپ کے منجم
کہتے ہیں کہ نومبر ۱۸۹۹ء میں ستارے جمع ہوں گے اور خوفناک وقت آئے گا ۔ ہم کو اس کی تو پروا
نہ تھی مگر ہم کو تو یہ غم ہے کہ ہمارے الہام میں بھی آئندہ دو جاڑوں کا سخت اندیشہ ہے بشرطیکہ لوگ
راہ راست اختیار نہ کریں اور خدا تعالیٰ کی طرف رجوع نہ کریں ۔ بدکاریاں، زنا کاریاں، چوریاں اور
ہر ایک قسم کے مکر و فریب اور بداعمال چھوڑ کر ہر طرح کی بداعمالیوں سے اجتناب نہ کریں تو سخت خطرہ
اور اندیشہ ہے۔ ایک سہم ناک اور ترسناک نظارہ ہمارے سامنے ہے۔ اب بتلاؤ کہ ہم گورنمنٹ کو

کیوں قصور وار ٹھہرائیں؟ پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ ہماری جماعت کو منا سب نہیں ہے کہ وہ جاہلوں
کی روش اختیار کریں اور احمقوں اور کوتاہ اندیشوں کی چال چلیں۔ میں تم کو یقین دلاتا ہوں کہ
گورنمنٹ نے جس قدر ہدایات جاری کی ہیں وہ صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔ ہماری تاریخ کی
کتابوں میں مثل طبری وغیرہ کی جو ہزار سال سے پہلے کی تصنیف ہے لکھا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ
کے عہد میں جب ب لشکر ملک شام میں تھا و با پڑی ۔ اس وقت لشکر کو پہاڑ پر بھیجنا پڑا۔ تو یہ گورنمنٹ ہی
کا مخترمہ نسخہ نہیں بلکہ طریق اہل اسلام بھی یونہی ثابت ہوتا ہے۔ جیسے انہوں نے نشیب کو چھوڑ کر پہاڑ
کی بلندی کو اختیار کیا اسی طرح اب بھی مرطوب اور نشیبی مکانات کو چھوڑ کر کھلے میدانوں میں مریضوں کو
رکھا جاتا ہے۔ بو علی سینا نے بھی اس امر پر زور دیا ہے کہ ان گھروں کی صفائی کی جاوے کیونکہ جب تک
سبب موجود ہے نتیجہ زائل نہیں ہو سکتا ۔ طبیب کیا کر سکتا ہے ماشہ دو ماشہ دوادے گا مگر وہ عفونت جو سانس
کے ذریعہ اندر چلی جاتی ہے اس کو وہ دوا کیا کرے گی؟ اس گھر میں بیٹھ کر طاعون کا کیا علاج ہو سکتا
ہے؟ لوگوں نے طاعون کے ہاتھ دیکھے نہیں۔ جہاں کوئی مرتا ہے وہاں ناک نہیں دیا جاتا۔ گورنمنٹ
کی نسبت بدظنی نا پاک خیالات ہیں ۔ گورنمنٹ نے جو سوچا ہے وہ صحیح ہے۔ ہماری جماعت کو لازم
ہے کہ گورنمنٹ کی مدد کریں اور ہندو ہوں یا مسلمان اپنے ہمسائیوں دوستوں کو سمجھاویں اور اس
دھوکا اور غلط فہمیوں کو دور کریں کہ گورنمنٹ نے مارنے کی تجویز کی ہے۔ کوئی ان نادانوں سے پوچھے
کہ لکھو کہا روپیہ گورنمنٹ مارنے کے واسطے صرف کر رہی ہے اور اس قدر تکالیف اٹھانے کا اسے
شوق ہے۔
طاعون کیا ہوتی ہے اصل بات یہ ہے کہ طاعون بہت مہلک مرض ہے ۔ اول سمجھ لینا چاہیے یہ ہے۔ اوّل
کہ طاعون کیا ہوتی ہے۔ وہ ایک شدید تپ آتا ہے۔ منشی ہتلی
ا
متلی ، در دسر،
نسیان ہوتا ہے لرزہ بہت ہوتا ہے ، بے چینی اور سراسیمگی ہوتی ہے۔ پھر چند روز کے بعد ایک پھوڑ انکل
آتا ہے کبھی تو وہ چھوٹی پھنسی ہوتی ہے اور کبھی زیادہ اور کبھی یہ بن ران میں نکلتا ہے۔ کبھی پس گوش اور

آج 10 میں سے 10 باقی