۲ ؍مئی۱۸۹۸ء
ملفوظات, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کبھی گردن میں نکلتا ہے یہاں تک کہ سرسام ہو جاتا ہے غالباً یہ سب کچھ چوبیس گھنٹہ میں ہو جاتا ہے۔
گورنمنٹ کو پتا بمشکل ملتا ہے۔ اور بیس گھنٹہ تک تو لوگ کچھ تو معمولی بخار سمجھ کر اور پھر آثار
طاعون دیکھ کر اسے چھپاتے ہیں اور جب اثر ہو چکتا ہے تو کہیں جا کر گورنمنٹ کو پتا ملتا ہے۔ اب
ایک دو گھنٹہ وہاں رہ کر اگر وہ مرے نہ تو اور کیا ہو۔ پس یہ نادانی اور حماقت ہے کہ قصور اپنا ہے اور اسے
تھو پا جاتا ہے گورنمنٹ کے سر۔ اگر گورنمنٹ غلطی کرے تو ہمارا حق ہے کہ ہم اس کو بیان کریں بلکہ
گورنمنٹ کی نیک نیتی اور خیر طلبی تو یہاں تک ہے کہ اس نے خود مشورے لئے مگر ہمارا ملک واقعی
نیم وحشی اور جاہل ہے۔ غصہ اور بدظنی کے سوا ہاتھ میں کچھ نہیں ۔ اپنی غلط کاریوں کا الزام گورنمنٹ کو
دیتے ہیں اور کچھ نہیں سوچتے۔ کاش یہ صد با انجمنیں جو ملک میں پھیل رہی ہیں اس کام کی طرف توجہ
کریں اور جہلاء کے دلوں سے یہ بدظنیاں گنوائیں تو کس قدر بھلائی بنی نوع کی ہو۔
تم غفلت کے لحافوں میں پڑے سورہے ہو جن بے آرامیوں اور تکالیف میں تمہارے ہم جنس
مبتلا ہیں تمہیں ان کی خبر نہیں ۔ گورنمنٹ جس قدر رو پید ان مصائب سے نجات پانے کے لئے اپنی
پیاری رعایا کی خاطر صرف کر رہی ہے اگر چندہ کر کے وہ صرف کرنا پڑتا اور یہ حکم ہوتا کہ گاؤں گاؤں
کے لوگ چندہ کریں تو کوئی ایک پیسہ بھی دینے پر راضی نہ ہوتا۔ میں نے بھی ایک دوا تیار کرنی چاہی ہے
اور میں اس کے تیار کرنے میں لگا ہوا ہوں ۔ خدا شیخ رحمت اللہ صاحب کو جزائے خیر دے جنہوں نے
خدا تعالیٰ ہی کے لئے دوسور و پیہ اس کار خیر میں دیا ہے۔ میں نے اس مرض کے اسباب کو خوب زیر نظر
رکھ لیا ہے۔ بات یہ ہے کہ اس مرض کے کئی حصے ہوتے ہیں اس لئے طبیب کو مناسب اور لازم ہے کہ
وہ ہر حصہ اور سبب کی رعایت ملحوظ رکھے۔ رڈی غذا ئیں اور ستمی ہوائیں اس مرض کو بہت زیادہ پھیلاتی
اور خطر ناک بنا دیتی ہیں ۔ زمین کے نشیبی حصہ سے ایسی سمی ہوائیں تنفس کے ذریعہ یا غذا کے ذریعہ
انسان کے خون میں سمیت اور عفونت پیدا کرتی ہیں۔
جدید سائنسی تحقیقات سے اسلام کی تائید آج کل کی تحقیقات میں طاعون کی جڑ سے کی کیڑے یا اجرام صغیرہ ثابت ہوئے
ہیں۔ میں بھی اس تحقیقات کو پسند کرتا ہوں کیونکہ اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور
اسلام کی صداقت ثابت ہوتی ہے۔ حدیث شریف میں جہاں یہ ذکر آیا ہے وہاں نغف اس کا نام
رکھا گیا ہے اور نغف اس کیڑے کو کہتے ہیں جو بکری اور اونٹ کے ناک سے نکلتا ہے اور اسے
طاعون قرار دیا گیا ہے ۔ آج کل کی تحقیقات پر بڑا فخر کیا جاتا ہے مگر جس نے مقدس اسلام کے
بانی علیہ الصلوۃ والسلام کے پاک کلام کو پڑھا ہے اسے کس قدر لطف اور مزا آتا ہے جب وہ
تیرہ سو برس پیشتر اس کے پاک ہونٹوں سے ان باتوں کو نکلتے ہوئے دیکھتا ہے۔ قرآن کریم بھی اس کو
کیڑا ہی بتلاتا ہے۔ اب اسے نئی تحقیقات پر اترانے والو! خدا کے لئے ذرا انصاف کو کام میں لاؤ اور بتلاؤ
کہ کیا وہ مذہب انسانی افترا ہو سکتا ہے جس میں ایسے حقائق پہلے سے موجود ہوں جو تیرہ سو سال کی
محنتوں اور تحقیقاتوں اور جان کنیوں کا نتیجہ ہوں۔ یہ قرآن کریم اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے
معقولی معجزات ہیں ۔ دیکھو قلب دل کو کہتے ہیں اور قلب گردش دینے والے کو بھی کہتے ہیں۔
دل پر مدار دوران خون کا ہے۔ آج کل کی تحقیقات نے تو ایک عرصہ دراز کی محنت اور دماغ سوزی
کے بعد دوران خون کا مسئلہ دریافت کیا مگر اسلام نے پہلے ہی سے دل کا نام قلب رکھ کر اسی صداقت کو
مرکوز اور محفوظ کر دیا۔
طاعون کے اسباب اب میں پھر اصل مضمون کی طرف عود کرتا ہوں ۔ دوسرا سب پلیدی، ہوں۔ سبب
تیسرا سبب سمیت، چوتھا سبب تپ، پانچواں پھوڑے۔ اب اس
میں ایک اختلاف ہے کہ آیا اصل پھوڑے ہیں یا تپ۔ ڈاکٹر تپ کو اصل بتلاتے ہیں اور یونانی پھوڑہ کو
اصل ٹھیراتے ہیں۔ میرے نزدیک یونانیوں کی رائے صحیح ہے۔ کیونکہ تو رات میں بھی پھوڑوں کا ہی
ذکر ہے۔ (اللہ اللہ کس قدر ایمانی طاقت بڑھی ہوئی ہے۔ تو رات میں اصل پھوڑے قرار دیئے ہیں جو
خدا کا کلام ہے۔ ایڈیٹر ) ہاں تپ لازمی ہے۔ بعض اوقات تپ قائم مقام ہوتا ہے اور کبھی نہیں بھی بلکہ
بیمار تپ سے پہلے ہی رخصت ہو جاتا ہے۔ طبابت کے رو سے ثابت ہوا ہے کہ تپ سے پہلے بھی
رخصت ہو جاتا ہے۔ غرض اصل تپ نہیں بلکہ پھوڑا ہے۔ پھوڑا اگر چیرا جاتا ہے اور مواد نکل جاتا ہے
تو تپ بھی کم ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ اچھا ہو جاتا ہے۔ بہر حال یہ مرض مہلک اور خوفناک ہے اور
یہی وجہ ہے کہ گورنمنٹ باجود یکہ وہ سچی ہمدردی اور پوری غم خواری کے ساتھ رعیت کی بھلائی میں مصروف
ہے مگر بدنام ہو گئی ہے۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ گورنمنٹ کو جلد خبر نہیں ملتی ہے اور اگر ملتی بھی ہے تو کیا کیا
جاوے؟ مریض اس کے اختیار میں نہیں۔ جہاں تک نیک نیتی اور بنی نوع انسان کی اس غمخواری کے
خیال سے جو خود اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ڈال رکھا ہے میں نے ان تجاویز پر جو گورنمنٹ نے
مریضان طاعون کے متعلق شائع کی ہیں۔ غور کیا ہے اور میں بلا خوف کوم لائم کہتا ہوں کہ یہ تجاویز
بہت ہی مناسب اور موزوں ہیں ۔ مثلاً یہ کہ اس گھر کو یا بعض اوقات عند الضرورت محلہ کو خالی کیا جاوے
اور مریض کو الگ رکھا جاوے۔ یہ سب بالکل ٹھیک اور درست ہیں۔ ہاں اگر کوئی یہ کہے کہ بچہ اگر طاعون کا
بیمار ہو اور وہ قواعد کے رو سے علیحدہ کیا جاوے تو ماں باپ سے جدا ہو کر وہ مر جاوے گا لیکن ایسا اعتراض
کرنے والوں کو معلوم ہو کہ ماں باپ اس کے ساتھ جا سکیں گے مگر وہ بھی اس کے ساتھ طاعون ہی کے
مریض قرار دیئے جاویں گے ۔ اِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِيَّاتِ گورنمنٹ کی نیت بالکل نیک ہے وہ لوگوں
کو تفرقہ میں ڈالنا نہیں چاہتے ۔ گورنمنٹ نے بدنیتی یا برائی کے خیال سے ایسا نہیں کیا۔
تو اولی الامر کی اطاعت اور میری و سجھ میں ہی نہیں آتا کہ گورنمنٹ کو فائدہ کیا ہوسکتا ہے۔
قرآن میں حکم ہے اطِیعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ
مِنْكُمُ (النساء : ٢٠) اب اُولی الامر کی اطاعت کا صاف حکم ہے۔ اگر کوئی کہے کہ گورنمنٹ مِنكُم
میں داخل نہیں تو یہ اس کی صریح غلطی ہے۔ گورنمنٹ جو بات شریعت کے موافق کرتی ہے وہ مِنكُم
میں داخل ہے۔ جو ہماری مخالفت نہیں کرتا وہ ہم میں داخل ہے۔ اشارۃ النص کے طور پر قرآن سے
ثابت ہوتا ہے کہ گورنمنٹ کی اطاعت کرنی چاہیے اور اس کی باتیں مان لینی چاہئیں۔ عام طور پر
مسلمانوں کو تو یہ چاہیے تھا کہ انسداد طاعون کے متعلق شکر گزاری گورنمنٹ کے میموریل بھیجتے ۔ بجائے
شکر گزاری کے ناشکر گزاری ہوئی اور کوئی وجہ ناراضی کی بجز اس کے نہیں معلوم ہوتی کہ عورتوں کی
نبضیں دیکھتے ہیں ۔ اول تو گورنمنٹ نے اس اعتراض پر پوری توجہ کر کے اس کو رفع بھی کر دیا اور
دائیاں مقرر کر دیں مگر میں کہتا ہوں کہ اگر ایسا نہ بھی ہوتا تو بھی اعتراض کی گنجائش نہ تھی۔ ایسی صورت
اور حالت میں جہاں قہر خدا نازل ہوا اور ہزاروں لوگ مریں وہ تشدد پردہ جائز نہیں ہے۔ کہتے ہیں کہ
ایک دفعہ ایک بادشاہ کی بیوی مر گئی اور کوئی اس کے اٹھانے والا بھی نہ رہا اب اس حالت میں پردہ کیا
کر سکتا تھا۔ مثل مشہور ہے مرتا کیا نہ کرتا۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ اگر بچہ رحم میں ہو تو کبھی مرد
اس کو نکال سکتا ہے۔ ہمارے دین میں حرج نہیں ہے۔ جو حرج کرتا ہے وہ اپنی نئی شریعت بناتا ہے۔
گورنمنٹ نے بھی پردہ میں کوئی حرج نہیں کیا اور قواعد بھی اب بہت آسان ہوتے جاتے ہیں جو تجاویز
اور اصلاحیں لوگ پیش کرتے ہیں گورنمنٹ انہیں توجہ سے سنتی اور ان پر مناسب اور مصلحت وقت کے
موافق غور کرتی ہے۔ کوئی مجھے یہ تو بتلاوے کہ پردہ میں نبض دکھانا کہاں منع رکھا ہے۔
سعادت کی راہیں اختیار کریں بات یہ ہے کہ نیک تھی اور تقوی کی طرف توجہ کرنی چاہیے
ور سعادت کی راہیں اختیار کرنی چاہئیں۔ تب ہی کچھ ہوتا
سعادت کی راہیں انا
ہے إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمُ (الرعد: ۱۲) خدا تعالیٰ کسی قوم کی حالت
نہیں بدلتا جب تک کہ خود قوم اپنی حالت کو تبدیل نہ کرے۔ خواہ نخواہ کے ظن کرنے اور بات کو انتہا
تک پہنچانا بالکل بے ہودہ بات ہے۔ ضروری بات یہ ہے کہ لوگ خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کریں۔
نماز پڑھیں ، زکوۃ دیں ، اتلاف حقوق اور بدکاریوں سے باز آئیں۔ یہ بات خوب طور پر ثابت ہے
کہ بعض اوقات جب ایک بدی کرتا ہے تو وہ سارے شہر اور گھر کی ہلاکت کا موجب ہو جاتی ہے۔ پس
بدیاں چھوڑ دیں کہ وہ ہلاکت کا موجب ہیں۔ جالندھر اور ہوشیار پور کے ۸۰ گاؤں مبتلا ہیں ۔ پھر
کیوں غفلت کی جاوے۔ اور گورنمنٹ پر جاہلانہ طور پر بدگمانی نہ کرو۔
اگر تمہارا ہمسایہ بدگمانی کرتا ہو تو اسے سمجھا دو۔ کہاں تک انسان غفلت کرے گا۔ اس دن سے
ڈرنا چاہیے جب ایک دفعہ ہی وبا آ پڑے اور تباہ کر ڈالے۔ حدیث میں آیا ہے کہ قبل از وقت دعا
قبول ہوتی ہے۔ خوف و خطر میں جب انسان مبتلا ہوتا ہے تو ایسے وقت میں تو ہر شخص دعا اور رجوع کر
سکتا ہے۔ سعادت مند وہی ہے جو امن کے وقت دعا کرے۔ انسان ان لوگوں کی حالت کو معائنہ
کرے جو اس خطرہ میں مبتلا ہیں ۔ یہاں سے تو بہت قریب ہے۔ آدمی وہاں کے حالات دریافت
کرے۔ ابھی تک جالندھر کے ضلع میں ترقی پر ہے۔ گو ہوشیار پور کے ضلع میں کمی پر ہے۔
مگر میں یقین نہیں کرتا ابھی جاڑا آتا ہے۔ پس نمازوں کو با قاعدہ التزام سے پڑھو خدا تعالی کی طرف ناول اور نمازوں کو باقاعدہ
التزام سے پڑھو۔ کبھی لوگ ایک ہی وقت کی نماز پڑھ لیتے ہیں۔ نمازیں معاف نہیں ہوتیں۔ پیغمبروں
کو بھی معاف نہیں ہوئیں ۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک نئی
جماعت آئی۔ انہوں نے نماز کی معافی چاہی۔ آپ نے فرمایا کہ جس مذہب میں عمل نہیں وہ مذہب
کچھ نہیں ۔ اس بات کو خوب یا د رکھو ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نشانوں میں سے ایک یہ بھی
نشان ہے کہ آسمان اور زمین اس کے امر سے قائم رہ سکتے ہیں۔ کبھی کبھی لوگ جو طبیعیات کی طرف مائل
ہو جاتے ہیں کہتے ہیں کہ نیچری مذہب قابل اتباع ہے۔ حفظ صحت کے اسباب استعمال نہ کریں تو
تقویٰ اور طہارت کا کیا فائدہ ہوگا؟ اللہ تعالیٰ کے نشانوں میں سے یہ بھی ایک نشان ہے کہ بعض وقت
ادویات بے کار ہو جاتی ہیں اور حفظ صحت کے اسباب کام نہیں آ سکتے ۔ نہ دوا کام آ سکتی ہے اور نہ
طبیب لیکن اس کا امر ہو تو الٹا سیدھا ہو جاتا ہے۔
دیکھو حضرت ابراہیم کا ابتلا کہ بچے اور اس کی ماں
حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ابتدا کو کنعان سے دور لے جاؤ۔ وہ اپنے عیال کو وہاں
رض
لے گئے جہاں اب مکہ واقع ہے۔ ایسی جگہ جہاں نہ دانہ تھا نہ پانی وہاں پہنچ کر کہا کہ اے اللہ ! میں اپنی
ذریت کو ایسی جگہ چھوڑتا ہوں جہاں دانہ پانی نہیں ہے۔ حضرت سارہ کا ارادہ تھا کہ کسی طرح سے
اسماعیل مر جاوے۔ انہوں نے کہا کہ اس کو ایسی جگہ چھوڑ ۔ ان کو یہ بات بڑی معلوم ہوئی مگر خدا نے کہا
کہ سارہ جو کہتی ہے وہی کرنا ہوگا۔ اس لئے نہیں کہ سارہ کا پاس زیادہ تھا۔ سارہ نے ہاجرہ" کو اس سے
پہلے بھی نکالا تھا۔ فرشتہ اس وقت بھی بولا تھا۔ نبیوں کے سوا بھی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے کلام کرتا ہے۔
چنانچہ ہاجرہ سے دو مرتبه م سے دو مرتبہ مکالمہ ہوا۔ غرض ابراہیم علیہ السلام نے ایسا ہی کیا۔ کچھ مختصر سا پانی اور تھوڑی سی
رض
کھجوریں لے کر چلے گئے اور چھوڑ کر آگئے ۔ چند روز بعد نہ دانہ رہا نہ پانی رہا تو اسماعیل مرنے لگے۔
اس وقت ماں نے نہ چاہا کہ میں اس کی موت دیکھ سکوں ۔ چند مرتبہ ادھر ادھر دوڑیں کہ شاید کوئی قافلہ
آتا ہو۔ دور جا کر ٹیلے پر چڑھ کر چیخنے لگیں ۔ اب وہ وقت تھا کہ ایک ہی بچہ تھا اور آپ خاوند سے الگ
تھیں ۔ گویا بیوہ ہی کی طرح تھیں ۔ آگے بچہ پیدا ہونے کی امید نہیں تھی ۔ چیخنے لگیں۔ اس وقت فرشتہ
نے آواز دی کہ ہاجرہ۔ ہاجرہ۔ اِدھر دیکھا۔ اُدھر دیکھا کوئی نظر نہ آیا۔ پھر دیکھا کہ بچے کے اِدھر اُدھر
پانی رواں ہو رہا ہے گو یا مردہ زندہ ہوا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اگر پانی روکا نہ جاتا تو
تمام دنیا میں بہہ نکلتا۔ اس قصہ کے بیان سے یہ مطلب ہے اگر چہ ایسی جگہ ہو جہاں دانہ پانی نہ ہو۔
جب بھی خدا تعالیٰ اپنی قدرت کا کرشمہ دکھاتا ہے چنانچہ پہلا کرشمہ یہ پانی تھا۔ اور اس بات کی طرف
بھی اشارہ تھا کہ وہ پانی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھیلایا ۔ اس کی شان یہ ہے کہ اعْلَمُوا أَنَّ اللهَ
يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا (الحدید: ۱۸) اس پانی سے تو اسماعیل زندہ ہوا تھا اور اس سے دنیا زندہ
ہوئی۔ مدعا یہ ہے کہ جہاں ظاہری تجویز نہ تھی وہاں اللہ تعالیٰ نے بچاؤ کی ایک راہ نکال دی۔ اور اللہ تعالیٰ
جو یہ فرماتا ہے کہ اس کے امر سے زمین آسمان رہ سکتے ہیں دیکھو! وہ جنگل جہاں اس قدر گرمی پڑتی ہے
اور ایک انسان نہ تھا اس کو خدا نے کیسا بنا دیا کہ کروڑ ہا مخلوق وہاں جاتی ہے اور ہر ایک جگہ سے لوگ
جاتے ہیں۔ وہ میدان جہاں حج کے لئے لوگ جمع ہوتے ہیں وہی ہے جہاں نہ دانہ تھا نہ پانی۔
اپنی زندگی میں تبدیلی پیدا کرو اصل بات ) پیدا کرو اصل بات یہ ہے کہ خدا جو چاہتا ہے کرتاہے۔ ویرانہ کو آبادی اور بڑی آبادی کو ویرانہ بنا دیتا ہے۔ بابل کو کیا
کیا ؟ جہاں انسان کا منصوبہ تھا کہ آباد ہو وہاں ویرانہ ہوا اور اُلوؤں کا مسکن بنا اور جہاں انسان چاہتا تھا
کہ ویرانہ ہو وہ دنیا بھر کا مرجع ہوا۔ پس خوب یا د رکھو کہ دوا اور تدبیر پر خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر بھروسہ کرنا
حماقت ہے۔ ایسی زندگی چاہیے جو بالکل نئی ہو ۔ استغفار کی کثرت ہو۔ جن کو بہت کثرت اشغال ہیں
ان کو زیادہ ڈرنا چاہیے۔ ملازمت پیشہ لوگوں کے اکثر فرائض فوت ہو جاتے ہیں۔ پس بعض اوقات
ظہر اور عصر کا جمع اور مغرب اور عشاء کا جمع کرنا جائز ہے۔ میں جانتا ہوں کہ حکام سے بھی اگر نماز کے