۲۷ دسمبر ۱۹۰۷ء(بروز جمعہ)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یہی ہے کہ وہ دوسرا عالم بالکل اس عالم سے الگ ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا
ہے۔ بہشت کی تمام چیزیں ایسی ہوں گی کہ نہ کسی آنکھ نے دیکھیں اور نہ کسی کان نے سنیں اور نہ کسی
دل میں گذریں بلکہ حشر اجساد میں بھی ہمارا یہی مذہب ہے کہ وہ عالم بھی ایک دوسرا عالم ہے۔ اجسام
ہوں گے مگر وہ نورانی اجسام ہوں گے نہ یہ تاریک اور زوال پذیر اجسام ۔ اس جگہ کی حویلیاں اور
مکانات جو اینٹ پتھر کی ہیں بہشت میں نہیں جائیں گی ۔ واللہ اعلم کے
۲۷ دسمبر ۱۹۰۷ء (بروز جمعہ )
جلسہ سالانہ پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تقریر بے نظیر
دیکھواؤل اللہ جل شانہ کا شکر ہے کہ آپ صاحبوں کے دلوں کو اس ایک عظیم الشان معجزہ نے ہدایت دی اور باوجود اس بات کے کہ ہزاروں مولوی ہندوستان
اور پنجاب کے تکذیب میں لگے رہے اور ہمیں دجال اور کافر کہتے رہے آپ کو ہمارے سلسلہ میں
داخل ہونے کا موقع دیا۔ یہ بھی اللہ جل شانہ کا بڑا معجزہ ہے کہ باوجود اس قدر تکذیب اور تکفیر کے
اور ہمارے مخالفوں کی دن رات کی سرتوڑ کوششوں کے یہ جماعت بڑھتی جاتی ہے۔ میرے خیال میں
اس وقت ہماری جماعت چار لاکھ سے بھی زیادہ ہوگی اور یہ بڑا معجزہ ہے کہ ہمارے مخالف دن رات
کوشش کر رہے ہیں اور جانکاہی سے طرح طرح کے منصوبے سوچ رہے ہیں اور سلسلہ کو بند کرنے
کے لئے پورا زور لگا رہے ہیں مگر خدا ہماری جماعت کو بڑھاتا جاتا ہے۔ جانتے ہو کہ اس میں کیا
حکمت ہے؟ حکمت اس میں یہ ہے کہ اللہ جل شانہ جس کو مبعوث کرتا ہے اور جو واقعی طور پر خدا کی
طرف سے ہوتا ہے وہ روز بروز ترقی کرتا اور بڑھتا ہے اور اس کا سلسلہ دن بدن رونق پکڑتا جاتا ہے
۱ بدر جلد ۶ نمبر ۵۲ مورخه ۲۶ دسمبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۶

اور اس کے روکنے والا دن بدن تباہ اور ذلیل ہوتا جاتا ہے اور اس کے مخالف اور مکتب آخر کار بڑی
حسرت سے مرتے ہیں جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ ہماری مخالفت کرنے والے اور ہمارے سلسلہ کو روکنے
والے بیسیوں مر چکے ہیں۔
خدا کے ارادہ کو جو درحقیقت اس کی طرف سے ہے کوئی بھی روک نہیں سکتا اور خواہ کوئی کتنی ہی
کوششیں کرے اور ہزاروں منصوبے سوچے مگر جس سلسلہ کو خدا شروع کرتا ہے اور جس کو وہ
بڑھانا چاہتا ہے اس کو کوئی روک نہیں سکتا کیونکہ اگر ان کی کوششوں سے وہ سلسلہ رک جائے تو ماننا
پڑے گا کہ روکنے والا خدا پر غالب آ گیا حالانکہ خدا پر کوئی غالب نہیں آ سکتا۔
پھر ایک یہ معجزہ ہے کہ ان لوگوں کی بابت جو
پچیس برس پہلے کی ایک پیشگوئی کا ظہور ہزاروں لاکھوں ہمارے پاس آیا آتے رہتے
ہیں اللہ جل شانہ نے براہین احمدیہ میں پہلے ہی سے خبر دے رکھی تھی اور یہ وہ کتاب ہے جو عرب،
فارس، انگلستان اور دیگر ممالک میں پچیس برس کا عرصہ گذرا شائع ہو چکی ہے۔ اس میں بہت سے
اسی زمانہ کے الہام بھی درج ہیں۔ اور یہ ایک ایسی بدیہی بات ہے جس سے کوئی یہودی، عیسائی، مسلمان،
برہمو ، آریہ انکار نہیں کر سکتا۔ اور اس کتاب کا ہمارے اشدّ العداوت یعنی مولوی محمد حسین صاحب
نے اسی زمانہ میں ریویو بھی لکھا تھا اور اسی کتاب براہین احمدیہ میں آنے والی مخلوق کی صاف طور پر
پیشگوئی درج ہے اور یہ کوئی معمولی پیشگوئی نہیں بلکہ عظیم الشان پیشگوئی ہے اور وہ یہ ہے۔
يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ - يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ - يَنْصُرُكَ
الهامات الهيد الله مِنْ عِنْدِهِ - يَرْفَعُ اللَّهُ ذِكْرَكَ وَيُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ فِي الدُّنْيَا
وَالْآخِرَةِ (ص) (۲۴) إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ وَانْتَهَى أَمْرُ الزَّمَانِ إِلَيْنَا أَلَيْسَ
هُذَا بِالْحَقِّ (ص ۲۴۰) وَمَا كَانَ اللهُ لِيَتُرُ كَكَ حَتَّى يَمِيزَ الْخَبِيثَ مِنَ
الطَّيِّبِ (ص) (۴۹۱) فَحَانَ أَنْ تُعَانَ وَتُعْرَفَ بَيْنَ النَّاسِ (ص۴۸۹) إِنِّي
نَاصِرُكَ إِنِّي أَحَافِظُكَ إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا ( ص ۵۰۷)

یہ اس کی عبارت ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر چہ اس وقت تو اکیلا ہے مگر وہ زمانہ تجھ پر
آنے والا ہے کہ تو تن تنہا نہیں رہے گا۔ فوج در فوج لوگ دور دراز ملکوں سے تیرے پاس آئیں گے اور
آپ جانتے ہیں کہ جب اس قدر مخلوق آئے گی تو آخر ان کے کھانے کے واسطے بھی انتظام چاہیے اس لئے
فرمایا يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ یعنی وہ لوگ تحفے تحائف اور ہزاروں روپے تیرے لئے لے کر
آویں گے۔ پھر خدا فرماتا ہے۔ وَلَا تُصَعِرُ لِخَلْقِ اللهِ وَلَا تَسْتَمْ مِّنَ النَّاسِ ( ص ۲۴۲)
یعنی کثرت سے مخلوق تیرے پاس آئے گی۔ اس کثرت کو دیکھ کر گھبرا نہ جانا اور ان کے ساتھ کج خلقی
سے پیش نہ آنا۔
اس وقت جب کہ یہ الہام براہین احمدیہ میں پیشگوئی کے وقت قادیان کی حالت شائع کئے گئے تھے قادیان ایک غیر مشہور قصبہ
تھا اور ایک جنگل کی طرح پڑا ہوا تھا۔ کوئی اسے جانتا بھی نہ تھا اور اتنے لوگ جو یہاں بیٹھے ہیں کون
کہہ سکتا ہے کہ اس وقت بھی اس کی یہی شہرت تھی بلکہ تم میں سے تقریباً سب کے سب ہی اس گاؤں
سے نا واقف تھے۔ اب بتلاؤ کہ خدا کے ارادہ کے بغیر آج سے پچیش چھبیس برس پیشتر اپنی تنہائی
اور گمنامی کے زمانے میں کوئی کس طرح دعوی کر سکتا ہے کہ مجھ پر ایک زمانہ آنے ولا ہے جب کہ
ہزار ہا لوگ میرے پاس آئیں گے اور طرح طرح کے تحفے اور تحائف میرے لیے لاویں گے اور
میں دنیا بھر میں عزت کے ساتھ مشہور کیا جاؤں گا ؟
عظیم الشان معرہ دیکھو! جتنے انبیاء آج سے پہلے گزر چکے ہیں ان کے بہت سے معجزات تو
نہیں ہوا کرتے تھے بلکہ بعض کے پاس تو صرف ایک ہی معجزہ ہوتا تھا اور
جس معجزہ کا میں نے بیان کیا ہے یہ ایک ایسا عظیم الشان معجزہ ہے جو ہر ایک پہلو سے ثابت ہے
اور اگر کوئی نرا ہٹ دھرم اور ضدی نہ ہو گیا ہو تو اُسے میرا دعویٰ بہر صورت ماننا پڑتا ہے۔ میری اس
تنہائی اور گمنامی کے زمانے کے یہاں کے ہندو بھی گواہ ہیں اور وہ بتا سکتے ہیں کہ میں اس وقت اکیلا
تھا اور ارد گرد کے لوگ بھی مجھے نہ جانتے تھے۔ ہاں اگر کوئی ہندو اس سے انکار کرے تو اس کو چاہیے

کہ میرے سامنے آ کر جھوٹ بولے کہ اس وقت بھی اسی طرح سے لوگ آیا کرتے تھے اور اگر وہ
کہیں کہ یہ اتفاقی بات ہے تو پھر کسی اور جگہ سے اس کی نظیر بتادیں اور دنیا بھر میں اس کا پتہ دیں کہ
ایک شخص پچیس برس پہلے گمنامی کی حالت میں ہوا اور اس وقت اس نے پیشگوئی کی ہو کہ میرے پاس
فوج در فوج لوگ آئیں گے اور ہزار ہا روپوں کے مال و متاع اور تحفے تحائف لے کر آویں گے
اور میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہر طرح سے مدد دیا جاؤں گا اور پھر اسی طرح سے وہ پیشگوئی پوری
بھی ہو گئی ہو۔ اگر یہ دکھا دیویں تو ہم مان لیں گے۔ یونہی بہانہ جوئیاں تو ہم قبول نہیں کریں گے
کیونکہ اس طرح سے تو کسی نبی کا کوئی بھی معجزہ قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ان کو چاہیے کہ کسی کذاب کی
نظیر پیش کریں کہ اس نے پچیس برس پہلے اس طرح سے اقتداری پیشگوئی کی ہو اور پھر وہ! ر پھر وہ پوری بھی
ہو گئی ہو۔ اگر یہ ایسا کر دیں تو ہم تیار ہیں کہ انہیں قبول کر لیں ۔ اگر کوئی کہے کہ خیر خواہیں آیا ہی
کرتی ہیں اور ان میں سے بعض پوری بھی ہوا ہی کرتی ہیں تو اس کا یہ جواب ہے کہ خوا ہیں تو
اکثر چوہڑوں اور چماروں کو بھی آتی ہیں اور ان سب سے پوری ہو جاتی ہیں بلکہ کنچنیاں بھی عموماً
کہا کرتی ہیں کہ ہماری فلاں خواب پوری نکلی اور ہمارے گھر میں ایک چوہڑی تھی جو اکثر اپنی خواہیں
سناتی تھی اور وہ سچی بھی ہوتی تھیں لیکن دیکھنے والی بات یہ ہے کہ ان میں یہ قدرت اور نصرت کہاں
ہوتی ہے اس طرح کی فتح اور مدد اور دشمنوں کا ادبار اور اپنا اقبال ، دشمنوں کی ذلت اور اپنی عزت
یہ تو صرف صرف انبیاء کے ہی سپر د ہے ۔ دوسرے کا تو اس میں کچھ حصہ ہی نہیں ۔ یہ تو خدا تعالیٰ کا
فعل ہے یہ خوا ہیں تو نہیں ۔
براہین احمد یہ وہ کتاب ہے کہ جس کے کل مذہبوں والے گواہ ہیں اور ہر ایک ملک میں جس کی
اشاعت ہو چکی ہے اور یہاں کے ہندو بھی جس کے گواہ ہیں ۔ مثلاً لالہ ملا وامل اور شرمیت جو اسی قادیان
کے رہنے والے ہیں وہ پہچان سکتے ہیں کہ یہی باتیں تھیں جو اس وقت لکھی گئی تھیں ۔ اب دیکھ لو کہ کیا
معجزات اس سے بڑھ کر ہوتے ہیں؟ یہی تو معجزہ ہے کہ پیشگوئی کے بعد ہندو، آریہ، عیسائی، مسلمان،
نیچری، وہابی اپنے بیگانے سب کے سب ہمارے دشمن ہو گئے تھے اور ہمارے تباہ کرنے میں

پورے زور لگائے گئے اور ایسی ایسی حد بندیاں کی گئی تھیں کہ جو ہمیں السلام علیکم کہے وہ بھی کافر اور جو
خوش خلقی سے پیش آوے وہ بھی کافر اور ہمارے ساتھ وہ باتیں کر لینی روا رکھی گئیں جن کو شریف طبع سن
بھی نہیں سکتے ۔ راستوں میں بیٹھ بیٹھ کر لوگوں کو یہاں آنے سے روکا گیا اور طرح طرح کی باتیں پیش
کر کے لوگوں کو ورغلایا گیا۔ مگر آخر وہی ہوا جو خدا تعالیٰ نے پہلے ہی سے فرمایا ہوا تھا کہ لاکھوں لوگ
تیرے پاس آویں گے اور ہزار ہا روپے اور تحفے تحائف لائیں گے۔
اور پھر عجیب بات یہ ہے کہ ان کی مخالفت اور دشمنی کی بابت بھی خدا تعالیٰ نے پہلے ہی سے
اطلاع دی تھی بلکہ اسی کتاب میں ایک یہ الہام بھی درج ہے۔
يَعْصِمُكَ اللهُ مِنْ عِنْدِهِ وَ إِنْ لَّمْ يَعْصِمُكَ النَّاسُ - (ص ۵۱۰)
یعنی اللہ تعالیٰ تیری حفاظت کرے گا اور شریروں کی شرارتوں اور دشمنوں کے منصوبوں سے وہ
خود تجھے محفوظ رکھے گا اور اگرچہ لوگ تیری حفاظت اور مدد نہ کریں گے مگر خدا ان سب الزاموں اور بہتانوں
سے جو شریر لوگ تجھ پر لگائیں گے تیرا معصوم ہونا ثابت کر دے گا۔ اب دیکھو! یہ کیسی عظیم الشان
پیشگوئی ہے جو پوری ہوئی آخر سچائی کی جستجو کرنے والے کو ماننا ہی پڑے گا اور جو بے ایمان ہے اس کا
ہم کیا کریں؟ کیونکہ جو سچا ہی نہیں اس کا مذہب بھی کچھ نہیں کتنا بڑا معجزہ ہے کہ یہ سب مخالف پورا زور
لگا لیں اور جو کچھ کر سکیں کریں مگر ہم اپنے وعدوں کو پورا کریں گے۔
لیکھرام کی ہلاکت کا نشان دو ماہ ایسا ہی ایک پنڈت لیکھر ام تھا وہ قادیان میں آیا اور دو ماہ
کے قریب یہاں رہا۔ یہاں کے لوگوں نے اُسے بہکایا اور
میری مخالفت پر اسے آمادہ کیا ۔ آخر اس نے مباہلہ کے طور پر ایک دعا لکھی اور اس میں میرا نام اور
اپنا نام لکھ کر اپنے پرمیشر سے نہایت تضرع اور انتہال کے ساتھ پرارتھنا کی کہ ہم دونوں میں سے جو
لے بدر سے ۔ اب خود سوچ کر دیکھو کیا یہ کسی انسان کے بس میں ہے کہ تن تنہا اپنی مشکلات پر غالب آئے ہم کسی کو
بالجبر نہیں منواتے بلکہ ہر ایک اپنے طور سے غور کر کے یہ بات سمجھے کہ آیا ہم سچ کہتے ہیں یا نہیں ۔
( بدر جلدے نمبر ا مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۴)

جھوٹا ہے پر میشر اُسے ہلاک کرے اور اس میں یہ بھی لکھا ہے کہ وید سچے ، ویدوں کی رشی منی بھی سچے
اور (نعوذ باللہ ) ہمارے نبی کریم جھوٹے اور ہمارا قرآن شریف جھوٹا ہے۔ غرض اسی قسم کی باتیں لکھ
کر اس نے اپنے پرمیشر سے فیصلہ چاہا اور بہت دعائیں کیں۔ بہتیرا چلایا اور بہت ناک
رگڑی۔ ادھر سے چھ برس کی پیشگوئی کی گئی مگر وہ اپنی شوخی کے سبب سے پانچ برس میں ہی مر گیا اور
مرا بھی اسی طرح جس طرح پیشگوئی میں لکھا تھا یعنی عید کے دوسرے دن چھری سے قتل کیا گیا۔
غرض میرے پاس اس قدر نشان ہیں کہ ان کے بیان کرنے
اللہ تعالیٰ لی کی نصرت اور تائیدات کے لئے وقت کافی نہیں میرے پاس تو یہی نشان کافی
ہے کہ اتنے آدمی جو یہاں آتے ہیں ان میں سے ہر ایک آدمی ایک ایک نشان ہے اور خدا تعالیٰ
نے ان سب کی پہلے سے خبر دے رکھی ہے اور یہ سب نصر تیں اور تائیدیں جو ہمارے شامل حال ہیں
اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی سے ان کا ہمارے ساتھ وعدہ کر رکھا ہے۔ لیکن جو جھوٹا اور مفتری علی اللہ ہوتا
ہے اس کو خدا کبھی نصرت نہیں دیتا بلکہ الٹا ہلاک کرتا ہے لیکن تم لوگ جانتے ہو کہ ہم پر طرح طرح
کے جھوٹے الزام لگائے گئے ، مقدمے کئے گئے ۔ کچہریوں میں ہمیں بدنام اور بے عزت کرنے کی
کوششیں کی گئیں ۔ قتل کے مقدمے دائر کئے گئے قتل کے مقدمہ میں ڈگلس صاحب ڈپٹی کمشنر
گورداسپور نے جس کی پیشی میں یہ مقدمہ تھا پوری طرح سے تحقیقات کر کے آخر مجھے کہا کہ میں آپ
کو مبارکباد اددیتا ہوں کہ آپ بری ہیں ۔ اور اگر آپ چاہیں تو ان پر نالش کر کے سزا دلا سکتے ہیں۔
اب بتلاؤ! کہ اگر خدا ہمار اگر خدا ہمارے ساتھ نہ ہوتا تو اس قسم کی فتح اور نصرت ہمیں حاصل ہو سکتی تھی ؟ اس ا
خون کے مقدمہ میں مولوی محمد حسین نے بھی گواہی دی تھی ۔ اے لیکن میں نے پہلے ہی سے کہہ دیا تھا
کہ میں بری کیا جاؤں گا ۔ اب بتلاؤ کہ ان مقدموں سے ان لوگوں کو کیا حاصل ہوا؟ بجز اس کے کہ
ایک اور نشان ظاہر ہو گیا۔
وہ
لے بدر سے ۔ ان لوگوں نے جان توڑ کوششیں کیں۔ اگر خدا ہمارے ساتھ نہ ہوتا تو کچلے جاتے۔ آجکل تین چار گواہ
گزار کر پھانسی دلا سکتے ہیں ۔ ان لوگوں نے آٹھ گواہ گزارے" (بدر جلدے نمبر ۱ مورخہ ۹ جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ ۵)

یا درکھو کہ ایک مفتری اور کذاب کا کام کبھی نہیں چلتا اور اس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے مدد اور
نصرت کبھی نصیب نہیں ہوتی کیونکہ اگر مفتری کا کام بھی اسی طرح سے دن بدن ترقی کرتا جاوے تو
پھر اس طرح سے تو خدا کے وجود میں بھی شک پڑ جاوے اور خدا کی خدائی میں اندھیر پڑ جاوے۔
جب سے دنیا پیدا ہوئی عادت اللہ اسی طرح سے ہے کہ ایک جہان ان کی مخالفت پر کمر بستہ ہو جاتا
ہے اور جس طرح سے کوئی مسافر چلتا ہے تو کتے اس کے ارد گرد جمع ہو کر بھونکتے اور شور مچاتے ہیں
اسی طرح سے جو خدا کی طرف سے مامور ہو کر آتا ہے وہ چونکہ ان لوگوں میں سے نہیں ہوتا اس لئے
دوسرے لوگ کتوں کی طرح اس پر پڑتے ہیں اور مخالفت کا شور مچاتے اور دکھ دینے کی کوششیں کرتے
ہیں لیکن آخر خدا تعالیٰ ایک نظر میں ان سب کو ہلاک کر دیتا ہے۔
اب یہ بھی سن لو! کہ وہ بڑا ہی خوش قسمت انسان ہے جو اسلام جا
جیسے
زبانی اسلام کافی نہیں پاک مذہب میں داخل ہے لیکن صرف زبان سے اسلام اسلام کہنے
سے کچھ نہیں بنتا جب تک کہ سچے دل سے انسان اس پر کار بند نہ ہو جاوے۔اکثر لوگ اس قسم کے
بھی ہوتے ہیں جن کی نسبت قرآن شریف میں لکھا ہے وَ إِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا
خَلَوْا إِلَى شَيْطِينِهِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِءُونَ ( البقرة : ۱۵) یعنی جب وہ مسلمانوں
کے پاس جاتے ہیں تو کہہ دیتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں اور جب وہ دوسروں کے پاس جاتے ہیں تو
کہہ دیتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں اور یہ وہ لوگ ہوتے جن کو قرآن شریف میں منافق کہا گیا
ہے۔ اس لئے جب تک کوئی شخص پورے طور پر قرآن مجید پر عمل نہیں کرتا تب تک وہ پورا پورا اسلام
میں بھی داخل نہیں ہوتا ۔
قرآن کریم کے فضائل قرآن مجید ایک ایسی پاک کتاب ہے جواس وقت دنیامیں آئی تھی
جب کہ بڑے بڑے فساد پھیلے ہوئے تھے اور بہت سی اعتقادی
اور عملی غلطیاں رائج ہوگئی تھیں اور تقریباً سب کے سب لوگ بداعمالیوں اور بدعقید گیوں میں گرفتار تھے۔

اسی کی طرف اللہ جل شانۂ قرآن مجید میں اشارہ فرماتا ہے ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم : ۴۲)
یعنی تمام لوگ کیا اہل کتاب اور کیا دوسرے سب کے سب بدعقید گیوں میں مبتلا تھے اور دنیا میں
فساد عظیم بر پا تھا۔ غرض ایسے زمانہ میں خدا تعالیٰ نے تمام عقائد باطلہ کی تردید کے لیے قرآن مجید
جیسی کامل کتاب ہماری ہدایت کے لئے بھیجی جس میں گل مذاہب باطلہ کارڈ موجود ہے۔
اور خاص کر سورہ فاتحہ میں جو پنج وقت ہر نماز کی ہر رکعت میں پڑھی سورہ فاتحہ کی فضیلت جاتی ہے اشارہ کے طور پر گل عقائد کا ذکر ہے جیسے فرما یا الْحَمْدُ لِلهِ
رَبِّ الْعَلَمِینَ یعنی ساری خوبیاں اس خدا کے لئے سزاوار ہیں جو سارے جہانوں کو پیدا کرنے والا
ہے الرحمن وہ بغیر اعمال کے پیدا کرنے والا ہے اور بغیر کسی عمل کے عنایت کرنے والا ہے۔
الرحیم اعمال کا پھل دینے والا مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ جزا سزا کے دن کا مالک ۔ ان چار صفتوں میں
گل دنیا کے فرقوں کا بیان کیا گیا ہے۔
بعض لوگ اس بات سے منکر ہیں کہ خدا ہی تمام جہانوں کا پیدا کرنے والا
آریوں کا رڈ ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جو یعنی ارواح اور پر مانو یعنی ذرات خود بخود ہیں اور جیسے
پر میشر آپ ہی آپ چلا آتا ہے ویسے ہی وہ بھی آپ ہی آپ چلے آتے ہیں اور ارواح اور اُن کی
گل طاقتیں ، گن اور خواص جن پر دفتروں کے دفتر لکھے گئے خود بخود ہیں اور باوجود اس کے کہ ان میں
قوت اتصال اور قوت انفصال خود بخود پائی جاتی ہے وہ آپس میں میل ملاپ کرنے کے لئے ایک پرمیشر
کے محتاج ہیں۔ غرض یہ وہ فرقہ ہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے رب العلمین کہہ کر اشارہ کیا ہے۔
دوسرا فرقہ وہ ہے جس کی طرف الرحمن کے لفظ میں
سناتن دھرم کے عقائد کی تردید اشارہ ہے اور یہ فرقہ سناتن دھرم والوں کا ہے گو وہ
مانتے ہیں کہ پرمیشر سے ہی سب کچھ نکلا ہے مگر وہ کہتے ہیں کہ خدا کا فضل کوئی چیز نہیں وہ کرموں کا ہی
پھل دیتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر کوئی مرد بنا ہے تو وہ بھی اپنے اعمال سے اور اگر کوئی عورت بنی ہے تو
وہ بھی اپنے اعمال سے اور اگر ضروری اشیاء حیوانات نباتات وغیرہ بنے ہیں تو وہ بھی اپنے اپنے

کرموں کی وجہ سے ۔ الغرض یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی صفت رحمن سے منکر ہیں ۔ وہ خدا جس نے
زمین ،سورج ، چاند، ستارے وغیرہ پیدا کئے اور ہوا پیدا کی تا کہ ہم سانس لے سکیں اور ایک دوسرے
کی آواز سن سکیں ۔ اور روشنی کے لیے سورج چاند وغیرہ اشیاء پیدا کیں اور اس وقت پیدا کیں جب کہ
ابھی سانس لینے والوں کا وجود اور نام و نشان بھی نہ تھا۔ تو کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ سب کچھ ہمارے ہی
اعمال کی وجہ سے پیدا کیا گیا ہے ۔ کیا کوئی اپنے اعمال کا دم مار سکتا ہے؟ کیا کوئی دعویٰ کر سکتا ہے کہ یہ
سورج ، چاند، ستارے، ہوا وغیرہ میرے اپنے عملوں کا پھل ہے کہ غرض خدا کی صفت رحمانیت اس
فرقہ کی تردید کرتی ہے جو خدا کو بلا مبادلہ یعنی بغیر ہماری کسی محنت اور کوشش کے بعض اشیاء کے عنایت
کرنے والا نہیں مانتے۔
اس کے بعد خدا تعالیٰ کی صفت الرحیم کا بیان ہے یعنی اعمال اور مجاہدات کی ضرورت محنتوں کو شوں اور اعمال پر ثمرات حسہ مرتب کرنے والا ۔
حسنه
یہ صفت اس فرقہ کورڈ کرتی ہے جو اعمال کو بالکل لغو خیال کرتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ میاں
نماز کیا ، روزے کیا ؟ اگر غفور الرحیم نے اپنا فضل کیا تو بہشت میں جائیں گے نہیں تو جہنم میں اور
کبھی کبھی یہ لوگ اس قسم کی باتیں بھی کہہ دیا کرتے ہیں کہ میاں عبادتیں کر کے ولی تو ہم نے تھوڑا ہی
بننا ۔ کچھ کیتا کیتا نہ کیتا نہ سہی، غرض الرَّحِیم کہہ کر خدا ایسے ہی لوگوں کا رڈ کرتا ہے اور بتاتا
ہے کہ جو محنت کرتا ہے اور خدا کے عشق اور محبت میں محو ہو جاتا ہے وہ دوسروں سے ممتاز اور خدا کا
منظور نظر ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی خود دستگیری کرتا ہے جیسے فرما یا وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا
لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنکبوت : ۷۰ ) یعنی جو لوگ ہماری خاطر مجاہدات کرتے ہیں آخر ہم ان کو
اپنا راستہ دکھا دیتے ہیں ۔ جتنے اولیاء ، انبیاء اور بزرگ لوگ گزرے ہیں انہوں نے خدا کی راہ میں
وو
لے بدر سے ۔ یہ لوگ بھولے ہوئے اور کفر میں گرفتار ہیں ۔ سچی بات یہی ہے کہ اللہ کا فضل ہے کئی نعمتیں ایسی ہیں جن
میں اعمال کا دخل نہیں اور کئی ایسی ہیں جن میں اعمال کا دخل ہے جیسے عابدزاہد بندگی کرتے ہیں اور اس کا اجر ملتا ہے۔“
( بدر جلدے نمبر ا مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۵)

جب بڑے بڑے مجاہدات کئے تو آخر خدا نے اپنے دروازے ان پر کھول دیئے لیکن وہ لوگ جو
خدا تعالیٰ کی اس صفت کو نہیں مانتے عموماً ان کا یہی مقولہ ہوتا ہے کہ میاں ہماری کوششوں میں کیا
پڑا ہے جو کچھ تقدیر میں پہلے روز سے لکھا ہے وہ تو ہو کر رہے گا۔ ہماری محنتوں کی کوئی ضرورت نہیں،
جو ہونا ہے وہ آپ ہی ہو جائے گا۔ اور شاید چوروں اور ڈاکوؤں اور دیگر بد معاشوں کا اندر ہی اندر
یہی مذہب ہوتا ہوگا۔
غرض یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ خدا تعالیٰ کے فعل دو قسم کے ہوتے ہیں ایک تو وہ ہیں جن میں
اعمال کا کوئی دخل نہیں جیسے سورج، چاند ، ہوا وغیرہ جو خدا تعالیٰ نے بغیر ہمارے کسی عمل کے ہمارے
وجود میں آنے سے بھی پیشتر اپنی قدرت کاملہ سے تیار کر رکھے ہیں اور دوسرے وہ ہیں جن میں اعمال
کا دخل ہے اور عابد ، زاہد اور پر ہیز گار لوگ عبادت کرتے اور پھر اپنا اجر پاتے ہیں۔
(1) اب تین فرقوں کی بابت تو تم سن چکے ہو یعنی ایک سورۃ فاتحہ میں غلط عقائد کی تردید فرقہ تو وہ ہےکہ جو اللہ تعالی کوکب نہیں سمجھتا اور
ذرّہ ذرّہ کو اس کا شریک ٹھہراتا ہے اور یہ مانتا ہے کہ ارواح اور ذرات عالم کا پیدا کرنا اللہ تعالیٰ کی
طاقت سے باہر ہے اور جیسے خود بخود خدا ہے ویسے ہی وہ بھی خود بخود ہے اس لئے رب العالمین کہہ
کر اس فرقہ کی تردید کی گئی ہے۔
(۲) دوسرا فرقہ وہ ہے جو سمجھتا ہے کہ خدا اپنے فضل سے کچھ نہیں دے سکتا جو کچھ بھی ہمیں ملا
ہے اور ملے گا وہ ہمارے اپنے کرموں کا پھل ہے اور ہوگا۔ اس لئے لفظ رحمن کے ساتھ اس کا رد
کیا گیا ہے۔
(۳) اور اس کے بعد الرحیم کہہ کر اس فرقہ کی تردید کی گئی ہے جو اعمال کو غیر ضروری خیال
کرتے ہیں ۔
(۴) اب ان تینوں فرقوں کا بیان کر کے فرما یا مالِكِ يَوْمِ الدین یعنی جزا سزا کے دن کا مالک
اور اس سے اس گروہ کی تردید مطلوب ہے جو کہ جزا سزا کا قائل نہیں کیونکہ ایسا ایک فرقہ بھی دنیا میں

موجود ہے جو جزا سزا کا منکر ہے۔ جو لوگ خدا کو رحیم نہیں مانتے ان کو تو بے پروا بھی کہہ سکتے ہیں مگر
جو مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ والی صفت کو نہیں مانتے وہ تو خدا تعالیٰ کی ہستی سے بھی منکر ہوتے ہیں اور
جب خدا کی ہستی ہی نہیں جانتے تو پھر جزا سزا کس طرح مانیں؟
غرض ان چار صفات کو بیان کر کے خدا فرماتا ہے کہ اے مسلمانو ! تم کہو إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ یعنی اے چار صفتوں والے خدا ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور اس کام کے لئے مدد بھی
تجھ ہی سے چاہتے ہیں اور یہ جو حدیث شریف میں آیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے عرش کو چار فرشتوں نے
اُٹھایا ہوا ہے اس کا مطلب بھی یہی ہے کہ اس کی ان چاروں صفات کا ظہور موجود ہے اور اگر یہ چار نہ
ہوں یا چاروں میں سے ایک نہ ہو تو پھر خدا کی خدائی میں نقص لازم آتا ہے۔
اور بعض لوگ نا سمجھی سے عرش کو جو ایک مخلوق چیز مانتے ہیں تو وہ غلطی پر ہیں
عرش کی حقیقت اُن کو سمجھنا چاہیے کہ عرش کوئی ایسی چیز نہیں جس کو مخلوق کہہ سکیں ۔ وہ تو تقدس
اور تنزہ کا ایک وراء الوراء مقام ہے۔ بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ جیسے ایک بادشاہ تخت پر بیٹھا ہوا
ہوتا ہے ویسے ہی خدا بھی عرش پر جلوہ گر ہے۔ جس سے لازم آتا ہے کہ محدود ہے۔ لیکن ان کو یا د رکھنا
چاہیے کہ قرآن مجید میں اس بات کا ذکر تک نہیں کہ عرش ایک تخت کی طرح ہے جس پر خدا بیٹھا
ہے کیونکہ نعوذ باللہ اگر عرش سے مراد ایک تخت لیا جاوے جس پر خدا بیٹھا ہوا ہے تو پھر ان آیات کا
کیا ترجمہ کیا جاوے گا۔ جہاں لکھا ہے کہ خدا ہر ایک چیز پر محیط ہے اور جہاں تین ہیں وہاں چوتھا اُن کا
خدا۔ اور جہاں چار ہیں وہاں پانچواں ان کا خدا اور پھر لکھا ہے نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ
الْوَرِيدِ ( ق : ۱۷) اور وَ هُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمُ ( الحديد : ۵ ) غرض اس بات کو اچھی طرح سے یاد
لے بدر سے۔ جاہل نہیں سمجھتے کہ اگر قرآن میں ایک طرف الرَّحْمنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَى (طه: ۶) ہے تو دوسری
طرف یہ بھی ہے کہ کوئی تین نہیں جس میں چوتھا وہ نہیں اور کوئی پانچ نہیں جس میں چھٹا وہ نہیں اور فرمایا کہ جہاں کہیں تم
( بدر جلدے نمبر امورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۵)
ہو میں تمہارے ساتھ ہوں ۔
ہے اس سے ظاہر ہے کہ بعض وقت ڈائری نویس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اصل الفاظ نہیں لکھتے بلکہ مفہوم اور

رکھنا چاہیے کہ کلام الہی میں استعارات بہت پائے جاتے ہیں۔ چنانچہ ایک جگہ دل کو بھی عرش کہا گیا
ہے کیونکہ خدا کی تجلی بھی دل پر ہوتی ہے اور ایسا ہی عرش اس وراء الوراء مقام کو کہتے ہیں جہاں مخلوق کا
نقطه ختم ہو جاتا ہے ۔ اہلِ علم اس بات کو جانتے ہیں کہ ایک تو تشبیہ ہوتی ہے اور ایک تنزیہ ہوتی ہے مثلاً یہ
بات کہ جہاں کہیں تم ہو وہ تمہارے ساتھ ہے اور جہاں پانچ ہوں وہاں چھٹا ان کا خدا ہوتا ہے۔ یہ
ایک قسم کی تشبیہ ہے جس سے دھوکا لگتا ہے کہ کیا خدا پھر محدود ہے؟ اس لیے اس دھوکا کے دور کرنے
کے لئے بطور جواب کے کہا گیا ہے کہ وہ تو عرش پر ہے جہاں مخلوقات کا دائرہ ختم ہو جاتا ہے اور وہ کوئی
اس قسم کا تخت نہیں ہے جو سونے چاندی وغیرہ کا بنا ہوا ہو اور اس پر جواہرات وغیرہ جڑے ہوئے ہوں
بلکہ وہ تو ایک اعلیٰ ارفع اور وراء الوراء مقام ہے اور اس قسم کے استعارات قرآن مجید میں بکثرت
پائے جاتے ہیں جیسے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى وَأَضَلُّ
سَبِيلًا (بنی اسراءیل : (۷۳) ظاہراً تو اس کے معنے یہی ہیں کہ جو اس جگہ اندھے ہیں وہ آخرت کو بھی
اندھے ہی رہیں گے۔ مگر یہ معنے کون قبول کرے گا جب کہ دوسری جگہ صاف طور پر لکھا ہے کہ خواہ کوئی
سوجا کھا ہو خواہ اندھا جو ایمان اور اعمال صالحہ کے ساتھ جاوے گا وہ تو بینا ہو گا لیکن جو اس جگہ ایمانی
روشنی سے بے نصیب رہے گا اور خدا کی معرفت حاصل نہیں کرے گا وہ آخر کو بھی اندھا ہی رہے گا۔
کیونکہ یہ دنیا مزرعہ آخرت ہے جو کچھ کوئی یہاں بوئے گا وہی کاٹے گا اور جو اس جگہ سے بینائی لے
جائے گا وہی بینا ہوگا ۔
پھر اس کے آگے خدا تعالیٰ نے ایک دعا سکھلائی ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ
مؤمن کا فرض الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ( الفاتحة : ، ) یعنی اسے خدا کہ تو
رب العالمين ، رحمن ، رحیم اور مالک یوم الدین ہے ہمیں وہ راہ دکھا جو ان لوگوں کی راہ
راہ ہے
(بقیہ حاشیہ ) اپنی سمجھ کے مطابق لکھتے ہیں۔ بدر نے جو لکھا ہے وہ قرآن مجید کی آیت کے مطابق ہے۔ الحکم نے
معلوم ہوتا ہے تین کے بعد چار کا ذکر اپنی سمجھ کے مطابق کر دیا اور نہ حضور نے وہی فرمایا ہوگا جو بدر نے ذکر کیا ہے
کیونکہ قرآنی آیت کے وہی مطابق ہے۔ (شمس)

آج 10 میں سے 10 باقی