۲۷ دسمبر ۱۹۰۷ء(بروز جمعہ)
ملفوظات, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جن پر تیرا بے انتہا فضل ہوا اور تیرے بڑے بڑے بڑے انعام اکرام ہوئے۔مومن کو چاہیے کہ ان
چار صفات والے خدا کا صرف زبانی اقرار ہی نہ کرے بلکہ اپنی ایسی حالت بناوے جس سے معلوم ہو
کہ وہ صرف خدا کو ہی اپنا رب جانتا ہے۔ زید عمر کو نہیں جانتا اور اس بات پر یقین رکھے کہ در حقیقت
خدا ہی ایسا ہے جو عملوں کی جزا سزا دیتا ہے اور پوشیدہ سے پوشیدہ اور نہاں در نہاں گناہوں کو جانتا ہے۔
او
یا د رکھو کہ صرف زبانی باتوں سے کچھ نہیں ہوتا جب تک عملی حالت درست عملی حالت کی اہمیت نہ ہو۔ جوشخص حقیقی طور پر خا کوہی اپنا رب اور مالک یوم الدین
سمجھتا ہے ممکن ہی نہیں کہ وہ چوری، بدکاری، قمار بازی یا دیگر افعال شنیعہ کا مرتکب ہو سکے کیونکہ وہ
جانتا ہے کہ یہ سب چیزیں ہلاک کر دینے والی ہیں اور ان پر عملدرآمد کرنا خدا تعالیٰ کے حکم کی صریح
نافرمانی ہے۔ غرض انسان جب تک عملی طور پر ثابت نہ کر دیوے کہ وہ حقیقت میں خدا پر سچا اور پکا
ایمان رکھتا ہے تب تک وہ فیوض اور برکات حاصل نہیں ہو سکتے جو مقربوں کو ملا کرتے ہیں ۔ وہ فیوض
جو مقربانِ الہی اور اہل اللہ پر ہوتے ہیں وہ صرف اسی واسطے ہوتے ہیں کہ ان کی ایمانی اور عملی حالتیں
نہایت اعلیٰ درجہ کی ہوتی ہیں اور انہوں نے خدا تعالیٰ کو ہر ایک چیز پر مقدم کیا ہوا ہوتا ہے۔
سمجھنا چاہیے کہ اسلام صرف اتنی بات کا ہی نام نہیں ہے کہ انسان زبانی طور پر ورد وظائف اور
ذکر اذکار کرتا رہے بلکہ عملی طور پر اپنے آپ کو اس حد تک پہنچانا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے تائید
اور نصرت شامل حال ہونے لگے اور انعام واکرام وارد ہوں ۔ جس قدرا انبیاء اولیاء گزرے ہیں ان کی
عملی حالتیں نہایت پاک صاف تھیں اور ان کی راستبازی اور دیانتداری اعلیٰ پایہ کی تھی اور یہی نہیں کہ
جیسے یہ لوگ احکام الہی بجالاتے ہیں اور روزے رکھتے اور زکوتیں ادا کرتے ہیں۔ اور نمازوں میں
رکوع سجود کرتے اور سورۃ فاتحہ پڑھتے ہیں وہ بھی پڑھتے تھے اور احکام الہی بجالاتے تھے بلکہ ان کی
نظر میں تو سب کچھ مردہ معلوم ہوتا تھا اور ان کے وجودوں پر ایک قسم کی موت طاری ہو گئی تھی۔ ان کی
آنکھوں کے سامنے تو ایک خدا کا وجود ہی رہ گیا تھا۔ اسی کو ہی وہ اپنا کارساز اور حقیقی رب یقین کرتے تھے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه ۴ تا ۶
اسی سے ان کا حقیقی تعلق تھا اور اسی کے عشق میں وہ ہر وقت محو اور گداز رہتے تھے۔
خدا تعالیٰ سے محبت رکھنے والوں کو اس کی نصرت حاصل ہوتی ہے
جب ایسی حالت ہو تو قدیم سے یہ سنت اللہ ہے کہ ایسے شخص کی خدا تعالیٰ تائید اور نصرت کرتا ہے
اور غیبی طور پر اسے مدد دیتا ہے اور ہر ایک میدان میں اُسے فتح نصیب کرتا ہے۔ دیکھو! مذہب اسلام
میں ہزاروں اولیاء گذرے ہیں ۔ ہر ایک ملک میں ایسے چار پانچ لوگ تو ضرور ہی ہوتے ہیں لے جن کو
اس وقت تک لوگ بڑی عزت سے یاد کرتے ہیں اور ان کے مجاہدات اور کرامات کا عجیب عجیب طرح
سے تذکرہ کرتے ہیں اور دہلی کا تو ایک بڑا میدان اسی قسم کے بزرگوں سے بھرا پڑا ہے۔
غرض سوچنا چاہیے کہ اگر ایک انسان ایک ڈاکو اور چور سے دلی محبت رکھے تو اگر وہ چور زیادہ
احسان نہ کرے گا تو اتنا ضرور کرے گا کہ اس کی چوری نہ کرے گا۔ تو اب سمجھنا چاہیے کہ جب محبت
کرنے سے چوروں اور ڈاکوؤں سے بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے تو کیا خدا سے فائدہ نہیں ہوتا ؟ ہوتا ہے اور
ضرور ہوتا ہے کیونکہ خدا تو بڑا رحیم کریم اور بڑے فضلوں اور احسانوں والا ہے۔ جو لوگ کرموں،
اواگون اور جونوں کی راہ لیے بیٹھے ہیں میرا یقین ہے کہ ان کو اس راہ کا خیال تک بھی نہیں ۔
جب محبت کے ثمرات اسی دنیا میں پائے جاتے ہیں اور جب ایک شخص کو دوسرے سے سچی اور
خالص محبت ہوتی ہے تو وہ اس سے کوئی فرق نہیں کرتا۔ تو کیا خدا ہی ایسا ہے کہ جس کی دوستی کسی کام
نہیں آتی ؟
وہ لوگ قابل الزام ہیں جو خدا کو شرم ناک الزاموں سے یاد
ہندوؤں کا نظریہ نجات کرتے ہیں۔ مثلاً ہندوؤں اور آریوں میں دا میں دائمی مکتی نہیں۔ وہ کہتے
ہیں کہ مکتی خانہ میں داخل کرتے وقت ایک گناہ پر میشر باقی رکھ لیتا ہے اور پھر ایک وقت کے بعد اس
لے بدر میں ہے۔ ”دار الکفر والشرک میں بھی کم ایسی جگہ ہیں جہاں دو چار قبریں ایسے بزرگوں کی نہ ہوں جو ولی اللہ
کہلائے ۔“
( بدر جلدے نمبر ا مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۶)
ایک گناہ کے عوض میں ان رشیوں ، منیوں اور مکتی یافتوں کو گدھوں، بندروں اور سؤروں وغیرہ کی
جونوں میں بھیجتا ہے مگر اس پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ پرمیشر ان مقدسوں پر ناراض تھا اور
جان بوجھ کر ان کو مکتی خانہ سے باہر نکالنا چاہتا تھا تو پھر پہلے ہی ان کو مکتی خانہ میں کیوں داخل کیا ؟ آخر
اُن پر راضی ہی ہوا ہو گا تو داخل کیا تھا۔ یہ تو نہیں کہ اندھا دھند ہی مکتی خانہ میں دھکیل دیا تھا لیکن رضا
اور گناہ اکٹھے نہیں رہ رہ سکتے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پرمیشران پر پہلے ہی راضی نہیں ہوا تھا۔ ہے اور
اگر راضی تھا تو ماننا پڑے گا کہ اس کو ان کے گناہوں کی خبر نہ تھی کیونکہ جب اُسے خبر ہوئی تھی تب تو
اس نے اُن کو مکتی خانہ سے باہر نکال دیا تھا لیکن بعض آر یہ اس کا یہ جواب دیا کرتے ہیں کہ ان کو
مکتی خانے سے اس واسطے نکالا گیا تھا کہ اُن کے عمل محدود تھے اور چونکہ عمل محدود تھے اس لئے
ان کا پھل بھی محدود ہونا چاہیے لیکن ان کو اتنی خبر نہیں کہ ان بیچاروں نے جو پرمیشر کی راہ میں ایسی ایسی
سختیاں جھیلی تھیں اور اپنا ہر ایک ذرہ اس کی راہ میں قربان کر دیا تھا تو وہ اس واسطے نہیں تھا کہ چند دن
تک تو ہمیں مکتی خانہ کی سیر کرالو اور اس کے بعد جس گندی سے گندی جون میں چاہو بھیج دو۔ ان کی تو
نیتوں کو دیکھنا چاہیے اگر ان کی نیتیں صرف اسی قدر تھیں کہ دو چار برس پرمیشر سے محبت کر کے پھر چھوڑ
دیں گے تب تو ایک بات ہے ورنہ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ ان مکتی یافتوں کا کیا قصور؟ یہ تو پر میشر
کا قصور ہے کہ ان کو مار دیا کیونکہ اگر وہ زندہ رہتے تو پر میشر کی محبت کو کبھی نہ چھوڑتے۔ انہوں نے تو
صرف اسی واسطے پر میشر کی راہ میں مصائب شدائد برداشت کئے تھے کہ جب تک ہم رہیں گے
پرمیشر کے ہو کر رہیں گے ان کو پرمیشر کی بے وفائی کا تو خیال نہ تھا ایک شخص کسی سے بہت محبت رکھتا
ہے اور آگے پیچھے اس کی محبت کے گن گاتا پھرتا ہے اگر وہ مر جائے تو کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ دشمنی
بھی ساتھ لے گیا ہے؟
اور پھر اس بات کو بھی سمجھنا چاہیے کہ مکتی خانہ سے باہر نکالنے کے لئے جو گناہ پرمیشر نے ان کے
لے بدر سے ۔ جب کوئی شخص کسی سے کہتا ہے میں تجھ پر راضی ہو گیا تو یہ معنے ہوتے ہیں کہ گناہ بھی بخش دیا۔ یہ نہیں کہ
راضی ہو گیا مگر گناہ نہیں بخشے ۔“
( بدر جلدے نمبر ا مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۶)
ذمہ رکھے ہوئے ہوں گے وہ بہر صورت ایک ہی قسم کے ہوں گے۔ یہ تو جائز نہیں کہ کسی کو کسی گناہ سے
باہر نکال دیا جاوے اور کسی کو کسی گناہ کے سبب سے ، لیکن یہ کیسا انصاف ہے کہ باہر نکالتے وقت
با وجود ایک ہی قسم کے گناہ ہونے کے کسی کو مرد اور کسی کو عورت اور کسی کو گدھا اور کسی کو بندر بنادیا۔
غرض قصہ کوتاہ اللہ تعالیٰ نے الحمد شریف
سورۃ فاتحہ میں مذکور اللہ تعالیٰ کی صفات
میں اپنی صفات کاملہ کا بیان کر کے ان
تمام مذاہب باطلہ کارڈ کیا ہے جو عام طور پر دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں ۔
یہ سورہ جو ام الکتاب کہلاتی ہے اسی واسطے پانچوں وقت ہر نماز کی ہر رکعت میں پڑھی جاتی ہے
کہ اس میں مذہب اسلام کی تعلیم موجود ہے اور قرآن مجید کا ایک قسم کا خلاصہ ہے اللہ تعالیٰ نے
اپنی چار صفات بیان کر کے ایک نظارہ دکھانا چاہا ہے اور بتایا ہے کہ اسلام نہایت ہی مبارک مذہب
ہے۔ جو اس خدا کی طرف رہبری کرتا ہے جو نہ تو عیسائیوں کے خدا کی طرح کسی عورت کے پیٹ سے
پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ ایسا ہے کہ آریوں کے پرمیشر کی طرح مکتی دینے پر ہی قادر نہ ہو اور جھوٹے طور
پر کہہ دیتا ہے کہ عمل محدود ہیں ۔ حالانکہ اصل بات یہ ہے کہ اس میں نجات دینے کی طاقت ہی نہیں
کیونکہ روحیں تو اس کی بنائی ہوئی نہیں۔ جیسے وہ آپ خود بخود ہے ویسے ہی ارواح بھی خود بخود ہیں۔ یہ تو
ہو ہی نہیں سکتا کہ وہ اور روحیں پیدا کر لے اس لئے یہ سوچ کر کہ اگر ہمیشہ کے لئے کسی روح کو مکتی دی
جاوے تو آہستہ آہستہ وہ وقت آجاوے گا کہ تمام روحیں مکتی یافتہ ہو کر میرے قبضہ سے نکل جائیں گی
جس سے میرا تمام بنا بنایا کارخانہ درہم برہم ہو جائے گا۔ اس لئے وہ بہانہ کے طور پر ایک گناہ ان کے
ذمہ رکھ لیتا ہے اور اس دور کو چلائے جاتا ہے۔
او
لے بدر سے دنیا میں کوئی خالقیت سے منکر ہے کوئی رحمانیت سے کوئی رحیمیت سے اور کوئی اس کے مالک یوم الدین
ہونے سے۔ اس قسم کا تفرقہ تمام مذاہب میں ہے مگر اسلام ہی ایسا پاک مذہب ہے جس نے سب صفات کا ملہ کو جمع
( بدر جلدے نمبر امورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۶)
کر دیا۔
لیکن اسلام کا خدا ایسا قدوس اور قادر خدا ہے کہ اگر تمام دنیا
اسلام کا قدوس اور قادر خدا مل کر اس میں کوئی نقص نکالنا چاہے تو نہیں نکال سکتی۔ ہمارا خدا
تمام جہانوں کا پیدا کرنے والا خدا ہے۔ وہ ہر ایک نقص اور عیب سے مبرا ہے کیونکہ جس میں کوئی نقص
ہو وہ خدا کیوں کر ہو سکتا ہے اور اس سے ہم دعا ئیں کس طرح مانگ سکتے ہیں اور اس پر اُمید میں کیا
رکھ سکتے ہیں؟ وہ تو خود ناقص ہے نہ کہ کامل لیکن اسلام نے وہ قادر اور ہر ایک عیب سے پاک خدا
پیش کیا ہے جس سے ہم دعائیں مانگ سکتے ہیں اور بڑی بڑی امیدیں پوری کر سکتے ہیں اسی واسطے
اس نے اسی سورہ فاتحہ میں دعا سکھائی ہے کہ تم لوگ مجھ سے دعا مانگا کرو اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی یا الہی ! ہمیں وہ سیدھی راہ دکھا جو اُن لوگوں کی راہ ہے جن پر
تیرے بڑے بڑے فضل اور انعام ہوئے اور یہ دعا اس واسطے سکھائی کہ تا تم لوگ صرف اس بات
پر ہی نہ بیٹھ رہو کہ ہم ایمان لے آئے ہیں بلکہ اس طرح سے اعمال بجالاؤ کہ ان انعاموں کو حاصل
کر سکو جو خدا کے مقرب بندوں پر ہوا کرتے ہیں۔
بعض لوگ مسجدوں میں بھی جاتے ہیں۔ نمازیں بھی پڑھتے ہیں اور دوسرے
رسمی عبادات ارکانِ اسلام بھی بجالاتے ہیں مگر خدا کی نصرت اور مدد ان کے شامل حال نہیں ہوتی
اور اُن کے اخلاق اور عادات میں کوئی نمایاں تبدیلی دکھائی نہیں دیتی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اُن
کی عبادتیں بھی رسمی عبادتیں ہیں۔ حقیقت کچھ بھی نہیں ۔ کیونکہ احکام الہی کا بجالا نا تو ایک بیچ کی طرح
ہوتا ہے جس کا اثر روح اور وجود دونوں پر پڑتا ہے۔ ایک شخص جو کھیت کی آب پاشی کرتا اور بڑی محنت
سے اس میں بیچ ہوتا ہے اگر ایک دو ماہ تک اس میں انگوری نہ نکلے تو ماننا پڑتا ہے کہ پیچ خراب ہے۔
یہی حال عبادات کا ہے اگر ایک شخص خدا کو وحدہ لاشریک سمجھتا ہے نمازیں پڑھتا ہے روزے رکھتا
ہے اور بظاہر نظر احکام الہی کو حتی الوسع بجالاتا ہے لیکن خدا کی طرف سے کوئی خاص مدد اس کے شاملِ
حال نہیں ہوتی تو ماننا پڑتا ہے کہ جو بیچ وہ بورہا ہے وہی خراب ہے۔
یہی نمازیں تھیں جن کو پڑھنے سے بہت سے لوگ قطب اور ابدال بن گئے مگر تم کو کیا ہو گیا جو
باوجود اُن کے پڑھنے کے کوئی اثر ظاہر نہیں ہوتا ۔ لے
جلد دہم
یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب تم کوئی دوا استعمال کرو گے اور اس سے اگر کوئی فائدہ محسوس نہ
کرو گے تو آخر ماننا پڑے گا کہ یہ دوا موافق نہیں ۔ یہی حال ان نمازوں کا سمجھنا چاہیے۔
ع بر کریماں کار با دشوار نیست
جو شخص سچے جوش اور پورے صدق اور اخلاص سے حقیقی مومن کبھی ضائع نہیں ہوتا لہ تعالی کیطرف آتا ہے وہ بھی ضائع نہیں ہوتا۔ یہ اللہ
یقینی اور سچی بات ہے کہ جو خدا کے ہوتے ہیں خدا ان کا ہوتا ہے اور ہر ایک میدان میں ان کی
نصرت اور مدد کرتا ہے بلکہ ان پر اپنے اس قدر انعام و اکرام نازل کرتا ہے کہ لوگ ان کے کپڑوں
سے بھی برکتیں حاصل کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے یہ جو دعا سکھائی ہے تو یہ اس واسطے ہے کہ تا تم لوگوں
کی آنکھ کھلے کہ جو کام تم کرتے ہو دیکھ لو کہ اس کا نتیجہ کیا ہوا ہے؟ اگر انسان ایک عمل کرتا ہے اور
اس کا نتیجہ کچھ نہیں تو اس کو اپنے اعمال کی پڑتال کرنی چاہیے کہ وہ کیسا عمل ہے جس کا نتیجہ کچھ نہیں !
پھر اس کے آگے خدا فرماتا ہے غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا سورۃ فاتحہ میں ایک پیشگوئی و
الضَّالِّينَ ( الفاتحة : - ) یعنی اے مسلمانو ! تم خدا سے دعا
مانگتے رہو کہ یا الہی ! ہمیں ان لوگوں میں سے نہ بنانا جن پر اس دنیا میں ہی تیرا غضب نازل ہوا ہے
اور نہ ہی ان لوگوں کا راستہ دکھانا جو کہ راہِ راست سے گمراہ ہو گئے ہیں اور یہ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے
فرمایا ہے یہ بطور قصہ یا کتھا کے بیان نہیں کیا بلکہ وہ جانتا تھا کہ جس طرح پہلی قوموں نے بدکاریاں
کیں اور نبیوں کی تکذیب اور تفسیق میں حد سے بڑھ گئیں ۔ اسی طرح مسلمانوں پر بھی ایک وقت
لے بدر سے۔ آخر سوچنا چاہیے کہ یہی نماز تھی جس سے لوگ قطب ہو گئے غوث ہو گئے اور تم اسی طرح تحت الثریٰ
وو
میں پڑے رہو۔ یہ بات کیا ہے؟“
( بدر جلدے نمبر ا مورخہ ۹ جنوری ۱۹۰۸ صفحہ ۷)
کے بدر سے ۔” وہ اپنے خاص بندوں پر ایسے ایسے فضل کرتا ہے کہ زمین و آسمان اس کے تابع کر دیتا ہے۔“
( بدر جلدے نمبر ا مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحہ ۷ )
آئے گا جب کہ وہ فسق و فجور میں حد سے بڑھ جاویں گے اور جن کاموں سے ان قوموں پر خدا کا
غضب بھڑکا تھا ویسے ہی کام مسلمان بھی کریں گے اور خدا کا غضب اُن پر نازل ہوگا۔
تفسیروں اور احادیث والوں نے مغضوب سے یہود مراد لیے ہیں کیونکہ یہود نے خدا تعالیٰ
کے انبیاء کے ساتھ بہت ہنسی ٹھٹھا کیا تھا اور حضرت عیسی علیہ السلام کو خاص طور پر دُکھ دیا تھا اور
نہایت درجہ کی شوخیاں اور بے باکیاں انہوں نے دکھائی تھیں جن کا آخری نتیجہ یہ ہوا تھا کہ اسی دنیا میں
ہی خدا کا غضب ان پر نازل ہوا تھا۔
مگر اس جگہ خدا کے غضب سے کوئی یہ نہ سمجھ لے کہ
خدا تعالیٰ کے غضب کی حقیقت (معاذ اللہ) خدا پڑ جاتا ہے بلکہ اسکا یہ مطلب ہے چڑ
کہ انسان بسبب اپنے گناہوں کے نہایت درجہ کے پاک اور قدوس خدا سے دور ہو جاتا ہے یا مثال
کے طور پر یوں سمجھ لو کہ ایک شخص کسی ایسے حجرہ میں بیٹھا ہوا ہو جس کے چار دروازے ہوں اگر وہ
ان دروازوں کو کھولے گا تو دھوپ اور آفتاب کی روشنی اندر آتی رہے گی اور اگر وہ سب دروازے
بند کر دے گا تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ روشنی کا آنا بند ہو جائے گا۔ غرض یہ بات سچی ہے کہ جب انسان
کوئی فعل کرتا ہے تو سنت اللہ اسی طرح سے ہے کہ اس فعل پر ایک فعل خدا کی طرف سے سرزد ہوتا
ہے۔ جیسے اس شخص نے اپنی بدقسمتی سے جب چاروں دروازے بند کر دیئے تھے تو اس پر خدا کا فعل
یہ تھا کہ اس مکان میں اندھیرا ہی اندھیرا ہو گیا ۔ غرض اس اندھیرا کرنے کا نام خدا کا غضب ہے۔
یہ مت سمجھو کہ خدا کا غضب بھی اسی طرح کا ہوتا ہے کہ جس طرح سے کہ انسان کا غضب ہوتا
ہے کیونکہ خدا خدا ہے اور انسان انسان ہے۔ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ جس طرح سے ایک انسان کام کرتا
ہے خدا بھی اسی طرح سے ہی کرتا ہے مثلاً خدا سنتا ہے تو کیا اس کو سننے کے لئے انسان کی طرح ہوا کی
ضرورت ہے اور کیا اس کا سننا بھی انسان کی طرح سے ہے کہ جس طرف ہوا کا رخ زیادہ ہوا اُس
طرف کی آواز کو زیادہ سن لیا۔ یا مثلاً دیکھنا ہے کہ جب تک سورج چاند چراغ وغیرہ کی روشنی نہ ہو
انسان دیکھ نہیں سکتا تو کیا خدا بھی روشنیوں کا محتاج ہے؟ غرض انسان کا دیکھنا اور رنگ کا ہے اور خدا کا
اور رنگ کا ہے۔ اس کی حقیقت خدا کے سپر د کرنی چاہیے۔
آریہ وغیرہ جو اعتراض کرتے ہیں کہ قرآن مجید میں خدا تعالیٰ کو غضب ناک کہا گیا ہے یہ ان کی
صریح غلطی ہے اُن کو چاہیے تھا کہ قرآن مجید کی دوسری جگہوں پر بھی نظر کرتے وہاں تو صاف طور پر لکھا
ہے۔ عَذَابی ابى أصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ ۚ وَ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ ( الاعراف : خدا ۱۵۷) کی
رحمت تو کل چیزوں کے شامل حال ہے۔ مگر ان کو دقت ہے تو یہ ہے کہ خدا کی رحمت کے تو وہ قائل ہی
نہیں ۔ اُن کے مذہبی اصول کے بموجب اگر کوئی شخص بصد مشکل مکتی حاصل کر بھی لے تو آخر پھر وہاں
سے بھی نکلنا ہی پڑے گا۔
غرض خوب یا درکھو کہ خدا تعالیٰ کے کلام پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا ۔ جیسے خدا ہر ایک عیب سے
پاک ہے ویسے ہی اس کا کلام بھی ہر ایک قسم کی غلطی سے پاک ہوتا ہے۔
اور یہ جو فرمایا ہے غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ تو اس سے یہ مراد یہود کی شوخیاں ہے کہ یہود یک تو تھی جوتوریت کو مانی تھی انہوں نے حضرت عیسی علیہ اسلام
کی بہت تکذیب کی تھی اور بڑی شوخی کے ساتھ اُن سے پیش آئے تھے۔ یہاں تک کہ کئی باران کے
قتل کا ارادہ بھی انہوں نے کیا تھا اور یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب کوئی شخص کسی فن کو کمال تک پہنچادیتا
ہے تو پھر وہ بڑا نامی گرامی اور مشہور ہو جاتا ہے اور جب کبھی اس فن کا ذکر شروع ہوتا ہے تو پھر اسی کا
نام ہی لیا جاتا ہے۔ مثلاً دنیا میں ہزاروں پہلوان ہوئے ہیں اور اس وقت بھی موجود ہیں ۔ مگر رستم کا
ذکر خاص طور پر کیا جاتا ہے بلکہ اگر کسی کو پہلوانی کا خطاب بھی دیا جاتا ہے تو اُسے بھی رستم ہند
وغیرہ کر کے پکارا جاتا ہے۔ یہی حال یہود کا ہے۔ کوئی نبی نہیں گذرا جس سے انہوں نے شوخی نہیں کی
اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تو انہوں نے یہاں تک مخالفت کی کہ صلیب پر چڑھانے سے بھی دریغ
نہیں کیا اور ان کے مقابلہ پر ہر ایک شرارت سے کام لیا۔
لے بدر سے ۔ ” خدا کا غضب خدا کی رحمت اس کے سمع بصر کی طرح الگ ہے۔ ایمان لانا چاہیے اور حقیقت کو خدا کے
( بدر جلد نمبر ۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۷ )
سپرد کرنا مومن کی شان ہے ۔“
ہاں اگر یہ سوال پیدا ہو کہ یہود نے تو غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ والی دعا کی ضرورت انبیاء کے مقابل پر شوخیاں اور شرارتیں
کی تھیں مگر اب تو سلسلہ نبوت ختم ہو چکا ہے اس لئے غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ والی دعا کی کوئی ضرورت
نہ تھی ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ چونکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ آخری زمانہ میں مسیح نازل ہوگا اور مسلمان لوگ
اس کی تکذیب کر کے یہود خصلت ہو جائیں گے اور طرح طرح کی بدکاریوں اور قسم قسم کی شوخیوں اور
شرارتوں میں ترقی کر جاویں گے اس لئے غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ والی دعا سکھائی ہے کہ اے مسلمانو !
پنجگانہ نمازوں کی ہر ایک رکعت میں دعا مانگتے رہو کہ یا الہی ! ہمیں ان کی راہ سے بچائے رکھیو جن پر
ا
تیرا غضب اسی دنیا میں نازل ہوا تھا اور جن کو تیرے مسیح کی مخالفت کرنے کے سبب سے طرح طرح
کی آفات ارضی و سماوی کا ذائقہ چکھنا پڑا تھا۔ سو جاننا چاہیے کہ یہی وہ زمانہ ہے جس کی طرف آیت
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ اشارہ کرتی ہے ۔ اور وہی خدا کا سچا مسیح ہے جو اس وقت تمہارے درمیان
بول رہا ہے۔
یا درکھو کہ اللہ تعالیٰ پچیس برس سے صبر کرتا رہا ہے ان مسیح موعود کی مخالفت اور تکفیر لوگوں نے کوئی دقیقہ میری مخالف کا اُٹھ نہیں رکھا۔ ہرطرح
سے شوخیاں کی گئیں ۔ طرح طرح کے الزام ہم پر لگائے گئے اور ان شوخیوں اور شرارتوں میں پوری
سرگرمی سے کام لیا گیا۔ ہر پہلو سے میرے فنا اور معدوم کرنے کے لئے زور لگائے گئے اور
ہمارے لئے طرح طرح کے کفر نامے تیار کئے گئے اور نصاری اور یہود سے بھی بدتر ہمیں سمجھا گیا۔
حالانکہ ہم کلمہ طیبہ لا إلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ پر دل و جان سے یقین رکھتے تھے قرآن شریف
کو خدا تعالیٰ کی سچی اور کامل کتاب سمجھتے تھے اور سچے دل سے اُسے خاتم الکتب جانتے تھے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سچے دل سے خاتم النبیین سمجھتے تھے ۔ وہی نمازیں تھیں وہی قبلہ تھا۔
اسی طرح سے ماہِ رمضان کے روزے رکھتے تھے۔ حج اور زکوۃ میں بھی کوئی فرق نہ تھا پھر معلوم نہیں
کہ وہ کون سے وجوہات تھے جن کے سبب سے ہمیں یہود اور نصاری سے بھی بدتر ٹھہرایا گیا اور
دن رات ہمیں گالیاں دینا موجب ثواب سمجھا گیا۔ آخر شرافت بھی تو کوئی چیز ہے۔ اس طرح کا
طریق تو وہی لوگ اختیار کرتے ہیں جن کے ایمان مسلوب اور دل سیاہ ہو جاتے ہیں۔
غرض چونکہ خدا جانتا تھا کہ ایک وقت آئے گا جب کہ مسلمان یہود سیرت ہو جائیں گے اس لئے
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ والی دعا سکھا دی اور پھر فرمایا وَلَا الضَّالین یعنی نہ ہی ان لوگوں کی راہ پر چلانا
جنہوں نے تیری سچی اور سیدھی راہ سے منہ موڑ لیا اور یہ عیسائیوں کی طرف اشارہ ہے۔ جن کو اللہ تعالیٰ
کی طرف سے انجیل کے ذریعہ سے یہ تعلیم ملی تھی کہ خدا کو ایک اور واحد لاشریک مانو مگر انہوں نے
اس تعلیم کو چھوڑ دیا اور ایک عورت کے بیٹے کو خدا بنالیا۔
کوئی یہ نہ سمجھ لے کہ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ تو بڑا سخت لفظ ہے
یہود اور نصاری کا موازنہ اور ضالین نرم لفظ ہے۔ یہ نرم لفظ نہیں بات یہ ہے کہ یہودیوں
کا تھوڑا گناہ تھا وہ توریت کے پابند تھے اور اس کے حکموں پر چلتے تھے گو وہ شوخیوں اور شرارتوں
میں بہت بڑھ گئے تھے مگر وہ کسی کو خدا یا خدا کا بیٹا بنانے کے سخت دشمن تھے۔ ہے اور سورہ فاتحہ میں
ان کا نام جو پہلے آیا ہے تو وہ اس واسطے نہیں کہ ان کے گناہ زیادہ تھے بلکہ اس واسطے کہ اسی دنیا میں
ہی ان کو سزادی گئی تھی اور اس کی مثال اس طرح پر ہے کہ ایک تحصیلدار انہی کو جرمانہ کرتا ہے جن کا
وو
لے بدر سے ۔ میں نے ان کے کفر ناموں میں دیکھا کہ لکھتے ہیں اس کا کفر یہود و نصاری کے کفر سے بڑھ کر ہے۔
تعجب کی بات ہے کہ جو لوگ کلمہ پڑھتے ہیں قبلہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام
تعظیم سے لیتے ہیں۔ جان تک فدا کرنے کو حاضر ہیں ۔ کیا وہ ان سے بدتر ہیں جو ہر وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو
گالیاں دیتے رہتے ہیں؟“
( بدر جلدے نمبر امورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۷ )
بدر سے ۔ ”ہم نے ایک یہودی سے اس کے مذہب کی نسبت پوچھا تو اس نے کہا ہمارا خدا کی نسبت وہی عقیدہ
ہے جو قرآن میں ہے۔ ہم نے اب تک کسی انسان کو خدا نہیں بنایا۔ اس اعتبار سے تو یہ ضالین سے اچھے ہیں مگر شوخی
شرارت میں ضالین سے بڑھ کر ہیں۔ پس اس لیے کہ انہیں دنیا میں سزا ملی ان کا ذکر پہلے آیا۔“
( بدر جلدے نمبر ۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحہ ۷ )
قصور اس کے اختیار سے باہر نہیں ہوتا ۔ مثلاً فرض کرو کہ کسی بھاری سے بھاری گناہ پر وہ اپنی طرف
سے ۵۰، ۲۰ روپیہ جرمانہ کر سکتا ہے لیکن اگر قصور وار زیادہ کا حقدار ہو تو پھر تحصیلدار یہ کہہ کر کہ یہ
میرے اختیار سے باہر ہے اور کہ تمہاری سزا کا یہاں موقع نہیں کسی اعلیٰ افسر کے سپرد کرتا ہے۔ اسی
طرح یہودیوں کی شرارتیں اور شوخیاں اسی حد تک ہیں کہ ان کی سزا اسی دنیا میں دی جا سکتی تھی لیکن
ضالین کی سزا یہ دنیا برداشت نہیں کر سکتی کیونکہ ان کا عقیدہ ایسا نفرتی عقیدہ ہے جس کی نسبت خدا
تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے ۔ تَكَادُ السَّمَاتُ يَتَفَكَّرُنَ مِنْهُ وَ تَنْشَقُّ الْأَرْضُ وَ تَخِرُّ الْجِبَالُ
هَذَا أَنْ دَعَوُا لِلرَّحْمَنِ وَلَدًا ( مریم : ۹۱، ۹۲) یعنی یہ ایک ایسا برا کام ہے جس سے قریب ہے کہ
زمین آسمان پھٹ جائیں اور پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں۔ غرض یہودیوں کی چونکہ سزا تھوڑی تھی اس لئے
ان کو اسی جہان میں دی گئی اور عیسائیوں کی سزا اس قدر سخت ہے کہ یہ جہان اس کی برداشت نہیں
کر سکتا اس لئے ان کی سزا کے واسطے دوسرا جہان مقرر ہے اور پھر یہ بات بھی یاد رکھنے والی ہے کہ یہ
عیسائی صرف خال ہی نہیں ہیں بلکہ مضل بھی ہیں ۔ ان کا دن رات یہی پیشہ ہے کہ اوروں کو گمراہ
کرتے پھریں۔ پچاس پچاس ہزار، ساٹھ ساٹھ ہزار بلکہ لاکھوں پرچے ہر روز شائع کرتے ہیں اور
اس باطل عقیدہ کی اشاعت کے لئے ہر طرح کے بہانے عمل میں لاتے ہیں۔
یا درکھو! گورنمنٹ کو ان پادریوں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا انگریز قوم کی انصاف پسندی ایک انگریز یہاں آیا تھا۔ جاتی دفعہ پوچھنے لگا کہ میرے
راستہ میں کسی پادری کی کوٹھی تو نہیں؟ اور اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ پادریوں سے سخت نفرت کرتا تھا۔ کے
یہ لوگ بڑے منصف مزاج ہوتے ہیں۔ اگر یہ منصف نہ ہوتے تو حکومت نہ رہتی۔ یا د رکھنا
لے بدر میں مزید لکھا ہے۔ ایک اور انگریز تھا جس کی عدالت میں ہمارا مقدمہ ہوا۔ فریق مخالف ایک جنٹلمین پادری تھا۔
آٹھ دس گواہ بھی گزارے اور یوں بھی تم جانتے ہو کہ حکام کے اختیار میں سب کچھ ہوتا ہے قومیت کا سوال بھی تھا مگر
میں نے سنا کہ اس نے صاف کہہ دیا کہ مجھ سے یہ بدذاتی نہیں ہو سکتی کہ کسی بے گناہ کو سزا دوں ۔ مجھے بلا کر کہا آپ کو
مبارک ہو۔ اگر یہ لوگ ان اوصاف والے نہ ہوتے تو ہمارے حاکم بھی نہ ہوتے۔ مسلمانوں میں جب یہ حالت
چاہیے کہ ان کی حکومت کا ہونا بھی خدا تعالیٰ کا ایک خاص فضل ہے۔
سکھوں کے زمانے کو دیکھو کہ اگر کوئی اذان بھی دیتا تھا تو قتل کر دیتے تھے۔ مگر اس سلطنت میں
تو خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر طرح سے آزادی ہے اس کا ہونا ہمارے لئے بڑی بڑی برکتوں کا
موجب ہے۔ خود ہمارے اس گاؤں قادیان میں جہاں ہماری مسجد ہے کارداروں کی جگہ تھی۔ اس
وقت ہمارے پچپن کا زمانہ تھا۔ لیکن میں نے معتبر آدمیوں سے سنا ہے کہ جب انگریزوں کا دخل ہو گیا
تو چند روز تک وہی سابقہ قانون رہا۔
انہی ایام میں ایک کاردار یہاں آیا ہوا تھا اس کے پاس ایک مسلمان سپاہی تھا وہ مسجد میں آیا اور
مؤذن کو کہا کہ اذان دو۔ اس نے وہی ڈرتے ڈرتے گنگنا کر اذان دی سپاہی نے کہا کیا تم اسی طرح
سے بانگ دیا کرتے ہو؟ مؤذن نے کہا ہاں اسی طرح دیتے ہیں۔ سپاہی نے کہا کہ نہیں ۔ کوٹھے پر
چڑھ کر اونچی آواز سے اذان دو اور جس قدر زور سے ممکن ہو سکتا ہے بانگ دو۔ وہ ڈرا۔ آخر اس نے
سپاہی کے کہنے پر زور سے بانگ دی لے اس پر ہندوا کھٹے ہو گئے اور مثلا کو پکڑ لیا۔ وہ بیچارہ بہت ڈرا
اور گھبرایا کہ کاردار مجھے پھانسی دے دے گا۔ سپاہی نے کہا کہ میں تیرے ساتھ ہوں۔ آخر وہ اس کو
پکڑ کر کاردار کے پاس لے گئے اور کہا کہ مہاراج اس نے ہم کو بھرشٹ کر دیا ہے۔ کاردار تو جانتا تھا
کہ اب سلطنت تبدیل ہو گئی ہے اور اب وہ سکھا شاہی نہیں رہی۔ اس لئے ذرا دبی زبان سے پوچھا
کہ تو نے اونچی آواز سے کیوں بانگ دی؟ سپاہی نے آگے بڑھ کر کہا کہ اس نے نہیں دی میں نے
بانگ دی ہے۔ تب کاردار نے ہندوؤں کو کہا۔ کمبختو کیوں شور ڈالتے ہو؟ لاہور میں تو اب کھلے طور پر
(بقیہ حاشیہ ( ہوگئی کہ ایک دوسرے کو کاٹنے دوڑتے جیسے کتوں کے آگے بڑی ڈال دیں تو وہ ایک دوسرے پر حملہ
کرتے ہیں اور اخوت ہمدردی کا نام و نشان نہ رہا تو خدا کی حکمت بالغہ نے ان سے سلطنت لے لی ۔“
( بدر جلدے نمبر امورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۸)
لے بدر سے ۔ اور اس نے زور سے اذان دی کہ چالیس برس پہلے تک اس علاقہ میں کوئی اذان نہ دی گئی تھی ۔“
( بدر جلدے نمبر ۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۸)