۲۷ دسمبر ۱۹۰۷ء(بروز جمعہ)
ملفوظات, حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
غرض یا درکھنا چاہیے کہ نماز ہی وہ شے ہے جس سے سب مشکلات آسان ہو جاتے ہیں اور سب
بلائیں دور ہوتی ہیں مگر نماز سے وہ نماز مراد نہیں جو عام لوگ رسم کے طور پر پڑھتے ہیں بلکہ وہ نماز مراد
ہے جس سے انسان کا دل گداز ہو جاتا ہے اور آستانہء احدیت پر گر کر ایسا محو ہو جاتا ہے کہ پگھلنے لگتا
ہے اور پھر یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ نماز کی حفاظت اس واسطے نہیں کی جاتی کہ خدا کو ضرورت ہے خدا کو
ہماری نمازوں کی کوئی ضرورت نہیں ۔ وہ تو غَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ ہے اس کو کسی کی حاجت نہیں بلکہ اس کا
مطلب یہ ہے کہ انسان کو ضرورت ہے اور یہ ایک راز کی بات ہے کہ انسان خود اپنی بھلائی چاہتا ہے
اور اسی لیے وہ خدا سے مدد طلب کرتا ہے کیونکہ یہ سچی بات ہے کہ انسان کا خدا سے تعلق ہو جانا حقیقی
بھلائی کا حاصل کر لینا ہے۔ ایسے شخص کی اگر تمام دنیادشمن ہو جائے اور اس کی ہلاکت کے درپے رہے
تو اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی اور خدا تعالیٰ کو ایسے شخص کی خاطر اگر لاکھوں کروڑوں انسان بھی ہلاک
کرنے پڑیں تو کر دیتا ہے اور اس ایک کی بجائے لاکھوں کو فنا کر دیتا ہے۔
حقیقی نماز
یا درکھو! یہ نماز ایسی چیز ہے کہ اس سے دنیا بھی سنور جاتی ہے اور دین بھی۔ لیکن
اکثر لوگ جو نماز پڑھتے ہیں تو وہ نماز ان پر لعنت بھیجتی ہے کے جیسے فرمایا اللہ تعالیٰ
نے فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ ( الماعون : ۶،۵) یعنی لعنت ہے ان
نمازیوں پر جو نماز کی حقیقت سے ہی بے خبر ہوتے ہیں۔
نماز تو وہ چیز ہے کہ انسان اس کے پڑھنے سے ہر ایک طرح کی بد عملی اور بے حیائی سے بچایا جاتا ہے
مگر جیسے کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں اس طرح کی نماز پڑھنی انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہوتی
اور یہ طریق خدا کی مدد اور استعانت کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا اور جب تک انسان دعاؤں میں نہ لگا
رہے اس طرح کا خشوع اور خضوع پیدا نہیں ہو سکتا۔ اس لئے چاہیے کہ تمہارا دن اور تمہاری رات
لے بدر میں ہے۔ ایک حدیث ہے کہ بہت سے قرآن پڑھنے والے ایسے ہیں کہ قرآن ان کو لعنت کرتا ہے۔ اس کا
مطلب یہ ہے کہ جب تک انسان عمل نہ کرے، ولی حضور نہ ہوتو گویا وہ عبادت سانپ کی خاصیت رکھتی ہے دیکھنے میں
بہت خوبصورت اور خوشنما مگر باطن دکھ دینے والی زہر سے پر“ (بدر جلدے نمبر امورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۱۱)
غرض کوئی گھڑی دعاؤں سے خالی نہ ہو۔
یاد رکھو! کہ بہت سخت دن آنے والے ہیں جن میں دنیا کو
بہت سخت دن آنیوالے ہیں خطر ناک شدائد اور مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خدا تعالیٰ
نے مجھے خبر دی ہے کہ عنقریب سخت و بائیں اور طرح طرح کی آفات ارضی و سماوی ظاہر ہونے والی
ہیں اور ایک شدید زلزلہ کی بھی خبر دے رکھی ہے جو کہ قیامت کا نمونہ ہوگا اور جس کی نسبت خدا تعالیٰ
نے بَغْتَةً فرمایا ہے یعنی وہ زلزلہ ناگہانی طور پر آجائے گا ۔ ایسے ہی اور بھی بہت سی ڈراؤنی خبریں
خدا تعالیٰ نے دے رکھی ہیں۔ اگر تمہیں ان باتوں کا پتہ ہو جائے جو میں دیکھ رہا ہوں تو سارا سارا دن
اور ساری ساری رات خدا تعالیٰ کے آگے روتے رہو۔
او
دیکھو! اسی ایک مہینہ میں ہی تین زلزلے آچکے ہیں اور یہ سب بطور پیش خیمہ کے ہیں۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے وقت میں پہلے تو ٹڑیوں ، جوؤں اور مینڈکوں وغیرہ کے عذاب ہی آتے
رہے تھے اور مخالفوں نے اُن کو ایک قسم کا تماشا سمجھ رکھا تھا ئے اور اس کی اصل وجہ یہ تھی کہ ان
بد بختوں کو یہ خبر نہ تھی کہ ایک وہ معجزہ بھی ظاہر ہوگا ۔ جب کہ آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ
به بَنُوا إِسْرَاءِيلَ ( یونس : ۹۱) بھی کہنا پڑے گا ۔
سواس بات کو اچھی طرح سے یاد رکھو! ابتدائی منذرات کو عبرت کی نظر سے دیکھو کہ اگر ابتدائی منذرات کو عبرت کی نظر
لے بدر سے ۔ اللہ تعالیٰ کی انذار کی باتیں نرمی سے شروع ہوتی ہیں ۔“
( بدر جلدے نمبر امورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۱۱)
کے بدر سے۔ ” پہلے نرم نرم عذاب آئے کہ حشرات الارض نکل آئے ، خون پھیل گیا ، قحط پڑ گیا۔ بھلا فرعون قحط کو کیا جانتا
تھا۔ وہ تماشا سمجھتا ہوگا کیونکہ قحط کا اثر تو غریبوں پر پڑتا ہے مگر اس کو یہ خبر نہ تھی کہ ایک دن بطش شدید کا آنے والا ہے
جب اس کے منہ سے بے اختیار نکلے گا آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَاءِيلَ
( بدر جلدے نمبر امورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۱۱)
سے دیکھو گے اور خدا تعالیٰ سے ڈر کر استغفار ، لاحول اور دوسرے نیک کاموں میں مشغول ہو جاؤ گے
تو یہ تمہارے لیے اچھا ہو گا لیکن جو بے پرواہی سے کام لیتا ہے تو آخر کار جب وہ وقت آ جائے گا تو
اس وقت رونے چلانے سے کوئی فائدہ نہ ہوگا اور آخر کار بڑی ذلت اور نامرادی سے ہلاکت کا منہ دیکھنا
پڑے گا اور پھر جس دنیا کے لئے دین سے منہ موڑا تھا اس کو بھی بڑی حسرت سے چھوڑنا پڑے گا۔
دیکھو! طاعون بھی آنے والی ہے۔ دنیا کہتی ہے کہ اب تو دور ہو گئی ہے اور اس کا دورہ ختم ہو گیا ہے
مگر خدا کہتا ہے کہ عنقریب ایسی طاعون پھیلنے والی ہے جو پہلے کی نسبت نہایت ہی سخت ہوگی اور پھر یہ
بھی فرمایا ہے کہ ایک سخت و با پھیلے گی جس کا کوئی نام بھی نہیں رکھ سکتے ۔
لیکن ان سب باتوں کے بعد تو بہ۔ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کا متفق علیہ مسئلہ میں تمہیں کہتا ہوں کہ خدا تعالی
کی رحمتیں سمندروں سے بھی زیادہ ہیں ۔ اگر وہ شدید العقاب ہے تو غفور الرحیم بھی تو ہے۔ جو شخص
تو بہ کرتا اور استغفار اور لاحول میں مشغول ہو جاتا ہے اور دین کو دنیا پر مقدم کر لیتا ہے تو وہ ضرور بچایا
جاتا ہے۔ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کا یہ متفق علیہ مسئلہ ہے کہ جو عذاب آنے سے پہلے ڈرتے
ہیں اور خدا کی یاد میں مشغول ہو جاتے ہیں وہ اس وقت ضرور بچائے جاتے ہیں جب کہ عذاب
اچانک آدباتا ہے لیکن جو اس وقت روتے اور آہ وزاری کرتے ہیں جب کہ عذاب آ پہنچتا ہے اور
اس وقت گڑ گڑاتے اور توبہ کرتے ہیں جب کہ ہر ایک سخت سے سخت دل والا بھی لرزاں اور ترساں
ہوتا ہے تو وہ بے ایمان ہیں وہ ہرگز نہیں بچائے جاتے۔
یہ باتیں جو میں کہہ رہا ہوں میں نہیں جانتا کہ تم میں سے کتنے آدمی آنے والے سخت ایام ہیں جو سچے دل سے ان باتوں کو مانتے ہیں مگر میں پھر بھی وہی
کہتا ہوں کہ یہ دن جو آنے والے ہیں تو یہ نہایت سخت ہیں۔ لوگوں کی بد اعتقادیوں اور بدعملیوں
نے خدا کے غضب کو بھڑ کا دیا ہے۔ تمام نبیوں نے اس زمانہ کی نسبت پہلے ہی سے خبر دے رکھی ہے
کہ اس وقت ایک مری پڑے گی اور کثرت سے اموات ہوں گی ۔
اور پھر حدیثوں میں لکھا ہے کہ جہاں تک خدا کے مسیح کی نظر پہنچ سکے گی کا فرتباہ اور ہلاک ہوتے
جائیں گے یہ بھی بالکل سچی بات ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جس پر اس کی نظر پڑے گی وہی تباہ
ہوتا جائے گا بلکہ اس کا یہ مطلب ہے کہ جو اس کی نظر میں نشانہ بنیں گے وہ تباہ اور ہلاک ہوتے
جائیں گے لیکن اب تو تمام دنیا نشانہ بن رہی ہے۔ خدا تعالیٰ تو فرماتا ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ
إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ( الثريت : (۵۷) یعنی تمام جن اور انسان صرف اسی واسطے پیدا کئے گئے تھے کہ وہ خدا
کی معرفت میں ترقی کرتے اور اللہ اور اس کے رسول کے حکموں پر چلتے ۔
مگر اب تم خود سوچ لو کہ کتنے لوگ ہیں جو دینداری سے
دنیوی مشاغل میں انہماک زندگی بر کر رہے ہیںاور دین کو نیا پر مقدم کرہے ہیں۔ تم
خود کسی بڑے شہر مثلاً کلکتہ، دہلی ، پشاور اور لاہور، امرتسر وغیرہ کے چوک میں کھڑے ہو کر دیکھ لو
ہزاروں لاکھوں لوگ ادھر سے اُدھر اور اُدھر سے ادھر دوڑتے پھرتے ہیں مگر اُن کی یہ سب دوڑ دھوپ
محض دنیا کے لئے ہوتی ہے ۔ آپ کو بہت تھوڑے ایسے ملیں گے جو دین کے کام میں ایسی سرگرمی
سے مشغول ہوں۔ بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دنیا کی خاطر بڑے بڑے مصائب کا مقابلہ
کرتے ہیں مگر دین میں نہایت بودے پائے جاتے ہیں۔ ایک ذرا سے ابتلا پر جھوٹ جیسی نجاست
کو کھانے سے بھی دریغ نہیں کرتے اور اپنی نفسانی خواہشوں کو پورا کرنے کے لئے کن کن حیلوں
سے کام لیتے ہیں کہ گویا خدا ہی نہیں ۔
انسان جتنی ٹکریں اپنی بیوی کو خوش کرنے اور اس کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے
کے لئے مارتا ہے اگر خدا کی راہ میں اتنی کوشش کرے تو کیا وہ خوش نہ ہوگا ؟ ہوگا اور ضرور ہوگا
مگر کوئی کوشش کر کے بھی دیکھے۔ اگر ایک کے ہاں اولاد نہیں ہوتی تو محض ایک بچہ کی خاطر وہ
کیسی کیسی سختیاں جھیلتا ہے اور کس طرح کے وسائل اور تدابیر سے اس کے حاصل کرنے کی کوشش
کرتا ہے اور کہاں کا کہاں خوار ہوتا پھرتا ہے گو یا خدا اس کے نزدیک ہے ہی نہیں ۔
غرض یا درکھنا چاہیے کہ انسان جب اپنی زندگی کی اصل غرض سے غافل ہو جاتا ہے تو پھر وہ
اسی قسم کے دھندوں اور بکھیڑوں میں سرگرداں اور مارا مارا پھرتا ہے۔ انسان کو چاہیے کہ جتنی جلدی
اُس سے ہو سکے خدا سے اپنا تعلق قائم کرے۔ جب تک اس کے ساتھ تعلق نہیں ہوتا تب تک کچھ بھی
نہیں۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ اگر انسان آہستہ آہستہ خدا کی طرف جاتا ہے تو خدا جلدی سے اس
کی طرف آتا ہے اور اگر انسان جلدی سے اس کی راہ میں ترقی کرتا ہے تو خدا دوڑ کر اس کی طرف
آتا ہے لیکن اگر بندہ خدا ( سے ) لا پر وابن جائے اور غفلت اور سستی سے کام لے پھر اس کا نتیجہ بھی
ویسا ہی ہوتا ہے۔
ایک دفعہ سورہ کہف جس کو ذوالقرنین بھی کہتے ذوالقرنین سے مراد مسیح موعود ہے ہیں لے میں دیکھ رہا تھا تو جب میں نے اس قصہ کو
غور سے پڑھا تو مجھے معلوم ہوا کہ اس میں بعینہ اسی زمانہ کا حال درج ہے۔ جیسے لکھا ہے کہ جب اس
نے سفر کیا تو ایسی جگہ پہنچا جہاں کہ اُسے معلوم ہوا کہ سورج کیچڑ میں ڈوب گیا ہے اور یہ اس کا مغربی
سفر تھا اور اس کے بعد پھر وہ ایسے لوگوں کے پاس پہنچتا ہے جو دھوپ میں ہیں اور جن پر کوئی سایہ
نہیں۔ پھر ایک تیسری قوم اسے ملتی ہے جو یا جوج ماجوج کے حالات بیان کر کے اس سے حمایت
طلب کرتی ہے ۔ اب مثالی طور پر تو خدا نے یہی بیان کیا ہے لیکن ذوالقرنین تو اس کو بھی کہتے ہیں
جس نے دو صدیاں پائی ہوں اور ہم نے دو صدیوں کو اس قدر لیا ہے کہ اعتراض کا موقع ہی نہیں رہتا
میں نے ہر صدی پر دو صدیوں سے حصہ لیا ہے۔ تم حساب کر کے دیکھ لو اور یہ جو قرآن میں قصص
پائے جاتے ہیں تو یہ صرف قصہ کہانیاں نہیں بلکہ یہ عظیم الشان پیشگوئیاں ہیں جو شخص ان کو صرف قصے
کہانیاں سمجھتا ہے وہ مسلمان نہیں ۔ غرض اس حساب سے تو مجھے بھی ذوالقرنین ماننا پڑے گا اور
ائمہ دین میں سے بھی ایک نے ذوالقرنین سے مسیح مراد لیا ہے۔ اب خدا تعالیٰ نے اس قصہ میں
مغربی اور مشرقی دو قوموں کا ذکر کیا ہے۔ مغربی قوم سے مراد تو وہ لوگ ہیں جن کو انجیل یا دیگر صحیفہ جات کا
لے بدر میں ہے۔ میں نے ایک مرتبہ ذوالقرنین کا حال قرآن مجید میں دیکھا تھا۔ تدبر سے معلوم ہوا کہ جو کچھ اس
میں ہے وہ دراصل اسی زمانے کے لیے بطور پیشگوئی ہے۔“ ( بدر جلدے نمبر ۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحہ ۱۱)
صاف شفاف پانی دیا گیا تھا۔ مگر وہ روشن تعلیم انہوں نے ضائع کر دی اور اپنے پاس کیچڑ اور گند باقی
رہنے دیا اور مشرقی قوم سے وہ مسلمان لوگ مراد ہیں جو امام کے سایہ کے نیچے نہیں آئے لے اور دھوپ
کی شعاعوں سے جھلسے جا رہے ہیں لیکن ہماری جماعت بہت خوش نصیب ہے۔ سے اس کو اللہ تعالیٰ کا
بہت شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے اپنے فضل سے ہدایت عطا فرمائی لیکن یہ ابھی ابتدائی حالت ہے۔
جماعت کے لئے ضروری نصائح
میں خوب جانتا ہوں کہ ابھی بہت سی کمزوریاں اس میں پائی جاتی ہیں۔ اس لئے سمجھنا چاہیے کہ
خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے ۔ قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسُهَا ( الشَّمس : ۱۱،۱۰)
جس کا مطلب یہ ہے کہ نجات پا گیا وہ شخص جس نے اپنے نفس کا تزکیہ کر لیا اور خائب اور خاسر ہو گیا
وہ شخص جو اس سے محروم رہا اس لئے اب تم لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ تزکیہ نفس کس کو کہا جاتا ہے۔
سو یا د رکھو کہ ایک مسلمان کو حقوق اللہ اور حقوق العباد کو پورا کرنے تزکیہ نفس کی حقیقت کے واسطے ہمہ تن تیار رہنا چاہیے اور جیسے زبان سے خدا تعالیٰ کو اس
کی ذات اور صفات میں وحدہ لاشریک سمجھتا ہے ایسے ہی عملی طور پر اس کو دکھانا چاہیے اور اس کی
مخلوق کے ساتھ ہمدردی اور ملائمت سے پیش آنا چاہیے اور اپنے بھائیوں سے کسی قسم کا بھی بغض،
حسد اور کینہ نہیں رکھنا چاہیے اور دوسروں کی غیبت کرنے سے بالکل الگ ہو جانا چاہیے لیکن میں
دیکھتا ہوں کہ یہ معاملہ تو ابھی دور ہے کہ تم لوگ خدا کے ساتھ ایسے از خود رفتہ اورمحو ہو جاؤ کہ بس اُسی
کے ہو جاؤ اور جیسے زبان سے اس کا اقرار کرتے ہو عمل سے بھی کر کے دکھاؤ۔ ابھی تو تم لوگ مخلوق کے
لے بدر میں ہے۔ وہ قرآن مجید سے کچھ فائدہ اٹھانا نہیں جانتے بلکہ جاہلیت میں مر رہے ؟ مر رہے ہیں۔ چنانچہ فرمایا من
مَاتَ وَلَمْ يَعْرِفُ إِمَامَ زَمَانِهِ فَقَدْ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً “ ( بدر جلدے نمبر ۱ مورخہ ۹ جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ ۱۲)
کے بدر میں ہے ۔ ”تیسری ہمارے تیسری ہماری قوم جو بڑی خ جو بڑی خوش نصیب ہے۔ یہ امام کے سایہ میں آگئے اور چاہا کہ یا جوج ماجوج
( بدر جلدے نمبر امورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۱۲)
کے آگے انہیں سد بنادی جائے ۔“
حقوق کو بھی کما حقہ ادا نہیں کرتے۔ بہت سے ایسے ہیں جو آپس میں فساد اور دشمنی رکھتے ہیں اور اپنے
سے کمزور اور غریب شخصوں کو نظر حقارت سے دیکھتے ہیں اور بدسلوکی سے پیش آتے ہیں اور ایک دوسرے
کی غیبتیں کرتے اور اپنے دلوں میں بغض اور کینہ رکھتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم آپس میں
ایک وجود کی طرح بن جاؤ۔ اور جب تم ایک وجود کی طرح ہو جاؤ گے اس وقت کہہ سکیں گے
کہ اب تم نے اپنے نفسوں کا تزکیہ کر لیا ۔ کیونکہ جب تک تمہارا آپس میں معاملہ صاف نہیں ہوگا
اس وقت تک خدا تعالیٰ سے بھی معاملہ صاف نہیں ہو سکتا ۔ ہے گو ان دونوں قسموں کے حقوق میں
بڑا حق خدا تعالیٰ کا ہے مگر اس کی مخلوق کے ساتھ معاملہ کرنا یہ بطور آئینہ کے ہے۔ جو شخص اپنے بھائیوں
سے صاف صاف معاملہ نہیں کرتا وہ خدا کے حقوق بھی ادا نہیں کر سکتا ۔
یا درکھو! اپنے بھائیوں کے ساتھ بکلی صاف ہو جانا یہ آسان کام نہیں بلکہ نہایت مشکل کام ہے۔
منافقانہ طور پر آپس میں ملنا جلنا اور بات ہے مگر سچی محبت اور ہمدردی سے پیش آنا اور چیز ہے۔ یاد رکھو!
اگر اس جماعت میں سچی ہمدردی نہ ہوگی تو پھر یہ تباہ ہو جائے گی اور خدا اس کی جگہ کوئی اور جماعت پیدا
کرلے گا۔ سے
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۲ تا ۵
ے بدر سے ۔ ” تزکیہ نفس اسے کہتے ہیں کہ خالق و مخلوق دونو طرف کے حقوق کی رعایت کرنے والا ہو۔“
( بدر جلدے نمبر امورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۱۲)
دو
سے بدر سے۔ ” پس خدا چاہتا ہے کہ جب تک تم ایک وجود کی طرح بھائی بھائی نہ بن جاؤ گے اور آپس میں بمنزلہ اعضا
نہ نہ ہو جاؤ گے تو فلاح نہ پاؤ گے۔ انسان کا جب بھائیوں سے معاملہ صاف نہیں تو خدا سے بھی نہیں ۔ بیشک خدا کا حق
بڑا ہے مگر اس بات کو پہچاننے کا آئینہ کہ خدا کا حق ادا کیا جا رہا ہے یہ ہے کہ مخلوق کا حق بھی ادا کر رہا ہے یا نہیں؟ جو
شخص اپنے بھائیوں سے معاملہ صاف نہیں رکھ سکتا وہ خدا سے بھی صاف نہیں رکھتا۔ یہ بات سہل نہیں یہ مشکل بات
ہے۔ سچی محبت اور چیز ہے اور منافقانہ اور ۔ دیکھو! مومن کے مومن پر بڑے حقوق ہیں۔ جب وہ بیمار پڑے تو
عیادت کو جائے اور جب مرے تو اس کے جنازہ پر جائے ۔ ادنی ادنی باتوں پر جھگڑا نہ کرے بلکہ در گزر سے کام
لے ۔ خدا کا یہ منشا نہیں کہ تم ایسے رہو۔ اگر سچی اخوت نہیں تو جماعت تباہ ہو جائے گی ۔“
( بدر جلدے نمبر امورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ صفحه (۱۲)
اللہ تعالیٰ اس جماعت کو صحابہ کے رنگ میں رنگین کرنا چاہتا ہے
جلد دہم
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو جماعت بنائی تھی ان میں سے ہر ایک زکی نفس تھا اور
ہر ایک نے اپنی جان کو دین پر قربان کر دیا ہوا تھا ان میں سے ایک بھی ایسا نہ تھا جو منافقانہ زندگی رکھتا
ہو ۔ سب کے سب حقوق اللہ اور حقوق العباد کو ادا کرنے والے تھے سو یا د رکھو اس جماعت کو بھی
خدا تعالیٰ انہیں کے نمونہ پر چلانا چاہتا ہے اور صحابہ کے رنگ میں رنگین کرنا چاہتا ہے۔ جو شخص
منافقانہ زندگی بسر کرنے والا ہو گا وہ آخر اس جماعت سے کاٹا جائے گا۔
یاد رکھو! یہ خدا کا وعدہ ہے خبیث اور طیب کبھی اکٹھے نہیں رہ سکتے ۔ ابھی وقت ہے کہ اپنی اپنی
اصلاح کرلو۔ یاد رکھو! کہ انسان کا دل خدا کے گھر کی مثال ہے۔ خانہء خدا اور خانہء انسان ایک جگہ
نہیں رہ سکتا جب تک انسان اپنے دل کو پورے طور پر صاف نہ کرے اور اپنے بھائی کے لئے
دکھ اُٹھانے کو تیار نہ ہو جائے تب تک خدا کے ساتھ معاملہ صاف نہیں ہو سکتا اور یہ باتیں میں اس
واسطے بیان کرتا ہوں کہ آپ لوگ جو یہاں قادیان میں آئے ہوا ایسا نہ ہو کہ پھر خالی کے خالی ہی
واپس چلے جاؤ۔
زندگی کا کچھ اعتبار نہیں معلوم نہیں کہ آئندہ سال تک کون مرے اور کون زندہ
تو بہ کی حقیقت رہے گا اس لئے سچے دل سے تو بہ کرنی چاہیے۔ خدا فرماتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ
آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللهِ تَوْبَةً نَصُوحًا (التحریم : 9) سوانسان کو چاہیے کہ اگر تو بہ کرے تو خالص تو بہ
کرے۔ تو بہ اصل میں رجوع کو کہتے ہیں ۔ صرف الفاظ ایک قسم کی عادت ہو جاتی ہے۔ اس لئے
ا بدر سے۔ اس گھر کو بتوں سے صاف کروتا یہ خدا کا گھر کہلائے ۔ فرمایا طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَ الْعَلِفِينَ
(البقرۃ:۱۲۶) یعنی میرے گھر کو فرشتوں کے لیے پاک کرو انسان کا دل خدا کا گھر ہے یہ خدا کا گھر اس وقت کہلائے
گا اور اس وقت فرشتوں کا طواف گاہ بنے گا جب یہ اوہام باطلہ و عقائد فاسدہ سے بالکل پاک وصاف ہو۔ جب تک
انسان کا دل صاف نہ ہو اس کی عملی حالت درست نہیں ہو سکتی ۔ دیکھو! یہ وقت ہے جو کچھ کرنا ہے کر لو۔ ایسا نہ ہو کہ
بوجه مخالفت دنیا سے بھی رہے اور دین سے بھی خالی چلے جاؤ۔" ( بدر جلدے نمبر ۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه ۱۲)
خدا تعالیٰ نے یہ نہیں کہا کہ صرف زبان سے تو بہ تو بہ کرتے پھرو بلکہ فرمایا کہ خدا کی طرف رجوع کرو
جیسا کہ حق ہے رجوع کرنے کا کیونکہ جب متناقض جہات میں سے ایک کو چھوڑ کر انسان دوسری طرف
آجاتا ہے تو پھر پہلی جگہ دُور ہو جاتی ہے اور جس کی طرف جاتا ہے وہ نزدیک ہوتی جاتی ہے ۔
یہی مطلب تو بہ کا ہے کہ جب انسان خدا کی طرف رجوع کر لیتا ہے اور دن بدن اسی کی طرف چلتا ہے تو
آخر یہ نتیجہ ہوتا ہے کہ وہ شیطان سے دور ہو جاتا ہے اور خدا کے نزدیک ہو جاتا ہے اور یہ قاعدہ کی
بات ہے کہ جو جس کے نزدیک ہوتا ہے اسی کی بات سنتا ہے اس لیے ایسے انسان پر جو عملی طور پر شیطان
سے دور اور خدا سے نزدیک ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ کے فیوض اور برکات کا نزول ہوتا ہے اور سفلی آلائشوں
کا گند اس۔ سے دھویا جاتا ہے جیسے آگے فرما یا عسى رَبُّكُمْ أَنْ يُكَفِّرَ عَنْكُمْ سَيَأْتِكُمُ (التحريم : ٩)
کیونکہ تو بہ میں ایک خاصیت ہے کہ گذشتہ گناہ اس سے بخشے جاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک جگہ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے اِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ ( البقرة : ٢٢٣)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک تو تو اب ہوتے ہیں اور ایک متطہر تو اب اور مُتَطَهِّر ہوتے ہیں۔ تواب ان کو کہا جاتا ہے جو بھی خدا کی طرف رجوع کر
لیتے ہیں اور متطہر وہ ہوتے ہیں کہ وہ مجاہدات اور ریاضات کرتے رہتے ہیں اور اُن کے دل میں
ایک کپٹ سی لگی رہتی ہے کہ کسی طرح سے اُن آلائشوں سے پاک ہو جاویں اور نفس امارہ کے
جذبات پر ہر طرح سے غالب آکرز کی النفس بن جاویں۔
یا درکھنا چاہیے کہ قرآن مجید میں نفس کی تین قسمیں بیان کی گئی ہیں۔ نفس امارہ ۔ نفس کی اقسام نفس لوامہ نفس مطمئنہ ۔
نفس امارہ اس کو کہتے ہیں کہ سوائے بدی کے اور کچھ چاہتا ہی نہیں جیسے فرمایا اللہ نے اِنَّ النَّفْسَ
لامارة بالسوء ( یوسف : ۵۴) یعنی نفس اتارہ میں یہ خاصیت ہے کہ وہ انسان کو بدی کی طرف
جھکاتا ہے اور ناپسندیدہ اور بدرا ہوں پر چلانا چاہتا ہے جتنے بدکار چور ڈاکو دنیا میں پائے جاتے ہیں وہ
سب اسی نفس کے ماتحت کام کرتے ہیں۔ ایسا شخص جو نفس امارہ کے ماتحت ہو ہر ایک طرح کے بدکام
کر لیتا ہے ہم نے ایک شخص کو دیکھا تھا جس نے صرف بارہ آنہ کی خاطر ایک لڑکے کو جان سے مار دیا
تھا۔ کسی نے خوب کہا ہے کہ
حضرت انساں که حد مشترک را جامع است
می تواند شد مسیحا می تواند شد خرے
غرض جو انسان نفس امارہ کے تابع ہوتا ہے وہ ہر ایک بدی کو شیر مادر کی طرح سمجھتا ہے اور جب تک
کہ وہ اسی حالت میں رہتا ہے بدیاں اُس سے دُور نہیں ہو سکتیں۔
پھر دوسری قسم نفس کی نفس لوامہ ہے جیسے کہ قرآن شریف میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ لا اقسم
بِالنَّفْسِ التَّوَّامَةِ (القيمة : ۳) یعنی میں اس نفس کی قسم کھاتا ہوں جو بدی کے کاموں اور نیز ہر ایک
طرح کی بے اعتدالی پر اپنے تئیں ملامت کرتا ہے۔ ایسے شخص سے اگر کوئی بدی ظہور میں آجاتی ہے تو
پھر وہ اس پر جلدی سے متنبہ ہو جاتا ہے اور اپنے آپ کو بُری حرکت پر ملامت کرتا ہے اور اسی لئے اس
کا نام نفس لوامہ رکھا ہے۔ یعنی بہت ملامت کرنے والا ۔ جو شخص اس نفس کے تابع ہوتا ہے وہ نیکیوں
کے بجالانے پر پورے طور پر قادر نہیں ہوتا اور طبعی جذبات اس پر کبھی نہ کبھی غالب آجاتے ہیں لیکن وہ
اس حالت سے نکلنا چاہتا ہے اور اپنی کمزوری پر نادم ہوتا رہتا ہے۔
اس کے بعد تیسری قسم نفس کی نفس مطمئنہ ہے جیسے فرمایا اللہ تعالیٰ نے يَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ
ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي (الفجر : ۲۸ تا ۳۱) یعنی
اے وہ نفس ! جو خدا سے آرام پا گیا ہے اپنے رب کی طرف واپس چلا آتو خدا سے راضی ہے اور خدا تجھ
پر راضی ہے۔ پس میرے بندوں میں مل جا اور میرے بہشت کے اندر داخل ہو جا۔ غرض یہ وہ حالت
ہوتی ہے کہ جب انسان خدا سے پوری تسلی پالیتا ہے اور اس کو کسی قسم کا اضطراب باقی نہیں رہتا اور
خدا تعالیٰ سے ایسا پیوند کرتا ہے کہ بغیر اس کے جی ہی نہیں سکتا نفس لوامہ والا تو ابھی بہت خطرے کی حالت
میں ہوتا ہے کیونکہ اندیشہ ہوتا ہے کہ لوٹ کر وہ کہیں پھر نفس اتارہ نہ بن جاوے۔ لیکن نفس مطمئنہ کا وہ
مرتبہ ہے کہ جس میں نفس تمام کمزوریوں سے نجات پا کر روحانی قوتوں سے بھر جاتا ہے۔
غرض یا درکھنا چاہیے کہ جب تک انسان اس مقام تک نہیں پہنچتا اس وقت تک وہ خطرہ ہ خطرہ کی حالت
میں ہوتا ہے۔ اس لئے چاہیے کہ جب تک انسان اس مرتبہ کو حاصل نہ کرلے مجاہدات اور ریاضات
میں لگا ر ہے۔
سوچنا چاہیے کہ انسان کے بدن پر جذام کا داغ نکل آتا ہے تو پھر کیسے کیسے
روح کا جذام خیالات اس کے دل میں اُٹھتے ہیں اور کیسے دور دراز کے نتیجوں پر وہ پہنچتا ہے
اور اپنی آنے والی حالت کا خیال کر کے وہ کیسا غمگین ہوتا ہے؟ کبھی خیال کرتا ہے کہ شایدار اب لوگ
مجھ سے نفرت کرنے لگ جائیں گے اور میرے ساتھ بدسلوکی سے پیش آئیں گے اور کبھی سوچتا ہے
کہ خدا جانے اب میں کسی ابتر حالت میں ہو جاؤں گا اور کن کن دکھوں میں مبتلا ہوں گا۔ لیکن افسوس !
کہ اس بات کا خیال تک بھی نہیں کیا جاتا کہ آخر مرنا ہے اور اپنے اعمال کا حساب دینا ہے اس وقت
کیا حالت ہو گی ؟ یہ جذام تو ایسا ہے کہ مرنے کے بعد ہی اس سے خلاصی ہو جاتی ہے مگر وہ کوڑھ جو
روح کو لگ جاتا ہے وہ تو ابد تک رہتا ہے کیا کبھی اس کا بھی فکر کیا ہے؟
جنتیں یاد جو خدا کی اور سے وہ
یاد رکھو! جو خدا کی طرف صدق اور اخلاص سے قدم اُٹھاتے ہیں وہ
کبھی ضائع نہیں
دو میں کئے جاتے ان ان کو کو دونوں دونوں جہانوں جہانوں کی نعمتیں دی جاتی ہیں جیسے فرمایا اللہ تعالیٰ نے وَلِمَنْ
دوستیں
خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتُن ( الرحمن : (۴۷) اور یہ اس واسطے فرمایا کہ کوئی یہ خیال نہ کرے کہ میری
طرف آنے والے دنیا کھو بیٹھتے ہیں بلکہ ان کے لئے دو بہشت ہیں ایک بہشت تو اسی دنیا میں اور
ایک جو آگے ہوگا۔ دیکھو! اتنے انبیاء گذرے ہیں کیا کسی نے اس دنیا میں ذلت اور خواری دیکھی؟
سب کے سب اس دنیا میں سے کامیاب اور مظفر و منصور ہو کر گئے ہیں۔ خدا نے ان کے دشمنوں کو
تباہ کیا اور ان کو عزت اور جلال کے تخت پر جگہ دی لیکن اگر وہ اس دنیا کے پیچھے پڑتے تو زیادہ سے
زیادہ دس بارہ روپیہ ماہوار کی نوکری انہیں ملتی کیونکہ وہ صاف گو اور سادہ طبع تھے مگر جب انہوں نے
خدا کے لئے اس دنیا کو چھوڑا تو ایک دنیا اُن کے تابع کی گئی ۔
غور کر کے دیکھو! کہ اگر ان لوگوں نے خدا کے لئے اس دنیا کو چھوڑ دیا تھا تو نقصان کیا اُٹھایا ؟
حضرت ابو بکر صدیق کو ہی دیکھو کہ جب وہ شام کے ملک سے واپس آ رہے تھے تو راستہ میں ایک شخص
ان کو ملا ۔ آپ نے اس سے پوچھا کہ کوئی تازہ خبر سناؤ۔ اس شخص نے جواب دیا کہ اور تو کوئی تازہ خبر
نہیں البتہ تمہارے دوست محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے پیغمبری کا دعویٰ کیا ہے۔ اس پر ابو بکر صدیق
رض
نے اس کو جواب دیا کہ اگر اس نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے تو وہ سچا ہے ۔ وہ جھوٹا کبھی نہیں ہو سکتا۔ اس
کے بعد حضرت ابو بکر صدیق سیدھے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مکان پر چلے گئے اور
آنحضرت کو مخاطب کر کے کہنے لگے کہ آپ گواہ رہیں کہ سب سے پہلے آپ پر ایمان لانے والا میں
ہوں ۔ دیکھو! انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی معجزہ نہیں مانگا تھا۔ صرف پہلے تعارف کی
برکت سے وہ ایمان لے آئے تھے۔
یا درکھو! معجزات وہ طلب کیا کرتے ہیں جن کو تعارف نہیں ہوتا ۔ جو لنگوٹیا یا ر ہوتا ہے اس
کے لیے تو سابقہ حالات ہی معجزہ ہوتے ہیں۔ اس کے بعد حضرت ابوبکر کو بڑی بڑی تکالیف کا سامنا
ہوا۔ طرح طرح کے مصائب اور سخت درجہ کے دکھ اُٹھانے پڑے۔ لیکن دیکھو! کہ اگر سب سے
زیادہ انہیں کو دکھ دیا گیا تھا اور وہی سب سے بڑھ کر ستائے گئے تھے تو سب سے پہلے تخت نبوت
پر وہی بٹھائے گئے تھے۔ کہاں وہ تجارت کہ تمام دن دھکے کھاتے پھرتے تھے اور کہاں یہ درجہ کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے اول خلیفہ انہیں کو مقرر کیا گیا۔
انسان کو چاہیے کہ خدا تعالیٰ پر باطنی کرنے سے بچے کیونکہ اس کا انجام خدا تعالیٰ پر باطنی نہ کرو آخر میں تباہی ہوا کرتا ہے آخر میں تباہی ہوا کرتا ہے۔ جیسے فرمایا اللہ تعالیٰ نے وَ ذَلِكُم
ظَنَّكُمُ الَّذِي ظَنَنْتُمْ بِرَبِّكُمُ ارْداكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ مِّنَ الْخَسِرِينَ ( حم السجدۃ : ۲۴) اس لئے سمجھنا
چاہیے کہ خدا تعالیٰ پر بدظنی کرنا اصل میں بے ایمانی کا بیج بونا ہے جس کا نتیجہ آخر کار ہلاکت ہوا کرتا ہے۔
جب کبھی خدا تعالیٰ کسی کو اپنا رسول بنا کر بھیجتا ہے اور جو اس کی مخالفت کرتا ہے وہ ہلاک ہو جاتا ہے۔
یا درکھو! جب ایک مامور من اللہ آتا ہے تو مامور کے مخالف آخر پکڑے جاتے ہیں۔ اس سے منہ پھیرنا اصل میں خدا سے منہ
سے
پھیرنا ہے دیکھو گورنمنٹ کا ادنی چپڑاسی ہوتا ہے۔ پانچ روپیہ ماہوار اس کی تنخواہ ہوتی ہے لیکن جب