۲۷ دسمبر ۱۹۰۷ء(بروز جمعہ)

ملفوظات, حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

گائیاں ذبح ہوتی ہیں اور تم اذان کو روتے ہو۔ جاؤ چپکے ہو کر بیٹھ رہو۔
ایسے ہی بٹالہ کا واقعہ ہے ایک سیدو ہیں کا رہنے والا باہر سے دروازے پر آیا وہاں گائیوں کا
ہجوم تھا۔ اس نے تلوار کی نوک سے مویشوں کو ذرا ہٹایا ۔ ایک گائے کے چمڑے کو خفیف سی خراش پہنچ
گئی تھی اس پر اس بیچارہ کو پکڑ لیا گیا اور اس امر پر زور دیا گیا کہ اس کو قتل کر دیا جاوے۔ آخر بڑی
سفارش کے بعد جان سے تو بچ گیا لیکن اس کا ہاتھ ضرور کاٹا گیا۔ ایسے ہی ایک گائے کے مقدمہ میں
ایک دفعہ پانچ ہزار غریب مسلمان قتل کئے گئے ۔
اب دیکھو کہ اس حکومت کا وجود ایک مبارک وجود ہے یا نہیں؟ ایک حدیث میں آیا کہ تمہارا
حاکم بد ہو تو وہ بد نہیں ۔ اصل میں تم ہی بد ہو۔ سو یا د رکھو کہ یہ لوگ بڑے انصاف پسند ہوتے ہیں۔
ہمارے مقدمہ میں ہی دیکھ لو کہ آتما رام نے تو سات سور و پیہ جرمانہ کر ہی دیا تھا مگر سیشن
سامنے جب وہ کا غذات پیش ہوئے تو باوجود یکہ وہ عیسائی تھا مگر انصاف کی خاطر اس نے تمام دن
محنت کی اور پورے غور اور فکر کے بعد کرم الدین کو بلا کر کہا کہ تم لئیم کے معنے ولد الزنا اور کذاب کے
معنے بڑا جھوٹا کرتے ہو۔ اگر کسی کو اُ تو کہا جاوے تو اُ تو چھوٹا کیا اور بڑا کیا؟ جو کچھ فیصلہ آتما رام نے
کیا ہے وہ غلط ہے۔ ہم جرمانہ واپس کرتے ہیں۔ اگر لئیم کذاب سے بڑھ کر بھی تم کو کہا جاتا تو یہ شخص
حق رکھتا تھا۔
اس لئے مسلمانوں کو چاہیے کہ ہندوؤں سے بالکل جوڑ نہ رکھیں ۔ اگر انگریز آج یہاں سے نکل
جاویں تو یہ ہندو مسلمانوں کی بوٹی بوٹی کر دیں ۔
اب نتیجہ یہ ہے کہ یہ جو میں نے ضالین سے مراد انگر یہ نہیں بلکہ عیسائی پادری ہیں انہیں کہا ہے تو اسے مراد
عیسائی اور پادری ہیں انگریز اس سے مراد نہیں ۔ کیونکہ انگریز تو اکثر ایسے ہوتے ہیں جنہوں نے
ساری عمر میں ایک دفعہ بھی انجیل پڑھی ہوئی نہیں ہوتی ۔ ان پادریوں پر اسلام ایک بڑا بھاری صدمہ
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲ مورخه ۶ رجنوری ۱۹۰۸ صفحه ۲ تا ۴

ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ اسلام ہی ایک ایسا مذہب جس کو وہ مغلوب نہیں کر سکتے ۔
جلد دہم
آریوں کا کیا ہے جن کے مذہب میں نیوگ جیسی گندی رسم موجود ہوا اور جن کو حکم
آریہ مذہب ہو کہ اولاد کی خاطر اپنی جوان اور پیاری بیوی کو غیر آدمی سے ہمبستر کرالیا کرو اور
جو باوجود اس کے کہ خود جوان اور تندرست ہوتے ہیں اپنی پاک دامن عورت کو دوسرے نو جوانوں
سے ہمبستر کرا کے دس پتروں تک اولاد حاصل کر سکتے ہیں اور جن کا پرمیشر ایک مکھی تو در کنار ایک ذرہ
بھی پیدا نہ کر سکتا ہو وہ کب کسی مذہب پر غلبہ پاسکتے ہیں۔
عیسائی تو اسلام کے مقابلہ پر کسی صورت میں نہیں ٹھہر سکتے کیوں کہ عیسائیت کا عظیم فتنہ نہوں نے ایک اس کو جس کا بھی موجود تا چار بھائی اوردو نہیں باپ تھا۔ !
بھی تھیں اور پھر یہودیوں کے ہاتھ سے ماریں بھی کھاتا پھرتا تھا خدا تجویز کر لیا ہے اور اپنی نجات
کے لئے اس کو لعنتی موت سے مرا ہوا سمجھ لیا ہے حالانکہ دنیا بھر میں یہ کوئی قاعدہ نہیں کہ سر درد تو ہو زید کو
اور بکر اپنے سر کو پتھر مار کر پھوڑ لے اور پھر اس سے زید کی سر درد جاتی رہے۔ کے سوچنا چاہیے کہ گناہ
تو کیا زید نے مگر بکر اُس کی جگہ سولی چڑھے یہ کہاں کا انصاف ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ گلے پڑا
ڈھول بجارہے ہیں ورنہ ان کے دل تو اس عقیدہ سے متنفر ہیں اور اب تو خدا کی طرف سے توحید کی
ہوا چل رہی ہے اور بہت سے لوگ اس انسان پرستی کو چھوڑ کر خدا پرستی اختیار کرتے جاتے ہیں ۔ کے
یہ جو میں نے ضالین کا ذکر کیا ہے تو اس سے مراد بھی دجال اور ضالین ہم معنی ہیں پادری کو میں جونہ صرف خود گار ہیں بلکہ ادوں کو گراہ نہ خود
لے بدر سے۔ میں بڑے زور سے کہتا ہوں کہ ایک مسلمان کا بچہ ان لغویات کو قبول نہیں کر سکتا۔“
( بدر جلدے نمبر امورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۸)
بدر سے ۔ ”ولایت کے جو سمجھدار لوگ ہیں وہ خود اس بات کو چھوڑتے جاتے ہیں۔ مبارک زمانہ آگیا۔ توحید کی ہوا
چل رہی ہے۔ عنقریب تمام دنیا جان لے گی کہ ہر جگہ پر اسلام کے سوا ضلالت ہے۔“
( بدر جلدے نمبر امورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ صفحه (۸)

کرنے میں بھی پوری ہمت اور کوشش سے کام لیتے ہیں۔ اور یہ جو حدیثوں میں دجال کا ذکر آیا ہے تو اس سے
مراد خائین ہی ہیں اور اگر دجال کے معنے ضالین کے نہ لیے جاویں تو ماننا پڑے گا کہ خدا تعالیٰ
نے ضالین کا ذکر تو قرآن شریف میں کر دیا بلکہ ان کے فتنہ عظیم سے بچنے کے لئے دعا بھی سکھا دی
مگر دجال کا ذکر تک بھی نہ کیا حالانکہ وہ ایک ایسا عظیم فتنہ تھا جس سے لکھو کھا لوگ گمراہ ہو جانے تھے۔
غرض سچی بات یہی ہے کہ دجال اور ضالین ایک ہی گروہ کا نام ہے جو لوگوں کو گمراہ کرتے
پھرتے ہیں اور اس آخری زمانہ میں اپنے پورے زور پر ہیں اور ہر ایک طرح کے مکر اور فریب سے
خلقت کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے پھرتے ہیں اور چونکہ دجال کے معنے بھی گمراہ کرنے والے کے
ہیں۔ اسی واسطے احادیث میں یہ لفظ ضالین کی بجائے بولا گیا ہے اور احادیث میں ضالین کی بجائے
دجال کا لفظ آنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ لوگ اپنی طرف سے ایک دجال بنالیں
گے اور عجیب عجیب قسم کے خیالات اس کی طرف منسوب کریں گے کہ اس کے ایک ہاتھ میں بہشت ہوگا
اور ایک ہاتھ میں دوزخ اور وہ خدائی کا بھی دعویٰ کرے گا اور نبوت کا بھی اور اس کے ماتھے پر کافر لکھا
ہوا ہو گا اور اس کا ایک گدھا ہوگا جس کے کانوں میں اس قدر فاصلہ ہوگا اور اس میں یہ یہ باتیں ہوں
گی۔ اس لئے فرماتا ہے کہ وہ دجالی گروہ ضالین کا ہی ہے جو طرح طرح کے پیرایوں میں لوگوں کو
گمراہ کرتے پھرتے ہیں اور بڑے بڑے وعدے دے دے کر خدا تعالیٰ کی کتابوں میں تحریف
تبدیل کرتے ہیں اور لوگوں کو خدا تعالیٰ کے حکموں سے بالکل روگردان کر رہے ہیں یہاں تک کہ سور
جیسی گندی چیز کو بھی حلال خیال کر رہے ہیں۔ حالانکہ توریت میں سور خاص طور پر حرام کیا گیا ہے
اور خود مسیح نے بھی کہا ہے کہ سوروں کے آگے موتی مت ڈالو۔
اور ایسا ہی کفارہ جیسا گندہ مسئلہ ایجاد کر کے انہوں نے گناہوں کے لئے ایک وسیع میدان تیار
کر دیا ہے خواہ انسان کیسے ہی کبیرہ گناہوں کا مرتکب ہو۔ مگر یسوع کو خدا یا خدا کا بیٹا سمجھنے سے وہ
سب عیب جاتے رہیں گے اور انسان نجات پا جائے گا ۔ اب بتلاؤ کیا یہ صاف سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ
و ہی گمراہ کرنے والا گروہ ہے جس کو احادیث میں دجال اور قرآن کریم میں ضالین کر کے پکارا گیا ہے۔

اور پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ صحیح بخاری میں آنے والے مسیح کی کسر صلیب اور قتل خیر اور ری نسبت ( جو کہ اس وقت آگیا ہے ) جو لکھا ہے يَكْسِرُ الصَّلِيبَ
وَيَقْتُلُ الْخِنْزِير یعنی وہ صلیبوں کو توڑے گا اور خنزیروں کو قتل کرے گا تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے
کہ وہ جنگلوں میں چوہڑوں اور چماروں کی طرح شکار کھیلتا پھرے گا اور گرجوں پر چڑھ کر صلیبیں
توڑتا پھرے گا۔ بلکہ اصل بات یہ ہے کہ خنز پر نجاست کھانے والے کو کہتے ہیں اور یہ ضروری نہیں
کہ وہ نجاست جانوروں کی ہی ہو۔ بلکہ جھوٹ اور دروغ کی جو نجاست ہے وہ سب سے گندی اور
بد بودار نجاست ہے اس لئے ایسے لوگوں کا جو ہر وقت جھوٹ اور فریب سے دنیا کو گمراہ کرتے رہتے
ہوں اللہ تعالیٰ نے خنزیر نام رکھا ہے اور یہ جو فر ما یا يَكْسِرُ الصَّليب تو اس کے یہ معنے نہیں کہ مسیح
جب آوے گا تو پتھر ، تانبے اور لکڑی وغیرہ کی صلیبوں کو جو پیسے پیسے پر فروخت ہوتی ہیں توڑتا
پھرے گا ۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ صلیبی مذہب کی بنیاد کو توڑے گا اب دیکھ لو کہ اُن کے مذہب کا
تمام دارو مدار تو عیسی کی زندگی پر ہے اور یہ نہیں کہ دوسرے انبیاء کی طرح وہ زندہ ہے بلکہ وہ ایسا زندہ
ہے کہ پھر دوبارہ دنیا میں آئے گا اور خلقت کا فیصلہ کرے گا اور پھر معلوم نہیں کہ مسلمانوں میں عیسی کی
زندگی کا مسئلہ کہاں سے آگیا بد قسمتی سے انہوں نے بھی عیسائیوں کی ہاں میں ہاں ملانی شروع کر دی۔
غرض سمجھنا چاہیے کہ عیسائیوں کے مذہب کی بنیاد تو صرف عیسی کی زندگی پر ہے جب وہ مر گیا
تو پھر ان کا مذہب بھی ان کے ساتھ ہی مر گیا۔
لدھیانہ میں ایک دفعہ ایک پادری میرے پاس آیا اثنائے گفتگو میں میں نے اسے کہا کہ عیسی کی
موت ایک معمولی سی بات ہے۔ اگر تم مان لو کہ عیسی مر گیا ہے تو اس میں تمہارا ہرج کیا ہے؟ تو اس پر وہ
کہنے لگا کہ کیا یہ معمولی سی بات ہے۔ اسی پر تو ہمارے مذہب کا تمام دار و مدار ہے۔ یہ ۔
ایسے ہی دہلی میں جب میں گیا تھا تو بہت سے آدمی جمع ہو کر میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ
لے بدر سے۔ ” اس نے کہا کہ اگر مسیح کے زندہ ہونے کا عقیدہ نہ ہو تو پھر سب یکدم مسلمان ہو جائیں۔ ہمارے مذہب
کی روح یہی بات ہے جب یہ نکلی تو ہم بے جان ہو جائیں گے ۔ بدر جلد کے نمبر ا مورخہ ۹ جنوری ۱۹۰۸ صفحہ ۹)

حضرت عیسیٰ زندہ موجود ہیں اور وہی دوبارہ آئیں گے میں نے اُن سے کہا کہ اچھا یہ تو بتلاؤ کہ سوائے
اس کے کہ کئی ہزار آدمی مرتد ہو گئے اور اس بات کا نتیجہ ہی کیا نکلا ہے؟ اس پر وہ خاموش ہو گئے ۔ تب
میں نے کہا کہ اچھا اس نسخہ کا تو آپ لوگوں نے تجربہ کر لیا ہے یہ تو غلط نکلا۔ اب ہمارا نسخہ بھی چند روز
استعمال کر کے دیکھ لوکہ نتیجہ کیا ہوتا ہے ۔ اس پر ایک شخص اُٹھا اور کہنے لگا اسلام کی سچی خیر خواہی جیسی
آپ کر رہے ہیں اور کوئی نہیں کر رہا۔ آپ بڑی خوشی سے اپنے کام میں لگے رہیں ۔
غرض مسلمانوں کی عجیب حالت ہو رہی ہے۔ بات بات
موجودہ مسلمانوں کے غلط عقاید میں پیچھے۔ جگہ جگہ پر شکست ۔ ان کے نزدیک
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو فوت ہو گئے ہیں مگر عیسیٰ زندہ ہیں اور ( نعوذ باللہ ) ہمارے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو میں شیطان سے پاک نہیں تھے مگر عیسی پاک تھا۔ اور پھر بے باپ تھا تو
عیسی ، پرندوں کا خالق تھا تو عیسی ، مردے زندہ کرتا تھا تو عیسی ، آسمان پر چڑھ گیا تھا اور پھر دوبارہ
نازل ہو گا تو عیسی ۔ اب بتلاؤ سوائے مرتد ہونے کے اس کا اور کیا نتیجہ ہو سکتا ہے ؟ غرض عیسی کی
زندگی مرتد کرنے کا آلہ ہے۔ جو لوگ عیسائی ہو جاتے ہیں تو وہ ایسی ایسی باتیں ہی سن کر ہو جایا
کرتے ہیں جن کا میں ذکر کر چکا ہوں ۔
ایک دفعہ بشپ صاحب لاہور میں لیکچر مرزائی ہیں تو کا فرمگر آج عزت رکھ لی ہے دے رہے تھے اور اس قسم کی باتیں پیش
کرتے تھے کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) صاحب تو فوت ہو چکے ہیں اور ان کی مدینہ میں قبر موجود ہے
مگر یسوع مسیح کی نسبت خود مسلمان بھی مانتے ہیں کہ وہ آسمان پر زندہ موجود ہیں وغیرہ وغیرہ اور پھر
کہتے تھے مسلمانو ! تم خود منصف بن کے دیکھ لو کہ آیا یہ باتیں سچی ہیں یا نہیں؟ تب ہمارے مفتی صاحب
آگے بڑھے اور بشپ صاحب کو کہنے لگے کہ بتاؤ یہ باتیں قرآن شریف میں کہاں لکھی ہیں کہ
لے بدر سے۔ اب ہمارے نسخے کو بھی چند روز آزما دیکھو کہ مسیح کی وفار اوفات ماننے میں اسلام کی زندگی اور میں کی او اسلام کی زندگی اور صلیبی مذہب
کی موت ہے یا نہیں۔“
( بدر جلدے نمبر ا مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه (۹)

ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو مر گئے ہیں اور عیسیٰ آسمانوں پر زندہ ہیں؟ قرآن مجید میں تو
صاف طور پر عیسی کی موت لکھی ہے اور آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي ( المائدة : ۱۱۸) اس بات کی شہادت
دے رہی ہے کہ عیسی فوت ہو چکے ہیں تب بشپ صاحب سے اور تو کچھ بن نہ آیا گھبرا کر کہنے لگے
دو
دو
معلوم ہوتا ہے کہ تم مرزائی ہو پھر اس کے بعد وہ لوگ جو وعظ سن رہے تھے باہر آ کر کہنے لگے کہ
ہیں تو کا فرمگر آج تو عزت رکھ لی ہے“
غرض یا د رکھنا چاہیے کہ جب اللہ تعالیٰ کسی کو
روحانی ہتھیا راب ہمارے پاس ہیں اقبال دیتا ہے تو ہتھیار بھی سان ساتھ ہی دیتا ہے۔
دیکھو جسمانی طور پر آجکل یورپ کا ہی بول بالا ہے مگر ہر ایک قسم کے عجیب عجیب ہتھیار بھی تو یورپ
والوں نے ہی تیار کر رکھے ہیں یہاں تک کہ اگر سلطان روم کو بھی کسی ہتھیار کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ
بھی انہیں سے منگوا بھیجتا ہے اسی طرح روحانی ہتھیار اب ہمارے ہاتھ میں ہیں اور جس کے ہاتھ
میں ہتھیار نہیں وہ غلبہ کسی طرح پا سکتا ہے؟
اب تم لوگ جہاں جاؤ گے کہو گے کہ عیسی مر گیا اور اس کی وفات قرآن مجید میں موجود،
احادیث صحیحہ میں موجود ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گواہی دی کہ میں نے معراج کی رات
کو حضرت عیسی کو مردوں میں دیکھا اور خود مر کر دکھا دیا کہ مجھ سے پہلے جتنے نبی آتے رہے ہیں وہ
سب کے سب فوت ہو چکے ہیں اور ایسے ہی کئی قسم کے اور بھی چمکتے ہوئے دلائل خدا تعالیٰ نے تم
لوگوں کے ہاتھوں میں دے دیتے ہیں جن کو سن کر مخالفوں کا ناک میں دم آتا ہے۔
اصل میں مسلمانوں نے اسلام کے مسلمانوں نے اسلام کے ضعف کو سمجھا ہی نہیں ضعف کو سمجھا ہی نہیں ایک شخص
وو
ا بدر سے ” خدا تعالیٰ نے ہمیں روحانی ہتھیار دیئے ہیں یہ خدا کا خاص فضل ہے جو قوم بے ہتھیا ر ہوتی ہے ضرور ہے جو قوم سے ہتھیار ہوتی ہے ضرور ہے
وہ ہے کہ وہ تباہ ہو جائے ۔ یادر ہے کہ ہتھیاروں سے مراد روحانی قوتیں اور دلائل قاطعہ ہیں۔ ظاہری سامان کی مذہب کے مہ ہیں۔ ظاہری سامان کی مذہب ۔
معاملہ میں ضرورت نہیں ۔ دیکھو! اگر مسیح کی وفات کا ہتھیار نہ ہوتا تو تم ان کے سامنے بات بھی نہیں کر سکتے ۔“
( بدر جلدے نمبر ا مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه ۹)

( عبدالحکیم ) ہے جو بیس برس تک میر امر ید رہا ہے اور ہر طرح سے میری تائید کرتا سے میری تائید کرتا رہا ہے اور میری سچائی
پر اپنی خوابیں سناتا رہا ہے۔ اب مرتد ہو کر اس نے ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام اس نے میری
طرف منسوب کر کے کانا دجال رکھا ہے لیکن اصلی بات یہ ہے کہ اس کو اس بات کی خبر ہی نہیں ہے کہ
اسلام کا کیا حال ہو رہا ہے؟ جن لوگوں کے دھوکوں اور فریبوں سے آئے دن لوگ اسلام سے مرتد ہو
رہے ہیں وہ تو اس کے نزدیک دجال نہیں ہیں اور ان کا ذکر تک بھی اپنی کتابوں میں نہیں کرتا ہے اور
جو اسلام کا زندہ چہرہ دکھا رہا ہے اور تازہ بتازہ نشانوں سے اس کی تائید کر رہا ہے اور ہر طرح سے اسلام
کی مدد کر رہا ہے اور دشمنان اسلام کا دندان شکن جواب دے رہا ہے وہ اس کی نظر میں دجال ہے۔
سو سمجھنا چاہیے کہ صفائی ذہن بھی تو آخر تقویٰ صفائی ذہن کے لئے تقویٰ ضروری ہے سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ اس واسطے خدا تعالی
فرماتا ہے ۔ الم ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرۃ: ۲، ۳) یعنی یہ کتاب انہیں کو
ہدایت نصیب کرتی ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور جن میں تقویٰ نہیں وہ تو اندھے ہیں۔
اگر کوئی پاک نظر سے اور خدا تعالیٰ کا خوف کر کے اس کو دیکھتا ہے تب تو اس کو سب کچھ اس میں
سے نظر آجاتا ہے اور اگر ضد اور تعصب کی پٹی آنکھوں پر باندھی ہوئی ہے تو وہ اس میں سے کچھ
بھی نہیں دیکھ سکتا۔
یا د رکھنا چاہیے کہ دجال شیطان کا مغلوب ہونا مسیح موعود کے ہاتھوں مقدر ہے اصل میں شیطان کے
مظہر کو کہتے ہیں جس کے معنے ہیں راہ ہدایت سے گمراہ کرنے والا ۔ لیکن آخری زمانہ کی نسبت پہلی
کتابوں میں لکھا ہے کہ اس وقت شیطان کے ساتھ بہت جنگ ہوں گے لیکن آخر کار شیطان مغلوب
دو
لہ بدر سے ۔ اور جیسے اندھا سورج سے کچھ فائدہ نہیں اٹھا سکتا ۔ اسی طرح جو متقی نہیں وہ قرآن کے نور سے کچھ روشنی
نہ پاسکے گا۔ جو تعصب سے نظر کرتا ہے۔ بات بات میں بدظنی سے کام لیتا ہے وہ بشر تو کجا اگر فرشتہ بھی آئے تو کبھی
( بدر جلدے نمبر امورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ صفحه (۹)
ماننے کا نہیں ۔“

ہو جائے گا۔ گو ہر نبی کے زمانہ میں شیطان مغلوب ہوتا رہا ہے مگر وہ صرف فرضی طور پر تھا حقیقی طور پر
اس کا مغلوب ہونا مسیح کے ہاتھوں سے مقدر تھا اور خدا تعالیٰ نے یہاں تک غلبہ کا وعدہ دیا ہے کہ
جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ فرمایا ہے کہ تیرے حقیقی تابعداروں کو
ہی دوسروں پر قیامت تک غالب رکھوں گا ۔ غرض شیطان اس آخری زمانہ میں پورے زور سے
جنگ کر رہا ہے مگر آخری فتح ہماری ہی ہوگی ۔ یہ تو تم جانتے ہی ہو اور تمہارے نزدیک یہ ایک معمولی سی
بات ہے کہ حضرت عیسی مر چکے ہیں اور اس بات میں تم نے ہر طرح سے فتح بھی حاصل کر لی ہے۔ اے
مگر شیطان کا مرنا ابھی باقی ہے کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ اس شیطان کا مرنا ابھی باقی ہے کا بہت سا تسلط بھی تم لوگوں پر باقی ہے۔ اکثر لوگ یہاں
سے بیعت کر جاتے ہیں اور گھر میں پہنچ کر ایک خط ارتداد کا لکھ دیتے ہیں اور اس کی اصل وجہ یہ ہوتی
ہے کہ کوئی مولوی انہیں مل جاتا ہے جو طرح طرح کی باتیں سنا کر اور ہم پر قسم قسم کے جھوٹے الزام
قائم کر کے ان کو پھیلا دیتا ہے اور ان لوگوں میں بھی چونکہ شیطان کا بہت سا حصہ باقی ہوتا ہے اس
لئے وہ شیطان سیرت لوگوں کے پھندوں میں بہت جلد پھنس جاتے ہیں۔ چونکہ میں اپنے دعوی کے
متعلق کتاب حقیقۃ الوحی میں میں بہت کچھ بیان کر چکا ہوں اور تم اس کو پڑھ بھی چکے ہو اس لئے اگر
میں اس کے متعلق کچھ بیان کروں تو تقریر کا سلسلہ لمبا ہو جائے گا ۔ سو اس وقت تم لوگوں کو شیطان کی
وفات کا مسئلہ یا دکر لینا چاہیے ۔ حضرت عیسیٰ کو جو ایک فرضی حیات مانی ہوئی تھی اس کو مارنے میں تم
لوگ کامیاب ہو گئے ہو مگر شیطان کا مارنا ابھی باقی ہے مگر یا درکھنا چاہیے کہ اس کا مار نا صرف اسی قدر
نہیں ہے کہ صرف زبان سے ہی کہہ دیا جاوے کہ شیطان مر گیا ہے اور وہ مر جاوے بلکہ تم لوگوں کو
عملی طور پر دکھانا چاہیے کہ شیطان مر گیا ہے شیطان کی موت قال سے نہیں بلکہ حال سے ظاہر کرنی
و
بدر سے اصل میں ہمارا وجود دو باتوں کے لیے ہے ایک تو ایک نبی کو مارنے کے لیے، دوسرا شیطان کو مارنے
کے لیے۔“
( بدر جلدے نمبر ا مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۹)

چاہیے۔ خدا کا وعدہ ہے کہ آخری مسیح کے زمانہ میں شیطان بالکل مر جائے گا۔ گو شیطان ہر ایک
انسان کے ساتھ ہوتا ہے مگر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا شیطان مسلمان ہو گیا تھا۔
اسی طرح خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اس شیطان کے لاحول سے بھاگنے کی حقیقت زمانہ میں شیطان کی بالکل سیخ کنی کر دی
جائے گی ۔ یہ تو تم لوگ جانتے ہی ہو کہ شیطان لاحول کہنے سے بھاگتا ہے مگر وہ ایسا سادہ لوح نہیں
کہ صرف زبانی طور پر لاحول کہنے سے بھاگ جائے ۔ اس طرح سے تو خواہ سو دفعہ لاحول پڑھا جاوے
وہ نہیں بھاگے گا بلکہ اصل بات یہ ہے کہ جن کے ذرہ ذرہ میں لاحول سرایت کر جاتا ہے اور جو ہر وقت
خدا تعالیٰ سے ہی مدد اور استعانت طلب کرتے رہتے ہیں اور اس سے ہی فیض حاصل کرتے رہتے
ہیں وہ شیطان سے بچائے جاتے ہیں اور وہی لوگ ہوتے ہیں جو فلاح پانے والے ہوتے ہیں ۔
مگر یاد رکھو! کہ یہ جو خدا تعالیٰ نے قرآن مجید کی ابتدا بھی دعا کی ضرورت اور حقیقت دعا سے ہی کی ہے اور پھر اس کو ختم بھی دعا پر
دعا پر ہی کیا ہے تو
اس کا یہ مطلب ہے کہ انسان ایسا کمزور ہے کہ خدا کے فضل کے بغیر پاک ہو ہی نہیں سکتا۔ اور
جب تک خدا تعالیٰ سے مدد اور نصرت نہ ملے یہ نیکی میں ترقی کر ہی نہیں سکتا۔ ایک حدیث میں آیا
ہے کہ سب مردے ہیں مگر جس کو خدا زندہ کرے اور سب گمراہ ہیں مگر جس کو خدا ہدایت دے اور
سب اندھے ہیں مگر جس کو خدا بینا کرے۔
غرض یہ سچی بات ہے کہ جب تک خدا کا فیض حاصل نہیں ہوتا تب تک دنیا کی محبت کا طوق گلے
کا ہار رہتا ہے اور وہی اس سے خلاصی پاتے ہیں جن پر خدا اپنا فضل کرتا ہے مگر یاد رکھنا چاہیے کہ خدا کا
فیض بھی دعا سے ہی شروع ہوتا ہے۔
لیکن یہ مت سمجھو کہ دعا صرف زبانی بک بک کا نام ہے بلکہ دعا ایک قسم کی موت ہے جس کے
دو
لے بدر سے ۔ تم اپنے تئیں پاک مت ٹھہراؤ کیونکہ کوئی پاک نہیں جب تک خدا پاک نہ کرے۔“
( بدر جلدے نمبر ا مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه ۱۰)

بعد زندگی حاصل ہوتی ہے جیسا کہ پنجابی میں ایک شعر ہے۔
ه
جو منگن جائے سو مر رہے جو مرے سومنگن جائے
دعا میں ایک مقناطیسی اثر ہوتا ہے وہ فیض اور فضل کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔
یہ کیا دعا ہے کہ منہ سے تو اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کہتے رہے اور دل میں خیال رہا کہ فلاں سودا
اس طرح کرنا ہے۔ فلاں چیز رہ گئی ہے۔ یہ کام یوں چاہیے تھا اگر اس طرح ہو جائے تو پھر یوں کریں
گے۔ یہ تو صرف عمر کا ضائع کرنا ہے۔ جب تک انسان کتاب اللہ کو مقدم نہیں کرتا اور اسی کے مطابق
عملدرآمد نہیں کرتا تب تک اس کی نمازیں محض وقت کا ضائع کرنا ہے۔
دعا کے لوازمات اور نتائج قرآن مجید میں تو صاف طور پر لکھا ہے قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَشِعُونَ (المؤمنون : ۲، ۳) یعنی
جب دعا کرتے کرتے انسان کا دل پگھل جائے اور آستانہ الوہیت پر ایسے خلوص اور صدق سے گر
جاوے کہ بس اسی میں محو ہو جاوے اور سب خیالات کو مٹا کر اسی سے فیض اور استعانت طلب کرے
اور ایسی یکسوئی حاصل ہو جائے کہ ایک قسم کی رقت اور گداز پیدا ہو جاوے تب فلاح کا دروازہ کھل جاتا
ہے جس سے دنیا کی محبت ٹھنڈی ہو جاتی ہے۔ کیونکہ دو حبتیں ایک جگہ جمع نہیں رہ سکتیں ۔ جیسے لکھا ہے۔
ہم خدا خواہی و ہم دنیائے دوں
این خیال است و محال است و جنون
اسی لیے اس کے بعد ہی خدا فرماتا ہے وَ الَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ (المؤمنون : ۴) یہاں
لغو سے مراد دنیا ہے یعنی جب انسان کو نمازوں میں خشوع اور خضوع حاصل ہونے لگ جاتا ہے تو پھر
اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دنیا کی محبت اس کے دل سے ٹھنڈی ہو جاتی ہے۔ اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ
پھر وہ کاشتکاری ، تجارت ، نوکری وغیرہ چھوڑ دیتا ہے بلکہ وہ دنیا کے ایسے کاموں سے جو دھوکہ دینے والے
لے بدر میں ہے جو منگے سومر ر ہے جو مرے سو منگن جا ( بدر جلدے نمبر ۱ مورخہ ۹ جنوری ۱۹۰۸ صفحہ ۱۰)

ہوتے ہیں اور جو خدا سے غافل کر دیتے ہیں اعراض کرنے لگ جاتا ہے اور ایسے لوگوں کی گریہ وزاری
اور تضرع اور انتہال اور خدا کے حضور عاجزی کرنے کا یہ نتیجہ ہوتا ہے کہ ایسا شخص دین کی محبت کو دنیا کی
محبت ، حرص، لالچ اور عیش و عشرت سب پر مقدم کر لیتا ہے کیونکہ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ ایک نیک فعل
دوسرے نیک فعل کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور ایک بد فعل دوسرے بد فعل کی ترغیب دیتا ہے۔ جب وہ
لوگ اپنی نمازوں میں خشوع خضوع کرتے ہیں تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ طبعاً وہ لغو سے اعراض
کرتے ہیں اور اس اور اس گندی دنیا سے نجات پا جاتے ہیں اور اس دنیا کی محبت ٹھنڈی ہو کر خدا کی محبت ان میں
پیدا ہو جاتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ هُم لِلزَّكوة فعِلُونَ (المؤمنون :(۵) یعنی وہ خدا کی راہ میں خرچ
کرتے ہیں اور یہ ایک نتیجہ ہے عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ کا۔ کیونکہ جب دنیا سے محبت ٹھنڈی ہو جائے گی ہے
تو اس کا لازمی نتیجہ ہو گا کہ وہ خدا کی راہ میں خرچ کریں گے اور خواہ قارون کے خزانے بھی ایسے لوگوں کے
پاس جمع ہوں وہ پروا نہیں کریں گے اور خدا کی راہ میں دینے سے نہیں جھجکیں گے۔ ہزاروں آدمی
ایسے ہوتے ہیں کہ وہ زکوۃ نہیں دیتے یہاں تک کہ اُن کی قوم کے بہت سے غریب اور مفلس آدمی تباہ
اور ہلاک ہو جاتے ہیں مگر وہ ان کی پروا بھی نہیں کرتے حالانکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہر ایک چیز پر زکوۃ
دینے کا حکم ہے یہاں تک کہ زیور پر بھی۔ ہاں جواہرات وغیرہ چیزوں پر نہیں اور جوامیر ، نواب اور
دولت مند لوگ ہوتے ہیں ان کو حکم ہے کہ وہ شرعی احکام کے بموجب اپنے خزانوں کا حساب کر کے زکوٰۃ
دیں لیکن وہ نہیں دیتے۔ اس لئے خدا فرماتا ہے عنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ ( المؤمنون : ۴) کی حالت تو ان
میں تب پیدا ہو گی جب وہ زکوۃ بھی دیں گے گویا ز کوۃ کا دینا لغو سے اعراض کرنے کا ایک نتیجہ ہے۔ سے
بدر سے فرمایا ۔ رِجَالُ لَا تُنْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللهِ ( النور : ۳۸) یعنی ہمارے ایسے بندے
بھی ہیں جو بڑے بڑے کارخانہ تجارت میں ایک دم کے لیے بھی ہمیں نہیں بھولتے ۔ خدا سے تعلق رکھنے والا دنیا دار
نہیں کہلاتا۔ بلکہ دنیا دار وہ ہے جسے خدا یاد نہ ہو۔“
( بدر جلدے نمبر امورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۱۰)
بدر سے ۔ دنیا کی محبت بخیل بنادیتی ہے۔ آخرت کو بھلانا اور دنیا سے دل لگانا یہ سخت منع ہے۔“
وو
( بدر جلدے نمبر ۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۱۰)
سے بدر سے ۔ ” یہ قوت زکوۃ دینے کی لغو سے کنارہ کشی پر حاصل ہوتی ہے۔ پس تم دنیا کی محبت کم کرو بلکہ نہ کرو تا ز کوۃ
دینے کی قوت حاصل ہو اور تم فلاح پاؤ۔“
( بدر جلدے نمبر ا مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۱۰)

پھر اس کے بعد فرمایا - وَ الَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَفِظُونَ ( المؤمنون : 1 ) یعنی جب وہ لوگ
اپنی نمازوں میں خشوع خضوع کریں گے۔ لغو سے اعراض کریں گے اور زکوۃ ادا کریں گے تو اس کا
لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ لوگ اپنے سوراخوں کی حفاظت کریں گے۔ کیونکہ جب ایک شخص دین کو دنیا پر
مقدم رکھتا ہے اور اپنے مال کو خدا کی راہ میں خرچ کرتا ہے وہ کسی اور کے مال کو ناجائز طریقہ سے کب
حاصل کرنا چاہتا ہے اور کب چاہتا ہے کہ میں کسی دوسرے کے حقوق کو دبائوں۔ اور جب وہ مال
جیسی عزیز چیز کو خدا کی راہ میں قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتا تو پھر آنکھ، ناک، کان، زبان وغیرہ کو
غیر محل پر کب استعمال کرنے لگا؟ کیونکہ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب ایک شخص اول درجہ کی نیکیوں کی
نسبت اس قدر محتاط ہوتا ہے تو ادنی درجہ کی نیکیاں خود بخود عمل میں آتی جاتی ہیں۔ مثلاً جب خشوع خضوع
سے دعا مانگنے لگا تو پھر اس کے ساتھ ہی لغو سے بھی اعراض کرنا پڑا اور جب لغو سے اعراض کیا تو پھر
زکوۃ کے ادا کرنے میں دلیر ہونے لگا اور جب اپنے مال کی نسبت وہ اس قدر محتاط ہو گیا تو پھر غیروں
کے حقوق چھیننے سے بدرجہء اولی بچنے لگا۔ اس لئے اس کے آگے فرمایا وَ الَّذِينَ هُمْ لِأَمْنِتِهِمْ
وَعَهْدِهِمْ رُعُونَ (المؤمنون (۹) کیونکہ جو شخص دوسرے کے حق میں دست اندازی نہیں کرتا اور جو
حقوق اس کے ذمہ ہیں ان کو ادا کرتا ہے۔ اس کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے عہدوں کا پکا ہو اور دوسرے
کی امانتوں میں خیانت کرنے سے بچنے والا ہو۔ اس لئے بطور نتیجہ کے فرمایا کہ جب ان لوگوں میں یہ
وصف پائے جاتے ہوں گے تو پھر لازمی بات ہے کہ وہ اپنے عہدوں کے بھی پکے ہوں گے۔
پھر ان سب باتوں کے بعد فرمایا - وَ الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ نماز کی اہمیت اور حقیقت محافِظُونَ (المؤمنون : ١٠) یعنی ایسے ہی لوگ ہیں جو اپنی
نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں اور کبھی ناغہ نہیں کرتے اور انسان کی پیدائش کی اصل غرض بھی یہی ہے کہ وہ نماز
کی حقیقت سیکھے۔ جیسے فرمایا اللہ تعالیٰ نے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ( الثريات : ۵۷)
وو
ے بدر سے ۔ سب سے بڑا حق یہ ہے کہ انسان دوسرے کی بیوی پر بد نظر ہی نہ کرے۔“
( بدر جلد نمبر ۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۱۰)

·

آج 10 میں سے 10 باقی