۲۸دسمبر ۱۹۰۷ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۸ دسمبر ۱۹۰۷ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دوسری تقریر جو آپ نے جلسہ سالانہ کے
موقع پر ۲۸ دسمبر ۱۹۰۷ء کو یوم شنبہ کے بعد جمع نماز ظہر و عصر مسجد اقصیٰ میں فرمائی۔
جو کچھ کل میں نے تقریر کی تھی اس کا کچھ حصہ باقی رہ گیا تھا کیونکہ بسبب علالت طبع تقریر ختم نہ
ہوسکی ۔ اس واسطے آج پھر میں تقریر کرتا ہوں۔ زندگی کا کچھ اعتبار نہیں ۔ جس قدر لوگ آج اس جگہ
موجود ہیں معلوم نہیں ان میں سے کون سال آئندہ تک زندہ رہے گا اور کون مر جائے گا ؟
ہمارا فرض ہے کہ ہم ہر طرح سے لوگوں کو سمجھا دیں کہ یہ زمانہ
یہ زمانہ بہت نازک ہے نازک ہے بہت نازک ہے خدا تعالیٰ نے اس قدر بار بار مجھے آئندہ اور بھی
خطر ناک زمانہ کے آنے کے متعلق وحی کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ قیامت قریب ہے اور وہ جلد
آنے والی ہے جیسا کہ کل بیان کیا گیا تھا۔ طرح طرح کے لباسوں میں موتیں وارد ہو رہی ہیں۔
طاعون ہے وبائیں ہیں قحط ہے زلزلے ہیں ۔ جب ایسی مصیبتیں وارد ہوتی ہیں تو دنیا داروں کی عقل
جاتی رہتی ہے اور وہ ایک سخت غم اور مصیبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں جس سے نکلنے کا کوئی طریق ان
کو نہیں سوجھتا ۔ قرآن شریف میں اسی کی طرف اشارہ ہے وَ تَرَى النَّاسَ سُكْرَى وَ مَا هُمْ
بسکرای (الحج: ۳) تو لوگوں کو دیکھتا ہے کہ نشے میں ہیں حالانکہ وہ کسی نشے میں نہیں بلکہ بات یہ ہے
کہ نہایت درجہ کے غم اور خوف سے ان کی عقل ماری گئی ہے اور کچھ حوصلہ باقی نہیں رہا ایسے موقع پر
بحجر متقی کے کسی کے اندر صبر کی طاقت نہیں رہتی۔ دینی امور میں بجز تقویٰ کے کسی کو صبر حاصل نہیں
ہو سکتا۔ بلا کے آنے کے وقت سوائے اس کے کون صبر کر سکتا ہے؟ جو خدا کی رضا کے ساتھ اپنی رضا
کو ملائے ہوئے ہو جب تک کہ پہلے ایمان پختہ نہ ہو ۔ ادنی نقصان سے انسان ٹھوکر کھا کر دہر یہ
بن جاتا ہے جس کو خدا کے ساتھ تعلق نہیں اس میں مصیبت کی برداشت نہیں۔

دنیا دار لوگ تو ایسے مصائب کے وقت وجود باری تعالیٰ کا بھی
مصائب کا آنا ضروری ہے انکار کر بیٹھتے ہیں۔ دنیا کی وضع ہی ایسی بنی ہے کہ اس میں
مصائب کا آنا ضروری ہے ۔ دنیا میں جس قدر آدمی گزرے ہیں ان میں سے کون دعوی کر سکتا ہے
کہ اس پر کبھی کوئی مصیبت وارد نہیں ہوئی؟ کسی کی مصیبت اولاد پر وارد ہوتی ہے اور کسی کے مال
پر اور کسی کی عزت پر ۔ غرض ہر ایک کو کوئی نہ کوئی مصیبت اور ابتلا د یکھنا ہی پڑتا ہے بغیر اس کے
دنیا میں چارہ نہیں ۔ یہ دنیا کا لازمہ ہے۔ عرب کا ایک پرانا شاعر لکھتا ہے۔
سَئِمْتُ تَكَالِيفَ الْحَيَاةِ وَمَنْ يَعِشُ
ثَمَانِينَ حَوْلًا لَا أَبَا لَكَ يَسْتَمِ
دنیا میں میں نے بڑی بڑی تکلیفیں دیکھی ہیں اور جو کوئی میری طرح اسی سال تک جیے گا وہ بھی
لا محالہ کچھ دیکھے گا۔
دنیا کے مصائب تو دراصل چند روز کے واسطے ہیں ۔ کوئی جلدی مرا اور کوئی دیر سے مرا۔ آخر
سب نے مر جانا ہے۔
دین کے راہ میں دو قسم کی تکلیفیں ہیں۔ ایک تکالیف شرعیہ جیسا کہ نماز ہے اور
تکالیف شرعیہ روزہ ہے اور حج ہے اور زکوۃ ہے۔ نماز کے واسطے انسان اپنے کاروبار کو
ترک کرتا ہے اور ان کا ہرج بھی کر کے مسجد میں جاتا ہے سردی کے موسم میں پچھلی رات اُٹھتا ہے۔
ماہ رمضان میں دن بھر کی بھوک اور پیاس برداشت کرتا ہے۔ حج میں سفر کی صعوبتیں اُٹھاتا ہے زکوۃ
میں اپنی محنت کی کمائی دوسروں کے سپرد کر دیتا ہے۔ یہ سب تکالیف شرعیہ ہیں اور انسان کے
واسطے موجب ثواب ہیں۔ اس کا قدم خدا کی طرف بڑھاتی ہیں لیکن ان سب میں انسان کو ایک
وسعت دی گئی ہے اور وہ اپنے آرام کی راہ تلاش کر لیتا ہے۔ جاڑے کے موسم میں وضو کے واسطے
پانی گرم کر لیتا ہے۔ بہ سبب علالت کھڑا ہو کر نہ پڑھ سکے تو بیٹھ کر پڑھ لیتا ہے۔ رمضان میں سحری
میں اُٹھ کر خوب کھانا کھا لیتا ہے بلکہ بعض لوگ ماہ صیام میں معمول سے بھی زیادہ خرچ کھانے پینے پر

کر لیتے ہیں۔ غرض ان تکالیف شرعیہ میں کچھ نہ کچھ آرام کی صورت ساتھ ساتھ انسان نکالتا رہتا ہے۔
اس واسطے اس سے پورے طور پر صفائی نہیں ہوتی اور منازل سلوک جلدی سے طے نہیں ہو سکتے ۔
لیکن سماوی تکالیف جو آسمان سے اُترتی ہیں اُن میں انسان کا اختیار نہیں ہوتا سے
تکالیف سماوی اور بہر حال برداشت کرنی پڑتی ہیں ۔ اس واسطے ان کے ذریعہ سے انسان
کو خدا تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔
۔
ہر دو قسم کی تکلیف شرعی اور سماوی کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں ( کیا ہے )
۔
(1) تکالیف شرعی کے متعلق پہلے سیپارہ میں فرمایا ہے الم ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى
لِلْمُتَّقِينَ (البقرة : ۲ ، ۳) یعنی مومن وہ ہے جو خدا تعالیٰ پر غیب سے ایمان لاتے ہیں ۔ اپنی نماز کو
کھڑا کرتے ہیں یعنی صد با وساوس آکر دل کو اور طرف پھیر دیتے ہیں مگر وہ بار بار خدا کی طرف توجہ
کر کے اپنی نماز کو جو بہ سبب وساوس کے گرتی رہتی ہے بار بار کھڑا کرتے رہتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ
کے دیئے ہوئے مال میں سے خرچ کرتے ہیں۔ یہ تکالیف شرعیہ ہیں ۔ مگر ان پر پورے طور سے
بھروسہ حصول ثواب کا نہیں ہو سکتا کیونکہ بہت سی باتوں میں انسان غفلت کرتا ہے اکثر نماز کی حقیقت
اور مغز سے بے خبر ہو کر صرف پوست کو ادا کرتا ہے۔
(۲) اس واسطے انسانی مدارج کی ترقی کے واسطے سماوی تکالیف بھی رکھی گئی ہیں ان کا ذکر بھی
خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں کیا ہے۔ جہاں فرمایا ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمُ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ
وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَ الْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ
قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَاتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ رَحْمَةٌ وَ أُولَئِكَ هُمُ
الْمُهْتَدُونَ ( البقرة : ۱۵۶ تا ۱۵۸) یہ وہ مصائب ہیں جو خدا تعالیٰ اپنے ہاتھ سے ڈالتا ہے یہ ایک
آزمائش ہے جس میں کبھی تو انسان پر ایک بھارے درجہ کا ڈر لاحق ہوتا ہے۔ وہ ہر وقت اس خوف میں
ہوتا ہے کہ شاید اب معاملہ بالکل بگڑ جائے گا۔ کبھی فقر وفاقہ شامل حال ہو جاتا ہے۔ ہر ایک امر میں
انسان کا گزارہ بہت تنگی سے ہونے لگتا ہے۔ کبھی مال میں نقصان نمودار ہوتا ہے۔ تجارت اور دکانداری

بگڑ جاتی ہے یا چور لے جاتے ہیں۔ کبھی ثمرات میں نقصان ہوتا ہے یعنی پھل خراب ہو جاتے ہیں۔
کھیتی ضائع جاتی ہے اور یا اولا د عزیز مر جاتی ہے محاورہ عرب میں اولاد کو بھی ثمر کہتے ہیں۔ اولاد کا فتنہ
بھی بہت سخت ہوتا ہے اکثر لوگ مجھے گھبرا کر خط لکھتے رہتے ہیں کہ آپ دعا کریں کہ میری اولاد ہو۔
اولاد کا فتنہ ایسا سخت ہے کہ بعض نادان اولاد کے مر جانے کے سبب دہر یہ ہو جاتے ہیں۔ بعض جگہ
اولا د انسان کو ایسی عزیز ہوتی ہے کہ وہ اس کے واسطے خدا کا ایک شریک بن جاتی ہے بعض لوگ اولاد
کے سبب سے دہریہ، ملحد اور بے ایمان بن جاتے ہیں ۔ بعضوں کے بیٹے عیسائی بن جاتے ہیں تو وہ بھی
اولاد کی خاطر عیسائی ہو جاتے ہیں۔ بعض بچے چھوٹی عمر میں مر جاتے ہیں تو وہ ماں باپ کے واسطے
سلب ایمان کا موجب ہو جاتے ہیں۔
لیکن اللہ تعالیٰ ظالم نہیں ۔ جب کسی پر صدمہ سخت ہو اور
صدمہ کے مطابق اجر ہوتا ہے وہ صبر کرے تو جتنا صدمہ ہو اتنا ہی اس کا اجر بھی زیادہ ہوا
ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ رحیم ، غفور اور ستار ہے۔ وہ انسان کو اس واسطے تکلیف نہیں پہنچا تا کہ وہ تکلیف
اُٹھا کر دین سے الگ ہو جائے بلکہ تکالیف اس واسطے آتی ہیں کہ انسان آگے قدم بڑھائے ۔ صوفیاء
کا قول ہے کہ ابتلا کے وقت فاسق آدمی قدم پیچھے ہٹاتا ہے لیکن صالح آدمی اور بھی قدم آگے
بڑھاتا ہے۔
ایک روایت میں لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
انبیاء اور رسل کے ابتلا اور امتحانات کے گیارہ لڑ کے فوت ہوئے تھے۔ انبیاء اور رسل
کو جو بڑے بڑے مقام ملتے ہیں وہ ایسی معمولی باتوں سے نہیں مل جاتے جو نرمی سے اور آسانی سے
پوری ہو جائیں بلکہ ان پر بھاری ابتلا اور امتحان وارد ہوئے جن میں وہ صبر اور استقلال کے ساتھ
کامیاب ہوئے تب خدا تعالیٰ کی طرف سے ان کو بڑے بڑے درجات نصیب ہوئے ۔ دیکھو
حضرت ابراہیم پر کیسا بڑا ابتلا آیا۔ اس نے اپنے ہاتھ میں چھری لی کہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے اور
اس چھری کو اپنے بیٹے کی گردن پر اپنی طرف سے پھیر دیا مگر آگے بکرا تھا۔ ابراہیم امتحان میں پاس ہوا

اور خدا نے بیٹے کو بھی بچا لیا۔ تب خدا تعالیٰ ابراہیم پر خوش ہوا کہ اُس نے اپنی طرف سے کوئی فرق
نہ رکھا ۔ یہ خدا تعالیٰ کا فضل تھا کہ بیٹا بچ گیا ورنہ ابراہیم نے اس کو ذبح کر دیا تھا۔ اس واسطے
اس کو صادق کا خطاب ملا۔ اور توریت میں لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا اے ابراہیم ! تو آسمان
کے ستاروں کی طرف نظر کر کیا تو ان کو گن سکتا ہے؟ اسی طرح تیری اولا د بھی نہ گنی جائے گی ۔
تھوڑے سے وقت کی تکلیف تھی وہ تو گذر گئی۔ اس کے نتیجہ میں کس قدر انعام ملا۔ آج تمام سادات
اور قریش اور یہود اور دیگر اقوام اپنے آپ کو حضرت ابراہیم کا فرزند کہتے ہیں ۔ لے گھڑی دو گھڑی کی
بات تھی وہ تو ختم ہو گئی اور اتنا بڑا انعام ان کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملا۔ در حقیقت انسان کا تقویٰ
تب محقق ہوتا ہے جب کہ اس پر کوئی مصیبت وارد ہو۔ جب وہ تمام پہلو ترک کر کے خدا کے پہلو کو
مقدم کرلے اور آرام کی زندگی کو چھوڑ کر تلخ زندگی قبول کر لے تب انسان کو حقیقی تقویٰ حاصل ہوتا
ہے۔ انسان کی اندرونی حالت کی اصلاح نری رسمی نمازوں اور روزوں سے نہیں ہوسکتی بلکہ مصائب
کا آنا ضروری ہے۔
ه
عشق اول سرکش و خونی بود
تا گریزد هر که بیرونی بود
اول حملہ عشق کا شیر کی طرح سخت ہوتا ہے جس قدر انبیاء اور رسول اور صدیق گذرے ہیں اُن
میں سے کسی نے معمولی امور سے ترقی نہیں پائی بلکہ ان کے مدارج کا راز اس بات میں تھا کہ
انہوں نے خدا تعالیٰ کے ساتھ موافقت تامہ کی ۔ مومن کی ساری اولا د ذبح کر دی جائے اور اس کے
سوائے بھی اس پر تکالیف پڑیں تب بھی وہ بہر حال قدم آگے بڑھاتا ہے۔ دیکھو! انسان باوجود
ہزاروں کمزوریوں کے اپنے سچے دوست کے ساتھ وفاداری کرتا ہے۔ تو کیا خدا جو رحمان اور رحیم ہے
وہ تمہارے ساتھ وفاداری نہ کرے گا۔ خدا سے ایسا پیار کرو کہ اگر ہزار بچہ ایک طرف ہو اور خدا ایک
طرف تو خدا کی طرف اختیار کرو اور بچوں کی پروا نہ کرو۔ مصائب تمام انبیاء پر وارد ہوتے رہے ہیں ۔
لے انگریزوں میں بھی ایک فرقہ ہے جس کا یہ عقیدہ ہے کہ وہ حضرت ابراہیم کی اولاد میں سے ہیں۔
یہ غالباً ایڈیٹر صاحب بدر کا اپنا نوٹ ہے۔ مرتب )

کوئی اُن سے خالی نہیں رہا اسی واسطے مصائب کے برداشت کرنے والے کے لئے بڑے بڑے اجر
ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے اور اپنے رسول کو خطاب کیا ہے کہ صبر کرنے والوں کو
خوشخبری دے دو جو مصیبت کے وقت کہتے ہیں کہ ایک وقت تھا کہ ہمارا کوئی وجود ہی نہ تھا۔ خدا نے ہم
کو پیدا کیا ہے اور اس کی ہم امانت ہیں اور اسی کے پاس جانا ہے۔ ایسے لوگوں کے واسطے بشارت
ہے۔ ان مصائب کے ذریعہ سے جو برکات حاصل ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی طرف سے جو خاص
بشارت ملتی ہے وہ نماز روزہ زکوۃ سے حاصل نہیں ہو سکتی ۔ نماز کما حقہ ادا ہو جاوے تو بہت عمدہ شے ہے
مگر خدا کی طرف سے جو نشانہ لگتا ہے۔ وہ سب سے زیادہ ٹھیک بیٹھتا ہے اور اسی سے ہدایت اور
رستگاری حاصل ہوتی ہے۔
اب اہلِ جماعت غور سے سنیں اور اس غور سے اور جماعت کو تکالیف برداشت کرنے کی تلقین بات کو سمجھیں کہ دونوں قسم کی تکالیف
خدا تعالیٰ نے تمہارے واسطے رکھی ہیں۔ اوّل تکالیف شرعی ہیں ان کی برداشت کرو۔ دوسری
تکالیف قضاء و قدر کی ہیں ۔ اکثر انسان شرعی تکالیف کو کسی نہ کسی طرح ٹال دیتے ہیں اور ان کو
پورے طور سے ادا نہیں کرتے۔ مگر قضاء و قدر سے کون بھاگ سکتا ہے۔ اس میں انسان کا اختیار نہیں۔
یاد رکھو! انسان کے واسطے یہی ایک عالم نہیں بلکہ اس کے بعد ایک اور عالم ہے۔ یہ تو ایک
بہت ہی مختصر زندگی ہے کوئی پچاس ساٹھ سال کی عمر میں مر گیا۔ کسی نے دس بارہ سال اور گذار لیے۔
اس جگہ کی مصائب کا خاتمہ تو موت کے ساتھ ہو جاتا ہے مگر اس عالم کا خاتمہ نہیں۔ جب قیامت برحق
ہے اور وہ ایمان کا لازمہ ہے تو اس چند روزہ زندگی کی تکالیف کا برداشت کر لینا کیا مشکل ہے؟
اس دائمی جہان کے واسطے کوشش کرنی چاہیے۔ جو شخص کوئی تکلیف بھی نہیں اُٹھاتا۔ وہ کیا سرمایہ رکھتا ہے
مومن کی نشانی یہ ہے کہ وہ صرف صبر کرنے والا نہ ہو بلکہ اس سے بڑھ کر یہ ہے کہ مصیبت پر راضی ہو۔
خدا کی رضا کے ساتھ اپنی رضا کو ملا لے۔ یہی مقام اعلیٰ ہے۔ مصیبت کے وقت خدا تعالیٰ کی رضا کو مقدم
رکھنا چاہیے مُنعم کو نعمتوں پر مقدم رکھو۔ بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب ان پر کوئی مصیبت

آتی ہے تو وہ شکوہ شروع کرتے ہیں گو یا خدا تعالیٰ کے ساتھ قطع تعلق کرتے ہیں۔ بعض عورتیں کوستی ہیں
اور گالیاں دیتی ہیں۔ بعض مرد بھی ایمانی حالت میں ناقص ہوتے ہیں۔ یہ ایک ضروری نصیحت ہے اور
اس کو یا د رکھو کہ اگر کوئی شخص مصیبت زدہ ہو تو اُسے ڈرنا چاہیے کہ ایسا نہ ہو کہ اس سے بڑھ کر اس پر کوئی
مصیبت گرے۔ کیونکہ دنیا دار المصائب ہے اور اس میں غافل ہو کر بیٹھنا اچھا نہیں اکثر مصائب متنبہ
کرنے کے واسطے آتے ہیں۔ ابتدا میں اس کی صورت خفیف ہوتی ہے۔ انسان اس کو مصیبت نہیں
سمجھتا پھر وہ بیتاب کرنے والی مصیبت ہو جاتی ہے۔ دیکھو! اگر کسی کو آہستگی سے دبایا جائے تو اس کے
بدن کو آرام پہنچتا ہے۔ وہی ہاتھ زور سے مارا جائے تو موجب دکھ ہو جاتا ہے۔ ایک مصیبت سخت ہوتی
ہے جو وبالِ جان بن جاتی ہے۔ قرآن شریف نے ہر دو مصائب کا ذکر کر دیا ہے۔
مصائب رفع درجات کے واسطے ہو ۔ خدمت دین کو ایک فضل الہی جانو حضرت ابراہیم اس بات پر روتے دھوتے نہ رہے
کہ خدا نے مجھ سے بیٹا مانگا ہے بلکہ انہوں نے اس بات پر خدا تعالیٰ کا شکر کیا کہ ایک خدمت کا ا موقع
ملا ہے۔ لڑکے کی ماں نے بھی رضا مندی دی اور لڑکا بھی اس بات پر راضی ہوا۔
ذکر ہے کہ ایک دفعہ ایک مسجد کا مینار گر گیا تو شاہ وقت نے سجدہ کیا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے اس
خدمت میں سے حصہ لینے کا موقع دیا ہے جو بزرگ بادشاہوں نے اس مسجد کے بنا کرنے میں
حاصل کی تھی ۔
وقت تو بہر حال گذر جاتا ہے۔ گوشت پلاؤ کھانے والے بھی آخر مر جاتے ہیں لیکن
صبر کا اجر جو شخص تلخیاں دیکھ کر صبر کرتا ہے اس کو بالآخر اجر ملتا ہے ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی کی
اس بات پر شہادت ہے کہ صبر کا اجر ضرور ہے۔
جو لوگ خدا کی خاطر صبر نہیں کرتے ان کو بھی صبر کرنا ہی پڑتا ہے مگر پھر نہ وہ ثواب ہے اور نہ اجر۔
کسی عزیز کے مرنے کے وقت عورتیں سیا پا کرتی ہیں۔ بعض نادان مردسر پر راکھ ڈالتے ہیں۔
تھوڑے عرصہ کے بعد خود ہی صبر کر کے بیٹھ جاتے ہیں اور وہ سب کچھ بھول جاتے ہیں ۔ ایک عورت کا

ذکر ہے کہ اس کا بچہ مر گیا تھا اور وہ قبر پر کھڑی سیا پا کر رہی تھی ۔ آنحضرت وہاں سے گذرے آپ
نے اُسے فرمایا تو خدا سے ڈر اور صبر کر ۔ اس کمبخت نے جواب دیا کہ تو جا تجھ پر میرے جیسی مصیبت
نہیں پڑی۔ بد بخت نہیں جانتی تھی کہ آپ تو گیارہ بچوں کے فوت ہونے پر بھی صبر کرنے والے
ہیں۔ جب اس کو بعد میں معلوم ہوا کہ اس کو نصیحت کرنے والے خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تھے تو
پھر آپ کے گھر میں آئی اور کہنے لگی کہ یا رسول ! میں صبر کرتی ہوں ۔ آپ نے فرمایا کہ الصَّبْرُ عِنْدَ
الصَّدَمَةِ الأولى صبر وہ ہے جو پہلے ہی مصیبت پر کیا جائے ۔ غرض بعد میں خود وقت گزرنے پر
رفتہ رفتہ صبر کرنا ہی پڑتا ہے صبر وہ ہے جو ابتدا ہی میں انسان اللہ تعالیٰ کی خاطر صبر کرے ۔ خدا تعالیٰ
کا وعدہ ہے کہ وہ صبر کرنے والوں کو بے حساب اجر دیتا ہے۔ یہ بے حساب اجر کا وعدہ صبر کرنے
والوں کے واسطے ہی مقرر ہے۔
کسی کو کیا خبر ہے کہ آج کیا ہے اور کل کیا ہونے والا
دعا اور استغفار میں مصروف رہو ہے؟ ابھی ہمارے پاس کئی خط راولپنڈی سے آئے
ہیں جن میں لکھا ہے کہ ایک ایسا زلزلہ آیا کہ لوگ پیچ اُٹھے بلکہ بعض نے کہا کہ یہ زلزلہ ۴ را پریل
والے زلزلے کے برابر تھا۔ دیکھو! اس ایک مہینہ میں تین بار زلزلہ آچکا ہے اور آگے ایک سخت زلزلہ
کے آنے کی خبر خدا تعالیٰ دے چکا ہے۔ وہ زلزلہ ایسا سخت ہوگا کہ لوگوں کو دیوانہ کر دے گا لوگوں نے
غفلت کر کے خدا کو بھلا دیا ہے اور خوشی میں بیٹھے ہیں مگر جن لوگوں نے خدا کو پالیا ہے وہ تلخ زندگی کو
قبول کرنے کے واسطے تیار ہیں۔ مصائب کا آنا ضروری ہے۔ خدا کی سنت ٹل نہیں سکتی ۔ ہر ایک کو
چاہیے کہ خدا سے دعا اور استغفار میں مصروف رہے اور خدا تعالیٰ کی رضا کے ساتھ اپنی رضا کو
ملائے ۔ جو شخص پہلے سے فیصلہ کر لیتا ہے ٹھو کر نہیں کھاتا۔ مال ، اولاد، بیوی ، بھائیوں سے پہلے ہی سمجھ
لے کہ میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ۔ سب امانت خداوندی ہیں ۔ جب تک ہیں ان کی قدر ، عزت،
خاطر خدمت کرو ۔ جب خدا اپنی امانت کو واپس لے لے تو پھر رنج نہ کرو۔

دین کی جڑ اس میں ہے کہ ہر امر میں خدا تعالیٰ کو مقدم ہر آمر میں خدا تعالیٰ کو مقدم رکھو رکھو دراصل ہم تو خدا کے ہیں اورخدا ہمارا ہے اور ک
اور کسی
سے ہم کو کیا غرض ہے؟ ایک نہیں کروڑ اولا د مر جائے پر خدا راضی رہے تو کوئی غم کی بات نہیں ۔ اگر
اولا د زندہ بھی رہے تو بغیر خدا کے فضل کے وہ بھی موجب ابتلا ہو جاتی ہے۔ بعض آدمی اولاد کی وجہ سے
جیل خانوں میں جاتے ہیں ۔ شیخ سعدی علیہ الرحمۃ نے ایک شخص کا قصہ لکھا ہے کہ وہ اولاد کی شرارت کے
سبب پابہ زنجیر تھا۔ اولاد کو مہمان سمجھنا چاہیے اس کی خاطر داری کرنی چاہیے۔ اس کی دلجوئی کرنی چاہیے۔
مگر خدا تعالیٰ پر کسی کو مقدم نہیں کرنا چاہیے اولا د کیا بناسکتی ہے؟ خدا کی رضا ضروری ہے۔
جن لوگوں کو خدا کی طرف پورا التفات نہیں ہوتا
نماز میں وساوس پیدا ہونے کی وجہ انہیں کو نماز میں بہت وساوس آتے ہیں۔ دیکھو!
ایک قیدی جب کہ ایک حاکم کے سامنے کھڑا ہوتا ہے تو کیا اس وقت اس کے دل میں کوئی وسوسہ گذر
جاتا ہے؟ ہر گز نہیں ۔ وہ ہمہ تن حاکم کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور اس فکر میں ہوتا ہے کہ ابھی حاکم کیا حکم
سناتا ہے؟ اس وقت تو وہ اپنے وجود سے بھی بالکل بے خبر ہوتا ہے۔ ایسا ہی جب صدق دل سے
انسان خدا کی طرف رجوع کرے اور سچے دل سے اس کے آستانہ پر گرے تو پھر کیا مجال ہے کہ
شیطان وساوس ڈال سکے۔ شیطان انسان کا پورا دشمن ہے قرآن شریف میں اس کا نام عدو رکھا گیا
ہے۔ اس نے اوّل تمہارے باپ کو نکالا ۔ پھر وہ اس پر خوش نہیں اب اس کا یہ ارادہ ہے کہ تم سب کو
دوزخ میں ڈال دے۔ یہ دوسرا حملہ پہلے سے بھی زیادہ سخت ہے۔ وہ ابتدا سے بدی کرتا چلا آیا میر
ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ تم پر غالب آوے لیکن جب تک کہ تم ہر بات میں خدا تعالیٰ کو مقدم رکھو گے وہ
ہر گز تم پر غالب نہ آسکے گا۔ جب انسان خدا کے راہ میں دکھ اُٹھاتا ہے اور شیطان سے مغلوب نہیں
ہوتا تب اس کو ایک نور ملتا ہے۔
جب کہ ایک مومن سب باتوں پر خدا تعالیٰ کو مقدم کر لیتا ہے
شہاب ثاقب کی حقیقت جب اس کا خدا کی طرف رفع ہوتا ہے۔ وہ ای زندگی میں

خدا تعالیٰ کی طرف اُٹھایا جاتا ہے اور ایک خاص نور سے منور کیا جاتا ہے۔ اس رفع میں وہ شیطان کی
زد سے ایسا بلند ہو جاتا ہے کہ پھر شیطان کا ہاتھ اس تک نہیں پہنچ سکتا ۔ ہر ایک چیز کا خدا تعالیٰ نے
اس دنیا میں بھی ایک نمونہ رکھا ہے اور یہ اسی امر کی طرف اشارہ ہے کہ شیطان جب آسمان کی طرف چڑھنے
لگتا ہے تو ایک شہاب ثاقب اس کے پیچھے پڑتا ہے جو اس کو نیچے گرا دیتا ہے۔ ثاقب روشن ستارے کو
کہتے ہیں اس چیز کو بھی ثاقب کہتے ہیں جو سوراخ کر دیتی ہے اور اس چیز کو بھی ثاقب کہتے ہیں جو
بہت اونچی چلی جاتی ہو۔ اس میں حالت انسانی کے واسطے ایک مثال بیان کی گئی ہے جو اپنے اندر
ایک نہ صرف ظاہری بلکہ ایک مخفی حقیقت بھی رکھتی ہے جب ایک انسان کو خدا تعالیٰ پر پکا ایمان
حاصل ہو جاتا ہے تو اس کا خدا تعالیٰ کی طرف رفع ہو جاتا ہے اور اس کو ایک خاص قوت اور طاقت
اور روشنی عطا کی جاتی ہے۔ جس کے ذریعہ سے وہ شیطان کو نیچے گرا دیتا ہے۔ ثاقب مارنے والے کو
بھی کہتے ہیں۔ ہر ایک مومن کے واسطے لازم ہے کہ وہ اپنے شیطان کو مارنے کی کوشش کرے اور
اسے ہلاک کر ڈالے جو لوگ روحانیت کی سائنس سے ناواقف ہیں وہ ایسی باتوں پر ہنسی کرتے ہیں
مگر دراصل وہ خود ہنسی کے لائق ہیں ۔ ایک قانون قدرت ظاہری ہے ایسا ہی ایک قانونِ قدرت
باطنی بھی ہے ظاہری قائم اہری قانون باطنی کے واسطے بطور ایک نشان کے ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے بھی اپنی وحی
میں فرمایا ہے کہ انتَ مِنِى بِمَنْزِلَةِ الثَّاقِبِ یعنی تو مجھ سے بمنزلہ ثاقب ہے۔ اس کے یہ معنے
ہیں کہ میں نے تجھے شیطان کے مارنے کے واسطے پیدا کیا ہے۔ تیرے ہاتھ سے شیطان ہلاک ہو
جائے گا۔ شیطان بلند نہیں جا سکتا ۔ اگر مومن بلندی پر چڑھ جائے تو شیطان پھر اس پر غالب نہیں
آسکتا۔ مومن کو چاہیے کہ وہ خدا تعالیٰ سے دعا کرے کہ اس کو ایک ایسی طاقت مل جائے جس سے وہ
شیطان کو ہلاک کر سکے ۔ جتنے برے خیالات پیدا ہوتے ہیں ان سب کا دور کرنا شیطان کو ہلاک
کرنے پر منحصر ہے۔ مومن کو چاہیے کہ استقلال سے کام لے، ہمت نہ ہارے، شیطان کو مارنے
کے پیچھے پڑا رہے۔ آخر وہ ایک دن کامیاب ہو جائے گا ۔ خدا تعالیٰ رحیم و کریم ہے جو لوگ اس کی
لے نقل مطابق اصل ہے روحانی خزائن میں یہ الہام یوں درج ہے۔ آنت مِنِّي بِمَنْزِلَةِ النَّجْمِ الثَّاقِبِ (مرتب)
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۳۶)

راہ میں کوشش کرتے ہیں وہ آخران کو کامیابی کا منہ دکھا دیتا ہے۔ بڑا درجہ انسان کا اسی میں ہے کہ
وہ اپنے شیطان کو ہلاک کرے۔
ایسے ضروری کام کو چھوڑ کر جو مومن کا اصل منشا ہے
اپنے خوابوں اور الہامات پر ناز نہ کرو بعض لوگ اور باتوں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔
مثلاً کسی کو ایک خواب آجائے یا چند الفاظ زبان پر جاری ہو جائیں تو وہ سمجھتا ہے کہ میں اب ولی ہو گیا ہوں۔
یہی نکتہ ہے جس پر انسان دھو کہ کھاتا ہے۔ خواب تو چوہڑوں ، چماروں اور کنجروں کو بھی آجاتے ہیں
اور سچے بھی ہو جاتے ہیں ۔ ایسی چیز پر فخر کرنا تو لعنت ہے۔ فرض کرو کہ ایک شخص کو چند خوا میں آگئی
ہیں اور وہ سچی بھی ہو گئی ہیں مگر اس سے کیا بنتا ہے؟ کیا سخت پیاس کے وقت ایک شخص کو دو چار
قطرے پانی کے پلائے جاویں تو وہ بچ جائے گا ؟ ہر گز نہیں بلکہ اس کی تپش اور بھی بڑھے گی ۔ ایسا ہی
جب تک کہ کسی انسان کو پوری مقدار معرفت کی اپنی کیفیت اور کثرت کے ساتھ حاصل نہ ہو تب تک
یہ خوا میں کچھ تھے نہیں۔ انسان کی عمدہ اور قابل تشقی وہ حالت ہے کہ وہ عملی رنگ میں درست اور
صاف ہو۔ اس کی عملی حالت خود اس پر گواہی دے۔ خدا تعالیٰ کے برکات اور زبردست خوارق اس کے
ساتھ ہوں اور ہر دم اس کی تائید کرتے ہوں تب خدا اس کے ساتھ ہے اور وہ خدا کے ساتھ ہے۔
ہر ایک بات میں شیطان ایک موقع نکال لیتا ہے کہ لوگوں کو کسی طرح سے بہکائے۔ چونکہ ہم
بار بار اپنی وحی اور الہام پیش کرتے ہیں اس واسطے بعض لوگوں کو یہ خیال ہوا کہ ہم بھی ایسا ہی
کریں۔ یہ ایک ابتلا ہے جو اُن پر وارد ہوا اور اس ہلاکت کی راہ میں شیطان نے اُن کی امداد کی اور
ان کو شیطانی القا اور حدیث نفس شروع ہوا۔ چراغ دین الہی بخش ، فقیر مرزا اور دوسرے بہت سے اس
راہ میں ہلاک ہو گئے اور ہنوز بہت سے ایسے ہیں جن کا قدم اسی راہ پر ہے۔
ہماری جماعت کے آدمیوں کو چاہیے کہ ایسی باتوں سے دل ہٹا لیں ۔ قیامت کے دن خدا تعالیٰ
اُن سے یہ نہیں پوچھے گا کہ تم کو کس قدر الہام ہوئے تھے یا کتنی خوابیں آئی تھیں بلکہ عمل صالح کے متعلق
سوال ہو گا کہ کس قدر نیک عمل تم نے کئے ہیں۔ الہام وحی تو خدا تعالیٰ کا فعل ہے کوئی انسانی عمل نہیں۔

خدا کے فعل پر اپنا فخر جاننا اور خوش ہونا جاہل کا کام ہے۔ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
دیکھو کہ آپ بعض دفعہ رات کو اس قدر عبادت میں کھڑے ہوتے تھے کہ پاؤں پر ورم ہو جاتا تھا۔
ساتھی نے عرض کی کہ آپ تو گناہوں سے پاک ہیں اس قدر محنت پھر کس لئے ۔ فرمایا۔ أَفَلا أَكُونَ
عَبْدًا شَكُورًا کیا میں شکر گزار نہ بنوں ۔
انسان کو چاہیے کہ مایوس نہ ہووے۔ گناہوں کا حملہ انسان کو مایوس نہیں ہونا چاہیے سخت ہوتا ہے اور اصلاح مشکل نظر آتی ہے مگر گھبرانا
نہیں چاہیے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم تو بڑے گناہ گار ہیں ۔ نفس ہم پر غالب ہے۔ ہم کیوں کر
نیکوکار ہو سکتے ہیں؟ ان کو سوچنا چاہیے کہ مومن کبھی نا اُمید نہیں ہوتا۔ خدا کی رحمت سے نا اُمید ہونے
والا شیطان ہے اور کوئی نہیں ۔ مومن کو کبھی بزدل نہیں ہونا چاہیے گو کیسا ہی گناہ سے مغلوب ہو۔
پھر بھی خدا تعالیٰ نے انسان میں ایک ایسی قدرت رکھی ہے کہ وہ بہر حال گناہ پر غالب آہی جاتا
ہے۔ انسان میں گناہ سوز قوت خدا نے رکھی ہے۔ جو اس کی فطرت میں موجود ہے۔
دیکھو! پانی کو کیسا ہی گرم کیا جائے ایسا سخت گرم کیا جائے کہ جس چیز پر
ایک لطیف مثال ڈالیں وہ چیز بھی جل جائے پھر بھی اگر اس کو آگ پرڈالو تو وہ آگ کو بجھا
دے گا کیونکہ اس میں خدا تعالیٰ نے یہ خاصیت رکھ دی ہے کہ وہ آگ کو بجھا دیوے۔ ایسا ہی انسان
کیسا ہی گناہ میں ملوث ہو اور کیسا ہی بدکاری میں غرق ہو پھر بھی اس میں یہ طاقت موجود ہے کہ وہ
معاصی کی آگ کو بجھا سکتا ہے۔ اگر یہ بات انسان میں نہ ہوتی تو پھر وہ مکلف نہ ہوتا بلکہ پیغمبر رسول
کا آنا بھی پھر غیر ضروری ہوتا مگر دراصل فطرت انسانی پاک ہے اور جیسا کہ جسم کے لیے بھوک اور
پیاس ہے تو کھانا اور پینا بھی آخر میسر آجاتا ہے انسان کے واسطے دم لینے کے واسطے ہوا کی ضرورت
ہے تو وہ موجود ہے اور جسم کے لیے جس قدر سامان ضروری ہیں جب کہ وہ سب مہیا کر دیئے جاتے
ہیں تو پھر روح کے واسطے جن چیزوں کی ضرورت ہے وہ کیوں مہیا نہ ہوں گی ؟ خدا تعالیٰ رحیم ، غفور
اور ستار ہے اس نے روحانی بچاؤ کے واسطے بھی تمام سامان مہیا کر دیئے ہیں۔ انسان کو چاہیے کہ

آج 10 میں سے 10 باقی