۲۸دسمبر ۱۹۰۷ء
ملفوظات, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
روحانی پانی کو تلاش کرے تو وہ اُسے ضرور پالے گا اور روحانی روٹی کو ڈھونڈے تو وہ اُسے ضرور دی
جائے گی ۔ جیسا کہ ظاہری قانون قدرت ہے ویسا ہی باطن میں بھی قانون قدرت ہے لیکن تلاش شرط
ہے جو تلاش کرے گا وہ ضرور پالے گا۔ خدا کے ساتھ تعلق پیدا کرنے میں جو شخص سعی کرے گا
خدا تعالیٰ اس سے ضرور راضی ہو جائے گا۔
یہ آخری زمانہ تھا اور تاریکی سے بھرا ہوا تھا۔ اس زمانہ کے متعلق
اس زمانہ کے مولوی خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ اس زمانہ میں ایک آفتاب نکلے گا۔ مولوی لوگوں
کو دیکھنا چاہیے کہ اس زمانہ میں تقویٰ کی کیا حالت ہو رہی ہے؟ ایک آدمی نے چار روپے کے زیور
کے پیچھے ایک بچے کو قتل کر دیا تھا۔ ان مولویوں سے جو ہم پر کفر کا فتو ی لگاتے ہیں کوئی یہ پوچھے کہ کیا
ہم کلمہ نہیں پڑھتے پھر کیا وجہ ہے کہ ان کے نزدیک ہم ہند و عیسائی وغیرہ ہر ایک سے بدتر ہیں؟
اصل بات یہ ہے کہ یہ مولوی لوگ طمع نفسانی کے بندے ہیں۔ ایک شخص نے مجھے خوب کہا تھا
کہ ان مولویوں کا خاموش کرانا کیا مشکل تھا ؟ آپ ان سب کو بلا کر دو دو روپے دے دیتے تو سب
خاموش ہو جاتے اور کوئی بھی آپ کی مخالفت نہ کر سکتا۔ میں نے کہا کہ ہم نے تو ان لوگوں کے تقویٰ
پر بھروسہ کیا تھا۔ ہمیں کیا معلوم تھا کہ ایسے نفسانی بندے نکلیں گے یہ تو منبروں پر کھڑے ہو کر کہا
کرتے تھے کہ موسیٰ کہاں اور عیسیٰ کہاں ۔ ہمیں کیا معلوم تھا کہ باوجود ایسے خطبے پڑھنے اور سنانے کے
یہ وفات مسیح پر ایسے مشتعل ہوں گے کہ گویا تمام دارو مدار اسلام کا حضرت عیسیٰ کی زندگی پر ہے۔
لیکن یہ لوگ جو چاہیں سو کر لیں ۔ اب تو خدا تعالیٰ کا
شیطان کے ساتھ آخری جنگ ارادہ ہو چکا ہے کہ شیطان کو ہلاک کر دے۔ شیطان کی
یہ آخری جنگ ہے اور وہ ضرور ہلاک ہو گا ۔ وہ ضرور قتل کیا جائے گا۔ شیطان نے بھی حیات مسیح میں
پناہ لی ہے مگر وفات مسیح کے ثبوت کے ساتھ ہی شیطان بھی ہلاک ہو جائے گا۔ شیطان نے پادریوں
کے ہاں اور ان کے حامیوں کے ہاں بسیرا کیا ہے مگر خدا کے مسیح کے ساتھ ملائک اور راستباز لوگ جمع
ہو رہے ہیں اور اسلام کی مخالفت میں ہر طرح کا زور دکھا یا جا رہا ہے۔
ا
اوّل تو یہ زمانہ ہی ایسا ہے کہ بہ سبب تار، ڈاک ، ریل ہندوستان مجموعة المذاہب ہے تمام زمین گویا ایک ہی شہر بن رہی ہے۔ ہر وہ ہر وقت کی
خبریں آتی ہیں ۔ کثرت سے لوگ اِدھر اُدھر آتے جاتے ہیں مگر بالخصوص ہندوستان ایسا ملک ہے
جس میں ہر قسم کے لوگ موجود ہیں ۔ ایسے بھی ہیں جو وجود باری تعالیٰ کے منکر ہیں ، پھر بے قید لوگ
بھی ہیں جو کہتے ہیں جو چاہو سو کرو، پھر کتاب کے منکر برہمو موجود ہیں، انسان کے پجاری بھی ہیں،
پتھروں کو خدا ماننے والے بھی ہیں، ایک لاکھ سے زائد مرتد عیسائی موجود ہیں، سورج پرست ہیں،
پانی کی پوجا کرنے والے، آگ کی پوجا کرنے والے ہیں ، آتش پرستی کے بڑے مندر کو زلزلے نے
گرادیا تھا تو اب نیا بنا رہے ہیں اور نہیں جانتے کہ ایک زلزلہ اور آنے والا ہے۔ آزادی اس قسم کی
ہے جو جس کے جی میں آتا ہے وہ کہہ گذرتا ہے کسی کی پروا نہیں ۔ غرض یہ وہی وقت ہے اور بالخصوص
ہند میں وہی نظارہ موجود ہے جس کے واسطے پہلے سے پیشگوئی کی گئی تھی۔ عیسائی لوگ پچاس پچاس
ہزار کتاب اسلام کے برخلاف شائع کر رہے ہیں۔
(۱) آریہ سماجی کہتے ہیں کہ کئی ارب سالوں کے بعد دنیا آریوں کے عقاید کا بود این میں ایک کتاب آتی ہےاور وہ بار بار وی ہی ہوتے ہیں اور
ہند میں ہی آتے ہیں اور سنسکرت کی ہی زبان اُن کے لئے خاص ہے گویا پر میشر کو اور کسی ملک یا زبان
کی خبر ہی نہیں۔ نہیں معلوم کہ پرمیشر ہندوستان پر ایسا کیوں ریجھ گیا ہے اور باوجود اس کے ہندوؤں
کو ایسی ذلت میں کیوں رکھا ہے ؟ اس وقت عیسائی بھی بادشاہ ہیں ، مسلمان بھی بادشاہ ہیں ، بدھ
بھی بادشاہ ہیں مگر کہیں آریوں کی بادشاہی نہیں ۔ معلوم نہیں کہ پرمیشر کو کیوں یہ بہت پسند آیا؟ شاید
اس وجہ سے کہ یہاں نیوگی لوگ رہتے ہیں جو اپنی زندگی میں اپنی بیوی کے واسطے موٹا تازہ خاوند
تلاش کرتے ہیں کہ اس سے ہمبستر ہوا اور اس کے لئے خوبصورت بچے جنے اور یہ بھی شرط ضروری ہے
کہ وہ بیرج داتا برہمن ہو۔
(۲) پھر انسان کو ہنسی آتی ہے کہ آریوں کا یہ نا پاک عقیدہ ہے کہ انسان ایک مدت تک نجات یافتہ
ہو کر مکتی خانہ میں رہے اور پھر ناکردہ گناہ کی وجہ سے وہاں سے نکالا جاوے اور کتا سور بلا بنایا
جاوے۔ آریہ کہتے ہیں کہ پرمیشر ہر ایک انسان میں تھوڑ اسا گناہ بطور بیچ کے لازماً باقی رکھ لیتا ہے جو
اس کو دوبارہ پھنسانے کے کام آتا ہے لیکن یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ اس بقیہ گناہ کے سبب پھر
سزائیں ایسی مختلف کیوں دی جاتی ہیں کہ کوئی شیر بنایا جاوے اور کوئی بکری، کوئی بچھو اور سانپ بنایا
جاوے اور کوئی گھوڑا اور ہاتھی اور کوئی کرم نا پاک بنایا جائے اور کوئی انسان پوتر۔ پھر انسانوں میں
کوئی مرد بنایا جائے اور کوئی عورت ۔ اس تفریق کا کیا سبب ہو سکتا ہے؟
(۳) پھر یہ بھی آریوں کا ایک عجیب مسئلہ ہے کہ مختلف گناہوں کے سبب مختلف جو نہیں بنتی ہیں۔
اس سے تو لازم آتا ہے کہ جس قدر جو نہیں ہیں اسی قدر گناہوں کی تعداد ہو اور چونکہ الہامی کتاب صرف
وید ہی ہے اس واسطے وہ تمام گناہ وید میں مذکور ہونے چاہئیں۔ لیکن جب وید کے احکام کو دیکھا جاتا
ہے تو ان کی گفتی آریوں کے نزدیک بھی چند سو سے زائد نہ ہوگی۔ لیکن کئی ہزار قسم کے جانور تو جنگلوں
میں موجود ہیں ۔ کئی ہزار قسم کے کیڑے مکوڑے زمین پر رینگ رہے ہیں۔ پھر درختوں کے پرند اور
سمندروں کے جانور جن کی گنتی ہی نہیں یہ اتنی جو نہیں کہاں سے آگئیں ۔
(۴) آریہ لوگ کہتے ہیں کہ روحوں کو بہشت میں سے نکالنے کی ضرورت اس واسطے پڑے
گی کہ ان کی عبادت بہت محدود زمانہ کی تھی ۔ ایسی محدود عبادت کا بدلہ بھی محدود وقت کے لئے ہونا
چاہیے مگر یہ عقیدہ بہت ہی فاسد ہے آریہ لوگ ایسے محدود وقت کے خیال سے عبادت کرتے ہوں
گے۔ اسلام میں تو یہ بات نہیں ہمارا عہد تو خدا کے ساتھ ابدی ہے ہم کسی محدود وقت کی نیت کے
ساتھ خدا کی عبادت نہیں کرتے بلکہ ایسی نیت کو کفر جانتے ہیں ۔ ہم نے تو ہمیشہ کے لیے خدا کی
عبادت کا جوا اپنے گلے میں ڈال لیا ہے۔ اگر خدا تعالیٰ ہمیں وفات دے تو اس سے ہماری نیت
میں کوئی فرق نہیں ۔ ہم اسی عبادت کے ثواب کو ساتھ لے کر فوت ہوتے ہیں ۔ ہم اس کو محدود
نہیں رکھتے ۔
خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ قرآن شریف نے ایسا خدا پیش نہیں کیا جو ایسی ناقص صفات والا ہو
اسلام کا خدا کہ نہ وہ روحوں کا مالک ہے نہ ذرات کا مالک ہے نہ اُن کو نجات دے سکتا ہے
نہ کسی کی توبہ قبول کر سکتا ہے بلکہ ہم قرآن شریف کے رواس خدا کے بندے ہیں جو ہمارا خالق ہے۔
ہمارا مالک ہے۔ ہمارا رازق ہے۔ رحمان ہے۔ رحیم ہے ۔ مالک یوم الدین ہے۔ مومنوں کے
واسطے یہ شکر کا مقام ہے کہ اس نے ہم کو ایسی کتاب عطا کی جو اس کے صحیح صفات کو ظاہر کرتی ہے۔
یہ خدا تعالیٰ کی ایک بڑی نعمت ہے۔
افسوس ہے ان پر جنہوں نے اس نعمت کی قدر نہ کی ۔ ان مسلمانوں پر بھی افسوس ہے جن کے
سامنے عمدہ کھانا اور ٹھنڈا پانی رکھا گیا ہے لیکن وہ پیٹھ دے کر بیٹھ گئے اور اس کھانے کو نہیں کھاتے۔
زمانے کے مصائب سے بچانے کے واسطے ان کے لیے ایک وسیع محل تیار کیا گیا جس میں ہزاروں
آدمی داخل ہو سکتے ہیں مگر افسوس اُن پر کہ وہ خود بھی داخل نہ ہوئے اور دوسروں کو بھی داخل ہونے
سے روک دیا۔
کیا پہلے سے نہیں کہا گیا تھا کہ آخری زمانہ میں ایک قرناء آسمان
یہ
نفخ صور کا وقت ہے سے پھونکی جائے گی۔ کیا وی خدا کی آواز نہیں۔ انبیاء جو آتے ہیں
وہ قرناء کا حکم رکھتے ہیں۔ نفخ صور سے یہی مراد تھی کہ اس وقت ایک مامور کو بھیجا جائے گا۔ وہ
سناوے گا کہ اب تمہار اوقت آگیا ہے کون کسی کو درست کر سکتا ہے جب
ہے
جب تک کہ خدا درست نه
کرے۔ اللہ تعالٰی اپنے نبی کو ایک قوت جاذ بہ عطا کرتا ہے کہ لوگوں کے دل اس کی طرف مائل
ہوتے چلے جاتے ہیں۔ خدا کے کام کبھی حبط نہیں جاتے۔ ایک قدرتی کشش کام کر دکھائے گی اب
وہ وقت آگیا ہے جس کی خبر تمام انبیاء ابتدا سے دیتے چلے آئے ہیں۔ خدا تعالیٰ کے فیصلہ کا وقت
قریب ہے اس سے ڈرو اور توبہ کروں کے
لے بدر جلدے نمبر ۲ مورخہ ۱۶ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۴ تا ۹ و الحکم جلد ۱۲ نمبر ۵ مورخه ۱۸ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۳ تا ۶