یکم مئی ۱۹۰۸ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور خوف کھاتا تھا مگر جب وہ قریب آیا تو آپ نے نہایت نرمی اور لطف سے دریافت فرمایا کہ تم ایسے
ڈرتے کیوں ہو؟ آخر میں بھی تمہاری طرح ایک انسان ہی ہوں اور ایک بڑھیا کا فرزند ہوں ۔
خدا تعالی کی حکمتوں کوکوئی نہیں پاسکتا فرمایا ۔ جب بات حد سے بڑھ جاتی ہےتو فیصلہ کو خدا تعالیٰ اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے۔ ہمیں
چھبیس سال ہوئے تبلیغ کرتے اور جہاں تک ممکن تھا ہم ساری تبلیغ کر چکے ہیں اب وہ خود ہی کوئی
ہاتھ دکھلاوے اور فیصلہ کرے گا۔ پس جس نے یہ شرط کر لی ہو کہ میں نے تو اس شخص کو ماننا ہی نہیں
خواہ کچھ ہی کیوں نہ ہو اور اس کا غبار حد سے بڑھ گیا ہو تو اس کا حال خدا ہی کے سپر د ہے اس کے
پیچھے نہیں پڑنا چاہیے۔ خدا کی حکمتوں کو کوئی نہیں پاسکتا۔ یہ خدائی تصرفات ہیں جس کو چاہے اپنی
طرف کھینچ لے اور جس کو چاہے رڈ کر دے۔
دیکھو! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود دنیا کے واسطے رحمت تھا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے و
مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء : (۱۰۸) مگر کیا ابو جہل کے واسطے بھی آپ رحمت ہوئے؟
وہ لوگ تو خیال کرتے ہوں گے کہ ابھی یہ ایک یتیم بچہ تھا۔ بکریاں چرایا کرتا تھا۔ کمزور اور غریب تھا۔
نکاح تک بھی تو میسر نہ آیا ۔ غرض کچھ ایسے ہی خیالات ان کے دل میں آتے ہوں گے مگر ان بد قسمتوں
کو کیا خبر تھی کہ ایک دن یہی یتیم دنیا کا شہنشاہ اور نجات دہندہ ہوگا ۔ لے
یکم مئی ۱۹۰۸ء
جمعہ اجنبی خدا کی طرف آنے والا کبھی ضائع نہیں ہوتا نماز جم سے پہلے جبکہ چند منی آپ کی
ملاقات کے واسطے آئے ۔
فرمایا۔ ہمیں تجربہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آجکل اسلام کی خوش قسمتی نہیں بلکہ بدقسمتی کے دن ہیں
۳ اگست ۱۹۰۸ صفحه ۳
الحکم جلد ۱۲ نم ۱۲ نمبر ۴۹ ، ۵۰ مورخه ۲۶، ۳۰ اگست ۱۹۰۸ء ۰۵۰،۴۹
کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ لوگوں کو دینی امور سے کوئی دلچسپی نہیں ۔ بلکہ لوگ خدا کو بھی بھول چکے ہیں۔
مسلمانوں کی یہ ایک غلطی ہے جو شاید غرغرے کے وقت ان کو معلوم ہو جائے گی اور لوگ اس وقت
یقین کریں گے کہ واقعی ہم نے جو کچھ سمجھا ہوا تھا وہ سارا تانا بانا ہی غلط تھا۔
جو انسان کوشش کرے گا وہی پائے گا۔ کوشش تو ہو ساری دنیا کے واسطے اور خدا کا نام درمیان
بھولے سے بھی نہ آئے ۔ تقویٰ ہو نہ طہارت۔ پھر ایسا انسان امیدوار ہو خدا کے ملنے کا، یہ محال
ہے۔ آخراب وقت آگیا ہے کہ ان لوگوں کے ہاتھ میں اجر دیا جاوے جو دین کو دنیا پر مقدم کریں۔
بجر توفیق الہی کے کچھ نہیں ملتا ۔
دیکھو ! نبی کریم نے دنیا کو خدا کے لئے ترک کر دیا تھا مگر خدا نے کس طرح ذلیل کر کے دنیا کو
آپ کے سامنے غلاموں کی طرح حاضر کر دیا۔ دنیا طلب سے بھاگتی اور کوسوں دور جاتی ہے مگر جو
صدق دل سے خدا کی طرف جاتا ہے اور خدا کی راہ میں دنیا کی کچھ پروا نہیں کرتا دنیا اس کے
پیچھے پیچھے پھرتی ہے۔ دیکھو! حضرت مسیح کو اس وقت چالیس کروڑ انسان پوجنے والا موجود ہے۔ نبی
ماننا تو در کنار اس کی خدائی کے قائل ہیں۔ یہ سب خدا کی قدرت کے نمونے ہیں کہ خدا کی طرف
آنے والا کبھی ضائع نہیں کیا جا تا دین بھی اسے ملتا ہے اور دنیا بھی اس کے لئے حاضر کی جاتی ہے۔
دنیا کا پرستار چند روز جو چاہے سو کرے مگر آخر کار دنیا بھی چھوٹ جائے گی اور آخرت بھی برباد۔
دیکھو ! دنیا بھی آخر مفت تو نہیں مل جاتی ۔ دنیا کے وعدے دینے والے بھی تو محنتیں چاہتے ہیں۔
امتحان لیتے ہیں۔ بصورت کامیابی اور پھر عمدہ کارگزاری سے کچھ ملتا ہے۔ اسی طرح اگر وہی محنت
دوسرے رنگ میں خدا کے واسطے کی جاوے تو اجر یقینی ہیں ۔ نہ دین جاوے اور نہ دنیا ۔ بلکہ ۔ دنیا۔
بیک کرشمہ دو کار والی بات ۔ نالے حج نالے ونج کا معاملہ ہو جاوے مگر کم ہیں جو ان باتوں سے فائدہ ۔
اٹھاتے ہیں۔ انسان کو چاہیے کہ دعا میں لگا ر ہے اور کسی قدر تبدیلی اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش
کرے۔ شاید ہے کہ اللہ تعالیٰ توفیق دیدے۔
ہم یہ نہیں کہتے کہ زراعت والا زراعت کو اور تجارت والا تجارت کو ، ملازمت والا ملازمت کو
اور صنعت و حرفت والا اپنے کاروبار کو ترک کر دے اور ہاتھ پاؤں تو ڑ کر بیٹھ جائے بلکہ ہم یہ کہتے ہیں
کہ لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللهِ ( النور : (۳۸) والا معاملہ ہو۔ دست با کار دل با یار
والی بات ہو۔ تاجر اپنے کاروبار تجارت میں اور زمیندار اپنے امور زراعت میں اور بادشاہ اپنے تخت
حکومت پر بیٹھ کر، غرض جو جس کام میں ہے اپنے کاموں میں خدا کو نصب العین رکھے اور اس کی
عظمت اور جبروت کو پیش نظر رکھ کر اس کے احکام اور امر و نواہی کا لحاظ رکھتے ہوئے جو چاہے
کرے ۔ اللہ سے ڈر اور سب کچھ کر۔
اسلام کہاں ایسی تعلیم دیتا ہے کہ تم کا روبار چھوڑ کر لنگڑے لولوں کی طرح لکھے بیٹھے رہو
اور بجائے اس کے کہ اوروں کی خدمت کرو خود دوسروں پر بوجھ بنو۔ نہیں بلکہ سست ہونا گناہ ہے۔
بھلا ایسا آدمی پھر خدا اور اس کے دین کی کیا خدمت کر سکے گا۔ عیال واطفال جو خدا نے اس کے
ذمے لگائے ہیں ان کو کہاں سے کھلائے گا ؟
پس یا درکھو کہ خدا کا یہ ہرگز منشا نہیں کہ تم دنیا کو بالکل ترک کر دو ۔ بلکہ اس کو جو منشا ہے وہ یہ ہے
کہ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا ( الشمس : ۱۰) تجارت کرو، زراعت کرو، ملازمت کرو اور حرفت کرو،
جو چاہو کرو مگر نفس کو خدائی نافرمانی سے روکتے رہو اور ایسا تزکیہ کرو کہ یہ امور تمہیں خدا سے غافل نہ
کر دیں پھر جو تمہاری دنیا ہے وہ بھی دین کے حکم میں آجاوے گی ۔
انسان دنیا کے واسطے پیدا نہیں کیا گیا۔ دل پاک ہو اور ہر وقت یہ کو اور تڑپ لگی ہوئی ہو کسی طرح
خدا خوش ہو جائے تو پھر دنیا بھی اس کے واسطے حلال ہے ۔ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ
( بعد نماز جمعه )
سوال کیا گیا کہ ہم اللہ اور اس کی کتاب قرآن شریف مسیح موعود کو ماننے کی ضرورت اور
اور اس کے رسول محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو صدق دل
سے مانتے ہیں اور نماز روزہ وغیرہ اعمال بھی بجالاتے ہیں۔ پھر ہمیں کیا ضرورت ہے کہ آپ کو بھی مانیں؟
له الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۹ ، ۵۰ مورخه ۱ ۱۲ نمبر ۴۹ ، ۵۰ مورخه ۲۶، ۳۰ الست ۱۹۰۸ء ر اگست ۱۹۰۸ صفحه ۳، ۴
فرمایا۔ دیکھو! جس طرح جو شخص اللہ اور اس کے رسول اور کتاب کو ماننے کا دعویٰ کر کے ان
کے احکام کی تفصیلات مثلاً نماز ، روزہ، حج ، زکوۃ ، تقوی طہارت کو بجا نہ لاوے اور ان احکام کو جو
تزکیہ نفس، ترک شر اور حصول خیر کے متعلق نافذ ہوئے ہیں چھوڑ دے وہ مسلمان کہلانے کا مستحق نہیں ہے
اور اس پر ایمان کے زیور سے آراستہ ہونے کا اطلاق صادق نہیں آسکتا۔ اسی طرح سے جو شخص مسیح موعود
کو نہیں مانتا یا ماننے کی ضرورت نہیں سمجھتا وہ بھی حقیقت اسلام اور غایت نبوت اور غرضِ رسالت
سے بے خبر محض ہے اور وہ اس بات کا حقدار نہیں ہے کہ اس کو سچا مسلمان، خدا اور اس کے رسول کا سچا
تابعدار اور فرمانبردار کہہ سکیں کیونکہ جس طرح سے اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ذریعہ سے قرآن شریف میں اور احکام دیئے ہیں اسی طرح سے آخری زمانہ میں ایک آخری خلیفہ
کے آنے کی پیشگوئی بھی بڑے زور سے بیان فرمائی ہے اور اس کے نہ ماننے والے اور اس سے
انحراف کرنے والوں کا نام فاسق رکھا ہے۔ قرآن اور حدیث کے الفاظ میں فرق ( جو کہ فرق نہیں
بلکه بالفاظ دیگر قرآن شریف کے الفاظ کی تفسیر ہے ) صرف یہ ہے کہ قرآن شریف میں خلیفہ کا لفظ
بولا گیا ہے اور حدیث میں اسی خلیفہ آخری کو مسیح موعود کے نام سے تعبیر کیا گیا ہے۔ پس قرآن شریف
نے جس شخص کے مبعوث کرنے کے متعلق وعدے کا لفظ بولا ہے اور اس طرح سے اس شخص کی بعث
کو ایک رنگ کی عظمت عطا کی ہے۔ وہ مسلمان کیسا ہے جو کہتا ہے کہ ہمیں اس کے ماننے کی ضرورت
ہی کیا ہے؟
خلفاء کے آنے کو اللہ تعالیٰ نے قیامت تک لمبا کیا ہے اور اسلام میں یہ ایک شرف اور خصوصیت
ہے کہ اس کی تائید اور تجدید کے واسطے ہر صدی پر مجدد آتے رہے اور آتے رہیں گے۔ دیکھو ! اللہ تعالیٰ
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت موسیٰ علیہ السلام سے تشبیہ دی ہے جیسا کہ کیا کے لفظ سے
ثابت ہوتا ہے۔ شریعت موسوی کے آخری خلیفہ حضرت عیسی تھے جیسا کہ خود وہ فرماتے ہیں کہ میں
آخری اینٹ ہوں اسی طرح شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی اس کی خدمت اور تجدید کے
واسطے ہمیشہ خلفاء آئے اور قیامت تک آتے رہیں گے اور اس طرح سے آخری خلیفہ کا نام بلحاظ
مشابہت اور بلحاظ مفوضہ خدمت کے مسیح موعود رکھا گیا۔
اور پھر یہی نہیں کہ معمولی طور سے اس کا ذکر ہی کر دیا ہو بلکہ اس کے آنے کے نشانات تفصیلاً کل کر دیا ہو بلکہ اس
کتب سماوی میں بیان فرما دیئے ہیں۔ بائبل میں، انجیل میں ، احادیث میں اور خود قرآن شریف میں
اس کی آمد کی نشانیاں دی گئی ہیں اور ساری قو میں یہودی، عیسائی اور مسلمان متفق طور سے اس کی آمد
کے قائل اور منتظر ہیں پس ایسا ایک شخص جس کو اللہ تعالیٰ نے ایسی عظمت دی اور جس کی آمد کی
ساری قو میں متفق طور سے منتظر ہیں اس کا انکار کر دینا یہ کس طرح سے اسلام ہو سکتا ہے؟ اور پھر جبکہ
وہ ایک ایسا شخص ہے کہ اس کے واسطے آسمان پر بھی اللہ تعالیٰ نے اس کی تائید میں نشان ظاہر کئے
اور زمین پر بھی معجزات دکھائے ۔ اس کی تائید کے واسطے طاعون آیا اور کسوف خسوف اپنے مقررہ
وقت پر بموجب پیشگوئی عین وقت پر ظاہر ہو گیا۔ تو کیا ایسا شخص جس کی تائید کے واسطے آسمان نشان
ظاہر کرے اور زمین الوقت کہے وہ کوئی معمولی شخص ہوسکتا ہے کہ اس کا ماننا اور نہ ماننا برابر ہو
اور لوگ اسے نہ مان کر بھی مسلمان اور خدا کے پیارے بندے بنے رہیں؟ ہر گز نہیں ۔
یا د رکھو کہ موعود کے آنے کے گل علامات پورے ہو گئے ہیں۔ طرح طرح کے مفاسد نے
دنیا کو گندہ کر دیا ہے خود مسلمان علماء اور اکثر اولیاء نے مسیح موعود کے آنے کا یہی زمانہ لکھا ہے کہ
وہ چودھویں صدی میں آئے گا۔ حج الکرامہ میں بھی اسی چودھویں صدی کے متعلق لکھا ہے اور کوئی بھی
نہیں جو اس صدی سے آگے بڑھا ہو ۔ تیرھویں صدی سے تو جانوروں نے بھی پناہ مانگی تھی اور لکھا ہے
کہ اب چودھویں صدی مبارک ہوگی ۔ اس قدر متفقہ شہادت کے بعد بھی جو کہ اولیاء اور اکثر علماء نے
بیان کی ۔ اگر کوئی شبہ رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ قرآن شریف میں تدبر کرے اور سورۃ النور کو غور سے
مطالعہ کرے۔ دیکھو! جس طرح حضرت موسیٰ سے چودہ سو برس بعد حضرت عیسی آئے تھے اسی طرح پر
یہاں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد چودہویں صدی ہی میں مسیح موعود آیا ہے اور جس طرح
ی سلسلہ موسوی کے خاتم الخلفاء تھے ۔ اسی طرح ادھر بھی مسیح موعود خاتم الخلفاء ہوگا۔
اسلام اس وقت اس بیمار کی طرح تھا جس کی زندگی کا جام لبریز ہو چکا ہو۔ اسلام پر ظلم کیا گیا
ت
اور بڑی بے رحمی سے دشمن چاروں طرف سے اپنے پورے ہتھیاروں سے اس کو نیست و نابود کرنے
کے واسطے مسلح تیار ہو کر حملہ آور ہورہے ہیں۔ اسلام اس وقت مردہ ہو چکا تھا اور اندرونی اور بیرونی
حملوں سے نیم جان۔ اسلام کی شمع کا اب آخری وقت تھا اور اس کی گردن پر بڑی بے رحمی سے چُھری
پھیری جا رہی تھی ۔ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ( الحجر : ١٠)
کس وقت کے لئے کیا گیا تھا ؟ کیا ابھی کوئی اور مصیبت بھی رہ گئی تھی جو اسلام پر آنی باقی ہو؟ یا درکھو!
حفاظت سے اوراق کی حفاظت ہی مراد نہیں بلکہ اس کی تشریح ایک حدیث میں ہے جس میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ایک زمانہ ایسا آوے گا کہ قرآن شریف دنیا سے اٹھ
جاوے گا ۔ ایک صحابی نے عرض کیا کہ لوگ قرآن کو پڑھتے ہوں گے تو اٹھ کیسے جاوے گا؟ فرمایا میں
تو تمہیں عقلمند خیال کرتا تھا مگر تم بڑے بیوقوف ہو۔ کیا عیسائی انجیل نہیں پڑھتے؟ اور کیا یہودی
تو ریت نہیں پڑھتے؟ قرآن کے اٹھ جانے سے مُراد یہ ہے کہ قرآن شریف کا علم اٹھ جاوے گا اور
ہدایت دنیا سے نابود ہو جاوے گی۔ انوار اور اسرار قرآنیہ سے لوگ بے بہرہ ہو جاویں گے اور عمل
کوئی نہ کرے گا۔ قرآن جس کے سکھانے کو آیا ہے لوگ اس راہ کو ترک کر دیں گے اور اپنی ہوا و ہوس
کے پابند ہو جاویں گے۔ جب یہ حال ہوگا تو ابنائے فارس میں سے ایک شخص آوے گا اور وہ د دین کو
از سرنو واپس لائے گا اور دین کو اور قرآن کو از سر نو تازہ کرے گا۔ قرآن کی کھوئی ہوئی عظمت
اور بھولی ہوئی ہدایت اور ثریا پر چڑھ گیا ہوا ایمان دوبارہ دنیا میں پھیلا دے گا ۔ لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ
عِنْدَ الثَّرَيَّا لَنَا لَهُ رَجُلٌ مِّنْ أَبْنَاءِ فَارِس - س۔
غرض قرآن شریف سے اور احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ اس
امت میں آخری زمانہ میں ایک خلیفہ کے آنے کا وعدہ دیا گیا ہے اور اس کے علامات اور نشانات بھی
بتا دیئے گئے ہیں۔ ہمیں مسیح موعود ہونے کا دعوی ہے ۔ اب ہر شخص کا جو خدا اور رسول سے پیار کرتا
ہے اور اپنے ایمان کو سلامت رکھنا چاہتا ہے فرض ہے کہ اس معاملہ میں غور کرے کہ آیا ہم نے جو
دعویٰ کیا ہے بجا ہے کہ جھوٹا ۔ خدا کی طرف سے آنے والوں کے ساتھ خدائی نشان ہوتے ہیں۔
صرف نر از بانی دعوی قابل پذیرائی نہیں ہوتا ۔
منجملہ اور علامات کے جو ہمارے آنے کے واسطے اللہ اور رسول کی کتابوں میں مندرج ہیں
ایک اونٹوں کی سواریوں کا معطل ہو جانا بھی ہے ۔ چنانچہ اس مضمون کو قرآن شریف نے بالفاظ ذیل
تعبیر کیا ہے وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ (التکویر : (۵) اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اس مضمون کو
ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے کہ وَلَيْتُرَكُنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا
اب سوچنے والے کو چاہیے کہ ان امور میں جو آج سے تیرہ سو برس پیشتر خدا اور اس کے رسول
کے منہ سے نکلے اور اس وقت وہ الفاظ بڑی شان اور شوکت سے پورے ہو کر اپنے کہنے والوں کے
جلال کا اظہار کر رہے ہیں۔ دیکھئے ! اب اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے کیسے کیسے سامان پیدا ہور ہے
ہیں حتی کہ حجاز ریلوے کے تیار ہو جانے پر مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے سفر بھی بجائے اونٹ کے ریل
کے ذریعہ ہوا کریں گے اور اونٹنیاں بیکار ہو جاویں گی۔
رہی یہ بات کہ ان پیشگوئیوں کو مسیح موعود کے لفظ سے کیا تعلق ہے کیونکہ قرآن شریف میں
تو مسیح موعود کا نام کہیں نہیں آیا ۔ سو اس کے واسطے یا درکھنا چاہیے کہ ہم خاتم الخلفاء ہونے کا دعویٰ
کرتے ہیں اور خاتم الخلفاء کا قرب قیامت کے وقت ظہور ہونے کا وعدہ قرآن شریف میں موجود
ہے۔ پھر ہمیں بار بار بذریعہ الہام الہی اس امر کی بھی اطلاع دی گئی کہ اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود بھی
ہمارا ہی نام رکھا ہے جس کے آنے کے متعلق احادیث میں وعدہ تھا۔ یا درکھو کہ جو شخص احادیث کو
رڈی کی طرح پھینک دیتا ہے وہ ہرگز ہرگز مومن نہیں ہو سکتا کیونکہ اسلام کا بہت بڑا حصہ ایسا ہے کہ جو
بغیر مدد احادیث ادھورا رہ جاتا ہے۔ جو کہتا ہے کہ مجھے احادیث کی ضرورت نہیں وہ ہرگز مومن نہیں
ہو سکتا۔ اسے ایک دن قرآن کو بھی چھوڑنا پڑے گا۔
پس قرآن شریف میں جس شخص کا نام خاتم الخلفاء رکھا گیا ہے اسی کا نام احادیث میں مسیح موعود
رکھا گیا ہے اور اس طرح سے دونوں ناموں کے متعلق جتنی پیشگوئیاں ہیں وہ ہمارے ہی متعلق ہیں۔
خلیفہ کہتے ہیں پیچھے آنے والے کو اور کامل وہ ہے جو سب سے پیچھے آوے۔ اور ظاہر ہے کہ جو
قرب قیامت کے وقت آوے گا وہی سب سے پیچھے ہوگا۔ لہذا وہی سب سے اکمل اور افضل ہوا۔
صرف تغیر الفاظ ہی ہے۔ قرآن شریف نے خلیفہ کے لفظ سے پکارا ہے اور حدیث میں اس کو مسیح موعود
کے نام سے نامزد کیا گیا ہے۔ رہا یہ کہ ہمارے اس دعوے کا ثبوت کیا ہے۔ سو یا د رکھو کہ ہماری
صداقت کا ثبوت وہی ہے جو ہمیشہ سے انبیاء اور ماموروں کا ہوتا رہا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی نبوت کا جو ثبوت کوئی شخص پیش کر سکتا ہے اسی دلیل سے ہم اپنے دعوے کا صدق ظاہر کر سکتے
ہیں۔ خدا کی طرف سے آنے والے خدا ہی کی گواہی سے سچے ٹھہرا کرتے ہیں۔ دعوئی تو صادق بھی
کرتا ہے اور کا ذب بھی۔ اور نفس دعوی کرنے میں تو دونوں یکساں ہیں مگر ان میں ما بہ الامتیاز بھی تو
ہوتا ہے۔
بھلا فرض کرو کہ مسیح موعود کا ذکر قرآن میں بھی نہ ہوتا اور حدیث میں بھی پایا نہ جاتا تو پھر کیا
تھا ؟ پھر بھی صادق اپنے نشانوں سے شناخت کر لیا جاتا ۔ دیکھو ! حضرت موسیٰ کا ذکر بھلا کس
پہلی کتاب میں درج تھا ؟ کوئی بتا سکتا ہے کہ حضرت موسیٰ کے آنے کی خبر اور پیشگوئی کس کتاب میں
موجود تھی ؟ پھر حضرت موسی کس طرح نبی مان لیے گئے ؟ یا درکھو کہ خدا کی تازہ بتازہ گواہی ہی صدق
کی دلیل ہوسکتی ہے۔ صرف دعوی بلا دلیل صدق کی دلیل ہر گز نہیں ہو سکتا۔ بلکہ جس دعویٰ کے ساتھ
خدائی شہادت نہ ہو وہ جھوٹا ہے اور خدا کے مواخذہ کے قابل ہے۔ جھوٹے مدعی کو خدا خود ہلاک کرتا ہے
اور اس کو مہلت نہیں دی جاتی کیونکہ وہ خدا پر افترا کرتا ہے اور حق و باطل میں گڑ بڑ ڈالنا چاہتا ہے۔
میں کوئی نئی بات نہیں میں اسی شریعت کی خدمت اور تجدید کے واسطے آیا ہوں لایا اور نہ ہی میں نے
کوئی نئی شریعت قائم کی ہے۔ میں اسی شریعت کی خدمت اور تجدید کے واسطے آیا ہوں جو
آنحضرت لائے تھے اور میری سچائی دعوے کے لئے بھی منہاج نبوت پر ہی نشان موجود ہیں۔ میں
نے اپنی کتابوں میں ان کا ذکر کیا ہے۔ ابھی ایک تازہ کتاب حقیقۃ الوحی میں نے لکھی ہے اس کا
مطالعہ کر کے دیکھ لیا جاوے کہ کس قدر نشان خدا نے میری تائید کے واسطے ظاہر فرمائے ۔ کیا یہ
کسی جھوٹے کے واسطے بھی دکھائے جاتے ہیں؟
دیکھو! بعض انبیاء صرف ایک ہی معجزہ سے صادق قبول کر لئے گئے مگر یہاں تو ہزاروں نشان
موجود ہیں ۔ پھر ہم اگر کسی نئے دین کا دعویٰ کرتے ۔ کتاب اللہ کے خلاف کوئی نیا حکم اپنی طرف سے
بیان کرتے ۔ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں کمی بیشی کرتے یا ان کو منسوخ کرنے کا دعویٰ کرتے ۔
نماز ، روزہ اور حج کے مسائل میں کوئی تغیر تبدل کرتے تو اس قسم کا کوئی دغدغہ اور شک و شبہ بھی بجا تھا۔
مگر ہم تو کہتے ہیں کہ کافر ہے وہ شخص جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت سے ذرہ بھر بھی ادھر ادھر
ہوتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے روگردانی کرنے والا ہی ہمارے نزدیک جب کافر
ہے تو پھر اس شخص کا کیا حال جو کوئی نئی شریعت لانے کا دعویٰ کرے یا قرآن اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
میں تغیر تبدل کرے یا کسی حکم کو منسوخ جانے ، ہمارے نزدیک تو مومن وہی ہے جو قرآن شریف کی سچی
پیروی کرے اور قرآن شریف ہی کو خاتم الکتب یقین کرے اور اسی شریعت کو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
دنیا میں لائے تھے اسی کو ہمیشہ تک رہنے والی مانے اور اس میں ایک ذرہ بھر اور ایک شوشہ بھی نہ
بدلے اور اس کی اتباع میں فنا ہو کر اپنا آپ کھو دے اور اپنے وجود کا ہر ذرہ اسی راہ میں لگائے عملاً
اور علماً اس کی شریعت کی مخالفت نہ کرے تب اپکا مسلمان ہوتا ہے۔ البتہ ہمارے اوپر جو کلام الہی
نازل ہوتا ہے اس سے یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ ہم نے کسی نئی اور تشریعی نبوت کا دعویٰ کیا ہے بلکہ مکالمہ مخاطبہ
کی کثرت کیا بلحاظ کمیت اور کیا بلحاظ کیفیت کی وجہ سے نبی کہا گیا ہے۔ اب اس مجلس میں اگر کوئی
صاحب عبرانی یا عربی سے واقف ہے تو وہ جان سکتا ہے کہ نبی کا لفظ نبأ سے نکلا ہے اور نبأ کہتے ہیں
خبر دینے کو۔ اور نبی کہتے ہیں خبر دینے والے کو ۔ یعنی خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک کلام پا کر جو غیب پر
مشتمل زبر دست پیشگوئیاں ہوں مخلوق کو پہنچانے والا اسلامی اصطلاح کے رو سے نبی کہلاتا ہے۔
چنانچہ قرآن شریف میں ہے انتُونِي بِأَسْمَاءِ هَؤُلاءِ ( البقرة : ۳۲) اصل میں ہماری اور ان لوگوں کی
صرف نزاع لفظی ہے۔
ہمارے مخالف اگر تقویٰ طہارت نہ چھوڑیں اور تعصب اور عناد نہ کریں تو سب جانتے ہیں اور
متقدمین بزرگ اور اولیاء اللہ صاف لکھ گئے ہیں وَلِلهِ بِأَوْلِيَاءِ مُكَالِمَاتٌ وَمُخَاطِبَاتٌ دنیا میں
صد ہا نہیں بلکہ ہزاروں لاکھوں ہیں جن کو سچی خوابیں آتی ہیں بلکہ سچی خواب تو بعض اوقات بلا امتیاز
نیک و بد کا فر و مسلم کو بھی آجاتی ہے۔ بعض وقت زانی مردوں اور زانیہ عورتوں کو ، چوہڑے چماروں کو
بھی سچی خوابیں آجاتی ہیں۔ پھر مومن کو جو کہ بوجہ اپنے ایمان صحیح کے ان سے بڑھ کر اس بات کا
مستحق ہے کیوں سچی خواب یا کشوف اور الہامات نہ مانے جاویں۔ بلکہ مومن کو بہت بڑھ چڑھ کر یہ
سب باتیں میسر آسکتی ہیں۔
اس سے یہ مت خیال کرو کہ اس طرح صادقوں اور مامورین انبیاء ورسل کی رؤیا اور کشوف
اور الہامات کی بے رونقی ہوتی ہے یا ان کی شان میں کوئی فرق یا بے وقعتی لازم آتی ہے۔ نہیں بلکہ یہ
امور تو اس وحی نبوت اور خدا کے مکالمات مخاطبات کے واسطے جو کہ اس کے انبیاء اور رسولوں کو اس
کی طرف سے عطا کئے جاتے ہیں ان کی تصدیق کرتے ہیں اور ان کی صداقت کی ایک قوی دلیل
ہیں کیونکہ اگر اس کا بیج ان لوگوں میں نہ پایا جاتا تو ممکن تھا کہ وہ فاسق فاجر اور بے دین لوگ وحی اور
الہام کے وجود سے ہی انکار کر بیٹھتے اور پھر ان کا اعتراض قوی ہوتا اسی واسطے اللہ تعالیٰ نے اپنی کامل
حکمت سے انبیاء اولیاء کے مکالمات اور مخاطبات اور وحی نبوت کے واسطے بطور تخم ریزی یہ ایک
شہادت ہر طبقہ کے لوگوں میں خودان کے نفسوں میں پیدا کر دی تا کہ انسان کو انکار کرنے کے واسطے
کوئی مقررہ نہ جاوے اور اندر ہی اندر ملزم ہوتا رہے۔
قاعدہ کی بات ہے کہ انسان کو اگر کسی سلسلہ مکالمہ و مخاطبہ اسلام کی روح ہے چیز کانمونہ نہ دیا جاوے تو اس کے متعلق
شبہات میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ یہ بات صرف صرف اسلام ہی میں پائی جاتی ہے۔ اور یہ صداقت
مذہب کی ایک اعلیٰ دلیل ہے جو کسی دوسرے مذہب میں پائی نہیں جاتی ۔ اسلام ہی خدا کو پسند اور
خدا کا مقرب و مقبول مذہب ہے اس واسطے اس نے محض اپنے رحم سے اسلام مسلمانوں کو ٹھوکر اور
شبہات سے بچانے کے واسطے سلسلہ مکالمات اور مخاطبات کا ہمیشہ جاری رہنے والا اکمل فیضان عطا
کیا۔ لوگوں کے دلوں میں اس قسم کے خیالات اکثر جاگزیں ہو جایا کرتے ہیں کہ میں بھی انسان
ہوں اور یہ مدعی الہام بھی آخر میری ہی طرح کا انسان ہے تو کیا وجہ ہے کہ مجھے الہام اور مکالمہ الہیہ
نہیں ہوتا اور اس کو ہوتا ہے؟ اس واسطے ایسے شبہات کا قلع قمع کرنے کی غرض سے اللہ تعالیٰ نے
ہر انسان میں اس فیضان کی ایک جھلک بطور نمونہ رکھ دی۔ دیکھو ! جس طرح ایک پیسہ لاکھ دو لاکھ
پیسوں کے وجود کے لئے اور ایک روپیہ کروڑ دو کروڑ روپوں اور خزائن کے واسطے دلیل ہو سکتا ہے۔
اسی طرح سے ایک سچا خواب الہام کے واسطے دلیل صحیح ہوسکتا ہے۔ سچے خواب بطور ایک نمونہ کے
ت انسانی میں ودیعت کئے گئے ہیں تا کہ اس نقطہ سے اس انتہائی کمال فیضان کا وجود یقین کر لیا
جاوے۔ جب ایک خواب معمولی بلکہ ادنی درجہ کے انسان کو بھی ممکن ہے تو کیا وجہ کہ اعلیٰ درجہ کے
کامل اور پاک مطہر انسان میں اس خواب کا اعلیٰ مرتبہ جس کو ہم الہام کہتے ہیں موجود نہ ہو کیونکہ
سچا خواب بھی کمالات کا ایک ادنی ترین حصہ ہے۔
تا
یا درکھو کہ سلسلہ مکالمہ مخاطبہ اسلام کی روح ہے۔ ورنہ اگر اسلام کو یہ شرف حاصل نہ ہوتا تو یقیناً
اسلام بھی دوسرے مذاہب کی طرح ایک مردہ مذہب ہوتا ہے ۔ اس بات کو خوب سمجھ لو کہ اگر اسلام
اس فضل الہی اور برکت سے خالی ہوتا تو یقیناً اسلام میں بھی کوئی وجہ فضیلت نہ تھی ۔ یہ خدا کا
خاص فضل ہے کہ وہ اس قسم کے زندہ نمونے اسلام میں ہر صدی کے سر پر بھیجتا رہا ہے۔ اور اس طرح
سے ہمیشہ اسلام کا زندہ مذہب ہونا دنیا پر ثابت کرتا رہا ہے۔
اسلام ایک وقت وہ مذہب تھا کہ ایک شخص کے مرتد ہو جانے سے قیامت برپا ہو جاتی تھی مگر اب
وہی اسلام ہے کہ لاکھوں انسان اس سے مرتد اور بے دین ہو گئے۔ اندرونی بیرونی دشمنوں کے حملوں
سے اسلام کو نابود کرنے کی کوشش کی گئی اور اسلام کی ہتک کی گئی۔ پاؤں کے نیچے روندا اور کچلا گیا۔ خود
مسلمانی کا دعویٰ کرنے والے دین کی حقیقت سے بے خبر ہو کر دین کے دشمن ثابت ہو رہے ہیں۔ اب
بتاؤ کہ وہ کونسی ضلالت اور گمراہی باقی ہے جس کی اب انتظار کی جاتی ہے۔ عیسائیوں میں پادری فنڈ رکی
کتابیں مطالعہ کر کے دیکھ لو۔ وہ لکھتا ہے کہ اسلام میں ایک بھی پیشگوئی نہیں جو کی گئی اور نہ ہی کوئی
پوری ہوئی ۔ الله غُلِبَتِ الرُّومُ (الروم : ۲، ۳) والی پیشگوئی کو بھی وہ ظنی اور ڈھکوسلا بتاتا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے (نعوذ باللہ ) واقعات موجودہ کو دیکھ کر ایسا اندازہ کر لیا تھا اور اس طرح
سے پیشگوئی کر دی تھی۔ اس کے سوا اور سینکڑوں کتا بیں اور رسائل ہیں جو اسلام کے خلاف لکھے گئے ۔
کوئی مسلمان کسی عیسائی کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا اور دشمنانِ اسلام کو کوئی دندان شکن جواب نہیں
دے سکتا۔ اگر اسلام اور اسلام کی زندگی صرف پرانے قصے کہانیوں پر ہی آرہی ہے تو پھر یاد رکھو کہ
اسلام آج بھی نہیں ہے اور کل بھی نہیں ہے۔
یا درکھو کہ اسلام کی جس طرح خدا نے ابتدا میں حمایت کی اور کرتا آیا ہے۔ اسی طرح آج بھی
اسلام کی حمایت میں وہ تازہ بتازہ نشان دکھا سکتا ہے اور ہر مومن کے واسطے وہ بشر طیکہ کوئی مومن ہو
فرقان پیدا کر سکتا ہے۔ مگر یہ ہیں نام کے ملاں اور حامیان دین متین کہ خود منبروں پر چڑھ کر بلند
آوازوں سے کہتے ہیں کہ اب اسلام میں نشان دکھانے والا کوئی نہیں ۔ چنانچہ مولوی محمدح محمد حسین صاحب
نے خود جلسہ مہوتسو میں جہاں کہ تمام مذاہب کے لوگ جمع تھے اس بات کا اقرار کیا کہ افسوس ہے کہ
اسلام میں آجکل ایسے لوگ موجود نہیں ہیں جو نشان دکھا سکیں ۔ گو یا خود اقرار کر لیا کہ ہمارا مذہب بھی
دوسرے مذاہب کی طرح ایک مردہ مذہب ہے اور زندگی کی جو علامات ہوتے ہیں وہ اب اس میں
موجو نہیں ہیں۔
اب غور کرو کہ کیا اسلام کی عزت ایسی ہی باتوں میں ہے؟ نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر اور کیا ذلت
ہوگی کہ اسلام کو ایسے لوگوں سے خالی مانا جاوے جن سے خدا مکالمہ مخاطبہ کرتا ہو اور جن کی صداقت
کے ثبوت کے واسطے ان کے ساتھ زبردست غیب پر مشتمل نشان موجود ہوں۔ یاد رکھو کہ اگر
خدانخواستہ ایسا بھی کوئی زمانہ آجاوے کہ اسلام میں یہ برکات نہ رہیں تو یقین رکھو کہ اسلام بھی
اور مذہبوں کی طرح مر گیا۔ کیونکہ زندگی کی جو علامت تھی جب وہی مفقود ہے تو پھر زندگی کیسی ؟ دیکھو!
برہمو بھی تو لا اله الا اللہ کے قائل ہیں وہ اگر تم سے سوال کریں کہ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کے زیادہ
کرنے سے تم میں کیا طاقت اور خصوصیت پیدا ہوگئی ؟ تو بتاؤ ان کو کیا جواب دو گے؟ مسلمان کو