یکم مئی ۱۹۰۸ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چاہیے کہ ایک ایسی زبر دست بات پکڑے اور ایسا اصول اختیار کر کے کہ جس سے وہ دوسروں پر
غالب آجاوے۔
اچھا اگر یہی بات ہے تو پھر بتاؤ تو سہی کہ تم میں اور تمہارے غیروں میں مابہ الامتیاز ہی کیا ہے؟
جبکہ برہمو بھی تو حید کے قائل ہیں۔ عیسائی بھی توحید کے خیالات رکھتے ہیں ۔ آریہ بھی توحید کے حامی
بنتے ہیں۔ یہودی بھی موحد ہیں۔ ہم نے ایک خط ایک فاضل یہودی کو لکھا تھا کہ توحید کے متعلق
تمہارا کیا عقیدہ ہے؟ اس کے جواب میں اس نے لکھا کہ ہماری تعلیم توحید کی ہے اور ہمارا وہی خدا
ہے جو قرآن کا خدا ہے۔ اب یہ سمجھنے اور غور کرنے کی بات ہے کہ جب یہ لوگ بھی توحید کا ہی دعویٰ
کرتے ہیں تو مسلمانوں میں خصوصیت کی وجہ کیا ہے؟
رہی نظری اور دقیق بخشیں سو وہ تو ذبح کرنے والی حق و باطل میں تمیز کر نیوالے معجزات باتیں ہیں۔ بھٹوں سے کبھی کوئی مانا؟ نہیں۔
دیکھو! لیکھر ام کا مجھ سے مقابلہ ہوا تھا۔ اس نے میرے واسطے پیشگوئی کی تھی کہ تین برس میں
مر جاؤں گا۔ میں نے خدا سے خبر پا کر اس کے حق میں پیشگوئی کی تھی کہ چھ برس میں بذریعہ قتل ہلاک
ہوگا۔ لیکھرام کی کتاب ”خبط احمد یہ کھول کر دیکھ لو کہ کس طرح اس نے رو رو کر گریہ و بکا سے پرمیشر
کے حضور نہایت عجز و انکسار سے التجا کی ہے اور خدا سے صادق کی تائید اور نصرت اور کاذب کی
ہلاکت اور بربادی کا فیصلہ مانگا ہے تا کہ حق و باطل میں تمیز ہو سکے اور دنیا پر ظاہر ہو جاوے کہ
آریہ مت اور مذہب اسلام دونوں میں سے خدا کے حضور کونسی راہ پیاری اور منظور ہے اور
کون سی مردود؟ آخر کار جو فیصلہ ہوا ایک دنیا اس کو جانتی ہے کہ خدا نے کس کی تائید کی اور کون نامراد
مرا۔ اور اس طرح سے سچے اور جھوٹے اور اسلام اور آریہ مذہب کا ہمیشہ کے واسطے تصفیہ ہو گیا۔ لے
بھلا کبھی
یہ ہیں ما خدا کے نشان اور ان کا نام ہے ما بہ الامتیاز ۔ خشک مباحثات سے کیا ہو سکتا ہے۔ بھلا
کسی نے دیکھا بھی کہ مباحثہ سے کسی نے ہار منوائی ہو؟ ایک طرف خبط احمد یہ کو لے لو اور دوسری
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۱ مورخه ۶ رمئی ۱۹۰۸ء صفحه ۳ تا ۶

طرف میری کتابوں کو لے لو جن میں یہ پیشگوئی بڑی بسط سے درج ہے پھر مقابلہ کرو کہ کون سا خدا کا
کلام ہے اور کون سا شیطان کا ؟ اگر میر انطق خدا کی طرف سے اور خدا کے حکم سے نہ ہوتا تو کیا ممکن نہ تھا
کہ میں ہی مر جاتا اور وہ زندہ رہتا کیونکہ ظاہر اسباب اس بات کے متقاضی تھے۔ میں اس کی نسبت عمر
میں زیادہ تھا اور پھر بیماری میرے لاحق حال تھی مگر بر خلاف اس کے وہ مضبوط و توانا اور تندرست تھا۔
یہی نہیں بلکہ اس کے سوا اور بھی جس جس نے مباہلہ کیا وہی ذلیل ہوا۔ ہلاک ہوا ۔ غلام دستگیر قصوری،
محی الدین لکھو کے والا ۔ ان لوگوں نے مباہلہ کئے اور خود ہی ہلاک ہو کر ہماری صداقت پر ہمیشہ
کے واسطے مہریں کر گئے ۔ مولوی چراغ دین جموں والا نے میری نسبت پیشگوئی کی کہ طاعون سے
مرے گا اور مباہلہ کیا ۔ مگر دیکھو خود ہی طاعون سے مرا۔ ایک فقیر مرزا تھا۔ اس نے بھی اعلان کیا تھا
کہ مرزا رمضان کے مہینے میں مر جائے گا۔ مجھے عرش سے یہ خبر دی گئی ہے۔ آخر جب وہ رمضان کا
مہینہ آیا تو خود ہلاک ہو گیا۔ بابو الہی بخش صاحب نے بھی ہماری نسبت اپنی کتاب میں طاعون سے
مرنے کی پیشگوئی کی تھی مگر آپ لوگ جانتے ہوں گے کہ وہ کس طرح مرے۔
اب بتاؤ کہ معجزات کے سر پر سینگ ہوتے ہیں۔ ڈوئی جو سمندروں کے پار بیٹھا تھا جب وہ
ہمارے مقابلہ میں آیا اور ہم نے خدا سے خبر پا کر اس کے واسطے اس کی پر حسرت ہلاکت کے واسطے
پیشگوئی کی تو فوراً اس پر آثاراد بار ظاہر ہونے شروع ہو گئے اور آخر کار بڑی نامرادی سے مفلوج ہو
کر اور طرح طرح کے دکھ اور ذلتیں دیکھتا ہوا ہلاک ہو گیا ۔ غرضیکہ اگر نشانات کی ایک کتاب بنائی
جاوے تو یقین ہے کہ پچاس جزو کی ایک کتاب تیار ہو۔ دیکھو ! عبد اللہ آتھم بھلا اب کہاں ہے؟
لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے واسطے کوئی نیا معجزہ دکھاؤ ۔ خدائی نشانات کیا باسی ہو گئے ہیں اور وہ
رڈی ہو گئے ہیں کہ ان کو رڈ کر دیا جاتا ہے اور اپنی مرضی کے نشانات مانگے جاتے ہیں؟ خدا کسی کا
ماتحت ہو کر نہیں چلنا چاہتا کہ وہ کسی کی مرضی کا تابع ہو۔ وہ نشان دکھا رہا ہے مگر اپنی مرضی کے موافق
دکھاتا ہے۔ کیا ان سے تسلی نہیں ہوتی کہ اور مانگے جاتے ہیں؟
الغرض قرآن شریف میں آخری زمانہ کے موعود کا نام خلیفہ رکھا گیا ہے اور احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم

میں مسیح کے نام سے اس کو یاد کیا گیا ہے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے بھی ہمارے دو نام رکھے ہیں جو کہ
ہماری کتاب میں جس کو عرصہ چھبیس سال ہو گیا چھپ کر شائع ہو گئی اور دوست دشمن کے ہاتھ
میں موجود ہے ۔ چنانچہ ہمارے ایک الہام میں یوں آیا ہے اِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً اور
ایک دوسرے الہام میں ہے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ ۔ غرض حدیث اور
قرآن شریف کے رو سے اللہ تعالیٰ نے ہمارا ہی یہ نام رکھا ہے اور آنے والا موعود موعود ہمیں ہی مقرر
فرمایا ہے۔
مسیح ناصری تو مر گیا اور قرآن شریف میں بار بار اس کی وفات کا ذکر بڑے زور سے کیا گیا
ہے۔ وہ تو اب کسی طرح زندہ ہو ہی نہیں سکتا۔ جب اس کی جگہ اللہ تعالیٰ نے ایک دوسرے کو بٹھا دیا
تو اب بھی اس کا انتظار کرنا کیسی نادانی اور جہالت ہے۔ میرا مدعا یہ ہے کہ لوگ جو اس معا معاملہ میں
بحث کرتے ہیں کہ ہمیں ہمارے منہ مانگے نشان دیئے جاویں۔ دیکھو ! صد ہانبی ایسے بھی آئے کہ
ان کی پیشگوئی کسی پہلی کتاب میں نہیں کی گئی ۔
اصل بات یہ ہے کہ سچے نبی کے ساتھ خدا کی ہیبت ہوتی ہے اور جو خدا کی طرف سے آتا ہے
اس کے ساتھ خدائی نشان اور تائید کا علم لازمی طور سے ہوتا ہے۔ دیکھو! بائبل ، انجیل، قرآن، حدیث
میں جن معجزات کا ذکر ہے دشمن ان کو نہ ماننے کے کئی وجوہ پیدا کر سکتا ہے۔ تحریف تبدیل کا الزام
لگا سکتا ہے اور اور رنگ کے دوسرے پہلو کے معنے کر سکتا ہے۔ غرضیکہ گذشتہ امور پر ہی اگر فیصلہ
کا انحصار اور دار و مدار ہو تو اس میں بڑی مشکلات پیش آسکتی ہیں، مگر اللہ تعالیٰ ہرگز پسند نہیں کرتا کہ
حق و باطل میں خلط ہو اور حق دنیا پر مشتبہ رہے اسی واسطے اس کی سنت ہے کہ وہ تازہ بتازہ نشانات
سے امر حق کا ہمیشہ اظہار کرتا رہا ہے۔ چنانچہ اس زمانہ میں بھی جبکہ خدا نے ہمیں مامور کر کے بھیجا اور
مسیح موعود اور خاتم الخلفاء ہمارا نام رکھا تو ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ قُلْ عِنْدِي شَهَادَةً مِّنَ اللَّهِ فَهَلْ
انْتُمْ مُسْلِمُونَ الخ یعنی ساتھ ہی اپنی شہادت اور گواہی بھی عطا فرمائی۔ پس اس وقت ہمارے ساتھ
بھی خدائی شہادت موجود ہے، کوئی بھی اعتراض جو منہاج نبوت پر قرآن اور حدیث کی رو سے کیا

جاوے ہم اس کا جواب دینے کو ہر وقت تیار ہیں ۔ ہر مدعی سے یہی ہوتا ہے کہ اس کے صدق دعویٰ
کا ثبوت مانگا جاتا ہے۔ سو ہم اس امتحان کے واسطے ہر وقت تیار ہیں۔ بشرطیکہ منہاج نبوت پر ہو۔
خدا جانے ان پرانے قصوں میں کیا رکھا ہے کہ یہ لوگ تازہ بتازہ نشانات کو تو نہیں مانتے اور
قصوں کے پیچھے پڑتے ہیں۔ بھلا ان سے کوئی پوچھے کہ قصوں سے تمہیں حاصل ہی کیا ؟ یہودیوں
کے قصے تو تم سے کہیں بڑھ چڑھ کر ہیں تو کیا ان کو مان لو گے۔ ہر ایک قوم میں قصوں کی بھر مار ہے مگر
خشک قصے تقویت ایمان اور تازگی روح کے واسطے کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے ۔ قصوں والا ایمان بھی
کچھ بودا ہی ہوتا ہے۔ تازہ بتازہ نشانات اور خدا کی گواہی کو جو لوگ نہیں مانتے ان کی سزا ہی آخر یہی
ہے کہ وہ قصے کہانیوں کے پیرو ہوں ۔
مدعا
خلفاء کیا گیا کہ یہ ان کا تھا کیا ہوتا ہے؟
مصلحین کا مدعا
فرمایا۔ اصلاح د دیکھو ! حضرت آدم سے اس نسل انسانی کا سلسلہ
شروع ہوا اور ایک مدت دراز کے بعد جب انسانوں کی عملی حالتیں کمزور ہو گئیں اور انسان زندگی
کے اصل مدعا اور خدا کی کتاب کی اصل غایت بھول کر ہدایت کی راہ سے دور جا پڑے تو پھر
اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے ایک مامور اور مرسل کے ذریعہ سے دنیا کو ہدایت کی اور ضلالت
کے گڑھے سے نکالا ، شانِ کبریائی نے جلوہ دکھایا اور ایک شمع کی طرح نور معرفت دنیا میں دوبارہ قائم
کیا گیا۔ ایمان کو نورانی اور روشنی والا ایمان بنا دیا۔
غرض اللہ تعالیٰ کی ہمیشہ سے یہی سنت چلی آتی ہے کہ ایک زمانہ گذرنے پر جب پہلے نبی کی تعلیم
کو لوگ بھول کر راہ راست اور متاع ایمان اور نور معرفت کو لوگ کھو بیٹھتے ہیں اور دنیا میں ظلمت اور
گمراہی فسق و فجور چاروں طرف سے خطرناک اندھیرا چھا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی صفات جوش مارتی
ہیں اور ایک بڑے عظیم الشان انسان کے ذریعہ سے خدا کا نام اور توحید اور اخلاق فاضلہ پھر
نئے سرے سے دنیا میں اس کی معرفت قائم کر کے خدا کی ہستی کے بین ثبوت ہزاروں نشانوں سے
دیئے جاتے ہیں اور ایسا ہوتا ہے کہ کھویا ہوا عرفان اور گمشدہ تقوی طہارت دنیا میں قائم کی جاتی ہے

اور ایک عظیم الشان انقلاب واقع : انقلاب واقع ہوتا ہے۔ غرض اسی سنت قدیمہ کے مطابق ہمارا یہ سلسلہ قائم ہوا ہے۔
یا د رکھو کہ ایمان ہی ایمان کو پہچانتا ہے اور روشنی سے روشنی کی شناخت ہوتی ہے سورج دنیا میں
موجود ہے مگر جس کی آنکھ میں ہی نور نہ ہو وہ سورج سے فائدہ ہی کیا اُٹھا سکتا ہے؟ منہ سے یہ دعویٰ کر
دینا کہ ہمیں کسی امام یا مصلح کی کیا ضرورت ہے؟ بڑا خطرناک ہے۔
میں سچ کہتا ہوں کہ خدا کے پانے کے واسطے بڑے بڑے سخت مشکلات اور دشوار گذار
گھاٹیاں ہیں۔ ایمان صرف اسی کا نام نہیں ہے کہ زبان سے کلمہ پڑھ لیا لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ
رَسُولُ الله - ایمان ایک نہایت باریک اور گہرا راز ہے اور ایک ایسے یقین کا نام ہے جس سے
جذبات نفسانیہ انسان سے دور ہو جاویں اور ایک گناہ سوز حالت انسان کے اندر پیدا ہو جاوے۔
جن کے وجود میں ایمان کا سچا نور اور حقیقی معرفت پیدا ہو جاتی ہے ان کی حالت ہی کچھ الگ ہو جاتی
ہے اور وہ دنیا کے معمولی لوگوں کی طرح نہیں بلکہ ممتاز ہوتے ہیں۔ کوئی ایک گناہ چھوڑ کر ایسا مغرور
ہو جانا اور مطمئن ہو جانا کہ بس اب ہم مومن بن گئے اور تمام مدارج ایمان ہم نے طے کر لئے
یہ ایک اپنا خیال ہے۔
دیکھو! انسان کی فطرت ہی ایسی ہے کہ ہمیشہ ایک حالت پر قائم نہیں رہتی ۔ پس جب تک لمبے تجربہ
اور استقامت سے یہ امر بپایہ ثبوت نہ پہنچ جاوے کہ واقعی اب تم نے خدا کو مقدم کر لیا ہے اور
تمہاری حالت گناہ سوز مستقل ہو گئی ہے اور تم کو نفس امارہ اور لوامہ سے نکل کر نفسِ مطمئنہ عطا کیا گیا
ہے اور عملی طور سے سچی پاکیزگی تم نے حاصل کر لی ہے تب تک مطمئن ہونے کی کوئی وجہ نہیں ۔
دیکھو! اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى
ترک شر اور کسب خیر کے مراتب (الاعلی: ۱۵) فلاح و مشخص پاوے گا جواپنے نفس میں
پوری پاکیزگی اور تقوی طہارت پیدا کر لے اور گناہ اور معاصی کے ارتکاب کا کبھی بھی اس میں دورہ
نہ ہو اور ترک شر اور کسب خیر کے دونوں مراتب پورے طور سے یہ شخص طے کر لے تب جا کر کہیں
اسے فلاح نصیب ہوتی ہے۔ ایمان کوئی آسان سی بات نہیں ۔ جب تک انسان مر ہی نہ جاوے

جب تک کہاں ہو سکتا ہے کہ سچا ایمان حاصل ہو؟
دیکھو! ایمان کی دوہی نشانیاں ہیں۔ اول درجہ یہ ہے کہ گناہ کو انسان چھوڑ دے اور ایسی حالت
اس کو میسر آجاوے کہ گناہ کرنا گویا آگ میں پڑنا ہے یا کسی کالے سانپ کے منہ میں انگلی دینا ہے یا
کوئی خطرناک زہر کا پیالہ پینے کے برابر ہے۔ پھر یا درکھو کہ صرف ترک شر ہی نیکی نہیں ہے۔ نیکی
اس میں ہے کہ ترک شر کے ساتھ ہی کسب خیر بھی ہو۔ ترک گناہ میں جب انسان اس درجہ تک ترقی
کر جاوے تو پھر چاہیے کہ خدا کے منشا کے موافق سنت رسول پر بڑی سرگرمی سے نیک اعمال کو بجا
لاوے اور کوئی روک اس کی طبیعت میں پیدا نہ ہو اور انشراح صدر سے نیکی کرنے پر قادر ہو جاوے۔
دیکھو! بعض لوگ فطرتاً ہی ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں بعض قسم کے معاصی کے ارتکاب کی
طاقت اور مادہ ہی نہیں ہوتا۔ کیا ایک ایسا شخص جس کو قوت رجولیت دی ہی نہیں گئی یہ شیخی مار سکتا ہے کہ
میں زنا نہیں کرتا۔ یا وہ جس کو دن بھر میں دو پیسے کی روٹی بھی مشکل سے میسر آئی ہے دعوی کر سکتا
ہے کہ میں شراب نہیں پیتا۔ یا ایک ضعیف ناتواں کس مپرس جو کہ خود ہی ذلیل وخوار پھرتا ہے کہہ سکتا
ہے کہ میں ہمیشہ صبر اور تحمل اور بردباری کرتا ہوں اور کسی کا مقابلہ نہیں کرتا، عفو کرتا ہوں ، ، غرض بعض
لوگ فطرتاً ہی ایسے پیدا ہوتے ہیں کہ وہ بعض گناہوں پر قادر ہی نہیں ہو سکتے ۔ ممکن ہے کہ بعض
سادہ لوح انسان ایسے بھی ہوں کہ جنہوں نے عمر بھر میں کوئی بھی گناہ نہ کیا ہو۔ پس صرف ترک ذنوب
ہی نیکی کی شرط نہیں بلکہ کسب خیر بھی اعلیٰ جزو ہے۔ کوئی انسان کامل نہیں ہو سکتا جب تک دونوں قسم
کے شربت پی نہیں لیتا۔ سورہ دہر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ایک شربت کا فوری ہوتا ہے اور
دوسرا شربت زنجبیلی ۔ یہ مقربوں اور برگزیدہ لوگوں کو دونوں شربت پلائے جاتے ہیں۔ کافوری
شربت کے پینے سے انسان کا دل ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور گناہ کے قومی ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں۔ کافور
میں گندے مواد کے دبانے کی تاثیر ہے۔ پس وہ لوگ جن کو شربت کا فوری پلایا جاتا ہے۔ ان کے
گناہ والے قومی بالکل دب ہی جاتے ہیں اور پھر ان سے گناہ کا ارتکاب ہوتا ہی نہیں اور ایک قسم کی
سکینت جس کو شانتی کہتے ہیں میسر آجاتی ہے اور ایک نور پانی کی طرح اترتا ہے جو ان کے سینے میں

سارے گندوں کو دھو ڈالتا ہے اور سفلی زندگی کے تمام تعلقات ان سے الگ کر دیئے جاتے ہیں اور
گناہ کی آگ کی بھڑک ہمیشہ کے واسطے ٹھنڈی پڑ جاتی ہے۔ مگر یاد رکھو صرف یہی امر نیکی اور خوبی
نہیں ہے۔ ایک شخص کا ہمیں واقعہ یاد ہے کہ اس کی کسی نے دعوت کی اور کھانا وغیرہ کھلا چکنے کے بعد
میزبان نے اپنے مہمان کی خدمت میں عذر کیا کہ میں جیسا کہ آپ کی خدمت کا حق تھا ادانہ نہیں کر سکا
یعنی جیسا کہ قاعدہ ہے اپنی طرف سے معذرت کی ۔ مگر مہمان کچھ ایسا شوریدہ مغز تھا کہ میزبان کی
اس بات سے بھڑک اٹھا اور کہنے لگا کہ کیا تم مجھ پر اس طرح سے اپنا احسان جتانا چاہتے ہو۔ تمہارا
نہیں بلکہ میرا تم پر بہت بھاری احسان ہے ۔ میزبان نے فرمایا کہ یہ اور خوشی کی بات ہے میں وہ بھی
جاننا چاہتا ہوں تو اس مہمان نے کہا کہ دیکھو! جب تم سامان مہمان داری میں مصروف تھے اور میری
طرف سے بالکل بے خبر تھے میں تنہا اس جگہ موجود تھا اگر میں تمہارے اس مکان میں آگ لگا دیتا تو
تمہارا کتنا نقصان ہوتا۔ پس میں نے تم پر احسان کیا ہے نہ کہ تم نے ۔
غرض ترک شہر کی یہ ایک مثال ہے مگر یاد رکھو کہ خدا کے سامنے ایسی مثال کوئی پیش نہیں
کر سکتا۔ وہاں تو جیسا کرے گا ویسا پائے گا۔ ترک ذنوب کو اللہ تعالیٰ نے شربت کا فوری کی ملونی
سے تشبیہ دی ہے۔
اس کے بعد دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ انسان کو شربت زنجبیل پلا یا جاوے۔ زنجبیل سونٹھ کو کہتے ہیں ۔
زنجبیل مرکب ہے لفظ زنا اور جبل سے۔ زنجبیل کی تاثیر ہے کہ حرارت غریزی کو بڑھاتی ہے اور
لغوی معنے اس کے ہیں پہاڑ پر چڑھنا ۔ اس میں جو نکتہ رکھا گیا ہے۔ وہ یہ ہے کہ جس طرح سے پہاڑ پر
چڑھنا مشکل کام ہے اور وہ اس مقوی چیز کے استعمال سے آسان ہو جاتا ہے اسی طرح روحانی نیکی
کے پہاڑ پر چڑھنا بھی سخت دشوار ہے۔ وہ روحانی شربت زنجبیل سے آسان ہو جاتا ہے ۔
خالص اعمال محض للہ اخلاص اور ثواب کے ماتحت بجالانا بھی ایک پہاڑ ہے اور سخت دشوار گذار
گھائی سے مشابہ ہے۔ ہر ایک پاؤں کا یہ کام نہیں کہ وہاں پہنچ سکے۔ دیکھو! دنیوی امور میں تو ایک
ظاہر نتیجہ مد نظر ہوتا ہے۔ اور امر مخصوص کے واسطے کوشش کی جاتی ہے اور ضمیر میں ایک خاص غرض اور

مقصد مد نظر رکھ کر محنت کی جاتی ہے اور کامیابی کے واسطے کس قدر جان توڑ کوشش کی جاتی ہے۔
حصول عزت اور مدارج پاس کے واسطے کیسی کیسی جانکاہ سختیاں برداشت کرنی پڑتی ہیں کہ بعض
اوقات انسان ان محنتوں کی وجہ سے پاگل اور مجنون اور بعض اوقات ایسے عوارض میں مبتلا ہو جاتا
ہے کہ سل اور دق وغیرہ امراض اس کے لاحق حال ہو جاتی ہیں جب دنیوی امتحانات کی گھاٹیاں ایسی
مشکل ہیں تو پھر دینی اور روحانی مقاصد کی گھاٹیاں جن کے نتائج ابھی ایک قسم کے پردہ غیب میں
ہیں اور بعض ظنی طبائع ان کے وجود اور عدم وجود میں بھی فیصلہ نہیں کر سکتے ان کے حصول کے واسطے
پھر کیسی کیسی محنت اور کوشش کی ضرورت ہے؟ یہ خیال کر لینا کہ ہم ایک پھونک سے خدا تک پہنچ سکتے
ہیں اور صرف لسانی اقرار سے ہی پاک ہو سکتے ہیں یہ ان لوگوں کا خیال ہے جنہوں نے اصلاح نہ
کبھی دیکھی اور نہ سنی ۔
یا د رکھو کہ پاکیزگی کے مراحل بہت دور ہیں اور پاکیزگی کے مراحل بہت دور ہیں وہ ان خیالات سے بالاتر ہیں۔ صرف پاکیزگی
حاصل کرنا اور سچے طور سے صغائر کبائر سے بچ جانا ان لوگوں کا کام ہے جو ہر وقت خدا کو آنکھ کے
سامنے رکھتے ہیں اور فرشتہ سیرت بھی وہی لوگ ہو سکتے ہیں۔ دیکھو ایک بکری کو اگر ایک شیر کے
سامنے باندھ دیں تو وہ اپنا کھانا پینا ہی بھول جاوے چہ جائیکہ وہ ادھر ادھر کے کھیتوں میں منہ مارے
اور لوگوں کی محنت اور جانفشانیوں سے پیدا کی ہوئی کھیتیوں کو کھاوے۔ پس یہی حال انسان کا ہے
اگر اس کو یہ یقین ہو کہ میں خدا کو دیکھ رہا ہوں یا کم از کم خدا مجھے دیکھ رہا ہے تو بھلا پھر ممکن ہے کہ کوئی
گناہ اس سے سرزد ہو سکے؟ ہرگز نہیں۔ یہ ایک فطرتی قاعدہ ہے کہ جب یقین اور قطعی علم ہو کہ اس جگہ
قدم رکھنا ہلاکت ہے یا ایک سوراخ جس میں کالا سانپ ہو اور یہ خود اسے دیکھ بھی لیوے تو کیا اس
میں انگلی ڈال سکتا ہے؟ یا ایک ایسے جنگل میں جہاں اس کو یقین ہو کہ ایک خونخوار شیر ہے تنہا بغیر کسی
ہتھیار کے جا سکتا ہے؟ نہیں ہر گز نہیں ۔ غرض یہ فطرت انسانی میں ہی رکھا گیا ہے کہ جہاں اس کو
ہلاکت کا یقین ہوتا ہے اس جگہ سے بچتا اور پر ہیز کرتا ہے۔ جب تک اس درجہ تک خدا کی معرفت نہ

ہو جاوے اور یہ یقین پیدا نہ ہو جاوے کہ خدا کی نافرمانی اور گناہ ایک بھسم کر دینے والی آگ ہے یا
ایک خطرناک زہر ہے تب تک حقیقت ایمان کو نہیں سمجھا گیا اور بغیر ایسے کامل یقین اور معرفت کے
پھر ایمان بھی ادھورا ایمان ہے۔ وہ ایمان جس کا اعمال پر بھی اثر نہ ہو یا جو ایمان انسانی حالات میں
ذرا بھی تبدیلی پیدا نہ کر سکے کس کام کا ایمان ہے اور اس کی کیا فضیلت ہو سکتی ہے؟
جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ دنیا کے کاروبار میں آرام سے زندگی بھی بسر کرتے رہیں۔ اور خدا
بھی مل جاوے اور انسان پاک بھی ہو جاوے اور اسے کوئی محنت اور کوشش نہ کرنی پڑے یہ بالکل
غلط خیال ہے۔ کل انبیاء، اولیاء، اتقیاء اور صالحین کا یہ ایک مجموعی مسئلہ ہے کہ پاک کرنا خدا کا کام
ہے اور خدا کے اس فضل کے جذب کے واسطے اتباع نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم از بس ضروری اور
لازمی ہے جیسا کہ فرماتا ہے قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران : ۳۲)
سورج دنیا میں موجود ہے مگر چشم بینا بھی تو چاہیے ۔ خدا تعالیٰ کا قانون قدرت لغو اور بے فائدہ نہیں
ہے۔ جو ذرائع کسی امر کے حصول کے خدا نے بنائے ہیں ۔ آخر انہیں کی پابندی سے وہ نتائج حاصل
ہوتے ہیں۔ کان سننے کے واسطے خدا نے بنائے ہیں مگر دیکھ نہیں سکتے ہیں۔ آنکھ جو دیکھنے کے
واسطے بنائی گئی ہے وہ سننے کا کام نہیں کر سکتی ۔ بس اسی طرح خدا کے فضل کے فیضان کے حصول کی جو
راہ اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمائی ہے اس سے باہر رہ کر کیسے کوئی کامیاب ہو سکتا ہے؟ حقیقی پاکیزگی
اور طہارت ملتی ہے اتباع نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیونکہ خود خدا نے فرمادیا ہے کہ اگر خدا کے محبوب
بننا چاہتے ہو تو رسول کی پیروی کرو۔ پس وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ہمیں کسی نبی یا رسول کی کیا ضرورت
ہے؟ وہ گو یا اللہ تعالیٰ کے قانونِ قدرت کو باطل کرنا چاہتے ہیں ۔
خدا فرماتا ہے کہ تم پاک نہیں ہو سکتے جب تک کہ میں کسی کو پاک نہ کروں ۔ تم اندھے ہو مگر ۔
جسے میں آنکھیں دوں ۔ تم مُردے ہو مگر جسے میں زندگی عطا کروں پس انسان کو چاہیے کہ ہمیشہ
دعاؤں میں لگا ر ہے اور اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کرنے کی سچی تڑپ اور سچی خواہش پیدا کرے
اور خدا کی محبت کی پیاس دل میں پیدا کرے تا کہ پھر خدا کا فیضان بھی اس کی نصرت کرے اور

اسے قدرت نمائی سے اٹھائے۔ خدا کی تلاش میں اور اس کی مرضی کے ڈھونڈ نے میں فنا ہو جاوے
تا خدا پھر اسے زندہ کرے اور شربت وصال پلاوے اور اگر انسان جلدی کرے گا اور خدا کی
چنداں پروانہ کرے گا یا معمولی طور سے لا پرواہی کرے گا تو پھر یا د رکھو کہ خدا بھی غنی عن
العلمین ہے۔ کیا کوئی ہے جو خدائی قانون کو مٹا سکے؟ جو کہ اس نے فضل کے حصول کے واسطے بنادیا
ہے کہ فضل کے حصول کے امیدوار اور از راہ نیاز اس دروازے سے داخل ہوں ۔ جب ان کی امیدیں
پوری ہوں گی ورنہ اگر تمام عمر بھی بھٹکتے پھریں بجز اس اصلی راہ کے ( جو اتباع نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے )
ہرگز ہرگز منزل مقصود کو نہیں پہنچ سکیں گے۔ خدا نے ایک راہ بتادی ہے۔ ہلاک ہو گا وہ جو پیروی نہ
کرے گا۔ مگر لوگ باوجود سمجھانے کے نہیں سمجھتے اور لا پرواہی کرتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ یہ ہے
کہ اس راہ کو جس کی ہم ان کو دعوت دیتے ہیں آزما لیں کہ آیا ہم سچ کہتے ہیں یا جھوٹ ۔ ہماری
طرف سے تو خدا بحث کر رہا ہے اور اس نے ہماری تائید میں آج تک ہزاروں نشان بھی دکھائے۔
کون شخص ہے جس نے ہمارا کوئی نہ کوئی نشان نہ دیکھا ہو۔ ابھی ایک انگریز امریکہ سے ہمارے پاس
آیا تھا۔ وہ خود اقرار کر گیا ہے کہ واقع میں ڈوئی (آپ) کی پیشگوئی کے عین منشا کے مطابق مرا
مگر وہ تو خود برا تھا۔
غرض ایک ڈوٹی کیا ہزاروں روشن اور زبردست نشان موجود ہیں ۔ خدا کسی کا محکوم تو ہے نہیں وہ
چاہے مردے زندہ کرے یا زندوں کو مارے۔
غرض دنیا کے کاموں کے واسطے اپنی عمریں ، مال ، دولت ، صحت، وقت آپ لوگ خرچ کرتے
ہیں۔ آخر دین کا بھی حق ہے کہ اس کے لئے بھی کوئی وقت ، عمر ، دولت خرچ کی جاوے آپ ولایت
میں ساڑھے تین سال رہے۔ مگر ہم کہتے ہیں کہ تین کو جانے دیں وہ باقی کی ساڑھ ہی ہمارے پاس رہ
جاویں۔ پھر دیکھیں کہ آپ کے معلومات میں کیسا مفید اضافہ ہوتا ہے۔
سوال کیا گیا کہ خاتم النبیین کے کیا معنی ہیں؟ خاتم النبیین کے معنی فرمایا اس کے یہ عے ہیں کہ صلی الہ علیہ وسلم کے بعدکوئی فرمایا۔ اس کے یہ معنے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی
صاحب شریعت نہیں آوے گا اور یہ کہ کوئی ایسا نبی آپ کے بعد نہیں آسکتا جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم

کی مہر اپنے ساتھ نہ رکھتا ہو۔
الد ۔
جلد دہم
رئيس المتصوفین حضرت ابن عربی کہتے ہیں کہ نبوت کا بند ہوجانا اور اسلام کا مر جانا ایک ہی بات
ہے۔ دیکھو حضرت موسیٰ کے زمانہ میں تو عورتوں کو بھی الہام ہوتا تھا۔ چنانچہ خود حضرت موسی کی ماں
سے بھی خدا نے کلام کیا ہے۔ وہ دین ہی کیا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ اس کے برکات اور فیوض آگے
نہیں بلکہ پیچھے رہ گئے ہیں۔ اگر اب بھی خدا اسی طرح سنتا ہے جس طرح پہلے زمانہ میں سنتا تھا اور اسی
طرح سے دیکھتا ہے جس طرح پہلے دیکھتا تھا تو کیا وجہ ہے کہ جب پہلے زمانہ میں سننے اور دیکھنے کی
طرح صفت صفت تکلم بھی موجود تھی تو اب کیوں مفقود ہوگئی ؟ اگر ایسا ہی ہے تو کیا اندیشہ نہیں کہ کسی وقت
خدا کی صفت سننے کی اور دیکھنے کی بھی معزولی ہو جاوے۔ افسوس ایسے بیہودہ خیالات پر۔ خدا
جس طرح سے پہلے تمام انبیاء کے ساتھ بولتا تھا اور کلام کرتا تھا اسی طرح اب بھی بولتا ہے۔ چنانچہ ہم
خود اس ثبوت کے واسطے موجود ہیں۔ یقین جانو کہ جس طرح خداد دیکھتا ہے اور سنتا ہے اسی طرح کلام
بھی کرتا ہے۔ بجز اس کے کہ خدا تعالیٰ کے مکالمات اور مخاطبات کو اسلام میں ہمیشہ کے واسطے مانا
جاوے اسلام کی زندگی ہی نہیں رہتی اور کبھی عزت ہی نہیں پاسکتا اور اسلام بھی دیگر مذاہب کی طرح
ایک بے فیض اور بے برکت مردہ مذہب رہ جاتا ہے۔
آپ اگر آج اس وقت اس بات کو نہ سمجھو گے تو پھر کسی دوسرے وقت میں سمجھ جاؤ گے۔ اس کے
مانے بغیر تو پھر اسلام رہ ہی نہیں سکتا اور آپ کو بھی مانے بغیر چارہ نہیں ہوگا۔ اگر فطرت ہی کسی کی
بے پروا ہو تو فطری نقص کو تو کوئی دور کر نہیں سکتا۔ ورنہ اگر فطرت سلیم ہے تو پھر کبھی نہ کبھی کشاں کشاں
ادھر آہی جاوے گا۔
سوال کیا گیا کہ کیا ایک ہی وقت میں کئی نبی ہو سکتے ہیں؟
فرمایا۔ ہاں۔خواہ ایک ہی وقت میں ہزار بھی ہو سکتے ہیں۔ مگر چاہیے ثبوت اور نشانِ صداقت ۔
ہم انکار نہیں کرتے۔

سوال کیا گیا کہ کیا یہ آخری صدی ہے؟ کیا یہ آخری صدی ہے؟ فرمایا۔ اس کا علم خدا کو ہے۔ وہ قادر ہے کہ ایک زلزلہ سے تمام دنیا
کا خاتمہ کر دے۔ اصل بات یہ ہے کہ آرام اور خوشی کے وقت میں بھی انسان کو ایسے ایسے سوال
سوجھتے ہیں اگر کوئی ذراسی بھی مشکل آجاوے یا ابھی ایک زلزلہ آجاوے اور مکانات لرز نے لگ
جاویں تو اس وقت معاً خیال کر لیں گے کہ قیامت آگئی اور یہی دنیا کے خاتمہ کا وقت ہے اور سچے دل
سے خدا کو مان لیں گے۔ مگر جب امن ہو جاتا ہے تو پھر ایسے ایسے سوالات ہی سوجھا کرتے ہیں ۔
فرمایا۔ میر محمد اسمعیل صاحب نے گذشتہ ۴ را پریل ۱۹۰۵ ء والے زلزلہ کے متعلق ایک قصہ
سنایا کہ ایک شخص دہر یہ تھا اور خدا سے منکر تھا مگر جب زلزلہ آیا وہ بھی رام رام کرنے لگ گیا۔ آخر
جب وہ وقت جاتا رہا تو اس سے سوال کیا گیا کہ تم خدا کے منکر ہو پھر اس وقت رام رام کیسا تھا ؟
شرمندہ سا ہو کر کہنے لگا کہ اصل میں میں نے غلطی ہی کھائی میری عقل ماری گئی تھی ۔
غرض خدا چاہے تو صرف ایک ہی زلزلہ سے ہلاک کر دے۔ خدا کے آگے کوئی مشکل بات نہیں
اب بھی خدا نے ایک زلزلہ کی خبر دی ہوئی ہے۔ آوے گا اور بَغْتَةً آوے گا۔ ہر کس اپنے اپنے کام
میں بے فکری سے مصروف ہوگا ۔ فلسفے بھی آرام کی حالت میں سوجھتے ہیں۔ عذاب نظر آ جاوے تو
سب کچھ بھول جاتا ہے۔ وہ جو ۴ را پریل والا زلزلہ تھا اس کی بھی ہم نے قبل از وقت خبر دی تھی
اور یہ طاعون جس نے دنیا میں ایک کہرام مچا رکھا ہے اس کی بھی ہم نے قبل از وقت خبر دی تھی۔
کتابوں میں اشتہاروں میں اس کو شائع کر دیا تھا۔ کوئی زبانی بات ہی نہیں ۔ چنانچہ وہ بعینہ بالکل
پیشگوئی کے مطابق ظاہر ہوئی اور ابھی خدا نے بس نہیں کی ۔ اس نے دنیا کو متنبہ کرنے کا ارادہ کر لیا
ہے اور نہیں چھوڑے گا جب تک طاقتور حملوں سے دنیا کو منوا نہ لے گا۔ ہمارے لئے تو ہر رات نئی
ہوتی ہے۔ خدا جانے کیا ہونے والا ہے اور کیا کچھ ہوگا۔ ہمیشہ تر ساں ولرزاں اور دعا میں مصروف
رہنا چاہیے۔
او
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۸ء صفحه ۱ تا ۵

آج 10 میں سے 10 باقی