۲ مئی ۱۹۰۸ء (قبل ظہر۔ بمقام لاہور)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲ رمئی ۱۹۰۸ء (قبل ظہر - بمقام لاہور )
ایک گریجویٹ صاحب حاضر خدمت سچائی کی تلاش کے لئے کوشش کرنا فرض ہے ہوئے اور عرض کی کہ آپ دعا کریں
کہ اللہ تعالیٰ حضور کے اس نور کی شناخت کی توفیق دے تا کہ ہم اس نعمت سے محروم نہ رہ جاویں۔ وغیرہ۔
فرمایا۔ اگر چہ جو کچھ ہوتا ہے وہ خدا کے فضل سے ہی ہوتا ہے مگر کوشش کرنا انسان کا فرض ہے۔
جیسا کہ قرآن شریف نے صراحت سے حکم دیا ہے کہ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى (النجم :۴۰) یعنی
انسان جتنی جتنی کوشش کرے گا اس کے ( مطابق ) فیوض سے مستفیض ہو سکے گا اور دوسری جگہ فرمایا
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت : ۷۰) جو لوگ خدا میں ہو کر خدا کے پانے
کے واسطے کی تڑپ اور گدازش سے کوشش کرتے ہیں ان کی محنت اور کوشش ضائع نہیں جاتی اور ضرور
ان کی راہبری اور ہدایت کی جاتی ہے۔ جو کوئی صدق اور خلوص نیت سے خدا کی طرف قدم اٹھاتا ہے خدا
اس کی طرف راہ نمائی کے واسطے بڑھتا ہے۔ انسان کا فرض ہے کہ تدبر کرے اور حق طلبی کی سچی تڑپ
اور پیاس اپنے اندر پیدا کرے۔ معلومات کے وسیع کرنے کی جو سبیل اللہ تعالیٰ نے بنائی ہیں ان پر
کار بند ہو۔ خدا بھی بے نیاز ہو جاتا ہے اس شخص سے جو خدا سے لا پروائی کرتا ہے جیسا کہ وہ خود فر ما تا
ہے کہ إِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ (ال عمران : ۹۸) قبولیتِ دعا کے واسطے بھی کوشش اور صدق دل
کی سچی تڑپ ہی کی ضرورت ہوتی ہے۔ دیکھو دنیوی امتحانات کے واسطے لوگ کیسی کیسی خطرناک
کوششیں کرتے ہیں۔ محنت کرتے کرتے ان کے دماغ پھر جاتے ہیں اور بعض اوقات خطرناک امراض
مثل جنون اور سل دق وغیرہ پیدا ہو جاتے ہیں اور بصورت نا کامی بعض لوگ تو ایسے صدمات کے
نیچے آجاتے ہیں کہ خود کشی تک نوبت پہنچ جاتی ہے ۔ غرض ایک چند روزہ اور دنیوی زندگی کے
لئے کیسی کیسی سختیاں برداشت کرتے ہیں۔ آخر یہ کامیابیاں کسی قدر ان کی محنتوں ہی کا نتیجہ ہوتی
ہیں۔ اگر ہاتھ پاؤں توڑ کر بیٹھ رہیں اور امتحان کی تیاری نہ کریں تو کبھی کسی کو وہم بھی ہو سکتا ہے کہ وہ
کامیاب ہوں مگر جب بایں ہمہ سخت محنت اور کوشش کے بھی بعض لوگ نا کام ہو جاتے ہیں تو بالکل
نکتے اور ہاتھ پاؤں توڑ کر بیٹھ ر پاؤں توڑ کر بیٹھ رہنے والوں کا کیا حال؟ مانا کہ کوشش کرنے والے بھی نا کام ہو جاتے
ہیں مگر اس سے یہ نتیجہ نہیں نکالنا چاہیے کہ اب آئندہ کوشش ہی نہ کی جاوے۔ یہ بالکل غلط راہ ہے۔
کیا عجب کسی کا شعر ہے۔
گرچه وصالش نہ بکوشش دهند
ہر قدر اے دل کہ توانی بکوش
دیکھو! ایک کسان کیسی جانکاہی اور محنت سے ایک فصل تیار کرتا ہے مگر بعض اوقات ژالہ باری
سے اور بعض اوقات امسا ت امساک باراں کی وجہ سے اس کا فصل ضائع ہو جاتا ہے مگر اس ناکامی پر ایسا اثر
نہیں ہوتا کہ پھر آئندہ کے واسطے لوگ زراعت ہی ترک کر دیں۔ ہزاروں ہیں کہ باوجود ان
ناکامیوں کے پھر بھی پورے زور سے کوشش کئے جاتے ہیں اور آخر اپنی کوششوں کے ثمرات سے
مستفید بھی ہوتے ہیں ۔
فیضان الہی کوشش پر موقوف ہے۔ دیکھو شاعر بھی جب کوشش کرتا ہے اور ٹکریں مارتا ہے تو آخر
کوئی نہ کوئی شعر سوجھ ہی جاتا ہے۔ آپ کے واسطے بھی ضروری ہے کہ سلسلہ کی کتابیں مطالعہ کریں
اور غور اور انصاف پسندی سے دیکھیں کہ آیا ان میں حق ہے یا کہ نہیں ۔ کسی امر کے متعلق رائے قائم
کرنے کے واسطے معلومات کا ہونا از بس ضروری ہے جس کی معلومات وسیع ہو جاتے ہیں وہ خود
مواز نہ کر سکتا ہے کہ فریقین میں سے کون حق بجانب ہے۔ اکثر لوگ غرور نفس کی وجہ سے اول تو
ہمارے پاس آنے میں ہی مضائقہ کرتے ہیں اور اگر آتے بھی ہیں تو وہ گھر سے ہی فیصلہ کر کے آتے
ہیں۔ اس قسم کے لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی گذرے ہیں اور ہمیشہ محروم ہی رہ
جایا کرتے ہیں ۔ ایمان ان کے نصیب ہوتا ہی نہیں۔ اصل میں ایسے لوگ دہر یہ بے دین اور بے قید
ہوتے ہیں۔ جو شخص سچے طور پر اپکا مسلمان ہوتا ہے اس پر حق کے پرکھنے کے واسطے بہت بڑے
مشکلات نہیں آتے کیونکہ ایک مسلمان جو حقیقت میں مسلمان ہے اور سنت اللہ اور سنتِ رسول سے
واقف
ہے وہ ہمیشہ منہاج نبوت کو مد نظر رکھ کر ہی تحقیق کرے گا۔ ایسے لوگوں کے اعتراضات بہت
تھوڑے رہ جاتے ہیں اور اس راستے کا بہت تھوڑا حصہ ان کے واسطے باقی رہ جاتا ہے اور اگر
ایسا شخص ہے کہ اسے خود اسلام کے متعلق ہی شک و شبہات پیدا ہور ہے ہیں اور ابھی اس نے اسلام
کی صداقت کا ہی فیصلہ نہیں کیا تو پھر ایسے لوگوں کے واسطے سلامتی کی کوئی راہ نہیں اور یہی ہیں کہ آخر
وہ ہلاک ہو جاتے ہیں ایسے لوگ دراصل روحانی امور کے دشمن ہوتے ہیں۔ ان میں ایک قسم کا کبر
اور غرور ہوتا ہے۔ وہ لوگ اتباع کو عار سمجھتے ہیں۔ یہ لوگ نئی روشنی میں بھی ہلاک ہو گئے مگر خدا کے
آسمانی نور کو قبول نہ کیا۔
خدا کا ہمیشہ سے یہ قانون چلا آتا ہے کہ جب دنیا فسق و فجور اور گناہ سے پر ہو جاتی اور ہر قسم
کے مفاسد دنیا میں پھیل جاتے ہیں تو خدا تعالیٰ اپنی طرف سے ایک روحانی سلسلہ قائم کر کے زمانہ کی
اصلاح کرتا ہے مگر وہ جو کہتا ہے کہ مجھے اس کی کیا ضرورت ہے گویا وہ خدا کے قانون کو بدلنا چاہتا
ہے۔ ایسے لوگوں سے تو یہ بھی خوف ہے کہ ایک دن اسلام سے بھی انکار کر دیں اور یہاں تک کہ خود
خدا کی ہستی کی بھی ضرورت محسوس نہ کریں یہ بڑی خطرناک راہ ہے کیونکہ جو حقیقی اور سچی راہ شناخت
اسلام اور وجود باری تعالیٰ پر دلیل تھی ان لوگوں نے اسی سے روگردانی کر لی ہے۔ اکثر ان میں ایسے
پائے جاتے ہیں کہ معلومات وسیع کا دعویٰ کرتے ہیں مگر جاہل بلکہ اجہل ہوتے ہیں۔ دین اور
علوم دینی سے ان کو مس بھی نہیں ہوتا۔ فائدہ وہ لوگ اٹھاتے ہیں جو خالی النفس ہوتے ہیں اور خدا
کی راہ میں سچی پیاس ، نرمی اور صبر سے کام کرتے ہیں۔ روشنی کی ضرورت اس شخص کو ہوتی ہے جو ،
ظلمت میں ہو۔جس کے پاس پہلے ہی روشنی ہے وہ روشنی کا کیسے محتاج ہو سکتا ہے؟ جو برتن پہلے ہی
پر ہے اس میں اور کیا داخل ہو سکتا ہے؟ ہمیشہ خالی برتن میں کچھ بھرا جاتا ہے۔ عمر کا اعتبار نہیں ۔ زمانہ
بڑا خطرناک ہے۔ بہت جلدی اس طرف توجہ کرنی چاہیے۔
طاعون کے ذکر پر فرمایا کہ طاعون میں کمی خوشی کا مقام نہیں اس سال طاعون کسی قدر م ہے۔ یہ کوئی خوشی کا مقام
نہیں کیونکہ لوگوں نے طاعون سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا ۔ جس غرض کے واسطے یہ آیا تھا وہ غرض ابھی
پوری نہیں ہوئی ۔ اصل میں طاعون نام ہے موت کا ۔ لغت میں وہ خطرناک عوارض جن کا انجام موت
ہوتا ہے اس کا نام طاعون ہی رکھا ہے اور یہ لفظ لغت کے رو سے بڑا وسیع ہے۔ ممکن ہے کہ اب کسی
اور رنگ میں نمودار ہو جاوے یا اسی رنگ میں آئندہ اور بھی زور سے پھوٹ نکلے ۔ اللہ تعالیٰ کے کلام
میں بھی افطِرُ وَ أَصُومُ کا لفظ ہے۔ یعنی ایک وہ وقت ہے جس طرح افطار میں کھانا پینا جائز ہوتا ہے۔
اسی طرح طاعون لوگوں کو کھاتا جاوے گا اور ایک وقت ایسا بھی ہوگا کہ صوم کی طرح امن ہو جاوے
گا - إِنِّي مَعَ الرَّسُولِ أَقُومُ - أَفْطِرُ وَأَصُومُ وَلَنْ أَبْرَحَ الْأَرْضَ إِلَى الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ -
لوگ امن اور آرام کے واسطے جلدی ایک بات بنا لیا کرتے ہیں۔ اجی ایک بیماری تھی سو چلی
گئی۔ کیسا نشان اور کیسی تنبیہ ! غرض اس طرح کے خیالات سے اپنی تسلی کر لیتے ہیں۔ اصل میں
طاعون بڑا وسیع لفظ ہے۔ الطَّاعُونُ الْمَوْتُ كل امراض دوری کا نام ۔ یہ چیچک ہے۔ ذات الجنب
ہے، تپ ، گلٹیاں، قے ، سکتہ۔ اس قسم کی کل امراض اس میں داخل ہیں یہ لفظ یا د رکھنے کے قابل ہے
کہ صحابہ کے وقت میں بھی ایک قسم کا طاعون پھوٹا تھا مگر وہ بہت بار یک ایک دانہ کی طرح ایک
پھنسی ہوتی تھی جو کہ ہتھیلی میں نکلتی تھی ۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ غشی اور نیند کی حالت میں اور اور بعض بع
ہنستے ہنستے ہی اس دنیا سے چل گذرتے ہیں۔ بعض کو خون کے جلاب لگ جاتے ہیں۔ بعض کا کسی کو علم
بھی نہیں ہوتا کہ ہوا کیا ؟ دس آدمی تھے رات اچھے بھلے سوئے مگر صبح ہوتے ان میں سے ایک بھی
زندہ نہ اٹھا۔ غرض اس قسم کے کئی واقعات ہیں کہ ان سے معلوم ہوتا ہے کہ اس مرض کا کسی کو پتہ نہیں
لگا اور اس کے کئی رنگ ہیں ۔
اصل میں یہ وقفہ بھی شامت اعمال کی وجہ سے مفید نہیں بلکہ بہت ہی خطرناک ہے کیونکہ لوگ
اب دلیر ہو جاویں گے اور جرات سے ارتکاب جرائم کریں گے اور اس وقفے سے یہ نتیجہ نکال لیں
گے کہ اجی صاحب ! ایک بیماری تھی گئی گذری۔ نہ کوئی نشان ہے کسی کا اور نہ عذاب ۔ غرض یہ خوشی کا
مقام نہیں بلکہ جائے خوف ہے۔ ایک ایسے وقت میں جبکہ طاعون کی وجہ سے ایک قہر الہی ٹوٹ پڑا تھا
دنیا پر ۔ایسے وقت میں یہ الہام ہوا تھا کہ افطِرُ وَاصُومُ یعنی ایک استعارہ تھا کہ کبھی یہ مرض زور پکڑ
جاوے گا اور کبھی اس میں وقفہ بھی آجاوے گا۔ اِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا
بانفسهم (الرعد : ۱۲) خدا نہیں چھوڑے گا اور ہر گز نہیں چھوڑے گا جب تک لوگ اپنے اخلاق،
اعمال اور خیالات میں ایک تبدیلی پیدا نہ کر لیں گے ۔
اصل میں ان لوگوں کو یہ امر بھی گراں گزرتا ہے کہ خدا کی طرف کوئی امر منسوب کیا جاوے بلکہ
یہ تو کہتے ہیں کہ اتفاقی طور سے ہوگئی ۔ خدا کا اس میں کیا دخل و تصرف ہے۔ اب ہمیں تو اس بات کا
فکر ہے کہ اب لوگ خواہ مخواہ یہ رائے قائم کر لیں گے اور پھر اس رائے کو صحیح یقین کریں گے کہ ایک
اتفاقی مرض تھا سو جاتا رہا ، اب امن امان ہو گیا۔ غرض اس طرح سے اطمینان اور تسلی کر کے خدا سے
منہ پھیریں گے اور بے باکی اور جرات میں ترقی کر جاویں گے ۔ دلوں میں سے اللہ تعالیٰ کی عظمت
ہی اٹھ چکی ہے۔ دنیا کے حکام کی اور اپنی اغراض کی جس قدر عظمت اور تڑپ ان کے دلوں میں ہوتی
ہے خدا اور اس کے رسول اور ان کی رضا کی اتنی بھی تڑپ اور عظمت باقی نہیں رہی۔ طاعون کا عالمگیر
اور قہری نشان بھی ان کے واسطے مفید نہ ہوا۔ زلزلے بھی خدا کے وعدے کے عین مطابق آگئے اور
شہروں کے شہر جو کسی وقت بڑے آباد تھے ویران ہو گئے ۔ مگر دنیا نے تبدیلی پیدا نہ کی ۔ چند روز
ہوئے الہام ہوا۔ زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ یہ بھی ایک مخفی اور خوفناک بات پر استدلال کرتا ہے۔خواہ
ظاہری ہو خواہ اندرونی ۔ کیونکہ زلزلہ کا لفظ ظاہر معنوں کے سوا دوسرے معنوں پر بھی بولا گیا ہے
جیسا کہ قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے ۔ زُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا (الاحزاب : ۱۲) اب جتنے نشان
بھی خدا نے ظاہر کئے ہیں ان سب کا ان پر الٹا اثر پڑے گا اور سب کو یہ طاعون کی طرح اتفاقی سمجھ
کر سخت دل ہو جاویں گے ۔ فرعون والا حال ہے۔ وہ بھی جب ایک عذاب میں افاقہ ہوتا تھا تو اسے
عارضی اور اتفاقی جان کر اور بھی سخت دل ہو جاتا تھا۔ آخر کا ر پھر غرق ہوتے وقت کہا میں بھی اس پر
ایمان لایا جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ۔ خدا کا نام پھر بھی نہ لیا۔ یہی حال اس وقت اس قوم کا
ہے۔ طاعون تھا سو وہ کسی قدر کم ہو ہی گیا ہے قحط بھی اب چنداں زور پر نہیں اور صورت امن کی نظر
آنے لگ گئی ہے اب مطمئن ہو جاویں گے اور بے خوف ہو کر جرات اور دلیری سے ارتکاب معاصی
اور جرائم میں آگے سے بھی سخت دل ہو کر ترقی کر جاویں گے ۔ اور توبہ استغفار اور توجہ الی اللہ
اور تبدیلی کی فکر دلوں میں پیدا نہ ہوگی۔ مگر خدا فرماتا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ ہمیشہ ایسا ہی
ہوتا رہا ہے۔
( بعد نماز عصر )
صفات حسنہ اور اخلاق فاضلہ کے دو حصے حقوق اللہ اور حقوق العباد
( جناب شاہزادہ محمد ابراہیم خاں صاحب کی ملاقات کے وقت حضرت اقدس نے بزبان فارسی تقریر فرمائی ۔ ایڈیٹر )
فرمایا۔ دنیا میں اس زمانہ میں نفاق بہت بڑھ گیا ہے۔ بہت کم ہیں جو اخلاص رکھتے ہیں ۔
اخلاص اور محبت شعبہ ایمان ہے ۔ آپ کو خدا آپ کی محبت اور اخلاص کا اجر دے اور تقویت عطا
کرے۔ اخلاق فاضلہ اسی کا نام ہے بغیر کسی عوض معاوضہ کے خیال سے نوع انسان سے نیکی کی
جاوے ۔ اسی کا نام انسانیت ہے۔ ادنی صفت انسان کی یہ ہے کہ بدی کا مقابلہ کرنے یا بدی سے
در گذر کرنے کی بجائے بدی کرنے والے کے ساتھ نیکی کی جاوے یہ صفت انبیاء کی ہے اور پھر
انبیاء کی صحبت میں رہنے والے لوگوں کی ہے اور اس کا اکمل نمونہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہیں۔ خدا ہرگز ضائع نہیں کرتا ان دلوں کو کہ ان میں ہمدردی
بنی نوع ہوتی ہے۔
صفات حسنہ اور اخلاق فاضلہ کے دو ہی حصے ہیں اور وہی قرآن شریف کی پاک تعلیم کا خلاصہ
اور لب لباب ہیں ۔ اوّل یہ کہ حق اللہ کے ادا کرنے میں عبادت کرنا فسق و فجور سے بچنا اور
کل محرمات الہی سے پر ہیز کرنا اور اوامر کی تعمیل میں کمر بستہ رہنا۔ دوم یہ کہ حق العباد ادا کرنے میں
کو تا ہی نہ کرے اور بنی نوع انسان سے نیکی کرے۔ بنی نوع انسان کے حقوق بجانہ لانے والے
لوگ خواہ حق اللہ کو ادا کرتے ہی ہوں بڑے خطرے میں ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ تو ستا رہے، غفار ہے،
رحیم ہے اور حلیم ہے اور معاف کرنے والا ہے۔ اس کی عادت ہے کہ اکثر معاف کر دیتا ہے مگر بندہ
(انسان) کچھ ایسا واقع ہوا ہے کہ کبھی کسی کو کم ہی معاف کرتا ہے۔ پس اگر انسان اپنے حقوق معاف
نہ کرے تو پھر وہ شخص جس نے انسانی حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی کی ہو یا ظلم کیا ہو خواہ اللہ کے احکام
کی بجا آوری میں کوشاں ہی ہو اور نماز ، روزہ وغیرہ احکام شرعیہ کی پابندی کرتا ہی ہو ۔ مگر حق العباد
کی پروا نہ کرنے کی وجہ سے اس کے اور اعمال بھی حبط ہونے کا اندیشہ ہے۔
غرض مومن حقیقی وہی جو حق اللہ اور حق العباد دونوں کو پورے التزام اور احتیاط سے بجالا وے۔
جو دونوں پہلوؤں کو پوری طرح سے مد نظر رکھ کر اعمال بجالاتا ہے وہی ہے کہ پورے قرآن پر عمل
کرتا ہے ورنہ نصف قرآن پر ایمان لاتا ہے ۔ مگر یہ ہر دو قسم کے اعمال انسانی طاقت میں نہیں کہ
بزور بازو اور اپنی طاقت سے بجالانے پر قادر ہو سکے ۔ انسان نفس اتارہ کی زنجیروں میں جکڑا ہوا
ہے ۔ جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل اور توفیق اس کے شامل حال نہ ہو کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔ لہٰذا انسان کو
چاہیے کہ دعائیں کرتا رہے۔ تا کہ خدا کی طرف سے اسے نیکی پر قدرت دی جاوے اور نفس امارہ کی
قیدوں سے رہائی عطا کی جاوے۔ یہ انسان کا سخت دشمن ہے۔ اگر نفس اتارہ نہ ہوتا تو شیطان بھی نہ
ہوتا۔ یہ انسان کا اندرونی دشمن اور مار آستین ہے اور شیطان بیرونی دشمن ہے۔ قاعدہ کی بات ہے کہ
جب چور کسی کے مکان میں نقب زنی کرتا ہے تو کسی گھر کے بھیدی اور واقف کار سے پہلے سازش کرنی
ضروری ہوتی ہے۔ بیرونی چور بجز اندرونی بھیدی کی سازش کے کچھ کر ہی نہیں سکتا اور کامیاب ہو ہی
نہیں سکتا۔ پس یہی وجہ ہے کہ شیطان بیرونی دشمن ، نفس امارہ اندرونی ۔ اور گھر کے بھیدی سے
سازش کر کے ہی انسان کے متاع ایمان میں نقب زنی کرتا ہے اور نور ایمان کو غارت کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے وَ مَا أُبَرِی نَفْسِي إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوء (یوسف:۵۴) یعنی میں اپنے نفس کو
بری نہیں ٹھہراتا اور اس کی طرف سے مطمئن نہیں کہ نفس پاک ہو گیا ہے بلکہ یہ تو شریر الحکومت ہے۔
تزکیہ نفس بڑا مشکل مرحلہ ہے اور مدار نجات
مدار نجات تزکیہ نفس پر موقوف ہے۔ تزکیہ نفس پر موت ہے۔ اللہ تعالی فرماتا ہے
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا (الشمس : ۱۰) اور تزکیہ نفس بحر فضل خدا میسر نہیں آسکتا۔ یہ خدا تعالیٰ کا اٹل قانون
ہے لَن تَجِدَ لِسُنَّةِ اللهِ تَبْدِيلًا (الفتح : (۲۴) اور اس کا قانون جو جذب فضل کے واسطے ہمیشہ سے
مقرر ہے وہ یہی ہے کہ اتباع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جاوے۔ مگر دنیا میں ہزاروں ایسے موجود
ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم بھی لا إِلَهَ إِلَّا الله کہتے ہیں۔ نیک اعمال بجالاتے ہیں ۔ اعمال بد سے پر ہیز
کرتے ہیں۔ اصل میں ان کا مدعا یہ ہوتا ہے کہ ان کو اتباع رسول کی ضرورت نہیں مگر یا درکھو! یہ بڑی
غلطی ہے اور یہ بھی شیطان کا ایک دھوکہ ہے کہ ایسا خیال لوگوں کے دلوں میں پیدا کرتا ہے اللہ تعالیٰ
نے خود اپنے کلام پاک میں تزکیہ اور محبت الہی کو مشروط با تباع رسول رکھا ہے تو کون ہے کہ وہ دعویٰ
کر سکے کہ میں خود بخود ہی اپنی طاقت سے پاک ہو سکتا ہوں۔ سچا یقین اور کامل معرفت سے پر
ایمان ہرگز ہرگز میسر ہی نہیں آسکتا جب تک انبیاء کی سچی فرماں برداری اور حمیت اختیار نہ کی جاوے
گناہ سوز ایمان اور خدا کو دکھا دینے والا یقین بجز اقتداری اور غیب پر مشتمل زبر دست پیشگوئیوں کے
جو انسانی طاقت اور وہم و گمان سے بالا تر ہوں ہرگز ہرگز میسر نہیں آسکتا۔ دنیا اپنے کاروبار دنیوی
میں جس استغراق اور انہماک سے مصروف ہوتی اور جیسی جیسی جانکاہ اور خطرناک مشکل سے مشکل
کوششیں اپنی دنیا کے واسطے کرتی ہے۔ اگر خدا کی طرف بھی اسی طرح کی کوشش سے قدم اٹھاویں
اور اس وقت جو ایک آسمانی سلسلہ خدا نے اس غرض کے لئے مقرر فرمایا ہے اس کی طرف متوجہ ہوں
تو ہم یقین سے کہتے ہیں کہ ضرور اللہ تعالیٰ ان کے واسطے رحمت کے نشان دکھانے پر قادر ہے ۔ مگر
اصل بات یہ ہے کہ لوگ اس پہلو سے لا پروا ہیں ورنہ دینی امور اور اعمال کیا مشکل ہیں ۔ نماز میں ۔
کوئی مشکل نہیں۔ پانی موجود ہے۔ زمین سجدہ کرنے کے واسطے موجود ہے۔ اگر ضرورت ہے تو
صرف ایک فرماں بردار اور پاک دل کی جس کو محبت الہی کی سچی تڑپ ہو۔ دیکھو! اگر ساری نمازوں کو
جمع کیا جاوے اور ان کے وقت کا اندازہ کیا جاوے تو شاید ایک گھڑی بھر میں ساری پوری ہوسکیں
آخر پاخانہ بھی جاتے ہیں۔ اگر اتنی ہی قدر نماز کی ان لوگوں کے دلوں میں ہو تو بھی یہ نماز کو ادا کر سکتے
ہیں ۔ مگر افسوس ! اسلام اس وقت بہت خطرے میں ہے اور مسلمان در حقیقت نور ایمان سے بے نصیب
ہیں۔ اگر کسی کو ایک مہلک مرض لگ جاوے تو کیسا فکر لگ جاتا ہے مگر اس روحانی جذام کی کسی کو بھی
پروا نہیں جس کا انجام جہنم ہے۔
اصل میں ہمارے پاس آنا خدا کے حضور جانا ہے اور مامورین کے ساتھ دنیا کا سلوک ہماری عزت در حقیقت خدا و رسول کے کلام کی عزت
ہے۔ متواتر چھبیس سال ہوئے ہیں کہ اس نے ہمیں مامور کیا ۔ مجدد بنایا اور اصلاح مفاسد زمانہ کی
غرض سے دنیا میں بھیجا۔ اور پھر یہی نہیں کہ صرف ہمارا زبانی دعوی ہو بلکہ اس نے ساتھ ساتھ
اپنے ہزاروں زبردست نشان بھی دیئے ۔ منہاج نبوت پر بھیجا۔ مگر لوگوں نے پروا نہ کی بلکہ الٹا
کافر کہا ۔ اکفر کہا۔ دجال کہا۔ کذاب کہا۔ حالانکہ جس خدا نے مجھے بھیجا اس نے مجھے میری صداقت
کے لیے نشان بھی ظاہر کیے۔ ایک نہیں، دو نہیں بلکہ ہزاروں نشان ۔ دنیوی عدالتوں میں خواہ کتنا ہی سخت
سے سخت مقدمہ ہو مگر دو تین گواہ گذرنے پر سزائے موت تک بھی دی جاتی ہے مگر یہاں تو ہزاروں
لوگ ہیں جو ہمارے ان نشانات کے گواہ ہیں مشرق سے مغرب تک کوئی جگہ نہیں جہاں ہمارے
نشانوں کی گواہی موجود نہ ہو مگر بایں ہمہ ان لوگوں نے پروانہیں کی ۔
گورنمنٹ کا ادنی چپڑاسی وصول لگان کے واسطے آجاوے کوئی اس کا مقابلہ نہیں کرتا اور اگر
کرے تو گورنمنٹ کا باغی ٹھہرتا ہے اور سزا پاتا ہے مگر خدائی گورنمنٹ کی لوگ پروانہیں کرتے
خدا سے آنے والے لا ریب غربت کے لباس میں ہوتے ہیں۔ لوگ ان کو حقارت اور تمسخر سے
دیکھتے ہیں۔ ہنسی ٹھٹھا کرتے ہیں ۔ مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ
رَسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ (ئیس : ۳۱) اللہ تعالیٰ سچا ہے وہ جھوٹ نہیں کہتا۔ وہ فرماتا ہے کہ آدم
سے لے کر اخیر تک جتنے بھی نبی آئے ہیں ۔ ان تمام سے ہنسی ٹھٹھا کیا گیا ہے مگر جب وقت گذر جاتا
ہے پھر لگتے ہیں تعریفیں کرنے ۔ شیخ عبد القادر جیلانی پر بھی قریباً دو سو علما ء وقت نے کفر کا فتوی لگایا
تھا۔ ابنِ جوزی جو محدث وقت تھا اس نے ایک کتاب لکھی اور تلبیس ابلیس اس کا نام رکھا اور بہت کچھ
تلخ نازیبا الفاظ ان کے حق میں استعمال کئے مگر ان کے دو نئو برس بعد ان کو کیسا کامل اور پاک باز
صادق انسان مانا گیا اور کیسی قبولیت ہوئی دنیا جانتی ہے۔ یہ صرف انہی پر نہیں بلکہ تمام اولیاء کے
ساتھ یہی سلوک ہوتا چلا آیا ہے۔
غرض اسی منہاج پر مجھے بھی تمام پنجاب اور ہندوستان کے علماء نے کافر ، دجال، فاسق ، فاجر
وغیرہ کے خطاب دیئے ہیں اور کہتے ہیں کہ نعوذ باللہ میں انبیاء کو گالیاں دیتا ہوں حالانکہ میں ان
تمام انبیاء کی عزت کرتا ہوں اور ان کی عظمت اور صداقت ظاہر کرنے کے واسطے ہی میری بعثت
ہوئی ہے۔ یقین جانو کہ اگر میں خدا کی طرف سے نہیں ہوں اور میں ہی جھوٹا ہوں تو پھر تمام انبیاء میں
سے کسی کی نبوت کو کوئی ثابت نہیں کر سکتا۔ اگر حضرت عیسی کی وفات کا ذکر کرنا گالیاں دینا ہے تو پھر
سب سے پہلے جس نے حضرت عیسی کو گالی دی وہ خدا ہے۔
میرا مطلب یہ ہے کہ ہمیشہ سے ایسا سلسلہ چلا آیا ہے کہ جب دنیا میں حق اللہ مصالح کی ضرورت میرا مطلب یہ ہے کہ ہمیشہ ایسا سلسلہ جا اور حق العباد کی پروا دلوں سے اٹھ جاتی ہے۔ اور ظلم اور تعدی انسانوں
کا شیوہ ہوجاتا ہے۔ اور لوگ اپنے خالق اور معبود حقیقی سے منہ پھیر کرسینکڑوں بہت اپنے واسطے تجویز کر
لیتے ہیں اور انبیاء کی تعلیم لوگ بھول جاتے ہیں ۔ ایسے خطرناک وقت میں اللہ تعالیٰ ایک روحانی
سلسلہ پیدا کر کے ان سب مفاسد کی اصلاح کرتا ہے۔ آج بھی اگر کسی انسان میں فراست موجود ہے تو
دیکھ سکتا ہے کہ کیا اسلام کی حالت اس خطر ناک حالت تک پہنچی ہے یا کہ نہیں؟ جس وقت خدا اس
کی خبر گیری کرے۔ زمانہ خود پکار پکار کر کہ زبانِ حال سے کہہ رہا ہے کہ مصلح کی ضرورت ہے ۔
۔
مسلمانوں کی حالت نا گفتہ بہ ہے۔ معمولی مسلمان تو کسی
مسلمان حکمرانوں کی حالت شمار میں ہی نہیں ۔ جو لوگ بادشاہ کہلاتے ہیں اور
خلیفة المسلمين ، امیر المؤمنین ہیں ۔ خود ان کا حال ایسا ہے کہ باوجود بادشاہ ہونے کے ان کو
اتنی جرات نہیں کہ ان کی سلطنت میں کوئی شخص جرات اور آزادی سے اظہار حق بھی کر سکے ۔
سلطان روم کی سلطنت میں کوئی چار سطر بھی مذہب عیسوی کے خلاف نہیں لکھ سکتا۔ شاید یہ خیال ہوگا
کہ تمام عیسائی سلطنتیں ناراض ہو کر سلطنت چھین لیں گی مگر خدا کی سلطنت کا ذرہ بھی خیال نہیں اور
نہ ہی خدا کی طاقت پر پورا بھروسہ ہے۔ خودداری بھی ایک حد تک اچھی ہوتی ہے مگر جہاں ایمان
جائے وہاں ایسی باتوں کا کیا خیال ۔ حالانکہ ہمارا تجربہ بتلاتا ہے کہ گورنمنٹ کو مذہب سے تعلق ہی
کوئی نہیں۔ دیکھو! ہم نے عیسائیوں کے خلاف کتنی کتابیں لکھی ہیں اور کس طرح کے زور سے ان کے
عقائد باطلہ کارڈ کیا ہے مگر گورنمنٹ میں یہ بڑی بھاری خوبی ہے کہ کوئی ناراضگی کا اظہار اناراضگی کا اظہار نہیں کیا گیا۔
اصل وجہ اپنی ہی کمزوری ہوتی ہے ورنہ گورنمنٹ دین کے معاملات میں کبھی بھی دست اندازی
نہیں کرتی ۔ دیکھو ! ہمارے اس مقدمہ کی طرف ہی غور کر کے دیکھ لو کہ کسی دیانت داری اور انصاف
سے اس کا فیصلہ کیا گیا۔ امرتسر سے چالیس ہزار روپے کی ضمانت پر وارنٹ نکالا گیا۔ مگر خدا کی
قدرت وہ کتاب ہی میں پڑا رہ گیا اور بعد میں اس حاکم کو معلوم ہوا کہ وہ ایسا کرنے کا مجاز بھی نہ تھا
مگر خدا کا تصرف جو ہمیشہ اپنے فرستادوں کے واسطے رنگا رنگ طرزوں میں ظاہر ہوا کرتا ہے۔
اس نے اس خطرناک وقت میں بھی ہماری نصرت کی ۔ پھر مقدمہ تبدیل ہو کر معاً گورداسپور کے
ڈپٹی کمشنر کی عدالت میں آگیا ۔ جس نے کوئی وارنٹ نہ نکالا اور ہمیں بلوا کر بڑے احترام اور عزت
سے ہمارے ساتھ سلوک کرتا رہا۔
ہماری غرض اس امر کے اظہار سے صرف یہی ہے کہ اول تو گورنمنٹ پر مذہبی معاملات کی وجہ
سے مخالف ہو یا موافق کوئی اثر نہیں ہوتا اور وہ کیا جاتا ہے جو انصاف اور دیانت کا تقاضا ہو۔
دوسرے یہ کہ خدا کا تعلق ایک ایسی چیز ہے کہ جس سے ہر مشکل کے وقت اسے تسلی اسے ملی اور ہر بلا سے
نجات عطا کی جاتی ہے۔ جو خدا کا ہو جاتا ہے۔ خدا بھی پھر ہر بات میں اس کا پاس کرتا ہے۔ ایسے لوگ
مومن کہلانے کے مستحق نہیں ہیں جو دنیا کے خطرات اور تفکرات میں ہی غرق ہوں اور خدا کا خانہ
بالکل خالی پڑا رہے۔ مومن وہ کہلاتا ہے کہ ہلاکت کے قریب بھی پہنچ جاوے مگر خدا کو نہ چھوڑے۔
ایمان کا یہ ایک نشان ہے کہ آخر تک کل امور اسی کے ہاتھ میں یقین کرے اور نا امید نہ ہو۔
بادشاہ اور خلیفۃ المسلمین اور امیر المؤمنین کہلا کر بھی خدا کی طرف سے بے پروائی اچھی بات
نہیں مخلوق سے اتناڈ رنا کہ گویا خدا کو قادر ہی نہیں سمجھنا۔ یہ ایک قسم کی سخت کمزوری ہے۔ لوگ کہتے
ہیں کہ وہ خادم الحرمین ہیں مگر ہم کہتے ہیں کہ حرمین اس کی حافظ ہیں ۔ حرمین کی برکت اور طفیل ہے
کہ اب تک وہ بچا ہوا ہے۔ جو مذہبی آزادی اس ملک میں ہمیں نصیب ہے وہ مسلمان ممالک میں خود
مسلمانوں کو بھی نصیب نہیں ۔ دیکھو! کسی آزادی سے ہم کام کر رہے ہیں اور پھر کیا اثر ہماری تالیفات
کا ملک پر ہوا ہے؟ قادیان میں ہمیشہ پادری لوگ آیا کرتے تھے۔ ان کے خیمے ہمیشہ قادیان کے
باہر کی طرف نصب کئے جاتے تھے اور وہ پھر کر اپنا وعظ کیا کرتے تھے۔ مگر اب عرصہ پندرہ برس کا
ہوتا ہے کہ کبھی کسی پادری کی شکل بھی نظر نہیں آئی ۔ ہمیشہ کہا کرتے تھے اور مسلمانوں کو دعوے سے
بلایا کرتے تھے کہ کوئی ان سے مباحثہ کرے اور کہتے تھے کہ نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے کوئی بھی معجزہ ظاہر نہیں ہوا۔ ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ زندہ نبی کے مضمون پر بحث کی جاوے مگر
اب یہ معاملہ ہے کہ ہم بلاتے ہیں ۔ انعام دیتے ہیں۔ مگر کوئی ادھر آتا ہی نہیں گویا وہ پہلو ہی بدل دیا
ہے۔ ہم جہاں تک کوئی طریق اتمام حجت کا ہو سکتا ہے کرنے کو ہر وقت تیار ہیں۔
وہ وقت بھی آپ کو یاد ہوگا کہ کہا کرتے تھے کہ قرآن میں ایک بھی
اسلام پر بر بیرونی بیرو حملے معجزہ نہیں ہے۔ غُلِبَتِ الرُّومُ (الروم :۳) والی پیشگوئی محض ایک
اٹکل تھی جو آنحضرت نے ( نعوذ باللہ ) دونوں طاقتوں کا مقابلہ کرنے سے کر دی تھی ۔ نوبت
یہاں تک تھی ۔
پھر ایک اور خطرناک دھبہ ہمیشہ سے اسلام کے پاک اور نورانی چہرہ پر لگاتے ہیں کہ اسلام تلوار
کے زور سے پھیلا ہے۔ غرضیکہ طرح طرح کے الزامات اور بے جا اعتراضات کا ایسا طوفان بے تمیزی
بر پا کر رکھا تھا کہ ان کی کتابوں اور رسائل کو جو انہوں نے اسلام کے برخلاف اس نصف صدی میں
لکھی ہیں جمع کیا جاوے تو میرے خیال میں ایک پہاڑ بنتا ہے۔ جاننے والے جانتے ہیں کہ اتنے
حملے نہ کبھی کسی نبی پر کئے گئے اور نہ اتنی گندہ دہانی کسی نبی کے مقابل پر کی گئی اور جب سے دنیا پیدا
ہوئی نہ کسی کو اتنی گالیاں دی گئیں اور نہ کسی نبی کی اتنی ہتک کی گئی ہے۔
آریوں کو دیکھو ان کی کتابوں میں تو ایسا گند بھرا پڑا ہے کہ کوئی باغیرت مسلمان، میں سمجھتا ہوں