۲ مئی ۱۹۰۸ء (قبل ظہر۔ بمقام لاہور)

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کہ ان کتابوں کی ایک سطر بھی پڑھ نہیں سکتا۔ خصوصاً اگر لیکھرام کی کتابوں کو دیکھا جاوے۔۔۔۔۔
غرض یہ تو بیرونی دشمنوں کا حال ہے۔ خود گھر کا حال اس سے بدتر اسلام کے اندرونی دشمن ہے اور اندرونی من دوستی کے مدعی بن کر اس سے بھی زیادہ عرفی و بیرونی دھنوں کا حال ہے خود کر کار
نقصان اور مضرت کا باعث ہو رہے ہیں۔ علماء جو دین کے ستون اور نجات کا باعث سمجھے جاتے
تھے۔ ان کا یہ حال ہے کہ جب خدا نے عین سنت قدیمہ کے مطابق محض حق و حکمت سے عین
ضرورت کے وقت ان مفاسد کی اصلاح اور انسداد کے واسطے ایک آسمانی سلسلہ قائم کیا اور اس کے
منجانب اللہ ہونے کی صداقت کے واسطے ہزاروں اقتداری نشانات ظاہر فرمائے ہیں ۔ یہ لوگ جن کا
بوجہ اس کے (کہ ) دین کے ستون تھے اور قرآن وحدیث کے علوم سے واقف وآگاہ ہونے کے
زیادہ مستحق اس بات کے تھے کہ اس سلسلہ کی تائید کرتے ، اُلٹے دشمن اور استیصال چاہنے والے بن
گئے ۔ اور طرح طرح کے منصوبوں سے اس خدائی نور کے بجھا دینے کی کوشش میں مصروف ہو گئے ۔
اور ان کی عملی حالت ایسی نا گفتہ بہ ہے کہ حافظ شیرازی کا یہ شعر
واعظاں کیں جلوه بر محراب و منبر می کنند
چوں بخلوت می روند آن کار دیگر می کنند
شاید انہی علماء کے واسطے لکھا گیا تھا۔
پھر ان سے دوسرے طبقہ کے لوگ جو امراء ہیں ان کا جو حال ہے وہ بھی اظہر من الشمس ہے وہ
تو دین سے بے تعلق ہیں۔ ان کو اپنے عیش و عشرت سے ہی فرصت نصیب نہیں ۔ اگر فرصت نصیب
ہو گی تو شطرنج کھیلنے میں گزار دیں گے ۔
پھر اگر تیسرے طبقہ کی طرف نگاہ اٹھا کر دیکھا جاوے جو کہ عوام ہیں تو اور بھی اسلام کی غربت
اور نازک حالت پر رحم آتا ہے۔ جیل خانوں میں مسلمان بھرے پڑے ہیں ۔ شراب خانوں میں
مسلمان خراب ہو رہے ہیں ۔ طوائف کے رنگ میں مسلمان کہلانے والے ہی بدحال ہیں ۔
غرض ہر فسق و فجور اور معاصی اور گناہ کی مجلس میں غور سے دیکھو تو مسلمانوں کا نمبر بڑھا ہوا ہے۔

جھوٹی گواہیاں دینا بھی مسلمانوں بلکہ خصوصاً نام کے مولویوں کا پیشہ ہی ہو گیا ہے۔ پھر بائیں ہمہ ہم
پر کفر کے فتوے لگائے جاتے ہیں اور طرح طرح کے الزام لگاتے ہیں ۔
ہماری یہ خواہش ہے اور ہمیں اس بات کا اشتیاق ہے کہ صاحب اثر مسلمانوں کی ایک جماعت
معاملہ کی تحقیقات تو کرے کہ آیا ہم پر جو الزامات لگائے جاتے ہیں وہ سچے ہیں؟ کیا یہ سچ ہے کہ
ہم نے قرآن اور رسول کو چھوڑ دیا ہے؟ اور نعوذ باللہ کوئی نیا دین بنالیا ہے؟ کیا یہ سچ ہے کہ ہم انبیاء کو
اس معام
گالیاں دیتے ہیں؟
شاہزادہ صاحب موصوف نے سوال کیا کہ آپ بجائے تحریری اور زبانی تبلیغ کا موازنہ اس کے کہ قادیان میں ہی ہمیشہ یاد رکھیں دو اس کہ میں قیام دورہ کر کے
پنجاب اور ہندوستان کے مختلف شہروں میں اگر پھر کر وعظ و تبلیغ کا کام کریں تو زیادہ مفید ہوگا۔
فرمایا کہ اصل بات یہ ہے کہ تبلیغ کے وسائل ہر زمانہ میں مناسب وقت اور مناسب حال الگ الگ
ہوتے ہیں۔ اس زمانہ کی آزادی اگر چہ عمدہ چیز ہے مگر ساتھ ہی اس میں بعض نقائص بھی ہیں ۔ آپ
نے جو طریق فرمایا ہے میں نے اس طریق تبلیغ کو بھی استعمال کیا ہے اور بعض مقامات میں اس غرض
کے لئے سفر بھی کئے ہیں ۔ مگر اس میں تجربہ سے دیکھا ہے کہ اصل مقصد کما حقہ حاصل نہیں ہو سکتا۔
دوران تقریر میں بعض لوگ بول اٹھتے ہیں ۔ دو چار گالیاں بھی سنا دیتے ہیں اور شور و غوغا کر کے
بد نظمی کا باعث ہو جاتے ہیں اس لاہور میں ہی ایک دفعہ حالانکہ خود ہمارا اپنا مکان تھا اور پولیس وغیرہ
کا بھی انتظام تھا۔ مگر ایک شخص دوران تقریر میں عین بھری مجلس میں کھڑا ہوا اور منہ پر کھڑے ہو کر
گالیاں سنائیں ۔ میاں محمد خاں صاحب مرحوم جو کہ ہمارے بڑے مخلص اور محبت کرنے والے تھے
ان کو جوش آگیا مگر ہم نے ان کو بند کر دیا کہ ہمارے اخلاق کے یہ امر بر خلاف ہے کہ اسی قسم کا پہلو
اختیار کیا جاوے۔
غرض لاہور میں، امرتسر میں، دہلی میں، سیالکوٹ وغیرہ میں ہم نے اچھی طرح سے آزما لیا ہے
کہ یہ نسخہ فتنہ سے خالی نہیں اور اس میں شر کا اندیشہ زیادہ ہے چنانچہ امرتسر میں ہمیں پتھر مارے گئے

اور ایک پتھر ہمارے لڑکے کے بھی لگا۔ بعض دوستوں کو جوتیاں بھی لگیں ۔ لَا يُلْدَاغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ
جُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ ۔ پس آزمودہ نسخہ کو ہم اب دوبارہ کیسے آزما سکتے ہیں؟ - ہم
پھر دوسرا بڑا نقص یہ ہے کہ زبانی گفتگو میں نقل کرنے والے جو ان کا دل چاہے کر لیں اور
چاہیں تو رائی کا پہاڑ بنا لیں۔ قلم ان کے ہاتھ میں ہے۔ پھر بعض شریر النفس لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں
کہ دو دو گھنٹے تک ان کو سمجھایا جاتا ہے۔ مگر چونکہ ان زبانی تقریروں میں انسان کو سوچنے کا بہت کم
موقع ملتا ہے اور زبانی تقریریں صرف آنی اور فوری ہوتی ہیں ان کا اثر دیر پا نہیں ہوتا اس واسطے
مجبوراً اس راہ سے اجتناب کرنا پڑا اور سلسلہ تحریر میں میں نے اتمام حجت کے واسطے مفصل طور سے
ستر پچھتر کتابیں لکھی ہیں۔ اور ان میں سے ہر ایک جداگانہ طور سے ایسی جامع ہے کہ اگر کوئی
طالب حق اور طالب تحقیق ان کا غور سے مطالعہ کرے تو ممکن نہیں کہ اس کو حق و باطل میں فیصلہ کرنے
کا ذخیرہ بہم نہ پہنچ جاوے۔ ہم نے اپنی عمر میں ایک بھاری ذخیرہ معلومات کا جمع کر دیا ہے۔
اور جہاں تک ممکن تھا ان کی اشاعت بھی کی گئی ہے اور دوست اور دشمنوں نے ان کو پڑھا بھی ہے۔
زبانی تقریر کا عرصہ کم ہوتا ہے۔ انسان کو اس میں تدبر کرنے کا موقع نہیں ملتا ۔ بلکہ بعض جو شیلی
طبیعت کے آدمیوں کو سمجھنے کا موقع ہی نہیں ملتا کیونکہ وہ تو اپنے خیالات کے خلاف سنتے ہی آگ
ہو جاتے ہیں ۔ اور ان کے منہ میں جھاگ آنے لگ جاتا ہے ۔ برخلاف اس کے کتاب کو انسان
ایک الگ حجرے میں لے کر بیٹھ جاوے تو تدبر کا بھی موقع ملتا ہے اور چونکہ اس وقت مد مقابل
کوئی نہیں ہوتا اس واسطے خالی الذہن ہو کر سوچنے کا اچھا موقع ملتا ہے۔ مگر بایں ہمہ ہم نے
دوسرے پہلو کو بھی ہاتھ سے نہیں دیا اور اس غرض کے واسطے مختلف شہروں میں گئے۔ تبلیغ کی ہے۔
بعض مقامات میں تو ہمارا اینٹ پتھروں سے بھی مقابلہ کیا گیا ہے ۔ ابھی آپ کے نزدیک تبلیغ
نہیں کی گئی ۔
زندگی میں کوئی کام دنیوی نہیں رکھا ۔ ہم قادیان ہم اپنا کام ختم کر چکے ہیں میں ہوں یا لاہور میں جہاں ہوں ہمارے انفاس اللہ ہی کی راہ

میں ہیں ۔ معقولی لی رنگ میں اور منقولی طور سے تو اب ہم اپنے کام کو ختم کر چکے ہیں ۔ کوئی پہلو ایسا نہیں
رہ گیا جس کو ہم نے پورا نہ کیا ہو ۔ البتہ اب تو ہماری طرف سے دعا ، دعا ئیں باقی ہیں۔ خدا نے بھی
کوئی امر باقی اٹھا نہیں رکھا ۔ معجزات اس کثرت اور ہیبت سے دکھائے ہیں کہ دوست دشمن ان کی
عظمت اور شوکت کو مان گئے ہیں۔ اب اگر کوئی ہدایت نہ پاوے تو یہ ہمارے اختیار کی بات نہیں
ہے ۔ إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ ( القصص : ۵۷)
خدا کے سلسلے کو ہتک اور خفت کی نظر سے نہ دیکھنا چاہیے۔ اس نے بہت بڑا
وفات مسیح کا نسخہ ارادہ کیا ہے۔ اسلام کی خیر اسی میں ہے۔ ایک دفعہ ہم دہلی میں گئے تھے۔
ہم نے وہاں کے لوگوں سے کہا کہ تم نے تیرہ سو برس سے یہ نسخہ استعمال کیا ہے کہ آنحضرت کو مدفون
اور حضرت عیسی کو زندہ آسمان پر بٹھایا۔ یہ نسخہ تمہارے لئے مفید ہو یا مضر؟ اس سوال کا جواب تم خود
سید
ہی سوچ لو۔ ایک لاکھ کے قریب لوگ اسلام سے مرتد ہو گئے ہیں ۔ ہر قوم اور ہر فرقے میں سے۔
مغل، پٹھان ، قریشی وغیرہ۔ یہ تو حضرت عیسی کو بار بار زندہ کہنے کا نتیجہ ہے۔ مگر اب ایک دوسر انسخہ ہم
بتاتے ہیں وہ استعمال کر کے دیکھو اور وہ یہ ہے کہ حضرت عیسی کو ( جیسا کہ قرآن شریف سے ثابت
ہوتا ہے اور رسول کریم نے فعلی شہادت دے دی ) وفات شدہ مان لو۔ ان میں سے ایک شخص جو کہ
لمبے قد کا تھا وہ بولا کہ آپ سچ کہتے ہیں آپ اپنا کام کئے جاویں میں نے آپ کا طریق سمجھ لیا ہے۔
واقع میں اسلام کی خیر اسی میں ہے۔
قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی کے حق میں توفی کا لفظ استعمال کیا ہے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی رؤیت سے فعلی شہادت دی کہ ان کو معراج کی رات مردوں کے
ساتھ دیکھا۔ بھلا زندوں کو مردوں سے کیا تعلق؟ حضرت عیسی اگر زندہ ہوتے تو ان کے واسطے تو کوئی
الگ کوٹھڑی چاہیے تھی نہ یہ کہ وہ بھی مردوں کے ساتھ ہی رہیں۔ توفی کا لفظ بجز وفات کے جسم عنصری
سے آسمان پر چڑھ جانے کے ہرگز قرآن شریف سے کوئی ثابت نہ کر سکے گا۔ دیکھو ! یہی لفظ توفی کا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں قرآن شریف نے بولا ہے۔ اِنَّمَا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي

نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ (يونس : ۷ (۴) اور حضرت یوسف علیہ السلام کے بارے میں بھی یہی لفظ توفی
ہی آیا ہے تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَ الْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ (يوسف : ۱۰۲)
اب جائے غور ہے کہ اوروں کے واسطے تو یہی لفظ موت پر دلالت کرے مگر حضرت عیسی
کے حق میں اگر آجاوے تو اس میں کچھ ایسی تاثیر پیدا ہو جاتی ہے کہ اس کے معنے بجائے موت کے
جسم عنصری سے آسمان پر چڑھ جانے کے ہو جاتے ہیں ۔
سب سے پہلا اجماع جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں ہوا وہ وفات عیسی کے مسئلہ پر ہے۔ ایک
دفعہ مفتی محمد صادق صاحب جو ایک بڑے مخلص آدمی ہیں ان کو ایک بشپ پادری سے زندہ رسول کے
مسئلہ پر مباحثہ کرنے کا موقع ملا۔ جس کی تفصیل یہ ہے کہ لاہور میں ایک لارڈ بشپ نے ایک بڑے
بھاری مجمع میں یہ بیان کیا کہ مسلمانوں کا رسول ( نعوذ باللہ ) زندہ نبی کہلانے کا مستحق نہیں ہے زندہ نبی
صرف حضرت عیسی ہی ہیں۔ مسلمانوں کے رسول مدینے میں مدفون اور مسیح زندہ آسمان پر خدا کے
داہنے ہاتھ بیٹھا ہے۔ سب مسلمانوں کو مخاطب کر کے کہا کہ تم ہی سوچو اور فیصلہ کرو کہ افضل ان میں
سے کون ہے؟ مسلمان بیچاروں کے پاس اس سوال کا کیا جواب تھا؟ اتفاق سے مفتی محمد صادق صاحب
اس جلسہ میں موجود تھے ۔ انہوں نے یہ حال دیکھ کر غیرت اسلامی کے تقاضا اور جوش سے اٹھ کر کہا
کہ میں آپ کے اس سوال کا جواب دیتا ہوں۔ چنانچہ انہوں نے حضرت مسیح کی وفات کو بیان
کر کے کہا کہ قرآن شریف میں حیات مسیح کا کہیں بھی ذکر نہیں ۔ قرآن شریف ان کو بار بار انبیاء کی
طرح وفات یافتہ قرار دے چکا ہے۔ یہ جواب سن کر وہ بشپ چونک پڑا اور کوئی جواب اس سے بن
نہ آیا۔ صرف یہ کہہ کر ٹال دیا کہ معلوم ہوتا ہے تم مرزائی ہو۔ ہم تم سے گفتگو نہیں کرتے ۔ ہمارے
مخاطب عام مسلمان ہیں۔ اس واقعہ نے ہمارے دشمنوں کے دلوں پر بھی اثر کیا اور اندر ہی اندر وہ
ملزم ہو گئے اور ان کو یقین ہو گیا کہ آج اگر کوئی عیسائیوں پر غالب آ سکتا ہے تو وہ یہی فرقہ ہے اور
لوگوں نے متفق اللفظ یہ کہا کہ اگرچہ ہیں تو کا فرمگر آج اسلام کی عزت انہی لوگوں نے رکھ لی ہے۔

فرمایا کہ قربان جائیے ایسے کفر کے جو اسلام کی
صداقت کے زبردست نشانات اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کا باعث ہو۔
پس یا درکھو کہ دنیا میں ایسے رہو جیسے کوئی غریب۔ مسافر گٹھڑی باندھے سفر کو تیار بیٹھا ہوتا ہے۔
دنیا کے بہت سے فکر اپنے ذمے ڈال لینے ٹھیک نہیں ہوتے ۔ دیکھو دنیا میں طرح طرح کے آفات
کیسے خطرناک حملے کر رہے ہیں طاعون ہے، زلزلے ہیں ، قحط ہے، ان کے علاوہ اور سینکڑوں آفات
ارضی و سماوی ہیں ۔ ان کے ہوتے ہوئے انسان مطمئن کیسے ہو سکتا ہے؟ دیکھو! یہی طاعون یہ بھی
ہماری صداقت کا ایک زبردست نشان ہے ۔ ہم نے اللہ تعالیٰ سے وحی پا کر اس مرض کی خبر اس وقت
دی تھی جبکہ پنجاب میں اس کا نام و نشان بھی نہ تھا اور یہ کوئی ہمارا صرف زبانی دعوی نہیں بلکہ بار بار
ہم نے اس کے متعلق اپنی کتابوں اور سلسلہ کے اخباروں میں لکھ کر دنیا کو اطلاع دی تھی کہ خطرناک
طاعون ملک میں پھیلنے والا ہے ۔ ہر ایک کو چاہیے کہ قبل اس کے کہ وہ وارد ہو جاوے تو بہ استغفار میں
مصروف ہو جاؤ اور اپنے اندر ایک پاک تبدیلی پیدا کر لو مگر بہت تھوڑے تھے جنہوں نے ہماری
بات کو سچا جانا اور اس کی طرف توجہ کی ۔ ہم نے دیکھا کہ ملک کے مختلف حصوں میں بعض لوگ سیاہ رنگ
کے درخت لگارہے تھے۔ ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ درخت طاعون کے ہیں
اور پھر ایک ہاتھی کا سا جانور جس کے اعضا مختلف حیوانات سے مشابہ تھے اور مجموعی شکل ہاتھی سے
مشابہ تھی ، دیکھا کہ وہ ہاتھی ایک بن میں کبھی ادھر اور کبھی ادھر مختلف سمتوں میں جاتا تھا اور مختلف قسم
کے جنگلی جانوروں مثل ہرن، بکری، سانپ ، خرگوش وغیرہ وغیرہ پر حملہ کرتا اور ان کو کھا جاتا۔ جب وہ
حملہ کرتا تو جانوروں کے شوروغل سے ایک قیامت کا شور بپا ہو جاتا اور اس کے ہڈیوں وغیرہ کے
چبانے کی آواز ہم سنتے تھے ایک طرف سے فارغ ہو کر وہ ہمارے پاس آجاتا اور اس کے چہرہ
سے بڑے حلم اور غربت کے آثار نمایاں تھے اور گویا ایسا معلوم ہوتا تھا کہ زبانِ حال سے کہتا
ہے کہ میرا اس میں کیا قصور ہے میں تو مامور ہوں ۔ مجھے جو حکم ہوتا ہے اس کی تعمیل کرتا ہوں۔
تھوڑی دیر ہمارے پاس ٹھہرنے کے بعد پھر دوسری طرف جاتا اور وہاں بھی پہلے کی طرح عمل کرتا

اور پھر میرے پاس آبیٹھتا۔ ایک طرف تو وہ جنگلی جانوروں کو کھا تا اور دوسری طرف ایسا معلوم
ہوتا تھا کہ خدا کے نازل شدہ غضب سے وہ خود بھی ہیبت زدہ تھا۔
یہ باتیں ہم نے آج نہیں بنالیں بلکہ یہ اس وقت کی ہیں کہ جب طاعون کا ملک میں نام ونشان
بھی نہ تھا۔ کیا اس قسم کی غیبی پیشگوئیاں انسان کی طاقت میں ہیں ؟ اور انسان ایسے غیب کے
بتانے پر قادر ہو سکتا ہے؟ غور تو کرو کہ یہ کسی قسم کا افترا ہے جو عین دعوی کے مطابق ظہور پذیر ہو کر
صدق دعوی کی ایک زبردست اور لا جواب دلیل بن گیا ہے۔
پھر زلزلہ کے متعلق بھی اللہ تعالیٰ نے قبل از وقت خبر دی تھی ۔ زلزلہ کا دھکا اور عَفَتِ الدِّيَارُ
مَحَلُّهَا وَمَقَامُهَا دیکھو پھر کیسا زلزلہ آیا اور کیسی کیسی تباہیاں دنیا میں واقع ہوئیں۔ ذرا کانگڑہ کے
مندر کے حالات ہی غور سے پڑھ سن لئے جاویں تو اس پیشگوئی کی عظمت اور ہیبت معلوم ہوگی ۔ کیا یہ
انسان کا کام ہے؟ ہرگز نہیں ۔ پس اگر یہ خدا کا کلام ہے تو پھر کیوں خدا کے مقابلہ میں ایسی جرات
اور دلیری کی جاتی ہے۔
اولیاء اور صاحب کشف لوگوں کے نزدیک مہدی اور مسیح موعود کا زمانہ
میں کمزور اور ایک عاجز انسان ہوں مگر خدا جس سے چاہے کام لے لے۔ یہ اس کی بندہ نوازی
ہے کسی کا حق نہیں کہ خدا کے فعل پر اعتراض کرے۔ زمانہ آگیا تھا اور تمام اہل اللہ نے اس وقت کی خبر
دی تھی۔ حج الکرامہ میں بہت سے اولیاء اللہ اور اہل کشف لوگوں کے اقوال کے حوالے درج کر کے
صدیق حسن خاں نے یہ ثابت کیا ہے کہ جتنے بڑے بڑے اولیاء اور صاحب کشف لوگ تھے تمام نے
متفق طور سے یہی خبر دی ہے کہ آنے والا مہدی اور مسیح موعود چودھویں (صدی) میں ہی آوے گا۔
چودھویں صدی سے آگے کوئی بھی نہیں بڑھا۔ پھر آگے چل کر لکھا ہے کہ کاش وہ میرے زمانہ میں
پیدا ہوں تو میں ان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سلام پہنچا دوں ورنہ میں اپنی اولاد کو نصیحت کرتا ہوں
کہ وہ اس کو پاویں گے میر اسلام پہنچاویں “ مگر ہم جانتے ہیں کہ ایسے لوگوں کو بہت کم توفیق قبول حق

کی ملتی ہے کیونکہ سنت اللہ یہی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعثت کے زمانہ سے پہلے ایک شخص
بڑے زور سے وعظ کیا کرتا تھا کہ لوگو! نبی آخر الزمان آنے والے ہیں ۔ ان کی آمد کے تمام نشانات
اور لوازم پورے ہو گئے ہیں مگر خدا کی شان کہ جب آپ مبعوث ہوئے تو اول المکد بین ہوا۔
اصل بات یہ ہے کہ ہم زمانہ ہونا بھی ایک فخر اور تکبر بے جا پیدا کر دیتا ہے جو قبول ہدایت سے
محرومی کا باعث ہو جاتا ہے۔ صدیق حسن نے بھی ہماری کتاب کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تھا اور بے ادبی
کی تھی مگر بہت دن نہ گذرے کہ خدائی عتاب میں آگیا اور آخر بڑی عاجزی اور انکسار سے دعا کے
واسطے لکھا۔ ہم نے اس کے واسطے دعا کی اور خدا نے ہمیں خبر دی کہ ہم نے اس کی عزت کو سر کوبی
سے بچالیا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اس کے واسطے نوابی کا خطاب بحال رکھنے کا حکم آگیا مگر وہ اس حکم
کے آنے سے پہلے وفات پا چکا تھا۔ لے
انبیاء کا ساتھ دینے والے ہمیشہ کمزور اور ضعیف لوگ ہوتے ہیں
مسٹر محمد علی جعفری ایم ۔ اے وائس پرنسپل اسلامیہ کالج لاہور کو جو حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام ۔
کی خدمت میں ملاقات کے واسطے حاضر ہوئے۔
حضرت اقدس نے مخاطب کر کے فرمایا۔
میں جب مامور ہوا تھا اور خدا نے اس سلسلہ کو بہت صاف طور سے قائم کیا۔ کوئی شک و شبہ نہیں
تھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں اور قرآن شریف کے عین منشا کے مطابق اور ٹھیک وقت
پر ظہور تھا اور پھر صداقت دعوٹی کے ساتھ خدائی نشان بھی تھے تو میں نے سب سے اول اس امر
کو گروہ علماء کے پیش کیا۔ کیونکہ میں جانتا تھا کہ علماء اس امر کو سب سے پہلے قبول کریں گے۔
میرا خیال تھا کہ یہ لوگ بوجہ علوم دین سے واقفیت رکھنے کے بلا عذر مجھے قبول کر لیں گے کیونکہ
میرا دعویٰی عین قرآن وحدیث کے مطابق اور ضرورت حقہ کے واسطے تھا اور یہ لوگ خود انتظار میں تھے
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۳ مورخہ ۱۴ رمئی ۱۹۰۸ صفحه ۱ تا ۷

اور تحریراً تقریراً اپنے وعظوں اور لیکچروں میں کہا کرتے تھے کہ چودھویں صدی میں مسیح موعود کا
آ جانا یقینی اور قطعی ہے اور علاوہ ازیں گل علامات جو یہ بیان کرتے تھے میری صداقت کے لئے
ظاہر ہو چکی تھیں ۔ مگر ہماری وہ امید بالکل غلط نکلی علماء کی طرف سے ہمیں اس دعوت کا جو جواب ملا وہ
ایک فتویٰ تھا جس میں ہمیں کافر ، اکفر ، ضال ، مُضلّ ، دائرہ اسلام سے خارج ، یہود اور نصاری سے
بدتر قرار دیا اور لکھا گیا کہ ان لوگوں کو اپنی قبروں میں داخل نہ کیا جائے۔ ان کے جنازے نہ پڑھے
جاویں ۔ ان کے ساتھ ملاقات نہ کی جاوے۔ ان سے مصافحہ نہ کیا جائے حتی کہ یہاں تک تشدد کیا
کہ جو ان ۔ سے میل جول رکھے گا وہ بھی انہی میں سے ہوگا۔
پھر ان لوگوں سے یہ جواب پا کر ہمیں خیال آیا کہ تعلیم یافتہ لوگ عموماً بے تعصب اور عناد سے
پاک ہوتے ہیں۔ لہذا اسی خیال سے ہم نے پھر اپنی دعوت نئے تعلیم یافتہ گروہ کے پیش کی مگر ان
میں سے اکثر کو بے قید پایا اور اکثر کو دیکھا کہ وہ خود اسلام میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں اور ان کا یہ خیال
ہے کہ اسلام کی تعلیم ایک جاہلانہ اور وحشیانہ زمانہ کی تعلیم تھی اب اس کی ضرورت نہیں۔ اب اس سے
فراغت حاصل کرنی چاہیے اور زمانہ کی رفتار کے مناسب حال ترمیم کر لینی چاہیے ۔ غرض اس طرح
سے اس قوم کے لوگوں سے بھی محرومی ہی ہوئی ۔ الا ماشاء اللہ
پھر رؤسا کے گروہ کی طرف اپنی دعوت بھیجی کہ ان کو دنیا کا حصہ دیا جاتا ہے اور یہ سیدھے سادے
مسلمان ہوتے ہیں ۔ چنانچہ ان میں سے ایک شخص صدیق حسن خاں نے ہماری کتاب کو چاک کر
کے واپس بھیج دیا اور اس طرح سے اپنی قساوت قلبی کا اظہار کیا۔ ان کے بعد ہم نے سمجھا کہ یہ
سعادت ہمیشہ ضعفا ہی کا حصہ ہوتی ہے چنانچہ ہمارا یہ خیال بالکل صحیح نکلا اور سنت قدیمہ کے بموجب
ضعفا ہی اکثر ہمارے ساتھ ہوئے جن کو نہ مولویت کا گھمنڈ اور نہ دولت کا تکبر بلکہ بالکل سادہ لوح
اور پاک نفس ہوتے ہیں۔ اور وہی خدا کے بھی مقرب ہوتے ہیں، چنانچہ اسی گروہ میں سے کئی لاکھ
انسان اب ہمارے ساتھ ہیں ۔
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی جب نبوت کا خلعت خدا سے پا کر دعوت اسلام کے

خط بادشاہوں کو لکھے تھے تو ان میں سے ہر قل قیصر روم کے نام بھی ایک خط لکھا تھا۔ اس نے خط پڑھ کر
کسی عرب کی جو آپ کی قوم کا ہو تلاش کرائی۔ چنانچہ چند قریشی جن میں ابوسفیان بھی تھا پیش خدمت
کئے گئے ۔ ان سے بادشاہ نے چند سوال کئے جن میں یہ بھی تھے کہ اس شخص کے آباء واجداد میں سے
کبھی کسی نے نبوت کا دعوی تو نہیں کیا ؟ جس کا جواب نفی میں دیا گیا۔ پھر پوچھا گیا کہ کوئی بادشاہ
تو نہیں گذرا اس کے بزرگوں میں؟ اس کا جواب بھی نفی میں دیا گیا۔ پھر یہ سوال کیا کہ اس شخص کے
پیروکون لوگ ہیں؟ اس کے جواب میں کہا گیا کہ ان کی پیروی کرنے والے غریب اور کمزور لوگ
ہیں۔ پھر اس نے دریافت کیا کہ لڑائیوں میں کیا نتیجہ نکلتا ہے؟ جواب دیا گیا کہ کبھی وہ فتح پاتا ہے
اور کبھی ہم کامیاب ہوتے ہیں۔ ان سوالات کے جوابات سن کر قیصر نے اقرار کیا کہ انبیاء ہمیشہ دنیا
میں اسی شان میں آیا کرتے ہیں ان کے ساتھ اوّل میں ہمیشہ کمزور اور ضعیف لوگ ہی شامل ہوا
کرتے ہیں اس شخص نے اپنی فراست صحیحہ سے معلوم کر لیا کہ واقعی یہ شخص سچا نبی ہے اور یہ وہی نبی
ہے جس کی پیشگوئی کی گئی ہے چنانچہ اس نے یہ بھی کہا وہ وقت قریب ہے کہ وہ میرے تخت کا بھی
مالک ہو جاوے گا ۔
غرض یہ سنت قدیمہ ہے کہ انبیاء کا ساتھ دینے والے ہمیشہ کمزور اور ضعیف لوگ ہی ہوا کرتے
ہیں بڑے بڑے لوگ اس سعادت سے محروم ہی رہ جاتے ہیں ان کے دلوں میں طرح طرح کے
خیالات آتے ہیں اور وہ اپنے آپ کو ان باتوں سے پہلے ہی فارغ التحصیل سمجھے بیٹھے ہوتے ہیں ۔ وہ
اپنی بڑائی اور پوشیدہ کبر اور مشیخیت کی وجہ سے ایسے حلقہ میں بیٹھنا بھی ہتک اور باعث ننگ و عار
جانتے ہیں جس میں غریب مگر مخلص کمزور مگر خدا کے پیارے لوگ جمع ہوتے ہیں۔ میں دیکھتا ہوں
کہ صد ہا لوگ ایسے بھی ہماری جماعت میں داخل ہیں جن کے بدن پر مشکل سے لباس بھی ہوتا ہے۔
مشکل سے چادر یا پاجامہ بھی ان کو میسر آتا ہے۔ ان کی کوئی جائیداد نہیں مگر ان کے لا انتہا اخلاص
اور ارادت سے محبت اور وفا سے طبیعت میں ایک حیرانی اور تعجب پیدا ہوتا ہے جو ان سے وقتاً فوقتاً
صادر ہوتا رہتا ہے یا جس کے آثار ان کے چہروں سے عیاں ہوتے ہیں وہ اپنے ایمان کے

ایسے پکے اور یقین کے ایسے سچے اور صدق و ثبات کے ایسے مخلص اور باوفا ہوتے ہیں کہ اگر ان مال و دولت
کے بندوں اس دنیوی لذات کے دلدادوں کو اس لذت کا علم ہو جائے تو اس کے بدلے میں یہ سب
کچھ دینے کو تیار ہو جاویں۔ ان میں سے مثال کے طور پر ایک شخص شاہزادہ مولوی عبداللطیف
صاحب مرحوم ہی کے حالات کو غور سے دیکھ لو کہ کیسا صدق کا پکا اور وفا کا سچا تھا۔ جان تک سے
دریغ نہیں کیا۔ جان دے دی مگر حق کو نہیں چھوڑا۔ ان کی جب مخبری کی گئی اور ان کو امیر کے
روبرو پیش کیا گیا تو امیر نے ان سے یہی پوچھا کہ کیا تم نے ایسے شخص کی بیعت کی ہے؟ تو اس نے
چونکہ وہ ایک راستباز انسان تھا صاف کہا کہ ہاں میں نے بیعت کی ہے مگر نہ تقلیدا اندھا دھند بلکہ
علی وجہ البصیرت اس کی اتباع اختیار کی ہے۔ میں نے دنیا بھر میں اس کی مانند کوئی شخص نہیں دیکھا۔
مجھے اس سے الگ ہونے سے اس کی راہ میں جان دے دینا بہتر ہے ۔“
غرض مرحوم اس بات کا ایک نمونہ چھوڑ گئے ہیں کہ ہمارے تعلق رکھنے والے کیسے صادق الایمان
اور صادق الاعتقاد ہیں ۔
اصل بات یہ ہے کہ مشکلات صرف یہی ہیں کہ لوگوں کو امور دینی میں تدبر کہ منکرین کا انجام کرنا اور خدا سے ڈر کرکسی معاملہ میں غور کرنا اورحق و باطل میں امتیاز چاہنا کیا بات ہے اس میں کو
اور یہ تڑپ رکھنا کہ آیا یہ سلسلہ خدا کی طرف سے ہے یا نہیں اس طرف توجہ ہی نہیں ۔ مگر یا درکھو کہ
اللہ تعالیٰ کا یہ فعل عبث نہیں بلکہ اس نے حق و حکمت سے سلسلہ قائم کیا ہے اور ضرورت حقہ کے وقت
اس کو کھڑا کیا ہے۔ پس وہ منکروں سے ضرور مطالبہ کرے گا ما أَرْسَلَ اللَّهُ رَسُولًا إِلَّا أَخْزَى بِهِ
قَوْمًا لَّا يُؤْمِنُونَ ۔ یا درکھو کہ دنیا میں ایسا کوئی بھی نبی یا رسول نہیں گذرا جس کے منکروں کو خدا تعالیٰ
نے ذلت اور رسوائی کا عذاب نہ دیا ہو۔ یہ ضروری اور لازمی ہوتا ہے کہ رسول کی حجت پوری
کر دینے کے بعد منکر قوم کو حق و باطل میں امتیاز پیدا کرنے کے واسطے عذاب دیا جاوے۔
خدا کے نزدیک دو بڑے ہی سخت گناہ ہیں۔ خدا تعالیٰ کے نزدیک دو بڑے گناہ اول اترا اور تقول علی اللہ یعنی یہ ہ کوئی مخص
کہ

دعویٰ کرے کہ خدا مجھ سے ہمکلام ہوتا ہے یا وحی یا الہام کرتا ہے حالانکہ اسے نہ کوئی وحی ہوتی ہے اور
نہ الہام اور نہ خدا اس سے کبھی ہمکلام ہواتی کہ جھوٹی خواب کا بنالینا بھی اس میں داخل ہے۔ غرض
ایک تو یہ امر کہ خدا پر افترا کرنا حالانکہ خدا جانتا ہے کہ وہ کا ذب ہے ۔ دوسرے وہ شخص خدا
کے بڑے سخت غضب اور عتاب کا مورد ہوگا جو ایک صادق اور خدا کی طرف سے آنے والے کا
انکار کرتا ہے۔
بہر حال ہمارا مطلب یہ ہے کہ یہ بات ہمیشہ سے چلی آئی ہے اور اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے
عملی طور پر ایک سلسلہ نبوت قائم کر کے دکھا دیا ہے۔ اس سے اس قدر فائدہ تو اٹھانا چاہیے کہ جہاں
اور اپنے دنیوی کا روبار کے واسطے اتنی سرگردانی اور محنت اور کوشش کرتے ہو اس بات کی بھی کچھ
تحقیقات تو کرو کہ آیا جو اپنے کاروبار کو خدا کی طرف منسوب کرتا ہے اور اتنا بڑا دعوئی پیش کرتا ہے اتنا
تو معلوم کر لیں کہ یہ صادق ہے یا کاذب۔
پھر خدا فرماتا ہے کہ جو شخص میرے رسول کی نافرمانی کرے گا میں اس کو نہیں چھوڑوں گا
جب تک اس سے اس انکار کا مطالبہ نہ کرلوں ۔ معمولی حکام اور گورنمنٹ بھی اپنے احکام کی تحقیر
کرنے والوں اور باغیوں کو بغیر سزا نہیں چھوڑتی تو پھر وہ خدا ہے اور احکم الحاکمین ہے ذرہ ذرہ اسی
کے قبضہ قدرت میں ہے تو پھر اس کے مرسل کی نافرمانی اور اس کے احکام کی ہتک کرنے والا کس طرح
امن میں رہ سکتا ہے۔
اگر میرے ساتھ خدا کا کوئی نشان نہ ہوتا اور نہ اس کی تائید
صداقت مسیح موعود علیہ السلام اور نصرت میرے شامل حال ہوتی اور میں نے قرآن
سے الگ کوئی راہ نکالی ہوتی یا قرآنی احکام اور شریعت میں کچھ دخل و تصرف کیا ہوتا یا منسوخ کیا
ہوتا یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کے باہر کوئی اور نئی راہ بتائی ہوتی تو البتہ حق تھا اور لوگوں
کا عذر معقول اور قابل قبول ہوتا کہ واقع میں یہ شخص خدا اور خدا کے رسول کا دشمن اور قرآن اور
تعلیم قرآن کا منکر اور منسوخ کرنے والا ہے، فاسق ہے، فاجر ہے، مرتد ہے، مگر جب میں نے نہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی