۲ مئی ۱۹۰۸ء (قبل ظہر۔ بمقام لاہور)

ملفوظات, حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قرآن میں کوئی تغیر کیا اور نہ پہلی شریعت کا جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لائے تھے ایک شوشہ اور
نقطہ میں نے بدلا بلکہ میں قرآن اور احکام قرآنی کی خدمت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاک مذہب کی خدمت کے واسطے کمر بستہ ہوں اور جان تک میں نے اپنی اسی راہ میں لگا دی ہے اور
میرا یقین کامل ہے کہ قرآن کے سوا جو کامل ، اکمل اور مکمل کتاب ہے اور اس کی پوری اطاعت
اور بغیر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کے نجات ممکن ہی نہیں اور قرآن میں کمی بیشی کرنے
والے اور آنحضرت کی اطاعت کا جوا اپنی گردن سے اتار نے والے کو کافر اور مرتد یقین کرتا ہوں تو
پھر اس صورت میں اور باوجود میری صداقت کے ہزار ہا نشان ظاہر ہو جانے کے جو کہ خدا نے
آج تک میری تائید میں آسمان اور زمین پر ظاہر کئے پھر مجھے جو شخص کا ذب اور مفتری اور دجال
کے نام سے پکارتا ہے یا جو میری پروا نہیں کرتا اور میری آواز کی طرف کان نہیں دھرتا یقیناً جانو کہ
خدا بغیر مواخذہ اسے ہرگز ہرگز نہ چھوڑے گا۔ اسلام کی کشتی غرق ہونے کو ہے۔ زمانہ شہادت دے
رہا ہے اور وقت پکار پکار کر ضرورت کو محسوس کر رہا ہے۔ اندرونی حالت ایسی خطرناک ہے کہ اس سے
ہرگز ہرگز کسی کا دل مطمئن اور خوش نہیں ہو سکتا ۔ بیرونی حملے ایسے خطرناک ہیں کہ قریب ہے کہ اسلام کو
بیخ و بن سے اکھاڑ پھینکیں تو کیا اب بھی وہ وقت نہیں آیا کہ کسی کو خدا اسلام کی حمایت کے واسطے
مبعوث فرماتا اور کوئی مجدد بھیجتا جو اسلام کی ڈوبتی ناؤ کو سنبھال لیتا؟ صدی کا سر بھی گزر گیا مگر گل
وعدے جھوٹے ہی جھوٹے نکلے؟ تو پھر تم ہی بتاؤ کہ کیا ابھی وہ وقت نہیں کہ خدا اسلام کی خبر گیری
کرتا؟ یا کوئی اس سے بھی زیادہ خطرناک اور نازک حالت ہوگی؟ کیا جب اسلام بالکل مر ہی
جاوے گا اور اس میں کوئی دم باقی نہ رہے گا اس وقت کوئی آوے گا ؟ پھر ایسے آنے والے سے کیا
فائدہ اور کیا حاصل؟
یا درکھو کہ اگر میں جھوٹا ہوں تو پھر اسلام بھی جھوٹا ہے اور اگر اسلام بھی دوسروں کی طرح ایک
مردہ مذہب ہے تو پھر اسلام میں کیا بڑائی ہے اور اس کی کیا خصوصیت؟ تو حید جس کا ہم تم کو ناز ہے
اس کے تو برہمو اور آریہ بھی دعویدار ہیں۔ ایک شخص نے اسی لاہور میں ایک دفعہ لیکچر دیا تھا کہ ہم لوگ

لا اله الا الله کے قائل ہیں پھر ہمیں مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله کی کیا حاجت ہے؟ جب یہ صورت ہے اور
توحید کے اور مذاہب بھی قائل ہیں تو پھر تم میں اور تمہارے غیروں میں ما بہ الامتیاز ہی کیا ہوا ؟
اگر یہی جہاد وغیرہ کے عقائد ہی ما بہ الامتیاز ہیں تو پھر یا د رکھو کہ یہ سخت غلطی
جہاد کی حقیقت ہے اور اس طرح تم اسلام کے حامی نہیں بلکہ دشمن ہو، اسلام کو بدنام کرتے
ہو۔ دیکھو! اگر ہمیں اس بات کا علم ہوتا کہ واقع میں قرآن شریف کا یہی منشا ہے تو پھر ہم اس ملک
کے باہر چلے جاتے اور ایسی جگہ اپنا قیام گاہ بناتے جہاں سے ہمیں ان احکام کی ادائیگی میں ہر طرح
کی سہولت اور آسانی ہوتی اور خوب دل کھول کر ان احکام کو بجالاتے مگر میں سچ کہتا ہوں کہ قرآن کا
یہ منشا نہیں جو بد قسمتی سے بعض نادان ملانوں نے سمجھا ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس زمانہ میں بڑے بڑے مشکلات کا سامنا
تھا۔ آپؐ کے بہت سے جان نثار اور عزیز دوست ظالم کفار کے تیر و تفنگ کا نشانہ بنے اور طرح طرح
کے قابل شرم عذاب ان لوگوں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو پہنچائے حتی کہ آخر کار خود
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کا منصوبہ کر لیا۔ چنانچہ آپ کا تعاقب بھی کیا۔ آپ کے قتل کرنے
والے کے واسطے انعام مقرر کئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک غار میں پناہ گزیں ہوئے۔ تعاقب
کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی گئی ۔ مگر یہ تو خدا کا تصرف تھا کہ آپ کو ان کی نظروں سے باوجود
سامنے ہونے کے بچا لیا اور ان کی آنکھوں میں خاک ڈال کر خود اپنے رسول کو ہاتھ دے کر بچالیا۔
آخر کار جب ان کفار کے مظالم کی کوئی حد نہ رہی اور مسلمانوں کو ان کے وطن سے باہر نکال کر بھی وہ
سیر نہ ہوئے تو پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ ارشاد نازل ہوا أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمُ
ظْلِمُوا وَ إِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ ( الحج : ۴۰) خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو تلوار اٹھانے کی
اجازت دی اور اس اجازت میں یہ ثابت کر دیا کہ واقع میں جو لوگ ظالم تھے اور شرارت ان کی
حد سے بڑھ چکی تھی اور مسلمانوں کا صبر بھی اپنے انتہائی نقطہ تک پہنچ چکا تھا۔ اب خدا نے فرمایا کہ جن
لوگوں نے تلوار سے مقابلہ کیا وہ تلوار ہی سے ہلاک کئے جاویں اور گو یہ چند اور ضعیف ہیں مگر میں دکھا

دوں گا کہ میں بوجہ اس کے کہ وہ مظلوم ہیں ان کی نصرت کروں گا اور تم کو ان کے ہاتھ سے ہلاک
کراؤں گا ۔ چنانچہ پھر اس حکم کے بعد ان ہی چند لوگوں کی جو ذلیل اور حقیر سمجھے گئے تھے اور جن کا
نہ کوئی حامی بنتا تھا اور نہ مددگار اور وہ کفار کے ہاتھ سے سخت درجہ تنگ اور مجبور ہو گئے تھے ان کی
مشارق اور مغارب میں دھاک بندھ گئی اور اس طرح سے خدا نے ان کی نصرت کر کے دنیا پر ظاہر
کر دیا کہ واقعی وہ مظلوم تھے۔ غرض ہر طرح سے ہر رنگ میں اور ہر پہلو پر نظر ڈال کر دیکھ لو واقع
میں اس وقت مسلمان مظلوم تھے یا کہ نہیں ؟ اگر خدا ایسے خطرناک اور نازک وقت میں بھی ان
چند کمزور مسلمانوں کو اپنی حفاظت جان کے واسطے تلوار اٹھانے اور دفاعی طور سے لڑائی کرنے کی
اجازت نہ دیتا تو کیا ان کو دنیا کے تختہ سے نابود ہی کر دیتا ؟ تو پھر اس حالت میں ان کا تلوار اٹھانا جبکہ
ہر طرح سے ان کا حق تھا کہ وہ تلوار اٹھاتے کیا تو شرعاً اور کیا عرفاً ۔ مگر وہ بھی آج تک نشانہ اعتراض بنا
ہوا ہے اور متعصب اور جاہل دشمن اب تک اس کو نہیں بھولتے تو کیا اب یہ لوگ خونی مہدی کا عقیدہ
پیش کر کے ان کے ان اعتراضوں کو پھر تازہ کرتے اور مسلمانوں سے متنفر کرنا چاہتے ہیں۔ دیکھو
مہدی کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود صاف فرما دیا ہے کہ يَضَعُ الْحَرْبَ وہ
جنگ کا خاتمہ کر دے گا اور وہ جنگ ایک علمی جنگ ہوگا ۔ قلم تلوار کا کام کرے گا اور اسرار روحانی ،
برکات سماوی اور نشانات اقتداری سے دنیا کو فتح کیا جاوے گا اور دلائل قاطع اور براہین ساطع سے
اسلام کا غلبہ ثابت کیا جاوے گا۔ اور تازہ بتازہ غیبی پیشگوئیوں اور تائیدات خدائی سے سچے مذہب کو
ممتاز کر کے دکھا یا جاوے گا۔ یہ کہہ دینا کہ معجزات سابقہ ہمارے پاس موجود ہیں کافی نہیں ۔ یا د رکھو
کہ ہندوؤں کے پشتکوں اور عیسائیوں اور یہودیوں کی کتابوں کے قصے کہانیوں سے بڑھ کر تمہارے
پاس بھی کچھ نہیں ۔ اگر تم قصے پیش کرو گے تو وہ تم سے بڑھ چڑھ کر قصے پیش کر سکتے ہیں ۔ اگر اسلام کی
سچائی کا معیار بھی صرف قصے کہانیوں کی بنا پر رہ گیا ہے تو پھر یاد رکھو کہ یہ امر مشتبہ ہے۔
اسلام میں فرقان ہے۔ خدا نے ہمیشہ سے اسلام انبیاء کے وجود اور نشانات کی ضرورت میں ایک امر خارق رکھا ہے اور تازہ بتازہ

نشانات ہیں ۔ نشان کا نام سن کر آجکل کے فلسفہ پڑھنے والے کچھ کشیدہ خاطر ہو۔ کچھ کشیدہ خاطر ہوتے ہیں۔ وہ کہتے
ہیں کہ خدا کے وجود کا پتہ لگانے کے واسطے نشانات اور انبیاء کے وجود کی کیا ضرورت ہے؟
مگر یا درکھو کہ اس نظام شمسی اور اس ترتیب عالم سے جو کہ ایک ابلغ اور محکم رنگ میں پائی جاتی
ہیں اس سے نتیجہ نکالنا کہ خدا ہے یہ ایک ضعیف ایمان ہے اس سے خدا کے وجود کے متعلق پوری
تسلی نہیں ہو سکتی ، امکان ثابت ہوتا ہے۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یقیناً خدا ہے اگر اس میں یقینی اور قطعی
دلائل ہوتے تو پھر لوگ دہر یہ کیوں ہوتے ؟ بڑے بڑے محقق کتابیں تالیف کرتے ہیں مگر ان کے
دلائل ناطقه ناطقہ اور براہین قاطعہ نہیں ہوتے ۔ کسی کا منہ بند نہیں کر سکتے اور نہ ان سے یقینی ایمان تک
انسان پہنچ سکتا ہے ۔ اگر ایک شخص ان امور سے خدا کی ہستی کے دلائل بیان کرے گا تو ایک دہریہ
اس کے خلاف دلائل بیان کر دے گا۔
در اصل بات یہ ہے کہ اس طرح اتنا ثابت ہو سکتا ہے کہ خدا ہونا چاہیے۔ یہ ثابت نہیں ہوتا کہ
” ہے۔ ہونا چاہیے اور ہے میں بہت بڑا فرق ہے۔ ” ہے مشاہدہ کو چاہتا ہے ۔ مگر دوسرا حصہ جو
وو
وجودِ باری تعالیٰ کے واسطے انبیاء نے پیش کیا ہے کہ زبردست نشانات معجزات اور خدا کی زبر دست
طاقت کے ظہور سے اس کی ہستی ثابت کی جاوے۔ یہ ایک ایسی راہ ہے کہ تمام سر اس دلیل کے آگے
جھک پڑتے ہیں اصل میں بہت سے عرب دہر یہ تھے جیسا کہ قرآن شریف کی آیت ذیل سے
معلوم ہوتا ہے اِنْ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَ نَحْيَا ( المؤمنون : ۳۸) کیا عرب جیسے اجڈ اور
بے باک، بے قید ، بے دھڑک لوگ تلوار سے آپؐ نے سیدھے کئے تھے اور ان کی آپؐ کی بعثت
سے پہلی اور پچھلی زندگی کا عظیم الشان امتیاز اور فرق اس وجہ سے تھا کہ وہ آنحضرت کی تلوار کا
مقابلہ نہ کر سکے تھے ؟ یا کیا صرف سادہ اور نری اخلاقی تعلیم تھی جس سے ان کے دلوں میں
ایسی پاک تبدیلی پیدا ہو گئی تھی ؟ نہیں ہر گز نہیں ۔ یا درکھو کہ تلوار انسان کے ظاہر کو فتح کر سکتی ہے
مگر دل کبھی تلوار سے فتح نہیں ہوتے ۔ بلکہ وہ وہ انوار تھے جن میں خدا کا چہرہ نظر آتا تھا اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایسے ایسے خارق عادت نشانات دکھائے تھے کہ خود خدا

ان لوگوں کے سامنے آموجود ہوا تھا اور انہوں نے خدا کے جلال اور جبروت کو دیکھ کر گناہ سوز زندگی
اور پاک تبدیلی اپنے اندر پیدا کر لی تھی ۔
اب پھر وہی وقت ہے اور ویسا ہی خدا تعالیٰ پر زندہ ایمان پیدا کرنے کی ضرورت زمانہ۔ پس اس وقت بھی خدا کی
ہستی کا یقین اسی ذریعہ سے ہوگا جس ذریعہ سے ابتدا میں ہوا تھا۔ اسلام وہی اسلام ہے لہذا اس کی
کامیابی اور سرسبزی کے بھی وہی ذرائع ہیں جو ابتدا میں تھے ۔ اب بھی ضرورت ہے تو اس بات کی
کہ خدا کے چہرہ نما ہیبت ناک اقتداری نشانات ظاہر ہوں اور یقین جانو کہ کوئی شخص گناہ سے نہیں
پاک ہو سکتا جب تک خدا کی معرفت کامل نہ ہو۔ یہ گناہ اور طرح طرح کے معاصی جو چاروں طرف
دنیا میں بھرے پڑے ہیں ان کے دور کرنے کے واسطے صرف خشک ایمان کافی نہیں ۔ کیا وہ
خوفِ خدا جیسا کہ چاہیے دنیا میں موجود ہے۔ نہیں ہرگز نہیں۔ اصل میں انسان نفس اتارہ کی
زنجیروں میں ایسا جکڑا ہوا ہے ۔ جیسے کوئی چڑیا کا بچہ ایک شیر کے پنجے میں ۔ جب تک اس نفس کے
پنجے سے نجات نہ پا جاوے تب تک تبدیلی محال ہے اور گناہ سے بچنا مشکل ۔ مگر دیکھو! اگر ابھی ایک
ہیبت ناک زلزلہ آجاوے اور درو دیوار اور مکان کا چھت لرزنے لگے تو دلوں پر ایک ایسی ہیبت
طاری ہوگی اور ایسا خوف دلوں پر چھا جائے گا کہ اس وقت گناہ کا خیال تک بھی دلوں میں نہ رہے گا۔
ایک خطرناک مہلک مرض کے وقت جو حالت انسان کی ہوتی ہے۔ وہ امن اور آرام و آسائش کی
زندگی میں ہر گز ممکن نہیں ۔
انسان اپنی حالت میں تبدیلی پیدا کرنے کے واسطے خدا تعالیٰ کی تجلیات اور زبردست نشانوں
کا محتاج ہے۔ ضروری ہے کہ خدا کوئی ایسی راہ پیدا کر دے کہ انسان کا ایمان خدا پر تازہ اور پختہ
ہو جاوے اور صرف زبان تک ہی محدود نہ رہے بلکہ اس ایمان کا اثر اس کی عملی حالت پر بھی ظاہر ہو
جاوے اور اس طرح سے انسان سچا مسلمان ہو جاوے ۔ اس لحاظ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں الہاماً

یہ فرمایا۔
چو
دور
خسروی آغاز کردند
جلد دہم
مسلمان را مسلمان باز کردند
یہ خدا کا کلام ہے ۔ آجکل اگر نظر عمیق سے اور غور سے دیکھا جاوے تو زبانی ایمان ہی کثرت سے نظر
آوے گا ۔ پس خدا کا یہی منشا ہے کہ لفظی اور زبانی مسلمانوں کو حقیقی مسلمان بنا یا جاوے۔ یہودی کیا
توریت پر ایمان نہیں لاتے تھے قربانیاں نہ کرتے تھے۔ مگر خدا نے ان پر لعنت بھیجی اور کہا کہ تم
مومن نہیں ہو بلکہ بعض نمازیوں کی نماز پر بھی لعنت بھیجی ہے جہاں فرمایا ہے وَيْلٌ لِلْمُصَدِّينَ الَّذِينَ
هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ (الماعون : ۶،۵) یعنی لعنت ہے ایسے نمازیوں پر جو نماز کی حقیقت
سے بے خبر ہیں۔ صلوٰۃ اصل میں آگ میں پڑنے اور محبت الہی اور خوف الہی کی آگ میں پڑ کر
اپنے آپ سے جل جانے اور ماسوی اللہ کو جلا دینے کا نام ہے اور اس حالت کا نام ہے کہ
صرف خدا ہی خدا اس کی نظر میں رہ جاوے اور انسان اس حالت تک ترقی کر جاوے کہ خدا کے
بلانے سے بولے اور خدا کے چلانے سے چلے۔ اس کی کل حرکات اور سکنات ، اس کا فعل اور ترک فعل
سب اللہ ہی کی مرضی کے مطابق ہو جاوے خودی دور ہو جاوے۔
۔
غرض یہ باتیں ہیں اگر خدا کسی کو توفیق دے تو ۔ مگر جب تک خدا کسی کے دل کے دروازے نہ
کھولے کوئی کچھ کر نہیں سکتا۔ دلوں کے دروازے کھولنا خدا ہی کا کام ہے إِذَا أَرَادَ اللهُ بِعَبْدِ
خَيْرًا أَقَامَ وَاعِظًا فِي قلبه - جب انسان کے اچھے دن آتے ہیں اور خدا کو انسان کی درستی اور
بہتری منظور ہوتی ہے تو خدا انسان کے دل میں ہی ایک واعظ کھڑا کر دیتا ہے ۔ اور جب تک خود
انسان کے اندر ہی واعظ پیدا نہ ہو تب تک بیرونی وعظوں کا اس پر کچھ بھی اثر نہیں ہوتا ۔ مگر وہ کام خدا
کا ہے۔ ہمارا کام نہیں ہے ہمارا کام صرف بات کا پہنچا دینا ہے مَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلَاغُ
(المائدة: ١٠٠) تصرف خدا کا کام ہے۔ ہم اپنی طرف سے بات کا پہنچا دینا چاہتے ہیں ۔ ایسا نہ ہو
کہ ہم پوچھے جاویں کہ کیوں اچھی طرح سے نہیں بتایا۔ اسی واسطے ہم نے زبانی بھی لوگوں کو سنایا

آج 10 میں سے 10 باقی