۳ مئی ۱۹۰۸ء (بروز اتوار۔ بمقام لاہور برمکان ڈاکٹرسید محمد حسین شاہ صاحب)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے۔ تحریری بھی اس کام کو پورا کر دیا ہے۔ دنیا میں کوئی کم ہی ہوگا جو اب بھی یہ کہہ دے کہ اس کو
او
ہماری تبلیغ نہیں پہنچی یا ہمارا دعوئی اس تک نہیں پہنچا۔ لے
۳ رمتی ۱۹۰۸ء بروز اتوار بمقام لاہور بر مکان ڈاکٹر سیدمحمدحسین شاہ صاحب )
ایک دہریہ سے ملاقات کے دوران فرمایا۔ خدا تعالیٰ کو شناخت کرنے کا طریق طبائع میں اختلاف ہوتا ہے۔ بعض طبائع میں
ایسی استعداد ہوتی ہے کہ وہ حق کے قبول کرنے میں جلدی کرتی ہیں اور بعض ایسی بھی ہوتی ہیں کہ حق
ان کی سمجھ میں آ تو جاتا ہے مگر دیر بعد ۔ اور بعض ایسی بھی ہوتی ہیں کہ ان میں قبول حق کی استعداد
دیتے دیتے ایک وقت بالکل زائل ہی ہو جاتی ہے۔ خدا جس کا وجود مخفی در مخفی اور نہاں در نہاں ہے۔
ہم نے اس کو ایسا نہیں مانا کہ وہ ایک ہیولی ہے۔ ایسا ایک انسان جس کو سچا شوق ، حقیقی جوش اور دلی
تڑپ ہے کہ وہ خدا کو پہچانے اس کے لئے تمام گذشتہ قصص اور واقعات پر نظر ڈال کر غور کرنا از بس مفید
ہو سکتا ہے۔ تاریخ ایسے انسان کے واسطے رہبری کر سکتی ہے۔ تاریخ اور تمام واقعات سلف بجز
اس کے اور کوئی راہ نہیں بتاتے کہ خدا کو خدا کے عجائبات قدرت اور تصرفات سے جو کہ وہ بذریعہ
اپنے الہامات، وحی اور مکالمات دنیا پر ظاہر کرتا ہے پہچان سکتے ہیں۔ اس راہ سے بڑھ کر اور کوئی
یقینی راہ خدا کی شناخت کی ہر گز نہیں ہے۔ جن لوگوں کو وہ خاص کر لیتا ہے اور حصہ معرفت ان کو
عطا کرتا ہے ان پر وہ مکالمہ مخاطبہ کا فیضان جاری کرتا ہے ۔ عشاق کی تسلی اور تسکین کے لئے دیدار یا
گفتار دو ہی چیزیں ہیں۔ جہاں دیدار نہیں ہو سکتا وہاں گفتار دیدار کی جابجا اور قائم مقام ہو جاتی
ہے۔ ایک مادر زاد نا بینا گفتار ہی کے ذریعے شناسائی کر سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ چونکہ غیر محدود ہے اور اس
کی ذات ایسی نہیں کہ اس کی رؤیت اور دیدار جسمانی چیزوں کی طرح ہو سکے۔ اس واسطے اس نے
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۹ مورخه ۱۱۸ ۱۲ نمبر ۳۹ مورخه ۱۸ جون ۱۹۰۸ ء صفحه ۵ تای

اپنی گفتار جس کو بالفاظ دیگر الہام ، وحی ، مکالمات کے نام سے تعبیر کیا گیا ہے، دیدار کے قائم مقام رکھ دی
ہے۔ کم ہیں جن کو دیدار ہوتا ہو۔ اکثر گفتار ہی کے ذریعہ تسلی پاتے اور طمانیت حاصل کرتے ہیں۔
اس جگہ ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ بھلا یہ کیوں کر معلوم ہو کہ وہ گفتار جو انسان
کلام اللہ کا امتیاز سنا ہے واقع خدا کا کام کسی اور انہیں ساس کے لئے یاد رکھنا چاہیے
کہ خدا کے کلام کے ساتھ خدائی طاقت، جبروت اور عظمت ہوتی ہے جس طرح تم لوگ ایک معمولی
انسان اور بادشاہ کے کلام میں فرق کر سکتے ہو اسی طرح اس احکم الحاکمین کے کلام میں بھی
شوکت وسطوت سلطانی ہوتی ہے جس سے شناخت ہو سکتی ہے کہ واقعی یہ کلام بجز خدائے عز وجل
کے اور کسی کا نہیں ۔
یہ
ملہمین کی علامات دوسرابڑا بھاری نشان اس شناخت اور تیز کا ہوتا ہے کہ اس انسان سے خدا کلام کرتا ہے وہ خالی نہیں ہوتا بلکہ اس میں بھی خدائی شان جلوہ گر
ہوتی ہے اور وہ بھی ایک گونہ خدائی صفات کا مظہر اور جلوہ گاہ ہوتا ہے ۔ اس میں وہ لوازم پائے
جاتے ہیں ۔اس میں ایک خاص امتیاز ہوتا ہے ۔ علوم غیبی جو سفلی خیالات کے انسانوں کے
وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتے وہ ان کو عطا کئے جاتے ہیں۔ اس کی دعائیں قبول کر کے اس کو اطلاع
دی جاتی ہے اور اس کی اس کے کاروبار میں خاص نصرت اور مدد کی جاتی ہے اور جس طرح خدا
سب پر غالب ہے اور اس کو کوئی جیت نہیں سکتا ۔ اسی طرح انجا مکار وہ بھی غالب اور ہر طرح سے
مظفر و منصور اور کامیاب و با مراد ہو جاتے ہیں۔
غرض یہ نشان ہوتے ہیں جن کے ذریعہ سے عقلمند انسان کو ضرور تا ماننا ہی پڑتا ہے کہ واقعی یہ
انسان مقرب بارگاہ ہے اور پھر یہ بھی ماننا ہی پڑتا ہے کہ خدا بھی ضرور ہے ۔ ہمیں ایسے لوگوں سے
بھی گفتگو اور ملاقات کا اتفاق ہوا ہے جو مصنوعات سے صانع کو پہچاننے اور شناخت کرنے کی راہ
اختیار کرتے ہیں اور اس طریق کو ہم نے آزمایا بھی ہے۔ مگر یا درکھو کہ یہ راہ ٹھیک نہیں ادھوری ہے۔

اس راہ سے انسان کو حقیقی معرفت اور یقین کامل جو انسان کی عملی حالت پر اثر ڈال سکے ہر گز ممکن نہیں۔
زیادہ سے زیادہ بس یہی ہوتا ہے کہ خدا ہونا چاہیے۔ مگر ہے اور ہونا چاہیے میں زمین و آسمان کا
فرق ہے۔
اس بیان سے ہمارا مطلب یہ ہے کہ معرفت بھی وہی فائدہ بخش ہوسکتی ہے جس
معرفتِ کاملہ سے انسان میں ایک تبدیلی بھی پیدا ہو۔ ایک شخص جو بینائی اور قوت رؤیت کا
دعوی کرے مگر اس کے دعوے کے ساتھ کوئی عملی ثبوت نہ ہو اور وہ کھڑا ہوتے ہی دیواروں سے
ٹکریں کھائے کیا اس کا دعوی قابل پذیرائی ہو سکتا ہے؟ ہرگز نہیں ۔ کارآمد صفت کمال ہی ہے۔
نیم ملاں خطرہ ایمان اور نیم حکیم خطرہ جان مشہور مقولے ہیں ۔ پس کامل معرفت کی تلاش کرنا شرط
ہے اور وہ اسی راہ سے میسر آسکتی ہے جو راہ انبیاء دنیا میں لا۔
لائے۔
ایک دہر یہ تو وہ ہے جو صانع کے وجود کا منکر ہے اور یہ گروہ قدیم سے ہے مگر میں کہتا ہوں فرض
کر لو کہ دنیا میں ایسا ایک بھی متنفس نہیں تو بھی ہر وہ جس کو کامل معرفت نہیں وہ بھی دہر یہ ہے۔
جب تک کامل معرفت نہ ہو اس وقت تک کچھ نہیں ۔ جس طرح ایک دانہ بھوک کو اور ایک قطرہ پیاس
کو نہیں مٹا سکتے اسی طرح خشک ایمان جس کے ساتھ کمال معرفت اپنے تمام لوازم کے ساتھ نہیں
نجات نہیں دلا سکتا ۔ جس طرح وہ انسان زندہ نہیں رہ سکتا جس کو بھوک کے وقت کھانا اور پیاس کے
وقت پانی دیکھنا تک بھی نصیب نہیں ہوا ۔ اسی طرح وہ بھی ہلاک ہو جائے گا جس نے بھوک کے وقت
ایک دانہ دیکھ لیا یا کھا لیا اور ایک قطرہ شدید پیاس کے وقت دیکھ لیا یا پی بھی لیا ہو۔ پس بعینہ اسی
طرح سے معرفت کامل ہی موجب نجات ہو سکتی ہے۔
ہم دیکھتے ہیں کہ ان محسوسات میں بھی کامل علم اور معرفت ہی کا اثر ہوتا ہے۔ ایک انسان کے پاس
خواہ ایک شیر یا بھیڑیا آجاوے مگر جب تک وہ شیر کو شیر اور بھیڑیے کو بھیڑ یا بمع ان کے تمام لوازم
اور خواص کے یقین نہیں کر لیتا ان سے کوئی خوف نہیں کرتا۔ ایک زہریلے سانپ کو جو انسان ایک چوہا
یقین کرتا ہوگا وہ اس سے ہرگز گریز اور پرہیز نہ کرے گا مگر اس علم کے ساتھ ہی کہ یہ ایک زہریلا

سانپ ہے اور اس کا کاٹنا گویا پیغام اجل ہے ۔ وہ اس سے خوف کرے گا اور معاً الگ ہو جاوے گا۔
دیکھو! نفس امارہ انسان کے ساتھ ساتھ لگا ہوا ہے اور خون کی طرح انسان کے
عقیدہ کفارہ ہر رگ وریشہ میں اور ذرہ ذرہ میں داخل ہے۔ عیسائیوں نے تو ایک سہل اور
آسان راہ نکال لی ۔ ایک شخص کو سولی پر چڑھا دیا۔ اب قیامت تک عیسائی نسل کا ہر فرد جو چاہے
سو کر لے اس کو کوئی سوال ہی نہیں ہوگا۔ خون مسیح ان کے تمام گناہوں کا کفارہ ہو چکا ہے۔ نادان
نہیں سمجھتے کہ زید کے تو سر درد ہے بکر نے اٹھ کر اپنے سر میں پتھر مار لیا۔ بھلا زید کو اس سے کیا فائدہ؟
میں یقیناً کہتا ہوں کہ ایک بیمار کو مرغ کی یخنی جس قدر فائدہ پہنچا سکتی ہے ان کا کفارہ اور خون مسیح اس
قدر بھی مفید نہیں ہے۔ ان کے پادری جو دوسروں کو تعلیم دیتے ہیں خود ان کے اپنے حالات نہایت
ہی خطرناک ہیں ۔ کفارہ کے عقیدہ نے ان کو بہت دلیر کر دیا ہے۔ گناہ ایک خطرناک زہر ہے مگر جو
شخص یہ اعتقاد رکھتا ہے کہ خونِ مسیح کافی ہے اور کفارہ پر ایمان لے آنا تمام گناہوں کے واسطے کفارہ
ہو جاتا ہے وہ گناہ کے زہر کوز ہر یقین کرے تو کیسے؟
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک پادری زنا کے جرم میں پکڑا گیا۔ عدالت میں جب اس سے سوال
ہوا تو اس نے بڑی دلیری اور جرات سے کہا کہ کیا مسیح کا خون میرے واسطے کافی نہیں ہو چکا ہے؟
غرض ان کا کفارہ ہی تمام بدیوں کی جڑ ہے۔
ہمارے نزدیک کوشش کر کے انسان جب تک ایک پاک تبدیلی کی طرف نہیں جھکتا اس وقت تک
کوئی فائدہ نہیں حاصل ہو سکتا ۔ نفس امارہ کا مغلوب کرنا بہت بڑا بھاری مجاہدہ ہے۔ اسی نفس اتارہ ہی
کے زیر اثر ہونے کی وجہ سے انسان نہ حق اللہ کو ادا کر سکتا ہے اور نہ حق العباد سے سبکدوش ہو سکتا ہے۔
شریعت نے دوہی حصے رکھے ہیں ۔ ایک حق اللہ اور دوسرا حق العباد ۔
حق اللہ اور حق العباد حق اللہ کیا ہے ؟ یہی کہ اس کی عبادت کرنا اور اس کی عبادت میں کسی کو
شریک نہ کرنا اور ذکر اللہ میں لگے رہنا اس کے اوامر کی تعمیل اور نواہی سے اجتناب کرنا، اس کے
محرمات سے بچتے رہنا وغیرہ ۔

حق العباد کا خلاصہ یہ ہے کہ کسی پر ظلم نہ کرنا اور کسی کے حقوق میں دست اندازی نہ کرنا جہاں
اس کا کوئی حق نہیں ہے۔ جھوٹی گواہی نہ دینا وغیرہ۔
اب یہ دونوں امرایسے مشکل ہیں کہ تمام گناہ ، جرائم ، معاصی اور دوسری طرف تمام نیکیوں کے
اصول اسی میں آگئے ہیں۔ کہنے کو تو ہر ایک کہہ لیتا ہے کہ میں اپنی قوت سے گناہ سے بچ سکتا ہوں مگر
انسان فطرت سے الگ ہرگز نہیں ہو سکتا۔ فطرت انسانی کسی کپڑے کا دامن تو ہے نہیں کہ پلید ہوا تو
کاٹ کر الگ کر دیا جا سکے۔ فطرت روح کا پیدائشی جزو ہے۔ پس جبکہ انسانی فطرت میں ہی یہی
رکھا گیا ہے کہ انسان انہی امور سے خائف ہوتا اور پر ہیز کرتا ہے جن کو وہ اپنی ہلاکت کا باعث اور
مصر یقین کرتا ہے۔ کسی نے کوئی نہ دیکھا ہوگا کہ اسٹڑ کنیا کو باوجود اسٹرکنیا یقین کرنے کے دانستہ
استعمال کرے یا سانپ کو سانپ یقین کرتے ہوئے ہاتھ میں پکڑلے یا ایک طاعون زدہ گاؤں میں
جہاں موتا موتی کا بازار گرم ہے خواہ مخواہ جا گھسے۔ اس اجتناب اور پر ہیز کی وجہ کیا ؟ یہی کہ ان باتوں
کو وہ مہلک یقین کرتا ہے۔
پس انسان معاصی اور جرائم کی مرض سے تب ہی نجات پاسکتا ہے کہ گناہ سے بچنے کا راز اسے چور اور سانپ وغیرہ سے بڑھ کر انکے مضر اور نقصان دہ ہونے ا
کا یقین ہو اور خدا کا جلال ، اس کی عظمت اور جبروت ہر وقت اس کے مد نظر ہو۔ انسان اپنی
حرص و خواہش اور دلی آرزوؤں کو بھی ترک کر سکتا ہے۔ مثلاً ایک ذیا بیطس کا مریض جس کو ڈاکٹر کہہ
دے کہ شیرینی کا استعمال بالکل ترک کر دو۔ پھر اپنی جان کی خاطر میٹھے کو چھوتا بھی نہیں۔ پس یہی حال
روحانی حرص و ہوا اور خواہشات نفسانی کا ہے۔ اگر خدا کی عظمت اور اس کا جلال سچے طور سے
اس کے دل میں گھر کر چکا ہو تو پھر اس کی نافرمانی آگ کے کھانے اور موت سے بھی بدتر محسوس
کرے گا۔
انسان کو جس قدر خدا کے اقتدار اور سطوت کا علم ہوگا اور جس قدر یقین ہوگا کہ اس کی نافرمانی
کرنے کی سخت سزا ہے اسی قدر گناہ اور نافرمانی اور حکم عدولی سے اجتناب کرے گا۔ دیکھو! بعض لوگ

موت سے پہلے ہی مر رہتے ہیں۔ یہ اخیار ، ابدال اور اقطاب کیا ہوتے ہیں؟ اور ان میں کیا چیز زائد
آ جاتی ہے؟ وہ یہی یقین ہوتا ہے۔ یقینی اور قطعی علم ضرورتا اور فطرتا انسان کو ایک آمر کے واسطے مجبور
کر دیتا ہے ۔ خدا کی نسبت ظن کفایت نہیں کر سکتا ۔ شبہ مفید نہیں ہو سکتا۔ اثر صرف یقین ہی میں رکھا
گیا ہے۔ خدا کی صفات کا یقینی علم ایک ہیبت ناک بجلی سے بھی زیادہ اثر رکھتا ہے۔ اسی کے اثر سے
تو یہ لوگ سر ڈال دیتے اور گردن جھکا دیتے ہیں۔ پس یا د رکھو کہ جس قدر کسی کا یقین بڑھا ہوا ہو گا
اسی قدر وہ گناہ سے اجتناب کرتا ہوگا۔
بظاہر نظر تو گناہ سے بچنے والے اور اس قسم کا دعویٰ کرنے والے بہت ہوں گے مگر ان کی مثال
وہی ہے جس طرح ایک پھوڑا جو کہ پیپ سے خوب بھر گیا ہو ظاہری جانب سے چمک اٹھتا ہے اور
باقی حصہ جسم سے بھی اس کی چمک دمک اور روشنی بڑھی ہوئی نظر آتی ہے۔ مگر اندر اس کے پیپ اور
گندہ مواد بھرے ہوتے ہیں ۔ گناہ سے بچنے کے آثار بھی تو ساتھ ہوں ۔ روشنی ، دھوپ اور گرمی اس
بات کے شاہد ہیں کہ آفتاب نکلا ہوا ہے۔ مگر جو شخص کہ رات کے وقت کہتا ہے کہ آفتاب چڑھا ہوا ہے
حالانکہ آفتاب کے آثار نہیں ۔ اب بتاؤ کہ کوئی اس کی بات کو باور کرے گا ؟ ہر گز نہیں۔ پس یہی حال
ان لوگوں کا ہے جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لاتے ہیں حالانکہ اس ایمان کے آثار یعنی گناہ سے
بکلی نفرت اور پھر اس کے آثار کہ خدا کے فیوض و برکات اور تائیدات اور سچی پاکیزگی ، تقویٰ اور
طہارت ان میں مفقود ہوتے ہیں۔ یہ بات کہ انسان خدا کی رضا کے خلاف کاموں سے بالکل
دست کش ہو جائے اور گناہ اور خدا کی نافرمانی اسے آگ کھانے سے بھی بدتر نظر آوے اور خدا
کے مقابلہ میں کسی دنیوی جاہ و جلال کا رعب داب اس پر اثر نہ کرے بلکہ یہ ماسوی اللہ کو بجز
ارادہ الہی کسی کے نفع اور ضرر پہنچانے میں ایک مرے ہوئے کیڑے کی طرح سمجھے اور ایسا ہو جائے
کہ اس کا سکون اور اس کی حرکت اور اس کے تمام افعال خدا کی مرضی کے تابع ہو جاویں اور یہ اپنے
آپ سے فنا ہو کر خدا میں محو ہو جائے ۔

یہ تمام امور انسانی طاقت گناہ سوز حالت پیدا کرنے کے لئے مامور کی ضرورت سے بالاتر ہیں۔ انسان
کی اپنی طاقت نہیں کہ ان سب فضائل کو حاصل کر سکے اور تمام رذائل سے بکلی پاک ہو سکے۔ سواس
غرض ں کے واسطے اللہ تعالیٰ کا یہ ہمیشہ سے قاعدہ ہے کہ وہ دنیا میں ایک انسان کو مامور کر کے بھیجا کرتا
ہے اور اپنے عجائبات قدرت اس کے ہاتھ پر ظاہر کرتا ہے۔ اس کی دعائیں قبول کر کے اس کو اطلاع
دیتا ہے۔ اس پر مکالمہ مخاطبہ کا فیضان جاری کرتا ہے۔ اور اس کے ہاتھ پر ایسے ایسے خارقِ عادت
معجزات اور غیبی امور ظاہر کرتا ہے جن سے سفلی خیالات کے انسان عاجز ہوتے ہیں اور ایسے چپکتے
ہوئے اور ہیبت ناک امور اس کی تائید میں ظاہر کرتا ہے کہ لوگوں کے دل نور عرفان اور لذت یقین
سے پر ہو کر گویا خدا کو دیکھ لیتے ہیں اور اس طرح سے خدا کی عظمت اور جبروت ، سطوت اور ہیبت
کے نظارہ کرنے سے ان کے دلوں میں سے غیر اللہ اور تمام گندی اور نفسانی خواہشات جو گناہ کا مبدء
ہوتی ہیں جل جاتی ہیں اور خدا کا جلال اور اس کی کبریائی ان کے دلوں میں بیٹھ جاتی ہے۔ غرض اس
طرح سے وہ ایک جماعت پاک دل انسانوں کی تیار کر دیتا ہے۔
گناہ سوز حالت جب ہی پیدا ہوتی ہے جبکہ خدا اپنے جلال اور ہیبت کو دنیا میں ظاہر کرتا ہے اور
جب اس کے جبروت وسطوت کا دورہ ہو کر دنیا پر ایک قہری تجلی ہوتی ہے اور جس طرح ایک خطرناک
بجلی جس میں ایک خوفناک کڑک اور آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی چمک ہوتی ہے دلوں پر اپنا تسلط
اور رعب بٹھا جاتی ہے۔ اسی طرح اس مامور کے زمانہ میں خدا کی جلالی صفات جلوہ گر ہو کر دنیا میں
ایک پاک تبدیلی پیدا کر جاتا ہے۔
دیکھئے! اگر آپ کے پاس ایک آدمی نہایت ہی رڈی اور خستہ حالت میں آوے خواہ وہ در حقیقت
بادشاہ ہی کیوں نہ ہو آپ پر اس کا کوئی اثر نہ ہوگا اور آپ اس کے آنے کی کچھ پروانہ کریں گے بلکہ
اگر وہ کچھ کہنا چاہے گا تو آپ حقارت سے اس کی بات کی طرف بھی متوجہ نہ ہوں گے مگر اگر وہی شخص
اپنی شاہانہ شان و شوکت اور سلطانی جلال اور ہیت لے کر آوے تو آپ کو اس کا استقبال بھی کرنا

پڑے گا۔ عزت و عظمت بھی کرنی پڑے گی اور ضرور ہے کہ آپ ہمہ تن گوش ہو کر اس کے احکام کی
بجا آوری کے لئے تیار ہو جائیں۔ پس یہی حال خدا کی معرفت کا ہے۔ جب تک کسی کو خدا کی معرفت
ہی نہیں وہ تذلل اور انکسار جو عبادت کا خلاصہ ہے کیسے بجالا وے گا۔ سچ ہے۔
ع
آناں کہ عارف تر اند ترساں تر
میں نے آپ کو یہ سب کچھ قصے کہانیاں کے رنگ میں نہیں سنایا بلکہ خدا اب بھی اسی طرح
موجود ہے جس طرح کہ وید توریت اور انجیل کے زمانہ میں تھا اور اسی طرح اب بھی سنتا ہے جیسا کہ
پہلے زمانوں میں سنتا تھا اور اسی طرح اب بھی بولتا ہے جس طرح ان زمانوں میں بولا کرتا تھا اور اسی
بات کے ثابت کرنے کے واسطے ہم آئے ہیں ۔
حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام اتنی تقریر فرما چکے تھے کہ سوال کیا گیا کہ بعض گناہ کی حقیقت لوگ ایک آمر و گناہ یقین کرتے ہیں حالانکہ ایک دوسرے ملک یا خودای ملک کو
کے بعض لوگ اسی امر کو گناہ نہیں مانتے یا ثواب یقین کرتے ہیں ۔ تو اب ان میں امر فیصل کیا ہوا؟
فرمایا۔ آپ کے بیان میں یہ ثابت ہو گیا کہ کم از کم اختلاف تو ہے۔ پس اسی اختلاف میں ہی
ہماری فتح ہے۔ ایک مومن اور محتاط انسان کی شان سے یہ بات بالکل بعید ہے کہ وہ مختلفہ امور کو اختیار
کرے۔ مثلاً آپ ہی کے سامنے ایک کھانا رکھا جاوے۔ اتنے میں کوئی شخص آپ کو یہ بتادے کہ
اس کھانے میں زہر کا احتمال ہے ۔ اب آپ ہی فرماویں کہ کیا آپ اس کو استعمال کریں گے؟ میں تو
ہرگز یقین نہیں کر سکتا کہ ایک ایسا آدمی جس کو اپنی زندگی عزیز ہو اس کا ایک لقمہ بھی کھا سکے ۔
بے شک یہ سچی بات ہے کہ دہر یہ ایک بے باکی کا طریق اختیار کرتا ہے مگر اس کو یہ نہ سمجھنا چاہیے
کہ یہ امر اس کے واسطے مضر نہیں اور وہ بچ گیا ہے بلکہ بات یہ ہے کہ جس طرح ہر درخت کے پھل
لانے کا ایک معین وقت ہوتا ہے اسی طرح ہر زہر کے اثر کا بھی ایک وقت مقرر ہوتا ہے۔ بعض زہر
ایسے ہیں کہ ہاتھوں ہاتھ اپنا اثر دکھا دیتے ہیں ۔ بعض گھڑی اور بعض گھنٹے بعد اور بعض کی میعاد
اس سے بھی زیادہ کئی دنوں کی ہوا کرتی ہے ۔

عقلمند انسان کو دیکھنا یہ چاہیے کہ اتنے نامی اور مشہور اوتار، نبی ، رسول جو لاکھوں لاکھ دنیا میں
آئے ۔ انہوں نے دنیا میں کیا راہ قائم کی؟ اچھا! آپ ہی بتائیں کہ مہذب فرقہ کے لوگ چوری،
جھوٹ، زنا وغیرہ امور کو کیسا خیال کرتے ہیں؟ پس اب یقین جانیں کہ خود یہ اختلاف ہی ظاہر کرتا
ہے کہ واقعی وہ امور جن میں اختلاف کیا گیا ہے گناہ ہیں ۔ علاج مرض کا کیا جانا چاہیے ہم کہتے ہیں کہ
گناہ تو ایسی چیز ہے کہ خدا کی ہستی کو نہ ماننے والا بھی طبعاً اس سے نفرت کرتا ہے۔ پس ایک صحیح الفطرت
انسان خواہ اس تک آسمانی تعلیم نہ بھی پہنچی ہو فطرتاً گناہ کو گناہ یقین کرتا اور قابل نفرت جانتا ہے۔
دوم یہ کہ بعض امور جو ممنوعات میں سے ہوتے ہیں وہ قانون اور بار یک حکمت کے خلاف
ہوتے ہیں اور خود انسان کے اپنے حق میں یا بنی نوع انسان کے واسطے بھی ان کا ارتکاب مصر ہوتا
ہے۔ مثلاً زنا سے زانی کو آتشک، سوزاک وغیرہ خطرناک امراض لاحق ہو کر وبالِ جان ہو جاتی ہیں ۔
پس یا د رکھنا چاہیے کہ نہ خدا نے گناہ سے اس واسطے روکا ہے کہ اس میں اس کا کوئی نقصان
متصور ہے اور نہ نیکی کی اس واسطے تاکید فرمائی ہے کہ اس میں اس کا کوئی فائدہ ہے بلکہ یہ اس کا رحم
ہے کہ اس نے ایسے امور جو خود انسان کے اپنے ہی واسطے مضر تھے یا بنی نوع انسان کے واسطے مصر
تھے ان سے روک دیا اور یہ اس کا کمال رحم ہے وہ چونکہ قدوس اور پاک ہے۔ اس کی قدوسیت اور پاکی
کا تقاضا ہے کہ دنیا میں نیکی پھیلے۔ ورنہ انسان اگر بے قید ہو کر بدی اور گناہ کرے گا اور ممنوعات شرعیہ
کا ارتکاب کرے گا تو اس کا وبال بھی خود ہی برداشت کرے گا۔ خدا کا اس میں کچھ نقصان نہیں ۔ اے
بر مکان خواجہ کمال الدین صاحب
خلیفہ رجب الدین صاحب نے سوال کیا کہ حضور وفات مسیح علیہ السلام کے دلائل بعض لوگ دریافت کرتے ہیں کہ وفات مسیح کے
کیا دلائل ہیں؟ اس سوال کے جواب میں حضرت اقدس نے ذیل کی تقریر فرمائی۔
فرمایا۔ حضرت عیسی کی وفات قرآن شریف میں بہت آئی ہے۔ دو قسم کی آیات ہیں جن سے
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۶ مورخه ۶ را گست ۱۹۰۸ صفحه ۲ تا ۴

تے تھے اور
ان کا وفات وفار پانا إنا ثابت ثابت ہوتا ہے بعض آیات عام ہیں اور بعض خاص حضرت عیسی ہی کے متعلق ۔
عام طور پر تمام انبیاء علیہم السلام کی وفات کے متعلق جس میں حضرت عیسی بھی شامل ہیں یہ آیت واضح
اور کھلا بیان کرتی ہے وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (ال عمران : ۱۴۵)
خلت کا لفظ قرآن شریف کے محاورے میں ہر گز کسی ایسے شخص کے واسطے استعمال نہیں ہوا جو
زندہ ہو بلکہ ہمیشہ وفات یافتہ لوگوں پر ہی اس لفظ کا اطلاق ہوتا ہے۔ اور صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین
نے بھی یہی معنے کئے ہیں۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے موقع پر جب کہ حضرت عمر
نے جوش محبت ، وفور الفت کی وجہ سے تلوار کھینچ لی تھی اور آپ ننگی تلوار لئے گلیوں میں پھرتے
کہتے تھے کہ جو کوئی کہے گا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں اس کی گردن مار دوں گا۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس واقع سے خبر پا کر مسجد میں آئے اور منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ
پڑھا جس میں ابتداء یہی آیت پڑھی وَ مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَابِنُ
مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمُ ۔۔۔۔ الخ (ال عمران : ۱۴۵) اس وقت صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم
اس آیت کو سن کر رو پڑے اور یہ سمجھا کہ گویا یہ آیت آج ہی اتری ہے اور حضرت عمر نے بھی جن کو
اتنا جوش تھا کہ تلوار لئے پھرتے تھے اور ان کا یہ خیال تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابھی وفات
نہیں پائی اس خطبہ کے بعد تلوار چھوڑ دی اور پھر کبھی کوئی ایسا ذ کر نہ کیا۔
اب ظاہر ہے کہ اگر صحابہ میں سے کسی ایک نفس واحد کا بھی یہ اعتقاد ہوتا کہ حضرت عیسی زندہ
بجسم عنصری آسمان پر ہیں تو کیوں وہ اس وقت اعتراض نہ کرتے اور کہتے کہ کیا وجہ ہے کہ ایک چھوٹی سی قوم
کا رسول تو زندہ ہے پر ہمارا رسول جس کو خدا نے تمام جہان کے واسطے قیامت تک کی تمام انسانی نسلوں
کے لئے بلا کسی خصوصیت کے بھیجا۔ وہ تو ستر برس تک بھی زندہ نہ رہ سکے ۔ پس صحابہؓ کا سکوت
اور خاموشی اور کسی قسم کا اعتراض نہ کرنا اس بات کی روشن دلیل ہے کہ تمام صحابہ حضرت عیسی کو
دوسرے انبیاء کی طرح وفات یافتہ یقین کرتے تھے اور کسی ایک کا بھی ہرگز یہ اعتقاد نہ تھا کہ وہ
آسمان پر زنده بجسم عنصری خدا کے داہنے ہاتھ بیٹھے ہیں اور یہ اسلام میں سب سے پہلا اجماع ہے۔

دوسری آیت جو حضرت عیسی کی وفات کے بارہ میں خصوصیت سے ذکر ہوئی ہے وہ خود
حضرت عیسی کا قول ہے جو وہ قیامت کے دن خدا کے حضور عرض کریں گے کہ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنتَ
انْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَ اَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ (المائدة: ۱۱۸) اللہ تعالیٰ کے اس سوال کے
جواب میں کہ اے عیسی ! کیا تو نے اس قوم کو ایسی بدرا ہی اور گمراہی کی تعلیم دی کہ تجھے اور تیری ماں کو
معبود بنالیں اور خدائے عز وجل واحد و یگانہ کی عبادت کو ترک کر دیں؟ حضرت عیسی کانوں پر ہاتھ
دھریں گے اور قوم نصاری کے گمراہ ہونے سے اپنی لا علمی اور معذرت عرض کریں گے کہ اے خداوند !
مجھے ان کے حالات سے اسی وقت تک اطلاع تھی جب تک کہ میں ان میں رہا اور جب تک میں ان
میں رہا تب تک میں نے ان کو یہی تعلیم دی تھی کہ تم اس خدا کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا سب کا ایک
ہی خدا ہے۔ پھر جب تو نے مجھے وفات دے دی اس کے بعد کا تو ہی نگران اور واقف حال ہے مجھے
کوئی علم نہیں ۔
اب یہ بات دو حال سے خالی نہیں ۔ یا تو یہ لوگ اقرار کریں کہ واقعی قوم نصاری ابھی تک بگڑی
نہیں اور جو عقیدہ انتخاذ ولد اور تثلیث وغیرہ کا انہوں نے اختیار کیا ہوا ہے یہی عین توحید اور رضاء الہی
کا موجب اور موافق تعلیم حضرت مسیح ہے جس کا اقرار ان کی زبانی قرآن میں موجود ہے اور یا یہ لوگ
اس بات کا اقرار کریں کہ در حقیقت مسیح ناصری جو کہ بنی اسرائیل کی بھیڑوں کے واسطے مامور کیا گیا
تھا۔ اپنی مفوضہ خدمت کو انجام دے کر بموجب حکم الہی اپنی طبعی موت سے وفات پا گیا ہے اور کہ
آئندہ وہ کبھی دنیا میں نہیں آسکتا بلکہ آنے والا امت محمدیہ میں سے ہوگا جو کہ ان کی خُو بو پر ہونے اور
مناسبت وقت اور مناسبت کام کے لحاظ سے مسیح کہلائے گا۔
ظاہر ہے کہ صورت اول خدا اور خدا کے رسول قرآن اور قرآنی تعلیم کے بالکل خلاف ہے اور
ایسی ہے کہ اس کے ماننے کے ساتھ ہی تمام اسلام کی عمارت گرتی ہے اور صورت دوم خدا کے منشا
کے مطابق حقیقت الامر اور قرآنی تعلیم کا سچا اصول ہے اور اسی میں اسلام کی فتح ، کامیابی، صداقت اور
بزرگی کا اظہار ہے ۔ اب ان کا اختیار ہے کہ ان دونوں راہوں میں سے جو راہ چاہیں اختیار کر لیں ۔

ہم علی وجہ البصیرت یقین رکھتے ہیں ۔ کہ توفی کے معنے لغت عرب میں اور کلام خدا اور رسول
میں ہرگز مع جسم عنصری اٹھائے جانے کے نہیں ہیں ۔ تمام قرآن شریف کو یکجائی نظر سے دیکھنا
چاہیے۔ قرآن خدائے علیم وخبیر کی طرف سے کامل علم اور حکمت سے نازل کیا گیا ہے۔ اس میں
اختلاف ہرگز نہیں۔ بعض آیات بعض کی تفسیر واقع ہوئی ہیں ۔ اگر ایک متشابہات ہیں تو دوسری
محکمات ہیں۔ جب یہی لفظ اور مقامات میں دوسرے انبیاء کے حق میں بھی وارد ہے تو اس کے
معنے بجرموت کے اور کچھ نہیں کئے جاتے تو پھر نہ معلوم کہ کیوں حضرت مسیح کو ایسی خصوصیت دی
جاتی ہے۔ کیا ابھی تک مسیح کو خصوصیت دینے کا انہوں نے مزہ نہیں چکھا ؟
دیکھو! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں صاف یہ لفظ ہیں ۔ اِنَّمَا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي
نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ ( يونس : ۴۷) پھر حضرت یوسف کے متعلق بھی قرآن شریف میں یہی توفی کا
لفظ وارد ہے اور اس کے معنے بجز موت ہرگز نہیں ہیں۔ دیکھو تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَ الْحِقْنِي
بِالصَّلِحِينَ (يوسف : ١٠٢)
یہ حضرت یوسف کی دعا ہے تو کیا اس کے بھی یہی معنے ہیں کہ اے خدا! مجھے زندہ مع جسم عنصری
آسمان پر اٹھالے اور پہلے صلحاء کے ساتھ شامل کر دے جو کہ زندہ آسمان پر موجود ہیں ۔ تعلی الله عَمَّا
يَصِفُونَ -
پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مقابل میں جو ساحر فرعون نے بلائے تھے۔ ان کے ذکر میں
توفی کا لفظ مذکور ہے جہاں فرمایا رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ (الاعراف: ۱۲۷)
اب ایک مسلمان کی یہ شان نہیں کہ خدا اور اس کے کلام کے مقابلہ میں دم مارے۔ قرآن حضرت عیسی
کو سراسر مارتا ہے اور ان کے وفات پا جانے کو دلائل اور براہین قطعیہ سے ثابت کرتا ہے اور
رسول اکرم نے اس کو معراج کی رات میں وفات یافتہ انبیاء میں دیکھا۔ جائے غور ہے کہ اگر
حضرت عیسی زنده مع جسم عنصری آسمان پر اٹھائے جا چکے تھے تو پھر ان کو وفات شدہ انبیاء سے
کیا مناسبت؟ زندہ کو مردہ سے کیا تعلق اور کیسی نسبت ؟ ان کے لئے تو کوئی الگ کوٹھڑی چاہیے تھی۔

آج 10 میں سے 10 باقی