۳ مئی ۱۹۰۸ء (بروز اتوار۔ بمقام لاہور برمکان ڈاکٹرسید محمد حسین شاہ صاحب)
ملفوظات, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ ( البقرة : ۲۵۷)
کوئی گڑ بڑ نہیں اور نہ کوئی شک و شبہ اس میں باقی ہے۔ مسلمان کہلا کر ایسی بات پیش کرنا
جو قرآن کے خلاف اسلام کے متضاد ۔ کیا عقلمندی ہے؟ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے خلاف
جو شخص کسی امر پر اجماع کا قائل ہے وہ کذاب ہے۔ صوفیاء کرام اور بعض صلحاء امت خیر الا نام کا
یہی مذہب تھا کہ وہ وفات پاچکے اور آنے والا اسی اُمت میں سے ہوگا ۔ مگر تعصب ایک ایسی بلا ہے
کہ باوجود دیکھنے کے نہیں دیکھتے اور باوجود جاننے کے نہیں سمجھتے ۔ باوجود کانوں کے نہیں سنتے۔
افسوس تعصب اور ضد نے ان میں اپنے نفع نقصان کی بھی تمیز باقی نہیں رہنے دی۔ چالیس کروڑ
انسان ایک ضعیف اور ناتواں انسان کو انہی دلائل سے خدا مان رہا ہے کہ وہ ازلی ابدی ہے۔ زندہ
آسمان پر موجود ہے اور اس نے خلق طیر کیا۔ مردوں کو زندہ کیا۔ اور یہ مسلمان ہیں کہ اپنے پاؤں پر
آپ کلہاڑی مارتے اور اپنی گردن کاٹنے کے واسطے خود ان کے ہاتھ میں چُھری دیتے اور ان
کی اس خطرناک بت پرستی میں مدد کرتے ہیں جس کے واسطے خدا تعالیٰ نے ایسا غضب ظاہر کیا۔
تَكَادُ السَّماتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُ الْأَرْضُ وَ تَخِرُّ الْجِبَالُ هَذَا (مريم : ٩١)
ان نام کے مسلمانوں کو اتنا بھی علم نہیں کہ ان کی اپنی ہی اولاد کو خود ان کے اپنے اقوال کو حجت
پکڑ کر ملزم کر کے مرتد کیا جاتا ہے۔ کاش یہ اس خواب غفلت سے بیدار ہوں اور دوست و دشمن اور
اپنے نفع نقصان کو پہچانیں ۔ یہ اسلام کے نادان دوست اتنا نہیں سمجھتے کہ خدا تو ایسا غیور ہے کہ ان
کے عقائد فاسدہ کو بیخ و بن سے اکھاڑتا اور ذراسی دیر کے واسطے بھی ان کے مشرکانہ اصولوں کو سن
نہیں سکتا ۔ قرآن شریف میں تدبر اور خوض کرنے والے جانتے ہیں کہ باطل کا سر کچلنے کے واسطے
خدا نے کیسے کیسے حربے اختیار کئے ہیں۔ دیکھو ! نصاری نے مسیح کے بن باپ ہونے کو اس کی خدائی
کی دلیل خیال کیا تھا۔ خدا نے کس طرح ان کو آدم کی نظیر پیش کر کے نادم و ذلیل کیا اور ان کے دعوی کو
باطل کیا ۔ اِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ (ال عمران : ۲۰) مسیح تو بن باپ تھا۔ آدم اس سے
بھی بڑھ کر خدائی کے لائق ہے کیونکہ یہاں باپ نہ ماں ، دونوں ندارد۔
پس یا درکھو کہ اگر فی الواقع حضرت مسیح زندہ مع جسم عنصری آسمان پر گئے ہوتے اور خدا ان کی
اس دلیل کو بھی سچا مانتا تو ضرور تھا کہ اس کی کوئی نظیر پیش کر کے ان کے اس باطل (خیال ) کو بھی ملیا میٹ
کر دیتا مگر خدا نے ان کی اس بات کو نفی کے رنگ میں باطل کیا ہے اور یہی جواب دیا ہے کہ وہ تو
مر گیا آسمان پر جانا کیسا ؟ یا د رکھو کہ اگر خدا کا بھی یہی منشا ہوتا کہ در حقیقت حضرت عیسی زندہ آسمان ا
پر ہیں تو ضرور تھا کہ بت پرستی کی اس دلیل اور باطل کے اس دیو کے سر کچلنے کے واسطے بھی کوئی نظیر ہی
کا حربہ چلاتا مگر خدا کے نظیر پیش نہ کرنے سے اور وفات کا جا بجاذکر کرنے سے یہ صاف عیاں ہے کہ
وہ ضرور وفات پاچکا ہے اور زندہ آسمان پر نہیں ہے اور خدا نے ان کی اس دلیل کو مانا ہی نہیں ورنہ
ضروری تھا کہ جس طرح پہلے نظیر پیش کر کے ان کو ملزم و خوار کیا یہاں بھی نظیری وجہ سے عیسائیت کے
بت کو پاش پاش کرتا مگر خدا نے ایسا نہیں کیا۔ اس کی یہی وجہ ہے کہ خدا نے ان کی اس دلیل کو ان کی
وفات کے بیان سے رڈ کیا ہے اور در حقیقت ان کی اس حجت کا حقیقی اور اصل جواب یہی ہے کہ
قرآن کا یہ منشا ہر گز نہیں کہ حضرت عیسی زندہ آسمان پر اُٹھا لئے گئے بلکہ وہ بھی وفات پاچکے
جس طرح تمام انبیاء وفات پاگئے ۔
یہ عجیب بات ہے کہ چونکہ وہ قتل نہیں ہوئے اس واسطے آسمان پر چڑھ گئے ۔ کیا جو قتل نہیں کیا
جاتا وہ لازماً آسمان پر چلا جاتا ہے۔ جب تو پھر لاکھوں کروڑوں کو زندہ آسمان پر ماننا پڑے گا۔
اصل جھگڑا تو یہود کا یہ تھا کہ حضرت مسیح کا رفع روحانی نہیں ہوا۔ وہ تو اس بات کو ثابت کرنا
چاہتے تھے کہ نعوذ باللہ مسیح لعین اور مردود ہیں ۔ اسی واسطے وہ اس بات پر زور دیتے تھے کہ ہم نے مسیح
کو صلیب دیا اور اس طرح سے ان کو قتل کرنے کے مدعی تھے تا کہ اپنی کتاب کے فرمودہ کے مطابق
ان کو جھوٹا نبی ثابت کریں۔ رفع جسمانی کے متعلق تو کوئی جھگڑا ہی نہ تھا۔ قرآن شریف چونکہ بنی اسرائیل
کے متنازع فیہ امور میں حکم اور قول فیصل ہے اس نے یہود کے اس اعتراض اور بہتان کا جو انہوں
نے مسیح کو لعنتی اور جھوٹا ثابت کرنے کے واسطے باندھا تھا جواب دیا کہ مَا قَتَلُوهُ يَقِينَا بَلْ رَفَعَهُ
اللهُ إِلَيْهِ (النساء : ۱۵۹،۱۵۸) کہ یہود نے جیسا کہ ان کا زعم ہے حضرت مسیح کو قتل نہیں کیا اور نہ ہی