۱۷ مئی ۱۹۰۸ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

امن اور صحت کے زمانہ کی قدر کرو۔ جو امن و صحت کے زمانے میں خدا کی طرف رجوع کرتا ہے خدا
اس کی تکلیف و بیماری کے زمانہ میں مدد کرتا ہے۔ سچے دل سے تضرع ایک حصار ہے جس پر کوئی
بیرونی حملہ آوری نہیں ہو سکتی ۔
۱۷ رمتی ۱۹۰۸ء
بمقام لاہور
او
تقریر حضرت اقدس علیہ السلام
ا بجے صبح تا ایک بجے دو پہر
تكميل التبليغ واتمام الحجة 2
شکریہ
مجھے اس وقت اس بات کا اظہار ضروری اور مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت ہمیں تین قسم کا
شکر کرنا چاہیے۔
سب سے مقدم اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں زندگی دی ، صحت دی ، تندرستی بخشی ، امن دیا اور
۱ بدر جلدے نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۸ ء صفحه ۴ تا ۷
کے بدر نے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ تقریر البلاغ المبین کے زیر عنوان ۲۵ جون ۱۹۰۸ ء کے پرچہ میں درج
کی ہے جس کے شروع میں یہ نوٹ لکھا ہے۔
ے ا رمئی ۱۹۰۸ ء کا وجد انگیز نظارہ آخر دم تک مجھے یادر ہے گا ۔ جب خدا کے ہاتھوں سے معطر کیا ہوا مسیح گیارہ بجے
معزز رؤساء وامراء لاہور کے سامنے ایک تقریر فرما رہا تھا۔ تقریر کیا تھی ۔ معرفت کا ایک سمندر تھا جو اپنے پورے
جوش میں تھا۔ عرفان کا ایک بادل تھا جو ابر رحمت بن کر ان پر برسا۔ وہ ایک آخری پیغام تھا جو دارالخلافہ میں اس
عز الخلافت نے اپنے قادر و توانا مالک الملکوت سلطان الجبروت کی طرف سے پہنچایا۔ بارہ بج گئے اور آپ نے

اشاعت دین کے لئے سامان مہیا کر دیئے اور حقیقتاً سچی بات یہی ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کی ان نعمتوں کا
شمار کرنا چاہیں تو ہر گز ممکن نہیں کہ اس خدا کی مہربانیوں اور احسانوں کا شمار کر سکیں ۔
اس کے انعامات ہر دو روحانی اور جسمانی رنگ میں محیط ہیں اور جیسا کہ وہ سورہ فاتحہ میں جو کہ
سب سے پہلی سورہ ہے اور تمام قرآن شریف اسی کی شرح اور تفسیر ہے اور وہ پنجوقت نمازوں میں
بار بار پڑھی جاتی ہے اس کا نام ہے رب العالمین یعنی ہر حالت میں اور ہر جگہ پر اسی کی ربوبیت سے
انسان زندگی اور ترقی پاتا ہے اور اگر نظر عمیق سے دیکھا جاوے تو حقیقت میں انسانی زندگی کا بقا
اور آسودگی اور آرام، راحت و چین اسی صفت الہی سے وابستہ ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ اپنی صفت رحمانیت کا
استعمال نہ کرے اور دنیا سے اپنی رحمانیت کا سایہ اٹھا لے تو دنیا تباہ ہو جاوے۔ پھر اس سورہ میں
اللہ تعالیٰ نے اپنا نام رحمن اور رحیم رکھا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی صفت رحمن اور رحیم میں
فرق بیان کر دوں ۔
رحمن اور رحیم میں فرق
سویا درکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی اس رحمت کا نام جو بغیر کسی عوض یا انسانی عمل محنت اور الرحمن سواد رکھنا چاہیے کہ ار
کوشش کے انسان کے شامل حال ہوتی ہے رحمانیت ہے۔ مثلاً اللہ تعالیٰ نے نظام دنیا
(بقیہ حاشیہ ) فرمایا۔ کھانے کا وقت گذرا جاتا ہے چاہو تو میں اپنی تقریر بند کر دوں مگر سب نے یہی کہا کہ یہ کھانا
تو ہم روز کھاتے ہیں ۔ ہمیں روحانی غذا کی ضرورت ہے۔ چنانچہ تقریر ایک بجے ختم ہوئی۔ اللہ تعالیٰ خواجہ کمال الدین
صاحب پلیڈر چیف کورٹ کی مساعی جمیلہ کو مشکور کریں جنہوں نے اپنے دوستوں کے لیے حضور سے نیاز حاصل
کرنے اور ان کے کلمات طیبات سننے کا یہ موقع دعوت کے رنگ میں نکال دیا ۔
( بدر جلدی نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ ء صفحه (۳)
ا بدر سے وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللهِ لَا تُحْصُوهَا (ابراهيم : ۳۵)
( بدر جلدے نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ ء صفحه (۳)

بنادیا، سورج پیدا کیا، چاند بنایا، ستارے پیدا کئے ، ہوا، پانی، اناج بنائے۔ ہماری طرح طرح کی
امراض کے واسطے شفا بخش دوائیں پیدا کیں ۔ غرض اسی طرح کے ہزاروں ہزار انعامات ایسے ہیں
کہ بغیر ہمارے کسی عمل یا محنت و کوشش کے اس نے محض اپنے فضل سے پیدا کر دیئے ہیں۔ اگر
انسان ایک عمیق نظر سے دیکھے تو لاکھوں انعامات ایسے پائے گا اور اس کو کوئی وجہ انکار کی نہ ملے گی
اور ماننا ہی پڑے گا کہ وہ انعامات اور سامانِ راحت جو ہمارے وجود سے بھی پہلے کے ہیں بھلا وہ
ہمارے کس عمل کا نتیجہ ہیں؟
دیکھو! یہ زمین اور یہ آسمان اور ان میں کی تمام چیزیں اور خود ہماری بناوٹ اور وہ حالت کہ جب
ہم ماؤں کے پیٹ میں تھے اور اس وقت کے قومی یہ سب ہمارے کس عمل کا نتیجہ ہیں؟ میں ان لوگوں
کا یہاں بیان نہیں کرنا چاہتا جو تناسخ کے قائل ہیں مگر ہاں اتنا بیان کئے بغیر رہ بھی نہیں سکتا کہ اللہ تعالیٰ
کے ہم پر اتنے لا تعداد اور انعام اور فضل ہیں کہ ان کو کسی ترازو میں وزن نہیں کر سکتے ۔ بھلا کوئی بتا تو
دے کہ یہ انعامات کہ چاند بنایا ، سورج بنایا، زمین بنائی اور ہماری تمام ضروریات ہماری پیدائش
سے بھی پہلے مہیا کر دیں ۔ یہ گل انعامات کس عمل کے ساتھ وزن کریں گے؟
پس ضروری طور سے یہ ماننا پڑے گا کہ خدا رحمن ہے اور اس کے لاکھوں فضل ایسے بھی ہیں کہ پس ضروری طور سے یہ مانا پڑے
جو محض اس کی رحمانیت کی وجہ سے ہمارے شامل حال ہیں اور اس کے وہ عطا یا ہمارے کسی
گذشتہ عمل کا نتیجہ نہیں ہیں اور کہ جو لوگ ان امور کو اپنے کسی گذشتہ عمل کا نتیجہ خیال کرتے ہیں وہ محض
کوتاہ اندیشی اور جہالت کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں۔ خدا کا فضل اور رحمانیت ہماری روحانی جسمانی
تکمیل کی غرض سے ہے اور کوئی دعوی نہیں کر سکتا کہ یہ میرے اعمال کا نتیجہ ہیں ۔
انسان کی سچی محنت اور کوشش کا بدلہ دیتا ہے۔ ایک کسان سچی محنت اور کوشش کرتا ہے ۔
الرَّحِیم اس کے مقابل میں یہ عادت اللہ ہے کہ وہ اس کی محنت اور کوشش کو ضائع نہیں کرتا اور
با برگ و بار کرتا ہے۔ شاذ و نادر حکم عدم کا رکھتا ہے۔
لے بدر سے۔ کسی پوشیدہ حکمت یا کاشتکار کی بد عملی کی وجہ سے فصل برباد ہو جائے تو یہ علیحدہ بات ہے۔ یہ شاذ و نادر
کالمعدوم کا حکم رکھتی ہے۔“
( بدر جلدی نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ صفحه (۳)

اللہ کی ایک صفت ربّ ہے یعنی پرورش کرنے اور تربیت کرنے والا ۔ کیا
صفت ربوبیت روحانی اور کیا جسمانی دونوں قسم کے قوی اللہ تعالیٰ نے ہی انسان میں رکھے ہیں۔
اگر قومی ہی نہ رکھے ہوتے تو انسان ترقی ہی کیسے کر سکتا ۔ جسمانی ترقیات کے واسطے بھی اللہ تعالیٰ ہی
کے فضل و کرم اور انعام کے گیت گانے چاہئیں کہ اس نے قومی رکھے اور پھر ان میں ترقی کرنے کی
طاقت بھی فطر تا رکھ دی ۔
مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ (الفاتحة : (۴) خدا مالک ہے جزا سزا کے دن کا۔ ایک صفت مالکیت رنگ میں اس دنیا میں بھی جز اسر املتی ہے۔ ہم روز مرہ مشاہدہ کرتے ہیں کہ
چور چوری کرتا ہے۔ ایک روز نہ پکڑا جاوے گا دو روز نہ پکڑا جاوے گا آخر ایک دن پکڑا جاوے گا
اور زندان میں جائے گا اور اپنے کئے کی سزا بھگتے گا۔ یہی حال زانی ، شراب خور اور طرح طرح کے
فسق و فجور میں بے قید زندگی بسر کرنے والوں کا ہے کہ ایک خاص وقت تک خدا کی شانِ ستاری ان
کی پردہ پوشی کرتی ہے۔ آخر وہ طرح طرح کے عذابوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور دکھوں میں مبتلا ہو
کر ان کی زندگی تلخ ہو جاتی ہے اور یہ اس اُخروی دوزخ کی سزا کا نمونہ ہے۔ اسی طرح سے جولوگ
سرگرمی سے نیکی کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے احکام کی پابندی اور فرماں برداری ان کی زندگی کا اعلیٰ فرض
ہوتا ہے تو خدا ان کی نیکی کو بھی ضائع نہیں کرتا اور مقررہ وقت پر ان کی نیکی بھی پھل لاتی اور باردار ہو
کر دنیا میں ہی ان کے واسطے ایک نمونہ کے طور پر مثالی جنت حاصل کر دیتی ہے ۔
غرض جتنے بھی بدیوں کا ارتکاب کرنے والے فاسق ، فاجر ، شراب خور اور زانی ہیں ۔ ان کو خدا
کا اور روز جزا کا خیال آنا تو در کنار ۔ اسی دنیا میں ہی اپنی صحت ، تندرستی ، عافیت اور اعلیٰ قومی کھو بیٹھتے
ہیں اور پھر بڑی حسرت اور مایوسی سے ان کو زندگی کے دن پورے کرنے پڑتے ہیں۔ سل، دق،
سکتہ اور رعشہ اور اور خطرناک امراض ان کے شامل حال ہو کر مرنے سے پہلے ہی مر رہتے اور
آخر کار بے وقت اور قبل از وقت موت کا لقمہ بن جاتے ہیں۔
پس انسان کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے احسانات اور انعامات کا جو اس نے انسانی تربیت اور تکمیل

کے واسطے مہیا کیے ہیں۔ ان کا خیال کر کے اس کا شکریہ کرے اور غور کرے کہ اتنے قومی اس کو کس نے
عطا کئے ہیں؟ انسان شکر کرے یا نہ کرے۔ یہ اس کی اپنی مرضی ہے ۔ مگر اگر فطرت سلیم رکھتا ہے اور
سوچ کر دیکھے گا تو اس کو معلوم ہو گا کہ کیا ظاہری اور کیا باطنی ہر قسم کے قومی اللہ تعالیٰ ہی کے دیئے
ہوئے اور اسی کے تصرف میں ہیں۔ چاہے تو ان کو شکر کی وجہ سے ترقی دے اور چاہے تو ناشکری کی
وجہ سے ایک دم میں ضائع کر دے۔ غور کا مقام ہے کہ اگر یہ تمام قومی خود انسان کے اپنے اختیار اور
تصرف میں ہوں تو کون ہے کہ اس کا مرنے کو جی چاہے۔ انسان کا دل دنیا کی محبت کی گرمی کی وجہ
سے آخرت سے بے فکری و سرد مہری اختیار کر لیتا ہے۔ غافل انسان ایسا نادان ہے کہ اگر اس کو خدا
سے پروانہ بھی آجاوے کہ تمہیں بہشت ملے گا ، آرام ہوگا اور طرح طرح کے باغ اور نہریں عطا کی
جاویں گی۔ تمہیں اجازت ہے اور تمہاری اپنی خواہش اور خوشی پر منحصر ہے کہ چاہو تو ہمارے پاس آجاؤ
اور چاہو تو دنیا میں ہی رہو۔ تو یا درکھو کہ بہت سے لوگ ایسے ہوں گے کہ وہ اس دنیا کے گزارہ کو ہی پسند
کریں گے اور باوجود طرح طرح کی تلخیوں اور مشکلات کے اس دنیا سے محبت کریں گے۔
دیکھو! عمر کا بھروسہ نہیں ۔ زمانہ بڑا ہی نازک
دنیا حداعتدال سے باہر ہو چکی ہے آگیا ہے۔ آپ لوگ دیکھتے ہوں گے کہ ہر سال
کئی دوست اور کئی دشمن ، کئی عزیز اور کئی پیارے بھائی اور بہن اس دنیا سے کوچ کر جاتے ہیں اور
ان میں سے کوئی بھی عزیز سے عزیز اور قریبی سے قریبی رشتہ دار انسان کی مشکلات میں سہارا دینے
والا نہیں ہو سکتا ۔ مگر بایں ہمہ انسان جس قدر محنت اور کوشش اور مجاہدہ ان کے واسطے اور اپنے دنیوی
امور کے واسطے کرتا ہے وہ بمقابلہ خدا کے بہت ہی بڑھا ہوا ہے ۔ خدا کی عبادت اور فرماں برداری اکے ۔
اور اس کی راہ میں کوشش اور سوز و گداز بہت کچھ نابود ہے۔ اعتدال نہیں کیا گیا۔ دنیا حد اعتدال سے و ۔
باہر ہو چکی ہے۔ دنیوی کا روبار میں ترقی کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ترقی ہو رہی ہے۔ مگر بھلا
کسی نے ایسی کوشش بھی کی ہے کہ ایک دن اس کی موت کا مقرر ہے ۔ اس سے بھی یہ خود اپنے آپ کو
یا کوئی دوسرا شخص اس کو باز رکھ سکے یا بچا سکے ۔ ہر گز نہیں ۔ بلکہ اگر کوئی موت کا یا ددلانے والا ہوگا

تو اس کی بھی پروا نہ کریں گے اور ہنسی ٹھٹھے میں ٹال دیں گے۔ اکثر انسان بہت ہی غلطی پر ہیں۔
دیکھو! یہ نہ سمجھنا کہ ان باتوں سے میرا مطلب یہ ہے کہ تم تجارت نہ کرو یا کاروبار دنیا توجہ الی اللہ کو ترک کر کے بیٹھ جاؤ۔ عیال واطفال جو تمہارے گلے میں پڑے
ے ہوئے
ہیں۔ ان کی خبر گیری نہ کرو یا بیوی بچوں یا بنی نوع انسان کے بعض حقوق جو تمہاری ذمہ داری میں
داخل ہیں ان کی پروا نہ کرو نہیں بلکہ مطلب یہ ہے کہ ان کو بھی بجالاؤ اور خدا سے بھی غافل نہ ہو۔
جب تم اپنی دنیوی آنی اور فانی ضروریات میں اس طرح کا انہماک اور استغراق پیدا کرتے ہو تو
خدا تعالیٰ سے منہ پھیر لینا اور اس کی رضا جوئی اور خوشنودی کے حصول کے واسطے کوشش نہ کرنا
اور خدا سے منہ پھیر لینا بھلا کس عقلمندی کا کام ہے؟ وہ خدا جس نے ابتدا میں پیدا کیا اور
درمیانی حالات بھی اس کے قبضہ اور تصرف میں ہیں اور انجام کا ربھی اسی کی حکومت اور اسی سے
واسطہ پڑے گا۔ اس خدا سے فارغ محض اور غافل ہو جانا اس کا نتیجہ ہرگز خیر نہیں ہو سکے گا۔ وہ خدا
جس کے انعامات انسان کے ساتھ ہر حال میں شامل رہتے ہیں اور وہ بے شمار اور بے اندازہ
احسانات ہیں اسی کا شکر کرتے رہنا بہت ضروری ہے۔ شکر اسی کو کہتے ہیں کہ سچے دل سے اقرار کرے
کہ واقعی اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ایسی ہیں کہ بے شمار اور بے اندازہ ہیں ۔
جو میں
گو
انصاف پسند گورنمنٹ کا شکر یہ دوسری بات جو یں کہنا چاہتا ہوں اور کہوں گا و بعض یہ لوگ اسے ظاہری خیال یا بناوٹ یا کچھ سمجھیں اور وہ یہ
ہے کہ گورنمنٹ انگریزی کا احسان ہم مسلمانوں پر بہت بڑا احسان ہے اور وہ اس قابل ہے کہ اس کا
شکریہ ادا کیا جاوے۔ سوچ کر دیکھ لو۔ جاننے والے جانتے ہیں کہ اس عہد حکومت سے پہلے سکھوں
کے زمانہ میں ہی ہم لوگوں پر کیسے کیسے مشکلات تھے۔ ہمارے باپ دادا کی حالت کیسی خطروں میں
گھری ہوئی تھی اور احکام شرعیہ کا رواج تو بجائے خود اذان تک تو اونچی آواز سے کوئی کہہ نہ سکتا تھا۔
بلند آواز سے اذان کہنا ایک ایسا جرم تھا جس کی سزا موت ہوتی تھی ۔ کسی قسم کے حلال شرعیہ بھی
استعمال نہ کئے جاسکتے تھے۔ بات بات پر انسان کیڑوں مکوڑوں کی طرح ذلت سے ہلاک کر دیا

جاتا تھا ۔ مگر اب آج اس عہد حکومت میں کیسا امن کیسی آزادی ہے کہ ہر ایک مسلمان بشر طیکہ اپنی
نیت میں خرابی نہ رکھتا ہو۔ تکمیل دین کے واسطے ہر کام کو آزادی سے ادا کر سکتا ہے۔ چاہے جس زور ادا
سے اذانیں کہو، نمازیں پڑھو، اعمال بجالاؤ ، علوم کی تحصیل کرو یا کسی کارڈ لکھو۔ خواہ خود عیسائیوں کا رڈ
لکھو کوئی ناراضگی نہیں ۔
ابھی چند روز کا ذکر ہے کہ جناب فنانشل کمشنر صاحب بہادر دورہ کرتے ہوئے قادیان
میں تشریف لائے ۔ ملاقات کے وقت انہوں نے بیان کیا کہ کیسی آزادی ہے کہ ہر ایک شخص
ایک خاص حد تک جو قانون کی حد سے نہ نکل جاوے۔ آزادی سے خیالات کا اظہار کر سکتا ہے۔
کتابیں لکھ سکتا ہے۔ تقریریں کر سکتا ہے اگر کوئی تعصب ہوتا تو عیسائیوں کے رڈ کرنے والوں پر تو
کم از کم سختی کی جاتی ۔
غرض یہ امر اس گورنمنٹ کی انصاف پسندی اور بے تعصبی کا ایک عمدہ نمونہ اور دلیل ہے۔ مگر
انسان کا یہ فرض ہے کہ بات کو اس حد تک نہ پہنچا دے کہ قانونی گرفت کے اندر آ جائے اور جرم کی
حد تک پہنچادے۔ پس یا د رکھو کہ اگر کوئی شخص مسلمان ہو کر اس کی نافرمانی کرتا ہے تو وہ خدا کی نافرمانی
کرتا ہے۔ حدیث میں آیا ہے کہ جو شخص بندے کا شکر نہیں کرتا وہ خدا کا بھی شکر گزار نہیں بن سکتا۔
یا درکھو کہ گورنمنٹ کی ناراضگی کی وجہ بغاوت ہوتی ہے ورنہ جائز طور سے دینی معاملات کی
انجام دہی اور امن کی زندگی گزارنے سے گورنمنٹ ہرگز کسی پر عتاب نہیں کرتی ۔ ایسے صلح کاری،
امن پسندی اور انصاف شعاری کے اصول رکھنے والی گورنمنٹ کا شکر یہ نہ کرنا بھی گناہ ہے۔ پس
مسلمانوں پر عموماً اور ہماری جماعت پر خصوصاً واجب ہے کہ اپنی مہربان گورنمنٹ کا بھی شکریہ
کریں ۔ اگر یہ گورنمنٹ سر پر نہ ہو تو پھر دیکھ لو کہ کیا حال ہوتا ہے۔ انسان کس طرح سے بے دریغ
بھیڑ بکری کی طرح ذبح کئے جاتے ہیں؟ اس گورنمنٹ کی حکومت آئی تو ان پر کیا الزام ۔ یہ تو
مشیت ایزدی بھی اسی طرح پر واقع ہوئی تھی۔ مسلمان بادشاہوں نے اپنے فرائض کو چھوڑ دیا۔ عیش و عشرت
میں پڑ کر حکومت اور رعایا کے حقوق کی پروا نہ کی ۔ عورتوں کی طرح زیب وزینت میں مصروف ہو

گئے ۔ سیاست و مدن کے امور کو ترک کر دیا۔ خدا نے اُن کو نا اہل اور ان کو اہل پا کر عنان حکومت
انہی کے ہاتھ میں دی۔ یہ اگر کسی پر سختی کرتے بھی ہیں تو کسی وجہ سے ۔ البتہ اگر کسی معاملہ میں علم نہ ہو
تو مجبوری ہے کیونکہ بے علمی کی وجہ سے تو زاہد اور پارسا آدمی بھی غلطی کر بیٹھتے ہیں ۔ دیدہ دانستہ ظلم کو
ہرگز پسند نہیں کرتے بلکہ سلیم الطبع حکام بعض اوقات ظاہری امور کی پروا نہ کر کے اور ان سے تسلی نہ
پانے کی وجہ سے مقدمات کی تہہ نکالنے کے واسطے اور اصلیت دریافت کرنے کی غرض سے اکثر بڑی
محنت اور جانفشانی اور سچی انصاف پسندی سے کام کرتے ہیں ۔
ہمارا ہی ایک مقدمہ تھا جو کہ ایک معزز پادری نے ہم پر اقدام قتل کا کیا کہ گویا ہم نے اس کے
قتل کرنے کے واسطے آدمی بھیجا۔ عبدالحمید اس کا نام تھا۔ آٹھ نو آدمی گواہ بھی گزر گئے ۔ وہی نہیں
بلکہ مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب جو کہ مسلمانوں کے پیشوا کہلاتے ہیں ۔ انہوں نے بھی ایسی
گواہی دی۔ جس منصف مزاج حاکم کی عدالت میں ہمارا مقدمہ تھا۔ اس کا نام ڈگلس تھا اس نے ان
سب امور کے ہوتے ہوئے کہا کہ مجھ سے ایسی بدذاتی نہیں ہو سکتی کہ اس طرح سے ایک بے گناہ
انسان کو ہلاک کر دوں اور حالانکہ مقدمہ سیشن سپرد کرنے کے لائق ہو گیا تھا۔ مگر اس نے پھر
کپتان صاحب پولیس کو حکم دیا کہ اس کی اچھی طرح سے تحقیقات کی جاوے ۔ چنانچہ آخر کار
اسی عبدالحمید نے اقرار کیا کہ مجھے اصل میں ان پادریوں نے سکھایا تھا کہ میں ایسا کہوں ۔ اصل میں
کوئی بات نہیں ۔ یہ معلوم کر کے وہ ایسا خوش ہوا اور ہمیں اس کے تبسم سے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ
ایسا خوش ہے کہ جیسا کہ کسی کو بہت سا مال و دولت حاصل ہونے کی بھی اتنی خوشی نہیں ہوتی اور آخر کار
خود مجھے کہا کہ مبارک ہو آپ بری کئے گئے ۔ اب بتائیے کہ اگر کسی مسلمان کی عدالت میں ایسا مقدمہ
ہوتا تو وہ ایسا کر سکتا تھا ؟ اور وہ اس طرح سے صفائی اور انصاف کی جستجو کر سکتا تھا ؟ ہر گز نہیں ۔ بلکہ
ہمیں تو حالات موجودہ کے ماتحت بھی امید پڑتی ہے کہ اگر کسی مسلمان کے پاس ہمارا ایسا مقدمہ ہوتا
تو وہ ہمیں ضرور ہی خوار کرتا ۔ آٹھ نو گواہ گذر چکے تھے۔ مسل مکمل ہو چکی تھی ۔ اب چھوڑتا تو کیوں کر؟
مگر یہ قوم ہے کہ اس کو اسی انصاف کی وجہ سے ہر جگہ فتح نصیب ہوئی ہے۔ جب کوئی جس قدر انصاف

اختیار کرتا ہے اسی قدر روشن ضمیری بھی اسے عطا کی جاتی ہے۔ مخالفت دینی اور مذہبی اور ہے
اور حکومت اور چیز ہے۔ اگر عدالت کو مد نظر نہ رکھیں تو ایک دن میں یہ تختہ الٹ جاوے ۔
مسلمانوں کا یہ خیال کہ ہمیں اعلیٰ اعلیٰ عہدے کیوں نہیں دیئے جاتے یہ ان کی اپنی غلطی ہے۔
یا درکھو کہ کوئی کام جب تک پہلے آسمان پر نہیں ہو لیتا زمین پر ہرگز نہیں ہوسکتا۔ خود نیک چلنی اختیار
کرو اور اپنی حالت کو سنوارو ۔ اس قابل بنو کہ خدا کی نظر میں آسمان پر تم اس قابل ٹھہر جاؤ کہ تمہیں
عزت مل سکے تو پھر خود خدا تمہیں سب کچھ دے دے گا ۔ اپنی حالتوں کو بدل کہ تا خدا بھی تمہارے
واسطے کوئی اور راہ بناوے۔ ورنہ یا د رکھو کہ خدا نہیں چھوڑے گا جب تک کہ تم اپنی حالت کو نہیں
سنوارو گے۔
تیسرا مقام خدا کے شکر کا یہ ہے کہ یہ
تزکیہ نفس میں ہی کامیابیوں کا راز پنہاں ہے خاص خدا کا فضل ہے کہ اس تھے
آپ لوگوں کے دلوں میں اس طرف توجہ ڈالی اور آپ لوگ یہاں تکلیف اٹھا کر تشریف لائے ۔ خدا
کرے کہ جس طرح ہم جسمانی طور سے مل کر بیٹھے ہیں اور جسمانی ملاقات ہوئی ہے اسی طرح
ایک دن وہ بھی آوے کہ روحانی طور سے بھی ہم مل بیٹھیں ۔ خدا نے انسان کو زبان دی اور ایک دل
بخشا ہے۔ صرف زبان سے کوئی فتح نہیں ہو سکتی ۔ دلوں کو فتح کرنے والا دل ہی ہوتا ہے جو قوم صرف
زبانی ہی زبانی جمع خرچ کرتی ہے یا د رکھو کہ وہ کبھی بھی فتحیاب نہیں ہو سکتی ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم
کا نمونہ دیکھو کیا ان کے پاس کوئی ظاہری سامان تھے ؟ ہر گز نہیں ۔ مگر پھر بایں ہمہ کہ وہ بے
سروسامان تھے اور دشمن کثیر اور ہر طرح کے سامان اسے مہتا تھے ان کو خدا نے کیسی کیسی بے نظیر کا
میابیاں عطا کیں بھلا کہیں کسی تاریخ میں ایسی کامیابی کی کوئی نظیر ملتی ہے؟ تلاش کر کے دیکھ لو مگر
لا حاصل ۔ پس جو شخص خدا کو خوش کرنا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کی دنیا ٹھیک ہو جاوے، خود
پاک دل ہو جاوے ۔ نیک بن جاوے اور اس کی تمام مشکلات حل اور دکھ دور ہو جاویں اور اس کو ہر
طرح کی کامیابی اور فتح و نصرت عطا ہو تو اس کے واسطے اللہ تعالیٰ نے ایک اصول بتایا ہے اور وہ یہ

ہے کہ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا (الشمس : ١٠) کامیاب ہو گیا ، با مراد ہو گیا وہ شخص جس نے اپنے نفس کو
پاک کرلیا۔ تزکیہ نفس میں ہی تمام برکات اور فیوض اور کامیابیوں کا راز نہاں ہے ۔
فلاح صرف امور دینی ہی میں نہیں بلکہ دنیا و دین میں کامیابی ہوگی ۔ نفس کی ناپاکی سے بچنے
والا انسان کبھی نہیں ہو سکتا کہ وہ دنیا میں ذلیل ہو۔
میں یہ قبول نہیں کر سکتا کہ فلسفہ، ہیئت اور سائنس کا ماہر ہونے سے تزکیہ نفس بھی ہو جاتا ہے۔
ہرگز نہیں ۔ البتہ یہ مان سکتا ہوں کہ ایسے شخص کے دماغی قوئی تیز اور اچھے ہو جاتے ہیں ۔ ورنہ ان علوم
ا
کو روحانیت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ بعض اوقات یہ امور روحانی ترقی کی راہ میں ایک روک ہو جاتے
ہیں اور آخری نتیجہ اس کا بجز اس خوش قسمت کے کہ وہ فطرت سلیم رکھتا ہے اکثر کبر و نخوت ہی دیکھا
ہے۔ کبھی نیکی اور تواضع ان میں نہیں ہوتی ۔
ایک اور امر قابل یاد رکھنے کے یہ ہے کہ یہ قاعدہ ہے ضرورت انسان کی راہ نما ہے اور قانون قدرت میں داخل ہے کہ ہر چیز ضرورت سے
پیدا ہوتی ہے۔ جس طرح ظاہری طور سے ہم دنیوی امور میں ہر روز مشاہدہ کرتے ہیں۔ یہ لباس،
خوراک ، سواریاں اور اور آلات معیشت جتنے بھی ہیں یہ تمام ضرورت سے پیدا ہوتے ہیں۔ اسی طرح
سے روحانی امور میں بھی بہت سے امور ضرورت سے پیدا ہوتے ہیں اور جب کبھی ضرورت ہوتی
ہے وہ خدا کی طرف سے پوری کی جاتی ہے۔ ضرورت انسان کی روحانی جسمانی تمام امور میں
راہ نما ہے اور اسی سے حق و باطل میں امتیاز حاصل ہو سکتا ہے۔ جس طرح کوئی چیز بلا ضرورت
اور بے فائدہ نہیں اسی طرح بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ضرورت حقہ کے وقت یہ خیال کرنا کہ خدا نے
اس وقت کوئی سامان پیدا نہیں کیا۔ سخت غلطی ہے۔
ے بدر سے کبر ایسی بری بلا ہے کہ انسان اس کی وجہ سے ہر قسم کی ترقی سے رک جاتا ہے۔“
( بدر جلدی نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ ء صفحه (۴)

ہم اسلام پر اندرونی اور بیرونی حملے اب ہمارا یہ زمانہ جس میں موجود ہیں کیا اندرونی اور کیا بیرونی طور سے اس میں اس قدر
مفاسد بھرے ہوئے ہیں کہ جس پہلو پر نظر ڈالو کوئی بھی خوش کن نہیں ۔ بیرونی طور پر اسلام پر
اس قدر حملے ہوئے ہیں اور اسلام نے اس قدر صدمے اٹھائے ہیں کہ ایک بہت بڑا حصہ
مسلمانوں کا ان سے متاثر ہو کر خود دین سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا ہے پھر ان کے بعد ایک بہت بڑا حصہ
مذبذب لوگوں کا پیدا ہو چکا ہے جن کو اسلام کے متعلق اطمینان حاصل نہیں اور وہ بالکل کمزور ہیں ۔
باقی یقین کامل رکھنے والے اور علی وجہ البصیرت اسلام پر ایمان لانے والے بہت ہی قلیل ہیں ۔ کئی
قسم کے حملے ہو رہے ہیں۔ منقولات کے اسلحہ اسلام پر چلائے جاتے ہیں اور آریہ اور پادری لوگ
اعتراضات کی بوچھاڑ کر رہے ہیں۔ اگر چہ وہ جانتے ہیں کہ خود وہ گندے ہیں ۔ ان کے ہاتھ میں
کچھ بھی نہیں بلکہ نکتہ چینی کرنا سہل ہے مگر خوبی بیان کرنا مشکل ۔
علوم جدیدہ کا بھی ایک قسم کا اسلام پر حملہ ہے۔ آجکل کی تعلیم ، فلسفہ طبعی
علوم جدیدہ کا حملہ اور ہیئت بھی انسان کو ایک غلطی میں ڈالتی ہے۔ میں تجربہ سے دیکھ رہا
ہوں کہ اکثر لوگ جنہوں نے خواہ مکمل طور سے ان علوم کو حاصل کیا ہو خواہ ناقص طور سے وہ عموماً
بے قید زندگی اختیار کر لیتے ہیں اور پھر رفتہ رفتہ اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ہی ان
کے دلوں سے اٹھ جاتی ہے اور پھر نوبت یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ خود خدا سے بھی انکار کر بیٹھتے ہیں۔
ان کے کلام سے ہی ایک قسم کی بد بو آتی ہے اور وہ ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ آج بھی ہاتھ سے گئے
اور کل بھی گئے اور در حقیقت اس گروہ کا حملہ آریوں اور پادریوں کے حملوں سے بھی بڑھا ہوا ہے۔
کیونکہ ان کے اعتراض عموماً منقولات کے رنگ میں ہوتے ہیں ۔ ان میں صدق و کذب کا احتمال
ہوتا ہے مگر یہ لوگ تو اپنا ذاتی تجربہ اور روزانہ مشاہدہ پیش کرتے ہیں ۔ اسی وجہ سے اس کا اثر بہت
سخت اور برا پڑتا ہے۔
غرض سچی بات یہی ہے کہ اندرونی حملے بیرونی حملوں سے بہت بڑھے ہوئے اور خطرناک اور

زہریلا اثر ڈالنے والے ہیں ۔ سچ ہے کہ از ما است که بر ما است ۔ اصل میں یہ قصور خود مسلمانوں کا
ہے جنہوں نے اپنی سادہ لوح اولاد کو بغیر اس کے کہ ان کو قرآن اور اسلام کے ضروری علوم سے آگاہ
کریں ان مدرسوں اور کالجوں میں بھیج دیا۔ مانا کہ طلب علم ہر مرد عورت پر فرض ہے جیسا کہ حدیث
طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ وَمُسْلِمَةٍ سے ظاہر ہے مگر اول علوم دینیہ کا حصول فرض
ہے۔ جب بچے علوم دینی سے پورے واقف ہو جاویں اور ان کو اسلام کی حقیقت اور نور سے پوری
اطلاع ہو جاوے تب ان مروجہ علوم کے پڑھانے کا کوئی حرج نہیں ۔ اصل میں ان مسلمانوں کی
موجودہ روش بہت ہی خطرناک ہے۔ دیکھو! پہلے ایک عورت کو بازاری کنجری بنا کر پھر توبہ کرائی جائے
تو وہ کیسی تو بہ کرے گی ؟ شراب ، بدکاری اور بے قید زندگی اس کی عادت ثانی ہو جاوے گی ۔ اول تو
اسے تو بہ کرنا ہی مشکل اور اگر کرے بھی تو وہ کیسی تو یہ ہوگی ؟ اس کو ہر کوئی سمجھ سکتا ہے۔ یہی حال ان
لڑکوں کا ہے جن کو پہلے فلسفہ اور سائنس کے زہر یلے علوم سکھا کر خود خدا کی ہستی پر ہی شبہات پیدا
کرا دیئے جاتے ہیں اور پھر ان سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اسلام کے بھی شیفتہ ہوں ۔
ہمارا یہ ایمان ہے کہ کوئی فلسفہ اور سائنس خواہ وہ اپنی اس
علوم جدیدہ کے حملے کا علاج موجودہ حالت سے ہزار درجہ ترقی کر جاوے مگر قرآن
ایسی ایک کامل کتاب ہے کہ یہ نئے علوم کبھی بھی اس پر غالب نہیں آسکتے ۔ مگر اس شخص کی نسبت ہم
کیوں کر ایسی رائے قائم کر سکتے ہیں کہ جس کی نسبت ہمیں معلوم ہے کہ اس کو علوم قرآن سے مس ہی
نہیں اور اس نے اس طرف کبھی تو جہ ہی نہیں کی بلکہ کبھی ایک سطر بھی قرآن شریف کی غور و تدبر کی نظر
سے نہیں پڑھی ۔
مثال کے طور پر قرآن کی تعلیم روحانی کا ایک فلسفہ بیان ہوا ہے جو بعد الموت اعمال کے نتیجہ میں
انسان کو بہشت کے رنگ میں ملے گا جس کے نیچے نہریں چلتی ہوں گی۔ بظاہر یہ ایک قصہ ہے مگر قصہ
**
لے بدر سے ۔ ” پادریوں کے یا آریوں کے مدرسوں میں اپنی اولاد کا بھیج دینا اور پھر ان سے اس بات کا طلبگار ہونا کہ یہ
سچے مسلمان ہوں ۔ ن ہوں۔ ایک خیال است و محال است و جنوں ( بدر جلدے نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ صفحه ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی