۱۷ مئی ۱۹۰۸ء
ملفوظات, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نہیں گو کہ قصہ کے رنگ میں آگیا ہے۔ اس کی حقیقت یہی ہے کہ اس وقت کے لوگ علوم روحانی کے
نہ جاننے کی وجہ سے نادان بچوں کی طرح تھے۔ ایسے باریک اور روحانی علوم کے سمجھانے کے واسطے
ان کے مناسب حال استعاروں سے کام لینا اور مثالوں کے ذریعہ سے اصل حقیقت کو ان کے ذہن نشین
کرنا ضروری تھا۔ اسی واسطے قرآن شریف نے بہشت کی حقیقت سمجھانے کے واسطے اس طریق کو
اختیار کیا اور پھر یہ بھی فرمایا کہ مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ (محمد : ١٦) یہ ایک مثال ہے نہ کہ
حقیقت ۔ قرآن شریف کے ان الفاظ سے صاف عیاں ہے کہ وہ جنت کوئی اور ہی چیز ہے اور حدیث
میں صاف یہ بھی بیان ہو چکا ہے کہ ان ظاہری جسمانی دنیوی امور پر نعماء جنت کا قیاس نہ کیا جاوے
کیونکہ وہ ایسی چیز ہے کہ نہ کسی آنکھ نے دیکھی نہ کسی کان نے سنی وغیرہ۔ مگر وہ باتیں جن کی مثال دے
کر جنت کی نعماء کا تذکرہ کیا گیا ہے وہ تو ہم دیکھتے بھی ہیں اور سنتے بھی ہیں ایک مقام پر قرآن شریف
میں اللہ تعالیٰ جنت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے وَ بَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ
جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهرُ (البقرة : ۲۶) اس آیت میں ایمان کو اعمال صالحہ کے مقابل پر رکھا
ہے جنات اور انہار ۔ یعنی ایمان کا نتیجہ تو جنت ہے اور اعمال صالحہ کا نتیجہ انہار ہیں ۔ پس جس طرح باغ
بغیر نہر اور پانی کے جلدی برباد ہو جانے والی چیز ہے اور دیر پانہیں اسی طرح ایمان بے عمل صالح بھی
کسی کام کا نہیں۔ پھر ایک دوسری جگہ پر ایمان کو اشجار ( درختوں ) سے تشبیہ دی ہے اور فرمایا ہے کہ وہ
ایمان جس کی طرف مسلمانوں کو بلایا جاتا ہے۔ وہ اشجار ہیں اور اعمال صالحہ ان اشجار کی آبپاشی کرتے
ہیں۔ غرض اس معاملہ میں جتنا جتنا تدبر کیا جاوے اسی قدر معارف سمجھ میں آویں گے جس طرح سے
ایک کسان کاشتکار کے واسطے ضروری ہے کہ وہ تخمریزی کرے۔ اسی طرح روحانی منازل کے کا شتکار
کے واسطے ایمان جو کہ روحانیات کی تخم ریزی ہے ضروری اور لازمی ہے اور پھر جس طرح کا شتکار کھیت
یا باغ وغیرہ کی آبپاشی کرتا ہے اسی طرح روحانی باغ ایمان کی آبپاشی کے واسطے اعمال صالحات کی
ضرورت ہے۔ یاد رکھو کہ ایمان بغیر اعمال صالحہ کے ایسا ہی بیکار ہے جیسا کہ ایک عمدہ باغ بغیر نہر یا
دوسرے ذریعہ آبپاشی کے نکما ہے۔ درخت خواہ کیسے ہی عمدہ قسم کے ہوں اور اعلیٰ قسم کے پھل لانے
والے ہوں مگر جب مالک آبپاشی کی طرف سے لا پرواہی کرے گا تو اس کا جو نتیجہ ہوگا وہ سب جانتے
ہیں۔ یہی حال روحانی زندگی میں شجر ایمان کا ہے۔ ایمان ایک درخت ہے جس کے واسطے انسان کے
اعمال صالحہ روحانی رنگ میں اس کی آبپاشی کے واسطے نہریں بن کر آبپاشی کا کام کرتے ہیں پھر جس
طرح ہر ایک کاشتکار کو تخمریزی اور آبپاشی کے علاوہ بھی محنت اور کوشش کرنی پڑتی ہے اسی طرح
خدا تعالیٰ نے روحانی فیوض و برکات کے ثمرات حسنہ کے حصول کے واسطے بھی مجاہدات لازمی اور ضروری
رکھے ہیں۔ چنانچہ فرماتا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت : ٧٠ ) ۔
او
نفس انسانی ایک بیل کے مشابہ ہے اور اسکے تین درجے نفس انسانی کی تین حالتیں ہوتے ہیں نفس انار انارہ مبالغہ امینہ ہے انارہ کہتے
۔
ہیں بدی کی طرف لے جانے والا ۔ بہت بدی کا حکم کرنے والا ۔ کے
کا
دوسری قسم نفس کی نفس لوامہ ہے۔ لوامہ کہتے ہیں ملامت کرنے والے کو۔انسان سے ایک
وقت بدی ہو جاتی ہے مگر ساتھ ہی اس کا نفس اس کو اس بدی کی وجہ سے ملامت بھی کرتا اور نادم ہوتا
ہے۔ یہ انسانی فطرت میں رکھا گیا ہے مگر بعض طبائع ایسے بھی ہیں کہ اپنی گندہ حالت اور سیاہ کاریوں ور سیاہ کاریوں
کی وجہ سے وہ ایسے محجوب ہو جاتے ہیں کہ ان کی فطرت فطرت سلیم کہلانے کی مستحق نہیں ہوتی ۔ ان
کو اس ملامت کا احساس ہی نہیں ہوتا مگر شریف الطبع انسان ضرور اس حالت کا احساس کرتا اور بعض
اوقات وہی ملامت نفس اس کے واسطے باعث ہدایت ہو کر موجب نجات ہو جاتی ہے۔ مگر یہ حالت
ایسی نہیں کہ اس پر اعتبار کیا جاوے۔
نفس کی ایک تیسری حالت ہے جسے مطمئنہ کے نام سے پکارا گیا ہے اور وہ انسان کو جب
حاصل ہوتی ہے کہ انسان نفس اتارہ اور پھر نفس لوامہ کی مشکلات کو حل کر جائے اور اس جنگ میں اس کو
ے بدر سے ۔ یعنی تم ہلکے ہلکے کام پر نہ رہو بلکہ اس راہ میں بڑے بڑے مجاہدات کی ضرورت ہے۔“
( بدر جلدی نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ ء صفحه (۵)
بدر سے ۔ بدی کی طرف بار بار جانے والا ۔“ ( بدر جلدی نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ ء صفحه (۵)
فتح نصیب ہو۔ نفس امارہ انسان کا دشمن ہے اور وہ گھر کا پوشیدہ دشمن ہے۔ لوامہ بھی کبھی کبھی دشمنی کا ارادہ
کرتا ہے مگر باز آجاتا ہے مگر بر خلاف ان دونوں حالتوں کے جب انسان ترقی کر کے نفسِ مطمئنہ کے
درجے تک ترقی کر جاتا ہے تو اس کی ایسی حالت ہوتی ہے کہ گویا اس کا دشمن اس کے زیر ہو گیا اور اس
نے دشمن پر فتح نمایاں حاصل کر لی اور صلح ہوگئی ۔ انسانی ترقیات کی آخری حد اور اس کی زندگی کا
انتہائی نقطہ اسی بات پر ختم ہوتا ہے کہ انسان حالت مطمئنہ حاصل کرلے اور وہ ایسی حالت ہوتی ہے کہ
اس کی رضا خدا کی رضا اور اس کی ناراضگی خدا کی ناراضگی ہو جاتی ہے اس کا ارادہ خدا کا ارادہ ہوتا
ہے اور وہ خدا کے بلائے بولتا اور خدا کے چلائے چلتا ہے۔ تمام افعال حرکات وسکنات اس سے
نہیں بلکہ خدا سے سرزد ہوتے ہیں اور انسان کی پہلی حالت پر ایک قسم کی موت وارد ہو جاتی ہے اور
ایک نئی زندگی کا جامہ اسے از سر نو عطا کیا جاتا ہے۔ اور پھر ایسا انسان ایک ممتاز انسان ہو جاتا ہے۔
غرض قانون قدرت میں ایسا پایا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے دو سلسلے پہلو بہ پہلو بنائے ہیں ایک
جسمانی اور دوسرا روحانی ۔ جو کچھ جسمانی طور سے مہیا ہے وہی روحانی طور سے بھی ہوتا ہے۔ پس جو
شخص ان دونوں سلسلوں کو نصب العین رکھ کر کاروبار میں کوشش اور محنت کرے گا وہ جلدی ترقی
کرے گا۔ اس کے معلومات وسیع ہوں گی ۔ ہر صورت میں ہر جسمانی کام ان کے روحانی امور کے
مشابہ ہوگا - الدُّنْيَا مَزْرَعَةُ الْآخِرَةِ -
ہم نظام جسمانی میں دیکھتے ہیں کہ ہر زمانہ میں مزگی اور مامور من اللہ کی ضرورت جسمانی کاشتکار باوجود ہر قسم کی
با قاعدہ محنت و مشقت کے بھی پھر آسمانی پانی کا محتاج ہے اور اگر اس کی محنتوں اور کوششوں کے ساتھ
آسمانی پانی اس کی فصل پر نہ پڑے تو فصل تباہ ، محنت برباد ہو جاتی ہے۔ پس یہی حال روحانی رنگ
میں ہے انسان کو خشک ایمان کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتا جب تک کہ روحانی بارش نازل ہو کر بڑے
زور کے نشانات سے اس کے اندرونی گند دھو کر اس کو صاف نہ کرے۔ چنانچہ قرآن شریف میں اسی
کی طرف اشارہ کر کے فرماتا ہے وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ ( الطارق : ۱۲ ، ۱۳)
یعنی قسم ہے آسمان کی جس سے بارش نازل ہوتی ہے اور قسم ہے زمین کی جس سے شگوفہ نکلتا ہے۔
بعض لوگ اپنی نادانی کی وجہ سے کہتے ہیں کہ خدا کو قسم کی کیا ضرورت تھی ؟ مگر ایسے لوگ آخر کار اپنی
جلد بازی کی وجہ سے ندامت اٹھاتے ہیں۔ قسم کا مفہوم اصل میں قائم مقام ہوتا ہے شہادت کے۔
ہم دنیوی گورنمنٹ میں بھی دیکھتے ہیں کہ بعض اوقات مقدمات کے فیصلوں کا حصر ہی قسم پر رکھا جاتا
ہے۔ پس اسی طرح سے خدا تعالیٰ بھی بارش آسمانی کی قسم کھا کر نظام جسمانی کی طرح نظام روحانی
میں اس بات کو بطور ایک شہادت کے پیش کرتا ہے کہ جس طرح سے زمین کی سرسبزی اور کھیتوں کا
ہرا بھرا ہونا آسمانی بارش پر موقوف ہے اور اگر آسمانی بارش نہ ہو تو زمین پر کوئی سبزی نہیں رہ سکتی اور
زمین مردہ ہو جاتی ہے بلکہ کنوؤں کا پانی بھی خشک ہو جاتا ہے اور دنیا زیروز بر ہو کر ہلاکت کا باعث
ہو جاتی ہے اور لوگ بھوکوں پیاسوں مرتے ہیں ۔ قحط کی وجہ سے انسان و حیوان اور پھر چرند و پرند اور
درند و غیرہ پر بھی اس کا اثر ہوتا ہے۔ بعینہ اسی طرح سے ایک روحانی سلسلہ بھی ہے۔
یا درکھو کہ خشک ایمان بجز آسمانی بارش کے جو مکالمہ مخاطبہ کے رنگ میں نازل ہوتی ہے۔ ہرگز ہرگز
باعث نجات یا حقیقی راحت کا نہیں ہو سکتا۔ جو لوگ روحانی بارش کے بغیر اور کسی مامور من اللہ کے بغیر
نجات پاسکتے ہیں اور ان کو کسی مذی اور مامور من اللہ کی ضرورت نہیں۔ سب کچھ ان کے پاس موجود
ہے۔ ان کو چاہیے کہ پانی بھی اپنے گھروں میں ہی پیدا کر لیا کریں۔ ان کو آسمانی بارش کی کیا
احتیاج ؟ آنکھوں کے سامنے موجود ہے کہ جسمانی چیزوں کا مدار کن چیزوں پر ہے؟ پس اس سے
او
سمجھ لو کہ بعینہ اسی کے مطابق روحانی زندگی کے واسطے بھی لازمی اور لا بد اور ضروری ہے۔
انسان کا یہ دعویٰ کہ میں نے سب کچھ سیکھ لیا ہے اور میں نے سارے علوم حاصل کر لیے ہیں یہ
بالکل غلط خیال ہے۔ انسان کا علم کیا ہے؟ جس طرح سمندر میں ایک سوئی ڈبو کر نکال لی جاوے۔
ے بدر سے ” جولوگ کہتے ہیں ہمیں اب نبیوں کی کیا ضرورت ہے وہ جسمانی بارش کیوں مانگتے ہیں ۔
( بدر جلدی نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ ء صفحه ۵)
یہی حال انسان کے علم کا ہے کہ اس کو معارف اور حقائق میں سے دیا گیا ہے۔
ه
ترسم نہ رسی
بہ کعبہ اے اعرابی
جلد دہم
کیں راہ که تو میروی بترکستان است
پھر تعجب آتا ہے کہ بعض لوگ معمولی مروجہ علوم کے پڑھ لینے سے بڑے بڑے دعوے کر
بیٹھتے ہیں حالانکہ دین کی راہ ایک عمیق در عمیق راہ ہے اور اس کے حقائق اور روحانی فلسفہ ایسا نہیں کہ
ہر فرد اس کا ماہر ہونے کا دعویٰ کر سکے۔ یہ دین آسمان سے ہی آیا اور ہمیشہ ہمیشہ اس کی سرسبزی
کے سامان بھی آسمان ہی سے نازل ہوتے رہیں گے ۔ ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اگر زمینی علوم
اور مروجہ تعلیم کے پاس یافتوں سے سوال کیا جاوے تو اکثر اصحاب ایسے نکلیں گے کہ ان کے ماہر ہی
ہوں گے مگر ہمیں اس جگہ ان اصحاب کی خدمت میں کہ وہ زمینی اور دنیوی علوم کے ماہر ہیں یہ بھی
کہنا ہے کہ
اے کہ خواندی حکمت یونانیاں
حکمت ایمانیاں را هم بخواں
ہم دیکھتے ہیں کہ آجکل بہت سے ایسے بھی
حقیقی راحت دین سے ہی وابستہ ہے خیالات والے لوگ موجود ہیں کہ ان کی نظر
میں دین ایک جنون ہے اور اس کی قدر ان کے دلوں میں نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عرب کے لوگ
وحشی تھے اور امی تھے۔ اس وقت ان کی ضرورتوں کے مناسب حال قرآن نازل ہوا۔ اب دنیا ترقی
کر گئی ہے اور روشنی کا زمانہ ہے۔ اب موجودہ زمانہ کے مناسب حال دین میں ترمیم ہونی چاہیے
مگر آپ لوگ سن رکھیں کہ دین کوئی لغو نہیں ہے بلکہ دنیا کی حقیقی راحت اور اخروی نجات اسی دین
میں ہی وابستہ ہے وہ عرب کے امی جو اس دین کے سچے خادم تھے ۔ ان کا امی ہونا بھی ایک معجزہ ہی
لے بدر سے۔ ”جو شخص دین سے بہرہ نہ رکھے اور پھر دعوی کرے کہ مجھے دوسرے کی کچھ ضرورت نہیں وہ نادان ہے۔“
( بدر جلدے نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ ء صفحه ۵)
تھا تا کہ دنیا کو دکھا دے کہ اُمّی لوگوں نے قرآنی تعلیم کے نیچے آکر کیا کچھ کر دکھایا کہ بڑے بڑے
علوم کے مدعیوں سے بھی ان کے مقابلہ میں کچھ بن نہ آیا۔
خدا خوب جانتا تھا کہ اس زمانہ میں قرآن کریم کی پاک تعلیم کا انجیل سے موازنہ کیسے کیسے جدید علوم پیدا ہوں گے
اور خود مسلمانوں میں کیسے کیسے خیالات کے لوگ پیدا ہو جائیں گے؟ ان سب باتوں کا جواب
اللہ تعالیٰ نے قرآن میں دے رکھا ہے اور کوئی نئی تحقیقات یا علمی ترقی نہیں جو قرآن شریف کو مغلوب
کر سکے اور کوئی صداقت نہیں کہ اب پیدا ہوگئی ہو اور وہ قرآن شریف میں پہلے ہی سے موجود نہ ہو۔
جو راہ قرآن شریف نے پیش کی ہے وہ نہ انجیل میں پائی جاتی ہے نہ توریت میں اس کا پتہ چلتا ہے اور
نہ ہی دنیا کی کوئی اور کتاب اس کمال اور جامعیت کا دعوی کر سکتی ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت کاملہ
سے قرآن شریف کو عطا کی ہے۔ قرآن کے مقابل پر ان کا ذکر ہی کیا ہے! انجیل نے ایک ضعیف
ناتواں انسان کو خدا بنا یا مگر اس کی طاقت کا اندازہ قوم یہود کے مقابلہ سے ہی ہو سکتا ہے۔
دوسری بات اور مایہ ناز انجیل کی اخلاقی تعلیم تھی مگر وہ ایسی بودی اور نامکمل ہے کہ کوئی
صحیح الفطرت انسان اس کی پابندی نہیں کر سکتا بلکہ خود پادری صاحبان کا عمل بھی اس تعلیم کے بالکل
برخلاف ہے۔ مثلاً انجیل تعلیم دیتی ہے کہ اگر تجھے کوئی ایک طمانچہ مارے تو تو دوسری گال پھیر دے
اور اگر کوئی تیرا کر تہ مانگے تو اس کو چادر بھی اتار دے ۔ اور اگر کوئی تجھے ایک کوس بیگار میں لے جانا
چاہے تو دوکوس اس کے ساتھ چل ۔
اب ہم اول ان انجیل کی حمایت اور تعریف کرنے والے پادری صاحبوں سے ہی دریافت
کرتے ہیں کہ ان کا اس تعلیم پر کہاں تک عمل درآمد ہے۔ انہوں نے اس تعلیم کا عملی نمونہ کیا دکھایا ہے
کہ دوسروں کو بھی اس تعلیم کی طرف بلاتے ہیں۔
پھر اسی انجیل میں لکھا ہے کہ تو بدی کا مقابلہ نہ کر ۔ غرض انجیل کی تعلیم تفریط کی طرف جھکی ہوئی
ہے اور بحر بعض خاص حالات کے ماتحت ہونے کے انسان اس پر عمل کر ہی نہیں سکتا۔ دوسری طرف
توریت کی تعلیم کو دیکھا جاوے تو وہ افراط کی طرف جھکی ہوئی ہے اور اس میں بھی صرف ایک ہی پہلو
پر زور دیا گیا ہے کہ جان کے بدلے جان ، آنکھ کے بدلے آنکھ اور کان کے بدلے کان اور دانت
کے بدلے دانت توڑ دیا جاوے۔ اس میں عفو اور درگزر کا نام تک بھی نہیں لیا گیا۔ اصل بات یہ ہے
ہے جو
کہ یہ کتا بیں مختص الزمان اور مختص القوم ہی تھیں مگر قرآن شریف نے ہمیں کیا پاک راہ بتائی ۔
افراط اور تفریط سے پاک اور عین فطرت انسانی کے مطابق ہے مثلاً مثال کے طور پر قرآن شریف
میں فرمایا ہے جَزُوا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةً مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ (الشوری: ۴۱) یعنی
جتنی بدی کی گئی ہو اسی قدر بدی کرنی جائز ہے مگر اگر کوئی معاف کر دے اور اس معافی میں اصلاح
مد نظر ہو۔ بے محل اور بے موقع عفو نہ ہو بلکہ برمحل ہو تو ایسے معاف کرنے والے کے واسطے اس کا اجر
ہے جو اسے خدا سے ملے گا۔
دیکھو! کیسی پاک تعلیم ہے نہ افراط نہ تفریط - انتقام کی اجازت ہے مگر معافی کی تحریص بھی
موجود ہے۔ بشرط اصلاح یہ ایک تیسرا مسلک ہے جو قرآن شریف نے دنیا کے سامنے رکھا ہے۔
اب ایک سلیم الفطرت انسان کا فرض ہے کہ ان میں خود مواز نہ اور مقابلہ کر کے دیکھ لے کہ کونسی تعلیم
فطرت انسانی کے مطابق ہے اور کونسی تعلیم ایسی ہے کہ فطرت صحیح اور کانشنس اسے دھکے دیتی ہے۔
یہودیوں میں باپ اپنی اولاد کو وصیت کرتا تھا کہ میرا انتقام میرا بیٹا لے، میرا پوتا لے ۔ چنانچہ
بعض اوقات بیٹا اور پوتا باپ کے انتقام لیتے تھے۔ غرضیکہ توریت میں تو سخت تشدد کیا گیا تھا۔
باقی رہی انجیل ۔ سو اس کی اخلاقی تعلیم پر ناز کرنے والے نہیں سمجھتے کہ اول تو وہ تعلیم ہی ایسی ناقص
ہے کہ بوجہ مختص الزمان اور مختص القوم ہونے کے آج اس کی ضرورت ہی نہیں اور نہ وہ اس وقت
اخلاقی تعلیم کہلانے کی مستحق ہے اور اگر مان بھی لیا جائے تو کوئی شخص نہیں کہ اس تعلیم کا عامل نظر آتا ہو۔
خود اس کے شیفتہ لوگ ہی اس کا عملی نمونہ پیش کریں ۔ اصل میں یہ ہاتھی کے دانت ہیں کھانے کے اور
دکھانے کے اور ۔ تاہم فلسفہ حقہ اس کے بالکل خلاف ہے۔ انسان ایک شاخ دار درخت ہے اور
انجیلی تعلیم اس کی صرف ایک شاخ ۔ کیا باقی قوائے انسانی بے کار ہیں؟
یا درکھو کہ کل قوائے انسانی اسی خالق فطرت ہی کی طرف سے انسان کو ملے ہیں ۔ ان میں ایک
قوت غضبی بھی ہے قوت انتقام بھی ہے۔ یہ قومی بے کار یا فضول نہیں ہیں۔ بلکہ ان کی بد استعمالی
اور ان کا بے محل و بے موقع استعمال بڑا ہے۔ انجیل میں تو ایک موقع پر خصی بن جانے کی بھی تعلیم دی
گئی ہے۔ اگر سچے عیسائی اس تعلیم کا عملی نمونہ بنتے تو یقین ہے کہ دنیا کا خاتمہ ہی ہو گیا ہوتا۔ عجیب
بات یہ ہے کہ صرف حکم ہی نہیں بلکہ اس عمل پر بڑے ثواب کا وعدہ کیا گیا ہے تو پھر کیا وجہ کہ ایسے
کار خیر میں کوئی عیسائی بھی حصہ نہیں لیتا ؟
قرآن شریف میں کوئی دکھا تو دے کہ کوئی ایسا حکم بھی دیا گیا ہو جس پر عمل کرنا انسانی طاقت
سے بالاتر ہو یا کوئی ایسا حکم بھی ہو جس کے کرنے سے کوئی قباحت لازم آتی ہو یا نظام دنیا میں فساد
کا اندیشہ ہو۔ کیا ایسی ایک کتاب جس میں ایسے احکام داخل ہیں جو انسانی طاقت سے بالاتر ہیں یا
ان کے کرنے سے کوئی قباحت لازم آتی ہے اور نظام عالم درہم برہم ہوتا ہے۔ کبھی اس خدا کی
طرف منسوب ہو سکتی ہے جو ہے جو خالق فطرت اور منتظم نظام دنیا اور قوائے انسانی کے پورے اندازے
جاننے والا ہے اور کیا وہ کتاب کامل اور مکمل شریعت کہلانے کی مستحق ہو سکتی ہے؟
لیکن میں اعتراض نہیں کرتا بلکہ میرا مقصد اس بیان سے اس امر کا اظہار ہے کہ یہ دونوں کتابیں
صرف ایک ہی خاندان کی تھیں ۔ نہ حضرت عیسی نے اور نہ حضرت موسی نے کبھی یہ دعویٰ کیا کہ وہ تمام دنیا
کے واسطے رسول ہو کر آئے تھے بلکہ وہ تو صرف اسرائیلی بھیڑوں تک ہی اپنی تعلیم محدود کرتے ہیں۔
ان کا اپنا اقرار موجود ہے۔ پس بلحاظ ضرورت کے ان کو جو کتاب ملی وہ بھی ایک قانون مختص الزمان
اور مختص القوم تھا۔
اب ظاہر ہے کہ ایک چیز جو ایک خاص ضرورت کے لئے ایک خاص زمانے اور مکان کے واسطے
وو
لے بدر سے۔ چنانچہ حضرت عیسی نے خود کہا کہ میں بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے سوا اور کسی کی طرف نہیں
بھیجا گیا۔ قرآن مجید سے بھی اس کی تصدیق ہوتی ہے۔ وَ رَسُولًا إِلى بَنِي إِسْرَاءِيلَ (ال عمران : ۵۰)
( بدر جلدی نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ ء صفحه ۶)
آئی تھی ۔ اس کو زبردستی اور خواہ نخواہ تمام دنیا پر محیط ہونے کے واسطے کھینچ تان کی جائے گی تو اس کا
لازما یہی نتیجہ ہو گا کہ وہ اس کام سے عاری رہے گی جس بوجھ کے اٹھانے کے واسطے وہ وضع ہی نہیں
کی گئی اس کی کیسے متحمل ہو سکے گی؟ اور یہی وجہ ہے کہ ان تعلیمات میں موجودہ زمانہ کے حالات کے
ماتحت نقص ہیں۔ مگر قرآن مجید مختص الزمان نہیں، مختص القوم نہیں اور نہ ہی مختص المکان ہے بلکہ اس
کامل اور مکمل کتاب کے لانے والے کا دعوی ہے کہ اِنِّی رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا ( الاعراف : ۱۵۹)
اور ایک دوسری آیت میں یوں بھی آیا ہے لِانْذِرَكُم بِهِ وَ مَنْ بَلَغ (الانعام : ۲۰) یعنی لازمی ہوگا
کہ جس کو قرآنی تعلیم پہنچے وہ خواہ کہیں بھی ہو اور کوئی بھی ہو اس تعلیم کی پیروی کو اپنی گردن پر اٹھائے۔
انسانی فطرت کا پورا اور کامل عکس صرف قرآن شریف ہی ہے۔ اگر قرآن نہ بھی آیا ہوتا جب
بھی اسی تعلیم کے مطابق انسان سے سوال کیا جاتا کیونکہ یہ ایسی تعلیم ہے جو فطرتوں میں مرکوز اور
قانون قدرت کے ہر صفحہ میں مشہود ہے۔ جن کی تعلیمات ناقص اور خاص قوم تک محدود ہیں اور وہ
آگے ایک قدم بھی نہیں چل سکتیں ۔ ان کی نبوت کا دروازہ بھی ان کے اپنے ہی گھر تک محدود ہے ۔ مگر
قرآن شریف کہتا ہے اِن مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ (فاطر: ۲۵) دیکھو! یہ کیسی پاک اور دل میں
دخل کر جانے والی بات اور کیسا سچا اصول ہے مگر یہ لوگ ہیں کہ خدا کی خدائی کو صرف اپنے ہی گھر تک
محدود خیال کرتے ہیں ۔
یہی حال آریوں کا ہے وہ بھی یہی عقیدہ رکھتے ہیں کہ ہمیشہ وید ہی اتارا جاتا ہے اور صرف
چار آدمی ہی اس کام کے واسطے مخصوص ہیں اور ہمیشہ کے واسطے زبان سنسکرت ہی خدا کو پسند آگئی
ہے۔ مجال نہیں کہ خدا کی یہ نعمت وحی والہام کسی اور انسان یا زبان کو مل سکے۔ ان لوگوں کے اعتقاد
کے موجب وحی الہی اب آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ گئی ہے اور اب ہمیشہ کے واسطے اس کو مہر لگ چکی ہے
مگر یہ لوگ نہیں جانتے کہ اس طرح سے تو خدا کی ہستی کے ثبوت میں ہی مشکلات پڑ جاویں گی۔
صرف شنید سے انسان کب مطمئن ہو سکتا ہے اور کامل یقین اور سچی معرفت صرف دوسروں کی زبانی
سن لینے سے کہاں میسر آتی ہے؟
ع
شنیدہ کے بود مانند
دیده
جلد دہم
جب تک خدا خود آنا الْمَوْجُودُ کی آواز نہ دے یا اپنے پیارے کلام وحی والہام کی ضرورت سے اور زبردست غیبی نشانات سے اپنا چہرہ نہ دکھا دے تب تک وہ
پیاس کب مٹ سکتی ہے جو حق کی طلب کی پیاس انسان کو لگی ہوئی ہے۔ یہ کہنا کہ خدا پہلے تو نشانات
اور معجزات دکھاتا تھا رسول بھیجتا تھا مگر اب نہیں ۔ یہ نعوذ باللہ خدا کی ذات کی سخت تو ہین اور بے ادبی
ہے۔ کیا وجہ ہے کہ اب وہ سنتا تو ہے اور دیکھتا بھی ہے مگر بولتا نہیں؟ اچھا تو اس پر تمہارے پاس
کیا دلیل ہے کہ قوت شنوائی اور بینائی بھی قوت گویائی کی طرح جاتی نہیں رہیں ۔
انسان اپنی فطرت سے الگ نہیں ہو سکتا ۔ بکری سے بھیڑیے کا کام لیں تو دے سکتی ہے؟ ہرگز
نہیں ۔ پس یہی حال فطرت انسانی کا ہے کہ اپنی بناوٹ کے خلاف ہرگز نہیں چل سکتی ۔ نرے قصوں
سے کب وہ تسلی پاسکتی ہے۔ اگر چہ کوئی ظاہر داری کے واسطے ہاں میں ہاں ملا دے مگر دل لعنت بھیجتا
ہوگا اور انکار کرتا ہو گا کہ میں نہیں مانتا۔ یا درکھو کہ اگر پہلے کبھی الہام تھا تو اب بھی ضروری ہے کہ الہام
ہو۔ اسلام جب صرف ایک ہی فرقہ تھا اور مختصر بھی تو اس وقت تو نبی اور رسول آنے اور الہامات
ہونے کی ضرورت تھی ۔ مگر اب جبکہ ایک سے تہتر فرقے ہو گئے ہیں اور تفرقہ کی حد و نہایت نہیں رہی
کلام الہی پر مہر لگائی جاتی ہے اور خدا کا منہ بند کیا جاتا ہے۔ کوئی فطرت سلیم اور عقل صحیح اس منطق کو
قبول نہیں کر سکتی ۔
ہر چیز کے پیدا ہونے کی ماں ضرورت ہے۔ دیکھو ایک چھوٹی سی مثال ریلوے تصادم کی
ہے۔ تصادم کے واردات ترقی کرنے لگے تو اصلاح کے سامان بھی پیدا ہو گئے ۔ یہ سب طرح طرح
کی کلیں جو دیکھنے میں آتی ہیں یہ سب ضرورت نے ہی مہیا کرا دی ہیں ۔ تو اب جبکہ انسانی حالت
لے بدر سے ۔ اب خدا کا کچھ پتہ نہیں چلتا کہ وہ زندہ بھی ہے یا کہ نہیں ۔“
( بدر جلدے نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ ء صفحه ۶ )
کیا بلحاظ اپنی ظاہری حالت کے اور کیا بلحاظ اپنی باطنی حالت کے ابتری کے انتہائی درجہ تک پہنچ گئی
ہے اور ہر فرقہ پر دہریت ( ناستک مت ) نے اپنا تسلط جمایا ہوا ہے زندہ ایمان کسی میں باقی نہیں۔
اور یہ قاعدہ کی بات ہے کہ زندہ ایمان ہی اعمال کی تحریک کرتا ہے ۔ جب ایمان ہی نہیں جو کہ اعمال
کا اصل محرک ہے تو پھر عمل کیسے؟
غرض اس طرح ایمان کے دنیا سے اٹھ جانے کے باعث اعمال صالحہ کا بھی ساتھ ہی نام و نشان
مٹ چکا ہے تو پھر کیا وجہ کہ خدا نے ایسی خطرناک حالت اور ایسی سخت ضرورت کے وقت بھی اپنی
سنت قدیمہ کو ترک کر کے کوئی رسول اور نبی یا ملہم نہ بھیجا ؟
لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ یہ توحید کا کلمہ ہے ۔ اس کے معنے ہیں کہ خدا کے سوا کلمہ طیبہ کی حقیقت کوئی بھی عبادت اور سچی فرماں برداری کے لائق نہیں ہے۔ خدا
اگر توحید کے پھیلانے میں کسی دوسرے کا محتاج ہوتا یا کسی اور کو اس کام میں اپنا شریک بناتا تو بھی
شرک لازم آتا تھا ۔ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کا جملہ کلمہ لا إِلَهَ إِلَّا اللہ کے ساتھ شامل کرنے میں سر یہی
ہے کہ تا توحید کا سبق کامل ہو اور دنیا کو معلوم ہو کہ جو کچھ آتا ہے درحقیقت اسی خدا کی طرف سے آتا
ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان ہدایات کو خدا سے پا کر مخلوق کو پہنچانے والے ہیں اور کہ جو کچھ
ادھر سے آتا ہے وہ اسی راہ سے آتا ہے۔
شرک صرف پتھروں کے پوجنے ہی کا نام نہیں ہے بلکہ شرک کی ایک قسم یہ بھی لکھی ہے کہ
انسان خدا کو چھوڑ کر صرف اسباب ہی پر تکیہ کرلے اور یہ شرک فی الاسباب کہلاتا ہے۔ برہمو وغیرہ
اس را از توحید کو نہیں سمجھے جو خدا را بخدا باید شناخت میں دکھلایا گیا ہے۔ خدا کی طرف سے آنے والا
ایسا ہی ہے کہ گویا خود خدا ہی ہے ۔ انسانی گورنمنٹ کی طرف سے آنے والا نا ئب ہوتا ہے۔ اسی
طرح سے رسول بھی خدا میں فنا ہو کر وہ وہ نہیں ہوتا بلکہ خود خدا ہوتا ہے۔ غرض مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کا
فقرہ توحید کامل کرنے کے واسطے لازمی تھا۔ خدا تو حید کو پسند کرتا ہے اور یہ شکر کا مقام ہے کہ یہ
خصوصیت صرف اسلام میں پائی جاتی ہے جس کو آج ہم پیش کرتے ہیں کسی دوسرے مذہب میں نہیں۔
عیسائیوں کی دوڑ کفارہ مسیح تک ہے۔ باپ، بیٹا اور روح القدس تین ہیں ۔ مگر تین مت کہو
ایک کہو۔ یہ عجیب گورکھ دھندا ہے جو سمجھ میں نہیں آتا۔ یہودی بھی بڑے سخت دل ہیں اور طرح طرح
کے شرک میں مبتلا ہیں ان کو اس طرف توجہ ہی نہیں ۔ آجکل کے آریہ صاحبان جن کو اسلام کے
خلاف اپنے عقائد پر بڑا گھمنڈ اور ناز ہے ان کا مذہب ہے کہ روح بمع اپنے تمام صفات کے
اور مادہ بمع اپنے تمام صفات کے خود بخود ہیں اور اعتقاد رکھتے ہیں کہ نیستی سے ہستی ممکن نہیں ۔
غرض انہوں نے ذرہ ذرہ کو خدا کا شریک بنا رکھا ہے ۔ انسانی ظاہری قوی کو تو خدا کی طرف سے
مانتے ہیں مگر کہتے ہیں کہ روح میں جو قوی ہیں وہ خود بخود ہیں خدا کی طرف سے نہیں ۔ وہ مانتے
ہیں کہ ارواح اور ذرات بمع اپنے قومی کے خود بخود موجود ہیں۔ خدا کا کام صرف ان کو جوڑ نا ہی
ہے مگر ہم پوچھتے ہیں کہ کیوں جائز نہیں کہ باہمی جوڑ ملاپ کی طاقت بھی ان کی اپنی ذاتی خاصیت
نہ مانی جاوے؟
غرض تازہ معجزات کے یہ لوگ منکر ہیں ۔ وید میں معجزات کا کوئی ذکر نہیں تو پھر خدا کے
وجود پر نشانی ہی کیا ہے؟ اور اس کی زندگی کی علامت ہی کیا ؟ جب دو حصے خود بخود موجود ہیں تو پھر
کیوں نہ مان لیا جاوے کہ تیسرا حصہ ( باہمی جڑ جانے کی خاصیت ) بھی خود بخود ہے ۔ جب ایک
اہم کام خود بخود ہے تو سہل کے واسطے کیوں کسی کی احتیاج مانی جاوے؟
غرض یہ خدا کا خاص فضل ہے جو صرف اسلام ہی کے شامل حال ہے کہ اسلام کی کوئی بھی تعلیم
عقل سلیم اور فطرت سلیم کی مخالف نہیں ۔ لا اله الا اللہ ایک قول ہے۔ اس کا عملی ثبوت بلی مَنْ
أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ (البقرة : ۱۱۳) فعل ہے ۔ نراقول ( ایمان کا دعوی ) کسی کام کا نہیں
اور نہ ہی وہ کچھ مفید ہو سکتا ہے۔ خشک ایمان ایک بے بال و پر مرغ کی مثال ہے جو ایک مضغہ
گوشت ہے جو نہ چل پھر سکتا ہے نہ اڑنے کی اس میں طاقت ہے بلکہ اسلام اس کو کہتے ہیں کہ انسان
با وجود ہیبت ناک نظارے دیکھنے اور اس امر پر یقین ہونے کے کہ اس مقام پر کھڑا ہونا ہی گویا جان
کو خطرہ میں ڈالنا ہے پھر بھی خدا کی راہ میں سر ڈال دے اور خدا کی راہ میں اپنے کسی نقصان کی پروا