۱۷ مئی ۱۹۰۸ء

ملفوظات, حصہ 4

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تو یقیناً جانو کہ اسلام بھی مر گیا اور پھر کوئی امتیازی نشان بھی نہیں ہے۔ ایک باغ جس کو اس کے مالی
اور باغبان نے چھوڑ دیا ، اسے بھلا دیا ، اس کی آبپاشی کی اس کو فکر نہیں تو پھر نتیجہ ظاہر ہے کہ چند سال
بعد وہ باغ خشک ہو کر بے ثمر ہو جاوے گا اور آخر کا رلکڑیاں جلانے کے کام میں لائی جاویں گی۔
اصل میں ان کی اور ہماری تو نزاع لفظی ہے۔ مکالمہ مخاطبہ کا تو یہ لوگ خود بھی اقرار کرتے ہیں۔
مجدد صاحب نے بھی اس کے قائل ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ جن اولیاء اللہ کو کثرت سے خدا کا مکالمہ مخاطہ
ہوتا ہے وہ محدث اور نبی کہلاتے ہیں ۔ کے اچھا میں پوچھتا ہوں کہ ایک انسان خدا سے خبر پا کر دنیا
پر ظاہر کرے تو اس کا نام آپ لوگ عربی زبان میں بجز نبی کے اور کیا تجویز کرتے ہیں؟ عجیب بات
ہے کہ اسی لفظ کے مفہوم کو اگر زبان اردو میں یا پنجابی میں بیان کیا جائے تو مان لیتے ہیں اور اگر عربی
میں پیش کریں تو نفرت اور انکار کرتے ہیں یہ تعصب نہیں تو اور کیا ہے؟
اب صرف یہی بات باقی ہے جسے میں ضروری سمجھتا ہوں کہ ان لوگوں نے شاید اس مہذب
اور تعلیم یافتہ گروہ کو بھی اس امر میں دھوکا دیا ہو اور ہم سے بدظن کرنے کی کوشش ( کی ) ہو۔ لہذا میں
مناسب سمجھتا ہوں کہ آپ لوگوں پر ظاہر کر دوں کہ خدا نے مجھے تجدید دین کے واسطے تائید اور نصرت
کے ساتھ تازہ نشانات دے کر بھیجا ہے تا دین کو تازہ کر دیا جاوے۔ آپ یقیناً سمجھیں کہ اگر خدا نے
مجھے نہ بھیجا ہوتا تو یہ دین بھی اور دینوں کی طرح صرف قصے کہانیوں میں ہی محدود ہو جاتا۔ خدا سے
آنے والا نابود نہیں کیا جاتا۔ انجام کا رخدا اس کی سرسبزی دنیا پر ظاہر کر دیتا ہے۔
ان لوگوں نے میری توہین کے واسطے جھوٹ سے تہمت سے افترا سے اور طرح طرح کے
حیلوں سے کام لیا ہے اور ہماری ترقی کو روکنے کے واسطے ہم سے لوگوں کو بدظن کرنے کے واسطے
وو
ے بدر سے مجدد صاحب سرہندی
وو
( بدر جلدی نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ ء صفحه ۹)
ے بدر میں یہ الفاظ ہیں ۔ " حضرت مجدد سرہندی بھی ایسے مکالمہ کے قائل ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ اگر کوئی خدا سے خبر
پا کر پیشگوئی کرتا ہے تو اسے عربی میں نبوت کے سوا اور کیا کہیں گے ۔“
( بدر جلدی نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ ء صفحه (۹)

سخت سے سخت کوششیں کی ہیں مگر خدا کی قدرت سے بایں ہمہ ہماری ترقی ہی ہوتی گئی اور ہو رہی
ہے۔ حتی کہ اب چار لاکھ سے بھی زیادہ لوگ مختلف ممالک میں ہماری جماعت کے موجود ہیں ۔اصل
بات یہ ہے کہ سمجھ دار لوگ جب سمجھ لیتے ہیں کہ یہی راہ دشمن پر غلبہ پانے کی ہے تو پھر وہ اس پر سچے
دل سے قائم ہو جاتے ہیں۔
اب ہمیں بتائیں کہ جن کا یہ مذہب ہے کہ حضرت عیسی مرے نہیں بلکہ زندہ ہیں اور آنحضرت وفات
پا کر مدینے میں مدفون ہیں۔ بتائیے انہوں نے آنحضرت کی عزت پر کیسا حملہ کیا ہے؟ اور پھر کہتے
ہیں کہ وہی اسرائیلی نبی پھر دنیا میں آکر اُمت محمدیہ کی اصلاح اور تجدید دین کرے گا۔ اب فرمائیے
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جب ایک اسرائیلی نبی آ گیا تو پھر آنحضرت کس طرح خاتم النبیین
رہے؟ اس اعتقاد سے تو خاتم النبیین حضرت عیسی ہوئے نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۔ حاشا وکلا
عیسی تو خود براه راست خدا کے نبی تھے ۔ کیا ان کی پہلی شریعت اور نبوت منسوخ ہو جائے گی ؟
جب سورہ نور میں ہمیں صاف الفاظ میں وعدہ مل چکا ہے کہ جو آوے گا تم میں سے ہی آوے گا۔
تمہارے غیر کو قدم رکھنے کی اب گنجائش نہیں اور بخاری میں بھی جو اصح الکتب بعد کتاب اللہ ہے۔
إمَامُكُمْ مِنْكُمْ موجود ہے اور پھر جب کہ ان کی وفات بھی صراحت سے قرآن شریف اور
احادیث سے ثابت ہے تو کیوں ایسا اعتقاد رکھا جاتا ہے جو کہ سراسر قرآن شریف اور آنحضرت کے
خلاف ایک عقیدہ ہے آنحضرت نے خود ان کو معراج کی رات میں وفات شدہ انبیاء کے ساتھ
دیکھا۔ اگر وہ زندہ تھے تو ان کے واسطے الگ کوئی مقام تجویز ہونا چاہیے تھا نہ کہ مردوں میں ۔ زندہ
کو مردہ سے کیا تعلق اور کیا واسطہ؟
غرض خدا نے قول سے اور آنحضرت نے اپنے فعل سے ثابت کر دیا کہ وہ وفات پاچکے۔
اب فَمَا ذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلَّا الضَّالُ (یونس : ۳۳) مسلمان ہو کر قرآن اور قول رسول کو قبول نہیں
کرتے تو نہ کریں ان کا اختیار ہے۔ میری تکذیب نہیں کرتے بلکہ اس کی جس کی طرف سے میں آیا
ہوں اور اس کی جس کا میں غلام ہوں تکذیب کرتے ہیں ۔ میں کیا اور میری تکذیب کیا بلکہ یہ تو

آنحضرت کی تکذیب کرتے ہیں۔ بات تو ایک ہی ہے قرآن میں خلیفہ کے آنے کی نص موجود ہے
اور احادیث میں قرب قیامت کے وقت آنے والے خلیفہ کا نام مسیح رکھا گیا ہے۔ اب ان میں
اختلاف کیا ہے؟
ان الزامات کے سوا دوسرے الزام بھی اسی قسم کے بے حقیقت اور ضد اور تعصب کی وجہ سے
پیدا ہوئے ہیں۔ ان سب کارڈ مفصلاً ہم نے اپنی کتابوں میں کر دیا ہے۔ ان لوگوں کے بعض عقائد
تو ایسے ہیں جن سے ایک سچے مسلمان کا دل کانپ جاتا ہے۔ مثلاً ان لوگوں کا عقیدہ ہے کہ کوئی بھی
میں شیطان سے پاک نہیں بجز عیسی علیہ السلام کے۔ ان کا یہ مسئلہ کیسا قابل شرم ہے۔ ہمارے
بی کریم افضل الرسل، پاکوں کے سردار تو میں شیطان سے ( نعوذ باللہ ) پاک نہیں اور حضرت عیسی
پاک ہیں۔ کیسا افسوس کا مقام ہے! خدا جانے مسلمان کہلا کر ان کو کیا ہو گیا ؟
دیکھو! خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حال ہے اور خود مسلمان آریوں اور عیسائیوں کے
ہمزبان بنے ہوئے ہیں۔ ہمارا اپنا سب سے پیارا نبی جس کی پیروی ہمارا فخر اور ہمارے واسطے
باعث عزت اور موجب نجات ہے اگر وہ وفات پاچکے ہیں تو ہم عیسی کو کیا کریں؟
بس یہ باتیں ہیں جن پر ہمیں کافر کہا جاتا ہے۔ دجال کہا جاتا ہے اور اسلام سے خارج کہا
جاتا ہے اور ہم سے سلام علیکم کرنے ، مصافحہ کرنے ، ملاقات کرنے والا بھی کافر ہو جاتا ہے
ایسا متعدی کفر ہے۔ اور تمام جماعت ایک کافروں کا مجموعہ ہے۔ کیسا افسوس آتا ہے کہ جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور آپ کے دین کی تجدید اور خدمت کرنے کے واسطے
ہر وقت کمر بستہ ہے اس کو گندی گالیاں نکالتے ہیں ۔ بڑے بڑے ناموں سے یاد کرتے ہیں۔
میرے صندوق بھرے پڑے ہیں ان کی گالیوں کے گندے خطوط سے ۔ بعض اوقات بیرنگ خط
محصول ادا کر کے وصول کیا ۔ کھول کر دیکھا تو اس میں اوّل سے آخر تک بے نقط گالیوں کے سوا
کچھ ہوتا ہی نہیں اور مولوی کہلا کر چوہڑے چماروں کی طرح گندی اور فحش گالیاں نکالتے ہیں کہ
انسان کو پڑھتے ہوئے بھی شرم آجاتی ہے۔ ابھی کہتے ہیں کہ اسلام کو کسی کی کیا ضرورت ہے جبکہ

قرآن موجود ہے اور مولوی موجود ہیں؟ یہ نہیں جانتے کہ ان کے مولوی جوان بھیڑوں کے گلہ بان
ہیں خود بھیڑیے ہیں اور وہ ریوڑ کیسے خطرہ میں ہے جس کا کوئی گلہ بان نہ ہو؟ اسلام پر اندرونی اور
بیرونی حملے ہور ہے ہیں اور ماریں کھا رہا ہے ۔ پس ایسے شخص کی ضرورت تھی کہ مغالطے اور مشکلات
دور کر کے پیچیدہ مسائل کو حل کر کے رستہ صاف کرتا اور اسلام کی اصلی روشنی اور سچا نور دوسری
قوموں کے سامنے پیش کرتا ۔ دیکھو ایک وہ زمانہ تھا کہ عیسائی لوگ کہتے تھے کہ آنحضرت کی نہ کوئی
پیشگوئی ہے نہ معجزہ ۔ مگر اب میرے سامنے کوئی نہیں آتا حالانکہ ہم بلاتے ہیں ۔
خدا کا یہی ارادہ تھا۔ اس نے اپنے وعدہ کے موافق وقت پر اپنے دین کی خبر گیری اور دستگیری
فرمائی ہے ۔ اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ ( الحجر : ۱۰ ) اسلام کو اس نے دنیا میں قائم کیا،
قرآن کی تعلیم پھیلائی اور اس کی حفاظت کا بھی وہی خود ذمہ دار ہے۔ جب انسان اپنے لگائے ہوئے
بوٹے کو التزام سے پانی دیتا ہے تا وہ خشک نہ ہو جاوے تو کیا خدا انسان سے بھی گیا گزرا اور لا پروا
ہے؟ یا د رکھو کہ اسلام نے جن راہوں سے پہلے ترقی کی تھی اب بھی انہی راہوں سے ترقی کرے گا۔
خشک منطق ایک ڈائن ہے اس سے انجان آدمی کے اعتقاد میں خلل آجاتا ہے۔ اور ظاہری فلسفے
روحانی فلسفے کے بالکل مخالف ہیں۔
صاحبان ! یہ امور ہیں جن کی اصلاح کے واسطے میں بھیجا گیا ہوں میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اس
مجلس میں سے بعض ایسے بھی لوگ اٹھیں گے کہ ان میں کچھ بھی تبدیلی پیدا نہ ہوئی ہوگی یا ان کے
خیالات پر میری ان باتوں کا ذرہ بھی اثر نہ ہو گا مگر یاد رکھو جو مجھ سے مقابلہ کرتا ہے وہ مجھ سے نہیں
بلکہ اس سے مقابلہ کرتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے اگر ادنی چپڑاسی کی ہتک کی جائے اور اس کی بات نہ
مانی جاوے تو گورنمنٹ سے ہتک کرنے والے یا نہ ماننے والے کو سزا ملتی ہے اور باز پرس ہوتی ہے
تو پھر خدا کی طرف سے آنے والے کی بے عزتی کرنا اس کی بات کی پروانہ کرنا کیوں کر خالی جا سکتا
ہے؟ میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ اگر میر اسلسلہ خدا کی طرف سے نہیں تو یونہی بگڑ جائے گا خواہ کوئی
اس کی مخالفت کرے یا نہ کرے کیونکہ خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَى (طه: ۶۲) اور

آج 10 میں سے 10 باقی