۱۷ مئی ۱۹۰۸ء
ملفوظات, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نہ کرے۔ جنگ کے موقع پر سپاہی جانتا ہے کہ میں موت کے منہ میں جا رہا ہوں اور اسے بہ
نسبت زندہ پھرنے کے مرنا یقینی نظر آتا ہے مگر بایں ہمہ وہ اپنے افسر کی فرمانبرداری اور وفاداری
کر کے آگے ہی بڑھتا ہے اور کسی خطرے کی پروا نہیں کرتا اس کا نام اسلام ہے۔
غرض ایک فقرہ ( لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ) میں تو اللہ تعالیٰ نے توحید سکھائی ہے اور دوسرے (مَنْ
اَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلهِ ) میں یہ سکھایا کہ اس توحید پر سچے اور زندہ ایمان کا ثبوت اپنے اس فعل سے دو اور
خدا کی راہ میں اپنی گردن ڈال دو۔ اس بات کو توجہ سے سننا چاہیے۔ مسلمانوں کے واسطے یہ ایک مفید
مسئلہ ہے۔ صرف اس بات سے راضی نہ ہونا چاہیے کہ ہم مسلمان ہیں یا ظاہری نماز روزے کی پابندی
کرتے ہیں۔ خطرناک مشکلات میں ثابت قدم رہنا اور قدم آگے ہی آگے اٹھانا اور خدائی امتحان میں
پاس ہو جانا سچے اور حقیقی ایمان کی دلیل ہے۔ مشکلات کا آنا اور ابتلاؤں کا آنا مومن پر ضروری ہے
تا ظاہر ہو کہ کون سچا مومن اور کون صرف زبانی ایمان کا مدعی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ
أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنكبوت: ۳) مسلمانوں کے صدر نے عمل سے
ثابت کیا تھا کہ واقعی انہوں نے اپنی زندگیاں اللہ کے دین کی خدمت کے واسطے وقف کر دی تھیں
کوئی دین ترقی نہیں کر سکتا جب تک خدا کے احکام کو دنیا کے کل کاموں پر مقدم نہ کیا جاوے۔
معمولی نماز روزے زکوۃ وغیرہ اعمال تو کرتے کرتے آخر عادت میں داخل ہو جاتے ہیں ۔ مثنوی رومی
میں ایک شعر میں یہ مضمون خوب ادا کیا گیا ہے جس میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ ہم اپنے کوٹھے میں غلہ
بھرتے رہتے ہیں مگر وہ بھرنے میں نہیں آتا۔ جب دیکھو خالی ہی نظر آتا ہے۔ آخر کوئی چوہا تو ہے جو
اس کو ٹھے کو لگا ہوا ہے اس کا اناج کھائے جاتا ہے اور اسے خالی کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔
ہم بھرتے ہیں وہ خالی کرتا ہے۔ آخر کار دروازہ کھول کر دیکھا تو واقعی ایک چوہا تھا کہ اس غلہ کو کھا جایا
کرتا تھا۔ پس انسان کو اپنے اعمال پر ہی راضی نہ ہونا چاہیے۔
بعض بدیوں سے بعض اعمال حبط بھی ہو جاتے
ریا کاری سے اعمال حبط ہو جاتے ہیں ہیں۔ ریا کاری بھی حبط اعمال کے واسطے
ایک خطرناک کیڑا ہے۔ مثلاً ایک مجلس میں چندہ ہوتا ہے ایک شخص اٹھتا ہے میرا پانصد روپیہ لکھا
جاوے۔ اب اگر صرف دکھاوے اور واہ واہ کی آواز کی واسطے یا نام پیدا کرنے کے واسطے ایسا کرتا
ہے تو اس کا اجر اس نے پالیا عند اللہ اس کے واسطے کوئی اجر نہ ہوگا۔ اس موقع پر ہمیں ایک نقل
تذکرۃ الاولیاء کی یاد آ گئی ۔ لکھا ہے کہ ایک بزرگ تھے ان کو دس ہزار روپیہ کی سخت ضرورت پیش
آگئی ۔ انہوں نے اپنی ضرورت کا اظہار کیا تو ایک شخص نے دس ہزار روپیہ کی تھیلی ان کے آگے
لا رکھی ۔ اب وہ بزرگ لگے اس شخص کی تعریف کرنے اور ایک گھنٹہ تک برابر اس کی تعریف کی ۔ آخر
وہ شخص جس نے روپیہ دیا تھا مجلس میں سے اٹھ کھڑا ہوا اور گھر سے واپس لوٹ کر عرض کی کہ مجھ سے
تو سخت غلطی ہوئی۔ اصل میں وہ روپیہ تو میری ماں کا تھا اور میں اس کا روپیہ خود بخود دینے کا مختار نہ
تھا۔ روپیہ مجھے دے دیا جاوے۔ اب لگی اس کو بجائے تعریف کے لعن طعن ہونے اور لوگ کہنے لگے
کہ صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس نے بناوٹ کی ہے۔ بہانہ کرتا ہے۔ وغیرہ وغیرہ مگر جب وقت گزر گیا
اور رات کی سنسان گھڑیاں تھیں کہ وہی شخص وہی روپیہ لے کر اسی بزرگ کے مکان پر چپکے سے گیا
اور وہی روپیہ پیش کر کے عرض کی کہ حضور میں نے روپیہ اللہ کے واسطے دیا تھا نہ کہ تعریفیں سننے کے
واسطے۔ اب آپ کو قسم ہے خدا کی کہ آپ اس روپیہ کا کسی سے ذکر نہ کریں۔ یہ سن کر وہ بزرگ رو
پڑے اس خیال سے کہ اب جب تک یہ شخص جئے گا لوگ اسے گالیاں دیں گے۔ طعن و تشنیع
کریں گے ملامت کیا ہی کریں گے۔ ان کو اس حقیقت کی کیا خبر؟
غرض جس کام میں ریا کاری کا ذرہ بھی ہو وہ ضائع جاتا ہے۔اس کی وہی مثال ہے جیسے ایک
اعلیٰ قسم کے عمدہ کھانے میں کتا منہ ڈال دے۔ آج کل بھی یہ مرض بہت پھیلا ہوا ہے اور اکثر امور میں
ریا کاری کی ملونی ساتھ ہوتی ہے۔ پس اعمال میں یہ ملونی ہونی نہ چاہیے۔ اصل میں انسان ایک حد تک
معذور بھی ہے کہ ملونی کرنے کو تیار ہو جاتا ہے کیونکہ مکمل تو ہے نہیں۔ جب تک اسے نفسِ مطمئنہ
حاصل نہ ہو جائے اور کسی کی لعن طعن کی پروانہ کرے۔ اس کے اعمال میں ایسا اخلاص ہو جائے کہ
تعریف کرنے والا اور گالی دینے والا ، مناقب بیان کرنے والا اور حقارت سے دیکھنے والا اس کی نظر
میں یکساں ہو جاویں اور یہ دونوں کو برابر جانے ، مردے کی طرح جانے جو نہ اس کا کچھ بگاڑ سکتا ہے
اور نہ سنوار
اس وقت میں سِرًّا وَ عَلَانِيَةً پر بحث نہیں کرتا بلکہ نفس ( کی ) ملونی کا ذکر کرتا ہوں میں یہ نہیں
کہتا کہ ہمیشہ خفیہ ہی خیرات کرو اور علانیہ نہ کرو۔ نیک نیتی کے ساتھ ہر کام میں ثواب ہوتا ہے۔
ایک نیک طبع انسان ایک کام میں سبقت کرتا ہے اس کی دیکھا دیکھی دوسرے بھی اس کار خیر میں شریک
ہو جاتے ہیں۔ اس طرح سے اس شخص کو بھی ثواب ملتا ہے بلکہ ان کے ثواب میں سے بھی حصہ لیتا
ہے۔ پس اس رنگ میں کوئی نیک کام اس نیت سے کرنا کہ دوسروں کو بھی ترغیب و تحریص ہو بڑا
ثواب ہے۔
شریعت اسلام میں بڑے بڑے باریک امور ایسے ہیں تاکہ اخلاص کی اخلاص کی اہمیت قوت پیدا ہو جائے ۔ اخلاص ایک موت ہے جو خلا کو اپنے نفس پر وارد
۔
کرنی پڑتی ہے۔ جو شخص دیکھے کہ علانیہ خرچ کرنے اور خیرات دینے یا چندوں میں شامل ہونے سے
اس کے نفس کو مزا آتا ہے اور ریا پیدا ہوتا ہے تو اس کو چاہیے کہ ریا کاری سے دست بردار : بردار ہو جائے
اور بجائے علانیہ خرچ کرنے کے خفیہ طور سے خرچ کرے اور ایسا کرے کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی
علم نہ ہو۔ پھر خدا قادر ہے کہ نیک کو اس کی نیکی اور پاک تبدیلی کی وجہ سے بخش دے۔ اس میں
کوئی سو برس کی ضرورت نہیں اخلاص کی ضرورت ہے۔
دیکھو! حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک بڑھیا کو بلا ناغہ حلوا کھلایا کرتے تھے اور ان
کے اس فعل کی کسی کو خبر نہ تھی۔ ایک دن جب کہ بڑھیا کو حلوا نہ پہنچا۔ اس نے اس سے یقین کر لیا کہ
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ وفات پاگئے ۔ اب جائے غور ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ کیسے
ے بدر میں ہے ۔ یہ خیال نہ کرو کہ سو سال تک عبادت کرنے ہی سے نجات ہوتی ہے بلکہ خدا تو نکتہ نواز ہے وہ ایک
نیکی سے بخش دیتا ہے۔ صرف اخلاص چاہیے۔“ ( بدر جلدی نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ ء صفحہ ۷ )
وو
تعاہد سے اس بڑھیا کی جو کہ اور کچھ نہ کھا سکتی تھی خدمت کیا کرتے تھے کہ ایک دن حلوا نہ پہنچنے سے
اس کو یقین ہو گیا کہ آپ وفات پاگئے یعنی اس بڑھیا کے وہم میں بھی نہیں آسکتا تھا کہ آپ زندہ
ہوں اور اس کو حلوا نہ پہنچے یہ ممکن ہی نہ تھا۔
غرض یہ ہے اخلاص اور یہ ہیں محض خدا کی راہ میں نیک نیتی کے اعمال ۔ اخلاص جیسی اور کوئی
تلوار دلوں کو فتح کرنے والی نہیں ۔ ایسے ہی امور سے وہ لوگ دنیا پر غالب آ گئے تھے۔ صرف زبانی
باتوں سے کچھ ہو نہیں سکتا ۔ اب نہ پیشانی میں نور اور نہ روحانیت ہے اور نہ معرفت کا کوئی حصہ۔ خدا
ظالم نہیں ہے۔ اصل بات ہی یہی ہے کہ ان کے دلوں میں اخلاص نہیں ۔
صرف ظاہری اعمال سے جو نماز کو رسم اور عادت کے رنگ میں پڑھنا مفید نہیں رسم اور عادت کے رنگ میں
کئے جاتے ہیں کچھ نہیں بنتا۔ اس سے کوئی یہ نہ سمجھ لے کہ میں نماز کی تحقیر کرتا ہوں۔ وہ نماز جس کا ذکر
قرآن میں ہے اور وہ معراج ہے۔ بھلا ان نمازیوں سے کوئی پوچھے تو سہی کہ ان کو سورہ فاتحہ کے معنے
بھی آتے ہیں۔ پچاس پچاس برس کے نمازی ملیں گے مگر نماز کا مطلب اور حقیقت پوچھو تو اکثر
بے خبر ہوں گے حالانکہ تمام دنیوی علوم ان علوم کے سامنے ہیچ ہیں۔ بایں دنیوی علوم کے واسطے تو
جان توڑ محنت اور کوشش کی جاتی ہے اور اس طرف سے ایسی بے التفاتی ہے کہ اسے جنتر منتر کی طرح
پڑھ جاتے ہیں۔ میں تو یہاں تک بھی کہتا ہوں کہ اس بات سے مت رکو کہ نماز میں اپنی زبان میں
دعائیں کرو۔ بے شک اردو میں ، پنجابی میں ، انگریزی میں، جو جس کی زبان ہو اسی میں دعا کر لے۔
مگر ہاں یہ ضروری ہے کہ خدا کے کلام کو اسی طرح پڑھو۔ اس میں اپنی طرف سے کچھ مت دخل دو۔
اس کو اس طرح پڑھو اور معنے سمجھنے کی کوشش کرو۔ اسی طرح ماثورہ دعاؤں کا بھی اسی زبان میں التزام
رکھو۔ قرآن اور ماثورہ دعاؤں کے بعد جو چاہو خدا سے مانگو اور جس زبان میں چاہو مانگو۔ وہ
سب زبانیں جانتا ہے۔ سنتا ہے قبول کرتا ہے۔
اگر تم اپنی نماز کو با حلاوت اور پر ذوق بنانا چاہتے ہو تو ضروری ہے کہ اپنی زبان میں کچھ نہ کچھ
دعائیں کیا کرو۔ مگر اکثر یہی دیکھا گیا ہے کہ نمازیں تو ٹکریں مار کر پوری کر لی جاتی ہیں پھر لگتے ہیں
دعائیں کرنے۔ نماز تو ایک ناحق کا ٹیکس ہوتا ہے۔ اگر کچھ اخلاص ہوتا ہے تو نماز کے بعد میں ہوتا
ہے۔ یہ نہیں سمجھتے کہ نماز خود دعا کا نام ہے جو بڑے عجز ، انکسار، خلوص اور اضطراب سے مانگی جاتی
ہے۔ بڑے بڑے عظیم الشان کاموں کی گنجی صرف دعا ہی ہے۔ خدا کے فضل کے دروازے کھولنے
کا پہلا مرحلہ دعا ہی ہے۔
نماز کو رسم اور عادت کے رنگ میں پڑھنا مفید نہیں بلکہ ایسے نمازیوں پر تو خود خدا نے لعنت اور
ویل بھیجا ہے چہ جائیکہ ان کی نماز کو قبولیت کا شرف حاصل ہو۔ وَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ (الماعون : ۵) خود
خدا نے فرمایا ہے۔ یہ ان نمازیوں کے حق میں ہے جو نماز کی حقیقت سے اور اس کے مطالب سے
بے خبر ہیں۔ صحابہ تو خود عربی زبان رکھتے تھے اور اس کی حقیقت کو خوب سمجھتے تھے۔ مگر ہمارے واسطے
یہ ضروری ہے کہ اس کے معانی سمجھیں اور اپنی نماز میں اس طرح حلاوت پیدا کریں مگر ان لوگوں نے
تو ایسا سمجھ لیا ہے جیسے کہ دوسرا نبی آگیا ہے اور اس نے گویا نماز کو منسوخ ہی کر دیا ہے۔
دیکھو خدا کا اس میں فائدہ نہیں بلکہ خود انسان ہی کا اس میں بھلا ہے کہ اس کو خدا کی حضوری کا
موقع دیا جاتا ہے اور عرض معروض کرنے کی عزت عطا کی جاتی ہے جس سے یہ بہت سی مشکلات سے
نجات پاسکتا ہے۔ میں حیران ہوں کہ وہ لوگ کیوں کر زندگی بسر کرتے ہیں جن کا دن بھی گزر جاتا
ہے اور رات بھی گزر جاتی ہے مگر وہ نہیں جانتے کہ ان کا کوئی خدا بھی ہے۔ یا د رکھو کہ ایسا انسان آج
بھی ہلاک ہوا اور کل بھی ۔
میں ایک ضروری نصیحت کرتا ہوں ۔ کاش لوگوں کے دل میں پڑ جاوے۔ دیکھو! عمر گذری
جا رہی ہے غفلت کو چھوڑو اور تضرع اختیار کرو۔ اکیلے ہو ہو کر خدا سے دعا کرو کہ خدا ایمان کو
سلامت رکھے اور تم پر وہ راضی اور خوش ہو جائے ۔
لے بدر سے ۔ ” یہ بات سن لو کہ دنیا فانی ہے۔ بی بی بھی ہے بھائی بھی ۔ سب رشتہ دار ہیں، مال و دولت ہے یہ سب کچھ
لیکن جب تک خدا کوا اپنی سپر نہیں بنا تا تو کچھ بھی نہیں “ ( بدر جلدے نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ء صفحہ ۷ )
انسان کے واسطے ترقی کرنے کے دو ہی طریق ہیں ۔ اوّل تو
ترقی کرنے کے دو طریق انسان تشریعی احکام یعنی نماز، روزہ، زکوۃ اور حج وغیرہ
تکالیف شرعیہ کی پابندی سے جو کہ خدا کے حکم کے موجب خود بجالا کر کرتا ہے مگر یہ امور چونکہ انسان
کے اپنے ہاتھ میں ہوتے ہیں۔ اس لئے کبھی ان میں سستی اور تساہل بھی کر بیٹھتا ہے اور کبھی ان میں
کوئی آسانی اور آرام کی صورت ہی پیدا کر لیتا ہے۔ لہذا دوسرا وہ طریق ہے جو براہ راست خدا کی
طرف سے انسان پر وارد ہوتا ہے اور یہی انسان کی اصلی ترقی کا باعث ہوتا ہے۔ کیونکہ تکالیف
شرعیہ میں انسان کوئی نہ کوئی راہ بچاؤ یا آرام و آسائش کی نکال ہی لیتا ہے۔ دیکھو! کسی کے ہاتھ میں
تا زیا نہ دے کر اگر اسے کہا جاوے کہ اپنے بدن پر مارو تو قاعدہ کی بات ہے کہ آخر اپنے بدن کی
محبت دل میں آہی جاتی ہے۔ کون ہے جو اپنے آپ کو دکھ میں ڈالنا چاہتا ہے؟ اسی واسطے اللہ تعالیٰ
نے انسانی تکمیل کے واسطے ایک دوسری راہ رکھ دی اور فرمایا وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ
وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَ الْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمُ
مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (البقرة: ۱۵۶ ، ۱۵۷) ہم آزماتے رہیں گے تم کو کبھی کسی قدر
خوف بھیج کر کبھی فاقہ سے کبھی مال جان اور پھلوں پر نقصان وارد کرنے سے ۔ مگر ان مصائب شدائد اور
فقر وفاقہ پر صبر کر کے اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ( البقرۃ: ۱۵۷) کہنے والوں کو بشارت دے دو کہ
ان کے واسطے بڑے بڑے اجر خدا کی رحمتیں اور اس کے خاص انعامات مقرر ہیں۔ دیکھو! ایک کسان
کس محنت اور جانفشانی سے قلبہ رانی کر کے زمین کو درست کرتا ، پھر تخم ریزی کرتا ، آبپاشی کی مشکلات
جھیلتا ہے۔ آخر جب طرح طرح کی مشکلات محنتوں اور حفاظتوں کے بعد کھیتی تیار ہوتی ہے تو بعض اوقات
خدا کی بار یک در بار یک حکمتوں سے ژالہ باری ہو جاتی یا کبھی خشک سالی ہی کی وجہ سے کھیتی تباہ و برباد
ہو جاتی ہے۔ غرض یہ ایک مثال ہے ان مشکلات کی جن کا نام تکالیف قضا و قدر ہے ۔ ایسی حالت
میں مسلمانوں کو جو پاک تعلیم دی گئی ہے وہ کیسی رضا بالقضاء کا سچانمونہ اور سبق ہے اور یہ بھی صرف
مسلمانوں ہی کا حصہ ہے۔ آریہ جو کہ روح اور ذرات کو مع ان کے خواص کے خود بخود اور خدا کی طرح
ازلی ابدی مانتے ہیں۔ وہ کیوں کر انا للہ کہہ سکتے ہیں اور یہ توفیق ان کو کیسے نصیب ہو سکتی ہے؟
غرض تکالیف دو ہی قسم کی ہیں ایک حصہ تو وہ ہے جو احکام پر مشتمل ہے جن میں نماز ، روزہ،
زکوۃ حج وغیرہ داخل ہیں۔ ان میں کسی قدر عذر اور حیلے وغیرہ کی بھی گنجائش ہے اور جب تک
پورا اخلاص اور کامل یقین نہ ہو انسان ان سے کسی نہ کسی قدر بچنے کی یا آرام کی صورت پیدا کرنے کی
کوئی نہ کوئی راہ نکال ہی لیتا ہے۔ پس اس طرح کی کوئی کسر جو انسانی کمزوری کی وجہ سے رہ گئی ہو
اس کسر کے پورا کرنے کے واسطے اللہ تعالیٰ نے تکالیف قضا و قدر رکھ دی ہیں تا کہ انسانی فطرت کی
کمزوری کی وجہ سے جو کمی رہ گئی ہو خدا کے فضل کے ہاتھ سے پوری ہو جاوے۔ تکالیف قضا و قدر
کا نام آر یہ لوگ پہلی جون کا پھل رکھتے ہیں ۔ مگر ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ اگر ایسا ہی ہے تو پھر
تمہارے جپ تپ کس مرض کی دوا ہیں۔ اگر آسمانی تکالیف تمہارے پہلے اعمال کا نتیجہ ہیں تو کیوں
ایک اور عذاب جپ تپ کی مصیبت میں پڑ کر اپنے واسطے پیدا کرتے ہو؟
غرض یہ دونوں سلسلے کہ کبھی انسان تکالیف شرعیہ کی پابندی کر کے اپنے ہاتھوں اور کبھی قضا و قدر
کے آگے گردن جھکاتا ہے اس واسطے ہیں کہ انسان کی تکمیل ہو جاوے۔ اسی کی طرف اشارہ کر کے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے بَلی مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ (البقرة: ۱۱۳) یعنی اسلام کیا ہے؟ یہی کہ اللہ کی راہ
میں اس کی رضا کے حصول کے واسطے گردن ڈال دینا ۔ ابتلاؤں کا ہیبت ناک نظارہ لڑائی میں ننگی
تلواروں کی چمک اور کھٹا کھٹ کی طرح آنکھوں کے سامنے موجود ہے ۔ جان جانے کا اندیشہ ہے مگر
کسی بات کی پروا نہ کر کے خدا کے واسطے یہ سب کچھ اپنے نفس پر وارد کر لینا یہ ہے اسلام کی تعلیم کی
لب لباب ۔
دوسرا حصہ خلق اللہ اور حق العباد کے متعلق
حقوق العباد کی ادائیگی کے تین مراتب ہے۔ اس کے متعلق قرآنی تعلیم یوں بیان
ہوئی کہ إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَ ابْتَانِى ذِي الْقُربى (النحل: ۹۱) پہلے فرمایا کہ عدل
کرو۔ پھر اس سے بھی آگے بڑھ کر فرمایا احسان کا بھی خدا نے تم کو حکم کیا ہے یعنی صرف اسی سے
وه
نیکی نہ کرو جس نے تم سے نیکی کی ہو بلکہ احسان کے طور پر بھی جو کہ کوئی حق نہ رکھتا ہو کہ اس سے نیکی کی
جاوے اس سے بھی نیکی کرو۔ مگر احسان میں بھی ایک قسم کا بار یک نقص اور مخفی تعلق اس شخص سے رہ
جاتا ہے جس سے احسان کیا گیا ہے کیونکہ کبھی کسی موقع پر اس سے کوئی ایسی حرکت سرزد ہو جائے جو
اس محسن کے خلاف طبیعت ہو یا نا فرمانی کر بیٹھے تو حسن ناراض ہو کر اس کو احسان فراموش یا نمک حرام
وغیرہ کہہ دے گا اور اگر چہ وہ شخص اس بات کو دبانے کی کوشش بھی کرے گا مگر پھر اس میں ایک
ایسا مخفی اور باریک رنگ میں نقص باقی رہ جاتا ہے کہ کبھی نہ کبھی ظاہر ہو ہی جاتا ہے۔ اسی واسطے اس
نقص اور کمی کی تلافی کرنے کے واسطے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ احسان سے بھی آگے بڑھو اور ترقی
کر کے ایسی نیکی کرو کہ وہ ایتاء ذی القربی کے رنگ میں رنگین ہو یعنی جس طرح سے ایک ماں اپنے
بچے سے نیکی کرتی ہے۔ ماں کی اپنے بچے سے محبت ایک طبعی اور فطری تقاضا پر مبنی ہے نہ کہ کسی طمع
پر۔ دیکھو! بعض اوقات ایک ماں ساٹھ برس کی بڑھیا ہوتی ہے اس کو کوئی توقع خدمت کی اپنے بچے
سے نہیں ہوتی کیونکہ اس کو کہاں یہ خیال ہوتا ہے کہ میں اس کے جوان اور لائق ہونے تک زندہ بھی
رہوں گی ۔ غرض ایک ماں کا اپنے بچے سے محبت کرنا بلا کسی خدمت یا طمع کے خیال کے فطرت انسانی
میں رکھا گیا ہے۔ ماں خود اپنی جان پر دکھ برداشت کرتی ہے مگر بچے کو آرام پہنچانے کی کوشش کرتی
ہے۔ خود گیلی جگہ لیٹتی ہے اور اسے خشک حصہ بستر پر جگہ دیتی ہے۔ بچہ بیمار ہو جائے تو راتوں جاگتی
اور طرح طرح کی تکالیف برداشت کرتی ہے۔ اب بتاؤ کہ ماں جو کچھ اپنے بچے کے واسطے کرتی
ہے اس میں تصنع اور بناوٹ کا کوئی بھی شعبہ پایا جاتا ہے؟
پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ احسان کے درجہ سے بھی آگے بڑھو اور ایتاء ذی القربیٰ کے مرتبہ تک
ترقی کرو اور خلق اللہ سے بغیر کسی اجر یا نفع و خدمت کے خیال سے طبعی اور فطری جوش سے نیکی کرو
تمہاری خلق اللہ سے ایسی نیکی ہو کہ اس میں تصنع اور بناوٹ ہرگز نہ ہو۔ ایک دوسرے موقع پر یوں
فرمایا ہے لا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاء وَلَا شُكُورًا ( الدهر : ١٠) یعنی خدا رسیدہ اعلیٰ ترقیات پر پہنچے ہوئے
انسان کا یہ قاعدہ ہے کہ اس کی نیکی خالصاً للہ ہوتی ہے اور اس کے دل میں یہ بھی خیال نہیں ہوتا کہ اس
کے واسطے دعا کی جاوے یا اس کا شکریہ ادا کیا جاوے۔ نیکی محض اس جوش کے تقاضا سے کرتا ہے جو
ہمدردی بنی نوع انسان کے واسطے اس کے دل میں رکھا گیا ہے۔ ایسی پاک تعلیم نہ ہم نے توریت
میں دیکھی ہے اور نہ انجیل میں ۔ ورق ورق کر کے ہم نے پڑھا ہے مگر ایسی پاک اور مکمل تعلیم کا
نام ونشان نہیں ۔
اس وقت دنیا میں تاریکی بہت پھیلی ہوئی ہے۔ اس زمانہ میں مصلح اور مجدد کی ضرورت خدا کی کتاب پرعمل کرنے کے واسطے جوتوت
درکار ہے اس میں بہت کمزوری ہے ۔ خدا کی یہ قدیم سے عادت چلی آئی ہے کہ جب دنیا میں گناہ
کی ظلمت پھیل جاتی ہے لوگ زندگی کے مقصد اصلی سے دور جا پڑتے ہیں ۔ اس وقت اللہ تعالیٰ
خود اپنی طرف سے ایمانوں کو تازہ کرنے کے واسطے انتظام کرتا ہے اور مصلح اور مجدّد مبعوث کرتا
ہے۔ سفلی ریفارمر اس وقت کچھ نہیں کر سکتے خدا کے مقرر کردہ لوگوں ہی کا یہ منصب ہوتا ہے کہ دلوں
پر قابو پاکر ان میں پاک زندگی پیدا کر جاتے ہیں۔ خدا کی طرف سے روحانی اصلاح کے لئے مقرر
ہونے والے لوگ چراغ کی طرح ہوتے ہیں ۔ اسی واسطے قرآن شریف میں آپ کا نام داعيًا
إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا (الاحزاب : (۴۷) آیا ہے ۔ دیکھو! کسی اندھیرے مکان میں جہاں
سو پچاس آدمی ہوں اگر ان میں سے ایک کے پاس چراغ روشن ہو تو سب کو اس کی طرف رغبت
ہوگی اور چراغ ظلمت کو پاش پاش کر کے اجالا اور نور کر دے گا۔
اس جگہ آپ کا نام چراغ رکھنے میں ایک اور بار یک حکمت یہ ہے کہ ایک چراغ سے ہزاروں لاکھوں
چراغ روشن ہو سکتے ہیں اور اس میں کوئی نقص بھی نہیں آتا۔ چاند سورج میں یہ بات نہیں ۔اس سے
مطلب یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی اور اطاعت کرنے سے ہزاروں لاکھوں انسان
اس مرتبہ پر پہنچیں گے اور آپ کا فیض خاص نہیں بلکہ عام اور جاری ہوگا۔ غرض یہ سنت اللہ ہے کہ
وو
لے بدر سے۔ ” چراغ والا اندر اندھیرے میں چلا جائے تو یکدم سب مکان جگمگا اُٹھتا ہے پھر ہر ایک کو اس کی طرف
رغبت ہو جاتی ہے۔“
( بدر جلدی نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ ء صفحه (۸)
ظلمت کی انتہا کے وقت اللہ تعالیٰ اپنی بعض صفات کی وجہ سے کسی انسان کو اپنی طرف سے علم اور
معرفت دے کر بھیجتا ہے اور اس کے کلام میں تاثیر اور اس کی توجہ میں جذب اور اس کی دعائیں
مقبول ہوتی ہیں ۔ مگر وہ ان ہی کو جذب کرتے ہیں اور ان ہی پر ان کی تاثیرات اثر کرتی ہیں جو اس
انتخاب کے لائق ہوتے ہیں۔ دیکھو! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سِرَاجًا منيرا ہے ۔ مگر ابو جہل
نے کہاں قبول کیا ؟
باران که در لطافت طبعش خلاف نیست
در باغ لاله روید و در شوره بوم و خس
جس طرح بارش آسمانی سے زمینیں اپنی اپنی استعداد کے موافق روئیدگی پیدا کرتی ہیں۔ کہیں خس و خاشاک
اور کہیں گلاب کے پھول بعینہ یہی حال روحانی بارش کے وقت انسانی روحانیت کا ہے۔ عادت اللہ
اسی طرح پر ہے کوئی نرالی بات نہیں ۔ آدم سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک سلسلہ وحی جاری
رہا۔ بعد میں اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا کہ وہ تجدید دین کے واسطے مجدد پیدا کرے گا۔ تجدید کہتے ہیں
ایک کپڑا جو میل کچیل سے آلودہ ہو گیا ہو اس کو دھو کر صاف کر لیا جاوے اور میل اس سے قطعاً الگ کر
دی جاوے اور بالکل نئے کی طرح کر دیا جاوے۔ اسی طرح جب دین میں ایک زمانہ گذرنے کے
بعد عقائد اور اعمال میں طرح طرح کے گند داخل ہو جاتے ہیں اور ایمان کی بنا صرف پرانے قصہ
کہانیوں پر ہی رہ جاتی ہے اور قصوں کے سوائے کچھ ہاتھ میں نہیں رہتا تو اللہ تعالیٰ نے ایسی حالت میں
اسلام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ وعدہ دیا ہے کہ ہر صدی کے سر پر ایسے شخص بھیجتا رہے گا
جو تجدید دین کیا کریں گے مگر چودھویں صدی کا سرا تو بجائے خود چھبیس برس بھی گزر گئے ۔ آنے والا
حسب وعدہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عین وقت پر آ گیا مگر یہ لوگ اب تک بھی شک میں ہیں۔
اور مجھ پر خواہ مخواہ جھوٹ اور تہمت سے الزام لگاتے ہیں کہ نعوذ باللہ بعض الزامات کا جواب میں پیغمبروں کو گالیاں دیتا ہوں مگر کیا ہی خبیث اور ملعون ہے
وہ شخص جو کہ برگزیدہ بندوں کا انکار کرے یا ان کی کسی طرح سے اپنے قول سے یا فعل سے تو ہین کرے۔
یہ بھی مجھ پر الزام لگایا گیا ہے کہ میں معجزات سے منکر ہوں حالانکہ میرا ایمان ہے کہ بغیر
معجزات کے زندہ ایمان ہی نصیب نہیں ہو سکتا ۔ لے عقل انسان کا کہاں تک ساتھ دے سکتی ہے اور
اس کی مدد سے یہ کہاں تک ترقی کر سکتا ہے؟ خدا زندہ موجود ہے اور جس طرح اس نے پہلے کام کئے
ہیں اب بھی ضرور ہے کہ اسی طرح کرے ۔ کیا وجہ کہ پہلے معجزات اور خوارق پر ایمان لایا جاتا ہے
اور گذشتہ کا حوالہ دیا جاتا ہے کیا اب خدا بڑھا ہو گیا ہے؟ یا خدا کی قوت گویائی جاتی رہی ہے؟ یا اس
کی قوت نصرت اور قدرت کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے؟
حال کے فلسفہ والے ان باتوں کو نہیں مانتے مگر میں خود اس میں صاحب تجربہ ہوں۔ جس طرح
پہلے نشان ظاہر ہوتے تھے اب بھی ہوتے ہیں اور اسی طرح خدا اپنے خاص بندوں کی تائید
اور نصرت کرتا ہے اور اسی طرح وحی اور الہام سے ان کی تائید کرتا ہے اگر تمہارے اعتقاد کے موافق
مان لیا جاوے کہ اب کوئی سلسلہ وحی والہام نہیں رہا اور وہ مردہ ہو گیا ہے تو پھر مردے سے کیا امید
رکھ سکتے ہو؟ کیا مردہ مردے کو زندہ کر سکتا ہے اور اندھا اندھے کی راہبری کر سکتا ہے؟
میں سچ کہتا ہوں کہ خدا اسی طرح زندہ ہے جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں
زندہ تھا خدا نے ہمیں ایک خاص مقام پر پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔ کیا اب وہ ہمیں رستے میں ہی چھوڑ
دے گا؟ مثال کے طور پر بیان کرتا ہوں کہ مثلاً ایک اندھے سے کسی نے وعدہ کیا کہ تمہیں مدراس یا
کلکتہ تک پہنچادیں گے مگر جب وہ نصف راستہ میں پہنچا تو اس کو چھوڑ دیا ۔ اب وہ نہ ادھر کا نہ ادھر کا ۔
کیا یہ انصاف ہے اور ظلم نہیں؟ ہم خدا پر ایسا الزام نہیں لگا سکتے کہ اس نے وعدہ تو کیا کہ قیامت تک
خلفاء اور مجددین کا سلسلہ جاری رکھوں گا مگر ایک خاص وقت کے بعد اس نے ایسا کرنا چھوڑ دیا۔
سورۃ نور میں آیت استخلاف کو غور سے پڑھ کر دیکھ لو۔ میں بھی اسی وعدہ کے موافق آیا ہوں اور اس
واسطے موعود کہلاتا ہوں ۔ یہ نہیں کہ آواگون کے طور پر وہی مسیح آگیا ہو۔ بلکہ اللہ تعالیٰ کو علم تھا کہ
لے بدر سے۔ ”جس دین میں زندہ معجزات نہیں وہ دین قائم رہ سکتا ہی نہیں ۔“
( بدر جلدی نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ ء صفحه (۸)
آخری زمانہ میں امت بگڑ جائے گی اور جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ میں یہود کی
حالت تھی وہی حالت مسلمانوں کی موعود مسیح محمدی کے زمانہ میں ہو جائے گی ۔ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ
وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحة : ) میں اسی کی طرف تو اشارہ ہے خود مسلمانوں سے پوچھ لو کہ آخری زمانہ
کے مسلمانوں اور علماء کا کیا حال لکھا ہے؟ یہی کہ لکھا ہے کہ ایسے ہو جاویں گے کہ قرآن پڑھیں گے
مگر قرآن حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ ایمان صرف زبانوں پر ہی ہو گا۔اب صاف ہے کہ ایسے
وقت میں میں ان کی اصلاح کے واسطے جو جو شخص آوے گا وہ بھی بھی مناسب حال ہی آوے گا اور اور ضرورت
اور کام کے لحاظ سے اس کا نام بھی مسیح ہو گا ۔ کیا یہ ظاہر نہیں کہ دین مر گیا۔ تو پھر جب کسی آدمی کا
عزیز دوست حتی کہ پالتو کتا، بلی ہی مر جائے تو اسے رنج ہوتا ہے اور افسوس آتا ہے تو کیا وجہ کہ دین
کی موت کا کسی کو رنج نہیں اور کسی کے دل میں ماتم نہیں نظر آیا ؟
یہ بھی مجھ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ میں نبوت کا دعویٰ کرتا ہوں اور کہ میں نے نیا دین بنالیا ہے یا
میں کسی الگ قبلہ کی فکر میں ہوں ، نماز میں نے الگ بنائی ہے یا قرآن کو منسوخ کر کے اور قرآن بنالیا
ہے۔ سو اس تہمت کے جواب میں میں بجز اس کے کہ لَعَنَتَ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ (آل عمران : ۶۲ )
کہوں اور کیا کہوں؟
میرا دعویٰ صرف یہ ہے کہ موجودہ مفاسد کے باعث خدا مسیح موعود علیہ السلام کا دعوی نے مجھے بھیجا ہے اور میں اس امر کا اخفا نہیں کر سکتا
کہ مجھے مکالمہ مخاطبہ کا شرف عطا کیا گیا ہے اور خدا مجھ سے ہمکلام ہوتا ہے اور کثرت سے ہوتا ہے۔
اسی کا نام نبوت ہے مگر حقیقی نبوت نہیں ۔ نباً ایک عربی لفظ ہے جس کے معنے ہیں خبر کے۔ اب جو شخص
کوئی خبر خدا سے پا کر خلق پر ظاہر کرے گا اس کو عربی میں نبی کہیں گے۔ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے الگ ہو کر کوئی دعویٰ نہیں کرتا۔ یہ تو نزاع لفظی ہے۔ کثرت مکالمہ مخاطبہ کو دوسرے الفاظ میں
نبوت کہا جاتا ہے دیکھو ! حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا یہ قول کہ قُولُوا إِنَّهُ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ
وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَہ اس امر کی صراحت کرتا ہے نبوت اگر اسلام میں موقوف ہو چکی ہے