جلسۃ الوداع کی تقریب پر حضرت اقدسؑ کی تقریر
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جلسة الوداع کی تقریب پر حضرت اقدس کی تقریر
بعثت کی غرض حضرت عیسی علیہ السلام کے صلیب پر سے زندہ اتر آنے اور اس حادثہ سے بچ
جانے کا قرآن شریف میں صحیح اور یقینی علم دیا گیا ہے مگر افسوس ہے کہ پچھلے
ہزار برس میں جہاں اسلام پر اور بہت سی آفتیں آئیں وہاں یہ مسئلہ بھی تاریکی میں پڑ گیا اور برس :
مسلمانوں میں بد قسمتی سے یہ خیال راسخ ہو گیا کہ حضرت مسیح زندہ آسمان پر اٹھائے گئے ہیں اور وہ
قیامت کے قریب آسمان سے اتریں گے مگر اس چودھویں صدی میں اللہ تعالیٰ نے مجھے مامور کر کے
بھیجا تا کہ میں اندرونی طور پر جو غلطیاں مسلمانوں میں پیدا ہو گئی ہیں ان کو دور کروں اور اسلام
کی حقیقت دنیا پر ظاہر کروں۔ اور بیرونی طور پر جو اعتراضات اسلام پر کئے جاتے ہیں ان کا
جواب دوں اور دوسرے مذاہب باطلہ کی حقیقت کھول کر دکھاؤں ۔ خصوصیت کے ساتھ وہ مذہب
جو صلیبی مذہب ہے یعنی عیسائی مذہب ، اس کے غلط اعتقادات کا استیصال کروں جو انسان کے لئے
خطرناک و مضر ہیں اور انسان کی روحانی قوتوں کے نشوونما اور ترقیوں کے لئے ایک روک ہیں۔
منجملہ ان کے ایک یہی مسئلہ ہے جو مسیح کے عیسی ابن مریم کے متعلق اصل حقائق آسمان پر جانے سے متعلق ہےاور جس میں پو شستی
لے جن دنوں حضرت مسیح موعود کتاب مسیح ہندوستان میں تالیف کر رہے تھے اُنہیں ایام میں معلوم ہوا کہ نصیبین
ملک عراق عرب ) میں حضرت مسیح ناصری کے بعض آثار موجود ہیں۔ جن سے اُن کے اُس سفر کا پتا ملتا ہے اور تصدیق
ہوتی ہے کہ وہ کشمیر میں آکر رہے حضرت مسیح موعود نے قرین مصلحت سمجھا تھا کہ ایک کمیشن ( وفد ) بھیجا جائے جو ان
آثار و حالات کی خود تفتیش اور تحقیقات کرے اور پھر اسی راستہ سے جو حضرت مسیح نے کشمیر آنے کے لئے تجویز کیا
تھا۔ واپس ہوتے ہوئے قادیان پہنچ جائے اس وفد کو رخصت اور وداع کرنے کے لئے ایک جلسہ تجویز ہوا تھا جس کا
نام جلسة الوداع رکھا گیا تھا۔ اگر چہ بعض پیش آمدہ امور ضروریہ کی وجہ سے اُس کمیشن کا بھیجا جانا ملتوی ہو گیا مگر
یه جلسه ۱۲، ۱۳ ، ۱۴ رنومبر ۱۸۹۹ء کو خوب دھوم دھام سے ہوا۔ اُس میں آپ نے یہ تقریر فرمائی۔
سے بعض مسلمان بھی ان کے شریک ہو گئے ہیں ۔ اسی ایک مسئلے پر عیسائیت کا دارو مدار ہے کیونکہ
عیسائیت کی نجات کا مدار اسی صلیب پر ہے۔ ان کا عقیدہ ہے کہ مسیح ہمارے لئے مصلوب ہوا اور پھر
وہ زندہ ہو کر آسمان پر چلا گیا، جو گو یا اس کی خدائی کی دلیل ہے۔
جن مسلمانوں نے اپنی غلطی سے ان لوگوں کا ساتھ دیا ہے وہ یہ تو نہیں مانتے کہ مسیح صلیب پر
مر گیا مگر وہ اتنا ضرور مانتے ہیں کہ وہ آسمان پر اٹھایا گیا ہے۔ لیکن جو حقیقت اللہ تعالیٰ نے مجھ پر
کھولی ہے وہ یہ ہے کہ مسیح ابن مریم اپنے ہم عصر یہودیوں کے ہاتھوں سخت ستایا گیا جس طرح پر
راست باز اپنے زمانہ میں نادان مخالفوں کے ہاتھوں ستائے جاتے ہیں اور آخران یہودیوں نے
اپنی منصوبہ بازی اور شرارتوں سے یہ کوشش کی کہ کسی طرح پر ان کا خاتمہ کر دیں اور ان کو مصلوب
کرادیں۔ بظاہر وہ اپنی ان تجاویز میں کامیاب ہو گئے کیونکہ حضرت مسیح ابن مریم کو صلیب پر
چڑھائے جانے کا حکم دیا گیا لیکن اللہ تعالیٰ نے جو اپنے راستبازوں اور ماموروں کو کبھی ضائع نہیں
کرتا ان کو اس لعنت سے جو صلیب کی موت کے ساتھ وابستہ تھی بچالیا اور ایسے اسباب پیدا کر دیئے
کہ وہ اس صلیب پر سے زندہ اُتر آئے ۔ اس امر کے ثبوت کے لئے بہت سے دلائل ہیں جو خاص
انجیل ہی سے ملتے ہیں لیکن اس وقت اس کا بیان کرنا میری غرض نہیں ان واقعات کو جو صلیب کے
واقعات ہیں انجیل میں پڑھنے سے صاف معلوم ہو جاتا ہے کہ مسیح ابن مریم صلیب پر سے زندہ اُتر آئے
اور پھر یہ خیال کر کے کہ اس ملک میں اُن کے بہت سے دشمن ہیں اور دشمن بھی دشمن جان اور جیسا کہ
وہ پہلے کہہ چکے تھے کہ نبی بے عزت نہیں ہوتا مگر اپنے وطن میں ۔جس سے ان کی ہجرت کا پتا ملتا
تھا انھوں نے ارادہ کر لیا کہ اس ملک کو چھوڑ دیں اور اپنے فرضِ رسالت کو پورا کرنے کے لیے وہ
بنی اسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں کی تلاش میں نکلے اور نصیبین کی طرف سے ہوتے ہوئے افغانستان
کے راستہ کشمیر میں آکر بنی اسرائیل کو جو کشمیر میں موجود تھے تبلیغ کرتے رہے اور اُن کی اصلاح کی
اور آخر ان میں ہی وفات پائی ۔ یہ امر ہے جو مجھ پر کھولا گیا ہے۔
اس ایک مسئلہ سے عیسائیت کا ستون بھی ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ جب اس مسئلہ کی اہمیت صلیب پر میچ کی موتہی نہیں ہوئی اور وہ تین دن کے بعد زندہ ہوکر
آسمان پر ہی نہیں گئے تو الوہیت اور کفارہ کی عمارت تو بیخ و بنیاد سے گر پڑی اور مسلمانوں کا غلط
خیال (جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت تو ہین ہوتی تھی کہ وہ زندہ آسمان پر چلے گئے
ہیں اور پھر نازل ہوں گے حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نیا ، پرانا نبی نہیں آ سکتا
جس کی نبوت پر آپ کی مہر نہ ہو ) بھی دور ہو گیا۔ اور قرآن شریف کی اصل اور پاک تعلیم سچی ثابت
ہو گئی ۔ کیونکہ قرآن شریف میں تو مسیح علیہ السلام کا صاف اقرار فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کا موجود ہے جس سے
کوئی انکار نہیں کر سکتا۔
وفات مسیح
مسیح کے مسئلہ پر زور دینے کی وجہ یہی وجہ ہے کہ ہم وفات میت کے مسئلہ پر زیادہ زور دیتے ہیں کیونکہ اسی موت کے
ساتھ عیسائی مذہب کی بھی موت ہے۔ اسی غرض سے میں نے کتاب مسیح ہندوستان میں لکھنی شروع
کی ہے اور اس کتاب کے بعض مطالب کی تکمیل کے لیے میں نے مناسب سمجھا ہے کہ اپنی جماعت
میں سے چند آدمیوں کو بھیجوں ۔ جو اُن علاقہ جات میں جاکر ان آثار کا پتا لاویں جن کا وہاں موجود
ہونا بتایا جاتا ہے ۔ چنانچہ اس غرض کو مد نظر رکھ کر ہم نے یہ جلسہ کیا ہے تا کہ ان دوستوں کو رخصت
کرنے سے پہلے ہم سب مل کر اُن کے لیے دعائیں کریں کہ وہ خیر و عافیت کے ساتھ اس مبارک سفر
کے لیے رخصت ہوں اور کامیاب ہو کر واپس آئیں۔
اگر چہ میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ سفر حضرت مسیح کا واقعہ صلیب کے بعد نصیبین جانا
تجویز کیا گیا
جو تجویز کیا گیا ہے اگر نہ بھی کیا
جاتا تو بھی خدا تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے اس قدر شواہد اور دلائل ہم کو اس امر کے لیے
دے دیئے ہیں جن کو مخالف کا قلم اور زبان تو ڑ نہیں سکتی لیکن مومن ہمیشہ ترقیات کی خواہش کرتا ہے
اور وہ زیادہ سے زیادہ حقائق اور معارف کا بھوکا پیاسا ہوتا ہے کبھی ان سے سیر نہیں ہوتا اس لیے
ہماری بھی یہی خواہش ہے کہ جس قدر ثبوت اور دلائل اور مل سکیں وہ اچھا ہے ۔ اسی مقصد کے لیے یہ
تقریب پیش آئی ہے کہ ہم اپنے دوستوں کو نصیبین کی طرف بھیجتے ہیں۔ جس کے متعلق ہمیں پتا ملا ہے
کہ وہاں کے حاکم نے حضرت مسیح کو ( جبکہ وہ اپنی نا شکر گزا رقوم کے ہاتھ سے تکلیفیں اٹھا رہے ہیں )
لکھا تھا کہ آپ میرے پاس چلے آئیں اور واقعہ صلیب سے بچ جانے کے بعد اس مقام پر پہنچ کر انہوں
نے بد قسمت قوم کے ہاتھ سے نجات پائی۔ وہاں کے حاکم نے یہ بھی لکھا تھا کہ آپ میرے پاس
آجائیں گے تو آپ کی خدمت کی سعادت حاصل کروں گا اور میں بیمار ہوں میرے لیے دعا بھی
کریں اگر چہ یہ ایک انگریزی کتاب سے ہمیں معلوم ہوا ہے لیکن میں دیکھتا ہوں کہ روضۃ الصفا جو ایک
اسلامی تاریخ ہے اس قسم کا مفہوم اس سے بھی پایا جاتا ہے۔ اس لیے یہ یقین ہوتا ہے کہ مسیح علیہ السلام
نصیبین میں ضرور آئے اور اسی راستہ سے وہ ہندوستان کو چلے آئے ہیں ۔ سارا علم تو اللہ تعالیٰ کو ہے
لیکن ہمارا دل گواہی دیتا ہے کہ اس سفر میں انشاء اللہ حقیقت کھل جائے گی اور اصل معاملہ صاف ہو
جائے گا۔ممکن ہے کہ اس سفر میں ایسی تحریریں پیش ہو جاویں یا ایسے کتبے نکل آویں جو مسیح علیہ السلام
کے اس سفر کے متعلق بعض امور پر روشنی ڈالنے والے ہوں یا حواریوں میں سے کسی کی قبر کا کوئی پتا
چل جاوے یا اور اس قسم کے بعض امور نکل آویں جو ہمارے اس مقصد میں مؤید ثابت ہوسکیں اس لئے
میں نے اپنی جماعت میں سے تین آدمیوں کو اس سفر کے لئے طیار کیا ہے۔ ان کے لئے ایک
عربی تصنیف بھی میں کرنی چاہتا ہوں جو بطور تبلیغ کے ہو اور جہاں جہاں وہ جاویں اس کو تقسیم کرتے
رہیں۔ اس طرح پر اس سفر سے یہ بھی فائدہ ہوگا کہ ہمارے سلسلہ کی اشاعت بھی ہوتی جاوے گی ۔
ایک مخلص اور وفادار جماعت اور میں خدا تعالیٰ کا شکر کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ایک
مخلص اور وفادار جماعت عطا کی ہے۔ میں دیکھتا ہوں
کہ جس کام اور مقصد کے لئے میں ان کو بلاتا ہوں نہایت تیزی اور جوش کے ساتھ ایک دوسرے
سے پہلے اپنی ہمت اور توفیق کے موافق آگے بڑھتا ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ ان میں ایک صدق
اور اخلاص پایا جاتا ہے میری طرف سے کسی امر کا اشارہ ہوتا ہے اور وہ تعمیل کے لئے طیار ۔
حقیقت میں کوئی قوم اور جماعت طیار نہیں ہو سکتی جب تک اس میں اپنے امام کی اطاعت اور اتباع
کے واسطے اس قسم کا جوش اور اخلاص اور وفا کا مادہ نہ ہو۔ حضرت مسیح علیہ السلام کو جو مشکلات اور
مصائب اٹھانے پڑے ان کے عوارض اور اسباب میں سے جماعت کی کمزوری اور بے دلی بھی تھی۔
چنانچہ جب ان کو گرفتار کیا گیا تو پطرس جیسے اعظم الحوار تین نے اپنے آقا اور مرشد کے سامنے انکار کر
دیا اور نہ صرف انکار کیا بلکہ تین مرتبہ لعنت بھی بھیج دی اور اکثر ان کو چھوڑ کر بھاگ گئے ۔ اس کے
بر خلاف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہؓ نے وہ صدق و وفا کا نمونہ دکھا یا جس کی نظیر دنیا کی
تاریخ میں نہیں مل سکتی ۔ انہوں نے آپ کی خاطر ہر قسم کا دکھ اٹھا نا سہل سمجھا یہاں تک کہ عزیز وطن
چھوڑ دیا اپنے املاک و اسباب اور احباب سے الگ ہو گئے اور بالآخر آپ کی خاطر جان تک دینے
سے تامل اور افسوس نہیں کیا۔ یہی صدق اور وفا تھی جس نے ان کو آخر کا ربا مرا د کیا۔ اسی طرح میں
اب دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے میری جماعت کو بھی اس کی قدر اور مرتبہ کے موافق ایک جوش بخشا
ہے اور وہ وفا داری اور صدق کا نمونہ دکھاتے ہیں۔ جس دن سے میں نے نصیبین کی طرف ایک
جماعت کے بھیجنے کا ارادہ کیا ہے ہر ایک شخص کوشش کرتا ہے کہ اس خدمت پر میں مامور کیا جاؤں اور
دوسرے کو رشک کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور آرزو کرتا ہے کہ اس کی جگہ اگر مجھے بھیجا جاوے تو میری
بڑی ہی خوش قسمتی ہے۔ بہت سے احباب نے اس سفر پر جانے کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا۔ میں
ان درخواستوں سے پہلے مرزا خدا بخش صاحب کو اس سفر کے واسطے منتخب کر چکا تھا اور مولوی قطب الدین
اور میاں جمال الدین کو ان کے ساتھ جانے کے واسطے تجویز کر لیا تھا اس واسطے مجھے ان احباب کی
درخواستوں کو واپس کر دینا پڑا ۔ تاہم میں جانتا ہوں کہ وہ لوگ جنہوں نے بعہد کامل اور سچے اخلاص
کے ساتھ اپنے آپ کو اس خدمت کے لئے پیش کیا ہے اللہ تعالیٰ ان کی پاک نیتوں کے ثواب کو ضائع
نہیں کرے گا اور وہ اپنے اخلاص کے موافق اجر پائیں گے۔
دور دراز بلا د اور ممالک غیر کا سفر آسان امر نہیں ہے خدا تعالیٰ کی خاطر سفر کی عظمت اور ہی کیا ہے کہ اس وقت سر آسان ہوگئے ہیں کہ اگر چہ یہ سچ ہے وقت سفر ہیں۔
لیکن پھر بھی یہ کسی کو علم ہو سکتا ہے کہ اس سفر سے کون زندہ آئے گا۔ چھوٹے چھوٹے بچے اور بیویوں
اور دوسرے عزیزوں اور رشتہ داروں کو چھوڑ کر جانا کوئی سہل بات نہیں۔ اپنے کاروبار اور معاملات کو
ابتری اور پریشانی کی حالت میں چھوڑ کر ان لوگوں نے اس سفر کو اختیار کیا ہے اور انشراح صدر سے
اختیار کیا ہے۔ جس کے لئے میں یقین رکھتا ہوں کہ بڑا ثواب ہے۔ ایک تو سفر کا ثواب ہے کیونکہ یہ
سفر محض خدا تعالیٰ کی عظمت اور توحید کے اظہار کے واسطے ہے۔ دوسرے اس سفر میں جو جو مشقتیں
اور تکالیف ان لوگوں کو اٹھانی پڑیں گی ان کا ثواب بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ کسی کی نیکی کو ضائع نہیں کرتا
جبکہ فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَةُ ( الزلزال : (۸) کے موافق وہ کسی کی ذرہ بھر نیکی کے اجر کو بھی
ضائع نہیں کرتا تو اتنا بڑا سفر جو اپنے اندر ہجرت کا نمونہ رکھتا ہے اس کا اجر کبھی ضائع ہو سکتا ہے؟
ہرگز نہیں ۔ ہاں یہ ضروری ہے کہ صدق اور اخلاص ہو۔ ریا اور دوسرے اغراض شہرت و نمود کے نہ
ہوں اور میں جانتا ہوں کہ بر و بحر کے شدائد و مصائب کو برداشت کرنا اور ایک موت کا قبول کر لینا
بجر صدق کے نہیں ہو سکتا۔ بہت سے بھائی ان کے لئے دعائیں کرتے رہیں گے اور میں بھی ان کے
واسطے دعاؤں میں مصروف رہوں گا کہ اللہ تعالیٰ ان کو اس مقصد میں کامیاب کرے اور خیر و عافیت
سے واپس لاوے اور سچ تو یہ ہے کہ ملائکہ بھی ان کے واسطے دعائیں کریں گے اور وہ ان کے ساتھ
ہوں گے۔
جماعت کی مروت اور ہمت اب میں یہ ھی ظاہر کرنا چاہتا ہوں کہ اس موقع پر ہماری جماعت نے دو قسم کی مروت اور ہمت دکھائی ہے۔ ایک تو یہ
گروہ ہے جنہوں نے سفر اختیار کیا ہے اور اپنے آپ کو سفر کے خطرات میں ڈالا ہے اور ان مصائب و شدائد
کے برداشت کرنے کو تیار ہو گئے ہیں جو اس راہ میں انہیں پیش آئیں گی ۔ دوسرا وہ گروہ ہے جنہوں
نے میرے دینی اغراض و مقاصد میں ہمیشہ دل کھول کر چندے دیتے ہیں۔ میں کچھ ضرورت نہیں
سمجھتا نا کہ کہ تفصیل کروں کیونکہ ہر شخص کم و بیش اپنی استطاعت اور مقدرت کے موافق حصہ لیتا ہے اور
اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ وہ کس اخلاص اور وفاداری سے ان چندوں میں شریک ہوتے ہیں۔ میں یہ
رض
خوب جانتا ہوں کہ ہماری جماعت نے وہ صدق اور وفا دکھایا ہے جو صحابہ ساعة العسر میں دکھاتے
تھے اگر چہ اشتہار میں میں نے چند دوستوں کے نام لکھے ہیں جنھوں نے اپنے صدق و ہمت کا
نمونہ دکھایا ہے لیکن اس سے یہ نہیں ظاہر ہوتا کہ میں دوسروں سے بے خبر ہوں یا اُن کی خدمات کو
قابلِ قدر نہیں سمجھتا۔ میں خوب جانتا ہوں کہ کون سرگرمی اور اخلاص کے ساتھ میری راہ میں دوڑتا
ہے۔ میں چونکہ بیمار تھا اور ابھی تک طبیعت ناساز ہے اس لئے میں پوری تفصیل نہیں دے سکا اور نہ
مختصر سے اشتہار میں اتنی تفصیل ہو سکتی تھی۔ پس جن لوگوں کے نام درج نہیں ہوئے اُن کو افسوس نہیں
کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ اُن کے صدق اور اخلاص کو خوب جانتا ہے۔
ضروریات
مالی قربانی محض اللہ ہو اگرکوئی شخص اس غرض کے لئے چندہ دیا ہے یا ہاری دینی ضرور میں شریک ہوتا ہے کہ اُس کا نام شائع کیا جاوے تو یقیناً سمجھو کہ
وہ دنیا کی شہرت اور نام و نمود کا خواہشمند ہے لیکن جو محض اللہ تعالیٰ کے لئے اس راہ میں قدم رکھتا ہے
اور خدمت دین کے لئے کمر بستہ ہوتا ہے اُس کو اس بات کی کچھ بھی پروا نہیں ہوتی ۔ دنیا کے نام کی
کچھ حقیقت اور اثر اپنے اندر نہیں رکھتے ہیں۔ نام وہی بہتر ہوتے ہیں جو آسمان پر لکھے جاویں۔ کاغذات
کا کیا اثر ہے۔ ایک دن ہوتے ہیں اور ایک وقت ضائع ہو جاتے ہیں لیکن جو کچھ آسمان پر لکھا
جاتا ہے وہ وہ کبھی محو نہیں ہو سکتا ۔ اس کا اثر ابد الآباد کے لئے ہوتا ہے۔ میرے بہت سے مخلص احباب
ایسے ہیں جن کو تم میں سے شاید بہت کم جانتے ہوں لیکن انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔ مثلاً
میں نظیر کے طور پر کہتا ہوں کہ مرزا یوسف بیگ صاحب میرے بہت ہی مخلص اور صادق دوست
ہیں ۔ میں نے اُن کا ذکر اس واسطے کیا ہے کہ اس طرح پر بھائیوں میں باہم تعارف بڑھتا ہے اور
محبت پیدا ہوتی ہے۔ مرزا صاحب اس وقت سے میرے ساتھ تعلق رکھتے ہیں جبکہ میں گوشہ نشینی کی
زندگی بسر کر رہا تھا۔ میں دیکھتا ہوں کہ اُن کا دل محبت اور اخلاص سے بھرا ہوا ہے اور وہ ہر وقت
سلسلہ کی خدمت کے لئے اپنے اندر ایک جوش رکھتے ہیں ۔ ایسا ہی اور بہت سے عزیز دوست ہیں
اور سب اپنے اپنے ایمان اور معرفت کے موافق اخلاص اور جوش محبت سے لبریز ہیں ۔
جب تک ایمان قوی نہ ہو کچھ نہیں ہوتا اگر چہ ہی جانتا ہو کہ اعمال کی توفیق رفتہ رفت میں
ملتی ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ جب تک
ایمان قوی ہوتا ہے اسی قدر اعمال میں بھی قوت آتی ہے یہاں تک کہ اگر یہ قوت ایمانی پورے طور پر
نشوونما پا جاوے تو پھر ایسا مومن شہید کے مقام پر ہوتا ہے کیونکہ کوئی امر اس کے سد راہ نہیں ہو سکتا۔
وہ اپنی عزیز جان تک دینے میں بھی تامل اور دریغ نہ کرے گا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت اور قرآن کریم کے نزول کی غرض
میں نے کئی دفعہ اس سے پہلے بھی بیان کیا ہے اور اب بھی اس کا بیان کرنا فائدہ سے خالی نہیں ہے۔ اس لیے
میں پھر کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جو انبیاء علیہم السلام کو بھیجتا ہے اور آخر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
اس نے دنیا کی ہدایت کے واسطے بھیجا اور قرآن مجید کو نازل فرمایا تو اس کی غرض کیا تھی؟ ہر شخص
جو کام کرتا ہے اس کی کوئی نہ کوئی غرض ہوتی ہے۔ ایسا خیال کرنا کہ قرآن شریف کے نازل کرنے یا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بھیجنے سے اللہ تعالیٰ کی کوئی غرض اور مقصد نہیں ہے کمال درجہ کی گستاخی اور
بے ادبی ہے۔ کیونکہ اس میں (معاذ اللہ ) اللہ تعالیٰ کی طرف ایک فعل عبث کو منسوب کیا جائے گا
اور حالانکہ اس کی ذات پاک ہے (سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى شَأْنُه ) ۔
پس یا درکھو کہ کتاب مجید کے بھیجنے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے اللہ تعالیٰ نے
یہ چاہا ہے کہ دنیا پر عظیم الشان رحمت کا نمونہ دکھاوے ۔ جیسے فرمایا مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً
لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء : ۱۰۸) اور ایسا ہی قرآن مجید کے بھیجنے کی غرض بتائی کہ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرة: ۳)
یہ ایسی عظیم الشان اغراض ہیں کہ اُن کی نظیر نہیں پائی جاسکتی ۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ جیسے
تمام کمالات متفرقہ جو انبیاء علیہم السلام میں تھے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں جمع
کر دیئے اور تمام خوبیاں اور کمالات جو متفرق کتابوں میں تھے وہ قرآن شریف میں جمع کر دیئے ۔
اور ایسا ہی جس قدر کمالات تمام اُمتوں میں تھے وہ اس اُمت میں جمع کر دیئے ۔ پس خدا تعالیٰ چاہتا
ہے کہ ہم ان کمالات کو پالیں اور یہ بات بھی بھولنی نہیں چاہیے کہ جیسے وہ عظیم الشان کمالات ہم کو دینا
چاہتا ہے اُسی کے موافق اس نے ہمیں قومی بھی عطا کیے ہیں کیونکہ اگر اس کے موافق قومی نہ دیئے
جاتے تو پھر ہم ان کمالات کو کسی صورت اور حالت میں پاہی نہیں سکتے تھے۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ
جیسے کوئی شخص ایک گروہ کی دعوت کرے تو ضرور ہے کہ وہ اُس گروہ کے موافق کھانا طیار کرے اور
اُسی کے موافق ایک مکان ہو۔ یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ دعوت تو ایک ہزار آدمی کی کر دے اور اُن کے
بٹھانے کے واسطے ایک چھوٹی سے کٹیا بنا دے۔ نہیں ۔ بلکہ وہ اُس تعداد کا پورا لحاظ رکھے گا۔ اسی طرح
پر خدا تعالیٰ کی کتاب بھی ایک دعوت اور ضیافت ہے جس کے لئے کل دنیا کو بلایا گیا ہے۔ اس دعوت
کے لئے خدا تعالیٰ نے جو مکان طیار کیا ہے وہ قومی ہیں جو اُن لوگوں کو دیئے گئے ہیں۔ قومی کے بغیر کوئی
کام نہیں ہو سکتا ۔ اب اگر بیل، کتے یا کسی اور جانور کے سامنے قرآن کریم کی تعلیمات کو پیش کریں وہ
نہیں سمجھ سکتے اس لیے کہ اُن میں وہ قومی نہیں ہیں جو قرآن کریم کی تعلیمات کو برداشت کر سکیں لیکن
اللہ تعالیٰ نے ہم کو وہ قومی دیئے ہیں اور ہم اُن سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
وہ نبی دیا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام خاتم النبیین ہیں اللہ تعالی نے وہ خاتم المومنین، خاتم العارفین اور
خاتم النبیین ہے اور اسی طرح وہ کتاب اُس پر نازل کی جو جامع الکتب اور خاتم الکتب ہے۔ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو خاتم النبیین ہیں اور آپؐ پر نبوت ختم ہوگئی تو یہ نبوت اس طرح پر ختم نہیں ہوئی
جیسے کوئی گلا گھونٹ کر ختم کر دے۔ ایسا ختم قابل فخر نہیں ہوتا بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت ختم
ہونے سے یہ مراد ہے کہ طبعی طور پر آپ پر کمالات نبوت ختم ہو گئے ۔ یعنی وہ تمام کمالات متفرقہ جو آدم
سے لے کر مسیح ابن مریم تک نبیوں کو دیئے گئے تھے۔ کسی کو کوئی اور کسی کو کوئی وہ سب کے سب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں جمع کر دیئے گئے اور اس طرح پر آپ طبعاً خاتم النبیین ٹھیرے اور
ایسا ہی وہ جمیع تعلیمات ، وصایا اور معارف جو مختلف کتابوں میں چلے آتے ہیں ، وہ قرآن شریف پر
آکر ختم ہو گئے اور قرآن شریف خاتم الکتب ٹھیرا۔
ہم بصیرت تام سے رسول اللہ و خاتم النبیین مانتے ہیں اس جگہ یہ ھی یاد رکھنا
چاہیے کہ مجھ پر اور میری
جماعت پر جو یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین نہیں مانتے یہ ہم پر
افترائے عظیم ہے۔ ہم جس قوت یقین، معرفت اور بصیرت کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
خاتم الانبیاء مانتے اور یقین کرتے ہیں اس کا لاکھواں حصہ بھی وہ نہیں مانتے اور ان کا ایسا ظرف ہی
نہیں ہے۔ وہ اس حقیقت اور راز کو جو خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت میں ہے۔ سمجھتے ہی نہیں
ہیں۔ انہوں نے صرف باپ دادا سے ایک لفظ سنا ہوا ہے اور اُس کی حقیقت سے بے خبر ہیں وہ نہیں
جانتے کہ ختم نبوت کیا ہوتا ہے اور اس پر ایمان لانے کا مفہوم کیا ؟ مگر ہم بصیرت تام سے ( جس کو
اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء یقین کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ نے
ہم پر ختم نبوت کی حقیقت کو ایسے طور پر کھول دیا ہے کہ اس عرفان کے شربت سے جو ہمیں پلایا گیا
ہے ایک خاص لذت پاتے ہیں جس کا اندازہ کوئی نہیں کر سکتا بجز ان لوگوں کے جو اس چشمہ سے
سیراب ہوں ۔
دنیا کی مثالوں میں سے ہم ختم نبوت کی مثال اس طرح پر دے سکتے ہیں کہ جیسے چاند ہلال سے
شروع ہوتا ہے اور چودھویں تاریخ پر آکر اُس کا کمال ہو جاتا ہے جب کہ اُسے بدر کہا جاتا ہے۔ اسی
طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر آکر کمالات نبوت ختم ہو گئے ۔ جو یہ مذہب رکھتے ہیں کہ نبوت
ز بر دستی ختم ہو گئی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یونس بن متی پر بھی ترجیح نہیں دینی چاہیے۔ اُنہوں
نے اس حقیقت کو سمجھا ہی نہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل اور کمالات کا کوئی علم ہی اُن کو
نہیں ہے۔ باوجود اس کمزوری فہم اور کمی علم کے ہم کو کہتے ہیں کہ ہم ختم نبوت کے منکر ہیں ۔ میں ایسے
مریضوں کو کیا کہوں اور اُن پر کیا افسوس کروں ۔ اگر اُن کی یہ حالت نہ ہوگئی ہوتی اور حقیقت اسلام
سے بکلی دور نہ جا پڑے ہوتے تو پھر میرے آنے کی ضرورت کیا تھی؟ ان لوگوں کی ایمانی حالتیں
بہت کمزور ہوگئی ہیں اور وہ اسلام کے مفہوم اور مقصد سے محض نا واقف ہیں ورنہ کوئی وجہ نہیں ہو سکتی تھی
کہ وہ اہل حق سے عداوت کرتے جس کا نتیجہ کا فر بنا دیتا ہے۔
یہ لوگ سمجھتے نہیں کہ ہم میں کون سی بات اسلام کے خلاف ہے۔ ہم اعمال صالحہ کی پہچان الہ الا اللہ کہے ہیں اورنماز یں بھی بڑھتے ہیں اور روزے کے
صالحہ
دنوں میں روزے بھی رکھتے ہیں اور زکوة بھی دیتے ہیں ۔ مگر میں کہتا ہوں کہ یہ تمام اعمال اعمالِ صالحہ
کے رنگ میں نہیں ہیں بلکہ محض ایک پوست کی طرح ہیں جن میں مغز نہیں ہے ورنہ اگر یہ اعمال
ہیں تو پھر ان کے پاک نتائج کیوں پیدا نہیں ہوتے؟ اعمالِ صالحہ تو تب ہو سکتے ہیں کہ وہ ہر قسم کے
فساد اور ملاوٹ سے پاک ہوں لیکن اُن میں یہ باتیں کہاں ہیں؟ میں کبھی یقین نہیں کر سکتا کہ
ایک مومن منتقی ہو اور اعمال صالحہ کرنے والا ہو اور وہ اہل حق کا دشمن ہو حالانکہ یہ لوگ ہم کو بے قید اور
دہر یہ کہتے ہیں اور خدا تعالیٰ سے نہیں ڈرتے ۔ اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہا کہ مجھ کو اللہ تعالیٰ نے
مامور کر کے بھیجا ہے لیکن اگر اللہ تعالیٰ کی عظمت کچھ بھی ان کے دل میں ہوتی تو وہ انکار نہ کرتے اور
اس سے ڈر جاتے کہ ایسا نہ ہو ہم خدا تعالیٰ کے نام کی تخفیف کرنے والے ٹھہریں لیکن یہ تب ہوتا
کہ انہیں حقیقی اور اعلیٰ ایمان خدا پر ہوتا اور وہ یوم الجزاء سے ڈرتے اور لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ
علم (بنی اسراءیل : ۳۷) پر ان کا عمل ہوتا ۔
ان کی دماغی قوت اور ایمانی
اولیاء اللہ کا انکار سلپ ایمان کا موجب ہو جاتا ہے طاقت نے تو یہاں تک انہیں
پہنچایا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ نبی کا منکر تو کافر ہوتا ہے مگر ولی کے انکار سے کفر کیونکر لازم آتا ہے۔ وہ
سمجھتے ہیں کہ ایک شخص کے انکار سے کیا حرج ؟ یہ لوگ انکار اولیاء اللہ کو معمولی بات سمجھتے ہیں اور
کہتے ہیں کہ اس سے کیا بگڑتا ہے؟ مگر حقیقت یہ ہے کہ اولیاء اللہ کا انکار سلپ ایمان کا موجب ہوتا
ہے۔ جو شخص اس معاملہ میں غور کرے گا اسے اچھی طرح نظر آ جائے گا بلکہ ایسے طور پر نظر آجائے گا
جیسے شیشے میں کوئی شکل دیکھ لیتا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۹ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۵ صفحه ۶،۵
یا د رکھنا چاہیے کہ سلبِ ایمان دو طرح پر ہوتا ہے۔ ایک تو انبیاء علیہم السلام کے انکار سے
اس سے تو کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا اور یہ مسلم بات ہے۔ دوسرا اولیاء اللہ اور مامورین کے انکار سے
سلب ایمان ہوتا ہے۔
انبیاء علیہم السلام کے انکار سے سلپ ایمان تو بالکل واضح امر ہے اور سب مانتے ہیں لیکن پھر بھی
یا درکھنا چاہیے کہ انبیاء علیہم السلام کے انکار سے سلب ایمان اس لئے ہوتا ہے کہ نبی کہتے ہیں ہم خدا کی
طرف سے آئے ہیں اور خدا فرماتا ہے کہ جو کچھ یہ کہتے ہیں یہ میرا قول ہے۔ یہ میرا نبی ہے۔ اس پر
ایمان لاؤ۔ میری کتاب کو مانو اور میرے احکام پر عمل کرو۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کی کتاب پر ایمان
نہیں لاتا اور ان وصایا اور حدود پر جو اس میں بیان کئے گئے ہیں عمل نہیں کرتا ہے وہ ان سے منکر ہو کر
کافر ہو جاتا ہے۔ لیکن وہ صورت جس سے اولیاء اللہ ء اللہ کے انکار سے سلب ایمان ہوتا ہے۔ اور
ہے۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ عَادَ لِي وَلِيًّا فَا ذَنْتُهُ لِلْحَرْبِ یعنی جوشخص
میرے ولی کے ساتھ دشمنی کرتا ہے وہ گویا میرے ساتھ جنگ کرنے کو طیار ہوتا ہے۔
یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب کوئی شخص کسی سے محبت کرتا ہوایسی محبت جیسے کوئی اپنی اولاد سے کرتا
ہے اور ایک اور شخص بار بار کہے کہ یہ مر جاوے یا اور اس قسم کی دلآزاری کی باتیں کرے اور اسے
تکلیف دے تو وہ شخص اس سے کیونکر خوش ہو سکتا ہے اور وہ باپ جس کے بچے کے لئے کوئی بد دعائیں
کر رہا ہے یا رنج وہ کلمات اس کے حق میں کہہ رہا ہے ایسے شخص سے کب محبت کر سکتا ہے؟ اسی طرح پر
اولیاء اللہ بھی اطفال اللہ کا رنگ رکھتے ہیں کیونکہ انہوں نے جسمانی بلوغ کا چولا اتار دیا ہے اور اللہ تعالیٰ کی
آغوش رحمت میں پرورش پاتے ہیں۔ وہ ان کا متولی متکفل اور ان کے لئے غیرت رکھنے والا ہوتا
ہے۔ جب کوئی شخص (خواہ وہ کیسا ہی نماز ، روزہ رکھنے والا ہو ) ان کی مخالفت کرتا ہے اور ان کے دکھ
دینے پر کمر بستہ ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی غیرت جوش مارتی ہے اور ان مخالفت کرنے والوں پر اس کا
غضب بھڑکتا ہے اس لئے کہ انہوں نے اس کے ایک محبوب کو دکھ دینا چاہا ہے۔ اس وقت پھر نہ
وہ نماز کام آتی ہے نہ روزہ کیونکہ نماز اور روزہ کے ذریعہ سے اسی ذات کو خوش کرنا تھا جس کو