جلسۃ الوداع کی تقریب پر حضرت اقدسؑ کی تقریر
ملفوظات, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ایک دوسرے فعل سے ناراض کر لیا ہے۔ پھر وہ رضا کا مقام کیوں کر ملے جب تک غضب الہی دور نہ
ہو۔ اور وہ نادان ان اسباب غضب سے نا واقف ہوتا ہے بلکہ اپنے نماز روزہ پر اسے ایک ناز اور
گھمنڈ ہوتا ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا غضب دن بدن بڑھتا جاتا ہے اور وہ بجائے اس کے
قرب حاصل کرنے کے دن بدن اللہ تعالیٰ سے دور ہٹتا جاتا ہے یہاں تک کہ بالکل راندہ درگاہ
ہو جاتا ہے۔ اس طرح پر وہ شخص جو بالکل فنا کی حالت میں ہے اور آستانہ الوہیت پر گرا ہوا ہے اور
آغوش ربوبیت میں پرورش پا رہا ہے اور خدا تعالیٰ کی رحمت نے اسے ڈھانپ لیا ہے۔ یہاں تک کہ اس
کا بات کرنا خدا کا بات کرنا ہوتا ہے۔ اس کا دوست خدا کا دوست اور اس کا دشمن خدا کا دشمن ہو جاتا ہے۔
پس خدا تعالیٰ کا دشمن رہ کر کوئی شخص مومن کامل کیوں کر ہوسکتا ہے۔ اس طرح پر اس کا ایمان سلب
ہو جاتا ہے اور اسے مغضوب علیہم میں سے بنا دیتا ہے۔ خدا تعالیٰ کے ماموروں اور اولیاء اللہ کی مخالفت
اور ان کو ایذا رسانی کبھی اچھا پھل نہیں دے سکتی۔ جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ میں ان کو ستا کر اور دکھ دے کر
بھی آرام پاسکتا ہوں وہ سخت غلطی کرتا ہے اور نفس اس کو دھوکا دے رہا ہے۔
دوسری وجہ سلب ایمان کی یہ ہوتی ہے کہ ولی اللہ خدا کے مقرب ہوتے ہیں کیونکہ ولی کے معنی
قریب کے ہیں۔ یہ لوگ گویا اللہ تعالیٰ کو سامنے دیکھتے ہیں اور دوسرے لوگ ایک محجوب کی طرح
ہوتے ہیں جن کے سامنے ایک دیوار حائل ہو۔ اب یہ دونوں برابر کیوں کر ہو سکتے ہیں کیونکہ ایک تو ان
میں سے ایسا ہے کہ جس کے سامنے کوئی پردہ ہی نہیں ہے ۔ خدا تعالیٰ نے اس کو آنکھیں دے دی ہیں
اور ایک بصیرت ایسی عطا کی گئی ہے اس لئے اس کا ہر قول و فعل علی وجہ البصیرت ہے ۔ اعلیٰ کی طرح
نہیں جو ٹھوکریں کھاتا پھرے اور ٹکریں مارتا ہو بلکہ اس کے دل پر تو خدا تعالیٰ کا نزول ہوتا ہے اور
ہر قدم پر وہی اس کا رہنما اور متکفل بن جاتا ہے۔ شیطان کی شرارت کی تاریکی اس کے نزدیک
نہیں آسکتی بلکہ وہ ظلمت جل کر بھسم ہو جاتی ہے پھر سب کچھ نظر آتا ہے ۔ وہ جو کچھ بیان کرتا ہے
وہ حقائق و معارف ہوتے ہیں۔ وہ جو احادیث کی تاویل کرتا ہے وہ صحیح ہوتی ہے کیونکہ وہ براہ راست
بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سن لیتا ہے اور اس کی اپنی روایت ہوتی ہے اور دوسرے لوگوں کو
تیرہ سو برس کے وسائط سے کہنا پڑتا ہے جو کچھ کہنا پڑتا ہے۔ پھر ان دونوں کو باہم کیا نسبت؟ اس کا
سارا ذخیرہ پاک معارف اور نور ہوتے ہیں لیکن جو اس سے عداوت کرتا ہے وہ اس کی ہر با بات کی
تکذیب کرتا ہے اور گویا وہ یہ شرط کر لیتا ہے کہ ہر نکتہ معرفت کا انکار کرے گا اور اس طرح پر وہ
ہر بات کا انکار کرتا رہتا ہے اور اس کی ایمانی عرفانی دیوار کی اینٹیں گرنی شروع ہو جاتی ہیں۔ جب
ایک شخص صراط مستقیم بتلا رہا ہے اور معارف اور حقائق کھول کھول کر بیان کر رہا ہے اور دوسرا اس کی
تکذیب کرتا رہے گا۔ اس مقابلہ میں انجام کار نتیجہ کیا ہو گا؟ یہی کہ وہ قرآن شریف کے عقائد کے
مجموعہ کی تکذیب کرتا ہے۔ کرتا رہے گا اور اسی لیے وہ خدا تعالیٰ کا بھی منکر ہو جاتا ہے اور سلب ایمان کا
باعث بنتا ہے۔
غرض اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اولیاء اللہ کے انکار سے سلب ایمان ہو جاتا ہے۔اس واسطے
ہمیشہ اولیاء اللہ کے انکار سے بچنا چاہیے۔ یہودیوں پر جو آفت آئی اور وہ مغضوب ہوئے۔ اس کی بڑی
بھاری وجہ یہی تھی کہ وہ خدا تعالیٰ کے ماموروں اور مرسلین سے انکار کرتے رہے اور ہمیشہ ان کی مخالفت
اور ایذارسانی میں حصہ لیتے رہے۔ اس کا انجام یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ کا غضب ان پر نازل ہوا۔
آنحضرت کے خاتم النبین ہونے کا ایک اور پہلو پر میں اپنے پہلے کلام کی طرف
رجوع کر کے کہتا ہوں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے کا یہ بھی ایک پہلو ہے کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے حضرت
فضل سے اس امت میں بڑی بڑی استعداد میں رکھ دی ہیں یہاں تک کہ عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَانُبِيَاءِ
بنی اسراءیل بھی حدیث میں آیا ہے اگر چہ محدثین کو اس پر جرح ہو مگر ہمارا نور قلب اس حدیث کو
صحیح قرار دیتا ہے اور ہم بعد چون و چرا کے اس کو تسلیم کرتے ہیں اور بذریعہ کشف بھی کسی نے اس
حدیث کا انکار نہیں کیا بلکہ اگر کی ہے تو تصدیق ہی کی ہے۔ اس حدیث کے یہ معنی نہیں کہ میری امت
کے علماء بنی اسرائیل کے نبیوں جیسے ہیں ۔ لیکن علماء کے لفظ سے دھوکا نہیں کھانا چاہیے ۔ یہ لوگ الفاظ
پر اڑے ہوئے ہیں اور ان کے معنی کی تہہ تک نہیں پہنچتے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ قرآن شریف کی
تفسیر میں آگے نہیں چلتے ۔
جلد اول
عالم ربانی کی تعریف عالم ربانی سےیہ مرادنہیں ہوتی کہ وہ صف دو یا تعلق میں بے مثل ہو بلکہ عالم ربانی سے مراد وہ شخص ہوتا ہے جو ہمیشہ الہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا
رہے اور اس کی زبان بے ہودہ نہ چلے ، مگر آج یہ زمانہ ایسا آگیا ہے کہ مردہ شو تک بھی اپنے آپ کو
علماء کہلاتے ہیں اور اس لفظ کو ذات میں داخل کر لیا ہے۔ اس طرح پر اس لفظ کی بڑی تحقیر ہوئی ہے
اور خدا تعالیٰ کے منشا اور مقصد کے خلاف اس کا مفہوم لیا گیا ہے ورنہ قرآن شریف میں تو علماء کی یہ
صفت بیان کی گئی ہے إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا (فاطر : ۲۹) یعنی اللہ تعالیٰ سے
ڈرنے والے اللہ تعالیٰ کے وہ بندے ہیں جو علماء ہیں ۔ اب یہ دیکھنا ضروری ہوگا کہ جن لوگوں میں
یہ صفات خوف وخشیت اور تقوی اللہ کی نہ پائی جاویں وہ ہرگز ہرگز اس خطاب سے پکارے جانے
کے قابل نہیں ہیں ۔
اصل میں علماء عالم کی جمع ہے اور اس چیز کو کہتے ہیں جو یقینی اور قطعی ہو اور سچا علم قرآن کریم سے ملتا
ہے۔ یہ نہ یونانیوں کے فلسفہ سے ملتا ہے، نہ حال کے انگلستانی فلسفہ سے، بلکہ یہ سچا ایمانی فلسفہ سے
حاصل ہوتا ہے اور مومن کا معراج اور کمال یہی ہے کہ وہ علماء کے درجہ پر پہنچے اور وہ حق الیقین کا
مقام اسے حاصل ہو جو علم کا انتہائی درجہ ہے لیکن جو شخص علوم حقہ سے بہرہ ور نہیں ہیں اور معرفت اور
بصیرت کی راہیں ان پر کھلی ہوئی نہیں ہیں وہ خود عالم کہلائیں مگر علم کی خوبیوں اور صفات سے
بالکل بے بہرہ ہیں اور وہ روشنی اور نور جو حقیقی علم سے ملتا ہے ان میں پایا نہیں جاتا بلکہ ایسے لوگ
سراسر خسارہ اور نقصان میں ہیں۔ یہ اپنی آخرت دُخان اور تاریکی سے بھر لیتے ہیں۔ انہیں کے حق
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلى (بنی اسراءیل: ۷۳) جو
اس دنیا میں اندھا ہوتا ہے، وہ آخرت میں بھی اندھا اٹھا یا جاوے گا ۔ جس کو یہاں علم و بصیرت اور
معرفت نہیں دی گئی اسے وہاں کیا علم ملے گا۔ اللہ تعالیٰ کو دیکھنے والی آنکھ اسی دنیا سے لے جانی پڑتی
ہے جو یہاں ایسی آنکھ پیدا نہیں کرتا اسے یہ توقع نہیں رکھنی چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کو دیکھے گا۔
لیکن جن لوگوں کو سچی معرفت اور بصیرت دی جاتی ہے اور وہ علم جس کا نتیجہ خشیت اللہ ہے عطا کیا
جاتا ہے وہ وہ ہیں جن کو اس حدیث میں انبیاء بنی اسرائیل سے تشبیہ دی گئی ہے۔
اور یہ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے سچے علوم کا منبع اور سچے علوم کا سر چشمہ قرآن مجید ہے۔ سر چشم قرآن شریف اس امت کو دیا ہے۔ جوشخص
ان حقائق و معارف کو پالیتا ہے جو قرآن شریف میں بیان کئے گئے ہیں اور جو حقیقی تقوی اور خشیت اللہ
سے حاصل ہوتے ہیں اسے وہ علم ملتا ہے جو اس کو انبیاء بنی اسرائیل کا مثیل بنا دیتا ہے۔ ہاں یہ بات
بالکل سچ ہے کہ ایک شخص کو جو ہتھیار دیا گیا ہے اگر وہ اس سے کام نہ لے تو یہ اس کا اپنا قصور ہے نہ کہ
اس ہتھیار کا ۔ اس وقت دنیا کی یہی حالت ہو رہی ہے۔ مسلمانوں نے باوجود یکہ قرآن شریف جیسی
بے مثل نعمت ان کے پاس تھی جو ان کو ہر گمراہی سے نجات بخشتی اور ہر تاریکی سے نکالتی ہے لیکن
انہوں نے اس کو چھوڑ دیا اور اس کی پاک تعلیموں کی پروا نہیں کی ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ اسلام سے بالکل
دور جا پڑے ہیں یہاں تک کہ اب اگر حقیقی اسلام ان کے سامنے پیش کیا جاتا ہے تو چونکہ وہ اس سے
بکلی بے خبر اور غافل ہیں اس لئے حقیقی مومن کو بھی کافر کہہ دیتے ہیں۔ اے
بہت سے لوگ ہیں جو او باشانہ اور عیا شانہ ولی بننے کے لئے خدا داد قولی سے کام لو حالات زندگی رکھتے ہیں اور وہ دنیا کا فخر،
دنیا کی عزت اور املاک و دولت چاہتے ہیں ۔ اس قسم کی آرزوؤں اور تمناؤں اور ان کے پورا کرنے
کی تدبیروں اور تجویزوں میں ہی اپنی عمر کھو بیٹھتے ہیں۔ ان کی آرزوؤں کی انتہا نہیں ہوتی کہ پیغام موت
آجاتا ہے۔ اب ان کو بھی اللہ تعالیٰ نے قومی تو دیئے تھے۔ انہیں قومی سے اگر کام لیتے تو حق کو پالیتے لیتے۔ ۔
اللہ تعالیٰ نے تو بخل نہیں کیا مگر انہوں نے قومی سے کام نہ لیا یہ ان کی اپنی بدبختی ہے ۔ نیک بخت
اور مبارک ہے وہ شخص جو ان قوئی سے کام لے۔ بہت سے آدمی ایسے بھی ہیں کہ جب ان کو کہا جاتا
ہے کہ تم خدا تعالیٰ سے ڈرو اور اس کے اوامر کی پابندی کرو اور نواہی سے پر ہیز کرو۔ تو وہ کہہ دیتے
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۵ء صفحه ۵
ہیں کہ ہم نے کیا ولی بننا ہے؟ اس قسم کا کلمہ میرے نزدیک کفر ہے۔ خدا تعالیٰ پر بد گمانی ہے ۔
خدا تعالیٰ کے حضور کیا کمی ہے۔ وہ کوئی سرکار کی محدود نوکریاں تو نہیں ہیں جو ختم ہو جا ئیں بلکہ جو کوئی
خدا تعالیٰ کے ساتھ سچے تعلقات پیدا کر لے وہ ان فیوض سے بہرہ ور ہو سکتا ہے جو پہلے راستبازوں
کو دیئے گئے ہیں۔
ع
بر کریماں کار ہا دشوار نیست
خدا نے جوان کا نام ولی رکھا ہے تو کیا ولی بننا خدا تعالیٰ کے نزدیک مشکل ہو سکتا ہے بلکہ بہت ہی سہل
ہے۔ ہاں اس کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ راستی سے قدم رکھنے والا ہو اور اس کی راہ میں
صبر و استقلال اور وفاداری کے ساتھ چلنے والا ہو کوئی دکھ اور کوئی تکلیف اور مصیبت اس کے قدم کو
ڈگمگا نہ سکے ۔ جب انسان خدا تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق پیدا کرتا ہے اور ان باتوں سے الگ ہو جاتا
ہے جو خدا تعالیٰ کی نارضامندی کا موجب ہوتی ہیں بلکہ پاکیزگی اور طہارت اختیار کرتا ہے اور گندی
باتوں سے پرہ پر ہیز کرتا ہے تو خدا تعالیٰ بھی اس سے ایک تعلق پیدا کر لیتا ہے اور اس کے قریب ہو جاتا
ہے لیکن اگر کوئی خدا تعالیٰ سے دور ہوتا جاوے اور گندگی سے نکلنے کی کوشش نہ کرے تو پھر خدا تعالیٰ
ہے۔
بھی اس کی پروا نہیں کرتا جیسے فرمایا ہے فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمُ (الصَّف : ٦ )
سلوک کی آسان راہ ہماری جماعت کو چاہیے کہ ہمت نہ ہار بیٹھے یہ بڑے مشکلات نہیں ہیں۔ میں تمہیں یقیناً کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے ہمارے مشکلات
آسان کر دیئے ہیں کیونکہ ہمارے سلوک کی راہیں اور ہیں۔ ہمارے ہاں یہ حالت نہیں ہے کہ
کمریں جھک جائیں یا ناخن بڑھائیں یا پانی میں کھڑے رہیں اور چلہ کشیاں کریں یا ہاتھ خشک
کریں اور یہاں تک کہ صورتیں بھی مسخ ہو جائیں ۔ ان صورتوں کے اختیار کرنے سے وہ لوگ بخیال
خویش با خدا ہونا چاہتے ہیں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ خدا تو کیا ملنا ہے انسانیت بھی جاتی رہتی ہے مگر
ہمارے سلوک کا یہ طریق نہیں ہے بلکہ اسلام نے بہت ہی آسان راہ رکھی ہے اور وہ کشادہ راہ ہے
جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے یوں فرمایا ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة : ۶) اب اللہ تعالیٰ نے
جو یہ دعا سکھائی ہے تو اس طور پر نہیں کہ دعا تو سکھا دی لیکن سامان کچھ نہیں بلکہ جہاں دعا سکھائی ہے
وہاں سب کچھ موجود ہے۔ چنانچہ اگلی سورت میں اس قبولیت کا اشارہ ہے جہاں فرما یا ذلِكَ الْكِتب
لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرة: ۳) یہ ایسی دعوت ہے کہ دعوت کا سامان پہلے سے طیار ہے۔
غرض یہ قومی جو انسان کو دیئے گئے ہیں اگر وہ ان سے کام لے تو یقیناً ولی ہو سکتا ہے۔ میں یقیناً
کہتا ہوں کہ اس اُمت میں بڑی قوت کے لوگ آتے ہیں وہ نور اور صدق اور وفا کے لوگ آتے ہیں۔
کوئی شخص اپنے آپ کو محروم نہ سمجھے۔ کیا خدا تعالیٰ نے کوئی فہرست شائع کر دی ہے جو یہ سمجھ لیا گیا ہے
کہ ہمیں حصہ نہیں ملے گا۔ خدا تعالیٰ بڑا کریم ہے۔ اس کی کریمی کا بڑا گہرا سمندر ہے جو کبھی ختم نہیں
ہو سکتا اور کوئی تلاش کرنے والا اور طلب کرنے والا محروم نہیں رہا ہے۔ اس لئے تمہیں چاہیے کہ
راتوں کو اٹھ اٹھ کر دعا مانگو اور اس کے فضل کو طلب کرو۔ ہر ایک نماز میں دعا کے واسطے کئی موقعے ہیں۔
رکوع ، قیام ، قعدہ سجدہ وغیرہ ۔ آٹھ پہروں میں پانچ مرتبہ نماز پڑھنی پڑتی ہے۔ فجر ، ظہر، عصر، مغرب،
عشاء اور اس پر ترقی کر کے اشراق اور تہجد کی نمازیں ہیں۔ یہ سب دعا ہی کے لئے موقعے ہیں۔
اصل غرض اور مغز نماز کا دعا ہی ہے اور دعا خدا تعالیٰ نماز کی اصلی غرض اور مغز دعا ہے کے قانون قدرت کے موافق ہے۔ عام طور پر دی اقدرت ہے۔ عام پر دیکھو
کہ جب بچہ روتا دھوتا ہے اور اضطراب ظاہر کرتا ہے تو ماں کس قدر بے قرار ہو کر اس کو دودھ دیتی
ہے۔ الوہیت اور عبودیت میں اسی قسم کا ایک تعلق ہے جس کو ہر شخص سمجھ نہیں سکتا۔ جب انسان
خدا تعالیٰ کے دروازہ پر گرتا ہے اور نہایت عاجزی اور خشوع و خضوع کے ساتھ گرتا ہے اور اپنے
حالات کو پیش کرتا ہے اور اس سے اپنی حاجات کو مانگتا ہے تو الوہیت کا کرم جوش میں آتا ہے اور اس
پر رحم کیا جاتا ہے۔
گریہ وزاری
خدا تعالیٰ کے فضل وکرم کا دودھ بھی ایک گریہ کو چاہتا ہے اس لئے اس کے
حضور رونے والی آنکھ پیش کرنی چاہیے۔ یہ خیال غلط اور باطل ہے جو کہتے ہیں
کہ خدا تعالیٰ کے حضور رونے دھونے سے کچھ نہیں ملتا ۔ ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کی ہستی اور اس کی صفات
قدرت و تصرف پر ایمان نہیں لاتے ہیں۔ اگر وہ حقیقی ایمان پیدا کرتے تو یہ کبھی نہ کہتے ۔ جب کبھی
کوئی خدا تعالیٰ کے حضور آیا ہے اور اس نے سچی توبہ کے ساتھ رجوع کیا ہے اللہ تعالیٰ نے اس پر
اپنا فضل کیا ہے۔ یہ بالکل سچ ہے جو کسی نے کہا ہے
ه
عاشق که شد که یار بحالش نظر نه کرد ای خواجه در دنیست و گرنه طبیب هست
خدا تعالیٰ تو چاہتا ہے کہ تم اس کے حضور پاک دل لے کر آجاؤ ۔ صرف اتنی شرط ہے کہ اس کے
مناسب حال اپنے آپ کو بناؤ اور وہ سچی تبدیلی پیدا کرو۔ خدا تعالیٰ میں عجیب در عجیب قدرتیں ہیں
اور اس میں لا انتہا فضل و برکات ہیں مگر ان کے دیکھنے اور پانے کے لئے محبت کی آنکھ پیدا کرو۔ اگر
سچی محبت ہو تو خدا تعالیٰ بہت دعائیں سنتا ہے اور تائیدیں کرتا ہے۔ لیکن شرط یہی ہے کہ محبت اور
اخلاص خدا تعالیٰ سے ہو۔
خدا کی محبت اور فضل محبت ایک ایسی شے ہے کہ انسان کی نفی زندگی کو لا کر اسے ایک نیا اور مصفی انسان بنا دیتی ہے۔ پھر وہ وہ دیکھتا ہے جو پہلے نہیں دیکھتا
تھا۔ وہ وہ سنتا ہے جو پہلے نہیں سنتا تھا۔ غرض خدا تعالیٰ نے جو کچھ مائدہ فضل وکرم کا انسان کے لئے
طیار کیا ہے اس کے حاصل کرنے اور فائدہ اٹھانے کے لئے استعداد یں بھی عطا کی ہیں۔ اگر وہ
استعدادیں تو عطا کرتا لیکن سامان نہ ہوتا تب بھی ایک نقص تھا اور یا سامان تو ہوتا لیکن استعدادیں
نہ ہوتیں مگر نہیں ، یہ بات نہیں ہے۔ استعداد بھی دی اور سامان بھی مہیا کیا۔ جس طرح پر ایک طرف
روٹی کا سامان ہو دوسری طرف آنکھ، زبان ، دانت اور معدہ دے دیا اور جگر اور امعاء کو کام میں لگا دیا
اور ان تمام کاموں کا مدار غذا پر رکھ دیا۔ اگر اندر ہی کچھ نہ جائے گا تو دل میں خون کہاں سے آئے
گا ۔ کیلوس کہاں سے بنے گا۔
اسی طرح پر سب سے اول اس نے یہ فضل کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اسلام ایسا مکمل
دین دے کر بھیجا اور آپ کو خاتم النبیین ٹھہرایا اور قرآن شریف ایسی کامل اور خاتم الکتب کتاب عطا
فرمائی۔ اور اب قیامت تک نہ کوئی کتاب آئے گی اور نہ کوئی نیا نبی شریعت لے کر آئے گا۔ پھر جو قوی
سوچ اور فکر کے ہیں ان سے اگر ہم کام نہ لیں اور خدا تعالیٰ کی طرف قدم نہ اٹھائیں تو کس قدر سستی اور
کاہلی اور ناشکری ہے۔
انسانی زندگی کا مقصد غور کر کہ اللہ تعالی نے اس پہلی ہی سورت میں ہمارے لئے کس
قدر مبسوط طریق پر فضل کی راہ بتا دی ہے۔ اس سورت میں جس کا
نام خاتم الکتاب اور ام الکتاب بھی ہے صاف طور پر بتا دیا ہے کہ انسانی زندگی کا کیا مقصد ہے اور
اس کے حصول کی کیا راہ ہے؟ إِيَّاكَ نَعْبُدُ گو یا انسانی فطرت کا اصل تقاضا اور منشا ہے اور وہ اياك
نَسْتَعِينُ (الفاتحة : ۵) کے بغیر پورا نہیں ہوتا لیکن إِيَّاكَ نَعْبُدُ کو إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ پر مقدم کر کے یہ بتایا
ہے کہ پہلے ضروری ہے کہ جہاں تک انسان کی اپنی طاقت، ہمت اور سمجھ میں ہو خدا تعالیٰ کی رضا مندی
کی راہوں کے اختیار کرنے میں سعی اور مجاہدہ کرے اور خدا تعالیٰ کی عطا کردہ قوتوں سے پورا کام لے
اور اس کے بعد پھر خدا تعالیٰ سے اس کی تکمیل اور نتیجہ خیز ہونے کے لیے دعا کرے۔ انسانی زندگی کا
مقصد اور غرض صراط مستقیم پر چلنا اور اس کی طلب ہے۔ جس کو اس سورۃ میں ان الفاظ میں بیان کیا
گیا ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ (الفاتحة : ۷،۶ ) یا اللہ ہم کو سیدھی
راہ دکھا۔ ان لوگوں کی اور جن پر تیرا انعام ہوا۔ یہ وہ دعا ہے جو ہر وقت ، ہر نماز میں اور ہر رکعت میں
مانگی جاتی ہے۔ اس قدر اس کا تکرار ہی اس کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
جماعت احمدیہ کا نصب العین ہماری جماعت یاد رکھے کہ یہ معمولی بات نہیں ہے اور صرف زبان سے طوطے کی طرح ان الفاظ کا رٹ دینا
اصل مقصود نہیں ہے بلکہ یہ انسان کو انسان کامل بنانے کا ایک کارگر اور خطا نہ کرنے والا نسخہ ہے جسے
ہر وقت نصب العین رکھنا چاہیے اور تعویذ کی طرح مد نظر رہے ۔ اس آیت میں چار قسم کے کمالات کے
حاصل کرنے کی التجا ہے۔ اگر یہ ان چار قسم کے کمالات کو حاصل کرے گا تو گو یا دعا مانگنے اور خلق
انسانی کے حق کو ادا کرے گا اور ان استعدادوں اور قومی کے بھی کام میں لانے کا حق ادا ہو جائے گا جو
اس کو دی گئی ہیں۔
اس
ابات کو کبھی بھولنا نہیں چاہیے کہ قرآن شریف کے آیت انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی تفسیر بعض حصے دوسرے کی تفسیر اور شرح ہیں۔ ایک جگہ ایک
امر بطریق اجمال بیان کیا جاتا ہے اور دوسری جگہ وہی امر کھول کر بیان کر دیا گیا ہے ۔ گویا دوسرا
پہلے کی تفسیر ہے۔ پس اس جگہ جو یہ فرما یا صِرَاطَ الَّذِينَ انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ (الفاتحة :) تو یہ بطریق
اجمال ہے لیکن دوسرے مقام پر منعم علیہم کی خود ہی تفسیر کر دی ہے مِنَ النَّبِيِّنَ وَ الصَّدِيقِينَ
وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ (النساء : ۷۰) منعم علیہ چار قسم کے لوگ ہوتے ہیں ۔ نبی ، صدیق ، شہدا اور
صالح - انبیاء علیہم السلام میں چاروں شانیں جمع ہوتی ہیں کیونکہ یہ اعلیٰ کمال ہے ۔ ہر ایک انسان کا
یہ فرض ہے کہ وہ ان کمالات کے حاصل کرنے کے لیے جہاں مجاہدہ صحیحہ کی ضرورت ہے اس طریق
پر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمل سے دکھایا ہے کوشش کرے۔
یہ
آنحضرت کی راہ کو ہرگز نہ چھوڑو میں بھی تمہیں جانا چاہتاہوں کہ بہت سے لوگ ہیں جو اپنے تراشے ہوئے وظائف اور اوراد کے ذریعہ
سے ان کمالات کو حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن میں تمہیں کہتا ہوں کہ جو طریق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے اختیار نہیں کیا وہ محض فضول ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر منعم علیہ کی راہ کا سچا تجربہ کار
اور کون ہو سکتا ہے۔ جن پر نبوت کے بھی سارے کمالات ختم ہو گئے ۔ آپ نے جو راہ اختیار کیا ہے
وہ بہت ہی صحیح اور اقرب ہے۔ اس راہ کو چھوڑ کر اور ایجاد کرنا ، خواہ وہ بظاہر کتنا ہی خوش کرنے والا
معلوم ہوتا ہو میری رائے میں ہلاکت ہے اور خدا تعالیٰ نے مجھ پر ایسا ہی ظاہر کیا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے اتباع سے خدا ملتا ہے اور آپ کے اتباع کو چھوڑ کر خواہ کوئی ساری عمر
ٹکریں مارتا ر ہے گوہر مقصود اس کے ہاتھ میں نہیں آسکتا۔ چنانچہ سعدی بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی اتباع کی ضرورت بتاتا ہے۔
بزہد و ورع کوش و صدق و صفا و لیکن میفزائی بر مصطفیٰ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وس اللہ علیہ وسلم کی راہ کو تو نہ چھوڑو۔ میں دیکھتا ہوں کہ قسم قسم کے وظیفے لوگوں نے ایجاد کر
لئے ہیں۔ الٹے سیدھے لٹکتے ہیں اور جو گیوں کی طرح راہبانہ طریقے اختیار کئے جاتے ہیں لیکن یہ
سب بے فائدہ ہیں۔ انبیاء علیہم السلام کی یہ سنت نہیں کہ وہ الٹے سیدھے لٹکتے رہیں یا نفی اثبات کے
ذکر کریں اور اڑہ کے ذکر کریں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اسوۂ حسنہ فرمایا
لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب : ۲۲) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلو
ایک ذرہ بھر بھی ادھر یا اُدھر ہونے کی کوشش نہ کرو۔
غرض منعم علیہم لوگوں میں جو کمالات ہیں اور صِرَاطَ
جماعت احمد یہ کے قیام کا مقصد الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ (الفاتحة: ) میں جس کی طرف
اللہ تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے ان کو حاصل کرنا ہر انسان کا اصل مقصد ہے اور ہماری جماعت کو
خصوصیت سے اس طرف متوجہ ہونا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کے قائم کرنے سے یہی چاہا
ہے کہ وہ ایسی جماعت تیار کرے جیسی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تیار کی تھی تا کہ اس آخری زمانہ
میں یہ جماعت قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی اور عظمت پر بطور گواہ ٹھہرے۔
ان کمالات میں سے جو منعم علیہم کو دیئے جاتے ہیں پہلا کمال نبوت کا کمال
مقام نبوت ہے جو بہت ہی اعلیٰ مقام پر واقع ہے۔ ہمیں افسوس ہے کہ وہ الفاظ نہیں ملتے
جن میں اس کمال کی حقیقت بیان کر سکیں۔ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جس قدر کوئی چیز اعلیٰ ہو اس کے
بیان کرنے کے واسطے اسی قدر الفاظ کمزور ہوتے ہیں اور نبوت تو ایسا مقام ہے کہ انسان کے لئے اس
سے بڑھ کر اور کوئی درجہ اور مرتبہ نہیں ہے تو پھر یہ کیوں کر بیان ہو سکے۔ مختصر اور نا کافی طور پر ہم یوں
کہہ سکتے ہیں کہ انسان جب سفلی زندگی کو چھوڑ دیتا ہے اور بالکل سانپ کی کینچلی کی طرح اس زندگی سے
الگ ہو جاتا ہے اس وقت اس کی حالت اور ہو جاتی ہے۔ وہ بظاہر اسی زمین پر چلتا پھرتا کھاتا پیتا ہے
اس پر قانون قدرت کا ویسا ہی اثر ہوتا ہے جیسا دوسرے لوگوں پر لیکن باوجود اس کے بھی وہ اس دنیا
سے الگ ہوتا ہے۔ وہ ترقی کرتے کرتے اس مقام پر جا پہنچتا ہے جو نقطۂ نبوت کہلاتا ہے اور
جہاں وہ خدا تعالیٰ سے مکالمہ کرتا ہے۔ یہ مکالمہ یوں شروع ہوتا ہے کہ جب وہ نفس اور اس کے تعلقات
سے الگ ہو جاتا ہے تو پھر اس کا تعلق اللہ تعالیٰ ہی سے ہوتا ہے اور اسی سے وہ مکالمہ کرتا ہے۔
واقع ہوئی ہے کہ یہ کبھی نکما اور بے کار نہیں رہتا ہے اور نفس کلام
انسان کی حالت ایسی واقع ہوئی ہے کہ یہ کبھی نہ کلام نفس
سے بھی کبھی فارغ نہیں ہوتا ہے۔ نفس اور شیطان سے ہی اس کا مکالمہ شروع رہتا
ہے اگر کوئی اور بات کرنے والا نہ ہو۔ بعض اوقات لوگ دیکھتے ہیں کہ وہ بالکل خاموش رہتا ہے
لیکن در حقیقت وہ خاموش نہیں ہوتا ۔ اس کا سلسلہ کلام اپنے نفس سے شروع ہوتا ہے اور بعض اوقات
وہ بہت ہی لنبا ہوتا ہے اور شیطانی رنگ میں اسے خود لنبا کرتا ہے اور بے شرمی سے اسے لنبا ہونے
دیتا ہے۔ یہ سلسلہ کلام کبھی خیالی فسق کے رنگ میں ہوتا ہے اور کبھی بے ہودہ اور جھوٹی تمناؤں کے
رنگ میں اور اس سے وہ کبھی فارغ نہیں رہتا جب تک کہ اس سفلی زندگی کو چھوڑ نہ دے۔ یہ بھی یاد
رکھو کہ اس قسم کے خطرات اور خیالات کا سلسلہ جو لنبا ہونے نہیں دیتا اور ایک معمولی خیال کی طرح
آکر دل سے محو ہو جاتے ہیں وہ معاف ہیں ۔ لیکن جب اس سلسلہ کولنبا کرتا ہے اور اس پر عزیمت
کرتا ہے تو وہ گناہ ہیں اور ان کی جواب دہی کرنی پڑے گی ۔
او
جب ان خیالات کو جو انسان کے دل میں پیدا ہوتے ہیں وہ دور کرتا ہے اور ان کو لنبا ہونے نہیں دیتا
تو کچھ شک نہیں کہ وہ معافی کے قابل ہیں لیکن جب اس کے سلسلہ کی درازی میں ایک لذت پاتا ہے
اور اس کو بڑھاتا جاتا ہے پھر وہ قابلِ مؤاخذہ ہو جاتے ہیں کیونکہ ان میں عزیمت شامل ہو جاتی ہے۔
جیسا کہ پہلے بھی بیان کیا ہے اس بات کو خوب یا درکھو کہ کلام نفسی دو قسم کا ہوتا ہے۔ کبھی شیطانی
جو خیالی فسق و فجور کے سلسلہ میں چلا جاتا ہے اور آرزوؤں کا ایک لنبا سلسلہ ہوتا ہے۔ جب تک ان
دونوں سلسلوں میں انسان پھنسا ہوا ہے شیطانی دخل کا اسے اندیشہ ہے اور ممکن ہے کہ وہ نقصان
اٹھاوے اور شیطان اسے زخمی کرے۔ مثلاً کبھی کوئی منصوبہ ہی باندھتا ہے کہ فلاں شخص میری فلاں
غرض اور مقصد میں بڑا نخل ہے اس کو مارا جاوے ۔ اس نے مجھے تو کہا ہے اس کا بدلہ لیا جاوے ۔
اس کی ناک کاٹنی چاہیے اس قسم کے منصوبے اور ادھیڑ بن میں لگا رہتا ہے۔ یہ مریض سخت خطرناک
حالت میں ہے۔ وہ نہیں سمجھتا ہے کہ نفس کا میں کیا نقصان کر رہا ہوں اور اس سے میری اخلاقی اور
روحانی قوتوں پر کس قسم کا برا اثر پڑ رہا ہے۔ اس قسم کے خیالات سے ہمیشہ بچنا چاہیے۔ جب کبھی کوئی
ایسا بیہودہ سلسلہ شروع ہو فوراً اس کے دفع کرنے کی کوشش کرو۔ استغفار پڑھو ۔ لاحول کے ذریعہ خدا
سے مدد اور توفیق چاہو اور خدا تعالیٰ کی کتاب کے پڑھنے میں اپنے آپ کو مصروف کر دو اور یہ سمجھ لو کہ
اس سلسلہ سے فائدہ کچھ نہیں نقصان ہی نقصان ہے۔ اگر کوئی دشمن مر بھی جاوے تو کیا اور زندہ رہے تو
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۵ء صفحه ۶،۵
پہنچا
کیا ؟ نفع و نقصان کا پہنچانا یہ خدا تعالیٰ کے قبضہ واختیار میں ہے۔ کوئی شخص کسی کو کوئی گزند نہیں
سکتا۔ سعدی نے گلستان میں ایک حکایت لکھی ہے کہ نوشیرواں کے پاس کوئی شخص خوشخبری لے کر گیا
کہ تیرا فلاں دشمن مارا گیا ہے اور اس کا ملک اور قلعہ ہمارے قبضہ میں آ گیا ہے۔ نوشیرواں نے اس کا
کیا اچھا جواب دیا۔
ه
مرا بمرگ عدد جائے شادمانی نیست که زندگانی ما نیز جاودانی نیست
پس آدمی غور کرے کہ اس قسم کے منصوبوں اور ادھیڑ بن سے کیا فائدہ اور کیا خوشی ۔ یہ سلسلہ تو
بہت ہی خطرناک ہے اور اس کا علاج ہے تو یہ استغفار، لاحول اور خدا کی کتاب کا مطالعہ، بیکاری اور
بے شغلی میں اس قسم کا سلسلہ بہت لنبا ہوتا ہے۔
دوسری قسم کلام نفس کی امانی سلسلے کو لنبا کرتے رہنا ہے۔ یہ سلسلہ بھی چونکہ بے جا خواہشوں کو
پیدا کرتا ہے اور طمع ، حسد، خود غرضی کے امراض اس سے پیدا ہوتے ہیں۔ اس لیے جو نہی یہ سلسلہ پیدا
ہو اس کی صف فوراً لپیٹ دو۔ میں نے یہ تقسیم کلام نفس کی ہے اور یہ دونوں انجام کا رانسان کو ہلاک کر
دیتے ہیں لیکن نبی ان دونوں قسم کے سلسلہ کلام سے پاک ہوتا ہے۔
نبوت کیا ہے؟ یہ جو ہر خداداد ہے۔ اگر سب سے ہوتا تو سب نبوت کیا ہے؟ یہ ایک جو ہر خدا داد ہے۔ اگر کسب سے ہوتا ہ مقام نبوت کی حقیقت بھی ہو جاتے۔ ان کی فطرت ہی اس قسم کی نہیں ہوتی کہ وہ ان بے جا
سلسلہ کلام میں مبتلا ہوں ۔ وہ نفسی کلام کرتے ہی نہیں ۔ دوسرے لوگوں میں تو یہ حال ہوتا ہے کہ وہ ان
سلسلوں میں کچھ ایسے مبتلا ہوتے ہیں کہ خدا کا خانہ ہی خالی رہتا ہے لیکن نبی ان دونوں سلسلوں سے
الگ ہو کر خدا میں کچھ ایسے گم ہوتے ہیں اور اس کے مخاطبہ مکالمہ میں ایسے محو ہوتے ہیں کہ ان سلسلوں
کے لئے ان کے دل و دماغ میں سمائی اور گنجائش ہی نہیں ہوتی بلکہ خدا ہی کا سلسلہ کلام رہ جاتا ہے۔
چونکہ وہی حصہ باقی ہوتا ہے اس لئے خدا ان سے کلام کرتا ہے اور وہ خدا کو مخاطب کرتے رہتے ہیں۔
تنہائی اور بے کاری میں بھی جب ایسے خیالات کا سلسلہ ایک انسان کے اندر پیدا ہوتا ہے اس وقت
اگر نبی کو بھی ویسی ہی حالت میں دیکھو تو شاید غلطی اور ناواقفی سے یہ سمجھ لو کہ اب اس کا سلسلہ تو خدا
سے کلام کا نہ ہو گا مگر نہیں وہ ہر وقت خدا ہی سے باتیں کرتا ہے کہ اے خدا میں تجھ سے پیار کرتا