جلسۃ الوداع کی تقریب پر حضرت اقدسؑ کی تقریر

ملفوظات, حصہ 4

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

انسان ایمان کو اپنے اندر داخل نہ کرے کچھ نہیں بنتا۔ بہانہ سازی اس وقت تک دور ہی نہیں ہوتی ۔
عملی طور پر جب آگ لگی ہوئی ہو تو ثابت قدم نکلنے والے تھوڑے ہی ہوتے ہیں ۔ حضرت مسیح کے
حواری اس آخری گھڑی میں جو مصیبت کی گھڑی تھی ان کو چھوڑ کر بھاگ گئے اور بعض نے سامنے ہی
لعنت بھی کر دی ۔
حقیقت میں یہ بڑی عبرت کا مقام ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ پر ایک وقت آیا تھا کہ
مسلم نے ۷۰ ہزار آدمیوں کے ساتھ نماز پڑھی اور عہد کیا۔ کسی نے آکر یزید کی خبر دی سب کے سب
چھوڑ بھاگے۔
اس قسم کے واقعات ڈراتے ہیں۔ اپنے ایمان کا وزن کرو۔ عمل عمل ایمان کا زیور ہے ایمان کا زیور ہے۔ اگر عملی حالت درست نہیں ہے تو حقیقت میں
ایمان بھی نہیں ہے۔ مومن حسین ہوتا ہے۔ جیسے ایک خوبصورت کو معمولی اور ہلکا سا کڑا بھی پہنا دیا
جاوے تو اسے زیادہ خوبصورت بنا دیتا ہے اسی طرح پر ایماندار کو عمل اور بھی خوبصورت دکھاتا ہے
اور اگر بد عمل ہے تو کچھ بھی نہیں ۔ حقیقی ایمان جب انسان کے اندر پیدا ہوتا ہے تو اعمال میں ایک
لذت پیدا ہو جاتی ہے۔ اس کی معرفت کی آنکھ کھل جاتی ہے۔ وہ نماز پڑھتا ہے جو نماز پڑھنے کا حق
ہے۔ گناہوں سے اسے بیزاری پیدا ہوتی ہے۔ نا پاک مجلسوں سے نفرت کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اور
اس کے رسول کی عظمت اور جلال کے ظاہر کرنے کے واسطے اپنے دل میں ایک جوش اور تڑپ دیکھتا
ہے۔ وہی ایمان اسے مسیح کی طرح صلیب پر چڑھانے سے نہیں روکتا۔ وہ خدا کے لئے ہاں خدا ہی
کے لئے ابراہیم کی طرح آگ میں بھی پڑ جانے پر راضی ہوتا ہے۔ جب وہ اپنی رضا کو رضائے الہی
کے ماتحت کر دیتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ جو عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُور ہے اس کا محافظ اور نگران ہو جاتا
ہے۔ وہ صلیب پر سے بھی زندہ اتار لیتا ہے اور آگ میں سے بھی صحیح و سلامت نکال لیتا ہے ۔ ان
عجائبات کو وہی دیکھتے ہیں جو خدا تعالیٰ پر پورا ایمان لاتے ہیں ۔
غرض ابو بکر صدیق کا صدق اس آگ کے وقت ظاہر ہوا جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا محاصرہ
کیا گیا۔ گو بعض کی رائے اخراج کی بھی تھی لیکن اصل قتل ہی تھا۔ ایسی حالت میں حضرت ابو بکر صدیق

نے اپنے صدق و وفا کا وہ نمونہ دکھا یا جو ابدا لآباد کے لئے نمونہ رہے گا۔ اس مصیبت کی گھڑی میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ انتخاب ہی حضرت صدیق کی فضیلت اور اعلیٰ وفاداری کی ایک
زبردست دلیل ہے۔ دیکھو! اگر وائسرائے ہند کسی شخص کو کسی خاص کام کے لئے انتخاب کرے تو وہ
رائے بہتر اور صائب ہو گی یا ایک چوکیدار کی ۔ ماننا پڑے گا کہ وائسرائے کا انتخاب بہر حال موزوں
اور مناسب ہوگا کیونکہ جس حال میں سلطنت کی طرف سے وہ نائب السلطنت مقرر کیا گیا ہے تو اس کی
وفاداری، فراست اور پختہ کاری پر سلطنت نے اعتماد کیا ہے۔ تب زمام سلطنت اس کے ہاتھ میں دی
ہے۔ پھر اس کی صائب تدبیری اور معاملہ فہمی کو پس پشت ڈال کر ایک چوکیدار کے انتخاب اور رائے کو
صحیح سمجھ لیا جاوے یہ نا مناسب امر ہے۔
ہجرت میں رفاقت کے لئے حضرت ابو بکر کے انتخاب کا سر
اسی طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا انتخاب تھا۔ اس وقت آپ کے پاس سنتر انٹی صحابہ موجود تھے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی آپ کے پاس ہی تھے مگر آپ نے ان سب میں سے حضرت ابو بکر ہی کو
منتخب کیا۔ اس میں ستر کیا ہے؟ بات یہ ہے کہ نبی خدا تعالیٰ کی آنکھ سے دیکھتا ہے۔ اس کا فہم خدا تعالیٰ
کی طرف سے آتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے کشف اور الہام سے
بتادیا تھا کہ اس کام کے لئے سب سے بہتر اور موزوں حضرت ابوبکر صدیق ہی ہیں ۔ کے
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اس ساعت عُسر میں آپ کے ساتھ ہوئے۔ یہ وقت خطر ناک آزمائش کا
تھا۔ حضرت مسیح پر جب اس قسم کا وقت آیا تو ان کے شاگرد اُن کو چھوڑ کر بھاگ گئے اور ایک نے سامنے ہی
لعنت بھی کی مگر صحابہ کرام میں سے ہر ایک نے پوری وفاداری کا نمونہ دکھایا۔ غرض حضرت ابو بکر صدیق
نے آپ کا پورا ساتھ دیا اور ایک غار میں جس کو غار ثور کہتے ہیں آپ جا چھپے۔ شریر کفار جو آپ کی
ایذارسانی کے لئے منصوبے کر چکے تھے تلاش کرتے ہوئے اس غار تک پہنچ گئے۔ حضرت ابو بکر صدیق
نے عرض کی کہ اب تو یہ بالکل سر پر ہی آپہنچے ہیں اور اگر کسی نے ذرا نیچے نگاہ کی تو وہ دیکھ لے گا اور ہم
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۵ صفحه ۲

اللہ
پکڑے جاویں گے۔ اس وقت آپ نے فرما یا لا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا ( التوبة :۴۰) کچھ غم نہ کھاؤ
مد تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے۔ اس لفظ پر غور کرو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر صدیق کو
اپنے ساتھ ملاتے ہیں یہ فرمایا اِنَّ اللهَ مَعَنَا - مَعَنَا میں آپ دونوں شریک۔ یعنی تیرے اور میرے
ساتھ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ایک پلہ پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو رکھا ہے اور دوسرے پر حضرت صدیق
کو ۔ اس وقت دونو ابتلا میں ہیں کیونکہ یہی وہ مقام ہے جہاں سے یا تو اسلام کی بنیاد پڑنے والی ہے
یا خاتمہ ہو جانے والا ہے ۔ دشمن غار پر موجود ہیں اور مختلف قسم کی رائے زنیاں ہو رہی ہیں ۔ بعض
کہتے ہیں کہ اس غار کی تلاشی کرو کیونکہ نشان پا یہاں تک ہی آکر ختم ہو جاتا ہے لیکن ان میں سے
بعض کہتے ہیں کہ یہاں انسان کا گزر اور دخل کیسے ہوگا ۔ مکڑی نے جالا تنا ہوا ہے، کبوتر نے انڈے
دیئے ہوئے ہیں۔ اس قسم کی باتوں کی آوازیں اندر پہنچ رہی ہیں اور آپ بڑی صفائی سے ان کو سن رہے
ہیں۔ ایسی حالت میں دشمن آئے ہیں کہ وہ خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔ اور دیوانے کی طرح بڑھے آئے ہیں
لیکن آپ کی کمال شجاعت کو دیکھو کہ دشمن سر پر ہے اور آپ اپنے رفیق صادق صدیق کو فرماتے ہیں
لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا - یہ الفاظ بڑی صفائی کے ساتھ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ نے زبان ہی سے
فرمایا کیونکہ یہ آواز کو چاہتے ہیں ۔ اشارہ سے کام نہیں چلتا ۔ باہر دشمن مشورہ کر رہے ہیں اور اندر
غار میں خادم و مخدوم بھی باتوں میں لگے ہوئے ہیں ۔ اس امر کی پروانہیں کی گئی کہ دشمن آواز سن
لیں گے۔ یہ اللہ تعالیٰ پر کمال ایمان اور معرفت کا ثبوت ہے۔ خدا تعالیٰ کے وعدوں پر پورا بھروسہ
ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شجاعت کے لئے تو یہ نمونہ کافی ہے۔ ابو بکر صدیق کی شجاعت
کے لئے ایک دوسرا گواہ اس واقعہ کے سوا اور بھی ہے۔
آنحضرت کی رحلت کے وقت حضرت ابوبکر کی شجاعت
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے رحلت فرمائی اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ تلوار کھینچ کر نکلے کہ
اگر کوئی کہے گا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انتقال کیا ہے تو میں اسے قتل کروں گا۔ ایسی حالت میں
حضرت ابوبکر صدیق نے بڑی جرات اور دلیری سے کلام کیا اور کھڑے ہو کر خطبہ پڑھا مَا مُحَمَّد

إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (ال عمران : ۱۴۵) یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی اللہ تعالیٰ
کے ایک رسول ہی ہیں اور آپؐ سے پہلے جس قدر نبی ہو گزرے ہیں سب نے وفات پائی ہے۔
اس پر وہ جوش فرو ہوا ۔ اس کے بعد بادیہ نشین اعراب مرتد ہو گئے ۔ ایسے نازک وقت کی حالت کو
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یوں ظاہر کیا ہے کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہو چکا ہے اور بعض
جھوٹے مدعی نبوت کے ہو گئے ہیں اور بعضوں نے نمازیں چھوڑ دیں اور رنگ بدل گیا ہے۔ ایسی حالت
میں اور اس مصیبت میں میرا باپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خلیفہ اور جانشین ہوا۔ میرے باپ پر
ایسے ایسے غم آئے کہ اگر پہاڑوں پر آتے تو وہ بھی نابود ہو جاتے ۔ اب غور کرو کہ مشکلات کے پہاڑ
ٹوٹ پڑنے پر بھی ہمت ! ہمت اور حوصلہ کو نہ چھوڑ نا یہ کسی معمولی انسان کا کام نہیں۔ یہ استقامت صدق ہی
کو چاہتی تھی اور صدیق ہی نے دکھائی ممکن نہ تھا کہ کوئی دوسرا اس خطرہ کو سنبھال سکتا ۔ تمام صحابہ
اس وقت موجود تھے ۔ کسی نے نہ کہا کہ میرا حق ہے۔ وہ دیکھتے تھے کہ آگ لگ چکی ہے۔ اس آگ
میں کون پڑے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس حالت میں ہاتھ بڑھا کر آپ کے ہاتھ پر بیعت کی
اور پھر سب نے یکے بعد دیگرے بیعت کر لی۔ یہ اُن کا ہی صدق تھا کہ اس فتنہ کو فرو کیا اور اُن
موذیوں کو ہلاک کیا۔ مسیلمہ کے ساتھ ایک لاکھ آدمی تھا اور اس کے مسائل اباحت کے مسائل تھے ۔
لوگ اس کی اباحتی باتوں کو دیکھ دیکھ کر اُس کے مذہب میں شامل ہوتے جاتے تھے لیکن خدا تعالیٰ
نے اس معیت کا ثبوت دیا اور ساری مشکلات کو آسان کر دیا۔
رو
خون مسیح پر ایمان لانا بھی سہل ہوا ہوا ہے کیونکہ
عیسائیت قبول کرنے کی ترغیبات اس پر ایمان لانے سے ایک تو روٹی مل جاتی ہے
دوسرے اباحت کی زندگی ۔ پہلے تو الله اکبر کی آواز سے ہی نماز کے لئے اُٹھنا پڑتا اور اب یہ
حال که خون مسیح پر ایمان لاکر رات کو شراب پی کر سو گئے اور جب جی چاہا اُٹھے ۔ کوئی باز پرس
نہیں ۔ کچھ نہیں ۔ ایسی حالت میں لوگوں کا رجوع عیسائیت کی طرف ہونا لازمی امر ہے۔ لوگوں کی
حالت کچھ اس قسم کی ہو گئی ہے کہ کہتے ہیں ۔ ایہہ جہان مٹھا، اگلا کس نے ڈٹھا۔“
اس جہان میں بدمعاشیاں کر لو ، آگے دیکھا جاوے گا۔ اس قسم کے لوگ روٹی، بے قیدی اور

آرام کی زندگی عیسائیت ہی میں پاسکتے ہیں ۔ اُن کے لیے کوئی ضروری امر نہیں ۔ خواہ دس برس تک
بھی غسل جنابت نہ کریں ۔ پس ان لوگوں کو جو عیسائی ہوئے ہیں دیکھ کر تعجب نہیں کرنا چاہیے۔ یہ
دہر یہ منش جو مرتد ہوئے ہیں اگر عیسائی نہ ہوتے تو باطنی طور پر بھی تو مرتد ہی تھے۔
چار قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ ایک از لی کافر جو بے قیدی اور اباحت کی زندگی کو چاہتے ہیں ۔
اور تین قسم کے مومن ظالِمٌ لِنَفْسِهِ ، مُقْتَصِدٌ ، سَابِقٌ بِالْخَيْراتِ ۔ پہلی قسم کے مومن وہ ہیں جو ظالم
ہیں یعنی ان پر کچھ کچھ جذبات نفس غالب آجاتے ہیں۔ دوسرے میانہ رو اور تیسرے خیر مجسم ۔ اب
از لی کافر جو نفس کے غلام اور بندے ہیں جن کی غرض وغایت بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ بے قیدی کی
زندگی بسر ہوا اور روپیہ بھی مل جاوے۔ اُن کو اسلام سے کیا مناسبت وہ تو عیسائیت کو پسند کریں گے
جہاں تنخواہ مل جاوے اور کسی چیز کی ضرورت نہ رہے۔ گرجا میں گئے تو وہاں بھی محض اس غرض سے کہ
صد ہا خوبصورت عورتیں اچھے لباس پہن کر جاتی ہیں۔ وہاں بدنظری کے لئے جا بیٹھے۔ غرض اس قسم کی
اباحتی زندگی والوں کو اسلام سے کوئی مناسبت ہو ہی نہیں سکتی۔
اُس زمانہ میں بھی مسیلمہ نے اباحتی حضرت ابوبکر اسلام کے لئے آدم ثانی ہیں جگ میں لوگوں کو جمع کر رکھا تھا۔
بہت ہی
ایسے وقت میں حضرت ابوبکر خلیفہ ہوئے تو انسان خیال کر سکتا ہے کہ کس قدر مشکلات پیدا ہوئے
ہوں گے۔ اگر وہ قوی دل نہ ہوتا اور ایمان پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ اُس کے ایمان میں نہ ہوتا تو
ن ہی مشکل پڑتی اور گھبرا جاتا لیکن صدیق نبی کا ہمسایہ تھا۔ آپ کے اخلاق کا اثر ان پر پڑا ہوا
تھا اور دل نور یقین سے بھرا ہوا تھا اس لیے وہ شجاعت اور استقلال دکھا یا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد اُس کی نظیر ملنی مشکل ہے۔ اُن کی موت اسلام کی زندگی تھی ۔ یہ ایسا مسئلہ ہے کہ اس پر کسی نبی بحث
کی حاجت ہی نہیں ۔ اُس زمانہ کے حالات پڑھ لو اور پھر جو اسلام کی خدمت ابوبکر نے کی ہے
اس کا اندازہ کرو۔ میں سچ کہتا ہوں کہ ابو بکر صدیق اس اسلام کے لئے آدم ثانی ہیں۔ میں یقین
رکھتا ہوں کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ابو بکر صدیق کا وجود نہ ہوتا ، تو اسلام بھی نہ ہوتا۔
ابوبکر صدیق کا بہت بڑا احسان ہے اُس نے اسلام کو دوبارہ قائم کیا۔ اپنی قوت ایمانی سے گل باغیوں کو
رض

سزادی ۔ اور امن کو قائم کر دیا ۔ اسی طرح پر جیسے خدا تعالیٰ نے فرمایا اور وعدہ کیا تھا کہ میں سچے خلیفہ
رض
پر امن کو قائم کروں گا۔ یہ پیشگوئی حضرت صدیق کی خلافت پر پوری ہوئی اور آسمان نے اور زمین
نے عملی طور پر شہادت دے دی۔ پس یہ صدیق کی تعریف ہے اُس میں صدق اس مرتبہ اور کمال کا
ہونا چاہیے۔ نظائر سے مسائل بہت جلد حل ہو جاتے ہیں ۔
اگر گذشتہ زمانہ میں اس کی نظیر دیکھی
حضرت یوسف علیہ السلام کا مقام صدیقیت جاوے تو پھر یوسف کا صدق ہے۔
ایسا صدق دکھایا کہ یوسف صدیق کہلایا۔ ایک خوبصورت ، معزز اور جوان عورت جو بڑے بڑے
دعوے کرتی ہے، عین تنہائی اور تخلیہ میں ارتکاب فعل بد چاہتی ہے لیکن آفرین ہے اس صدیق پر
کہ خدا تعالیٰ کے حدود کو توڑنا پسند نہ کیا اور اس کے بالمقابل ہر قسم کی آفت اور دُکھ اُٹھانے کو آمادہ
ہو گیا۔ یہاں تک کہ قیدی کی زندگی بسر کرنی منظور کر لی چنانچہ کہا رَبَّ السَّجْنُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا يَدْعُونَنِي
الَيْهِ (یوسف: ۳۴) یعنی یوسف نے دعا کی کہ اے رب مجھ کو قید پسند ہے اس بات سے جس کی
طرف وہ مجھے بلاتی ہے۔ اس سے حضرت یوسف علیہ السلام کی پاک فطرت اور غیرت نبوت کا
کیسا پتا لگتا ہے کہ دوسرے امر کا ذکر تک نہیں کیا۔ کیا مطلب کہ اُس کا نام نہیں لیا۔ یوسف اللہ تعالیٰ
کے حُسن واحسان کے گرویدہ اور عاشق زار تھے ۔ اُن کی نظر میں اپنے محبوب کے سوا دوسری کوئی
بات بچ سکتی نہ تھی ۔ وہ ہرگز پسند نہ کرتے تھے کہ حدود اللہ کو توڑیں۔
کہتے ہیں کہ ایک لنبا زمانہ جو بارہ برس کے قریب بتایا جاتا ہے وہ جیل میں رہے لیکن اس عرصہ
میں کبھی حرف شکایت زبان پر نہ آیا۔ اللہ تعالیٰ اور اُس کی تقدیر پر پورے راضی رہے۔ اس عرصہ میں
بادشاہ کو کوئی عرضی بھی نہیں دی کہ اُن کے معاملہ کو سوچا جاوے یا انہیں رہائی دی جاوے۔ بلکہ کہا جاتا
ہے کہ اس اہلِ غرض عورت نے تکالیف کا سلسلہ بڑھا دیا کہ کسی طرح پر وہ پھسل جاویں مگر اس صدیق
نے اپنا صدق نہ چھوڑا۔ خدا نے ان کو صدیق ٹھہرایا۔ یہ بھی صدیق کا ایک مقام ہے کہ دنیا کی کوئی آفت،
کوئی تکلیف اور ذلت اُسے حدود اللہ کے توڑنے پر آمادہ نہیں کر سکتی ۔ جس قدر اذیتیں اور بلائیں
بڑھتی جاویں وہ اُس کے مقام صدق کو زیادہ مضبوط اور لذیذ بناتی جاتی ہیں۔

خلاصہ یہ کہ جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں کہ جب انسان اِيَّاكَ نَعْبُدُ کہہ کر صدق اور وفاداری
کے ساتھ قدم اُٹھاتا ہے تو خدا تعالیٰ ایک بڑی نہر صدق کی کھول دیتا ہے جو اس کے قلب پر آ کر گرتی ہے
اور اُسے صدق سے بھر دیتی ہے۔ وہ اپنی طرف سے بِضَاعَةٍ مرجةٍ لاتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ اعلیٰ درجہ
کی گراں قدر جنس اس کو عطا کرتا ہے۔ اس سے ہمارا مقصد یہ ہے کہ اس مقام میں انسان یہاں تک
قدم مارے کہ وہ صدق اس کے لیے ایک خارق عادت نشان ہو۔ اس پر اس قدر معارف اور حقائق کا
دریا کھلتا ہے اور ایسی قوت دی جاتی ہے کہ ہر شخص کی طاقت نہیں ہے کہ اس کا مقابلہ کرے۔'
مقام شہادت تیر کمال شہداء کا ہے۔ عام لوگ تو شہید کے لئے اتناہی سمجھ بیٹھے ہیں کہ شہید وہ ہوتا ہے جو تیر یا بندوق سے مارا جاوے یا کسی اور اتفاقی موت سے
مر جاوے مگر اللہ تعالیٰ کے نزدیک شہادت کا یہی مقام نہیں ہے۔ میں افسوس سے ظاہر کرتا ہوں کہ
سرحد کے پٹھانوں کو یہ بھی ایک خبط سمایا ہوا ہے کہ وہ انگریز افسروں پر آ کر حملے کرتے ہیں اور اپنی
شوریدہ سری سے اسلام کو بدنام کرتے ہیں ۔ انہوں نے سمجھ لیا ہے کہ اگر ہم کسی کافر یا غیر مذہب
والے کو ہلاک کر دیں گے تو ہم غازی ہوں گے اور اگر مارے جاویں گے تو شہید ہوں گے۔ مجھے ان
کمینہ فطرت ملانوں پر بھی افسوس ہے جو ان شوریدہ سر پٹھانوں کو اُکساتے ہیں۔ وہ انہیں نہیں
بتاتے کہ تم اگر کسی شخص کو بلا وجہ قوی قتل کرتے ہو تو غازی نہیں ظالم ٹھیرتے ہو اور اگر وہاں ہلاک
ہو جاتے ہو تو شہید نہیں بلکہ خودکشی کر کے حرام موت مرتے ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے لا تُلْقُوا
بِأَيْدِيكُمُ إِلَى التَّهْلُكَةِ (البقرۃ: ۱۹۶) وہ اپنے آپ کو خود ہلاکت میں ڈالتے ہیں اور فساد کرتے
ہیں۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ سخت سزا کے مستوجب ہیں ۔ غرض عام لوگوں نے تو شہادت اتنی سمجھ
رکھی ہے اور شہید کا یہی مقام ٹھیرا لیا ہے مگر میرے نزدیک شہید کی حقیقت قطع نظر اس کے کہ اس کا
جسم کاٹا جاوے کچھ اور ہی ہے اور وہ ایک کیفیت ہے جس کا تعلق دل سے ہے۔ یا درکھو کہ صدیق نبی
سے ایک قرب رکھتا ہے اور وہ اس کے دوسرے درجہ پر ہوتا ہے اور شہید صدیق کا ہمسایہ ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۷ رمئی ۱۹۰۵ صفحه ۲

نبی میں تو سارے کمالات ہوتے ہیں یعنی وہ صدیق بھی ہوتا ہے اور شہید بھی ہوتا ہے صالح بھی ہوتا
ہے۔ لیکن صدیق اور شہید ایک الگ الگ مقام ہیں ۔ اس بحث کی بھی حاجت نہیں کہ آیا صدیق
شہید ہوتا ہے یا نہیں؟ وہ مقام کمال جہاں ہر ایک امر خارق عادت اور معجزہ سمجھا جاتا ہے وہ ان
دونوں مقاموں پر اپنے رتبہ اور درجہ کے لحاظ سے جدا ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ اُسے ایسی قوت
عطا کرتا ہے کہ جو عمدہ اعمال ہیں اور جو عمدہ اخلاق ہیں۔ وہ کامل طور پر اور اپنے اصلی رنگ میں اس
سے صادر ہوتے ہیں اور بلا تکلف صادر ہوتے ہیں۔ کوئی خوف اور رجاء ان اعمال صالحہ کے صدور کا
باعث نہیں ہوتا ہے بلکہ وہ اُس کی فطرت اور طبیعت کا ایک جزو ہو جاتے ہیں ۔ تکلف اُس کی طبیعت
میں نہیں رہتا۔ جیسے ایک سائل کسی شخص کے پاس آوے تو خواہ اُس کے پاس کچھ ہو یا نہ ہو تو اُسے
دینا ہی پڑے گا۔ اگر خدا کے خوف سے نہیں تو خلقت کے لحاظ سے ۔ مگر اس قسم کا تکلف شہید میں
نہیں ہوتا اور یہ قوت اور طاقت اُس کی بڑھتی جاتی ہے جوں جوں بڑھتی ہے اسی قدر اس کی تکلیف کم
ہوتی جاتی ہے اور وہ بوجھ کا احساس نہیں کرتا ۔ مثلاً ہاتھی کے سر پر ایک چیونٹی ہو تو وہ اس کا کیا احساس
کرے گا۔
کیا کسی مقام پر نماز ساقط ہو جاتی ہے؟ ” فتوحات مکیہ کی ایک عبارت کی تشریح
فتوحات میں اس مقام کی طرف اشارہ کر کے ایک لطیف بات لکھی ہے اور وہ یہ ہے کہ جب
، ۔
انسان کامل درجہ پر پہنچتا ہے تو اُس کے لئے نماز ساقط ہو جاتی ہے جاہلوں نے اس سے یہ سمجھ لیا کہ نماز
ہی معاف ہو جاتی ہے جیسا کہ بعض بے قید فقیر کہتے ہیں۔ اُن کو اس مقام کی خبر نہیں اور اس لطیف نکتہ کی
اطلاع نہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ ابتدائی مدارج سلوک میں نماز اور دوسرے اعمالِ صالحہ ایک قسم کا
بوجھ معلوم ہوتے ہیں اور طبیعت میں ایک کسل اور تکلیف محسوس ہوتی ہے لیکن جب انسان خدا تعالیٰ سے
قوت پا کر اس مقام شہید پر پہنچتا ہے تو اس کو ایسی طاقت اور استقامت دی جاتی ہے کہ اُسے اُن اعمال میں
کوئی تکلیف محسوس ہی نہیں ہوتی۔ گویا وہ ان اعمال پر سوار ہوتے ہیں اور صوم، صلوٰۃ، زکوۃ، ہمدردی بنی نوع،
مروت، فتوت غرض تمام اعمالِ صالحہ اور اخلاق فاضلہ کا صدور قوت ایمانی سے ہوتا ہے۔ کوئی مصیبت،

دُکھ اور تکلیف خدا تعالیٰ کی طرف قدم اُٹھانے سے اُسے روک نہیں سکتی ۔ شہید اسی وقت کسی کو کہیں گے
جب اُس کی قوت ایمانی اس سے وہ فعل دکھاتی ہے کہ آرام سے ان افعال کا صدور ہو۔ جیسے پانی او پر
سے نیچے کو گرتا ہے اسی طرح پر شہید سے اعمالِ صالحہ کا صدور ہوتا ہے۔ شہید اللہ تعالیٰ کو گو یا دیکھتا ہے
اور اُس کی طاقتوں کا مشاہدہ کرتا ہے۔ جب یہ مقام کامل درجہ پر پہنچے تو یہ ایک نشان ہوتا ہے۔
ابتلا اور آزمائش میں شہید کارویہ بعض آدمی دیکھے گئے ہیں کہ جب کوئی ابتلا آجاوے تو گھبرا اُٹھتے ہیں اور خدا تعالیٰ کا شکوہ
کرنے لگتے ہیں۔ اُن کی طبیعت میں ایک افسردگی پائی جاتی ہے کیونکہ وہ صلح گلی طور پر جو خدا تعالیٰ
سے ہونی چاہیے اُن کو حاصل نہیں ہوتی ۔ خدا تعالیٰ سے اسے اُسی وقت تک صلح رہ سکتی ہے جب تک
اُس کی ماختار ہے۔ یہ بھی یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ کا معاملہ ایک دوست کا سا معاملہ ہے کبھی ایک دوست
دوسرے دوست کی مان لیتا ہے اور دوسرے وقت اس کو اس دوست کی ماننی پڑتی ہے اور یہ تسلیم خوشی
اور انشراح صدر سے ہو نہ کہ مجبوراً ۔
خدا تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ (البقرۃ:۱۵۶) یعنی ہم
آزماتے رہیں گے کبھی ڈرا کر کبھی بھوک سے کبھی مالوں اور ثمرات وغیرہ کا نقصان کر کے ثمرات میں
اولا د بھی داخل ہے اور یہ بھی کہ بڑی محنت سے کوئی فصل طیار کی اور یکا یک اُسے آگ لگی اور وہ تباہ
ہوگئی یا اور اُمور کے لئے محنت مشقت کی نتیجہ میں ناکام رہ گیا۔ غرض مختلف قسم کے ابتلا اور عوارض
انسان پر آتے ہیں اور یہ خدا تعالیٰ کی آزمائش ہے۔ ایسی صورت میں جو لوگ اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی
اور اس کی تقدیر کے لئے سر تسلیم خم کرتے ہیں وہ بڑی شرح صدر سے کہتے ہیں إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ
رجِعُونَ (البقرة: ۱۵۷) کسی قسم کا شکوہ اور شکایت یہ لوگ نہیں کرتے ۔ ایسے لوگوں کی نسبت اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے أُولئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوت ۔ الخ یعنی یہی وہ لوگ ہیں جن کے حصہ میں اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت
آتی ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں لوگوں کو مشکلات میں راہ دکھا دیتا ہے۔ یا درکھو اللہ تعالیٰ بڑا ہی کریم و رحیم اور
با مروّت ہے۔ جب کوئی اس کی رضا کو مقدم کر لیتا ہے اور اُس کی مرضی پر راضی ہو جاتا ہے تو وہ اُس کو
اُس کا بدلہ دیئے بغیر نہیں چھوڑتا۔ غرض یہ تو وہ مقام اور مرحلہ ہے جہاں وہ اپنی بات منوانی چاہتا ہے۔

دوسرا مقام اور مرحلہ وہ ہے جو اس نے اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : ۶۱) میں فرمایا ہے۔ یہاں وہ
اس کی بات ماننے کا وعدہ فرماتا ہے۔ پس شہید اس پہلے مقام پر کھڑا ہوتا ہے یعنی انشراح صدر کے
ساتھ اس کی بات مانتا ہے وہ دوست کے ایلام کو برنگ انعام مشاہدہ کرتا ہے۔
چوتھا درج صالحین کا چوتھا درجہ صالحین کا ہے یہ بھی جب کمال کے درجہ پر ہو تو ایک نشان اور معجزہ مقام صالحیت ہوتا ہے۔ کامل صلاح یہ ہے کہ کسی قسم کا کوئی بھی فساد باقی نہ رہے۔ بدن
صالح میں کسی قسم کا کوئی خراب اور زہریلا مادہ نہیں ہوتا بلکہ صاف اور مؤیّد صحت مواد اس میں ہو
اس وقت صالح کہلاتا ہے۔ جب تک صالح نہیں لوازم بھی صالح نہیں ہوتے یہاں تک کہ مٹھاس بھی
اُسے کڑوی معلوم ہوتی ہے۔ اسی طرح پر جب تک صالح نہیں بنتا اور ہر قسم کی بدیوں سے نہیں بچتا
اور خراب مادے نہیں نکلتے اس وقت تک عبادات کڑوی معلوم ہوتی ہیں ۔ نماز میں جاتا ہے مگر اُسے
کوئی لذت اور مسرور نہیں آتا ۔ وہ ٹکریں مار کر منحوس منہ سے سلام پھیر کر رخصت ہوتا ہے لیکن مزا
اس وقت آتا ہے جب گندے مواد نکل جاتے ہیں تو اُنس اور ذوق شوق پیدا ہوتا ہے اور اصلاح
انسانی اسی درجہ سے شروع ہوتی ہے۔
اس قدر تقریر کے بعد حضرت مسیح موعود نے دعا فرمائی اور جلسہ برخاست ہو گیا )
۱۰ دسمبر ۱۸۹۹ء بروز اتوار ۹ بجے صبح - قادیان)
تین سال کے اندر طلب نشان والی پیشگوئی کے اشتہار کا انگریزی میں ترجمہ ہو کر لاہور میں طبع ہونے
کے واسطے آیا ہوا تھا۔ اس کو لے کر ہفتہ کی شام کو میں یہاں سے روانہ ہوا۔ اور چھینہ کے اسٹیشن پر اُتر کر
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۵ صفحه ۸
۲۔ حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ نے دسمبر ۱۸۹۹ء میں ڈاکٹر رحمت علی صاحب کے نام ایک مکتوب
لکھا جس میں دارالامان کے حالات اور سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ملفوظات درج کئے یہ خط
۱۹ مارچ ۱۹۰۸ء کے بدر میں دارالامان کے حالات آج سے آٹھ سال پہلے“ کے عنوان سے شائع ہوا چنانچہ یہ
ملفوظات اسی مکتوب میں سے لیے گئے ہیں جو ۱۸۹۹ء کے ہیں ۔ (مرتب)

آج 10 میں سے 10 باقی