جلسۃ الوداع کی تقریب پر حضرت اقدسؑ کی تقریر

ملفوظات, حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہوں اور تیری رضا کا طالب ہوں۔ مجھ پر ایسا فضل کر کہ میں اس نقطہ اور مقام تک پہنچ جاؤں جو تیری
رضا کا مقام ہے۔ مجھے ایسے اعمال کی توفیق دے جو تیری نظر میں پسندیدہ ہوں۔ دنیا کی آنکھ کھول کہ
وہ تجھے پہچانے اور تیرے آستانے پر گرے۔ یہ اس کے خیالات ہوتے ہیں اور یہ اس کی
آرزوئیں ۔ اس میں ایسا محو اور فنا ہوتا ہے کہ دوسرا اس کو شناخت نہیں کر سکتا۔ وہ اس سلسلہ کو ذوق کے
ساتھ دراز کرتا ہے اور پھر اس میں اس مقام تک پہنچ جاتا ہے کہ اس کا دل پگھل جاتا ہے اور اس کی
روح بہہ نکلتی ہے۔ وہ پورے زور اور طاقت کے ساتھ آستانہ الوہیت پر گرتی اور انتَ رَبي، أنْتَ رَبِّي
کہہ کر پکارتی ہے۔ تب اللہ تعالیٰ کا فضل اور رحم جوش میں آتا ہے اور وہ اس کو مخاطب کرتا اور اپنے کلام
سے اس کو جواب دیتا ہے۔ یہ ایسا لذیذ سلسلہ ہے کہ ہر شخص اس کو سمجھ نہیں سکتا اور یہ لذت ایسی ہے کہ
الفاظ اس کو ادا نہیں کر سکتے ۔ پس وہ بار بار مستسقی کی طرح باب ربوبیت ہی کو کھڑکاتا رہتا ہے اور وہاں ہی
اپنے
لئے راحت و آرام پاتا ہے۔ وہ دنیا میں ہوتا ہے لیکن دنیا سے الگ ہوتا ہے۔ وہ دنیا کی کسی چیز کا
آرزو مند نہیں ہوتا لیکن دنیا اس کی خادم ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ اس کے قدموں پر دنیا کولا ڈالتا ہے۔
یہ ہے مختصر حقیقت نبوت کے مقام کی ۔ یہاں کلام نفسی کے دونوں سلسلے بھسم ہو جاتے ہیں اور
تیسر اسلسلہ شروع ہوتا ہے۔ جس کا مبدء اور منتہا خدا ہی ہوتا ہے۔ اس وقت وہ خدا تعالیٰ کے کلام کو جذب
کرتا ہے جس میں اس قسم کے دُخان اور اضغاث احلام نہیں ہوتے جو نفس کلام میں ہوتے ہیں۔
بلکہ وہ دنیا سے انقطاع کلی کئے ہوئے ہوتا ہے۔ جیسے ایک نفسانی خواہشوں کا اسیر اعلیٰ درجہ کامحبوبہ
سے تعلق پیدا کر کے ہمہ گوش ہو کر تصور کرتا ہے اور اسے نفسانی لذات کا معراج پاتا ہے اور قطعاً
نہیں چاہتے کہ کسی دوسرے کو ملیں۔ اسی طرح پر نبی خدا تعالیٰ سے اپنے تعلقات کو یہاں تک پہنچاتا
ہے کہ وہ اس تنہائی اور خلوت میں کسی دوسرے کا دخل ہرگز پسند نہیں کرتے۔ وہ اپنے محبوب سے ہم کلام
ہوتے ہیں اور اسی میں لذت وراحت پاتے ہیں۔ وہ ایک دم کے لئے بھی اس خلوت کو چھوڑ نا پسند نہیں
کرتے لیکن خدا تعالیٰ انہیں دنیا کے سامنے لاتا ہے تا کہ وہ دنیا کی اصلاح کریں اور خدا نما آئینہ
ٹھہریں ۔ نبی طبعاً ایک لذت اور کیفیت پاتا ہے اور اسے خدا تعالیٰ ہی میں چاہتا ہے۔ اس سے زیادہ
میں اس کیفیت کو بیان نہیں کر سکتا اگر چہ دل اس لذت سے بھرا ہوا ہے اگر چہ اس ذکر کی درازی اور

بھی لذت بخش ہے۔ مگر وہ الفاظ کہاں سے لاؤں جس میں میں اس کو ظاہر کر سکوں ۔
بعض نادان لوگوں کو یہ شبہ ہوتا کیا وجہ ہے کہ انبیاء بیویاں اور بچے بھی رکھتے ہیں؟ ہے کہ جبکہ انبیا علیہم السلام
ایسے فنافی اللہ ہوتے ہیں اور دنیا اور اس کی لذتوں سے دور بھاگتے ہیں پھر اس کی کیا وجہ ہے کہ وہ
بیویاں اور بچے بھی رکھتے ہیں؟ یہ لوگ اتنا نہیں سمجھتے کہ ایک شخص تو ان باتوں کا اسیر اور ان فانی
لذتوں میں فنا ہو جاتا ہے مگر یہ گروہ ان باتوں سے پاک ہوتا ہے۔ یہ چیزیں ان کے لئے محض خادم
کے طور پر ہوتی ہیں اور اس کے علاوہ انبیاء علیہم السلام ہر قسم کی اصلاح کے لئے آتے ہیں۔ پس اگر وہ
بیوی بچے نہ رکھتے ہوں تو اس پہلو میں تکمیل اصلاح کیونکر ہوتی ۔اسی لئے میں کہتا ہوں کہ عیسائی لوگ
معاشرت کے متعلق مسیح کا کیا نمونہ پیش کر سکتے ہیں؟ کچھ بھی نہیں ۔ جب وہ اس راہ سے نا واقف ہیں
اور ان مدارج سے بے خبر ہیں وہ کیا اصلاح کریں گے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی کمال ہے کہ
ہر پہلو میں آپ کا نمونہ کامل ہے۔ دنیا اور اس کی چیزیں انبیاء علیہم السلام پر کوئی اثر نہیں ڈالتی ہیں وہ
فانی لذتوں کی کچھ بھی پروا نہیں کرتے بلکہ ان کا دل خدا تعالیٰ کی طرف دریا کی ایک تیز دھاری کی
طرح جو پہاڑ سے گرتی ہے بہتا ہے اور اس کے رو میں سب خس و خاشاک بہہ جاتا ہے۔
غرض انبیا علیہم السلام ان چیزوں کے غلام نہیں ہوتے بلکہ یہ چیزیں ان کے لئے بطور خادم ہوتی
ہیں اور ان کے اعلیٰ درجہ کے اخلاقی کمالات کا نمونہ ان کے اس ذکر اور ذوق میں جو خدا تعالیٰ کے
تصور اور محویت میں انہیں ملتا ہے ان سے کچھ حرج پیدا نہیں ہوتا۔ وہ کچھ ایسے محو اور فنا ہوتے ہیں کہ دنیا
سے بالکل الگ ہوتے ہیں۔ جب اس قسم کی ربودگی ہوتی ہے تو پھر خدا تعالیٰ کی طرف سے آوازیں
آنے لگتی ہیں اور مکالمات ہوتے ہیں۔ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جو جذب کی قوت لے کر نکلتی ہے وہ
دوسرے کو جذب کرتی ہے۔ اس جذب میں اس قدر قوت ہوتی ہے کہ دنیا اور مافیہا کی ساری باتیں
اس میں بھسم ہو جاتی ہیں اور وہ خدا تعالیٰ کے فضل اور فیض کو اپنی طرف کھینچنے لگتی ہے اور اسی سلسلہ کو باقی
تمام سلسلوں پر تقدم اور فوق ہو جاتا ہے لیکن اس کے لئے مجاہدہ صحیحہ کی ضرورت ہے۔ اس کے بغیر یہ
راہ نہیں کھلتی جیسا کہ فرمایا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنکبوت : ۷۰) اور

اسی کی طرف اشارہ ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ میں ۔ اگر چہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ کو إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ پر تقدم ہے لیکن
پھر بھی اگر غور کیا جاوے تو معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی رحمانیت نے سبقت کی ہوئی ہے۔ اِيَّاكَ نَعْبُدُ
بھی کسی قوت نے کہلوایا ہے اور وہ قوت جو پوشیدہ ہی پوشیدہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ کا اقرار کراتی ہے کہاں
سے آئی؟ کیا خدا تعالیٰ نے ہی وہ عطا نہیں فرمائی ہے؟ بے شک وہ خدا تعالیٰ کا ہی عطیہ ہے جو اس نے
محض رحمانیت سے عطا فرمائی ہے۔ اس کی تحریک اور توفیق سے یہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ بھی کہتا ہے۔ اس پہلو
سے اگر غور کریں تو اس کو تا آخر ہے اور دوسرے پہلو سے اس کو تقدم ہے۔ یعنی جب یہ قوت اس کو اس
بات کی طرف لاتی ہے تو یہ تاخیر ہو گیا اور بصورت اول تقدم ۔ اسی طرح پر سلسلہ نبوت کی فلاسفی کا
خلاصہ یا مفہوم ہے۔
یہ تو ممکن ہے کہ ہزاروں ہزار انسان ملہم ہونے کا دعویٰ کریں اور اثبات نبوت اور
لوازم نبوت کلام الہی کی حجت قائم کرنے کے واسطے یہ ضروری امر ہے مگر امر نبوت میں
مقصود بالذات ایک اور امر ہوتا ہے جو خاص نبیوں سے مخصوص ہوتا ہے اور یہ قاعدہ کی بات ہے کہ
جب کوئی شے آتی ہے تو اس کے لوازم اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔ یہ نہیں کہ وہ لوازم سے الگ
ہو۔ مثلاً جب کھانا آئے گا تو اس کے لوازم ساتھ ہی ہوں گے۔ ہر قسم کے برتن، پانی یہاں تک کہ
خلال بھی دے دیں گے۔ اسی طرح پر لوازمات نبوت اس کے ساتھ ہوتے ہیں اور منجملہ ان کے
ایک یہ بھی ہے کہ کلام نفسانی کا سلسلہ بالکل ختم ہو جاتا ہے اور یہ امر اصل کیفیت کے لوازم میں سے
جاتا ہے اور
ہے اور اس کے آثار و علامات کی دلیل وہ پیشگوئیاں ہوتی ہیں جو خدا تعالیٰ انہیں عطا کرتا ہے۔
یہ بھی یا درکھو کہ نبیوں کا ایک اور نام آسمان پر ہوتا ہے جس سے دوسرے لوگ آشنا بھی نہیں ہوتے
اور بعض وقت جب وہ آسمانی نام دنیا میں پیش ہوتا ہے تو لوگوں کو ٹھوکر لگ جاتی ہے۔ مثلاً میرے ہی
معاملہ میں خدا نے میرا نام مسیح ابن مریم بھی رکھا ہے۔ بعض نادان اعتراض کرتے ہیں کہ تمہارا نام تو
غلام احمد ہے وہ اس راز کو سمجھ نہیں سکتے ۔ یہ اسرار نبوت میں سے ایک بات ہے۔
غرض جب دو نو قسم کے جھوٹے مکالمے ختم ہو جاتے ہیں تو پھر دل بولتا ہے۔ ہر وقت بولتا رہتا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه ۵

حرکت کرتا ہے تب بھی اس سے آواز آتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہزاروں ہزار لوگ اس کے پاس اور اور قسم
کی باتوں میں مشغول ہوں یہ اپنے اس سلسلہ میں لذت پاتا ہے اور اپنے محبوب سے کلام کرنے میں
مصروف ہوتا ہے۔ یہی وجہ ان کی جمعیت قلب کی ہوتی ہے۔ کوئی شور و شر اس کو پرا گندہ نہیں کر سکتا۔ عام
طور پر ایک عاشق چاہتا ہے کہ وہ اپنے معشوق اور محبوب کے حسن و جمال پر پوری اطلاع پالے اور ہر وقت
اس سے کلام کریں مگر یہ سب کچھ نہیں ہے اور یہ خواہشیں ذلیل ہیں مگر خدا تعالیٰ کے ساتھ محبت کرنے والا
اور اس کے عشق میں گمشدہ قوم نبیوں کی ان جھوٹے اور فانی عاشقوں کے عشق سے کہیں بڑھ کر اپنے اندر جوش
رکھتے ہیں کیونکہ وہ خدا وہ ہے جو جھکنے والوں کی طرف جھکتا ہے یہاں تک کہ اس سے زیادہ توجہ کرتا
ہے۔ خدا کی طرف آنے والا اگر معمولی چال سے چلتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف دوڑ کر آتا ہے۔ پس
ایسے خدا کی طرف جس کی توجہ ہو جاوے اور وہ اس کی محبت میں کھویا جاوے وہ محبت اور عشق الہی کی آگ
ان امانی اور نفسانی خیالات کو جلا دیتی ہے پھر ان کے اندر روح ناطق ہو جاتی ہے اور پاک نطق جو ادھر سے
شروع ہوتا ہے وہ خدا تعالیٰ کا نطق ہوتا ہے۔ دوسرے رنگ میں یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ دعا کرتا ہے
اور اللہ تعالیٰ اس کو جواب دیتا ہے۔ پس یہ ایک کمال نبوت ہے اور اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں رکھا گیا ہے۔
اس لیے جب انسان اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ (الفاتحة : ٧،٦) کی دعا
مانگے تو اس کے ساتھ ہی یہ امر پیش نظر رہے کہ اس کمال نبوت کو حاصل کرے۔
پھر دوسرا کمال صدیقوں کا کمال ہے۔ صدیق مبالغہ کا صیغہ ہے یعنی جو بالکل
مقام صدیقیت راستبازی میں فنا شدہ ہو اور کمال درجہ کا پابند راستبازی اور عاشق صادق
ہو اس وقت وہ صدیق کہلاتا ہے۔ یہ ایک ایسا مقام ہے جب ایک شخص اس درجہ پر پہنچتا ہے تو وہ ہر
قسم کی صداقتوں اور راستبازیوں کا مجموعہ اور ان کو کشش کرنے والا ہو جاتا ہے جس طرح پر آتشی شیشہ
سورج کی شعاعوں کو اپنے اوپر جمع کر لیتا ہے اسی طرح پر صدیق کمالات صداقت کا جذب کرنے
والا ہوتا ہے۔ بقول شخصے
ع زر زر کشد در جہاں گنج گنج
جب ایک شے بہت بڑا ذخیرہ پیدا کر لیتی ہے تو اسی قسم کی اشیاء کو جذب کرنے کی قوت اس میں

پیدا ہو جاتی ہے۔
جلد اول
صدیق کے کمال کے حصول کا فلسفہ یہ ہے کہ جب
کمال صدیقیت کے حصول کا فلسفہ وہ اپنی کمزوری اور ناداری کو دیکھ کر اپنی طاقت
اور حیثیت کے موافق إِيَّاكَ نَعْبُدُ کہتا ہے اور صدق اختیار کرتا اور جھوٹ کو ترک کر دیتا ہے اور ہر قسم
کے رجس اور پلیدی سے جو جھوٹ کے ساتھ وابستہ ہوتی ہے دور بھاگتا ہے اور عہد کر لیتا ہے کہ کبھی
جھوٹ نہ بولوں گا ، نہ جھوٹی گواہی دوں گا اور جذ بہ نفسانی کے رنگ میں کوئی جھوٹی کلام نہ کروں گا۔
نہ لغو طور پر، نہ کسب خیر کے لئے ، نہ دفع شر کے لئے یعنی کسی رنگ اور حالت میں بھی جھوٹ کو
اختیار نہیں کروں گا ۔ جب اس حد تک وعدہ کرتا ہے تو گویا ايَّاكَ نَعْبُدُ پر وہ ایک خاص عمل کرتا ہے
اور وہ عمل اعلیٰ درجہ کی عبادت ہے۔ اِيَّاكَ نَعْبُدُ سے آگے إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ہے۔ خواہ یہ اس کے منہ
سے نکلے یا نہ نکلے لیکن اللہ تعالیٰ جو مبدء الفیوض اور صدق اور راستی کا چشمہ ہے اس کو ضرور مدد دے گا
اور صداقت کے اعلیٰ اصول اور حقائق اس پر کھول دے گا۔ جیسے یہ قاعدہ کی بات ہے کہ کوئی تاجر جو
اچھے اصولوں پر چلتا ہے اور راستبازی اور دیانتداری کو ہاتھ سے نہیں دیتا اگر چہ وہ ایک پیسہ سے
تجارت کرے اللہ تعالیٰ اسے ایک پیسہ کے لاکھوں لاکھ روپیہ دیتا ہے۔
اسی طرح پر جب عام طور پر انسان صدیق پر معارف قرآنی کھولے جاتے ہیں راستی اور راستبازی سے محبت کرتا
ہے۔ اور صدق کو اپنا شعار بنا لیتا ہے تو وہی راستی اس عظیم الشان صدق کو کھینچ لاتی ہے جو خدا تعالیٰ کو
دکھا دیتی ہے اور وہ صدق مجسم قرآن کریم ہے اور وہ صدق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات
ہے۔ ایسا ہی خدا تعالیٰ کے مامور و مرسل حق اور صدق ہوتے ہیں۔ پس وہ اس صدق تک پہنچ جاتے
ہیں تب ان کی آنکھ کھلتی ہے اور ایک خاص بصیرت ملتی ہے جس سے معارف قرآنی کھلنے لگتے ہیں۔
میں اس بات کے ماننے کے واسطے کبھی طیار نہیں ہوں کہ وہ شخص جو صدق سے محبت نہیں رکھتا اور
راستبازی کو اپنا شعار نہیں بناتا وہ قرآن کریم کے معارف کو سمجھ بھی سکے اس واسطے کہ اس کے قلب کو
مناسبت ہی نہیں ۔ یہ تو صدق کا چشمہ ہے اسے وہی پی سکتا ہے جس کو صدق سے محبت ہو۔

اور پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ معارف قرآنی صرف اسی بات کا نام نہیں کہ کبھی کسی نے کوئی نکتہ
بیان کر دیا۔ اس کی تو وہی مثال ہے۔
گاه باشد که کود کے نادان
بغلط بر هدف زند تیرے
انہیں قرآنی حقائق اور معارف کے بیان کرنے کے لئے قلب کو مناسبت اور کشش اور تعلق
حق اور صدق سے ہو جاتا ہے پھر یہاں تک اس میں ترقی اور کمال ہوتا ہے کہ وہ مَا يَنْطِقُ عَنِ
الهوى (النجم : ۴) کا مصداق ہو جاتا ہے۔ اس کی نگاہ جب پڑتی ہے صدق پر ہی پڑتی ہے۔ اس کو
ایک خاص قوت اور امتیازی طاقت دی جاتی ہے جس سے وہ حق و باطل میں فی الفور امتیاز کر لیتا ہے
یہاں تک کہ اس کے دل میں ایک قوت آجاتی ہے جو ایسی تیز جس ہوتی ہے کہ اسے دور سے ہی باطل کی
بو آ جاتی ہے۔ یہی وہ ستر ہے جو لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ۸۰) میں رکھا گیا ہے۔
جھوٹ ترک کئے بغیر انسان مطہر نہیں ہو سکتا حقیقت میں جب تک انسان جھوٹ کو ترک نہیں کرتا وہ مطہر نہیں ہو سکتا۔
سکتا۔ نابکار دنیا دار کہتے ہیں کہ جھوٹ کے بغیر گزارہ نہیں ہوتا یہ ایک بے ہودہ گوئی ہے۔ اگر سچ سے
گزارہ نہیں ہو سکتا تو جھوٹ سے ہرگز نہیں ہو سکتا۔ افسوس ہے کہ یہ بد بخت خدا کی قدر نہیں کرتے۔
وہ نہیں جانتے کہ خدا تعالیٰ کے فضل کے بدوں گزارہ نہیں ہو سکتا ۔ وہ اپنا معبود اور مشکل کشا جھوٹ
کی نجاست کو سمجھتے ہیں اسی لیے خدا تعالیٰ نے جھوٹ کو بتوں کی نجاست کے ساتھ وابستہ کر کے
قرآن کریم میں بیان کیا ہے۔ یقیناً سمجھو کہ ہم ایک قدم کیا ایک سانس بھی خدا کے فضل کے بغیر نہیں
لے سکتے ۔ ہمارے جسم میں کیا کیا قومی ہیں لیکن ہم اپنی طاقت سے کیا کر سکتے ہیں؟ کچھ بھی نہیں۔
جو لوگ اپنی قوت بازو پر بھروسہ کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ پر بھروسہ کرنے کے معنی خدا تعالیٰ کو چھوڑتے ہیں ان کا انجام اچھا نہیں
ہوتا۔ اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ ہاتھ پیر توڑ کر بیٹھ رہنے کا نام خدا پر بھروسہ ہے۔ اسباب سے کام لینا اور
خدا تعالیٰ کے عطا کردہ قومی کو کام میں لگانا یہ بھی خدا تعالیٰ کی قدر ہے جو لوگ ان قومی سے کام نہیں لیتے اور

منہ سے کہتے ہیں کہ ہم خدا پر بھروسہ کرتے ہیں وہ بھی جھوٹے ہیں وہ خدا تعالیٰ کی قدر نہیں کرتے
خدا تعالیٰ کو آزماتے ہیں اور اس کی عطا کی ہوئی قوتوں اور طاقتوں کو لغو قرار دیتے ہیں اور اس طرح پر اس کے
حضور شوخی اور گستاخی کرتے ہیں ۔ اِيَّاكَ نَعْبُدُ کے مفہوم سے دور جا پڑتے ہیں اس پر عمل نہیں کرتے
اور إِيَّاكَ نَسْتَعِین کا ظہور چاہتے ہیں یہ مناسب نہیں جہاں تک ممکن اور طاقت ہو رعایت اسباب کرے
لیکن ان اسباب کو اپنا معبود اور مشکل کشا قرار نہ دے بلکہ کام لے کر پھر تفویض الی اللہ کرے اور
او
اس بات پر سجدات شکر بجالائے کہ اسی خدا نے وہ قومی اور طاقتیں اس کو عطا فرمائی ہیں ۔ کے
خدا تعالیٰ کے فضل اور تائید کے بغیر انسان کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ جب اللہ تعالیٰ
فانی فی اللہ کا مقام کی طرف انسان کھینچ جاتا ہےاور خداتعالی میں نا ہوجاتا ہے تو اس سے
وہ کام صادر ہوتے ہیں جو خدائی کام کہلاتے ہیں۔ اس پر اعلیٰ سے اعلی انوار ظاہر ہونے لگتے ہیں ۔
انسانی کمزوری کا تو کچھ ٹھکانا ہی نہیں ہے۔ وہ ایک قدم بھی خدا تعالیٰ کے فضل اور تائید کے بغیر نہیں
چل سکتا ۔ میں تو یہاں تک یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اسے مدد نہ ملے تو وہ رفع حاجت
کے بعد ازار بند تک بھی باندھنے کی طاقت نہیں رکھ سکتا ۔ طبیبوں نے ایک مرض لکھی ہے کہ انسان
چھینک کے ساتھ ہی ہلاک ہو جاتا ہے ۔ یقیناً یا د رکھو کہ انسان کمزوریوں کا مجموعہ ہے اور اسی لیے
خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا ( النساء:۲۹) اس کا اپنا تو کچھ بھی نہیں ۔ ہے۔ سر سے
پاؤں تک اتنے اعضاء نہیں جس قدر امراض اس کو لاحق ہوتے ہیں۔ پھر جب وہ اس قدر کمزوریوں
کا نشانہ اور مجموعہ ہے تو اس کے لیے امن اور عافیت کی یہی سبیل ہے کہ خدائے تعالیٰ کے ساتھ اس کا
معاملہ صاف ہوا اور وہ اس کا سچا اور مخلص بندہ بنے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ صدق کو اختیار
کرے۔ جسمانی نظام کی گل بھی صدق ہی ہے ۔ جو شخص صدق کو چھوڑتے ہیں اور خیانت کر کے
جرائم کو پناہ میں لانے والی سپر کذب کو خیال کرتے ہیں ۔ وہ سخت غلطی پر ہیں ۔
آنی اور عارضی طور کذب اختیار کرنے سے انسان کا دل تاریک ہو جاتا ہے پر شاید کوئی فائدہ
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۳ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه ۵

انسان سمجھ لے لیکن فی الحقیقت کذب اختیار کرنے سے انسان کا دل تاریک ہو جاتا ہے اور اندر ہی
اندرا سے ایک دیمک لگ جاتی ہے۔ ایک جھوٹ کے لیے پھر اسے بہت سے جھوٹ تراشنے پڑتے
ہیں کیونکہ اس جھوٹ کو سچائی کا رنگ دینا ہوتا ہے۔ پس اسی طرح اندر ہی اندر اس کے اخلاقی اور
روحانی قوئی زائل ہو جاتے ہیں اور پھر اُسے یہاں تک جرات اور دلیری ہو جاتی ہے کہ خدا تعالیٰ پر
بھی افترا کر لیتا اور خدا کے مُرسلوں اور ماموروں کی تکذیب بھی کر دیتا ہے اور خدا تعالیٰ کے نزدیک
وہ اظلم ٹھیرتا ہے ۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ
كَذَّبَ بِأيْته (الانعام :(۲۱) یعنی اُس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہو سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ اور
افترا باندھے یا اس کی آیات کی تکذیب کرے۔ یقیناً یا د رکھو کہ یہ جھوٹ بہت ہی بُری بلا ہے
انسان کو ہلاک کر دیتا ہے۔ اس سے بڑھ کر جھوٹ کا خطرناک نتیجہ کیا ہو گا کہ انسان خدا تعالیٰ کے
مرسلوں اور اُس کی آیات کی تکذیب کر کے سزا کا مستحق ہو جاتا ہے۔ پس صدق اختیار کرو۔
سید عبد القادر جیلانی رحمة
صدق کے متعلق حضرت سید عبد القادر جیلانی کا واقعہ اللہ علیہ کے ذکر میں درج
ہے کہ جب وہ اپنے گھر سے طلب علم کے لیے نکلے تو ان کی والدہ صاحبہ نے ان کے حصہ کی انٹی اشرفیاں
اُن کی بغل کے نیچے پیراہن میں سی دیں اور یہ نصیحت کی کہ بیٹا جھوٹ نہ بولنا۔ سید عبدالقادر جب
رخصت ہوئے تو پہلی ہی منزل میں ایک جنگل میں سے اُن کا گزر ہوا جہاں چوروں اور قزاقوں کا
ایک بڑا قافلہ رہتا تھا۔ چوروں کا ایک گروہ ان کو ملا ۔ اُنھوں نے ان کو پکڑ کر پوچھا کہ تمہارے پاس
کیا ہے؟ انہوں نے دیکھا کہ یہ تو پہلی ہی منزل میں امتحان پیش آیا۔ والدہ کی آخری نصیحت پر غور کی اور کہا پر
کہ میرے پاس انسٹی اشرفیاں ہیں جو میری بغل کے نیچے میری والدہ نے سی دی ہیں ۔ وہ چور یہ سن کر
سخت حیران ہوئے کہ یہ فقیر کیا کہا ہے ! ایسا راستباز ہم نے کبھی نہیں دیکھا۔ وہ انہیں پکڑ کر اپنے سردار
کے پاس لے گئے اور سارا قصہ بیان کیا۔ اس نے جب سوال کیا تب پھر سید عبد القادر جیلانی نے وہی
جواب دیا۔ آخر جب ان کے پیرا ہن کے اس حصہ کو پھاڑ کر دیکھا گیا تو واقعی اس میں انٹی اشرفیاں
تھیں ۔ اُن سب کو حیرانی ہوئی اور اس سردار نے پوچھا کہ یہ کیا بات ہے؟ اس پر سید عبد القادر جیلانی

نے اپنی والدہ کی نصیحت کا ذکر کیا اور کہا کہ میں طلب دین کے لئے چلا ہوں اگر پہلی ہی منزل پر
جھوٹ بولتا تو اور کیا حاصل کرتا ۔ اس لئے میں نے سچ کو نہیں چھوڑا۔ جب انہوں نے یہ بیان کیا تو
وہ سردار چینیں مار کر رو پڑا اور آپ کے قدموں پر گر گیا اور اپنے گناہوں سے توبہ کی ۔ کہتے ہیں کہ
پہلا مرید آپ کا وہی ہوا تھا۔
غرض صدق ایسی شے ہے جو انسان کو مشکل سے مشکل اوقات میں بھی نجات دیتا ہے۔ سعدی
نے سچ کہا ہے کہ
ع کس ندیدم که گم شد از راه راست
پس جس قدر انسان صدق کو اختیار کرتا ہے اور صدق سے محبت کرتا ہے اسی قدر اس کے دل میں
خدا کے کلام اور نبیوں کی محبت اور معرفت پیدا ہوتی ہے کیونکہ وہ تمام راستبازوں کے نمونے اور چشمے
ہوتے ہیں ۔ كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ ( التوبة : ۱۱۹) کا ارشاداسی اصول پر ہے۔
صدیق پر قرآن کریم کے معارف کا فیضان مختصر یہ کہ دوسرا کا انتَ عَلَيْهِمْ کمال انْعَمْتَ
میں صدیقوں کا کمال ہے اس کمال
کے حاصل ہونے پر قرآن شریف کے حقائق اور معارف کھلتے ہیں لیکن یہ فضل اور فیض بھی الہی تائید
سے آتا ہے۔ ہمارا تو یہ مذہب ہے کہ خدا تعالیٰ کی تائید اور فضل کے بغیر ایک انگلی کا ہلانا بھی مشکل
ہے۔ ہاں یہ انسان کا فرض ہے کہ سعی اور مجاہدہ کرے جہاں تک اس سے ممکن ہے اور اس کی توفیق
بھی خدا تعالیٰ ہی سے چاہے کبھی اس سے مایوس نہ ہو کیونکہ مومن کبھی مایوس نہیں ہوتا ۔ جیسا کہ
خدا تعالیٰ نے خود بھی فرمایا لا يَايْنَسُ مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ (یوسف: ۸۸) اللہ تعالیٰ
کی رحمت سے کا فرنا امید ہوتے ہیں ۔ ناامیدی بہت ہی بری چیز ہے۔ اصل میں نا امید وہ ہوتا ہے
جو خدا تعالیٰ پر بدظنی کرتا ہے۔
یہ خوب یا د رکھو کہ ساری خرابیاں اور برائیاں
بدظنی
صدق کی جڑ کاٹنے والی چیز ہے بدظنی سے پیدا ہوتی ہیں۔ اسی لئے اللہ تعالی
نے اس سے بہت منع کیا ہے اور فرمایا اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْم (الحجرات : ۱۳) اگر مولوی ہم سے بدظنی

نہ کرتے اور صدق اور استقلال کے ساتھ آکر ہماری باتیں سنتے ، ہماری کتابیں پڑھتے اور ہمارے
پاس رہ کر ہمارے حالات کا مشاہدہ کرتے تو وہ الزام جو ہم پر لگاتے ہیں نہ لگاتے لیکن جب
انہوں نے خدا تعالیٰ کے اس ارشاد کی عظمت نہ کی اور اس پر کار بند نہ ہوئے تو اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مجھ
پر بدظنی کی اور میری جماعت پر بھی بدظنی کی اور جھوٹے الزام اور اتہام لگانے شروع کر دیئے
یہاں تک کہ بعض نے بڑی بے باکی سے لکھ دیا کہ یہ تو دہریوں کا گروہ ہے۔ نمازیں نہیں پڑھتے ۔
روزے نہیں رکھتے ۔ وغیرہ وغیرہ۔ اب اگر وہ اس بدظنی سے بچتے تو ان کو جھوٹ کی لعنت کے نیچے نہ
آنا پڑتا وہ اس سے بچ جاتے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ یہ بدظنی بہت ہی بری بلا ہے انسان کے ایمان کو
تباہ کر دیتی ہے اور صدق اور راستی سے دور پھینک دیتی ہے۔ دوستوں کو دشمن بنا دیتی ہے۔ صدیقوں
کے کمال کو حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان بدظنی سے بہت ہی بچے ۔ اور اگر کسی کی نسبت
کوئی سوءظن پیدا ہو تو کثرت کے ساتھ استغفار کرے اور خدا تعالیٰ سے دعائیں کرے تا کہ
اس معصیت اور اس کے بڑے نتیجے سے بچ جاوے جو اس بدظنی کے پیچھے آنے والا ہے ۔ اس
کو کبھی معمولی چیز نہیں سمجھنا چاہیے۔ یہ بہت ہی خطرناک بیماری ہے جس سے انسان بہت جلد ہلاک
ہو جاتا ہے۔
غرض بدظنی انسان کو تباہ کر دیتی ہے یہاں تک کہ جب دوزخی جہنم میں ڈالے جاویں گے تو
اللہ تعالیٰ ان کو یہی فرمائے گا کہ تمہارا یہ گناہ ہے کہ تم نے اللہ تعالیٰ سے بدظنی کی۔ بعض لوگ اس قسم
کے بھی ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خطا کاروں کو معاف کر دے گا اور نیکو کاروں کو عذاب کرے گا۔
یہ بھی خدا تعالیٰ پر بدظنی ہے اس لئے کہ اس کی صفت عدل کے خلاف کرنا ہے اور نیکی اور اس کے نتائج
کو جو قرآن شریف میں اس نے مقرر فرمائے ہیں بالکل ضائع کر دینا اور بے سود ٹھہرانا اور بے سود ٹھہرانا ہے۔ پس یاد
رکھو کہ بدظنی کا انجام جہنم ہے۔ اس کو معمولی مرض نہ سمجھو۔ بدظنی سے نا امیدی اور نا امیدی سے جرائم
اور جرائم سے جہنم ملتا ہے۔ اور یہ صدق کی جڑ کاٹنے والی چیز ہے۔ اس لئے تم اس سے بچو اور صدیق
کے کمالات کو حاصل کرنے کے لئے دعائیں کرو۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه ۲

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو حضرت حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا بے نظیر صدق ابوبکر رضی اللہ عنہ کوصدیق کا خطاب دیا ہے
تو اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ آپ میں کیا کیا کمالات تھے۔ یہ بھی فرمایا ہے کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی
فضیلت اس چیز کی وجہ سے ہے جو اس کے دل کے اندر ہے اور حقیقت میں ابو بکر رضی اللہ عنہ نے جو
صدق دکھایا ہے اس کی نظیر ملنی مشکل ہے۔ اور سچ تو یہ ہے کہ ہر زمانہ میں جو شخص صدیق کے کمالات
حاصل کرنے کی خواہش کرے اسے ضروری ہے کہ ابوبکری خصلت اور فطرت کو اپنے اندر پیدا کرنے
کے لئے جہاں تک ممکن ہے مجاہدہ کرے اور پھر جہاں تک ہو سکے دعا کرے۔ جب تک ابوبکری فطرت
کا سایہ اپنے اوپر ڈال نہیں لیتا اور اسی رنگ میں رنگین نہیں ہو جاتا وہ کمالات حاصل نہیں ہو سکتے ۔
ابوبکری فطرت کیا تھی؟ اس پر مفصل بحث اور کلام کا یہ موقع نہیں
ابوبکری فطرت کیا ہے؟ کیونکہ بہت عرصہ اس کے بیان کے لئے درکار ہے۔ مختصر طور
پر میں ایک واقعہ بیان کرتا ہوں کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اظہار نبوت فرمایا تو حضرت
ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ شام کی طرف گئے ہوئے تھے جب واپس آئے تو ابھی راستہ ہی میں تھے
کہ ایک شخص ان سے ملا۔ اس سے مکہ کے حالات پوچھے اور کہا کہ کوئی تازہ خبر سناؤ۔ یہ قاعدہ کی بات
ہے کہ جب انسان سفر سے واپس آتا ہے تو اگر کوئی اہل وطن مل جاوے تو اس سے وطن کے حالات
پوچھتا ہے۔ اس نے کہا کہ نئی بات یہ ہے کہ تیرے دوست محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے پیغمبری کا
دعویٰ کیا ہے آپ نے سنتے ہی کہا اگر اس نے یہ دعوی کیا ہے تو بے شک وہ سچا ہے ۔ اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ آپ پر کس قدر حسن ظن تھا۔ معجزے کی بھی ضرورت نہیں سمجھی اور حقیقت یہ ہے کہ معجزہ وہ
شخص مانگتا ہے جو حالات سے واقف نہ ہو اور جہاں غیریت ہو اور وہ تسلی پانے کے۔
کے لئے کہتا ہو۔
لیکن جس کو انکار ہی نہیں ہے اس کو معجزہ کی کیا ضرورت؟ غرض حضرت ابو بکر صدیق راستہ ہی
میں سن کر ایمان لے آئے اور جب مکہ پہنچے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر
دریافت کیا کہ کیا آپ نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں درست
ہے۔ اس پر حضرت ابو بکر صدیق نے کہا کہ آپ گواہ رہیں میں آپ کا پہلا مصدق ہوں لیکن یہ صرف

قول ہی قول نہ تھا بلکہ اپنے فعل کے ساتھ اس کو مطابق کر کے دکھایا اور ایسا مطابق کیا کہ اخیر دم تک
اسے نبھایا اور بعد مرنے کے بھی ساتھ نہ چھوڑا۔
حقیقت میں اس امر کی بہت بڑی ضرورت ہے کہ انسان کا قول قول اور فعل میں مطابقت اور فعل باہم ایک مطابقت رکھتے ہوں۔ اگر ان میں مطابقت
نہیں تو کچھ بھی نہیں اسی لئے اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَ تَنْسَوْنَ
انفسكم (البقرۃ: ۴۵) یعنی تم لوگوں کو تو نیکی کا امر کرتے ہو مگر اپنے آپ کو اس امر نیکی کا مخاطب
نہیں بناتے بلکہ بھول جاتے ہو۔ اور پھر دوسری جگہ فرمایا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ ( الصَّف : ٣)
مومن کو دو رنگی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔ یہ بزدلی اور نفاق اس سے ہمیشہ دور ہوتا ہے۔ ہمیشہ اپنے
قول اور فعل کو درست رکھو اور ان میں مطابقت دکھاؤ۔ جب صحابہؓ نے اپنی زندگیوں میں دکھا یا تم بھی
ان کے نقش قدم پر چل کر اپنے صدق اور وفا کے نمونے دکھاؤ۔
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نمونہ اپنے سامنے رکھو
حضرت ابو بکر صدیق کے نمونے کو ہمیشہ سامنے رکھو۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اُس زمانہ پر غور
کرو جب ہر طرف سے قریش شرارت پر تلے ہوئے تھے اور کفار نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
قتل کا منصوبہ کیا وہ زمانہ بڑے ابتلا کا زمانہ تھا۔ آج جس قدر تم بیٹھے ہوئے ہوا اپنی اپنی جگہ سوچو کہ
اگر اس قسم کا کوئی ابتلا آجاوے تو کون ہے جو ساتھ دے۔ یا مثلاً گورنمنٹ ہی کی طرف سے یہ تفتیش
شروع ہو کہ کس کس نے اس شخص کی بیعت کی ہے تو کتنے ہوں گے جو دلیری کے ساتھ کہہ دیں کہ
ہم مبایعین میں داخل ہیں ۔ میں جانتا ہوں کہ بعضوں کے ہاتھ پاؤں سن ہو جاویں۔ انہیں فوراً اپنی
جائیدادوں اور رشتہ داروں کے خیالات آجاویں کہ ہمیں یہ چھوڑ نے پڑیں گے۔ مشکلات کے وقت
ساتھ دینا ہمیشہ کامل الایمان لوگوں کا کام ہوتا ہے تو اس زمانہ میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
سخت ابتلا کا زمانہ تھا اور آپ کے قتل کے منصوبے ہورہے تھے حضرت ابو بکر صدیق نے نے وہ حق رفاقت
ادا کیا کہ اس کی نظیر دنیا میں پائی نہیں جاتی۔ یہ طاقت اور قوت بجز ایمان کے نہیں آتی ۔ جب تک عملی طور پر

·

آج 10 میں سے 10 باقی