۱۰؍دسمبر۱۸۹۹ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دارالامان کو روانہ ہوا۔ راستہ میں سے شیخ چراغ علی صاحب جو کہ شیخ حامد علی صاحب کے چا ہیں نہایت مہربانی
سے میرے ساتھ ہوئے اور میرا بوجھ اُٹھایا اور مجھے راستہ دکھایا اور ہم دارالامان میں پہنچے۔ فالحمد للہ علی ذلک۔
نماز فجر کے وقت حضور اقدس کی زیارت مسجد میں ہوئی جس سے قلب کو نور حاصل ہوا اور بعد نماز فجر
آپ نے وہ انگریزی اشتہار اوّل سے آخر تک سنا۔ عبارت انگریزی پڑھ کر اور ہر ایک فقرہ کے ساتھ
ترجمہ کر کے میں نے سنایا اور اس کے بعد آپ اندر تشریف لے گئے اور پھر نو بجے کے قریب سیر کے واسطے
تشریف لائے ۔ ملتے ہی فرمایا۔
آپ نے اس کام میں خوب ہمت کی ۔
انگریزی دانوں کے لئے حصول ثواب کی راہ فرمایا کہ اس میں اللہ تعالی کی حکمت ہے کہ ہم نے انگریزی نہیں پڑھی کہ
آپ لوگوں کو ثواب میں شامل کرنا چاہتا ہے ۔ انگریزی اگر ہم پڑھے ہوئے ہوتے تو اردو کی طرح
اس کے بھی دو چار صفحے ہر روز ہم لکھ دیا کرتے مگر وہ خدا نے چاہا کہ جیسے آپ ہیں اور مولوی محمد علی
صاحب ہیں آپ لوگوں کو بھی یہ ثواب دیا جاوے۔
میں نے عرض کی کہ یہ ہمت اور ثواب تو مولوی محمد علی صاحب کا ہی ہے۔
فرمایا کہ عالمگیر کے زمانہ میں مسجد شاہی کو آگ لگ گئی تو لوگ دوڑے دوڑے بادشاہ سلامت
کے پاس پہنچے اور عرض کی کہ مسجد کو تو آگ لگ گئی ۔ اس خبر کو سن کر وہ فوراً سجدہ میں گرا اور شکر کیا۔
حاشیہ نشینوں نے تعجب سے پوچھا کہ حضور سلامت ! یہ کون سا وقت شکر گذاری کا ہے کہ خانہء خدا کو
آگ لگ گئی ہے اور مسلمانوں کے دلوں کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔ تو بادشاہ نے کہا کہ میں مدت سے سوچتا
تھا اور آہ سرد بھرتا تھا کہ اتنی بڑی عظیم الشان مسجد جو بنی ہے اور اس عمارت کے ذریعہ سے ہزار ہا مخلوقات
کو فائدہ پہنچتا ہے کاش کوئی ایسی تجویز ہوتی کہ اس کارخیر میں کوئی میرا بھی حصہ ہوتا لیکن چاروں طرف
سے میں اس کو ایسا مکمل اور بے نقص دیکھتا تھا کہ مجھے کچھ سوجھ نہ سکتا کہ اس میں میرا ثواب کس طرح
ہو جاوے۔سو آج خدا نے میرے واسطے حصولِ ثواب کی ایک راہ نکال دی۔ وَاللهُ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ۔

پھر لیکھرام کے متعلق دیر تک باتیں ہوتی رہیں۔ تین آریہ معاندین اسلام ا
فرمایا۔ اسلام پر حملہ کرنے میں اور مسلمانوں کا بے جادل دُکھانے
میں آریوں کے درمیان ایک طرح کی تریمورتی تھی جن میں سے سب سے بڑھ کر لیکھر ام تھا اور اس
کے بعد اندرمن اور الکھ دھاری تھے۔
فرمایا کہ دیا نند بھی تھا مگر اس کو ایسا موقع نہیں تھا کہ اور نہ وہ اس طرح سے کتابیں لکھتا تھا۔
فرمایا۔ ان تینوں نے اور خصوصا لیکھرام نے بڑی بے ادبیاں حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی کی تھیں ۔ اللہ تعالیٰ کا طریق ہے کہ جس راہ سے کوئی بدی کرے اسی راہ سے گرفتار کیا جاتا ہے۔
چونکہ لیکھرام نے زبان کی چھری کو اسلام اور اس کے برخلاف حد سے بڑھ کر چلایا۔ اس واسطے خدا
نے اس کو چھری سے سزادی ۔
فرمایا۔ لیکھرام کے معاملہ میں غیب کا ہاتھ کام کرتا ہوا صاف دکھائی دیتا ہے۔ اس شخص کا
شدھ ہونے کے لیے اس کے پاس آنا ، اس کا اس پر بھروسہ کرنا یہاں تک کہ اپنے گھر میں بلا تکلف
اس کو لے جانا ، شام کے وقت دیگر ملاقاتیوں کا چلا جانا ، ان کا اکیلا رہ جانا ، عین عید کے دوسرے دن
اس کا اس کام کے لیے عازم ہونا لیکھرام کا لکھتے لکھتے کھڑے ہو کر انگڑائی لینا اور اپنے پیٹ کو
سامنے نکالنا اور چُھری کا وار کاری پڑنا ، مرتے وقت تک اس کی زبان کو خدا نے ایسا بند کرنا کہ باوجود
ہوش کے اور اس علم کے کہ ہم نے اس کے برخلاف پیشگوئی کی ہوئی ہے ایک سیکنڈ کے واسطے اس شبہ
کا اظہار بھی نہ کرنا کہ مجھے مرزا صاحب پر شک ہے۔ پھر آج تک اس کے قاتل کا پتا نہ چلنا ، یہ سب
خدا کے فعل ہیں جو ہیبت ناک طور پر اس کی قدرت اور طاقت کو جلوہ دے رہے ہیں۔
فرمایا کہ لیکھرام بڑا ہی زبان دراز تھا اور اس کے بعد ایسا پیدا نہیں ہوا کیونکہ إِذَا هَلَكَ
کسری فَلَا كِسْرَى بَعْدَهُ اب اللہ تعالی زمین کو ایسے سے پاک رکھے گا۔
معجزات اور شعبدہ بازی میں فرق فرمایا کہ دنیا کے اندر جو شانات اندر جو نشانات حضرت موسیٰ یا
دیگر انبیاء نے اس طرح کے دکھائے جیسا کہ سوٹے
سے رسی کا بنانا۔ یہ سب شبہ میں ڈالنے والی باتیں ہیں ۔ خصوصاً اس زمانہ کے درمیان جب کہ ہر طرح

کی شعبدہ بازیاں مداری لوگ دکھاتے ہیں کہ انسان کی سمجھ میں ہرگز نہیں آتا کہ یہ امر کس طرح سے
ہو گیا اور انگریز لوگ ایسے ایسے کرتوت شعبدہ بازی کے دکھاتے ہیں کہ مرا ہوا آدمی واپس آ جاتا ہے
اور ٹوٹی ہوئی چیزیں ثابت دکھائی دیتی ہیں جیسا کہ آئین اکبری میں بھی ابوالفضل نے ایک قصہ بیان
کیا ہے کہ ایک شعبدہ باز آسمان پر لوگوں کے سامنے چڑھ گیا اور اوپر سے اس کے اعضاء ایک ایک
ہو کر گرے اور اس کی بیوی ستی ہو گئی لیکن وہ آسمان سے پھر اُتر آیا اور اس نے اپنی بیوی کے لیے
مطالبہ کیا اور ایک وزیر پر شبہ کیا کہ اُس نے چھپا رکھی ہے اور یہ اس پر عاشق ہے اور پھر اس کی تلاشی
کی اجازت بادشاہ سے لے کر اسی کی بغل سے نکال لی ۔
فرمایا۔ ایسی صورتوں میں پھر سوائے اس کے اور کچھ بات باقی نہیں رہتی ہے کہ انسان ایمان
سے کام لے اور انبیاء کے کاموں کو خدا کی طرف سے سمجھے اور شعبدہ بازوں کے کاموں کو دھوکا اور
فریب خیال کرے اور اس طرح سے یہ معاملہ بہت نازک ہو جاتا ہے لیکن خدا تعالیٰ نے قرآن شریف
کو جو معجزہ عطا فرمایا ہے وہ اعلیٰ درجہ کی اخلاقی تعلیم اور اصولِ تمدن کا ہے اور اس کی بلاغت اور
فصاحت کا ہے جس کا مقابلہ کوئی انسان کر نہیں سکتا اور ایسا ہی معجزہ غیب کی خبروں اور پیشگوئیوں کا
ہے۔ اس زمانہ کا کوئی شعبدہ بازی میں استاد ہرگز ایسا کرنے کا دعوی نہیں کرتا اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے
ہمارے نشانات کو ایک تمیز صاف عطا فرمائی ہے تا کہ کسی شخص کو حیلہ حجت بازی کا نہ رہے اور اس طرح
خدا نے اپنے نشانات کھول کھول کر دکھائے ہیں جن میں کوئی شک و شبہ اپنا دخل نہیں پیدا کر سکتا۔
ایک شخص نے کہا کہ کوئی اعتراض کرتا تھا کہ مرزا صاحب نے لیکھرام کو آپ مروا ڈالا ۔
فرمایا۔ یہ ایک بیہودہ اور جھوٹ بات ہے مگر ان لوگوں کو یہ تو خیال کرنا چاہیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ابو رافع اور کعب کو کیوں قتل کروایا تھا ؟
فرمایا۔ ہماری پیشگوئیاں سب اقتداری پیشگوئیاں ہیں اور یہ نشان ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف
سے ہوتی ہیں۔
فرمایا۔ لوگوں کی فصاحت اور بلاغت الفاظ کے ماتحت ہوتی ہے اور قرآن شریف کا اعجاز اس میں سوائے قافیہ بندی کے اور کچھ نہیں ہوتا۔ جیسے ایک عرب نے

لکھا ہے سَافَرْتُ إِلى رُوْمِ وَأَنَا عَلَى جَمَلٍ مَا تُومِ میں روم کو روانہ ہوا اور میں ایک ایسے اونٹ پر
سوار ہوا جس کا پیشاب بند تھا۔ یہ الفاظ صرف قافیہ بندی کے واسطے لائے گئے ہیں ۔ یہ قرآن شریف
کا اعجاز ہے کہ اس میں سارے الفاظ ایسے موتی کی طرح پروئے گئے ہیں اور اپنے اپنے مقام پر
رکھے گئے ہیں کہ کوئی ایک جگہ سے اُٹھا کر دوسری جگہ نہیں رکھا جا سکتا اور کسی کو دوسرے لفظ سے بدلا
نہیں جا سکتا۔ لیکن باوجود اس کے قافیہ بندی اور فصاحت و بلاغت کے تمام لوازم موجود ہیں ۔
ایک شخص نے کسی صوفی گدی نشین کی کلمہ طیبہ کے بغیر حقیقی شجاعت پیدا نہیں ہوتی تعریف کی کرده آری بظاہر یک معلوم کہ
ہوتا ہے اور اگر اس کو سمجھایا جاوے تو اُمید کی جاسکتی ہے کہ وہ اس بات کو پا جاوے اور عرض کی کہ میرا اس
کے ساتھ ایک ایسا تعلق ہے کہ اگر حضور مجھے ایک خط ان کے نام لکھ دیں تو میں لے جاؤں اور امید ہے کہ
ان کو فائدہ ہو۔
فرمایا ۔ آپ دو چار دن اور یہاں ٹھہریں۔ میں انتظار کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ خود بخود استقامت
کے ساتھ کوئی بات دل میں ڈال دے تو میں آپ کو لکھ دوں ۔
پھر فرمایا کہ جب تک ان لوگوں کو استقامت ، حسن نیت کے ساتھ چند دن کی صحبت نہ حاصل ہو
جاوے تب تک مشکل ہے۔ چاہیے کہ نیکی کے واسطے دل جوش مارے اور خدا کی رضا کے حصول کے
لیے دل تر ساں ہو۔
اس شخص نے عرض کی کہ ان لوگوں کو اکثر یہ حجاب بھی ہوتا ہے کہ شاید کسی کو معلوم ہو جاوے تو لوگ
ہمارے پیچھے پڑ جاویں۔
فرمایا۔ اس کا سبب یہ ہے کہ ایسے لوگ لا اله الا اللہ کے قائل نہیں ہوتے اور سچے دل سے
اس کلمہ کو زبان سے نکالنے والے نہیں ہوتے ۔
فرمایا۔ جب زید و بکر کا خوف درمیان میں ہے تب تک لا إِلهَ إِلَّا الله کا نقش دل میں نہیں جم سکتا۔
فرمایا۔ یہ جو رات دن مسلمانوں کو کلمہ طیبہ کہنے کے واسطے تائید اور تاکید ہے اس کی وجہ یہی
ہے کہ بغیر اس کے کوئی شجاعت پیدا نہیں ہو سکتی ۔ جب آدمی لا اله الا اللہ کہتا ہے تو تمام انسانوں

اور چیزوں اور حاکموں اور افسروں اور دشمنوں اور دوستوں کی قوت اور طاقت پیچ ہو کر انسان صرف
اللہ کو دیکھتا ہے اور اس کے سوائے سب اس کی نظروں میں بیچ ہو جاتے ہیں پس وہ شجاعت اور
بہادری کے ساتھ کام کرتا ہے اور کوئی ڈرانے والا اس کو ڈرا نہیں سکتا۔
فراست
فرمایا ۔ فراست بھی ایک چیز ہے جیسا کہ اس یہودی نے دیکھتے ہی حضرت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو کہہ دیا کہ میں ان میں نبوت کے نشان پاتا ہوں اور ایسا ہی مباہلہ
کے وقت عیسائی حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے نہ آئے کیونکہ ان کے مشیر نے ان کو
کہہ دیا تھا کہ میں ایسے مونہہ دیکھتا ہوں کہ اگر وہ کہیں پہاڑ کو کہیں گے کہ یہاں سے ٹل جا تو وہ ٹل
جائے گا۔
فرمایا۔ اگر کسی کے باطن میں کوئی حصہ روحانیت کا ہے تو وہ مجھ کو قبول کرے گا۔
ایک کتاب لکھنے کی خواہش فرمایا کہ میں چاہتاہوں کہ ایک کتاب تعلیم کی کھوں اور مولوی محمد علی صاحب اس کا ترجمہ کریں ۔ اس کتاب کے
حصے ہوں گے ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ کے حضور میں ہمارے کیا فرائض ہیں اور دوسرے یہ کہ اپنے نفس
کے کیا کیا حقوق ہم پر ہیں اور تیسرے یہ کہ بنی نوع کے ہم پر کیا کیا حقوق ہیں؟
ولود
اولیاء کی کرامات مشہورہ فرمایا۔ زمانہ نبوت و نور علی نور تھا اور ایک آفتاب تھا لیکن اس
کے بعد کے اولیاؤں کے جو خوارق وکرامات بتلائے جاتے ہیں
وہ اپنے ساتھ انکشاف نہیں رکھتے اور ان کی تاریخ کا صحیح پتا نہیں لگ سکتا۔ چنانچہ شیخ عبدالقادر جیلانی
کے کرامات ان کے دوسو سال بعد لکھے گئے اور علاوہ اس کے ان لوگوں کو یہ موقع مقابلہ دشمن کا نہیں
ملا اور نہ ان کو ایسا فتنه در پیش آیا جیسا کہ ہم کو۔
ایسی ہی باتوں پر سیر کا وقت ختم ہوا اور روحوں کو ایک تازگی حاصل ہوئی ۔
اور
لوقا کے بارہ میں تحقیق کی ضرورت اس کے بعد اور قاری ظہر و عصرکی نمازمیں ہمارے
ساتھ شامل ہوئے اور مغرب سے عشاء کے پڑھ چکنے تک

ه
باہر تشریف فرما رہے اور مغرب کے بعد آپ نے ایک مخلص کا ایک خط سنا اور دو اخبار میں سنیں ایک تو
سیالکوٹ کی جن میں مرہم عیسی کا ذکر ہے اور اس کو سن کر بہت محظوظ ہوئے ۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ لکھنے والے
کا اجر قائم ہو گیا۔ خصوصاً ڈاکٹر لوقا کے لفظ پر بہت خوش ہوئے اور اس کے ڈاکٹر ہونے کے متعلق زیادہ
تحقیقات کرنے کے واسطے اس عاجز کو ارشاد صادر فرمایا ۔۔۔۔ اسی وقت حامد شاہ صاحب سیالکوٹی کی ایک نظم
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب نے پڑھی ۔۔۔ نظم کو سن کر حضرت اقدس بمعہ جماعت بہت خوش ہوئے
اور حضرت نے فرمایا کہ اس کو کہیں چھپوادینا چاہیے۔۔۔۔۔
ڈنکا بجا جہاں میں مسیحا کے نام کا خادم ہے دین پاک رسول انام کا
۔۔۔۔ نماز فجر کے وقت حضرت اقدس تشریف لائے اور نماز کے بعد اندر چلے گئے اور اس کے بعد نو بجے
کے قریب سیر کے واسطے تشریف لائے اور احباب ہمہ گوش ہو کر ساتھ ہو لیے۔ وہی رات والے مضمون
ڈاکٹر لوقا کا ذکر درمیان آیا۔ میاں اللہ دیا صاحب لدھیانوی بھی اتفاقاً ساتھ تھے انہوں نے بھی تصدیق
کی کہ لوقا ڈاکٹر تھا مگر یہ ثابت نہیں ہوتا تھا کہ حضرت مسیح کے زمانہ میں تھا۔ اس کے واسطے زیادہ تحقیقات
کے لیے میاں اللہ دیا کو بھی ارشاد ہوا۔ اسی پر بہت دیر تک گفتگو ہوتی ہوئی چلی گئی ۔
حضرت نے فرمایا ۔ عربی میں لق چٹنی کو بھی کہتے ہیں۔
میں نے عرض کی کہ انگریزی میں لق چاٹنے کو کہتے ہیں ۔
فرمایا۔ چٹنی تک تو بات پہنچ گئی ہے اُمید ہے کہ مرہم پٹی تک بھی بات نکل آوے۔
فرمایا کہ انگریزی کتابوں اور تاریخ کلیسا سے اس کے حالات کے متعلق تحقیقات کرنی چاہیے
یہ ایک نئی بات نکلی ہے ۔
ہے۔
پھر فرمایا کہ یہ کچھ مشکل امر نہیں ہے۔ اگر ہم چاہیں تو لوقا پر توجہ کریں اور اس سے سب حال
دریافت کریں مگر ہماری طبیعت اس امر سے کراہت کرتی ہے کہ ہم اللہ کے سوائے کسی اور کی طرف
توجہ کریں۔ خدا تعالیٰ آپ ہمارے سب کام بناتا ہے۔
کشف قبور
پھر فرمایا کہ یہ لوگ جو کشف قبور لیے پھرتے ہیں یہ سب جھوٹ اور لغو اور بیہودہ بات
ہے اور شرک ہے۔ ہم نے سنا ہے کہ اس طرف ایک شخص پھرتا ہے اور اس کو

بڑا دعوی کشف قبور کا ہے اگر اس کا علم سچا ہے تو چاہیے کہ وہ ہمارے پاس آئے اور ہم اس کو ایسی
قبروں پر لے جائیں گے جن سے ہم خوب واقف ہیں ۔ مگر یہ سب بیہودہ باتیں ہیں اور ان کے پیچھے
پڑنا وقت کو ضائع کرنا ہے۔ سعید آدمی کو چاہیے کہ ایسے خیالات میں اپنے اوقات کو خراب نہ کرے
اور اس طریق کو اختیار کرے جو اللہ اور اس کے رسول اور اس کے صحابہ نے اختیار کیا۔
رض
گدی نشینوں کے عرس اس کے بعد صاحبزادہ سراج الحق صاحب نے ایک اشتہار پڑھا جوکہ ان کے بھائی صاحب نے اپنے سلسلہ کے عرس کے واسطے مریدین کو دیا
ہے۔ اس میں ہر قسم کے کھانوں اور ہر قسم کے کھیل تماشوں اور ناچ رنگوں اور آتش بازیوں کا نقشہ بڑی
مقفی عبارت میں اور رنگین فقروں میں کھچا ہوا تھا۔ اس پر گدی نشینوں کے حالات پر افسوس ہوتا رہا اور
مولوی برہان الدین صاحب نے اپنے مشاہدہ کی چند گدیوں اور ان کی مجلسوں کا نقشہ کھینچ کر احباب کو خوش
کیا۔ چونکہ اس میں سرود سے حظ اُٹھانے اور سرور لینے کا ذکر تھا۔ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
انسان میں ایک ملکہ احتفاظ کا ہوتا ہے کہ وہ سرود سے حظ اُٹھاتا ہے اور اس کے نفس کو دھوکا لگتا
ہے کہ میں اس مضمون سے سرور پا رہا ہوں مگر دراصل نفس کو صرف حظ درکار ہوتا ہے خواہ اس میں
شیطان کی تعریف ہو یا خدا کی ۔ جب یہ لوگ اس میں گرفتار ہو کر فنا ہو جاتے ہیں تو ان کے واسطے
شیطان کی تعریف یا خدا کی سب برابر ہو جاتے ہیں۔
اس پر آج کا سیر ختم ہوا۔ لیکن کل کے سیر میں سے ایک بات رہ گئی تھی جس کو ہماری مخفی جماعت اب میں عرض کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ آپ نے فرمایا۔
ابھی ہمارے مخالفوں میں سے بہت سے ایسے آدمی بھی ہیں جن کا ہماری جماعت میں داخل
ہونا مقدر ہے۔ وہ مخالفت کرتے ہیں پر فرشتے ان کو دیکھ کر ہنستے ہیں کہ تم بالآخر انہی لوگوں میں شامل
ہو جاؤ گے وہ ہماری مخفی جماعت ہے جو کہ ہمارے ساتھ ایک دن مل جائے گی ۔
خدا تعالیٰ کی توحید و تفرید کے لئے جوش کی ضرورت پھر کھانے کے وقت حضور اقدس تشریف لائے
اور روٹی کھانے کے بعد حضور اقدس نے ایک تقریر فرمائی جو دلوں کے واسطے نور اور ہدایت کے حاصل

کرنے کا موجب ہوئی۔ جو کچھ اس میں سے میں ضبط رکھ سکا وہ آپ کو سنا تا ہوں آپ توجہ سے سنیں ۔ اس
زمانہ کے فتنہ و فساد کا ذکر تھا۔
فرمایا۔ ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ اس زمانہ کے درمیان جو فتنہ اسلام پر پڑا ہوا ہے
اس کے دُور کرنے میں کچھ حصہ لے جاوے۔ بڑی عبادت یہی ہے کہ اس فتنہ کے دُور کرنے میں
ہر ایک حصہ لے ۔ اس وقت جو بدیاں اور گستاخیاں پھیلی ہوئی ہیں چاہیے کہ اپنی تقریر اور علم کے
ساتھ اور ہر ایک قوت کے ساتھ جو اس کو دی گئی ہے مخلصانہ کوشش کے ساتھ ان باتوں کو دنیا سے
اُٹھاوے۔ اگر اسی دنیا میں کسی کو آرام اور لذت مل گئی تو کیا فائدہ؟ اگر دنیا میں بھی اجر پالیا تو کیا
حاصل؟ عقبیٰ کا ثواب لوجس کا انتہا نہیں ۔ ہر ایک کو خدا کی توحید و تفرید کے لیے ایسا جوش ہونا چاہیے
جیسا خود خدا کو اپنی توحید کا جوش ہے غور کرو کہ دنیا میں اس طرح کا مظلوم کہاں ملے گا جیسا کہ
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ کوئی گند اور گالی اور دشنام نہیں جو آپ کی طرف نہ پھینکی گئی ہو۔ کیا یہ
وقت ہے کہ مسلمان خاموش ہو کر بیٹھ رہیں؟ اگر اس وقت میں کوئی کھڑا نہیں ہوتا اور حق کی گواہی
دے کر جھوٹے کے منہ کو بند نہیں کرتا اور جائز رکھتا ہے کہ کافر بے حیائی سے ہمارے نبی پر اتہام
لگائے جائے اور لوگوں کو گمراہ کرتا جائے تو یا د رکھو کہ وہ بے شک بڑی باز پرس کے نیچے ہے۔
چاہیے کہ جو کچھ علم اور واقفیت تم کو حاصل ہے وہ اس راہ میں خرچ کرو اور لوگوں کو اس مصیبت سے
بچاؤ۔حدیث سے ثابت ہے کہ اگر تم دجال کو نہ مارو تب بھی وہ تو مر ہی جائے گا۔ مثل مشہور ہے
ہر کمالے راز والے ۔ تیرھویں صدی سے یہ آفتیں شروع ہوئیں اور اب وقت قریب ہے کہ اس کا
خاتمہ ہو جاوے۔ ہر ایک کا فرض ہے کہ جہاں تک ہو سکے پوری کوشش کرے نور اور روشنی لوگوں کو
دکھائے ۔ خدا کے نزدیک ولی اللہ اور صاحب برکات وہی ہے جس کو یہ جوش حاصل ہو جائے۔
خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ اس کا جلال ظاہر ہو۔ نماز میں جو سُبحٰنَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ اور سُبْحَنَ رَبِّي
الاعلیٰ کہا جاتا ہے وہ بھی خدا کے جلال کے ظاہر ہونے کی تمنا ہے خدا کی ایسی عظمت ہو کہ اس کی نظیر
نہ ہو۔ نماز میں تسبیح و تقدیس کرتے ہوئے یہی حالت ظاہر ہوتی ہے کہ خدا نے ترغیب دی ہے کہ طبعاً

جوش کے ساتھ اپنے کاموں سے اور اپنی کوششوں سے دکھاوے کہ اس کی عظمت کے برخلاف کوئی
شے مجھ پر غالب نہیں آسکتی۔ یہ بڑی عبادت ہے جو اس کی مرضی کے مطابق جوش رکھتے ہیں وہی
مؤید کہلاتے ہیں اور وہی برکتیں پاتے ہیں۔ جو خدا کی عظمت اور جلال اور تقدیس کے واسطے جوش
نہیں رکھتے ان کی نمازیں جھوٹی ہیں اور ان کے سجدے بیکار ہیں۔ جب تک خدا کے لئے جوش نہ ہو
یہ سجدے صرف منتر جنتر ٹھہریں گے جن کے ذریعہ سے یہ بہشت کو لینا چاہتا ہے۔
یا درکھو کوئی جسمانی بات جس کے ساتھ کیفیت نہ ہو فا ئدہ مند نہیں ہو سکتی جیسا کہ خدا کو قربانی کے
گوشت نہیں پہنچتے ایسے تمہارے رکوع اور سجود بھی نہیں پہنچتے جب تک ان کے ساتھ کیفیت نہ ہو ۔ خدا
کیفیت کو چاہتا ہے۔ خدا ان سے محبت کرتا ہے جو اس کی عزت اور عظمت کے لئے جوش رکھتے ہیں ۔
جو لوگ ایسا کرتے ہیں وہ ایک باریک راہ سے جاتے ہیں اور کوئی دوسرا ان کے ساتھ نہیں جا سکتا ۔
جب تک کیفیت نہ ہو انسان ترقی نہیں کر سکتا گو یا خدا نے قسم کھائی ہے کہ جب تک اس کے لیے
جوش نہ ہو کوئی لذت نہیں دے گا۔
ہر ایک آدمی کے ساتھ ایک تمنا ہوتی ہے پر مومن نہیں بن سکتا جب تک ساری تمناؤں پر
خدا کی عظمت کو مقدم نہ کرلے۔ ولی قریب اور دوست کو کہتے ہیں جو دوست چاہتا ہے وہی یہ چاہتا ہے
تب یہ ولی کہلاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ( الثَّرِيت : ۵۸)
چاہیے کہ یہ خدا کے لیے جوش رکھے ۔ پھر یہ اپنے ابنائے جنس سے بڑھ جائے گا۔ خدا کے مقرب
لوگوں میں سے بن جائے گا۔ مردوں کی طرح نہیں ہونا چاہیے کہ مردہ کے منہ میں ایک شے ایک
طرف سے ڈالی جاتی ہے تو دوسری طرف سے نکل آتی ہے اسی طرح شقاوت کے وقت کوئی چیز اچھی
ہوا اندر نہیں جاتی۔
یا د رکھو کہ کوئی عبادت اور صدقہ قبول نہیں جب تک کہ اللہ تعالیٰ کے لیے جوش نہ ہو ۔
ذاتی جوش نہ ہو۔ جس کے ساتھ کوئی ملونی ذاتی فوائد اور منافع کی نہ ہو۔ ایسا ہو کہ خود بھی نہ جانے کہ
یہ جوش میرے میں کیوں ہے۔ بہت ضرورت ہے کہ ایسے لوگ بکثرت پیدا ہوں مگر سوائے خدا کے

ارادہ کے کچھ ہو نہیں سکتا اور جو لوگ اس طرح دینی خدمات میں مصروف ہوئے ہیں وہ یا درکھیں کہ وہ
خدا پر کوئی احسان نہیں کرتے۔ جیسا کہ ہر ایک فصل کے کاٹنے کا وقت آجاتا ہے ایسا ہی مفاسد کے
دور کر دینے کا اب وقت آگیا ہے۔
تثلیث پرستی حد کو پہنچ گئی ہے صادق کی
عیسائیت کے زوال کا وقت آگیا ہے تو ہین وگستاخی انتہا تک کی گئی ہے۔ رسول اللہ
کا قدر مکھی اور زنبور جتنا نہیں کیا گیا۔ زنبور سے بھی آدمی ڈرتا ہے اور چیونٹی سے بھی اندیشہ کرتا ہے مگر
حضرت رسول کریم کو برا کہنے میں کوئی نہیں جھوکا ۔ كَذَّبُوا بِايتنا (البقرۃ:۴۰) کے مصداق ہو
رہے ہیں۔ جتنا منہ اُن کا کھل سکتا ہے انہوں نے کھولا اور منہ پھاڑ پھاڑ کر سب وشتم کہے۔ اب وہ
وقت واقعی آگیا ہے کہ خدا ان کا تدارک کرے۔ ایسے وقت میں وہ ہمیشہ ایک آدمی کو پیدا کیا کرتا
ہے ۔ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللهِ تَبْدِيلًا (الاحزاب : ۶۳) وہ ایسے آدمی کو پیدا کرتا ہے جو اس کے
عظمت و جلال کے لئے بہت ہی جوش رکھتا ہو۔ باطنی مدد کا اس آدمی کو سہارا ہوتا ہے۔ دراصل
سب کچھ خدا تعالیٰ آپ کرتا ہے مگر اس کا پیدا کرنا صرف ایک سنت کا پورا کرنا ہوتا ہے۔ اب وقت
آگیا ہے۔ خدا نے عیسائیوں کو قرآن کریم میں نصیحت کی تھی کہ اپنے دین میں غلو نہ کریں پر انہوں
نے اس نصیحت پر عمل نہ کیا اور پہلے وہ صرف ضالین تھے پر اب مضلین بھی بن گئے ۔ خدا کے
صحف قدرت پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جب بات حد سے گزر جاتی ہے تو آسمان پر طیاری
کی جاتی ہے۔ یہی اس کا نشان ہے کہ یہ طیاری کا وقت آگیا ہے۔ سچے نبی رسول مجدد کی بڑی نشانی
یہی ہے کہ وہ وقت پر آوے ، ضرورت کے وقت آوے۔ لوگ قسم کھا کر کہیں کہ کیا یہ وقت نہیں کہ
آسمان پر کوئی طیاری ہو؟
مگر یا درکھو کہ خدا سب کچھ آپ کرتا ہے۔ ہم اور ہماری جماعت اگر سب کے سب حجروں میں بیٹھ
جاویں تب بھی کام ہو جاوے گا اور دجال کو زوال آوے گا تِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا (ال عمران: ۱۴۱)

اس کا کمال بتاتا ہے کہ اب اس کے زوال کا وقت ہے۔ اس کا ارتفاع ظاہر کرتا ہے کہ اب وہ نیچا
دیکھے گا۔ اس کی آبادی اس کی بربادی کا نشان ہے۔ ہاں ٹھنڈی ہوا چل پڑی ہے۔ خدا کے کام آہستگی
کے ساتھ ہوتے ہیں۔
اگر ہمارے پاس کوئی دلیل بھی نہ ہوتی تو پھر بھی مسلمانوں کو چاہیے تھا کہ دیوانہ وار پھرتے اور
تلاش کرتے کہ مسیح اب تک کیوں نہیں آیا ؟ یہ کسر صلیب کے لئے آیا ہے ان کو چاہیے نہیں تھا کہ یہ
اس کو اپنے جھگڑوں کے لئے بلاتے؟ اس کا کام کسر صلیب ہے اور اسی کی زمانہ کو ضرورت ہے اور
اسی واسطے اس کا نام مسیح موعود ہے ۔ اگر ملانوں کو نوع انسان کی بہبودی مد نظر ہوتی تو وہ ہرگز ایسانہ
کرتے ۔ ان کو سوچنا چاہیے تھا کہ ہم نے فتویٰ لکھ کر کیا بنا لیا ہے جس کو خدا نے کہا کہ ہو جاوے اس کو
کون کہہ سکتا ہے کہ نہ ہو وے؟ یہ ہمارے مخالف بھی ہمارے نوکر چاکر ہیں کہ مشرق و مغرب میں
ہماری بات کو پہنچا دیتے ہیں ۔ ابھی ہم نے سنا ہے کہ گولڑے والا پیر ایک کتاب ہمارے برخلاف
لکھنے والا ہے سو ہم خوش ہوئے کہ اس کے مریدوں میں سے جس کو خبر نہ تھی اس کو بھی خبر ہو جاوے گی
اور ان کو ہماری کتابوں کے دیکھنے کے لیے ایک تحریک پیدا
اس کے بعد آپ اندر تشریف لے گئے ۔
ایک اور وقت میں فرمایا کہ
پیدا ہوگی ۔
یہ جو حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ اس زمانہ میں ذلیل لوگ عزت پا جائیں گے۔سو یہ بات
چوہڑوں اور چماروں کے عیسائی ہونے میں پوری ہوئی کہ ان کو انگریزی کی تعلیم دے کر اور انگریزی
نام رکھ کر دفتروں میں افسر کیا جاتا ہے اور بڑے بڑے خاندانی ان کے سامنے ایک ذلیل کی طرح
کھڑے ہوتے ہیں۔
وحدت شہود
صاحبزادہ سراج الحق صاحب نے ایک لطیفہ سنایا کہ میں وحدت وجود کے مسئلہ کا قائل
تھا اور شہودیوں کا سخت مخالف ۔ جب میں پہلے پہلے حضرت اقدس مرزا صاحب کی

خدمت میں پہنچا تو میں نے آپ سے اس کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ
ایک سمندر ہے جس سے سب شاخیں نکلتی ہیں مگر ہمیں شہودیوں والی بات درست معلوم ہوتی ہے
کیونکہ قرآن شریف کے شروع ہی میں جو کہا گیا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفاتحة :۲) عالمین کا
رب تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ربّ اور ہے اور عالم اور ہے۔ ورنہ اگر وحدت وجود والی بات بات صحیح ہوتی
تو رب العین کہا جاتا ۔
او
۲۸ دسمبر ۱۸۹۹ء
حضرت اقدس کی پہلی تقریر
بر موقع جلسه سالانه
تقریر اور وعظ میں میں محض للہیت مقصود ہو سب صاحبان متوجہ ہوکر نہیں ۔ میں اپنی
جماعت اور خود اپنی ذات اور اپنے نفس کے
لئے یہی چاہتا اور پسند کرتا ہوں کہ ظاہری قیل و قال جو لیکچروں میں ہوتی ہے اُس کو ہی پسند نہ کیا
جاوے اور ساری غرض و غایت آکر اس پر ہی نہ ٹھہر جائے کہ بولنے والا کیسی جادو بھری تقریر کر رہا
ہے۔ الفاظ میں کیسا زور ہے۔ میں اس بات پر راضی نہیں ہوتا۔ میں تو یہی پسند کرتا ہوں اور نہ
بناوٹ اور تکلف سے بلکہ میری طبیعت اور فطرت کا ہی یہی اقتضا ہے کہ جو کام ہو اللہ کے لئے ہو جو
بات ہو خدا کے واسطے ہو ۔ اگر اللہ کی رضا اور اس کے احکام کی تعمیل میرا مقصد نہ ہوتا تو اللہ ن تعالیٰ
بہتر جانتا ہے کہ مجھے تقریریں کرنی اور وعظ سنانا تو ایک طرف میں تو ہمیشہ ہمیشہ خلوت ہی کو پسند
کرتا ہوں اور تنہائی میں وہ لذت پاتا ہوں جس کو بیان نہیں کر سکتا مگر کیا کروں بنی نوع کی ہمدردی
کھینچ کھینچ کر باہر لے آتی ہے اور اللہ تعالیٰ کا حکم ہے جس نے مجھے تبلیغ پر مامور کیا ہے۔ میں نے یہ
بات کہ ظاہری قیل و قال ہی کو پسند نہ کیا جائے اس لیے بیان کی ہے کہ ہر خیر میں بھی شیطان کا حصہ
بدر جلدے نمبر ۱۱ مورخه ۱۹ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۳ تا ۶

آج 10 میں سے 10 باقی