۱۰؍دسمبر۱۸۹۹ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

رکھا ہوا ہوتا ہے۔ پس انسان جب وعظ کے لئے کھڑا ہوتا ہے تو اس میں شک نہیں کہ امر بالمعروف
اور نہی عن المنکر بہت ہی عمدہ کام ہے مگر اس منصب پر کھڑے ہونے والے کو ڈرنا چاہیے کہ اس میں
مخفی طور پر شیطان کا بھی حصہ ہے ۔ کچھ تو واعظ کے بخرہ میں آتا ہے اور کچھ سننے والوں کے حصہ
میں ۔ اس کی حقیقت یہ ہے کہ جب واعظ وعظ کے لئے کھڑے ہوتے ہیں تو مقصد اور دلی تمنا صرف
یہ ہوتی ہے کہ میں ایسی تقریر کروں کہ سامعین خوش ہو جائیں۔ ایسے الفاظ اور فقرات بولوں کہ
ہر طرف سے واہ وا کی آوازیں آئیں ۔ میں اس قسم کی تقریر کرنے والوں کے مقاصد کو اس سے بڑھ
کر نہیں سمجھتا جیسے بھڑوے ، نقال ، قوال ، گویے یہی کوشش کرتے ہیں کہ اُن کے سننے والے ان کی
تعریفیں کریں ۔
پس جب ایک مجمع کثیر سننے والا ہو اور اس میں ہر ایک مذاق اور درجہ کے لوگ موجود ہوں تو خدا
کی طرف کی آنکھ کھلی نہیں ہوتی ۔ إِلَّا مَا شَاءَ اللہ مقصود یہی ہوتا ہے کہ سننے والے واہ وا کریں۔
تالیاں بجائیں اور چیئر ز دیں ۔ غرض یہ حصہ شیطان کا واعظ یا بولنے والے میں ہوتا ہے اور سامعین میں
شیطانی حصہ یہ ہوتا ہے کہ وہ بولنے والے کی فصاحت و بلاغت، زبان پر پوری حکومت اور قادر الکلامی،
برمحل اشعار، کہانیوں اور ہنسانے والے لطیفوں کو پسند کریں اور داد دیں تا کہ سخن فہم ثابت ہوں ۔ گویا
اُن کا مقصود بجائے خود خدا سے دُور ہوتا ہے اور بولنے والے کا الگ ۔ وہ بولتا ہے مگر خدا کے لئے نہیں ۔
اور یہ سنتے ہیں مگر ان باتوں کو دل میں جگہ نہیں دیتے اس لیے کہ وہ خدا کے لئے نہیں سنتے۔ یہ کیوں
ہوتا ہے؟ صرف اس بات کے واسطے کہ ایک لذت حاصل کریں۔ یا درکھو! انسان دو قسم کی لذتوں کا
مجموعہ ہے۔ ایک روح کی لذت ہے۔ دوسری نفس کی لذت۔
روحانی لذت تو ایک باریک اور عمیق راز ہے جس پر اگر کسی کو اطلاع مل جائے اور ساری عمر میں
ایک مرتبہ بھی جس کو یہ سرور اور ذوق مل جائے وہ اس سے سرشار اور مست ہو جائے ۔ نفسانی لذتیں
ایسی ہیں کہ ہمیشہ آنی اور فانی ہوتی ہیں۔ نفسانی لذت وہ لذت ہے جس کے ساتھ ایک طوائف
بازاروں میں ناچ کرتی ہے۔ وہ بھی اس لذت میں شریک ہیں۔ جیسے مولوی واعظ کی حیثیت میں گاتا

ہے اور لوگ اس کو پسند کرتے ہیں۔ ویسے ہی بازاری عورت گاتی ہے اسے بھی پسند کرتے ہیں ۔اس
سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ نفس یہی چیز ہے جو ایک واعظ کے وعظ سے بھی لذت اٹھاتا ہے اور دوسری
طرف ایک بدکار عورت کے گانے سے بھی لذت اٹھاتا ہے حالانکہ وہ خوب جانتا ہے کہ یہ عورت بدکار
ہے۔ اس کے اخلاق ، اس کی معاشرت بہت ہی قابل نفرت ہے لیکن اس پر بھی اگر وہ اس کی باتوں
اور اس کے گانے سے لذت اٹھاتا ہے اور اس کو نفرت اور بد بو نہیں آتی، تو یقیناً سمجھو کہ یہ نفسانی لذت
ہے ورنہ روح تو ایسی گھناؤنی اور متعفن تھے پر راضی نہیں ہوسکتی ۔ اس قابلِ رحم واعظ کو یہ پتا نہیں ہوتا
کہ مجھ میں پاک حصہ نہیں ہے۔ ایسا ہی وہ اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے سامعین نہیں سمجھتے کہ ہم
یہاں صرف نفسانی لذت کے لئے بیٹھے ہیں اور خدا کا بخرہ ہم میں نہیں ہے۔ پس میں خدا تعالیٰ سے
پناہ مانگتا ہوں کہ وہ ہماری تقریروں ہمارے بولنے والوں اور سننے والوں میں سے اس نا پاک اور
خبیث روح کے حصہ کو نکال کر محض للہیت بھر دے۔ ہم جو کچھ کہیں خدا کے لئے ، اس کی رضا حاصل
کرنے کے واسطے اور جو کچھ سنیں خدا کی باتیں سمجھ کر سنیں اور نیز عمل کرنے کے واسطے سنیں اور مجلس وعظ
سے ہم صرف اتنا ہی حصہ نہ لے جائیں کہ یہ کہیں آج بہت اچھا وعظ ہوا۔
راستبازی اور ربانی واعظ مسلمانوں میں ادبار اور زوال آنے کی یہ بڑی بھاری وجہ
ہے ورنہ اس قدر کا نفرنسیں اور انجمنیں اور مجلسیں ہوتی ہیں اور
وہاں بڑے بڑے لسان اور لیکچرار اپنے لیکچر پڑھتے اور تقریریں کرتے ، شاعر قوم کی حالت پر ن ،
نوحہ خوانیاں کرتے ہیں ۔ وہ بات کیا ہے کہ اس کا کچھ بھی اثر نہیں ہوتا؟ قوم دن بدن ترقی کی بجائے
منزل ہی کی طرف جاتی ہے۔ بات یہی ہے کہ ان مجلسوں میں آنے جانے والے اخلاص لے کر نہیں
جاتے۔ وہاں لیکچراروں کی غرض جیسا کہ میں نے ابھی بیان کیا ہے خواہ مخواہ مولوی ہوں یا نئے
تعلیم یافتہ مشائخ ہوں یا صوفی ان سب کی غرض صرف واہ واسننا ہوتا ہے۔ تقریر کرتے وقت ان
کے معبود سامعین ہوتے ہیں جن کی خوشی اور رضامندی اُن کو مطلوب ہوتی ہے نہ خدا کی رضا ۔ لیکن
راست باز حقانی لوگ جو قیامت تک ہوں گے اُن کا یہ مقصد اور منشا کبھی نہیں ہوتا۔ اُن کا مقصود اور

مطلوب خدا ہوتا ہے اور بنی نوع انسان کی سچی ہمدردی اور غمگساری جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کا
ایک بہت بڑا ذریعہ ہے وہ دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں جو خود انہوں نے دیکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا جلال
ظاہر کرنا اُن کی تمنا ہوتی ہے اس لیے وہ جو کچھ کہتے ہیں بلاخوف لومة لائم کہتے ہیں۔ اُن کی نگاہ میں
سامعین ایک مردہ کیڑے ہوتے ہیں۔ نہ اُن سے کوئی اجر مقصود ہوتا ہے نہ اُن کے واہ وا کی غرض ۔
یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات لوگ اُن کی باتیں سن کر گھبرا جاتے ہیں اور درمیان تقریر سے اٹھ اُٹھ کر
چلے جاتے ہیں اور بسا اوقات گالیاں دیتے اور دُکھ دینے والی باتوں ہی پر اکتفانہ کر کے قسم قسم کی
اذیتیں اور تکلیفیں پہنچاتے ہیں۔ اس سے صاف پتا لگ جاتا ہے کہ نفسانی لذت کا طالب اور خواہشمند
کون ہوتا ہے اور نفسانی لذت ہوتی کیا ہے؟ ایک طوائف کا ناچ ہو تو ساری رات بھی جاگنا اور
زر دادن و در د سرخریدن کا مصداق ہونا بھی منظور لیکن ایک حقانی واعظ کے چند کلمے جو نہایت خلوص
اور سچے جوش اور حقیقی ہمدردی کی بنا پر اس کے پاک منہ سے نکلتے ہیں ۔ اُن کے لئے سننا دشوار اور
گراں مگر یہ حقانی واعظوں کی جماعت ان باتوں سے نہ کبھی گھبراتی اور نہ تھکتی ہے۔ کیوں؟ ان کے
پیش نظر خدا ہوتا ہے جو اپنی لا انتہا قدرتوں اور فوق الفوق طاقتوں کے ساتھ اُن پر جلوہ نمائی کرتا ہے جو
اُن پر سکینت اور استقلال نازل فرماتا ہے پھر وہ مردہ دنیا داروں کی پروا کیا کر سکتے ہیں ۔
یا درکھنا چاہیے کہ انسان کی پیدائش میں ایک رُوح کا حصہ ہے ربانی واعظ کا اثر روح پر دور افلس کا جوبہت پھیلا ہوا ہے۔ اب آپ لوگ یہ بات
آسانی کے ساتھ سمجھ سکتے ہیں کہ جو چیز زیادہ ہوگی اُس کا اثر زیادہ ہوگا۔ رُوح کا جوش ایسا ہے جیسے
کوئی غریب الوطن نا واقف لوگوں میں آکر بسے ۔ پس روح جو گمنام حالت میں ہوتی ہے اُس پر
بہت کم اثر ہوتا ہے۔ روح کے اثر کی علامت یہ ہے کہ جب ربانی واعظ اور حقانی ریفارمر بولتا ہے تو
وہ اپنے وعظ میں سامعین کو کالعدم سمجھتا ہے اور پیغام رساں ہو کر باتیں پہنچاتا ہے۔ ایسی صورت میں
روح میں ایک گدازش پیدا ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ وہ پانی کے ایک آبشار کی طرح جو پہاڑ کے بلند
کڑاڑے سے نشیب کی طرف گرتا ہے بے اختیار ہو کر گرتی ہے۔ خدا تعالیٰ کی طرف بہتی ہے اور

اس بہاؤ میں وہ ایک ایسی لذت اور سرور محسوس کرتی ہے جس کو میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ پس
وہ اپنے بیان اور اپنی تقریر میں وجہ اللہ کو دیکھتا ہے۔ سامعین کی اُسے پر وا بھی نہیں ہوتی کہ وہ سن کر وجہ
کیا کہیں گے۔ اس کو ایک اور طرف سے ایک لذت آتی ہے اور اندر ہی اندر خوش ہوتا ہے کہ میں
اپنے مالک اور حکمران کے حکم اور پیغام کو پہنچا رہا ہوں۔ اس پیغام رسانی میں جو مشکلات اور تکالیف
اُسے پیش آتی ہیں وہ بھی اُس کے لئے محسوس اللذات اور مدرک الحلاوت ہوتی ہیں ۔ چونکہ بنی نوع
کی ہمدردی میں محو ہوتے ہیں اس لئے رات دن سوچتے رہتے ہیں اور اسی فکر میں کڑھتے ہیں کہ
یہ لوگ کسی نہ کسی طرح اس راہ پر آجائیں اور ایک بار اس چشمہ سے ایک گھونٹ پی لیں ۔
نبی کریم
ریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حد درجہ ہمدردی و غمگساری یہ ہمدردی، یہ جوش ہمارے سید و مولی نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم میں غایت درجہ کا تھا۔ اس سے بڑھ کر کسی دوسرے میں ہوسکتا ہی نہیں ۔ چنانچہ آپ کی
ہمدردی اور غمگساری کا یہ عالم تھا کہ خود اللہ تعالیٰ نے اس کا نقشہ کھینچ کر دکھایا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ
نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء :(۴) یعنی کیا تو اپنی جان کو ہلاک کر دے گا اس علم میں کہ یہ
کیوں مومن نہیں ہوتے ۔ اس آیت کی حقیقت آپ پورے طور پر نہ سمجھ سکیں تو جدا امر ہے مگر
میرے دل میں اس کی حقیقت یوں پھرتی ہے جیسے بدن میں خون ۔
بدل درد یکه دارم از برائے طالبان حق نمی گردد بیان آن درد از تقریر کو تا ہم
میں خوب سمجھا ہوں کہ ان حقانی واعظوں کو کس قسم کا جان گزا در داصلاح خلق کا لگا ہوا ہوتا ہے۔
متاثر ہونے کی استعداد پھر بھی مجھنا چاہے کہ معلم جس رنگ اور طقت کا ہواس کا اثر یہ
اسی حیثیت سے حسب استعداد سننے والوں پر ہوتا ہے بشرطیکہ
استعداد میں قابلیت ہو۔ جو لوگ خدا تعالیٰ سے زیادہ مناسبت رکھتے ہیں اور خوف اور خشیت رکھتے ہیں
اُن پر اثر زیادہ ہوتا ہے۔ اس کا نشان یہ ہے کہ روح تزکیۂ نفس کے لئے دوڑتی ہے اور بے اختیار
ہو ہو کر خدا تعالیٰ کی طرف جاتی ہے۔ اگر نفس امارہ کے ساتھ تعلق زیادہ ہے اور اس کی حکومت کے

نیچے ہے تو طبیعت میں ایک اضطراب اور قلق سا پیدا ہوتا ہے۔ اُس کی باتوں سے نفرت معلوم ہوتی
ہے۔ وہاں بیٹھنے اور سنے کو جی نہیں چاہتا بلکہ گھبراہٹ معلوم ہوتی ہے۔ جب انسان اس قسم کی بے چینی
اور بے لذتی ایک حقانی واعظ کی باتوں سے اپنے دل میں پائے تو اُس کو واجب ہے کہ وہ اپنی روح
کی فکر کرے کہ وہ ہلاکت کے گڑھے پر پہنچی ہوئی ہے۔ خدا کی باتوں سے بے لطفی اور بے ذوقی ۔
روحانی بیماریوں کا علاج اس سے بڑھ کر دنیا میں ہلاک کرنے والی چیز کیا ہوگی، اس کا
علاج کیا ہے؟ اس کا علاج استغفار، خدا کے حضور رجوع، اپنے
گناہوں کی معافی کے لئے دعائیں اور اُن پر دوام ۔ اگر اس نسخہ کو استعمال کیا جائے تو میں یقیناً کہہ
سکتا ہوں کہ اس بے لطفی سے ایک لطف اور اس بے ذوقی میں سے ایک ذوق پیدا ہو جائے گا۔ پھر
وہی روح جو خدا کے حضور جانے سے بھاگتی اور خدا کی باتوں کے سننے سے نفرت کرتی تھی خدا کی
طرف گیند کی طرح لڑھکتی ہوئی چلی جائے گی ۔
نفس کی اس کی تین نفس کی تین قسمیں ہیں امارةِ، لَوَّامَة، مُطْمَئِنَّة - مُطْمَئِنَّهُ لَى تین اقسام ایک حالت نفس زکیہ کہلاتی ہے نفس زکیہ بچوں کا فس ہوتا ہے جس کو
کوئی ہوا نہیں لگی ہوتی ہے اور وہ ہر قسم کے نشیب و فراز سے ناواقف ایک ہموار سطح پر چلتے ہیں۔
نفس اتارہ وہ ہے جب کہ دنیا کی ہو الگتی ہے۔ نفس تو امہ وہ نفس ہے جب کہ ہوش آتی ہے اور لغزشوں
کو سوچتا ہے اور کوشش کرتا ہے اور بدیوں سے بچنے کے لئے دعا کرتا ہے۔ اپنی کمزوریوں سے آگاہ
ہوتا ہے۔ اور نفسِ مطمئنہ وہ ہوتا ہے جبکہ ہر قسم کی بدیوں سے بچنے کی بفضل الہی قوت اور طاقت
پاتا ہے اور ہر قسم کی آفتوں اور مصیبتوں سے اپنے آپ کو امن میں پاتا ہے اور اس طرح پر ایک
برودت اور اطمینان قلب کو حاصل ہوتا ہے۔ کسی قسم کی گھبراہٹ اور اضطراب باقی نہ رہے۔
دماغ ، دل اور زبان کا دائرہ کار اس کی مثال اس طرح کی ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کے وجود میں تین قسم کی حکومت رکھی ہے۔ ایک دماغ،
دوسرا دل ، تیسری زبان ۔ دماغ عقول اور براہین سے کام لیتا ہے اور اُس کا یہ کام ہے کہ ہر وقت وہ

ایک تراش خراش میں لگا رہتا ہے اور نئی نئی براہین اور حج کو سوچتا رہتا ہے۔ اس کے سپر دیہی خدمت
ہے کہ وہ مقدمات مرتب کر کے نتائج نکالتا رہتا ہے ۔ قلب تمام وجود کا بادشاہ ہے۔ یہ دلائل سے کام
طلب تمام وجود کا بادشاہ سے بھی ہوا اس سے کام
نہیں لیتا۔ چونکہ اس کا تعلق ملک الملوک سے ہے اس لیے کبھی صریح الہام سے کبھی خفی الہام سے
اطلاع پاتا ہے۔ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ دماغ وزیر ہے۔ وزیر مدبر ہوتے ہیں۔ اس لئے دماغ
تجاویز ، اسباب ، دلائل اور نتائج کے متعلق کام میں لگا رہتا ہے۔ قلب کو اُن سے کام نہیں ہے۔ اس
کے اندر اللہ تعالیٰ نے قوت حاسہ رکھی ہے جیسے چیونٹی جہاں کوئی شیرینی رکھی ہوئی ہو معاً اس جگہ پر پہنچ
جاتی ہے حالانکہ اس کے لئے کوئی دلیل اس امر کی نہیں ہوتی کہ وہاں شیرینی ہے بلکہ خدا تعالیٰ نے
اس میں ایک قوت حاسہ رکھی ہوئی ہوتی ہے جو اس کی رہبری کرتی ہے ۔ اسی طرح پر قلب کو چیونٹی
کے ساتھ مشابہت ہے کیونکہ اس میں بھی وہ قوت حاسہ موجود ہے جو اس کی رہنمائی کرتی ہے اور وہ
دلائل و براہین اور ترتیب مقدمات اور استخراج نتائج کی ضرورت نہیں رکھتا۔ گو یہ امر دیگر ہے کہ
دماغ اس کے لئے یہ اسباب اور اُمور بھی بہم پہنچا دیتا ہے۔
قلب کے معنے ایک ظاہری اور جسمانی ہیں اور ایک روحانی ۔ ظاہری معنی تو قلب کے معنی کے معنے ایک ظاہری اور اور ایک یہی ہیں کہ پھرنے والا ۔ چونکہ دورانِ خون اسی سے ہوتا ہے اس لئے اس کو
قلب کہتے ہیں ۔ روحانی طور پر اس کے یہ معنی ہیں کہ جو ترقیات انسان کرنا چاہتا ہے وہ قلب ہی کے
تصرف سے ہوتی ہیں۔ جس طرح پر دورانِ خون جو انسانی زندگی کے لئے ایک اشد ضروری چیز ہے
اسی قلب سے ہوتا ہے اسی طرح پر روحانی ترقیوں کا اسی کے تصرف پر انحصار ہے۔
قلب اور دماغ کی ماہیت بعض نادان آن بعض نادان آج کل کے فلسفی بے خبر ہیں۔ وہ تمام عمدہ
کاروبار کو دماغ سے ہی منسوب کرتے ہیں مگر وہ اتنا نہیں
جانتے کہ دماغ تو صرف دلائل و براہین کا ملکہ ہے ۔ قوت متفکرہ اور حافظہ دماغ میں ہے لیکن قلب
میں ایک ایسی چیز ہے جس کی وجہ سے وہ سردار ہے یعنی دماغ میں ایک قسم کا تکلف ہے اور قلب میں
نہیں بلکہ وہ بلا تکلف ہے۔ اس لیے قلب رب العرش سے ایک مناسبت رکھتا ہے۔ صرف قوت حاسہ

کے ذریعہ دلائل و براہین کے بغیر پہچان جاتا ہے۔ اسی لیے حدیث شریف میں آیا ہے کہ اِسْتَفْتِ
القلب یعنی قلب سے فتویٰ پوچھ لے ۔ یہ نہیں کہا کہ دماغ سے فتوئی پوچھ لو۔ الوہیت کی تاراسی کے
ساتھ لگی ہوئی ہے کوئی اس کو بعید نہ سمجھے ۔ یہ بات ادق اور مشکل تو ہے مگر تزکیہ نفس کرنے والے
جانتے ہیں کہ یہ مکرمات قلب میں موجود ہیں۔ اگر قلب میں یہ طاقتیں نہ ہوتیں تو انسان کا وجود ہی
بے کار سمجھا جاتا ۔ صوفی اور مجاہدہ کرنے والے لوگ جو تصوف اور مجاہدات کے مشاغل میں مصروف
ہوتے ہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ قلب سے روشنی اور نور کے ستون شہودی طور پر نکلتے ہوئے
دیکھتے ہیں اور ایک خط مستقیم میں آسمان کو جاتے ہیں۔ یہ مسئلہ بدیہی اور یقینی ہے۔ میں اس کو خاص
مثال کے ذریعہ سے بیان نہیں کر سکتا ۔ ہاں جن لوگوں کو مجاہدات کرنے پڑتے ہیں یا جنہوں نے
سلوک کی منزلوں کو طے کرنا چاہا ہے انہوں نے اس کو اپنے مشاہدہ اور تجربہ سے صحیح پایا ہے۔ قلب اور
عرش کے درمیان گویا بار یک تار ہے۔ قلب کو جو حکم کرتا ہے اس سے ہی لذت پاتا ہے۔خارجی
دلائل اور براہین کا محتاج نہیں ہوتا ہے بلکہ ملہم ہو کر خدا سے اندر ہی اندر باتیں پا کرفتویٰ دیتا
ہے۔ ہاں یہ بات سچ ہے کہ جب تک قلب قلب نہ بنے کو کُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ (الملك: 11) كا
مصداق ہوتا ہے۔ یعنی انسان پر ایک وہ زمانہ آتا ہے کہ جس میں نہ قلب و دماغ کی قوتیں اور طاقتیں
ہوتی ہیں۔ پھر ایک زمانہ دماغ کا آتا ہے۔ دماغی قوتیں اور طاقتیں نشوونما پاتی ہیں اور ایک ایسا
زمانہ آتا ہے کہ قلب منور اور مشتعل اور روشن ہو جاتا ہے۔ جب قلب کا زمانہ آتا ہے اس وقت
انسان روحانی بلوغ حاصل کرتا ہے اور دماغ قلب کے تابع ہو جاتا ہے اور دماغی قوتوں کو قلب کی
خاصیتوں اور طاقتوں پر فوق نہیں ہوتا۔ یہ بھی یادر ہے کہ دماغی حالتوں کو مومنوں سے ہی خصوصیت
نہیں ہے۔ ہندو اور چوہڑے وغیرہ بھی سب کے سب ہر ایک دماغ سے کام لیتے ہیں۔ جو لوگ
دنیوی معاملات اور تجارت کے کاروبار میں مصروف ہیں وہ سب کے سب دماغ سے کام لیتے ہیں۔
ان کی دماغی قوتیں پورے طور پر نشو و نما پائی ہوئی ہوتی ہیں اور ہر روز نئی نئی باتیں اپنے کاروبار کے
متعلق ایجاد کرتے ہیں۔ یورپ اور نئی دنیا کو دیکھو کہ یہ لوگ کس قدر دماغی قوتوں سے کام لیتے ہیں

اور کس قدر آئے دن نئی ایجادیں کرتے ہیں ۔ قلب کا کام جب ہوتا ہے، جب انسان خدا کا بنتا
ہے اس وقت اندر کی ساری طاقتیں اور ریاستیں معدوم ہو کر قلب کی سلطنت ایک اقتدار اور قوت
حاصل کرتی ہے۔ تب انسان کامل انسان کہلاتا ہے۔ یہ وہی وقت ہوتا ہے جبکہ وہ نَفَخْتُ فِيهِ مِنْ
روحی (الحجر : ۳۰) کا مصداق ہوتا ہے اور ملائکہ تک اسے سجدہ کرتے ہیں۔ اس وقت وہ ایک نیا انسان
ہوتا ہے۔ اس کی روح پوری لذت اور سرور سے سرشار ہوتی ہے۔ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ یہ لذت
ایسی لذت نہیں جیسا کہ ایک ناعاقبت اندیش بد کار زنا کرنے میں پاتا ہے یا خوش الحانی کا شائق
سرود اور خوش گلو کے گانے میں پاتا ہے۔ نہیں بلکہ اس سے دھوکا نہ کھانا چاہیے۔ روح کی لذت کے
اس وقت ملتی ہے جب انسان گداز ہو کر پانی کی طرح بہنا شروع ہوتا ہے اور خوف وخشیت سے بہہ نکلتا
ہے۔ اس مقام پر وہ کلمہ بنتا ہے اور اِنَّمَا أَمْرَةً إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ ( يُسَ : ۸۳)
کا مفہوم اس میں کام کرنے لگتا ہے۔
لوگوں نے کلمہ اللہ کے لفظ پر جو مسیح کی نسبت آیا ہے سخت کلمۃ اللہ اور روح کی حقیقت غلطی کھائی ہےاور سی کی کوئی خصوصیت سمجھی ہے حالانکہ
ایسا ہر گز نہیں ہے۔ ہر انسان جب نفسانی ظلمتوں اور گندگیوں اور تیر گیوں سے نکل آتا ہے اس وقت
وہ کلمتہ اللہ ہوتا ہے۔
یا د رکھو ہر انسان کلمتہ اللہ ہے کیونکہ اس کے اندر روح ہے جس کا نام قرآن شریف میں آمد ربی
رکھا گیا ہے۔ لیکن انسان نادانی اور نا واقعی سے روح کی کچھ قدر نہ کرنے کے باعث اس کو انواع واقسام
کی سلاسل اور زنجیروں میں مقید کر دیتا ہے اور اس کی روشنی اور صفائی کو خطر ناک تاریکیوں اور سیاہ کاریوں
کی وجہ سے اندھا اور سیاہ کر دیتا ہے اور اسے ایسا دھندلا بناتا ہے کہ پتا بھی نہیں لگتا۔ لیکن جب تو بہ
کر کے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے اور اپنی نا پاک اور تاریک زندگی کی چادر اتار دیتا ہے تو
قلب منور ہونے لگتا ہے اور پھر اصل مبدء کی طرف رجوع شروع ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ تقویٰ کے
الحکم جلد ۵ نمبر ۹ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۱ تا ۴

انتہائی درجہ پر پہنچ کر سارا میل کچیل اتر کر پھر وہ کلمۃ اللہ ہی رہ جاتا ہے۔ یہ ایک بار یک علم اور معرفت
کا نکتہ ہے۔ ہر شخص اس کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتا۔
انسان کا کمال انسان کا کمال یہ ہے کہ اس میں حقیقی معرفت اور کچھ فراست جو ایمانی سچی
فراست کہلاتی ہے ( جس کے ساتھ اللہ کا ایک نور ہوتا ہے جو اس کی ہر راہ
میں رہنمائی کرتا ہے ) پیدا ہو۔ بدوں اس کے انسان دھوکے سے نہیں بچ سکتا اور رسم و عادت
کے طور پر کبھی کبھی نہیں بلکہ بسا اوقات سم قاتل پر بھی خوش ہو جاتا ہے۔ پنجاب وہندوستان کے
سجادہ نشین اور گدیوں کے پیر زادے قوالوں کے گانے سے اور هُوَ حَق کے نعرے مارنے اور
الٹے سیدھے لٹکنے ہی میں اپنی معرفت اور کمال کا انتہا جانتے ہیں اور نا واقف پیر پرست ان
باتوں کو دیکھ کر اپنی روح کی تسلی اور اطمینان ان لوگوں کے پاس تلاش کرتے ہیں۔ مگر غور سے دیکھو
کہ یہ لوگ اگر فریب نہیں دیتے تو اس میں شک نہیں ہے کہ فریب خوردہ ضرور ہیں۔ کیونکہ وہ سچا رشتہ
جو عبودیت اور الوہیت کے درمیان ہے جس کے حقیقی پیوند سے ایک نور اور روشنی نکلتی ہے اور ایسی
لذت پیدا ہوتی ہے کہ دوسری کوئی لذت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ اس کو ان قلابازیوں سے کچھ بھی
تعلق نہیں ۔ ہم نہایت نیک نیتی کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ ہماری نیت کیسی ہے
پوچھتے ہیں کہ اگر اس قسم کے مشغلے عبادت الہی اور معرفت الہی کا موجب ہو سکتے ہیں اور انسانی روح
کے کمال کا باعث بن سکتے ہیں تو پھر بازیگروں کو معرفت کی معراج پر پہنچا ہوا سمجھنا چاہیے اور
انگریزوں نے تو ان کھیلوں اور کرتبوں میں اور بھی حیرت انگیز ترقیاں کی ہیں اور باوجود ان ترقیوں
کے ان کی معرفت خدا کی نسبت یا تو یہ ہے کہ وہ سرے سے ہی منکر اور دہر یہ ہیں اور اگر اقرار بھی کیا
ہے تو یہ کہ ایک ناتواں بیکس انسان کہ جو ایک عورت مریم کے پیٹ سے پیدا ہوا خدا بنالیا اور ایک خدا کو
چھوڑ کر تین خداؤں کے قائل ہوئے ۔ جن میں سے ایک کو ملعون اور ہاویہ میں تین دن رہنے والا
تجویز کیا ۔ اب اے دانشمند و ! سوچو! اور اے سلیم الفطرت والو! غور کرو کہ اگر یہی الٹا سیدھا لٹکنا اور
طبلہ اور سارنگی ہی کے ذریعہ خدا کی معرفت اور انسانی کمال حاصل ہو سکتا تھا تو پھر کیا وجہ ہے کہ

اس فن میں ماہر اور موجد انگریزوں کو جو قسم قسم کے باجے اور گانے کے سامان نکالتے ہیں ایسی ٹھوکر
لگی کہ وہ خدا کے بالکل منکر یا تثلیث کے قائل ہو گئے باوجود یکہ دنیوی امور میں ایجادات و
اختراعات میں ان کی عقلیں ترقی پذیر سمجھی جاتی ہیں ۔ پھر اس پر اور بھی غور کرو اور سوچو کہ اگر یہی
معرفت کا ذریعہ تھا تو تھیٹروں میں ناچنے والے اور تمام ناچنے گانے والے پھر اعلیٰ درجہ کے صاحب
دل اور صاحب کمال ماننے پڑیں گے۔ افسوس ان لوگوں کو خبر ہی نہیں کہ خدا کی معرفت ہوتی کیا
ہے؟ اور انسانی کمال نام کس کا ہے؟ وہ شیطانی حصہ کی شناخت نہیں کر سکے ۔
اور نے صرف چند کے بلالیا اور دو مار انہوں نے صرف چند قطرے آنسوؤں کے بہالینا اور دو تین چیچنیں مار دینا رفت اور گریہ و بکا ہی رو کی تلی اور اطمینان کا موجب سمجھ رکھا ہے۔ بسا اوقات انسان
ناول پڑھتا ہے ۔ جب اس میں کسی دردناک حصہ پر پہنچتا ہے با وصفیکہ جانتا ہے کہ یہ ایک فرضی کہانی
اور جھوٹا قصہ ہے لیکن پھر بھی وہ ضبط نہیں کر سکتا اور بعض دفعہ چیخیں مار مار کر رو پڑتا ہے۔ اس سے
معلوم ہوا ہوا کہ محض رونا اور چلانا بھی اپنے اندر کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔ میں نے سنا ہے کہ ملوک چغتا ئیہ
کے عہد سلطنت میں بعض لوگ ایسے ہوتے تھے جو شرط لگا کر یقیناً رلا دیتے تھے اور ہنسا دیتے تھے
اور اب تو صریح یہ بات موجود ہے کہ طرح طرح کے ناول موجود ہیں ۔ بعض ایسے ہیں کہ اُن کو پڑھ
کر بے اختیار ہنسی آتی ہے اور بعض ایسے ہیں کہ ان کو پڑھ کر دل بے اختیار ہو کر دردمند ہو جاتا ہے
حالانکہ ان کو یقیناً بناوٹی قصے اور فرضی کہانیاں جانتے ہیں ۔
اس سے صاف معلوم ہو گیا کہ انسان دھوکا کھاتا ہے اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب انسان
نفسانی اغراض اور روحانی مطالب میں تمیز نہیں کرتا ۔ جس قدر لوگ دنیا میں ہیں ان میں سے ایک
بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو علامات حقیقیہ سے بے نصیب ہیں۔ ان کے منہ سے معارف
اور حقائق نہیں نکلتے پھر رلا دیتے ہیں۔ اس کی یہ وجہ نہیں ہے کہ وہ حقائق اور معارف سے بہرہ ور ہیں
جو عبودیت کے رنگ سے رنگین ہو کر الوہیت کے عظمت و جلال سے خائف اور ترساں ہو کر بولتے
ہیں بلکہ اس کی تہہ میں وہی بات ہوتی ہے جو میں نے ابھی ناولوں اور کہانیوں کے متعلق بیان کی ہے۔

وہ خود بھی نفس کی ہوا میں مبتلا ہوتے ہیں اور یوں رونا کچھ فائدہ نہیں رکھتا۔
ہاں اگر اللہ تعالیٰ کی عظمت و جبروت آنسو کا ایک قطرہ بھی دوزخ کو حرام کر دیتا ہے اور اس کی خشیت کا غلبہ دل پر ہو ہے ہاں
اور اس میں ایک رفت اور گدازش پیدا ہو کر خدا کے لئے ایک قطرہ بھی آنکھ سے نکلے تو وہ یقیناً دوزخ
کو حرام کر دیتا ہے ۔ پس انسان اس سے دھوکا نہ کھائے کہ میں بہت روتا ہوں ۔ اس کا فائدہ بجز
اس کے اور کچھ نہیں کہ آنکھ دُکھنے آجائے گی اور یوں امراضِ چشم میں مبتلا ہو جائے گا۔
میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ خدا کے حضور اس کی خشیت سے متاثر ہوکر رونا دوزخ کو حرام کر دیتا
ہے لیکن یہ گریہ و بکا نصیب نہیں ہوتا جب تک کہ خدا کو خدا اور اس کے رسول کو رسول اور اس کی سچی
کتاب پر اطلاع نہ ہو نہ صرف اطلاع بلکہ ایمان ۔
طبیب جیسے ایک مریض کو جلا ب دیتا ہے اور اس کو ہلکے ہلکے دست آتے ہیں وہ مرض کو ضائع
نہیں کرتے جب تک کہ جگری دست نہ آئیں۔ وہ اپنے ساتھ تمام موادر ڈیہ اور فاسدہ کو لے کر نکلتے
ہیں اور ہر قسم کی عفونتیں اور زہریں جنہوں نے مریض کو اندر اندر ہی مضحل اور مضطرب کر رکھا تھا اُس
کے ساتھ نکل جاتے ہیں اور اُس کو شفا ہوتی ہے ۔ اسی طرح پر جگری گریہ و بکا آستانہ الوہیت پر
ہر ایک قسم کی نفسانی گندگیوں اور مفسد مواد کو لے کر نکل جاتا ہے اور اس کو پاک وصاف بنا دیتا ہے۔
اہل اللہ کا ایک آنسو جو توبة النصوح کے وقت نکلتا ہے ہوا و ہوس کے بندے اور ریا کاری اور
ظلمتوں کے گرفتار کے ایک دریا بہا دینے سے افضل اور اعلیٰ ہے کیونکہ وہ خدا کے لئے ہے اور یہ خلق
کے لئے یا اپنے نفس کے واسطے۔
اس بات کو کبھی اپنے دل سے محو نہ کرو کہ خدا تعالیٰ کے حضور اخلاص اور راستبازی کی قدر ہے۔
تکلف اور بناوٹ اُس کے حضور کچھ کام نہیں دے سکتی۔
اللہ تعالیٰ کی معرفت کے حصول کے ذرائع اب اگر یہ سوال ہوکہ پھر اس درجہ کے حصول کے لئے کیا کیا جائے اور قرآن کریم نے

اس درجہ پر پہنچنے کا کیا ذریعہ بتایا ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس کے لئے دو باتیں
بطور اصول کے رکھی ہیں۔ اول یہ کہ دعا کرو۔ یہ سچی بات ہے خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا (النساء : ٢٩)
انسان کمزور مخلوق ہے ۔ وہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور کرم کے بدوں کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ اس کا وجود اور
اس کی پرورش اور بقا کے سامان سب کے سب اللہ تعالیٰ ہی کے فضل پر موقوف ہیں ۔ احمق ہے وہ
انسان جو اپنی عقل و دانش یا اپنے مال و دولت پر ناز کرتا ہے کیونکہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ ہی کا عطیہ
ہے۔ وہ کہاں سے لایا ؟ اور دعا کے لئے یہ ضروری بات ہے کہ انسان اپنے ضعف اور کمزوری کا پورا
خیال اور تصور کرے۔ جوں جوں وہ اپنی کمزوری پر غور کرے گا اسی قدر اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی مدد
کا محتاج پائے گا۔ اور اس طرح پر دعا کے لئے اس کے اندر ایک جوش پیدا ہوگا ۔ جیسے انسان جب
مصیبت میں مبتلا ہوتا ہے اور دکھ یا تنگی محسوس کرتا ہے تو بڑے زور کے ساتھ پکارتا اور چلاتا ہے اور
دوسرے سے مدد مانگتا ہے۔ اسی طرح اگر وہ اپنی کمزوریوں اور لغزشوں پر غور کرے گا اور اپنے
آپ کو ہر آن اللہ تعالیٰ کی مدد کا محتاج پائے گا تو اس کی روح پورے جوش اور درد سے بے قرار ہو کر
آستانہ الوہیت پر گرتی اور چلاتی ہے اور یا رَب يَا رَبّ کہہ کر پکارتی ہے۔ غور سے قرآن کریم کو
دیکھو تو تمہیں معلوم ہوگا کہ پہلی ہی سورہ میں اللہ تعالیٰ نے دعا کی تعلیم دی ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحة : ٦ ٧٠ )
دعا تب ہی جامع ہو سکتی ہے کہ وہ تمام منافع اور مفاد کو اپنے اندر رکھتی ہو اور تمام نقصانوں اور مضرتوں
سے بچاتی ہو۔ پس اس دعا میں تمام بہترین منافع جو ہو سکتے ہیں اور ممکن ہیں وہ اس دعا میں مطلوب
ہیں اور بڑی سے بڑی نقصان رساں چیز جو انسان کو ہلاک کر دیتی ہے اُس سے بچنے کی دعا ہے۔
میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ منعم علیہ چار قسم کے لوگ ہیں ۔ اوّل منعم علیہ گروہ کی چار اقسام نبی ۔ دوم صدیق - سوم شہید - چہارم صالحین ۔ پس اس دعا میں باربارکہ پچکا
۔ ۔ ۔
میں گویا ان چاروں گروہوں کے کمالات کی طلب ہے۔
نبی نبیوں کا عظیم الشان کمال یہ ہےکہ وہ خداسے خبریں پاتے ہیں چنانچہ قرآن شریف میں آیا ہے
لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ ( الجن : ۲۸،۲۷) یعنی خدا تعالیٰ کے

·

آج 10 میں سے 10 باقی