۱۰؍دسمبر۱۸۹۹ء
ملفوظات, حصہ 6
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پھر جو سلطان روم کو خلیفۃ المسلمین قرار دیتے ہیں اس کے کیا معنی ہوئے؟ اصل بات یہ ہے کہ
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو کشفی طور پر دکھایا گیا تھا کہ خلیفہ قریش سے ہوں گے۔ خواہ حقیقی طور پر یا
بروزی طور پر۔ جیسے دجال کا بروز بتایا ۔ اسی طرح پر سلاطین مغلیہ وغیرہ بروزی طور پر قریش ہی
ہیں۔ خدا نے جو عہد ان کو دیا وہ اس کے متکفل رہے ۔ جب تک خدا نے چاہا وہ سلطنت کرتے
رہے۔ جب تک کوئی بروز کے مسئلہ کو نہیں سمجھتا ، اس پیش گوئی کی حقیقت کو سمجھ نہیں سکتا اور آخر اس کو اس
پیش گوئی کو جھٹلانا پڑے گا۔
جب اصل قریش میں استعداد نہ رہی اور اس قوم میں وہ استعداد پائی گئی تو خدا نے وہ عہدہ اس
کے حوالہ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ طبعاً سلطان روم کی متابعت اختیار کی اور سچی محبت سے اس کو قبول کیا۔ یہ
تصنع اور بناوٹ سے نہیں ہوا بلکہ دلوں نے فتوی دیا کہ وہ خادم حرمین الشریفین ہے۔ اخلالی امور
ہمیشہ ہوتے ہیں اور ہوں گے یہ معنی ہیں الْأَئِمَّةُ مِنَ الْقُرَيْشِ کے۔
غرض یہ دو نام ایک ہی شخص کے تھے۔ ایک کو افاضہ خیر کا درجہ ملا۔ دوسرے کو دفع شر ۔ افاضہ خیر
چونکہ بڑھ کر ہے اس کو دفع شر پر بزرگی دی جاتی ہے اس لئے اس حیثیت سے وہ خلیفہ اللہ کہلا یا
پس جیسے مقابل پر دو خبیث بروز تھے یہ خیر کے بروز تھے۔
اب اس کے متعلق میں ایک اور نکتہ بیان کر کے اس بیان کو ختم کرنا چاہتا ہوں ۔ عیسی کے نام میں
دفع شر کا مفہوم پایا جاتا ہے اور احمد یا محمد کے نام میں افاضہ خیر کا مفہوم ہے نہایت ہی تعریف کیا گیا۔
تعریف اس نام پر ہوتی ہے جس کو خیر پہنچاؤ گے وہ بے اختیار تعریف کرے گا۔ حمد کرنے کے ساتھ
لازمی طور پر منعم علیہ ہونا ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام محمد اس لئے ہی تھا کہ وہ افاضہ خیر ہے جو
خلق کی طرف کرتا ہے ۔ احمد منعم ہے اور محد منعم علیہ ہے اور عیسی کے معنی ہیں بچایا گیا ہے۔ یہ دفع شر کی
طرف اشارہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خدا نے وہ قصہ یاد دلایا اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي
الْأَرْضِ خَلِيفَةً (البقرة : ۳۱) اس قصہ میں پیش گوئی ہوتی ہے۔ اب میں اس کا بیان لمبا کرنا نہیں چاہتا۔
بس اسی پر ختم کرتا ہوں کہ مسیح اور مہدی دراصل ایک ہی شخص کے دو نام ہیں جو اس کی دو مختلف حیثیتوں
کو ظاہر کرتے ہیں جو دفع شر اور افاضہ خیر ہیں۔ افسوس ان علماء پر کہ انہوں نے افاضہ خیر کے بروز کو مانا
اور دفع شر کے بروز سے انکار کیا۔ لے
مرکز میں بار بار آنے کی تاکید دسمبر ۱۸۹۹ء کے جلسہ سالانہ پر بہت کم لوگ آئے۔ اس پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے بہت اظہار
افسوس کیا اور فرمایا۔
ہنوز لوگ ہمارے اغراض سے واقف نہیں کہ ہم کیا چاہتے ہیں کہ وہ بن جائیں ۔ وہ غرض جو ہم
چاہتے ہیں اور جس کے لئے ہمیں خدا تعالیٰ نے مبعوث فرمایا ہے وہ پوری نہیں ہو سکتی جب تک لوگ
یہاں بار بار نہ آئیں اور آنے سے ذرا بھی نہ اکتائیں۔
اور فرمایا۔ جو شخص ایسا خیال کرتا ہے کہ آنے میں اُس پر بوجھ پڑتا ہے یا ایسا سمجھتا ہے کہ یہاں
ٹھیرنے میں ہم پر بوجھ ہوگا اسے ڈرنا چاہیے کہ وہ شرک میں مبتلا ہے۔ ہمارا تو یہ اعتقاد ہے کہ اگر
سارا جہان ہمارا عیال ہو جائے تو ہماری مہمات کا متکفل خدا تعالیٰ ہے۔ ہم پر ذرا بھی بوجھ نہیں ۔ ہمیں
تو دوستوں کے وجود سے بڑی راحت پہنچتی ہے۔ یہ وسوسہ ہے جسے دلوں سے دُور پھینکنا چاہیے۔ میں
نے بعض کو و یہ یہ کہتے کہتے سنا ہے کہ ہم یہاں بیٹھ کر کیوں حضرت صاحب کو تکلیف دیں ۔ ہم تو نکھے ہیں یوں ہی
روٹی بیٹھ کر کیوں توڑا کریں ۔ وہ یاد رکھیں یہ شیطانی وسوسہ ہے جو شیطان نے اُن کے دلوں میں ڈالا
ہے کہ اُن کے پیر یہاں جمنے نہ پائیں۔
ایک روز حکیم فضل دین صاحب نے عرض کیا کہ حضور میں یہاں نکما بیٹھا کیا کرتا ہوں ۔ مجھے حکم ہو تو
بھیرہ چلا جاؤں وہاں درس قرآن کریم ہی کروں گا۔ یہاں مجھے بڑی شرم آتی ہے کہ میں حضور کے کسی کام
نہیں آتا اور شاید بیکار بیٹھنے میں کوئی معصیت نہ ہو۔
فرمایا ۔ آپ کا یہاں بیٹھنا ہی جہاد ہے اور یہ بیکاری ہی بڑا کام ہے۔
غرض بڑے دردناک اور افسوس بھرے لفظوں میں نہ آنے والوں کی شکایت کی اور فرمایا۔
یہ عذر کرنے والے وہی ہیں جنھوں نے حضور میں سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے عذر کیا تھا
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۱ء صفحه ۱ تا ۵
إِنَّ بُيُوتَنَا عَورَةُ اور خدا تعالیٰ نے ان کی تکذیب کر دی کہ اِن يُرِيدُونَ إِلَّا فِرَارًا ( الاحزاب : ۱۴)
فرمایا۔ ہمارے دوستوں کو کس نے بتایا ہے کہ زندگی بڑی لمبی ہے۔ موت کا کوئی وقت نہیں کہ
کب سر پر ٹوٹ پڑے۔ اس لیے مناسب ہے کہ جو وقت ملے اُسے غنیمت سمجھیں ۔
فرمایا ۔ یہ ایام پھر نہ ملیں گے اور یہ کہانیاں رہ جائیں گی ۔
فرمایا۔ میں اپنے نفس پر اتنا قابو رکھتا ہوں اور خدا تعالیٰ نے میرے نفس کو اپنے نفس پر قابو ایسا مسلمان بنایا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک سال بھر میرے سامنے بیٹھ کر
میرے نفس کو گندی سے گندی گالی دیتا رہے آخر وہی شرمندہ ہو گا اور اسے اقرار کرنا پڑے گا کہ وہ
میرے پاؤں جگہ سے اکھاڑ نہ سکا۔
لوگوں کی تکالیف اور شرارتوں سے آپ کبھی مرعوب نہیں ہوئے۔ اس بارہ میں فرمایا۔
کوئی معاملہ زمین پر واقع نہیں ہوتا جب تک پہلے آسمان پر طے نہ ہو جائے اور خدا تعالیٰ کے
ارادہ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہو سکتا اور وہ اپنے بندہ کو ذلیل اور ضائع نہیں کرے گا۔
جالندھر کے مقام میں فرمایا۔
ابتلا کے وقت حضرت اقدس کا حال ابتلا کے وقت ہمیں اندیشہ اپنی جماعت کے
بعض ضعیف دلوں کا ہوتا ہے۔ میرا تو یہ حال ہے کہ اگر مجھے صاف آواز آوے کہ تو مخذول ہے اور تیری
کوئی مراد ہم پوری نہ کریں گے تو قسم ہے مجھے اس کی ذات کی اس عشق و محبت الہی اور خدمت دین میں
کوئی کمی واقع نہ ہو گی ۔ اس لئے کہ میں تو اسے دیکھ چکا ہوں۔ پھر یہ پڑھا هَلْ تَعْلَمُ لَهُ
سميًّا (مريم : ٦٦ )
۔
عفو و درگزر اپنے خادم حامد علی کو اپنی ڈاک ڈاکخانہ میں ڈالنے کو دی ۔ اس سے وہ کہیں فراموش
ہو گئی ۔ ایک ہفتے کے بعد کوڑے کرکٹ کے ڈھیر سے اس کے برآمد ہونے پر
حامد علی کو بلا کر اور خطوط دکھا کر بڑی نرمی سے صرف اتنا کہا۔
حامد علی تمہیں نسیان بہت ہو گیا ہے۔ فکر سے کام کیا کرو۔
دین کی ہتک
لد اله
جلد اول
حرمات اللہ کی ہتک آپ کو گوارا نہ تھی ۔ اس بارہ میں فرمایا ۔
میری جائیداد کا تباہ ہونا اور میرے بچوں کا میری آنکھوں کے سامنے
ٹکڑے ٹکڑے ہونا مجھ پر آسان ہے بہ نسبت دین کی ہتک اور استخفاف کے دیکھنے اور اس پر صبر
کرنے کے۔
نیکی کا اخفا اخراجات کے بارہ میں احباب کے خیالات پر آپ نے فرمایا۔
اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کھانے کے متعلق میں اپنے نفس میں اتنا تحمل پاتا ہوں
ہوں کہ ایک پیسہ پر دو دو وقت بڑے آرام سے بسر کر سکتا ہوں ۔ ایک دفعہ میرے دل میں آیا کہ
انسان کہاں تک بھوک کی برداشت کر سکتا ہے۔ اس کے امتحان کے لئے چھ ماہ تک میں نے کچھ نہ
کھایا۔ کبھی کوئی ایک آدھ لقمہ کھا لیا اور چھ ماہ کے بعد میں نے اندازہ کیا کہ چھ سال تک بھی یہ
حالت لمبی کی جاسکتی ہے۔ اس اثنا میں دو وقت کھانا گھر سے برابر آتا تھا اور مجھے اپنی حالت کا
اخفا منظور تھا۔ اس اخفا کی تدابیر کے لئے جو زحمت مجھے اٹھانی پڑتی تھی شاید وہ زحمت اوروں کو
بھوک سے نہ ہوتی ہو گی ۔ میں وہ دو وقت کی روٹی دو تین مسکینوں میں تقسیم کر دیتا۔ اس حال میں
نماز پانچوں وقت مسجد میں پڑھتا اور کوئی میرے آشناؤں میں سے کسی نشان سے پہچان نہ سکا کہ
میں کچھ نہیں کھایا کرتا۔
خدا تعالیٰ نے جس کام کے لئے کسی کو پیدا کیا ہے اس کی تیاری اور مناسب حال قوی لوازم اور اس کے سر انجام اور مہمات کے طے کے لئے ان میں قومی بھی
مناسب حال پیدا کیے ہیں ۔ دوسرے لوگ جو حقیقتاً فطرت کے مقتضا سے وہ قومی نہیں رکھتے اور
ریاضتوں میں پڑ جاتے ہیں ۔ آخر کار دیوانے اور مخبط الحواس ہو جاتے ہیں ۔
اسی ضمن میں فرمایا۔
طبیبوں نے نیند کے لئے طبعی اسباب مقرر کیے ہیں مگر ہم دیکھتے
نزول الہام کی کیفیت ہیں کہ جب خدا تعالی کا ارادہ ہوتا ہے کہ ہم سے کلام کرے۔ اس
وقت پوری بیداری میں ہوتے ہیں اور یک دم ربودگی اور غنودگی وارد کر دیتا ہے اور اس جسمانی عالم
سے قطعاً باہر لے جاتا ہے اس لئے کہ اس عالم سے پوری مناسبت ہو جائے ۔ پھر یوں ہوتا ہے کہ
جب ایک مرتبہ کلام کر چکتا ہے پھر ہوش و حواس واپس دے دیتا ہے اس لئے کہ ملہم اس کلام کو محفوظ
کرلے۔ اس کے بعد پھر ربودگی طاری کرتا ہے پھر یاد کرنے کے لئے بیداری کر دیتا ہے۔ غرض
اس طرح کبھی پچاس دفعہ تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔ وہ ایک تصرف الہی ہوتا ہے۔ اس طبعی نیند سے
اس کو کوئی تعلق نہیں اور اطباء اور ڈاکٹر اس کی ماہیت کو سمجھ ہی نہیں سکتے ۔
سائل کے لئے بے قراری ایک دن ایک سائل نے بعد فرات نماز جبکہ آپ اندرونِ خانہ تشریف لے جارہے تھے سوال کیا۔ مگر ہجوم کے باعث اس کی
آواز اچھی طرح نہ سنی جاسکی۔ اندر جا کر واپس تشریف لائے اور خدام کو سوالی کے بلانے کے لئے ادھر
اُدھر دوڑا یا مگر وہ نہ ملا۔ شام کو وہ پھر آیا ۔ اس کے سوال کرنے پر آپ نے اپنی جیب سے نکال کر کچھ دیا۔
چند یوم بعد کسی تقریب پر فرمایا کہ
اس دن جو وہ سائل نہ ملا میرے دل پر ایسا بوجھ تھا کہ مجھے سخت بے قرار کر رکھا تھا اور میں ڈرتا
تھا کہ مجھ سے معصیت سرزد ہوئی ہے کہ میں نے سائل کی طرف دھیان نہیں کیا اور یوں جلدی اندر
چلا گیا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وہ شام کو واپس آگیا ورنہ خدا جانے میں کس اضطراب میں پڑا رہتا
اور میں نے دعا بھی کی تھی کہ اللہ تعالیٰ اسے واپس لاوے ۔
۱۸۹۹ء
کوئی نسخہ حکمی نہیں ہمارے گھر میں مرزا صاحب ( مراد اپنے والد بزرگوار مرزا غلام مرتضیٰ
صاحب مرحوم ) پچاس برس تک علاج کرتے رہے۔ وہ اس فن طبابت
میں بہت مشہور تھے مگر ان کا قول تھا کہ کوئی حکمی نسخہ نہیں ملا ۔ حقیقت میں انہوں نے سچ فرمایا
لی از خط مولا نا عبد الکریم صاحب ۔ مندرجہ الحکم جلد ۴ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۰ صفحه ۶ تا ۱۱
کیونکہ اللہ تعالیٰ کے اذن کے بغیر کوئی ذرہ جو انسان کے اندر جاتا ہے کچھ اثر نہیں کر سکتا ۔
ایک شخص نے پوچھا کہ حکام اور برادری سے کیسا سلوک
حکام اور برادری سے حسن سلوک کریں ۔ فرمایا۔
ہر ایک سے نیک سلوک کرو حکام کی اطاعت اور وفاداری ہر مسلمان کا فرض ہے۔ وہ ہماری
حفاظت کرتے ہیں اور ہر قسم کی مذہبی آزادی ہمیں دے رکھی ہے۔ میں اس کو بڑی بے ایمانی سمجھتا
ہوں کہ گورنمنٹ کی اطاعت اور وفاداری سچے دل سے نہ کی جاوے۔
برادری کے حقوق ہیں ۔ ان سے بھی نیک سلوک کرنا چاہیے البتہ ان باتوں میں جو اللہ تعالیٰ کی
رضا مندی کے خلاف ہیں ان سے الگ رہنا چاہیے ۔ ہمارا اصول تو یہ ہے کہ ہر ایک سے نیکی کرو اور
خدا تعالیٰ کی کل مخلوق سے احسان کرو۔
جب اللہ تعالیٰ کا فضل قریب آتا ہے۔ تو وہ دعا کی قبولیت کے اسباب
دعا اور قضاء و قدر پہنچا دیتا ہے۔ دل میں ایک رقت اور سوز وگداز پیدا ہو جاتا ہے لیکن جب
دعا کی قبولیت کا وقت نہیں ہوتا تو دل میں اطمینان اور رجوع پیدا نہیں ہوتا۔ طبیعت پر کتنا ہی زور
ڈالو گر طبیعت متوجہ نہیں ہوتی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کبھی خدا تعالیٰ اپنی قضا و قدرمنوانا چاہتا ہے اور کبھی
دعا قبول کرتا ہے۔ اس لئے میں تو جب تک اذنِ الہی کے آثار نہ پالوں قبولیت کی کم امید کرتا ہوں
اور اس کی قضاء وقدر پر اس سے زیادہ خوشی کے ساتھ جو قبولیت دعا میں ہوتی ہے راضی ہو جاتا
ہوں، کیونکہ اس رضا بالقضاء کے ثمرات اور برکات اس سے بہت زیادہ ہیں ۔
اللہ تعالیٰ پوست کو پسند نہیں کرتا۔ وہ تو نسب کا تکبر نیکیوں سے محروم کر دیتا ہے روحانیت اور مغز و قبول کرتاہے۔ اس لئے فرمایا
من
لَنْ يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُم (الحج : ۳۸) اور دوسری جگہ
فرمایا إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ (المائدة: ۲۸) حقیقت میں یہ بڑی نازک جگہ ہے۔ یہاں
پیغمبر زادگی بھی کام نہیں آسکتی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ رضی اللہ عنہا سے بھی ایسا ہی فرمایا
قرآن شریف میں بھی صاف الفاظ میں فرمایا اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمُ (الحجرات : ۱۴)
یہودی بھی تو پیغمبر زادے ہیں ۔ کیا صد با پیغمبر ان میں نہیں آئے تھے؟ مگر اس پیغمبر زادگی نے ان کو
کیا فائدہ پہنچایا اگر اُن کے اعمال اچھے ہوتے تو وہ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ (البقرة : ۶۲)
کے مصداق کیوں ہوتے ۔ خدا تعالیٰ تو ایک پاک تبدیلی کو چاہتا ہے۔ بعض اوقات انسان کو تکبر نسب بھی
نیکیوں سے محروم کر دیتا ہے اور وہ سمجھ لیتا ہے کہ میں اسی سے نجات پالوں گا جو بالکل خیالِ خام ہے۔ کبیر
کہتا ہے کہ اچھا ہوا۔ ہم نے چماروں کے گھر جنم لیا۔ کبیرا چھا ہوا ہم نیچے بھلے سب کو کریں سلام ۔ خدا تعالیٰ
وفاداری اور صدق کو پیار کرتا ہے اور اعمال صالحہ کو چاہتا ہے۔ لاف و گزاف اسے راضی نہیں کر سکتے ۔
فرمایا۔ قرآن شریف تو رفع اختلاف کے لئے آیا ہے۔اگر ہمارے مخالف
رَافِعُكَ اِلَی کے یہ معنی کرتے ہیں کہ مسیح جسم سمیت آسمان پر چڑھ گیا تو وہ
ہمیں یہ بتائیں کہ کیا یہود کی یہ غرض تھی ؟ اور وہ یہ کہتے تھے کہ مسیح آسمان پر نہیں چڑھا؟ ان کا
اعتراض تو یہ تھا کہ مسیح کا رفع الی اللہ نہیں ہوا ۔ اگر رَافِعُكَ اِلَی اس اعتراض کا جواب نہیں تو پھر
چاہیے کہ اس اعتراض کا جواب دیا اور دکھا یا جاوے۔
رفع کے معنی
مرکز میں رہائش کی غرض دین ہو ایک مرتبہ کسی دوس نے عرض کی کہ وہ تجارت کے لئے قادیان آنا چاہتا ہے۔ اس پر حضرت مسیح موعود نے فرمایا۔
یہ نیت ہی فاسد ہے۔ اس سے تو بہ کرنی چاہیے ۔ یہاں تو دین کے واسطے آنا چاہیے اور اصلاح
عاقبت کے خیال سے یہاں رہنا چاہیے۔ نیت تو یہی ہو اور اگر پھر اس کے ساتھ کوئی تجارت وغیرہ
یہاں رہنے کی اغراض کو پورا کرنے کے لئے ہو تو حرج نہیں ہے۔ اصل مقصد دین ہو نہ دنیا۔ کیا
تجارتوں کے لئے شہر موزوں نہیں ۔ یہاں آنے کی اصل غرض کبھی دین کے سوا اور نہ ہو۔ پھر جو کچھ
حاصل ہو جاوے وہ خدا کا فضل سمجھو۔
ہمدردی خلائق میری تو یہ حالت ہے کہ اگرکسی کو درد ہوتا ہو اور میں نماز میں مصروف ہے کہ درد نماز
ہوں۔ میرے کان میں اس کی آواز پہنچ جاوے تو میں تو یہ چاہتا ہوں کہ نماز
توڑ کر بھی اگر اس کو فائدہ پہنچا سکتا ہوں تو فائدہ پہنچاؤں اور جہاں تک ممکن ہے اس سے ہمدردی
کروں ۔ یہ اخلاق کے خلاف ہے کہ کسی بھائی کی مصیبت اور تکلیف میں اس کا ساتھ نہ دیا
جاوے۔ اگر تم کچھ بھی اس کے لئے نہیں کر سکتے تو کم از کم دعا ہی کرو۔
اپنے تو درکنار میں تو یہ کہتا ہوں کہ غیروں اور ہندوؤں کے ساتھ بھی ایسے اخلاق کا نمونہ دکھاؤ
اور ان سے ہمدردی کرو۔ لا ابالی مزاج ہر گز نہیں ہونا چاہیے۔
ایک مرتبہ میں باہر سیر کو جا رہا تھا ۔ ایک پٹواری عبد الکریم میرے ساتھ تھا۔ وہ ذرا آگے تھا اور
میں پیچھے۔ راستہ میں ایک بڑھیا کوئی ۷۰ یا ۷۵ برس کی ضعیفہ ملی ۔ اس نے ایک خط اسے پڑھنے کو کہا
مگر اس نے اس کو جھڑکیاں دے کر ہٹا دیا۔ میرے دل پر چوٹ سی لگی ۔ اس نے وہ خط مجھے دیا۔
میں اس کو لے کر ٹھہر گیا اور اس کو پڑھ کر اچھی طرح سمجھا دیا۔ اس پر اسے بہت شرمندہ ہونا پڑا کیونکہ
ٹھہر نا تو پڑا اور ثواب سے بھی محروم رہا۔
جماعت کے مستقبل کے بارے میں ایک کشف
مجھے بڑے ہی کشف صحیح سے
معلوم ہوا ہے کہ ملوک بھی
اس سلسلہ میں داخل ہوں گے یہاں تک کہ وہ ملوک مجھے دکھائے بھی گئے ہیں ۔ وہ گھوڑوں پر سوار
تھے اور یہ بھی اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں تجھے یہاں تک برکت دوں گا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں
سے برکت ڈھونڈیں گے۔
اللہ تعالیٰ ایک زمانہ کے بعد ہماری جماعت میں ایسے لوگوں کو داخل کرے گا اور پھر ان کے
او
ساتھ ایک دنیا اس طرف رجوع کرے گی ۔ اے
صحبت صالحین قرآن شریف میں آیا ہے قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَهَا (الشمس: 10) اس نے
نجات پائی جس نے اپنے نفس کا تزکیہ کیا۔ تزکیہ نفس کے واسطے صحبت صالحین
ا الحکم جلد ۸ نمبر ۲۵، ۲۶ مورخه ۳۱ جولائی و ۱۰ را گست ۱۹۰۴ صفحه ۱۳
اور نیکوں کے ساتھ تعلق پیدا کرنا بہت مفید ہے۔ جھوٹ وغیرہ اخلاق رذیلہ دور کرنے چاہئیں اور جو راہ پر چل
رہا ہے اس سے راستہ پوچھنا چاہیے۔ اپنی غلطیوں کو ساتھ ساتھ درست کرنا چاہیے۔ جیسا کہ غلطیاں نکالنے
کے بغیر املا درست نہیں ہوتا ویسا ہی غلطیاں نکالنے کے بغیر اخلاق بھی درست نہیں ہوتے ۔ آدمی ایسا
جانور ہے کہ اس کا تزکیہ ساتھ ساتھ ہوتا رہے تو سیدھی راہ پر چلتا ہے ورنہ بہک جاتا ہے۔ اے
خوف خدا فرمایا۔ رات کے وقت جب سب طرف خاموشی ہوتی ہے اور ہم اکیلے ہوتے
ہیں، اس وقت بھی خدا کی یاد میں دل ڈرتا رہتا ہے کہ وہ بے نیاز ہے۔
انکسار فرمایا۔ جب انسان کو کامیابی حاصل ہو جاتی ہے اور عجز و مصیبت کی حالت نہیں رہتی تو جو
شخص اس وقت انکسار کو اختیار کرے اور خدا کو یا درکھے وہ کامل ہے۔
ع
چون بدولت برسی مست نگردی مردی
رویائے صادقہ خدا کے وجود پر دلیل ہیں مفتی محمد صادق صاحب نے اپنے گزشتہ رات کے خواب کا ذکر کیا جو صبح پورا ہوا
اس پر حضرت مسیح موعود نے فرمایا۔
جس چیز کا وجود نہیں اور وہ چیز موجود نہیں ۔ اللہ تعالیٰ پہلے سے اس کی خبر دیتا ہے۔ دہر یہ لوگ
کیوں اس پر غور نہیں کرتے ۔
وو
ایک الہام فرمایا مجھے الہام ہوا ہے۔ گورنر جزل کی دعاؤں کی قبولیت کا وقت آگیا۔ فرمایا۔ گورنر جنرل سے مراد روحانی عہدہ ہے۔ کے
۱ بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۴، ۴۵ مورخه ۵ را کتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۹
۲ بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۶ ، ۴۷ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲