۱۰؍دسمبر۱۸۹۹ء

ملفوظات, حصہ 5

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مار کھانے کے قابل ہوتی ہیں۔ سب عدالتیں قرآن شریف کی تعلیم کے موافق کھلی رہ سکتی ہیں۔ اگر
انجیل کے مطابق کریں تو آج ہی سب کچھ بند کرنا پڑے اور پھر دیکھو کہ کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ انسان انجیلی
تعلیم پر عمل نہیں کر سکتا ۔ پس یہ دو نمو نے علمی اور عملی تقویٰ کے ہوتے ہیں۔
لیکن اس کے سوا تیسری قسم تقویٰ کی ہے يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ کلام الہی پر ایمان با انسان قوت عبارت کا ان کے ای یار یار دراسات (البقرۃ: ۵) انسان قوت شہادت کا محتاج ہے۔ ایسی راہ اختیار نہ کرے
کہ پاک شہادتوں سے دور ہو۔ وہ راہ خطرناک راہ ہے جس میں راستبازوں کی شہادتیں موجود نہیں
ہیں ۔ تقویٰ کی راہ یہی ہے کہ جس میں زبردست شہادتیں ہر زمانہ میں زندہ موجود ہوں ۔ مثلاً تم نے
راہ پوچھا کسی نے کچھ کہا کہ یہ راہ فلاں طرف جاتا ہے مگر دس کہتے ہیں کہ نہیں یہ تو فلاں طرف جاتا ہے
تو اب تقویٰ کا تقاضا یہ ہے کہ ان بھلے مانس آدمیوں کی بات مان لو۔ یا درکھو کہ شہادت پاکبازوں کی
ہی مقبول اور موزوں ہوتی ہے۔ بد معاشوں کی شہادت کبھی مقبول نہیں ہو سکتی۔ یہ تیسری قسم تقویٰ کی
ہے جو يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ میں بیان ہوئی ہے۔ اس کو چھوڑ کر بھی لوگ بہت خراب ہوتے
ہیں ۔ ہمارے ساتھ جو لوگوں نے مخالفت کی ہے تو اسی وجہ سے کہ انہوں نے تقویٰ کی اس قسم کو
چھوڑ دیا ہے۔
خدا ہے۔ وہ إِنِّي وفات مسیح خدا تعالی کا کلام میں آیتوں میں ہمارا مؤید ہے۔ بھی وہ یعنی اپنی مُتَوَقِيكَ
(ال عمران: ۵۶) کہہ کر کبھی فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي کہہ کر کبھی مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ
خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (ال عمران: ۱۴۵) کہہ کر ۔ غرض کبھی کسی پیرایہ میں کبھی کسی صورت میں پکار
پکار کر کہہ رہا ہے کہ یہی راہ سچی ہے جس پر ہم بفضلہ تعالیٰ قائم ہیں اور اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت مسیح کو حضرت یحیی کے ساتھ معراج میں دیکھتے ہیں ۔ اور یہ پکی بات ہے کہ ان دونوں میں
کوئی خاص فرق جو زندوں اور مردوں میں ہونا چاہیے نہیں بتایا۔ کبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کی
عمر بتا کر یہ شہادت دیتے ہیں کہ وہ مر گیا اور کبھی آنے والے مسیح موعود اور اسرائیلی مسیح کا حلیہ جدا جدا بتا کر
سمجھاتے ہیں کہ وہ مر گیا۔ یہ شہادتیں تو حدیث اور قرآن کی ہیں۔ اس کے علاوہ تمام صحابہ کی شہادت

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہی پر یہ ہوتی ہے کہ سب نبی مر گئے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ
نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کہا کہ ابھی نہیں مرے اور تلوار کھینچ کر کھڑے ہو جاتے
ہیں مگر حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر یہ خطبہ پڑھتے کہ مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ
خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (ال عمران: ۱۴۵) اب اس موقع پر جو ایک قیامت ہی کا میدان تھا کہ
رض
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں اور کل صحابہ جمع ہیں۔ یہاں تک کہ اسامہ کا
لشکر بھی روانہ نہیں ہوا۔ حضرت عمرؓ کے کہنے پر حضرت ابوبکر بآواز بلند کہتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی وفات ہو گئی اور اس پر استدال کرتے ہیں مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُول سے ۔ اب اگر صحابہ کے وہم و گمان
میں بھی حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی ہوتی تو ضرور بول اٹھتے مگر سب خاموش ہو گئے اور بازاروں
میں یہ آیت پڑھتے تھے اور کہتے تھے کہ گویا یہ آیت آج اتری ہے۔
معاذ اللہ صحابہ منافق نہ تھے جو وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے رعب میں آ کر خاموش ہورہے
اور حضرت ابوبکر کی تردید نہ کی۔ نہیں اصل بات یہی تھی جو حضرت ابوبکر نے بیان کی اس لئے سب
نے گردن جھکالی ۔ یہ ہے اجماع صحابہ کا ۔ حضرت عمر بھی تو یہی کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
پھر آئیں گے۔ اگر یہ استدلال کامل نہ ہوتا ( اور کامل تب ہی ہوتا کہ کسی قسم کا استثنا نہ ہوتا کیونکہ اگر
حضرت عیسی زندہ آسمان پر چلے گئے تھے اور انہوں نے پھر آنا تھا تو پھر یہ استدلال کیا یہ تو ایک مسخری
رض
ہوتی ) تو خود حضرت عمر ہی تردید کرتے ۔
ا
جبکہ آیت میں استثنا نہ تھا اور امر واقعہ یہی تھا۔ اس لئے سب
حضرت ابوبکر" کا فہم قرآن صحابہ صحابہ نے بالا تفاق اس امر کو تسلیم کر لیا اور حضرت ابو بکر جن
کو قرآن شریف کا یہ فہم ملا تھا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ
دِينَكُمْ وَاتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي (المائدة: (۴) پڑھی تو حضرت ابوبکر رو پڑے۔ کسی نے پوچھا کہ یہ
بڑھا کیوں روتا ہے تو آپ نے کہا کہ مجھے اس آیت سے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی بو آتی
ہے۔ انبیاء علیہم السلام بطور حکام کے ہوتے ہیں۔ جیسے بندوبست کا ملازم جب اپنا کام کر چکتا ہے تو

وہاں سے چل دیتا ہے ۔ اسی طرح پر انبیاء علیہم السلام جس کام کے واسطے دنیا میں آتے ہیں جب
اس کو کر لیتے ہیں تو پھر وہ اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں ۔ بس جب أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ کی کی ص صدا
پہنچی تو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سمجھ لیا کہ یہ آخری صدا ہے۔ اس سے صاف معلوم ہوتا
ہے کہ حضرت ابو بکر کا فہم بہت بڑھا ہوا تھا اور یہ جو احادیث میں آیا ہے کہ مسجد کی طرف سب کھڑکیاں
بند کی جاویں مگر ابو بکر کی کھڑ کی مسجد کی طرف کھلی رہے گی۔ اس میں یہی بہتر ہے کہ مسجد چونکہ مظہر
اسرار الہی ہوتی ہے اس لئے حضرت ابو بکر صدیق کی طرف یہ دروازہ بند نہیں ہوگا ۔ انبیاء علیہم السلام
استعارات اور اور مجازات سے کام لیتے ہیں ۔ جو شخص خشک ملاؤں کی طرح یہ کہتا ہے کہ نہیں ظاہر ہی
ظاہر ہوتا ہے وہ سخت غلطی کرتا ہے۔ ه سخت غلطی کرتا ہے۔ مثلاً حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنے بیٹے کو کہنا کہ یہ دہلیز بدل
دے یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سونے کے کڑے دیکھنا وغیرہ امور اپنے ظاہری معنوں پر نہیں
تھے بلکہ استعارہ اور مجاز کے طور پر تھے ان کے اندر ایک اور حقیقت تھی ۔
غرض مدعا یہ ہے کہ حضرت ابو بکر" کو فہم قرآن سب سے زیادہ دیا گیا تھا۔ اب جبکہ ابو بکر رضی اللہ عنہ
نے یہ استدلال کیا۔ میرا تو یہ مذہب ہے کہ اگر یہ معنی بظاہر معارض بھی ہوتے۔ تب بھی تقوی اور
دیانتداری کا تقاضا تو یہ تھا کہ ابو بکر ہی کی مانتے۔ مگر یہاں تو ایک بھی لفظ قرآن شریف میں ایسا نہیں
ہے جو حضرت ابوبکر کے معنوں کا معارض ہو۔
اب مولویوں سے پوچھو کہ ابوبکر دانش مند تھا یا نہیں ؟ کیا یہ وہ ابو بکر نہیں جو صدیق کہلایا ؟ کیا
یہی وہ شخص نہیں جو سب سے پہلے خلیفہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بنا؟ جس نے اسلام کی بہت بڑی
خدمت کی کہ خطرناک ارتداد کی وبا کو روک دیا۔ اچھا اور باتیں جانے دو۔ یہی بتاؤ کہ ابوبکر" کومنبر پر
چڑھنے کی کیا ضرورت پیش آئی تھی ؟ پھر تقویٰ سے یہ بتاؤ کہ انہوں نے جو مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ
خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ پڑھا تو اس سے استدلال تام کرنا تھا یا ایسا ناقص کہ ایک بچہ بھی کہہ سکتا کہ
عیسی کو موٹی سمجھنے والا کافر ہوتا ہے۔
افسوس! ان مخالفوں نے میری مخالفت اور عداوت میں یہی نہیں کہ قرآن کو چھوڑا بلکہ میری

عداوت نے ان کی یہاں تک نوبت پہنچائی ہے کہ صحابہ کی کل جماعت پر انھوں نے اپنے طریق عمل
سے کفر کا فتویٰ دے دیا اور حضرت ابو بکر صدیق کے استدلال کو استخفاف کی نظر سے دیکھا۔
وفات مسیح پر اجماع سر قرآن شریف ہمارے ساتھ ہے۔ یہی آیات خصوصانی علیہ اسلام
کی وفات پر گواہ ہیں ۔ معراج کی رات ، ابو بکر صدیق کی تقریر اور
رض
صحابہ کا اجماع شاہد ہے ۔ یہ لوگ جو ہمارے مخالف ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے اجماع کے خلاف
ایک بات کہی یہ جھوٹ بولتے ہیں ۔ اجماع ان کے ساتھ ہر گز نہیں ہے۔ اوّل تو اجماع صحابہؓ ہی
تک ہے اور ہم نے ابھی بتایا ہے کہ صحابہ کا اجماع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر مسیح کی
وفات پر ہو چکا ہے ۔ امام احمد حنبل کہتے ہیں کہ صحابہؓ کے بعد اجماع کا دعویٰ جھوٹا ہے ماسوائے
اس کے بھی بہت سے لوگ ان کے خلاف اور ہمارے ساتھ ہیں۔ معتزلہ مسیح کے آسمان پر زندہ
اٹھائے جانے کے قائل نہیں ہیں ۔ صوفیوں کا یہی مذہب ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ مسیح کی آمد بروزی
ہے۔ وَقَالَ مَالِكَ مَات ۔ امام مالک موت ہی کے قائل ہیں ۔ ابن حزم کا بھی یہی مذہب
ہے۔ اب مالکی ۔ ابن حزم کے ماننے والے اور معتزلہ اس مسئلہ میں ہمارے ساتھ ہیں۔ لیکن پھر بھی
علی سبیل تنزیل اگر ہم مان لیں کہ کوئی بھی ہمارے ساتھ ان میں سے نہیں تو بھی ہم تو یہ کہتے ہیں کہ
قرونِ ثلاثہ کے بعد زمانہ کا نام فیج اعوج رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے رکھا ہے۔ یعنی ایک ٹیڑھا
گروہ اور ان کی نسبت فرمایا لَيْسُوا مِنِى وَلَسْتُ مِنْهُمْ ۔ اب ان کے ہاتھ میں کیا رہا۔ لے
صحابہ کے وارث ہم ، قرآن اور حدیث کے مغز کے وارث تو ہم ہی ٹھہرے۔ باقی رہی یہ بات کہ
لکھا ہوا ہے کہ مسیح نازل ہوگا۔ پس یادر ہے کہ نزول کا لفظ کس قدر وسیع ہے۔ نزیل مسافر کو بھی کہتے ہیں۔
مسئله بروز ماسوا اس - ماسوا اس کے اصل بات یہ ہے جس کو یا درکھنا چاہیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
جو آخری زمانہ کا علم دیا گیا تھا۔ آپ نے اس علم کے موافق دو بروزوں کی خبر دی تھی
اہل اللہ اس بات کے قائل ہیں کہ مراتب وجود دو ہی ہیں ۔ میں اس کو مانتا ہوں ۔ قرآن شریف سے
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۱ء صفحه ۱، ۲

یہی مستنبط ہوتا ہے۔ صوفیائے کرام اس کو مانتے ہیں کہ کسی گزرے ہوئے انسان کی طبیعت ، خو،
اخلاق ایک اور میں آتے ہیں۔ ان کی اصطلاح میں یہ کہتے ہیں کہ فلاں شخص قدم آدم پر ہے یا قدم
نوح پر ہے۔ اس کو بعض بروز بھی بولتے ہیں۔ ان کا مذہب یہ ہے کہ ہر زمانے کے لئے بروز ہے۔
جیسے ہابیل کا بروز شیث علیہ السلام تھے اور یہ پہلا بروز تھا۔
ہبل نوحہ کو کہتے ہیں ۔ خدا نے شیث کو یہ بروز دیا۔ پھر یہ سلسلہ برابر چلا گیا یہاں تک کہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام کا بروز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تھے ۔ اس لئے عَلَى مِلَّةِ ابْرَاهِيمَ حَنِيفًا
فرمایا۔ اس میں یہی سر ہے۔ دو اڑھائی ہزار سال کے بعد عبد اللہ کے گھر میں ظاہر ہوا۔ غرض بروز کا
مذہب ایک متفق علیہ مسئلہ ظہورات کا ہے۔
آخری زمانہ کے دو فتنے اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری زمانے کے واسطے خبر
دی تھی کہ اس وقت دو رنگ کے فتنے ہوں گے۔ ایک اندرونی
دوسرا بیرونی ۔ اندرونی فتنہ یہ ہوگا کہ سچی ہدایت پر قائم نہ رہیں گے اور شیطانی عمل دخل کے نیچے
آجائیں گے۔ قمار بازی، زنا کاری ، شراب خوری اور ہر قسم کے فسق و فجور میں مبتلا ہو کر حدود اللہ سے
نکل جائیں گے اور خدا تعالیٰ کی نواہی کی پروا نہ کریں گے۔ صوم وصلوٰۃ کو ترک کر دیں گے اور
امر الہی کی بے حرمتی کی جائے گی اور قرآنی احکام کے ساتھ ہنسی ٹھٹھا کیا جائے گا۔ بیرونی فتنہ یہ ہوگا
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک ذات پر افترا کئے جائیں گے اور ہر قسم کے دل آزار حملوں
سے اسلام کی تو ہین اور تخریب کی کوشش کی جاوے گی۔ مسیح کی خدائی کو منوانے کے لئے اور اس کی
صلیبی لعنت پر ایمان لانے کے واسطے ہر قسم کے حیلے اور تدابیر عمل میں لائی جاویں گی ۔ غرض ان
دونوں اندرونی اور بیرونی عظیم الشان فتنوں کی اطلاع کے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ ہی
یہ بشارت ملی کہ ایک شخص آپ کی اُمت میں سے مبعوث کیا جاوے گا جو بیرونی فتنہ اور صلیبی مذہب
کی حقیقت کو کھول کر دکھا دینے اور صلیب کو توڑ دینے والا ہو گا اور اسی لحاظ سے وہ مسیح ابن مریم
ہوگا اور اندرونی تفرقوں اور بے راہیوں کو دور کر کے ہدایت کی سچی راہ پر قائم کرے گا اس لئے

مہدی کہلائے گا۔ اسی بشارت کی طرف وَآخَرِينَ مِنْهُم ( الجمعة : ۴) میں بھی اشارہ ہے۔ جبکہ یہ
دونوں فتنے ہوں گے۔ ان فتنوں کی بنیاد دو خبیث چیزوں پر ہوگی ۔ ایک فرقہ ہوگا جو الله جال
کہلائے گا اور ایک الْجَاجُوج ۔
الدجال ۔ دجل یہ ہے کہ اندر ناقص چیز ہو اور اوپر کوئی صاف چیز ہو۔ مثلاً او پر سونے کا دجال مطلع ہو اور اندرتا نہ ہو۔ یہ دجل ابتدائے دنیا سے چلا آتا ہے۔ مکرو فریب سے کوئی زمانہ
خالی نہیں رہا۔ زرگر کیا کرتے ہیں۔ جیسے دنیا کے کاموں میں دجل ہے ویسے ہی روحانی کاموں میں
بھی دجل ہوتا ہے يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِهِ (النساء : ۷ (۴) بھی دجل ہی ہے۔ جو يُعِيسى اني
مُتَوَفِّيكَ (ال عمران : ۵۶) کو الٹاتے ہیں یہ بھی دجل ہے۔ مگر آخری زمانہ کا دجل عظیم الشان دجل
ہوگا ۔ گو یا دجالیت کا ایک دریا بہہ نکلے گا ۔ الله جال پر ال استغراق کا ہے۔ پس الله جال دجاجلہ مختلفہ
کا بروز ہے یعنی پہلے جس قدر مختلف اور متفرق کید ، حیلے ، ضلالت اور کفر کے تھے۔ کسی زمانہ میں
نابکار لوگوں نے کچھ کہا۔ کسی نے کچھ کہا۔ متفرق طور پر جس قدر اعتراضات اسلام پر کئے جاتے تھے
مگر وہ ایک حد تک تھے لیکن اللہ تعالیٰ کو معلوم تھا کہ ایک زمانہ ایسا آنے والا ہے کہ اس وقت
اعتراضات کا ایک دریا بہہ نکلے گا۔ جیسے چھوٹی چھوٹی نہریں اور ندیاں مل کر ایک دریا بن جاتا ہے
اسی طرح کل دجل مل کر ایک بڑا دجل ہو گا۔
چنانچہ اس زمانہ میں دیکھ لو کہ کتنا بڑا دجل ہو رہا ہے۔ ہر طرف سے اسلام پر نکتہ چینیاں اور
اعتراض کیے جاتے ہیں۔ اور عیسائیوں نے تو حد کر دی ہے۔ میں نے ان اعتراضوں کو جمع کیا ہے جو
عیسائیوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کئے ہیں۔ اُن کی تعداد تین ہزار تک پہنچی ہے اور جس قدر
کتابیں اور رسالے اور اشتہار آئے دن ان لوگوں کی طرف سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر
اعتراضوں کی شکل میں شائع ہوتے ہیں اُن کی تعداد چھ کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ گو یا ہندوستان کے
مسلمانوں میں سے ہر ایک آدمی کے ہاتھ میں یہ لوگ کتاب دے سکتے ہیں۔ پس سب سے بڑا فتنہ
یہی نصاری کا فتنہ ہے اور اللہ مجال کا بُروز ہے۔

ایسا ہی یا جوج ۔ یہ لفظ جیج سے مشتق ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ یا جوج و ماجوج ہے کہ کے ساتھ ان کا بہت بڑاتا ہے کہ آتشی کاموں کے ساتھ اُن کا بہت بڑا تعلق ہوگا اور وہ آگ سے کام
لینے میں بہت مہارت رکھیں گے ۔ گویا آگ اُن کے قابو میں ہوگی اور دوسرے لوگ اس آتشی مقابلہ
میں ان سے عاجز رہ جائیں گے۔ اب یہ کیسی صاف بات ہے۔ دیکھ لو کہ آگ کے ساتھ اس قوم کو
کس قدر تعلق ہے۔ گلیں کس قدر جاری ہیں اور دن بدن آگ سے کام لینے میں ترقی کر رہے ہیں ۔
یہ دونوں بروز ہیں اور یہ دونوں کیفیتیں جو متفرق طور پر تھیں ایک میں آئی ہیں۔ ایسا ہی ماجوج
میں اور یہ ایک پکی بات ہے کہ النَّاسُ عَلَی دِيْنِ مُلُو کھن انسان پر ملوک کا بہت بڑا اثر پڑتا
ہے۔ ملوک تو ملوک ہوتے ہیں۔ ادنی درجہ کے نمبرداروں تک کا اثر پڑتا ہے۔ سکھوں کے زمانہ
میں بہت سے لوگوں نے کیس رکھ لیے تھے اور کچھ پہن لیے تھے۔ ایک شخص ہمارے قریب ایک
گاؤں میں بھی رہتا تھا۔ اس کا نام خدا بخش تھا۔ اس نے اپنا نام خدا سنگھ رکھ لیا تھا۔
موضع ڈلہ میں گلاب شاہ اور مہتاب شاہ دو بھائی تھے۔ وہ گرنتھ ہی پڑھا کرتے تھے اور یہ معمولی
بات ہے ملوک کے خیالات کا مذہب ، طرز لباس وغیرہ ہر قسم کے اُمور کا اخلاقی ہوں یا مذہبی بہت بڑا
اثر رعایا پر پڑتا ہے۔ جیسے ذکور کا اثر اناث پر پڑتا ہے۔ اس لیے فرمایا گیا ہے الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى
النِّسَاءِ (النساء:۳۵) اسی طرح پر رعایا پر ملوک کا اثر ضروری ہے۔ سکھوں کی عملداری میں وہ
پگڑیاں باندھا کرتے تھے اور اب تک بھی ریاستوں میں اس کا بقیہ چلا جاتا ہے اور جب ایک دوسرے
سے ملا کرتے تھے تو سب ایک ہی لفظ بولا کرتے تھے۔ ”سکھ ہے“
ایسا ہی اب اس عملداری میں سلطنت کا اثر رعایا پر پڑا ہے۔ طرز لباس ہی کو دیکھو کہ ہر ایک شخص
انگریزی لباس کوٹ پتلون کو پہن کر فخر کرتا ہے اور بعض ایسے بھی ہیں جو انگریزی ٹوپیاں بھی پہنتے
ہیں۔ سلطنت کی طرف سے کسی قسم کی ترغیب نہیں دی جاتی ، کوئی حکم جاری نہیں کیا جاتا کہ لوگ اس
قسم کا پہنیں مگر خود بخود طبائع میں ایک شوق دن بدن بڑھتا چلا جاتا ہے۔ باوجود یکہ بہت سے لوگ
ایسے بھی ہیں جو اس لباس کی تبدیلی کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتے اور اپنی جگہ سعی بھی کرتے ہیں کہ یہ

طریق ترقی نہ پکڑے مگر نہیں یہ ایک دریا ہے جو بہتا چلا جاتا ہے اور رُک نہیں سکتا ۔ انگریزی تعلیم
کے ساتھ ساتھ انگریزی طر ز لباس ترقی پر ہے۔ یہاں تک کہ حجامت بنوانے میں بھی انگریزی طرز
اور فیشن کو مقدم سمجھا جاتا ہے۔ یہ کیوں؟ صرف اس لیے کہ النَّاسُ عَلَى دِينِ مُلُو كِهِمْ ۔ یہ مت
سمجھو کہ طرز لباس ہی نے ترقی کی ہے۔ نہیں یہ طرز بجائے خود ایک خطر ناک ترغیب ہے اور بہت سی
باتوں کے لیے۔
انگریزی لباس کے بعد انگریزی طرز کی مجلسوں کا مذاق ترقی کرے گا اور کر رہا ہے۔ عیسائیت
نے خمر کو حرام نہیں کیا۔ اس میں پردہ بھی ضروری نہیں ۔ قمار بازی بھی ممنوع نہیں ہے۔ پھر کھانے
میں حلال و حرام کی کوئی تمیز نہیں۔ پس اس آزادی کا لازمی نتیجہ یہ ہوا کہ مذہب حقیقی جو انسان کو ایک حد
بندی کے درمیان رکھنا چاہتا ہے اس سے لوگوں نے تجاوز شروع کیا۔ انگریزی مجلسی مذاق میں شراب کا
پینا لازمی امر ہے۔ جس محفل میں شراب نہ ہو وہ گو یا مجلس ہی قابل نفرت ہے۔
پس وہ لوگ جو انگریزی طرز اور فیشن کے دلدادہ ہیں وہ کب دین کی حدود کے اندر آنے
لگے؟ اور مذہب کی طرف بلانے والوں کی طرف اُن کو رغبت ہو تو کس طرح ؟
میں سچ کہتا ہوں کہ لوگوں نے اس امر پر غور نہیں کی ہے کہ عیسائیت کیوں کر اندر ہی اندر سرایت
کر رہی ہے۔ میں نے اس پر بہت غور کی ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ ہر ایک اس وقت عیسائیت کی طرف
لے جانا چاہتا ہے۔ خصوصاً ایسی حالت میں کہ ان پادریوں نے اپنی طرف سے کوئی دقیقہ بھی اُس کے
پھیلانے میں فروگزاشت نہیں کیا۔ ہر قسم کے طریق اشاعت کو اُنھوں نے اختیار کیا ہے۔ قطع نظر اس
کے کہ وہ جائز ہے یا نا جائز ۔ یہ انگریزی فیشن ہی کا اثر ہے کہ اب علانیہ شراب پی جاتی ہے۔ زنا کاری
کے لیے کوئی امر مانع نہیں ہے بلکہ اس کے محمد اور معاون امور پیدا ہوتے جاتے ہیں۔ قمار بازی گو
قانو نا جرم ہو مگر اس کی بعض ایسی صورتیں پیدا کر لی گئی ہیں کہ وہ قانو نا جائز ہی قرار دی گئی ہیں۔ عیسائی
عورتوں کا بے پردہ پھرنا اور عام طور پر غیر مردوں سے ملنا جلنا اس نے ایسا خطرناک اثر کیا ہے کہ بہت
سے لوگ ہیں جو عورتوں کو بے پردہ سیر کرانا پسند کرتے ہیں اور مسلمانوں پر اعتراض کرتے ہیں کہ

عورت اور مرد کے حقوق مساوی ہیں ان کو پردہ میں نہ رکھا جاوے۔ یہ ظلم ہے۔
اسلامی پردہ پر اعتراض کرنا اُن کی جہالت ہے اللہ تعالیٰ نے پردہ کا ایسا حکم دیا
اسلامی پردہ ہی نہیں جس پر اعتراض وارد ہو۔ قرآن مسلمان مردوں اور عورتوں کو ہدایت کرتا
ہے کہ وہ غض بصر کریں۔ جب ایک دوسرے کو دیکھیں ہی گے نہیں تو محفوظ رہیں گے۔ یہ نہیں کہ انجیل
کی طرح یہ حکم دے دیتا کہ شہوت کی نظر سے نہ دیکھ ۔ افسوس کی بات ہے کہ انجیل کے مصنف کو یہ بھی
معلوم نہیں ہوا کہ شہوت کی نظر کیا ؟ نظر ہی تو ایک ایسی چیز ہے جو شہوت انگیز خیالات کو پیدا کرتی
ہے۔ اس تعلیم کا جو نتیجہ ہوا ہے وہ اُن لوگوں سے مخفی نہیں ہے جو اخبارات پڑھتے ہیں اُن کو معلوم ہوگا
کہ لندن کے پارکوں اور پیرس کے ہوٹلوں کے کیسے شرمناک نظارے بیان کیے جاتے ہیں ۔
اسلامی پردہ سے یہ ہرگز مراد نہیں ہے کہ عورت جیل خانہ کی طرح بند رکھی جاوے۔ قرآن شریف کا
مطلب یہ ہے کہ عورتیں ستر کریں۔ وہ غیر مرد کو نہ دیکھیں۔ جن عورتوں کو باہر جانے کی ضرورت تمدنی اُمور
کے لیے پڑے اُن کو گھر سے باہر نکلنا منع نہیں ہے وہ بے شک جائیں لیکن نظر کا پردہ ضروری ہے۔
مساوات کے لیے عورتوں کے نیکی کرنے میں کوئی تفریق نہیں رکھی گئی ہے اور نہ اُن کو منع کیا گیا
ہے کہ وہ نیکی میں مشابہت نہ کریں۔ اسلام نے یہ کب بتایا ہے کہ زنجیر ڈال کر رکھو۔ اسلام شہوات کی
بنا کو کاٹتا ہے۔ یورپ کو دیکھو کیا ہو رہا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ کتوں اور کتیوں کی طرح زنا : زنا ہوتا ہے اور
شراب کی اس قدر کثرت ہے کہ تین میل تک شراب کی دکانیں چلی گئی ہیں۔ یہ کس تعلیم کا نتیجہ ہے؟ کیا
پردہ داری کا یا پردہ دری کا ؟
اسلام کی بات کو بگاڑنا اور اندھا دھند اعتراض کرنا ظلم ہے۔ اسلام تقویٰ سکھانے کے واسطے دنیا
میں آیا ہے۔ میں یہ بیان کر رہا تھا کہ لوگ ملوک کے دین پر ہوتے ہیں اور میں نے مختلف مثالوں کے
ذریعہ اس امر کو بیان کر دیا ہے۔ اب دیکھ لو کہ جو حالات ابتر اس ملک میں ہوتے ہیں وہ کسی اور ملک
میں نہیں ہیں یہاں تک کہ مکہ مدینہ میں بھی نہیں ہوئے ۔ ایسی آزادی اور اباحت جو یہاں ہے اس کی
نظیر کسی دوسرے ملک میں نہ ملے گی اور ان ملکوں میں چونکہ اس قسم کے محرکات پیش نہیں آئے اس لیے

وہاں خیالات بھی بہت ابتر نہیں ہوئے۔
جلد اول
برائی کے دو بروز ۔ دجال اور یا جوج و ماجوج اب میں پھر اصل مطلب کی طرف آتا ہوں۔ میں نے یہ بیان کیا ہے
کہ دو بروز ہیں ایک اللہ جال کا دوسرا یا جوج ماجوج کا ۔ اللہ مجال کا بروز وہ ہے جو آدم علیہ السلام سے
لے کر ایک سلسلہ چلا جاتا تھا۔ جس قسم کی بدیاں اور شرارتیں مختلف طور پر مختلف وقتوں میں ظاہر ہوئیں
آج ان سب کو جمع کر دیا گیا ہے اور ایک عجیب نظارہ قدرت دکھایا ہے۔ چونکہ اب انسانی عمروں کا
خاتمہ ہے اس لیے خاتمہ پر ایک بدیوں کا اور ایک نیکیوں کا بروز بھی دکھایا۔
بدیوں کا بروز وہی ہے جس کو میں نے اللہ مجال کہا ہے۔ تمام مکا ئد اور شراتوں کا وہ مجموعہ ہے۔
اس آخری زمانہ میں ایک گروہ کو سفلی عقل اس قدر دی گئی ہے کہ تمام چھپی ہوئی چیزیں پیدا ہو گئی ہیں۔
اس نے دو قسم کا دجل دکھایا۔ ایک قسم کا حملہ نبوت پر کیا اور ایک خدا پر ۔ نبوت پر تو یہ حملہ تھا کہ منشاء الہی
کو بگاڑا اور دماغی طاقتوں کو انتہائی مدارج پر پہنچا کر الوہیت پر تصرف کرنے کے لیے خدا پر حملہ کیا۔
امراض مزمنہ کے علاج کی طرف توجہ اور ایک کا نطفہ لے کر رحم میں بذریعہ گل ڈالنا۔ بارش برسانے
کے آلات کا ایجاد کرنا وغیرہ وغیرہ ۔ یہ سب امور اس قسم کے ہیں جن سے پایا جاتا ہے کہ یہ لوگ
الوہیت پر تصرف کرنا چاہتے ہیں۔ یہ گروہ خود خدا بن رہا ہے اور دوسرا گر وہ کسی اور انسان کو خدا بناتا ہے۔
جو کچھ آج کل یورپ اور امریکہ میں ہو رہا ہے اس کی غرض کیا ہے؟ یہی کہ ایک آزادی اور حرص جو پیدا
ہوگئی ہے اس کو پورے طور پر کام میں لاکر ربوبیت کے بھیدوں کو معلوم کر کے خدا سے آزاد ہو جاویں۔
غرض جان ڈالنے کے، مردوں کو زندہ کرنے کے، بارش برسانے کے تجربے کرتے ہیں۔
یہاں تک ہی محدود نہیں بلکہ ان کی تو کوشش یہ ہو رہی ہے کہ جو کچھ دنیا میں ہو رہا ہے وہ سب ہمارے ہی
قبضہ میں آجاوے۔
اگر چہ میں اس بات کو مانتا ہوں کہ تدبیر کرنا منع نہیں ہے لیکن یہ بھی یا درکھنا چاہیے کہ گناہ ہمیشہ
افراط یا تفریط سے پیدا ہوتا ہے۔ مثلاً اگر انسان کو صرف ہاتھ لگا دو تو گناہ نہیں ہے لیکن اگر اس کو ایک

مگا مار دو تو یہ گناہ ہے۔ یہ افراط ہے اور تفریط یہ ہے کہ اگر کسی کو ایک پیالہ پانی دینے کی ضرورت ہو مگر وہ
اس کو ایک قطرہ دے۔ غرض موجودہ زمانہ میں دجال کا بروز ایک معجون مرکب ہے۔ ایک حملہ خدا پر ہو رہا
ہے اور ایک نبوت پر ۔ ایک خدا کو انسان بناتا ہے دوسرا آپ ہی خدا بنتا ہے؟ کیا یہ بات سچ نہیں ہے۔
کتابیں دیکھو، دیکھو، اخبارات پڑھو تو پتہ لگے گا کہ کس قدر فساد برپا ہو رہا ہے۔ اور یہ دورنگی ظلم ڈھا رہی ۔ اد ہے۔
یا جوج ماجوج کے فساد کی نسبت میں نے بتا دیا ہے کہ اس کا اثر دل پر پڑتا ہے ۔ اس کو شوکت
ہے۔ خدا کی طرف رجوع کرنا ، امانت دیانت کا اختیار کرنا ، شراب، زنا، بدنظری، قمار بازی سے بچنا
مشکل ہو رہا ہے۔ بہت ہی تھوڑے شاید ایک آدمی فی ہزار ہو تو ہو جو بچتے ہوں گے۔
نیکی کے دو بروز اب یہ بات کیسی صاف ہے کہ جبکہ بدی کے دو بروز تھے ایسا ہی نیکی کے
ہی کے دو بروز بھی دو بروز بدی کے مقابل ضروری تھے چنانچہ دو روز نیکی کے بھی رکھے۔
دراصل وہ بھی ایک ہی چیز ہے جس کے دو نام ہیں۔ جیسے ایک ہی حالت میں مجسٹریٹ اور کلکٹر دوجد جدا گانہ
عہدے ہوتے ہیں۔ وہ نیکی کے بروز یہ ہیں کہ ایک تو اندرونی لحاظ سے ہے اور دوسرا بیرونی لحاظ
سے ۔ اندرونی لحاظ سے وہ مہدی ہے اور بیرونی لحاظ سے مسیح ابن مریم ۔
بیرونی طور پر مسیح کا کام کیا ہے جو اس کا یہ نام رکھا ؟ مسیح ابن مریم کا کام دفع شر
سیح بن مریم ہوگا ور مہدی کا کام بغیر پانچ خود کروکین کا کام يَقْتُلُ الْخِنزیر اور یکسر
الصَّليب بتایا ہے یہی دفع شر ہے لیکن ہمارا یہ مذہب ہرگز نہیں ہے کہ وہ دفع شر کے لیے تیغ وسنان
لے کر جنگ کے واسطے نکلے گا۔
علماء جو یہ کہتے ہیں کہ وہ جنگ کرے گا یہ صحیح نہیں بلکہ بالکل غلط ہے۔ یہ کیا اصلاح ہوئی کہ ابھی
آپ آئے اور آتے ہی تلوار پکڑ کر لڑائی کے واسطے میدان میں نکل آئے ۔ یہ نہیں ہو سکتا۔ صحیح اور سچی
بات وہی ہے جو خدا تعالیٰ نے ہم پر کھولی جو احادیث کے منشا کے موافق ہے کہ مسیح کوئی خونی جنگ نہ
کرے گا اور نہ تلوار پکڑ کر لڑنا اس کا منصب ہے بلکہ وہ تو اصلاح کے لیے آئے گا۔ ہاں یہ ہم مانتے
ہیں کہ اس کا کام دفع شر ہے اور وہ حج اور براہین سے کرے گا۔

اور مہدی کا کام کسب خیر ہے ۔ یعنی جو بد عادات اور فسق و فجور پھیلا ہوا ہو گا وہ اس کو
مہدی ہدایت سے بدل دے گا علی کا لفظ تواس سے لیا ہے جو دفع شر کی طرف ایما ہے۔
ان ہر دو بروزوں میں ستر یہ ہے کہ مہدی کا بروز اکمل ہے کیونکہ اس کا کام ہے افاضہ خیر اور
افاضہ خیر دفع شر کی نسبت اکمل بات ہے۔ ایک شخص ہے جو کسی کی راہ سے صرف کانٹے اٹھا دے۔ یہ
بے شک بڑا کام ہے لیکن جو اس کو سواری دے اور اپنے گھر لے جا کر روٹی بھی کھلائے یہ اس
سے بھی بڑھ کر ہے۔ پس مہدی اکمل ہے ۔ اسی لئے وہ خلیفۃ اللہ ہے۔ عیسی ابن مریم جو مہدی
خلیفہ اللہ کی بیعت کرے گا اس میں یہی ستر ہے اور مہدی کا بروز یوں بھی اکمل ہے کہ وہ دراصل
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بروز ہوگا اور آپ خاتم الانبیاء تھے اور اکمل الانبیاء اس لئے اس کا
بروز بھی اکمل ہی ہوگا۔
یہ دو بروز تھے۔ علماء نے کیسا ظلم کیا کہ ایک بروز کو تو انہوں نے مان لیا کہ مہدی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے خلق اور نام پر ہوگا لیکن عیسی ابن مریم کی نسبت یہی تجویز کیا کہ وہی آسمان سے اتر کر آئے گا۔
کس قدر تعجب کی بات ہے کہ کیسے ذہن متنزل ہو گئے ہیں جو تناقض پیدا کرتے ہیں اور نہیں سمجھتے۔
ایک جگہ تو بروز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مان لیا ۔ اس کا قائم مقام خلیفۃ اللہ بن گیا۔ مگر پھر یہ
کیا ہوا کہ جو چھوٹا تھا اسے خود کیوں آنا پڑا؟ وہ مہدی جس کو افاضہ خیر دیا گیا ہے اور جو اکمل ہے اس کو
بروزی رنگ میں لاتے اور مسیح ابن مریم کو اس کی بیعت کرانے کے واسطے خود اتارتے ہو۔
ع
ہیں تفاوت راه از کجاست تا بکجا
جب ان سے پوچھا جاوے کہ تم ایک نبی کو اتار کر جو الْأَئِمَّةُ مِنَ الْقُرَيشِ کے معنی اس کی بیعت مہدی کے ہاتھ پر کراتے ہو یہ کیا بات معنی
بات
ہے؟ تو جواب دیتے ہیں کہ کیا کیا جاوے ، حدیث میں آیا ہے الْأَئِمَّةُ مِنَ الْقُرَيشِ ۔ ہم کہتے
ہیں کہ اگر اس حدیث کے وہی معنی ہوں جو تم قرار دیتے ہو تو چاہیے تھا کہ سلطنت روم کے
سب باغی ہوتے اگر پیش گوئی کے طور پر بھی نہ سمجھا جاوے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی