۲؍فروری۱۹۰۰ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ور نہ ہمارا مذہب تو یہ ہے کہ اگر ہمارے دوستوں سے کسی نے شراب پی ہو اور بازار میں گرا ہوا ہو اور
لوگوں کا ہجوم اس کے گرد ہو تو بلا خوف لَوْمَةَ لائِم کے اسے اٹھا کر لے آئیں گے۔
فرمایا۔ عہدِ دوستی بڑا قیمتی جو ہر ہے اس کو آسانی سے ضائع کر دینا نہ چاہیے اور دوستوں سے
کیسی ہی نا گوار بات پیش آوے اسے اغماض اور تحمل کے محل میں اتارنا چاہیے۔ لے
۱۰ جنوری ۱۹۰۰ء
سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراسی نے اپنے کسی ضروری کام کے لئے مدراس واپس جانے کی اجازت طلب
کی کیونکہ ان کو واپسی کے لئے تار بھی آیا تھا۔ اس پر حضرت مسیح موعود نے فرمایا۔
رمضان المبارک میں حضور کی مصروفیات آپ کا اس مبارک مہینہ (رمضان) میں یہاں رہنا از بس ضروری ہے۔
اور فرمایا۔ ہم آپ کے لئے وہ دعا کرنے کو تیار ہیں جس سے باذن اللہ پہاڑ بھی ٹل جائے۔
فرمایا۔ میں آج کل ام ج کل احباب کے پاس کم بیٹھتا ہوں اور زیادہ حصہ اکیلا رہتا ہوں ۔ یہ احباب
کے حق میں از بس مفید ہے۔ میں تنہائی میں بڑی فراغت سے دعائیں کرتا ہوں اور رات کا بہت سا
حصہ بھی دعاؤں میں صرف ہوتا ہے۔ کے
۲ فروری ۱۹۰۰ ء
پر حضرت ایک جلسہ اس غرض
اسلام ایک پاکیزہ دین عید الفطر کی تقریب پر حضرت اقدس نے ایک خاص جلسا کے لئے منعقد فرمایا تا کہ جنگ ٹرانسوال کی کامیابی کے لئے دعا
کی جاوے اور مسلمانوں کو گورنمنٹ انگلشیہ کے حقوق اور ان کے فرائض سے آگاہ کیا جاوے۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۰ صفحه ۵
الحکم جلد ۴ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۰ صفحه ۶

حضرت اقدس نے عید الفطر کے خطبہ میں مفصلہ ذیل تقریر فرمائی ۔
مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کا بہت شکر کرنا چاہیے جس نے ان کو ایک ایسا دین بخشا ہے جو علمی اور عملی طور
پر ہر ایک قسم کے فساد اور مکروہ باتوں اور ہر ایک نوع کی قباحت سے پاک ہے۔
اگر انسان غور اور فکر سے دیکھے تو اس کو معلوم ہوگا کہ واقعی طور حمد کا حقیقی مستحق اللہ تعالیٰ ہے اہے پر تمام محامد اور صفات کا مستحق اللہ تعالیٰ ہی ہے اور کوئی
انسان یا مخلوق واقعی اور حقیقی طور پر حمد وثنا کا مستحق نہیں ہے۔ اگر انسان بغیر کسی قسم کی غرض کی ملونی
کے دیکھے تو اس پر بدیہی طور پر کھل جاوے گا کہ کوئی شخص جو مستحق حمد قرار پاتا ہے وہ یا تو اس لیے
مستحق ہو سکتا ہے کہ کسی ایسے زمانہ میں جبکہ کوئی وجود اور وجود کی خبر نہ تھی وہ اس کا پیدا کرنے والا ہو یا
اس وجہ سے کہ ایسے زمانہ میں کہ کوئی وجود نہ تھا اور نہ معلوم تھا کہ وجود اور بقاء وجود اور حفظ صحت اور
قیام زندگی کے لیے کیا کیا اسباب ضروری ہیں اور اُس نے وہ سب سامان مہیا کیے ہوں یا ایسے زمانہ
میں کہ اس پر بہت سی مصیبتیں آسکتی تھیں اُس نے رحم کیا ہو اور اُس کو محفوظ رکھا ہو اور یا اس وجہ سے
مستحق تعریف ہو سکتا ہے کہ محنت کرنے والے کی محنت کو ضائع نہ کرے اور محنت کرنے والوں کے
حقوق پورے طور پر ادا کرے اگر چہ بظاہر اجرت کرنے والے کے حقوق کا دینا معاوضہ ہے لیکن
ایسا ۔ یا شخص بھی محسن ہو سکتا ہے جو پورے طور پر حقوق دے ۔ یہ صفات اعلیٰ درجہ کی ہیں جو کسی کو مستحق
حمد وثنا بنا سکتی ہیں ۔ اب غور کر کے دیکھ لو کہ حقیقی طور پر ان سب محامد کا مستحق صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے
جو کامل طور پر ان صفات سے متصف ہے۔ اور کسی میں یہ صفات نہیں ہیں۔
اوّل دیکھو صفت خلق اور پرورش ۔ یہ صفت اگر چہ انسان گمان کر سکتا ہے کہ ماں باپ اور دیگر
محسنوں میں بھی پائی جاتی ہے لیکن اگر انسان زیادہ غور کرے گا تو اُس کو معلوم ہو جاوے گا کہ
ماں باپ اور دیگر محسنوں کے اغراض و مقاصد ہوتے ہیں جن کی بنا پر وہ احسان کرتے ہیں۔ اس پر
دلیل یہ ہے کہ مثلاً بچہ تندرست، خوبصورت ، توانا پیدا ہو تو ماں باپ کو خوشی ہوتی ہے اور اگر لڑکا ہو تو پھر
یہ خوشی اور بھی بڑی ہوتی ہے۔ شادیانے بجائے جاتے ہیں۔ لیکن اگر لڑکی ہو تو گویا وہ گھر ماتم کدہ

اور وہ دن سوگ کا دن ہو جاتا ہے اور اپنے تئیں منہ دکھانے کے قابل نہیں سمجھتے۔ بسا اوقات بعض نادان
مختلف تدابیر سے لڑکیوں کو ہلاک کر دیتے یا اُن کی پرورش میں کم التفات کرتے ہیں اور اگر بچہ لنجا، اندھا،
اپانچ پیدا ہو تو چاہتے ہیں کہ وہ مر جاوے اور اکثر دفعہ تعجب نہیں کہ خود بھی وبال جان سمجھ کر مار دیں۔
میں نے پڑھا ہے کہ یونانی لوگ ایسے بچوں کو عمداً ہلاک کر دیتے تھے بلکہ اُن کے ہاں شاہی قانون تھا
کہ اگر کوئی ناکارہ بچہ اپاہج ، اندھا وغیرہ پیدا ہو تو اُس کو فوراً مار دیا جاوے۔اس سے صاف پایا جاتا
ہے کہ انسانی خیالات پرورش اور خبر گیری کے ساتھ ذاتی اور نفسانی اغراض ملے ہوئے ہوتے ہیں مگر
اللہ تعالیٰ کی اس قدر مخلوق کی جس کے تصور اور بیان سے وہم اور زبان قاصر ہے اور جو زمین اور
آسمان میں بھری پڑی ہے ) خلق اور پرورش سے کوئی غرض ہرگز نہیں ہے۔ وہ والدین کی طرح خدمت
اور رزق نہیں چاہتا بلکہ اس نے مخلوق کو محض ربوبیت کے تقاضے سے پیدا کیا ہے۔ ہر ایک شخص مان
لے گا کہ بوٹا لگانا پھر آب پاشی کرنا اور اس کی خبر گیری رکھنا اور ثمر دار درخت ہونے تک محفوظ رکھنا ایک
بڑا احسان ہے۔ پس انسان اور اُس کی حالت اور غور و پرداخت پر غور کرو تو معلوم ہوگا کہ خدا تعالیٰ نے
کتنا بڑا احسان کیا ہے کہ اس قدر انقلابات اور بے کسیوں کے تغیرات میں اس کی دستگیری فرمائی ہے۔
دوسرا پہلو جو ابھی میں نے بیان کیا ہے کہ قبل از پیدائش وجود ایسے سامان ہوں کہ تمدنی زندگی
اور قومی کے کام کے لیے پورا پورا سامان موجود ہو ۔ دیکھو ! ہم ابھی پیدا بھی نہ ہوئے تھے کہ سامان پہلے
ہی پیدا کر دیا۔ منور سورج جواب چڑھا ہوا ہے اور جس کی وجہ سے عام روشنی پھیلی ہوئی ہے اور دن
چڑھا ہوا ہے اگر نہ ہوتا تو کیا ہم دیکھ سکتے تھے یا روشنی کے ذریعہ جو فوائد اور منافع ہمیں پہنچ سکتے ہیں
ہم کس ذریعہ سے حاصل کر سکتے ؟ اگر سورج اور چاند یا اور کسی قسم کی روشنی نہ ہوتی تو بینائی بے کار
ہوتی اگر چہ آنکھوں میں ایک قوت دیکھنے کی ہے مگر وہ بیرونی اور خارجی روشنی کے بدوں محض نکمی
ہے ۔ پس یہ کس قدر احسان ہے کہ قومی سے کام لینے کے لیے اُن ضروری سامانوں کو پہلے سے مہیا کر
دیا اور پھر یہ کس قدر رحمت ہے کہ ایسے قومی دیئے ہیں اور ان میں بالقوہ استعدادات رکھ دی ہیں جو
انسان کی تکمیل اور وصول الی الغایة کے لیے از بس ضروری ہیں۔ دماغ میں، اعصاب میں ، عروق میں

ایسے خواص رکھے ہیں کہ انسان اُن سے کام لیتا ہے اور اُن کی تکمیل کر سکتا ہے اس لیے کہ قوتوں کی
تکمیل کا سامان ساتھ ہی پیدا کر دیا ہے۔ یہ تو اندرونی نظام کا حال ہے کہ ہر ایک قوت اُس منشا اور
مفاد سے پوری مناسبت رکھتی ہے جس میں انسان کی فلاح ہے اور بیرونی طور پر بھی ایسا ہی انتظام رکھا
ہے کہ ہر شخص جس قسم کا حرفہ رکھتا ہے اس کے مناسب حال ادوات و آلات قبل از وجود مہیا کر رکھے
ہیں۔ مثلاً اگر کوئی جوتا بنانے والا ہے تو اس کو چمڑا اور دھاگہ نہ ملے تو وہ کہاں سے لائے اور کیوں کر
اپنے حرفہ کی تکمیل کرے؟ اسی طرح درزی کو اگر کپڑا نہ ملے تو کیوں کر سیئے؟ اسی طرح ہر متنفس کا حال
ہے۔ طبیب کیسا ہی حاذق اور عالم ہو لیکن اگر ادویہ نہ ہوں تو وہ کیا کر سکتا ہے؟ بڑی سوچ اور فکر سے
ایک نسخہ لکھ کر دے گا لیکن بازار میں دوانہ ملے تو کیا کرے گا؟ کس قدر فضل ہے کہ ایک طرف علم دیا
م
ہے اور دوسری طرف نباتات، جمادات ، حیوانات جو مریضوں کے مناسب حال تھے پیدا کر دیئے ہیں
اور ان میں قسم قسم کے خواص رکھے ہیں جو ہر زمانہ میں نا اندیشید ہ ضروریات کے کام آسکتے ہیں۔ غرض
خدا تعالیٰ نے کوئی چیز بھی غیر مفید پیدا نہیں کی اور جس کے خواص محدود ہوں یہاں تک کہ پسوا اور جوں
تک بھی غیر مفید نہیں ۔ لکھا ہے کہ اگر کسی کا پیشاب بند ہو تو بعض وقت جوں کو احلیل میں دینے سے
پیشاب جاری ہو جاتا ہے۔ انسان ان اشیاء کی مدد سے کہاں تک فائدہ اٹھاتا ہے۔ کوئی تصور کر سکتا
ہے؟ پھر چوتھی بات پاداش محنت ہے۔ اس کے لئے بھی خدا کا فضل درکار ہے۔ مثلاً انسان کس قدر
محنت و مشقت سے زراعت کرتا ہے۔ اگر خدا تعالیٰ کی مدد اس کے ساتھ نہ ہو تو کیوں کر اپنے گھر میں
غلہ لا سکے۔ اس کے فضل وکرم سے اپنے وقت پر ہر ایک چیز ہوتی ہے چنانچہ اب قریب تھا کہ اس
خشک سالی میں لوگ ہلاک ہو جاتے مگر خدا نے اپنے فضل سے بارش کر دی اور بہت سے حصہ مخلوق کو
سنبھال لیا۔ غرض اولا و بالذات اکمل اور اعلیٰ مستحق تعریف کا خدا تعالیٰ ہے۔ اس کے مقابلہ میں کسی
دوسرے کا ذاتی طور پر کوئی بھی استحقاق نہیں۔
سورۃ الناس میں تین حقوق کا بیان اگر کسی دوسرے کو استحقاق تعریف کا ہے تو صرف
طفیلی طور پر ہے۔ یہ بھی خدا تعالیٰ کا رحم ہے کہ

۔
باوجود یکہ وہ وحدہ لاشریک ہے مگر اس نے طفیلی طور پر بعض کو اپنے محامد میں شریک کر لیا ہے۔ جیسے
اس سورہ شریفہ میں بیان فرمایا ہے قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلَهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ
الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ (النَّاسِ: ۲ تا ۷ ) اس
میں اللہ تعالیٰ نے حقیقی مستحق حمد کے ساتھ عارضی مستحق حمد کا بھی اشارہ ذکر فرمایا ہے۔ اور یہ اس لئے ہے
که اخلاق فاضلہ کی تکمیل ہو چنانچہ اس سورۃ میں تین قسم کے حق بیان فرمائے ہیں ۔
فرمایا۔ تم پناہ مانگو اللہ کے پاس جو جامع جمیع صفات کا ملہ کا ہے اور جو رب ہے اور جو ملک ہے
لوگوں کا اور پھر جو معبود و مطلوب حقیقی ہے لوگوں کا ۔ یہ سورۃ اس قسم کی ہے کہ اس میں اصل تو حید کو تو
قائم رکھا ہے مگر معا یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ دوسرے لوگوں کے حقوق بھی ضائع نہ کریں جو ان اسماء کے
مظہر ظلی طور پر ہیں۔ رب کے لفظ میں اشارہ ہے کہ گو حقیقی طور پر خدا ہی پرورش کرنے والا اور تکمیل
تک پہنچانے والا ہے۔
ربوبیت کے دو مظہر والدین اور روحانی مرشد لیکن عارض اور طلبی طور پر د اوربھی وجود ہیں جو ربوبیت کے مظہر ہیں۔
ایک جسمانی طور پر ۔ دوسرا روحانی طور پر جسمانی طور پر والدین ہیں اور روحانی طور پر مرشد اور
ہادی ہے۔ دوسرے مقام پر تفصیل کے ساتھ بھی ذکر فرمایا ہے وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ
وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا (بنی اسراءیل: ۲۴) یعنی خدا نے یہ چاہا ہے کہ کسی دوسرے کی بندگی نہ کرو
اور والدین سے احسان کرو۔ حقیقت میں کیسی ربوبیت ہے کہ انسان بچہ ہوتا ہے اور کسی قسم کی طاقت
نہیں رکھتا۔ اس حالت میں ماں کیا کیا خدمات کرتی ہے اور والد اس حالت میں ماں کی مہمات کا
متکفل ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے ناتواں مخلوق کی خبر گیری کے لیے دو محل پیدا
کر دیئے ہیں اور اپنی محبت کے انوار سے ایک پر تو محبت کا اُن میں ڈال دیا مگر یا درکھنا چاہیے کہ
ماں باپ کی محبت عارضی ہے اور خدا تعالیٰ کی محبت حقیقی ہے اور جب تک قلوب میں اللہ تعالیٰ کی
طرف سے اس کا القا نہ ہو کوئی فرد بشر خواہ دوست ہو یا کوئی برابر کے درجہ کا ہو یا کوئی حاکم ہو

کسی سے محبت نہیں کر سکتا اور یہ خدا کی کمال ربوبیت کا راز ہے کہ ماں باپ بچوں سے ایسی محبت
کرتے ہیں کہ ان کے تکفل میں ہر قسم کے دکھ شرح صدر سے اُٹھاتے ہیں یہاں تک کہ اُن کی زندگی
کے لیے مرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ پس خدا تعالیٰ نے تکمیل اخلاق فاضلہ کے لیے رب الناس
کے لفظ میں والدین اور مرشد کی طرف ایما فرمایا ہے تو کہ اس مجازی اور مشہود سلسلہ شکر گزاری سے
حقیقی رب و ہادی کی شکرگزاری میں لے لئے جائیں ۔ اسی راز کے حل کی یہ کلید ہے کہ اس سورہ شریفہ کو
رَبِّ النَّاسِ سے شروع فرمایا ہے الہ النَّاسِ سے آغاز نہیں کیا چونکہ مرشد روحانی تربیت خدا تعالیٰ کے
منشا کے موافق اس کی توفیق و ہدایت سے کرتا ہے۔ اس لئے وہ بھی اسی میں شامل ہے۔ پھر دوسرا ٹکڑا
اس میں مَلِكِ النَّاسِ ہے۔ تم پناہ مانگو خدا کے پاس جو تمہا را بادشاہ ہے ۔ یہ ایک اور اشارہ ہے
تالوگوں کو متمدن دنیا کے اصول سے واقف کیا جاوے اور مہذب بنا یا جاوے۔ حقیقی طور پر تو اللہ تعالیٰ ہی
بادشاہ ہے مگر اس میں اشارہ ہے کہ ظلی طور پر دنیا میں بھی بادشاہ ہوتے ہیں اور اسی لئے اس میں
اشارہ ملک وقت کے حقوق کی نگہداشت کی طرف بھی ایما ہے۔ یہاں کافر اور مشرک اور مؤحد بادشاہ
کسی قسم کی قید نہیں بلکہ عام طور پر ہے۔ کسی مذہب کا بادشاہ ہو۔ مذہب اور اعتقاد کے حصے جدا ہیں ۔
قرآن میں جہاں جہاں خدا نے محسن کا ذکر فرمایا ہے وہاں کوئی شرط نہیں لگائی کہ وہ مسلمان ہو اور
مؤحد ہو اور فلاں سلسلہ کا ہو بلکہ عام طور پر حسن کی نسبت فرمایا خواہ وہ کوئی مذہب رکھتا ہو۔ هَلْ
جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ (الرحمن : ۶۱ ) کہ کیا احسان کا بدلہ احسان کے سوا بھی ہو سکتا ہے۔
سکھ
لکھوں کا زمانہ ایک آتشی تنور تھا اب ہم اپنی جماعت کو اور تمام سننے والوں کو بڑی صفائی اور وضاحت سے سناتے ہیں کہ سلطنت انگریزی
ہماری محسن ہے۔ اس نے ہم پر بڑے بڑے احسان کیے ہیں ۔ جس کی عمر ۶۰ یا ۷۰ برس کی ہوگی وہ
خوب جانتا ہوگا کہ ہم پر سکھوں کا ایک زمانہ گزرا ہے۔ اس وقت مسلمانوں پر جس قدر آفتیں تھیں وہ
پوشیدہ نہیں ہیں۔ ان کو یاد کر کے بدن پر لرزہ پڑتا ہے اور دل کانپ اٹھتا ہے۔ اس وقت مسلمانوں کو
عبادات اور فرائض مذہبی کی بجا آوری سے جو اُن کو جان سے عزیز تر ہیں روکا گیا تھا۔ بانگ نماز جو

نماز کا مقدمہ ہے اس کو بآواز بلند پکارنے سے روکا گیا تھا۔ اگر کبھی مؤذن کے منہ سے سہواً الله اكبر
بآواز بلند نکل جاتا تو اس کو مار دیا جاتا تھا۔ اسی طرح پر مسلمانوں کے حلال وحرام کے معاملہ میں
بے جا تصرف کیا گیا تھا۔ ایک گائے کے مقدمہ میں ایک دفعہ پانچ ہزار غریب مسلمان قتل کئے
گئے۔ بٹالہ کا واقعہ ہے کہ ایک سیدو ہیں کا رہنے والا باہر سے دروازہ پر آیا۔ وہاں گائیوں کا ہجوم تھا۔
اس نے تلوار کی نوک سے ذرا ہٹایا اور ایک گائے کے چمڑے کو خفیف سی خراش پہنچ گئی ۔ وہ بے چارہ
پکڑ لیا گیا۔ اور اس امر پر زور دیا گیا کہ اس کو قتل کر دیا جائے ۔آخر بڑی سفارشوں کے بعد اس کا
ہاتھ کاٹا گیا۔ مگر اب دیکھو کہ ہر قوم و مذہب کو کیسی آزادی ہے۔ ہم صرف مسلمانوں کا ذکر کرتے
ہیں۔ فرائض مذہبی اور عبادات کے بجالانے میں سلطنت نے پوری آزادی دے رکھی ہے۔ اور کسی
کے مال و جان و آبرو سے کوئی ناحق کا تعرض نہیں ۔ برخلاف اس پرفتن وقت کے کہ ہر ایک شخص
کیسا ہی اس کا حساب پاک ہو اپنی جان و مال پر لرزتا رہتا تھا۔ اب اگر کوئی خود اپنا چلن خراب کر لے
اور اپنی بے اندامی اور ارتکاب جرائم سے خود مستوجب عقوبت ٹھہر جائے تو اور بات ہے یا خود ہی
سوء اعتقاد اور غفلت کی وجہ سے عبادت میں کوتاہی کرے تو جدا امر ہے لیکن گورنمنٹ کی طرف سے
ہر طرح کی پوری آزادی ہے ۔ اس وقت جس قدر عابد بننا چاہو بنو کوئی روک نہیں ۔ گورنمنٹ خود
معابد مذہبی کی حرمت کرتی ہے اور ان کی مرمت وغیرہ پر ہزاروں روپیہ خرچ کر دیتی ہے۔ سکھوں
کے زمانہ میں اس کے خلاف یہ حال تھا کہ مسجدوں میں بھنگ گھٹتی تھی اور گھوڑے بندھتے تھے
جس کا نمونہ خود یہاں قادیان میں موجود ہے اور پنجاب کے بڑے بڑے شہروں میں اس کے نمونے
ملیں گے۔ لاہور میں آج تک کئی ایک مسجدیں سکھوں کے قبضہ میں ہیں ۔ آج اس کے مقابل میں
گورنمنٹ انگلشیہ ان بزرگ مکانوں کی ہر قسم کی واجب عزت کرتی ہے اور مذہبی مکانات کی تکریم
اپنے فرائض میں سے سمجھتی ہے جیسا کہ انہی دنوں حضور وائسرائے لارڈ کرزن صاحب بہادر بالقابہ
نے دہلی کی جامع مسجد میں جوتا پہن کر جانے کی مخالفت اپنی عملی حالت سے ثابت کر دی اور قابلِ اقتدا
نمونہ بادشاہانہ اخلاق فاضلہ کا دیا اور اُن کی ان تقریروں سے جو وقتاً فوقتاً انھوں نے مختلف موقعوں

پر کی ہیں، صاف معلوم ہو گیا ہے کہ وہ مذہبی مکانات کی کیسی عزت کرتے ہیں۔ پھر دیکھو کہ گورنمنٹ
نے کہیں منادات رات نہیں کی کہ کوئی بآواز بلند بانگ نہ دے یا روزہ نہ رکھے بلکہ انھوں نے ہر قسم کی
تغذیہ کے سامان مہیا کیے ہیں جس کا سکھوں کے ذلیل زمانہ میں نام ونشان تک نہ تھا۔ برف،
سوڈا واٹر اور بسکٹ، ڈبل روٹی وغیرہ ہر قسم کی غذا ئیں بہم پہنچائیں اور ہر قسم کی سہولت دی ہے ۔ یہ
ایک ضمنی امداد ہے جو ان لوگوں سے ہمارے شعائر اسلام کو پہنچی ہے ۔ اب اگر کوئی خود روزہ نہ رکھے تو
یہ اور بات ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ مسلمان خود شریعت کی توہین کرتے ہیں۔ چنانچہ دیکھو!
جنہوں نے ان دنوں روزے رکھے ہیں وہ کچھ ڈبلے نہیں ہو گئے اور جنہوں نے استخفاف کے ساتھ
اس مہینہ کو گزارا ہے وہ کچھ موٹے نہیں ہو گئے۔ ان کا بھی وقت گزر گیا اور اُن کا بھی زمانہ گزر گیا۔
جاڑے کے روزے تھے۔ صرف غذا کے اوقات کی ایک تبدیلی تھی ۔ سات آٹھ بجے نہ کھائی چار
پانچ بجے کھالی ۔ باوجود اس قدر رعایت کے پھر بھی بہتوں نے شعائر اللہ کی عظمت نہیں کی اور خدا تعالیٰ
کے اس واجب التکریم مہمان ماہِ رمضان کو بڑی حقارت سے دیکھا۔ اس قدر آسانی کے مہینوں میں
رمضان کا آنا ایک قسم کا معیار تھا اور مطیع و عاصی میں فرق کرنے کے لیے یہ روزے میزان کا حکم
رکھتے تھے۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے آسانی تھی۔ سلطنت نے ہر قسم کی آزادی دے رکھی ہے۔ طرح
طرح کے پھل اور غذا ئیں میسر آتی ہیں۔ کوئی آسائش و آرام کا سامان نہیں جو آج مہیا نہ ہو سکتا ہو۔
بایں ہمہ جو پروانہیں کی گئی اس کی کیا وجہ ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ دلوں میں خدا پر ایمان نہیں رہا۔
افسوس خدا کا ایک ادنی بھنگی کے برابر بھی لحاظ نہیں کیا جاتا ۔ گویا یہ خیال ہے کہ خدا سے کبھی واسطہ ہی
نہ ہوگا اور نہ اس سے کبھی پالا پڑے گا اور اس کی عدالت کے سامنے جانا ہی نو کے سامنے جانا ہی نہیں ۔ کاش منکر غور کریں
اور سوچیں کہ کروڑوں سورجوں کی روشنی سے بھی بڑھ کر خدا تعالیٰ کی ہستی کے ثبوت ہیں۔ افسوس کی
جگہ ہے کہ ایک جوتا کو دیکھ کر یقینی طور پر سمجھ لیا جاتا ہے کہ اس کا کوئی بنانے والا ہے مگر یہ کس قدر
بدبختی ہے کہ خدا تعالیٰ کی بے انتہا مخلوق کو دیکھ کر بھی اس پر ایمان نہ ہو یا ایسا ایمان ہو جو نہ ہونے
میں داخل ہے۔ خدا تعالیٰ کی ہم پر بہت رحمتیں ہیں ۔ ازاں جملہ ایک یہ ہے کہ اس نے ہم کو جلتے

ہوئے تنور سے نکالا۔ سکھوں کا زمانہ ایک آتشی تنور تھا اور انگریزوں کا قدم رحمت و برکت کا قدم ہے۔
میں نے سنا ہے کہ جب اول ہی اول انگریز آئے تو ہوشیار پور میں کسی مؤذن نے اونچی اذان کہی نے سنا ہی اول تو
چونکہ ابھی ابتدا تھی اور ہندوؤں اور سکھوں کا خیال تھا کہ یہ بھی اُونچی اذان کہنے پر روکیں گے یا ان
کی طرح اگر گائے کو کسی سے زخم لگ جاوے تو اس کا ہاتھ کاٹیں گے اس اونچی اذان کہنے والے
مؤذن کو پکڑ لیا۔ ایک بڑا ہجوم ہو گیا اور ڈ پٹی کمشنر کے سامنے وہ لایا گیا۔ بڑے بڑے رئیس مہاجن
جمع ہوئے اور کہا حضور ! ہمارے آٹے بھرشٹ ہو گئے ۔ ہمارے برتن ناپاک ہو گئے ۔ جب یہ
باتیں اس انگریز کو سنائی گئیں تو اسے بڑا تعجب ہوا کہ کیا بانگ میں ایسی خاصیت ہے کہ کھانے کی
چیزیں نا پاک ہو جاتی ہیں ۔ اس نے سر رشتہ دار سے کہا کہ جب تک تجربہ نہ کر لیا جاوے اس مقدمہ کو
نہ کرنا چاہیے چنانچہ اس نے مؤذن کو حکم دیا کہ تو پھر اسی طرح با نگ دے وہ ڈرا کہ شاید دوسرا جرم نہ
ہو مگر جب اس کو تسلی دی گئی اس نے اسی قدر زور سے بانگ دی ۔ صاحب بہادر نے کہا کہ ہم کو تو اس
سے کوئی ضرر نہیں پہنچا۔ سر رشتہ دار سے پوچھا کہ تم کو کوئی ضرر پہنچا۔ اس نے بھی کہا کہ حقیقت میں کوئی
ضرر نہیں۔ آخر اس کو چھوڑ دیا گیا اور کہا گیا جاؤ جس طرح چاہو با نگ دو۔ اللہ اکبر ! یہ کس قدر آزادی
ہے اور کس قدر اللہ تعالیٰ کا احسان ہے۔ پھر ایسے احسان پر اور ایسے انعام صریح پر بھی اگر کوئی دل
گورنمنٹ انگریزی کا احسان محسوس نہیں کرتا ۔ وہ دل بڑا کا فر نعمت اور نمک حرام اور سینہ سے چیر
کر نکال ڈالنے کے لائق ہے۔
خود ہمارے اس گاؤں میں جہاں ہماری مسجد ہے۔ کارداروں کی جگہ تھی ۔
مذہبی آزادی
ہمارے بچپن کا زمانہ تھا لیکن میں نے معتبر آدمیوں سے سنا ہے کہ جب انگریزی
دخل ہو گیا تو چند روز تک وہی قانون رہا۔ ایک کاردار آیا ہوا تھا اس کے پاس ایک مسلمان سپاہی تھا۔
وہ مسجد میں آیا اور مؤذن کو کہا کہ بانگ دے ۔ اس نے وہی گنگنا کر اذان دی ۔ سپاہی نے کہا کہ کیا
تم اسی طرح پر بانگ دیتے ہو؟ مؤذن نے کہا ہاں ! اسی طرح دیتے ہیں۔ سپاہی نے کہا کہ نہیں
کوٹھے پر چڑھ کر اونچی آو ھ کر اونچی آواز سے اذان دے اور جس قدر زور سے ممکن ہے دے ۔ وہ ڈرا آخر

اس نے زور سے بانگ دی ۔ تمام ہندو اکٹھے ہو گئے اور ملاں کو پکڑ لیا۔ وہ بے چارہ بہت ڈرا اور گھبرایا
کہ کاردار مجھے پھانسی دے دے گا۔ سپاہی نے کہا کہ میں تیرے ساتھ ہوں ۔ آخر سنگ دل چھری مار
برہمن اس کو پکڑ کر کاردار کے پاس لے گئے اور کہا کہ مہاراج! اس نے ہم کو بھرشٹ کر دیا۔ کاردار تو
جانتا تھا کہ سلطنت تبدیل ہو گئی ہے اور اب وہ سکھا شاہی نہیں رہی مگر ذرا دبی زبان سے پوچھا کہ تو
نے اونچی آواز سے کیوں بانگ دی ؟ سپاہی نے آگے بڑھ کر کہا کہ اس نے نہیں میں نے بانگ دی۔
کاردار نے کہا کہ کم بختو ! کیوں شور ڈالتے ہو۔ لاہور میں تو اب کھلے طور سے گائے ذبح ہوتی ہے ۔ تم
ایک اذان کو روتے ہو ۔ جاؤ چپکے ہو کر بیٹھ رہو ۔ الغرض یہ واقعی اور سچی بات ہے جو ہمارے دل سے
نکلتی ہے۔ جس قوم نے ہم کو تحت الثریٰ سے نکالا ہے اس کا احسان ہم نہ مانیں یہ کس قدر ناشکری اور
نمک حرامی ہے۔
پریس کی سہولت اس کے علاوہ بڑی جہالت پھیلی ہوئی تھی۔ ایک بڑھے گئے شاہ نے بیان کیا کہ میں نے اپنے استاد کو دیکھا ہے کہ وہ بڑے تضرع سے دعا کرتے تھے
کہ صحیح بخاری کی ایک دفعہ زیارت ہو جائے اور بعض وقت اس خیال سے کہ کہاں ممکن ہے۔ دعا
کرتے کرتے اُن کی ہچکیاں بندھ جاتی تھیں ۔
اب وہی بخاری دو چار روپیہ میں امرتسر اور لاہور سے ملتی ہے۔ ایک مولوی شیر محمد صاحب تھے۔
کہیں دو چار ورق احیاء العلوم کے ان کو مل گئے ۔ کتنی مدت تک ہر نماز کے بعد نمازیوں کو بڑی خوشی اور
فخر سے دکھایا کرتے تھے کہ یہ احیاء العلوم ہے اور تڑپتے تھے کہ پوری کتاب کہیں سے مل جائے ۔
اب جا بجا احیاء العلوم مطبوعہ موجود ہے۔ غرض انگریزی قدم کی برکت سے لوگوں کی دینی آنکھ بھی کھل
گئی ہے اور خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ اسی سلطنت کے ذریعہ دین کی کس قدر اعانت ہوئی ہے کہ کسی
سلطنت میں ممکن ہی نہیں۔ پریس کی برکت اور قسم قسم کے کاغذ کی ایجاد سے ہر قسم کی کتابیں تھوڑی
تھوڑی قیمت پر میسر آسکتی ہیں اور پھر ڈاک خانہ کے طفیل سے کہیں سے کہیں گھر بیٹھے بٹھائے پہنچ جاتی
ہیں اور یوں دین کی صداقتوں کی تبلیغ کی راہ کس قدر سہل اور صاف ہوگئی ہے۔

لد الله له
جلد اول
مذہبی آزادی کے فوائد پھر مجملہ اور برکات کے جو تائید دین میں اس گورنمنٹ کے عہد
میں ملی ہیں۔ ایک یہ بھی ہے کہ عقلی قومی اور ذہنی طاقتوں میں بڑی
ترقی ہوئی ہے اور چونکہ گورنمنٹ نے ہر ایک مذہب کو اس کے مذہب کی اشاعت کی آزادی دی
ہے۔ اسی طرح پر لوگوں کو ہر ایک مذہب کے اصول اور دلائل پر کھنے اور ان پر غور کرنے کا موقع مل
گیا ہے ۔ اسلام پر جب مختلف مذہب والوں نے حملے کئے تو اہل اسلام کو اپنے مذہب کی تائید اور
صداقت کے لئے اپنی مذہبی کتابوں پر غور کرنے کا موقع ملا اور ان کی عقلی قوتوں میں ترقی ہوئی۔
قاعدہ کی بات ہے کہ جیسے جسمانی قومی ریاضت کرنے سے بڑھتے ہیں ایسا ہی روحانی قوی بھی
ریاضت سے نشو نما پاتے ہیں ۔ جیسا گھوڑا چابک سوار کے نیچے آکر درست ہوتا ہے اسی طرح سے
انگریزوں کے آنے سے مذہب کے اصولوں پر غور کرنے کا موقع ملا اور تدبر کرنے والوں کو استقامت
اور استحکام مذہب حق میں زیادہ مل گیا اور جس جس موقع پر قرآن کریم کے مخالفوں نے انگشت رکھی
وہیں سے غور کرنے والوں کو ایک گنج معارف کا ملا اور اس آزادی کی وجہ سے علم کلام نے معتد بہ ترقی
کی اور وہ مخصوصاً اس جگہ ہوتی ہے ۔ اب اگر روم یا شام کا رہنے والا خواہ وہ کیسا ہی عالم وفاضل
کیوں نہ ہو آ جاوے تو وہ عیسائیوں کے یا آریوں کے اعتراضات کا کافی جواب نہ دے سکے گا
کیونکہ ملہ اس کو ایسی آزادی اور وسعت کے ساتھ مختلف مذاہب کے اصولوں کے مواز نہ کرنے کا موقع
نہیں ملا۔ غرض جیسے جسمانی طور پر گورنمنٹ انگلشیہ سے ملک میں امن ہوا ایسے ہی روحانی امن بھی
پوری طرح پھیلا۔ چونکہ ہمارا تعلق دینی اور روحانی باتوں سے ہے اس لئے ہم زیادہ تر ان امور کا ذکر
کریں گے جو فرائض مذہب کے ادا کرنے میں گورنمنٹ کی طرف سے ہم کو بطور احسان ملے ہیں ۔
عبادات بجالانے کی شرائط پیس یادرکھنا چاہیے کہ انسان پوری آزادی اور اطمینان کے ساتھ عبادات کو تب ہی بجالا سکتا ہے کہ اس میں چار شرطیں
موجود ہوں اور وہ یہ ہیں ۔
اڈل ۔ صحت ۔ اگر کوئی شخص ایسا ضعیف ہو کہ چار پائی سے اٹھ نہ سکے وہ صوم و صلوٰۃ کا کیا پابند

ہیں
ہو سکتا ہے۔ اسی طرح پر حج زکوۃ وغیرہ بہت سے ضروری امور کی بجا آوری سے قاصر رہے گا۔ اب
دیکھنا چاہیے کہ گورنمنٹ کے طفیل سے ہم کو صحت جسمانی کے بحال رکھنے کے لئے کس قدر سامان ملے
۔ ہر بڑے شہر اور قصبہ میں کوئی نہ کوئی ہسپتال ضرور ہے جہاں مریضوں کا علاج نہایت دل سوزی
اور ہمدردی سے کیا جاتا ہے اور دوا، غذا وغیرہ مفت دی جاتی ہیں۔ بعض بیماروں کو ہسپتال میں رکھ کر
ایسے طور پر ان کی نگہداشت اور غور و پرداخت کی جاتی ہے کہ کوئی اپنے گھر میں بھی ایسی آسانی اور
سہولت اور آرام کے ساتھ علاج نہیں کر سکتا ۔ حفظانِ صحت کا ایک الگ محکمہ بنا رکھا ہے جس پر کروڑہا
روپیہ سالانہ خرچ ہوتا ہے۔ قصبات اور شہروں کی صفائی کے بڑے بڑے سامان بہم پہنچائے ہیں۔
گندے پانی اور مواد ر ڈ یہ مضر صحت کے دفع کرنے کے لئے الگ انتظام ہیں۔ پھر ہر قسم کی سریع الاثر
ادویہ طیار کر کے بہت کم قیمت پر مہیا کی جاتی ہیں یہاں تک کہ ہر ایک آدمی چند دوائیں اپنے گھر میں
رکھ کر بوقت ضرورت علاج کر سکتا ہے ۔ بڑے بڑے میڈیکل کالج جاری کر کے طبی تعلیم کو کثرت
سے پھیلا یا یہاں تک کہ دیہات میں بھی ڈاکٹر ملتے ہیں ۔ بعض خطرناک امراض چیچک ، ہیضہ،
طاعون وغیرہ کے دفعیہ کے لئے الگ محکمے ہیں ۔ جو ابھی طاعون کے متعلق جس قدر کاروائی گورنمنٹ کی
طرف سے عمل میں آئی ہے وہ بہت ہی کچھ شکر گزاری کے قابل ہے۔ غرض صحت کے لحاظ سے
گورنمنٹ نے ہر قسم کی ضروری امداد دی ہے اور اس طرح پر عبادت کے لئے پہلی اور ضروری شرط پورا
کرنے کے واسطے بہت بڑی مدد دی ہے۔
دوسری شرط ایمان ہے۔ اگر خدا تعالیٰ اور اس کے احکام پر ایمان ہی نہ رہا ہو اور اندر ہی اندر
بے دینی اور الحاد کا جذام لگ گیا ہو پھر بھی تعمیل احکام الہی نہیں ہوتی ۔ جیسے بہت لوگ کہتے ہیں
ایہہ جگ مٹھاتے اگلا کن ڈٹھا ۔ افسوس ہے دو آدمیوں کی شہادت پر ایک مجرم کو پھانسی مل سکتی ہے
مگر باوجود یکہ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر اور بے انتہا ولیوں کی شہادت موجود ہے لیکن ابھی تک اس
قسم کا الحادان لوگوں کے دلوں سے نہیں گیا۔ ہر زمانہ میں خدا تعالیٰ اپنے مقتدر نشانوں اور معجزات سے
انا الموجود کہتا ہے مگر یہ کم بخت کان رکھتے ہوئے بھی نہیں سنتے ۔ غرض یہ شرط بھی بہت بڑی ضروری

آج 10 میں سے 10 باقی