۲؍فروری۱۹۰۰ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

شرط ہے۔ اس کے لئے بھی ہمیں گورنمنٹ انگلشیہ کا شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ ایمان و اعتقاد پختہ
کرنے کے لئے عام تعلیم مذہبی کی ضرورت تھی اور مذہبی تعلیم کا انحصار مذہبی کتابوں کی اشاعت سے
وابستہ تھا۔ پریس، ڈاکخانہ کی برکت سے ہر قسم کی مذہبی کتابیں مل سکتیں ہیں اور اخبارات کے
ذریعہ تبادلہ خیالات کا موقع ملتا ہے۔ سعید الفطرت لوگوں کے لئے بڑا بھاری موقع حاصل ہے کہ
ایمان و اعتقاد میں رسوخ حاصل کریں۔ ان باتوں کے علاوہ جو ضروری اور اشد ضروری بات ایمان
کے رسوخ کے لئے ہے وہ خدا تعالیٰ کے نشانات ہیں جو اس شخص کے ہاتھ پر سرزد ہوتے ہیں جو خدا
کی طرف سے مامور ہو کر آتا ہے اور اپنے طرز عمل سے گمشدہ صداقتوں اور معرفتوں کو زندہ کرتا ہے۔
سو خدا کا شکر کرنا چاہیے کہ اس نے اس زمانہ میں جس کو پھر ایمان زندہ کرنے کے لئے مامور کیا اور
اس لئے بھیجا کہ تا لوگ قوت یقین میں ترقی کریں وہ بھی اسی مبارک گورنمنٹ کے عہد میں آیا۔ وہ
کون؟ وہی جو تم میں کھڑا ہوا بول رہا ہے۔ چونکہ یہ مسلم بات ہے کہ جب تک پورے طور پر ایمان نہ ہو
نیکی کے اعمال انسان علی وجہ الاتم بجا نہیں لا سکتا۔ جس قدر کوئی پہلو یا کنگرہ ایمان کا گرا ہوا ہو اسی قدر انسان
اعمال میں سست اور کمزور ہو گا۔ اس بنا پر ولی وہ کہلاتا ہے جس کا ہر پہلو سالم ہو اور وہ کسی پہلو سے کمزور
نہ ہو۔ اس کی عبادات اکمل و اتم طور پر صادر ہوتی ہیں۔ غرض دوسری شرط ایمان کی سلامتی ہے۔
تیسری شرط انسان کے لئے طاقت مالی ہے۔ مساجد کی تعمیر اور امور متعلقہ اسلام کی بجا آوری
مالی طاقت پر منحصر ہے۔ اس کے سوا تمدنی زندگی اور تمام امور کا اور خصوصاً مساجد کا انتظام بہت
مشکل سے ہوتا ہے۔ اب اس پہلو کے لحاظ سے گورنمنٹ انگلشیہ کو دیکھو۔ گورنمنٹ نے ہر قسم کی
تجارت کو ترقی دی۔ تعلیم پھیلا کر ملک کے باشندوں کو نوکریاں دیں اور بڑے بڑے عہدے
دیئے۔ سفر کے وسائل بہم پہنچا کر دوسرے ملکوں میں جا کر روپیہ کمالانے میں مدد دی ۔ چنانچہ ڈاکٹر ،
پلیڈر، عدالتوں کے عہدہ دار، سر رشتہ تعلیم وغیرہ بہت سے ذریعوں سے لوگ معقول روپیہ کماتے
ہیں اور تجارت کرنے والے سوداگر قسم قسم کے تجارتی مال ولایت اور دور دراز ملکوں افریقہ اور
آسٹریلیا وغیرہ میں جا کر مالا مال ہو کر آتے ہیں۔ غرض روز گار عام کر دیا اور روپیہ کمانے کے بہت سے

ذریعے پیدا کر دیئے ۔
جلد اول
چوتھی شرط امن ہے۔ یہ امن کی شرط انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہے۔ جب سے دنیا پیدا
ہوئی ہے اس کا انحصار علی الخصوص سلطنت پر رکھا گیا ہے۔ جس قدر سلطنت نیک نیت اور اس کا دل
کھوٹ سے پاک ہو گا اسی قدر یہ شرط زیادہ صفائی سے پوری ہوگی ۔ اب اس زمانہ میں امن کی شرط
اعلیٰ درجہ پر پوری ہو رہی ہے۔ میں خوب یقین رکھتا ہوں کہ سکھوں کے زمانہ کے دن انگریزوں کے
زمانہ کی راتوں سے بھی کم درجہ پر تھے۔ یہاں سے قریب ہی بوٹر ایک گاؤں ہے۔ وہاں اگر کوئی عورت
جایا کرتی تھی تو رورو کر جایا کرتی تھی کہ خدا جانے پھر واپس آنا ہوگا یا نہیں ۔ اب یہ حالت ہے کہ زمین
کی انتہا تک چلا جاوے کسی قسم کا خطرہ نہیں۔ سفر کے وسائل ایسے آسان کر دیئے ہیں کہ ہر ایک قسم کا
آرام حاصل ہے۔ گویا گھر کی طرح ریل میں بیٹھا ہوا یا سویا ہوا جہاں چاہے چلا جاوے۔ مال وجان
کی حفاظت کے لئے پولیس کا وسیع صیغہ موجود ہے۔ حقوق کی حفاظت کے لئے عدالتیں کھلی ہیں۔
جہاں تک چاہے چلا جاوے۔ یہ کس قدر احسان ہیں جو ہماری عملی آزادی کا موجب ہوئے ہیں۔ پس
اگر ایسی حالت میں جب کہ جسم و روح پر بے انتہا احسان ہو رہے ہیں ہم میں صلح کاری اور شکر گزاری کا
مادہ پیدا نہیں ہوتا تو تعجب کی بات ہے!! جو مخلوق کا شکر نہیں کرتا وہ خدا تعالیٰ کا بھی شکر ادا نہیں کر سکتا۔
وجہ کیا ہے؟ اس لئے کہ وہ مخلوق بھی تو خدا ہی کا فرستادہ ہوتا ہے اور خدا ہی کے ارادہ کے تحت میں چلتا
ہے۔ الغرض یہ سب امور جو میں نے بیان کئے ہیں ایک نیک دل انسان کو مجبور کر دیتے ہیں کہ وہ ایسے محسن
کا شکر گزار ہو۔ یہی وجہ ہے کہ ہم بار بار اپنی تصنیفات میں اور اپنی تقریروں میں گورنمنٹ انگلشیہ
کے احسانوں کا ذکر کرتے ہیں کیونکہ ہمارا دل واقعی اس کے احسانات کی لذت سے بھرا ہوا ہے۔
احسان فراموش نادان اپنی منافقانہ فطرتوں پر قیاس کر کے ہمارے اس طریق عمل کو جو صدق اخلاص
سے پیدا ہوتا ہے جھوٹی خوشامد پر حمل کرتے ہیں ۔
سچی توحید اب میں پھر اصل بات کی طرف عود کر کے جلانا چاہتا ہوں کہ پہلے اس صورت میں خدا تعالیٰ نے رَبِّ النَّاس فرمایا پھر مَلِكِ النَّاس آخر میں الہ الناس فرمایا جو

اصلی مقصود اور مطلوب انسان کا ہے۔ اللہ کہتے ہیں معبود، مقصود ، مطلوب کو لا اله الا اللہ کے معنی یہی
ہیں کہ لَا مَعْبُودَ لِي وَلَا مَقْصُودَ لِي وَلَا مَعْلُوبَ لِي إِلَّا اللهُ ۔ یہی سچی توحید ہے کہ ہر مدح و ستائش
کا مستحق اللہ تعالیٰ ہی کو ٹھیرایا جاوے۔
پھر فرمایا مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ (الناس:۵) یعنی وسوسہ خنّاس کون ہے؟ ڈالنے والے کپاس کے شر سے پناہ مانگو۔ خنّاس عربی میں۔ ربی میں سانپ
کو کہتے ہیں جسے عبرانی میں نحاش کہتے ہیں اس لئے کہ اس نے پہلے بھی بدی کی تھی ۔ یہاں ابلیس یا
شیطان نہیں فرمایا تا کہ انسان کو اپنی ابتدا کی ابتلا یاد آوے کہ کس طرح شیطان نے ان کے ابوین
کو دھوکا دیا تھا۔ اس وقت اس کا نام خنّاس ہی رکھا گیا تھا۔ یہ ترتیب خدا نے اس لئے اختیار فرمائی
ہے تا کہ انسان کو پہلے واقعات پر آگاہ کرے کہ جس طرح شیطان نے خدا کی اطاعت سے انسان کو
فریب دے کر روگرداں کیا ویسے ہی وہ کسی وقت ملک وقت کی اطاعت سے بھی عاصی اور روگرداں نہ
کرادے۔ یوں انسان ہر وقت اپنے نفس کے ارادوں اور منصوبوں کی جانچ پڑتال کرتا رہے کہ مجھ
میں ملک وطن کی اطاعت کس قدر ہے اور کوشش کرتا رہے اور خدا تعالیٰ سے دعا مانگتا رہے کہ کسی
مدخل سے شیطان اس میں داخل نہ ہو جائے ۔ اب اس سورۃ میں جو اطاعت کا حکم ہے وہ خدا تعالیٰ
کی اطاعت کا حکم ہے کیونکہ اصلی اطاعت اسی کی ہے مگر والدین ، مرشد و ہادی اور بادشاہ وقت کی
اطاعت کا بھی حکم ہے کیونکہ ان کی اطاعت کا بھی حکم خدا ہی نے دیا ہے اور اطاعت کا فائدہ یہ ہوگا
کہ خناس کے قابو سے بچ جاؤ گے ۔ پس پناہ مانگو کہ خنّاس کی وسوسہ اندازی کے شر سے محفوظ
رہو کیونکہ مومن ایک ہی سوراخ سے دو مرتبہ نہیں کاٹا جاتا۔ ایک بار جس راہ سے مصیبت آئے دوبارہ
اس میں نہ پھنسو۔ پس اس سورۃ میں صریح اشارہ ہے کہ بادشاہ وقت کی اطاعت کرو۔ خناس میں
خواص اسی طرح ودیعت رکھے گئے ہیں جیسے خدا تعالیٰ نے درخت، پانی، آگ وغیرہ چیزوں
اور عناصر میں خواص رکھے ہیں ۔ عنصر کا لفظ اصل میں عن سر ہے۔ عربی میں ص اوراس کا بدل ہو جاتا
ہے۔ یعنی یہ چیز اسرار الہی میں سے ہے۔ درحقیقت یہاں آکر انسان کی تحقیقات رک جاتی ہے۔

غرض ہر ایک چیز خدا ہی کی طرف سے ہے ۔ خواہ وہ بسا ئط کی قسم سے ہو خواہ مرکبات کی قسم
سے ۔ جبکہ یہ بات ہے کہ ایسے بادشاہوں کو بھیج کر اس نے ہزار ہا مشکلات سے ہم کو چھڑایا اور ا ایسی
تبدیلی بخشی کہ ایک آتشی تنور سے نکال کر ایسے باغ میں پہنچا دیا جہاں فرحت افزا پودے ہیں اور
ہر طرف ندیاں جاری ہیں اور ٹھنڈی خوش گوار ہوائیں چل رہی ہیں پھر کس قدر نا شکری ہو گی اگر
کوئی اس کے احسانات کو فراموش کر دے۔ خاص کر ہماری جماعت کو جس کو خدا نے بصیرت دی ہے
اور اُن میں نفاق نہیں ہے کیونکہ انہوں نے جس سے تعلق پیدا کیا ہے اس میں نفاق نہیں شکرگزاری کا
بڑا عمدہ نمونہ بننا چاہیے۔
مجھے کامل یقین ہے کہ میری جماعت میں نفاق نہیں جماعت احمدیہ کی ایمانی فراست ہے اور میرے ساتھ تعلق پیدا کرنے میں ان کی فراست
نے غلطی نہیں کی اس لئے کہ میں درحقیقت وہی ہوں جس کے آنے کو ایمانی فراست نے ملنے پر
متوجہ کیا ہے اور خدا تعالیٰ گواہ اور آگاہ ہے کہ میں وہی صادق اور امین اور موعود ہوں جس کا وعدہ
لوگوں کو ہمارے سید و مولی صادق و مصدوق صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ مبارک سے دیا گیا تھا مگر
جنہوں نے مجھ سے تعلق پیدا نہیں کیا وہ اس نعمت سے محروم ہیں ۔ فراست گویا ایک کرامت ہے ۔ یہ
لفظ فراست بفتح الفاء بھی ہے اور بکسر الفاء بھی۔ زبر کے ساتھ اس کے معنی ہیں گھوڑے پر چڑھنا۔
مومن فراست کے ساتھ اپنے نفس کا چابک سوار ہوتا ہے۔ خدا کی طرف سے اس کو نور ملتا ہے۔جس
سے وہ راہ پاتا ہے۔ اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اتَّقُوا فَرَاسَةَ الْمُؤْمِنِ فَإِنَّهُ
يَنْظُرُ بِنُورِ الله یعنی مومن کی فراست سے ڈرو کیونکہ وہ نور اللہ سے دیکھتا ہے۔ غرض ہماری جماعت
کی فراست حقہ کا بڑا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے خدا کے نور کو شناخت کیا۔
نیکی کرنے والوں کے ساتھ نیکی کرو اسی طرح میں امید رکھتا ہوں کہ ہماری جماعت و عملی حالت میں ترقی کرے گی کیونکہ وہ منافق
نہیں ہے اور وہ ہمارے مخالفوں کے اس طرز عمل سے بالکل پاک ہے کہ جب حکام سے ملتے ہیں

تو ان کی تعریفیں کرتے ہیں اور جب گھر میں آتے ہیں تو کافر بتلاتے ہیں ۔
جلد اول
سنو اور یا د رکھو کہ خدا اس طرز عمل کو پسند نہیں فرماتا۔ تم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو اور محض
خدا کے لئے رکھتے ہو۔ نیکی کرنے والوں کے ساتھ نیکی کرو اور بدی کرنے والوں کو معاف کرو۔ کوئی
شخص صدیق نہیں ہو سکتا جب تک وہ یک رنگ نہ ہو۔ جو منافقانہ چال چلتا ہے اور دورنگی اختیار کرتا
ہے وہ آخر پکڑا جاتا ہے۔ مثل مشہور ہے۔ دروغ گورا حافظہ نباشد ۔ اس وقت میں ایک اور ضروری
بات کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ سلاطین کو اکثر ہمیں پیش آتی ہیں اور وہ بھی رعا یا ہی کے بچاؤ اور
حفاظت کے لئے ہوتی ہیں ۔ تم نے دیکھا ہے کہ ہماری گورنمنٹ کو سرحد پر کئی بار جنگ کرنا پڑی ہے
گو سر حدی لوگ مسلمان ہیں مگر ہمارے نزدیک وہ حق پر نہیں ہیں۔ ان کا انگریزوں کے ساتھ جنگ
کرنا کسی مذہبی حیثیت اور پہلو سے درست نہیں ہے اور نہ وہ حقیقتاً مذہبی پہلو سے لڑتے ہیں۔ کیا وہ
بتلا سکتے ہیں کہ گورنمنٹ نے مسلمانوں کو آزادی نہیں دے رکھی؟ بے شک دے رکھی ہے اور ایسی
آزادی دے رکھی ہے جس کی نظیر کا بل اور نواح کابل میں رہ کر بھی نہیں مل سکتی ۔ امیر کے حالات اچھے
سننے میں نہیں آتے ۔ ان سرحدی مجنونوں کے لڑنے کی کوئی وجہ بجز پیٹ کے نہیں ہے۔ دس ہیں
روپے مل جاویں تو وہ غازی پن غرق ہو جاتا ہے۔ یہ لوگ ظالم طبع ہیں جو اسلام کو بدنام کرتے ہیں۔
بادشاہ اور محسن کے حقوق اسلام بادشاہ وقت اور حسن کے حقوق تھا اسلام بادشاہ وقت اور محسن کے حقوق قائم کرتا ہے۔ یہ دنی الطبع
لوگ اپنے کی خاطر د دال کو توڑ
لوگ اپنے پیٹ کی خاطر حدود اللہ کو توڑتے ہیں اور ان کی رذالت
اور سفاہت اور سفا کی کا بڑا ثبوت یہ ہے کہ ایک روٹی کے لئے با آسانی ایک انسان کا خون کر دیتے
ہیں ۔ ایسا ہی آج کل ہماری گورنمنٹ کو ٹرانسوال کی ایک چھوٹی سی جمہوری سلطنت کے ساتھ مقابلہ
ہے۔ وہ سلطنت پنجاب سے بڑی نہیں ہے اور یہ سراسر اس کی حماقت ہے کہ اس قدر بڑی سلطنت
کے ساتھ مقابلہ شروع کیا ہے لیکن اس وقت جب کہ مقابلہ شروع ہو گیا ہے ہر ایک مسلمان کا حق
ہے کہ انگریزوں کی کامیابی کے لئے دعا کرے۔ ہم کو ٹرانسوال سے کیا غرض ؟ جس کے ہم پر
ہزاروں احسان ہیں ہمارا فرض ہے کہ اس کی خیر خواہی کریں ۔ ایک ہمسایہ کے اتنے حقوق ہیں کہ

اس کی تکلیف سن کر اس کا پتا پانی ہو جاتا ہے تو کیا اب ہمارے دلوں کو سر کار انگلشیہ کے وفادار
سپاہیوں کے مصائب پڑھ کر صدمہ نہیں پہنچتا۔ میرے نزدیک وہ بڑا سیاہ دل ہے جسے گورنمنٹ کے
دکھ اپنے دکھ معلوم نہیں ہوتے ۔ یادرکھو جذام کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک جذام جسم کو لگ جاتا ہے
جس کو کوڑھ کہتے ہیں ۔ اور ایک جذام روح کو لگ جاتا ہے ۔ ہمارے یہاں ایک شخص بازار میں
رہا کرتا تھا۔ اگر کوئی مقدمہ کسی پر ہو جاتا تو پوچھا کرتا تھا کہ مقدمہ کی کیا صورت ہے؟ اگر کسی نے کہہ
دیا کہ وہ بری ہو گیا یا اچھی صورت ہے تو اس پر آفت آ جاتی اور چپ ہو جا تا اگر کوئی کہہ دیتا کہ
فرد قرارداد جرم لگ گئی تو بہت خوش ہوتا اور اس کو پاس بٹھا کر سارا قصہ سنتا ۔ غرض بعض آدمیوں کی
فطرت میں بداندیشی کا مادہ ہوتا ہے کہ وہ بری خبریں سننا چاہتے ہیں اور کسی کی برائی پر خوش ہوتے
ہیں ۔ چونکہ شیطان کی سیرت ان کے اندر ہوتی ہے۔ پس بدخواہی کسی انسان کی بھی اچھی نہیں
چہ جائیکہ محسن کی ہو لہذا میں اپنی جماعت کو کہتا ہوں کہ وہ ایسے لوگوں کا نمونہ اختیار نہ کریں بلکہ
پوری ہمدردی اور سچی خیر خواہی کے ساتھ برٹش گورنمنٹ کی کامیابی کے لئے دعا کریں اور عملی طور پر
بھی وفاداری کے نمونے دکھا ئیں۔
محسین کا شکر کرو ہم یہ باتیں کی صلہ یا انعام کی خاطر نہیں کرتے۔ ہم کو صلہ اور انعام اور
دنیوی خطابات سے کیا غرض ۔ ہماری نیات کو علیم خدا خوب جانتا ہے کہ ہمارا کام
محض اس کے لئے اور اسی کے امر سے ہے۔ اسی نے ہم کو تعلیم دی ہے کہ محسن کا شکر کرو۔ ہم اس
شکرگزاری میں اپنے مولا کریم کی اطاعت کرتے ہیں اور اسی سے انعام کی امید رکھتے ہیں ۔ سو تم جو
میری جماعت ہوا اپنی محسن گورنمنٹ کی خوب قدر کرو۔ اب میں چاہتا ہوں کہ ٹرانسوال کی جنگ
کے لئے ہم دعا کریں۔
اس کے بعد حضرت اقدس نے نہایت جوش اور خلوص کے ساتھ دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے اور سب
حاضرین نے جن کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز تھی ۔ دعا کی ۔ ) کے
الحکم جلد ۴ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۰ ء صفحه ۳ تا ۱۰

آج 10 میں سے 10 باقی