۱۲؍اپریل ۱۹۰۰ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۲ را پریل ۱۹۰۰ء
حضرت اقدس امام همام علیہ الصلوۃ والسلام کی دلی آرزو اور تمنا حضرت اقدس کی دلی آرزو رہتی ہے کہ ہمارے ابا کو بیاں دار الامان میں باربار آنے کا
موقع ملے اور اس طرح پر یہاں رہ کر ہر ایک شخص کو اپنے تزکیۂ نفس اور تصفیہ باطنی اور تجلیہ روح کے لئے
عملی ہدایتیں مل سکیں ۔ اس غرض کے پورا کرنے کے لئے آپ نے سال میں تین جلسے مقرر کر رکھے ہیں ۔
عیدین اور بڑے دن کی تعطیلوں میں ۔ روئداد جلسہ عیدالاضحیہ درج ذیل ہے۔
آنحضرت اور مسیح موعود کی عیدالاضحیہ سے مناسب فرمایا۔ آج عید الضحی کا دن ہے اور
یہ عید ایک ایسے مہینے میں آتی آتی ہے جس پر اسلامی مہینوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔ یعنی پھر محرم سے نیا سال
شروع ہوتا ہے۔ یہ ایک سر کی بات ہے کہ ایسے مہینہ میں عید کی گئی ہے جس پر اسلامی مہینہ کا یا
زمانہ کا خاتمہ ہے۔ اور یہ اس طرف اشارہ ہے کہ اس کو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آنے والے
مسیح سے بہت مناسبت ہے۔ وہ مناسبت کیا ہے؟ ایک یہ کہ ہمارے نبی کریم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
آخر زمانہ کے نبی تھے اور آپ کا وجود باجود اور وقت بعینہ گو یا عید اضحی کا وقت تھا چنانچہ یہ امر
مسلمانوں کا بچہ بچہ بھی جانتا ہے کہ آپ نبی آخر الزمان تھے اور یہ مہینہ بھی آخر الشہور ہے اس لیے
اس مہینہ کو آپ کی زندگی اور زمانہ سے مناسبت ہے۔
دوسری مناسبت۔ چونکہ یہ مہینہ قربانی کا مہینہ کہلاتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی حقیقی
قربانیوں کا کامل نمونہ دکھانے کے لئے تشریف لائے تھے۔ جیسے آپ لوگ بکری ، اُونٹ، گائے ، دُنبہ
ذبح کرتے ہو ایسا ہی وہ زمانہ گزرا ہے کہ آج سے تیرہ سو سال پیشتر خدا تعالیٰ کی راہ میں انسان ذبح
ہوئے۔ حقیقی طور پر عید اضحی وہی تھی اور اُسی میں صحی کی روشنی تھی ۔
یہ قربانیاں اس کا لب نہیں پوست ہیں۔ روح نہیں جسم ہیں۔ اس سہولت اور قربانی کی حقیقت آرام کے زمانہ میں ہی خوشی سے عید ہے آرام کے زمانہ میں ہنسی خوشی سے عید ہوتی ہے اور عید کی انتہا ہنسی خوشی
اور قسم قسم کے تعیشات قرار دیئے گئے ہیں۔ عورتیں اسی روز تمام زیورات پہنتی ہیں۔ عمدہ سے عمدہ
کپڑے زیب تن کرتی ہیں ۔ مرد عمدہ پوشاکیں پہنتے ہیں اور عمدہ سے عمدہ کھانے بہم پہنچاتے ہیں اور
اور
یہ ایسا مسرت اور راحت کا دن سمجھا جاتا ہے کہ بخیل سے بخیل انسان بھی آج گوشت کھاتا ہے۔ خصوصاً
کشمیریوں کے پیٹ تو بکروں کے مدفن ہو جاتے ہیں۔ گو اور لوگ بھی کمی نہیں کرتے۔ الغرض ہر قسم کے
کھیل کو دہ، لہو لعب کا نام عید سمجھا گیا ہے مگر افسوس ہے کہ حقیقت کی طرف مطلق توجہ نہیں کی جاتی ۔
عید الاضحیہ کی حقیقت در حقیقت اس دن میں بڑا سر ی تھا کہ حضرت ابراہیم نے جس قربانی کا بیج بویا تھا اور مخفی طور پر بویا تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس
کے لہلہاتے کھیت دکھائے ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے کے ذبح کرنے میں خدا تعالیٰ
کے حکم کی تعمیل میں دریغ نہ کیا۔ اس میں مخفی طور پر یہی اشارہ تھا کہ انسان ہمہ تن خدا کا ہو جائے اور
خدا کے حکم کے سامنے اُس کی اپنی جان ، اپنی اولاد، اپنے اقربا و اعزا کا خون بھی خفیف نظر آوے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جو ہر ایک پاک ہدایت کا کامل نمونہ تھے کیسی قربانی ہوئی۔
خونوں سے جنگل بھر گئے ۔ گو یا خون کی ندیاں بہہ نکلیں ۔ باپوں نے اپنے بچوں کو، بیٹوں نے اپنے باپوں
کو قتل کیا اور وہ خوش ہوتے تھے کہ اسلام اور خدا کی راہ میں قیمہ قیمہ اور ٹکڑے بھی کیے جاویں تو
ان کی راحت ہے ۔ مگر آج غور کر کے دیکھو کہ بجز بنسی اور خوشی اور لہو ولعب کے روحانیت کا
کونسا حصہ باقی ہے۔ یہ عید اضحی پہلی عید سے بڑھ کر ہے اور عام لوگ بھی اس کو بڑی عید تو کہتے
ہیں مگر سوچ کر بتلاؤ کہ عید کی وجہ سے کس قدر ہیں جو اپنے تزکیہ نفس اور تصفیہ قلب کی طرف متوجہ
ہوتے ہیں اور روحانیت سے حصہ لیتے ہیں اور اُس روشنی اور نور کو لینے کی کوشش کرتے ہیں جو
اس ضحی میں رکھا گیا ہے۔ عید رمضان اصل میں ایک مجاہدہ ہے اور ذاتی مجاہدہ ہے اور اس کا نام
بذل الروح ہے ۔ مگر یہ عید جس کو بڑی عید کہتے ہیں ایک عظیم الشان حقیقت اپنے اندر رکھتی ہے
اور جس پر افسوس ! کہ توجہ نہیں کی گئی ۔ خدا تعالیٰ نے جس کے رحم کا ظہور کئی طرح پر ہوتا ہے
امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک یہ بڑا بھاری رحم کیا ہے کہ اور اُمتوں میں جس قدر باتیں پوست اور
قشر کے رنگ میں تھیں اُن کی حقیقت اس امت مرحومہ نے دکھلائی ہے۔ سورۃ الفاتحہ میں جو خدا تعالیٰ
کی یہ چار صفات بیان ہوئی ہیں کہ رَبُّ الْعَالَمِين ، الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ، مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ
اگر چہ عام طور پر یہ صفات اس عالم پر تجلی کرتی ہیں لیکن اُن کے اندر حقیقت میں پیشگوئیاں ہیں جن
پر کہ لوگ بہت کم توجہ کرتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ
صفات الہیہ کے حقیقی مظہر صرف آنحضرت تھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
ان چاروں صفتوں کا نمونہ دکھایا۔
کیونکہ کوئی حقیقت بغیر نمونہ کے سمجھ میں نہیں آسکتی۔ رب العالمین کی صفت نے کس طرح پر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں نمونہ دکھایا ؟ آپ نے عین ضعف میں پرورش پائی ۔ کوئی موقع مدرسہ
مکتب نہ تھا جہاں آپ اپنے روحانی اور دینی قوی کو نشو و نما دے سکتے ۔ کبھی کسی تعلیم یافتہ قوم سے
ملنے کا موقع ہی نہ ملا۔ نہ کسی موٹی سوٹی تعلیم کا ہی موقع پا یا اور نہ فلسفہ کے باریک اور دقیق علوم
کے حاصل کرنے کی فرصت ملی ۔ پھر دیکھو کہ باوجود ایسے مواقع کے نہ ملنے کے قرآن شریف ایک
ایسی نعمت آپ کو دی گئی جس کے علوم عالیہ اور حقہ کے سامنے کسی اور علم کی ہستی ہی کچھ نہیں ۔ جو
انسان ذراسی سمجھ اور فکر کے ساتھ قرآن کریم کو پڑھے گا اس کو معلوم ہو جاوے گا کہ دنیا کے تمام
فلسفے اور علوم اُس کے سامنے بیچ ہیں اور سب حکیم اور فلاسفر اس سے بہت پیچھے رہ گئے ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پیشتر دو عظیم الشان نبی گزرے ہیں ۔ ایک حضرت موسیٰ علیہ السلام
دوسرے حضرت عیسی علیہ السلام ۔ مگر ان دونوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ اُن میں سے کسی کی
نسبت نبی امی ہونے کا دعوی نہیں کیا گیا۔ یہ تحدی اور دعویٰ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت
ہوا چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے مَا كُنْتَ تَدْرِي مَا الْكِتَبُ وَلَا الْإِيْمَانُ وَلَكِنْ جَعَلْنَهُ نُورًا نَّهْدِى
بِهِ مَنْ نَّشَاءُ مِنْ عِبَادِنَا (الشوری: ۵۳)
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے تو گویا شاہزادوں کی طرح تعلیم پائی تھی اور فرعون کی گود میں شاہانہ
نشو و نما پایا۔ ان کے لیے اتالیق مقرر کیے گئے کیونکہ اس زمانہ میں بھی اتالیق مقرر ہوتے تھے اور اگر
حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فقر نہ ملتا تو گو یا فرعون کے بعد گدی نشین آپ ہی تھے اور اگر خدا کا فضل نہ
ہوتا تو نعوذ باللہ آپ کو فرعون بھی بننا تھا۔
یاد رہے کہ فرعون کا لفظ بُرا نہیں ۔ اصل میں شاہانِ مصر کا یہ لقب تھا۔ جس طرح پر
قیصر و کسری شاہان روم و ایران کا لقب تھا اور جس طرح پر آج زار روس اور سلطان روم کا لقب
ہے ۔ میرا مطلب اس بیان سے صرف یہ ہے کہ اگر خدا تعالیٰ یہ دوسرا سلسلہ نہ شروع کر دیتا تو
ضرور تھا کہ وہی تخت نشین ہوتے اور یہ بھی سچی بات ہے کہ گو موسی کی ماں کو بھی ایک درد اور دکھ
پہنچا تھا کہ جیتی جان کو دریا میں ڈالا لیکن اُس کی راحت اور مسرت کی کیا انتہا ہوسکتی ہے جب کہ
خود خدا تعالیٰ نے موسی کی واپسی کا اس کو وعدہ دیا تھا۔ الغرض موسیٰ کی تعلیم تو یوں شاہانہ رنگ
میں ہوئی ۔
حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیم بھی باقاعدہ ہوئی۔ میرے پاس ایک یہودی مصنف کی کتاب
ہے۔ اس نے صاف اور واضح طور پر لکھا ہے بلکہ مسیح کے اُستاد کا نام تک بتایا ہے اور پھر زدبھی کی ہے
کہ اسی وقت سے توریت اور صحف انبیاء کے مضامین پسند آئے تھے اور جو کچھ انجیل میں میں ہے وہ
صحف انبیاء سے زائد نہیں ۔ اس نے بتلایا ہے کہ ایک مدت دراز تک وہ یہود کے شاگرد رہے تھے مگر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کسی یہودی، نصاری ، ہندی سے پوچھو کہ آپ نے بھی کہیں تعلیم پائی
تھی تو وہ صاف کہے گا کہ ہر گز نہیں !!! کتنی بڑی ربوبیت کا مظہر ہے۔ انسان جب بچپن کی حالت
سے آگے نکلتا ہے جو بلوغ سے پہلے ہے تو عام طور پر مکتب میں بٹھا دیا جاتا ہے۔ یہ پہلا قدم ہوتا ہے
مگر آپ کی زندگی کا پہلا قدم ہی گویا اعجاز تھا۔ چونکہ آپ کو خاتم الانبیاء ٹھیرایا تھا اس لیے آپ کے
وجود میں حرکات و سکنات میں بھی اعجاز رکھ دیئے تھے۔ آپ کی طرز زندگی کہ اب تک نہیں پڑھا اور
قرآن جیسی بے نظیر نعمت لائے اور ایسا عظیم الشان معجزہ امت کو دیا۔ پہلے نبی آئے اور ایک خاص وقت تک
دنیا میں رہ کر چل دیئے اور دین وہیں کالعدم ہو گیا اور خدا کو ان کا محو کرنا ہی منظور تھا مگر اس دین کے
اظلال و آثار کا قیام منظور تھا اور چونکہ کوئی دین معجزات کے بدوں رہ نہیں سکتا ورنہ چند روز تک سماعی باتوں
پر یقین رہتا ہے پھر کہہ دیتے ہیں کہ ”ایہ جہاں مٹھاتے اگلا کن ڈٹھا ۔ اس لیے خدا نے چاہا کہ اسلام
کے ساتھ زندہ معجزہ ہو۔
صداقت اسلام کا نشان
کس قوت اور تحدی اور تعیین سے بتایا گیا تھا اور اس ذریعہ سے
اسلام کا نور ابد تک درخشاں رہے چنانچہ اس زندہ نور کی تصدیق
کے لئے اس زمانہ میں ہی دیکھو کہ لیکھرام کے قتل ہونے سے پیشتر کہ وہ چھ سال کے اندر ہلاک ہو
جاوے گا۔ غور کرو کہ وقت ، مدت ، صورت موت کا بتا دینا کیا انسان کے اپنے اختیار میں ہے اور
پھر وہ اسی طرح مارا گیا جیسا کہ دعویٰ کیا گیا تھا۔ جب یہ پیش گوئی کی گئی تھوڑے ہی عرصہ میں
کروڑہا انسانوں میں مشہور ہو گئی ۔ ہندو، مسلمان، عیسائی سکھ ہر قوم وملت کے لوگ اس سے
واقف ہو گئے ۔ یہاں تک کہ عام بازاری لوگوں سے لے کر گورنمنٹ تک کو اطلاع ہو گئی اور خود
آریوں نے بڑے زور وشور کے ساتھ اس کو مشتہر کیا اور جہاں لیکھر ام خود جاتا اس پیشگوئی کا ذکر
کرتا اور شہرت دیتا اور جب پیشگوئی پوری ہوئی تو ایک عام شور بر پا ہو گیا یہاں تک کہ ہماری بھی
خانہ تلاشی ہوئی تا کہ اس کی صداقت اور شہرت اس خاص ذریعہ سے اور بھی ہو اور یہ نشان ہمیشہ
صفحہ دہر پر ثبت رہے۔ پھر مقدمات کے دوران میں سرکاری کاغذات اور مثلوں میں اس پیشگوئی کے
متعلق ق بیانات اور کاغذات درج اور شامل ہوئے ۔ الغرض یہ ایسا عظیم الشان نشان ہے جس کی نظیر
کوئی قوم دکھلا نہیں سکتی۔ کیا کسی انسانی طاقت اور فراست کا کام ہے کہ وہ کسی کی نسبت چار دن کی خبر بھی
دے کہ فلاں وقت پر فلاں موت سے مر جاوے گا مگر یہاں چھ سال پہلے وقت ، صورت موت وغیرہ
سے اطلاع دی گئی حالانکہ وہ تیس برس کا ایک مضبوط جوان آدمی تھا اور اس نے بھی تو میری نسبت
کہا کہ میں تین سال کے اندر ہیضہ سے مر جاؤں گا اور میں اس کی نسبت عمر میں بہت بڑا اور ضعیف
اور قریباً دائم المریض تھا مگر خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ کی چمکار دکھلائی اور اس کو ہلاک کر کے اپنے سچے دین
کی صداقت پر مہر کر دی۔
آریوں میں خدا شناسی نہیں اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ جو آریہ کہلاتے ہیں اصلاً خدا کو پہچانتے ہی نہیں۔ پھر ان میں خدا شناسی اور خدا بینی اور خدا نمائی
کی قوت کیوں کر پیدا ہو۔ ان کا تو پہلا قدم ہی غلط ہے۔ ان کے نزدیک تو مرنا جینا عورت یا مرد
ہونا ، بکری یا بیل بننا یہ سب کچھ شامت اعمال کا نتیجہ ہے۔ جب کہ یہ جنم اور اشیاء اعمال ہی کا نتیجہ
ہیں تو پھر خدا کیا اور اس کے وجود کے اثبات کے لیے نئے نئے نشان اور معجزات کیا اور ان کی
ضرورت ہی کیا رہی۔ ان کا مذہب ہے کہ خدا پیدا کرنے والا نہیں بلکہ صرف جوڑ نے جاڑنے والا
ہے۔ جیسے معمار یا کمہار ہوتے ہیں۔ مادہ موجود تھا۔ ارواح بھی اتفاق سے موجود تھیں ۔ پر میشر نے
جھٹ جوڑ جاڑ کر مخلوق بنالی نعوذ باللہ۔ مگر ہم پوچھتے ہیں کہ جب کہ ارواح اور ذرات قدیم سے
موجود ہیں تو اس پر کیا دلیل ہو سکتی ہے کہ جوڑ نا جاڑ نا پر میشر کے بدوں نہ ہو بلکہ طبعی طور پر دلیل تو یہ
ملتی ہے کہ اشیاء کو طبعی طور پر تجاذب کی طرف میلان ہوتا ہے ۔ اگر یہ تجاذب اور کشش نہ ہو تو نہ اینٹ
بن سکے اور نہ مکان رہ سکے اور نہ کوئی اور چیز دنیا میں موجود بوجود رہ سکے ۔ پس جب کہ آریہ لوگوں
کے عقیدہ کے موافق روح اور مادہ قدیم سے ہیں اور طبیعات سے دلیل ملتی ہے کہ تجاذب کا خاصہ تو
آریوں کو پرمیشر سے تو فراغت اور فرصت ہو گئی ۔ اب آریہ کے پاس پرمیشر کے ہونے کا کیا ثبوت
اور نشان ہے۔
ایک طرف تو یہ نا پا کی ہے کہ خدا ہی کا پتہ نہیں چہ جائیکہ خدا بینی اور خدا نمائی کی راہیں بیان کرسکیں۔
پھر یہ ظلم عظیم کہ ہر قسم کی چیزوں میں روحیں اعمال کا بدلہ پانے کے لئے آتی ہیں۔ کبھی سور بنتے ہیں،
کبھی کتا، کبھی بلی وغیرہ۔
تناسخ اس پر سوال ہوتا ہے کہ اگر کسی کی ماں مر جاوے جب کہ وہ ابھی بچہ ہی تھا اور اس نے کسی
دوسری جگہ پر جنم لیا اور جب دونوں بلوغ کو پہنچے اور باہم ناطہ رشتہ ہو کر بیاہ ہو گیا اور
ہم بستری ہو کر اولاد کا سلسلہ چلا۔ اس سے تو بڑی بے شرمی اور پرلے درجہ کی بے حیائی کی بنیاد پڑی
اور نہایت قابل شرم مذہب یہ مذہب ٹھہر گیا۔ پر میشر نے کوئی فہرست تو دی نہیں کہ اس قسم کے نشان
سے ماں بہن شناخت ہو جائے گی اور حق تو یہ تھا کہ وید کے ذمہ یہ فرض تھا کہ جہاں اس نے یہ
پاکیزگی اور اخلاق کی جڑ کاٹنے والا مسئلہ ایجاد کیا تھا اگر اسے کوئی سوجھ اور سوچ بچار کی طاقت ہوتی
تو ساتھ ہی علامات بھی بیان کر دیتا۔ جس سے ایسے رشتوں سے اجتناب کرنے کی کلید ہاتھ میں
آریوں کے آجاتی مگر ضروری تھا کہ وید کی تعلیم کی پیشانی پر نقص کا داغ لگارہتا تو کہ ہر زمانہ میں تدبر
کرنے والے اس کے بطلان میں پہچانے جاسکیں۔ ایک طرف تو یہ حال ہے کہ نانی اور نانی کی بھی
پڑنانی تک کے رشتہ میں ناطہ نہیں کرتے اور ہم لوگوں میں جو چا یا ماموں کی بیٹی سے رشتہ کرتے ہیں
اس پر اعتراض کرتے ہیں ۔ مگر دوسری طرف آپ ماں بہن کے بیاہ لانے پر کوئی دلیل نہیں دیتے۔
یا تو ہزاروں کوس چلے گئے یا ماں بہن کو بھی بیاہ لائے ۔ کسی قوم میں ایسا اندھیر نہیں ۔ افسوس ان کے
پرمیشر نے ان کو ناپاکی میں تو ڈال دیا اور پھر کوئی فہرست بھی نہ دی اور نہ بتایا کہ فلاں گدھے یا بیل
سے کام نہ لینا۔ یہ تیرے فلاں رشتہ دار ہیں ۔ اور فلاں فلاں علامت والی عورت سے رشتہ نہ کرنا کہ
وہ تیری حقیقی ماں یا دادی یا خالہ یا بہن یا بھتیجی جنم لے کر دوبارہ آئی ہے ۔ اصل میں یہ لوگ تو معذور
ہیں۔ یہ سارا ظلم پر میشر کی گردن پر جس نے فہرست نہ دی ۔
نیوگ پھر تیسری ناپاکی و ویدوں کی تعلیم کا عرق اور گل سرسبد بتائی گئی ہے نیوگ ہے ۔ جس کی نیوگ
تفسیر یہ ہے کہ ایک عورت جیتے جاگتے خاوند کے رو برو گیارہ آدمیوں سے ہم بستر ہو سکتی
ہے۔ اگر مرد عورت جوان ہوں اور چند سال شادی پر گزر جاویں اور اولاد نہ ہو تو دوسرے کا نطفہ
لینے کے لئے عورت اس سے ہم بستر ہو اس لئے کہ بدوں اولاد کے شرگ کا ملنا محال ہے اور
دیوث شوہر کو لازم ہے کہ بیرج داتا کے لئے عمدہ معجونات اور لطیف مقویات طیار کرائے تا کہ وہ تھک
نہ جاوے اور کوئی ضعف اسے لاحق نہ ہو جائے اور وید کی رو سے بستر ، رضائی اور چار پائی سب اسی کی
ہو اور غذا بھی اسی کی کھاوے اور نصف بچے بھی لے لیوے۔ سوچو! یہ کیسا خاوند ہے کہ ایک کوٹھری
میں آپ دیوث ہے اور دوسری کوٹھری میں اس کی بیاہتا بیوی غیر مرد سے منہ کالا کرا رہی ہے اور آریہ
ان کی حرکات کی آوازیں سنتا ہے اور دل میں خوش ہو رہا ہے کہ اب اس پانی سے اس کی امید کا کھیت
ہرا بھرا ہو جائے گا۔ حیف ہے ایسے مذہب پر ! خدا پر وہ ظلم !! عزت و آبرو پر یہ ظلم !!! وید ایسے کاموں
کی اجازت دیتا ہے کہ نا پاک سے ناپاک آدمی بھی ان کے ارتکاب سے شرم کرتے ہیں۔ دیانند
نے لکھا ہے کہ یہ شبھ کرم یعنی مبارک کام بیچ میں ترک ہو گیا تھا۔ اب آریہ ورت کے آریہ جاری
کریں کہ اس میں ثواب ملتا ہے۔ ہم کو ضرورت نہیں کہ اس کو طول دیں۔ آریوں کی کتب مذہبی اور
معتقدات کو کوئی دیکھے اور خود ان ہی بزرگوں سے پوچھ دیکھے۔ امید ہے کہ بڑے فخر سے اس فعل
عجیب کی خوبیاں بیان کریں گے۔
ان تمام مذاہب کو سامنے رکھ کر اور ان کی تعلیمات و عقائد کی خوب اسلام کی پاکیزہ تعلیم چھان بین کر کر اسلام کی ضرورت اور عزت محسوس ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ
کے عظیم فضل کا اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ اس نے اسلام کو ایسے ناپاک عقیدوں سے پاک رکھا اور اس
کی تعلیم کے ہر شعبہ میں کمال اور اعجاز کا جلوہ دکھا یا چنانچہ موسیٰ علیہ السلام کی تعلیم میں قصاص پر بڑاز دور تھا
کہ دانت کے بدلے دانت ، کان کے بدلے کان ، آنکھ کے بدلے آنکھ ہوا اور مسیح علیہ السلام کی تعلیم
میں اس بات پر زور تھا کہ بدی کا مقابلہ نہ کیا جاوے۔ اگر کوئی ایک گال پر طمانچہ مارے تو دوسری بھی
پھیر دے۔ کوئی ایک کوس بیگار لے جاوے تو دوکوس چلا جاوے۔ کرتہ مانگے تو چادر بھی دے
دے۔ وغیرہ وغیرہ۔ اب ہم کو دکھلاؤ کہ کیا کوئی پادری اس پر عمل بھی کرتا ہے؟ کوئی کسی پادری کے
منہ پر طمانچہ مار کر تو دیکھ لے۔ یقیناً دوسرا گال پھیرنے کی بجائے کچہری میں گھسیٹ کر لے جائے گا
اور ہر قسم کے جھوٹ اور فریب سے سزا دلوانے کی فکر کرے گا مگر اسلام نے یہ تعلیم نہیں دی بلکہ وہ
پاک تعلیم دی جو دنیا کی جان ہے اور انسان فطرتاً اس پر عمل کرتا ہے اور وہ یہ ہے جَزُوا سَيِّئَة
سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ (الشوری: ۴۱)
یعنی بدی کی جزا اسی قدر بدی ہے لیکن اگر کوئی عفو کرے مگر وہ عفو بے محل نہ ہو بلکہ اس عفو سے
اصلاح مقصود ہو تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے۔ مثلاً اگر چور کو چھوڑ دیا جائے تو وہ دلیر ہو کر ڈاکہ زنی
کرے گا اس کو سزا ہی دینی چاہیے۔ لیکن اگر دو نو کر ہوں اور ایک ان میں سے ایسا ہو کہ ذراسی چشم نمائی ہی
اس کو شرمندہ کر دیتی ہے اور اس کی اصلاح کا موجب ہوتی ہے تو اس کو سخت سزا مناسب نہیں مگر
دوسرا عمداً شرارت کرتا ہے اس کو عفو کریں تو بگڑتا ہے اس کو سزا ہی دی جاوے تو بتاؤ کہ مناسب حکم وہ
ہے جو قرآن حکیم نے دیا ہے یا وہ جو انجیل پیش کرتی ہے؟ قانون قدرت کیا چاہتا ہے؟ وہ تقسیم اور
رویت محل چاہتا ہے۔ یہ تعلیم کہ عفو سے اصلاح مد نظر ہو ایسی تعلیم ہے جس کی نظیر نہیں اور اسی پر آخر
متمدن انسان کو چلنا پڑتا ہے اور یہی تعلیم ہے جس پر عمل کرنے سے انسان میں قوت اجتہاد اور تدبر اور
فراست بڑھتی ہے۔ گویا یوں کہا گیا ہے کہ ہر طرح کی شہادت سے دیکھو اور فراست سے غور کرو۔ اگر
عفو سے فائدہ ہو تو معاف کر ولیکن اگر خبیث اور شریر ہے تو پھر جَزُوا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا پر عمل
کرو۔ اسی طرح پر اسلام کی دوسری پاک تعلیمات ہیں جو ہر زمانہ میں روز روشن کی طرح ظاہر ہیں۔
آفتاب پر بھی کسی وقت بادل آجاتا ہے اور بظاہر ایک قسم کا دھندلا سا نظر آتا ہے لیکن اسلام کا چہرہ
اس سے بھی مصفا ہے ۔ عدم معرفت نے لوگوں کو اندھا کر دیا ہے اور بغض کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔
اس لئے موتیا بند کی حالت سے بھی گئے گزرے ہیں پھر کیا فیصلہ کریں؟
عیسائیت کے عقائد جس قدر مذہب دنیا میں موجود ہیں سب کے سب بے برکت اور
بے نور اور مردہ ہیں اور پاک تعلیم سے بے بہرہ محض ہیں۔ ہندوؤں
نے مذہب کا وہ نمونہ دکھایا۔ عیسائیوں نے یہ نمونہ دکھایا کہ ایک عاجز بندہ کو خدا بنا دیا جس نے
یہودیوں جیسی تباہ حال قوم سے جو ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَ الْمَسْكَنَةُ (البقرۃ: ۶۲ ) کی مصداق تھی
ماریں کھائیں اور آخر صلیب پر لٹکایا گیا اور ان کے عقیدہ کے موافق ملعون ہو کر ایلی ایلی لما سبقتنی
کہتے ہوئے جان دے دی۔ غور تو کرو کہ کیا ایسی صفات والا کبھی خدا ہو سکتا ہے؟ وہ تو خدا پرست بھی
نہیں ہو سکتا چہ جائیکہ وہ خود خدا ہو۔ عیسائی دکھاتے ہیں کہ اس کی وہ ساری رات کی پرسوز دعا
محض بے اثر گئی ۔ اس سے زیادہ بے برکتی کا ثبوت کیا ہو سکتا ہے؟ اور اس سے کیا توقع ہو سکتی ہے کہ
وہ دوسروں کے۔ کے لئے شفیع ہو سکتا ہے؟ ہم کو یاد نہیں کہ دو گھنٹے بھی دعا کے لئے ملے ہوں اور وہ دعا قبول
نہ ہوئی ہو۔ ابن اللہ بلکہ خود خدا کا معاذ اللہ یہ حال ہے کہ ساری رات رو رو کر چلا چلا کر خود بھی دعا
کرتا رہا اور دوسروں سے بھی دعا کراتا رہا اور کہتا رہا کہ اے خدا! تیرے آگے کوئی چیز ان ہونی
نہیں اگر ہو سکے تو یہ پیالہ ٹل جائے مگر وہ دعا قبول ہی نہیں ہوتی ۔ اگر کوئی کہے کہ وہ کفارہ ہونے
کے واسطے آئے تھے اس لئے یہ دعا قبول نہیں ہوئی ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ جب ان کو معلوم تھا کہ وہ
کفارہ کے لئے آئے ہیں پھر اس قدر بزدلی کے کیا معنی ہیں؟ اگر ایک افسر طاعون کی ڈیوٹی پر بھیجا
جائے اور وہ کہہ دے کہ یہاں خطرہ کا محل ہے مجھے فلاں جگہ بھیج دو تو کیا وہ احمق نہ سمجھا جائے گا۔
جبکہ مسیح کو معلوم تھا کہ وہ صرف کفارہ ہی ہونے کو بھیجے گئے ہیں تو اس قدر لمبی دعاؤں کی کیا ضرورت
تھی ؟ ابھی کیا کفارہ زیر تجویز امر تھا یا ایک مقرر شدہ امر تھا۔ غرض ایک داغ ہو۔ دو داغ ہوں ۔ جس
پر بے شمار داغ ہوں کیا وہ خدا ہو سکتا ہے؟ خدا تو کیا وہ تو عظیم الشان انسان بھی نہیں ہو سکتا۔
یہودی بے چارے خود ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّه کے مصداق ۔ ان کی وہ حالت تھی کہ
ہوریت صورت ہیں حالش مپرس ۔ دنیا پرستی کے سوا کچھ جانتے ہی نہیں ۔ ہمارے یہاں
ایک اسرائیلی محمد سلمان مسلمان ہوا ہے اس سے پوچھو۔ یہودیوں نے کھانے پینے کے سوا اور کوئی
مقصود ہی نہیں رکھا۔ خدا کی قدرت ہے جب ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ کی حالت آئی تو وہ افعال بھی
آگئے جو ذلت کے جالب اور ذلت کے نتائج تھے۔ اگر وہ تائب ہو جاتے تو پھر ضربت کیوں کر صادق
آتا۔ اس پیش گوئی سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ شامت اعمال ان کے گلے کا ہار ہی رہے گی ۔ مرد صالح
کے ساتھ ذلت اور بے رزقی نہیں ہوتی ۔ خدا کا نام عزیز ہے۔ خدا میں ہو کر زندگی بسر کرنے والا
ذلیل ہو نہیں سکتا۔ یہودیوں کی زندگی اگر نا پاکیوں کا مجموعہ نہ تھی تو پھر ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ کی مار
ان پر کیوں کر پڑتی ؟ اس پر خوب غور کرو۔ اس کے اندر یہ مخفی اسرار ہیں اور پتا ملتا ہے کہ یہودی قوم
کے اطوار بگڑ جاویں گے ۔
اب ان مذاہب پر نظر ڈال کر صدقِ دل سے بتاؤ کہ کیا اسلام کے سوا کوئی اور طریق ہے جس
سے تمہارے دل ٹھنڈے ہو سکتے ہیں ۔ کیا ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ کے مصداق یہودیوں سے کوئی
روشنی اور نور پا سکتے ہو؟ کیا ایسے عیسائی جو ایک عاجز ، کمزور، ناتواں، نامراد انسان کو خدا بناتے ہیں کوئی
کامیابی کسی کو دے سکتے ہیں؟ جس کی اپنی ساری رات کی دعا ئیں اکارت اور بے سود گئی ہیں وہ
دوسروں کی دعاؤں پر کون سے ثمرات مرتب کر سکتا ہے؟ جو خود ایلی ایلی لما سبقتنی کہہ کر اقرار
کرتا ہے کہ خدا نے اسے چھوڑ دیا ، وہ دوسروں کو کب خدا سے ملا سکتا ہے؟
دیکھو اور غور سے سنو! یہ صرف اسلام ہی ہے جو اپنے زندہ برکات صرف اسلام میں ہیں اندر برکات رکھتا ہے اور انسان کو مایوس اور نا مراد
ہونے نہیں دیتا اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ میں اس کے برکات اور زندگی اور صداقت کے لئے نمونہ
کے طور پر کھڑا ہوں۔ کوئی عیسائی نہیں جو یہ دکھا سکے کہ اس کا کوئی تعلق آسمان سے ہے۔ وہ نشانات
جو ایمان کے نشان ہیں اور مومن عیسائی کے لئے مقرر ہیں کہ اگر پہاڑ کو کہیں تو جگہ سے مل جاوے۔
اب پہاڑ تو پہاڑ کوئی عیسائی نہیں جو ایک الٹی ہوئی جوتی کو سیدھی کر دکھائے ۔ مگر میں نے اپنے پر زور
نشانوں سے دکھایا ہے اور صاف صاف دکھایا ہے کہ زندہ برکات اور زندہ نشانات صرف اسلام کے
لئے ہیں۔ میں نے بے شمار اشتہار دیئے ہیں اور ایک مرتبہ سولہ ہزار اشتہار شائع کئے ۔ اب ان
لوگوں کے ہاتھ میں بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ جھوٹے مقدمات کیسے اور قتل کے الزام دیئے۔
اور اپنی طرف سے ہمارے ذلیل کرنے کے منصوبے گانٹھے مگر عزیز خدا کا بندہ ذلیل کیوں کر ہو سکتا
ہے جس میں ان لوگوں نے ہماری ذلت چاہی۔ اسی ذلت سے ہمارے لئے عزت نکلی ذلِكَ فَضْلُ
اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ ( الجمعة : ۵) دیکھو! اگر کلارک کا مقدمہ نہ ہوتا تو ابراء کا الہام کیونکر پورا ہوتا
جو مقدمہ سے بھی پہلے سینکڑوں انسانوں میں شائع ہو چکا تھا۔ یہ اسلام ہی ہے جس کے ساتھ معجزات
اور ثبوت ہیں ۔ اسلام دوسرے چراغ کا محتاج نہیں بلکہ خود ہی چراغ ہے ۔ اور اس کے ثبوت ایسے
اجلی بدیہیات ہیں کہ ان کا نمونہ کسی مذہب میں نہیں ۔ غرض اسلام کی کوئی تعلیم ایسی نہ ہوگی جس کا
نمونہ موجود نہ ہو۔
آنحضرت صفات الہی کا مظہر ہیں میں نے سورۃ الفاتحہ (جس کو ام الکتاب اور مثانی بھی کہتے ہیں اور جو قرآن شریف کی عکسی تصویر اور
خلاصہ ہے ) کے صفات اربعہ میں دکھانا چاہا ہے کہ وہ چاروں نمونے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں
موجود ہیں اور خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں ان صفات اربعہ کا نمونہ دکھایا۔
گویا وہ صفات دعوئی تھیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود بطور دلیل کے ہے چنانچہ ربوبیت کا
آپ کے وجود میں کیسا ثبوت دیا کہ مکہ کے جنگلوں کا سرگردان اور دس برس تک حیران پھر نے والا
جس کے لئے کوئی راہ کھلی نظر نہ آتی تھی اس کی تربیت کا کس کو خیال تھا کہ اسلام روئے زمین پر پھیل
جاوے گا اور اس کے ماننے والے ۹۰ کروڑ تک پہنچیں گے ۔ مگر آج دیکھو کہ دنیا کا کوئی آباد قطعہ
ایسا نہیں جہاں مسلمان نہیں۔ پھر الرحمن کی صفت کو دیکھو۔ جس کا منشا یہ ہے کہ عمل کے بدوں کامیابی
اور ضرورتوں کے سامان بہم پہنچائے ۔ کیسی رحمانیت تھی کہ آپ کے آنے سے پیشتر ہی استعدادیں
پیدا کر دیں ۔ عمر رضی اللہ عنہ بچوں کی طرح کھیلتا تھا۔ ابو بکر رضی اللہ عنہ جو کافروں کے گھر میں پیدا ہوا
تھا اور ایسا ہی اور بہت سے صحابہ آپ کے ساتھ ہو گئے ۔ گویا ان کو آپ کے لئے رحمانیت الہی نے
پہلے ہی تیار کر رکھا تھا اور اس قدر امور رحمانیت کے اسلام کے ساتھ ہیں کہ ہم ان کو مفصل بیان بھی
نہیں کر سکتے ۔ امنیت رحمانیت کو چاہتی ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرما یا هُوَ الَّذِي
بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُولًا ( الجمعة : (۳) رحمانیت کا منشا اس ضرب المثل سے خوب ظاہر ہے۔
کر دے کرادے اور اٹھانے والا ساتھ دے۔
اور یہ ظہور اسلام کے ساتھ ہوا۔ اسلام گویا خدا کی گود میں بچہ ہے۔ اس کا سارا کام کاج سنوار نے والا
اور اس کے سارے لوازم بہم پہنچانے والا خود خدا ہے۔ کسی مخلوق کا بار احسان اس کی گردن پر نہیں۔
اسی طرح رحیم جو محنتوں کو ضائع نہ کرے۔ اس کے خلاف یہ ہے کہ محنت کرتا رہے اور ناکام رہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رحیمیت کا اظہار دیکھو کیسے واضح طور پر ہوا۔ کوئی لڑائی ایسی نہیں
جس میں فتح نہ پائی ہو۔ تھوڑا کام کر کے بہت اجر پایا ہے۔ بجلی کے کوندنے کی طرح فتوحات چمکیں ۔
فتوحات الشام فتوحات المصر ہی دیکھو۔ صفحہ تاریخ میں کوئی ایسا انسان نہیں جس نے صحیح معنوں میں
کامیابیاں پائی ہوں۔ جیسے کامیابیاں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ملیں۔