۱۲؍اپریل ۱۹۰۰ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

صحابہ نے دنیا میں کامیابی حاصل کی پھر ملِكِ يَوْمِ الدّین جزاوسزا کا مالک اچھے کام کرنے والوں کو جزا دی جاوے اگرچہ
کامل طور پر یہ آخرت کے لیے ہے اور سب قو میں جزا وسزا کو آخرت ہی پر ڈالتی ہیں مگر خدا نے اس کا
نمونہ اسلام کے لیے اس دنیا میں رکھا ۔ ابو بکر رضی اللہ عنہ جو دو پہر کی دھوپ میں گھر بار مال و متاع
چھوڑ کر اُٹھ کھڑا ہوا تھا اور جس نے ساری جائیداد کو دیکھ کر کہہ دیا کہ۔ بر باد شد، بر باد باشد سب
سے انقطاع کر کے ساتھ ہی ہو لیا تھا۔ اُس نے یہ مزہ پایا کہ آپ کے بعد سب سے پہلا خلیفہ بلا فصل
یہی ہوا ۔ حضرت عمر جو صدق اخلاص سے بھر گئے تھے۔ اُنھوں نے یہ مزہ پایا کہ اُن کے بعد
خلیفہ ثانی ہوئے ۔ غرض اسی طرح پر ہر ایک صحابی نے پوری عزت پائی۔ قیصر و کسری کے اموال اور
شاہزادیاں اُن کے ہاتھ آئیں ۔ لکھا ہے ایک صحابی کسری کے دربار میں گیا۔ ملازمان کسری نے
سونے چاندی کی کرسیاں بچھوادیں اور اپنی شان و شوکت دکھائی ۔ اُس نے کہا کہ ہم اس مال کے
ساتھ فریفتہ نہیں ہوئے ہم کو تو وعدہ دیا گیا ہے کہ کسری کے کڑے بھی ہمارے ہاتھ آجائیں گے
چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے وہ کڑے ایک صحابی کو پہنا دیئے تا کہ وہ پیشگوئی پوری ہو۔
مذہب اسلام چونکہ پر ہوا ہے اس لیے اللہ تعالی نے اسلام کا جادہ اعتدال تعلیم یہی دی ہے اور مغضوب اور ضالین سے بچنے کی ہدایت فرمائی مذہب اسلام چونکہ اعتدال پر واقع ہوا ہے اس لیے اللہ تعالیٰ نے
سے
ہے۔ ایک سچا مسلمان نہ مغضوب ہو سکتا ہے نہ ضالین کے زمرہ میں شامل ہو سکتا ہے۔ مغضوب وہ قوم
ہے جس پر خدا تعالیٰ کا غضب بھڑکا۔ چونکہ وہ خود غضب کرنے والے تھے اس لیے خدا کے غضب کو
کھینچ لائے اور وہ یہودی ہیں اور خال سے مراد عیسائی ہیں ۔
غضب کی کیفیت قوت سبھی سے پیدا ہوتی ہے اور ضلالت وہمی قوت سے پیدا ہوتی ہے۔ اور
وہمی قوت حد سے زیادہ محبت سے پیدا ہوتی ہے۔ بے جا محبت والا انسان بہک جاتا ہے محبك الشيء
يُعْيِي وَيُصِمُّ اس کا مبدء اور منشا قوت وہمی ہے۔ اس کی مثال یہ ہے کہ چادر کو بیل سمجھتا ہے اور رشی کو
سانپ بنا تا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کسی شاعر نے اپنا معشوق ایسا قرار نہیں دیا جو دوسروں سے بڑھ کر نہ

ہو۔ ہر ایک کے واہمہ نے نئی تصویر ایجاد کی۔
قوت بہیمی میں جوش ہو کر انسان جادۂ اعتدال سے نکل جاتا ہے چنانچہ غضب کی حالت میں
درندہ کا جوش بڑھ جاتا ہے۔ مثلاً کتا پہلے آہستہ آہستہ بھونکتا ہے پھر کوٹھا سر پر اُٹھا لیتا ہے۔ آخر کار
درندے طیش میں آکر نوچتے اور پھاڑ کھاتے ہیں۔ یہود نے بھی اسی طرح ظلم و تعدی کی بری عادتیں
اختیار کیں اور غضب کو حد تک پہنچا دیا۔ آخر خود مغضوب ہو گئے ۔ قوت وہمی کا جب استیلا ہوتا ہے تو
انسان رسی کو سانپ بنا تا اور درخت کو ہاتھی بتلاتا ہے اور اس پر کوئی دلیل نہیں ہوتی ۔ یہ قوت عورتوں
میں زیادہ ہوتی ہے۔ اسی واسطے عیسائی مذہب اور بت پرستی کا بڑا سہارا عورتیں ہیں۔ غرض اسلام نے
جادہ اعتدال پر رہنے کی تعلیم دی جس کا نام الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيم ہے۔
میں اب چند فقرے عربی میں سناؤں گا کیونکہ مجھے خدا تعالیٰ نے مجمع میں کچھ عربی فقرے
بولنے کا حکم دیا تھا۔ پہلے میں نے خیال کیا کہ شاید کوئی اور مجمع ہو گا جس میں یہ خدا کی بات پوری ہو
مگر خدا تعالیٰ مولوی عبد الکریم صاحب کو جزائے خیر دے کہ اُنھوں نے تحریک کی اور اس تحریک سے
ز بر دست قوت دل میں پیدا ہوئی اور اُمید ہے کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ اور نشان آج پورا ہو۔
قریب تھا کہ حضور عربی خطبہ شروع کر دیتے مولانا عبدالکریم صاحب نے عرض کیا کہ حضور! کچھ
جماعت کے باہمی اتفاق و محبت پر بھی فرمایا جاوے۔ اس پر حضرت اقدس نے پھر مندرجہ ذیل
تقریر فرمائی۔
جماعت کے باہم اتفاق و محبت پر میں پہلے بہت دفعہ کہہ چکا ہوں کہ تم با هم اتفاق و محبت با هم اتفاق رکھ اور اجتماع کرو۔ خدا تعالی نےمسلمانوں کو یہی تعلیم دی تھی
کہ تم وجود واحد رکھو ور نہ ہوا نکل جائے گی ۔ نماز میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر کھڑا ہونے کا
حکم اسی لیے ہے کہ باہم اتحاد ہو۔ برقی طاقت کی طرح ایک کی خیر دوسرے میں سرایت کرے گی ۔
اگر اختلاف ہو اتحاد نہ ہو تو پھر بے نصیب رہو گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
آپس میں محبت کرو اور ایک دوسرے کے لیے غائبانہ دعا کرو۔ اگر ایک شخص غائبانہ دعا کرے تو فرشتہ

کہتا ہے کہ تیرے لیے بھی ایسا ہی ہو ۔ کیسی اعلیٰ درجہ کی بات ہے۔ اگر انسان کی دعا منظور نہ ہو تو
فرشتہ کی تو منظور ہوتی ہے۔ میں نصیحت کرتا ہوں اور کہنا چاہتا ہوں کہ آپس میں اختلاف نہ ہو۔
میں دو ہی مسئلے لے کر آیا ہوں ۔ اول خدا کی توحید اختیار کرو۔ دوسرے آپس میں محبت اور
ہمدردی ظاہر کرو۔ وہ نمونہ دکھاؤ کہ غیروں کے لیے کرامت ہو۔ یہی دلیل تھی جو صحابہ میں پیدا ہوئی تھی
كُنتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ (ال عمران : ۱۰۴) یا درکھو! تالیف ایک اعجاز ہے۔ یاد رکھو!
جب تک تم میں ہر ایک ایسا نہ ہو کہ جو اپنے لیے پسند کرتا ہے وہی اپنے بھائی کے لیے پسند کرے
وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے ۔ وہ مصیبت اور بلا میں ہے۔ اس کا انجام اچھا نہیں ۔ میں
ایک کتاب بنانے والا ہوں ۔ اس میں ایسے تمام لوگ الگ کر دیئے جائیں گے جو اپنے جذبات
پر قابو نہیں پا سکتے ۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی ہوتی ہے۔ مثلاً ایک شخص کہتا ہے کہ کسی بازیگر نے
دس گز کی چھلانگ ماری ہے ۔ دوسرا اُس پر بحث کرنے بیٹھتا ہے اور اس طرح پر کینہ کا وجود پیدا
ہو جاتا ہے۔ یاد رکھو بغض کا جدا ہونا مہدی کی علامت ہے اور کیا وہ علامت پوری نہ ہوگی ۔ وہ
ضرور ہو گی ۔ تم کیوں صبر نہیں کرتے ۔ جیسے طبی مسئلہ ہے کہ جب تک بعض امراض میں قلع قمع نہ
کیا جاوے مرض دفع نہیں ہوتا ۔ میرے وجود سے انشاء اللہ ایک صالح جماعت پیدا ہو گی ۔
باہمی عداوت کا سبب کیا ہے ۔ بخل ہے، رعونت ہے، خود پسندی ہے اور جذبات ہیں۔ میں نے
بتلایا ہے کہ میں عنقریب ایک کتاب لکھوں گا اور ایسے تمام لوگوں کو جماعت سے الگ کر دوں گا جو
اپنے جذبات پر قابو نہیں پا سکتے اور باہم محبت واخوت سے نہیں رہ سکتے ۔ جو ایسے ہیں وہ یا د رکھیں
کہ وہ چند روزہ مہمان ہیں جب تک کہ عمدہ نمونہ نہ دکھا ئیں ۔ میں کسی کے سبب سے اپنے اُو پر
نہ نہ ہو ہے وہ
اعتراض لینا نہیں چاہتا ۔ ایسا شخص جو میری جماعت میں ہو کر میرے منشا کے موافق
خشک ٹہنی ہے۔ اُس کو اگر باغبان کاٹے نہیں تو کیا کرے؟ خشک ٹہنی دوسری سبز شاخ کے ساتھ
رہ کر پانی تو چوستی ہے مگر وہ اُس کو سر سبز نہیں کر سکتا بلکہ وہ شاخ دوسری کو بھی لے بیٹھتی ہے ۔ پس
ڈرو! میرے ساتھ وہ نہ رہے گا جو اپنا علاج نہ کرے گا ۔ چونکہ یہ سب باتیں میں کتاب میں

مفصل لکھوں گا اس لیے اب میں چند عربی فقرے کہہ کر فرض ادا کرتا ہوں ۔
یہ خطبہ جو اللہ تعالیٰ کے القا وایما کے موافق حضور نے عربی زبان میں خطبہ الہامیہ کا نشان پڑھا۔ یہ خطبہ آیات اللہ میں سے ایک زبر دست آیت اور لا نظیر نشان
ہے جو ایک عظیم الشان گروہ کے سامنے پورا ہوا اور خطبہ الہامیہ کے نام سے شائع فرمادیا گیا۔
جب حضرت اقدس عربی خطبہ پڑھنے کے لئے تیار ہوئے تو حضرت مولوی عبدالکریم صاحب
اور حضرت مولوی نورالدین صاحب کو حکم دیا کہ وہ قریب تر ہو کر اس خطبہ کو لکھیں۔ جب حضرات
مولوی صاحبان تیار ہو گئے تو حضور نے يَا عِبَادَ الله کے لفظ سے عربی خطبہ شروع فرمایا۔ اثناء خطبہ میں
حضرت اقدس نے یہ بھی فرمایا کہ
اب لکھ لو پھر یہ لفظ جاتے ہیں ۔
جب حضرت اقدس خطبہ پڑھ کر بیٹھ گئے تو اکثر احباب کی درخواست پر مولانا مولوی عبدالکریم
صاحب اُس کا ترجمہ بنانے کے لئے کھڑے ہوئے۔ اس سے پیشتر کہ مولانا موصوف ترجمہ سنائیں
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اس خطبہ کو کل عرفہ کے دن اور عید کی رات میں جو میں نے دعائیں کی ہیں ان کی قبولیت کے لئے
نشان رکھا گیا تھا کہ اگر میں یہ خطبہ عربی زبان میں ارتجالاً پڑھ گیا تو وہ ساری دعائیں قبول سمجھی
جائیں گی ۔ اَلْحَمْدُ لِلهِ کہ وہ ساری دعا ئیں بھی خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق قبول ہو گئیں۔
سجدہ شکر اور اس کی قبولیت بھی مولانا عبدالکریم صاحب ترجمہ ناہی رہے تھے کہ حضرت اقدس فرط جوش کے ساتھ سجدۂ شکر میں جا پڑے۔
حضور کے ساتھ تمام حاضرین نے سجدہ شکر ادا کیا۔ سجدہ سے سر اٹھا کر حضرت اقدس نے فرمایا۔
ابھی میں نے شرخ الفاظ میں لکھا دیکھا ہے کہ مبارک یہ گو یا قبولیت کا نشان ہے۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۰ء صفحه ۲ تا ۹
الحکم جلد ۴ نمبر ۱۶ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۰ ء صفحه ۵

دو انگریزوں کاقتل علاقہ پشاور میں ان دنوں کی خاک چھان نے دو بے گناہ انگریزوں بول کر دیا۔ اس پر حضرت اقدس نے ایک مجمع میں فرمایا۔
یہ جو دو انگریزوں کو مار دیا ہے۔ یہ کیا جہاد کیا ہے؟ ایسے نابکار لوگوں نے اسلام کو بدنام کر رکھا
ہے۔ چاہیے تو یہ تھا کہ ان لوگوں کی ایسی خدمت کرتا اور ایسے عمدہ طور پر ان سے برتاؤ کرتا کہ وہ اس
کے اخلاق اور حسن سلوک کو دیکھ کر مسلمان ہو جاتے ۔ مومن کا کام تو یہ ہے کہ اپنی نفسانیت کو کچل
ڈالے ۔ لکھا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک کافر سے لڑے۔ حضرت علیؓ نے اُس کو نیچے گرا لیا
اور اس کا پیٹ چاک کرنے کو تھے کہ اس نے حضرت علی پر تھوکا۔ حضرت علیؓ یہ دیکھ کر اس کے سینے پر
سے اُتر آئے۔ وہ کافر حیران ہوا اور پوچھا کہ اے علی ! یہ کیا بات ہے؟ آپ نے فرمایا کہ میرا جنگ
تیرے ساتھ خدا کے واسطے تھا لیکن جب کہ تو نے میرے منہ پر تھوکا تو میرے نفس کا بھی کچھ حصہ مل
گیا۔ اس لئے میں نے تجھے چھوڑ دیا۔ حضرت علی کے اس فعل کا اس پر بہت بڑا اثر ہوا۔
میں جب کبھی ان لوگوں کی بابت ایسی خبریں سنتا ہوں تو مجھے سخت رنج ہوتا ہے کہ یہ لوگ
قرآن کریم سے بہت دور جا پڑے ہیں اور بے گناہ انسانوں کا قتل ثواب کا موجب سمجھتے ہیں۔
بعض مولوی مجھے اس لیے دجال کہتے ہیں کہ میں انگریزوں کے ساتھ محاربہ جائز نہیں رکھتا مگر
مجھے سخت افسوس ہے کہ یہ لوگ مولوی کہلا کر اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ کوئی ان سے پوچھے کہ
انگریزوں نے تمہارے ساتھ کیا برائی کی ہے اور کیا دُکھ دیا ہے۔ شرم کی بات ہے کہ وہ قوم جس کے
آنے سے ہم کو ہر قسم کی راحت اور آرام ملا۔ جس نے آکر ہم کو سکھوں کے خون خوار پنجہ سے نجات دی
اور ہمارے مذہب کی اشاعت کے لیے ہر قسم کے موقع اور سہولتیں دیں اُن کے احسان کا یہ شکر ہے
کہ بے گناہ انگریزی افسروں کو قتل کر دیا جائے؟ میں تو صاف طور پر کہتا ہوں کہ وہ لوگ جو خون ناحق
سے نہیں ڈرتے اور محسن کے حقوق ادا نہیں کرتے وہ خدا تعالیٰ کے حضور سخت جواب دہ ہیں ۔ ان
مویولوں کا فرض ہونا چاہیے کہ وہ اپنے جمہوری اتفاق سے اس مسئلہ کو اچھی طرح شائع کریں اور
ناواقف اور جاہل لوگوں کو فہمائش کریں کہ گورنمنٹ برطانیہ کے زیر سایہ وہ امن، آزادی سے زندگی بسر

آج 10 میں سے 10 باقی