۱۴؍مئی ۱۹۰۰ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۴ رمتی ۱۹۰۰ ء
صحبت صالحین کی غرض بات یہ ہے کہ مردوں سے مد مانگنے کے طریق کو ہم نہایت نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہ ضعیف الایمان لوگوں کا کام ہے کہ
مردوں کی طرف رجوع کرتے ہیں اور زندوں سے دور بھاگتے ہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ
حضرت یوسف علیہ السلام کی زندگی میں لوگ اُن کی نبوت کا انکار کرتے رہے اور جس روز انتقال کر گئے
تو کہا کہ آج نبوت ختم ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ نے کہیں بھی مردوں کے پاس جانے کی ہدایت نہیں فرمائی بلکہ کونوا
م:
مَعَ الصُّدِقِينَ ( التوبة : ۱۱۹) کا حکم دے کر زندوں کی صحبت میں رہنے کا حکم دیا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم
اپنے دوستوں کو بار بار یہاں آنے اور رہنے کی تاکید کرتے ہیں ۔ اور ہم جو کسی دوست کو یہاں رہنے
کے واسطے کہتے ہیں تو اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ محض اس کی حالت پر رحم کر کے ہمدردی اور خیر خواہی سے
کہتے ہیں۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ایمان درست نہیں ہوتا جب تک انسان صاحب ایمان کی صحبت
میں نہ رہے اور یہ اس لیے کہ چونکہ طبیعتیں مختلف ہوتی ہیں۔ ایک ہی وقت میں ہر قسم کی طبیعت کے
موافق حال تقریر ناصح کے منہ سے نہیں نکلا کرتی۔ کوئی وقت ایسا آجاتا ہے کہ اس کی سمجھ اور فہم کے مطابق
اُس کے مذاق پر گفتگو ہو جاتی ہے جس سے اُس کو فائدہ پہنچ جاتا ہے اور اگر آدمی بار بار نہ آئے اور
زیادہ دنوں تک نہ رہے تو ممکن ہے کہ ایک وقت ایسی تقریر ہو جو اُس کے مذاق کے موافق نہیں ہے۔
اور اُس سے اُس کو بد دلی پیدا ہو اور وہ حسن ظن کی راہ سے دُور جا پڑے اور ہلاک ہو جاوے۔
غرض قرآن کریم کے منشا کے موافق تو زندوں ہی کی صحبت میں رہنا ثابت ہوتا ہے۔
اور استعانت کے متعلق یہ بات یاد رکھنا چاہیے کہ مد خدا تعالیٰ سے ہی انگنی ہیے اصل استعداد کا حق اللہ تعالیٰ ہی کو حاصل ہے اور اسی
پر قرآن کریم نے زور دیا ہے چنانچہ فرمایا کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحة: ۵) پہلے
صفات الہی رب ، رحمن ، رحیم ، مالك يوم الدين كا اظہار فرمایا۔ پھر سکھایا کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ
وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ یعنی عبادت بھی تیری کرتے ہیں اور استمداد بھی تجھ ہی سے چاہتے ہیں۔ اس سے
معلوم ہوا کہ اصل حق استمداد کا اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہے۔ کسی انسان، حیوان، چرند، پرند غرضیکہ کسی
مخلوق کے لئے نہ آسمان پر نہ زمین پر یہ حق نہیں ہے مگر ہاں دوسرے درجہ پر ظلی طور سے یہ حق اہل اللہ
اور مردانِ خدا کو دیا گیا ہے۔ ہم کو نہیں چاہیے کہ کوئی بات اپنی طرف سے بنالیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے
فرمودہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے اندر اندر رہنا چاہیے اسی کا نام صراط مستقیم ہے اور
یہ امر لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ سے بھی بخوبی سمجھ میں آسکتا ہے۔ اس کے پہلے حصے سے
معلوم ہوتا ہے کہ انسان کا محبوب ، معبود اور مطلوب اللہ تعالیٰ ہی ہونا چاہیے۔
رسالت محمدیہ کی حقیقت اور حصے سے رسالت محمدی صل للہ علیہ کی اور دوسرے حصے سے رسالت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقت
کا اظہار ہے۔ یہ بات یا درکھنی چاہیے کہ رسالت میں ایک امر
ظاہر ہوتا ہے اور ایک مخفی ہوتا ہے ۔ مثلاً لا اله الا اللہ ایک کلمہ ہے جسے رسالت مآب نے بایں الفاظ
لوگوں کو پہنچا دیا ہے۔ لوگ مانیں یا نہ مانیں۔ یعنی رسالت کا کام صرف پہنچاد بنا تھا مگر رسالت کے
یہ ظاہری معنی ہیں ۔ ہم جب اور زیادہ غور کر کے بطون کی طرف جاتے ہیں تو اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت جو لا اله الا اللہ کے ساتھ بطور ایک جز غیر منفک کے شامل
ہوتی ہے۔ یہ صورت ابلاغ تک ہی محدود نہیں بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قوت قدسیہ
کے زور سے اس تبلیغ کو بااثر بنانے میں لا نظیر نمونہ دکھلایا ہے۔
نبی کی مادرانه عطوفت اور قرآن کریم سے یہ بھی پتا لگتا ہے کہ آپ کوکس قدر سوزش اور گدازش لگی ہوئی تھی۔ چنانچہ فرمایا لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ الَّا
يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء: (۴) یعنی کیا تو اپنی جان کو ہلاک کر دے گا اس فکر میں کہ یہ مومن کیوں
نہیں بنتے ۔ یہ پکی بات ہے کہ ہر نبی صرف لفظ لے کر نہیں آتا بلکہ اپنے اندر وہ ایک درد اور سوز و گداز
بھی رکھتا ہے جو اپنی قوم کی اصلاح کے لئے ہوتا ہے اور یہ درد اور اضطراب کسی بناوٹ سے نہیں ہوتا
بلکہ فطرتاً اضطراری طور پر اس سے صادر ہوتا ہے جیسے ایک ماں اپنے بچے کی پرورش میں مصروف
ہوتی ہے۔ اگر بادشاہ کی طرف سے اُس کو حکم بھی دیا جاوے کہ اگر وہ اپنے بچے کو دودھ نہ بھی دے
اور اس طرح پر اس کے ایک دو بچے مر بھی جاویں تو اس کو معاف ہیں اور اس سے کوئی باز پرس نہ
ہوگی تو کیا بادشاہ کے ایسے حکم پر کوئی ماں خوش ہو سکتی ہے؟ ہرگز نہیں بلکہ بادشاہ کو گالیاں دے گی ۔ وہ
دودھ دینے سے رک سکتی ہی نہیں۔ یہ بات اس کی طبیعت میں طبعاً موجود ہے اور دُودھ دینے میں
اس کو کبھی بھی بہشت میں جانا یا اُس کا معاوضہ پانا مرکوز اور ملحوظ نہیں ہوتا اور یہ جوش طبعی ہے جو اُس کو
فطرت نے دیا ہے۔ ورنہ اگر یہ بات نہ ہوتی تو چاہیے تھا کہ جانوروں کی مائیں بکری، بھینس یا
گائے یا پرندوں کی مائیں اپنے بچوں کی پرورش سے علیحدہ ہو جاتیں ۔ ایک فطرت ہوتی ہے، ایک
عقل ہوتی ہے اور ایک جوش ہوتا ہے۔ ماؤں کا اپنے بچوں کی پرورش میں مصروف ہونا یہ فطرت
ہے۔ اسی طرح پر مامورین جو آتے ہیں اُن کی فطرت میں بھی ایک بات ہوتی ہے۔ وہ کیا ؟ مخلوق
کے لئے دلسوزی اور بنی نوع انسان کی خیر خواہی کے لیے ایک گدازش ۔ وہ طبعی طور پر چاہتے ہیں کہ
لوگ ہدایت پا جاویں اور خدا تعالیٰ میں زندگی حاصل کریں ۔
پس یہ وہ ستر ہے جو لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کے دوسرے حصہ میں یعنی اظہار
رسالت محمدیہ میں رکھا ہوا ہے جیسے پیغام پہنچانے والے عام طور پر پیغام پہنچا دیتے ہیں اور اس بات
کی پروا نہیں کرتے کہ اس پر عمل ہو یا نہ ہو۔ گویا وہ تبلیغ صرف کان ہی تک محدود ہوتی ہے۔ برخلاف
اس کے ماموران الہی کان تک بھی پہنچاتے ہیں اور اپنی قوت قدسی کے زور اور ذریعہ سے دل تک بھی
پہنچاتے ہیں اور یہ بات کہ جذب اور عقدِ ہمت ایک انسان کو اس وقت دیا جاتا ہے جبکہ وہ خدا تعالیٰ
کی چادر کے نیچے آجاتا ہے اور ظل اللہ بنتا ہے۔ پھر وہ مخلوق کی ہمدردی اور بہتری کے لئے اپنے اندر
ایک اضطراب پاتا ہے۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس مرتبہ میں کل انبیاء علیہم السلام سے
بڑھے ہوئے تھے۔ اس لیے آپ مخلوق کی تکلیف دیکھ نہیں سکتے تھے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے
عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ (التوبة : ۱۲۹) یعنی یہ رسول تمہاری تکلیف کو دیکھ نہیں سکتا۔ وہ اس پر سخت
گراں ہے اور اُسے ہر وقت اس بات کی تڑپ لگی رہتی ہے کہ تم کو بڑے بڑے منافع پہنچیں ۔ ان
ساری باتوں کو یکجائی طور پر دیکھنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اول خدا تعالیٰ مدد دیتا ہے پھر دوسرے
درجہ پر مامور من اللہ ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں جوش ڈالا ہے اور وہ اسی جوش اور تقاضائے
فطرت کے ساتھ مخلوق کی بہتری میں ہر ایک قسم کی کوشش کرتے ہیں جیسے ماں اپنے بچے کو دودھ دیتی
ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر۔ اس لیے کہ والدہ کا نفس مز کی نہیں ہے اور یہ مز کی النفس لوگ ہوتے
ہیں۔ انہیں کو صادقین اس آیت كُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ (التوبة : ۱۱۹) میں فرمایا گیا ہے۔
منعم گروہ اب ہمیں سورۃ الفاتحہ کی طرف رجوع کرکے کہتا ہوں کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ
م علیه کرده الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة (1) میں انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی راہ طلب کی گئی ہے اور میں نے
کئی مرتبہ یہ بات بیان کی ہے کہ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں چار گروہوں کا ذکر ہے۔ نبی ، صدیق ، شہید،
صالح ۔ پس جبکہ ایک مومن یہ دعا مانگتا ہے تو ان کے اخلاق اور عادات اور علوم کی درخواست کرتا
ہے۔ اس پر اگر ان چار گروہوں کے اخلاق حاصل نہیں کرتا تو یہ دعا اُس کے حق میں بے ثمر ہوگی
اور وہ بے جان لفظ بولنے والا حیوان ہے ۔ یہ چار طبقے ان لوگوں کے ہیں جنہوں نے خدا تعالیٰ سے
علوم عالیہ اور مراتب عظیمہ حاصل کیے ہیں ۔ نبی وہ ہوتے ہیں جن کا تبتل الی اللہ اس حد تک پہنچ
جاتا ہے کہ وہ خدا سے کلام کرتے اور وحی پاتے ہیں اور صدیق وہ ہوتے ہیں جو صدق سے پیار
کرتے ہیں۔ سب سے بڑا صدق لا اله الا الله ہے اور پھر دوسر ا صدق مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ ہے۔
وہ صدق کی تمام راہوں سے پیار کرتے ہیں اور صدق ہی چاہتے ہیں۔ تیسرے وہ لوگ ہیں جو شہید
کہلاتے ہیں۔ وہ گویا خدا تعالیٰ کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ شہید وہی نہیں ہوتا جو قتل ہو جاوے۔ کسی لڑائی
یا وبائی امراض میں مارا جاوے بلکہ شہید ایسا قوی الایمان انسان ہوتا ہے جس کو خدا تعالیٰ کی راہ
میں جان دینے سے بھی دریغ نہ ہو۔ صالحین وہ ہوتے ہیں جن کے اندر سے ہر قسم کا فساد جاتا رہے۔
جیسے تندرست آدمی جب ہوتا ہے تو اس کی زبان کا مزا بھی درست ہوتا ہے۔ پورے اعتدال کی
حالت میں تندرست کہلاتا ہے۔ کسی قسم کا فساد اندر نہیں رہتا ۔ اسی طرح پر صالحین کے اندر کسی قسم کی
روحانی مرض نہیں ہوتی اور کوئی مادہ فساد کا نہیں ہوتا۔ اس کا کمال اپنے نفس میں نفی کے وقت ہے اور
شہید ، صدیق ، نبی کا کمال ثبوتی ہے۔ شہید ایمان کو ایسا قوی کرتا ہے گو یا خدا کو دیکھتا ہے۔ صدیق عملی
طور پر صدق سے پیار کرتا اور کذب سے پر ہیز کرتا ہے۔ اور نبی کا کمال یہ ہے کہ وہ ردائے الہی کے
نیچے آجاتا ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ کمال کسی دوسرے کو حاصل نہیں ہو سکتے اور مولوی یا علماء
کہتے ہیں کہ بس ظاہری طور پر کلمہ پڑھ لے اور نماز روزہ کے احکام کا پابند ہو جاوے اس سے زیادہ
ان احکام کے ثمرات اور نتائج کچھ نہیں اور نہ ان میں کچھ حقیقت ہے۔ یہ بڑی بھاری غلطی ہے اور
ایمانی کمزوری ہے۔ انہوں نے رسالت کے مدعا کو نہیں سمجھا۔
اللہ تعالیٰ جو ماموروں اور مرسلوں کو خلق اللہ کی ہدایت کے واسطے بھیجتا مامورین کی غرض اللہ
ہے۔ کیا اس لئے بھیجتا ہے کہ لوگ ان کی پرستش کریں ۔ نہیں بلکہ ان کو
نمونہ بنا کر بھیجا جاتا ہے۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے بادشاہ اپنے ملک کے کاریگروں کو کوئی تلوار
دے تو اس کی مراد یہی ہے کہ وہ بھی ویسی تلوار بنانے کی کوشش کریں ۔
اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جو مامور اور مرسل ہوتے ہیں۔ اخلاق فاضلہ اور اوصاف حمیدہ سے متصف بناتا
ہے اور دنیا کی طرف مامور کرتا ہے تا لوگ ان کے اخلاق اور کمالات سے حصہ لیں اور اسی طرز وروش
پر چلیں کیونکہ یہ لوگ اس وقت تک فائدہ پہنچاتے ہیں جب تک زندہ ہوں ۔ گزرنے کے بعد تبتل
ہوجاتا ہے۔ اس واسطے صوفی لوگ کہتے ہیں کہ زندہ بلی مردہ شیر سے بہتر ہوتی ہے۔ خدا تعالیٰ اپنے
پاک کلام میں فرماتا ہے اگر كتب أحْكِمَتُ أَيتُه (هود: ٢) الف سے مراد اللہ اور ل سے مراد
جبرائیل اور رسے مراد رسل ہیں۔ چونکہ اس میں یہی قصہ ہے کہ کون سی چیزیں انسانوں کو ضروری ہیں ۔
اس لئے فرمایا كتب أحكمت ايتہ یہ کتاب ایسی ہے کہ اس کی آیات پکی اور اس اور استوار ہیں۔
قرآن کریم کی تعلیموں کو اللہ تعالیٰ نے کئی طرح پر مستحکم کیا تا کہ کسی قسم کا
استحکام کتاب اللہ تک نہ رہے اور اسی لیے شروع میں ہی فرما یالا ریب فیہ (البقرة :) فِيهِ ٣)
یہ استحکام کئی طور پر کیا گیا ہے۔
اولاً ۔ قانون قدرت سے استواری اور استحکام قرآنی تعلیموں کا قانون قدرت سے کیا گیا۔
جو کچھ قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے قانون قدرت اس کو پوری مدد دیتا ہے۔ گویا جو قرآن میں ہے وہی
کتاب مکنون میں ہے۔ اس کا راز انبیاء علیہم السلام کی پیروی کے بدوں سمجھ میں نہیں آ سکتا اور یہی وہ
سر ہے جو لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ۸۰) میں رکھا گیا ہے۔ غرض پہلے قرآنی تعلیم کو
قانون قدرت سے مستحکم کیا ہے۔ مثلاً قرآن کریم نے اللہ تعالیٰ کی صفت وحدہ لاشریک بتلائی ۔ جب
ہم قانون قدرت میں نظر کرتے ہیں تو ماننا پڑتا ہے کہ ضرور ایک ہی خالق و مالک ہے۔ کوئی اس کا
شریک نہیں۔ دل بھی اُسے ہی مانتا ہے اور دلائل قدرت سے بھی اسی کا پتا لگتا ہے کیونکہ ہر ایک چیز جو
دنیا میں موجود ہے وہ اپنے اندر کرویت رکھتی ہے۔ جیسے پانی کا قطرہ اگر ہاتھ سے چھوڑیں تو وہ کروی
شکل کا ہو گا اور کروی شکل تو حید کو مستلزم ہے اور یہی وجہ ہے کہ پادریوں کو بھی ماننا پڑا کہ جہاں تثلیث کی
تعلیم نہیں پہنچی وہاں کے رہنے والوں سے توحید کی پرسش ہوگی ۔ چنانچہ پادری فنڈ ر نے اپنی تصنیفات
میں اس امر کا اعتراف کیا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر قرآن کریم دنیا میں نہ بھی ہوتا تب بھی
ایک ہی خدا کی پرستش ہوتی ۔ اس سے معلوم ہوا کہ قرآن کریم کا بیان صحیح ہے کیونکہ اس کا نقش انسانی
فطرت اور دل میں موجود ہے اور دلائل قدرت سے اس کی شہادت ملتی ہے۔ برخلاف اس کے انجیلی
تثلیث کا نقش نہ دل میں ہے نہ قانونِ قدرت اس کا مؤید ہے۔
یہی معنے ہیں کتب احکمَتُ أیتہ کے یعنی قانون قدرت سے اس کی تعلیموں کو ایسا احکام اور
استوار کیا گیا ہے کہ مشرک و عیسائی کو بھی ماننا پڑا کہ انسان کے مادہ فطرت سے توحید کی باز پرس ہوگی ۔
دوسری وجہ استحکام کی خدا تعالیٰ کے نشانات ہیں ۔ کوئی نبی ، کوئی مامور دنیا میں ایسا نہیں آتا جس
کے ساتھ تائیدات ر تائیدات الہی شامل نہ ہوں اور یہ تائیدات اور نشانات ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ بہت پر شوکت اور پُر قوت تھے۔ آپؐ کے حرکات سکنات میں، کلام میں نشانات تھے۔ گویا
آپ کا وجود از سر تا پا نشانات الہی کا پتلا تھا۔
تیسرا احکام نبی کا پاک چال چلن اور راستبازی ہے یہ منجملہ ان باتوں کے ہے جو عقلمندوں کے
نزدیک امین ہونا بھی ایک دلیل ہے۔ جیسے حضرت ابو بکر صدیق نے اس سے دلیل پکڑی۔
چوتھا احکام جو ایک زبردست وجہ استواری اور استحکام کی ہے نبی کی قوت قدسیہ ہے جس سے
فائدہ پہنچتا ہے۔ جیسے طبیب خواہ کتنا ہی دعویٰ کرے کہ میں ایسا ہوں اور ویسا ہوں اور اس کو سدیدی
خواہ نوک زبان ہی کیوں نہ ہو، لیکن اگر لوگوں کو اُس سے فائدہ نہ پہنچے تو یہی کہیں گے کہ اُس کے ہاتھ
میں شفا نہیں ہے۔ اسی طرح پر نبی کی قوت قدسی جس قدر زبردست ہو اسی قدر اس کی شان اعلیٰ اور
بلند ہوتی ہے۔ قرآن کریم کی تعلیم کے استحکام کے لئے یہ پشتیبان بھی سب سے بڑا پشتیبان ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی ہمارے مشیر خدا صل اللہ علیہ وسلمکی قوت قدری پیغمبر
اس درجہ پر پہنچی ہے کہ اگر تمام انبیاء علیہم السلام
کے مقابلہ میں دیکھیں تو معلوم ہو گا کہ کسی نے آپؐ کے مقابلہ میں کچھ نہیں کیا۔ یہودی دنیا کے کتے ہیں۔
عیسائیوں کو دیکھو تو وہ اللہ تعالیٰ کی توحید کے چشمے سے دُور جا پڑے۔ کوئی حضرت مریم کی پرستش کرتا ہے۔
کوئی مسیح کو خدا جانتا ہے اور دنیا پرستی ہی شب و روز کا شغل اور کام ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی طیار کردہ جماعت کو اگر دیکھا جاوے تو وہ ہمہ تن خدا ہی کے لئے نظر آتے ہیں اور اپنی عملی زندگی
میں کوئی نظیر نہیں رکھتے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک اور کامیاب زندگی کی تصویر یہ ہے کہ
آپ ایک کام کے لئے آئے اور اُسے پورا کر کے اس وقت دنیا سے رخصت ہوئے جس طرح بند و بست
والے پورے کا غذات پانچ برس میں مرتب کر کے آخری رپورٹ کرتے ہیں اور پھر چلے جاتے
ہیں۔ اسی طرح پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں نظر آتا ہے۔ اُس دن سے لے کر جب
قُم فَانْذِرُ (المدثر : ۳) کی آواز آئی پھر إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ ( النصر : ۲) اور الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ
دِينَكُمُ (المائدۃ: ۴) کے دن تک نظر کریں تو آپؐ کی لانظیر کامیابی کا پتا ملتا ہے۔ ان آیات سے
واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ آپ خاص طور پر مامور تھے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو آپ کی زندگی
میں وہ کامیابی نصیب نہ ہوئی جو اُن کی رسالت کا منتہا تھی ۔ وہ ارضِ مقدس اور موعود سرزمین کو اپنی
آنکھ سے نہ دیکھ سکے بلکہ راہ ہی میں فوت ہو گئے ۔ کافر کب مان سکتا ہے اور ایک بے ایمان آدمی
راہ میں فوت ہو جانے اور وعدہ کی زمین میں نہ پہنچ سکنے کے وجوہات کب سننے لگا۔ وہ تو یہی کہے گا
کہ اگر مامور تھے تو وہ وعدے زندگی میں کیوں پورے نہ ہوئے ۔ سچی بات یہی ہے کہ سب نبیوں کی
نبوت کی پردہ پوشی ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے ہوئی ۔
تصویر یسوع ایساہی میں علیہ السلام ک زندگی پرنظر کر وہ ساری رات خود دعا کرتے رہے۔ دوستوں سے کراتے رہے۔ آخر شکوہ پر اتر آئے اور ایلی ایلی لما سبقتنی
بھی کہہ دیا یعنی اے میرے خدا! تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا ؟ اب ایسی حسرت بھری حالت کو دیکھ کر
کون کہہ سکتا ہے کہ یہ مامور من اللہ ہے۔ جو نقشہ پادریوں نے مسیح کی آخری حالت کا جما کر دکھایا
ہے وہ تو بالکل مایوسی بخشتا ہے۔
لائیں تو اتنی تھیں کہ خدا کی پناہ اور کام کچھ بھی نہ کیا۔ ساری عمر میں کل ایک سو بیس آدمی طیار کیے
اور وہ بھی ایسے پست خیال اور کم فہم جو خدا کی بادشاہت کی باتوں کو سمجھ ہی نہ سکتے تھے اور سب سے بڑا
مصاحب جس کی بابت یہ فتویٰ تھا کہ جو زمین پر کرے آسمان پر ہوتا ہے اور بہشت کی کنجیاں جس کے
ہاتھ میں تھیں اُسی نے سب سے پہلے لعنت کی ۔ اور وہ جو امین اور خزانچی بنایا ہوا تھا جس کو چھاتی پر
لٹاتے تھے اُسی نے تیس درم لے کر پکڑوادیا۔ اب ایسی حالت میں کب کوئی کہہ سکتا ہے کہ مسیح نے
واقعی ماموریت کا حق ادا کیا۔
اور اس کے مقابل ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیسا پکا کام ہے اس وقت سے جب سے کہا کہ
میں ایک کام کرنے کے لئے آیا ہوں۔ جب تک یہ نہ سن لیا کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ (المائدة: (۴)
آپ دنیا سے نہ اٹھے۔ جیسے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا (الاعراف: ۱۵۹) اس دعویٰ
کے مناسب حال یہ ضروری تھا کہ کل دنیا کے مکرو مکاید متفق طور پر آپ کی مخالفت میں کیے جاتے۔
آپ نے کس حو صلے اور دلیری کے ساتھ مخالفوں کو مخاطب کر کے کہا کہ فَكِيدُ ونِي جَمِيعًا (هود: ۵۶) یعنی
کوئی دقیقہ مکر کا باقی نہ رکھو۔ سارے فریب مکر استعمال کرو۔ قتل کے منصوبے کرو۔ اخراج اور قید کی
تدبیریں کرو مگر یا درکھو سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَلُّونَ الدُّبُرَ ( القمر : آخر ۴۶) فتح میری ہے۔ ہے۔ تمہارے
سارے منصوبے خاک میں مل جاویں گے۔ تمہاری ساری جماعتیں منتشر اور پراگندہ ہو جاویں گی اور
رودرو
رووبو
پیٹھ دے نکلیں گی ۔ جیسے وہ عظیم الشان دعوى إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا کسی نے نہیں کیا اور جیسے
فَلِيدُ ونِي جَمِيعًا کہنے کو کسی کی ہمت نہ ہوئی۔ یہ بھی کسی کے منہ سے نہ نکل سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَلُونَ
الدبر یہ الفاظ اسی منہ سے نکلے جو خدا تعالیٰ کے سائے کے نیچے الوہیت کی چادر میں لپٹا ہوا پڑا تھا۔
غرض ان وجوہات پر ایک اجنبی آدمی بھی نظر ڈالے تو اُس کو معلوم ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے کیسے
صاف اور واضح طور پر کتاب اللہ کو مضبوط و مستحکم فرمایا ہے۔ اگر کوئی قانون قدرت پر نظر کرتا ہے تو قول
اور فعل الہی کو باہم مطابق پاتا ہے۔ پھر اگر خوارق پر نظر کرتا ہے تو اس قدر کثرت سے ہیں کہ حد شمار
سے باہر ہیں۔ یہاں تک کہ آپ کا قول، فعل و حرکات و سکنات سب خوارق ہیں ۔ قوت قدسیہ کو دیکھتا
ہے تو صحابہ کرام کی پاک تبدیلی حیرت میں ڈالتی ہے۔ پھر کامیابی کو دیکھتا ہے تو دنیا بھر کے ماموروں
اور مرسلوں سے بڑھ کر تھے۔
ان وجوہات احکام آیات کے علاوہ میرے نزدیک اور بھی بہت سے وجوہات ہیں۔ منجملہ ان
کے ایک الر کے لفظ سے پتا لگتا ہے کہ یہ لفظ مجدّدوں اور مرسلوں کے سلسلۂ جاریہ کی طرف اشارہ
کرتا ہے جو قیامت تک جاری ہے۔ اب اس سلسلہ میں آنے والے مجدّدوں کے خوارق ان کی
کامیابیوں، ان کی پاک تا ثیروں وغیرہ وجوہات ، احکام، آیات کو گن بھی نہیں سکتے ۔
اور یہ سب خوارق اور کامیابیاں متبعین کی کامیابیاں متوع کی ہی کامیابیاں ہوتی ہیں جو رسول الی اللہ علیہ وسلم
کے بعد آپ کے متبعین مجدّدوں کے ذریعہ سے ہوئیں اور قیامت تک ہوں گی در حقیقت رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی کامیابیاں ہیں۔ غرض ہر صدی کے سر پر مجدد کا آنا صاف طور پر بتلا رہا ہے کہ
مردوں سے استمداد خدا تعالیٰ کی منشا کے موافق نہیں ۔ اگر مردوں سے مدد کی ضرورت ہوتی تو پھر
زندوں کے آنے کی کیا ضرورت تھی؟ ہزاروں ہزار جو اولیاء اللہ پیدا ہوئے ہیں اس کا کیا مطلب تھا ؟
مجددین کا سلسلہ کیوں جاری کیا جاتا ؟ اگر اسلام مردوں کے حوالے کیا جاتا تو یقیناً سمجھو کہ اس کا نام ونشان
مٹ گیا ہوتا۔ یہودیوں کا مذہب مردوں کے حوالے کیا گیا۔ نتیجہ کیا ہوا ؟ عیسائیوں نے مردہ پرستی سے
بتلاؤ کیا پایا؟ مردوں کو پوجتے پوجتے خود مُردہ ہو گئے۔ نہ مذہب میں زندگی کی روح رہی نہ ماننے
والوں میں زندگی کے آثار باقی رہے۔ اول سے لے کر آخر تک مردوں ہی کا مجمع ہو گیا۔
اسلام ایک زندہ مذہب ہے۔ اسلام کا خداحتی و قیوم خدا ہے ۔ پھر وہ
اسلام کاحتی و قیوم خدا سے پیار کیں کرنے لگا۔ یونی وی و او را با مردوں کو مردوں سے پیار کیوں کرنے لگا۔ وہ حی و قیوم خدا تو بار بار مردوں کو جلاتا
ہے ۔ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا (الحدید: ۱۸) تو کیا مردوں کے ساتھ تعلق پیدا کرا کر جلاتا ہے؟
نہیں ، ہر گز نہیں ۔ اسلام کی حفاظت کا ذمہ اسی حی و قیوم خدا نے إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ (الحجر : ۱۰) کہہ کر
اُٹھایا ہوا ہے ۔ پس ہر زمانہ میں یہ دین زندوں سے زندگی پاتا ہے اور مردوں کو جلاتا ہے۔ یاد رکھو
اس میں قدم قدم پر زندے آتے ہیں ۔
قرآن کریم کی تفصیل پھر فرمایا تم فضلت (هود: ۲) ایک تو وہ تفصیل ہے جو قرآن کریم
میں ہے۔ دوسری یہ کہ قرآن کریم کے معارف و حقائق کے اظہار کا
سلسلہ قیامت تک دراز کیا گیا ہے۔ ہر زمانے میں نئے معارف اور اسرار ظاہر ہوتے ہیں۔ فلسفی
اپنے رنگ میں ، طبیب اپنے مذاق پر صوفی اپنے طرز پر بیان کرتے ہیں اور پھر یہ تفصیل بھی حکیم و خبیر خدا
نے رکھی ہے۔ حکیم اس کو کہتے ہیں کہ جن چیزوں کا علم مطلوب ہو وہ کامل طور پر ہوا اور پھر عمل بھی
کامل ہو۔ ایسا کہ ہر ایک چیز کو اپنے اپنے محل و موقع پر رکھ سکے ۔ حکمت کے معنی وَضْعُ الشَّيْء في
محلہ اور خبیر مبالغہ کا صیغہ ہے۔ یعنی ایسا وسیع علم کہ کوئی چیز اس کی خبر سے باہر نہیں چونکہ اللہ تعالیٰ
نے اس کتاب مجید کو خاتم الکتب ٹھہرایا تھا اور اس کا زمانہ قیامت تک دراز تھا۔ وہ خوب جانتا تھا کہ
کس طرح پر تعلیمیں ذہن نشین کرنی چاہئیں چنانچہ اسی کے مطابق تفاصیل کی ہیں۔ پھر اس کا
سلسلہ جاری رکھا کہ جو مجدد و مصلح احیاء دین کے لئے آتے ہیں وہ خود مفصل آتے ہیں۔
اس کے بعد ایک عجیب بات سوال مقدر کے جواب کے طور قرآن کریم کا خلاصہ اور مغز
پر بیان کی گئی ہے یعنی اس قدر تفاصیل جو بیان کی جاتی ہیں ان
کا خلاصہ اور مغز کیا ہے اَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا الله (هود: (۳) خدا تعالیٰ کے سوا ہرگز ہرگز کسی کی پرستش نہ
کرو۔ اصل بات یہ ہے کہ انسان کی پیدائش کی علت غائی یہی عبادت ہے۔ جیسے دوسری جگہ فرمایا
ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ( الثريات : ۵۷)
عبادت کی حقیقت عبادت اصل میں اس کو کہتے ہیں کہ انسان ہر قسم کی قساوت کبھی کو دور کر کے دل کی زمین کو ایسا صاف بنا دے جیسے زمیندار زمین کو صاف کرتا
ہے۔ عرب کہتے ہیں مور معبد جیسے سرمہ کو باریک کر کے آنکھوں میں ڈالنے کے قابل بنا لیتے ہیں۔
اسی طرح جب دل کی زمین میں کوئی کنکر ، پتھر ، ناہمواری نہ رہے اور ایسی صاف ہو کہ گویا روح ہی
روح ہو اس کا نام عبادت ہے چنانچہ اگر یہ درستی اور صفائی آئینہ کی کی جاوے تو اس میں شکل نظر
آجاتی ہے اور اگر زمین کی کی جاوے تو اس میں انواع و اقسام کے پھل پیدا ہو جاتے ہیں ۔ پس
انسان جو عبادت کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ اگر دل صاف کرے اور اس میں کسی قسم کی کجی اور
ناہمواری، کنکر، پتھر نہ رہنے دے تو اس میں خدا نظر آئے گا۔
میں پھر کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی محبت کے درخت اُس میں پیدا ہو کر نشو و نما پائیں گے اور وہ اثمار
شیریں وطیب ان میں لگیں گے جو اُكُلُهَا دَائِم (الرعد: ۳۶) کے مصداق ہوں گے۔ یاد رکھو کہ یہ
وہی مقام ہے جہاں صوفیوں کے سلوک کا خاتمہ ہے۔ جب سالک یہاں پہنچتا ہے تو خدا ہی خدا کا جلوہ
دیکھتا ہے۔ اس کا دل عرش الہی بنتا ہے اور اللہ تعالیٰ اُس پر نزول فرماتا ہے۔ سلوک کی تمام منزلیں
یہاں آکر ختم ہو جاتی ہیں کہ انسان کی حالت تعبد درست ہو جس میں روحانی باغ لگ جاتے ہیں اور
آئینہ کی طرح خدا نظر آتا ہے۔ اسی مقام پر پہنچ کر انسان دنیا میں جنت کا نمونہ پاتا ہے اور یہاں ہی
هُذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ وَ أَتُوا بِهِ مُتَشَابِهَا (البقرة :۲۶) کہنے کا حظ اور لطف اُٹھاتا ہے۔
غرض حالت تعبد کی درستی کا نام عبادت ہے۔ پھر فرمایا نَنِي لَكُمْ مِنْهُ نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ (هود:۳)
چونکہ یہ تعبد تام کا عظیم الشان کام انسان بڑوں کسی اسوۂ حسنہ اور نمونہ کاملہ کے اور کسی قوت قدسی کے
کامل اثر کے بغیر نہیں کر سکتا تھا اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں اسی خدا کی طرف
سے نذیر اور بشیر ہو کر آیا ہوں اگر میری اطاعت کرو گے اور مجھے قبول کرو گے تو تمہارے لیے بڑی
بڑی بشارتیں ہیں۔ کیونکہ میں بشیر ہوں اور اگر رڈ کرتے ہو تو یا د رکھو کہ میں نذیر ہو کر آیا ہوں۔ پھر تم کو
بڑی بڑی عقوبتوں اور دُکھوں کا سامنا ہوگا۔
بہشت اور جہنم اصل بات یہ ہے کہ بہشتی زندگی اس دنیا سے شروع ہو جاتی ہے اور اس طرح پر
اور جو خدا اور سے الگ کر کورانہ زیست جو خدا تعالیٰ اور اس کے رسول سے بالکل الگ ہو کر بسر کی جائے
جہنمی زندگی کا نمونہ ہے اور وہ بہشت جو مرنے کے بعد ملے گا اسی بہشت کا اصل ہے اور اسی لیے تو
بہشتی لوگ نعماء جنت کے حظ اٹھاتے وقت کہیں گے هذا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ (البقرة : ٢٦) دنیا
میں انسان کو جو بہشت حاصل ہوتا ہے وہ قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا (الشمس : ۱۰) پر عمل کرنے سے ملتا
ہے ۔ جب انسان عبادت کا اصل مفہوم اور مغز حاصل کر لیتا ہے تو خدا تعالیٰ کے انعام واکرام کا پاک
سلسلہ جاری ہو جاتا ہے اور جو نعمتیں آئندہ بعد مردن ظاہری ۔ مرئی اور محسوس طور پر ملیں گی وہ اب
روحانی طور پر پاتا ہے۔ پس یا درکھو کہ جب تک بہشتی زندگی اسی جہان سے شروع نہ ہو اور اس عالم
میں اُس کا حظ نہ اُٹھاؤ اُس وقت تک سیر نہ ہو اور تسلی نہ پکڑو کیونکہ وہ جو اس دنیا میں کچھ نہیں پاتا اور
آئندہ جنت کی اُمید کرتا ہے وہ طمع خام کرتا ہے۔ اصل میں وہ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي
الْآخِرَةِ أعلى (بنی اسراءیل : ۷۳) کا مصداق ہے۔ اس لیے جب تک ماسوی اللہ کے کنکر
اور سنگ ریزے زمین دل سے دور نہ کر لو اور اُسے آئینہ کی طرح مصفا اور سرمہ کی طرح باریک نہ
بنالو صبر نہ کرو۔
مُرشد کامل کی ضرورت ہاں یہ یہ ہے کہ انسان کی مز کی الف کی امداد کے بغیر اس سلوک کی منزل
منزل کو طے نہیں کر سکتا ۔ اسی لیے اس کے انتظام وانصرام کے لئے
اللہ تعالیٰ نے کامل نمونہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بھیجا اور پھر ہمیشہ کے لئے آپ کے سچے
جانشینوں کا سلسلہ جاری فرمایا تا کہ نا عاقبت اندیش برہموؤں کا رد ہو۔ جیسے یہ امر ایک ثابت شدہ
صداقت ہے کہ جو کسان کا بچہ نہیں ہے ملائی ( گوڈی دینے) کے وقت اصل درخت کو کاٹ دے
گا۔ اسی طرح پر یہ زمینداری جو روحانی زمینداری ہے کامل طور پر کوئی نہیں کر سکتا جب تک کسی کامل