۱۴؍مئی ۱۹۰۰ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

انسان کے ماتحت نہ ہو۔ جو تخم ریزی ، آبپاشی ، ملائی کے تمام مر حلے طے کر چکا ہو۔ اسی سے معلوم
ہوتا ہے کہ مرشد کامل کی ضرورت انسان کو ہے۔ مرشد کامل کے بغیر انسان کا عبادت کرنا اسی رنگ کا
ہے جیسے ایک نادان و نا واقف بچہ ایک کھیت میں بیٹھا ہوا اصل پودوں کو کاٹ رہا ہے اور اپنے خیال
وہ سمجھتا ہے کہ وہ گوڈی کر رہا ہے۔ یہ گمان ہرگز نہ کرو کہ عبادت خود ہی آجاوے گی ۔ نہیں جب تک
رسول نہ سکھلائے انقطاع الی اللہ اور تبتل تام کی راہیں حاصل نہیں ہو سکتیں ۔
پھر طبعاً سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ مشکل کام کیونکر حل ہو؟ اس کا علاج خود ہی
استغفار اور تو به جلا یا آن استغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ (هود: ۴) یادرکھو کہ دو چیزیں
اس امت کو عطا فرمائی گئی ہیں ۔ ایک قوت حاصل کرنے کے واسطے، دوسری حاصل کردہ قوت کو عملی طور
پر دکھانے کے لئے ۔ قوت حاصل کرنے کے واسطے استغفار ہے جس کو دوسرے لفظوں میں استمداد
اور استعانت بھی کہتے ہیں۔ صوفیوں نے لکھا ہے کہ جیسے ورزش کرنے سے مثلاً مگدروں اور موگریوں
کے اُٹھانے اور پھیرنے سے جسمانی قوت اور طاقت بڑھتی ہے اسی طرح پر روحانی مگدر استغفار
ہے اس کے ساتھ روح کو ایک قوت ملتی ہے اور دل میں استقامت پیدا ہوتی ہے۔ جسے قوت لینی
مطلوب ہو وہ استغفار کرے۔ غفر ڈھانکنے اور دبانے کو کہتے ہیں۔ استغفار سے انسان اُن
جذبات اور خیالات کو ڈھانپنے اور دبانے کی کوشش کرتا ہے جو خدا تعالیٰ سے روکتے ہیں۔ پس
استغفار کے یہی معنے ہیں کہ زہریلے مواد جو حملہ کر کے انسان کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں اُن پر غالب
آوے اور خدا تعالیٰ کے احکام کی بجا آوری کی راہ کی روکوں سے بچ کر انہیں عملی رنگ میں دکھائے۔
یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان میں دو قسم کے مادے رکھے ہیں۔ ایک سمی مادہ
ہے جس کا موکل شیطان ہے اور دوسرا تریاقی مادہ ہے۔ جب انسان تکبر کرتا ہے اور اپنے تئیں کچھ سمجھتا
ہے اور تریاقی چشمہ سے مدد نہیں لیتا تو سمی قوت غالب آجاتی ہے لیکن جب اپنے تئیں ذلیل و حقیر سمجھتا
ہے اور اپنے اندر اللہ تعالیٰ کی مدد کی ضرورت محسوس کرتا ہے اُس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک
چشمہ پیدا ہو جاتا ہے جس سے اس کی روح گداز ہو کر بہہ نکلتی ہے۔ اور یہی استغفار کے معنی ہیں۔

یعنی یہ کہ اس قوت کو پا کر زہریلے مواد پر غالب آجاوے۔
غرض اس کے معنی یہ ہیں کہ عبادت پر یوں قائم رہو۔ اوّل ۔ رسول کی اطاعت کرو۔ دوسرے
ہر وقت خدا سے مدد چاہو ۔ ہاں پہلے اپنے رب سے مدد چاہو ۔ جب قوت مل گئی تو تُوبُوا إِلَيْهِ یعنی
خدا کی طرف رجوع کرو۔
استغفار اور توبہ دو چیزیں ہیں ۔ ایک وجہ سے استغفار استغفار کو تو بہ پر تقدم حاصل ہے کو توبہ پر تقدم ہے۔ کیونکہ استغفار م اور قوت ہے
جو خدا سے حاصل کی جاتی ہے اور تو بہ اپنے قدموں پر کھڑا ہونا ہے۔ عادۃ اللہ یہی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ
سے مدد چاہے گا تو خدا تعالیٰ ایک قوت دے دے گا اور پھر اس قوت کے بعد انسان اپنے پاؤں پر
کھڑا ہو جاوے گا اور نیکیوں کے کرنے کے لئے اس میں ایک قوت پیدا ہو جاوے گی جس کا نام
تُوبُوا إِلَيْهِ ہے اس لئے طبعی طور پر بھی یہی ترتیب ہے ۔ غرض اس میں ایک طریق ہے جو سالکوں
کے لئے رکھا ہے کہ سالک ہر حالت میں خدا سے استمداد چاہے۔ سالک جب تک اللہ تعالیٰ سے
قوت نہ پائے گا کیا کر سکے گا ؟ توبہ کی توفیق استغفار کے بعد ملتی ہے۔ اگر استغفار نہ ہو تو یقیناً یا د رکھو
کہ تو بہ کی قوت مر جاتی ہے۔ پھر اگر اس طرح پر استغفار کرو گے اور پھر تو بہ کرو گے تو نتیجہ یہ ہوگا
يُمَتِّعُكُم مَّتَاعًا حَسَنًا إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى (هود: (۴) سنت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ اگر
استغفار اور توبہ کرو گے تو اپنے مراتب پا لو گے۔ ہر ایک شخص کے لئے ایک دائرہ ہے جس میں وہ
مدارج ترقی کو حاصل کرتا ہے۔ ہر ایک آدمی نبی ، رسول ، صدیق ، شہید نہیں ہو سکتا۔
غرض اس میں شک نہیں کہ تفاضل درجات امر حق ہے۔ اس کے آگے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان
امور پر مواظبت کرنے سے ہر ایک سالک اپنی اپنی استعداد کے موافق درجات اور مراتب کو پالے
گا۔ یہی مطلب ہے اس آیت کا وَيُؤْتِ كُلَّ ذِي فَضْلٍ فَضْله (هود: ۴) لیکن اگر زیادت لے کر
آیا ہے تو خدا تعالیٰ اس مجاہدہ میں اس کو زیادت دے دے گا اور اپنے فضل کو پالے گا جو طبعی طور پر
اس کا حق ہے۔ ذی الفضل کی اضافت ملکی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ خدا محروم نہ رکھے گا۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ میاں ہم نے ولی بننا ہے؟ جو ایسا کہتے ہیں وہ دنی الطبع کافر ہیں ۔ انسان

کو مناسب ہے کہ قانون قدرت کو ہاتھ میں لے کر کام کرے۔
مردہ سے مدد مانگنا جائز نہیں اب ساری بات کا خلاصہ یہ ہے کہ مردوں سے مدد مانگنے کا خدا نے کہیں ذکر نہیں کیا بلکہ زندوں ہی کا ذکر فرمایا۔ خدا تعالیٰ
نے بڑا فضل کیا جو اسلام کو زندوں کے سپرد کیا۔ اگر اسلام کو مردوں پر ڈالتا تو نہیں معلوم کیا آفت
آتی ۔ مردوں کی قبریں کہاں کم ہیں ۔ کیا ملتان میں تھوڑی قبریں ہیں ۔ گردو گرما گدا و گورستان
اس کی نسبت مشہور ہے۔ میں بھی ایک بار ملتان گیا۔ جہاں کسی قبر پر جاؤ مجاور کپڑے اتار نے کو گرد
ہو جاتے ہیں۔ پاک پٹن میں مردوں کے فیضان سے دیکھ لو کیا ہورہا ہے؟ اجمیر میں جا کر دیکھو۔ بدعات
اور محدثات کا بازار کیا گرم ہے۔ غرض مردوں کو دیکھو گے تو اس نتیجہ پر پہنچو گے کہ ان کے مشاہد میں سوا
بدعات اور ارتکاب مناہی کے کچھ نہیں۔ خدا تعالیٰ نے جو صراط المستقیم مقرر فرمایا ہے وہ زندوں کی راہ
ہے، مردوں کی راہ نہیں۔ پس جو چاہتا ہے کہ خدا کو پائے اور حتی و قیوم خدا کو ملے تو وہ زندوں کو تلاش
کرے کیونکہ ہمارا خدا زندہ خدا ہے نہ مردہ جن کا خدا مردہ ہے جن کی کتاب مردہ وہ مردوں سے
برکت چاہیں تو کیا تعجب ہے۔ لیکن اگر سچا مسلمان جس کا خدا زندہ خدا، جس کا نبی زندہ نبی ،جس کی
کتاب زندہ کتاب ہے اور جس دین میں ہمیشہ زندوں کا سلسلہ جاری ہو اور ہر زمانہ میں ایک زندہ
انسان خدا تعالیٰ کی ہستی پر زندہ ایمان پیدا کرنے والا آتا ہو وہ اگر اس زندہ کو چھوڑ کر بوسیدہ
ہڈیوں اور قبروں کی تلاش میں سرگرداں ہو تو البتہ تعجب اور حیرت کی بات ہے !!!
زندوں کی صحبت تلاش کرو پس تم کو چاہیے کہ تم زندوں کی صحبت تلاش کرو اور بار بار اس کے
پاس آکر بیٹھو ۔ ہاں ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ ایک دو مرتبہ میں تاثیر
نہیں ہوتی ۔ سنت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ ترقی تدریجاً ہوتی ہے۔ جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے سلسلہ میں تدریجی ترقی ہوئی ۔ جو سلسلہ منہاج نبوۃ پر قائم ہوگا اس میں بھی تدریجی ترقی کا قانون
کام کرتا ہوگا۔ پس چاہیے کہ صحابہؓ کی طرح اپنے کاروبار چھوڑ کر یہاں آکر بار بار اور عرصہ تک
صحبت میں رہوتا کہ تم دیکھو جو صحابہ نے دیکھا اور وہ پاؤ جو ابوبکر اور عمر اور دیگر صحابہ رضی اللہ عنہم نے

پایا۔ کسی نے کیا سچ کہا ہے۔
جلد اول
یا توں لوڑ مقدمے یا توں اللہ نوں لوڑ
تم دیکھتے ہو کہ میں بیعت میں یہ اقرار لیتا ہوں کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔ یہ اس لیے تا کہ
میں دیکھوں کہ بیعت کنندہ اس پر کیا عمل کرتا ہے؟ ذرہ سی نئی زمین کسی کو مل جاوے تو وہ گھر بار چھوڑ کر
وہاں جا بیٹھتا ہے اور ضروری ہوتا ہے کہ وہ وہاں رہے تا وہ زمین آباد ہو۔ محمد حسین جیسے کو بھی بار میں
جا کر ٹھہرنے کی ضرورت آپڑی۔ پھر ہم جو ایک نئی زمین اور ایسی زمین دیتے ہیں جس میں اگر صفائی
اور محنت سے کاشت کی جاوے تو ابدی پھل لگ سکتے ہیں ۔ کیوں یہاں آکر لوگ گھر نہیں بناتے اور
اگر اس بے احتیاطی کے ساتھ اس زمین کو کوئی لیتا ہے کہ بیعت کے بعد یہاں آنا اور چند روز ٹھہر نا بھی
دو بھر اور مشکل معلوم دیتا ہے تو پھر اس کی فصل کے پکنے اور بارآور ہونے کی کیا اُمید ہوسکتی ہے۔
خدا تعالیٰ نے قلب کا نام بھی زمین رکھا ہے اِعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ( الحديد : ١٨)
زمیندار کو کس قدر تر ڈر کرنا پڑتا ہے۔ بیل خریدتا ہے۔ ہل چلاتا ہے۔ تخم ریزی کرتا ہے۔ آبپاشی کرتا
ہے۔ غرضیکہ بہت بڑی محنت کرتا ہے اور جب تک خود دخل نہ دے کچھ بھی نہیں بنتا۔ لکھا ہے کہ ایک شخص
نے پتھر پر لکھا دیکھا کہ ” زرع زر ہی زر ہے ۔ کھیتی تو کر نے لگا مگر نوکروں کے سپر د کر دی لیکن جب
حساب لیا کچھ وصول ہونا تو درکنار کچھ واجب الادا ہی نکلا۔ پھر اُس کو اس موقع پر شک پیدا ہوا تو کسی
دانش مند نے سمجھایا کہ نصیحت تو سچی ہے لیکن تمہاری بے وقوفی ہے۔ خود مہتمم بنوتب فائدہ ہوگا۔ ٹھیک
اسی طرح پر ارضِ دل کی خاصیت ہے جو اُس کو بے عزتی کی نگاہ سے دیکھتا ہے اس کو خدا تعالیٰ کا فضل اور
برکت نہیں ملتی۔ یا درکھو ئیں جو اصلاح خلق کے لئے آیا ہوں جو میرے پاس آتا ہے وہ اپنی استعداد
کے موافق ایک فضل کا وارث بنتا ہے لیکن میں صاف طور پر کہتا ہوں کہ وہ جو سرسری طور پر بیعت کر کے
چلا جاتا ہے اور پھر اُس کا پتا بھی نہیں ملتا کہ کہاں ہے اور کیا کرتا ہے اُس کے لئے کچھ نہیں ہے وہ
جیسا تہی دست آیا تھا، تہی دست جاتا ہے۔
یہ فضل اور برکت صحبت میں رہنے سے ملتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صحابہؓ

بیٹھے۔ آخر نتیجہ یہ ہوا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللهُ اللهُ فِي أَصْحَابی - گویا صحابہؓ خدا کا
روپ ہو گئے ۔ یہ درجہ ممکن نہ تھا کہ اُن کو ملتا اگر دور ہی بیٹھے رہتے ۔ یہ بہت ضروری مسئلہ ہے۔ خدا کا
قرب ، بندگانِ خدا کا قرب ہے اور خدا تعالیٰ کا ارشاد كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبۃ: ۱۱۹) اس پر شاہد
ہے۔ یہ ایک ستر ہے جس کو تھوڑے ہیں جو سمجھتے ہیں۔ مامور من اللہ ایک ہی وقت میں ساری باتیں کبھی
بیان نہیں کر سکتا بلکہ وہ اپنے دوستوں کے امراض کی تشخیص کر کے حسب موقع اُن کی اصلاح بذریعہ
وعظ و نصیحت کرتا رہتا ہے اور وقتاً فوقتاً ان کے امراض کا ازالہ کرتا رہتا ہے۔ اب جیسے آج میں ساری
باتیں بیان نہیں کر سکتا ممکن ہے کہ بعض آدمی ایسے ہوں جو آج ہی کی تقریر سُن کر چلے جاویں اور بعض
باتیں ان میں اُن کے مذاق اور مرضی کے خلاف ہوں تو وہ محروم گئے لیکن جو متواتر یہاں رہتا ہے وہ
ساتھ ساتھ ایک تبدیلی کرتا جاتا ہے اور آخر اپنے مقصد کو پالیتا ہے۔ ہر ایک آدمی سچی تبدیلی کا محتاج
ہے۔ جس میں تبدیلی نہیں ہے وہ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اعلی کا مصداق ہے۔
مجھے بہت سوز وگداز رہتا ہے کہ جماعت میں جماعت میں ایک پاک تبدیلی پیدا ہو ایک پاک تبدیلی ہوں۔ جونقشہ اپنی جماعت کی
تبدیلی کا میرے دل میں ہے وہ ابھی پیدا نہیں ہوا اور اس حالت کو دیکھ کر میری وہی حالت ہے۔
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء :(۴) میں نہیں چاہتا کہ چند الفاظ طوطے کی طرح
بیعت کے وقت رٹ لیے جاویں اس سے کچھ فائدہ نہیں ۔ تزکیہ نفس کا علم حاصل کرو کہ ضرورت
اسی کی ہے۔ ہماری یہ غرض ہرگز نہیں کہ مسیح کی وفات ، حیات پر جھگڑے اور مباحثہ کرتے پھرو۔ یہ
ایک ادنی سی بات ہے اسی پر بس نہیں ہے۔ یہ تو ایک غلطی تھی جس کی ہم نے اصلاح کر دی لیکن
ہمارا کام اور ہماری غرض ابھی اس سے بہت دور ہے اور وہ یہ ہے کہ تم اپنے اندر ایک تبدیلی پیدا کرو
اور بالکل ایک نئے انسان بن جاؤ اس لیے ہر ایک کو تم میں سے ضروری ہے کہ وہ اس راز کو سمجھے اور
ایسی تبدیلی کرے کہ وہ کہہ سکے کہ میں اور ہوں۔ میں پھر کہتا ہوں کہ یقیناً یقیناً جب تک ایک مدت
تک ہماری صحبت میں رہ کر کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں اور ہو گیا ہوں اسے فائدہ نہیں پہنچتا۔

آج 10 میں سے 10 باقی