اگست ۱۹۰۰ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اگست ۱۹۰۰ ء
دنیا میں لوگ حکام دوسرے لوگوں حقیقی نفع رساں اللہ تعالی کی ہی ذات ہے میں کمی کاکوئی بھی کھا نے کی ایک سے قسم نفع
خیالی اُمید پر ان کو خوش کرنے کے واسطے کس کس قسم کی خوشامد کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ ادنی ادنیٰ
درجہ کے اردلیوں اور خدمت گاروں تک کو خوش کرنا پڑتا ہے حالانکہ اگر وہ حاکم راضی اور خوش بھی
ہو جاوے تو اس سے صرف چند روز تک یا کسی موقع مخصوص پر نفع پہنچنے کی اُمید ہوسکتی ہے۔ اس
خیالی اُمید پر انسان اُس کے خدمتگاروں کی ایسی خوشامدیں کرتا ہے کہ میں تو ایسی خوشامدوں کے
تصور سے بھی کانپ اُٹھتا ہوں اور میرا دل ایک رنج سے بھر جاتا ہے کہ نادان انسان اپنے جیسے
انسان کی ایک وہمی اور خیالی اُمید پر اس قدر خوشامد کرتا ہے۔ مگر اُس مُعطی حقیقی کی جس نے بدوں کسی
معاوضہ کے اور التجا کے اس پر بے انتہا فضل کیے ہیں ذرا بھی پروا نہیں کرتا حالانکہ اگر وہ انسان
اُس کو نفع پہنچانا بھی چاہے تو کیا ؟ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ کوئی نفع خدا تعالیٰ کے بڑوں پہنچ ہی نہیں سکتا ۔
ممکن ہے اس سے پیشتر کہ وہ نفع اٹھاوے نفع پہنچانے والا یا خود یہ اس دنیا سے اُٹھ جائے یا کسی
ایسی خطرناک مرض میں مبتلا ہو جائے کہ کوئی حظ اور فائدہ ذاتی اس سے اُٹھا نہ سکے۔ غرض اصل بات یہی
ہے کہ جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم انسان کے شاملِ حال نہ ہو۔ انسان کسی سے کوئی فائدہ اُٹھا ہی
نہیں سکتا ۔ پھر جبکہ حقیقی نفع رساں اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے۔ پھر کس قدر بے حیائی ہے کہ انسان
غیروں کے دروازہ پر ناک رگڑتا پھرے۔ ایک خدا ترس مومن کی غیرت تقاضا نہیں کرتی کہ وہ اپنے
جیسے انسان کی ایسی خوشامد کرے جو اُس کا حق نہیں ہے۔ متقی کے لئے خود اللہ تعالیٰ ہر ایک قسم کی
راہیں نکال دیتا ہے۔ اُس کو ایسی جگہ سے رزق ملتا ہے کہ کسی دوسرے کو علم بھی نہیں ہو سکتا ۔ اللہ اللہ تعالیٰ
خود اس کا ولی اور مربی ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے بندے جو دین کو دنیا پر مقدم کر لیتے ہیں اُن کے
ساتھ وہ رافت اور محبت کرتا ہے چنانچہ خود فرماتا ہے وَاللهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ (البقرة: ۲۰۸)
یہ وہی لوگ ہیں جو اپنی زندگی کو جو اللہ تعالیٰ نے اُن کو
خدا تعالیٰ کے بندے کون ہیں؟ یہ کیوی
دی ہے اللہ تعالیٰ کی ہی راہ میں وقف کر دیتے ہیں اور
اپنی جان کو خدا کی راہ میں قربان کرنا، اپنے مال کو اُس کی راہ میں صرف کرنا اُس کا فضل اور اپنی سعادت
سمجھتے ہیں مگر جو لوگ دنیا کی املاک و جائیداد کو اپنا مقصود بالذات بنا لیتے ہیں وہ ایک خوابیدہ نظر سے
دین کو دیکھتے ہیں مگر حقیقی مومن اور صادق مسلمان کا یہ کام نہیں ہے۔ سچا اسلام یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ
میں اپنی ساری طاقتوں اور قوتوں کو مادام الحیات وقف کر دے تا کہ وہ حیات طیبہ کا وارث ہو چنانچہ
خود اللہ تعالیٰ اس اللہی وقف کی طرف ایما کر کے فرماتا ہے مَنْ اَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَةً
أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة : (۱۱۳) اس جگہ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ کے
معنی یہی ہیں کہ ایک نیستی اور تذلیل کا لباس پہن کر آستانہ الوہیت پر گرے اور اپنی جان ، مال ، آبرو
غرض جو کچھ اس کے پاس ہے خدا ہی کے لیے وقف کرے اور دنیا اور اُس کی ساری چیزیں دین
کی خادم بنادے۔
کوئی یہ نہ سمجھ لیوے کہ انسان دنیا سے کچھ حصول دنیا میں مقصود بالذات دین ہو غرض اور واسطہ ہی نہ رکھے ۔ میرا یہ مطلب
نہیں ہے اور نہ اللہ تعالیٰ دنیا کے حصول سے منع کرتا ہے بلکہ اسلام نے رہبانیت کو منع فرمایا ہے۔
یہ بزدلوں کا کام ہے۔ مومن کے تعلقات دنیا کے ساتھ جس قدر وسیع ہوں وہ اس کے مراتب عالیہ
کا موجب ہوتے ہیں کیونکہ اُس کا نصب العین دین ہوتا ہے اور دنیا اُس کا مال وجاہ دین کا خادم
ہوتا ہے۔ پس اصل بات یہ ہے کہ دنیا مقصود بالذات نہ ہو۔ بلکہ حصولِ دنیا میں اصل غرض دین ہو
اور ایسے طور پر دنیا کو حاصل کیا جاوے کہ وہ دین کی خادم ہو۔ جیسے انسان کسی جگہ سے دوسری جگہ
جانے کے واسطے سفر کے لئے سواری یا اور زاد راہ کو ساتھ لیتا ہے تو اس کی اصل غرض منزل مقصود پر
پہنچنا ہوتا ہے نہ خود سواری اور راستہ کی ضروریات ۔ اسی طرح پر انسان دنیا کو حاصل کرے مگر دین
کا خادم سمجھ کر ۔
اللہ تعالیٰ نے جو یہ دعا تعلیم فرمائی ہے کہ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً
وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرۃ: ۲۰۲) اس میں بھی دنیا کو مقدم کیا ہے لیکن کس دنیا کو؟ حسنة الدنيا
کو جو آخرت میں حسنات کی موجب ہو جاوے۔ اس دعا کی تعلیم سے صاف سمجھ میں آجاتا ہے کہ مومن
کو دنیا کے حصول میں حسنات الآخرۃ کا خیال رکھنا چاہیے اور ساتھ ہی حسنۃ الدنیا کے لفظ میں ان
تمام بہترین ذرائع حصول دنیا کا ذکر آگیا ہے جو ایک مومن مسلمان کو حصول دنیا کے لئے اختیار کرنے
چاہئیں۔ دنیا کو ہر ایسے طریق سے حاصل کرو جس کے اختیار کرنے سے بھلائی اور خوبی ہی ہو۔ نہ وہ
طریق کسی دوسرے بنی نوع انسان کی تکلیف رسانی کا موجب ہو۔ نہ ہم جنسوں میں کسی عار وشرم
کا باعث ۔ ایسی دنیا بے شک حسنة الآخرة کا موجب ہوگی ۔
پس یا درکھو کہ جو شخص خدا کے لئے زندگی وقف کر دیتا ہے یہ نہیں ہوتا کہ وہ
ہے
شست نه بنو بے دست و پا ہو جاتا ہے۔ نہیں ہرگز نہیں۔ بلکہ دین اور الہی وقف انسان کو ہوشیار
اور چابکدست بنادیتا ہے ۔ سستی اور کسل اُس کے پاس نہیں آتا۔ حدیث میں عمار بن خزیمہ سے روایت
ہے کہ حضرت عمرؓ نے میرے باپ کو فرمایا کہ تجھے کس چیز نے اپنی زمین میں درخت لگانے سے منع کیا تو
میرے باپ نے جواب دیا کہ میں بڑھا ہوں ۔ کل مر جاؤں گا ۔ پس اُس کو حضرت عمرؓ نے فرمایا
تجھ پر ضرور ہے کہ درخت لگاوے۔ پھر میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ خود میرے باپ
کے ساتھ مل کر ہماری زمین میں درخت لگاتے تھے اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ عجز
اور کسل سے پناہ مانگا کرتے تھے۔ میں پھر کہتا ہوں کہ سست نہ بنو۔ اللہ تعالیٰ حصول دنیا سے منع
نہیں فرماتا ، بلکہ حسنۃ الدنیا کی دعا تعلیم فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نہیں چاہتا کہ انسان بے دست و پا
ہو کر بیٹھ رہے بلکہ اُس نے صاف فرمایا ہے لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى (النجم : ۴۰) اس لیے
مومن کو چاہیے کہ وہ جدو جہد سے کام کرے لیکن جس قدر مرتبہ مجھ سے ممکن ہے یہی کہوں گا کہ دنیا کو
مقصود بالذات نہ بنالو۔ دین کو مقصود بالذات ٹھیرا ؤ اور دنیا اس کے لئے بطور خادم اور مرکب کے
ہو۔ دولت مندوں سے بسا اوقات ایسے کام ہوتے ہیں کہ غریبوں اور مفلسوں کو وہ موقع نہیں ملتا۔ :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں خلیفہ اول نے جو بڑے ملک التجار تھے مسلمان ہو کر
لانظیر مدد کی اور آپ کو یہ مرتبہ ملا کہ صدیق کہلائے اور پہلے رفیق اور خلیفہ اول ہوئے۔
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا ایمان لکھا ہے کہ جب آپ تجارت سے واپس آئے تھے اور ابھی مکہ میں نہ پہنچے تھے کہ راستہ میں ہی ایک
شخص ملا۔ اس سے پوچھا کہ کوئی تازہ خبر سناؤ۔ اس نے کہا کہ اور تو کوئی تازہ خبر نہیں۔ ہاں یہ بات
ضرور ہے کہ تمہارے دوست نے پیغمبری کا دعویٰ کیا ہے۔ ابوبکر نے وہیں کھڑے ہو کر کہا کہ اگر اُس
نے یہ دعویٰ کیا ہے تو سچا ہے چنانچہ جب مکہ میں پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے اور
آپ سے دریافت کیا کہ کیا آپ نے واقعی پیغمبری کا دعویٰ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا ہاں ۔ اُسی وقت
مشرف باسلام ہو گئے ۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو قبول اسلام کے لیے کسی اعجاز کی
ضرورت نہ پڑی۔ اعجاز بینی کے خواہش مند وہ لوگ ہوتے ہیں جن کو تعارف ذاتی نہیں ہوتا لیکن
جس کو تعارف ذاتی ہو جاوے اُسے اعجاز کی ضرورت اور خواہش ہوتی ہی نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ
حضرت ابوبکر صدیق نے معجزہ نہیں مانگا کیونکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات سے خوب
واقف تھے اور خوب جانتے تھے کہ وہ راستباز اور امین ہے جھوٹا اور مفتری نہیں جب کہ کسی انسان
پر کبھی افتر انہیں کرتا تو اللہ تعالیٰ پر افترا کرنے کی کبھی جرات نہیں کر سکتا۔
پس یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ نشان صرف اس لیے مانگا جاتا ہے کہ اس بات کے امکان کا
اندیشہ گزرتا ہو کہ شاید جھوٹ ہی بولا ہو مگر جب یہ بات اچھی طرح پر معلوم ہو کہ مدعی صادق اور امین
ہے پھر نشان بینی کی کوئی ضرورت ہی نہیں رہتی ۔ یہ بھی یادر ہے کہ جو لوگ نشان دیکھنے کے خواہش مند
ہوتے ہیں اور اصرار کرتے ہیں۔ ایسے لوگ راسخ الایمان نہیں ہو سکتے بلکہ ہر وقت خطرہ کے محل میں
رہتے ہیں۔ ایمان بالغیب کے ثمرات اُن کو نہیں ملتے کیونکہ ایمان بالغیب کے اندر ایک فعل نیکی کا
محسن ظن بھی ہے۔ جس سے وہ جلد باز بے نصیب رہ جاتا ہے جو نشان دیکھنے کے لئے جلدی کرتا اور
زور دیتا ہے۔ مسیح علیہ السلام کے حواریوں نے نزول مائدہ کے لئے زور دیا تو خدا تعالیٰ نے ان کو زجر
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۹ مورخه ۱۶ اگست ۱۹۰۰ صفحه ۳، ۴
بھی کیا ہے اور فرمایا ہے کہ ہم تو مائدہ نازل کریں گے لیکن بعد نزول مائدہ جو انکار کرے گا اس پر
سخت عذاب نازل ہوگا۔ قرآن شریف میں اس قصہ کے ذکر سے یہ فائدہ ہے کہ تا بتلا رہ ہے کہ تا بتلا یا جاوے کہ
بہترین ایمان کون سا ہے۔ اور اصل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نشانات یوں تو اجلی بدیہیات سے ہوتے ہیں
لیکن اُن کے ساتھ ایک طرف اتمام حجت منظور ہوتا ہے اور دوسری طرف ابتلائے اُمت۔اس لیے
بعض امور ان میں ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے ساتھ ایک ابتلا رکھتے ہیں اور یہ قاعدہ کی بات ہے
که نشان مانگنے والے لوگ مستعجل اور حسن ظن سے حصہ نہ رکھنے والے ہوتے ہیں اور اُن کی طبیعت
میں ایک احتمال اور شک پیدا کرنے کا مادہ ہوتا ہے تب ہی تو وہ نشان مانگتے ہیں ۔ اس لیے جب نشان
دیکھتے ہیں تو پھر بے ہودہ طور پر اس کی تاویلیں کرنی شروع کر دیتے ہیں اور اس کو کبھی سحر کہتے ہیں،
کبھی کچھ نام رکھتے ہیں۔ غرض وہ وہم پیدا کرنے والی طبیعت اُن کو امر حق سے دور لے جاتی ہے۔
اس لیے میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ تم وہ ایمان پیدا کرو جو ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور صحابہ کا ایمان
تھا۔ رضی اللہ عنہم کیونکہ اس میں حُسنِ ظن اور صبر ہے اور وہ بہت سے برکات اور ثمرات کا منتج ہے اور
نشان دیکھ کر ماننا اور ایمان لانا اپنے ایمان کو مشروط بنانا ہے۔ یہ کمزور ہوتا ہے اور عموماً بار و رنہیں ہوتا۔
ہاں جب انسان حُسنِ ظن کے ساتھ ایمان لاتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ ایسے مومن کو وہ نشان دکھاتا ہے جو
اُس کے ازدیاد ایمان کا موجب اور انشراح صدر کا باعث ہوتے ہیں۔ خود ان کو نشان اور آیت اللہ
بنادیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اقتراحی نشان کسی نبی نے نہیں دکھلائے۔ مومن صادق کو چاہیے کہ کبھی
اپنے ایمان کو نشان بینی پر مبنی نہ کرے۔
میں پھر اصل بات کی طرف رجوع کر کے کہتا ہوں کہ دولت مند انفاق فی سبیل اللہ کی اہمیت اور معمول لوگ دین کی خدمت اچھی طرح کر سکتے ہیں کہ
اسی لئے خدا تعالیٰ نے مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرة : (۴) متقیوں کی صفت کا ایک جزو قرار دیا
ہے۔ یہاں مال کی کوئی خصوصیت نہیں ہے۔ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے کسی کو دیا ہے وہ اللہ کی راہ میں خرچ ا وہ
کرے۔ مقصود اس سے یہ ہے کہ انسان اپنے بنی نوع کا ہمدرد اور معاون بنے ۔ اللہ تعالیٰ کی
شریعت کا انحصار دو ہی باتوں پر ہے۔ تعظیم لأمر اللہ اور شفقت على خلق الله - پس مِمَّا رَزَقْتُهُمْ
يُنفِقُونَ میں شفقت علی خلق اللہ کی تعلیم ہے۔ دینی خدمات کے لئے متمول لوگوں کو بڑے بڑے
موقعے مل جاتے ہیں ۔
ایک دفعہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روپیہ کی ضرورت بتلائی تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ
گھر کا کل اثاث البيت لے کر حاضر ہو گئے ۔ آپؐ نے پوچھا ابو بکر ! گھر میں کیا چھوڑ آئے تو جواب میں
کہا کہ اللہ اور رسول کا نام چھوڑ آیا ہوں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نصف لے آئے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم )
نے پوچھا۔ عمر ! گھر میں کیا چھوڑ آئے تو جواب دیا کہ نصف ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
ابوبکر و عمر کے فعلوں میں جو فرق ہے وہی اُن کے مراتب میں فرق ہے۔
دنیا میں انسان مال سے بہت زیادہ محبت کرتا ہے۔ اسی واسطے علم تعبیر الرویا میں لکھا ہے کہ اگر
کوئی شخص دیکھے کہ اس نے جگر نکال کر کسی کو دیا ہے تو اس سے مُراد مال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حقیقی اتقا
اور ایمان کے حصول کے لیے فرمایا لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ (ال عمران: ۹۳)
حقیقی نیکی کو ہرگز نہ پاؤ گے جب تک کہ تم عزیز ترین چیز خرچ نہ کرو گے کیونکہ مخلوق الہی کے ساتھ
ہمدردی اور سلوک کا ایک بڑا حصہ مال کے خرچ کرنے کی ضرورت بتلاتا ہے اور ابنائے جنس اور مخلوق الہی
کی ہمدردی ایک ایسی شے ہے جو ایمان کا دوسرا جزو ہے جس کے بڑوں ایمان کامل اور راسخ
نہیں ہوتا۔ جب تک انسان ایثار نہ کرے۔ دوسرے کو نفع کیونکر پہنچا سکتا ہے۔ دوسرے کی نفع رسانی
اور ہمدردی کے لئے ایثار ضروری شے ہے اور اس آیت کن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ
میں اسی ایثار کی تعلیم اور ہدایت فرمائی گئی ہے۔
پس مال کا اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا بھی انسان کی سعادت اور تقویٰ شعاری کا معیار اور محک
ہے۔ ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی میں للہی وقف کا معیار اور محک وہ تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ایک ضرورت بیان کی اور وہ کل اثاث البيت لے کر حاضر ہو گئے ۔
میں یہاں ایک ضروری امر بیان انبیاء علیہم السلام کوضرورتیں کیوں لاحق ہوتی ہیں ان میں ای مورد علایم استان کرنا چاہتا ہوں کہ انبیاء علیہم السلام
کو ضرورتیں کیوں لاحق ہوتی ہیں؟ اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ اُن کو کوئی ضرورت پیش نہ آوے
اور
مگر یہ ضرورتیں اس لیے لاحق ہوتی ہیں تاکہ للہی وقف کے نمونے مثال کے طور پر قائم ہوں ۔
ابوبکر کی زندگی کا وقف ثابت ہو اور دنیا میں خدائے مقتدر کی ہستی پر ایمان پیدا ہوا اور ایسے للبی وقف
کرنے والے دنیا کے لیے بطور آیات اللہ کے ٹھیریں اور اس مخفی محبت اور لذت پر دنیا کو اطلاع
ملے جس کے سامنے مال و دولت جیسی محبوب و مرغوب شے بھی آسانی اور خوشی کے ساتھ قربان ہو سکتی
الله
ہے اور پھر مال و دولت کے خرچ کے بعد الہی وقف کو مکمل کرنے کے واسطے وہ قوت اور شجاعت ملے
که انسان جان جیسی شے کو بھی خدا تعالیٰ کی راہ میں دینے میں دریغ نہ کرے۔
غرض انبیاء علیہم السلام کی ضرورتوں کی اصل غرض دنیا کی جھوٹی محبتوں اور فانی چیزوں سے منہ
موڑنے کی تعلیم دینے۔ اللہ تعالیٰ کی ہستی پر لذیذ ایمان پیدا کرنے اور ابنائے جنس کی بہتری اور خیر خواہی
کے لیے ایثار کی قوت پیدا کرنے کے واسطے ہوتا ہے ورنہ یہ پاک گروہ خَزَائِنُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ کے
مالک کی نظر میں چلتا ہے۔ ان کو کسی چیز کی ضرورت ہو سکتی ہے؟ وہ ضرورتیں تعلیم کو کامل اور انسان کے
اخلاق اور ایمان کے رسوخ کے لیے پیش آتی ہیں ۔ کے
یقین کا کامل مرتبہ مفسر کہتے ہیں کہ یقین سے مراد موت ہے مگر موت روحانی مراد ہے اور یہ ظاہری بات ہے کہ اس کا مقصود بالذات کیا ہو جس کی تلاش کرنے
کے لئے یہاں ایما اور اشارہ ہے۔
مگر میں کہتا ہوں کہ وہ روحانی موت ہو یا تمہاری زندگی خدا ہی کی راہ میں وقف ہو۔ مومن کو
لازم ہے کہ اس وقت تک عبادت سے نہ تھکے اور شست نہ ہو۔ جب تک یہ جھوٹی زندگی بھسم نہ ہو
جاوے اور اس کی جگہ نئی زندگی جو ابدی اور راحت بخش زندگی ہے اس کا سلسلہ شروع نہ ہو جاوے اور
الحکم جلد ۴ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۰ صفحه ۳، ۴
جب تک اسی عارضی حیات دنیا کی سوزش اور جلن دور ہو کر ایمان میں ایک لذت اور روح میں ایک
سکینت اور استراحت پیدا نہ ہو۔ یقیناً سمجھو کہ جب تک انسان اس حالت تک نہ پہنچے ایمان کامل
اور ٹھیک نہیں ہوتا۔ اسی واسطے اللہ تعالیٰ نے یہاں فرمایا ہے کہ تو عبادت کرتا رہ جب تک کہ تجھے
یقین کامل کا مرتبہ حاصل نہ ہو اور تمام حجاب اور ظلماتی پر دے دور ہو کر یہ سمجھ میں آجاوے کہ اب میں
وہ نہیں ہوں جو پہلے تھا بلکہ اب تو نیا ملک نئی زمین، نیا آسمان ہے اور میں بھی کوئی نئی مخلوق ہوں ۔ یہ
حیات ثانی وہی ہے جس کو صوفی بقا کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔ جب انسان اس درجہ پر پہنچ جاتا
ہے تو اللہ تعالیٰ کی روح کا نفخ اس میں ہوتا ہے۔ ملائکہ کا اس پر نزول ہوتا ہے۔ یہی وہ راز تھا جس پر
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی نسبت فرمایا کہ اگر کوئی چاہے کہ مردہ میت
کو زمین پر چلتا ہوا دیکھے تو وہ ابو بکر کو دیکھے۔ اور ابو بکر کا درجہ اس کے ظاہری اعمال سے ہی نہیں
بلکہ اس بات سے ہے جو اس کے دل میں ہے۔
یاد رکھو۔ ایمان ایک راز ہوتا ہے جو مومن اور اللہ تعالیٰ کے درمیان ایمان ایک راز ہے ہوتا ہے اور جس کو خلوق میں سے اس مومن کے سوا دوسرا نہیں جان سکتا
سے بہرہ ور
أَنَا عِنْدَ ظَنِ عَبْدِی بی کی حقیقت یہی ہے ۔ بعض اوقات وہ لوگ جو علوم حقہ اور معارف الہیہ
ہ ور نہیں ہوتے کسی مومن کے ان تعلقات کے عدم علم کی وجہ سے جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ
اس کو ہوتے ہیں اس کی بعض حالتوں مثلاً معاملات رزق و معاش پر حیرت اور تعجب ظاہر کرتے ہیں
اور کبھی یہ تعجب ان کو بدظنی اور گمراہی تک لے جاتا ہے اس لیے کہ ان کی نظر اپنے ہی محدود
اسباب تک ہوتی ہے اور وہ اس راز اور ستر سے جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ وہ رکھتا ہے نا واقف
ہوتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے دوست اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنے اس راز کو ایسا بنا ئیں جو
صحابہ کرام کا تھا۔
اللہ تعالی کی راہ میں زندگی وقف کریں غرض یہ ہے کہ انسان کو ضروری ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی زندگی کو وقف کرے۔
میں نے بعض اخبارات میں پڑھا ہے کہ فلاں آریہ نے اپنی زندگی آریہ سماج کے لیے وقف کر دی ہے
اور فلاں پادری نے اپنی عمر مشن کو دے دی ہے۔ مجھے حیرت آتی ہے کہ کیوں مسلمان اسلام کی خدمت
کے لیے اور خدا کی راہ میں اپنی زندگی کو وقف نہیں کر دیتے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک
زمانہ پر نظر کر کے دیکھیں تو ان کو معلوم ہو کہ کس طرح اسلام کی زندگی کے لیے اپنی زندگیاں وقف
کی جاتی تھیں ۔
یا درکھو یہ خسارہ کا سودا نہیں ہے بلکہ بے قیاس نفع کا سودا ہے۔ کاش مسلمانوں کو معلوم ہوتا اور
اس تجارت کے مفاد اور منافع پر ان کو اطلاع ملتی جو خدا کے لیے اس کے دین کی خاطر اپنی زندگی
وقف کرتا ہے۔ کیا وہ اپنی زندگی کھوتا ہے؟ ہرگز نہیں فلة أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ
يَحْزَنُونَ (البقرۃ: ۱۳) اس لبی وقف کا اجر ان کا رب دینے والا ہے ۔ یہ وقف ہر قسم کے ہموم و عموم
سے نجات اور رہائی بخشنے والا ہے۔
مجھے تو تعجب ہوتا ہے کہ جبکہ ہر ایک انسان بالطبع راحت اور آسائش چاہتا ہے اور ہموم و عموم اور
کرب و افکار سے خواستگار نجات ہے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ جب اس کو ایک مجرب نسخہ اس مرض کا پیش کیا
جاوے تو اس پر توجہ ہی نہ کرے۔ کیا للہی وقف کا نسخہ ۱۳۰۰ برس سے مجرب ثابت نہیں ہوا؟ کیا
صحابہ کرام اسی وقف کی وجہ سے حیات طیبہ کے وارث اور ابدی زندگی کے مستحق نہیں ٹھیرے؟ پھر
اب کون سی وجہ ہے کہ اس نسخہ کی تاثیر سے فائدہ اٹھانے میں دریغ کیا جاوے۔
بات یہی ہے کہ لوگ اس حقیقت سے نا آشنا اور اس لذت سے جو اس وقف کے بعد ملتی ہے
نا واقف محض ہیں ورنہ اگر ایک شمہ بھی اس لذت اور سرور سے ان کو مل جاوے تو بے انتہا تمناؤں کے
ساتھ وہ اس میدان میں آئیں۔
میں خود جو اس راہ کا پورا تجربہ کار ہوں اور محض اللہ تعالیٰ کے اپنا ذاتی تجربہ اور وصیت فضل اور فیض سے میں نے اس راحت اور لذت سے خاطر
۔
اس ۔
سے حظ اٹھایا
ہے یہی آرزو رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں زندگی وقف کرنے کے لیے اگر مر کے پھر زندہ ہوں
اور پھر مروں اور زندہ ہوں تو ہر بار میرا شوق ایک لذت کے ساتھ بڑھتا ہی جاوے ۔
پس میں چونکہ خود تجربہ کار ہوں اور تجربہ کر چکا ہوں اور اس وقف کے لیے اللہ تعالیٰ نے مجھے وہ
جوش عطا فرمایا ہے کہ اگر مجھے یہ بھی کہہ دیا جاوے کہ اس وقف میں کوئی ثواب اور فائدہ نہیں ہے بلکہ
تکلیف اور دکھ ہو گا تب بھی میں اسلام کی خدمت سے رک نہیں سکتا اس لئے میں اپنا فرض سمجھتا ہوں
کہ اپنی جماعت کو وصیت کروں اور یہ بات پہنچا دوں آئندہ ہر ایک کا اختیار ہے کہ وہ اسے سنے یا نہ
سنے کہ اگر کوئی نجات چاہتا ہے اور حیات طیبہ اور ابدی زندگی کا طلب گار ہے تو وہ اللہ کے لئے اپنی
زندگی وقف کرے اور ہر ایک اس کوشش اور فکر میں لگ جاوے کہ وہ اس درجہ اور مرتبہ کو حاصل کرے
کہ کہہ سکے کہ میری زندگی ، میری موت ، میری قربانیاں، میری نمازیں اللہ ہی کے لئے ہیں اور حضرت
ابراہیم کی طرح اس کی روح بول اٹھے اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ ( البقرۃ: ۱۳۲) جب تک انسان خدا میں
کھویا نہیں جاتا ، خدا میں ہو کر نہیں مرتا وہ نئی زندگی پا نہیں سکتا۔
پس تم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو تم دیکھتے ہو کہ خدا کے لئے زندگی کا وقف میں اپنی زندگی
کی اصل اور غرض سمجھتا ہوں۔ پھر تم اپنے اندر دیکھو کہ تم میں سے کتنے ہیں جو میرے اس فعل کو
اپنے لئے پسند کرتے اور خدا کے لئے زندگی وقف کرنے کو عزیز رکھتے ہیں۔
او
انسان اگر اللہ تعالیٰ کے لئے زندگی وقف نہیں کرتا تو وہ یاد رکھے کہ ایسے لوگوں کے لئے اللہ تعالیٰ
نے جہنم کو پیدا کیا ہے۔ اس آیت سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ جیسا کہ بعض خام خیال کو تاہ فہم
لوگوں نے سمجھ رکھا ہے کہ ہر ایک آدمی کو جہنم میں ضرور جانا ہوگا ۔ یہ غلط ہے۔ ہاں اس میں شک نہیں کہ
تھوڑے ہیں جو جہنم کی سزا سے بالکل محفوظ ہیں اور یہ تعجب کی بات نہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے قلیل
مِنْ عِبَادِيَ الشَّكُورُ (سبا: ۱۴)
جہنم کی حقیقت اب سمجھنا چاہیے کہ ہم کیا چیز ہے؟ ایک جنم تو وہ ہے جس کا مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے وعدہ دیا ہے اور دوسرے یہ زندگی بھی اگر خدا تعالیٰ کے لئے نہ
الحکم جلد ۴ نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۰ء۳، ۴
ہو تو جہنم ہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ایسے انسان کا تکلیف سے بچانے اور آرام دینے کے لئے متولی نہیں
ہوتا۔ یہ خیال مت کرو کہ کوئی ظاہری دولت یا حکومت یا مال وعزت ، اولاد کی کثرت کسی شخص کے لئے
کوئی راحت یا اطمینان اور سکینت کا موجب ہو جاتی ہے اور وہ دم نقد بہشت میں ہوتا ہے؟ ہرگز
نہیں ۔ وہ اطمینان اور وہ تسلی اور وہ تسکین جو بہشت کے انعامات میں سے ہے ان باتوں سے نہیں
ملتی ۔ وہ خدا ہی میں زندہ رہنے اور مرنے سے مل سکتی ہے جس کے لئے انبیاء علیہم السلام خصوصاً
ابراہیم اور یعقوب علیہما السلام کی یہی وصیت تھی کہ لا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ (البقرة: ۱۳۳)
لذات دنیا تو ایک قسم کی ناپاک حرص پیدا کر کے طلب اور پیاس کو بڑھا دیتی ہیں۔ استسقاء کے
مریض کی طرح پیاس نہیں بجھتی۔ یہاں تک کہ وہ ہلاک ہو جاتے ہیں۔ پس یہ بے جا آرزو اور
حسرتوں کی آگ بھی منجملہ اسی جہنم کی آگ کے ہے جو انسان کے دل کو راحت اور قرار نہیں لینے دیتی
بلکہ اس کو ایک تذبذب اور اضطراب میں غلطاں پیچاں رکھتی ہے۔ اس لئے میرے دوستوں کی نظر
سے یہ امر ہرگز پوشیدہ نہ رہے کہ انسان مال و دولت یا زن و فرزند کی محبت کے جوش اور نشہ میں ایسا
دیوانہ اور از خود رفتہ نہ ہو جاوے کہ اس میں اور خدا تعالیٰ میں ایک حجاب پیدا ہو جاوے ۔ مال
اور اولاد اسی لئے تو فتنہ کہلاتی ہے۔ ان سے بھی انسان کے لئے ایک دوزخ طیار ہوتا ہے اور
جب وہ ان سے الگ کیا جاتا ہے تو سخت بے چینی اور گھبراہٹ ظاہر کرتا ہے اور اس طرح پر یہ بات
کہ نَارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ ( الهمزة:۸،۷) منقولی رنگ میں نہیں رہتا بلکہ
معقولی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ پس یہ آگ جو انسانی دل کو جلا کر کباب کر دیتی اور ایک جلے ہوئے
کوئلہ سے بھی سیاہ اور تاریک بنا دیتی ہے۔ یہ وہی غیر اللہ کی محبت ہے۔
دو چیزوں کے باہم تعلق اور رگڑ سے ایک حرارت پیدا ہوتی ہے اسی طرح پر انسان کی محبت اور
دنیا اور دنیا کی چیزوں کی محبت کی رگڑ سے الہی محبت جل جاتی ہے اور دل تاریک ہو کر خدا سے دور ہو
جاتا ہے اور ہر قسم کی بے قراری کا شکار ہو جاتا ہے۔ لیکن جب کہ دنیا کی چیزوں سے جو تعلق ہو وہ خدا
میں ہو کر ایک تعلق ہو اور ان کی محبت خدا کی محبت میں ہو کر ہو اس وقت باہمی رگڑ سے غیر اللہ کی محبت
جل جاتی ہے اور اس کی جگہ ایک روشنی اور نور بھر دیا جاتا ہے۔ پھر خدا کی رضا اس کی رضا اور اس کی
رضا خدا کا منشا ہو جاتا ہے۔ اس حالت پر پہنچ کر خدا کی محبت اس کے لئے بمنزلہ جان ہوتی ہے اور
جس طرح زندگی کے واسطے لوازم زندگی ہیں اس کی زندگی کے واسطے خدا اور صرف خدا ہی کی ضرورت
ہوتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ اس کی خوشی اور راحت خدا ہی میں ہوتی ہے۔
پھر دنیا داروں کے نزدیک اگر اسے کوئی رنج اور کرب پہنچے تو پہنچے لیکن اصل یہی بات ہے کہ اس
ہم و غم میں بھی وہ اطمینان اور سکینت سے الہی لذت لیتا ہے جو کسی دنیا دار کی نظر کے بڑے سے بڑے
فارغ البال کو بھی نصیب نہیں ۔
برخلاف اس کے جو کچھ حالت انسان کی ہے وہ جہنم ہے ۔ گو یا خدا تعالیٰ کے سوا زندگی بسر کرنا
یہ بھی جہنم ہے۔
پھر حدیث شریف سے یہ بھی پتا لگتا ہے کہ تپ بھی حرارت جہنم ہی ہے۔ امراض اور مصائب جو
مختلف قسم کے انسان کو لاحق حال ہوتے ہیں یہ بھی جہنم ہی کا نمونہ ہیں اور یہ اس لئے کہ تا دوسرے عالم پر
گواہ ہوں اور جزا وسزا کے مسئلہ کی حقیقت پر دلیل ہوں اور کفارہ کے لغو مسئلہ کی تردید کریں ۔ مثلاً
جذام ہی کو دیکھو کہ اعضا گر گئے ہیں اور رقیق مادہ اعضا سے جاری ہے۔ آواز بیٹھ گئی ہے۔ ایک تو یہ
بجائے خود جہنم ہے۔ پھر لوگ نفرت کرتے ہیں اور چھوڑ جاتے ہیں۔ عزیز سے عزیز بیوی ، فرزند ، ماں
باپ تک کنارہ کش ہو جاتے ہیں۔ بعض اندھے اور بہرے ہو جاتے ہیں۔ بعض اور خطرناک امراض
میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ پتھریاں ہو جاتی ہیں، اندر پیٹ میں رسولیاں ہو جاتی ہیں ۔ یہ ساری بلائیں
اس لئے انسان پر آتیں ہیں کہ وہ خدا سے دور ہو کر زندگی بسر کرتا ہے اور اس کے حضور شوخی اور گستاخی
کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی باتوں کی عزت اور پروانہیں کرتا ہے۔ اس وقت ایک جہنم پیدا ہو جاتا ہے۔
اب میں پھر اصل مطلب کی طرف رجوع کر کے کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہم نے
جہنم کے لئے اکثر انسانوں اور جنوں کو پیدا کیا ہے اور پھر فرمایا کہ وہ جہنم انہوں نے خود ہی بنالیا
ہے۔ ان کو جنت کی طرف بلایا جاتا ہے۔ پاک دل پاکیزگی سے باتیں سنتا ہے اور نا پاک خیال